دین و مذہب

قلم آشنا

آن لائن مکمل کتاب دستیاب ہے (26,840 الفاظ)

قلم آشنا

محمد اسلم رضا

مرتب غلام ربانی فداؔ

انتساب

اپنے والدین کریمین
اور
اساتذۂ ذوی الاحترام
کے نام!
جن کی عنایتوں، محبتوں، شفقتوں، محنتوں سے میں قلم آشنا ہوا
محمد اسلم رضا

فہرست

پیش لفظ

حضور حافظ ملت فرماتے ہیں سب آسان کام تقریر کرنا اور اس سے مشکل کام تدریس اور اس سے مشکل کام تصنیف و تالیف ہے۔
حضرت حافظ ملت کے قول کی روشنی آج اکثر فارغین مدارس یا تو تعویذ کرتے ہیں یا پھر پیری مریدی کا کاروبار یا پھر اپنا ذاتی مدرسہ بنا کر اس کے کرتا دھرتا بن جاتے ہیں یا محفلوں کی زینت بن جاتے ہیں اور رات بھر تقریر فجر غائب۔۔۔۔۔
میں یہ نہیں کہتا کہ تمام علمائے کرام یہی کرتے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ ۹۰ ۱۹؁ء تک علما خلوص اور للہیت سے خدمت دین متین کرتے تھے مگر آج اکثریت علما کچھ اور ہے اس کی وجہ علام کے ذاتی مسائل اور قوم مسلم کی غفلت شعاری ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بھی علما کو ایک معمولی کلر ک سے کم تنخواہ پر امام کم نوکر زیادہ سمجھتے ہیں۔
؎ایک ہنگامۂ محشر ہو تو بھولوں ہزاروں باتوں کارہ رہ کے خیال آتا ہے
میں یہ کہہ رہا تھا کہ جوکھم بھرے تصنیفی کام کرنے میں آج کے سہل پسند پیچھے رہ جاتے ہیں۔مجھے یاد وہ دن جب میں اخبارات کے لئے دینی اور اصلاحی مضامین لکھا کرتا تھا اس وقت سارے کرناٹک میں دوہی سنی علما کے مضامین ہوا کرتے تھے ایک راقم الحروف اور دوسرے صاحب ’’قلم آشنا‘‘ مولانا محمد اسلم رضا چنتامنی۔
مولانا موصوف وہ مضامین جو اخبارات میں شائع ہوئے اکٹھا کر کے قارئین کی بارگاہ میں پیش کر رہا ہوں جس میں آپ حضور سرور کائنات کے حسن و جمال سے لیکر حضرت خوجہ اجمیری کے ہندوستان میں قدم اور سرکار ﷺ حیات با برکات سے لے کر حالات حاضرہ میں میڈیا اور مدارس تک مولانا موصوف کے خیالات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ہاں یہ اور بات ہے کہ مولانا کے قلم میں ابھی پختگی آنا باقی ہے مولانا موصوف جواں سال صحافی اور قلمکار ہیں جو حافظ ملت کے قول کی روشنی میں سب سے مشکل کام اصلاح قوم اور تبلیغ سنت کے لئے کر رہے ہیں موصوف کے دل میں سنت کا درد، قوانین اسلام کا پاس، جوشِ ایمانی، حرارتِ دین، اور سینے میں دھڑکتا ہوا ایک دردمند اور نرم دل اور جواں ہمت سب کچھ ہے مجھے امید ہے کہ اہل علم و دانش ’’قلم آشنا‘‘ کے مطالعہ کے بعد ان کے حق مین دعا فرمائیں گے اور بجائے تنقیص کام لیں گے۔
وقت کی کمی اور مولانا کے اصرار پر چند لکیریں غائب دماغی کے ساتھ کاغذ پہ کھینچ دیا ہوں
میری دعا ہے کہ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
اللہ اس کو اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے قبول اور مقبول عام فرمائے
آمین
غلام ربانی فداؔ
مدیر اعلیٰ جہان نعت ہیرور

رسو ل کائناتﷺ کی زندگی بہترین نمونۂ عمل ہے

سیرت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی عصری اور بین الاقوامی اہمیت کا ایک پہلو جدید انسانی مسائل کے حوالہ سے اجاگر ہوتا ہے۔آج انسانیت عالمی سطح پر کئی پیچیدہ مسائل میں گھری ہوئی ہے۔اقوام متحدہ سے لے کر ہر ملک کی غیر سرکاری،سیاسی تنظیمیں تک ان انسانی مسائل کے حل کیلئے پریشان ہیں،مگر یہ حقیقت تقویت ایمان کا باعث ہے۔کہ جو عالمی انسانی مسائل موجودہ دور میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں،سیرت نبویﷺ نے قرآن و سنت کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کی صورت میں ان کا حل چودہ صدی قبل ہی عطا فرما دیا تھا،اب ہماری ذمہ داری ان عصری مسائل کا حل تلاش کرنا نہیں،بلکہ بارگاہ مصطفویﷺ سے ملنے والے حل کو نافذ اور رو بہ عمل کرنا ہے۔آج بین الاقوامی سطح پر پریشان کن اہم انسانی مسائل میں سے چند ایک درج ذیل ہیں (۱)رنگ و نسل کا امتیاز(۲)معاشی جبرو استحصال (۳)غربت اور قحط و فاقہ (۴)لوگوں کا بے گھر ہونا (۵)عورت کی حیثیت(۶)جنسی زندگی (۷)نوجوانوں کی پریشان خیالی اور بے راہ روی (۸)نفسیاتی دباؤ اور دماغی صحت (۹)شراب نوشی اور منشیات (۱۰)ماحولیاتی صحت حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے ذریعے انسانیت کو وہ نظام زندگی،حقوق و فرائض،احکام و آداب اور ادا مرو نواہی عطا فرمائے ہیں،جن کو عملاً اپنے اوپر نافذ کرنے سے مذکورہ بالا مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

وحدت نسل انسانی کا تصور
وحدت نسل انسانی کے تصور کو ر نگ و نسل کے امتیاز کے خاتمے کا مؤثر ترین ذریعہ بنایا ہے۔قرآن و سنت کے ذریعے حضور ﷺ نے نبی نوع انسان کو قرآن کریم کے الفاظ میں یہ تعلیم دی ہے ’’اے لوگو،بے شک ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پید ا کیا اور ہم نے تمہارے طبقات اور قبیلے بنا دئے۔بے شک اللہ کے نزدیک تم سب میں عزت والا وہ ہے،جو سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہو‘‘(سورۃ الحجرات)آپﷺ نے فرمایا ’’لوگ ایک کنگھی کے دندانوں کی طرح برابر ہیں،کسی عربی کو کسی عجمی پر،فضیلت حاصل نہیں،مگر تقویٰ کی بدولت‘‘

معاشی عدل و احسان کا حکم
اسلام نے معاشی عدل و احسان کے تصور کو انسانی زندگی میں معاشی جبرو استحصال کے مسئلے کا مؤثر ترین حل بتایا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم انسانیت اسے بین الاقوامی اور ریاستی پر بنیادی نظام کے طور پر نافذ کرے۔حضور ﷺ نے قرآن و سنت کے ذریعہ نبی نوع انسان کو یہ تعلیم دی ہے۔’’اور لوگ آپ ﷺ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں ؟آپ صلی اللہ علیہ و سلم فرما دیں،جو ضرورت سے زائد ہے (خرچ کرو)‘‘(سورۃ البقرہ)’’اے ایمان والو، تم ایک دوسرے کا مال آپس میں ناجائز طور پر نہ کھاؤ‘‘(سورۃ النساء)رسولﷺ نے سود کھانے والے پر،سود کھلانے والے پر،سود کا حساب لکھنے والے اور سود کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا ہے یہ سب برابر ہیں ‘‘(مسلم)

