قرآن مجید اور نسائیات
نا معلوم
تمہید
اسلام میں نسائیات کے موضوع پر غور کرنے سے پہلے اس نکتہ کا پیش نظر رکھنا ضروری ہے کہ اسلام نے ان افکار کا مظاہرہ اس وقت کیا ہے جب باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کر دیتا تھا اور اس جلادیت کو اپنے لیے باعث عزت و شرافت تصور کرتا تھا عورت دنیا کے ہرسماج میں انتہائی بے قیمت مخلوق تھی اولاد ماں کو باپ سے ترکہ میں حاصل کیا کرتی تھی لوگ نہایت آزادی سے عورت کا لین دین کیا کرتے تھے اور اس کی رائے کی کوئی قیمت نہیں تھی حد یہ ہے کہ یونان کے فلاسفہ اس نکتہ پر بحث کر رہے تھے کہ اسے انسانوں کی ایک قسم قرار دیا جائے یا یہ ایک ایسی انسان نما مخلوق ہے جسے اس شکل و صورت میں انسان کے انس و الفت کے لیے پیدا کیا گیا ہے تاکہ وہ اس سے ہرقسم کا استفادھ کرسکے استفادھ کرسکے ورنہ اس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دور حاضر میں آزادی نسواں اور تساوی حقوق کا نعرہ لگانے والے اور اسلام پر طرح طرح کے الزامات عائد کرنے والے اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ عورتوں کے بارے میں اس طرح کی با عزت فکراور اس کے سلسلہ میں حقوق کا تصور بھی اسلام ہی کا دیا ہوا ہے ورنہ اس کی طرح کی با عزت فکر اور اس کے سلسلہ میں حقوق کا تصور بھی اسلام ہی کا دیا ہوا ہے ورنہ اس نے ذلت کی انتہائی گہرائی سے نکال کر عزت کے اوج پر نہ پہونچا دیا ہوتا تو آج بھی کوئی اس کے بارے میں اس انداز سے سوچنے والا نہ ہوتا یہودیت اور عیسائیت تو اسلام سے پہلے بھی ان موضوعات پر بحث کیا کرتے تھے انھیں اس وقت اس آزادی کا خیال کیوں نہیں آیا اور انھوں نے اس دور میں مساوی حقوق کا نعرہ کیوں نہیں لگایا یہ آج عورت کی عظمت کا خیال کہاں سے آ گیا اور اس کی ہمدردی کا اس قدر جذبہ کہاں سے آ گیا ؟
درحقیقت یہ اسلام کے بارے میں احسان فراموشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ جس نے تیر اندازی سیکھائی اسی کو نشانہ بنا دیا اور جس نے آزادی اور حقوق کا نعرہ دیا اسی پر الزامات عائد کر دیے۔بات صرف یہ ہے کہ جب دنیا کو آزادی کا خیال پیدا ہوا تواس نے یہ غور کرنا شروع کیا کہ آزادی کا یہ مفہوم تو ہمارے دیرینہ مقاصد کے خلاف ہے آزادی کا یہ تصور تو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ ہرمسئلہ میں اس کی مرضی کا خیال رکھا جائے اور اس پرکسی طرح کا دباؤ نہ ڈالا جائے اور اس کے حقوق کا تقاضا یہ ہے کہ اسے میراث میں حصہ دیا جائے اسے جاگیرداری اور سرمایہ کا شریک تصور کیا جائے اور یہ ہمارے تمام رکیک ، ذلیل اور فرسودہ مقاصد کے منافی ہے لہذا انھوں نے اسی آزادی اور حق کے لفظ کو باقی رکھتے ہوئے مطلب برآری کی نئی راہ نکالی اور یہ اعلان کرنا شروع کر دیا کہ عورت کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ وہ جس کے ساتھ چاہے چلی جائے اور اس کے مساوی حقوق کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جتنے افراد سے چاہے رابطہ رکھے اس سے زیادہ دور حاضر کے مردوں کو عورتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ عورت کوکرسی اقتدار پر بٹھاتے ہیں تواس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور اس کے برسراقتدار لانے میں کسی نہ کسی صاحب قوت و جذبات کا ہاتھ ہوتا ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ وہ قوموں کی سربراہ ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی سربراہ کی ہاں میں ہاں ملاتی رہتی ہے اور اندرسے کسی نہ کسی احساس کمتری میں مبتلا رہتی ہے اسلام اسے صاحب اختیار دیکھنا چاہتا ہے لیکن مردوں کا آلہ کاربن کر نہیں ۔وہ اسے حق اختیار و انتخاب دینا چاہتا ہے لیکن اپنی شخصیت، حیثیت، عزت اور کرامت کا خاتمہ کرنے کے بعد نہیں۔اس کی نگاہ میں اس طرح کا اختیار مردوں کو حاصل نہیں ہے تو عورتوں کا کہاں سے حاصل ہو جائے گا جب کہ اس کی عصمت و عفت کی قدر و قیمت مردسے زیادہ ہے اور اس کی عفت جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں آتی ہے جب کے مرد کے ساتھ ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
اسلام مردوں سے بھی یہ مطالبہ کرتا ہے کہ جنس تسکین کے لیے قانون کا دامن نہ چھوڑیں اور کوئی قدم ایسا نہ اٹھائیں جوان کی عزت و شرافت کے خلاف ہو چنانچہ ان تمام عورتوں کی نشاندہی کر دی گئی جن جنسی تعلقات کا جواز نہیں ہے ان تمام صورتوں کی طرف اشارہ کر دیا گیا جن سے سابقہ رشتہ مجروح ہوتا ہے اور ان تمام تعلقات کو بھی واضح کر دیا جن کے بعدپھردوسرا جنسی تعلق ممکن نہیں رہ جاتا ایسے مکمل اور مرتب نظام زندگی کے بارے میں یہ سوچنا کہ اس نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے اور عورتوں کے حق میں ناانصافی سے کام لیا ہے خود اس کے حق میں ناانصافی بلکہ احسان فراموشی ہے ورنہ اس سے پہلے اسی کے سابقہ قوانین کے علاوہ کوئی اس صنف کا پرسان حال نہیں تھا اور دنیا کی ہر قوم میں اسے نشانہ ظلم بنا لیا گیا تھا۔
اس مختصر تمہید کے بعداسلام کے چند امتیازی نکات کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے جہاں اس نے عورت کی مکمل شخصیت کا تعارف کرایا ہے اور اسے اس کا واقعی مقام دلوایا ہے ۔
عورت کی حیثیت
ومن آیاتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجا لتسکنوا الیھاوجعل بینکم مودة و رحمة (روم۲۱)
اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہارا جوڑا تمھیں میں سے پیدا کیا ہے تاکہ تمھیں اس سے سکون زندگی حاصل ہو اور پھر تمہارے درمیان محبت اور رحمت کا جذبہ بھی قرار دیا ہے ۔
آیت کریمہ میں دو اہم باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے:
۱۔ عورت عالم انسانیت ہی کا ایک حصہ ہے اور اسے مرد کا جوڑا بنایا گیا ہے ۔اس کی حیثیت مرد سے کمتر نہیں ہے۔
