اردو شاعری و کلام

شاعری

آن لائن مکمل کتاب دستیاب ہے (1,343 الفاظ)

شیشۂ بدن میرا

عبد اللہ کمال

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

میسر جسے آ جاتی تھی ساقی کی قدم بوسی
مقدر میں نہیں وہ لغزش مستانہ برسوں سے

مجھے کچھ عشق و الفت کے سوا بھی یاد ہے اے دل
سنائے جا رہا ہے ایک ہی افسانہ برسوں سے
٭٭٭

نہ تھی اُمید نہ وعدے پہ اعتبار کیا
غضب ہے پھر بھی تیرا ہم نے انتظار کیا

اُٹھا دے اب تو نقاب اے عروس آزادی ہزار سال تیرا ہم نے انتظار کیا

شفق نے پھول بکھیرے خزاں کی وادیوں میں
سحر نے دامنِ مشرق کو لالہ زار کیا

چھپا رکھا تھا جسے محتسب نے پردوں میں
ہ راز بزم میں رندوں نے آشکار کیا
٭٭٭

پلا وہ بادہ کہ سرخوش زمانہ ہو جائے کشا کش غم ہستی فسانہ ہو جائے

قبول پیر مغاں مطمح نظر ہے یہی جہاں خراب شراب معاذ ہو جائے

بس اب تباہی زنداں پہ منحصر ہے قرار نفس کو آگ لگے آشیانہ ہو جائے

خدنگ ناز کی لذت بتاؤں کیا واعظ خدا کرے کہیں تو بھی نشانہ ہو جائے

اسی لئے کئے جاتے پاگل آزاد مزاج سردِ خرام آشنا ہو جائے

نہ آئیں وہ تو قضا ہی کرم کرے سالک غم فراق اَجل کا بہانہ ہو جائے ٭٭٭

چراغِ زندگی ہوگا فروزاں ہم نہیں ہوں گے
چمن میں آئے گی فصل بہاراں ہم نہیں ہوں گے

جوانوں اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہے
تمہیں ہو گے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے

جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی
سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے

ہمارے ڈوبنے کے بعد اُبھریں گے نئے تارے
جبیں دھڑ پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے

نہ تھا اپنی ہی قسمت میں طلوع مہر کا جلوہ
سحر ہو جائے گی شامِ غریباں ہم نہیں ہوں گے

مارے دوڑ میں ڈالیں خرد نے اُلجھنیں لاکھوں
جنوں کی مشکل جب ہوں گی آساں ہم نہیں ہوں گے

کہیں ہم کو دکھا دو ایک کرن ہی ٹمٹماتی سی
کہ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے

ہمارے بعد ہی خونِ شہیداں رنگ لائے گا
یہی سرخی بنے گی زیب عنواں ہم نہیں ہوں گے
٭٭٭

