عقیدہ توحید
ڈاکٹر صالح بن سعد السجیمی حفظہ اﷲ ترجمہ: عبدالخالق بن محمد عزیر
نام کتاب…………………………عقیدہ توحید
تالیف …………………………ڈاکٹر صالح بن سعد السجیمی حفظہ اﷲ
ترجمہ …………………………عبدالخالق بن محمد عزیر
ناشر …………………………مرکز الامام ابن تیمیہ للبحوث العلمیہ کراچی پاکستان
مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ پاکستان
بسم اﷲ الرحمن الرحیم مقدمۃ
سب تعریفیں اﷲ کے لئے ہیں ،ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں ،اُسی سے مدد مانگتے ہیں ،اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اُسی کی پناہ طلب کرتے ہیں۔سب سے بہتر کلام اﷲ تعالیٰ کا کلام ہے اور سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔لاتعداد درود وسلام ہو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم پر۔
اﷲ تعالیٰ نے انسان کو اپنا نائب بنا کر اس دنیا میں بھیجا تاکہ وہ اس دنیا کے چپے چپے پر اﷲ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرے اور اس کی نازل کردہ شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔اس مقصد کے حصول کیلئے اور اپنے بندوں کی رہنمائی کیلئے اﷲ تعالیٰ نے یکے بعد دیگرے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو بھیجتا رہا ،ہر نبی لوگوں کو ایک امت یعنی ایک جماعت بنا دیتا تھا اور انہیں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ شریعت کے مطابق عمل کرنے کا طریقہ بھی سکھادیتا تھا ،لیکن نبی کے رخصت ہو جانے کے بعد لوگ منزل من اﷲ شریعت میں تحریف کر دیتے اور اس طرح اختلاف کا شکار ہو کر فرقوں میں تقسیم ہو جاتے اور اپنا مقصد تخلیق بھلا بیٹھتے تھے۔
اﷲ تعالیٰ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ لوگ اپس میں اختلاف کر کے فرقوں میں تقسیم ہو جائیں بلکہ وہ سب کو ایک امت ایک جماعت دیکھنا چاہتا ہے۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:-
وان ھذہ امتکم امۃ واحدۃ وانا ربکم فاتقون۔ (المؤمنون :۵۲)
’’اوریہ تمہاری جماعت بلاشبہ ایک ہی جماعت ہے میں تمہارا ربّ ہو لہٰذا مجھ سے ڈرتے رہنا۔
لیکن ایسا نہ ہوا بلکہ ہر نبی کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد لوگ اختلاف کا شکار ہو کر فرقوں میں تقسیم ہوتے رہے۔یہ اختلاف اور فرقہ بندی منزل من اﷲ شریعت میں تحریف کی وجہ سے ہوتی تھی ،کیونکہ اﷲ تعالیٰ کو اختلاف سخت ناپسند ہے لہٰذا جب بھی اختلاف پیدا ہوتا تو اس کو ختم کرنے کے لئے اﷲ تعالیٰ اپنی شریعت نازل فرماتا اور ازسرنونبی بھیج کر پھر سب کو ایک مرکز پر لانے کا انتظام کرتا۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:-
کان الناس امۃ واحدۃ فبعث اﷲ النبیّن مبشرین ومنذرین وانزل معھم الکتب بالحق لیحکم بین الناس فیما اختلفوا فیہ وما اختلف فیہ الا الذ ین اوتوہ من بعد ماجا ء تھم البیّنت بغیا بینھم فھدی اﷲ الذ ین اٰمنوا لما اختلفوا فیہ من الحق باذنہ واﷲ یھدی من یشاء الی صراط مستقیم۔ (البقرۃ : ۲۱۳)
’’سب لوگ ایک جماعت تھے پس اﷲ تعالیٰ نے نبیوں کو خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان نبیوں کے ساتھ حق کے ساتھ کتاب نازل کی تاکہ وہ کتاب ان لوگوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کر دے جن میں وہ اختلاف کرتے تھے اور یہ اختلاف بھی ان لوگوں نے جن کو کتاب دی گئی تھی محض اپس کی ضد میں اکر کیا تھا اور ایسی حالت میں کیا تھا کہ ان کے پاس کھلے دلائل پہنچ چکے تھے ،پھر جو لوگ ایمان لے آئے تو اﷲ نے ان کو اپنے حکم سے اس امر حق میں جس میں وہ اختلاف کر رہے تھے راہ حق دکھا دی اور اﷲ جس کو چاہتا ہے صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کر دیتا ہے۔
جب اﷲ تعالیٰ نے اپنے اخری نبی محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تو اس وقت دنیا میں شرک و کفر کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی اور اہل کتاب اﷲ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت میں تحریف کر کے اختلاف کا شکار ہو گئے تھے ،اور متعدد فرقوں میں تقسیم ہو کر اپس میں برسر پیکار تھے ،رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے لوگوں کو شرک و کفر ،اختلاف وفرقہ بندی سے نکال کر ایک امت ایک جماعت بنا دیا اور اﷲ تعالیٰ کا یہ حکم ہمیں سنایا:-
اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء ، قلیلا مّا تذ کرون۔ (الاعراف:۳)
جو شریعت تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے (بس)اسی کی پیروی کرو اس کے علاوہ ولیوں کی پیروی نہ کرو(مگر )تم نصیحت کم ہی قبول کرتے ہو
مقدمۃ
ان الحمد ﷲ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونتوب الیہ ونعوذ باﷲ من شرور انفسنا وسیئات اعمالنا۔ من یھدہ اﷲ فلا مضل لہ ومن یضلل فلا ھادی لہ وأشھد أن لاالہ الا اﷲ وحدہ لاشریک لہ وأشھد أن محمداً عبدہ ورسولہ صلی اﷲ علیہ وعلی الہ وصحبہ أجمعین۔
{ یا أیھا الذ ین امنوا اتقوا اﷲ حقّ تقاتہ ولا تموتن الّا وأنتم مسلمون } (آل عمران:۱۰۶)
’’اے ایمان والو! تم اﷲ سے ڈرتے رہو جس طرح اس سے ڈرنے کا حق ہے اور نہ مرو مگر مسلمان ہو کر‘‘۔
{ یا أیھا الناس اتقوا ربکم الذّی خلقکم من نفس واحدۃٍ و خلق منھا زوجھا وبث منھما رجالاً کثیراً وّ نسائً واتقوا اﷲ الذی تساء لون بہٖ والارحام ان اﷲ کان علیکم رقیباً } (النساء :۱)
’’اے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو جس نے تم کو ایک نفس سے پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سارے مرد وزن پھیلائے اور ڈرتے رہو اﷲ تعالیٰ سے جس کے واسطے سے تم سوال کرتے ہو اور خبردار رہو قرابت والوں سے بے شک اﷲ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے‘‘۔
{ یا أیھا الذ ین امنوا اتقوا اﷲ وقولوا قولاً سدیداً۔ یصلح لکم اعمالکم ویغفرلکم ذنوبکم ومن یطع اﷲ ورسولہ فقد فازا فوزاً عظیماً } (الاحزاب:۷۰-۷۱)
’’اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرتے رہو اور سیدھی بات کہو۔تو اﷲ تعالیٰ تمہارے کام سنوار دے گا اور تم کو تمہارے گناہ بخش دے گااورجوکوئی اﷲ اور اس کے رسول کے کہنے پر چلا تو اس نے بڑی مراد پائی‘‘۔
اما بعد !
فان اصدق الحدیث کتاب اﷲ وخیر الھدی ھدی محمد ﷺ وشر الامور محدثاتھا وکل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ۔
پس یہ عقیدے اور سنت کے متعلق ایک مختصر سا ویب پیج ہے تاکہ مسلم طلبہ اس سے نفع اٹھائیں۔ہم اﷲ تبارک و تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اس ویب پیج کے ذریعے (لوگوں کو)نفع دے اور اس کو خالص اپنی رضا کے لئے کر دے
میرے عزیز بھائیو! اس موضوع کے خاص خاص اہم مضامین آپ کے پیش خدمت ہیں !
پہلی اساس کتاب اﷲ العزیز
پروردگار عالم کے کلام قرآن پاک کی بہت سی آیات اس کتاب کی اتباع اور تمسک کے وجوب و فرضیت اور اس حدود کے پاس وقوف اور رک جانے پر دلالت کرتی ہیں۔چنانچہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
{ اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء قلیلاً ما تذکرون } (الاعراف:۳)
’’تم لوگ اس کی اتباع کرو جو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ائی ہے اور اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے ‘‘ (بیان القرآن)
اور اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
{ وھذ اکتب انزلناہ مبارک فاتبعوہ واتقوا لعلکم ترحمون } (الانعام:۱۵۵)
’’اور یہ کتاب جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر و برکت والی ہے ،سو اس کی اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو ‘‘
اور دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:
{ قد جاء کم من اﷲ نور و کتب مبین یھدی بہ اﷲ من اتبع رضوانہ سبل السلام ویخرجھم من الظلمت الی النور باذنہ ویھد یھم الیٰ صراط مستقیم } (المائدۃ : ۱۵،۱۶)
’’تمہارے پاس اﷲ کی طرف سے ایک روشن چیز آئی ہے اور ایک واضح کتاب کہ اس کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ ایسے شخصوں کو جوک ہ رضائے حق کے طالب ہوں ،سلامتی کی راہیں بتلاتے ہیں اور ان کو راہ راست پر قائم رکھتے ہیں ‘‘
اور اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے کہ:
{ ان الذ ین کفروا لما جاء ھم وانہ لکتاب عزیز لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ تنزیل من حکیم حمید } (حٰم السجدۃ : ۴۱،۴۲)
’’جو لوگ اس قرآن کا ،جب کہ وہ ان کے پاس پہنچتا ہے ،انکار کرتے ہیں اور یہ بڑی باوقعت کتاب ہے جس میں غیر واقعی بات ہے نہ اس کے اگے کی طرف سے اسکتی ہے اور نہ اس کے پیچھے کی طرف سے ،یہ اﷲ حکیم و محمود کی طرف سے نازل کیا گیا ہے‘‘
اور اﷲ کریم فرماتے ہیں کہ :
{ واوحی الیّ القرء ان لأنذرکم بہ ومن بلغ } (الانعام : ۱۹)
’’(اے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم آپ کہیے )اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعے سے تم کو اور جس کو یہ قرآن پہنچے ،سب کو ڈراؤں ‘‘
اور فرمان الٰہی ہے کہ:
{ ھذ ا بلاغ للناس ولینذروا بہ } (ابراہیم : ۵۶)
’’یہ لوگوں کے لیے احکام کا پہنچانا ہے اور تاکہ اس کے ذریعے سے ڈرائے جاویں ‘‘
قرآن حکیم میں اس معنی اور مفہوم کی بہت سی آیات ہیں ،علاوہ ازیں بہت سی صحیح احادیث نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔جن میں قرآن پاک کی اتباع اور اس کے تمسک کا حکم دیا گیا ہے اور جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ جس نے قرآنی احکام پر عمل کیا وہ ہدایت یافتہ ہوا اور جس نے ان احکام سے منہ موڑا وہ گمراہ ہوا۔
ان احادیث میں جو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہیں وہ خطبہ ہے جو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر دیا ،اس میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( انی تارک فیکم مالن تضلوا ان اعتصمتم بہ کتاب اﷲ )) (رواہ مسلم)
’’میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں ،اگر تم اس پر عامل رہے تو ہرگز گمراہ نہ ہو گے ،وہ کتاب اﷲ ہے‘‘
اور صحیح مسلم ہی میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے دوسری روایت مروی ہے :
عن زید بن ارقم رضی اﷲ عنہ أن النبی ﷺ قال : (( انی تارک فیکم ثقلین أولھما کتاب اﷲ فیہ الھدی والنور فخذ وا بکتاب اﷲ وتمسکوا بہ وأھل أذکر اﷲ فی اھل بیتی أذکرکم اﷲ فی اھل بیتی ))
’’زید بن ارقم رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو قیمتی اور نفیس چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ،ان دونوں میں سے پہلی کتاب اﷲ ہے،جس میں ہدایت اور نور ہے ،پس تم کتاب اﷲ کو پکڑ لو اور اس پر مضبوطی سے عمل کرو اور دوسری اہل بیت ،میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اﷲ کو یاد دلاتا ہوں۔میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اﷲ کو یاد دلاتا ہوں ‘‘ایک اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا { فی القرآن}اور ’’وہ اﷲ کی رسی ہے ‘‘ جس نے اسے مضبوطی سے پکڑ لیا ،ہدایت یافتہ ہوا ،اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہ ہوا۔
اس موضوع پر احادیث بہت زیادہ ہیں ،اور اس سلسلے میں ان دلائل کو طوالت سے ذکر کرنے کے مقابلے میں جو کہ قرآن پر عمل کے وجوب کو ثابت کرتے ہیں ،صحابہ رضوان اﷲ علیہم اجمعین سے لے کر آج تک اہل علم اور اہل ایمان کا اس بات پر اجماع کافی و شافی ہے کہ نہ صرف کتاب اﷲ پر عمل واجب ہے بلکہ تمام امور میں کتاب اﷲ کے ساتھ ساتھ سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے فیصلے ہونگے اور حاصل کئے جائیں گے اور کتاب وسنت ہی کی حکمرانی ہو گی
دوسری اساس سنت رسول اﷲﷺ
تین متفق علیہ اصولوں میں سے دوسری اصل اور بنیاد وہ ہے جو کہ رسول اﷲ ﷺ سے آپ کے اقوال یا افعال یا تقریر کی شکل میں صحیح طریقے سے ثابت ہے ،اسی کا نام ’’حدیث ‘‘ہے اور اسے ہی ’’سنت ‘‘کہا جاتا ہے۔
صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین سے لے کر آج تک تمام اہل علم نہ صرف اس اصل اصیل پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ وہ اسے حجت تسلیم کرتے ہیں اور امت کو اس کی تعلیم دیتے رہے ہیں اور انہوں نے اس فن میں بہت سی کتابیں تالیف کی ہیں اور اصول فقہ اور مصطلح الحدیث کی کتابوں میں اسی کی وضاحت کی گئی ہے۔
سنت کے حجت ہونے پر اس قدر دلائل ہیں کہ ان کا شمار کرنا مشکل ہے۔بعض دلائل وہ ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں کیا گیا ہے ،جن میں آپ ﷺ کی اطاعت اور پیروی کا حکم ہے اور یہ حکم آپ کے ہم عصر اور آپ کے بعد آنے والے سبھی لوگوں کیلئے ہے ،اس لئے کہ آپ سبھی کیلئے اﷲ کے رسول ہیں اور قیامت تک کے تمام لوگ آپ کی اتباع اور پیروی کرنے کے پابند ہیں اور اس لئے کہ آپ اپنے اقوال اور تقریر کے ذریعے سے کتاب اﷲ کے مفسر اور بیان کرنے والے ہیں۔
اگر سنت نہ ہوتی تو لوگوں کو نماز کی رکعات اور اس کے اوصاف و واجبات کا علم نہ ہو تا اور وہ روزہ ،زکوٰۃ اور حج کے احکام کی تفصیل معلوم نہ کر پاتے اور نہ ہی انہیں جہاد ،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احکام کا پتہ چلتا اور نہ ہی معاملات و محرکات سے اگاہ ہوتے اور نہ ہی اﷲ تعالیٰ کی طرف سے حدود و عقوبات ہیں جو امور ضروری ہیں ،ان کا علم ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں قرآن پاک کی بہت سی آیات ہیں جو آپ ﷺ کی اتباع اور پیروی کے وجوب کو ثابت کرتی ہیں۔چنانچہ سورۃ آل عمران میں اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے :
{ وأطیعوا اﷲ والرسول لعلکم ترحمون } (ال عمران : ۱۳۲)
’’اور خوشی سے کہا مانو اﷲ تعالیٰ اور رسول کا ، امید ہے کہ تم رحم کئے جاؤگے‘‘
اور سورۃ النساء میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
{ یایھا الذ ین امنوا أطیعوا اﷲ واطیعوا الرسول واولی الأمر منکم فان تنازعتم فی شی ئٍ فردّوہ الی اﷲ والرسول ان کنتم تؤمنون باﷲ والیوم الأخر ذلک خیر و أحسن تاویلا } (النساء : ۵۹)
’’اے ایمان والو!تم اﷲ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو اور تم میں جو لوگ اہل حکومت ہیں ان کا بھی ،پھر اگرکسی امر میں تم باہم اختلاف کرنے لگو تو اس امر کو اﷲ اور رسول کی طرف حوالہ کر لیا کرو اگر تم اﷲ اور یوم قیامت پر ایمان رکھتے ہو،یہ امور سب امور سے بہتر ہیں اور ان کا انجام خوش تر ہے‘‘
نیز سورۃ النساء ہی میں فرمان باری تعالیٰ ہے :
{ من یطع الرسول فقد اطاع اﷲ ومن تولّی فماّ أرسلنک علیھم حفیظا }
’’جس شخص نے رسول ﷺ کی اطاعت کی اس نے اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جو شخص رو گرانی کرے سو ہم نے آپ کو ان کا نگران کر کے نہیں بھیجا‘‘
اور آپ کی اطاعت کیسے ممکن ہے؟اور متنازع فیہ امور کو کتاب وسنت رسول ﷺ کی طرف کس طرح لوٹایا جاسکتا ہے؟اگر سنتﷺ حجت نہ ہو یا پوری کی پوری غیر محفوظ ہو۔
اس کا مطلب تو یہ ہو گا کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ایسی چیز کا حکم دیا جس کا وجود ہی نہیں اور یہ باطل ہے اور اﷲ کی ذات سے بہت بڑے کفر کے مترادف ہے اور اس سے بد ظنی ہے۔
اور اﷲ تعالیٰ نے سورۃ النحل میں ارشاد فرمایا :
{ و انزلنا الیک الذکر لتبین للناس ما نزل الیھم ولعلھم یتفکرون } (النحل : ۴۴)
’’اور جو آپ ﷺ پر بھی یہ قرآن اتارا ہے تاکہ جو مضامین لوگوں کے پاس بھیجے گئے ان کو آپ ﷺ ان سے ظاہر کر دیں اور تاکہ وہ فکر کیا کریں ‘‘
اور سورۃ النحل ہی میں ارشاد ہے :
{ وما أنزلنا علیک الکتاب الا لتبین لھم الّذی اختلفوا فیہ وھدی وّرحمۃ لقوم یومنون } (النحل:۶۴)
’’اور ہم نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم پر یہ کتاب صرف اس واسطے نازل کی ہے کہ جن امور میں لوگ اختلاف کر رہے ہیں ،آپ صلی اﷲ علیہ وسلم لوگوں پر اس کو ظاہر فرما دیں اور ایمان والوں کی ہدایت اور رحمت کی غرض سے ہے‘‘
پس کیسے اﷲ تعالیٰ منزل الیھم (قرآن پاک)کی تبین(تفسیر و تشریح)کا کام نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے سپرد کر رہے ہیں ؟
اگر آپ کی سنت کا وجود ہی نہیں اور وہ حجت نہیں۔اور سورۃ النور میں اﷲ تعالیٰ کا اسی طرح فرمان ہے :
{ قل اطیعوا اﷲ واطیعوا الرسول فان تولّو فانما علیہ ما حمل وعلیکم ما حملتم وان تطیعوہ تھتد وا وما علی الرسول الا البلاغ المبین } (آیت نمبر:۵۴)
’’آپ کہہ دیجئے کہ اﷲ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم لوگ روگردانی کرو گے تو سمجھ رکھو کہ (رسول صلی اﷲ علیہ وسلم )کا ذمہ وہی ہے جس کا ان پر بار رکھا گیا ہے ،اور اگر تم نے ان کی اطاعت کر لی تو راہ پر جا لگو گے اور رسول کے ذمہ صرف صاف صاف طور پر پہنچا دینا ہے ‘‘۔ اور اﷲ تعالیٰ نے اسی سورۃ النور میں ارشاد فرمایا:
{ واقیموا الصلوٰۃ واتوا الزکوٰۃ واطیعوا الرسول لعلکم ترحمون } (النور:۵۶)
’’اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رسول کی اطاعت کیا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ‘‘
اور سورۃ الاعراف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
{ قل یأیھا الناس انّی رسول اﷲ الیکم جمیعا ن الذی لہ ملک السموات والارض لاالہ الا ھو یحي ویمیت فامنوا باﷲ ورسولہ النبي الأمي الّذی یؤمن باﷲ وکلمٰتہ واتبعوہ لعلکم تھتدون } (آیت:۱۵۸)
’’آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو!میں تم سب کی طرف اﷲ کا بھیجا ہوا ہوں جس کی بادشاہی ہے تمام اسمانوں اور تمام زمینوں میں ،اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔تم اﷲ پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی امی پر جو کہ اﷲ پر اور اس کے احکام پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی اتباع کرو تاکہ تم راہ پر آ جاؤ‘‘
یہ آیات اس بات پر واضح دلالت کرتی ہیں کہ ہدایت اور رحمت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی میں ہے۔اور ہدایت اور رحمت کا حصول آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی کے بغیر کیسے ممکن ہے ؟یا یوں کہہ کر سنت صحیح نہیں ہے یا سرے سے قابل اعتماد ہی نہیں ہے،انسان کیونکر ہدایت اور رحمت الٰہی کا مستحق ہوسکتا ہے؟
اور اﷲ تعالیٰ نے سورۃ النور میں ارشاد فرمایا:
{ فلیحذر الذ ین یخالفون عن امرہ أن تصیبھم فتنۃ أو یصیبھم عذاب الیم } آایت:۶۳)
سنو!جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست افت نہ آ پڑے یا انہیں دردناک عذاب(نہ)پہنچے۔ اور سورۃ الحشر میں فرمایا:
{ وما اتکم الرسول فخذوہ وما نھکم عنہ فانتھوا } (آیت :۷)
’’اور رسول صلی اﷲ علیہ وسلم تم کو جو کچھ دے دیا کریں وہ لے لیا کرو اور جس چیز سے تم کو روک دیں تم رک جایا کرو‘‘
اور اس معنی کی بہت سی آیتیں ہیں اور سب کی سب نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع و فرمانبرداری اور جو کچھ آپ لے کر آئے ،اس کی پیروی کے وجوب پر دلالت کرتی ہیں ،جیسا کہ کتاب اﷲ (قرآن پاک)اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کے وجوب اور اس کی اتباع اور پیروی کے فرض ہونے پر دلائل بیان ہو چکے ہیں۔
کتاب اور سنت دونوں ایسی اساس اور اصل ہیں کہ ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہیں ،جس نے ان میں سے کسی ایک کا انکار کیا اس نے دوسری کا بھی انکار کیا اور اسے جھٹلایا اور یہ کفر و ضلال اور گمراہی ہے اور با جماع جملہ اہل علم و ایمان دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع و فرمانبرداری اور جو کچھ آپ لے کر آئے ہیں اس پر عمل کا واجب ہونا اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی نافرمانی کا حرام ہونا ،احادیث متواترہ سے ثابت ہے ،اور یہ سبھی لوگوں کے لئے ہے چاہے وہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے زمانے میں ہو یا قیامت تک آپ کے بعد آنے والے ہوں۔ان احادیث میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں :
عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ عنہ أن النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قال : (( من أطاعنی فقد أطاع اﷲ ومن عصانی فقد عصی اﷲ )) (متفق علیہ)
’’حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاجس نے میری اطاعت کی اس نے اﷲ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اﷲ کی نافرمانی کی ‘‘
اور صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
((کل امتی یدخلون الجنۃ الا من ابی قیل یارسول اﷲ ومن یأبی؟ قال : من اطاعنی دخل الجنۃ ومن عصانی فقد أبی )) (متفق علیہ)
’’میری تمام امت جنت میں داخل ہو گی مگر جس نے انکار کیا ،پھر پوچھا گیا ،یا رسول اﷲ !وہ کون ہے جو انکار کرے گا؟تو فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا ‘‘
احمد، ابوداؤد اور حاکم نے صحیح اسناد کے ساتھ مندرجہ ذیل حدیث بیان کی ہے لکھتے ہیں :
((ألا انی أوتیت الکتاب ومثلہ معہ ألا یوشک رجل شعبان علی أریکتہ یقول علیکم بھذا القرآن فما وجد تم فیہ من حلال فأحلوہ وما وجد تم فیہ من حرام فحرموہ ))
’’مقدام بن معدیکرب سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک مجھے کتاب دی گئی ہے اور کتاب کے ساتھ اس کی مثل (حدیث کیونکہ وہ بھی وحی الٰہی ہے )خبردار!قریب ہے کہ ایک شکم سیر آدمی اپنے گاؤ تکئے پر بیٹھا ہوا یہ کہے گا کہ تم اس قرآن کو اپنے لئے ضروری سمجھو جو اس حلال میں پاؤ اسے حلال جانو اور جو جچھ اس میں حرام پاؤ اسے حرام سمجھو‘‘
ابوداؤد اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ مندرجہ ذیل ایک روایت نقل کی ہے:
((عن ابی رافع عن ابیہ عن النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قال : لا الفین أحدکم متکئا علی أریکتہ الأمر من امري مما أمرت بہ أو نھیت عنہ فیقول لاندری ما وجدنا فی کتاب اﷲ اتبعناہ))
’’حضرت ابورافع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے ،فرمایا جناب نے کہ ’’میں نہیں پاؤں تم میں سے ایک کو جو اپنے تکئے پر ٹیک لگا کر بیٹھا ہو گا،اور اس کے پاس میرے احکام میں سے ایک حکم آئے گا کہ میں نے اس کے کرنے کا حکم دیا ہو گا یا کرنے سے روکا ہو گا تو وہ کہے گا ،ہم نہیں جانتے (کیونکہ)جو ہم کتاب اﷲ میں پائیں گے ،اس کی پیروی کریں گے‘‘
ایک دوسری روایت میں بیان کیا گیا ہے جسے حسن بن جابر نے مقدام بن معدیکرب سے نقل کیا ہے ،وہ فرماتے ہیں کہ :
(( حرم رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یوم خیبرأشیاء ثم قال : یوشک أحدکم أن یکذ بنی وھو متکي یحدث بحد یثی فیقول بیننا وبینکم کتاب اﷲ فما وجدنا فیہ من حلال استحللناہ وما وجدنا فیہ من حرام حرمناہ ألا ان ما حرم رسول اﷲ مثل ما حرم اﷲ ))
’’فتح خیبر کے دن نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا ،پھر آپ نے فرمایا کہ قریب ہے تم میں سے ایک مجھے جھٹلائے اس حال میں کہ وہ ٹیک لگا کر بیٹھا ہو کہ کوئی میری حدیث بیان کی جائے تو کہے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان کتاب اﷲ موجود ہے ہم اس میں جو حلال پائیں گے اسے حلال سمجھیں گے اور جو حرام پائیں گے اسے حرام جانیں گے ،خبردار!جو اﷲ تعالیٰ کے رسول نے حرام کیا ہے وہ اسی طرح حرام ہے جسے اﷲ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے‘‘
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے متواتر احادیث سے ثابت ہے کہ آپ اپنے خطبے میں صحابہ کرام کو وصیت فرمایا تھے کہ ’’بہت سے سننے والے پہنچانے والے کے مقابلے میں زیادہ یاد کرنے والے اور سمجھ دار ہوتے ہیں ‘‘۔
جیسا کہ صحیحین میں ہے کہ آپ نے یوم عرفہ اور یوم نحر کو حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ :
فلیبلغ الشاھد الغائب فرب من یبلغہ أوعی لہ ممن سمعہ۔
’’حاضر غائب کو پہنچا دے کیونکہ بہت سے سننے والے ،پہنچانے والے کے مقابلے میں زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں ‘‘
پس اگر آپ کی سنت سننے والے پر یا اس شخص پر جسے وہ پہنچی ہے ،حجت نہ ہوتی اور اگر آپ کی سنت قیامت تک باقی رہنے والی نہ ہوتی تو آپ اس کی تبلیغ کا حکم نہ دیتے۔اس سے ثابت ہوا کہ سنت کے ذریعے سے اس شخص پر حجت قائم ہے،جس نے اسے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سنا اور اس شخص پر بھی جس کو یہ سنت صحیح اسناد سے پہنچی ہو۔
صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی قولی اور فعلی حدیث کی حفاظت کی بلکہ اسے اپنے بعد تابعین تک پہنچایا اور انہوں نے اپنے بعد آنے والوں کو یہ امانت سپرد کی۔حتی کہ ثقہ علماء قرناً بعد قرن اور نسلاً بعد نسل اس امانت کو ایک دوسرے تک منتقل کرتے چلے آئے اور ثقہ علماء نے سنت اور احادیث کو کتابوں میں جمع کیا ،صحیح کو ضعیف سے الگ کیا ،پھر صحیح اور ضعیف احادیث کی پہچان کے لئے ضابطے اور قوانین وضع کئے۔
اہل علم میں بخاری شریف اور مسلم شریف کے علاوہ حدیث کی دوسری کتب متداول ہوئیں اور انہوں نے سنت کی یوں حفاظت کی جس طرح کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز کی ملحدوں کے الحاد ،باطل پرستوں کی تحریف اور دین سے کھیلنے والوں کے کھیل سے حفاظت فرمائی۔جیسا کہ اس امر کی پختگی پر اﷲ تعالیٰ کا ارشاد دلالت کرتا ہے :
{ انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحٰفظون } (الحجر:۹)
اس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ سنت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم بھی وحی منزل (اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اتاری ہوئی ہے)،اﷲ تعالیٰ نے اس کی بھی حفاظت کی ہے ،جس طرح سے کہ اس نے اپنی کتاب کی حفاظت فرمائی ہے۔
اور اﷲ تعالیٰ نے اس کیلئے علماء کرام کی ایک جماعت کو توفیق بخشی کہ وہ ایک نقاد کی حیثیت سے باطل پرستوں کی تحریف اور جاہلوں کی تاویلات فاسدہ کی تردید کریں اور ان تمام روایت کو جو کہ جاہل اور جھوٹے لوگوں اور ملحدین نے سنت میں شامل کر دی تھیں ،الگ کر دیں کیونکہ اﷲ نے اسے اپنی کتاب مبارک کی تفسیر بنایا ہے اور نہ ان احکام کی جو مجمل ہیں تشریح ہے ،جب کہ ایسے احکام کو بھی شامل ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر نہیں ہوا ہے جیسا کہ دودھ پلانے کے احکام ،میراث کے بعض احکام ،بیوی اور اس کی پھوپھی کو نکاح میں جمع کرنے کے حرام ہونے کا حکم،اسی طرح بیوی کے ساتھ اس کی خالہ کو نکاح میں جمع کرنے کے حرام ہونے کا حکم۔
اس کے علاوہ اور بہت سے احکام ہیں جن کا سنت صحیحہ میں تذکرہ ملتا ہے ،جب کہ وہ قرآن پاک میں مذکور نہیں ہیں۔
صحابہ کرام،تابعین اور ان کے بعد اہل علم کے نزدیک سنت کی عظمت اور اس پر عمل کا وجوب
صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو عرب کے بعض قبائل مرتد ہو گئے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ :اﷲ کی قسم میں اس شخص کے خلاف ضرور جہاد کروں گا جس نے نماز اور زکوٰۃ میں فرق کیا۔تو ان سے حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ آپ ان کے خلاف کیسے لڑیں گے حالانکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ :’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جہاد (قتال)کروں یہاں تک وہ لاالہ الااﷲ پڑھ لیں ،اور جب وہ اس کلمے کو پڑھ لیں تو پھر ان کے اموال اور ان کے خون میری طرف سے محفوظ ہو جائیں گے مگر اس (کلمہ)کے حق کی وجہ سے‘‘،تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کیا زکوٰۃاس کے (کلمے کے )حق میں نہیں ہے؟اﷲ کی قسم اگر انہوں نے اونٹ کے باندھنے کی رسی کو بھی روکا جو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے دور میں ادا کیا کرتے تھے تو میں اس کے روکنے پر بھی ان کے خلاف جہاد کروں گا۔حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ اب مجھے بات سمجھ میں اگئی ہے کہ بیشک اﷲ تعالیٰ نے ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کا جہاد کے بارے میں شرح صدر کر دیا ہے اور میں نے جان لیا ہے کہ یہی حق ہے۔
صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے اس ان کی پیروی کی اور مرتدین کے خلاف جہاد کیا۔یہاں تک کہ انہیں دوبارہ اسلام میں داخل کیا اور جن لوگوں نے اپنے ارتداد پر اصرار کیا ،انہیں قتل کر دیا۔
اس قصے میں سنت کی تعظیم اور اس پر عمل کے واجب ہونے کی روشن اور واضح دلیل ہے:
ایک ’’دادی‘‘ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی میراث کے بارے میں سوال کرتی ہے،آپ نے فرمایا کہ کتاب اﷲ میں تو اس سلسلے میں کچھ وضاحت نہیں ،اور مجھے یہ معلوم نہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے آپ کیلئے کسی چیز کا فیصلہ کیا ہو ،اور میں لوگوں سے اس بارے میں سوال کروں گا۔چنانچہ آپ نے صحابہ کرام سے سوال کیا تو بعض صحابہ نے اس بات کی شہادت دی کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے دادی کو چھٹا حصہ دیا تھا تو آپ نے اس کے مطابق فیصلہ فرما دیا۔
حضرت عمر رضی اﷲ اپنے عاملوں کو وصیت فرمایا کرتے تھے کہ وہ لوگوں کے درمیان کتاب اﷲ سے فیصلہ کریں ،اگر کوئی معاملہ کتاب اﷲ میں نہ پائیں تو پھر سنت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔
جب حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کو عورت کی املاص(عورت کا اپنے پیٹ کے بچے کو کسی کی تعدی اور زیادتی کی وجہ سے مردہ حالت میں گرا دینا)کے حکم اشکال پید اہوا تو آپ نے صحابہ کرام سے دریافت فرمایا تو آپ کے پاس محمد بن مسلمہ اورمغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ عنہما نے شہادت دی کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس معاملے میں ایک غلام یا باندی آزاد کرنے کا فیصلہ فرمایا تھا تو حضرت عمر نے اسی کے مطابق فیصلہ دیا۔
جب حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ کے سامنے خاوند کی وفات کے بعد عورت کے اپنے گھر میں عدت گزارنے کا مسئلہ پیش ہوا تو انہیں اس مسئلے میں اشکا ل پیش ایا تو انہیں فریعہ بنت مالک بن سنان نے جو ابوسعید رضی اﷲ عنہ کی بہن تھیں ،خبر دی کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان کے خاوند کی وفات کے بعد انہیں حکم دیا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے گھر میں ہی ٹھہری رہیں ،یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی میعاد کو پہنچ جائے تو حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ نے اسی کے مطابق فیصلہ دیا۔
اسی طرح حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ نے ولید بن عقبہ کے شراب پینے پر سنت کے مطابق حد کے نفاذ کا فیصلہ صادر فرمایا۔
جب حضرت علی رضی اﷲ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی کہ حضرت عثمان رضی اﷲ عنہی متعۃ الحج(تمتع)سے منع فرماتے ہیں تو حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا ،اور ارشاد فرمایا کہ میں لوگوں میں سے کسی ایک آدمی کے قول کی بنیاد پر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت ترک نہیں کروں گا۔
جب کچھ لوگوں نے حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر رضی عنہما کے قول کی بنیاد پر حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کے سامنے تمتع کے مقابلے میں حج افراد کے افضل ہونے پر دلیل دی تو حضرت عبداﷲ بن عباس نے ارشاد فرمایا کہ ’’قریب ہے کہ تم پر اسمان سے پتھر نازل ہوں۔میں کہتا ہوں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اور تم کہتے ہو کہ ابوبکر اور عمر (رضی اﷲ عنہما )نے یہ بات کہی ہے‘‘،اگر کسی شخص نے حضرت ابوبکر اور عمر رضی اﷲ عنہما کے قول پر عمل کرتے ہوئے سنت کی مخالفت کی اور اس پر اﷲ کے عذاب کا خطرہ محسوس کیا جانے لگا ،تو پھر اس شخص کا کیا حال ہو گا جس نے ان جلیل القدر صحابہ سے کم درجے کے کسی آدمی کے قول یا محض اپنی رائے اور اجتہاد سے سنت کی مخالفت کی ہو؟
اور جب بعض لوگوں نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے بعض سنتوں کے مقابلے میں تنازع کیا تو عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ کیا ہم عمر کی اتباع کے پابند ہیں ؟
اور جب ایک آدمی نے عمران بن حصین رضی اﷲ عنہ سے عرض کیا آپ ہمیں کتاب اﷲ بیان کیجئے اور وہ اس وقت حدیث بیان فرما رہے تھے ،تو آپ یہ بات سن کر بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ سنت رسول اﷲ کتاب اﷲ کی تفسیر ہے،اگر سنت نہ ہوتی تو ہم نہ جانتے کہ ظہر کی چار رکعت ،مغرب کی تین اور فجر کی دو فرض ہیں ،اور ہم زکوٰۃ کے احکام کی تفصیل نہ جان سکتے تھے،اسی طرح سے دوسرے وہ تمام مسائل جن کلی تفصیل سنت میں آئی ہے۔ان سے بے خبر رہتے !
