حضرت خواجہ باقی باللہ

    Draft    حضرت خواجہ باقی باللہ

حضرت خواجہ باقی باللہ کی ولادت ۹۷۱ھ بمطابق 1563ء کابل میں ہوئی۔ آپ کے والد گرامی کا نام قاضی عبدالسلام خلجی سمرقندی قریشی ہے جو اپنے زمانے کے معروف عالمِ باعمل اور صاحبِ وجد و حال و فضل و کمال بزرگ تھے۔ آپ کے نانا جان کا سلسلہ ٔ نسب حضرت شیخ عمر یاغستانی تک پہنچتا ہے جو حضرت خواجہ عبیداللہ احرار کے نانا تھے۔ آپ کی نانی سیدزادی تھیں۔ بعض مؤرخین نے آپ کو صحیح النسب سید لکھا ہے جبکہ اصلا ً آپ ترک تھے۔ کتاب حیاتِ باقی میں آپ کا سلسلہ نسب کچھ اس طرح سے درج ہے۔ خواجہ باقی باللہ بن قاضی عبدالسلام قاضی عبدللہ بن قاضی اجر بن قاضی حسین بن قاضی حسن بن محمد بن احمد بن محمود بن عبداللہ بن علی اصغر بن جعفرذکی خلی بن علی نقی بن محمد تقی بن علی رضا بن موسی کاظم بن امام جعفر الصادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی بن ابی طالب۔