﻿القلم ریسرچ لائبریری کی پیشکش

www.alqlmlibrary.org /library

السیف الجلی علی منکر ولایت علی


مؤلف
ڈاکٹر محمد طاہر القادری

 


تحقیق و تخریج : عبدالجبار قمر، عبدالستار، محم دفاروق رانا (منہاجینز)
ترجمہ : ممتاز الحسن باروِی، شبیر احمد جامی (منہاجینز)
کمپوزِنگ : عبدالخالق بلتستانی، بصیر احمد
زیر اِہتمام : فرید ملت (رح) ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ
www.research.com.pk
منہاجُ القرآن پبلیکیشنز
365۔ ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور، فون: 5168514، +92 42 111-140-140
یوسف مارکیٹ، غزنی سٹریٹ، اردو بازار، لاہور، فون: 7237695
www.minhaj.org  -  sales@minhaj.org
________________________________________
 


مَوْلَای صَلِّ وَ سَلِّمْ دَآئِمًا اَبَدًا
عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّهِم
وَ الآلِ وَ الصَّحْبِ ثُمَّ التَّابِعِیْنَ لَهُمْ
أَهْلِ التُّقٰی وَ النُّقٰی و الْحِلْمِ وَ الْکَرَم
(صَلَّی اﷲُ تَعَالٰی عَلَیْهِ وَ عَلٰی آلِه وَ اَصْحَابِه وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ)

 


 

مقدمہ 

آج 18 ذی الحج ہے، جس دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حجۃ الوداع سے مدینہ طیّبہ واپسی کے دوران غدیرِ خُم کے مقام پر قیام فرمایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہجوم میں سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کا ہاتھ اُٹھا کر اعلان فرمایا : 
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاهُ.
’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
یہ اعلانِ ولایتِ علی رضی اللہ عنہ تھا، جس کا اطلاق قیامت تک جملہ اہلِ ایمان پر ہوتا ہے اور جس سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو ولایتِ علی رضی اللہ عنہ کا منکر ہے وہ ولایتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا منکر ہے۔ اِس عاجز نے محسوس کیا کہ اس مسئلہ پر بعض لوگ بوجہِ جہالت متردّد رہتے ہیں اور بعض لوگ بوجہِ عناد و تعصّب۔ سو یہ تردّد اور انکار اُمّت میں تفرقہ و انتشار میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ اندریں حالات میں نے ضروری سمجھا کہ مسئلۂ وِلایت و اِمامت پر دو رِسالے تالیف کروں : ایک بعنوان ’السَّیفُ الجَلِی عَلٰی مُنکِرِ وِلایۃِ عَلیّ رضی اللہ عنہ‘ اور دوسرا بعنوان ’القولُ المُعتَبَر فِی الامام المُنتَظَر‘۔ پہلے رسالہ کے ذریعے فاتحِ ولایت حضرت امام علی علیہ السلام کے مقام کو واضح کروں اور دوسرے کے ذریعے خاتمِ ولایت حضرت امام مہدی علیہ السلام کا بیان کروں تاکہ جملہ شبہات کا اِزالہ ہو اور یہ حقیقت خواص و عوام سب تک پہنچ سکے کہ ولایتِ علی علیہ السلام اور ولایتِ مہدی علیہ السلام اہلِ سنت و جماعت کی معتبر کتبِ حدیث میں روایاتِ متواترہ سے ثابت ہے۔ میں نے پہلے رسالہ میں حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اکیاون (51) روایات پوری تحقیق و تخریج کے ساتھ درج کی ہیں۔ اِس عدد کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اِمسال اپنی عمر کے 51 برس مکمل کئے ہیں، اس لئے حصولِ برکت اور اِکتساب خیر کے لئے عاجزانہ طور پر عددی نسبت کا وسیلہ اختیار کیا ہے تاکہ بارگاہِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں اِس حقیر کا نذرانہ شرفِ قبولیت پا  سکے۔ (آمین)
اَب اِس مقدّمہ میں یہ نکتہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذاتِ مقدّسہ سے تین طرح کی وراثتیں جاری ہوئیں : 
•	خلافتِ باطنی کی روحانی وراثت
•	خلافتِ ظاہری کی سیاسی وراثت
•	خلافتِ دینی کی عمومی وراثت
•	خلافتِ باطنی کی روحانی وراثت اہلِ بیتِ اطہار کے نفوس طیّبہ کو عطا ہوئی۔ 
•	خلافتِ ظاہری کی سیاسی وراثت خلفاء راشدین کی ذوات مقدّسہ کو عطا ہوئی۔ 
•	خلافتِ دینی کی عمومی وراثت بقیہ صحابہ و تابعین کو عطا ہوئی۔ 
خلافتِ باطنی نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے نہ صرف دینِ اسلام کے روحانی کمالات اور باطنی فیوضات کی حفاظت ہوئی بلکہ اس سے اُمّت میں ولایت و قطبیت اور مُصلحیت و مجدّدیت کے چشمے پھوٹے اور اُمّت اِسی واسطے سے روحانیتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے فیضاب ہوئی۔ خلافتِ ظاہری نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے غلبۂ دین حق اور نفاذِ اسلام کی عملی صورت وجود میں آئی اور دینِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تمکّن اور زمینی اقتدار کا سلسلہ قائم ہوا۔ اِسی واسطے سے تاریخِ اِسلام میں مختلف ریاستیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نظامِ عالم کے طور پر دُنیا میں عملاً متعارف ہوئی۔ 
خلافتِ عمومی نیابتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ سرچشمہ ہے جس سے اُمّت میں تعلیماتِ اسلام کا فروغ اور اعمالِ صالحہ کا تحقّق وجود میں آیا۔ اِس واسطے سے افرادِ اُمّت میں نہ صرف علم و تقویٰ کی حفاظت ہوئی بلکہ اخلاقِ اِسلامی کی عمومی ترویج و اشاعت جاری رہی، گویا : 
پہلی قسم : خلافتِ ولایت قرار پائی
دوسری قسم : خلافتِ سلطنت قرار پائی
تیسری قسم : خلافتِ ہدایت قرار پائی
اس تقسیمِ وراثتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مضمون کو شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اِن الفاظ کے ساتھ بیان فرمایا ہے : 
پس وراث آنحضرت هم بسه قسم منقسم اند فوراثه الذین أخذوا الحکمة والعصمة والقطبیة الباطینة، هم أهل بیته و خاصته و وراثه الذین أخذوا الحفظ و التلقین و القطبیة الظاهرة الإرشادیة، هم أصحابه الکبار کالخلفاء الأربعة و سائر العشرة، و وراثه الذین أخذوا العنایات الجزئیة و التقوی و العلم، هم أصحابه الذین لحقوا بإحسان کأنس و أبی هریرة و غیرهم من المتأخرین، فهذه ثلاثة مراتب متفرعة من کمال خاتم الرسل صلی الله علیه وآله و سلم.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وراثت کے حاملین تین طرح کے ہیں : ایک وہ جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حکمت و عصمت اور قطبیتِ باطنی کا فیض حاصل کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہل بیت اور خواص ہیں۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حفظ و تلقین اور رشد و ہدایت سے متصف قطبیت ظاہری کا فیض حاصل کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کبار صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جیسے خلفائے اربعہ اور عشرہ مبشرہ ہیں۔ تیسرا طبقہ وہ ہے جنہوں نے انفرادی عنایات اور علم و تقویٰ کا فیض حاصل کیا، یہ وہ اصحاب ہیں جو احسان کے وصف سے متصف ہوئے، جیسے حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر متاخرین۔ یہ تینوں مدارج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کمال ختمِ رسالت سے جاری ہوئے۔‘‘
(شاه ولی الله محدث دهلوی، التفهیمات الالهٰیه، 2 : 8)
واضح رہے کہ یہ تقسیم غلبۂ حال اور خصوصی امتیاز کی نشاندہی کے لئے ہے، ورنہ ہر سہ اقسام میں سے کوئی بھی دوسری قسم کے خواص و کمالات سے کلیتاً خالی نہیں ہے، اُن میں سے ہر ایک کو دوسری قسم کے ساتھ کوئی نہ کوئی نسبت یا اشتراک حاصل ہے : 
•	سلطنت میں سیدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلیفہ بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔ 
•	ولایت میں سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلیفہ بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔ 
•	ہدایت میں جملہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلفاء بلا فصل یعنی براہِ راست نائب ہوئے۔ 
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ختمِ نبوت کے بعد فیضانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دائمی تسلسل کے لئے تین مستقل مطالع قائم ہو گئے : 
•	ایک مطلع سیاسی وراثت کے لئے
•	دوسرا مطلع روحانی وراثت کے لئے
•	تیسرا مطلع علمی و عملی وراثت کے لئے
•	حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیاسی وراثت، خلافتِ راشدہ کے نام سے موسوم ہوئی۔ 
•	حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روحانی وراثت، ولایت و امامت کے نام سے موسوم ہوئی۔ 
•	حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی علمی و عملی وراثت، ہدایت و دیانت کے نام سے موسوم ہوئی۔ 
لہٰذا سیاسی وراثت کے فردِ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہوئے، روحانی وراثت کے فردِ اوّل حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہوئے اور علمی و عملی وراثت کے اوّلیں حاملین جملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہوئے۔ سو یہ سب وارثین و حاملین اپنے اپنے دائرہ میں بلا فصل خلفاء ہوئے، ایک کا دوسرے کے ساتھ کوئی تضاد یا تعارض نہیں ہے۔ 
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان مناصب کی حقیقت بھی ایک دوسرے سے کئی اُمور میں مختلف ہے : 
1۔ خلافتِ ظاہری دین اسلام کا سیاسی منصب ہے۔ 
خلافتِ باطنی خالصتاً روحانی منصب ہے۔ 
2۔ خلافتِ ظاہری انتخابی و شورائی امر ہے۔ 
خلافتِ باطنی محض وہبی و اجتبائی امر ہے۔ 
3۔ خلیفۂ ظاہری کا تقرّر عوام کے چناؤ سے عمل میں آتا ہے۔ 
خلیفۂ باطنی کا تقرّر خدا کے چناؤ سے عمل میں آتا ہے۔ 
4۔ خلیفۂ ظاہری منتخب ہوتا ہے۔ 
خلیفۂ باطنی منتجب ہوتا ہے۔ 
5۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے خلیفۂ راشد سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا انتخاب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تجویز اور رائے عامہ کی اکثریتی تائید سے عمل میں آیا، مگر پہلے امامِ ولایت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے انتخاب میں کسی کی تجویز مطلوب ہوئی نہ کسی کی تائید۔ 
6۔ خلافت میں ’جمہوریت‘ مطلوب تھی، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس کا اعلان نہیں فرمایا۔ ولایت میں ’ماموریت‘ مقصود تھی، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وادی غدیر خُم کے مقام پر اس کا اعلان فرما دیا۔ 
7۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اُمّت کے لئے خلیفہ کا انتخاب عوام کی مرضی پر چھوڑ دیا، مگر ولی کا انتخاب اللہ کی مرضی سے خود فرما دیا۔ 
8۔ خلافت زمینی نظام کے سنوارنے کیلئے قائم ہوتی ہے۔ 
ولایت اُسے آسمانی نظام کے حسن سے نکھارنے کیلئے قائم ہوتی ہے۔ 
9۔ خلافت افراد کو عادل بناتی ہے۔ 
ولایت افراد کو کامل بناتی ہے۔ 
10۔ خلافت کا دائرہ فرش تک ہے۔ 
ولایت کا دائرہ عرش تک ہے۔ 
11۔ خلافت تخت نشینی کے بغیر مؤثر نہیں ہوتی۔ 
ولایت تخت و سلطنت کے بغیر بھی مؤثر ہے۔ 
12۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ خلافت اُمّت کے سپرد ہوئی۔ 
ولایت عترت کے سپرد ہوئی۔ 
لہٰذا اب خلافت سے مَفرّ ہے نہ وِلایت سے، کیونکہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافتِ بلافصل اِجماعِ صحابہ سے منعقد ہوئی اور تاریخ کی شہادتِ قطعی سے ثابت ہوئی اور حضرت مولا علی المرتضیٰص کی وِلایتِ بلافصل خود فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منعقد ہوئی اور احادیثِ متواترہ کی شہادتِ قطعی سے ثابت ہوئی۔ خلافت کا ثبوت اِجماعِ صحابہ ہے اور وِلایت کا ثبوت فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم۔ جو خلافت کا اِنکار کرتا ہے وہ تاریخ اور اِجماع کا اِنکار کرتا ہے اور جو اِمامت و وِلایت کا اِنکار کرتا ہے وہ اِعلانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا انکار کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں institutions کی حقیقت کو سمجھ کر اُن میں تطبیق پیدا کی جائے نہ کہ تفریق۔ 
جان لینا چاہئے کہ جس طرح خلافتِ ظاہری، خلفاء راشدین سے شروع ہوئی اور اِس کا فیض حسبِ حال اُمت کے صالح حکام اور عادل امراء کو منتقل ہوتا چلا گیا، اُسی طرح خلافتِ باطنی بھی سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے شروع ہوئی اور اس کا فیض حسبِ حال اَئمہ اَطہارِ اہل بیت اور اُمت کے اولیاء کاملین کو منتقل ہوتا چلا گیا۔ حضور فاتح و خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے۔ ۔ ۔ مَن کنتُ مولاہُ فہٰذا علیٌّ مولاہُ (جس کا میں مولا ہوں اس کا یہ علی مولا ہے)۔ ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ علیٌّ ولیّکم مِن بَعدِی (میرے بعد تمہارا ولی علی ہے)۔ ۔ ۔ کے اعلانِ عام کے ذریعے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اُمت میں ولایت کا فاتحِ اَوّل قرار دے دیا۔ 
بابِ وِلایت میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ ملاحظہ ہوں : 
1۔ و فاتحِ اوّل ازین اُمت مرحومہ حضرت علی مرتضی است کرم اﷲ تعالیٰ وجھہ۔ 
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 103)
’’اس اُمتِ مرحومہ میں (فاتح اَوّل) ولایت کا دروازہ سب سے پہلے کھولنے والے فرد حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔ 
2۔ و سرِ حضرت امیر کرم اﷲ وجھہ در اولادِ کرام ایشان رضی اللہ عنہم سرایت کرد۔ 
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 103)
’’حضرت امیر رضی اللہ عنہ کا رازِ ولایت آپ کی اولاد کرام رضی اللہ عنہم میں سرایت کرگیا۔‘‘
3۔ چنانکہ کسی از اولیاء امت نیست الا بخاندانِ حضرت مرتضیٰ رضی اللہ عنہ مرتبط است بوجہی از وجوہ۔ 
( شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، التفہیمات الالہٰیہ، 1 : 104)
’’چنانچہَ اولیائے اُمت میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے جو کسی نہ کسی طور پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خاندانِ اِمامت سے (اکستابِ ولایت کے لئے) وابستہ نہ ہو۔‘‘
4۔ و از اُمتِ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اوّل کسیکہ فاتحِ بابِ جذب شدہ است، و دراں جا قدم نہادہ است حضرت امیر المؤمنین علی کرم اﷲ وجھہ، و لہٰذا سلاسلِ طُرُق بداں جانب راجع میشوند۔ 
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، ہمعات : 60)
’’حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اُمت میں پہلا فرد جو ولایت کے (سب سے اعلیٰ و اقویٰ طریق) بابِ جذب کا فاتح بنا اور جس نے اِس مقامِ بلند پر (پہلا ) قدم رکھا وہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ذات گرامی ہے، اِسی وجہ سے روحانیت و ولایت کے مختلف طریقوں کے سلاسِل آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔‘‘
5۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : 
’’اب اُمت میں جسے بھی بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے فیضِ وِلایت نصیب ہوتا ہے وہ یا تو نسبتِ علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے نصیب ہوتا ہے یا نسبتِ غوث الاعظم جیلانی رضی اللہ عنہ سے، اس کے بغیر کوئی شخص مرتبۂ ولایت پر فائز نہیں ہو سکتا۔‘‘
(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، ہمعات : 62)
واضح رہے کہ نسبتِ غوث الاعظم جیلانی رضی اللہ عنہ بھی نسبتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہی کا ایک باب اور اِسی شمع کی ایک کرن ہے۔ 
6۔ اِس نکتہ کو شاہ اسماعیل دہلوی نے بھی بصراحت یوں لکھا ہے : 
’’حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے لئے شیخین رضی اﷲ عنہما پر بھی ایک گو نہ فضیلت ثابت ہے اور وہ فضیلت آپ کے فرمانبرداروں کا زیادہ ہونا اور مقاماتِ وِلایت بلکہ قطبیت اور غوثیت اور ابدالیت اور انہی جیسے باقی خدمات ’’آپ کے زمانہ سے لیکر دُنیا کے ختم ہونے تک‘‘ آپ ہی کی وساطت سے ہونا ہے اور بادشاہوں کی بادشاہت اور امیروں کی امارت میں آپ کو وہ دخل ہے جو عالمِ ملکوت کی سیر کرنے والوں پر مخفی نہیں۔ ۔ ۔ ۔ اہلِ وِلایت کے اکثر سلسلے بھی جنابِ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہی کی طرف منسوب ہیں، پس قیامت کے دن بہت فرمانبرداروں کی وجہ سے جن میں اکثر بڑی بڑی شانوں والے اور عمدہ مرتبے والے ہونگے، حضرتِ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا لشکر اِس رونق اور بزرگی سے دکھائی دے گا کہ اس مقام کا تماشہ دیکھنے والوں کے لئے یہ امر نہایت ہی تعجب کا باعث ہو گا۔‘‘
(شاہ اسماعیل دہلوی، صراطِ مستقیم : 67)
یہ فیضِ وِلایت کہ اُمتِ محمدی میں جس کے منبع و سرچشمہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مقرر ہوئے اس میں سیدۂ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا اور حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنھما بھی آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک کئے گئے ہیں، اور پھر اُن کی وساطت سے یہ سلسلۂ وِلایتِ کبریٰ اور غوثیتِ عظمیٰ اُن بارہ اَ ئمۂ اہلِ بیت میں ترتیب سے چلایا گیا جن کے آخری فرد سیدنا امام محمد مہدی علیہ السلام ہیں۔ جس طرح سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں فاتحِ ولایت کے درجہ پر فائز ہوئے، اُسی طرح سیدنا امام مہدی علیہ السلام اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں خاتمِ ولایت کے درجہ پر فائز ہونگے۔ 
7۔ اس موضوع پر حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں : 
و راہی است کہ بقربِ ولایت تعلق دارد : اقطاب و اوتاد و بدلا و نجباء و عامۂ اولیاء اﷲ، بہمین راہ واصل اندراہ سلوک عبارت ازین راہ است بلکہ جذبۂ متعارفہ، نیز داخل ہمین است و توسط و حیلولت درین راہ کائن است و پیشوای، و اصلان این راہ و سرگروہ اینھا و منبع فیض این بزرگواران : حضرت علی مرتضی است کرم اﷲ تعالے وجھہ الکریم، و این منصب عظیم الشان بایشان تعلق دارد درینمقام گوئیا ہر دو قدم مبارک آنسرور علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام برفرق مبارک اوست کرم اﷲ تعالی وجھہ حضرت فاطمہ و حضرات حسنین رضی اللہ عنہم درینمقام با ایشان شریکند، انکارم کہ حضرت امیر قبل از نشاء ہ عنصرے نیز ملاذ این مقام بودہ اند، چنانچہ بعد از نشاءہ عنصرے و ہرکرا فیض و ہدایت ازین راہ میر سید بتوسط ایشان میر سید چہ ایشان نزد ن۔ قطہ منتھائے این راہ و مرکز این مقام بایشان تعلق دارد، و چون دورہ حضرت امیر تمام شُد این منصب عظیم القدر بحضرات حسنین ترتیبا مفوض و مسلم گشت، و بعد از ایشان بہریکے از ائمہ اثنا عشر علے الترتیب و التفصیل قرار گرفت و در اعصاراین بزرگواران و ہمچنیں بعد از ارتحال ایشان ہر کرا فیض و ہدایت میرسید بتوسط این بزرگواران بودہ و بحیلولۃ ایشانان ہرچند اقطاب و نجبای وقت بودہ باشند و ملاذ وملجاء ہمہ ایشان بودہ اند چہ اطراف را غیر از لحوق بمرکز چارہ نیست۔
(امام ربانی مجدّد الف ثانی، مکتوبات، 3 : 251، 252، مکتوب نمبر : 123)
’’اور ایک راہ وہ ہے جو قربِ وِلایت سے تعلق رکھتی ہے : اقطاب و اوتاد اور بدلا اور نجباء اور عام اولیاء اﷲ اِسی راہ سے واصل ہیں، اور راہِ سلوک اِسی راہ سے عبارت ہے، بلکہ متعارف جذبہ بھی اسی میں داخل ہے، اور اس راہ میں توسط ثابت ہے اور اس راہ کے واصلین کے پیشوا اور اُن کے سردار اور اُن کے بزرگوں کے منبعِ فیض حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ تعالیٰ وجہہ الکریم ہیں، اور یہ عظیم الشان منصب اُن سے تعلق رکھتا ہے۔ اس راہ میں گویا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دونوں  قدم مبارک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مبارک سر پر ہیں اور حضرت فاطمہ اور حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہم اِس مقام میں اُن کے ساتھ شریک ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ حضرت امیر رضی اللہ عنہ اپنی جسدی پیدائش سے پہلے بھی اس مقام کے ملجا و ماویٰ تھے، جیسا کہ آپ رضی اللہ عنہ جسدی پیدائش کے بعد ہیں اور جسے بھی فیض و ہدایت اس راہ سے پہنچی ان کے ذریعے سے پہنچی، کیونکہ وہ اس راہ کے آخری نقطہ کے نزدیک ہیں اور اس مقام کا مرکز ان سے تعلق رکھتا ہے، اور جب حضرت امیر رضی اللہ عنہ کا دور ختم ہوا تو یہ عظیم القدر منصب ترتیب وار حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کو سپرد ہوا اور ان کے بعد وہی منصب ائمہ اثنا عشرہ میں سے ہر ایک کو ترتیب وار اور تفصیل سے تفویض ہوا، اور ان بزرگوں کے زمانہ میں اور اِسی طرح ان کے انتقال کے بعد جس کسی کو بھی فیض اور ہدایت پہنچی ہے انہی بزرگوں کے ذریعہ پہنچی ہے، اگرچہ اقطاب و نجبائے وقت ہی کیوں نہ ہوں اور سب کے ملجا و ماویٰ یہی بزرگ ہیں کیونکہ اطراف کو اپنے مرکز کے ساتھ الحاق کئے بغیر چارہ نہیں ہے۔‘‘
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام بھی کارِ ولایت میں حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک ہوں گے۔ 
(امام ربانی مجدّد الف ثانی، مکتوبات، 3 : 251، 252، مکتوب نمبر : 123)
خلاصۂ کلام یہ ہوا کہ مقام غدیرِ خُم پر ولایت علی رضی اللہ عنہ کے مضمون پر مشتمل اعلانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس حقیقت کو ابد الآباد تک کیلئے ثابت و ظاہر کر دیا کہ ولایتِ علی رضی اللہ عنہ درحقیقت ولایتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی ہے۔ بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد نبوت و رسالت کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا، لہٰذا تا قیامت فیضِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اجراء و تسلسل کیلئے باری تعالیٰ نے امت میں نئے دروازے اور راستے کھول دیئے جن میں کچھ کو مرتبۂ ظاہر سے نوازا گیا اور کچھ کو مرتبۂ باطن سے۔ مرتبۂ باطن کا حامل راستہ ’ولایت‘ قرار پایا، اور امتِ محمدی میں ولایت عظمیٰ کے حامل سب سے پہلے امامِ برحق۔ ۔ ۔ مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مقرر ہوئے۔ پھر ولایت کا سلسلۃ الذہب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اہلِ بیت اور آلِ اَطہار میں ائمہ اِثنا عشر (بارہ اِماموں) میں جاری کیا گیا۔ ہر چند اِن کے علاوہ بھی ہزارہا نفوسِ قدسیہ ہر زمانہ میں مرتبۂ ولایت سے بہرہ یاب ہوتے رہے، قطبیت و غوثیت کے اعلیٰ و ارفع مقامات پر فائز ہوتے رہے، اہل جہاں کو انوارِ ولایت سے منور کرتے رہے اور کروڑوں انسانوں کو ہر صدی میں ظلمت و ضلالت سے نکال کر نورِ باطن سے ہمکنار کرتے رہے، مگر ان سب کا فیض سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی بارگاہِ ولایت سے بالواسطہ یا بلاواسطہ ماخوذ و مستفاد تھا۔ ولایت علی رضی اللہ عنہ سے کوئی بھی بے نیاز اور آزاد نہ تھا۔ یہی سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا تاآنکہ امتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں آخری امامِ برحق اور مرکزِ ولایت کا ظہور ہوگا۔ یہ سیدنا امام محمد مہدی علیہ السلام ہوں گے جو بارہویں امام بھی ہوں گے اور آخری خلیفہ بھی۔ اُن کی ذاتِ اَقدس میں ظاہر و باطن کے دونوں راستے جو پہلے جدا تھے مجتمع کر دیئے جائیں گے۔ یہ حاملِ وِلایت بھی ہوں گے اور وارثِ خلافت بھی، ولایت اور خلافت کے دونوں مرتبے اُن پر ختم کر دیئے جائیں گے۔ سو جو امام مہدی علیہ السلام کا منکر ہو گا وہ دین کی ظاہری اور باطنی دونوں خلافتوں کا منکر ہو گا۔ 
یہ مظہریتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی انتہاء ہو گی، اس لئے اُن کا نام بھی ’محمد‘ ہو گا اور اُن کا ’خلق‘ بھی محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہو گا، تاکہ دُنیا کو معلوم ہو جائے کہ یہ ’امام‘ فیضانِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ظاہر و باطن دونوں وراثتوں کا امین ہے۔ اس لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جو امام مہدی علیہ السلام کی تکذیب کرے گا وہ کافر ہو جائے گا۔‘‘
اُس وقت روئے زمین کے تمام اولیاء کا مرجع آپ علیہ السلام ہوں گے اور اُمتِ محمدی کا اِمام ہونے کے باعث سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بھی آپ علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا فرمائیں گے اور اس طرح اہلِ جہاں میں آپ علیہ السلام کی اِمامت کا اعلان فرمائیں گے۔ 
سو ہم سب کو جان لینا چاہئے کہ حضرت مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت مہدی الارض و السمائں۔ ۔ ۔ باپ اور بیٹا دونوں۔ ۔ ۔ اللہ کے ولی اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصی ہیں۔ انہیں تسلیم کرنا ہر صاحب ایمان پر واجب ہے۔ 
باری تعالیٰ ہمیں اِن عظیم منابعِ وِلایت سے اِکتسابِ فیض کی توفیق مرحمت فرمائے۔ (آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
یکے از غلامانِ اہل بیت
محمد طاہر القادری
18 ذی الحج، 1422ھ 
 

