جمعۃ المبارک کی فضیلت

جمعۃ المبارک کی فضیلت

اللہ ربّ العزت  نے جمعۃ المبارک کے دن کو تمام دنوں کا سردار قرار دیتے ہوئے  سورۃ الجمعہ قرآن کریم میں نازل فرمائی۔

 جمعۃ المبارک کی قرآن و سنت میں بہت فضیلت مذکورہے اس لیے اس دن مسنون اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس عظیم دِن کی تمام فضیلتیں نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان کہی جائے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف دوڑو، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھوفاسعوفامضوا کے معنیٰ میں ہے "جمعۃ المبارک کی فضیلت " پڑھنا جاری رکھیں

الف اللہ نال رَتّا دل میرا

ؒکلام بابا بلھے شاہ

الف اللہ نال رتّا دل میرا

مینوں ب دی خبر نہ کائی

ب پڑھیاں کجھ سمجھ نہ آوے

لذّت الف دی آئی

ع تے غ دا فرق نہ جاناں

ایہہ گل الف سُجھائی

بُلھّیا! قول الف دے پُورے

جیہڑے دل دی کرن صفائی

حضرت خواجہ باقی باللہ

    Draft    حضرت خواجہ باقی باللہ

حضرت خواجہ باقی باللہ کی ولادت ۹۷۱ھ بمطابق 1563ء کابل میں ہوئی۔ آپ کے والد گرامی کا نام قاضی عبدالسلام خلجی سمرقندی قریشی ہے جو اپنے زمانے کے معروف عالمِ باعمل اور صاحبِ وجد و حال و فضل و کمال بزرگ تھے۔ آپ کے نانا جان کا سلسلہ ٔ نسب حضرت شیخ عمر یاغستانی تک پہنچتا ہے جو حضرت خواجہ عبیداللہ احرار کے نانا تھے۔ آپ کی نانی سیدزادی تھیں۔ بعض مؤرخین نے آپ کو صحیح النسب سید لکھا ہے جبکہ اصلا ً آپ ترک تھے۔ کتاب حیاتِ باقی میں آپ کا سلسلہ نسب کچھ اس طرح سے درج ہے۔ خواجہ باقی باللہ بن قاضی عبدالسلام قاضی عبدللہ بن قاضی اجر بن قاضی حسین بن قاضی حسن بن محمد بن احمد بن محمود بن عبداللہ بن علی اصغر بن جعفرذکی خلی بن علی نقی بن محمد تقی بن علی رضا بن موسی کاظم بن امام جعفر الصادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی بن ابی طالب۔

"حضرت خواجہ باقی باللہ " پڑھنا جاری رکھیں