۲۔ عورت کا مقصد وجود مرد کی خدمت نہیں ہے، مرد کا سکون زندگی ہے اور مرد و عورت کے درمیان طرفینی محبت اور رحمت ضروری ہے یہ یکطرفہ معاملہ نہیں ہے۔
ولھن مثل الذی علیھن بالمعروف وللرجال علیھن درجة (بقرہ ۲۲۸)
عورتوں کے لیے ویسے ہی حقوق ہیں جیسے ان کے ذمہ فرائض ہیں مردوں کو ان کے اوپر ایک درجہ اور حاصل ہے ۔
یہ درجہ حاکمیت مطلقہ کا نہیں ہے بلکہ ذمہ داری کاہے کہ مردوں کی ساخت میں یہ صلاحیت رکھی گئی ہے کہ وہ عورتوں کی ذمہ داری سنبھال سکیں اور اسی بنا انھیں نان و نفقہ اور اخراجات کا ذمہ دار بنا گیا ہے ۔
فاستجاب لھم ربھم انی لااضیع عمل عامل منکم من ذکراوانثی بعضکم من بعض (آل عمران ۱۹۵)
تو اللہ نے ان کی دعا کو قبول کر لیا کہ ہم کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کرنا چاہتے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، تم میں بعض بعض سے ہے، یہاں پر دونوں کے عمل کو برابر کی حیثیت دی گئی ہے اور ایک کودوسرے سے قرار دیا گیا ہے ۔
ولاتتمنوا مافضل اللہ بعضکم علی بعض للرجال نصیب ممااکتسبوا وللنساء نصیب ممااکتسبن (نساء۳۲)
اور دیکھو جو خدا نے بعض کو بعض سے زیادہ دیا ہے اس کی تمنا نہ کرو مردوں کے لیے اس میں سے حصہ ہے جو انھوں نے حاصل کر لیا ہے ۔
یہاں بھی دونوں کو ایک طرح کی حیثیت دی گئی ہے اور ہر ایک کودوسرے کی فضیلت پر نظر لگانے سے روک دیا گیا ہے ۔
وقل رب ارحمھماکماربیانی صغیرا (اسراء۲۳)
اور یہ کہو کہ پروردگار ان دونوں (والدین)پراسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح انھوں نے مجھے پالا ہے۔
اس آیت کریمہ میں ماں باپ کو برابر کی حیثیت دی گئی ہے اور دونوں کے ساتھ احسان بھی لازم قرار دیا گیا ہے اور دونوں کے حق میں دعائے رحمت کی بھی تاکید کی گئی ہے ۔
یاایھا الذین آمنوالایحل لکم ان ترثوا النساٴ کرھا ولاتعضلوھن لتذھبوا ببعض ماآتیمتوھن الا ان یاتین بفاحشة مبینة وعاشروھن بالمعروف فان کرھتموھن فعسی ان تکرھواشیئاویجعل اللہ فیہ خیرا کثیرا (نساء۱۹)
ایمان والو ۔ تمھارے لئے نہیں جائز ہے کہ عورت کے ز بردستی وارث بن جاؤ اور نہ یہ حق ہے کہ انھیں عقد سے روک دو کہ اس طرح جو تم نے ان کو دیا ہے اس کا ایک حصہ خود لے لو جب تک وہ کوئی کھلم کھلا بد کاری نہ کریں، اور ان کے ساتھ مناسب برتاؤ کرو کہ اگر انھیں نا پسند کرتے ہو تو شاید تم کسی چیز کو نا پسند کرو اور خدا اس کے اندر خیر کثیر قرار دے دے،
واذا طلقتم النساٴ فبلغن اجلھن فامسکو ھن بمعروف اؤ سرحوھن بمعروف ولاتمسکوھن ضرارا لتعتقدو اومن یفعل ذالک فقد ظلم نفسہ (بقرہ ۱۳۲) اور جب عورتوں کو طلاق دو اور ان کی مدت عدت قریب آ جائے تو چا ہو تو انھیں نیکی کے ساتھ روک لو ورنہ نیکی کے ساتھ آزاد کر دو ،اور خبر دار نقصان پہونچانے کی غرض سے مت روکنا کہ اس طرح ظلم کرو گے، اور جو ایسا کریگا وہ اپنے ہی نفس کا ظالم ہو گا ۔
مذکورہ دونوں آیات میں مکمل آزادی کا اعلان کیا گیا ہے جہاں آزادی کا مقصد شرف اور شرافت کا تحفظ ہے اور جان و مال دونوں کے اعتبار سے صاحب اختیار ہونا ہے اور پھر یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ ان پر ظلم در حقیقت ان پر ظلم نہیں ہے بلکہ اپنے ہی نفس پر ظلم ہے کہ ان کے لئے فقط دنیا خراب ہوتی ہے اور انسان اس سے اپنی عاقبت خراب کر لیتا ہے جو خرابی دنیا سے کہیں زیادہ بدتر بربادی ہے ۔
الرجال قوامون علی النساء بما فضل اللہ بعضھم علی بعض وبما انفقوا من اموالھم ۔( نساء ۳۴ ) مرد اور عورتوں کے نگراں ہیں اور اس لئے کہ انھوں نے اپنے اموال کو خرچ کیا ہے ۔
آیت کریمہ سے بالکل صاف واضح ہو جاتا ہے کہ اسلام کا مقصد مرد کو حاکم مطلق بنا دینا نہیں ہی اور عورت سے اس کی آزادی حیات کا سلب کر لینا نہیں ہے بلکہ اس نے مرد کو بعض خصوصیات کی بناء پر کھر کا نگراں اور ذمہ دار بنا دیا ہے اور اسے عورت کے جان مال اور آبرو کا محافظ قرار دے دیا ہے اس کے علاوہ اس مختصر حاکمیت یا ذمہ داری کو بھی مفت نہیں قرار دیا ہے بلکہ اس کے مقابلہ میں اسے عورت کے تمام اخراجات و مصارف کا ذمہ دار بنا دیا ہے ۔ اور کھلی ہوئی بات ہے کہ جب دفتر کا افسر یا کار خانہ کا مالک صرف تنخواہ دینے کی بنا پر حاکمیت کے بیشمار اختیارات حاصل کر لیتا ہے اور اسے کوئی عالم انسانیت توہین نہیں قرار دیتا ہے اور دنیا کا ہر ملک اسی پالیسی پر عمل کر لیتا ہے تو مرد زندگی کی تمام ذمہ داریاں قبول کرنے کے بعد اگر عورت پر پابندی عائد کر دے کہ اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے اور کیلئے ایسے وسائل سکون فراہم کر دے کہ اسے باہر نہ جا نا پڑے اور دوسرے کی طرف ہوس آمیز نگاہ سے نہ دیکھنا پڑے تو کونسی حیرت انگیز بات ہے یہ تو ایک طرح کا بالکل صاف اور سادہ انسانی معاملہ ہے جو ازدواج کی شکل میں منظر عام پر آتا ہے کر مرد کمایا ہوا مال عورت کا ہو جاتا ہے اور عورت کی زندگی کاسرمایہ مرد کا ہو جاتا ہے مرد عورت کے ضروریات پورا کرنے کے لئے گھنٹوں محنت کرتا ہے اور باہر سے سرمایہ فراہم کرتا ہے اور عورت مرد کی تسکین کے لیے کوئی زحمت نہیں کرتی ہے بلکہ اس کاسرمایہٴ حیات اس کے وجود کے ساتھ ہے انصاف کیا جائے کہ اس قدر فطری سرمایہ سے اس قدر محنتی سرمایہ کا تبادلہ کیا عورت کے حق میں ظلم اور ناانصافی کہا جا سکتا ہے جب کہ مرد کی تسکین میں بھی عورت برابر کی حصہ دار ہوتی ہے اور یہ جذبہ یک طرف نہیں ہوتا ہے اور عورت کے مال صرف کرنے میں مرد کو کوئی حصہ نہیں ملتا ہے مرد پر یہ ذمہ داری اس کے مردانہ خصوصیات اور اس کی فطری صلاحیت کی بنا پر رکھی گئی ہے ورنہ یہ تبادلہ مردوں کے حق میں ظلم ہوتا جاتا اور انھیں یہ شکایت ہوتی کہ عورت نے ہمیں کیا سکون دیا ہے اور اس کے مقابلہ میں ہم پر ذمہ داریوں کاکس قدر بوجھ لاد دیا گیا ہے یہ خوداس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ جنس اور مال کاسودانہیں ہے بلکہ صلاحیتوں کی بنیاد پرتقسیم کار ہے عورت جس قدر خدمت مرد کے حق میں کرسکتی ہے اس کا ذمہ دار عورت کا بنا دیا گیا ہے اور مرد جس قدر خدمت عورت کرسکتا ہے اس کااسے ذمہ داربنا دیا گیا ہے اور یہ کوئی حاکمیت یا جلادیت نہیں ہے کہ اسلام پر ناانصافی کا الزام لگا دیا جائے اور اسے حقوق نسواں کا ضائع کرنے والا قرار دے دیا جائے ۔
