- بچے کی تمام ضروریات کو خود پورا کریں، بچے کی پرورش عمدہ طریقے سے کریں کہ اسے اپنی کسی ضرورت کیلئے کسی دوسرے کی جانب نہ دیکھنا پڑے۔
- جب بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہوجائے تو اسے نا محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دیں۔
- اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نام باقی رہے تو اپنی اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیجئے ۔
- اگرآپ کو اپنے بچے سے محبت ہے تو اُس کی بہتری کیلئے اُس سے زیادہ لاڈ پیار نہ کیجئے۔
- اپنے بچے کو استاد کا ادب سیکھائیں اور استاد کی سختی برداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔
- شروع شروع میں پڑھاتے وقت بچے کی حوصلہ افزائی اور تعریف شاباش سے کیجئے اور جب وہ پڑھنے پر راغب ہوجائے تب اُسے اچھے اور بُرے کی تمیزسیکھائیے۔ ضرورت پڑنے پر سختی سے بھی پیش آئیے۔
- بچے کو لازماً کوئی ہنر سیکھائیں، اگر وہ ہنر مند ہوگا تو خدانخواستہ برے وقت میں بھی اسے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا نہیں پڑے گا اور وہ اپنے ہنر سے مدد لے گا۔
- بچوں پر کڑی نظر رکھیں تا کہ وہ برے لوگوں کی صحبت میں نہ بیٹھیں۔
Related
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptReject Read More Privacy & Cookies Policy
Add Comment