 
حصہ اول

حدیث نمبر : 1
عن شعبة، عن سلمة بن کهیل، قال : سمعتُ أبا الطفیل یحدّث عن أبی سریحة. . . أو زید بن أرقم، (شک شعبة). . . عن النبی صلی الله علیه وآله و سلم، قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه. 
 (قال : ) و قد روی شعبة هذا الحدیث عن میمون أبی عبد اﷲ عن زید بن أرقم عن النبی صلی الله علیه وآله و سلم.
شعبہ، سلمہ بن کہیل سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوطفیل سے سنا کہ ابوسریحہ۔ ۔ ۔ یا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما۔ ۔۔ سے مروی ہے (شعبہ کو راوی کے متعلق شک ہے) کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے۔‘‘ 
شعبہ نے اس حدیث کو میمون ابو عبد اللہ سے، اُنہوں نے زید بن ارقم سے اور اُنہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کیا ہے۔ 
1. ترمذی، الجامع الصحیح، 6 : 79، ابواب المناقب، رقم : 3713
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 569، رقم : 959
3. محاملی، امالی : 85
4. ابن ابی عاصم، السنه : 603، 604، رقم : 1361، 1363، 1364، 1367، 1370
5. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 195، 204، رقم : 5071، 5096
6. نووی، تهذیب الاسماء و اللغات، 1 : 347
7. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 163، 164
8. ابن اثیر، اسد الغابه، 6 : 132
9. ابن اثیر، النهایه فی غریب الحدیث والاثر، 5 : 228
10. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 5 : 463
11. ابن حجر عسقلانی، تعجیل المنفعه : 464، رقم : 1222
ترمذی نے اسے حسن صحیح غریب کہا ہے، اور شعبہ نے یہ حدیث میمون ابو عبد اللہ کے طریق سے زید بن ارقم سے بھی روایت کی ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے یہ حدیث اِن کتب میں مروی ہے : 
1. حاکم، المستدرک، 3 : 134، رقم : 4652
2. طبرانی، المعجم الکبیر، 12 : 78، رقم : 12593
3. خطیب بغدادی، تاریخ بغداد، 12 : 343
4. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 77، 144
5. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 5 : 451
6. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 108
یہ حدیث حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اﷲ عنہما سے مندرجہ ذیل کتب میں مروی ہے : 
1. ابن ابی عاصم، السنه : 602، رقم : 1355
2. ابن ابی شیبه، المصنف، 6 : 366، رقم : 32072
یہ حدیث حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے بھی درج ذیل کتب میں منقول ہے : 
1. ابن ابی عاصم، السنه : 602، رقم : 1354
2. طبرانی، المعجم الکبیر، 4 : 173، رقم : 4052
3. طبرانی، المعجم الاوسط، 1 : 229، رقم : 348
حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث مندرجہ ذیل کتب میں روایت کی گئی ہے : 
1. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 88، رقم : 80
2. ابن ابی عاصم، السنه : 602، 605، رقم : 1358، 1375
3. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 3 : 139، رقم : 937
4. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 20 : 114
یہ حدیث حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مندرجہ ذیل کتب میں روایت کی گئی ہے : 
1. عبدالرزاق، المصنف، 11 : 225، رقم : 20388
2. طبرانی، المعجم الصغیر، 1 : 71
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 143
4۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 143)‘ میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث ذرا مختلف الفاظ کے ساتھ بھی روایت کی ہے۔ 
یہ حدیث ابن بریدہ رضی اللہ عنہ سے مندرجہ ذیل کتب میں منقول ہے : 
1. ابن ابی عاصم، السنه : 601، رقم : 1353
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 146
3. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 5 : 457
4. حسام الدین هندی، کنز العمال، 11 : 602، رقم : 32904
یہ حدیث حُبشیٰ بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے اِن کتب میں مروی ہے : 
1. ابن ابی عاصم، السنه : 602، رقم : 1359
2. حسام الدبن هندی، کنزالعمال، 11 : 608، رقم : 32946
یہ حدیث حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے اِن کتب میں مروی ہے : 
1. طبرانی، المعجم الکبیر، 19 : 252، رقم : 646
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 177
3. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 106
طبرانی نے یہ حدیث ’المعجم الکبیر (3 : 179، رقم : 3049)‘ میں حذیفہ بن اُسید غفاری رضی اللہ عنہ سے بھی نقل کی ہے۔ 
ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 176، 177، 178)‘ میں یہ حدیث حضرت ابوہریرہ، حضرت عمر بن خطاب، حضرت انس بن مالک اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھم سے بالترتیب روایت کی ہے۔ 
ابن عساکر نے یہ حدیث حسن بن حسن رضی اللہ عنہما سے بھی ’تاریخ دمشق الکبیر (15 : 60، 61)‘ میں روایت کی ہے۔ 
ابن اثیر نے ’اسد الغابہ (3 : 412)‘ میں عبداللہ بن یامیل سے یہ روایت نقل کی ہے۔ 
ہیثمی نے ’موارد الظمآن (ص : 544، رقم : 2204)‘ میں ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی ہے۔ 
ابن حجر عسقلانی نے ’فتح الباری (7 : 74)‘ میں کہا ہے : ’’ترمذی اور نسائی نے یہ حدیث روایت کی ہے اور اس کی اسانید کثیر ہیں۔‘‘
البانی نے ’سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ (4 : 331، رقم : 1750)‘ میں اس حدیث کوامام بخاری اور امام مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے۔ 

حدیث نمبر : 2

عن عمران بن حصین رضی الله عنه، قال، قال رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم : ما تریدون مِن علی؟ ما تریدون مِن علی؟ ما تریدون مِن علی؟ إنّ علیاً مِنی و أنا منه، و هو ولی کل مؤمن من بعدی. 
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’تم لوگ علی کے متعلق کیا چاہتے ہو؟ تم لوگ علی کے متعلق کیا چاہتے ہو؟ تم لوگ علی کے متعلق کیا چاہتے ہو؟‘‘ پھر فرمایا : ’’بیشک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مؤمن کا ولی ہے‘‘۔ 
1. ترمذی، الجامع الصحیح، 6 : 78، ابواب المناقب، رقم : 3712
2. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 77، 92، رقم : 65، 86
3. نسائی، السنن الکبریٰ، 5 : 132، رقم : 8484
4۔ احمد بن حنبل کی ’المسند (4 : 437، 438)‘ میں بیان کردہ روایت کے آخری الفاظ یہ ہیں : و قد تغیر وجہہ، فقال : دعوا علیا، دعوا علیا، ان علی منی و انا منہ، وھو ولی کل مؤمن بعدی (اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا چہرۂ مبارک متغیر ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : علی (کی مخالفت کرنا) چھوڑ دو، علی (کی مخالفت کرنا) چھوڑ دو، بیشک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے)۔ 
5۔ ابن کثیر نے امام احمد کی روایت ’البدایہ والنہایہ (5 : 458)‘ میں نقل کی ہے۔ 
6. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 620، رقم : 1060
7. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 80، رقم : 12170
8۔ حاکم نے ’المستدرک (3 : 110، 111، رقم : 4579)‘ میں اس روایت کو مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے، جبکہ ذہبی نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔
9۔ ابن حبان نے ’الصحیح (15 : 373، 374، رقم : 6929)‘ میں یہ حدیث قوی سند سے روایت کی ہے۔ 
10۔ ابو یعلی نے ’المسند (1 : 293، رقم : 355)‘ میں اسے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے رجال صحیح ہیں، جبکہ ابن حبان نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ 
11۔ طیالسی کی ’المسند (ص : 111، رقم : 829)‘ میں بیان کردہ روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ما لھم و لعلیّ (اُنہیں علی کے بارے میں اِتنی تشویش کیوں ہے)؟
12. ابو نعیم، حلیة الاولیاء و طبقات الاصفیاء، 6 : 294
13. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 129
14. هیثمی، موارد الظمآن، 543، رقم : 2203
15. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 13 : 142، رقم : 36444
نسائی کی بیان کردہ دونوں روایات کی اسناد صحیح ہیں۔ 

حدیث نمبر : 3

عن سعد بن أبی وقاص، قال : سمعتُ رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، و سمعتُه یقول : أنت منی بمنزلة هارون من موسی، إلا أنه لا نبی بعدی، و سمعتُه یقول : لأعطینّ الرأیة الیوم رجلا یحب اﷲ و رسوله. 
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے۔‘‘ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو (حضرت علی رضی اللہ عنہ کو) یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’تم میری جگہ پر اسی طرح ہو جیسے ہارون، موسیٰ کی جگہ پر تھے، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو (غزوۂ خیبر کے موقع پر) یہ بھی فرماتے ہوئے سنا : ’’میں آج اس شخص کو علم عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔‘‘
1۔ ابن ماجہ نے یہ صحیح حدیث ’السنن (1 : 90، المقدمہ، رقم : 121)‘ میں روایت کی ہے۔
2۔ نسائی نے یہ حدیث ’خصائص امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ (ص : 32، 33، رقم : 91)‘ میں ذرا مختلف الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے۔
3. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 608، رقم : 1386
4. مزی، تحفة الاشراف بمعرفة الأطراف، 3 : 302، رقم : 3901

حدیث نمبر : 4

4. عن البراء بن عازب، قال : أقبلنا مع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم فی حجته التی حج، فنزل فی بعض الطریق، فأمر الصلاة جامعة، فأخذ بید علی رضی الله عنه، فقال : ألستُ أولی بالمؤمنین من أنفسهم؟ قالوا : بلی، قال : ألستُ أولی بکل مؤمن من نفسه؟ قالوا : بلی، قال : فهذا ولی من أنا مولاه، اللهم! والِ من والاه، اللهم! عاد من عاداه.
براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ حج ادا کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے راستے میں ایک جگہ قیام فرمایا اور نماز با جماعت (قائم کرنے) کا حکم دیا، اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’کیا میں مؤمنین کی جانوں سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ اُنہوں نے جواب دیا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’کیا میں ہر مومن کی جان سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ انہوں نے جواب دیا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’پس یہ اُس کا ولی ہے جس کا میں مولا ہوں۔ اے اللہ! جو اسے دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ (اور) جو اس سے عداوت رکھے اُس سے تو عداوت رکھ۔‘‘
1. ابن ماجه، السنن، 1 : 88، المقدمه، رقم : 116
2۔ ابن ابی عاصم نے ’کتاب السنہ (ص : 603، رقم : 1362)‘ میں مختصراً ذکر کی ہے۔ 
3. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 4 : 168
4. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 11 : 602، رقم : 32904
5. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 167، 168
یہ حدیث صحیح ہے۔