یہ ضرور ہے کہ عالم اسلام میں ایسے مرد بہرحال پائے جاتے ہیں جو مزاجی طور پر ظالم، بے رحم اور جلاد ہیں اور انھیں جلادی کے لیے کوئی موقع نہیں ملتا ہے تواس کی تسکین کاسامان گھرکے اندر فراہم کرتے ہیں اور اپنے ظلم کا نشانہ عورت کو بناتے ہیں کہ وہ صنف نازک ہونے کی بنا پر مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے اور اس پر ظلم کرنے میں ان خطرات کا اندیشہ نہیں ہے جوکسی دوسرے مرد پر ظلم کرنے میں پیدا ہوتے ہیں اور اس کے بعد اپنے ظلم کا جواز قرآن مجید کے اس اعلان میں تلاش کرتے ہیں اور ان کا خیال یہ ہے کہ قوامیت نگرانی اور ذمہ داری نہیں ہے بلکہ حاکمیت مطلقہ اور جلادیت ہے حالانکہ قرآن مجید نے صاف صاف دو وجوہات کی طرف اشارہ کر دیا ہے ایک مرد کی ذاتی خصوصیت ہے اور امتیازی کیفیت ہے اور اس کی طرف سے عورت کے اخراجات کی ذمہ داری ہے اور کھلی ہوئی بات ہے کہ دونوں اسباب میں نہ کسی طرح کی حاکمیت پائی جاتی ہے اور نہ جلادیت بلکہ شاید بات اس کے برعکس نظر آئے کہ مرد میں فطری امتیاز تھا تواسے اس امتیازسے فائدہ اٹھانے کے بعد ایک ذمہ داری کا مرکز بنا دیا گیا اور اس طرح اس نے چارپیسے حاصل کیے تو انھیں تنہا کھانے کے بجائے اس میں عورت کا حصہ قرار دیا ہے اور اب عورت وہ مالکہ ہے جو گھرکے اندر چین سے بیٹھی رہے اور مرد وہ خادم قوم ملت ہے جو صبح سے شام تلک اہل خانہ کے آذوقہ کی تلاش میں حیران وسرگرداں رہے یہ درحقیقت عورت کی نسوانیت کی قیمت ہے جس کے مقابلہ میں کسی دولت، شہرت، محنت اور حیثیت کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔
ازدواجی زندگی
انسانی زندگی کا اہم ترین موڑ ہوتا ہے جب دوانسان مختلف الصنف ہونے کے باوجود ایک دوسرے کی زندگی میں مکمل طورسے دخیل ہو جاتے ہیں اور ہر ایک کو دوسرے کی ذمہ داری اور اس کے جذبات کا پورے طور پر لحاظ رکھنا پڑتا ہے ۔اختلاف کی بنا پر حالات اور فطرت کے تقاضے جداگانہ ہوتے ہیں لیکن ہرانسان کودوسرے کے جذبات کے پیش نظر اپنے جذبات اور احساسات کی مکمل قربانی دینی پڑتی ہے۔
قرآن مجید نے انسان کو اطمینان دلایا ہے کہ یہ کوئی خارجی رابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے مسائل اور مشکلات کاسامناکرنا پڑے بلکہ یہ ایک فطری معاملہ ہے جس کا انتظام خالق فطرت نے فطرت کے اندر ودیعت کر دیا ہے اور انسان کواس کی طرف متوجہ بھی کر دیا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :
ومن آیاتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجالتسکنوا الےھا وجعل بینکم مودة ورحمة ان فی ذلک لایات لقوم یتکرون (روم)
اور اللہ کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمھارا جوڑا تمھیں میں سے پیدا کیا ہے تاکہ تمھیں سکون زندگی حاصل ہو اور پھر تمہارے درمیان مودت اور رحمت قرار دی ہے اس میں صاحبان فکر کے لیے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں۔
بے شک اختلاف صنف، اختلاف تربیت، اختلاف حالات کے بعد مودت اور رحمت کا پیدا ہو جانا ایک علامت قدرت و رحمت پروردگار ہے جس کے بے شمار شعبہ ہیں اور ہر شعبہ میں متعدد نشانیاں پائی جاتی ہیں آیت کریمہ میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ جوڑا اللہ نے پیدا کیا ہے یعنی یہ مکمل خارجی مسئلہ نہیں ہے بلکہ داخلی طور پر ہر مرد میں عورت کے لیے اور ہر عورت میں مرد کے لیے صلاحیت رکھ دی گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کو اپنا جوڑا سمجھ کر برداشت کرسکے اور اس سے نفرت اور بیزاری کا شکار نہ ہو اور اس کے بعد رشتہ کے زیر اثر مودت اور رحمت کا بھی قانون بنا دیا تاکہ فطری جذبات اور تقاضے پامال نہ ہو نے پائیں یہ قدرت کا حکیمانہ نظام ہے جس سے علیحدگی انسان کے لیے بے شمار مشکلات پیداکرسکتی ہے چاہے انسان سیاسی اعتبارسے اس علیحدگی پر مجبور ہو یا جذباتی اعتبارسے قصداً مخالفت کرے اولیاء اللہ بھی اپنے ازدواجی رشتوں سے پریشان رہے ہیں تواس کا راز یہی تھا کہ ان پرسیاسی اور تبلیغی اعتبارسے یہ فرض تھا کہ ایسی خواتین سے عقد کریں اور ان مشکلات کاسامناکریں تاکہ دین خدا فروغ حاصل کرسکے اور کار تبلیغ انجام پا سکے فطرت اپنا کام بہرحال کر رہی تھی یہ اور بات ہے کہ وہ شرعاً ایسے ازدواج پر مجبور اور مامور تھے کہ ان کا ایک مستقل فرض ہوتا ہے کہ تبلیغ دین کی راہ میں زحمتیں برداشت کریں کہ یہ راستہ پھولوں کی سےچ سے نہیں گذرتا ہے بلکہ پر خار وادیوں سے ہو کر گذرتا ہے ۔
اس کے بعد قرآن حکیم نے ازدواجی تعلقات کو مزیداستواربنانے کے لیے فریقین کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا اور یہ بات واضح کر دیا کہ صرف مودت اور رحمت سے بات تمام نہیں ہو جاتی ہے بلکہ کچھ اس کے خارجی تقاضے بھی ہیں جنھیں پورا کرنا ضروری ہے ورنہ قلبی مودت و رحمت بے ا ثر ہو کر رہ جائے گی اور اس کا کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو گا ارشاد ہوتا ہے :
ھن لباس لکم وانتم لباس لھن ۔(بقرہ ۱۸۷) عورتیں تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو۔