بنیادی ضروریات زندگی میں برابری کا تصور
اسلام نے اصل رزق اور بنیادی ضروریات زندگی میں سب کی برابری کے تصور کے ذریعہ بے گھر ہونے اور بعض لوگوں کی دیگر حاجات اصلیہ سے محروم ہونے کے مسئلے کو بھی حل کیا ہے۔حضور اکرمﷺ نے قرآن و سنت کے ذریعہ بنی نوع انسان کو یہ اصول فراہم کیا ہے :’’اور (اب)زمین تمہاری قیام گاہ ہے اور (و ہیں رہ کر تم کو) ایک وقت معینہ تک نفع اٹھانا ہے ‘‘(سورۃ البقرہ)ارشاد ربانی ہے ’’اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملے میں برتری دے رکھی ہے،تو جن کو برتری دی گئی ہے،وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو نہیں دیتے کہ وہ اس میں برابر ہو جائیں تو کیا وہ اللہ کے فضل کا انکار کرتے ہیں‘‘(سورۃ النحل)

عورت کی عزت اور حقوق کے تحفظ کا حکم
اسلام نے معاشرے میں عورت کی بلندی اور اس کے سماجی،معاشی،قانونی،عائلی اور اخلاق حقوق کا تعین و تحفظ کر کے حییثت نسواں کے مسئلے کا ایک متوازن حل دیا ہے۔حضوراکرمﷺ نے قرآن و سنت کے ذریعہ بنی نوع انسان کو یہ ہدایت فرمائی ہے :’’اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو،جس نے تمہاری پیدائش (کی ابتداء)ایک جان سے کی،پھر اسی سے اس کا جو ڑ پیدا فرمایا،پھر ان سے دونوں میں بہ کثرت مردوں اور عورتوں (کی تخلیق )کو پھیلا دیا (سورۃ النساء)ایک مقام پر فرمایا گیا ’’اور دستور کے مطابق عورتوں کے بھی مردوں پر اسی طرح حقوق ہیں،جیسے مردوں کے عورتوں پر‘‘(سورۃ البقرہ)حضور اکرمﷺ سے ایک شخص نے عرض کیا :یا رسول اللہﷺ !میرے حسن سلوک کا زیادہ حق دار کون ہے ؟آپﷺ نے فرمایا :تیری ماں،پھر تیری ماں،پھر تیری ماں،پھر جو قریب ہو،قریب ہو۔(مسلم )

نوجوانوں کی پریشان خیالی کا اسلامی علاج
اسلام نے نوجوانوں میں پریشان خیالی کے خاتم کیلئے روحانی،ذہنی اور جسمانی سر گرمیوں کی صورت میں مثبت طر ز فکر عطا کیا،تاکہ ان سیرت و کردار کو انتشار سے بچا کر محبت و عبادت الٰہی تقویٰ و صالحیت اور جواں مردی و جانفشانی کی زندگی سے ہمکنا ر کیا جائے۔حضور اکرمﷺ نے نوجوانوں کو پریشان خیالی اور بے راہ روی سے بچانے کیلئے روحانی فکر و عمل کے سانچے میں ڈھالنے کی تلقین فرمائی اور اس کیلئے مؤثر ہدایات و تعلیمات عطا فرمائیں۔

دماغی اور نفسیاتی دباؤ کا روحانی علاج
اسلام نے دماغی اور نفسیاتی دباؤ کے علاج کیلئے ایک خاص طر ز فکر،نمونۂ حیات اور روحانی اعمال و مشاغل کا نظام عطا کیا،جس کی تفصیل سیرت محمدی ﷺ سے میسر آتی ہے،اس میں قناعت اور صبر و شکر کا زاویۂ نگاہ،حسد،حرص اور لالچ جیسے رذائل سے اجتناب، غصہ اور بغض و کینہ سے پرہیز،توکل اور رضائے الٰہی کا تصور،ذکر و عبادت الٰہی اور نفاق و احسان کی تر غیب،یہ سب معاملات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ارشاد الٰہی ہے :’’سن لو اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔(سورۃ الر عد)

شراب نوشی اور دیگر منشیات کی کلی حرمت
اسلام نے شراب نوشی اور دیگر منشیات کو کلیتاً حرام قرار دے کر ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے جو عالمی مہم چلا ئی جا رہی ہے،پیغمبر اسلامﷺ نے اس کا آغاز اس اعلان کے ذریعے چودہ صدی قبل ہی فرما دیا تھا۔ارشاد ربانی ہے :اے ایمان والو!بہر کیف شراب اور جوا،بت اور پانسے (یہ سب )شیطان کے گند ے کام ہیں پس ان سے بچتے رہو،تا کہ تم نجات پاؤ(سورۃ الما ئد ہ)فرمان نبویﷺ ہے :اللہ تعالیٰ نے شراب پر لعنت کی ہے اور اسے پینے والے اور پلانے والے پر اور اسے بیچنے والے اور خرید نے والے پر اور اسے نچوڑ نے والے اور اسے اٹھانے والے پر اور جس کیلئے اٹھائی گئی اس پر بھی لعنت کی ہے (ابوداؤد)

ماحولیاتی صحت کیلئے صفائی اور شجر کاری کا حکم
اسلام نے ماحولیاتی صحت کیلئے صفائی اور شجر کاری کے احکام صادر فرما کر اس مسئلے کے حل کی واضح بنیادی فراہم کر دی ہے اور حضور اکرمﷺ کی سیرت طیبہ بھی اس امر کا عملی نمونہ نظر آتی ہے :ارشاد ربانی ہے: بے شک اللہ خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے ‘‘(سورۃ البقرہ)۔فرما ن نبوی ﷺ ہے :پاکیزگی نصف ایمان ہے۔(تر مذی) ایک اور مقام پر فرمایا :’’راستے کا حق نظر نیچی رکھنا،ایذا رسانی سے پرہیز کرنا اور سلام کا جواب دینا ہے۔(بخاری)اسی طرح حضور ﷺ نے شجر کا ری کو صدقہ قرار دیا اور حکم فرمایا کہ شجر کاری کرو،خواہ روز قیامت ہی ایک درخت لگانے کی فرصت مل جائے۔ارشاد گرامی ہے:جو مسلمان درخت لگائے،پھر اس سے کوئی کھائے تو لگانے والے کو صدقہ کا ثواب ملے گا (مسلم)
٭٭٭