سنت کی تعظیم ،اس پر عمل کے وجوب اور اس کی مخالفت پر وعید و تحذیر کے صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کے بہت ہی زیادہ قضایا اور واقعات ہیں۔
انہی میں سے ایک واقعہ ہے کہ جس وقت حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بیان کیا کہ ’’اﷲ کی بندیوں (عورتوں )کو مسجد میں آنے سے مت روکو ‘‘!تو آپ کے کسی بیٹے نے کہا کہ ’’اﷲ کی قسم !ہم انہیں ضرور روکیں گے ‘‘تو حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سخت ناراض ہوئے اور اسے سخت ڈانٹ پلائی اور فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ ’’نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور تو کہتا ہے کہ ہم انہیں ضرور روکیں گے‘‘۔
اور جب عبداﷲ بن مغفل مزنی رضی اﷲ عنہ نے جو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اپنے ایک رشتے دار کو دیکھا کہ وہ (گوپھن ،یا غلیل یا ہاتھ سے)کنکری پھینک رہا ہے تو اسے منع کیا اور فرمایا کہ :’’رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ نہ تو شکار کو لگتی ہے نہ ہی دشمن کو زخمی کرتی ہے لیکن یہ دانت توڑ دیتی ہے یا آنکھ پھوڑ دیتی ہے ‘‘۔
پھر اس کے بعد اسے کنکری پھینکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا ’’اﷲ کی قسم !میں تجھ سے کبھی بھی بات نہیں کرونگا،کیونکہ میں تجھے بتاتا ہوں کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے ،تم(یہ بات سن کر)پھر یہ کام کرتے ہو‘‘۔
امام بیہقی نے جلیل القدر تابعی ایوب سختیانی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی کے سامنے کوئی سنت بیان کرو اور وہ کہے کہ ’’اسے چھوڑو اور ہمیں (صرف)قرآن پاک سے (کوئی)خبر دو ’’بس جان لو وہ گمراہ ہے۔
امام اوزاعی رحمۃ اﷲ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ سنت کتاب اﷲ پر فیصلہ کرنے والی ہے ،مطلب اس کا یہ ہے کہ سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کتاب اﷲ کے اجمال کا بیان (تفصیل)ہے ،مطلق احکام کو مقید کرنے والی یا ان احکام کو بیان کرتی ہے جن کا ذکر کتاب اﷲ میں موجود نہیں ہے ،جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
{ و انزلنا الیک الذکر لتبین للناس ما نزل الیھم ولعلھم یتفکرون } (النحل : ۴۴)
’’اور جو آپ ﷺ پر بھی یہ قرآن اتارا ہے تاکہ جو مضامین لوگوں کے پاس بھیجے گئے ان کو آپ ﷺ ان سے ظاہر کر دیں اور تاکہ و ہ غور و فکر کیا کریں ‘‘۔
اور نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کا قول اس سے پہلے گزر چکا ہے کہ:
’’مجھے کتاب دی گئی اور اس کے ساتھ اس کی مثل بھی (یعنی سنت)‘‘۔
امام بیہقی نے عامر شعبی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے بعض لوگوں سے فرمایا کہ’’جس وقت تم نے آثار کو چھوڑ دیا اس وقت تم ہلاک ہو گئے۔(یعنی صحیح احادیث)۔
امام بیہقی نے ہی امام اوزاعی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا ’’جب تجھے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے کوئی حدیث پہنچے تو تجھے کوئی دوسری بات کرنے سے ڈرنا چاہئے کیونکہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے مبلغ تھے۔
امام بیہقی نے الامام الجلیل سفیان ثوری سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا ،’’پورے کا پورا علم آثار کا علم ہی ہے‘‘۔
امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ ہم میں سے ہر ایک رد کرنے والا ہے یا اس کی بات اس پر رد کی گئی ہے مگر اس قبر والے کی ،اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی قبر کی طرف اشارہ فرمایا۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ جب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی حدیث آ جائے تو وہ ہمارے سرآنکھوں پر ہو گی۔
امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ جب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے کوئی صحیح حدیث بیان کی جائے اور میں اسے نہ لوں تو میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میری عقل چلی گئی (میں اس وقت دیوانہ ہو گیا ہوں گا)۔
اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ جب میں کوئی بات کروں اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حدیث اس کے خلاف ہو تو میرے قول کو دیوار پر ماردو۔
اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا کہ ’’نہ تم میری تقلید کرو نہ امام مالک کی نہ شافعی کی بلکہ جہاں سے ہم نے لیا تم بھی لو۔
اور آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ’’مجھے اس قوم پر تعجب ہے کہ وہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اسناد اور ان کی صحت سے باخبر ہیں ،پھر بھی سفیان ثوری کی رائے کی طرف جاتے ہیں ،حالانکہ اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :
{ فلیحذر الذ ین یخالفون عن امرہ أن تصیبھم فتنۃ أو یصیبھم عذاب الیم } (آیت:۶۳)
سنو!جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست افت نہ آ پڑے یا انہیں دردناک عذاب(نہ)پہنچے۔کوئی زبردست افت آ نہ پڑے یا انہیں دردناک عذاب(نہ )پہنچے۔
پھر امام صاحب نے فرمایا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ خرابی (فتنہ)کیا ہے ؟فتنہ شرک ہے۔ہوسکتا کہ جب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے کسی قول کو رد کر دیا جائے تو انسان کے دل میں کچھ زیغ(کجی)پیدا ہو اور وہ اسے ہلاک کر دے۔
امام بیہقی ہی نے امام مجاہد سے جو جلیل القدر تابعی ہیں نقل کیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے قول :
{ فان تنٰزعتم فی شی ئٍ فردوہ الی اﷲ والرسول}
میں الرد الی اﷲ سے مراد کتاب اﷲ (قرآن مجید)کی طرف رجوع ہے اور الرد الی الرسول سے سنت کی طرف رجوع ہے۔
اور امام بیہقی نے امام زہری سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ’’ہمارے پہلے بزرگ علماء فرمایا کرتے تھے کہ سنت کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنے میں ہی نجات ہے‘‘۔
علامہ موفق الدین ابن قدامہ نے اپنی کتاب ’’روضۃ الناظر فی بیان اصول الاحکام ‘‘میں تحریر کیا ہے کہ ’’ادلۃ کی دوسری اصل سنت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم ہے ‘‘معجزہ (یعنی قرآن مجید)کے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے قول کی صداقت پر دلالت کرنے کی وجہ سے آپ کی اطاعت پر اﷲ تعالیٰ کے حکم ،اور آپ کی نافرمانی پر اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی اور وعید کی وجہ سے آپ کا قول حجت ہے۔
علامہ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں آیت:
{ فلیحذر الذ ین یخالفون عن امرہ أن تصیبھم فتنۃ أو یصیبھم عذاب الیم }کے تحت لکھا ہے کہ امرالرسول صلی اﷲ علیہ وسلم سے مراد آپ کا راستہ ،منہاج ،طریقہ ،سنت اور شریعت ہے ،پس تمام اقوال و اعمال نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے اقوال و اعمال سے جانچے اور پرکھے جائیں گے۔جو آپ کے اقوال و اعمال کے مطابق ہوں گے،قبول کئے جائیں گے ،ورنہ اس کے کہنے یا کرنے والے پر رد کر دئیے جائیں گے خواہ اس کی شخصیت کتنی بڑی کیوں نہ ہو۔
جیسا کہ صحیح بخاری اور مسلم کے علاوہ دوسری کتابوں سے ثابت ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد ))۔
جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے ،پس وہ مردود عمل ہے۔
یعنی اسے ڈرنا اور بچنا چاہیے جو شخص کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی شریعت کی باطن اور ظاہر میں مخالفت کرتا ہے کہ ’’ تصیبھم فتنۃ‘‘کہ وہ فتنے میں مبتلا ہوں یعنی ان کے دلوں میں کفر ،نفاق ،یا بدعت ہو’’أو یصیبھم عذاب الیم‘‘ یا انہیں پہنچے دردناک عذاب یعنی دنیا میں قتل ،حد یا قید وغیرہ کے ذریعے سے۔
جیسا کہ امام احمد رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
’’میری اور تمہاری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے اگ روشن کی جب اس آگ نے اپنے گرد و نواح کو روشن کر دیا تو پتنگے اور وہ جانور (پروانے)جو اپنے آپ کو آگ میں ڈال دیتے ہیں ،اس میں اپنے آپ کو گرانے لگے ،اس نے ان کو روکنا شروع کیا وہ اس پر غالب آ جاتے اور خود کو آگ میں ڈال دیتے،آپ نے فرمایا میری اور تمہاری مثال بھی ایسی ہی ہے۔میں نے تمہیں آگ سے روکنا شروع کیا کہ اگ سے بچو !مگر تم مجھ پر غالب آتے ہو اور اپنے آپ کو اس میں گراتے ہو‘‘۔
ٍ علامہ سیوطی نے اپنی کتاب ’’مفتاح الجنۃ فی الاحتجاج بالسنۃ‘‘میں لکھا ہے کہ:
’’اﷲ تعالیٰ تم پر رحم کرے !جان لو کہ وہ حدیث جو اصول حدیث کے مطابق صحیح ثابت ہو،چاہے وہ قولی ہو یا فعلی ،اگر کسی شخص نے اس کے حجت ہونے کا انکار کیا تو وہ کافر ہو گیا اور دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا اس کا حشر و نشر یہود و نصاریٰ کے ساتھ ہو گا یا پھر کافر فرقوں میں سے جس کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کرنا چاہیں گے‘‘۔
سنت کی تعظیم ،اور اس عمل کے وجوب اور اس کی مخالفت کی تحذیر کے سلسلے میں ،صحابہ کرام اور تابعین کے بہت سے آثار منقول ہیں ،جب ان کے بعد کے اہل علم و فضل کے بھی بہت سے آثار ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے امید ہے کہ ہم نے جو آیات ،احادیث اور آثار اقوال نقل کئے ہیں ،یہ کافی اور شافی ہوں گے ،اور حق کے طلب گار کیلئے اطمینان قلب کا باعث ہوں گے۔
ہم اپنے لئے اور تمام مسلمانوں کیلئے اﷲ تعالیٰ سے ان کاموں کی توفیق کا سوال کرتے ہیں جو اسے راضی کرنے والے ہیں اور اس کے اسباب غضب سے بچانے والے ہیں اور اس بات کا سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور سب کو سیدھے راستے پر چلائے ،بے شک وہ سننے والا اور قریب ہے۔وصلی اﷲ علی عبدہ ورسولہ نبینا محمد والہ وأصحابہ وأتباعہ باحسان
جنوں اور انسانوں کے پیدا کرنے کی حکمت
امت مسلمہ کے لوگو! جان لو کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ہر چیز کو کسی حکمت کی بناپر پیدا کیا ہے ،جس کو وہی جانتا ہے اور اس کا ارادہ کرتا ہے۔مسلمان سے تو یقین کرنے اور اسے مان لینے کا مطالبہ کیا جائے گا اب برابر ہے کہ انسان اس حکمت کو جانے یا نہ جانے اگر اس نے اس حکمت کو جان لیا تو یہ نور علی نور ہے اور اگر اس نے اس کو نہیں جانا تو اس پر لازم ہے کہ وہ مطیع اور فرمانبردار بن جائے۔اس لئے کہ عقل بشری ہر حکمت کے جاننے سے عاجز ہے۔صحابہ رضوان اﷲ علیہم اجمعین ان اوامر پر عمل کرتے اور نواہی سے بچتے تھے جن کا ذکر قرآن کریم اور احادیث نبوی میں اتا ہے بغیر اس حکمت کے متعلق سوال کئے۔اس پر حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے قول سے زیادہ کوئی چیز دلالت نہیں کرتی جس وقت وہ حجر اسود کے پاس آئے اور اسے بوسہ دینے لگے تو انہوں نے فرمایا:
’’انی اعلم أنک حجر لا تضر ولا تنفع ولولا أنی رأیت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یقبلک ما قبلتک ‘‘ (بخاری و مسلم : ۲/۱۸۰،۳/۶۷)
’’بے شک میں جانتا ہوں تو ایک پتھر ہے نقصان دیتا ہے نہ نفع۔اگر میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھتا تو میں تیرا بوسہ نہ لیتا‘‘
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے جنوں اور انسانوں کو بہت بڑی حکمت کے تحت پیدا کیا ہے اور وہ حکمت یہ ہے کہ اکیلے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کرنا اس کے سوا اوروں کی عبادت سے بچنا جیسا کہ اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:
{ وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون } (الذاریات:۵۶)
’’میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ میری عبادت کریں۔
اور اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ وما امروا الا لیعبدوا اﷲ مخلصین لہ الد ین حنفاء ویقیموا الصلوٰۃ ویؤتوا الزکٰوۃ وذلک دین القیمۃ} (البینۃ:۵)
’’انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اﷲ کی عبادت کریں اس کے لئے دین کو خالص رکھیں (ابراہیم علیہ السلام کے دین پر )نماز کو قائم رکھیں ،زکاۃ دیتے رہیں۔یہی دین درست اور مضبوط ہے‘‘۔
اس توحید والے مسئلہ کے متعلق قرآن کریم کی بہت سی آیات وارد ہیں جن کا اس مقام میں احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ مذکورہ بالا آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اکیلے اﷲ تعالیٰ کی ہی عبادت کرنا واجب ہے جو شخص اکیلے اﷲ تعالیٰ کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اوروں کو بھی اس کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے تو وہ مشرک اور کافر ہے ،دائرہ اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور اگر وہ کوئی بھی عمل کرے تو وہ عند اﷲ قابل قبول نہیں ہے بلکہ وہ عمل اس کے منہ پر دے مارا جائے گا اس لئے کہ اس نے توحید کی شرط کو پورا نہیں کیا۔جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ وقد منا الیٰ ما عملوا من عملٍ فجعلناہ ھباء منثوراً } (الفرقان:۲۳)
’’انہوں نے جو اعمال کئے تھے ہم نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں اڑتے ہوئے ذروں کی طرح کر دیا‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے حدیث قدسی میں فرمایا:
’’من عمل عملا اشرک فیہ معی غیری ترکتہ و شرکہ ‘‘ (رواہ مسلم کتاب الزھد ج۴ ص۲۷۹)
’’جن نے کوئی عمل کیا اور اس عمل میں میرے ساتھ اس نے کسی دوسرے کو شریک کیا تو میں اس عمل کو اور اس کے شرک کو چھوڑ دوں گا‘‘
عمل کے قبول ہونے کی شرطیں
یہ بات معلوم ہے کہ تمام عبادتیں توفیقی ہیں مطلب یہ ہے کہ ان کو شریعت کے ذریعے ہی پہچانا جاتا ہے۔کسی آدمی کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق عبادت کرے بلکہ اس طریقے کے مطابق عبادت کرے جس کو قرآن کریم اور سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیان فرما دیا ہے مثلاً عبادت میں ضروری ہے کہ وہ عمل خالص اکیلے اﷲ کے لئے ہو۔یہاں سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کوئی بھی عمل جس سے ہم اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں اس کے صحیح ہونے کے لئے دو بنیادی شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے۔ایک شرط دوسری سے جدا اور علیحدہ نہ ہو۔
پہلی شرط : اکیلے اﷲ تبارک و تعالیٰ کیلئے عبادت کو خاص کرنا۔
دوسری شرط : رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی ہی متابعت کرنا۔
ان دونوں شرطوں کو سورۃ الکہف کی اس آیت نے جمع کر دیا ہے:
{ فمن کان یرجوا لقاء ربہٖ فلیعمل عملاً صالحاً ولا یشرک بعبادۃ ربہٖ أحد ا } (الکہف:۱۱۰)
’’جو شخص اپنے رب کی ملاقات کی امید کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل (سنت کے مطابق )کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے‘‘۔
اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ عمل سنت کے مطابق ہو پھر حکم دیا ہے کہ عمل کرنے والا خالص اﷲ تعالیٰ کے لئے عمل کرے اور اس عمل کے ذریعہ اس کے سوا کسی کا قرب تلاش نہ کرے۔
حافظ ابن کثیر رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنی تفسیر میں فرمایا ہے:قبول ہونے والے عمل کے دو رکن ہیں۔ (۱): عمل کا خالص اﷲ تبارک و تعالیٰ کے لئے ہونا۔ (۲):اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔اسی طرح کی روایت قاضی عیاض وغیرہ سے بھی مروی ہے۔
شرط اول : کا معنی یعنی اخلاص۔وہ یہ کہ عمل کرنے والا اپنے عمل سے اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کا ارادہ کرے جو ریاکاری اور شہرت سے دور ہو وہ اپنے اس عمل سے کسی سے بدلہ اور شکرانہ نہ تلاش کرے اس سلسلہ میں قرآن و حدیث کی نصوص کثرت سے وارد ہیں۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ فاعبد اﷲ مخلصاً لہ الد ین } (الزمر:۲)
’’پس تو اﷲ تعالیٰ ہی کی عبادت کر اس کے لئے عبادت کو خالص کرتے ہوئے‘‘۔
{ وابتغ فیما اتاک اﷲ الدار الاخرۃ ولا تنس نصیبک من الدنیا واحسن کما أحسن اﷲ الیک }
’’اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے تجھے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ اور اپنے دنیوی حصہ کو نہ بھول اور جیسے کہ اﷲ تعالیٰ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی سلوک کرتا رہے‘‘۔
نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو کہ حدیث قدسی میں ایا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
’’أنا اغنی الشرکاء عن الشرک من عمل عملاً اشرک معی فیہ غیری ترکتہ وشرکہ‘‘
’’میں تمام شرکاء کے شرک سے مستغنی ہوں جس نے کوئی عمل کیا اور میرے ساتھ اس میں میرے غیر کو شریک کیا تو میں اس کا عمل اور اس کا شرک چھوڑ دوں گا‘‘۔
یعنی میں اپنی عبادات مالیہ ،قولیہ اور بدنیہ میں پارٹنر شپ کو گوارہ نہیں کرتا۔جو کوئی عبادت گزار میری عبادات میں دوسروں کو حصہ دار بنائے میں اس کی اپنے حصہ والی عبادت بھی قبول نہیں کرتا۔اس لئے کہ اس وقت اخلاص اور انسان کا اپنے عمل سے دنیا کا ارادہ کرنے کے ساتھ ساتھ ممکن نہیں ہوتا۔جیسا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’انما الاعمال بالنیات وانما لکل امریٔ ما نوی فمن کانت ھجرتہ الی اﷲ ورسولہٖ فھجرتہ الی اﷲ ورسولہٖ ومن کانت ھجرتہ لدنیا یصیبھا او امرأۃ یتزوجھا فھجرتہ الی ما ھاجر الیہ‘‘ (رواہ بخاری ومسلم)
’’اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ہر آدمی کے لئے وہی ہو گا جس کی اس نے نیت کی پس جس نے اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی تو اس کی اﷲ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت ہو گی اور جس نے دنیا کے لئے ہجرت کی تو وہ اس کو پائے گا یا کسی عورت کی طرف ہجر ت کی کہ وہ اس سے نکاح کرے اس کی ہجرت اس کی طرف ہو گی جس کی طرف اس نے ہجرت کی ‘‘۔
دوسری شرط :اس کا معنی یہ ہے کہ وہ عمل جس کے ذریعہ ہم اﷲ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں اس دستور و آئین کے مطابق ہو جس کو اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں بیان کیا ہے اس لئے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے اسلامی دین کو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے رفیق اعلیٰ کی طرف منتقل ہونے سے پہلے پہلے کامل و مکمل کر دیا ہے۔اب اس دین اسلام میں کسی کمی و زیادتی کرنے والے کی حاجت نہیں رہی۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ ے فرمایا:
{ لقد کان لکم فی رسول اﷲ أسوۃ حسنۃ لمن کان یرجوا اﷲ والیوم الاخر وذکر اﷲ کثیرا }
’’یقیناً تمہارے لئے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ موجود ہے۔ہر اس شخص کے لئے جو اﷲ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہو اور بکثرت اﷲ تعالیٰ کو یاد کرتا ہو‘‘۔ (الاحزاب:۲۱)
اور اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ وما اتاکم الرسول فخذ وہ وما نھاکم عنہ فانتھوا} (الحشر:۷)
’’جو رسول صلی اﷲ علیہ وسلم تم کو دے اس کو لے لو اور جس سے روکے اس سے باز آ جاؤ‘‘۔
{ قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ } (ال عمران:۳۱)
’’کہہ دیں اگر تم اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو میری تابعداری کرو تو اﷲ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا‘‘۔
اس سلسلہ میں احادیث رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم بھی کثرت سے وارد ہوئی ہیں۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
علیکم بسنتی و سنۃ الخلفاء الراشد ین المھد یین من بعدی عضوا علیھا بالنواجذ وایاکم ومحدثات الامور فان کل محدثہ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار۔ (ترمذی ج۴ص۱۴۹،سنن ابن ماجہ)
’’تم پر میری سنت اور میرے بعد خلفاء راشدین کی سنت لازم ہے اس کو مضبوطی سے پکڑ لو اور نئی بدعتیں ایجاد کرنے سے بچ جاؤاس لئے کہ (دین میں )ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں (لے جانے کا سبب بنتی) ہے ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
ترکت فیکم امرین لن تضلوا بعدی ما تمسکم بھما کتاب اﷲ وسنتی۔ (المؤطا ۲/۸۹۹،ابوداؤد ۱/۴۴۲، ابن ماجۃ ۲/۱۰۲۵)۔
’’میں نے تم میں دو چیزیں چھوڑ دیں ہیں جب تک تم ان کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو ہرگز گمراہ نہیں ہو گے۔ایک کتاب اﷲ ہے اور دوسری میری سنت ہے۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
من احدث فی امرنا ھذ ا ما لیس منہ فھو رد۔ (بخاری ۳/۲۴۱، مسلم ۵/۱۳۲)
’’جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز گھڑی جو اس سے نہیں تو وہ رد ہے (اس کے منہ پر دے ماری جائے گی)‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
ما بعث اﷲ من نبی الا کان حقاً علیہ ان یدل امتہ علی خیر ما یعلمہ لھم۔(مسلم امارۃ ۴۶ج۳/۱۳۷۲)
’’اﷲ تعالیٰ نے جس نبی کو بھی بھیجا اس پر واجب تھا کہ وہ اپنی دانست کے مطابق اپنی امت کو بھلائی بتائے اور ان کو اپنی دانست کے مطابق شر سے ڈرائے‘‘۔
اﷲ تعالیٰ نے جس کسی نبی کو مبعوث فرمایا اس پر فرض تھا کہ وہ اپنی امت کو اس خیر سے اگاہ کرے جسے وہ ان کے لئے بتانا ضروری خیال کرتا ہے اور ان کو اس شر سے ڈرائے جسے وہ ان کے لئے مہلک سمجھتا ہے۔
یہ تمام نصوص رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اطاعت کے واجب ہونے پر دلالت کرتی ہیں جو نسا عمل رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کے بغیر ہو اس کی کوئی قبولیت نہیں ہے۔بہت سے مسلمانوں نے نئی نئی چیزیں ایجاد گھڑ رکھی ہیں جن کو یہ دین سمجھتے ہیں حالانکہ دین سے ان چیزوں کو کوئی تعلق نہیں ہے جن کو یہ لوگ اچھا سمجھتے ہیں اور خیال (فاسد)کرتے ہیں کہ یہ ان کو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک کر دیں گی۔حالانکہ انہوں نے قرآن کریم اور حدیث نبوی کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے چھوڑ دیا ہے گویا کہ یہ لوگ قرآن و حدیث سنتے ہی نہیں ہیں۔ان بدعات کی مثالوں میں سے وہ گھڑی ہوئی دعائیں اور اذکار اور کلمات وغیرہ ہیں۔جن کو نماز کے بعد یا کسی خاص وقت میں گانے کی طرح سریں لگا لگا کر گاتے ہیں اور انہوں نے ہر نماز کے بعد ان ان اذکار اور دعاؤں کو چھوڑ دیا ہے جنہیں رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے حالانکہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی امت کو تمام اوقات میں پڑھی جانے والی دعاؤں اور اذکار کی تعلیم دی ہے۔پس مسلمانوں کو معلوم ہے کہ وہ اپنے گھر نکلتے وقت اور گھر کی طرف واپس آتے وقت کیا کیا پڑھیں گے اور سوتے وقت اور جاگتے وقت کیا پڑھیں گے۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اﷲ تبارک و تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں (بخاری۱۱/۱۰۱)۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ اولوالالباب کا عمل بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے:
{ الذ ین یذکرون اﷲ قیاما و قعودا وعلی جنوبھم یتفکرون فی خلق السمٰوٰت والارض ربنا ما خلقت ھذ ا باطلا سبحانک فقنا عذاب النار }۔ (آل عمران :۱۹۱)
’’جو لوگ اﷲ تعالیٰ کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر اور پہلوؤں کے بل یاد کرتے ہیں اور اسمانوں اور زمین کی پیدائش میں سوچتے ہیں (اور کہتے ہیں )اے ہمارے رب تو نے یہ سب کچھ باطل نہیں بنایا تو پاک ہے پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا‘‘۔
قرآن کریم کی اس آیت نے واضح کر دیا کہ یہ لوگ اﷲ تبارک و تعالیٰ کو تمام حالتوں میں یاد کرتے ہیں۔
ان بدعتوں میں سے مخصوص دنوں اور وقتوں میں عیدیں اور میلے منانا بھی ہیں سوائے ان اسلامی عیدوں کے جن کو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے مشروع کیا ہے اور وہ عید الفطر ،عید الاضحی اور جمعہ (سید الایام) ہے اب ان کے علاوہ جو بھی عید ہو گی وہ جاہلیت کی عید ہو گی (اگرچہ عید میلاد النبی ہی کیوں نہ ہو)ان میں نئی نئی عبادتیں گھڑی گئیں ہیں سب مردود ہیں ۰ان کے ایجاد کرنے والوں کے منہ پر دے ماری جائیں گی۔کیونکہ یہ وہ بدعتیں ہیں اور ان کے علاوہ جو اعمال دین میں نئے ایجاد کئے گئے ہیں مسلمانوں کے لئے مناسب ہے کہ وہ ان کو چھوڑ دیں اور جن اعمال کا ثبوت قرآن و حدیث میں ملتا ہے اسی پر اکتفا کریں۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اﷲ عنہم ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔
حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے سنا کچھ لوگ روزانہ مغرب کی نماز کے لئے جمع ہوتے ہیں اور اﷲ اکبر ،لاالہ الااﷲ ،سبحان اﷲ کو بیک اواز بار بار دہراتے ہیں تو حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ ان کے پاس آئے اور ان لوگوں پر نکیر فرمائی اور فرمایا اﷲ کی قسم تم لوگ ظلماً بدعت لائے ہو اور تم علم کے اعتبار سے اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابہ سے زیادہ فضیلت لے جانا چاہتے ہو۔ (دارمی،ابونعیم )۔