حدیث نمبر : 5

عن البراء بن عازب رضی الله عنه، قال : کنا مع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم فی سفر، فنزلنا بغدیر خم فنودی فینا الصلاة جامعة و کسح لرسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم تحت شجرتین فصلی الظهر و أخذ بید علیّ، فقال : ألستم تعلمون أنی أولی بالمؤمنین من أنفسهم؟ قالوا : بلی، قال : ألستم تعلمون أنی أولی بکل مؤمن من نفسه؟ قالوا : بلی، قال : فأخذ بید علیّ، فقال : من کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللّٰهم! والِ من والاه و عادِ من عاداه. قال : فلقیه عمر رضی الله عنه بعد ذٰلک، فقال له : هنیئاً یا ابن أبی طالب! أصبحتَ و أمسیتَ مولی کل مؤمنٍ و مُؤمنة. 
براء بن عازب سے روایت ہے ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ سفر پر تھے، (راستے میں) ہم نے غدیر خم میں قیام کیا۔ وہاں ندا دی گئی کہ نماز کھڑی ہو گئی ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لئے دو درختوں کے نیچے صفائی کی گئی، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نمازِ ظہر ادا کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں مومنوں کی جانوں سے بھی قریب تر ہوں؟‘‘ انہوں نے کہا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں ہر مومن کی جان سے بھی قریب تر ہوں؟‘‘ انہوں نے کہا : کیوں نہیں! راوی کہتا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔ اے اللہ! اُسے تو دوست رکھ جو اِسے (علی کو) دوست رکھے اور اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے۔‘‘ راوی کہتا ہے کہ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور اُن سے کہا : ’’اے ابن ابی طالب! مبارک ہو، آپ صبح و شام (یعنی ہمیشہ کے لئے) ہر مومن و مومنہ کے مولا بن گئے۔‘‘
1۔ احمد بن حنبل نے ’المسند (4 : 281)‘ میں حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث دو مختلف اسناد سے بیان کی ہے۔ 
2. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 78، رقم : 12167
3. محب طبری، ذخائر العقبی فی مناقب ذوی القربی : 125
4. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 126، 127
5۔ مناوی نے ’فیض القدیر (6 : 217)‘ میں لکھا ہے کہ جب حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا قول ’من کنت مولاہ فعلیّ مولاہ‘ سنا تو (حضرت علی رضی اللہ عنہ سے) کہا : ’’اے ابوطالب کے بیٹے! آپ صبح و شام (یعنی ہمیشہ کے لئے) ہر مؤمن اور مؤمنہ کے مولا قرار پائے۔‘‘
6. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 133، 134، رقم : 36420
7. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 167، 168
8۔ امام احمد بن حنبل نے اپنی کتاب ’فضائل الصحابہ (2 : 610، رقم : 1042)‘ میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ والی حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : و عاد من عاداہ و انصر من نصرہ، و احب من احبہ۔ قال شعبۃ : او قال : و ابغض من ابغضہ ( (اے اللہ!) جو (علی) سے عداوت رکھے اُس سے تو عداوت رکھ جو (علی) کی مدد کرے اُس کی تو مدد فرما، جو اِس سے محبت کرے تو اس سے محبت کر۔ شعبہ کا کہنا ہے کہ اِس کی جگہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : جو (علی) سے بغض رکھے تو (بھی) اُس سے بغض رکھ)۔
9. ابن اثیر، اسد الغابه، 4 : 103
10۔ ذہبی نے ’سیر اعلام النبلاء (2 : 623، 624)‘ میں کہا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ’ھنیئاً لک یا علیّ‘ (اے علی! آپ کو مبارک ہو)‘ کے الفاظ کہے۔ 
11. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 4 : 169
12. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 464
 

حدیث نمبر : 6

عن ابن بریدة عن أبیه، قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم : مَن کنتُ ولیه فعلیّ ولیه. 
حضرت ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں ولی ہوں، اُس کا علی ولی ہے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 361
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 563، رقم : 947
3. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 601، 603، رقم : 1351، 1366
4. حاکم، المستدرک، 2 : 131، رقم : 2589
5. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 57، رقم : 12114
6. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 166، رقم : 4968
7. طبرانی، المعجم الاوسط، 3 : 100، 101، رقم : 2204
8. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 108
9. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 143
10۔ ابن عساکر نے یہ حدیث ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 142)‘ میں سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہما سے بھی روایت کی ہے۔ 
11. حسام الدین هندی، کنز العمال، 11 : 602، رقم : 32905
12۔ یہی حدیث ذرا مختلف الفاظ کے ساتھ حسام الدین ہندی نے ’کنز العمال (15 : 168، 169، رقم : 36511)‘ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور کہا ہے کہ اسے ابن راہویہ اور ابن جریر نے روایت کیا ہے۔ 

حدیث نمبر : 7

عن زید بن أرقم رضی الله عنه قال : لمّا رجع رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم مِن حجة الوداع و نزل غدیر خم، أمر بدوحات، فقمن، فقال : کأنّی قد دعیتُ فأجبتُ، إنی قد ترکتُ فیکم الثقلین، أحدهما أکبر من الآخر : کتاب اﷲ تعالٰی، و عترتی، فانظروا کیف تخلفونی فیهما، فإنّهما لن یتفرقا حتی یردا علی الحوض. ثم قال : إن اﷲ عزوجل مولای و أنا مولی کلِ مؤمن. ثم أخذ بید علیّ، فقال : مَن کنتُ مولاه فهذا ولیه، اللّٰهم! والِ من والاه و عادِ من عاداه. 
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حجۃ الوداع سے واپس تشریف لائے تو غدیر خم پر قیام فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سائبان لگانے کا حکم دیا اور وہ لگا دیئے گئے پھر فرمایا : ’’مجھے لگتا ہے کہ عنقریب مجھے (وصال کا) بلاوا آنے کو ہے، جسے میں قبول کر لوں گا۔ تحقیق میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں، جو ایک دوسرے سے بڑھ کر اہمیت کی حامل ہیں : ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری آل۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے بعد تم ان دونوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہو اور وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی، یہاں تک کہ حوضِ (کوثر) پر میرے سامنے آئیں گی۔‘‘ پھر فرمایا : ’’بے شک اللہ میرا مولا ہے اور میں ہر مؤمن کا مولا ہوں۔‘‘ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا یہ ولی ہے، اے اللہ! جو اِسے (علی کو) دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے اُس سے تو عداوت رکھ۔‘‘
1. حاکم، المستدرک، 3 : 109، رقم : 4576
2. نسائی، السنن الکبری، 5 : 45، 130، رقم : 8148، 8464
3۔ ابن ابی عاصم نے ’السنہ (ص : 644، رقم : 1555)‘ میں اسے مختصراً ذکر کیا ہے۔ 
4. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 166، رقم : 4969
5۔ نسائی نے ’خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب (ص : 84، 85، رقم : 76)‘ میں یہ حدیث صحیح سند کے ساتھ روایت کی ہے۔
6۔ ابومحاسن نے ’المعتصر من المختصر من مشکل الآثار (2 : 301)‘ میں نقل کی ہے۔ 

حدیث نمبر : 8

عن ابن واثلة أنه سمع زید بن أرقم، یقول : نزل رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم بین مکة و المدینة عند شجرات خمس دوحات عظام، فکنس الناسُ ما تحت الشجرات، ثم راح رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم عیشة، فصلی، ثم قام خطیباً فحمد اﷲ و أثنی علیه و ذکر و وعظ، فقال ما شاء اﷲ أن یقول : ثم قال : أیها الناس! إنی تارکٌ فیکم أمرین، لن تضلوا إن اتبعتموهما، و هما کتابَ اﷲ و أهلَ بیتی عترتی، ثم قال : أتعلمون إنی أولی بالمؤمنین مِن أنفسهم؟ ثلاث مرّاتٍ، قالوا : نعم، فقال رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه. 
ابن واثلہ سے روایت کہ اُنہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مکہ اور مدینہ کے درمیان پانچ بڑے گھنے درختوں کے قریب پڑاؤ کیا اور لوگوں نے درختوں کے نیچے صفائی کی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کچھ دیر آرام فرمایا۔ نماز ادا فرمائی، پھر خطاب فرمانے کیلئے کھڑے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور وعظ و نصیحت فرمائی، پھر جو اللہ تعالیٰ نے چاہا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’اے لوگو! میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، جب تک تم ان کی پیروی کرو گے کبھی گمراہ نہیں ہو گے اور وہ (دو چیزیں) اللہ کی کتاب اور میرے اہلِ بیت / اولاد ہیں۔‘‘ اس کے بعد فرمایا : ’’کیا تمہیں علم نہیں کہ میں مؤمنین کی جانوں سے قریب تر ہوں؟‘‘ ایسا تین مرتبہ فرمایا۔ سب نے کہا : ہاں! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘ 
1. حاکم، المستدرک، 3 : 109، 110، رقم : 4577
2. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 4 : 168
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 164
4. حسام الدین هندی، کنز العمال، 1 : 381، رقم : 1657
 

حدیث نمبر : 9

عن زید بن أرقم رضی الله عنه، قال : خرجنا مع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم حتی انتهینا إلی غدیر خم، فأمر بروحٍ فکسح فی یوم ما أتی علینا یوم کان أشدّ حراً منه، فحمد اﷲ و أثنی علیه، و قال : یا أیها الناس! أنّه لم یبعث نبیٌ قط إلا ما عاش نصف ما عاش الذی کان قبله و إنی أوشک أن أدعی فأجیب، و إنی تارک فیکم ما لن تضلوا بعده کتاب اﷲ عزوجل. ثم قام و أخذ بید علی رضی الله عنه، فقال : یا أیها الناس! مَن أولی بکم من أنفسکم؟ قالوا : اﷲ و رسوله أعلم، ألستُ أولی بکم من أنفسکم؟ قالوا : بلی، قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه. 
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ غدیر خم پہنچ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سائبان لگانے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس دن تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے اور وہ دن بہت گرم تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : ’’اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے جتنے نبی بھیجے ہر نبی نے اپنے سے پہلے نبی سے نصف زندگی پائی، اور مجھے لگتا ہے کہ عنقریب مجھے (وصال کا) بلاوا آنے کو ہے جسے میں قبول کر لوں گا۔ میں تمہارے اندر وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اُس کے ہوتے ہوئے تم ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، وہ کتاب اﷲ ہے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کھڑے ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام لیا اور فرمایا : ’’اے لوگو! کون ہے جو تمہاری جانوں سے زیادہ قریب ہے؟‘‘ سب نے کہا : اللہ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بہتر جانتے ہیں۔ (پھر) فرمایا : ’’کیا میں تمہاری جانوں سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ اُنہوں نے کہا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. حاکم، المستدرک، 3 : 533، رقم : 6272
2. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 171، 172، رقم : 4986
3. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 11 : 602، رقم : 32904
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اِمام ذہبی نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ 
 

حدیث نمبر : 10

عن سعد بن أبی وقاص رضی الله عنه، قال : لقد سمعتُ رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول فی علیّ ثلاث خصال، لأن یکون لی واحدة منهن أحبّ إلیّ من حمر النعم. سمعتُه یقول : إنه بمنزلة هارون من موسی، إلا أنه لا نبی بعدی، و سمعته یقول : لأ عطینّ الرأیة غداً رجلاً یحبّ اﷲ و رسوله، و یحبّه اﷲ و رسوله و سمعتُه یقول : مَن کنتُ مولاه، فعلیّ مولاه. 
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تین خصلتیں ایسی بتائی ہیں کہ اگر میں اُن میں سے ایک کا بھی حامل ہوتا تو وہ مجھے سُرخ اُونٹوں سے زیادہ محبوب ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے (ایک موقع پر) ارشاد فرمایا : ’’علی میری جگہ پر اسی طرح ہیں جیسے ہارون موسیٰ کی جگہ پر تھے، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ اور فرمایا : ’’میں آج اس شخص کو علم عطا کروں گا جو اللہ اور اُس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو (اس موقع پر) یہ فرماتے ہوئے بھی سنا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. نسائی، خصائص امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 33، 34، 88، رقم : 10، 80
2۔ شاشی نے ’المسند (1 : 165، 166، رقم : 106)‘ میں یہ روایت عامر بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے لی ہے۔
3۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 88)‘ میں عامر بن سعد اور سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہما سے مروی احادیث بیان کی ہیں۔
4۔ حسام الدین ہندی نے ’کنز العمال (15 : 163، رقم : 36496)‘ میں عامر بن سعد رضی اللہ عنہ سے یہ روایت چند الفاظ کے اضافے کے ساتھ ذکر کی۔ 
اِس حدیث کی اسناد صحیح ہیں۔ 
 

حدیث نمبر : 11

أخرج سفیان بن عیینة عن سعد بن أبی وقاص (فی مناقب علیّ) رضی الله عنهم، إن له لمناقب أربع : لأن یکون لی واحدة منهن أحب إلیّ مِن کذا و کذا، ذکر حمر النعم قولها : لأعطینّ الرایة، و قولها : بمنزلة هارون من موسیٰ، و قولها : من کنتُ مولاه، و نسی سفیان الرابعة. 
سفیان بن عیینہ (مناقبِ علی رضی اللہ عنہ کے ضمن میں) سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی چار خوبیاں ایسی ہیں کہ اگر میں ان میں سے کسی ایک کا بھی حامل ہوتا تو اسے فلاں فلاں چیز حتی کہ سرخ اُونٹوں سے زیادہ محبوب رکھتا۔ وہ چار خوبیاں یہ تھیں : (پہلی خوبی اُنہیں غزوۂ خیبر کے موقع پر) جھنڈے کا عطا ہونا ہے۔ (دُوسری خوبی) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اُن کے متعلق یہ فرمانا کہ (تیرا اور میرا تعلق ایسے ہے) جیسے ہارون اور موسیٰ کا (تعلق ہے)۔ (تیسری خوبی) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اُن کے متعلق یہ فرمانا کہ جس کا میں مولا ہوں (اُس کا علی مولا ہے)۔ (راویء حدیث) سفیان بن عیینہ کو چوتھی خوبی بھول گئی۔ 
1. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 607، رقم : 1385
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 643، رقم : 1093
3. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 3 : 151، رقم : 948
4۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 89۔ 91)‘ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں چاروں خوبیاں بالتفصیل لکھی ہیں۔ 
احمد بن حنبل کی بیان کردہ روایت کی اِسناد حسن ہیں۔ 
 

حدیث نمبر : 12

عن عبد الرحمن بن سابط (فی مناقب علیّ)، قال : قال سعد : سمعتُ رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول فی علیّ ثلاث خصال، لأن یکون لی واحدة منهنّ أحب إلیّ مِن الدنیا و ما فیها، سمعتُ رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه، و أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ، و لأعطینّ الرأیة. 
عبدالرحمن بن سابط (مناقبِ علی کے ضمن میں) روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تین ایسی خصلتیں بیان فرماتے ہوئے سنا کہ اگر اُن میں سے ایک بھی مجھے عطا ہو تو وہ مجھے دنیا و مافیہا سے زیادہ محبوب ہوتی۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں (اُس کا علی مولا ہے)، اور علی میری جگہ ایسا ہے جیسے موسیٰ کی جگہ ہارون، اور میں اُسے علم عطا کروں گا (جو اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا حبیب ہے اور اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اُس کے حبیب ہیں)۔‘‘
1. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 608، رقم : 1386
2. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 61، رقم : 12127
3. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 3 : 207، رقم : 1008
4. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 88، 89
ضیاء مقدسی نے اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ 
 

حدیث نمبر : 13

عن رفاعة بن إیاس الضبی، عن أبیه، عن جده، قال : کنّا مع علیّ رضی الله عنه یوم الجمل، فبعث إلی طلحة بن عبید اﷲ أن القنی، فأتاه طلحة، فقال : نشدک اﷲ، هل سمعتَ رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللّٰهم والِ من والاه و عادِ من عاداه؟ قال : نعم، قال : فَلِمَ تقاتلنی؟ قال : لم أذکرْ، قال : فانصرف طلحةُ. 
رفاعہ بن ایاس ضبی اپنے والد سے اور وہ اس کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم جمل کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے طلحہ بن عبید اللہ رضی اﷲ عنہما کی طرف ملاقات کا پیغام بھیجا۔ پس طلحہ اُن کے پاس آئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سنا ہے کہ جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو علی کو دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ، جواُس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ؟‘‘ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا : ہاں! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’تو پھر میرے ساتھ کیوں جنگ کرتے ہو؟‘‘ طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا : مجھے یہ بات یاد نہیں تھی۔ راوی نے کہا : (اُس کے بعد) طلحہ رضی اللہ عنہ واپس لوٹ گئے۔ 
1. حاکم، المستدرک، 3 : 371، رقم : 5594
2. بیهقی، الاعتقاد : 373
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 27 : 76
4۔ ہیثمی نے ’مجمع الزوائد (9 : 107)‘ میں لکھا ہے کہ یہ حدیث بزار نے نذیر سے روایت کی ہے۔
5۔ حسام الدین ہندی، کنز العمال، 11 : 332، رقم : 31662
 

حدیث نمبر : 14

عن بریدة، قال : غزوتُ مع علیّ الیمن فرأیتُ منه جفوة، فلما قدمتُ علی رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم ذکرتُ علیا، فتنقصته، فرأیتُ وجه رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یتغیّر، فقال : یا بریدة! ألستُ أولی بالمؤمنین مِن أنفسهم؟ قلتُ : بلی، یا رسولَ اﷲ! قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه. 
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن کے غزوہ میں شرکت کی جس میں مجھے آپ سے کچھ شکوہ ہوا۔ جب میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس (جنگ سے) واپس آیا تو میں نے اس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر نامناسب انداز سے کیا۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا چہرۂ مبارک متغیر ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’اے بریدہ! کیا میں مومنین کی جانوں سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ تو میں نے کہا : کیوں نہیں، یا رسول اﷲ! اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 347
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 584، 585، رقم : 989
3. نسائی، السنن الکبریٰ، 5 : 130، رقم : 8465
4. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 86، رقم : 78
5. حاکم، المستدرک، 3 : 110، رقم : 4578
6. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 84، رقم : 12181
7. ابن ابی عاصم، الآحاد والمثانی، 4 : 325، 326
8. شاشی، المسند، 1 : 127
9. طبرانی، المعجم الاوسط، 1 : 229، رقم : 348
10. مبارکپوری، تحفة الاحوذی، 10 : 147
11. ابو نعیم، حلیة الاولیاء و طبقات الاصفیاء، 4 : 23
12. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 142، 146. 148
13. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 128
14۔ ابن کثیر نے ’البدایہ والنہایہ (4 : 168؛ 5 : 457)‘ میں کہا ہے کہ نسائی کی بیان کردہ روایت کی اسناد جید قوی ہیں اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ 
15. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 134، رقم : 36422

حدیث نمبر : 15

عن میمون أبی عبد اﷲ، قال : قال زید بن أرقم رضی الله عنه و أنا أسمع : نزلنا مع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم بواد یقال له وادی خم، فأمر بالصلاة، فصلاها بهجیر، قال : فخطبنا و ظلل لرسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم بثوب علی شجرة سمرة من الشمس، فقال : ألستم تعلمون أو لستم تشهدون أنی أولٰی بکل مؤمن من نفسه؟ قالوا : بلی، قال : فمن کنتُ مولاه فإن علیا مولاه، اللّٰهم! عادِ من عاداه و والِ من والاه. 
حضرت میمون ابو عبد اﷲ بیان کرتے ہیں کہ میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا : ہم رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ ایک وادی۔ ۔ ۔ جسے وادئ خم کہا جاتا تھا۔ ۔ ۔ میں اُترے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نماز کا حکم دیا اور سخت گرمی میں جماعت کروائی۔ پھر ہمیں خطبہ دیا درآنحالیکہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سورج کی گرمی سے بچانے کے لئے درخت پر کپڑا لٹکا کر سایہ کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’کیا تم نہیں جانتے یا (اس بات کی) گواہی نہیں دیتے کہ میں ہر مؤمن کی جان سے قریب تر ہوں؟‘‘ لوگوں نے کہا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’پس جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ ! تو اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے اور اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے۔ 
1. احمد بن حنبل، المسند، 4 : 372
2. بیهقی، السنن الکبریٰ، 5 : 131
3۔ طبرانی نے یہ حدیث ’المعجم الکبیر (5 : 195، رقم : 5068)‘ میں ایک اور سند سے روایت کی ہے۔ 
4. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 104
5. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 157، رقم : 36485
6. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 166
7۔ ابن کثیر نے ’البدایہ و النہایہ، (4 : 172)‘ میں اِس روایت کی سند کو جید اور رِجال کو ثقہ قرار دیا ہے۔ 