یعنی تمہارا خارجی اور معاشرتی فرض یہ ہے کہ ان کے معاملات کی پردہ پوشی کرو اور اور ان کے حالات کواسی طرح طشت از بام نہ ہونے دوجس طرح لباس انسان کے عیوب کو واضح نہیں ہونے دیتا ہے اس کے علاوہ تمہارا ایک فرض یہ بھی ہے کہ انھیں سرد و گرم زمانے سے بچاتے رہو اور وہ تمہیں زمانے کی سردوگرم ہواؤں سے محفوظ رکھیں کہ یہ مختلف ہوائیں اور فضائے کسی بھی انسان کی زندگی کو خطرہ میں ڈال سکتی ہیں اور اس کے جان اور آبرو کو تباہ کرسکتی ہیں ۔
دوسری طرف ارشاد ہوتا ہے :
نساء کم حرث لکم فاتواحرثکم انی شئتم (بقرہ)
تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں لہذا اپنی کھیتی میں جب اور جس طرح چاہو آ سکتے ہو (شرط یہ ہے کہ کھیتی برباد نہ ہونے پائے )
اس بلیغ فقرہ سے مختلف مسائل کا حل تلاش کیا گیا ہے اولا بات کو یک طرفہ رکھا گیا ہے اور لباس کی طرح فریقین کو ذمہ دار بنا گیا ہے بلکہ مرد کو مخاطب کیا گیا ہے کہ اس رخ سے ساری ذمہ داری مرد پر عائد ہوتی ہے اور کھیتی کی بقا کا مکمل انتظام کاشتکار کے ذمہ ہے زراعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ پردہ پوشی اور سرد و گرم زمانے سے تحفظ دونوں کی ذمہ داریوں میں شامل تھا ۔
دوسری طرف اس نکتہ کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ عورت کے رابطہ اور تعلق میں اس کی اس حیثیت کا لحاظ بہرحال ضروری ہے کہ وہ زراعت کی حیثیت رکھتی ہے اور زراعت کے بارے میں کاشتکار کو یہ اختیار تو دیا جا سکتا ہے کہ فصل کے تقاضوں کو دیکھ کر کھیت کو افتادہ چھوڑ دے اور زراعت نہ کرے لیکن یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا ہے کہ اسے تباہ و برباد کر دے اور قبل از وقت یا نا وقت زراعت شروع کر دے کہ اسے زراعت نہیں کہتے ہیں بلکہ ہلاکت کہتے ہیں اور ہلاکت کسی قیمت پر جائز نہیں قرار دی جا سکتی ہے ۔
مختصر یہ ہے کہ اسلام نے رشتۂ ازدواج کو پہلی منزل پر فطرت کا تقاضا قرار دیا پھر داخلی طورپراس میں محبت اور رحمت کا اضافہ کیا اور ظاہری طور پر حفاظت اور پردہ پوشی کو اس کا شرعی نتیجہ قرار دیا اور آخر میں استعمال کے تمام شرائط و قوانین کی طرف اشارہ کر دیا تاکہ کسی بدعنوانی، بے ربطی اور بے لطفی نہ پیدا ہونے پائے اور زندگی خوشگوار اندازسے گذر جائے ۔
بدکاری
ازدواجی رشتہ کے تحفظ کے لیے اسلام نے دو طرح کے انتظامات کیے ہیں : ایک طرف اس رشتہ کی ضرورت ،اہمیت اور اس کی ثانوی شکل کی طرف اشارہ کیا اور دوسری طرف ان تمام راستوں پر پابندی عائد کر دی جس کی بنا پر یہ رشتہ غیر ضروری یا غیر اہم ہو جاتا ہے اور مرد کو عورت یا عورت کو مرد کی ضرورت نہیں رہ جاتی ہے، ارشاد ہوتا ہے
ولاتقربواالزنا انہ کان فاحشة وساء سبیلا (اسراء)
اور خبردار زنا کے قریب بھی نہ جانا کہ یہ کھلی ہوئی بے حیائی ہے اور بدترین راستہ ہے ۔
اس ارشاد گرامی میں زنا کے دونوں مفاسدکی وضاحت کی گئی ہے کہ ازدواج کے ممکن ہوتے ہوے اور اس کے قانون کے رہتے ہوئے زنا اور بدکاری ایک کھلی ہوئی بے حیائی ہے کہ یہ تعلق انھیں عورتوں سے قائم کیا جائے جن سے عقد ہوسکتا ہے تو بھی قانون سے انحراف اور عفت سے کھیلنا ایک بے غیرتی ہے اور اگر ان عورتوں سے قائم کیا جائے جن سے عقد ممکن نہیں ہے اور ان کا کوئی مقدس رشتہ پہلے سے موجود ہے تو یہ مزید بے حیائی ہے کہ اس طرح اس رشتہ کی بھی توہین ہوتی ہے اور اس کاتقدس بھی پامال ہو جاتا ہے ۔
پھر مزید وضاحت کے لیے ارشاد ہوتا ہے :
ان الذین یحبون ان تشیع الفاحشة فی الذین آمنوا لھم عذاب الیم (نور)
جو لوگ اس امرکودوست رکھتے ہیں کہ صاحبان ایمان کے درمیان بدکاری اور بے حیائی کی اشاعت ہو ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام اس قسم کے جرائم کی عمومیت اور ان کا اشتہار دونوں کو ناپسندکرتا ہے کہ اس طرح ا یک انسان کی عزت بھی خطرہ میں پڑ جاتی ہے اور دوسی طرف غیر متعلق افراد میں ایسے جذبات بیدار ہو جاتے ہیں اور ان میں جرائم کو آزمانے اور ان کا تجربہ کرنے کا شوق پیدا ہونے لگتا ہے جس کا واضح نتیجہ آج ہر نگاہ کے سامنے ہے کہ جب سے فلموں اور ٹی وی کے اسکرین کے ذریعہ جنسی مسائل کی اشاعت شروع ہو گئی ہے ہر قوم میں بے حیائی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہر طرف اس کا دور دورہ ہو گیا ہے اور ہر شخص میں ان تمام حرکات کا ذوق اور شوق بیدار ہو گیا ہے جن کا مظاہرہ صبح و شام قوم کے سامنے کیا جاتا ہے اور اس کا بدترین نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مغربی معاشرہ میں شاہراہ عام پروہ حرکتیں ظہور پذیر ہو رہی ہیں جنھیں نصف شب کے بعد فلموں کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے اور اپنی دانست میں اخلاقیات کا مکمل لحاظ رکھا جاتا ہے اور حالات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مستقبل اس سے زیادہ بدترین اور بھیانک حالات ساتھ لے کر آ رہا ہے اور انسانیت مزید ذلت کے کسی گڑھے میں گرنے والی ہے قرآن مجید نے انھیں خطرات کے پیش نظر صاحبان ایمان کے درمیان اس طرح کی اشاعت کو ممنوع اور حرام قرار دے دیا تھا کہ ایک دو افراد کا انحراف سارے سماج پر اثرانداز نہ ہو اور معاشرہ تباہی اور بربادی کا شکار نہ ہو۔ رب کریم ہر صاحب ایمان کواس بلاسے محفوظ رکھے ۔
تعدد ازدواج
دور حاضر کا حساس ترین موضوع تعدد ازدواج کا موضوع ہے جسے بنیاد بنا کر مغربی دنیا نے عورتوں کواسلام کے خلاف خوب استعمال کیا ہے اور مسلمان عورتوں کو بھی یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ تعدد ازدواج کا قانون عورتوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کی تحقیر و توہین کا بہترین ذریعہ ہے گویا عورت اپنے شوہر کی مکمل محبت کی بھی حقدار نہیں ہوسکتی ہے اور اسے شوہر کی آمدنی کی طرح اس کی محبت کی بھی مختلف حصوں پرتقسیم کرنا پڑے گا اور آخر میں جس قدر حصہ اپنی قسمت میں لکھا ہو گا اسی پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