رازِ کائنات

اس کی نگاہ پر ہے عیاں رازِ کائنات اس کے دماغ میں ہے خیالات کا خروش

لیکن پیام اس کا سمجھتا نہیں کوئی سب ہیں ہوا و حرص کی دنیا میں سخت کوش

اس غم سے شیشہ دل شاعر شکستہ ہے میخانہ خیل کی ہیں شورشیں خموش

صحرائے دل میں یاس کی آہیں سمومِ خیز دامان غم پہ خون کے آنسو چمن فروش

لیکن ذرا زمانہ گزرنے کی دیر ہے ہونے کو ہے کشاکش امروز وقف دوش

ہو جائے گا جو قلزم ماضی میں غرق حال واپس ملے گی بزمِ جہاں کو متاع خوش

اس وقت کہنہ ہوگی مئے صافی سخن ہوگا شراب شعر کا ساقی سبو بدوش

نغمہ ہے دلفریب تو بعد مکاں سے ہے وابستہ کیف شعر مرور زماں سے ہے ٭٭٭

نہ محتسب کی نہ حور و جناں کی بات کرو
مئے کہن کی فگار جواں کی بات کرو

کسی کی تابش رخسار کا کہو قصہ کسی کے گیسوئے عنبر فشاں کی بات کرو

ضیا ہے شاہد و شمع شراب سے اس کی فروغِ محفل روحانیات کی بات کرو

جو مدعا ہو کسی قبلہ مراد کا ذکر تو آستانہ پیر مغاں کی بات کرو

نہیں ہوا جو طلوعِ آفتاب تو فی الحال
قمر کی بات کرو کہکشاں کی بات کرو

رہے گا مشغلہ یاد رفتگاں کب تک چمن کی فکر کرو آشیاں کی بات کرو

اب اس چمن میں نہ جانے صیاد ہے نہ گل چیں ہے
کرو تو اب ستم باغباں کی بات کرو

خدا کے ذکر کا موقع نہیں یہاں سالک
دیارِ ہند میں حسن بتاں کی بات کرو
٭٭٭

غم کے ہاتھوں جو میرے دل پر جو سماں گزرا ہے
حادثہ ایسا زمانے میں کہاں گزرا ہے

زندگی کا ہے خلاصہ وہی اک لمحہ شوق
جو تیری یاد میں اے جانِ جہاں گزرا ہے

حال دل غم سے یہ ہے جیسے کسی صحرا میں
ابھی اک قافلہ نوحہ گراں گزرا ہے

بزمِ دوشیں کو کرو یاد کہ اس کا ہر رند رونق بارگہ پیر مغاں گزرا ہے

پا بہ گل جو تھے وہ آزاد نظر آتے ہیں
شاید اس راہ سے وہ سرو رواں گزرا ہے

اے اجل جلد کرمِ کر کہ ترے فرقت میں
مجھ پہ لمحہ بھی گزرا ہے گراں گزرا ہے

نگرانی دل و دیدہ ہوئی ہے دشوار کوئی جب سے میری جانب نگراں گزرا ہے

حالِ دل سن کے وہ آزردہ ہیں، شاید ان کو
اس حکایت پہ شکایت کا گماں گزرا ہے

وہ گل افشانی گفتار کا پیکر سالک
آج کوچے سے ترے اشک دشاں گزرا ہے
٭٭٭

اس کی جامِ جم آنکھیں، شیشۂ بدن میرا
اس کی بند مٹھی میں سارا بانکپن میرا

روز اپنی آنکھوں کے خواب خون کرتا ہوں ہائے کن غنیموں سے پڑا ہے رن میرا

میں نے اپنے چہرے پر سب ہنر سجائے تھے
فاش کر گیا مجھ کو سادہ پیرہن تیرا

آؤ آج ہم دونوں اپنا اپنا گھر چن لیں تم تباہ دل لے لو خطۂ بدن میرا

دل بھی کھو گیا شاید شہر کے سرابوں میں
اب مری طرح سے ہے درد بے وطن میرا

ایک دشتِ خاموشی اب مرا مقدر ہے یاد بے صدا تیری، زخم بے چمن میرا

مغربی ہوا نے پھر یہ سندیسہ بھیجا ہے
منتظر تمہارا ہے خوشبوؤں کا بن میرا
٭٭٭

ہم نفسو اُجڑ گئیں مہر وفا کی بستیاں
پوچھ رہے ہیں اہلِ دل مہر و وفا کو کیا ہوا

عشق ہے بے گداز کیوں ، حسن ہے بے نیاز کیوں
میری وفا کہاں گئی ان کی جفا کو کیا ہوا

اب انہیں جنت مشامِ کوچہ یار کی شمیم
نگہت زلف کیا کوئی ، باد صبا کو کیا ہوا

تہم گیا دورہ حیات ، رُک گئی نبض کائنات
عشق و جنوں کی گرمی ہمہمہ زا کو کیا ہوا

نالہ شب ہے نارسا ، آہ سحر ہے بے اثر
میرا خدا کہاں گیا ، میرے خدا کو کیا ہوا
٭٭٭

میرے دل کی ہر تمنا ان نگاہوں پر نثار
جو نگاہیں میرے شکوے پر پشیمان ہو گئیں

غیر کے لب پر تبسم و وفا نا آشنا
بزم میں تیری نگاہیں کتنی ارزاں ہو گئیں
٭٭٭

ترے دل سے میں یہ پوچھوں کہ کبھی مرشد مغاں سے
کہ ملا جمالی ساقی کو یہ طنطنہ کہاں سے

وہ یہ رہے ہیں ہم کو ترے حال کی خبر کیا
تو اُٹھا سکا نگاہیں نہ بتا سکا زباں سے

جو انہیں وفا کی سوجھی تو نہ زیست نے وفا کی
ابھی آ کے وہ نہ بیٹھے کہ ہم اُٹھ گئے جہاں سے

بچے بجلیوں کی زد سے ہی طائران دانا
جو کڑک چمک سے پہلے نکل آئے آشیاں سے

شب غم جو آئی سالک مئے باطنی اندھیرے
میرا دل ہوا منور تب و تاب جاوداں سے
٭٭٭

میں اور میری تنہائی

ہنسوں تو اہلِ عالم سب شریک خندہ ہوتے ہیں
جو روؤں تو کوئی ہمدم نہیں جز رنج تنہائی
خوشی میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے دنیا
مگر کوئی نہیں سرمایہ غمِ تنہائی

جو گاؤ تو جو اب نغمہ کوہساروں سے سنتا ہوں
بھروں آہیں تو رہ جاتی ہیں معدوم فضا ہو کر
صدائے باز گشت آتی ہے سن کر نغمہ عشرت
مگر نالوں سے کترا جاتی ہے نا آشنا ہو کر

سناتا ہوں خموشی تو مرجع جہاں ہوں میں
مگر مغموم ہوتا ہوں سب آنکھیں چراتے ہیں
زمان عیش ہی میں دوست ہیں دنیا کے باشندے
یہ میرے داستان درد کب سننے کو آتے ہیں

اگر خوش ہوں تو لاکھوں میں میرے احباب شیدائی
جو غم کہاؤں ، غم بے مہری یاراں سے مرتا ہوں
مرے شغل مئے گلگلوں میں سب شرکت کے خواہاں ہیں
مگر تلخانہ حسرت کے میخانے میں تنہا ہوں

بچھاؤں خوان نعمت تو بہت ناخواندہ مہماں ہیں
نہیں ہے فاقہ مستی میں شریک حال بد کوئی
سخاوت زندگی میں کامیابی کی معاون ہے
مگر ہنگامِ مردن کو نہیں سکتا مدد کوئی

بساطِ محفل عشق و مسرت وہ وسعت ہے
کہ طول و عرض میں اس کے سما سکتی ہے اِک دنیا
مگر اس تنگنائے غم میں اے دنیا کے باشندوں
گزرنا ہے ہجوم بے کسی میں ہر بشر تنہا
٭٭٭

ماخذ:
http://forum.urduworld.com/f536/
اور دوسری ویب سائٹس
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

٭ ٭ ٭ ختم شد ٭ ٭ ٭

بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)

شاعری