حدیث نمبر : 16

عن عطیة العوفی، قال : سألت زید بن أرقم، فقلتُ له : أنّ ختناً لی حدثنی عنک بحدیث فی شأن علی رضی الله عنه یوم غدیر خم، فأنا أحب أن أسمعه منک، فقال : إنکم معشر أهل العراق فیکم ما فیکم، فقلت له : لیس علیک منی بأس، فقال : نعم، کنا بالجحفة، فخرج رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم إلینا ظهراً و هو أخذ بعضدِ علی رضی الله عنه فقال : یا أیها الناس! ألستم تعلمون أنی أولی بالمؤمنین من أنفسم؟ قالوا : بلٰی، قال : فمن کنتُ مولاه فعلی مولاه، قال : فقلتُ له : هل قال : اللهم! وال من والاه و عاد من عاداه؟ فقال : إنما أخبرک کما سمعتُ. 
عطیہ عوفی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے زید بن ارقم سے پوچھا : میرا ایک داماد ہے جو غدیر خم کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں آپ کی روایت سے حدیث بیان کرتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ سے (براہِ راست) سنوں۔ زید بن ارقم نے کہا : آپ اہلِ عراق ہیں تمہاری عادتیں تمہیں سلامت رہیں۔ پس میں نے کہا کہ میری طرف سے تمہیں کوئی اذیت نہیں پہنچے گی۔ (اس پر) انہوں نے کہا : ہم جحفہ کے مقام پر تھے کہ ظہر کے وقت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بازو تھامے ہوئے باہر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’اے لوگو! کیا تمہیں علم نہیں کہ میں مؤمنین کی جانوں سے بھی قریب تر ہوں؟‘‘ تو انہوں نے کہا : کیوں نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے۔‘‘ عطیہ نے کہا : میں نے مزید پوچھا : کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا : ’’اے اللہ! جو علی کو دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ اور جو اِس (علی) سے عداوت رکھے اُس سے تو عداوت رکھ؟‘‘ زید بن ارقم نے کہا : میں نے جو کچھ سنا تھا وہ تمہیں بیان کر دیا ہے۔ 
1. احمد بن حنبل، المسند، 4 : 368
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 586، رقم : 992
3۔ نسائی نے یہ حدیث حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے ’خصائص امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ (ص : 97، رقم : 92)‘ میں الفاظ کے معمولی اختلاف کے ساتھ روایت کی ہے۔ اس کے بارے میں ہیثمی نے ’مجمع الزوائد (9 : 107)‘ میں کہا ہے کہ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ 
4. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 195، رقم : 5070
5. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 165
6. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 105، رقم : 36343
7۔ میمون ابو عبد اﷲ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے یہ حدیث مبارکہ بیان کی۔ حسام الدین ہندی نے یہ حدیث ’کنزالعمال (13 : 104، 105، رقم : 36342)‘ میں بیان کی ہے۔ 
 

حدیث نمبر : 17

عن جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنهما قال : کنا بالجحفة بغدیر خم إذ خرج علینا رسول اﷲا، فأخذ بید علی رضی الله عنه فقال : من کنت مولاه فعلیّ مولاه. 
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اﷲ عنھما سے روایت ہے کہ ہم حجفہ میں غدیر خم کے مقام پر تھے، جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم باہر تشریف لائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ’’ جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 59، رقم : 12121
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 169، 170، 172
3۔ ذہبی نے ’سیر اعلام النبلاء (7 : 570، 571)‘ میں اسے عبداﷲ بن محمد بن عاقل سے روایت کرتے ہوئے متن حدیث کو متواتر قرار دیا ہے۔ روایت میں ہے کہ علی بن حسین، محمد بن حنیفہ، ابوجعفر اور عبداﷲ بن محمد بن عاقل رضی اللہ عنھم حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے گھر پر تھے۔
4۔ ابن کثیر نے ’البدایہ والنہایہ (4 : 173)‘ میں لکھا ہے کہ ہمارے شیخ ذہبی نے اِس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔ 
5. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 13 : 137، رقم : 32433

حدیث نمبر : 18

عن علی رضی الله عنه، أن النبیا قام بحفرة الشجرة بخم، و هو آخذ بید علی رضی الله عنه فقال : أیها الناس! ألستم تشهدون أن اﷲ ربکم؟ قالوا : بلی، قال : ألستم تشهدون أن اﷲ و رسوله أولی بکم من أنفسکم. قالوا : بلی، و أن اﷲ و رسوله مولاکم؟ قالوا : بلی، قال : فمن کنتُ مولاه فإن هذا مولاه. 
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مقامِ خم پر ایک درخت کے نیچے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ’’اے لوگو! کیا تم گواہی نہیں دیتے کہ اللہ تمہارا رب ہے؟‘‘ اُنہوں نے کہا : کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ’’کیا تم گواہی نہیں دیتے کہ اللہ اور اس کا رسول تمہاری جانوں سے بھی قریب تر ہیں؟‘‘ اُنہوں نے کہا : کیوں نہیں! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا یہ (علی) مولا ہے۔‘‘
1. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 603، رقم : 1360
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 161، 162
3۔ حسام الدین ہندی نے یہ حدیث ’کنزالعمال (13 : 140، رقم : 36441)‘ میں نقل کی ہے اور کہا ہے کہ اسے ابن راہویہ، ابن جریر، ابن ابی عاصم اور محاملی نے ’امالی‘ میں روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ 

حدیث نمبر : 19

عن حذیفة بن أسید الغفاری . . . فقال : یا أیها الناس إنی قد نبأنی اللطیف الخبیر أنه لن یعمر نبی إلا نصف عمر الذی یلیه من قبله، و إنی لأظن أنی یوشک أن أدعی فأجیب، و إنی مسؤول، و إنکم مسؤولون، فماذا أنتم قائلون؟ قالوا : نشهد أنک قد بلغتَ و جهدتَ و نصحتَ، فجزاک اﷲ خیراً، فقال : ألیس تشهدون أن لا إله إلا اﷲ، و أن محمداً عبده و رسوله، و أن جنته حقٌ و ناره حقٌ، و أن الموت حقٌ، و أن البعث بعد الموت حقٌ، و أن الساعة آتیة لا ریب فیها و أن اﷲ یبعث من فی القبور؟ قالوا : بلی، نشهد بذالک، قال : اللهم! اشهد، ثم قال : یا أیها الناس! إن اﷲ مولای و أنا مولی المؤمنین و أنا أولی بهم من أنفسهم، فمن کنتُ مولاه فهذا مولاه یعنی علیاً رضی الله عنه . . . اللهم! وال من والاه، و عاد من عاداه. ثم قال : یا أیها الناس إنی فرطکم و إنکم واردون علی الحوض، حوضٌ أعرض ما بین بصری و صنعاء، فیه عدد النجوم قد حانٌ من فضة، و إنی سائلکم حین تردون علیّ عن الثقلین، فانظروا کیف تخلفونی فیهما، الثقل الأکبر کتاب اﷲ عزوجل سببٌ طرفه بید اﷲ و طرفه بأیدیکم فاستمسکوا به لا تضلوا و لا تبدلوا، و عترتی أهل بیتی، فإنه قد نبأنی اللطیف الخبیر أنما لن ینقضیا حتی یردا علیّ الحوض. 
حضرت حذیفہ بن اُسید غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اے لوگو! مجھے لطیف و خبیر ذات نے خبر دی ہے کہ اللہ نے ہر نبی کو اپنے سے پہلے نبی کی نصف عمر عطا فرمائی اور مجھے گمان ہے مجھے (عنقریب) بلاوا آئے گا اور میں اُسے قبول کر لوں گا، اور مجھ سے (میری ذمہ داریوں کے متعلق) پوچھا جائے گا اور تم سے بھی (میرے متعلق) پوچھا جائے گا، (اس بابت) تم کیا کہتے ہو؟ انہوں نے کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے ہمیں انتہائی جدوجہد کے ساتھ دین پہنچایا اور بھلائی کی باتیں ارشاد فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، جنت و دوزخ حق ہیں اور موت اور موت کے بعد کی زندگی حق ہے، اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں، اور اللہ تعالیٰ اہل قبور کو دوبارہ اٹھائے گا؟ سب نے جواب دیا : کیوں نہیں! ہم ان سب کی گواہی دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اے اللہ! تو گواہ بن جا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اے لوگو! بیشک اللہ میرا مولیٰ ہے اور میں تمام مؤمنین کا مولا ہوں اور میں ان کی جانوں سے قریب تر ہوں۔ جس کا میں مولا ہوں یہ اُس کا یہ (علی) مولا ہے۔ اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ، جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ۔ ’’اے لوگو! میں تم سے پہلے جانے والا ہوں اور تم مجھے حوض پر ملو گے، یہ حوض بصرہ اور صنعاء کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ چوڑا ہے۔ اس میں ستاروں کے برابر چاندی کے پیالے ہیں، جب تم میرے پاس آؤ گے میں تم سے دو انتہائی اہم چیزوں کے متعلق پوچھوں گا، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ تم میرے پیچھے ان دونوں سے کیا سلوک کرتے ہو! پہلی اہم چیز اللہ کی کتاب ہے، جو ایک حیثیت سے اللہ سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری حیثیت سے بندوں سے تعلق رکھتی ہے۔ تم اسے مضبوطی سے تھام لو تو گمراہ ہو گے نہ (حق سے) منحرف، اور (دوسری اہم چیز) میری عترت یعنی اہلِ بیت ہیں (اُن کا دامن تھام لینا)۔ مجھے لطیف و خبیر ذات نے خبر دی ہے کہ بیشک یہ دونوں حق سے نہیں ہٹیں گی یہاں تک کہ مجھے حوض پر ملیں گی۔‘‘
1. طبرانی، المعجم الکبیر، 3 : 180، 181، رقم : 3052
2. طبرانی، المعجم الکبیر، 3 : 67، رقم : 2683
3. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 166، 167، رقم : 4971
4. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 164، 165
5. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 1 : 188، 189، رقم : 957، 958
6. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 166، 167
7۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 169)‘ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے بھی روایت لی ہے۔
8. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 463


حدیث نمبر : 20

عن جریر قال : شهدنا الموسم فی حجة مع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم، و هی حجة الوداع، فبلغنا مکاناً یقال له غدیر خم، فنادی : الصلاة جامعة، فاجتمعنا المهاجرون والأنصار، فقام رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم وسطنا، فقال : أیها الناس! بم تشهدون؟ قالوا : نشهد أن لا إله إلا اﷲ؟ قال : ثم مه؟ قالوا : و أن محمداً عبده و رسوله، قال : فمَن ولیکم؟ قالوا : اﷲ و رسوله مولانا، قال : من ولیکم؟ ثم ضرب بیده إلی عضد علی رضی الله عنه، فأقامه فنزع عضده فأخذ بذراعیه، فقال : من یکن اﷲ و رسوله مولیاه فإن هذا مولاه، اللهم! والِ من والاه، و عادِ من عاداه، اللهم! من أحبه من الناس فکن له حبیباً، ومن أبغضه فکن له مُبغضا.
حضرت جریر سے روایت ہے کہ ہم حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ تھے، ہم ایک ایسی جگہ پہنچے جسے غدیر خم کہتے ہیں۔ نماز با جماعت ہونے کی ندا آئی تو سارے مہاجرین و انصار جمع ہو گئے۔ پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور خطاب فرمایا : اے لوگو! تم کس چیز کی گواہی دیتے ہو؟ انہوں نے کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : پھر کس کی؟ انہوں نے کہا : بیشک محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تمہارا ولی کون ہے؟ انہوں نے کہا : اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم۔ پھر فرمایا : تمہارا ولی اور کون ہے؟ تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بازو سے پکڑ کر کھڑا کیا اور (حضرت علی رضی اللہ عنہ کے) دونوں بازو تھام کر فرمایا : ’’اللہ اور اُس کا رسول جس کے مولا ہیں اُس کا یہ (علی) مولا ہے، اے اللہ! جو علی کو دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ (اور) جو اِس (علی) سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ، اے اللہ! جو اِسے محبوب رکھے تو اُسے محبوب رکھ اور جو اِس سے بغض رکھے تو اُس سے بغض رکھ۔‘‘
1. طبرانی، المعجم الکبیر، 2 : 357، رقم : 2505
2. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 106
3. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 13 : 138، 139، رقم : 36437
4. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 179


حدیث نمبر : 21

عن عمرو ذی مر و زید بن أرقم قالا : خطب رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم، فقال : من کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه و عادِ من عاداه، و انصرْ من نصره و أعِنْ من أعانه.
عمرو ذی مر اور زید بن ارقم سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے مقام پر خطاب فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ اور جو اس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ، اور جو اِس کی نصرت کرے اُس کی تو نصرت فرما، اور جو اِس کی اِعانت کرے تو اُس کی اِعانت فرما۔
1. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 192، رقم : 5059
2۔ نسائی نے ’خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ (ص : 100، 101، رقم : 96)‘ میں عمرو ذی مر سے روایت لی ہے۔
3. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 104، 106
4. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 4 : 170
5. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 11 : 609، رقم : 32946
 

حدیث نمبر : 22

آیتِ کریمه ’اَلْیوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمَْ‘ 
(القرآن، المائده، 5 : 3)
۔ ۔ ۔ (آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا) ۔ ۔ ۔ کے شانِ نزول میں محدثین و مفسرین نے یہ حدیثِ مبارکہ بیان کی ہے : 
عن أبی هریرة رضی الله عنه، قال : مَن صام یوم ثمان عشرة مِن ذی الحجة کتب له صیام ستین شهراً، و هو یوم غدیر خم لما أخذ النبیا بید علیّ بن أبی طالب رضی الله عنه، فقال : ألست ولی المؤمنین؟ قالوا : بلی، یا رسول اﷲ! قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، فقال عمر بن الخطاب : بخ بخ لک یا ابن أبی طالب! أصبحتَ مولای و مولی کل مسلم، فأنزل اﷲ (اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ). 
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس نے اٹھارہ ذی الحج کو روزہ رکھا اس کے لئے ساٹھ (60) مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھا جائے گا، اور یہ غدیر خم کا دن تھا جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : کیا میں مؤمنین کا والی نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا : کیوں نہیں، یا رسول اﷲ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے۔ اس پر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مبارک ہو! اے ابنِ ابی طالب! آپ میرے اور ہر مسلمان کے مولا ٹھہرے۔ (اس موقع پر) اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : ’’ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا۔‘‘
1. خطیب بغدادی، تاریخ بغداد، 8 : 290
2. طبرانی، المعجم الأوسط، 3 : 324
3. واحدی، اسباب النزول : 108
4. رازی، التفسیر الکبیر، 11 : 139
5. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 176، 177
6۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 179)‘ میں یہ روایت حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے بھی لی ہے۔
7. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 464
8۔ سیوطی نے ’الدر المنثور فی التفسیر بالماثور (2 : 259)‘ میں آیت مذکورہ کی شان نزول کے حوالے سے لکھا ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے روز ’من کنت مولاہ فعلیّ مولاہ‘ کے الفاظ فرمائے تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔

حدیث نمبر : 23

امام فخر الدین رازی ’یَا أیُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَآ أنْزِلَ إِلَبْکَ مِن رَّبِّکَ‘، 
(القرآن، المائده، 5 : 67)
۔ ۔ ۔ (اے (برگزیدہ) رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے (وہ سارا لوگوں کو) پہنچا دیجئے) ۔ ۔ ۔ کا شانِ نزول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : 
نزلت الآیة فی فضل علیّ بن أبی طالب علیه السلام، و لما نزلت هذه الآیةُ أخذ بیده و قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم والِ من والاه و عادِ من عاداه. فلقیه عمر رضی الله عنه، فقال : هنیئاً لک یا ابن أبی طالب، أصبحتَ مولای و مولی کلِ مؤمنٍ و مؤمنة. و هو قول ابن عباس و البراء بن عازب و محمد بن علی.
یہ آیتِ مبارکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نازل ہوئی ہے، جب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! تو اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے، اور اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے۔ اُس کے (فوراً ) بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور فرمایا : اے ابن ابی طالب! آپ کو مبارک ہو، اب آپ میرے اور ہر مؤمن اور مؤمنہ کے مولا قرار پائے ہیں۔
اِسے عبداللہ بن عباس، براء بن عازب اور محمد بن علی رضی اللہ عنھم نے روایت کیا ہے۔
1. رازی، التفسیر الکبیر، 12 : 49، 50
2. ابن ابی حاتم رازی نے ’تفسیر القرآن العظیم (4 : 1172، رقم : 6609)‘ میں عطیہ عوفی سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی کہ سورۃ المائدہ کی آیت نمبر67 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہوئی۔
علاوہ ازیں درج ذیل نے بھی یہ روایت نقل کی ہے : 
3. واحدی، اسباب النزول : 115
4. سیوطی، الدرالمنثور فی التفسیر بالماثور، 2 : 298
5. آلوسی، روح المعانی، 6 : 193
6. شوکانی، فتح القدیر، 2 : 60


حدیث نمبر : 24

آیتِ کریمه ’’إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اﷲُ وَ رَسُوْلُه وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلَاةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکَاةَ وَ هُمْ رَاکِعُوْنَO‘‘ 
(القرآن، المائده، 5 : 55)
۔ ۔ ۔ (بے شک تمہارا (مدد گار) دوست اللہ اور اُس کا رسول ہی ہے اور (ساتھ) وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ (اللہ کے حضور عاجزی سے) جھکنے والے ہیںo) ۔ ۔ ۔ کے شانِ نزول میں بیشتر محدثین نے یہ حدیثِ مبارکہ بیان کی ہے : 
عن عمار بن یاسر رضی الله عنه، یقول : وقف علی علیّ بن أبی طالب رضی الله عنه سائل و هو راکع فی تطوّع فنزع خاتمه فأعطاه السائل، فأتی رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم فأعلمه ذلک، فنزلتْ علی النبی صلی الله علیه وآله و سلم هذا الآیة : (إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اﷲُ وَ رَسُوْلُه وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلَاةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکَاةَ وَ هُمْ رَاکِعُوْنَ) فقرأها رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم ثم قال : من کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه و عادِ من عاداه.
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سائل حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آکر کھڑا ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہ نماز میں حالتِ رکوع میں تھے۔ اُس نے آپ رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی کھینچی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے انگوٹھی سائل کو عطا فرما دی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اُس کی خبر دی۔ اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی : (بے شک تمہارا (مدد گار) دوست اللہ اور اُس کا رسول ہی ہے اور (ساتھ) وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ (اللہ کے حضور عاجزی سے) جھکنے والے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس آیت کو پڑھا اور فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ۔‘‘
1. طبرانی، المعجم الاوسط، 7 : 129، 130، رقم : 6228
2. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 119
3. احمد بن حنبل، المسند، 4 : 372
4. حاکم، المستدرک، 3 : 119، 371، رقم حدیث : 4576، 5594
5. طبرانی، المعجم الکبیر، 4 : 174، رقم : 4053
6. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 195، 203، 204، رقم : 5068، 5069، 5092، 5097
7. طبرانی، المعجم الصغیر، 1 : 65
8. هیثمی، مجمع الزوائد، 7 : 17
9. هیثمی، موارد الظمآن : 544، رقم : 2205
10. خطیب بغدادی، تاریخ بغداد، 7 : 377
11۔ خطیب بغدادی نے یہ حدیثِ مبارکہ ’تاریخِ بغداد (12 : 343)‘ میں مَن کنتُ مولاہ فعلیّ مولاہ کے الفاظ کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما سے بھی نقل کی ہے۔
12. ابن اثیر، اسد الغابه، 2 : 362
13. ابن اثیر، اسد الغابه، 3 : 487
14. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 2 : 106، 174، رقم : 480، 553
15. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 11 : 332، 333، رقم : 31662
16. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 13 : 104، 169، رقم : 36340، 
17۔ حسام الدین ہندی نے ’کنز العمال(11 : 609، رقم : 32950)‘ میں لکھا ہے : طبرانی نے اس حدیث کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور بارہ (12) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے روایت کیا ہے۔ اور امام احمد بن حنبل نے اسے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور کثیر صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم سے روایت کیا ہے۔ حاکم نے ’المستدرک‘ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کی ہے۔ امام احمد بن حنبل اور طبرانی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور تیس (30) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ ابونعیم نے کتاب ’فضائل الصحابہ‘ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے اور خطیب بغدادی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔

حدیث نمبر : 25

عن عمار بن یاسر رضی الله عنه، قال : قال رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم : أوصی من آمن بی و صدقنی بولایة علیّ بن أبی طالب، مَن تولاه فقد تولانی و مَن تولانی فقد تولی اﷲ عزوجل و مَن أحبه فقد أحبنی، و من أحبنی فقد أحب اﷲ عزوجل و من أبغضه فقد أبغضنی و من أبغضنی فقد أبغض اﷲ عزوجل.
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جو مجھ پر ایمان لایا اور میری تصدیق کی اُسے میں ولایتِ علی کی وصیت کرتا ہوں، جس نے اُسے ولی جانا اُس نے مجھے ولی جانا اور جس نے مجھے ولی جانا اُس نے اللہ کو ولی جانا، اور جس نے علی رضی اللہ عنہ سے محبت کی اُس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی اُس نے اللہ سے محبت کی، اور جس نے علی سے بغض رکھا اُس نے مجھ سے بغض رکھا، اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اُس نے اللہ سے بغض رکھا۔‘‘
1. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 108، 109
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 181، 182
3. حسام الدین هندی، کنز العمال، 11 : 611، رقم : 32958
ہیثمی نے اس حدیث کو طبرانی سے روایت کیا ہے اور اس کے رواۃ کو ثقہ قرار دیا ہے۔
 


حصہ دوم

حدیث نمبر : 26

عن علی علیه السلام أن النبی صلی الله علیه وآله و سلم قال یوم غدیر خم : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه.
(خود) حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے دن فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1۔ احمد بن حنبل نے ’المسند (1 : 152)‘ میں یہ روایت صحیح اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 705، رقم : 1206
3. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 604، رقم : 1369
4. طبرانی، المعجم الاوسط، 7 : 448، رقم : 6878
5۔ ہیثمی نے اسے ’مجمع الزوائد (9 : 107)‘ میں نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے رجال ثقہ ہیں۔
6. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 161، 162، 163
7. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 4 : 171
8. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 77، 168، رقم : 32950، 36511


حدیث نمبر : 27

عن عبد اﷲ بن بریدة الأسلمی، قال : قال النبیا : مَن کنتُ ولیه فإنّ علیاً ولیه. و فی روایة عنه : مَن کنتُ ولیّه فعلیّ ولیّه. 
عبد اﷲ بن بریدہ اسلمی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں ولی ہوں تحقیق اُس کا علی ولی ہے۔‘‘ اُنہی سے ایک اور روایت میں ہے (کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ) ’’جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے۔‘‘
1. حاکم، المستدرک، 2 : 129، رقم : 2589
2. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 350، 358، 361
3. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 85، 86، رقم : 77
4. عبدالرزاق، المصنف، 11 : 225، رقم : 20388
5. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 84، رقم : 12181
6۔ ابو نعیم نے ’حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء (4 : 23)‘ میں اسے مختصراً ’مَن کنتُ مولاہ فعلیّ مولاہ‘ کے الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔
7. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 76
8۔ ہیثمی نے ’مجمع الزوائد (9 : 108)‘ میں اسے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزار کی بیان کردہ روایت کے رجال صحیح ہیں۔
9۔حسام الدین ہندی نے ’کنزالعمال (11 : 602، رقم : 32905)‘ میں مختصراً ’مَن کنتُ مولاہ فعلیّ مولاہ‘ کے الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔
10. مناوی، فیض القدیر، 6 : 218
امام حاکم نے اس روایت کو شرطِ شیخین کے مطابق صحیح قرار دیا ہے، اور اس حدیث کو ابو عوانہ سے ایک دوسرے طریق سے سعد بن عبیدہ سے بھی بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے ’المستدرک‘ میں بریدہ اسلمی سے ایک اور جگہ (3 : 110، رقم : 4578) بھی اِسی حدیث کو مختصراً بیان کیا ہے۔


حدیث نمبر : 28

متذکرہ بالا حدیث کو دوسرے مقام پر ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے الفاظ کے تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ یوں بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : 
ما بال أقوام ینتقصون علیًّا، من ینتقص علیّاً فقد تنقصنی، ومن فارق علیاً فقد فارقنی، إن علیّاً منی، وأنا منه، خُلق من طینتی و خُلقت من طینة إبراهیم، وأنا أفضل من إبراهیم، ذریة بعضها من بعض واﷲ سمیع علیم، . . . و إنه ولیکم من بعدی، فقلت : یا رسول اﷲ! بالصحبة ألا بسطت یدک حتی أبایعک علی الإسلام جدیداً؟ قال : فما فارقته حتی بایعته علی الإسلام.
ان لوگوں کا کیا ہو گا جو علی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں! (جان لو) جو علی کی گستاخی کرتا ہے وہ میری گستاخی کرتا ہے اور جو علی سے جدا ہوا وہ مجھ سے جدا ہو گیا۔ بیشک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں، اُس کی تخلیق میری مٹی سے ہوئی ہے اور میری تخلیق ابراہیم کی مٹی سے، اور میں ابراہیم سے افضل ہوں۔ ہم میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں، اللہ تعالیٰ یہ ساری باتیں سننے اور جاننے والا ہے۔۔ ۔ ۔ وہ میرے بعد تم سب کا ولی ہے۔ (بریدہ بیان کرتے ہیں کہ) میں نے کہا : یا رسول اللہ! کچھ وقت عنایت فرمائیں اور اپنا ہاتھ بڑھائیں، میں تجدیدِ اسلام کی بیعت کرنا چاہتا ہوں، (اور) میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جدا نہ ہوا یہاں تک کہ میں نے اسلام پر (دوبارہ) بیعت کر لی۔
1. طبرانی، المعجم الاوسط، 7 : 49، 50، رقم : 6081
2. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 128

حدیث نمبر : 29

عن عَمرو بن میمون، قال ابن عباس رضی الله عنهما : قال (رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم) : من کنتُ مولاه فإنّ مولاه علیّ.
عَمرو بن میمون حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں بے شک اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 331
2۔ ابن ابی عاصم کی ’ کتاب السنہ (ص : 600، 601، رقم : 1351)‘ میں اس روایت کے الفاظ ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : مَن کنتُ ولیّہ فعلی ولیہ (جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے)۔
3. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 44، 46، رقم : 23
4. حاکم، المستدرک، 3 : 132 - 134، رقم : 4652
5. طبرانی، المعجم الکبیر، 12 : 77، 78، رقم : 12593
6. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 119، 120
7. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 174، 175
6. محب طبری، ذخائر العقبی فی مناقب ذوی القربی : 156 - 158
نسائی کی بیان کردہ حدیث کی اسناد صحیح ہیں۔
ہیثمی نے کہا ہے کہ اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے اور ابو بلج فرازی کے سوا احمد کے تمام رجال صحیح ہیں، جبکہ وہ ثقہ ہے۔
حاکم کی بیان کردہ حدیث کو ذہبی نے صحیح کہا ہے۔


حدیث نمبر : 30

(قال رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم : ) ألا! إن اﷲ ولیی و أنا ولی کل مؤمن، من کنتُ مولاه فعلیّ مولاه.
(حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ) آگاہ رہو! بے شک اللہ میرا ولی ہے اور میں ہر مؤمن کا ولی ہوں، پس جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔
1۔ حسام الدین ہندی نے اسے ’کنزالعمال (11 : 608، رقم : 32945)‘ میں روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حدیث ابونعیم نے ’فضائل الصحابہ‘ میں زید بن ارقم اور براء بن عازب رضی اﷲ عنہما سے روایت کی ہے۔
2. ابن حجر عسقلانی، الاصابه فی تمییز الصحابه، 4 : 328

حدیث نمبر : 31

عن أبی یزید الأودی عن أبیه، قال : دخل أبوهریرة المسجد فاجتمع إلیه الناس، فقام إلیه شاب، فقال : أنشدک باﷲ، أسمعت رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلی مولاه، اللهم! والِ من والاه. فقال : أشهد أن سمعتَ رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! وال من والاه، و عاد من عاداه.
ابو یزید اودی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو لوگ آپ رضی اللہ عنہ کے اردگرد جمع ہو گئے۔ اُن میں سے ایک جوان نے کھڑے ہو کر کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا آپ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو علی کو دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ؟ اِس پر انہوں نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے اُسے تو دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے اُس سے تو عداوت رکھ۔
1. ابو یعلی، المسند، 11 : 307، رقم : 6423
2. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 68، رقم : 12141
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 175
4. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 105، 106
5. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 4 : 174


حدیث نمبر : 32

عن أبی إسحاق، قال : سمعت سعید بن وهب، قال : نَشَدَ علیّ رضی الله عنه الناس فقام خمسة أو ستة من أصحاب النبی صلی الله علیه وآله و سلم فشهدوا أنّ رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه.
ابو اسحاق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن وہب کو یہ کہتے ہوئے سنا : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے قسم لی جس پر پانچ (5) یا چھ (6) صحابہ نے کھڑے ہو کر گواہی دی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تھا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 366
2. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 90، رقم : 83
3. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 598، 599، رقم : 1021
4. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 2 : 105، رقم : 479
5. بیهقی، السنن الکبری، 5 : 131
6. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 160
7. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 127
8. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 104
9۔ ابن کثیر نے ’البدیہ والنہایہ (4 : 170)‘ میں لکھا ہے کہ اس حدیث کی اسناد جید ہیں۔
10. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 462
امام نسائی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
ضیاء مقدسی نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ 
امام ہیثمی نے احمد بن حنبل کے رجال کو صحیح قرار دیا ہے۔

حدیث نمبر : 33

عن عمیرة بن سعد رضی الله عنه، أنه سمع علیاً رضی الله عنه و هو ینشد فی الرحبة : مَن سمع رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه؟ فقام ستة نفر فشهدوا.
عمیرہ بن سعد سے روایت ہے کہ اُنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھلے میدان میں قسم دیتے ہوئے سنا کہ کس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے؟ تو (اِس پر) چھ(6) افراد نے کھڑے ہو کر گواہی دی۔  
1. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی الله عنه : 89، 91، رقم : 82، 85
2. طبرانی، المعجم الاوسط، 3 : 134، رقم : 2275
3۔ طبرانی کی ’المعجم الصغیر (1 : 64، 65)‘ میں بیان کردہ روایت میں ہے کہ گواہی دینے والے افراد بارہ (12) تھے، جن میں حضرت ابوہریرہ، ابو سعید اور انس بن مالک رضی اللہ عنھم بھی شامل تھے۔
ہیثمی نے یہ روایت ’مجمع الزوائد (9 : 108)‘ میں نقل کی ہے۔
4. بیهقی، السنن الکبری، 5 : 132
5۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 159)‘ میں جو روایت عمیرہ بن سعد لی ہے اس میں ہے کہ گواہی دینے والے افراد اٹھارہ (18) تھے۔
6. مزی، تهذیب الکمال، 22 : 397، 398


حدیث نمبر : 34

عن أبی الطفیل، عن زید بن أرقم، قال : نَشَدَ علیّ الناس : من سمع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم : ألستم تعلمون أنی أولی بالمؤمنین مِن أنفسهم؟ قالوا : بلٰی، قال : فمَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه، و عادِ من عاداه. فقام أثنا عشر رجلاً فشهدوا بذلک.
ابو طفیل زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے حلفاً پوچھا کہ تم میں سے کون ہے جس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا ہو : ’’کیا تم نہیں جانتے کہ میں مؤمنوں کی جانوں سے قریب تر ہوں؟ اُنہوں نے کہا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو بھی اُسے دوست رکھ، اور جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ۔‘‘ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اس گفتگو پر) بارہ (12) آدمی کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے اس واقعہ کی شہادت دی۔
1. طبرانی، المعجم الاوسط، 2 : 576، رقم : 1987
2. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 106
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 157، 158
4. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 127
5. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 157، رقم : 36485
6. شوکانی، در السحابه : 211


حدیث نمبر : 35

عن سعید بن وهب و عن زید بن یثیعث قال : نَشَدَ علیّ الناسَ فی الرحبة مَن سمع رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم إلا قام. قال : فقام مِن قبل سعید ستة و مِن قبل زید ستة، فشهدوا أنهم سمعوا رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول لعلی رضی الله عنه یوم غدیر خم : ألیس اﷲ أولی بالمؤمنین؟ قالوا : بلٰی. قال : اللهم! من کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه و عادِ من عاداهُ.
سعید بن وہب اور زید بن یثیعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کھلے میدان میں لوگوں کو قسم دی کہ جس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن کچھ فرماتے ہوئے سنا ہو کھڑا ہو جائے۔ راوی کہتے ہیں : چھ (آدمی) سعید کی طرف سے اور چھ (6) زید کی طرف سے کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے گواہی دی کہ اُنہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’کیا اللہ مؤمنین کی جانوں سے قریب تر نہیں ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا : کیوں نہیں! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’اے اللہ! جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! تو اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے اور تو اُس سے عداوت رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 118
2. نسائی، خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب : 90، 100، رقم : 84، 95
3. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 67، رقم : 12140
4. طبرانی، المعجم الاوسط، 3 : 69، 134، رقم : 2130، 2275
5. طبرانی، المعجم الصغیر، 1 : 65
6. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 2 : 105، 106، رقم : 480
7. ابونعیم، حلیة الأولیاء و طبقات الاصفیاء، 5 : 26
8. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 160
9. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 107، 108
10. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 157، رقم : 36485
نسائی کی بیان کردہ دونوں روایات کی اسناد صحیح ہے۔
ہیثمی نے طبرانی کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔


حدیث نمبر : 36

عن عبد الرحمن بن أبی لیلٰی قال : شهدتُ علیاً رضی الله عنه فی الرحبة ینشد الناس : أنشد اﷲ مَن سمع رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه. لما قام فشهد، قال عبد الرحمن : فقام إثنا عشر بدریاً کأنی أنظر إلی أحدهم، فقالوا : نشهد أنا سمعنا رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم : ألستُ أولی بالمؤمنین من أنفسهم و أزواجی أمهاتهم؟ فقلنا : بلی، یا رسول اﷲ، قال : فمن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه، و عادِ من عاداه.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وسیع میدان میں دیکھا، اُس وقت آپ لوگوں سے حلفاً پوچھ رہے تھے کہ جس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن ۔ ۔ ۔ جس کامیں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے۔ ۔ ۔ فرماتے ہوئے سنا ہو وہ کھڑا ہو کر گواہی دے۔ عبدالرحمن نے کہا : اس پر بارہ (12) بدری صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کھڑے ہوئے، گویا میں اُن میں سے ایک کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ ان (بدری صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم) نے کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’کیا میں مؤمنوں کی جانوں سے قریب تر نہیں ہوں، اور میری بیویاں اُن کی مائیں نہیں ہیں؟‘ سب نے کہا : کیوں نہیں، یا رسول اللہ! اِس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولاہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 119
2. ابو یعلی، المسند، 1 : 257، رقم : 563
3. طحاوی، مشکل الآثار، 2 : 308
4. ضیاء مقدسی، الاحادیث المختاره، 2 : 80، 81، رقم : 458
5. خطیب بغدادی، تاریخ بغداد، 14 : 236
6. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 156، 157
7۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 161)‘ میں اسے زیاد بن ابی زیاد سے بھی روایت کیا ہے۔
8۔ محب طبری نے بھی ’الریاض النضرہ فی مناقب العشرہ (3 : 128)‘ میں زیاد بن ابی زیاد کی روایت نقل کی ہے۔
9. ابن اثیر، اسد الغابه، 4 : 102، 103
10. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 4 : 170
11. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 461، 462
12. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 105، 106
13. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 170، رقم : 36515
14. شوکانی، در السحابه : 209
ہیثمی فرماتے ہیں کہ اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
حسام الدین ہندی فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابن جریر، سعید بن منصوراور ابن اثیر جزری نے بھی روایت کیا ہے۔
احمد بن حنبل نے یہ حدیثِ مبارکہ ’المسند(1 : 88)‘ میں زیاد بن ابی زیاد سے بھی روایت کی ہے۔ اُسے ہیثمی نے ’مجمع الزوائد(9 : 106)‘ میں نقل کیا ہے اور اُس کے رجال کو ثقہ قرار دیا ہے۔


حدیث نمبر : 37

عن عَمرو بن ذی مُرٍ و سعید بن وهب و عن زید بن یثیع قالوا : سمعنا علیاً یقول نشدت اﷲ رجلاً سمع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم، لما قام، فقام ثلاثة عشر رجلا فشهدوا أن رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم قال : ألست أولی بالمؤمنین من أنفسهم؟ قالوا : بلی، یا رسول اﷲ! قال : فأخذ بید علی، فقال : من کنت مولاه فهذا مولاه، اللهم! وال من والاه، و عاد من عاداه، و أحب من أحبه، و أبغض من یبغضه، و انصر من نصره، و اخذل من خذله.
عمرو بن ذی مر، سعید بن وہب اور زید بن یثیع سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں ہر اس آدمی سے حلفاً پوچھتا ہوں جس نے غدیر خم کے دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو، اس پر تیرہ آدمی کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے گواہی دی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’کیا میں مؤمنین کی جانوں سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ سب نے جواب دیا : کیوں نہیں، یا رسول اللہ! راوی کہتا ہے : تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ، جو اِس(علی) سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ، جو اِس(علی) سے محبت کرے تو اُس سے محبت کر، جو اِس(علی) سے بغض رکھے تو اُس سے بغض رکھ، جو اِس (علی) کی نصرت کرے تو اُس کی نصرت فرما اور جو اِسے رسوا (کرنے کی کوشش) کرے تو اُسے رسوا کر۔‘‘
1۔ ہیثمی نے ’مجمع الزوائد(9 : 104، 105)‘ میں اسے بزار سے روایت کیا ہے اور اس کے رجال کو صحیح قرار دیا ہے، سوائے فطر بن خلیفہ کے اور وہ ثقہ ہے۔
2. بزار، المسند، 3 : 35، رقم : 786
3. طحاوی، مشکل الآثار، 2 : 308
4. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 159، 160
5. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 158، رقم : 36487
6. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 4 : 169، 5 : 462