اب حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے لاالہ الااﷲ یا سبحان اﷲ کہنے پر نکیر نہیں فرمائی اس لئے یہ تو ذکر ہے بلکہ انہوں نے اس ہئیت پر جس کے ذریعہ ذکر کر رہے تھے نکیر فرمائی ہے اس لئے کہ اس حالت میں جمع ہو کر ذکر کرنا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اﷲ عنہم ،جنہوں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا اور آپ سے اذکار کو سیکھا اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے سنا ،کے نزدیک مشروع نہیں ہے۔
توحید الربوبیۃ
توحید کا لغوی معنی ہے علیحدہ کرنا اور شرعاً اﷲ تبارک و تعالیٰ کو عبادت کے ساتھ علیحدہ کرنا ہے کہ انسان اکیلے تبارک و تعالیٰ کی عبادت کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔
توحید الربوبیہ یہ ہے کہ انسان اﷲ تبارک و تعالیٰ کو اس کے افعال کے ساتھ اکیلا جانے جیسا کہ پیدا کرنا ،رزق عطا کرنا ،زندہ کرنا ،مارنا ،مالک ہونا،تدبیر کرنا وغیرہ مطلب یہ ہے کہ آدمی اس پر ایمان لائے کہ اکیلا اﷲ سبحانہ و تعالیٰ خالق ،رازق،مالک متصرف اور ہر چیز کا مدبر ہے اور اس کے فیصلے کو کوئی روکنے والا نہیں ہے،اﷲ تبارک و تعالیٰ کی ربوبیت پر بہت دلیلیں ہیں۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ ان ربکم اﷲ الذ ی خلق السمٰوٰت والارض فی ستۃ ایام ثم استوی علی العرش یغشی اللیل النھار یطلبہ حثیثاً والشمس والقمر والنجوم مسخرات بامرہٖ الا لہٗ الخلق والامر تبارک اﷲ رب العالمین } (الاعراف)
’’بے شک تمہارا رب اﷲ ہے جس نے چھ دنوں میں اسمانوں اور زمین کو پیدا کیا پھر وہ عرش پر قائم ہوا چھپا دیتا ہے رات سے دن کو ایسے طور پر کہ وہ رات اس دن کو جلدی سے لے اتی ہے اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔یاد رکھو۔اﷲ ہی کیلئے خاص ہے خالق اور حاکم ہونا بڑی خوبیوں کا بھرا ہوا ہے اﷲ تعالیٰ جو تمام عالم کا پروردگار ہے‘‘۔
توحید کی اس قسم کا پہلے مشرکوں نے بھی اقرار کیا تھا لیکن اس اقرار نے ان کو اسلام میں داخل نہیں کیا کیونکہ انہوں نے اس توحید کے لازم کا اقرار نہیں کیا اور وہ توحید الوھیت ہے۔
اﷲ تبارک تعالیٰ نے فرمایا:
{ ولئن سئلتھم من خلق السمٰوٰت والارض لیقولن خلقھن العزیز العلیم } (الزخرف:۹)
’’اور اگر آپ ان (کفار)سے پوچھیں کہ اسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے ان کو غالب جاننے والے نے پیدا کیا‘‘۔
{ ولئن سٰئلتھم من خلقھم لیقولن اﷲ فانّی یوفکون } (الزخرف:۸۷)
’’اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو یقیناً یہ جواب دیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے تو پھر کہاں الٹے جاتے ہیں ‘‘
اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی ربوبیت پر دلائل بہت سے ہیں جن کو شمار نہیں کیا جاسکتا دلائل عقلی ہوں یا نقلی پس مخلوق خالق کے وجود پر دلیل ہے اور ہر بنی ہوئی چیز کے بنانے والے کا ہونا ضروری ہے۔اﷲ ذوالجلال نے فرمایا:
{ ام خلقوا من غیر شیئی ام ھم الخالقون } (سورۃ الطور:۳۵)
’’کیا یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے خود بخود پیدا ہو گئے ہیں یا خود یہ پیدا کرنے والے ہیں ‘‘۔
{ وفی الارض آیات للموقنین وفی أنفسکم افلا تبصرون و فی السماء رزقکم وما توعد ون } (الذاریات:۲۰،۲۱،۲۲)
’’یقین رکھنے والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں اور خود تمہاری ذات میں بھی کیا تم دیکھتے نہیں ہو اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے سب آسمانوں میں ہے‘‘۔
اس کے علاوہ بھی بہت سی اﷲ تعالیٰ کی قدرت پر قرآن کریم کی آیات دلالت کرتی ہیں۔ہر چیز میں نشانی ہے جو اﷲ تعالیٰ کے ایک ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
توحید الالوھیۃ والعبادۃ
اور وہ یہ ہے کہ انسان اﷲ تبارک و تعالیٰ کو اکیلا مانے بندے کے ان افعال کے ساتھ جن کی بنا پر اﷲ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے۔جیسا کہ نماز ،روزہ ،ذبح ،نذر،فریادرسی وغیرہ اب اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام عبادات کی قسموں کو ایک اﷲ رب العزت کے لئے خاص کرنا ہے اب اﷲ تبارک و تعالیٰ کے علاوہ کسی کو پکارا نہیں جائے گا نہ کسی مقرب فرشتے کو اور نہ کسی نبی مرسل کو پس جس نے ان عبادات میں سے کسی بھی عبادت کو غیر اﷲ کیلئے خاص کر دیا تو وہ مشرک اور کافر دائرہ اسلام سے خارج ہے اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ قل ان صلوٰتی و نسکی و محیای و مماتی ﷲ رب العالمین لا شریک لہ وبذلک امرت وانا اول المسلمین } (الانعام:۱۶۲)
’’آپ فرما دیجئے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادات اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خالص اﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم ملا ہے اور میں پہلا مسلمان ہوں ‘‘۔
{ ومن یدع مع اﷲ الھا اخر لا برھان لہ بہٖ فانما حسابہ عند ربہ انہ لا یفلح الکافرون }(المؤمنون :۱۱۷)
’’جو شخص اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں پس اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے بے شک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں۔
توحید الوھیت میں ہی تو رسولوں اور پہلی امت کے مشرکوں کا جھگڑا ہوتا رہا اس لیے کہ پہلے مشرکین اﷲ تعالیٰ کے خالق ،رازق اور مدبر ہونے کا اقرار کرتے رہے لیکن وہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت میں دوسرے معبودان باطلہ کو شریک کرتے رہے اور وہ یہ خیال فاسد کرتے تھے کہ جن کی ہم عبادت کرتے ہیں یہ ہم کو اﷲ کے نزدیک کر دیں گے۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے انہی کے قول کو نقل کیا ہے :
{ وقالوا ما نعبدھم الا لیقربونا الی اﷲ زلفی } (الزمر:۳)
’’اور کہتے ہیں کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ بزرگ ہمیں اﷲ کے قریب کر دیں ‘‘۔
اس لئے اﷲ تبارک و تعالیٰ نے تمام انبیاء ورسل علیہم الصلاۃ والسلام کو توحید خالص کی طرف دعوت دینے کے لئے بھیجا۔
اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:{ وما ارسلنا من قبلک من رسول الا نوحی الیہ أنہ لاالہ الا انا فاعبدون} (الانبیاء:۲۵)’’تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف بھی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے پس تم میری ہی عبادت کرو‘‘۔
جب ہم جائزہ لیتے ہیں پہلے مشرکوں کا اور ہمارے زمانے کے موجودہ مشرکوں کا تو ہم آج کے مشرکوں کو بنسبت پہلے زمانے کے مشرکوں سے زیادہ کفر و شرک میں پاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ زمانہ اول کے مشرکین تو حالت رخاء میں اﷲ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتے تھے مگر وہ مصیبت اور پریشانی کے وقت خالص اﷲ تبارک و تعالیٰ کو پکارتے تھے اور اﷲ تعالیٰ کی طرف پناہ لیتے تھے جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:{ فاذا رکبوا فی الفلک دعوا اﷲ مخلصین لہ الد ین فلما نجّاھم الیٰ البّر اذا ھم یشرکون} (العنکبوت ) ’’یہ لوگ جب کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اﷲ ہی کو پکارتے ہیں اسی کے لیے عبادت کو خالص کر کے پھر جب وہ ان کو خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو اسی وقت شرک کرنے لگ جاتے ہیں ‘‘۔
اب رہ گئے آج کے مشرک تو یہ ہر حالت میں غیر اﷲ کو پکارتے ہیں چاہے امن وسکون کی حالت ہو یا تنگی اور مصیبت کی حالت ہو آپ ان میں سے کسی کو بت کے سامنے یا کسی کو قبر کے سامنے پائیں گے اور اس قبر والے سے مصیبتوں اور پریشانیوں کے دور کرنے کی فریاد رسی کر رہا ہو گا اور اس سے مدد یا اولاد مانگ رہا ہو گا اور جانور ذبح کرنے کی منتیں مان رہا ہو گا جیسا کہ قبر پرستوں کا حال ہوتا ہے بس ان کا کام صرف قبروں پر چلا کشی کرنا اور بڑے بڑے مزاروں کا طواف کرنا اور قبر والوں سے اپنی حاجتوں اور ضرورتوں کے پورا کرنے کی امیدیں کرنا ہے اسی وجہ سے جن کے ذہنوں میں خناسیت بھری ہوئی ہوتی ہے کہتے ہیں جو معاملات اور دنیاوی کام آپ کو پریشان اور عاجز کر دیں تو ان قبر والوں کے پاس جا کر فریاد رسی کرو اور ان سے مدد مانگو۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:
{ ومن اضل ممن یدعوا من دون اﷲ من لا یستجیب لہ الیٰ یوم القیامۃ وھم عن دعائھم غافلون}
’’اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہو گا جو اﷲ کے سواایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا کو قبول نہ کرسکیں بلکہ وہ ان کے پکارنے سے محض بے خبر ہوں۔اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گاتو یہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے‘‘۔(الاحقاف:۶)
یہ لوگ قبروں میں مرے ہوئے ہیں اپنے لئے کسی چیز کے مالک نہیں ہیں چہ جائیکہ یہ دوسروں کے مالک ہوں ؟جیسا کہ کہا جاتا ہے چیز کو گم کرنے والا دوسرے کو کچھ نہیں دے گا۔پس جب وہ اپنے لئے کسی نفع و نقصان کے مالک نہیں ہیں تو وہ دوسروں کیلئے بطریق اولیٰ کسی نفع و نقصان کے مالک نہیں ہوں گے۔بلکہ نفع و نقصان کا مالک سوائے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے کوئی بھی نہیں ہے۔
اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:{ وان یمسسک اﷲ بضر فلا کاشف لہ الا ھو وان یمسسک بخیر فھو علیٰ کل شيئٍ قدیر}(الانعام)
’’اور اگر تم کو اﷲ تعالیٰ کوئی تکلیف پہنچا دے تو اس کو دور کرنے والا سوائے اﷲ کے کوئی اور نہیں اور اگر تجھ کو اﷲ تعالیٰ کوئی نفع پہنچا دے تو وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے‘‘۔
اسماء و صفات کی توحید
اسماء و صفات کی توحید یہ ہے کہ آدمی اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء اور صفات پر اس طرح ایمان لائے جس طرح کتاب اﷲ اور سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میں وارد ہے اور وہ ان اسماء اور صفات میں نہ تحریف کرے اور نہ الفاظ بلا معنی سمجھے اور نہ کیفیت بیان کرے اور نہ تاویل کرے اور نہ کسی مخلوق کے ساتھ تشبیہ دے اور نہ ہی مثال بیان کرے کیوں کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
{ لیس کمثلہ شيء وھو السمیع البصیر } (الشوریٰ:۱۱)
’’اس کی طرح کوئی چیز نہیں وہ سنتا ہے اور دیکھتا ہے‘‘۔
پس مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی اسی طرح صفت بیان کرے جس طرح اس نے اپنی ذات کی صفت بیان کی ہے یا اس کے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیان کی ہے بغیر کسی زیادتی اور نقصان کے۔اﷲ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اس کے اسماء اور صفات میں الحاد کے مختلف اشکال میں سے کسی بھی شکل کے مرتکب ہو رہے ہیں ،سخت وعید سنائی ہے۔اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
{ وﷲ الأسماء الحسنیٰ فادعوا بھا وذروا الذ ین یلحد ون فی اسمائہ سیجزون ما کانوا یعملون }
’’اور اچھے اچھے نام اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں سو ان ناموں سے اﷲ ہی کو موسوم کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں ان لوگوں کو ان کے کئے کی ضرور سزا ملے گی ‘‘۔ (الاعراف :۱۸۰)
جس نے اﷲ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں سے کسی کا انکار کر دیا تو وہ کافر ہے دائرہ اسلام سے خارج ہے۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:
{ وھم یکفرون بالرحمٰن قل ھو ربّی لا الہ الا ھو توکلت والیہ متاب } (الرعد:۳۰)
’’اور یہ اﷲ رحمان کے منکر ہیں تو کہہ دے کہ میرا پالنے والا تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی لائق عبادت نہیں اس کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اس کی جانب میرا رجوع ہے‘‘۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے اپنی ذات کیلئے صفات کمال میں سے جس کو ثابت کیا ہے اہل سنت والجماعت اسی کو ثابت کرتے ہیں اور اس سے تمام صفات نقص کی نفی کرتے ہیں اور وہ اثبات اور نفی کرنے میں قرآن وسنت پر اعتماد کرتے ہیں۔مثلاً جب اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :
{ الرحمٰن علی العرش استوٰی } (طٰہٰ:۵)
’’(کہ) رحمٰن عرش پر قائم ہوا‘‘۔
تو یہ کہتے ہیں کہ استواء سے وہی مراد ہے جو اس کی شان و عظمت کے لائق ہے اور اہل حق :اہل تأویل کی طرح استواء کی تفسیر غلبہ کے ساتھ نہیں کرتے کہ یہاں استواء غلبہ کرنے کے معنی میں ہے۔بلکہ وہ اس صفت کو ثابت کرتے ہیں اور اس صفت پر ایمان لاتے ہیں جو اس کی شان کے لائق ہے اس لئے کہ استواء کی تفسیر استیلاء اور قھر سے کرنا گویا کہ بغیر دلیل کے کلمات کو اپنی جگہ سے ہٹانا اور لفظ کو اپنے ظاہر سے پھیرنا ہے جو کہ صریح گمراہی ہے۔
اسی طرح اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ بل ید ا ہ مبسوطتان } (المائدہ:۶۴)
’’بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں ‘‘۔
اس میں اہل سنت والجماعت اﷲ تعالیٰ کے لئے ہاتھ کو ثابت کرتے ہیں جو اس کی شان اور عظمت کے لائق ہے اور فرقہ جہمیۃ اور معتزلہ وغیرھما کی طرح ہاتھ کی تاویل قدرت اور نعمت کے معنی میں نہیں کرتے۔اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
{ وجاء ربک والملک صفّاً صفّاً } (الفجر:۲۲)
’’اور آپ کا رب آئے گا اور فرشتے قطار در قطار آئیں گے‘‘۔
اب اہل سنت والجماعت کہتے ہیں کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کا انا اسی طرح مراد ہے جو اس کی عظمت اور شان کے لائق ہے اور وہ اس میں کسی طرح کی تاویل اور تحریف نہیں کرتے ہم اہل سنت والجماعت کو اﷲ تعالیٰ کے تمام اسماء اور صفات جو قرآن و حدیث میں مذکور ہیں میں اسی منہج اور راستہ پر چلتا ہوا پاتے ہیں اور یہ وگ فرقہ معطلہ جھمیۃ و معتزلہ اور فرقہ مشبہہ کے درمیان معتدل ہیں۔فرقہ مشبھہ اﷲ تعالیٰ کی صفات میں اس کی مخلوق کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں اور یہ لوگ تأویل اور تعطیل کی وجہ سے ہلاکت میں پڑ گئے کیونکہ انہوں نے ماسوائے مخلوق کی صفات کے اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی صفات کو سمجھا ہی نہیں جب ان گمراہوں نے تشبیہ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اور اس سے خلاصی حاصل کرتے ہوئے تأویل اور تعطیل کی طرف پناہ لی۔اب ان کی مثال ایسے ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے تپتی دھوپ سے بھاگ کر آگ سے پناہ ڈھونڈنے لگا۔چنانچہ وہ جس سے بھاگے ہیں اس سے بھی بدتر راہ میں پڑ گئے۔
پس مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء اور صفات پر ایمان لائیں اور ان کو اس نہج پر ثابت کریں جو اس کی شان اور عظمت کے لائق ہے۔ایک بدعتی نے امام مالک ؒ کی خدمت میں حاضر ہو کر استواء کی کیفیت کے متعلق سوال کیا تو امام مالک ؒ نے کتنا اچھا جواب دیا :فرمایا استواء معلوم ہے(کیونکہ قرآن کریم میں الرحمٰن علی العرش استوی آیا ہے )اور کیفیت مجہول ہے (کیونکہ اس کیفیت کے متعلق اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ہم کو خبر نہیں دی)اور اس کیفیت کے متعلق سوال کرنا بدعت ہے۔اس کے بعد امام مالکؒ نے حکم دیا کہ اس بدعتی کو مجلس سے نکال دیا جائے۔امام مالکؒ کا مقولہ اﷲ تعالیٰ کی تمام صفات میں جاری ہوتا ہے اور یہ بہت بڑا قاعدہ ہے اور مناسب ہے کہ انسان اس سے اگاہ رہے اس کو حاصل کرے اور قاعدہ پر چلے تاکہ ہم فرقہ معطلہ کی گمراہی اور فرقہ مشبھہ کے ٹیڑھے پن اور ان کی کج روی سے محفوظ ہو جائیں۔
اﷲ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں گمراہ ہونے والوں کی گمراہی کا سبب
صحابہ کرام ؓ اور تابعین عظام ؒ میں سے سلف صالحین کا منشاء اﷲ تعالیٰ کے اسماء اور صفات پر ایمان لانا رہا ہے :جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں :حتی کہ فرقہ جھمیہ کا ظہور ہوا اور اس فرقہ کی نسبت جہم بن صفوان کی طرف ہے جو کہ اس گمراہ فرقہ کا بانی تھا۔
اس نے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء و صفات کی نفی کرنے کی فکر فاسد جعد بن درہم سے حاصل کی اور جعد نے اس فکر کو ابان بن سمعان سے حاصل کیا اور ابان نے اس گندی فکر اور سوچ کو لبید بن اعصم یہودی کی بہن کے بیٹے طالوت یہودی سے لیا پس تعطیل کی فکر کا منشاء یہودیوں سے ہوا۔اس لئے کہ جہم بن صفوان اور اس سے آگے آنے والے لوگ اس فکر میں یہودیوں کے شاگرد تھے۔پھر یہ فکر اور منشاء دوسری صدی میں واصل بن عطاء اور عمرو بن عبید (جنہوں نے معتزلہ مذہب کی بنیاد ڈالی)کی لیڈری کی وجہ سے عام ہو گئی اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء کو ثابت کرنا اور تمام صفات کا انکار کرنا یا تأویل کرنا معتزلہ کا مذہب ہے پھر ان میں سے کئی فرقے پھیل گئے اور ہمارے آج کے زمانے تک تاویل اور تعطیل کے سلسلے میں ایک باطل اصول پر بنیاد ڈالی جس کو انہوں نے اپنی طرف سے گھڑا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ صفات اجسام کی صفات ہیں اب ان کو ثابت کرنے سے اﷲ تعالیٰ کا جسم ہونا لازم آئے گا یہ ہے ان کی عقلوں کے گمراہ ہونے کا منشاء اور سبب انہوں نے ماسوائے مخلوق کی صفات کی خصوصیتوں کے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی صفات کو سمجھا ہی نہیں انہوں نے ابتداً اپنی فاسد رائے سے اﷲ تعالیٰ کو ناقصات ،معدومات اور جمادات کے ساتھ تشبیہ دی اور دوسری دفعہ انکار کر دیا اور تیسری دفعہ ہر ناقص اور معدوم کے ساتھ تشبیہ دی اور جس پر قرآن وسنت دلالت کرتے ہیں بالکل چھوڑ دیا۔امت کے سلف اور صالحین اور ائمہ کرام رحمہم اﷲ ،اﷲ تعالیٰ کے لیے وہی صفات ثابت کرتے ہیں جن صفات کو اﷲ تعالیٰ نے اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ثابت کیا ہے یہ حضرات اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کیلئے مثالیں بیان کرتے ہیں نہ صفات کا انکار کرتے ہیں کیونکہ صفات میں کلام کرنا ذات میں کلام کرنے کی فرع ہے جیسا کہ فرقہ معطلہ اﷲ تعالیٰ کے لیے ذات جو کہ ذوات کے مشابہ نہیں ہے ثابت کرتے ہیں۔اہل سنت والجماعت بھی یہی کہتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کیلئے وہی ثابت کرتے ہیں جس کو اﷲ تعالیٰ نے اپنی ذات کیلئے یا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ نہیں ہیں۔وہ قرآن و سنت پر ایمان لاتے ہیں وہ اختلاف نہیں کرتے جیسا کہ فرقہ معطلہ نے اختلاف کیا ہے اور اپنے مذہب کی بنیاداس فاسد اصول پر جو عقل اور نقل کے خلاف ہے رکھی ہے۔
شرک کی تعریف اور اس کی قسمیں
شرک کہتے ہیں کہ انسان اس چیز میں جس کا اﷲ تعالیٰ کو حق ہے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ غیر اﷲ کو برابر کرے اور اس میں شریک کرے مطلب یہ ہے کہ عبادت کی تمام اقسام میں کسی قسم کو غیر اﷲ کے لئے پھیر دینا اسکی دوقسمیں ہیں :(۱):شرک اکبر،(۲):شرک اصغر۔
شرک اکبر
عبادت کی تمام اقسام میں سے کسی قسم کو غیر اﷲ کی طرف پھیرنا شرک اکبر کہلاتا ہے۔جیسا کہ کوئی غیر اﷲ کے نام پر جانور ذبح کرے یا نذر مانے یا غیر اﷲ کو پکارے یا اس سے فریاد رسی کرے یہ ایسا ہے کہ جیسے اس نے بتوں کو پکارا ہے اور اولیاء اور صالحین کی قبروں پر جا کر فریاد رسی کرتا ہے اور وہ اس چیز کو مد نظر رکھتا ہے کہ یہ مجھے اﷲ تعالیٰ کے قریب کر دیں گی اب جو آدمی اس مہلک مرض میں مبتلاء ہے وہ کافر اور مشرک ہے اور دائرہ اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور اﷲ تعالیٰ اس کا کوئی بھی عمل قبول نہیں کرے گا اگر وہ اپنے اس شرک پر بغیر توبہ کئے مرگیا وہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہے گا اس پر دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
من مات وھو یدعون من دون اﷲ ند اً دخل النار۔ (بخاری کتاب التفسیر ج ۸/۱۷۶)
جو اس حالت میں مرگیا وہ اﷲ کے علاوہ اوروں کو پکارتا تھا تو وہ جہنم میں داخل ہو گا۔کیونکہ شرک تمام گناہوں سے بڑا گناہ ہے جو حالت شرک پر مرگیا تو اﷲ تعالیٰ اسے کبھی بھی نہیں بخشے گا۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
{ ان اﷲ لا یغفر ان یشرک بہ ویغفر ما دون ذلک لمن یشاء ومن یشرک باﷲ فقد ضل ضلالا بعیدا} (النساء:۱۱۶)
’’اسے اﷲ تعالیٰ قطعاً نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جائے ہاں شرک کے سوا کے گناہ جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے اﷲ کے ساتھ شرک کرنے والا بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا‘‘۔
{ انہ من یشرک باﷲ فقد حرم اﷲ علیہ الجنۃ وما واہ النار وما للظلمین انصار} (المائدۃ:۷۲)
’’یقین مانو کہ جو شخص اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گناہ گاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ‘‘۔
اﷲ تعالیٰ نے واضح طور پر بیان کر دیا کہ جو اس کے ساتھ شریک کرے گا اس کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہو گا۔
{ وقدمنا الیٰ ما عملوا من عمل فجعلناہ ھباء منثوراً } (الفرقان:۲۳)
’’انہوں نے جو اعمال کئے تھے ہم نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں پراگندہ ذروں کی طرح کر دیا‘‘۔
شرک اصغر
شرک اصغر کی چند مثالیں پیش کی جاتیں ہیں :
(۱): ریاکاری انسان اس نیت سے عمل کرے کہ لوگ اس عمل کی بناء پر اس کی تعریف کرنے لگیں بس وہ لوگوں سے صرف اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے اور یہ بہت ہی خطرناک گناہ ہے کیونکہ یہ دل کا عمل ہے اس پر ماسوائے اﷲ تعالیٰ کے کوئی مطلع نہیں ہوتا اس ریاکاری کی وجہ سے تمام اعمال غارت ہو جاتے ہیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے ڈرایا ہے۔
آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
اخواف ما أخافٍ علیکم الشرک الأصغر۔ (مسند احمد ۵/۴۲۸، سنن ابی داؤد جلد ۴ /۲۱۲)
’’میں تم پر شرک اصغرسے بہت خوف کرتا ہوں ‘‘
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ریاکاری ہے اور ریاکاری اخلاص کے منافی ہے۔
(۲): شرک اصغر کی مثالوں میں سے یہ بھی ہے کہ کوئی کہہ دے کہ اگر اﷲ تعالیٰ اور فلاں شخص نہ ہوتا تو میرے ساتھ اس طرح ہو جاتا یا یوں کہہ دے جو اﷲ تعالیٰ اور فلاں شخص چاہے اور جو آپ چاہیں تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:
’’أجعلتنی ﷲ عدلاً بل ماشاء اﷲ وحدہ‘‘ کیا تو نے مجھے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ برابر کر دیا بلکہ (آپ یہ کہیں کہ)جو اﷲ تعالیٰ اکیلا چاہے۔
(۳): شرک اصغر کی ان کے علاوہ بھی مثالیں ہیں جن کو یہاں پر ذکر کرنے کی گنجائش نہیں ہے سمجھنے کیلئے اتنی ہی کافی ہیں۔اب ہمیں چاہیے کہ ہم شرک اکبر اور شرک اصغر سے متنبہ ہو جائیں کیونکہ یہ دونوں گناہ کبیرہ میں سے ہیں اور ان گناہوں سے بچنے کیلئے ہم قرآن وسنت کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور توحید کو ثابت کریں۔شرک اور تمام قسم کی بدعتوں سے جو مسلمانوں کے عقائد میں ان کی بے شعوری کی وجہ سے داخل ہو چکی ہیں خلاصی اور چھٹکارا حاصل کر لیں۔
اس باب کی اہمیت
شرک سب سے بڑا گناہ ہے جس کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کی جاتی ہے اور اس کا خطرہ بہت بڑا ہے اور یہ چیونٹی کے چلنے سے بھی باریک اور خفیف ہوتا ہے اس لئے ہر مسلمان پر اس کی پہچان واجب ہے تاکہ وہ اس سے محفوظ رہے۔اور اپنے معاملہ میں صاف ستھری راہ پر ہو جائے اور اس میں واقع ہونے سے محفوظ ہو جائے یہاں پر اس کے اسباب بہت زیادہ ہیں جو ہم کو اس باب کے پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں ہم ان اسباب کو مختصراً ذکر کریں گے۔انشاء اﷲ تعالیٰ۔
(۱): رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ اس امت میں عنقریب شرک واقع ہو گا اور بتوں کی پوجا کرنے والے لوگ پائے جائیں گے اور پہلے والے مشرکین کے راستہ پر چلیں گے اس کے متعلق تو احادیث کثرت سے ہیں لیکن ہم انشاء اﷲ تعالیٰ چند احادیث ذکر کریں گے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا یذ ھب اللیل والنھار حتی تعبد اللات والعزی۔ (صحیح بخاری ۹/۱۲۶،صحیح مسلم ۸/۵۷)
’’زمانہ زیادہ نہیں گزرے گا یہاں تک کہ لات اور عزی کی پرستش کی جائے گی‘‘
لاتقوم الساعۃ حتی تلحق قبائل من امتی بالمشرکین وحتی تعبد قبائل من امتی الأوثان۔ (ابوداؤد)
’’قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ میری امت کے کئی قبیلے مشرکین سے جا ملیں گے اور یہاں تک کہ میری امت کے کئی قبیلے بتوں کی پوجا کرنے لگیں گے‘‘
لتتبعن سنن من کان قبلکم شبرا بشبر ذراعاً بذراع ، حتی لو دخلوا حجر ضب لد خلتموہ۔ (صحیح البخاری ۹/۱۲۶ و صحیح مسلم ۸/۵۷)۔
’’تم پہلے لوگوں کے طور طریقوں کی ضرور پیروی کروگے بالشت برابر بالشت کے اور بازو بدلے بازو کے یہاں تک کہ اگر وہ گوہ(ضب)کے بل میں گھسے تو تم بھی گھس کر رہو گے‘‘۔
ان احادیث کے علاوہ اور بہت سی احادیث ہیں جن کا اس مقام میں احاطہ کرنا مشکل ہے جس چیز کی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے خبر دی ہے وہ آج اس امت میں ثابت اور واضح ہو چکی ہے جیسا کہ ہم اپنے اس زمانہ کے مسلمانوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے دین حق سے منہ موڑ رہے ہیں اور بزرگوں کی قبروں سے چمٹ رہے ہیں اور وہاں چلہ کشی بھی کر رہے ہیں اور اﷲ تبارک و تعالیٰ کو چھوڑ کر ان کے نام پر جانور ذبح کر رہے ہیں اور نذر و نیاز دے رہے ہیں۔
(۲): مسلمانوں سے اس بات کا مطالبہ ہے کہ وہ شرک و بدعت کو پہچان لیں اور اس سے دور رہیں اور ڈریں اگر اس نے شرک و بدعت کو پہچانا نہیں تو بسا اوقات بے شعوری کی وجہ سے اس واقع ہو جائے گا۔اس پر حضرت حذیفہؓ کا قول دلالت کرتا ہے وہ فرماتے ہیں :