عورت کا مزاج حساس ہوتا ہے لہذا اس پراس طرح کی ہر تقریر باقاعدہ طور پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان مفکرین نے اسلام اور مغرب کو یکجا کرنے کے لیے اور اپنے زعم ناقص میں اسلام کو بدنامی سے بچانے کے لیے طرح طرح کی تاویلیں کی ہیں اور نتیجہ کے طور پر یہ ظاہر کرنا چاہا ہے کہ اسلام نے یہ قانون صرف مردوں کی تسکین قلب کے لیے بنا دیا ہے ورنہ اس پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے اور نہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ کوئی مسلمان اس قانون پر عمل کرے اور اس طرح عورتوں کے جذبات کو مجروح بنائے ۔ ان بےچارے مفکرین نے یہ سوچنے کی بھی زحمت نہیں کی ہے کہ اس طرح الفاظ قرآن کی تو تاویل کی جا سکتی ہے اور قرآن مجید کو مغرب نواز قانون ثابت کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن اسلام کے سربراہوں اور بز رگوں کی سیرت کا کیا ہو گا جنھوں نے عملی طور پراس قانون پر عمل کیا ہے اور ایک وقت میں متعدد بیویاں رکھی ہیں جب کہ ان کے ظاہری اقتصادی حالات بھی ایسے نہیں تھے جیسے حالات آجکل کے بے شمار مسلمانوں کو حاصل ہیں اور ان کے کردار میں کسی قدر عدالت اور انصاف کیوں نہ فرض کر لیا جائے عورت کی فطرت کا تبدیل ہونا ممکن نہیں ہے اور اسے یہ احساس بہرحال رہے گا کہ میرے شوہر کی توجہ یا محبت میرے علاوہ دوسری خواتین سے بھی متعلق ہے ۔
مسئلہ کے تفصیلات میں جانے کے لیے بڑا وقت درکار ہے اجمالی طور پر صرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے خلاف یہ محاذ ان لوگوں نے کھولا ہے جن کے یہاں عورت سے محبت کا کوئی شعبہ نہیں ہی ہے اور ان کے نظام میں شوہر یا زوجہ کی اپنائیت کا کوئی تصور ہی نہیں ہے یہ اور بات ہے کہ ان کی شادی کو لو میرج سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن یہ انداز شادی خود اس بات کی علامت ہے کہ انسان نے اپنی محبت کے مختلف مرکز بنائے ہیں اور آخر میں قافلہ جنس کو ایک مرکز پر ٹھہرا دیا ہے اور یہی حالات میں اس خالص محبت کا کوئی تصور ہی نہیں ہوسکتا ہے جس کااسلام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔
اس کے علاوہ اسلام نے تو بیوی کے علاوہ کسی عورت سے محبت کا جائز بھی نہیں رکھا ہے اور بیویوں کی تعداد بھی محدود رکھی ہے اور عقد کے شرائط بھی رکھ دیئے ہیں مغربی معاشرہ میں تو آج بھی یہ قانون عام ہے کی ہر مرد کی زوجہ ایک ہی ہو گی چاہے اس کی محبوبہ کسی قدر کیوں نہ ہوں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ محبوبہ محبت کے علاوہ کسی اور رشتہ سے پیدا ہوتی ہے؟ اور اگر محبت ہی سے پیدا ہوتی ہے تو یہ محبت کی تقسیم کے علاوہ کیا کوئی اور شئے ہے ؟حقیقت امر یہ ہے کہ ازدواج کی ذمہ داریوں اور گھریلو زندگی کے فرائض سے فرار کرنے کے لیے مغرب نے عیاشی کانیاراستہ نکلا ہے اور عورت کوجنس سربازاربنادیا ہے اور یہ غریب آج بھی خوش ہے کہ مغرب نے ہمیں ہر طرح کا اختیار دیا ہے اور اسلام نے پابند بنا دیا ہے ۔
یہ صحیح ہے کہ اگرکسی بچہ کو دریا کنارے موجوں کا تماشہ کرتے ہوئے چھلانگ لگانے کا ارادہ کرے اور چھوڑ دیجئے تو یقیناً خوش ہو گا کہ آپ نے اس کی خواہش کا احترام کیا ہے اور اس کے جذبات پر پابندی عائد نہیں کی ہے چاہے اس کے بعد ڈوب کر مر ہی کیوں نہ جائے لیکن اگراسے روک دیا جائے گا تو وہ یقیناً ناراض ہو جائے گا چاہے اس میں زندگی کا راز ہی کیوں نہ مضمر ہو مغربی عورت کی صورت حال اس مسئلہ میں بالکل ایسی ہی ہے کہ اسے آزادی کی خواہش ہے اور وہ ہر طرح اپنی آزادی کواستعمال کرنا چاہتی ہے اور کرتی ہے ۔ لیکن جب مختلف امراض میں مبتلا ہو کر دنیا کے لیے ناقابل توجہ ہو جاتی ہے اور کوئی اظہار محبت کرنے والا نہیں ملتا ہے تواسے اپنی آزادی کے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے لیکن اس وقت موقع ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے اور انسان کے پاس کف افسوس ملنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہوتا ہے ۔
مسئلہ تعدد ازدواج پرسنجیدگی سے غور کیا جائے تو یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جو دنیا کے بے شمارمسائل کا حل ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی اور غذا کی قلت کو دیکھ کر قلت اولاد اور ضبط تولید کااحساس تو تمام مفکرین کے دل میں پیدا ہوا لیکن عورتوں کی کثرت اور مردوں کی قلت سے پیدا ہونے والے مشکلات کو حل کرنے کاخ یال کسی کے ذہن میں نہیں آیا۔
دنیا کی آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق اگر یہ بات صحیح ہے کہ عورتوں کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے تو ایک بنیادی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس مزید آبادی کا انجام کیا ہو گا اس کے لیے ایک راستہ یہ ہے کہ اسے گھٹ گھٹ کر مرنے دیا جائے اور اس کے جنسی جذبات کی تسکین کا کوئی انتظام نہ کیا جائے یہ کام جابرانہ سیاست تو کر سکتی ہے لیکن کریمانہ شریعت نہیں کرسکتی ہے اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ اسے عیاشوں کے لیے آزاد کر دیا جائے اور کسی بھی اپنی جنسی تسکین کا اختیار دے دیا جائے یہ بات صرف قانون کی حد تک تو تعدد ازدواج سے مختلف ہے لیکن عملی اعتبارسے تعدد ازدواج ہی کی دوسری شکل ہے کہ ہر شخص کے پاس ایک عورت زوجہ کے نام سے ہو گی اور ایک کسی اور نام سے ہو گی اور دونوں میں سلوک، برتاؤ اور محبت کا فرق رہے گا کہ ایک اس کی محبت کا مرکز بنے گی اور ایک اس کا خواہش کا ۔انصاف سے غور کیا جائے کہ یہ کیادوسری عورت کی توہین نہیں ہے کہ اسے نسوانی احترام سے محروم کر کے صرف جنسی تسکین تک محدود کر دیا جائے اور کیا اس صورت میں یہ امکان نہیں پایا جاتا ہے اور ایسے تجربات سامنے نہیں ہیں کہ اضافی عورت ہی اصلی مرکز محبت قرار پائے اور جسے مرکز بنایا تھا اس کی مرکزیت کا خاتمہ ہو جائے ۔