حدیث نمبر : 38

عن زاذان بن عمر قال : سمعت علیاً رضی الله عنه فی الرحبة وهو ینشد الناس : من شهد رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم و هو یقول ما قال، فقام ثلاثة عشر رجلاً فشهدوا أنهم سمعوا رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم وهو یقول : من کنت مولاه فعلیّ مولاه.
زاذان بن عمرث سے روایت ہے، آپ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مجلس میں لوگوں سے حلفاً یہ پوچھتے ہوئے سنا : کس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ اس پر تیرہ (13) آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
1. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 84
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 585، رقم : 991
3. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 604، رقم : 1371
4. طبرانی، المعجم الاوسط، 3 : 69، رقم : 2131
5. بیهقی، السنن الکبری، 5 : 131
6. ابو نعیم، حلیة الاولیاء و طبقات الاصفیاء، 5 : 26
7. ابن جوزی، صفة الصفوة، 1 : 313
8. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 107
9۔ ابنِ کثیر نے ’البدایہ و النہایہ (4 : 169)‘ میں زاذان ابی عمر سے نقل کردہ روایت میں کھڑے ہو کر گواہی دینے والے آدمیوں کی تعداد بارہ (12) لکھی ہے۔
10۔ ابن کثیر نے ’البدایہ والنہایہ (5 : 462)‘ میں ابن عمر رضی اللہ عنہ سے زاذان کی لی ہوئی روایت میں گواہی دینے والے افراد کی تعداد تیرہ (13) لکھی ہے۔
11. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 13 : 158، رقم : 36487
12. شوکانی، در السحابه : 211


حدیث نمبر : 39

عن عبد الرحمن بن أبی لیلٰی، قال : خطب علی رضی الله عنه فقال : أنشد اﷲ امرء نشدة الإسلام سمع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم أخذ بیدی، یقول : ألستُ أولی بکم یا معشرَ المسلمین مِن أنفسکم؟ قالوا : بلی، یا رسول اﷲ، قال : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ من والاه، وعادِ مَن عاداه، وانصُر مَن نصره، واخُذل مَن خذله، إلا قام فشهد، فقام بضعة عشر رجلاً فشهدوا، وکتم فما فنوا من الدنیا إلا عموا و برصوا.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : میں اس آدمی کو اللہ اور اسلام کی قسم دیتا ہوں، جس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم کے دن میرا ہاتھ پکڑے ہوئے یہ فرماتے سنا ہو : ’’اے مسلمانو! کیا میں تمہاری جانوں سے قریب تر نہیں ہوں؟‘‘ سب نے جواب دیا : کیوں نہیں، یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ، جو اِس(علی) سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ، جو اِس(علی) کی مدد کرے تو اُس کی مدد فرما، جو اِس کی رسوائی چاہے تو اُسے رسوا کر؟‘‘ اس پر تیرہ (13) سے زائد افراد نے کھڑے ہو کر گواہی دی اور جن لوگوں نے یہ باتیں چھپائیں وہ دُنیا میں اندھے ہو کر یا برص کی حالت میں مر گئے۔
1. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 131، رقم : 36417
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 158
3. ابن اثیر کی ’اسد الغابہ (3 : 487)‘ میں ابو اسحاق سے لی گئی روایت میں ہے : یزید بن ودیعہ اور عبدالرحمن بن مدلج گواہی چھپانے کے سبب بیماری میں مبتلا ہوئے۔


حدیث نمبر : 40

عن الأصبغ بن نباتة، قال : نَشَدَ علی رضی الله عنه الناسَ فی الرحبة : مَن سمع النبی صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم؟ ما قال إلا قام، ولا یقوم إلا مَن سمع رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول، فقام بضعة عشر رجلا فیهم : أبو أیوب الأنصاری، و أبو عمرة بن محصن، و أبو زینب، و سهل بن حنیف، و خزیمة بن ثابت، و عبد اﷲ بن ثابت الأنصاری، و حُبشی بن جنادة السلولی، و عبید بن عازب الأنصاری، و النعمان بن عجلان الأنصاری، و ثابت بن ودیعة الأنصاری، و أبو فضالة الأنصاری، و عبدالرحمن بن عبد رب الأنصاریث، فقالوا : نشهد أناّ سمِعنا رسولَ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : ألا! إنّ اﷲ ولیی وأنا ولی المؤمنین، ألا! فمَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، اللهم! والِ مَن والاه، و عادِ مَن عاداه، و أحبّ مَن أحبه، و أبغض مَن أبغضه، و أعن مَن أعانه.
اصبغ بن نباتہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کھلے میدان میں لوگوں کو قسم دی کہ جس نے غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے سنا ہو، وہ کھڑا ہو جائے۔ اس پر تیرہ(13) سے زائد افراد کھڑے ہوئے جن میں ابوایوب انصاری، ابو عمرہ بن محصن، ابو زینب، سہل بن حنیف، خزیمہ بن ثابت، عبداللہ بن ثابت انصاری، حبشی بن جنادہ سلولی، عبید بن عازب انصاری، نعمان بن عجلان انصاری، ثابت بن ودیعہ انصاری، ابوفضالہ انصاری اور عبدالرحمن بن عبد رب انصاری رضی اللہ عنھم تھے۔ ان سب نے کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سنا : لوگو! آگاہ رہو! اللہ میرا ولی ہے اور میں مؤمنین کا ولی ہوں، خبردار! (آگاہ رہو!) جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ، جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ، جو اِس سے محبت کرے تو اُس سے محبت کر، جو اِس سے بغض رکھے تو اُس سے بغض رکھ اور جو اِس کی مدد کرے تو اُس کی مدد فرما۔
1. ابن اثیر، اسد الغابه فی معرفة الصحابه، 3 : 465
2. طحاوی، مشکل الآثار، 2 : 308
3۔ ابن اثیر نے ’اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ (2 : 362)‘ میں یعلیٰ بن مرہ سے ایک روایت بیان کی ہے جس میں گواہان میں یزید یا زید بن شراحیل کا بھی ذکر ہے، جبکہ یعلیٰ بن مرہ سے ہی بیان کردہ ایک اور روایت (3 : 137) میں عامر بن لیلیٰ کا ذکر ہے، ایک اور مقام (5 : 282) پر گواہان میں ناجیہ بن عمرو کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔


حدیث نمبر : 41

عن زید بن أرقم، قال استشهد علی الناس، فقال : أنشد اﷲ رجلا سمع النبی صلی الله علیه وآله و سلم یقول : اللهم! من کنتُ مولاه، فعلی مولاه، اللهم! والِ من والاه، و عادِ من عاداه، قال : فقام ستة عشر رجلاً، فشهدوا.
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے گواہی طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں قسم دیتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’اے اللہ! جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! تو اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے اور تو اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے۔‘‘ پس اس (موقع) پر سولہ (16) آدمیوں نے کھڑے ہو کر گواہی دی۔
1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 370
2. طبرانی، المعجم الکبیر، 5 : 171، رقم : 4985
3. محب طبری، ذخائر العقبی فی مناقب ذوی القربی : 125، 126
4. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 127
5. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 461
6. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 106
ہیثمی نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس واقعہ کو چھپایا اُن کی بصارت چلی گئی۔


حدیث نمبر : 42

عن عمیر بن سعد أن علیا جمع الناس فی الرحبة و أنا شاهد، فقال : أنشد اﷲ رجلا سمع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : من کنت مولاه فعلی مولاه، فقام ثمانیة عشر رجلا فشهدوا أنهم سمعوا نبی صلی الله علیه وآله و سلم یقول : ذالک.
عمیر بن سعد سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھلے میدان میں یہ قسم دیتے ہوئے سنا کہ کس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جس کا میں مولیٰ ہوں اُس کا علی مولا ہے؟ تو اٹھارہ (18) افراد نے کھڑے ہو کر گواہی دی۔
1۔ ہیثمی نے ’مجمع الزوائد(9 : 108)‘ میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے اور اُس کی اسناد حسن ہیں۔
2۔ ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 158)‘ میں عمیر بن سعید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت لی ہے جبکہ عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ گواہی دینے والے افراد بارہ (12) تھے۔
3۔ ابن کثیر نے ’البدایہ والنہایہ (4 : 171، 5 : 461)‘ میں عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے جو روایت لی ہے اس میں ہے کہ گواہی دینے والے بارہ (12) آدمی تھے جن میں حضرت ابوہریرہ، ابوسعد اور انس بن مالک رضی اللہ عنھم بھی شامل تھے۔
4. حسام الدین هندی، کنز العمال، 13 : 154، 155، رقم : 36480
5. شوکانی، در السحابه : 211


حدیث نمبر : 43

عن أبی الطفیل، قال : جمع علی رضی الله عنه الناس فی الرحبة، ثم قال لهم : أنشد اﷲ کل امرئ مسلم سمع رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول یوم غدیر خم ما سمع لما قام، فقام ثلاثون من الناس، و قال أبو نعیم : فقام ناس کثیر فشهدوا حین أخذه بیده، فقال للناس : أتعلمون أنی أولی بالمؤمنین من أنفسهم؟ قالوا : نعم، یا رسول اﷲ! قال : من کنت مولاه فهذا مولاه، اللهم! والِ من والاه و عاد من عاداه، قال فخرجتُ و کأنّ فی نفسی شیاً فلقیتُ زید بن أرقم فقلتُ له : إنی سمعتُ علیا رضی الله عنه یقول کذا و کذا، قال فما تنکر قد سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یقول ذلک له.
ابوطفیل سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو ایک کھلی جگہ (رحبہ) میں جمع کیا، پھر اُن سے فرمایا : میں ہر مسلمان کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ جس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیرخم کے دن (میرے متعلق) کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے وہ کھڑا ہو جائے۔ اس پر تیس (30) افراد کھڑے ہوئے جبکہ ابونعیم نے کہا کہ کثیر افراد کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے گواہی دی کہ (ہمیں وہ وقت یاد ہے) جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر لوگوں سے فرمایا : ’’کیا تمہیں اس کا علم ہے کہ میں مؤمنین کی جانوں سے قریب تر ہوں؟‘‘ سب نے کہا : ہاں، یا رسول اﷲ! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا یہ (علی) مولا ہے، اے اللہ! تو اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے اور تو اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ جب میں وہاں سے نکلا تو میرے دل میں کچھ شک تھا۔ اسی دوران میں زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ملا اور اُنہیں کہا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔ (اس پر) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا : تو کیسے انکار کرتا ہے جبکہ میں نے خود رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ایسا ہی فرماتے ہوئے سنا ہے؟
1۔ احمد بن حنبل نے ’المسند (4 : 370)‘ میں اسے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 682، رقم : 1167
3. بزار، المسند، 2 : 133
4۔ ابن حبان کی ’الصحیح (15 : 376، رقم : 6931)‘ میں بیان کردہ روایت کی اسناد صحیح اور رجال ثقہ ہیں۔
5. ابن ابی عاصم، کتاب السنه : 603، رقم : 1366
6۔ حاکم نے ’المستدرک (3 : 109، رقم : 4576)‘ میں اسے شیخین کی شرط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے۔
7. بیهقی، السنن الکبریٰ، 5 : 134
8۔ یہ حدیث مختصر الفاظ سے طبرانی نے ’المعجم الکبیر (5 : 195، رقم : 5071)‘ میں روایت کی ہے۔
9. محب طبری، الریاض النضرة فی مناقب العشره، 3 : 127
10. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 156
11. ابن اثیر نے ’اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ (6 : 246)‘ میں گواہی دینے والے افراد کی تعداد سترہ (17) ذکر کی ہے۔
12. ابن کثیر نے ’البدایہ والنہایہ (4 : 171)‘ میں لکھا ہے کہ رحبہ سے مراد کوفہ کی مسجد کی کھلی جگہ ہے۔
13. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 460، 461
14. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 104
15. ابومحاسن، المعتصرمن المختصرمن مشکل الآثار، 2 : 301
16۔ ہیتمی نے ’الصواعق المحرقہ (ص : 122)‘ میں لکھا ہے کہ یہ حدیث حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے تیس صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے روایت کی ہے اور اس کے طرق کی کثیر تعداد صحیح یا حسن کے ذیل میں آتی ہے۔
17. شوکانی، در السحابه : 209


حدیث نمبر : 44

عن ریاح بن الحرث قال : جاء رهط إلی علی رضی الله عنه بالرحبة فقالوا : السلام علیک یا مولانا! قال : کیف أکون مولاکم وأنتم قوم عرب؟ قالوا : سمعنا رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم یقول : من کنتُ مولاه فإن هذا مولاه، قال ریاح : فلما مضوا تبعتهم فسألت من هؤلاء؟ قالوا : نفر من الأنصار فیهم أبو أیوب الأنصاری.
ریاح بن حرث سے روایت ہے کہ ایک وفد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور کہا : اے ہمارے مولا! آپ پر سلامتی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا : میں کیسے آپ کا مولا ہوں حالانکہ آپ تو قومِ عرب ہیں (کسی کو جلدی قائد نہیں مانتے)۔ اُنہوں نے کہا : ہم نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے غدیر خم کے دن سنا ہے : ’’جس کا میں مولا ہوں بے شک اُس کا یہ (علی) مولا ہے۔‘‘ حضرت ریاح رضی اللہ عنہ نے کہا : جب وہ لوگ چلے گئے تو میں نے ان سے جا کر پوچھا کہ وہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ انصار کا ایک وفد ہے، اُن میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔
1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 419
2. احمد بن حنبل، فضائل الصحابه، 2 : 572، رقم : 967
3. ابن ابی شیبه، المصنف، 12 : 60، رقم : 12122
4. طبرانی، المعجم الکبیر، 4 : 173، 174، رقم : 4052، 4053
5. هیثمی، مجمع الزوائد، 9 : 103، 104
6. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 2 : 169
7. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 126
8۔ ابن عساکر نے یہ روایت ’تاریخ دمشق الکبیر‘ میں زیاد بن حارث (45 : 161)، حسن بن حارث (45 : 162) اور ریاح بن حارث (45 : 163) سے لی ہے۔
9۔ ابن اثیر نے ’اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ (1 : 672)‘ میں زِر بن حبیش سے روایت کیا ہے کہ بارہ صحابہ کرام نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا مولا تسلیم کیا، جن میں قیس بن ثابت، ہشام بن عتبہ اور حبیب بن بدیل رضی اللہ عنھم شامل تھے۔
10. ابن کثیر، البدایه و النهایه، 4 : 172
11. ابن کثیر، البدایه والنهایه، 5 : 462
ہیثمی نے اس روایت کے رجال کو ثقہ قرار دیا ہے۔


حدیث نمبر : 45

عن عمر رضی الله عنه : و قد نازعه رجل فی مسألة، فقال : بینی و بینک هذا الجالس، و أشار إلی علیّ بن أبی طالب رضی الله عنه ، فقال الرجل : هذا الأبطن! فنهض عمر رضی الله عنه عن مجلسه و أخذ بتلبیبه حتی شاله من الأرض، ثم قال : أتدری من صغرت، مولای و مولی کل مسلم! 
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آپ کے ساتھ کسی مسئلے میں جھگڑا کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے اور تیرے درمیان یہ بیٹھا ہوا آدمی فیصلہ کرے گا ۔ ۔ ۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا ۔ ۔ ۔ تو اس آدمی نے کہا : یہ بڑے پیٹ والا (ہمارے درمیان فیصلہ کرے گا)! حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے اٹھے، اسے گریبان سے پکڑا یہاں تک کہ اسے زمین سے اوپر اٹھا لیا، پھر فرمایا : کیا تو جانتا ہے کہ تو جسے حقیر گردانتا ہے وہ میرے اور ہر مسلمان کے مولیٰ ہیں۔
محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 128
محب طبری نے کہا ہے کہ ابن سمان نے اس کی تخریج کی ہے۔


حدیث نمبر : 46

و عن عمر رضی الله عنه و قد جاء ه أعرابیان یختصمان، فقال لعلی رضی الله عنه : إقض بینهما یا أبا الحسن! فقضی علی رضی الله عنه بینهما، فقال أحدهما : هذا یقضی بیننا! فَوَثَبَ إلیه عمر رضی الله عنه و أخذ بتلبیبه، و قال : ویحک! ما تدری من هذا؟ هذا مولای و مولی کل مؤمنٍ، و من لم یکن مولاه فلیس بمؤمن.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس دو بدّو جھگڑا کرتے ہوئے آئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اے ابوالحسن! ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیں۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے اُن کے درمیان فیصلہ کر دیا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ (کیا) یہی ہمارے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے رہ گیا ہے؟ (اس پر) حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کی طرف بڑھے اور اس کا گریبان پکڑ کر فرمایا : تو ہلاک ہو! کیا تو جانتا ہے کہ یہ کون ہیں؟ یہ میرے اور ہر مؤمن کے مولا ہیں (اور) جو اِن کو اپنا مولا نہ مانے وہ مؤمن نہیں۔
1۔ محب طبری نے یہ روایت ’ذخائر العقبی فی مناقب ذوی القربی (ص : 126)‘ میں بیان کی ہے اور کہا ہے کہ اسے ابن سمان نے اپنی کتاب ’الموافقہ‘ میں ذکر کیا ہے۔
2. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 128


حدیث نمبر : 47

عن عمر أنه قال : علیّ مولی من کان رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم مولاه.
عن سالم قیل لعمر : إنک تصنع بعلیّ شیئا ما تصنعه بأحد من أصحاب رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم، قال : إنه مولای.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جس کے مولا ہیں علی رضی اللہ عنہ اس کے مولا ہیں۔
حضرت سالم سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایسا (امتیازی) برتاؤ کرتے ہیں جو آپ دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے (عموماً) نہیں کرتے! (اس پر) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (جواباً) فرمایا : وہ (علی) تو میرے مولا (آقا) ہیں۔
1. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 128
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 45 : 178


 
حدیث نمبر : 48

عن یزید بن عمر بن مورق قال : کنت بالشام و عمر بن عبد العزیز یعطی الناس، فتقدمتُ إلیه فقال لی : ممن أنتَ؟ قلت : مِن قریش، قال : مِن أی قریش؟ قلتُ : مِن بنی هاشم، قال : مِن أی بنی هاشم؟ قال : فسکتُ. فقال : مِن أی بنی هاشم؟ قلتُ : مولی علیّ، قال : مَن علیّ؟ فسکتُ، قال : فوضع یده علی صدری و قال : و أنا و اﷲِ مولی علیّ بن أبی طالب علیه السلام، ثم قال : حدثنی عدة أنّهم سمعوا النبی صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، ثم قال : یا مزاحم! کم تعطی أمثاله؟ قال : مائة أو مائتی درهم، قال : إعطه خمسین دیناراً، وقال ابن أبی داؤد : ستین دیناراً لولایته علیّ بن أبی طالب رضی الله عنه ، ثم قال : ألحق ببلدک فسیأتیک مثل ما یأتی نظراءک.
یزید بن عمر بن مورق روایت کرتے ہیں کہ ایک موقع پر میں شام میں تھا جب حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ لوگوں کو نواز رہے تھے۔ پس میں ان کے پاس آیا، اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کس قبیلے سے ہیں؟ میں نے کہا : قریش سے۔ اُنہوں نے پوچھا کہ قریش کی کس (شاخ) سے ؟ میں نے کہا : بنی ہاشم سے۔ اُنہوں نے پوچھا کہ بنی ہاشم کے کس (خاندان) سے؟ راوی کہتے ہیں کہ میں خاموش رہا۔ اُنہوں نے (پھر) پوچھا کہ بنی ہاشم کے کس (خاندان) سے؟ میں نے کہا : مولا علی (کے خاندان سے)۔ اُنہوں نے پوچھا کہ علی کون ہے؟ میں خاموش رہا۔ راوی کہتے ہیں کہ اُنہوں نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا اور کہا : ’’بخدا! میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا غلام ہوں۔‘‘ اور پھر کہا کہ مجھے بے شمار لوگوں نے بیان کیا ہے کہ اُنہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘ پھر مزاحم سے پوچھا کہ اِس قبیل کے لوگوں کو کتنا دے رہے ہو؟ تو اُس نے جواب دیا : سو (100) یا دو سو (200) درہم۔ اِس پر اُنہوں نے کہا : ’’علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی قرابت کی وجہ سے اُسے پچاس (50) دینار دے دو، اور ابنِ ابی داؤد کی روایت کے مطابق ساٹھ (60) دینار دینے کی ہدایت کی، اور (اُن سے مخاطب ہو کر) فرمایا : آپ اپنے شہر تشریف لے جائیں، آپ کے پاس آپ کے قبیل کے لوگوں کے برابر حصہ پہنچ جائے گا۔
1. ابو نعیم، حلیة الاولیاء و طبقات الاصفیاء، 5 : 364
2. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 48 : 233
3. ابن عساکر، تاریخ دمشق الکبیر، 69 : 127
4. ابن اثیر، اسد الغابه فی معرفة الصحابه، 6 : 427، 428