کان الناس یسئلون رسول اﷲ ﷺ عن الخیر وکنت أسالہ عن الشر مخافۃ ان اقع فیہ۔ (صحیح بخاری ج۶/۶۱۵ و مسلم کتاب الامارات ۳/۱۴۷۵)
’’رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے لوگ خیر کے متعلق سوال کرتے تھے اور میں آپ سے شر کے متعلق سوال کرتا تھا اس خوف سے کہ میں اس میں واقع نہ ہو جاؤں ‘‘۔
(۳): اب حالت اور واقعہ یہ ہے کہ جس کی طرف مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد پہنچ چکی ہے آپ اسلامی ممالک میں کوئی ایسا ملک نہیں پائیں گے جو شرک و بدعت سے خالی ہو اس میں اجتماعات ہوتے ہیں جن کی تعظیم کی جاتی ہے اور قبروں کی تعظیم کی جاتی ہے ان کے لئے نذریں مانی جاتیں ہیں ان کے پاس جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے اور قبر والوں سے فریاد رسی کی جاتی ہے ان کے پاس چراغ جلائے جاتے ہیں اور وہاں میلے لگائے جاتے ہیں اور قبر والوں سے حاجتوں کو پورا کرنے،مصیبتوں کو دور کرنے اور بیماریوں کو زائل کرنے کا سوال کیا جاتا ہے مشرک اور بدعتی یہ خیال فاسد کرتے ہیں کہ قبر والے مردے ہم کو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک کر دیں گے۔
اب ہر عقل سلیم رکھنے والے سے سوال ہے کہ یہاں قبروں کی پوجا کرنے والوں کے درمیان اور بتوں کی پوجا کرنے والوں کے درمیان کیا فرق ہے ؟حالانکہ یہ دونوں مخلوق ہیں۔مشرکین مکہ بھی بتوں کے نام پر جانور ذبح کرتے تھے اور ان سے فریاد رسی کرتے تھے اور آج کے مشرک بھی اپنے آباؤ اجداد کے نقش ِ قدم پر چل رہے ہیں اب جس کے پاس عقل سلیم ہو گی اور اس کے چہرے پر کچھ حیا ہو گی تو وہ جواب یہی دے گا یہ مخلوق ہیں لہٰذا اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے تعلق نہیں رکھنا چاہیے جو خود اپنے نفع و نقصان کا مالک نہیں ہے تو وہ دوسروں کے لئے بطریق اولیٰ کسی چیز کا مالک نہیں ہو گا جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ گم کردہ چیز کو دوسرے کو کچھ نہیں دے گی انہی اسباب کی وجہ سے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم شرک اور اس کی حقیقتوں اور اس کے خطرات کے بیان کو پہچان لیں۔
دنیا میں شرک کے واقع ہونے کا سبب
سب سے پہلا شرک جو لوگوں میں واقع ہوا ہے وہ نیک لوگوں کی تعظیم میں غلو کرنے کے سبب رونما ہوا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب جہالت عام ہو جائے اور علم کم ہو جائے تو پھر شیطان لوگوں کے اندر گھس جاتا ہے اور ان کے لئے نیک لوگوں کا وسیلہ پکڑنا مزین کر دیتا ہے اس کے بعد ان کو نیک لوگوں کی عبادت کرنے کا حکم دیتا ہے۔اس پر حضرت عبداﷲ بن عباس ؓ کا قول اس آیت کی تفسیر میں دلالت کرتا ہے :
{ وقالوا لا تذرن اٰلھتکم ولا تذرن ودّا وّلا سواعاً ولا یغوث ویعوق ونسراً } (نوح : ۲۳)
’’اور کہا انہوں نے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا نہ ود کو چھوڑنا اور سواع یغوث اور یعوق اور نسر کو‘‘۔
حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے نیک لوگوں کے نام تھے جب یہ لوگ وفات پا گئے تو شیطان لعین نے ان کی قوم کے دلوں میں یہ بات ڈال دی کہ تم ان کے مجسمے بنا لو اور ان کے پاس اﷲ تعالیٰ کی عبادت کیا کرو تو انہوں نے ایسا ہی کیا جب ایک زمانہ گزر گیا اور یہ لوگ بھی فوت ہو گئے اور ان کے بعد کی نسلیں آ گئیں اور علم بھول گیا تو وہ انہیں مجسموں کی عبادت کرنے لگے۔ (بخاری کتاب التفسیر ج ۸ ص ۶۶۷)
اس سے یہ بات سمجھ میں اتی ہے کہ جب ان لوگوں نے مجسمے بنائے تھے تو اس وجہ سے کہ یہ نیک لوگ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے تو ہم بھی ان کے مجسموں کو دیکھ کر اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں گے زمانہ گزر گیا بعد میں اور لوگ آ گئے اور علماء فوت ہو گئے جہالت پھیل گئی علم ختم ہو گیا تو شیطان لعین ان لوگوں کے پاس آیا اور ان کے دلوں میں یہ بات ڈال دی کہ تمہارے آباؤ اجداد انہی بتوں کی عبادت کرتے تھے تو یہ جاہل انہی کی عبادت کرنے لگے۔حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ کے بت بعینہ نبی علیہ السلام کی بعثت سے پہلے عرب کے ہاں پائے گئے۔اﷲ تعالیٰ نے غلو کرنے سے ڈرایا ہے فرمایا:
{ یا اھل الکتاب لا تغلوا فی دینکم } (النساء:۱۷۱)
’’اے اہل کتاب! تم اپنے دین میں غلو نہ کرو‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
ایاکم والغلوا فانما اھلک من کان قبلکم الغلو۔ (نسائی فی المناسک ج ۵/۲۱۸،ابن ماجۃ ج۲/۱۰۰۸ و مسند احمد ۱/۲۱۵ بخاری ۱۳/۵۷۵)
’’غلو کرنے سے بچ جاؤ تم سے پہلے لوگوں کو غلو نے ہلاک کر دیا‘‘۔
کلمہ شہادت کا مفہوم
الشیخ عبدالکریم الدیوان
الحمد ﷲ والصلاۃ والسلام علیٰ رسول اﷲ وعلی الہ وصحبہٖ ومن والاہ وبعد!
امت مسلمہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ دین اسلام کی بنیاد اور مخلوق پر عائد ہونے والی اولین ذمہ داری کلمہ شہادت کا اقرار ہے یعنی اس بات کی گواہی دینا کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں اور محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے برگزیدہ رسول ہیں ،چنانچہ کلمہ شہادت ہی کے ذریعہ ایک کافر ،مسلمان اور دشمن ،دوست بن کر اپنی جان اور مال کیلئے حرمت و عصمت حاصل کرتا ہے ،نیز ایک کافر شخص جب تک زبان سے کلمہ شہادت نہیں پڑھے گا وہ مسلمان نہیں کہلائے گا ،کیونکہ کلمہ شہادت ہی اسلام کی کنجی اور اس کا پہلا بنیادی رکن ہے ،جیسا کہ ارشاد نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم ہے :
بني الاسلام علیٰ خمس : شھادۃً أن لا الہ الا اﷲ وأن محمدا رسول اﷲ۔ (متفق علیہ)
’’اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر قائم ہے ،پہلا رکن اس بات کی گواہی دینا کہ اﷲ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں اور محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے رسول ہیں۔
ٍاستطاعت کے باوجود کلمہ نہ پڑھنے والے کا حکم : شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ فرماتے ہیں کہ :جس شخص نے استطاعت کے باوجود زبان سے کلمۂ شہادت نہیں پڑھا وہ متفقہ طور پر کافر ہے۔ہاں اگر وہ حسی یا حکمی طور پر کلمہ پڑھنے سے عاجز ہے و بے بس ہے تو اس کا حکم اس کی حالت پر موقوف ہے۔
لاالہ الا اﷲ کا مفہوم :کلمہ لاالہ الااﷲ نفی اور اثبات دو چیزوں پر مشتمل ہے ،پہلے جز وہ’’ لاالہ‘‘ ہیں جملہ باطل معبودوں کی نفی،اور دوسرے جزو ’’الااﷲ ‘‘میں خاص اﷲ تعالیٰ کے لئے الوہیت کا اثبات ہے ،پس لاالہ الااﷲ کا مفہوم یہ ہوا کہ اﷲ تعالیٰ کے سو ا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے،اور بعض جاہلوں کا جو یہ خیال ہے کہ کلمہ لا الہ الااﷲ کا مطلب صرف زبان سے پڑھ لینا ،یا اﷲ تعالیٰ کے وجود کا اقرار کر لینا ،یا ہر اس چیز پر اس کی حکومت و بادشاہت کو بلا شرکت غیر تسلیم کر لینا ہے تو یہ خیال بالکل فاسد ہے۔کیونکہ اگر لاالہ الااﷲ کا مفہوم یہ ہوتا تو اہل کتاب یہود و نصاریٰ نیز بت پرستوں کو اس کی طرف دعوت دینے کی ضرورت ہی کیا تھی جبکہ وہ اتنی بات کے قائل تھے۔
ایک اور اشکال اور اس کا جواب:بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ کلمۂ لاالہ الااﷲ کا مفہوم یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے کیونکر درست ہوسکتا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں ہیں جن کی عبادت اور پرستش کی جاتی ہے۔نیز اﷲ تعالیٰ نے انہیں قرآن کریم میں ’’الھۃ‘‘ کے نام سے موسوم کیا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے :
فما أغنت عنھم الھتھم یدعون من دون اﷲ من شیٔ لما جاء أمر ربک۔ (ھود:۱۰۱)
’’جب تمہارے رب کا عذاب اگیا تو ان کے یہ معبود جنہیں وہ اﷲ کے سوا پکارتے تھے ان کے کچھ کام نہیں آئے ‘‘۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ معبود جن کی اﷲ تعالیٰ کے سواعبادت کی جاتی ہے باطل اور نادرست ہیں یہ کسی طور پر بھی عبادت کے ایک معمولی حصہ کا بھی حق دار نہیں ہیں اور ان کے بطلان کیلئے یہ آیت کریمہ واضح اور ٹھوس دلیل ہے ،ارشاد باری ہے:
ذلک بأن اﷲ ھو الحق وأن ما یدعون من دونہ ھو الباطل وأن اﷲ ھو العلي الکبیر۔ (الحج:۶۲)
’’یہ اس لئے کہ اﷲ ہی برحق ہے ،اس کے علاوہ سارے معبود باطل ہیں ،اور اﷲ تعالیٰ بلند اور بڑائی والا ہے ‘‘۔
پس لاالہ الااﷲ کا معنیٰ یہ ہوا کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ،اور اسی کا نام توحید ہے۔
اعمال کی صحت و قبولیت کلمۂ شہادت پر موقوف ہے:انسان کا ہر عمل بارگاہ الٰہی میں اس وقت صحیح اور قابل قبول ہو گا جب وہ جادۂ توحید پر قائم ہو گا ،اگر وہ توحید سے عاری ہے تو اس کا سارا عمل اکارت اور رائیگاں ہے ،کیونکہ شرک کی آلودگی کے ساتھ کوئی عبادت درست نہیں ہوتی ہے۔جیسا کہ ارشاد گرامی ہے :
ماکان للمشرکین أن یعمروا مساجد اﷲ شاھد ین علی أنفسھم بالکفر اولئک حبطت اعمالھم وفی النار ھم خالدون۔ (توبۃ:۱۷)
’’مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اﷲ کی مسجدوں کو آباد کریں حالانکہ وہ اپنے اوپر کفر کے گواہ ہیں ،ان کے سارے اعمال رائیگاں ہیں اور انہیں جہنم کی آگ میں ہمیشہ کیلئے رہنا ہے‘‘۔
کلمۂ شہادت کے شروط و لوازم: یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا محض زبانی اقرار سے شہادت صحیح و معتبر ہو گی ؟خواہ عمل کیسا بھی ہو۔جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ :یہ خیال غلط اور جہالت پر مبنی ہے۔کیونکہ کلمۂ شہادت مجرد ایک کلمۂ ہی نہیں جسے زبان سے ادا کر لیا جائے بلکہ اس کا ایک عظیم مفہوم ہے جس کا تحقق بھی ضروری ہے ،یعنی جب کوئی شخص کلمہ پڑھے تو ساتھ ہی ساتھ اس کے مفہوم کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کرتے ہوئے اس کے تقاضوں کو پورا کرے ،نیز اس کے منافی تمام امور سے اجتناب کرے ،ایسی صورت میں وہ حقیقی مسلمان ہو گا اور اس کے جان ومال کیلئے حرمت ثابت ہو گی ،ورنہ بلا معرفت و عمل کلمۂ شہادت کا زبانی اقرار کسی بھی حالت میں نفع بخش نہیں ہے۔بنابریں شہادت کی صحت کیلئے مندرجہ ذیل چھ امور لازمی ہیں :
۱۔ساری عبادتیں خالص اﷲ کیلئے کرنا:یعنی بندہ کی نماز ،روزہ،دعا، فریاد،نذر و منت ،ذبح و قربانی اور دیگر عبادتیں خالص اﷲ کیلئے ہوں ،اگر ان عبادتوں کا ایک معمولی سا حصہ بھی غیر اﷲ کیلئے کیا خواہ وہ کوئی بھی ہو تو اس کی شہادت غیر معتبر ہو جائے گی وہ توحید پرست نہیں بلکہ مشرک ہو گا جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وقضی ربک أن لا تعبدوا الا ایاہ (اسراء:۲۳) اور تمہارے رب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تم لوگ صرف اسی کی عبادت کرو۔
اور یہی کلمہ لاالہ الااﷲ کا مطلب ہے ،نیز تمام علماء کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کلمۂ شہادت پڑھنے کے بعد اگر کوئی شخص اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے تو اس سے لڑائی کی جائے یہاں تک کہ وہ توحید کو بجا لائے۔
۲۔ اﷲ اور رسول کی خبر دی ہوئی تمام غیبی باتوں پر ایمان لانا ،پس شہادت کے تحقق کیلئے جنت و جہنم ،آسمانی کتب ،انبیاء ورسل ،یوم آخرت بھلی اور بری تقدیر اور دیگر امور غیب پر ایمان لانا ضروری ہے۔
۳۔اﷲ کے علاوہ تمام باطل معبودوں کا انکار کرنا جیسا کہ مسلم شریف میں ارشاد نبوی ہے :
من قال لا الہ الااﷲ وکفر بما یعبد من دون اﷲ حرم مالہ ودمہ وحسابہ علی اﷲ۔ (اخرجہ مسلم)
’’جس شخص نے کلمہ لاالہ الااﷲ پڑھا اور اﷲ کے سوا تمام باطل معبودوں کا انکار کیا تو اس کی جان و مال کیلئے حرمت ثابت ہو گئی اور اس کا حساب و کتاب اﷲ کے سپرد ہے ‘‘۔
پس اس حدیث شریف میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے جان ومال کی عصمت وحرمت دوچیزوں پر معلق ومشروط قرار دیا ہے،پہلی کلمۂ شہادت کا اقرار،اور دوسری تمام باطل معبودوں کی عبادت کا انکار ،لہٰذا حقیقی مسلمان وہ ہے جومشرکوں سے کنارہ کش ہو کر ان کی عبادت کا انکار کرے ،اور ان سے کوئی تعلق نہ رکھے ،جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مشرکین اور ان کی عبادت سے براء ت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا تھا :
اننی براء مما تعبدون الا الذي فطرنی۔ (زخرف:۲۶-۲۷)
’’میرا تمہارے معبودوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میرا تعلق اس ذات سے ہے جس نے مجھے پیداکیاہے‘‘۔
اور یہی مفہوم اس آیت کریمہ کا بھی ہے :
فمن یکفر بالطاغوت ویؤمن باﷲ فقد استمسک بالعروۃ الوثقٰی۔ (بقرۃ:۲۵۶)
’’جس نے طاغوت کا انکار کیا ،اور اﷲ پر ایمان رکھا تو اس نے مضبوط سہارا تھام لیا‘‘۔
آیت کریمہ میں ’’عروۃ الوثقی‘‘سے مراد دین اسلام ہے ،اور کفر بالطاغوت سے مراد طاغوت کی عبادت کا انکار اور اس سے برأت کا اظہار کرنا ہے ،اور طاغوت سے مراد اﷲ کے ماسوا وہ تمام چیزیں ہیں جن کی عبادت کی جاتی ہے۔مگر انبیاء کرام ،صالحین ،اور فرشتے طاغوت میں داخل نہیں ہیں ،کیونکہ یہ ان کی عبادت سے راضی نہیں تھے،بلکہ ایسا شیطان کے ورغلانے سے ہوا۔
۴۔کلمۂ لاالہ الااﷲ کے تقاضے کے مطابق اﷲ ورسول کے احکام پر عمل پیرا ہونا ،چنانچہ ارشاد ربانی ہے :
فان تابوا وأقاموا الصلاۃ وأتوا الزکوٰۃ فخلوا سبیلھم۔ (توبۃ:۵)
’’پس اگر وہ شرک سے توبہ کر کے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے لگیں تو تم ان کا راستہ چھوڑ دو‘‘۔
اور یہی بات قدرے وضاحت کے ساتھ حدیث شریف میں بھی مذکور ہے۔چنانچہ ارشاد نبوی ہے:
أمرت ان أقاتل الناس حتی یشھد وا أن لاالہ الااﷲ وأن محمدا رسول اﷲ ویقیموا الصلاۃ ویؤتوا الزکوٰۃ فان فعلوا ذلک عصموا منی دماء ھم وأموالھم الا بحق الاسلام وحسابھم علی اﷲ۔ (متفق علیہ)
’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے لڑائی کروں یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اﷲ ہی معبود برحق ہے اور محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے رسول ہیں ،اور نماز قائم کر کے زکوٰۃ دینے لگیں ،اگر وہ ان امور کو بجا لائیں تو ان کے جان ومال میری جانب سے محفوظ ہیں ،الا یہ ان پر کوئی شرعی حد واجب ہو اور ان کا حساب اﷲ کے سپرد ہے ‘‘۔
اور مندرجہ بالا آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب وہ شرک سے توبہ کر کے توحید پہ قائم ہو جائیں اور نماز و زکوٰۃ کی ادائیگی کے پابند ہو جائیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو یعنی ان سے چھیڑ چھاڑ نہ کرو۔شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں :جو لوگ اسلام کے متواتر و ثابت شدہ شرائع کی پابندی سے منہ موڑتے ہیں ان سے لڑائی کرنا واجب ہے۔یہاں تک کہ وہ شرائع اسلام کے پابند ہو جائیں خواہ وہ کلمہ گو اور اسلام کے بعض احکام کے پابند ہی کیوں نہ ہوں۔جس طرح خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے مانعین زکوٰۃ سے قتال کیا تھا ،اور پھر اسی پر فقہاء کرام کا اجماع و اتفاق ہو گیا۔
۵۔ کلمۂ شہادت کے تحقق کے لئے مندرجہ ذیل شرطوں کا بھی پایا جانا ضروری ہے :
۱۔ علم جو جہالت کے منافی ہو:یعنی کلمہ پڑھنے والے کو اس بات کا پوری طرح علم ہو کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں ہے۔
۲۔ یقین جو شک کے منافی ہو: یعنی اسے کامل یقین ہو کہ اﷲ ہی معبود برحق ہے۔
۳۔ اخلاص : یعنی وہ اپنی ساری عبادتیں خالص اﷲ کیلئے کرے ،اس کا ادنیٰ حصہ بھی غیر اﷲ کے لئے نہ ہو ورنہ وہ مشرک ہو گا۔
۴۔ صدق: یعنی وہ صدق دل سے کلمہ پڑھے۔اس کے دل و زبان کے درمیان ہم اہنگی ہو،ایسا نہ ہو کہ زبان پہ لاالہ الااﷲ کا ورد ہو اور دل و دماغ میں اس کا کوئی اثر نہ ہو ،اگر ایسی بات ہے تو اس کی شہادت غیر مفید ہو گی اور وہ دیگر منافقوں کی طرح کافر ہو گا۔
۶۔ انقیاد: یعنی وہ خالص اﷲ کی بندگی کرے ،شریعت الٰہی کا پابند ہو ،نیز اس کا ایمان و اعتقاد ہو کہ یہی برحق ہے۔پس جو شخص غرور و گھمنڈ کی وجہ سے اس سے اعراض کرے گا وہ ابلیس اور اس کے پیروکاروں کی طرح کافر ہو گا۔
۷۔ قبولیت: ؑ یعنی وہ کلمۂ شہادت کے مدلول کو قبول کرے بایں طور کہ اپنی ساری عبادتیں خالصۃً لوجہ اﷲ کرے اور معبودان باطلہ کی عبادت سے کنارہ کش ہو ،نیز وہ اس کا التزام کرے اور اس سے مطمئن ہو۔
۶۔ شہادت کی صحت کیلئے واجب ہے کلمہ پڑھنے کے بعد اس کے نواقض اور منافی امور میں سے کسی چیز کا ارتکاب نہ کیا جائے۔اور نواقض شہادت درج ذیل ہیں :
۱۔ اپنے اور اﷲ کے درمیان واسطے بنانا ،ان سے دعائیں مانگنا ،شفاعت طلب کرنا اور ان پر بھروسہ کرنا اگر کسی نے کلمہ پڑھنے کے بعد ایسا کیا تو وہ اجتماعی طور پر کافر ہے۔
۲۔ مشرکوں کو کافر سمجھنا ،یا ان کے کافر ہونے میں شرک کرنا ،یا ان کے مذہب کو صحیح سمجھنا ،ایسا کرنے سے کلمۂ شہادت کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔
۳۔ یہ اعتقاد رکھنا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کا طریقہ زندگی جامع و مکمل ہے یا آپ کے طریقۂ حکومت سے کسی اور کا طریقۂ حکومت افضل و بہتر ہے ،مثلاً طاغوتی نظام حکومت کو آپ کے نظام حکومت پر ترجیح دینا۔
۴۔ رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت میں سے کسی چیز کو ناپسند کرنا۔ایسا کرنے سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اگرچہ وہ اس عمل پیرا ہی کیوں نہ ہو۔
۵۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے دین میں سے کسی چیز کایا اس کے جزا وسزا کا مذاق اڑانا،ایسا کرنے والا کافر ہے۔اور اس کی شہادت بے سود ہے۔
۶۔ مسلمانوں کے خلاف مشرکین کی مدد و حمایت کرنا۔
۷۔ یہ اعتقاد رکھنا کہ کچھ مخصوص لوگ شریعت محمدی کے حدود و قیود کی پابندی سے آزاد ہیں۔
۸۔ اﷲ کے دین سے اعراض کرنا ،بایں طور کہ نہ اسے سیکھنا اور نہ اس پر عمل کرنا۔
۹۔ دین الٰہی کے کسی حکم کو جھٹلانا۔
۱۰۔ اﷲ اور رسول کی حرام کردہ چیز کو حلال و مباح سمجھنا ،مثلاً یہ کہنا کہ سود حلال ہے یا زنا حلال ہے۔
روایتوں میں تعارض اور تطبیق
صحیحین کی روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
ما من عبد قال : لاالہ الااﷲ ثم مات علی ذلک الا دخل الجنۃ۔ (متفق علیہ)
’’جس نے کلمہ پڑھا اور اسی پر اس کی موت ہوئی تو وہ جنت میں داخل ہو گا‘‘۔
اور صحیح مسلم کی ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں :من شھد أن لاالہ الااﷲ وأن محمدا عبدہ ورسولہ حرم اﷲ علیہ النار۔’’جس نے گواہی دی کے اﷲ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں اور محمد صلی اﷲ علیہ وسلماس کے بندے اور رسول ہیں ،تو اس کے اوپر اﷲ تعالیٰ نے جہنم کی اگ کو حرام کر دیا۔
مذکورہ بالا دونوں روایتیں بظاہر بعض متواتر روایتوں سے متعارض و متصادم نظر آتی ہیں ،کیونکہ ان کے ظاہری مفہوم سے یہ متبادر ہوتا ہے کہ انسان کے جنت میں داخل ہونے اور جہنم کی اگ سے نجات پانے کیلئے صرف کلمہ شہادت کا زبانی اقرار ہی کافی ہے جبکہ دوسری بعض متواتر روایتوں میں بصراحت مذکور ہے کہ جہنم کی اگ سے ہر اس شخص کو نکالا جائے گا جس کے دل میں جو کے ایک دانے کے برابر خیر ہو گا۔نیز اس کے اعضاء سجود جہنم کی اگ پر حرام ہوں گے۔یہ اس بات کا محکم ثبوت ہے کہ کلمہ پڑھنے کے باوجود بعض لوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے ان کا محض زبانی اقرار جہنم سے بچاؤ کیلئے کافی نہ ہو گا۔
تو ان روایتوں میں تطبیق کے سلسلہ میں سب سے عمدہ اور فیصلہ کن بات شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے کہی ہے ،فرماتے ہیں :یہ روایتیں جو بظاہر مطلق نظع اتی ہیں حقیقت میں یہ چند اہم قیود سے مقید ہیں ،جیسا کہ پہلی روایت میں ’’ثم مات علی ذلک ‘‘اور بعض روایتوں میں ’’خالصاً من قلبہ‘‘ کی قیس صراحتاً موجود ہے ،پس ان قیود و مخصصات کے پیش نظر ان روایتوں کے مصداق صرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے یقین محکم اور صدق دل سے کلمہ پڑھا اور اسی پر ان کی موت ہوئی ،یعنی تادم حیات وہ اس پر ثابت قدم رہے ،رہی وہ روایتیں جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ بعض لوگ کلمہ پڑھنے کے باوجود جہنم میں جائیں گے ،تو ان سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے دیکھا دیکھی یا رسمی طور پر کلمہ پڑھ لیا مگر ایمان ان کے دلوں میں راسخ نہیں ہوا یا وہ مرتے دم تک اس پر قائم نہیں رہے۔اور اکثر ایسا ہی لوگ کرتے ہیں ،چنانچہ جس نے اخلاص قلب اور یقین کامل سے کلمہ پڑھا ،پھر اس نے کسی گناہ پر اصرار نہیں کیا اس کے نزدیک اﷲ کی محبت ہر چیز پر غالب رہی،نہ تو اس کے دل میں کسی حرام کے ارتکاب کا خیال گذرا اور نہ ہی اس نے اﷲ کے کسی حکم کو ناپسند کیا ،تو ایسا شخص یقیناً جہنم کی اگ پر حرام ہو گا۔
امام حسن بصریؒ سے دریافت کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جس نے کلمہ لاالہ الا اﷲ پڑھ لیا وہ جنت میں داخل ہو گا ،تو جواب دیا:ہاں اگر اس نے کلمہ پڑھنے کے بعد اس کے حقوق و واجبات کو ادا کیا تو جنت میں داخل ہو گا۔اسی طرح امام وہب بن منبہؒ سے جب پوچھا گیا کہ کیا لاالہ الااﷲ جنت ی کنجی نہیں ہے ؟تو جواب دیا کیوں نہیں ؟ضرور ہے ،مگر کنجی میں دانت ہوتے ہیں ،اگر تم نے بے دانت کی کنجی لے کر آؤ گے تو اس سے جنت کا دروازہ نہیں کھلے گا۔وصلی اﷲ علی نبیّنا محمد وعلی اٰلہ و صحبہ اجمعین۔
عبادت اور اس کی قسمیں
عبادت کا لغوی معنی عاجزی کرنا مطیع اور تابعدار ہونا ہے اور شرعاً اس کا معنی یہ ہے کہ عبادات اسے کہتے ہیں جو ایسے اعمال اور اقوال (چاہے ظاہرہ ہوں یا باطنہ)کو جامع ہے جس کو اﷲ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور یہ عبادت دو اصولوں پر مبنی ہے۔
(۱): خالص اﷲ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کرنا۔
(۲): عبادت میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع کرنا۔
جب تک یہ دو شرطیں نہیں پائی جائیں گی تو عبادت صحیح نہیں ہو گی جیسا کہ ہم پہلے اس پر تفصیل سے کلام کر چکے ہیں۔عبادت کی کئی قسمیں ہیں ان تمام کو اکیلے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے لئے کرنا واجب ہے اگر جس نے غیر اﷲ کیلئے کوئی عبادت کی تو وہ مشرک اور کافر ہے دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ان شاء اﷲ ہم بطور سمجھانے کے لئے عبادت کی چند قسمیں ذکر کریں گے کیونکہ تمام عبادت کی قسموں کا احاطہ کرنا یہاں مشکل ہے۔
دعا
(۱):دعا :اﷲ تبارک و تعالیٰ سے خیر کو طلب یاکسی مصیبت کے دور کرنے کا سوال کرنے کو کہتے ہیں۔اب یہ واجب ہے کہ یہ دعا خالص اﷲ تعالیٰ سے کی جائے۔جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
وقال ربکم ادعونی أستجب لکم ان الذ ین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جھنم داخرین۔ (غافر:۵۵)
’’اور تیرے رب نے کہا کہ مجھے پکارو میں تمہاری فریاد قبول کروں گا جو لوگ مجھے پکارنے سے تکبر کرتے ہیں عنقریب وہ اکھٹے جہنم میں داخل ہوں گے ‘‘۔
أدعوا ربکم تضرعا وّ خفیۃ۔ (الاعراف:۵۶)
’’تم لوگ اپنے رب سے دعا کیا کرو تذلل ظاہر کر کے بھی اور چپکے چپکے بھی ‘‘۔
وادعوا خوفا وّ طمعاً۔ (الاعراف:۵۶)
’’اور تم اس کو ڈر اور توقع سے پکارو‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
الدعا ھو العبادۃ۔ (ابوداؤد باب الوتر ج ۲/۴۶۱ والدعوات ج ۵/۴۵۶ ابن ماجہ ۲/۲۵۸ احمد ۴/۲۶۷)
’’دعا عبادت ہے‘‘۔
یہ نصوص دلالت کرتی ہیں کہ دعاء عبادت کی قسموں میں سے خاص ترین اور اہم ترین عبادت ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے غیر اﷲ سے دعا کرنے سے منع فرمایا ہے چنانچہ فرمایا:
ومن اضل ممن یدعوا من دون اﷲ من لا یستجیب لہ الیٰ یوم القیامۃ وھم عن دعائھم غافلون۔ (الاحقاف)
’’اس سے بڑا گمراہ کون ہو گا ؟جو اﷲ تعالیٰ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا کو قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے وہ محض بے خبر ہیں ‘‘۔
واذا حشر الناس کانوا لھم أعد اء وکانوا بعبادتھم کافرین۔ (الاحقاف:۶)
’’اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی پرشتش سے صاف انکار کریں گے‘‘۔
والذ ین تدعون من دونہٖ ما یملکون من قطمیر - ان تدعوھم لا یسمعوا دعاء کم ولو سمعوا ما استجابوا لکم ویوم القیامۃ یکفرون بشرککم ولا ینبئک مثل خبیر۔ (سورۃ فاطر:۱۳-۱۴)
’’اور جنہیں تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں۔اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر بالفرض سن بھی لیں تو قبول نہیں کرسکتے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے تجھے کوئی بھی حق تعالیٰ جیسا خبردار خبریں نہ دے گا‘‘۔
یہ آیات اور ان کا مفہوم غیر اﷲ سے مدد مانگنے کے خطرہ پر دلالت کرتا ہے۔میں نہیں جاتنا کہ مسلمان ان جیسی آیات قرآنیہ سے کیسے غافل ہیں کیونکہ ہم کئی مسلمانوں کو خصوصاً قبروں کے پاس پاتے ہیں جو ان سے دعائیں مانگ رہے ہیں جن کو یہ لوگ اولیاء کہتے ہیں وہ ان سے یہ گمان فاسد کرتے ہیں کہ یہ ان کی دعا سنتے کو ہیں اس عمل بد کو شیطان لعین نے ان کے لئے مزین اور خوبصورت بنا دیا ہے۔یہاں تک کہ حق بات سننے سے ان کے کان بہرے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ ان کی عقلوں کے کس طرح ہوش اڑ گئے ہیں یہاں تک کہ ان احمقوں نے یہ عقیدہ گھڑ لیا ہے کہ قبر میں مردہ ان کو نفع دے گا یا ان کی کوئی مصیبت دور کرے گا۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
قل اتعبد ون ما لا یملک لکم ضرا ولا نفعا واﷲ ھو السمیع العلیم۔ (المائدۃ:۷۶)
’’آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اﷲ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے کسی نقصان کے مالک ہیں نہ کسی نفع کے ،اﷲ ہی خوب سنے اور پوری طرح جاننے والا ہے۔
استغاثہ
(۲):استغاثہ :انسان پر اترنے والی مصیبتوں کے دور کرنے کی طلب کو استغاثہ کہتے ہیں بالفاظ دیگر فریاد رسی کرنا اور یہ بھی دعا کی ایک قسم ہے۔جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
اذ تستغیثون ربکم فاستجاب لکم۔ (الانفال:۹)
’’اس وقت یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے ،پھر اس نے تمہاری سن لی‘‘۔
صحیح بخاری میں وارد ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک منافق تھا اور وہ عبداﷲ بن ابی بن سلول تھا جو مسلمانوں کو تکلیف اور ایذا پہنچاتا تھا تو لوگوں نے کہا تم ہمارے ساتھ اٹھو ہم اس منافق سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے فریاد رسی کرتے ہیں تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
انہ لا یستغاث بی وانما یستغاث باﷲ۔ (مجمع الزوائد ج ۱۰/۱۵۹، طبقات ابن سعد ج ۱/۳۸۷)
’’مجھ سے فریاد رسی نہیں کی جائے گی صرف اﷲ ہی سے فریاد رسی کی جائے گی‘‘۔
یہ حدیث غیر اﷲ سے مدد مانگنے اور فریاد رسی کے حرام ہونے پر دلالت کرتی ہے بالیقین نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کو اس منافق سے چھٹکارا دینے پر قادر تھے مثلاً اس کو مدینہ منورہ سے نکلوا دیتے اس کے باوجود نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان پر فریاد رسی کی نکیر فرمائی یہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے شرک کے دروازے بند کرنے کے لئے کیا۔یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مدد طلب کرنا اور فریاد رسی کرنا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اور نہ ان کے علاوہ کسی دوسرے انسان سے جائز ہے۔
نذر
(۳):نذر :اور وہ یہ ہے کہ آدمی اپنے اوپر کوئی ایسی عبادت لازم کرے جو اﷲ تعالیٰ نے اس پر لازم نہیں کی۔یہ وہ اعمال ہیں جن کے کرنے سے آدمی اﷲ تعالیٰ کے قریب ہو جاتا ہے جبکہ ان اعمال سے اﷲ کی رضا مقصود ہو اور یہ اعمال خالص اﷲ تعالیٰ کی اطاعت ہوں عبادتوں میں اس کی مثالیں بہت زیادہ ہیں اور یہ اعمال انسان کی طاقت میں ہوں مثلاً یوں کہے کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں اﷲ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے لئے اتنے روزے رکھوں گا یا اتنی رکعات نفل پڑھوں گا یا یہ عبادتیں کروں گا ایسے لوگوں کی جو اپنی نذروں (منتوں )کو پورا کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ نے تعریف کی ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
یوفون بالنذر ویخافون یوماً کان شرہ مستطیرا۔ (الدھر:۷)
’’وہ نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
من نذر ان یطیع اﷲ فلیطعہ ومن نذر ان یعصی اﷲ فلا یعصہٖ۔ (صحیح البخاری:۸/۱۷۷ عن عائشۃؓ)
’’جس نے نذر (منت)مانی کہ میں اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کروں گا تو وہ اس کی اطاعت کرے اور جس نے نذر(منت) مانی کہ میں اﷲ کی نافرمانی کروں گا تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے‘‘۔
ذبح اور نحر
یہ بھی عبادت کی ایک قسم ہے جس میں کئی لوگ گمراہ ہو گئے ہیں اور وہ اس ذبح کے ذریعہ غیر اﷲ کا قرب حاصل کرنے لگ گئے ہیں۔جیسا کہ نیک اور اولیاء اﷲ کی قبروں کے پاس جانور کو ذبح کرنا یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ہمارا صدقہ اس قبر والے مردے کے واسطے کے بغیر اﷲ تعالیٰ تک نہیں پہنچے گا یہ بعینہٖ شرک اکبر ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ذبح ہو یا کوئی اور عبادت ہو صرف خالص اﷲ تعالیٰ کے لئے ہونی چاہئے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
قل ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی ﷲ رب العالمین لا شریک لہ وبذلک أمرت وانا اوّل المسلمین۔ (الانعام:۱۶۲)
’’آپ فرما دیں کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادات اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خالص اﷲ تعالیٰ ہی کا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم ملا اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ‘‘۔
فصل لربک وانحر۔ (سورۃ الکوثر:۲)
’’تو اپنے رب کی نماز پڑھ اور قربانی کر‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لعن اﷲ من ذبح لغیر اﷲ۔ (مسلم کتاب الاضاحی ج ۳/۱۵۶۷ والنسائی ج ۷/۲۰۵ ومسند احمد ۱/۱۰۸)
’’غیر اﷲ کے نام پر ذبح کرنے والے پر اﷲ تعالیٰ لعنت کرے‘‘۔
بلکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے جن جگہوں میں غیر اﷲ کی پوجا کی جاتی تھی یا وہاں زمانہ جاہلیت میں میلے لگائے جاتے تھے وہاں پر جانور ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ضحاک بن ثابت سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ بوانہ مقام پر (مدینہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام ہے)اونٹ ذبح کرے گا تو اس نے اس کے متعلق نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا :
ھل کان فیھا وثن یعبد فقال لا قال کان فیھا عید من اعیاد الجاھلیۃ قال لا قال فأوف بنذرک فانہ لا وفاء لنذر فی معصیۃ اﷲ ولا فیما لا یملک ابن آدم۔ (ابوداؤد ۳/۶۰۷)
’’کیا وہاں کوئی بت تھا جس کی پوجا کی جاتی تھی ؟تو اس صحابی نے عرض کی کہ نہیں۔پھر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا وہاں زمانہ جاہلیت میں میلہ لگتا تھا؟تو اس نے عرض کی کہ نہیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تم اپنی نذر کو پورا کرلو کیونکہ جس جگہ اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہو وہاں نذر کو پورا نہیں کیا جاتا اور اس میں بھی نذر کو پورا نہیں کیا جاتا جس کا ابن ادام مالک نہیں ہوتا۔
عبادت کی کئی قسمیں ہیں جیسے محبت ،خوف ،امید ،عاجزی وانکساری ،خشیت اور انابت الی اﷲ :وغیرھا جس سے اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جاتا ہے جس نے کسی عبادت کے ذریعہ غیر اﷲ کا قرب حاصل کیا تو اس نے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا۔ماقبل قرآن کریم کی آیات گزر چکی ہیں جو خالص اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا حکم دیتی ہیں اور انسان پر یہ واجب کرتی ہیں کہ یہ تمام عبادتیں اﷲ تبارک و تعالیٰ کے لیے کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔
تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک کا بیان
دم اور جھاڑ پھونک (جوکسی مریض پر پڑھ کر پھونکا جاتا ہے)کا حکم جھاڑ پھونک کی نوع کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے۔ان شاء اﷲ تعالیٰ ہم اس کے جواز اور عدم جوا کو اگے چل کر بیان کریں گے۔
تعویذ گنڈے وہ ہیں جو بچوں کے گلے میں لٹکائے جاتے ہیں یا بد نظری کے خوف کی وجہ سے ان کو استعمال کیا جاتا ہے یا کسی اور سبب سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ کی حدیث میں تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک منع ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا:
ان الرقی والتمائم والتولہ شرک۔ (ابوداؤد: کتاب الطب ج ۴/۲۱۳)
’’دم جھاڑ اور گنڈے اور کوڑیاں منکے لٹکانا منع ہیں ‘‘۔
حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے اپنی بیوی حضرت زینب رضی اﷲ عنہا کے گلے میں ایک دھاگہ دیکھا تو انہوں نے اس دھاگہ کے بارے میں اپنی بیوی سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آنکھ میں بیماری کی وجہ سے اس دھاگہ میں دم کروا کر باندھا ہے تو حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے اس دھاگے کو کاٹ دیا اور ان سے فرمایا کہ عبداﷲ کی آل شرک سے مستغنیٰ ہے۔اور آپ کو صرف اتنا کہنا کافی ہے۔
اذھب الباس رب الناس واشف أنت الشافی لا شفاء الّا شفاؤک شفاء لا یغادر سقماً۔ (ابوداؤد ج ۴/۱۳۲ و ابن ماجۃ کتاب الطب ۹۹)
’’اے لوگوں کے پروردگار بیماری کو دور کر دے اور شفاء عطا فرما تو ہی شفا ء عطا کرنے والا ہے ما سوائے تیری شفاء کے کوئی شفاء نہیں ہے جو کسی قسم کی بھی بیماری نہیں چھوڑتی‘‘۔
حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ کی حدیث تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک کے شرک ہونے پر دلالت کرتی ہے۔جھاڑ پھونک کی حرمت اور عدم حرمت میں کچھ تفصیل ہے۔جھاڑ پھونک کی دوقسمیں ہیں۔ایک حرام اور شرک ہے اور دوسری قسم جائز ہے۔
(۱): حرام تو وہ ہے جس میں شرکیہ الفاظ ہوں اور غیر اﷲ سے مدد طلب کی جائے اور اس سے پناہ مانگی جائے۔
(۲): جائز وہ ہے جو شرک کے شوائب سے خالی ہو بلکہ قرآن وسنت کے الفاظ اس میں ہوں حدیث میں جو منع آیا ہے وہ پہلی قسم سے روکا گیا ہے کیونکہ بخاری ومسلم کی حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا رقیۃ الا من عین او حمۃ۔ (بخاری باب الطب ۷۱ ج ۱۰/۱۵۵ ومسلم کتاب الایمان ۱/۹۹۱)
’’ماسوائے بد نظری یا بچھو کے ڈسنے سے جھاڑ پھونک نہیں ہے‘‘۔اس حدیث میں دم کروانے کی اجازت ہے۔
بد نظری اسے کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی اچھی چیز کو دیکھتا ہے تو وہ ماشاء اﷲ نہیں کہتا تو بسا اوقات اس کی نظر اس چیز کو لگ جاتی ہے۔کیونکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
العین حق۔ (بخاری باب الطب ۱۷ج ۱۰/۲۰۳ ومسلم ج ۴/۱۷۱۹)
’’بد نظری حق ہے کہ یہ انسان کو لگ جاتی ہے ‘‘۔
صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سء اس دم کے متعلق سوال کیا جو وہ کرتے تھے تو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:؎
اعرضوا علیّ رقاکم لا باس بالرقی ما لم تکن شرکاً۔ (مسلم ۶۴ ج۴/۱۷۲۷ و ترمذی باب الطب ج۴/۲۱۴)
’’تم مجھے اپنے دم درود دکھاؤ جب تک اس میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں تو دم و درود کا کوئی حرج نہیں ہے‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بھی دم کیا اور ان پر دم کیا بھی کیا اور انہوں نے اس دم کو برقرار رکھا۔کئی احادیث میں وارد ہے کہ چند شروط کے ساتھ دم کروانا جائز ہے۔
(۱): قرآن و حدیث یا اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء اور صفات یا سلف صالحین سے منقول شدہ دعاؤں کے ذریعہ ہو۔
(۲): دم عربی زبان میں ہو اگر دم کرنے والا عربی کو اچھی طرح نہیں جانتا اور عربی میں الفاظ ادا نہیں کرسکتا تو پھر شرط یہ ہے کہ مترجم دعاء کتاب وسنت کے مطابق ہو۔
(۳): آدمی یہ عقیدہ نہ رکھے کہ شفا کا اثر صرف اسی دم میں ہے کیونکہ شفا تو صرف اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے یہ تو علاج کا ایک ذریعہ ہے۔
اب رہ گئے تعویذ گنڈے تو یہ کسی صورت میں بھی جائز نہیں ان کو باندھنا حرام ہے جب آدمی ان میں خیر کے طلب اور شر کے دور کرنے کا عقیدہ رکھ لے تو یہ شرک اکبر تک پہنچا دیتے ہیں۔ترمذی شریف میں حضرت عبداﷲ بن عکیم رضی اﷲ عنہ کی حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
من تعلق شیئاً وکل الیہ۔ (ترمذی فی کتاب الطب ۲۴ج۴/۴۰۳ - احمد ج ۴/۳۱۰)
’’جس نے کوئی چیز لٹکائی اس کو اسی کے سپرد کر دیا جائے گا یعنی اﷲ تعالیٰ اس کو اسی طرف چھوڑ دے گا‘‘۔
من تعلق تمیمۃ فلا اتم اﷲ لہ۔ (مسند احمد ج ۴/۶۵۴)
’’جس نے تعویذ لٹکایا تو اﷲ تعالیٰ اس کی مراد پوری نہ کرے‘‘۔
ایک اور روایت میں آتا ہے:
من تعلق تمیمۃ فقد أشرک۔ (مسند احمد ج۴/۱۵۶ والحاکم ج۴/۲۱۹)
’’جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا‘‘۔
ایک آدمی نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کے ہاتھ میں پیتل کا ایک حلقہ (کڑا )تھا تو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا یہ کیا ہے ؟تو اس نے عرض کی کہ میرے جوڑوں میں بیماری ہے جس کی وجہ سے میں نے اس کو پہنا ہے تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ :
انزعھا فانھا لا تزیدک الا وھناً وانک لو مت وھی علیک ما افلحت ابداً۔ (مسند احمد ج۴/۴۴۵ ابن ماجۃ فی الطب ج۲/۱۱۶۷)
’’اس کو اتار دو یہ آپ کی بیماری کو اور زیادہ کردے گا اور اگر تم اسی حالت میں مرگئے کہ یہ آپ کے ہاتھ میں تھا تو تم کبھی بھی فلاح نہیں پاؤگے‘‘۔
حضرت حذیفہ رضی اﷲ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے بخار کی وجہ سے دھاگہ باندھا ہوا ہے تو حضرت حذیفہ رضی اﷲ عنہ نے اس دھاگے کو توڑ دیا اور یہ آیت پڑھی۔
وما یؤمن اکثرھم باﷲ الا وھم مشرکون۔ (یوسف:۱۰۶)
’’اور ان کی اکثریت اﷲ تعالیٰ پر ایمان نہیں لائی اور وہ مشرک ہیں ‘‘۔
تمام قسم کے تعویذات لٹکانے کی حرمت پر ادلہ واضح اور روشن ہیں چاہے ان میں قرآن حکیم کی آیات ہی کیوں نہ لکھی ہوئی ہوں۔جس نے یہ کہا کہ جس میں قرآن کریم کی آیات لکھی ہوں تو جائز ہے تو اس کی بات کا کچھ اعتبار نہیں اس کے قول کو دلیل نہیں بنایا جائے گا اس لئے کہ اس کی بات پر قرآن و حدیث کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔اور وہ پردے (چادریں )جس پر قرآن کریم لکھا ہوا ہوتا ہے ،پر ان چادروں کو مریض پر ڈالا جاتا ہے حرام ہے۔ان کے درمیان اور تعویذات کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔تعویذات کا حرام ہونا چند وجوہات کی بناء پر ہے۔
(۱): تعویذات کی حرمت میں نہی اور ممانعت کا عموم ہے اس عموم کو خاص کرنے والی کوئی چیز(دلیل)نہیں آئی۔اور یہ ایک اصولی قاعدہ ہے کہ عام اپنے عموم پر باقی رہتا ہے جب تک اس عام کو خاص کرنے والی کوئی دلیل نہ آئے۔
(۲): قرآن کریم میں سے لکھے ہوئے تعویذات لٹکانا قرآن کریم کو حقیر اور کمتر سمجھنے کے مترادف ہے اور اس کے ساتھ لہو و لعب ہے اس لئے کہ کبھی کبھار انسان نجاستوں کی جگہ اتا ہے یا ان جگہوں میں جاتا ہے جن جگہوں سے قرآن کریم کو ادباً اور احتراماً منزہ کیا جاتا ہے۔
(۳): اسباب کو روکنے کے لئے اس لئے کہ قرآن کریم سے لکھے ہوئے تعویذات کی اجازت دی جائے تو یہ غیر قرآن کریم سے تعویذات لکھنے اور لٹکانے کا ذریعہ بن جائے گا اور ایسا ہوا بھی۔
(۴): اس طرح کا عمل سلف صالحین میں سے کسی ایک سے بھی ثابت نہیں ہے اور صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کی طرف سے اس طرح کی جو نسبت کی گئی ہے صحیح نہیں ہے۔
اگر یہ تعویذ گنڈے مشروع اور جائز ہوتے تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اس کو بیان کر دیتے اور عمل کی دلیل صحیح طور پر ہم تک پہنچ جاتی اس لئے کہ بیان ضرورت کے وقت پیچھے نہیں رہتا۔ہمارے اس زمانہ میں کچھ جادوگر اور ہاتھ کی صفائی دکھانے والے پائے جاتے ہیں جو لوگوں کے لئے ان اوراق میں جن کے ذریعے شفاء حاصل کرتے ہیں تعویذات لکھتے ہیں اور ان لوگوں کے گلے میں باندھتے ہیں اور جھوٹ بول کر لوگوں کا مال کھاتے ہیں اور ان کے دین اور عقیدہ کو فاسد کرتے ہیں۔
کئی مولوی بھی اس مہلک مرض میں مبتلا ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان لٹیروں اور دین کے ڈاکوؤں سے بچ جائیں اور ان کے پاس جا کر علاج کروانے سے پرہیز کریں اس لئے یہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی کتاب سے کھیلتے ہیں اور اپنے شعبدہ بازی اور ہاتھ کی صفائی سے کمزور ایمان والوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔
وسیلہ
التوسل۔لغۃ التقرب:وسیلہ کا لغوی معنی ہے قرب حاصل کرنا اور شرعاً جس چیز کے ذریعے مطلوب کا قرب حاصل کیا جائے وسیلہ واسطہ اور سبب ہوتا ہے جو مراد تک پہنچا دے امام ابن اثیر رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :
الواسل الراغب والوسیلۃ القربۃ والواسطۃ وما یتوصل بہ الی شی ئٍ ویتقرب بہٖ۔ (النھایۃ لابن الاثیر ج ۵/۱۸۵)’’کہ وسیلہ قرب اور واسطہ ہوتا ہے جس کے ذریعہ سے کسی چیز تک پہنچا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ قرب حاصل کیا جاتا ہے‘‘۔
القاموس المحیط میں ہے:
وسل اِلی اﷲ توسیلاً عمل عملاً تقرب بہ الیہ۔ (القاموس المحیط ج ۴/۶۱۲ ، مادہ وسل )
’’ایسا کام کرنا جس کے ذریعہ مقصود کا قرب حاصل کیا جائے ‘‘۔
قرآن کریم میں وسیلہ کا معنی (جو ہم نے وسیلہ کا لغوی معنی کیا ہے)یہی معنی ہے جس کی سلف صالحین نے قرآن کریم میں وارد ہونے والے وسیلہ کی تفسیر کی ہے اور یہ اعمال صالحہ سے اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے معنی سے نہیں نکلے گا۔قرآن کریم میں وسیلہ کا ذکر دو آیتوں میں ایا ہے۔
یا ایھا الذ ین امنوا اتقوا اﷲ وابتغوا الیہ الوسیلۃ وجاھد وا فی سبیلہٖ لعلکم تفلحون۔ (المائدۃ:۳۵)
’’اے ایمان والو!اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کی طرف نزدیکی کی جستجو کرتے رہو اور اس کی راہ میں جہاد کیا کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو‘‘۔
اولئک الذ ین یدعون یبتغون الیٰ ربھم الوسیلۃ ایھم اقرب ویرجون رحمتہ و یخافون عذابہ ان عذ اب ربک کان محذورا۔ (الاسراء:۵۷)’’جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وہ اپنے رب کے نزدیکی کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ نزدیک ہو جائے وہ خود اس کی رحمت کی امیدواری میں لگے رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوفزدہ ہیں بات بھی یہی ہے کہ تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے‘‘
امام المفسرین حافظ ابن جریر رحمہ اﷲ پہلی آیت کی تفسیر (اتقوا اﷲ )میں فرماتے ہیں :اﷲ تبارک و تعالیٰ نے جو تم کو حکم دیا ہے اور جس سے منع کیا ہے اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کے ذریعے اس کو قبول کر لو۔اور (وابتغوا الیہ الوسیلۃ)کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اﷲ کو خوش کرنے والے اعمال سے اس کا قرب حاصل کرو۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اﷲ نے بھی حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے وسیلہ کا معنی قرب نقل کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے قتادہ۔مجاہد،عبداﷲ بن کثیر،سدی،ابن زید رحمہم اﷲ اور کئی دوسرے مفسرین سے یہی معنی نقل کیا ہے اور انہوں نے فرمایا ہے کہ اس معنی میں ائمہ مفسرین کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔وسیلہ وہ ہے جس کے ذریعہ مقصد اور مراد کو پہنچا جائے۔دوسری آیت کے شان نزول کی مناسبت (جو وسیلہ کے معنی کو واضح کرتی ہے )کو جلیل القدر صحابی حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے بیان کیا ہے۔وہ فرماتے ہیں کہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے جن تو مسلمان ہو گئے تھے اور ان لوگوں نے جنوں کے پہلے والے دین کو پکڑ لیا۔(بخاری کتاب التفسیر ج۸/۳۹۷)
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ لوگ ہمیشہ جنوں کی عبادت کرتے رہے اور جن اس پر خوش نہیں تھے اس لئے وہ تو مسلمان ہو چکے تھے اور جن اﷲ تعالیٰ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے تھے۔ (فتح الباری ج۸/۳۹۷)
اس آیت کی تفسیر میں یہی قول معتبر ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اﷲ نے حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ نے نقل کر کے اس صراحت کی ہے۔قرآن کریم کی آیت وسیلہ کو تقرب الی اﷲ کے معنی میں لینے پر صریح ہے اسی لئے تو (یبتغون)فرمایا یعنی جو لوگ اعمال صالحہ کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ان دونوں آیتوں میں وسیلہ کے معنی میں یہی تفسیر ہم نے سلف صالحین سے نقل کی ہے اس پر لغت بھی اس کی تائید کرتی ہے۔جن لوگوں نے ان دونوں ایتوں سے انبیاء علیہم السلام اور صالحین رحمہم اﷲ کی ذات سے وسیلہ کے جواز پر استدلال کیا ہے تو ان کا یہ استدلال باطل ہے اور قرآن کریم کے اندر تحریف ہے اور لفظ کو اپنے ظاہری معنی سے پھیرنا ہے اور نص کو وہاں پر محول کرنا جس کا احتمال نہیں ہے۔سلف صالحین اور ائمہ مفسرین رحمہم اﷲ جن کے اقوال کو معتبر سمجھا جاتا ہے میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے جب کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وسیلہ وہ نیک عمل ہے جس سے اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جاتا ہے اس نیک عمل کا شریعت کی رو سے معلوم ہونا ضروری ہے۔کیونکہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ان اعمال کا اختیار ہمیں نہیں دیا اور نہ ہی ان کی حد بندی کرنا ہماری عقلوں کے سپرد کی ہے کیونکہ عقلیں مختلف اور جدا جدا ہوتی ہیں بلکہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ان اعمال میں اپنی طرف رجوع کرنے کا حکم دیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس معاملہ میں اﷲ تبارک و تعالیٰ کے ارشاد اور اس کی تعلیم کی پیروی کریں اس لئے کہ ماسوائے اﷲ تعالیٰ کے کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس کو کون سا عمل خوش کرتا ہے لہٰذا ہم پر واجب ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے وسائل کو پہچان لیں اور ہم اس مسئلہ میں قرآن وسنت کی طرف رجوع کریں۔ہم نے پہلے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ عمل اس وقت تک قبول نہیں ہوتا جب تک خالص اﷲ تعالیٰ کی رضا اور سنت کے مطابق نہ ہو۔
کتاب وسنت کی طرف رجوع کر کے ہم مشروع وسیلہ کو تین قسموں میں پاتے ہیں :
(۱)؛ اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسماء اور صفات کے ذریعے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی طرف وسیلہ تلاش کرنا۔
(۲): نیک اعمال کے ذریعہ اس کی طرف وسیلہ تلاش کرنا۔
(۳): نیک اور زندہ آدمی کی دعاء سے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی طرف وسیلہ تلاش کرنا۔
شرعی وسیلۃ
اﷲ تعالیٰ کے اسماء اور صفات کے ذریعہ اس کی طرف وسیلہ تلاش کرنا
وہ یہ ہے کہ مسلمان اپنی دعاء میں یوں کہے۔
اللھم انی اسئلک بانک انت اﷲ الرحمن الرحیم العزیز الحکیم ان تعافنی۔
یا یوں کہے :
اللھم انی اسئلک برحمتک التی وسعت کل شی ئٍ ام ترحمنی۔
یا اس کے علاوہ اﷲ تعالیٰ سے دعاء اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات علیا کے ذریعہ مانگ لے۔وسیلہ کی اس قسم پر قرآن و حدیث کی نصوص دلالت کرتی ہیں۔چنانچہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
و ﷲ الاسماء الحسنٰی فادعوا بھا وذروا الذ ین یلحد ون فی اسمائہٖ۔ (الاعراف:۱۸)
’’اور اﷲ تعالیٰ کے اچھے اچھے نام ہیں تم ان میں سے اﷲ تعالیٰ سے دعا کرو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللھم بعلمک الغیب وقدرتک علیٰ الخلق احیینی ما علمت الحیاۃ خیراً لی وتوفنی اذا علمت الوفاۃ خیراً لی۔ (بخاری ج۱۰/۱۲۷ و مسلم ج ۴/۲۰۶۴)
’’اے اﷲ میں تیرے علم غیب اور تیری مخلوق پر قدرت کے واسطہ سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تکہ تیرے علم کے مطابق میرے لئے زندگی بہتر ہو اور مجھے اس وقت موت دے جب تیرے علم کے مطابق موت میرے لئے بہتر ہو ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے دعاء استخارہ میں فرمایا:
اللھم انّی استخیرک بعلمک و استقدرک بقدرتک وأسئلک من فضلک العظیم۔ (بخاری باب التھجد ج۳/۲۸ والدعوات ج ۱۱/۱۸۳)
’’اے اﷲ !بے شک میں آپ سے آپ کے علم کے واسطے سے خیر طلب کرتا ہوں اور آپ کی قدرت کے واسطہ سے ہمت طلب کرتا ہوں اور آپ سے آپ کے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں ‘‘۔
یا حیّ یا قیوم برحمتک اَستغیث۔ (ترمذی ج ۱۰/۲۶۷ والحاکم ج۱/۵۰۹ وھوحدیث حسن )
’’اے ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے! آپ کی رحمت کے واسطے سے میں فریاد کرتا ہوں ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے پریشانی کی دعاء میں فرمایا:
اسئلک اللھم بکل اسم ھو لک سمیت بہٖ نفسک او انزلتہ فی کتابک او علمتہ احدا من خلقک اواستاثرت بہٖ فی علم الغیب عندک۔ (مسند احمد ج ۱/۳۹۱)
’’اے اﷲ میں تجھ سے تیرے ہراس نام (کے واسطہ)سے سوال کرتا ہوں جو تو نے خود رکھا یا اپنی کتاب میں نازل کیا ہے یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے یا تو نے خود اپنے ہاں مخفی رکھا ہے‘‘۔
اس طرح کی اور بھی دعائیں کثرت سے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے منقول ہیں۔
نیک اعمال سے اﷲ کی طرف وسیلہ تلاش کرنا
جب نیک اعمال میں ان شروط کا لحاظ رکھا جائے گا : دعا مانگنے والا یوں کہے :اللھم بایمانی بک و محبتی لک واتباعی لرسولک اِغفرلی۔
یا اسی طرح اور دعا مانگے ان دعاؤں کا جو مشروع ہیں اس پر قرآن کریم بھی وضاحت اور دلالت کرتا ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
ربنا اننا امنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذ اب النار۔ (ال عمران:۱۶)
’’اے ہمارے رب!ہم ایمان لائے سو بخش دے ہم کو ہمارے گناہ اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا‘‘۔
ربنا امنا بما أنزلت واتبعنا الرسول فاکتبنا مع الشاھدین۔ (ال عمران:۵۳)
’’اے ہمارے رب!ہم نے یقین کیا ہے اس چیز کا جو تو نے اتاری اور ہم نے رسول کی پیروی کی سو تو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں ‘‘۔