بعض لوگ نے اس مسئلہ کا یہ حل نکالنے کی کوشش کی ہے کہ عورتوں کی آبادی یقیناً زیادہ ہے لیکن جو عورتیں اقتصادی طور پر مطمئن ہوتی ہیں انھیں شادی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور اس طرح دونوں کااوسط برابر ہو جاتا ہے اور تعدد کی کوئی ضرورت نہیں رہ جاتی ہے لیکن یہ تصور انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے اور یہ دیدہ ودانستہ چشم پوشی کے مترادف ہے کہ شوہر کی ضرورت صرف معاشی بنیادوں پر ہوتی ہے اور جب معاشی حالات سازگارہوتے ہیں تو شوہر کی ضرورت نہیں رہ جاتی ہے حالانکہ مسئلہ اس کے بالکل برعکس ہے پریشان حال عورت توکسی وقت حالات میں مبتلا ہو کر شوہر کی ضرورت کے احساس سے غافل ہوسکتی ہے لیکن مطمئن عورت کے پاس تواس کے علاوہ کوئی دوسرا مسئلہ ہی نہیں ہے ، وہ اس بنیاد ی مسئلہ سے کس طرح غافل ہو سکتی ہے ۔
اس مسئلہ کادوسرا رخ یہ بھی ہے کہ مردوں اور عورتوں کی آبادی کے اس تناسب سے انکار کر دیا جائے اور دونوں کوبرابرتسلیم کر لیا جائے لیکن ایک مشکل بہرحال پیدا ہو گی کہ فسادات اور آفات میں عام طورسے مردوں ہی کی آبادی میں کمی پیدا ہوتی ہے اور اس طرح یہ تناسب ہر وقت خطرہ میں رہتا ہے اور پھر بعض مردوں میں یہ استطاعت نہیں ہوتی ہے کہ وہ عورت کی زندگی اٹھا سکیں ،یہ اور بات ہے کہ خواہش ان کے دل میں بھی پیدا ہوتی ہے اس لیے کہ جذبات معاشی حالات کی پیداوار نہیں ہوتے ہیں ۔ان کا سرچشمہ ان حالات سے بالکل الگ ہے اور ان کی دنیاکاقیاس اس دنیا پر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ایسی صورت میں مسئلہ کا ایک ہی حل رہ جاتا ہے کہ جو صاحبان دولت و ثروت واستطاعت ہیں انھیں مختلف شادیوں پر آمادہ کیا جائے اور جو غریب اور نادار ہیں اور مستقل خرچ برداشت نہیں کرسکتے ہیں ان کے لیے غیرمستقل انتظام کیا جائے اور سب کچھ قانون کے دائرہ کے اندر ہو مغربی دنیا کی طرح لاقانونیت کا شکار نہ ہو کہ دنیا کی ہر زبان میں قانونی رشتہ کو ازدواج اور شادی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور غیر قانونی رشتہ کو عیاشی کہا جاتا ہے اسلام ہرمسئلہ کوانسانیت، شرافت اور قانون کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے اور مغربی دنیا قانون اور لاقانونیت میں امتیاز کی قائل نہیں ہے حیرت کی بات ہے جو لوگ ساری دنیا میں اپنی قانون پرستی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں وہ جنسی مسئلہ میں اس قدر بے حس ہو جاتے ہیں کہ یہاں کسی قانون کااحساس نہیں رہ جاتا ہے اور مختلف قسم کے ذلیل ترین طریقے بھی برداشت کر لیتے ہیں جواس بات کی علامت ہے کہ مغرب ایک جنس زدہ ماحول ہے جس نے انسانیت کا احترام ترک کر دیا ہے اور وہ اپنی جنسیت ہی کو احترام انسانیت کا نام دے کر اپنے عیب کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
بہرحال قرآن نے اس مسئلہ پراس طرح روشنی ڈالی ہے :
وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامی فانکحوا ماطاب لکم من النساٴ مثنی اوثلاث وربع فان خفتم الا تعدلوا فواحدةاوماملکت ایمانکم ذلک ادنی الاتعدلوا (نساء۳)
اور اگر تمہیں یہ خوف ہے کہ یتیموں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو جو عورتیں تمھیں اچھی لگیں ان سے عقد کرو دو تین چار اور اگر خوف ہے کہ ان میں بھی انصاف نہ کرسکوگے تو پھر ایک یا جو تمھاری کنیزیں ہیں۔آیت شریفہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سماج کے ذہن میں ایک تصور تھا کہ یتیموں کے ساتھ عقد کرنے میں اس سلوک کا تحفظ مشکل ہو جاتا ہے جس کا مطالعہ ان کے بارے میں کیا گیا ہے تو قرآن نے صاف واضح کر دیا کہ اگر یتیموں کے بارے میں انصاف مشکل ہے اور اس کے ختم ہو جانے کا خوف اور خطرہ ہے تو غیر یتیم افراد میں شادیاں کرو اور اس مسلہ میں تمھیں چار تک آزادی دے دی گئی ہے کہ اگر انصاف کرسکوتو چار تک عقد کرسکتے ہو ہاں اگر یہاں بھی انصاف بر قرار نہ رہنے خوف ہے تو پھر ایک ہی پر اکتفاء کرو اور باقی کنیزوں سی استفادہ کرو۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعدد ازدواج میں انصاف کی قید ہوس رانی کے خاتمہ اور قانون کی بر تری کی بہترین علامت ہے اور اس طرح عورت کے وقار و احترام کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے لیکن اس سلسلہ میں یہ بات نظر انداز نہیں ہونی چاہئیے کہ انصاف کا وہ تصور بالکل بے بنیاد ہے جو ہمارے سماج میں رائج ہو گیا ہے اور جس کے پیش نظر تعدد ازدواج کو صرف ایک نا قابل عمل فارمولا قرار دے دیا گیا ہے کہا یہ جاتا ہے کہ انصاف مکمل مساوات ہے اور مکمل مساوات بہر حال ممکن نہیں ہے اسی لئے کہ نئی عورت کی بات اور ہوتی ہے اور پرانی عورت کی بات اور ہوتی ہے اور دونوں کے ساتھ مساویانہ برتاؤ ممکن نہیں حالانکہ یہ تصور بھی ایک جاہلانہ ہے انصاف کے معنی صرف یہ ہیں کہ ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دیا جائے جسے شریعت کی زبان میں واجبات کی پابندی اور حرام سے پرہیز سے تعبیر کیا جاتا ہے اس سے زیادہ انصاف کا کوئی مفہوم نہیں ہے بنا بر ایں اگر اسلام نے چار عورتوں میں ہر عورت کی ایک رات قرار دی ہے تو اس سے زیادہ کا مطالبہ کرنا نا انصافی ہے گھر میں رات نہ گذارنا نا انصافی نہیں ہے اسی طرح اگر اسلام نے فطرت کے خلاف نئی اور پرانی زوجہ کو یکساںقراردیا ہے تو ان کے درمیان امتیاز برتنا خلاف انصاف ہے لیکن اگر اسی نے فطرت کے تقاضوں کے پیش نظر شادی کے ابتدائی سات دن نئی زوجہ کے لئے َََََمقرر کر دیئے ہیں تو اس سلسہ میں پرانی زوجہ کا مداخلت کرنا نا انصافی ہے ۔ شوہر کا امتیازی برتاؤ کرنا نا انصافی نہیں ہے اور حقیقت امر یہ ہے کہ سماج نے شوہر کے سارے اختیار سلب کر لئے ہیں لہٰذا اس کا ہر اقدام ظلم نظر آتا ہے ورنہ ایسے شوہر بھی ہوتے ہیں جو قومی یا سیاسی ضرورت کی بناء پر مدتوں گھر کے اندر داخل نہیں ہوتے ہیں اور زوجہ اس بات پر خوش رہتی ہے کہ میں بہت بڑے عہدیدار یا وزیر کی زوجہ ہوں اور اس وقت اسے اس بات کا خیال بھی آتا ہے کہ میرا کوئی حق پامال ہو رہا ہے لیکن اسی زوجہ کو اگر یہ اطلاع ہو جائے کہ وہ دوسری زوجہ کے گھر رات گذارتا ہے تو ایک لمحہ کے لیے برداشت کرنے کو تیار نہ ہو گی جو صرف ایک جذباتی فیصلہ ہے اور اس کاانسانی زندگی کے ضروریات سے کوئی تعلق نہیں ہے ضرورت کا لحاظ رکھا جائے تو اکثر حالات میں اور اکثرانسانوں کے لیے متعدد شادیاں کرنا ضروریات میں شامل ہے جس سے کوئی مرد یا عورت انکار نہیں کر سکتا ہے یہ اور بات ہے کہ سماج سے دونوں مجبور ہیں اور کبھی گھٹن کی زندگی گذار لیتے ہیں اور کبھی بے راہ روی کے راستہ پر چل پڑتے ہیں جسے ہرسماج برداشت کر لیتا ہے اور اسے معذور قرار دے دیتا ہے جب کہ قانون کی پابندی اور رعایت میں معذور قرار نہیں دیتا ہے ۔
اس سلسلہ میں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اسلام نے تعدد ازدواج کو عدالت سے مشروط قرار دیا ہے لیکن عدالت کو اختیاری نہیں رکھا ہے بلکہ ا سے ضروری قرار دیا ہے اور ہرمسلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی زندگی میں عدالت سے کام لے اور کوئی کام خلاف عدالت نہ کرے عدالت کے معنی واجبات کی پابندی اور حرام سے پرہیز کے ہیں اور اس مسئلہ میں کوئی انسان آزاد نہیں ہے، ہرانسان کے لیے واجبات کی پابندی بھی ضروری ہے اور حرام سے پرہیز بھی ۔لہذا عدالت کوئی اضافی شرط نہیں ہے اسلامی مزاج کا تقاضہ ہے کہ ہرمسلمان کو عادل ہونا چاہیے اور کسی مسلمان کو عدالت سے باہر نہیں ہونا چاہیے جس کا لازمی اثر یہ ہو گا کہ قانون تعدد ازدواج ہرسچے مسلمان کے لیے قابل عمل بلکہ بڑی حد تک واجب ا لعمل ہے کہ اسلام نے بنیادی مطالبہ دو یا تین یا چار کا کیا ہے اور ایک عورت کواستثنائی صورت دی ہے جو صرف عدالت کے نہ ہونے کی صورت میں ممکن ہے اور اگرمسلمان واقعی مسلمان ہے یعنی عادل ہے تواس کے لیے قانون دو یا تین یا چار ہی کاہے اس کا قانون ایک کا نہیں ہے جس کی مثالیں بزرگان مذہب کی زندگی میں ہزاروں کی تعداد میں مل جائیں گی اور آج بھی رہبران دین کی اکثریت اس قانون پر عمل پیرا ہے اور اسے کسی طرف سے خلاف اخلاق و تہذیب یا خلاف قانون و شریعت نہیں سمجھتی ہے اور نہ کوئی ان کے کردار پر اعتراض کرنے کی ہمت کرتا ہے زیر لب مسکراتے ضرور ہیں کہ یہ اپنے سماج کے جاہلانہ نظام کی دین ہے اور جہالت کا کم سے کم مظاہرہ اسی اندازسے ہوتا ہے ۔
اسلام نے تعدد ازدواج کے ناممکن ہونے کی صورت میں بھی کنیزوں کی اجازت دی ہے کہ اسے معلوم ہے کہ فطری تقاضے صحیح طور پر ایک عورت سے پورے ہونے مشکل ہیں، لہذا اگر ناانصافی کا خطرہ ہے اور دامن عدالت کے ہاتھ سے چھوٹ جانے کا اندیشہ ہے تو انسان زوجہ کے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے اگرکسی سماج میں کنیزوں کا وجود ہو اور ان سے رابطہ ممکن ہو۔ اس مسئلہ سے ایک سوال خود بخود پیدا ہوتا ہے کہ اسلام نے اس احساس کا ثبوت دیتے ہوئے کہ ایک عورت سے پرسکون زندگی گذارنا انتہائی دشوار گذار عمل ہے پہلے تعدد ازدواج کی اجازت دی اور پھراس کے ناممکن ہونے کی صورت میں دوسری زوجہ کی کمی کنیزسے پوری کی تو اگرکسی سماج میں کنیزوں کا وجود نہ ہویا اس قدر قلیل ہو کہ ہر شخص کی ضرورت کا انتظام نہ ہوسکے تواس کنیز کا متبادل کیا ہو گا اور اس ضرورت کا اعلاج کس طرح ہو گاجس کی طرف قرآن مجید نے ایک زوجہ کے ساتھ کنیز کے اضافہ سے اشارہ کیا ہے ۔
یہی وہ جگہ ہے جہاں سے متعہ کے مسئلہ کا آغاز ہوتا ہے یا اور انسان یہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ اگراسلام نے مکمل جنسی حیات کی تسکین کاسامان کیا ہے اور کنیزوں کاسلسلہ موقوف کر دیا ہے اور تعدد ازدواج میں عدالت و انصاف کی شرط لگا دی ہے تواسے دوسرا رستہ بہرحال کھولنا پڑے گا تاکہ انسان عیاشی اور بدکاری سے محفوظ رہ سکے، یہ اور بات ہے کہ ذہنی طور پر عیاشی اور بدکاری کے دلدادہ افراد متعہ کو بھی عیاشی کا نام دے دیتے ہیں اور یہ متعہ کی مخالفت کی بنا پر نہیں ہے بلکہ عیاشی کے جواز کی بنا پر ہے کہ جب اسلام میں متعہ جائز ہے اور وہ بھی ایک طرح کی عیاشی ہے تو متعہ کی کیا ضرورت ہے سیدھے سیدھے عیاشی ہی کیوں نہ کی جائے اور یہ درحقیقت متعہ کی دشواریوں کا اعتراف ہے اور اس امر کا اقرار ہے کہ متعہ عیاشی نہیں ہے اس میں قانون، قاعدہ کی رعایت ضروری ہے اور عیاشی ان تمام قوانین سے آزاد اور بے پرواہ ہوتی ہے ۔
سرکاردوعالم کے اپنے دور حکومت میں اور خلافتوں کے ابتدائی دور میں متعہ کا رواج قرآن مجید کے اسی قانون کی عملی تشریح تھا جب کہ اس دور میں کنیزوں کا وجود تھا اور ان سے استفادہ ممکن تھا تو یہ فقہاء اسلام کوسوچناچاہیے کہ جب اس دور میں سرکاردوعالم نے حکم خدا کے اتباع میں متعہ کو حلال اور رائج کر دیا تھا تو کنیزوں کے خاتمہ کے بعد اس قانون کوکس طرح حرام کیا جا سکتا ہے یہ تو عیاشی کا کھلا ہوا راستہ ہو گا کہ مسلمان اس کے علاوہ کسی ر استہ نہ جائے گا اور مسلسل حرام کاری کرتا رہے جیسا کہ امیرالمومنین حضرت علی نے فرمایا تھا کہ اگر متعہ حرام نہ کر دیا گیا ہوتا تو بدنصیب اور شقی انسان کے علاوہ کوئی زنانہ کرتا گویا آپ اس امر کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ متعہ پر پابندی عائد کرنے والے نے متعہ کاراستہ بند نہیں کیا ہے بلکہ عیاشی اور بدکاری کا راستہ کھولا ہے اور اس کا روز قیامت جوابدہ ہونا پڑے گا۔
اسلام اپنے قوانین میں انتہائی حکیمانہ روش اختیار کرتا ہے اور اس سے انحراف کرنے والوں کو شقی اور بدبخت سے تعبیر کرتا ہے ۔!
٭٭٭
ماخذ:
http://www.sadeqeen.com/urdu/library/quran/motal%20e%20quran.htm
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
قرآن مجید اور نسائیات
نا معلوم
تمہید
اسلام میں نسائیات کے موضوع پر غور کرنے سے پہلے اس نکتہ کا پیش نظر رکھنا ضروری ہے کہ اسلام نے ان افکار کا مظاہرہ اس وقت کیا ہے جب باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کر دیتا تھا اور اس جلادیت کو اپنے لیے باعث عزت و شرافت تصور کرتا تھا عورت دنیا کے ہرسماج میں انتہائی بے قیمت مخلوق تھی اولاد ماں کو باپ سے ترکہ میں حاصل کیا کرتی تھی لوگ نہایت آزادی سے عورت کا لین دین کیا کرتے تھے اور اس کی رائے کی کوئی قیمت نہیں تھی حد یہ ہے کہ یونان کے فلاسفہ اس نکتہ پر بحث کر رہے تھے کہ اسے انسانوں کی ایک قسم قرار دیا جائے یا یہ ایک ایسی انسان نما مخلوق ہے جسے اس شکل و صورت میں انسان کے انس و الفت کے لیے پیدا کیا گیا ہے تاکہ وہ اس سے ہرقسم کا استفادھ کرسکے استفادھ کرسکے ورنہ اس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دور
حاضر میں آزادی نسواں اور تساوی حقوق کا نعرہ لگانے والے اور اسلام پر طرح
طرح کے الزامات عائد کرنے والے اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ عورتوں کے
بارے میں اس طرح کی با عزت فکراور اس کے سلسلہ میں حقوق کا تصور بھی اسلام
ہی کا دیا ہوا ہے ورنہ اس کی طرح کی با عزت فکر اور اس کے سلسلہ میں حقوق
کا تصور بھی اسلام ہی کا دیا ہوا ہے ورنہ اس نے ذلت کی انتہائی گہرائی سے
نکال کر عزت کے اوج پر نہ پہونچا دیا ہوتا تو آج بھی کوئی اس کے بارے میں
اس انداز سے سوچنے والا نہ ہوتا یہودیت اور عیسائیت تو اسلام سے پہلے بھی
ان موضوعات پر بحث کیا کرتے تھے انھیں اس وقت اس آزادی کا خیال کیوں نہیں
آیا اور انھوں نے اس دور میں مساوی حقوق کا نعرہ کیوں نہیں لگایا یہ
آج عورت کی عظمت کا خیال کہاں سے آ گیا اور اس کی ہمدردی کا اس قدر جذبہ
کہاں سے آ گیا ؟
درحقیقت یہ اسلام کے بارے میں
احسان فراموشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ جس نے تیر اندازی سیکھائی اسی کو
نشانہ بنا دیا اور جس نے آزادی اور حقوق کا نعرہ دیا اسی پر الزامات عائد
کر دیے۔بات صرف یہ ہے کہ جب دنیا کو آزادی کا خیال پیدا ہوا تواس نے یہ
غور کرنا شروع کیا کہ آزادی کا یہ مفہوم تو ہمارے دیرینہ مقاصد کے خلاف ہے
آزادی کا یہ تصور تو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ ہرمسئلہ میں اس کی مرضی کا
خیال رکھا جائے اور اس پرکسی طرح کا دباؤ نہ ڈالا جائے اور اس کے حقوق کا
تقاضا یہ ہے کہ اسے میراث میں حصہ دیا جائے اسے جاگیرداری اور سرمایہ کا
شریک تصور کیا جائے اور یہ ہمارے تمام رکیک ، ذلیل اور فرسودہ مقاصد کے
منافی ہے لہذا انھوں نے اسی آزادی اور حق کے لفظ کو باقی رکھتے ہوئے مطلب
برآری کی نئی راہ نکالی اور یہ اعلان کرنا شروع کر دیا کہ عورت کی آزادی
کا مطلب یہ ہے کہ وہ جس کے ساتھ چاہے چلی جائے اور اس کے مساوی حقوق کا
مفہوم یہ ہے کہ وہ جتنے افراد سے چاہے رابطہ رکھے اس سے زیادہ دور حاضر کے
مردوں کو عورتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ عورت کوکرسی اقتدار پر بٹھاتے
ہیں تواس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور اس کے برسراقتدار لانے میں کسی
نہ کسی صاحب قوت و جذبات کا ہاتھ ہوتا ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ وہ قوموں کی
سربراہ ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی سربراہ کی ہاں میں ہاں ملاتی رہتی ہے
اور اندرسے کسی نہ کسی احساس کمتری میں مبتلا رہتی ہے اسلام اسے صاحب
اختیار دیکھنا چاہتا ہے لیکن مردوں کا آلہ کاربن کر نہیں ۔وہ اسے حق
اختیار و انتخاب دینا چاہتا ہے لیکن اپنی شخصیت، حیثیت، عزت اور کرامت کا
خاتمہ کرنے کے بعد نہیں۔اس کی نگاہ میں اس طرح کا اختیار مردوں کو حاصل
نہیں ہے تو عورتوں کا کہاں سے حاصل ہو جائے گا جب کہ اس کی عصمت و عفت کی
قدر و قیمت مردسے زیادہ ہے اور اس کی عفت جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں
آتی ہے جب کے مرد کے ساتھ ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
اسلام
مردوں سے بھی یہ مطالبہ کرتا ہے کہ جنس تسکین کے لیے قانون کا دامن نہ
چھوڑیں اور کوئی قدم ایسا نہ اٹھائیں جوان کی عزت و شرافت کے خلاف ہو
چنانچہ ان تمام عورتوں کی نشاندہی کر دی گئی جن جنسی تعلقات کا جواز نہیں
ہے ان تمام صورتوں کی طرف اشارہ کر دیا گیا جن سے سابقہ رشتہ مجروح ہوتا
ہے اور ان تمام تعلقات کو بھی واضح کر دیا جن کے بعدپھردوسرا جنسی تعلق
ممکن نہیں رہ جاتا ایسے مکمل اور مرتب نظام زندگی کے بارے میں یہ سوچنا کہ
اس نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے اور عورتوں کے حق میں ناانصافی سے کام لیا ہے
خود اس کے حق میں ناانصافی بلکہ احسان فراموشی ہے ورنہ اس سے پہلے اسی کے
سابقہ قوانین کے علاوہ کوئی اس صنف کا پرسان حال نہیں تھا اور دنیا کی ہر
قوم میں اسے نشانہ ظلم بنا لیا گیا تھا۔
اس مختصر
تمہید کے بعداسلام کے چند امتیازی نکات کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے جہاں
اس نے عورت کی مکمل شخصیت کا تعارف کرایا ہے اور اسے اس کا واقعی مقام
دلوایا ہے ۔
٭٭٭
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)