حضور سرور کائنات ﷺ کا حُسن و جمال

حضور پُر نور ﷺ اپنے حسن و جمال میں بے مثال ہیں۔کوئی انسان آپ ﷺ کا حسن و جمال کیسے بیان کر سکتے ہے۔حضرات علمائے کرام تصریح فرماتے ہیں کہ آقائے دو عالم ﷺ پر ایمان لانا اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک اس بات پر ایمان نہ لائے جائے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب پاک ﷺ کے جسم شریف کو اس شان سے پیدا فرمایا کہ کوئی انسان آپﷺ جیسا نہ آپ ﷺ سے پہلے پیدا ہوا نہ آپﷺ کے بعد پیدا ہو گا۔(انوار محمدیہ، ص۱۹۴)آپ ﷺ جیسا کون ہو سکتا ہے کہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قَد جاء کُم من اللہ نور۔تمہارے پاس اللہ کی جانب سے نور مجسم تشریف لایا ہے۔اس نور مجسم جیسا اور کوئی ہو سکتا ہے؟خود سرور کائنات ﷺ فرماتے ہیں ؛اَنَا اَمْلَحُ وَاَخِیْ یُوْ سُفُ اَصْبَحَ۔(مدراج النبوۃ جلد اول، ص۵، و توریخ حبیب الہٰ، ص ۱۵۷)میں ملیح ہوں اور میرے بھائی یوسف علیہ السلام خوب گورے تھے۔سب جانتے ہیں کہ یوسف علیہ السلام اپنے حسن و جمال میں شہرہ آفاق ہیں، مگر حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ میں ان سے زیادہ ملاحت رکھتا ہوں۔ثابت ہوا کہ سرکار دو عالم ﷺ یوسف علیہ السلام سے زیادہ خو بصورت تھے، آپﷺ کے حسن و جمال کے ملاحظہ کرنے والے صحابہ کیا فرماتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے رسول پاکﷺ سے کوئی شے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھی۔گویا آفتاب آپ ﷺ کے چہر ے میں اتر آیا ہے۔(رواہ التر مذ ی ، مشکوۃ، ص۱۵۸)دوسری حدیث پا ک پڑھیے ؛ حضرت جابر بن سمرہ ؓ کا فرمان ؛میں نے چاندنی رات میں نبی پاکﷺ کو دیکھا آپ ﷺ نے دھارے دار جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔میں ایک نظر حضور ﷺ کی طرف کرتا تھا اور ایک چاند کی طرف پس آپ ﷺ میرے نزدیک چاند سے زیادہ خوبصورت تھے (رواہ الترمذی والدارمی،مشکوۃ، ص۱۵۷)فا ئدہ؛ حضرت جابر بن سمرہ ؓ کا یہ فرمان کہ حضور ﷺ میرے نزدیک زیادہ خوبصورت تھے۔یہ بطور تلذذ فرمایا۔ورنہ واقع میں حضور ﷺ تمام کے نزدیک چاند سے زیادہ خوبصورت تھے۔(مدراج جلد اول، ص۷) حضرت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہ الکریم کا فرمان۔آپ حضورﷺ کا حلیہ مبارک بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں۔لَمْ اَرَ قَبْلَھٗ وَ لَا بَعْدَ ہٗ مِثْلَہٗ صَلَّی اَللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ (رواہ الترمذی، مشکوۃ، ص۱۵۷)ترجمہ؛ میں نے حضور ﷺ کی مثل نہ آپ ﷺ سے پہلے کسی کو دیکھا نہ بعد میں۔حضرت جبرئیل علیہ السلام کا فرمان میں تمام مشرق و مغارب میں پھرا لیکن میں نے کوئی شخص حضرت محمد رسول ﷺ سے افضل نہیں دیکھا کسی شاعر نے کیا خواب کہا ہے۔
آقا قہا گردیدہ ام مہر بتاں دزدیدہ ام
بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیز ے دیگری
علامہ بو صیری ؒ قصیدہ بردہ شریف میں عرض کرتے ہیں۔آپ فضائل باطنی و ظاہری میں کمال کے درجے کو پہنچے ہوئے ہیں۔پھر خداوند تعالیٰ نے آپ کو اپنا حبیب بنایا اور آپ اپنی خوبصورتی اور خوبیوں میں شریک سے پاک ہیں۔ہر حسن جو آپ میں پایا جاتا ہے وہ غیر منقسم اور غیر مشترک ہے۔مندرجہ بالا اقوال سے ثابت ہوا کہ حبیب خداﷺ حسن و جمال میں اس انتہائی مقام کو پہنچے ہوئے ہیں جہاں کوئی بھی نہیں پہنچا اور پہنچ سکے گا۔حقیقت وہ ہے جو امام قرطبیؒ نے فر مائی ہے۔آپ فرماتے ہیں۔ہمارے سامنے حضور ﷺ کا تمام حسن ظاہر نہیں ہوا کیونکہ اگر تمام حسن ہمارے سامنے ظاہر ہو جا تا تو ہماری آنکھیں حضور ﷺ کو دیکھنے کی طاقت نہ رکھتیں۔(انوار محمدیہ، ص ۱۹۴) اسی لیے اللہ تعالیٰ نے حضور سراپا نور ﷺ کے جمال پاک پر ستر ہزار پردے ڈال رکھا ہے تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں۔ورنہ کسی کی آنکھ تھی جو حضور اکرمﷺ کا مشاہدہ کر سکتی۔(معارج النبوۃ رکن دوم، ص ۱۱۸)

جسم پاک کی نورانیت
ہمارے آقا و مولا حضرت محمد رسولﷺ کا جسم اقدس نورانی تھا، سر مبارک سے لے کر پاؤں شریف تک نور تھے۔ محقق علی الا طلاق شیخ عبد الحق محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں۔رسو ل پاک بتمامہ چوٹی سے تا قدم بالکل نور تھے کہ انسان کی آنکھ آپ کے جمال با کمال کو دیکھنے سے چوندھیا جاتی تھی۔چاند اور سورج کی مانند روشن اور چمک دار تھے۔اگر لباس بشریت نہ پہنا ہوتا تو کسی کو آپ کی طرف نظر کرنے اور آپ کے حسن کا ادرک ممکن نہ ہوتا۔(مدراج النبوۃ جلد اول، ص ۱۳۷) چونکہ آپ نور تھے اور نور کا سایہ نہیں ہوتا، اس لئے آپ ﷺ کا سایہ بھی نہیں تھا۔حضرت ذکوان ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کا سایہ نہ تھا۔رسول پاک ﷺ کا سایہ نہ آفتاب کی روشنی میں تھا، نہ چاند کی چاندنی میں۔حکیم ترمذی نے حضرت ذکوان سے نوادر اصول میں اس کو روایت کیا (مدراج النبوۃ جلد اول، ص۲۶)

حضور ﷺ کے جسم اقدس کی لطافت و نظافت
حضور سراپا نور ﷺ اتنے صاف اور پاکیزہ تھے کہ جسم اقدس پر مکھی نہیں بیٹھتی تھی۔اور نہ ہی آپﷺ کے کپڑوں میں جوئیں پڑتی تھیں (مدراج النبوۃ جلد اول، ص ۱۱۴، شفا شریف، ص۲۳۴، انوار محمد یہ، ص ۳۱۱)