ربنا اننا سمعنا مناد یّنادی للایمان ان امنوا بربکم فامنّا ربّنا فاغفرلنا ذنوبنا وکفّر عنّا سیّئا تنا وتوفنا مع الابرار۔ (آل عمران:۱۹۳)
’’اے ہمارے رب!بالیقین ہم نے سنا ایک پکارنے والا پکارتا ہے ایمان لانے کو کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر سو ہم ایمان لائے اے ہمارے رب اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری برائیاں دور کر دے اور نیک لوگوں کے ساتھ ہم کو موت دے ‘‘۔
حضرت بریدہ رضی اﷲ عنہ کی حدیث ہے چنانچہ وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے سنا وہ ان الفاظ سے دعا مانگ رہا ہے:
اللھم انّی اسئلک بانّی أشھد انک انت اﷲ الّذی لا الہ الا انت الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد۔ ( ترمذی کتاب الدعوات ج ۵/۵۱۵ وابن ماجۃ کتاب لادعاء ج ۲/۱۲۶۷)
’’اے اﷲ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس واسطہ سے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اﷲ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے مگر تو اکیلا ہے تو بے نیاز ہے جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے‘‘۔
تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے اسم اعظم کے ذریعہ دعا مانگی جس نے اس اسم اعظم کے ذریعہ دعا مانگی تو اﷲ تعالیٰ اس کی مراد پوری کرے گا جب اس اسم اعظم کے ذریعہ سے پکارا جائے تو اﷲ تبارک و تعالیٰ اس کی پکار کو قبول کرتا ہے۔
وسیلہ کی اس قسم پر حضرت ابن عمر رضی اﷲ عنہما کی حدیث بھی دلالت کرتی ہے جس میں تین آدمیوں کے واقعہ کا ذکر ہے کہ وہ بارش کی وجہ سے ایک غار میں چلے گئے اور اوپر سے ایک چٹان گری جس نے غار کا منہ بند کر دیا تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے نیک عمل کے وسیلہ سے اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا کرے تاکہ ہم کو اس (مصیبت)سے نجات مل جائے تو ایک نے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کے وسیلے سے دعا کی اور دوسرے نے اﷲ تعالیٰ سے ڈر کر گناہ چھوڑنے کے وسیلہ سے دعا کی۔جس وقت وہ اپنے چچا کی بیٹی کے ساتھ زنا کرنے پر قادر تھا تو اس (لڑکی)نے اسے اﷲ تعالیٰ کا خوف یاد دلایا تو وہ (اﷲ تعالیٰ کے خوف سے )ہٹ گیا اور تیسرے نے اپنی امانت اور صداقت کے وسیلہ سے دعا کی جب اس نے ایک ایسے آدمی کی مزدوری بڑھائی جس نے اپنی مزدوری کو کم سمجھ کر چھوڑ دیا تھا حتی کہ وہ کافی سارا مال بن گئی اور یہ آدمی ایک زمانہ بعد اس کے پاس ایا (اور اپنی مزدوری کا مطالبہ کیا تو اس آدمی نے اس مال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مال آپ کا ہے اسے لے جاؤ)اس نے اپنا تمام مال اس سے لے لیا۔چنانچہ ہر ایک نے اپنے نیک عمل کے وسیلہ سے دعا کی تو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ان کو اس اس مصیبت سے نجات عطا فرمائی۔
یہ قصہ مشہور و معروف ہے اس لئے اس کو مفصل ذکر نہیں کیا۔عقل سلیم رکھنے والوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہے۔
یہ واقعہ نیک عمل (جو خالص اﷲ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہو )وسیلہ کی مشروعیت پر دلالت کرتا ہے۔
نیک اور زندہ آدمی کی دعا کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ کی طرف وسیلہ تلاش کرنا
مثلاً کوئی مسلمان کسی مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہو جائے اور اﷲ تبارک و تعالیٰ کے حق میں اپنی کوتاہی کو بھی جانتا ہو اور وہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی طرف قوی سبب پکڑنے کو پسندکرتا ہے تو وہ کسی نیک ،متقی ،پرہیزگار ،قرآن وسنت کی اتباع کرنے والے کے پاس اتا ہے اور اس سے اپنے لئے اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا کرواتا ہے تاکہ اﷲ تعالیٰ اس کی پریشانی کو دور کر دے تو ایسا کرنا جائز ہے اس کے جواز پر حدیث اور صحابہ کرام کا عمل بھی دلالت کرتا ہے۔
حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی مسجد نبوی میں داخل ہوا اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم ممبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو اس اعرابی نے عرض کی اے اﷲ کے رسول مال ہلاک ہو گئے اور راستے منقطع ہو گئے آپ اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہم پر بارش برسائے تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے اور دعا مانگنے لگے۔حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں (کہ جب آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے تو )میں نے آپ کی بغل کی سفیدی دیکھی۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہ دعا مانگی :
اللھم اغثنا، اللھم اغثنا ، اللھم اغثنا۔اے اﷲ ہمیں بارش عطا فرما ،اے اﷲ ہمیں بارش عطا فرما،اے اﷲ ہمیں بارش عطا فرما۔اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی۔حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ اﷲ کی قسم ہم نے اسمان پرکسی قسم کا کوئی بادل نہیں دیکھا ہمارے درمیان اور سلع نامی پہاڑ کے درمیان کوئی گھر نہیں تھا تو سلع پہاڑ کے پیچھے سے ایک ڈھال کی طرح چھوٹا سابادل نمودار ہوا جب وہ اسمان کے بیچ میں آیا تو (ہر طرف)پھیل گیا اور برسنے لگا پس اس ذات کی وسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہاتھ مبارک کو ابھی رکھا نہیں تھا کہ پہاڑوں کی طرح بادل پھیل گئے پھر نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم ممبر سے اترے نہیں تھے میں نے آپ کی داڑھی مبارک پر بارش کے قطرے ٹپکتے ہوئے دیکھے پھر ہم نے نماز پڑھی اور مسجد سے نکلے اور پانی میں چلنے لگے حتی کہ ہم اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے اور بارش دوسرے جمعہ تک مسلسل برستی رہی پھر وہی اعرابی یا کوئی دوسرا آیا اس نے عرض کی اے اﷲ کے رسول آپ اﷲ تعالیٰ سے دعا مانگیں کے بارش کو ہم سے روک لے تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم مسکرائے اور اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے اور فرمایا:اللھم حوالینا ولا علینا:اے اﷲ بارش کو ہمارے ارد گرد برسا لیکن ہم پر نہ برسا (آپ کی اس دعا کے بعد)بادل چھٹ گئے اور مدینہ منورہ کے ارد گرد برسنے لگے اور بارش کو کائی بھی قطرہ (اس کے بعد)مدینہ منورہ میں نہیں گرا۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم)
صحابہ کرام ؓ کے عمل سے بھی پتہ چلتا ہے کہ نیک آدمی کی دعا سے وسیلہ پکڑنا جائز ہے اس واقعہ کو حضرت انس نے روایت کیا ہے کہ عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ جس وقت لوگوں پر بارش بند ہو جاتی تو حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اﷲ عنہ کی دعا کے وسیلہ سے اﷲ تبارک و تعالیٰ سے بارش طلب کرتے اور کہتے اے اﷲ ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا سے آپ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے تھے توہم پر بارش برسا تھا اور اب ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا کی دعا سے آپ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں پس ہم پر بارش برسا۔
حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں (کہ جب حضرت عمر رضی اﷲ عنہ ایسا کرتے تو )لوگوں پر بارش برستی۔ (بخاری ج ۲ /۴۹۴ و فضائل اصحاب النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ۱۱ ج ۷/۷۷)
حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے قول کا مطلب یہ ہے کہ جس وقت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم ہمارے درمیان ہوتے تو ہم آپ ؐ کے پاس اکر ان سے دعا کرواتے تھے اور ہم ان کی دعا کے ذریعہ آپ کا قرب حاصل کرتے تھے اور اب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اپنے رفیق اعلیٰ کی طرف منتقل ہو گئے ہیں اور ان کا اب وہاں سے اکر ہمارے لئے دعا کرنا ممکن نہیں ہے پس ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ہم ان سے اپنے لئے دعا کرواتے ہیں۔
یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ اپنی دعا میں اللھم بجاہ نبیک اسقنا (کہ اے اﷲ اپنے نبی کے مرتبہ اور اعزاز سے ہم پر بارش برسا)کہتے تھے اور آپ کی وفات کے بعد اللھم بجاہ العباس اسقنا کہتے تھے۔اس لئے یہ دعا بدعت ہے اس کی کتاب وسنت میں کوئی اصل نہیں ہے اور نہ ہی صحابہ کرام میں سے کسی نے اسی طرح کیا ہے۔
حضرت عمر کی طرح حضرت معاویہ رضی اﷲ عنہ نے بھی حضرت یزید بن اسود رحمہ اﷲ کی دعا کے وسیلہ سے بارش طلب کی تھی۔ (رواہ حافظ ابن عساکر فی تاریخہ ۱۸/۱۵۱/۲ بسند صحیح۔ وحافظ ابن حجر فی الاصابۃ ج ۳/۶۳۴)
حضرت یزید بن اسود رحمہ اﷲ افاضل تابعین میں سے تھے اگر کسی کی ذات یا جاہ و جلال کا وسیلہ مشروع ہوتا تو حضرت عمر اور حجرت معاویہ رضی اﷲ عنہما نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات سے عدول کر کے حضرت عباس رضی اﷲ عنہ اور حضرت یزید بن اسود رحمہ اﷲ کا واسطہ تلاش نہ کرتے۔
بدعت وسیلہ
وسیلہ کے بارے میں شبہات اور ان کا رد
بدعت وسیلہ
ماقبل ہم نے مشروع وسیلہ اور اس کی اقسام اور دلیلیں پہچان لی ہیں اور یہیں سے جانتے ہیں کہ اس کے علاوہ جو وسیلہ ہے جیسے بحق فلاں یا جاہ فلاں بدعت ہے اس وسیلہ پر کتاب وسنت کی کوئی نص دلالت نہیں کرتی اور نہ ہی اس قسم کا وسیلہ صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین اور تابعین کرام رحمہم اﷲ کی طرف سے منقول ہے لہٰذا اس بدعت وسیلہ کے باطل ہونے پر یہی کافی ہے اس وجہ سے اکثر ائمہ محققین نے اس کا انکار کیا ہے جس کسی بدعتی مولوی نے اس کی اجازت دی تو اس کے قول کا ادنیٰ سا بھی اعتبار نہیں کیونکہ اس کا قول قرآن و حدیث کی صریح نصوص سے ٹکراتا ہے اور قرآن و حدیث دین میں بدعتیں ایجاد کرنے سے منع کرتے ہیں۔
ذات و جاہ اور مرتبہ کے وسیلہ کے جواز کے قائلین جن دلیلوں سے استدلال کرتے ہیں تو یہ ادلہ دو حال سے خالی نہیں ہیں :
(۱): یا تو یہ دلیلیں صحیح ہونگی تو انہوں نے ان میں تحریف کی ہو گی اور ظاہری معنوں کو انہوں نے سمجھا نہیں ہو گا اور لفظ کو اپنے ظاہری معنی سے پھیر دیا ہو گا۔
(۲): یا یہ دلیلیں بالکل باطل اور موضوع ہونگی جن پر اعتماد نہیں کیا جاتا۔ہم انشاء اﷲ ان دونوں امروں پر مختصر سی روشنی ڈالیں گے۔
امر اوّل: وہ نصوص ہیں جن کو انہوں نے وہاں محمول کیا ہے جہاں ان کو محمول نہیں کیا جاتا ذات کے ذریعہ وسیلہ کے قائل دو حدیثوں سے استدلال کرتے ہیں اور اپنا یہ خیال فاسد کرتے ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں ان کے باطل مذہب کی تائید کرتی ہیں۔
حدیث اوّل: امام بخاری رحمہ اﷲ نے حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ جب لوگوں سے بارش رک جاتی تو حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کے وسیلہ سے اﷲ تبارک و تعالیٰ سے بارش طلب کرتے اور کہتے اے اﷲ بے شک ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعہ آپ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے تھے تو ہم پر بارش برساتا تھا اور اب ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا کے ذریعہ آپ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں پس ہم پر بارش برسا۔حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر بارش برسائی جاتی۔اس حدیث سے جاہل یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کی ذات اور ان کی جاہ (جو ان کا اﷲ تعالیٰ کے ہاں مرتبہ تھا)سے وسیلہ تلاش کیا نہ کہ ان کی دعا سے۔
حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کا وسیلہ صرف یہی تھا کہ انہوں نے دعا کروائی اور ابن عباس رضی اﷲ عنہ نے اپنی عدا میں کہا کہ اے اﷲ میری وجہ سے ان پر بارش برسا اور صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم نے اس کو اسی پر برقرار رکھا۔یہ لوگ اپنے اس دعویٰ کو فاسد خیال سے ثابت کرتے ہیں۔ان کا یہ استدلال پانچ وجہوں سے باطل اور مردود ہے۔
(۱): اگر کسی کی ذات اور جاہ سے وسیلہ جائز ہوتا تو حضرت عمر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم (جو تمام مخلوقات سے افضل اور اعلیٰ ہیں )کی ذات سے وسیلہ کو چھوڑ کر حضرت عباس رضی اﷲ عنہ (جو فضیلت میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے کئی گناہ کم ہیں )کی ذات سے وسیلہ تلاش نہ کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا کا وسیلہ ان کی زندگی میں تھا کیونکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا مانگتے تو اﷲ تعالیٰ ان کی دعا کو قبول کرتا تھا جیسا کہ اعرابی کے واقعہ میں ماقبل گزر چکا ہے۔
(۲): انسان طبعاً جس وقت اس کو سخت حاجت پیش آتی ہے کسی بڑے وسیلہ (جو اس کو مقصود تک پہنچا دے)کو تلاش کرتا ہے۔اگر ذات کا وسیلہ جائز ہوتا تو حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا وسیلہ ان کی موت کے بعد کیسے چھوڑتے ؟حالانکہ خشک سالی اور قحط کی حالت میں تھے یہاں تک کہ اس سال کا نام قحط اور خشک سالی کاسال رکھا گیا۔
(۳): حدیث کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ کی دعا کے وسیلہ سے کئی مرتبہ اﷲ تبارک و تعالیٰ سے بارش طلب کی کیونکہ حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بھی لوگوں سے بارش رک جاتی تو حضرت عمر رضی اﷲ عنہ حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کی دعا کے وسیلہ سے بارش طلب کرتے تھے۔
اگر یہ بات حاصل ہو جائے کہ حضرت عمر رضی اﷲ نے زیادہ فضیلت والی ذات کے ہوتے ہوئے کم فضیلت والے کی طرف رجوع کیا ہے (جیسا کہ مخالفین کا خیال ہے )تو یہ بات صرف ایک ہی دفعہ حاصل ہوتی دوسری دفعہ تو ایسا نہ ہوتا بلکہ دوسری یا تیسری دفعہ تو زیادہ فضیلت رکھنے والی ذات کا وسیلہ ڈھونڈتے۔
(۴): قرآن وسنت کی مخالفت کرنے والے ہمارے ساتھ اتنی بات میں تو متفق ہیں کہ حضرت عمر رضی اﷲ کے اس قول (کنا نتوسل الیک بنیّنا) اور اسی طرح (کنا نتوسل الیک بعم نبیّنا)میں مضاف مقدرہے مخالفین بجاہ نبیّنااوربجاہ عم نبیّنا مضاف مقدر نکالتے ہیں اور ہم بدعاء نبیّنا اوربدعاء عمّ نبیّنا مضاف مقدر نکالتے ہیں۔مضاف مقدر کی تعیین میں مرجع سنت ،اور واقعہ سیاق و ماقبل ہے۔اب ہم غور و فکر اور تدبر کرتے ہیں کہ یہاں پر مضاف جاہ (ذات)ہے یا دعاء ہے۔
آپ ہمارے ساتھ آئیں۔حضرت عمر رضی اﷲ عنہ اور صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اپنے اپنے گھروں میں نہیں بیٹھے اور گھروں میں بیٹھ کر انہوں نے یوں کہا ہو کہ ہم اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا کے ذریعہ آپ کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں بلکہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم عیدگاہ کی طرف تشریف لائے اور اپنے ساتھ حضرت عباس رضی اﷲ عنہم کو لائے اور ان سے اپنے لئے دعا کروائی اب اس سے واضح اور روشن ہو گیا کہ یہاں مقام (دعا کا مقام ہے)اگر مقام ذات اور جاہ جے وسیلہ کا مقام ہوتا تو صحابہ کرام کے یہ زیادہ لائق ہوتا کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور جاہ سے وسیلہ پکڑتے کیونکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور جاہ اپنے رفیق اعلیٰ کی طرف منتقل ہونے سے متغیر نہیں ہوئی۔لیکن حضرت عمر رضی اﷲ عنہ اور ان کے ساتھ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم جانتے تھے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اس حالت میں ہو چکے ہیں جو اس حالت سے مختلف ہے جس پر وہ اپنے رفیق اعلیٰ کی طرف منتقل ہونے سے پہلے تھے۔اس لئے جب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم میں موجود ہوتے تو صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں تشریف لاتے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے دعا کرواتے تھے۔
اب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی وفات کے بعد برزخی زندگی میں ہیں جس کی کیفیت ماسوائے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا اور برزخی دنیا کی زندگی اور احوال سے بالکل مختلف ہے۔
(۵): اسی طرح کا عمل بعض دوسرے صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی طرف سے بھی ثابت شدہ ہے جیسا کہ حضرت معاویہ رضی اﷲ عنہم نے حضرت یزید بن اسود رحمہ اﷲ کی دعا کے وسیلہ سے بارش طلب کی۔اور اسی طرح کا عمل حضرت ضحاک بن قیس رضی اﷲ عنہ نے بھی یزید بن اسود رحمہ اﷲ کے ساتھ کیا تھا۔
یہ سب ادلہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا وسیلہ آپ کی وفات کے بعد تلاش نہیں کیا بلکہ وہ تو نیک ،صالح ،زندہ اور دعا ء پر قادر شخص کو تلاش کرتے تھے اور اس سے اپنے لئے دعاء کرواتے تھے۔اگر ذات اور جاہ کا وسیلہ مشروع اور جائز ہوتا تو صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اس کی طرف سب سے اگے بڑھتے اس لئے کہ وہ توہر چھوٹی و بڑی نیکی میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی اتباع کرنے میں حریص ہوتے تھے۔اگر یہ بات وارد اور طے شدہ ہوتی تو وہ اس کو ہماری طرف منتقل کر دیتے۔
حدیث ثانی: جس کو امام احمد،امام ترمذی اور امام ابن ماجہ رحمہم اﷲ نے حضرت عثمان بن حنیف رضی اﷲ عنہ روایت کیا ہے کہ ایک نابینا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی اے اﷲ کے رسول آپ اﷲ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے عافیت عطا فرمائے۔تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے لئے دعا کرتاہوں اور اگر آپ چاہیں توتم صبر کرو اور یہ صبر کرنا آپ کے لئے بہتر ہے تو اس نابینا نے عرض کی کہ آپ میرے لئے دعاء فرمادیں تو آپ نے اسے حکم دیا کہ تم اچھی طرح وضو کرو اور دو رکعت نماز پڑھو اور یہ دعا مانگو:
اللھم انی اسئلک واتوجہ الیک بنبیّک محمد نبی الرحمۃ یا محمد انی توجھت بک الیٰ ربی فی حاجتی ھذہ فتقضی لی اللھم فشفعہ فی وشفعنی فیہٖ۔ (ترمذی۴/۲۸۱-۲۸۲،مسند احمد ،ابن ماجہ)
’’اے اﷲ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اور میں آپ کی طرف آپ کے نبی محمد صلی اﷲ علیہ وسلم رحمت والے نبی (کی دعا)کے واسطہ سے متوجہ ہوتا ہوں اے اﷲ کے رسول میں آپ کی دعا کے واسطے سے اپنے رب کی طرف اپنی اس حاجت میں متوجہ ہوا ہوں پس میرے لئے میری حاجت کو پورا کیا جائے اے اﷲ میرے بارے میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سفارش قبول فرما اور میری اس کے بارے میں سفارش قبول فرما۔حضرت عثمان بن حنیف فرماتے ہیں کہ اس نابینا نے اسی طرح کیا تو وہ تندرست ہو گیا۔
ذات اور جاہ کے ذریعہ کا وسیلہ کا جواز تلاش کرنے والے یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ حدیث ان کیلئے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم یا آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے علاوہ صالحین کی ذات اور جاہ کے ذریعہ وسیلہ کے جوا زپر دلیل ہے چنانچہ نابینا نے نبی کریم صلی ا ﷲ علیہ وسلم کا وسیلہ تلاش کیا تو اس کی آنکھیں صحیح اور تندرست ہو گئیں اور وہ دیکھنے کے قابل ہو گیا۔
درحقیقت ان کا یہ استدلال باطل ہے بلکہ یہ حدیث تو مشروع وسیلہ کی قسموں میں سے تیسری قسم ہے اور وہ نیک اور زندہ آدمی کی دعا ء کا وسیلہ ہے۔اور عین ممکن ہے کہ ان کا یہ استدلال اسی حدیث کی رو سے ٹوٹ جائے اور بفضلہ تعالیٰ ٹوٹ رہا ہے توجہ کیجئے۔
(۱): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں نابینا اپنے لئے دعا ء کروانے کی غرض سے حاضر ہوا تھا اور یہ اس کے اس قول ادع اﷲ ان یعافینی (یعنی میرے لئے اﷲ تعالیٰ سے عافیت کی دعاء کریں )سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعاء کے ذریعہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی طرف وسیلہ تلاش کیا تھا کیونکہ وہ نابینا جانتا تھا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعاء اﷲ تبارک و تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے بخلاف دوسرے آدمی کی دعاء کے۔اگر نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور جاہ کا وسیلہ جائز ہوتا تو وہ نابینا اپنے گھر بیٹھ کر وسیلہ تلاش کرتا لیکن وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے دعاء کا مطالبہ کیا۔
(۲): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے دعاء کا وعدہ کیا اور ساتھ ساتھ اس کو نصیحت بھی کی جو اس کیلئے بہتر اور افضل تھی اور وہ نصیحت یہ تھی :ان شئت دعوت وان شئت صبرت فھو خیر لک اگر آپ چاہیں تو میں آپ کیلئے دعا کرتا ہوں اور اگر آپ چاہیں تو صبر کریں اور یہ آپ کیلئے بہتر ہے۔
(۳): نابینا نے دعاء پر اصرار کیا اور یہ اس اس قول ادعہ(یعنی آپ دعا کر دیں )سے پتہ چلتا ہے یہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی کیونکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سب سے زیادہ وعدہ وفا تھے اس لئے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے دعاء کو وعدہ کیا تھا جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔
(۴): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم مے اس کی بہترین طریقہ کی طرف رہنمائی کی اور وہ نیک عمل اور دعا کو جمع کرنا ہے چنانچہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ وضو کرے اور نماز پڑھے پھر دعا مانگے۔
(۵): اس دعامیں جو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اسے سکھائی اللھم فشفعہ فی کے الفاظ ہیں یعنی وہ یہ کہے کہ اﷲ میرے بارے میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سفارش قبول فرما : اب اس کو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور جاہ کے وسیلہ پر محمول کرنا محال ہے اس لئے کہ دعا کا معنی یہ ہے کہ اے اﷲ آپ کا میری آنکھوں کو شفا دینے میں نبی کریم صلی علیہ وسلم کی دعا کو قبول فرما۔اور شفاعت لغت میں دعا کو کہتے ہیں :
(۶): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے نابینا کو سکھایا کہ وہ وشفعنی فیہ کہے یعنی میری دعا کو اس نابینا کے بارے میں قبول فرما کہ اس کی آنکھیں تندرست ہو جائیں۔اس جملہ کے علاوہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس سے کوئی دوسرا اور جملہ (معنی)سمجھا جائے۔لہٰذا ہم مخالفین کو دیکھتے ہیں کہ وہ اس جملہ (معنی)سے منہ موڑتے ہیں اور اس کو اپنی کتابوں میں نہیں لاتے اس لئے ان کو معلوم ہے کہ یہ جملہ ان کے فاسد قول کے ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے۔
(۷): اس حدیث کو علماء کرام نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے معجزات اور آپ کی مقبول دعاؤں میں شمار کیا ہے اور اﷲ تبارک و تعالیٰ نے آپ کیی دعا کی برکت سے مختلف بیماریوں سے نجات کو ظاہر کیا۔اس نابینا کی آنکھوں کو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے تندرست کیا۔اسی لئے تو مصنفین نے اس حدیث کو دلائل النبوۃ میں روایت کیا ہے جیسا کہ امام بیہقی رحمہ اﷲ وغیرہ نے۔
یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نابینا کی شفا میں راز نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا ہی ہے اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ اگر بالفرض محال راز اکیلے نابینا کی دعا میں ہوتا نہ کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا میں تو پھر ہر ایک نابینا خالص اﷲ تبارک و تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعاء کرتا تو اسے شفا ہو جانی چاہئے حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ پتہ نہیں کہ روزانہ کتنے نابینے اپنے لئے دعا کرتے ہونگے اور وہ سب اسی حالت میں ہونگے بلکہ ان میں سے کسی ایک کو شفاء ہونی چاہیے۔
نابینا کی حدیث سے مخالفین کے استدلال کے ٹوٹنے کے درمیان ہمارے لئے واضح اور روشن ہو گیا کہ حدیث کے شروع سے لے کے اخر تک دعا اور عمل صالح کا مقام (ذکر)ہے جس کے ذریعہ دعا کرنے والا کھڑا ہوتا ہے چہ جائیکہ وہ دعا نبوت کے معجزات میں سے ہو جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے۔
وسیلہ کے باب میں ضعیف اور موضوع احادیث
دوسرا شبہ وہ ضعیف اور موضوع حدیثیں ہیں جن کے ذریعے مخالفین نے ذات کے وسیلہ کے جواز پر استدلال کیا ہے۔ان احادیث کے رد ہونے میں ان کا ضعیف اور موضوع ہونا ہی کافی ہے۔ہم انشاء اﷲ تعالیٰ ان کے ضعف کی علت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اختصار کے ساتھ ذکر کرتے ہیں :
(۱): حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ عنہ کی حدیث ہے۔
اللھم انّی اسئلک بحق السائلین علیک۔ (مسند احمد ج ۳/۲۱ ، ابن ماجۃ فی المساجد ۱۴ ج ۱/۲۵۶ ، مجمع الزوائد ج ۱۰/۱۱۷)۔
’’اے اﷲ میں سائلین کے آپ پر حق کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں ‘‘۔
یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ اس حدیث کو عطیہ عوفی نے حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت کیا ہے اور عطیہ عوفی ضعیف راوی ہے۔جیسا کہ امام نویؒ نے الاذکار میں اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ نے القاعدۃ الجلیلۃ میں۔اور علامہ ذہبی ؒ نے میزان الاعتدال میں علامہ ذہبیؒ نے الضعفاء ج۱ ص ۸۸میں کہا ہے کہ عطیہ عوفی کے ضعیف ہونے پر علماء نے اجماع کیا ہے۔اور علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد کی کئی جگہوں میں اس کو ضعیف کہا ہے۔
(۲): وہ حدیث ہے کہ جس کی امام حاکم ؒ نے حضرت عمر بن خطاب سے مرفوعاً تخریج کی ہے۔
لما اقترفت آدم الخطیئۃ قال یارب أسئلک بحق محمد لما غفرت لی فقال یا آدم وکیف عرفت محمداً ولم وأخلقہ قال یارب لما خلقتنی بیدک ونفخت فی من روحک رفعت رأسی فرایت علی قوائم العرش مکتوباً لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ فعلمت أنک لم تضف الی اسمک الا احب الخلق الیک فقال غفرت لک ولولا محمد ما خلقتک۔ (مستدرک حاکم : ۲/۶۱۵)
جب حضرت آدم نے غلطی کا اعتراف کیا تو عرض کی اے میرے رب میں آپ سے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے بخش دیں تو اﷲ تعالیٰ نے فرمایا اے آدم آپ نے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کو کس طرح پہچانا حالانکہ میں نے اس کو پیدا بھی نہیں کیا تو حضرت آدم نے عرض کی اے میرے رب جب آپ نے مجھے اپنے ہاتھوں سے بنایا اور آپ نے مجھ میں اپنی روح پھونکی تو جب میں نے اپنا سر اٹھایا تو میں نے آپ کے عرش کے پائیوں پر لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ لکھا ہوا دیکھا تو میں نے جان لیا کہ آپ نے اپنے نام کی اسی کو منسوب کیا ہے جو تمام مخلوق میں آپ کو محبوب ہے تو اﷲ تعالیٰ نے فرمایا میں نے آپ کو بخش دیا اگر محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نہ ہوتے تو میں آپ کو پیدا نہ کرتا۔
یہ حدیث موضوع ہے جیسا امام ذہبیؒ نے کہا ہے چنانچہ انہوں نے امام حاکم کا تعاقب کیا ہے ،امام ذہبی نے فرمایا ہے کہ :میں کہتا ہوں کہ یہ حدیث موضوع ہے اس میں عبدالرحمن ضعیف راوی ہے اور عبداﷲ بن اسلم فہری کو میں نہیں جانتا یہ کون ہے جیسا کہ اس حدیث میں عبداﷲ بن مسلم بن رشید ہے حافظ ابن حجرؒ نے اس پر جرح کی ہے ابن حبان فرماتے ہیں اس پر حدیثو ں کے گھڑنے کی تہمت لگی ہوئی ہے ،لیثؒ اور مالک پر حدیثیں گھڑتا تھا۔ابن لھیعہ کے بارے میں ہے کہ اس کی حدیث کو لکھنا جائز نہیں ہے۔
(۳): توسلوا بجاھی فان جاھی عند اﷲ عظیم۔ (القاعدۃ الجلیلۃ ص ۱۳۰م، والتوسل ص ۱۱۴)
’’نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم میری ذات اور جاہ کا وسیلہ تلاش کیا کرو بے شک اﷲ تعالیٰ کے ہاں میری ذات اور جاہ بہت بڑی ہے‘‘۔
یہ حدیث بھی موضوع ہے بلکہ اس کی اصل حدیث کی کسی بھی کتاب سے نہیں ملتی۔بلکہ یہ حدیث بدعتیوں اور قبرپرستوں کی بعض کتابوں میں پائی جاتی ہے۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور جاہ بہت بڑی ہے بلکہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم تو تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہیں جسا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :
انا سید ولد آدم ولا فخر۔ (المناقب ج ۵/۵۸۷ سنن الترمذی وابن ماجۃ فی الزھد ۳۷ ج ۲/۱۴۴۰ او مسند احمد ج ۱/۲۸۵)۔
ٍ ’’میں حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد کا سردار ہوں اس میں فخر کی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔
اس کے باوجود ہمارے لئے اس قسم کا وسیلہ جائز نہیں ہے۔چونکہ اس حدیث کا بطلان واضح ہو چکا ہے یہاں پر دوسری اور بھی موضوع اور ضعیف روایات ہیں جن کو قبر پرست اپنے باطل اور جھوٹے مذہب کی تائید کیلئے لائے ہیں ہم ان میں طویل بحث کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے کیونکہ یہ تمام احادیث نفس اسی معنی کے اردگرد گھومتی ہیں جس کو میں نے پہلی والی احادیث میں ذکر کیا ہے۔اب ثابت اور واضح ہو چکا ہے کہ ذات اور جاہ کے وسیلہ کے بارے میں کوئی ایک بھی قابل اعتماد حدیث نہیں ہے۔
قبروں کی زیارت کا حکم
بے شک قبروں کی زیارت کرنا مشروع اور جائز ہے لیکن اس طرح نہیں جس طرح آج لوگ کرتے ہیں۔قبروں پر مردوں کیلئے جانا جائز ہے مگر عورتوں کو اجازت نہیں ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
کنت نھیتکم عن زیارۃ القبور الا فزروھا فانھا تذکرۃ الاخرۃ۔ (ترمذی فی الجنائز ج ۳/۳۶۱)
’’میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا۔تو سن لو۔اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں ‘‘۔
یہ حدیث میں لفظفزروھا (یعنی تم ان کی زیارت کر لیا کرو)عام ہے مردوں اور عورتوں سب کو شامل ہے۔یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ کی حدیث کی وجہ سے صرف مردوں کے لئے خاص ہے۔
حضرت ابوہریر ہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لعن اﷲ زوارات القبور من النساء۔ (ترمذی فی الجنائز ج ۴/۶۲ وابن ماجۃ ج ۱/۵۰۲ ومسند احمد ج ۲/۳۳۷-۳۵۶)۔
’’اﷲ تعالیٰ قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت کرے‘‘۔
یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ قبروں پر جانا صرف مردوں کیلئے مستحب ہے نہ کہ عورتوں کیلئے اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے عورتوں کو جنازے کے پیچھے چلے سے منع فرمایا۔بات کا خلاصہ یہ ہے کہ عورتیں قبروں کی زیارت کی اجازت میں داخل نہیں ہیں اس کی دو وجہیں ہیں۔
(۱): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:فزروھا مذکر کے صیغہ کا استعمال کیا اور یہ عورتوں کو علی سبیل التغلیب شامل ہے اسی بناء پر عورتیں بطریق عموم ضعیف کے داخل ہونگی۔جمہور علماء کرام کے ہاں خاص کی دلیلوں کے مخالف نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ان دلیلوں کو نسخ کرتا ہے اگر عورتیں اس خطاب میں داخل ہوتیں تو ان کے لئے بھی قبروں کی زیارت مستحب ہوتی حالانکہ ہم کسی امام کو نہیں جانتے جس نے ان کے لئے قبروں کی زیارت کو مستحب سمجھا اور نہ ہی نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اور خلفاء الراشدین کے زمانہ میں عورتیں قبروں کی زیارت کیلئے نکلتی تھیں۔
(۲): نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے مردوں کو اجازت دینے کی علت بیان فرمائی کہ قبروں کو دیکھ کر موت یاد اتی ہے۔دل نرم ہوتا ہے اور آنکھوں سے انسو بہتے ہیں۔اسی طرح کی روایت مسند احمد میں بھی ہے یہ بات معلوم ہے کہ اگر عورت کو اجازت دی جائے تو اس میں صبر کم ہونے کی وجہ سے جزع ،فزع اور رونا پیٹنا زیادہ کرتی ہے۔ماقبل ذکر ہو چکا ہے کہ قبروں کی زیارت کرنے کا مقصد موت کو یاد کرنا ،میت کو سلام کرنا اور اس کے لئے خاص دعا کرنا ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی کہ ہم قبروں پر جا کر کیا پڑھیں۔
جب ہم قبروں پر جائیں تو یہ دعا پڑھیں :
السلام علیکم اھل الد یار من المسلمین والمومنین یرحم اﷲ المستقد مین منّا والمستاخرین وانّا ان شاء اﷲ بکم لاحقون۔ (مسلم ج ۲/۶۶۹-۶۷۱ ومسند احمد ج ۶/۲۲۱)۔
’’تم پر سلامتی ہو اے اس گھر والو مومنو اور مسلمانو!اﷲ تعالیٰ ان پر رحم کرے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اور جو بعد میں آئیں گے اور بے شک ہم اگر اﷲ تعالیٰ نے چاہا تم سے ملنے والے ہیں ‘‘۔
یا اس طرح کی اور دعا پڑھنی چاہئے جو قرآن وسنت میں وارد ہے۔لوگوں کی اکثریت حدیث کے بالکل خلاف کر رہی ہے یہ وہاں جاتے ہیں اور ان کیلئے دعا کرنے کی بجائے اپنے لئے دعا کرتے ہیں اور قبروں کو ہاتھ لگاتے ہیں چومتے ہیں اور چاٹتے ہیں اور ان کی طرف متوجہ ہو کر برکت حاصل کرنے اور خیر طلب یا مصائب کے دور کرنے کی امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔
یہ سب مشرکانہ حرکات اور بدعت افعال ہیں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان حرکات اور افعال پر تنقید کی ہے۔کیونکہ کبھی کبھار ایسا کرنے سے انسان شرک اکبر میں واقع ہو جاتا ہے خصوصاً جب قبر والے مردے سے یہ اعتقاد رکھ لے کہ یہ مردہ سنتا ہے اور دعا کو قبول کرتا ہے یا غیب جانتا ہے یا مصیبتوں کو دور کرتا ہے اب ان باتوں (کرتوتوں )پر تنبیہ کرنا واجب ہے اگرچہ قبروں کی زیارت کرنا مردوں کیلئے مستحب ہے لیکن زیارت کرنے کیلئے مستقل سفر کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کوئی مسلمان اپنے شہر کے مسلمانوں کے قبرستان پر جائے کیونکہ یہ سفرمیں شمار نہیں ہوتا۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تشد الرحال الا الیٰ ثلاثۃ مساجد المسجد الحرام و مسجدی ھذ ا والمسجد الاقصٰی۔ (بخاری فی الصلوٰۃ ج۳/۶۳ ومسلم فی الحج ج ۲/۹۷۶)۔
’’سفر زیارت تین مسجدوں کے علاوہ نہیں کیا جائے گا مسجد حرام اور میری یہ مسجد یعنی مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ‘‘۔
اب بڑی مصیبت تو یہ ہے کہ قبروں کی تعظیم کی جا رہی ہے اور ان کو اونچا کر کے اوپر قبے بنائے جا رہے ہیں اور ان کو سجدے کیے جا رہے ہیں باوجود اس کے کہ کئی احادیث نبویہ ان چیزوں کی نہی میں وارد ہوئی ہیں۔ہم انشاء اﷲ تعالیٰ کچھ احادیث یہاں ذکر کریں گے۔
(۱) بخاری ومسلم کی روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم جب اپنی مرض وفات میں تھے تو وہ اپنی چادر مبارک کو اپنے چہرہ مبارک سے ہٹا رہے تھے پس جب آپ اس سے مغموم ہوتے تو اسے ہٹا دیتے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اسی حالت میں فرمایا:
لعنۃ اﷲ علی الیھود والنصاری اتخذ وا قبور انبیائھم مساجد۔ (بخاری فی الانبیاء ج۶/۴۹۴)
’’یہود و نصاریٰ پر اﷲ تعالیٰ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے انبیاء علیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا‘‘۔
(۲) امام مسلم رحمہ اﷲ نے حضرت جندب بن عبداﷲ رضی اﷲ عنہ سے روایت کیا ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ان کی وفات سے پانچ دن پہلے یہ کہتے ہوئے سنا۔
ألا! ان من کان قبلکم کانوا یتخذون قبور انبیائھم مساجد ، ألا! فلا تتخذوا القبور مساجد فانی انھاکم عن ذلک۔ (مسلم فی المساجد ج ۱/۳۷۷-۳۷۸)۔
’’سن لو !تم سے پہلے والے لوگوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا۔خبردار !تم قبروں کو سجدہ گاہیں نہ بنانا بایقین میں تم کو اس سے منع کرتا ہوں ‘‘۔
(۳) امام احمد رحمہ اﷲ نے حسن سند سے عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے مرفوعاً نقل کیا ہے۔
ان من شرار الناس من تدرکھم الساعۃ وھم أحیاء والذ ین یتخذون القبور مساجد۔(مسند احمد ج۱/۴۵۳)۔
’’بالیقین بدتر وہ لوگ ہوں گے جن کو قیامت پائے گی اور وہ زندہ ہوں گے اور وہ قبروں کو سجدہ گاہیں بنا رہے ہوں گے‘‘۔
علامہ ابن قیم فرماتے ہیں کہ جو آدمی قبروں کے متعلق نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کے امر اور نہی اور صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کے عمل کے متعلق اور موجودہ زمانے کے لوگوں کی اکثریت کے متعلق غور و فکر کرے گا تو وہ ایک دوسرے کے مخالف اور جدا پائے گا۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت اور آج کے لوگوں کے عمل دونوں ایک ساتھ کبھی بھی جمع نہیں ہوں گے وہ کیسے؟آپ ذرا توجہ کریں۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور یہ لوگ قبروں کے پاس کھڑے ہو کر اور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں کو مسجدیں بنانے سے منع کیا ہے اور یہ لوگ قبروں پر مسجدیں بناتے ہیں اور وہاں میلہ لگاتے ہیں اور قبروں کا طواف کرتے ہیں۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں پر چراغ جلانے سے منع کیا ہے اور آپ دیکھتے ہیں کہ کتنے لوگ ہیں جو جمعرات کو قبروں پر جا کر چراغاں کرتے ہیں۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں پر میلہ لگانے سے منع کیا ہے اور یہ لوگ بڑھ چڑھ کر بڑی بے باکی کے ساتھ میلہ لگاتے ہیں اور وہاں اس طرح جمع ہوتے ہیں جس طرح مسلمان عید الفطر اور عید الاضحی کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں کو زمین کے ساتھ برابر کرنے کا حکم دیا ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں ابوالہیاج الاسدی کی روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے مجھ سے کہا:
الا ابعثک علی ما بعثنی علیہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم الا تدع تمثالاً الا طمستہ ولا قبراً مشرفاً الا سویتہ۔ (مسلم فی الجنائز ۹۳ ج۲/۶۶۶ و بو داؤد فی الجنائز ج۳/۵۴۸ و ترمذی ج۳/۳۵۷)
’’کیا میں آپ کو اس کام پر نہ بھیجوں جس کام پر مجھے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بھیجا تھا؟ کہ آپ کسی تصویر کو نہ چھوڑیں مگر اسے مٹا دیں اور اونچی قبر دیکھیں تو اسے زمین کے برابر کر دیں ‘‘۔
مسلم شریف میں حضرت ثمامہ بن شفی رضی اﷲ عنہ کی روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت فضالہ ابن عبید کے ساتھ ملک روم میں بردوس جگہ میں تھے تو ہمارا ایک ساتھی فوت ہو گیا(تو ہم نے جنازہ پڑھ کر اسے دفنا دیا)تو حضرت فضالہ رضی اﷲ عنہ نے اس کی قبر کو زمین کے ساتھ برابر کرنے کا حکم دیا۔پھر فرمایا کہ:
سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یامر بتسویتھا۔ (مسلم فی الجنائز ج۳/۶۶۶)۔
’’میں نے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے قبر کو زمین کے ساتھ برابر کرنے کا حکم سنا ‘‘۔
موجودہ زمانے کے قبر پرست ان احادیث صحیحہ کی بڑھ چڑھ کر مخالفت کرتے رہے ہیں اور قبروں کو گھروں کی طرح خوب اونچا کرتے ہیں اور ان پر قبے بناتے ہیں۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبر پر چونا لگانے اور اس پر عمارت بنانے سے منع کیا ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں :
نھی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم عن تجصیص القبر وان یقعد علیہ وان یبنی علیہ ونھی عن الکتابۃ علیھا۔ (مسلم ج ۲/۶۶۷)
’’نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبر پر چونا لگانے اور اس پر بیٹھنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع کیا ہے اور اس پر کتبے لکھ کر لگانے سے بھی منع فرمایا ہے‘‘اسی طرح کی روایت امام ابوداؤد رحمہ ا ﷲ نے بھی ذکر کی ہے امام ابو داؤدؒ حضرت جابر رضی اﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں :
ان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نھی عن تجصیص القبور وان یکتب علیھا۔’’کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبروں پر چونا لگانے اور ان پر لکھنے سے منع فرمایا ہے‘‘۔امام ترمذیؒ نے اس حدیث کو حسن کہا ہے۔(ترمذی فی الجنائز ج ۳/۳۵۹)یہ لوگ قبروں پر کتبے لگاتے ہیں اور ان پر قرآن کریم کی آیات وغیرہا لکھتے ہیں ۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبر پر ماسوائے مٹی کے اور کسی قسم کی زیادتی کرنے سے منع کیا ہے۔جیسا کہ امام ابوداؤد نے حضرت جابر رضی اﷲ عنہ سے روایت کیا ہے۔
ان رسول اﷲ علیہ وسلم نھی ان یجصص القبر أو یکتب علیہ أو یزداد علیہ۔ (ابوداؤد ج۳/۵۵۳)
یہ لوگ قبروں پر خوب زیادتی کرتے ہیں پکی اینٹیں ،چونا اور پتھر لگاتے ہیں۔حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اپنی قبروں پر پکی اینٹیں لگانے کو مکروہ (تحریمی)سمجھتے تھے۔
نبوت اور رسالت
علماء کرام نے نبی اور رسول کے درمیان فرق میں چند اقوال ذکر کئے ہیں انہی اقوال میں غور و فکر کرنے سے سب سے اچھا اور اعلیٰ ہم شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اﷲ کا قول پاتے ہیں جس کو انہوں نے اپنی کتاب النبوات میں ذکر کیا ہے۔
قال الشیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اﷲ :نبی وہ ہے جس کو اﷲ تعالیٰ اس سے پہلے والے نبی کی شریعت پر عمل کرنے کی خبر دے اور کفار کی طرف اس کو تبلیغ کے لیے نہ بھیجا ہو اور کبھی کبھار اس کی طرف خاص معین واقعہ میں خاص وحی اتی ہو۔پس انبیاء علیہم السلام کے پاس اﷲ تبارک و تعالی ٰ کی طرف سے وحی اتی ہے کہ وہ کیا کریں اور مومنین کو کس بات کا حکم دیں۔
رسول وہ ہے جس کو اﷲ تبارک و تعالیٰ خبر دے پھر اس کو کفار کو تبلیغ کرنے کا حکم دے جیسے حضرت نوح علیہ السلام۔
صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام سب سے پہلے اہل زمین کی طرف رسول بناکر بھیجے گئے تھے۔اور ان سے پہلے بھی انبیاء علیہم السلام تھے جیسے حضرت شیث اور حضرت ادریس علیہ السلام۔ (النبوات ص ۱۷۲-۱۷۳)
رسول اور نبی نفس امت میں سے بشر ہوتے ہیں ان پر بھی وحی احوال جاری ہوتے ہیں جو تمام بشر پر جاری ہوتے ہیں مثلاً موت و حیات۔اور ان کو بھی کھانے ،پینے ،سونے ،جاگنے ،راحت و آرام،نکاح و شادی وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح دوسرے انسان ان چیزوں کے محتاج ہوتے ہیں۔مگر اﷲ تبارک و تعالیٰ نے ان کو وحی عطا کرنے اور تبلیغ کے ذریعے تمام انسانوں سے ممتاز کیا ہے۔
جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
قل انما انا بشر مثلکم یوحی الیّ أنما الھکم الہ واحد۔ (سورۃ الکہف:۱۱۰)
’’آپ کہہ دیں کہ میں تم جیسا ہی ایک انسان ہوں ہاں میری طرف وحی کی جاتی ہے تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے‘‘۔
ما المسیح ابن مریم الا رسول قد خلت من قبلہ الرسل وامہ صد یقۃ کان یاکلان الطعام۔ (المائدۃ:۷۵)
’’مسیح ابن مریم سوائے پیغمبر ہونے کے اور کچھ بھی نہیں ہیں اس سے پہلے بھی کئی پیغمبر ہو چکے ہیں اور اس کی ماں ایک ولیہ عورت تھی دونوں ماں بیٹا کھانا کھایا کرتے تھے ‘‘۔
تمام امت میں رسولوں کی دعوت ایک ہی رہی ہے اور وہ خالص اﷲ تبارک و تعالیٰ کی توحید کی طرف دعوت دینا ہے اور توحید کو شرک و بدعت اور معاصی سے خالص کرنا ہے جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
شرع لکم من الد ین ما وصّٰی بہٖ نوحاً والذی أوحینا الیک وما وصّینا بہٖ ابراھیم و موسٰی و عیسٰی ان اقیموا الد ین ولا تتفرقوا فیہٖ۔ (الشوریٰ:۱۳)
اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے وہی شریعت مقرر کر دی ہے جس کے قائم کرنے کا اس نے حضرت نوح کو حکم دیا تھا اور جو بذریعہ وحی ہم نے تیری طرف بھیج دی ہے اور جس کا تاکیدی حکم ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اورعیسٰی علیہم السلام کو دیا تھا کہ اس دین کو قائم کرنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔
ولقد بعثنا فی کل امۃ رسولاً ان اعبد وا اﷲ واجتنبوا الطاغوت۔ (النحل:۳۶)
’’اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ لوگو!صرف اﷲ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو‘‘۔
لفظ طاغوت کی وضاحت
طاغوت طغیان سے مشتق ہے اور وہ حد سے تجاوز کرنے کو کہتے ہیں اور آیت کریمہ میں اس کا معنی یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس کے ذریعہ بندہ اپنی حد سے تجاوز کرے طاغوت کہلاتی ہے ،چاہے آدمی اپنے ایک معبود سے تجاوز کرے یا وہ متبوع اور مطاع سے تجاوز کرے۔
حضرت نوح علیہ السلام سب سے پہلے رسول ہیں جو اہل ارض کی طرف مبعوث ہوئے ہیں جیسا کہ اس پر حدیث الشفاعہ دلالت کرتی ہے :
انت اول المرسلین الی الارض۔ (مسلم ج۱/۱۸۴)
’’تم سب سے پہلے اہل ارض کی طرف رسول ہو‘‘۔
اور ان کا اخری اور سب سے افضل رسول ہمارے نبی محمد صلی اﷲ علیہ وسلم ہیں۔جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
ولکن رسول اﷲ و خاتم النبیین۔ (الاحزاب:۴۰)
’’اور لیکن وہ اﷲ تعالیٰ کے رسول ہیں اور آخری نبی ہیں ‘‘۔
اسی طرح نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
مثلی ومثل الأنبیاء کمثل قصر احسن بناء ہ وترک منہ موضع لبنۃ فطاف بہ النظار یتعجبون من حسن بنائہ الا موضع تلک اللبنۃ لا یعیبون سواھا فکنت انا سددت موضع تلک اللبنۃ ختم بی البنیان و ختم بی الرسل۔ (مسلم فی الفضائل ج ۴/۱۷۹۱ مسند احمد ۲/۲۵۷)
’’میری اور پہلے انبیاء علیہم السلام کی مثال اس محل کی طرح ہے جس کی عمارت خوبصورت ہو اور اس سے ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی گئی ہو دیکھنے والے اس سے تعجب کرتے ہوں ماسوائے اس اینٹ کی جگہ کے اس کے علاوہ کوئی عیب نہیں لگاتے پس میں نے اینٹ کی جگہ کو بند کر دیا ہے اور میری وجہ سے اس عمارت پر مہر لگ گئی ہے اور میری وجہ سے رسولوں پر مہر لگ گئی ہے۔
کیا اﷲ تعالیٰ کے رسول غیب جانتے ہیں ؟
اﷲ تعالیٰ کے رسول غیب نہیں جانتے مگرجس کا اﷲ تعالیٰ نے انہیں علم دیا ہے جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
عالم الغیب فلا یظھر علیٰ غیبہٖ احداً الا من ارتضٰی من رسول فانہ یسلک من بین یدیہ ومن خلفہ رصد ا لیعلم ان قد ابلغوا رسالات ربھم۔ (الجن : ۲۶-۲۷-۲۸)
’’وہ غیب کا جاننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کرے لیکن اس کے آگے پیچھے پہریدار مقرر کر دیتا ہے تاکہ ان کو اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے‘‘۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی علیہ السصلوۃ والسلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
قل لا املک لنفسی نفعا ولا ضرا الا ما شاء اﷲ ولو کنت اعلم الغیب لا ستکثرت من الخیر وما مسنی السوء ان انا الا نذیر و بشیر لقوم یؤمنون۔ (الاعراف:۱۸۸)
’’آپ کہہ دیں کہ میں خود اپنی ذات کے لئے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا مگر اتنا ہی جتنا اﷲ نے چاہا ہو اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کر لیتا اور کوئی مضرت مجھ پر واقع نہ ہوتی میں تو محض ڈرانے اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں ‘‘۔
قل لا املک لکم ضرا ولا رشد ا۔ (الجن:۲۴)
’’آپ کہہ دیں کہ میں تمہارے لئے کسی نفع و نقصان کا مالک نہیں ہوں ‘‘۔
جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور اولیاء رحمہم اﷲ بھی اﷲ تبارک و تعالیٰ کے علاوہ غیب جانتے ہیں تو انہوں نے اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا ہے اور ان کا یہ لچر دعویٰ قرآن و حدیث کی نصوص سے ٹکراتا ہے۔اکثر لوگوں نے انبیاء علیہم السلام کے بارے میں غلو کرنے میں مبالغہ کیا ہے یہاں تک کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے آپ کو اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں۔یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ تمام دنیا کی مخلوق نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے نور سے پیدا کی گئی ہے اور اس پر موضوع ،من گھڑت ،جن کی حدیث کی کتابوں میں کوئی اصل نہیں ہے ،دلیلیں پیش کرتے ہیں اور یہ بھی گمان فاسد کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی قبر میں زندہ تھے۔جس طرح وہ اپنے رفیق اعلیٰ کی طرف منتقل ہونے سے پہلے زندہ تھے۔اگر یہ بات اس طرح ہوتی تو ان کے ،نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے پیچھے نماز کو چھوڑنے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے کئی گناہ کم مرتبہ والے آدمی کے پیچھے نماز پڑھنے کی کوئی وہاں مقبول وجہ نہ ہوتی۔
جی ہاں انبیاء علیہماالسلام کی حیات پر صحیح احادیث دلالت کرتی ہیں ،جیسا کہ شہداء کی حیات پر قرآن کریم نے صراحت کی ہے لیکن یہ برزخی حیات ہے جس کی کیفیت کو ماسوائے اﷲ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔اور برزخی زندگی کو دنیاوی زندگی پر قیاس کرنا جائز نہیں ہے۔من جملہ احادیث میں سے جن کو امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہم اﷲ نے صحیح سند سے روایت کیا ہے۔
ان من افضل ایامکم یوم الجمعۃ فیہ خلق آدم وفیہ قبض وفیہ النفخۃ و فیہ الصعقۃ فاکثروا علیّ الصلوۃ فیہ فان صلاتکم معروضۃ علیّ قالوا یا رسول وکیف تعرض صلاتنا علیک وقد أرمت قال ان اﷲ حرم علی الارض أجساد الانبیاء۔ (ابوداؤد ج۲/۱۸۴ والنسائی فی الجمعۃ ج ۳/۷۵ وابن ماجۃ ج۱/۳۴۵)
’’بے شک جمعہ کا دن تمہارے دنوں میں افضل ہے اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن میں انہوں نے وفات پائی اور اسی دن میں صور پھونکا جائے گا اور اسی دن میں قیامت قائم ہو گی پس تم اس دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو اس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے تو صحابہ رضوان اﷲ علیہم نے عرض کی اے اﷲ کے رسول کیسے ہمارا درود آپ پر پیش کیا جائے گا؟آپ تو مٹی ہو چکے ہوں گے تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کے جسد کو زمین پر حرام کیا ہے ‘‘۔
یہ حدیث آپ کی اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کی حیات پر دلالت کرتی ہے مگر یہ کہ آپ کی حیات آپ کی وفات سے پہلے والی حیات سے مختلف ہے اور یہ برزخی حیات ہے اور یہ ایک پوشیدہ راز ہے جس کی حقیقت کو ماسوائے اﷲ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا لیکن یہ واضح اور ثابت شدہ امر ہے کہ برزخی حیات دنیاوی حیات کے بالکل مختلف ہے اور برزخی حیات کو دنیاوی حیات کے قوانین کے تابع نہیں کیا جائے گااس لئے کہ دنیا میں انسان کھاتا ہے ،پیتا ہے ،سانس لیتا ہے ،نکاح و شادی کرتا ہے ،حرکت کرتا ہے اور اپنی دوسری ضروریات پوری کرتا ہے ،بیمار ہوتا ہے اور گفتگو وغیرہ کرتا ہے۔کسی کے بس کی بات نہیں کے مرنے کے بعد اس کو یہ تمام امور پیش آتے ہوں حتی کہ انبیاء علیہم السلام کے لئے بھی ان میں سے کوئی ایک چیز ثابت نہیں ہوسکتی۔
یہ بات مسلم اور ثابت شدہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم آپ کی وفات کے بعد کئی مسائل میں مختلف تھے اور ان میں سے کسی ایک کے دل میں بھی یہ بات نہیں اتی تھی کہ وہ آپ کی قبر کے پاس آئے اور اس مسئلہ میں مشورہ لے اور اس مسئلہ میں جو بات درست اور صحیح ہو اس کے متعلق سوال کرے۔یہ ایسا کیوں نہ ہو!؟!!