حدیث نمبر : 49

عن الزهری قال : سمعت أباجنیدة جندع بن عَمرو بن مازن، قال : سمعت النبیا یقول : من کذب علیّ متعمداً فلیتبوأ مقعده من النار، و سمعته و إلا صُمَّتا، یقول. و قد انصرف من حجة الوداع فلما نزل غدیر خُمّ قام فی الناس خطیباً وأخذ بید علی رضی الله عنه، و قال : من کنت ولیه فهذا ولیه، اللهم! وال من والاه، وعاد من عاداه. قال عبید اﷲ : فقلت للزهری : لا تحدّث بهذا بالشام، وأنت تسمع ملء أذنیک سب علی رضی الله عنه، فقال : و اﷲ! إن عندی من فضائل علی رضی الله عنه ما لو تحدثت بها لقُتلتُ.
زہری سے روایت ہے کہ ابوجنیدہ جندع بن عمرو بن مازن نے کہا : میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے۔ (اور یہ فرمان) میں نے خود سنا ہے ورنہ میرے دونوں کان بہرے ہو جائیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حجۃ الوداع سے واپس لوٹے اور غدیر خم کے مقام پر پہنچے، لوگوں کو خطاب فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام کر فرمایا : جس کا میں ولی ہوں یہ (علی) اُس کا ولی ہے، اے اللہ! جو اِسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ اور جو اِس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ۔ عبیداللہ نے کہا : میں نے زہری سے کہا : ایسی باتیں ملک شام میں بیان نہ کرنا ورنہ تو وہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مخالفت میں اتنی باتیں سنے گا کہ تیرے کان بھر جائیں گے۔ (اس کے جواب میں) اِمام زہری نے فرمایا : خدا کی قسم! حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اِتنے فضائل میرے پاس محفوظ ہیں کہ اگر میں اُنہیں بیان کروں تو مجھے قتل کر دیا جائے۔
ابن اثیر، اسد الغابه فی معرفة الصحابه، 1 : 572، 573
 

حدیث نمبر : 50

عن عَمرو بن العاص رضی الله عنه، قال : سئله رجلٌ عن علیّ رضی الله عنه، قال : یا عَمرو! إنّ أشیاخنا سمعوا رسولَ اﷲِ صلی الله علیه وآله و سلم یقول : مَن کنتُ مولاه فعلیّ مولاه، فحق ذلک أم باطل؟ فقال عمرو : حق و أنا أزیدک : إنه لیس أحد من صحابة رسول اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم له مناقب مثل مناقب علیّ.
حضرت عَمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اُن سے کسی شخص نے پوچھا : اے عمرو! ہمارے بزرگوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔ یہ بات درُست ہے یا غلط؟ عمرو نے کہا : درست ہے، اور میں آپ کو مزید بتاؤں کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم میں سے کسی کے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ جیسے مناقب نہیں ہیں۔
ابن قتیبه دینوری، الامامه والسیاسه، 1 : 113


حدیث نمبر : 51

عن علی رضی الله عنه قال : عمّمنی رسولُ اﷲ صلی الله علیه وآله و سلم یوم غدیر خم بعمامة سدلها خلفی، ثم قال : إن اﷲ عزوجل أمدنی یوم بدر و حنین بملائکة یعتمون هذه العمة، فقال : إنّ العمامةَ حاجزةٌ بین الکفر و الإیمان.
(خود) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے دن ایسے عمامے سے میری دستار بندی کروائی اس کا شملہ پیچھے لٹکا دیا پھر فرمایا : ’’اللہ تعالیٰ نے بدر و حنین میں (جن) فرشتوں کے ذریعے میری مدد کی، اُنہوں نے اِسی ہیئت کے عمامے باندھ رکھے تھے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ’’بیشک عمامہ کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والا ہے۔‘‘
1. طیالسی، المسند : 23، رقم : 154
2. بیهقی، السنن الکبریٰ، 10 : 14
3. حسام الدین هندی، کنزالعمال، 15 : 306، 482، رقم : 41141، 41909
حسام الدین ہندی نے کہا ہے کہ اِس حدیث کو طیالسی کے علاوہ بیہقی، طبرانی، ابن ابی شیبہ اور ابن منیع نے بھی روایت کیا ہے۔ حسام الدین ہندی نے ’انّ العمامۃَ حاجزۃٌ بین المسلمین و المشرکین‘ کے الفاظ کا اِضافہ کیا ہے۔
عبدالاعلیٰ بن عدی سے بھی یہ روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے دن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور اُن کی دستاربندی فرمائی اور دستار کا شملہ پیچھے لٹکا دیا۔ یہ حدیث درج ذیل کتب میں ہے : 
1. ابن اثیر، اسد الغابه فی معرفة الصحابه، 3 : 170
2. محب طبری، الریاض النضره فی مناقب العشره، 3 : 194
3. زرقانی، شرح المواهب اللدنیه، 6 : 272
 

ضمیمہ اول

واقعۂ غدیر بیان کرنے والے مشہور صحابۂ کرام و تابعین عظام


نمبر شمار	اسمائے گرامی 
1	ابو اِسحاق	
2	اَصبغ بن نباتہ رضی اللہ عنہ
3	ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ 
4	ابو بردہ رضی اللہ عنہ
5	بریدہ رضی اللہ عنہ	 
6	ابو بریدہ رضی اللہ عنہ
7	انس بن مالک رضی اللہ عنہ 
8	براء بن عازب رضی اللہ عنہ	 
9	ثابت بن ودیعہ انصاری رضی اللہ عنہ
10	جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہما 
11	جریر رضی اللہ عنہ
12	ابو جعفر رضی اللہ عنہ
13	ابو جنیدہ جندع بن عمرو بن مازن رضی اللہ عنہ
14	حُبشیٰ بن جنادہ رضی اللہ عنہ 
15	حبیب بن بدیل رضی اللہ عنہ
16	حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ 
17	حسن بن حارث رضی اللہ عنہ
18	حسن بن حسن رضی اللہ عنہ
19	خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ	
20	رفاعہ بن ایاس ضبی رضی اللہ عنہ
21	ریاح بن حارث رضی اللہ عنہ
22	ریاح بن حرث رضی اللہ عنہ
23	زاذان ابو عمر رضی اللہ عنہ
24	زاذان بن عمر رضی اﷲ عنہما
25	زر بن حبیش
26	زیاد بن ابی زیاد
27	زیاد بن حارث
28	زید بن ارقم رضی اللہ عنہ 
29	زید بن شراحیل
30	زید بن یثیع رضی اللہ عنہ 
31	ابو زینب رضی اللہ عنہ 
32	سالم رضی اللہ عنہ
33	ابو سریحہ رضی اللہ عنہ
34	سعد رضی اللہ عنہ 
35	سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ 
36	سعد بن عبیدہ رضی اللہ عنہ
37	سعید بن وہب رضی اللہ عنہ 
38	ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ 
39	سفیان بن عیینہ رضی اللہ عنہ
40	سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ
41	ابو طفیل رضی اللہ عنہ 
42	طلحہ رضی اللہ عنہ
43	طلحہ بن عبید اﷲ رضی اﷲ عنہما
44	عامر بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنھم
45	عبد الاعلی بن عدی	
46	عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ 
47	عبد الرحمن بن سابط رضی اللہ عنہ
48	عبد الرحمن بن عبد الرب انصاری رضی اللہ عنہ
49	عبداﷲ بن بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ	 
50	عبد اﷲ بن ثابت رضی اللہ عنہ
51	عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما 
52	عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما	 
53	عبداﷲ بن محمد بن عاقل
54	عبداﷲ بن یامیل رضی اللہ عنہ
55	عبید بن عازب انصاری رضی اللہ عنہ
56	عطیہ عوفی رضی اللہ عنہ 
57	علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ 
58	علی بن حسین رضی اﷲ عنہما	40
59	عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ	50، 52
60	عمران بن حصین رضی اللہ عنہ	22
61	عمر فاروق بن الخطاب رضی اللہ عنہ	21، 25، 77، 78، 79
62	عَمرو ذی مر رضی اللہ عنہ	45
63	عَمرو بن ذی مر رضی اللہ عنہ	66
64	عَمرو بن العاص رضی اللہ عنہ	83
65	عَمرو بن میمون رضی اللہ عنہ	56
66	ابو عَمرہ بن محصن رضی اللہ عنہ	69
67	عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ	57، 68، 72
68	عمیر بن سعید	72
69	عمیرہ بن سعد رضی اللہ عنہ	60
70	سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا	27
71	ابو فضالہ انصاری رضی اللہ عنہ	69
72	قیس بن ثابت	75
73	مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ	21
74	محمد بن حنفیہ	40
75	محمد بن علی
76	میمون ابو عبد اﷲ رضی اللہ عنہ 
77	ناجیہ بن عمرو
78	نعمان بن عجلان رضی اللہ عنہ
79	ابو نعیم
80	ابن واثلہ رضی اللہ عنہ 
81	ہشام بن عتبہ
82	ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ 
83	ابو یزید اودی
84	یزید بن عمر بن مورق رضی اللہ عنہ

( نوٹ: ابن عقدہ نے ’کتاب الموالاۃ‘ میں حدیث غدیر کے 101 رُواۃ کا ذکر کیا ہے، جن میں سے اُن رُواۃ کے نام درج ذیل ہیں جو پہلے مذکور نہیں ہوئے:)

85۔ اسامہ بن زید بن حارثہ کلبی
86۔ اسماء بنت عمیس
87۔ ابو امامہ باہلی
88۔ ابو برزہ بن عبید انصاری
89۔ ابو بکر صدیق
90۔ جبلہ بن عمرو انصاری
91۔ ابو حجیفہ وہب بن عبداﷲ سوائی
92۔ جندب بن سفیان علقی بجلی
93۔ حبہ بن جوین عرنی
94۔ حذیفہ بن یمان
95۔ حسن بن ابی طالب
96۔ حسان بن ثابت انصاری
97۔ حسین بن علی بن ابی طالب
98۔ ابو الحمراء (خادمِ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
99۔ ابوذر جندب بن جنادہ
100۔ ابو ذویب شاعر
101۔ ابو رافع
102۔ رفاعہ بن رافع انصاری
103۔ زبیر بن عوام
104۔ زید بن ثابت انصاری
105۔ زید بن حارثہ انصاری
106۔ سعد بن جنادہ عوفی
107۔ سعد بن زرارہ انصاری
108۔ سعید بن سعد بن عبادہ انصاری
109۔ سلمان فارسی
110۔ اُم سلمہ
111۔ سلمہ بن اکوع اسلمی
112۔ ابو سلیمان جابر بن سمرہ سوائی
113۔ سمرہ بن جندب
114۔ سہل بن سعد انصاری
115۔ ابو شریح خزاعی
116۔ ضمیر اسیدی
117۔ عامر ابو لیلی غفاری
118۔ عامر بن عمیر عوفی
119۔ عامر بن لیلی بن حمزہ
120۔ عائشہ بنت ابی بکر
121۔ عباس بن عبد المطلب
122۔ عبدالرحمن بن عوف
123۔ عبدالرحمن بن مذبح
124۔ عبد الرحمن بن نعیم دیلمی
125۔ عبداﷲ بن ابی اسید مخزومی
126۔ عبداﷲ بن ابی اوفی اسلمی
127۔ عبداﷲ بن جعفر بن ابی طالب
128۔ عبداﷲ بن مسعود
129۔ عبید اﷲ بن بشر مارنی
130۔ عثمان بن عفان
131۔ عثمان بن حنیف
132۔ عدی بن حاتم طائی
133۔ عطیہ بن بشر مازنی
134۔ عقبہ بن عامر جہنی
135۔ عمر بن ابی سلمہ
136۔ عمرو بن حمق خزاعی
137۔ عمرو بن مرہ
138۔ فاطمہ بنت حمزہ بن عبدالمطلب
139۔ ابو قدامہ انصاری
140۔ کعب بن عجزہ انصاری
141۔ مقداد بن عمرو کندی
142۔ وحشی بن حرب
143۔ ام ہانی بنت ابی طالب
144۔ ابو الہثیم بن بہتان انصاری
145۔ ابو یعلی انصاری
146۔ یعلی بن مرہ ثقفی
رضی اﷲ عنہم اجمعین۔
ابن عقدہ کے مطابق مذکورہ بالا رُواۃ کے علاوہ مزید اٹھائیس (28) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے بھی حدیثِ غدیر بیان کی ہے، لیکن اُس نے نام ذکر نہیں کئے۔
 


ضمیمہ دوم

حدیثِ غدیر کی تخریج کرنے والے اَئمہ حدیث


نمبر شمار	نام	متوفی
 	دوسری صدی ہجری	 
1	ابن شہاب زہری	125
2	محمد بن اسحاق	151 یا 152
3	معمر بن راشد	153 یا 154
4	اسرائیل بن یونس سبیعی	160 یا 163
5	شریک بن عبداﷲ قاضی	177
6	محمد بن جعفر مدنی غندر	193
7	وکیع بن جراح بن ملیح رواسی	197
8	عبداﷲ بن نمر حدانی	199
 	تیسری صدی ہجری	 
9	محمد بن عبداﷲ ابو احمد زبیری حبال	203
10	یحییٰ بن آدم بن سلیمان اموی	203
11	امام محمد بن ادریس شافعی	204
12	اسود بن عامر بن شاذان شامی	208
13	عبد الرزاق بن ہمام صنعانی	210
14	حسنین بن محمد مروزی	213
15	فضل بن وکین ابو نعیم کونی	218 یا 219
16	عفان بن مسلم صفار	220
17	سعید بن منصور خراسانی	227
18	ابراہیم بن حجاج	231 یا 237
19	علی بن حکیم اودی	241
20	علی بن محمد طنافسی	233
21	ہدیہ بن خالد بطری	235 یا 236
22	عبداﷲ بن محمد بن ابی شیبہ عبسی	235
23	عبیداﷲ بن عمر قواریری	235
24	اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ خنظلی	238
25	عثمان بن محمد بن ابوالحسن بن ابی شیبہ	239
26	قتیبہ بن سعید بلخی	240
27	امام احمد بن حنبل	242
28	ہارون بن عبداﷲ ابو موسیٰ اعمال	243
29	محمد بن بشار عبدی	253
30	محمد بن مثنیٰ ابو موسیٰ	252
31	حسن بن غرقہ عبدی	257
32	حجاج بن یوسف شاعر بغدادی	259
33	اسماعیل بن عبد اﷲ اصبہانی سمویہ	267
34	حسن بن علی بن عفان عامری	270
35	محمد بن یحییٰ ذہلی	258
36	محمد بن یزید بن ماجہ قزوینی	273
37	احمد بن یحییٰ بلاذری	276
38	عبداﷲ بن مسلم دنیوری ابن قتبیہ	279
39	محمد بن عیسیٰ بن ترمذی	276
40	ابن ابی عاصم احمد بن عمرو شیبانی	287
41	زکریا بن یحییٰ سنجری خیاط	289
42	عبداﷲ بن امام احمد بن حنبل	290
43	احمد بن عمرو بن عبداﷲ بزار	293
 	چوتھی صدی ہجری	 
44	محمد بن شعیب نسائی	303
45	حسن بن سفیان نسوئی	303
46	احمد بن علی ابو یعلیٰ موصلی	307
47	محمد بن جریر طبری	310
48	عبداﷲ بن محمد ابو القاسم بغوی	317
49	محمد بن علی بن حبین بن بشر ابو عبد اﷲ زاہد حکیم ترمذی	 
50	احمد بن محمد بن سلامہ طحاوی	331
51	احمد بن محمد بن عبد ربہ ابو عمر قرطبی	328
52	حسین بن اسماعیل محاملی	330
53	ابو عباس احمد بن محمد بن سعید بن عقدہ	332
54	یحییٰ بن عبداﷲ غبری	344
55	وعلج بن احمد سنجری	351
56	محمد بن عبداﷲ بزار شافعی	354
57	محمد بن حبان بستی	354
58	سلیمان بن احمد طبرانی	360
59	احمد بن جعفر قطیعی	368
60	علی بن عمر دارقطنی	385
61	عبیداﷲ بن عبد اﷲ ابن بطہ	387
62	محمد بن عبدالرحمن ذہبی	393
63	ابو عبداﷲ حاکم	400
 	پانچویں صدی ہجری	 
64	عبد الملک بن محمد بن ابراہیم خرگوشی	407
65	احمد بن عبد الرحمن بن احمد شیرازی	407
66	احمد بن موسیٰ بن مردویہ اصبہانی	410
67	احمد بن محمد بن یعقوب ابو علی سکویہ	411
68	احمد بن محمد بن ابراہیم ثعلبی	427
69	احمد بن عبداﷲ ابو نعیم اصبہانی	430
70	اسماعیل بن علی بن حسین بن زنجویہ	 
71	ابن سمان رازی	445
72	احمد بن حسین بن علی بیہقی	458
73	یوسف بن عبداﷲ ابن عبدالبر	463
74	احمد بن علی خطیب بغدادی	463
75	علی بن احمد ابوالحسن الواحدی	468
76	مسعود بن ناصر سجستانی	477
77	علی بن محمد جلابی ابن المغازی	483
78	عبیداﷲ بن عبداﷲ ابو قاسم	 
79	علی بن حسن بن حسین	492
 	چھٹی صدی ہجری	 
80	احمد محمد غزالی	505
81	حسین بن مسعود بغوی	516
82	زرین بن معاویہ عبدری	535
83	احمد بن محمد عاصمی	 
84	محمود بن عمر زمخشری	537
85	محمد بن علی بن ابراہیم نظزی	 
86	عبدالکریم بن محمد بن ابو سعد مروزی	564
87	موفق بن احمد ابو المؤید اخطب خوارزم	568
88	عمر بن محمد بن خضر اردبیلی	 
89	علی بن حسن بن ہبۃ اﷲ ابن عساکر دمشقی	571
90	محمد بن عمر بن احمد بن موسیٰ مدینی اصبہانی	581
91	فضل اﷲ بن ابی سعید حسنی نوریشتی	 
92	اسعد بن محمود بن خلف ابو فتح عجلی	600
 	ساتویں صدی ہجری	 
93	امام محمد بن عمر فخر الدین رازی	606
94	مبارک بن محمد ابو السعادات ابن اثیر جرزی	606
95	علی بن محمد بن محمد بن عبدالکریم جزری ابو حسن ابن اثیر	630
96	محمد بن عبدالواحد مقدسی حنبلی	643
97	محمد بن طلحہ نصیبی	652
98	یوسف بن محمد ابو الحجاج بلوی ابن شیخ	 
99	یوسف بن قز علی سبط ابن جوزی	654
100	محمد بن یوسف کنجی شافعی	658
101	عبدالرزاق بن رزق اﷲ رسغنی	661
102	یحییٰ بن شرف نووی	676
103	احمد بن عبداﷲ محب الدین طبری مکی	694
104	ابراہیم بن عبداﷲ وصابی یمنی شافعی	 
105	محمد بن احمد ضرغانی	699
 	آٹھویں صدی ہجری	 
106	ابراہیم بن محمد حموینی	722
107	احمد بن محمد بن احمد علاء الدولہ سمنانی	736
108	یوسف بن عبد الرحمن مزی	742
109	محمد بن احمد ذہبی	748
110	حسن بن حسین نظام الدین اعرج نیساپوری	 
111	محمد بن عبد اﷲ ولی الدین خطیب بغدادی	 
112	عمر بن مظفر بن عمر ابو حفص معری حلبی ابن الوردی	749
113	احمد بن عبدالقادر بن مکتوم تاج الدین قیسی نحوی	749
114	محمد بن یوسف زرندی	752
115	محمد بن مسعود گازرونی	758
116	عبداﷲ بن اسعد یمنی یافعی	768
117	اسماعیل بن عمر دمشقی ابن کثیر	774
118	عمر بن الحسن ابوحفص مراغی	778
119	علی بن شہاب الدین ہمدانی	786
120	محمد بن عبداﷲ بن احمد مقدسی	 
 	نویں صدی ہجری	 
121	محمد بن محمد خواجہ پارسا	832
122	محمد بن محمد شمس الدین جرزی	833
123	احمد بن علی بن عبد القادر مقریزی	845
124	شہاب الدین بن شمس الدین دولت آبادی	841
125	احمد بن علی بن محمد بن حجر عسقلانی	852
126	علی بن محمد بن احمد ابن صباع مالکی	855
127	محمد بن احمد عینی حنفی	855
128	حسین بن معین الدین یزدی	870
129	عبداﷲ بن عبد الرحمٰن	883
130	فضل اﷲ بن روز بہان بن فضل اﷲ خنجی شیرازی	 
131	دسویں صدی ہجری	 
132	علی بن عبداﷲ نورالدین سمہودی شافعی	911
133	عبدالرحمن بن ابی بکر جلال الدین سیوطی	911
134	عطاء اﷲ بن فضل اﷲ شیرازی	 
135	عبدالوہاب بن محمد بن رفیع الدین احمد	932
136	احمد بن محمد بن علی بن احمد بن حجر ہیتمی مکی	973
137	علی بن حسام الدین متقی ہندی	975
138	محمد طاہر فتنی	981
139	میرزا مخدوم بن عبدالباقی	995
 	گیارھویں صدی ہجری	 
140	علی بن سلطان محمد ملا علی قاری	1014
141	محمد بن عبدالرؤف بن تاج العارفین مناوی	1031
142	شیخ عبداﷲ عید روس یمنی	1041
143	محمد بن محمد بن علی شیخانی قادری مدنی	 
144	علی بن ابراہیم بن احمد بن علی بن نورالدین حلبی	1044
145	احمد بن فضل بن محمد	1047
146	شیخ عبدالحق محدث دہلوی	1052
147	محمد بن محمد مصری	 
148	محمد بن صفی الدین جعفر	 
149	صالح بن مہدی مقبلی	 
 	بارھویں صدی ہجری	 
150	محمد بن عبدالرسول برزنجی مدنی	1130
151	حسام الدین بن محمد بایزید سہارنپوری	 
152	میرزا محمد معتمد خان بدخفانی	 
153	محمد صدر عالم	 
154	شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی	1176
155	محمد بن اسماعیل بن صلاح	1182
156	محمد بن علی صبان	 
157	ابراہیم بن مرعی بن عطیہ	 
158	احمد بن عبدالقادر عجلی	 
159	مولانا رشید الدین خان دہلوی	 
160	مولوی محمد مبین لکھنوی	 
161	محمد سالم بخاری دہلوی	 
162	مولوی ولی اﷲ لکھنوی	 
163	مولوی حیدر علی فیض آبادی (1)	 
 