جسم اقدس خوشبودار تھا
ہما رے آقا و مولیٰ ﷺ کے جسم اقدس سے کستوری و عنبر کی سی خوشبو آیا کرتی تھی۔حضرت انس ؓ فرماتے ہیں۔ میں نے کوئی کستوری اور عنبر حضور ﷺ کے جسم اقدس سے زیادہ خوشبودار نہیں سونگھا۔(متفق علیہ، مشکوۃ، ص۵۱۷)حضور پر نور ﷺ کے ساتھ جو شخص مصافحہ کرتا تو اس کے ہاتھوں سے تمام دن خوشبو آیا کرتی تھی۔اور جس بچے کے سر پر ہاتھ پھیر دیتے تھے وہ بچوں میں خوشبودار مشہور ہو جاتا تھا۔(مدراج النبوۃ جلد اول، ص۳۰، شفا شریف، ص ۴۰) حضرت جا بر ؓ فرماتے ہیں۔میں نے صبح کی نماز رسول پاکﷺ کے ہمراہ پڑھی، پھر آپ ﷺ اپنے گھر کی طرف نکلے، میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ نکلا، آپ ﷺ کے سامنے بہت سے بچے آئے آپ ﷺ ہر ایک بچہ کے رخسار پر ہاتھ پھیر تے جاتے تھے۔میرے رخسار پر بھی ہاتھ مبارک پھیر ا تو میں نے آپ ﷺ کے ہاتھ میں ٹھنڈک محسوس کی بلکہ ایک خوشبو پائی۔گویا کہ آپ نے وہ خوشبو عطر فروش کے ڈبہ سے نکالی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں۔ میں نے (وقت انتقال)نبی کریم ﷺ کو غسل دیا۔میں وہ چیز جو میت سے نکلا کرتی ہے، دیکھنے لگا، مگر میں نے کوئی چیز نہ دیکھی۔تو میں نے کہا، آپﷺ زندگی اور موت میں بھی پاکیزہ ہیں۔فرمایا کہ آپ ﷺ سے ایسی خوشبو نکلی کہ میں نے ہر گز اس کی مثل نہیں پائی ( شفا شریف۔ص، ۱۴) حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں۔ (ایک دفعہ ) مجھے پیارے رسول پاک ﷺ نے سواری پر اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ میں نے مہر نبوت کو اپنے منہ میں لے لیا۔پس مجھ پر خوشبو اور کستوری کی لپٹ آنی شروع ہو گئی۔(شفا شریف، ص، ۰ ۴)حضرت انس ؓ فرماتے ہیں۔ جب حبیب خدا ﷺ مدینہ طیبہ کے کسی راہ پر گزر فر ماتے تو لوگ اس راہ میں خو شبو پاتے اور کہتے کہ رسول پاک ﷺ اس راہ سے گزرے ہیں۔(رواہ ابو یعلی، انوار محمد یہ، ص۱۲۷)
٭٭٭

قرآن اور حسین

آپ کا نام پاک حسین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے۔اور لقب ذکی شہیدا اکبر طیب السبط اور تابع لمر ضاۃ اللہ اور دلیل علی ذات اللہ ہیں حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہ فرماتی ہے کہ میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کی یا رسول صلی اللہ و سلم آج رات میں نے ایک بہت خوفناک خواب دیکھا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا کہ وہ کیا خواب ہے میں نے عرض کی یا نبی اللہ وہ بہت ہی بھیانک ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ وہ کیا ہے تو حضرت ام الفضل نے عرض کی کہ میں نے دیکھا ہے کہ آپ کے جسم اقدس کا ٹکڑا میری آغوش میں رکھا گیا ہے تو سید المرسلین ﷺ نے فرمایا کہ تو نے اچھا خواب دیکھا ہے انشاء اللہ میری بیٹی فاطمہ کے گھر لڑکا پیدا ہو گا اور پھر ام الفضل ؓ فرماتی ہیں واقعی سیدہ فاطمہؓ کے گھر حضرت امام حسین ؓ پیدا ہوئے اول وہ میری آغوش میں آئے پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میر پاس جبرئیل آئے اور مجھے خبر دی کہ عنقریب میری ہی امت میرے اس بچے حسین کو شہید کریگی، حضرت ام الفضلؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسولﷺ اللہ اس بچے کو تو حضورﷺ نے فرمایا ہاں جبرئیل نے مقام شہادت کی سرخ مٹی بھی لا کر مجھے دی ہے آپ کی ولادت با سعادت پر جبرائیل اللہ کی طرف سے مبارکباد بھی لائے اور ساتھ ہی اظہار غم بھی کیا اس وقت سید المر سلینﷺ امام حسینؓ کے گلے کو چوم رہے تھے جبرئیل نے آبدیدہ ہو کر عرض کیا اے محبوب خدا آپ جس گلے کو بڑی محبت سے چوم رہے ہیں اس گلے پر خنجر چلے گا اور آپ کا یہ بچہ اللہ کی راہ میں شہید ہو گا، اور یہ ہے اس جگہ کی سرخ مٹی، سیدہ زہراؓ پنے باپ کو اپنے بیٹے کا گلا چومتے ہوئے دیکھا تو عرض کی ابا جان لوگ تو اپنے بیویوں کے منھ چومتے ہیں پیشانی چومتے ہیں، اور سر کو بو سہ دیتے ہیں، اور آپ میرے بیٹے حسینؓ کا گلا کیوں چومتے ہیں۔تو سید المر سلینﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور بیٹی جناب سیدہؓ نے عرض کی ابا جان کیا اس وقت آپ نہ ہو گے، کیا میں نہ ہوں گی، اور کیا علی نہ ہو گے امام انبیاءﷺ نے فرمایا کہ اس بچہ کا نام کیا رکھا ہے شیر خدا ؓ نے عرض کی کہ آقا اس کا نام تو اس کا نانا پاک ہی رکھیں گے ابھی نبی پاک ﷺ خاموش ہی تھے کہ جبرئیل امین حاضر ہوئے اور عرض کی یا رسولﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بچے کی ولادت کی مبارک باد قبول فرمائے، اور پھر کہا خدا فرماتا ہے کہ اس بچے کا نام حسین ؓ رکھا جائے کملی والے ﷺ نے حضرت حسینؓ کے کانوں میں اذان کہی اور ساتھ ہی فرمایا بیٹا حسینؓ یہ تیرے نانا مصطفےﷺ کی آواز ہے، اس کی لاج رکھنا امام حسین ؓ نے آنکھ کھولی اور نانے پاک کی طرف دیکھا اور نگاہ سے نگاہ ملی تو حضرت امام حسینؓ نے نگاہوں میں جواب دیا کہ نانا جان آپ فکر نہ کریں اگر آواز آپ کی ہے تو کان حسینؓ کے ہیں اور لوگ تو مسجدوں میں قرآن پڑھتے ہیں منبروں پر قرآن پڑھتے ہیں اور معلموں پر قرآن پڑھتے ہیں مگر نانا جان اگر وقت آیا تو میں نیزے پر بھی قرآن کو پڑھ کر سناؤں گا، اہل بیت کو سب سے پہلے حوض کوثر پر آنا تھا اور قرآن کو اہل بیت کے ساتھ آنا تھا، اس لئے کہ رسول صادق کا فرمان ہیں کے میری اہل بیت اور قرآن ہمیشہ ساتھ رہیں گے اور پھر حوض کوثر پر ملاقات کریں گے حسین قرآن کے ساتھ تھے قرآن حسین کے ساتھ تھا حسینؓ اور قرآن کا چولی دامن کا ساتھ ہے کربلائے معلیٰ میں دو قرآن دوش بدوش تھے ایک قرآن خاموش تھا، ایک قرآن ناطق تھا اور قرآن بھی قرآن ایک قرآن نے امام الانبیاء ﷺ پر نزول فرمایا اور ایک قرآن دوش رسول کا راکب بنا
ایماں حسین مرکز ایماں حسین ہیں
دوش نبی کی رحل کا قرآں حسین ہیں
حسین کی عظمت کا اعلان قرآن نے کیا اور قرآن کی عظمت کا علم حسین ؓ نے بلند کیا حسین کا احترام قرآن نے بتایا اور قرآن کا احترام حسین دیکھا یا ناموس حسین کی گواہی قرآن نے دی اور ناموس قرآن کا تحفظ حسین نے کیا۔ حسین سے محبت و مودت کرنے کا اعلان قرآن نے کیا اور قرآن سے محبت کرنے کا سلیقہ حسین نے سکھایا۔ حسین کی شان قرآن نے بیان کی اور قرآن کی شان حسین بیان کی حسین کی ابدی زند گی ا ور سرمدی حیات کی گواہی قرآن نے دیا اور قرآن کی حفاظت کے لئے اپنی جا ن حسین نے پیش کر دی قرآن نے کہا حسین زندہ ہے، حسین فرمایا قرآن زندہ کتاب ہے قرآن نے کہا حسین میر ا ہے حسین نے فرمایا قرآن ہمارا ہے قرآن نے کہا حسین کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ حزن حسین فرمایا قرآن کی حفاظت اللہ تعالیٰ ذمہ ہے۔۔۔۔۔۔
٭٭٭