بالیقین یہ معاملہ بہت واضح اور روشن ہے۔وہ یہ ہے کہ تمام صحابہ کرام ؓ یہ جانتے تھے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم دنیاوی حیات سے منقطع ہو چکے ہیں اور وہ زندگی واپس نہیں لوٹی،جس پر دنیاوی احوال اور اس کے قوانین شریعت منطبق ہوں۔پس رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی وفات کے بعد برزخی زندگی میں زیادہ کامل طور پر زندہ ہیں بہ نسبت عام انسانوں کے جوب رزخ میں زندہ ہوتے ہیں۔لیکن خاصی زندگی ہے جو دنیاوی زندگی کے مشابہ نہیں ہوسکتی۔
اکثر مسلمانوں کی حالت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان میں غلو کرنے کی وجہ سے خطرناک مرحلہ تک پہنچ چکی ہے۔حتی کہ انہوں نے خیال کیا ہے کہ نبی کریم صلی علیہ وسلم نفع اورنقصان کے مالک ہیں اور وہ پکار نے والے کی پکار کا جواب بھی دیتے ہیں اور یہ کہ ان کے قبضہ میں سب کچھ ہے۔مثال کے طور پر تم شاعر کے اس شعر کو دیکھو۔
یا اکرم الخلق مالی من الوذ بہ سواک عند نزول الحادث العمم
اے تمام مخلوق سے افضل۔مصیبتوں کے نازل ہونے کے وقت آپ کے علاوہ میرے لئے کوئی بھی نہیں ہے جس کی میں پناہ لوں
اور مزید کہا۔ وان من جودک الدنیا و ضرّتھا۔ومن علومک علم اللوح والقلم
اور بے شک دنیا اور آخرت آپ کی سخاوت سے ہے۔اور لوح و قلم کا علم بھی آپ کے علوم میں سے ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے۔اس شاعر نے اﷲ وحدہ لاشریک لہ کے کیا چیز چھوڑی ہے۔چنانچہ اس نے اپنی امید اور مصیبت کے وقت اپنی پناہ کو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے وابستہ کر دیا۔اب یہ برابر ہے کہ اس نے اس سے قیامت کے دن کا ارادہ کیا ہو یا کسی اور مصیبت کے وقت کا۔
اس لئے کہ وہ اس دعاء سے بھول گیا ہے کہ اکیلا اﷲ تبارک و تعالیٰ ہی ہر مصیبت میں پناہ گاہ ہے جیسا کہ اس نے دوسرے شعر میں اعتبار کیا ہے کہ دنیا اور آخرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے فضل و کرم سے ہے اور اس طرح اس نے اس شعر میں دعویٰ کیا ہے کہ اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے علم کو لوح محفوظ میں اور جس پر تمام قلم جاری ہوا ہے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے علوم کی مدد سے لکھا ہے۔
اس شاعر کے لائق تو یہ تھا کہ وہ اپنے اس قول کا عکس کرتا اور کفر میں واقع ہونے سے محفوظ ہو جاتا۔اب ذرا سوچو۔کہ اس طرح کے غلو کا دعویٰ کرنے والے کے درمیان یہودیوں کے اس قول (عزیر ابن اﷲ )کہ حضرت عزیر علیہ السلام اﷲ تبارک و تعالیٰ کے بیٹے ہیں۔اور نصاریٰ کے اس قول (المسیح ابن اﷲ )کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کے بیٹے ہیں اور ان کے اس قول (انہ ثالث ثلاثۃ)کہ وہ تینوں کا تیسرا ہے۔کے درمیان کیا فرق ہے ؟؟!
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: یا اھل الکتاب لا تغلوا فی دینکم۔ (المائدۃ:۷۷)
’’اے اہل کتاب تم اپنے دین میں غلو مت کرو‘‘۔
اسی طرح نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے بارے میں غلو کرنے سے اپنی امت کو منع کیا ہے۔چنانچہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تطرونی کما أطرت النصاری ابن مریم فانما انا عبد فقولوا عبداﷲ و رسولہ۔ (بخاری فی الانبیاء ج ۶/۴۷۸ ومسند احمد ج۱/۲۳)
’’(اے میری امت کے لوگو!)تم میری تعریف میں مبالغہ نہ کرنا جس طرح نصاریٰ نے ابن مریم کی تعریف میں مبالغہ کیا ہے میں بندہ ہوں پس تم (مجھے)اﷲ تعالیٰ کا بندہ اور اس کا رسول کہا کرو‘‘۔
ٍ لا تطرونی کا معنی ہے کہ تم میری تعریف کرنے میں مبالغہ نہ کرنا جیسا کہ اہل کتاب نے اپنے نبیاء علیہم السلام کی تعریف کرنے میں مبالغہ آمیزی کی ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو اتنا فخر کا فی ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تبارک و تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد کے سردار ہیں۔اور شفاعت کرنے والے ہیں۔اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی شفاعت قبول کی جائے گی۔اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم حوض کوثر والے ہیں اور مقام محمود والے ہیں۔اس کے علاوہ بھی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کئی خصوصیات کے مالک ہیں :آپ صلی اﷲ علیہ وسلم پر اﷲ تعالیٰ کی رحمت اور سلام ہو۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے محبت کرنے کا طریقہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان میں غلو اور مبالغہ کرنے میں نہیں ہے۔بلکہ آپ کی محبت آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے راستہ کی اتباع اور پیروی کرنے میں ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ۔ (آل عمران:۳۱)
’’آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کہہ دیں اگر تم اﷲ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو پھر میری پیروی کرو۔تو اﷲ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا‘‘۔
لقد کان لکم فی رسول اﷲ اسوۃ حسنۃ لمن کان یرجوا اﷲ والیوم الاخر وذکر اﷲ کثیرا(الاحزاب:۲۱)
’’یقیناً تمہارے لئے اﷲ تعالیٰ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ موجود ہے ہر اس شخص کیلئے جو اﷲ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع کرتا ہے اور بکثرت اﷲ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے‘‘۔
چار مسائل جن کا جاننا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے
(۱) علم (۲)اس پر عمل کرنا(۳)علم کی طرف لوگوں کو دعوت دینا(۴)علم کے بارے میں تکالیف آنے پر صبر کرنا
ان چار مسائل پر سورۃ العصر میں ترغیب ائی ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
،والعصر ان الانسان لفی خسر الا الذ ین امنوا و عملوا الصالحات و تواصوا بالحق وتواصوا بالصبر۔ (العصر)
’’اﷲ تعالیٰ بہت بڑی بخشش والے بڑے رحم والے کے نام سے شروع،زمانے کی قسم۔بے شک انسان سر تا سر نقصان میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور جنہوں نے اپس میں حق کی وصیت کی ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ‘‘۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے زمانے کی قسم اٹھائی ہے۔اﷲ تعالیٰ کو اختیار ہے کہ وہ اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم اٹھائے۔بخلاف مخلوق کے۔ہمارے لئے مخلوق کے ہمارے لئے مخلوق کی قسم اٹھانا جائز نہیں ہے۔لہٰذا ہم اﷲ تعالیٰ کی یا اس کے اسماء و صفات کی قسم اٹھا سکتے ہیں۔جو اب قسم ان الانسان لفی خسرہے الانسان میں لاف لام استغراق کا فائدہ دیتا ہے۔یعنی تمام انسان خسارے میں ہیں۔ماسوائے ان لوگوں کے جو چار صفا ت کے ساتھ متصف ہیں۔یہ لوگ اس خسارے سے مستثنیٰ ہیں۔اور وہ صفات یہ ہیں :
(۱): ایمان اب ضروری ہے کہ اس ایمان کی بنیاد علم پر ہو۔اور علم اﷲ تعالیٰ کو اس کے اسماء اور صفات کے ذریعے پہچان لینے کا نام ہے۔اور اس کے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو پہچان لینے اور دلیلوں سے دین اسلام کو پہچان لینے کا نام ہے۔اور اس علم کے مقتضاء پر قولاً ،عملاً اور اعتقاداً عمل کرنا۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
فاعلم انہ لاالہ الااﷲ واستغفر لذنبک۔ (محمد:۱۹)
’’اے نبی تو یقین کر لے کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگ‘‘۔
امام بخاری نے ایک باب قائم کیا ہے جس کا انہوں نے عنوان،قول اور عمل سے پہلے علم کا بیان رکھا ہے۔صحیح بخاری شرح مع فتح الباری ج۱ /۱۵۹۔
(۲): دوسرے مسئلہ کی طرف و عملوا الصالحات۔کے ذریعے اشارہ کیا ہے۔پس علم بغیر عمل کے بے جان جسم کی طرح ہے۔کیونکہ بے جان جسم کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے اسی طرح بغیر علم بغیر عمل کے کوئی فائدہ نہیں دیتا بلکہ وہ تو صاحب علم پر حجت اور دلیل ہے۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
یا ایھا الذ ین امنوا لم تقولون ما لا تفعلون ، کبر مقتا عند اﷲ ان تقولوا ما لا تفعلون۔ (الصف:۲-۳)
’’اے ایمان والو!تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں۔تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اﷲ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے‘‘۔
عمل اس وقت تک درست نہیں ہوتا جب تک خالص اﷲ تعالیٰ کی رضاء اور سنت کے موافق نہ کیا جائے۔
(۳): تیسرے مسئلہ کی طرف و تواصوا بالحقکے ذریعے اشارہ کیا ہے۔اور یہ حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعے علم اور اس پر عمل کرنے کی طرف دعوت دیتا ہے۔جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
قل ہذہ سبیلی ادعوا الی اﷲ علی بصیرۃ انا ومن اتبعنی وسبحان اﷲ وما انا من المشرکین۔ (یوسف)
’’تو کہہ دے کہ میری راہ یہی ہے۔اﷲ تعالیٰ کی طرف میں اور میرے فرمانبردار بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ۔اور اﷲ تعالیٰ پاک ہے اور میں مشرکوں سے نہیں ہوں ‘‘۔
(۴): چوتھے مسئلہ کی طرف و تواصوا بالصبر کے ذریعے اشارہ کیا ہے۔اس لئے جو آدمی اﷲ تعالیٰ کی طرف بلاتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ دعوت و تبلیغ کے سلسلہ میں جو جو تکالیف اور مصائب آئیں ان پر صبر کرے۔اور انبیاء علیہم السلام کی اقتداء کرے۔کیونکہ انہوں نے صبر کیا اور دعوت و تبلیغ میں لگے رہے۔یہاں تک کے ان کو بھی دعوت الی اﷲ کے سلسلہ میں تکالیف اور ایذائیں پہنچیں۔
اس وقت یہ سورت بہت بڑی سور ت ہے۔کیونکہ اس نے وہ چیز بیان کر دی جس پر مسلمانوں کو ہونامناسب اور ضروری ہے۔کہ اسلام کیلئے عملی تطبیق اس سورت پر کرے جو اﷲ تعالیٰ کو خوش کر دے۔
امام شافعی رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ اگر اﷲ تعالیٰ اپنی مخلوق پر یہی ایک سورت نازل کرتا تو ان کی نجات کیلئے یہ ایک سورت ہی کافی ہوتی۔
اسلام ،ایمان اور احسان
(۱) اسلام: اسلام کا لغوی معنی ہے کہ آدمی توحید کے ذریعے اﷲ تبارک و تعالیٰ کا مطیع و فرمانبردار ہو جائے۔اور اطاعت کے ذریعے اس کا تابعدار ہو جائے اور شرک سے پاک اور صاف ہو جائے اور مشرکین سے اپنی برأت کا اظہار کرے۔
جیسا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حکایت نقل کرتے ہوئے فرمایا:
واذ قال ابراھیم لأبیہ وقومہٖ اننی براء مما تعبدون الا الذ ی فطرنی فانہ سیھد ین ، وجعلھا کلمۃ باقیۃ فی عقبہٖ لعلھم یرجعون۔ (الزخرف:۲۶-۲۷-۲۸)
’’اور جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد اور اپنی قوم سے فرمایا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو بجز اس اﷲ کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہ ہدایت بھی کرے گا۔ابراہیم علیہ السلام اسی کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ باز آ جائیں ‘‘۔
اسلام کے پانچ رکن ہیں۔(۱)لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ کی گواہی دینا (۲)نماز قائم کرنا(۳)زکوٰۃ ادا کرنا (۴)رمضان شریف کے مہینے کے روزے رکھنا (۵) بیت اﷲ کا حج ادا کرنا۔جس کو اس کی طرف جانے کی طاقت حاصل ہو۔
(۱) لاالہ الااﷲ کی گواہی کا معنی یہ ہے کہ ماسوائے اﷲ تبارک و تعالیٰ کے حقیقی معبود کوئی نہیں ہے اور محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی گواہی کا معنی یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت کرنا۔اور جس کے متعلق انہوں نے خبر دی ہے تصدیق کرنا۔اور جس سے انہوں نے منع کیا ہے اس سے رک جانا۔اور اﷲ تبارک و تعالیٰ کی عبادت مشروع طریقہ سے کرنا۔
(۲) ایمان: ایمان لغت میں تصدیق کرنے کو کہتے ہیں۔اور شرعاً۔زبان سے اقرار کرنے دل سے تصدیق کرنے اور جوارح سے عمل کرنے کو کہتے ہیں۔ایمان کی یہی صحیح ترین اور راحج تعریف ہے۔اس کی تصدیق قرآن وسنت کی نصوص بھی کرتی ہیں۔اور یہی تعریف سلف صالحین سے منقول ہے۔
قرآن وسنت کی نصوص ایمان کی کمی و زیادتی پر بھی دلالت کرتی ہیں۔کہ ایمان اطاعت کرنے سے زیادہ ہوتا ہے اور نافرمانی و معصیت سے کم ہوتا ہے۔اﷲ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا:
والذ ین اھتدوا زادتھم ھدی و اتاھم تقواھم۔ (محمد :۱۷)
’’اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اﷲ تعالیٰ نے ان کو ہدایت میں اور بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیز گاری عطا فرمائی ‘‘۔
انما المؤمنون الذ ین اذا ذکر اﷲ اجلت قلوبھم و اذا تلیت علیھم ایاتہ ایمانا و علی ربھم یتوکلون۔
’’بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اﷲ تعالیٰ کا ذکر اتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں۔اور جب اﷲ تعالیٰ کی آیتیں پڑھ کر ان کو سنائی جاتی ہیں تو یہ ایتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے رب پر توکل اور بھروسہ کرتے ہیں ‘‘۔ (الانفال:۲)
ھو الذی انزل السکینۃ فی قلوب المؤمنین لیزدادوا ایمانا مع ایمانھم۔ (الفتح :۴)
’’وہی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں سکون و اطمینان ڈال دیا تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ ہی ساتھ اور بھی ایمان میں بڑھ جائیں ‘‘۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
الایمان بضع وسبعون شعبۃ اعلاھا لاالہ الااﷲ وادناھا اماطۃ الاذیٰ عن الطریق والحیاء شعبۃ من الایمان
’’ایمان کے ستر سے زیادہ شعبے ہیں۔سب سے اعلیٰ شعبہ لاالہ الااﷲ ہے اور سب سے کم شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔اور حیاء بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔ (ابوداؤد فی السنۃ ج۵/۵۶ والنسائی فی الایمان ج۹/۹۷)۔
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
یخرج من کان فی قلبہ مثقال ذرۃ من ایمان۔ (بخاری ج۳۱/۳۹۳ و مسلم ج۱/۱۷۲)
’’جس کے دل میں ذرہ برابر ایمان ہو گا تو اسے جہنم سے نکالا جائے گا‘‘۔
ایمان کی کمی اور زیادتی پر صریح اور واضح دلیلیں ہیں۔جیسا کہ اہل سنت والجماعت کا مذہب ہے۔جو لوگ ایمان کی کمی اور زیادتی کے قائل نہیں ان کے قول کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔اس لئے ان کا قول قرآن وحدیث کی مذکورہ بالادلائل کے خلاف ہے۔جن لوگوں نے ایمان کی عدم کمی اور زیادتی پر جن دلیلوں سے سہارا لیا ہے تو ان میں سے کوئی بھی دلیل صحیح طور پر ثابت نہیں ہے۔ہم بطور مثال کے پیش کرتے ہیں۔
حضرت ابوہریرۃ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ ثقیف کا ایک وفد ایا تو انہوں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اے اﷲ کے رسول۔کیا ایمان زیادہ اور کم ہوتا ہے ؟!
تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا - ایمان مکمل فی القلب و زیادتہ کفر ونقصانہ شرک۔
’’نہیں۔ایمان دل کے اندر مکمل ہے اور اس کی زیادتی کفر ہے اور اس کا نقصان شرک ہے‘‘۔
یہ حدیث موضوع ہے جیسا کہ حافظ ابن کثیرؒ نے اس پر متنبہ کیا ہے۔وہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند ابو لیث سے لے کر ابومطیع تک مجہول راویوں کی ہے۔اور تاریخ کی کتابوں میں ان کو کوئی مقام حاصل نہیں ہے۔ابو مطیع حکم بن عبداﷲ بن مسلمہ بلخی ہے۔امام احمداور یحیی بن معین وغیرھما نے اس کو ضعیف کہا ہے۔اور ابوالمھزم۔وہ یزید بن سفیان ہے اور یہ بھی ضعیف راوی ہے۔امام نسائی فرماتے ہیں۔کہ یہ متروک ہے اور امام شعبہ نے اس پر حدیث گھڑنے کی تہمت لگائی ہے۔چنانچہ امام شعبہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر لوگ اس کو دوپیسے دے دیں تو ان کو ستر حدیثیں بیان کر دے گا۔
ایمان کے چھ رکن ہے۔(۱)اﷲ تبارک و تعالیٰ پر ایمان لانا۔(۲)اس کے فرشتوں پر ایمان لانا۔(۳)اس کی کتابوں پر ایمان لانا۔(۴)اس کے رسولوں پر ایمان لانا(۵)قیامت کے دن پر ایمان لانا(۶)اﷲ تعالیٰ کی ہر اچھی و بری تقدیر پر ایمان لانا۔
(۳) احسان: احسان یہ ہے کہ آپ اﷲ تبارک و تعالیٰ کی عبادت اس طرح کریں گویا آپ اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کو دیکھ رہے ہیں۔اگر آپ اس کو نہیں دیکھ رہے تو وہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چھپ کر اور اعلانیہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کا مراقبہ ہو۔جس طرح اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنے والا اور اس سے ڈرنے والا شخص مراقبہ کرتا ہے۔
اسلام۔ایمان اور احسان کے بیان میں مسلم شریف میں حدیث آئی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں :
’’ہم ایک دن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ہمارے سامنے سفید کپڑوں والا اور سخت سیاہ بالوں والا آدمی ایا اس سفر کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا اور ہم میں سے اس کو کوئی پہچانتا بھی نہیں تھا حتی کہ وہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا اور اس نے اپنے گھٹنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے گھٹنوں مبارک سے لگا دئیے اور اس نے اپنے ہاتھ رانوں پر رکھے اور عرض کی اے محمد مجھے اسلام کے بارے میں خبر دیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام یہ ہے کہ آپ گواہی دیں کہ اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے اور محمد اﷲ کے رسول ہیں اور آپ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور رمضان کے روزے رکھیں اور اگر آپ کے پاس بیت اﷲ کی طرف سفر کرنے کی طاقت ہے تو حج کریں۔تو اس نے کہا کہ آپ نے سچ فرمایا۔حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے اس پر تعجب کیا کہ یہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے سوال بھی کر رہا ہے اور آپ کی تصدیق بھی کر رہا ہے پھر اس نے عرض کی کہ مجھے ایمان کے بارے میں خبر دیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاؤ اور اس کی ہر اچھی و بری تقدیر پر ایمان لاؤتو اس نے کہا کہ آپ نے سچ فرمایا۔تو اس نے عرض کی مجھے احسان کے بارے میں خبر دیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم اﷲ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اﷲ کو دیکھ رہے ہو اور اگر آپ اس کو نہیں دیکھ رہے تو وہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔تو پھر اس نے عرض کی مجھے قیامت کے بارے میں خبر دیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسؤل۔سائل سے زیادہ نہیں جانتا۔تو پھر اس نے عرض کی کہ مجھے قیامت کی نشانیوں کے ابرے میں خبر دیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ باندھی اپنی مالکہ کو جنے گی اور آپ دیکھیں گے ننگے پاؤں والے اور ننگے بدن والے تنگدستوں کو اور بکریوں کے چرواہوں کو اپنی عمارتوں کو اونچا بناتے ہوئے۔حضرت عمر رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر وہ آدمی چلا گیا تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے پھر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ سے فرمایا اے عمر کیا تم جانتے ہو کہ یہ سائل کون تھا تو میں نے عرض کی کہ اﷲ اور اس کے رسول ہی خوب جانتے ہیں تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ جبریل علیہ السلام تھے جو تم کو تمہارا دین سکھانے کے لئے تمہارے پاس آئے تھے۔
٭٭٭
تشکر: اردوہوم داٹ کام تدوین پروف ریڈنگ اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
عقیدۂ توحید اور غیر اﷲ کا تصوّر
ڈاکٹر محمد طاہر القادری
من دون اللہ کا صحیح مفہوم
’’مِن دُونِ اللّهِِ‘‘ کوئی مخصوص قرآنی اصطلاح نہیں جیسا کہ عام طور پر سمجھ لیا گیا ہے۔ عربی لغت کے اعتبار سے فعل دَانَ یَدُوْنُ کا مادہ دُوْناً ہے جس میں کمزوری، حقارت، خساست، پستی اور گھٹیا پن کا معنی پایا جاتا ہے۔
1۔ عام روزمرّہ گفتگو میں اہلِ عرب کسی کی حقارت اور گھٹیا پن کے بارے میں یوں اظہار کرتے ہیں : ’’صَارَ دُوْناً خَسِيْساً‘‘ کہ فلاں شخص دُوْن یعنی گھٹیا اور کمینہ ہو گیا۔
اس جملے میں گھٹیا پن، پستی اور حقارت و خساست کا مفہوم مضمر ہے۔
فيروز آبادي، القاموس المحيط، 1 : 1545
2۔ يقال للقاصر عن الشيئی دُون ’’جو شخص اپنی کمزوری کے باعث کوئی کام کرنے سے عاجز و قاصر ہو اسے بھی دُون کہا جاتا ہے۔‘‘
راغب اصفهانی، المفردات : 172
3۔ اگر کوئی چیز کسی کے مقابلے میں مقداراً تھوڑی، کم حقیر اور ہلکی ہو تو اسے بھی دُون کہتے ہیں۔ جیسے ارشادِ ربانی ہے۔
وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ يَّشَآءُ.
’’اور اس سے کم تر (جو گناہ بھی ہو) جس کے لئے چاہتا ہے بخشش دیتا ہے۔‘‘
النساء، 4 : 48
روزمرّہ گفتگو میں مِن دُونِ اللَّهِ کا استعمال ’’غیر اﷲ‘‘ کے معنی میں ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں اکثر و بیشتر ’’مِن دُونِ اللّهِ‘‘ یا ’’مِن دُونِهِ‘‘ کے الفاظ کفار و مشرکین کے شرک کی نفی اور ابطالِ باطل کے ضمن میں ان کے معبودانِ باطلہ کے لئے استعمال ہوئے ہیں جس سے نہ صرف ان کا غیرِ خدا ہونا ثابت ہوتا ہے بلکہ ان کی اصل حیثیت یعنی بے مائیگی بھی متعین ہو جاتی ہے اور اس پر مستزاد ان کے الٰہ اور قابلِ پرستش ہونے کا رد بھی ہو جاتا ہے۔ مزید برآں دَانَ یَدُوْنُ کے اصل معنی کی بنا پر ان کا پست و حقیر، گھٹیا اور عاجز و کمزور بلکہ بارگاہِ خداوندی میں ان کا بے مایہ اور بے حیثیت ہونا بھی ثابت ہو جاتا ہے۔ گویا مِن دُونِ اللَّهِ کے الفاظ سے کفار و مشرکین کے مشرکانہ معتقدات اور توہمات کا قلع قمع کرنا اور ان کو یہ باور کرانا مقصود ہے کہ ان کے جھوٹے معبود اس قدر بے حیثیت ہیں کہ وہ کسی قسم کے نفع و نقصان کا باعث نہیں ہو سکتے۔
2۔ مِن دُونِ اللّهِ کی حقیقی مراد
قرآن مجید میں جہاں کہیں بھی مِن دُونِ اللَّهِ یا اس کے مماثل الفاظ کا ذکر ہوا ہے وہاں اس سے مقصود کفار و مشرکین کے باطل عقائد و نظریات کا رد اور معبودانِ باطلہ کی بے وقعتی کا اظہار ہے۔ بنیادی طور پر ان الفاظ سے درج ذیل امور کا بیان مقصود ہوتا ہے۔
(1) باطل عقائد و نظریات
کفار و مشرکین کے بارے میں نازل ہونے والی آیات کے سیاق و سباق میں ان کے باطل عقائد و نظریات کا ذکر کر کے کسی نہ کسی صورت میں ان کی تردید اور تغلیط مقصود ہے۔
(2) معبودانِ باطلہ
ان الفاظ کے ذریعہ عام طور پر ان کے معبودانِ باطلہ یعنی ان بتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں وہ خدا کا شریک ٹھہرا کر مستحقِ عبادت سمجھتے تھے۔
(3) اللہ تعالیٰ کے سوا ہر ایک سے اُلوہیت کی نفی
ان الفاظ کے ذریعے معبودانِ باطلہ کی ذاتِ حق سے مطلقاً بے تعلقی اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہر ایک سے الُوہیت کی نفی کی گئی ہے۔
(4) معبودانِ باطلہ کی بے وقعتی
مِن دُونِ اللَّهِ سے ان معبودانِ باطلہ کی بے بسی، بے حیثیتی اور بے وقعتی ظاہر کرنا مقصود ہے تاکہ کفار و مشرکین اس حقیقت پر متنبہّ ہو کر اپنے مزعومہ مشرکانہ خیالات سے باز آ جائیں اور انہیں عبادت کے لائق نہ سمجھیں۔
(5) کفار و مشرکین سے خطاب
کلامِ الٰہی میں مِن دُونِ اللّهِ کے مخاطب مورد و اطلاق کے اعتبار سے اہلِ ایمان نہیں بلکہ اہلِ کفر مشرکین اور ان کے وہ الٰہ اور جھوٹے معبود مراد ہیں جن کی وہ پرستش کرتے تھے۔ مِن دُونِ اللّهِ سے نہ تو اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ انبیاء و رسل علیھم السلام مراد ہیں اور نہ ہی صلحاء و اولیاء جنہیں بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت اور مقامِ قرب و محبوبیت سے نوازا گیا ہے، ان کا ذکر قرآن حکیم میں اس پیرائے میں نہیں کیا گیا۔ اہلِ ایمان انہیں خدا کا شریک یا اپنا معبود نہیں سمجھتے۔ اگر کسی جگہ نصاریٰ کے تذکرے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم علیھا السلام کے حوالے سے ایسی بات کہی گئی ہے تو وہ بھی صرف اس بناء پر کہ انہوں نے دونوں برگزیدہ ہستیوں کو خدا اور خدا کا بیٹا مان کر واضح شرک کا ارتکاب کیا تھا۔ جس پر اس بات کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے استفسار کیا جائے گا : أَأَنتَ قُلتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَـهَيْنِ مِن دُونِ اللّهِ. (المائدۃ، 5 : 116) ’’کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ تم مجھ کو اور میری ماں کو اللہ کے سوا دو معبود بنا لو؟‘‘ جس کا جواب وہ نفی میں دیں گے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہاں بھی تثلیث کے ماننے والوں کے مزعومہ مشرکانہ عقائد کی تردید اور خدا کی الُوہیت کے سوا ہر ایک کی نفی مقصود ہے۔
******
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)