مآخذ و مراجع

1۔ القرآن الحکیم
2۔ آلوسی، سید محمود (1217۔ 1270ھ / 1802۔ 1854ء)۔ روح المعانی۔ ملتان، پاکستان: مکتبہ امدادیہ۔ 
3۔ ابن ابی حاتم رازی، ابو محمد عبد الرحمان (240۔ 327ھ / 854۔ 938ء)۔ تفسیر القرآن العظیم۔ مکہ مکرمہ، سعودی عرب: مکتبہ نزار مصطفیٰ الباز، 1419ھ / 1999ء۔ 
4۔ ابن ابی شیبہ، ابوبکر عبد اللہ بن محمد (159۔ 235ھ / 776۔ 850ء)۔ المصنف۔ کراچی، پاکستان: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیہ، 1406ھ / 1987ء
5۔ ابن ابی عاصم، ابوبکر احمد بن عمرو ضحاک (206۔ 287ھ)۔ الآحاد و المثانی۔ ریاض، سعودی عرب: دار الرایہ، 1411ھ / 1991ء۔ 
6۔ ابن ابی عاصم، ابوبکر احمد بن عمرو ضحاک (206۔ 287ھ)۔ کتاب السنہ۔ بیروت، لبنان: المکتب الاسلامی، 1419ھ / 1998ء۔ 
7۔ ابن اثیر، ابو حسن علی بن محمد جزری (555۔ 630ھ / 1160۔ 1233ء)۔ اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ۔ 
8۔ ابن اثیر، ابو السعادات مبارک بن محمد بن محمد بن عبد الکریم بن عبدالواحد شیبانی جزری (544۔ 606ھ / 1149۔ 1210ء)۔ النہایہ فی غریب الحدیث و الاثر۔ قم، ایران: مؤسسہ مطبوعاتی اسماعیلیان، 1364ھ۔ 
9۔ ابن جوزی، ابو الفرج عبدالرحمٰن بن علی (510۔ 597ھ / 1116۔ 1201ء)۔ صفۃ الصفوہ۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ، 1409ھ / 1989ء۔ 
10۔ ابن حبان، محمد (270۔ 354ھ / 884۔ 965ء)۔ الصحیح۔ بیروت، لبنان: مؤسسۃ الرسالہ، 1414ھ / 1993ء۔ 
11۔ ابن عساکر، ابو القاسم علی بن حسن (499۔ 571ھ / 1105۔ 1176ء)۔ تاریخ دمشق الکبیر (تاریخ ابن عساکر)۔ بیروت، البنان: دار الاحیاء التراث العربی، 1421ھ / 2001ء۔ 
12۔ ابن قتیبہ دینوری، عبد اﷲ بن مسلم (213۔ 276ھ / 228۔ 889ء)۔ الامامہ و السیاسہ۔ مصر: مطبعہ مصطفیٰ البابی الحلبی، 1356ھ / 1937ء۔ 
13۔ ابن کثیر، ابو الفداء اسماعیل بن عمر (701۔ 774ھ / 1301۔ 1373ء)۔ البدایہ والنہایہ۔ بیروت، لبنان: دارالفکر، 1419ھ / 1998ء۔ 
14۔ ابن کثیر، ابو الفداء اسماعیل بن عمر (701۔ 774ھ / 1301۔ 1373ء)۔ تفسیر القرآن العظیم۔ بیروت، البنان: دار المعرفہ، 1400ھ / 1980ء۔ 
15۔ ابن ماجہ، ابوعبداﷲ محمد بن یزید قزوینی (209۔ 273ھ / 824۔ 887ء)۔ السنن۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ، 1419ھ / 1998ء۔ 
16۔ ابو محاسن، یوسف بن موسی حنفی۔ المعتصر من المختصر من مشکل الآثار۔ بیروت، لبنان، عالم الکتب۔ 
17۔ ابو نعیم، احمد بن عبد اﷲ اصبہانی (336۔ 430ھ / 948۔ 1038ء)۔ حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء۔ بیروت، لبنان: دارالکتاب العربی، 1400ھ / 1980ء۔ 
18۔ ابو یعلی، احمد بن علی (210۔ 307ھ / 825۔ 919ء)۔ المسند۔ بیروت، لبنان: دارالمامون للتراث، 1405ھ / 1985ء۔ 
19۔ احمد بن حنبل، ابن محمد (164۔ 241ھ / 780۔ 855ء)۔ فضائل الصحابہ۔ بیروت، لبنان: مؤسسۃ الرسالہ۔ 
20۔ احمد بن حنبل، ابن محمد (164۔ 241ھ / 780۔ 855ء)۔ المسند۔ بیروت، لبنان: المکتب الاسلامی، 1398ھ / 1978ء۔ 
21۔ البانی، محمد ناصرالدین (1333۔ 1420ھ / 1914۔ 1999ء)۔ سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ۔ بیروت، لبنان: المکتب الاسلامی، 1405ھ / 1985ء۔ 
22۔ بزار، ابو بکر احمد بن عمرو (210۔ 292ھ / 825۔ 905ء)۔ المسند۔ بیروت، لبنان: مؤسسہ علوم القرآن، 1409ھ۔ 
23۔ بیہقی، ابوبکر احمد بن حسین (384۔ 458ھ / 994۔ 1066ء )۔ الاعتقاد۔ بیروت، لبنان: دارالآفاق الجدیدہ، 1401ھ۔ 
24۔ بیہقی، ابو بکر احمد بن حسین (384۔ 458ھ / 994۔ 1066ء )۔ السنن الکبریٰ۔ مکہ مکرمہ، سعودی عرب: مکتبہ دار الباز، 1414ھ / 1994ء۔ 
25۔ ترمذی، محمد بن عیسی (210۔ 279ھ / 825۔ 892ء)۔ الجامع الصحیح۔ بیروت، لبنان: دارالغرب الاسلامی، 1998ء۔ 
26۔ حاکم، ابو عبداللہ محمد بن عبد اﷲ نیشاپوری (321۔ 405ھ / 933۔ 1014ء)۔ المستدرک۔ مکہ مکرمہ، سعودی عرب: دارالباز للنشر و التوزیع۔ 
27۔ حاکم، ابو عبد اللہ محمد بن عبد اﷲ نیشاپوری (321۔ 405ھ / 933۔ 1014ء)۔ المستدرک۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ، 1411ھ / 1990ء۔ 
28۔ حسام الدین ہندی (975ھ)۔ کنز العمال۔ بیروت، لبنان: مؤسسۃ الرسالہ، 1399ھ / 1979ء۔ 
29۔ خطیب بغدادی، ابو بکر احمد بن علی (392۔ 463ھ / 1002۔ 1071ء)۔ تاریخ بغداد۔ بیروت، لبنان: دار الکتاب العربی۔ 
30۔ ذہبی، محمد بن احمد بن عثمان (673۔ 748ھ / 1274۔ 1348ء)۔ سیر اعلام النبلاء۔ بیروت، لبنان: دار الفکر، 1417ھ / 1997ء۔ 
31۔ رازی، محمد بن عمر بن حسن بن حسین (543۔ 606ھ / 1149۔ 1210ء)۔ التفسیر الکبیر۔ تہران، ایران: دار الکتب العلمیہ۔ 
32۔ زرقانی، محمد بن عبد الباقی (1055۔ 1122ھ / 1645۔ 1710ء)۔ شرح المواہب الدنیہ۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ، اشاعت اول: 1417 ھ / 1996ء۔ 
33۔ سیوطی، جلال الدین عبدالرحمٰن (849۔ 911ھ / 1445۔ 1505ء)۔ الدر المنثورفی التفسیر با الماثور۔ بیروت، لبنان: دار المعرفہ۔ 
34۔ شاشی، ابو سعید ہیثم بن کلیب (م 335ھ)۔ المسند۔ مدینہ منورہ، سعودی عرب: مکتبہ العلوم و الحکم، 1410ھ۔ 
35۔ شاہ اسماعیل دہلوی (1193۔ 1246ھ / 1779۔ 1831ء)۔ صراطِ مستقیم۔ 
36۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (1114۔ 1174ھ / 1703۔ 1762ء)۔ التفہیمات الالٰہیہ، حیدر آباد، پاکستان: اکیڈمی شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی، 1387ھ / 1967ء۔ 
37۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (1114۔ 1174ھ / 1703۔ 1762ء)۔ ہمعات۔ 
38۔ شوکانی، محمد بن علی (1173۔ 1250ھ / 1760۔ 1834ء)۔ در السحابہ۔ دمشق، شام: دار الفکر، 1404ھ / 1984ء۔ 
39۔ شوکانی، محمد بن علی (1173۔ 1250ھ / 1760۔ 1834ء)۔ فتح القدیر۔ مصر: 1383ھ / 1964ء۔ 
40۔ ضیاء مقدسی، محمد بن عبد الواحد حنبلی (567۔ 643ھ)۔ الاحادیث المختارہ۔ مکہ مکرمہ، سعودی عرب: مکتبۃ النہضۃ الحدیثیہ، 1410ھ / 1990ء۔ 
41۔ طبرانی، سلیمان بن احمد (260۔ 360ھ / 873۔ 971ء)۔ المعجم الاوسط۔ ریاض، سعودی عرب: مکتبۃ المعارف، 1405ھ / 1985ء۔ 
42۔ طبرانی، سلیمان بن احمد، (260۔ 360ھ / 873۔ 971ء)۔ المعجم الصغیر۔ بیروت، لبنان: دارالکتب العلمیہ، 1403ھ / 1983ء۔ 
43۔ طبرانی، سلیمان بن احمد (260۔ 360ھ / 873۔ 971ء)۔ المعجم الکبیر۔ موصل، عراق: مطبعۃ الزہراء الحدیثہ۔ 
44۔ طحاوی، ابو جعفر (م 321ھ)۔ مشکل الآثار۔ بیروت، لبنان: دار صادر، 1333ھ۔ 
45۔ طیالسی، ابوداؤد سلیمان (133۔ 204ھ / 751۔ 819ء)۔ المسند۔ بیروت، لبنان: دار المعرفہ۔ 
46۔ عبد الرزاق، ابو بکر صنعانی (126۔ 211ھ / 744۔ 826ء)۔ المصنف۔ کراچی، پاکستان: المجلس العلمی، 1390ھ / 1970ء۔ 
47۔ عبیداﷲ امرتسری۔ ارجح المطالب فی سیرت امیر المؤمنین۔ لاہور، پاکستان: حق برادرز، 1994ء۔ 
48۔ عسقلانی، احمد بن علی بن حجر (773۔ 852ھ / 1372۔ 1449ء)۔ الاصابہ فی تمییز الصحابہ۔ بیروت، لبنان: دار الجیل، 1412ھ / 1992ء۔ 
49۔ عسقلانی، احمد بن علی بن حجر (773۔ 852ھ / 1372۔ 1449ء)۔ تعجیل المنفعہ۔ بیروت، البنان: دار الکتاب العربی، اشاعت اول۔ 
50۔ عسقلانی، ابن حجر احمد بن علی (773۔ 852ھ / 1372۔ 1449ء)۔ فتح الباری۔ لاہور، پاکستان، دار نشرالکتب الاسلامیہ، 1401ھ / 1981ء۔ 
51۔ ابن عقدہ، ابو عباس احمد بن محمد بن سعید (م 332ھ)۔ کتاب الموالاۃ۔ 
52۔ مبارکپوری، ابو العلاء محمد عبد الرحمٰن بن عبد الرحیم (1285۔ 1353ھ)۔ تحفۃ الاحوذی۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ۔ 
53۔ محاملی، ابو عبداللہ حسین بن اسماعیل (235۔ 330ھ)۔ امالی۔ عمان: المتکب الاسلامی، 1412ھ۔ 
54۔ مجدد الف ثانی، امام ربانی شیخ احمد سرہندی (971۔ 1034ھ / 1564۔ 1624ء)۔ مکتوبات امام ربانی۔ دہلی، بھارت: مطبع خاص مرتضوی۔ 
55۔ محب طبری، ابو عباس احمد بن محمد (م 694ھ)۔ ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذوی القربیٰ۔ جدہ، سعودی عرب: مکتبۃ الصحابہ، 1415ھ / 1995ء۔ 
56۔ محب طبری، ابو عباس احمد بن محمد (م 694ھ)۔ الریاض النضرہ فی مناقب العشرہ۔ بیروت، لبنان: دار الکتب العلمیہ، 1405ھ / 1984ء۔ 
57۔ مزی، ابو الحجاج یوسف بن عبد الرحمٰن (654۔ 742ھ / 1256۔ 1341ء)۔ تحفۃ الاشراف بمعرفۃ الاطراف۔ بیروت، لبنان: المکتب الاسلامی، 1483ھ / 1983ء۔ 
58۔ مزی، ابو الحجاج یوسف بن عبد الرحمٰن (654۔ 742ھ / 1256۔ 1341ء)۔ تہذیب الکمال۔ بیروت، لبنان: مؤسسۃ الرسالہ، 1400ھ / 1980ء۔ 
59۔ مناوی، عبدالرؤف۔ فیض القدیر۔ مصر: مکتبہ التجاریۃ الکبریٰ، 1356ھ۔ 
60۔ نسائی، احمد بن شعیب (215۔ 303 ھ / 830۔ 915ء)۔ خصائص امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنھم۔ بیروت، لبنان: دارالکتاب العربی، 1407ھ / 1987ء۔ 
61۔ نسائی، احمد بن شعیب (215۔ 303 ھ / 830۔ 915ء)۔ السنن الکبریٰ۔ بیروت، لبنان: دارالکتب العلمیہ، 1411ھ / 1991ء۔ 
62۔ نسائی، احمد بن شعیب (215۔ 303 ھ / 830۔ 915ء)۔ فضائل الصحابہ۔ بیروت، لبنان: دارالکتب العلمیہ، اشاعت اول: 1405ھ۔ 
63۔ نووی، ابو زکریا یحییٰ بن شرف (631۔ 677ھ / 1233۔ 1278ء)۔ تہذیب الاسماء واللغات۔ بیروت، لبنان: دار الفکر، 1996ء۔ 
64۔ واحدی، ابو حسن علی بن احمد (م 468ھ)۔ اسباب النزول۔ لاہور، پاکستان: دار نشر الکتب الاسلامیہ۔ 
65۔ ہیتمی، احمد بن حجر (909۔ 973ھ / 1503۔ 1566ء)۔ الصواعق المحرقہ۔ مصر: مکتبہ قاہرہ، 1385ھ / 1965ء۔ 
66۔ ہیثمی، علی بن ابو بکر (735۔ 807ھ / 1335۔ 1405ء)۔ مجمع الزوائد۔ قاہرہ، مصر: دارالریان للتراث، 1407ھ / 1987ء۔ 
67۔ ہیثمی، علی بن ابوبکر (735۔ 807ھ / 1335۔ 1405ء)۔ موارد الظمآن۔ بیروت، لبنان: دارالکتب العلمیہ۔
 ٭٭٭
 

تشکر : شاکر القادری اور القلم لائبریری
www.alqlmlibrary.org /library
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید