PkPoint.com

جمعۃ المبارک کی فضیلت

جمعۃ المبارک کی فضیلت

اللہ ربّ العزت  نے جمعۃ المبارک کے دن کو تمام دنوں کا سردار قرار دیتے ہوئے  سورۃ الجمعہ قرآن کریم میں نازل فرمائی۔

 جمعۃ المبارک کی قرآن و سنت میں بہت فضیلت مذکورہے اس لیے اس دن مسنون اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس عظیم دِن کی تمام فضیلتیں نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان کہی جائے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف دوڑو، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھوفاسعوفامضوا کے معنیٰ میں ہے

نمازِ جمعہ کی بابت نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے :

راوی: ابوالیمان , شعیب , ابوالزناد , عبدالرحمن بن ہرمز , اعرج , ربیعہ بن حارث کے آزاد کردہ غلام , ابوہریرہ[1]

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ الْأَعْرَجَ مَوْلَی رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا ثُمَّ هَذَا يَوْمُهُمْ الَّذِي فُرِضَ عَلَيْهِمْ فَاخْتَلَفُوا فِيهِ فَهَدَانَا اللَّهُ فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ الْيَهُودُ غَدًا وَالنَّصَارَی بَعْدَ غَدٍ

ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن بن ہرمز، اعرج، ربیعہ بن حارث کے آزاد کردہ غلام، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم دنیا میں آنے والوں کے اعتبار سے پیچھے ہیں، لیکن قیامت کے دن آگے ہوں گے، بجز اس کے کہ انہیں کتاب ہم سے پہلے دی گئی، پھر یہی ان کا دن بھی ہے، جس میں تم پر عبادت فرض کی گئی، ان لوگوں نے تو اس میں اختلاف کیا، لیکن ہم لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اس کی ہدایت دی، پس لوگ اس میں ہمارے پیچھے ہیں۔ کل یہود کی عبادت کا دن ہے اور پرسوں نصاریٰ کی عبادت کا دن ہے۔

[1]  صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 842، http://www.hadithurdu.com/01/1-1-842/