درود شریف جمالِ جہاں آرا کی سعادت بخشتی ہے

برادران اسلام درود شریف کا سب سے عظیم فائدہ یہ ہے کہ اس کی کثرت سے ہمارے پیارے رسولﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔اور جس کو آنحضور ﷺ کی زیارت نصیب ہو جائے، بس اس کی نجات کے سامان ہو جاتے ہیں۔اس کا بیڑا پار ہو جاتا ہے اور دارین کی کامیابیاں اس کا مقدر بن جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کائناتِ عالمِ آب و گل کی تخلیق کی اور اس میں انسان کو اپنا نائب بنا بھیجا۔اور ہر انسان کی شکل و صورت، خصوصیات اور اوصاف الگ الگ رکھے۔کسی کو معمولی شکل دے دی اور کسی کو اس قدر خو برو کر دیا کہ جو دیکھے جگر تھام کے رہ جائے۔کسی کو قبول صورت بنا دیا اور کسی کو اس قدر خوبرو بنا دیا کہ یوسفِ ثانی کا گمان گزر ے۔کسی کے نصیب میں سیاہ رنگ کر دیا کہ رات کی سیاہی کو مات ہوا اور کسی کو اس قدر گورا رنگ دیا کہ سورج کی روشنی بھی شرما جائے۔بہر کیف یہ سب اس کی کاریگری کے کرشمے ہیں جو عقل میں نہیں آ سکتے۔اس طرح خداوند تعالیٰ نے انسان کی فلاح کی خاطر بے شمار اور ان گنت وظائف کا نزول کیا۔ہر وظیفہ اپنے اپنے فوائد کے لحاظ سے برتر و اعلیٰ ہے۔مگر ہر وظیفہ کا اجر ہر دوسرے وظیفہ کے اجر سے الگ ہے۔کسی وظیفہ کا اجر کم ہے اور کسی کا زیادہ۔ان تمام وظائف میں سب سے زیادہ افضل وظیفہ درود پاک ہے کیونکہ اس کے پڑھنے سے ہمارے پیارے رسولﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔اور پہلے ہی عرض کیا جا چکا ہے کہ جس کو حضورﷺ کی زیارت ہو جائے اس کی نجات کے سامان ہو جاتے ہیں۔اس کا بیڑا پار ہو جاتا ہے اور دارین کی کامیابیاں اس کا مقدر بن جاتی ہیں۔جذب القلوب کے صفحہ نمبر ۲۴۹ کی تحریر کے مطابق بزرگان دین کا قول ہے کہ جو شخص اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمدﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھے گا۔اپنی زندگی میں عالم خواب یا عالم بیدار ی میں ضرور حضورﷺ کی زیارت سے سر فراز ہو گا۔

ذریعہ حصول زیارت مصطفیٰ
ملت اسلامیہ کے بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ جس شخص کے دل میں آتش دیدار مصطفیٰ ہو۔جس کا د ل آپ ﷺ کا دیدار کا متمنی ہو، جو آپ کی زیارت کا خواہاں ہو۔جو شخص آپ ﷺ کے دیدار کے شوق میں اسیر ہو۔جس شخص کے دل میں تڑپ دیدار مصطفیٰ کی ہو تو اس کے لیے اسے چاہیے کہ با وضو ہو کر اخلاص کے ساتھ مسرور ہو کر اس درود شریف کا ورد کرے اور کثرت سے کرے۔درود شریف درج ذیل ہے۔اَ لّٰلھُمَّ صَلی عَلیٰ مُحَمَّدِِوَ اٰلِہِ وَ سَلِّمْ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْ ضیٰ لَہُ یہ درود شریف کثرت سے کرے انشاء اللہ ایک روز ضرور آپ ﷺ کی زیارت نصیب ہو گی۔علاوہ ازیں درج ذیل درود شریف بھی اسی خواص کا حامل ہے۔اَ للّٰھُمَّ صَلَّ عَلیٰ رُوْحِ مُحَمَّدِِ الْا ََ رْوَاحِ اَللّٰھُمَّ صَلَّ عَلیٰ جَسَدِ ہ فِیَ الَا جْسَادِ صَلِّ عَلیٰ قَبْرِہ ا لْقُبُوْرِ۔ منا خر الاسلام میں درج ہے کہ جو شخص جمعہ کے روز ہزار بار یہ درود شریف پڑھے گا۔انشا ء اللہ زیارت مصطفیٰ سے مشرف ہو گا اور قبل از مرگ دار جنت دیکھ لے گا۔اگر پہلی مرتبہ زیارت سے مشرف نہ ہو سکے تو پانچ جمعہ تک متواتر اس درود شریف کو پڑھے۔اس دور ان انشاء اللہ ضرور اپنے مقصود سے ہمکنار ہو گا۔درود شریف درج ذیل ہے ؛ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیِّ مُحَمَّدِِِالنَّبِیِّ اْلُا مِّیْ۔ہفتہ میں جب جمعرات کے دن کی آمد ہو۔تو دو رکعت نفل نماز ادا کرے اس طرح کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھے اور گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ اس طرح دو رکعت نماز مکمل کرے۔سلام کے بعد مؤدب ہو کر حضور ﷺ پر یہ درود پڑھے۔اللھم صلی علی محمد النبی الامی۔اس سے یہ ہو گا کہ حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہو گی۔اگر پہلی مرتبہ کامیابی نہ ہو تو دوسرے ہفتے بھی ایسا کرے تین ہفتے گزرنے سے قبل ہی و ہ با سعادت لمحہ آن پہنچے گا۔جس میں حضور ﷺ کی زیارت ہو گی۔فَقَدْ جَرَّبَہُ بَعضُ الْفُقَرَ آءِ مندرجہ بالا تحریر جذب القلوب کے صفحہ نمبر ۲۶۰ پر مرقوم ہے۔

درود خواں کا نام، بادشاہ ہر دو عالم کے حضور پیش کیا جاتا ہے
انسانی فطرت جذبۂ خود نمائی سے بھر پور ہے۔لمحہ لمحہ انسانی قلب و نظر اس بات کے متمنی ہوتے ہیں کہ ان کے بارے میں دنیا کے مصروف ترین افراد کے مابین باتیں ہو۔ہر شخص اس کا خواہاں ہے کہ اس کا نام بڑے بڑے آفسیرز تک پہنچے۔ان کی محفل میں میرے نام کے تذکرے ہوں۔اس کا نام لیا جائے لیکن اس کے لیے ہزاروں جتن کرنا پڑتے ہیں۔اور بقول شاعر :
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑے مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یہ ٹار گیٹ بڑی مشکل سے ہوتا ہے۔کیونکہ آفیسر ز آفس کے اصول و ضوابط کی قید میں جکڑے ہوئے ہوتے ہیں۔لہذا سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاکان چمن کا ملاپ نہیں ہوتا۔سونے کی چڑیا ہاتھ نہیں آتی۔گوہر مقصود سے محرومی مقدر ہو جاتی ہے اور حیات شکوۂ حرماں نصیبی میں گزر جاتی ہے۔لیکن اگر یہ خواہش ہو کہ ہمارے نام حضور ﷺ کے دربار عالیہ میں پہنچ جائے تو اسے ہزاروں جتن کرنا نہ پڑیں گے۔نرگس ہزاروں سال بے نوری پہ روتی نہ رہے گی۔چمن میں دیدہ ور جلدی پیدا ہو گا۔گوہر مقصود ہاتھ آ جائے گا، سونے کی چڑیا ہاتھ آ جائے گی۔سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاکان چمن کا ملاپ ہو جائے گا۔مگر اس کے لیے صرف اتنا کرے کہ حضورﷺ پر درود شریف پڑھ لے تو اس کا نام رسول پاک ﷺ کے دربار میں پہنچ جائے گا۔درود پاک کے الفاظ ختم بھی نہ ہوں گے۔فرشتے اس درود پاک کو بطور ہدیہ دربارِ رسالت میں پیش کر کے عرض کریں گے یا رسول اللہ ﷺ فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ نہ صرف ہمارا نام بلکہ ہمارے والد گرامی کا نام بھی دربارِ رسالت میں پہنچ جاتا ہے۔حضور ﷺ کی زبان ترجمان نے ایک مرتبہ یوں فرمایا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ جس کو اللہ تعالیٰ نے خلق کی باتیں سن لینے کی طاقت عطا فرمائی ہے۔میری رحلت کے بعد وہ میری قبر پر کھڑا رہے گا۔اور جب کوئی شخص صدق دل سے مجھ پر درود شریف پڑھے گا تو مجھے اطلاع دے گا کہ اے محمدﷺ !فلاں فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر ہر درود کے بدلے دس بار صلوٰۃ بھیجے گا۔ مندرجہ بالا حدیث جلد الا فہام کے صفحہ نمبر ۹۵ اور کشف الغمہ کے صفحہ نمبر ۲۷۰ کے علاوہ جواہر البحار کے صفحہ نمبر ۱۶۵ پر مرقوم ہے۔اس کو مختلف راویوں نے مختلف انداز سے بیان کیا ہے۔اجہانی اور طبرانی اور رویانی اپنی مسند میں اور بزاز و ابن عساکر نے اس حدیث کو مختلف الفاظ سے بیان کیا ہے۔اور ابنِ قّیم شاگر د ابن تیمیہ نے جلد لافہام میں مختلف الفاظ سے بیان کیا ہے۔

ہمارا درود بارگاہ رسالت میں فوراً پہنچتا ہے
برادران گرامی !دنیا میں میل) mail (کی دو اقسام ہیں۔ (general mail) اور (air mail_general mail)۵۰ میل کے ایریا میں بھی ۳ روز کے اندر جاتی ہے اورairmail) ) ملک کے دور دراز علاقوں تک ۳ دن لگاتی ہے۔سعودی عرب میں (air mail) ایک ہفتہ لگاتی ہے۔اگر telephone پر بھی کال کیا جائے اور کم از کم وقت بھی لیا جائے تو ۱۰ منٹ تو لگ جاتے ہیں لیکن ہمارے درود سعودی عرب میں فوراً پہنچتا ہے۔اس قدر فوراً کہ ہمارے منہ سے نکلتے ہی رسو ل اللہﷺ سن لیتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھ گا ، اس کو میں خود سنتا ہوں۔اور جو مجھ پر دور سے پڑھے گا وہ مجھے پہنچا یا جاتا ہیں۔یہ حدیث مشکوۃ کے صفحہ نمبر ۸۷ پر درج ہے اور اس کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔۔۔
٭٭٭

اسلام ہندوستان اور سلطان الہند خواجہ غریب نواز

ہندوستان کی رعنائی
سر زمین ہندوستان متعدد وجوہ سے اہمیت و خصوصیات کی حامل ہے اور اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام سے مالا مال بھی۔ یہ نکہتوں، خوش بوؤں اور رعنائیوں کی سر زمین ہے اسلام سے اس کا تعلق ابتدا ہی سے رہا ہے گرچہ رحمت عالم خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی آمد آمد سے قبل شرک و ضلالت کی تاریکی کی نذر ہو کر رہ گئی۔
شری لنکا جو بنیادی طور پر ہند کا ایک حصہ رہا ہے اسی کے ایک پہاڑ پر حضرت سیدنا آدم علیہ السلام اترے۔ حسان الہند مولانا سید غلام علی آزاد بلگرامی (م۱۲۰۰ھ)رقم طراز ہیں : آدم ہندوستان کے ایک پہاڑ پر اترے جسے ’’بوذ‘‘ کہا جاتا ہے اور حواجدہ میں اتریں۔ آدم جب اترے تو ان کے ساتھ جنت کی مہک تھی جو وہاں کی وادیوں اور پیڑوں سے مس ہوئی اور وہاں کی ہر چیز خوش بوؤں سے بھر گئی۔ (شمامۃ العنبر، طبع جائس ص۶۶)
حضرت آدم علیہ السلام کی برکت سے ہندوستان میں جواہرات اور کانوں کا وجود ہے۔ کسی نے ہندوستان کا وصف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ : اس کا سمندر موتی ہے، اس کے پہاڑ یاقوت ہیں، اس کے درخت عود اور پتے عطر ہیں۔ (مرجع سابق، ص۶۴)
مولانا سید غلام علی آزاد نے اپنے اشعار میں بھی ہندوستان کا ذکر کیا ہے جس میں ایک اچھوتا اور نفیس نکتہ یہ ہے کہ چوں کہ حضرت آدم علیہ السلام میں نور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم تھا اس طرح سب سے پہلے اس نور مبارک کے برکات سے ہندوستان مشرف ہوا۔ حسان الہند کے تین اشعار کا تشریحی ترجمہ ملاحظہ ہو:’’بنانے والے نے آدم کے اندر اپنا نور رکھ دیا روشن ستارے کی طرح چمکتا ہوا۔ ہندوستان ہمارے جد امجد کی جائے نزول اور قیام گاہ ہے، یہ صحیح قول ہے اور اس کی سند مضبوط ہے تو ہندوستان کی سر زمین سب سے پہلے نور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم سے ضیا بار ہوئی جو سب عظمت والوں سے بہتر ہیں۔‘‘ (مرجع سابق، ص۸۹)
اقبال نے فکر رسا بات کہی ؎
ہے اگر قومیت اسلام پابند مقام
ہند ہی بنیاد ہے اس کی نہ فارس ہے نہ شام

ہند میں اسلام
رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی آمد آمد سے اسلام کی ضیائیں پھیلیں اور بہت جلد اسلام سر زمین عرب سے اطراف و جوانب کے علاوہ دوسرے ممالک و اماکن میں پہنچ گیا۔ پہلی صدی ہجری میں ہی اسلام کے قبول کا سلسلہ ہندوستان میں شروع ہو چکا تھا۔ جنوبی ہند میں مالا بار کا علاقہ، کیرالا کا ساحلی پٹہ نیز بعض جزائر سب سے پہلے دامن اسلام میں آئے۔ ہندوستان میں پہلی مسجد کیرالا میں تعمیر ہوئی۔ اسی صدی کے نصف اول میں پنجاب میں اسلام کی آمد ہوئی یوں ہی سندھ کا علاقہ بھی اس سلسلے میں اہم ہے جسے باب الاسلام کے نام سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہاں اسلام کی آمد کے ساتھ ہی مدارس بھی قائم ہو گئے۔ حضرت ابو حفص ربیع بصری جو تبع تابعین میں سے ہیں، آپ نے سندھ میں حدیث نبوی کے درس کا اجرا فرمایا۔ شمال مغرب کا سرحدی علاقہ جو افغانستان سے ملا ہوا ہے اس راستے سے اکثر صوفیا و اولیا کے گروہ بہ غرض تبلیغ و اشاعت اسلام ہند واردہوئے جن کی خدمات و مساعی سے تاریخ کے اوراق جگمگا رہے ہیں۔ ؎
ہاں دکھا دے اے تصور! پھر وہ صبح و شام تو
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو

سلطان الہند خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نواز رحمۃاللہ علیہ(م ۶ رجب ۶۳۳ھ )کی آمد تک دھیرے دھیرے اسلام کی اشاعت ہوتی رہی جب آپ تشریف لے آئے تو اس میں تیزی آ گئی اور نقشہ بدلا بدلا نظر آنے لگا۔آپ کے فیوض و برکات سے گلشن ہند سیراب ہو گیا، امام احمد رضا محدث بریلوی(م۱۹۲۱ء) نے آپ کی فیض آسا بارگاہ میں قبولیت دعا کا ذکر کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بارگاہ میں کی گئی دعا کو شرف یاب فرماتا ہے۔

خواجۂ ہند کی دعوت حق
دلوں کا معاملہ عجیب ہے جب یہ زنگ آلود ہو جاتا ہے تو اس کی تطہیر کے لیے مشیت کسی نابغہ روزگار کو جلوہ آرا کرتی ہے۔ ہند کی سر زمین جس کا رشتہ ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام سے جڑتا ہے، یہاں جب شرک کی گھٹا ٹوپ تاریکی نے دلوں کی دنیا کو بنجر کر ڈالا تب دین اسلام کی اشاعت کی غرض سے کبھی تاجر کی حیثیت سے صحابہ و تابعین اور تبع تابعین آئے اور پھر اولیا و مجاہدین آئے۔خواجہ غریب نواز نے ہند تشریف لا کر نظام دعوت و تبلیغ کو مربوط و منظم کیا، اور ہندوستان کے وہ علاقے جہاں صدیوں کی تبلیغ کے بعد بھی جبیں کا استحصال ہوتا رہا، خالق کی دی ہوئی زندگی کے با وصف غیر کی بندگی کی جاتی رہی اور دل ایمان سے عاری ہی رہے ایسی سخت و کٹھن زمینوں اور بنجر وادیوں میں آپ کو تبلیغ کرنی تھی، ایمان کی جوت جگانی تھی، ویرانی اٹھانی تھی، فکر کی صفائی کرنی تھی اور خالق کا عرفان کروانا تھا۔رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی عظمت کا نقش دل پر جمانا تھا۔
خواجہ غریب نواز کی عمر تقریباً ۱۵؍ برس کی تھی کہ علم و حکمت کے زیور سے آراستہ ہو گئے، عشق و عرفان اور الفت و محبت رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم قلب میں پنہاں تھی ہی، اسوۂ نبوی پر عمل کی دولت سے بھی سرفراز تھے۔ منازل معرفت و سلوک کے حصول میں لگ گئے۔ ۵۵۲ھ میں خواجہ عثمان ہارونی (م۶۱۷ھ) سے بیعت و اجازت کی سعادت پائی اور احقاق حق کے لیے کوشاں ہو گئے نیز تزکیۂ باطن و صفائی قلب کے لیے سیاحت و مسافرت شروع کر دی۔
اولیا و دعاۃ کی حیات جدوجہد سے عبارت نظر آتی ہے۔ ان کی زندگی میں اشاعت حق کے لیے سیاحت کا پہلو رچا بسا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مسافرت و مشقت اصلاح و تبلیغ دین کے لیے ہوتی تھی۔ علم کے گلستانوں کو چھوڑ کر، بغداد و بخارا، سنجر و سمرقند، بلخ و شیراز کو وداع کہہ کر کفر و شرک کی وادیوں میں جا کر شمع حق روشن کرنا آسان کام نہیں۔یہ کام کردار و گفتار کی چمک دمک اور باطن کی آراستگی و اخلاص و لگن کے بغیر ممکن نہیں، خواجہ غریب نواز سنجر کے گلستان علم و حکمت کو چھوڑ کر عازم ہند ہوئے۔
۵۶۳ھ میں اپنے مرشد گرامی کے ہم راہ خواجہ غریب نواز حرمین مقدس پہنچے اور واپسی پر بدخشاں، بغداد اور دوسرے بلاد اسلامیہ کا سفر فرمایا۔ ۵۸۳ھ میں پھر حرمین مقدس کا سفر فرمایا، مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ کر بارگاہ سرور کونین میں حاضری دی اور دربار رسالت سے ولایت ہند کی بشارت ملی نیز حکم دعوت و تبلیغ سے شرف یاب ہوئے۔وہاں سے حاضری کے بعد بغداد، ہرات، تبریز، بلخ ہوتے ہوئے غزنی کے راستے ہندوستان آئے اور لاہور میں مبلغ اسلام حضرت سید علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش لاہوری(م۴۶۵ھ) کے مزار اقدس پر حاضر ہو کر حصول فیض فرمایا جس پر آپ کا یہ شعر غماز ہے ؎
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملاں را رہنما
اصلاح و تبلیغ کے لیے دوسری زبانوں کا سیکھنا باعث اجر و ثواب ہے۔ سفر ہند کے سلسلے میں خواجہ غریب نواز نے ملتان میں کچھ عرصہ رہ کر باضابطہ ہندوستانی زبانوں کو سیکھا پھر دہلی میں قیام فرما کر اجمیر پہنچے جب کہ اجمیر مشرکین کا مذہبی مرکز اور جائے عقیدت تھا۔اور یہاں دعوت حق پیش کرنا آگ و خار سے گزرنے سے اشد تر تھا۔ خواجہ غریب نواز نے اس مقام کو تبلیغ و اصلاح کا مرکز بنایا اور اس دشوار علاقے کو زیر کیا، جہاں دلوں پر کفر کی ایسی تہیں پڑ چکی تھیں کہ انھیں دور کرنا بڑا کٹھن تھا۔جور و ستم کی آندھیاں قدموں میں زنجیر ڈالنے کے درپے ہوئیں لیکن دم توڑ گئیں۔ اقتدار کی قوت و شان عزم خواجہ غریب نواز کے آگے ختم ہو کر رہ گئی، ان کے طوفان و حوادث نے آپ کے حوصلوں کو پابند سلاسل کرنا چاہا لیکن نا مراد ہو کر رہ گئے۔شرارۂ کفر راکھ ہو تا گیا اور خواجہ غریب نواز کامیاب ؎
جلا سکتی ہے شمع کشتہ کو موج نفس ان کی
الٰہی! کیا چھپا ہوتا ہے اہل دل کے سینوں میں
لوگ جوق در جوق اسلام کے دامن میں آتے گئے، آپ کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے کفر کا کلاوہ اتار پھینکا، روشنی ملتی گئی اور تیرگی دور ہوتی چلی گئی، آپ نے اجمیر کے نواح میں بھی دعوت حق پیش کی جس کے کافی گہرے اثرات سامنے آئے، راجہ کو بھی دعوت اسلام پیش کی لیکن وہ ایمان نہ لایا اور اس نے آپ کے مقابلے کے لیے ساحروں اور جادوگروں کی مدد لی۔ موسوی عزم کے آگے فراعنۂ عصر کا سحر کب چلتا، ہر مخالفت قبول حق اور اشاعت حق کے راستے کو مزید کشادہ کر جاتی ہے۔اور اجمیر ہی کیا حق کا آوازہ سارے ہند میں رفتہ رفتہ پھلتا چلا گیا۔ آپ کا ارشاد فرمایا ہوا ’’ماپتھورا را زندہ گرفتیم ودادیم‘‘ کا تاریخی جملہ اسلامی حکومت کے قیام کی بنیاد ثابت ہوا۔
سلطان الہند خواجہ غریب نواز کے تلامذہ و خلفا اور مسترشدین و مریدین نے آپ کے اصلاحی و دعوتی مشن کو آگے بڑھایا، جس کے نشانات سارے ہندوستان میں اپنی داستان عظمت آج بھی سناتے محسوس ہوتے ہیں۔ان کی خدمات کی خوش بو اب تک روح و دماغ کو معطر کر رہی ہے اور خواجہ غریب نواز کا فیض اب تک دلوں کی دنیا کو مہکا رہا ہے ؎
جہاں بانی سے ہے دشوار تر کار جہاں بینی
جگر خوں ہو تو چشم دل میں ہوتی ہے نظر پیدا

قدمِ سلطان الہند خواجہ اجمیری ہند میں

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے والد کا اسم گرامی غیاث الدین۵۳۷ھ میں ایران کا علاقہ سیستان میں پیدا ہوئے۔سلسلہ نصب گیارہ واسطوں سے سید الشہداء حضرت امام حسینؓ سے ملتا ہے۔پندرہ سال کے تھے کہ والد ماجد نے انتقال فرمایا۔تقسیم وراثت میں آپ کے حصہ میں ایک باغ آیا۔ایک روز اپنے باغ میں بیٹھ تھے کہ ایک مجذوب شیخ ابراہیم تشریف لائے۔حضرت خواجہ نے نہایت ادب سے چند خوشۂ انگور ان کی خدمت میں پیش کئے۔شیخ نے اپنے لعاب دہن سے تر کر کے حضرت خواجہؒ کو کچھ کھلایا۔جس کے کھاتے ہی ان کا دل دنیا سے بے نیاز ہو گیا اور تمام جائیداد راہ خدا میں خیرات کر دی۔پھر بخارا شریف لے گئے جہاں آپ نے حفظ قرآن اور علوم ظاہری کی تعلیم حاصل کی۔تعلیم سے فراغت کے بعد عراق تشریف لے گئے جہاں حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ سے بیعت ہوئے۔بیس سال تک مرشد کامل کی خدمت میں رہے۔

خواجہ غریب نواز ؒ اللہ کے دربار میں
حضرت خواجہ غریب نوازؒ ۵۸۳ہجری میں مکہ معظمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کی زیارت سے مشرف ہوئے، اکثر طواف کعبہ کرتے اور عبادت میں مشغول رہتے، آپ نے وہاں بے شمار سعادتیں اور برکتیں حاصل کیں۔ایک دن کا واقعہ ہے کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ خانہ کعبہ میں عبادت میں مشغول تھے، غیب سے آواز آئی ’’اے معین الدین میں تجھ سے راضی ہوں تجھے بخش دیا، جو کچھ تیرا دل چاہے مانگ لے‘‘ خواجہ غریب نوازؒ یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور بے خود ہو کر سجد ے میں گر پڑے، آپ نے بارگاہ ایزدی میں نہایت عاجزی و انکساری سے عرض کیا ’’خداوند!جو میرے سلسلہ میں مرید ہوں ان کو بخش دے‘‘ اسی وقت ندا آئی ’’اے معین الدین !تیری دعا مقبول ہے اور قیامت تک تیرے سلسلے میں جو داخل ہو گا اسے بخش دوں گا‘‘

خواجہ غریب نوازؒ رسول اللہﷺ کے دربار میں
مکہ معظمہ سے روانہ ہو کر حضرت خواجہ غریب نوازؒ مدینہ منور آئے اور بکمال عجز و نیاز دربار رسالت مآب میں حاضری دی، روزانہ مسجد نبویﷺ میں نماز پنجگانہ ادا کرتے اور بیشتر اوقات روضہ اقدس کے قریب حاضر رہ کر درود و سلام پیش کرتے رہتے، ایک روز صبح کے وقت نماز فجر سے فارغ ہونے کے بعد تمام مسجد نبویﷺ کے نمازی روضہ اقدس کے قرب و جوار میں صلوۃ و سلام پڑھ کر ادب و احترام سے رخصت ہوتے جا رہے تھے کہ یکایک ندا آئی، ’’معین الدین کو بلاؤ‘‘ شیخ الروضہ نے محراب مسجد میں کھڑے ہو کر آواز دی۔’’معین الدین حاضر ہوں ‘‘اس مجمع میں جس قدر معین الدین نام کے افراد موجود تھے، شیخ الروضہ کی آواز پر لبیک لبیک کہتے ہوئے حاضر ہو گئے۔اب شیخ الروضہ حیران ہیں کہ کس معین الدین کو سرکار نے طلب فرمایا ہے۔چنانچہ دریافت کرنے پر حضورﷺ نے فرمایا ؛ ’’معین الدین چشتی کو حاضر کرو‘‘ خواجہ معین الدین چشتیؒ لبیک لبیک کہتے ہوئے شیخ الروضہ کے قریب پہونچ گئے شیخ الروضہ نے آپ کو روضہ اقدس تک پہونچا یا اور عرض کیا؛ یا رسول اللہﷺ !معین الدین چشتیؒ حاضر ہے‘‘ روضہ اقدس کا دروازہ خود بخود کھل گیا اور ارشاد نبویﷺ ہوا۔’’اے قطب المشائخ اندر آؤ‘‘ حضور خواجہ غریب نوازؒ عالم وجدانی میں روضہ اقدس کے اندر داخل ہوئے اور تجلیات نبویﷺ سے بے خود و سرشار ہو گئے، جب طمانیت قلب حاصل ہوئی حکم ہوا۔اے معین الدین !تو ہمارے دین کا معین ہے،ہم نے ولایت ہند تجھے عطا کی۔ہندستان جا اور اجمیر میں قیام کر،وہیں سے تبلیغ اسلام کرنا، خدا تجھے برکت دے گا۔خواجہ غریب نوازؒ بصد ادب و احترام روضہ اقدس سے باہر نکلے آپ پر ایک خاص کیفیت طاری تھی جب وجدانی کیفیت و سرور نے قلب کو سکون بخشا تو فرمان رسالت یاد آیا مگر حیران تھے کہ ہندستان کدھر ہے اور اجمیر کہاں ہے؟اسی فکر و تردد میں تھے کہ شام ہوئی اور سورج غروب ہوا بعد نماز عشاء آنکھ لگی اور آپ سو گئے۔عالم خواب میں تمام ہندستان کا نقشہ اور اجمیر کا منظر آپ کے سامنے تھا، جب نیند سے بیدار ہوئے تو سجدہ شکر ادا کیا اور روضہ اطہر پر حاضر ہو کر تحفہ درود سلام پیش کر کے ہندستان کی جانب روانہ ہوئے۔حضور غریب نوازؒ اپنے سفر کے دوران شام بھی گئے مگر یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ آ پ واپسی میں شام گئے یا جاتی دفعہ ادھر سے گزرے۔بہر حال خواجہ غریب نوازؒ اس سفر کا حال خود بیان فرماتے ہیں۔ایک مرتبہ ایک شہر پہنچا جو شام کے قریب ہے،وہاں ایک بزرگ ایک غار میں رہا کرتے تھے، ان کے بدن کا گوشت پوست خشک ہو گیا تھا، صرف ہڈیاں باقی تھیں، وہ بزرگ لبادہ پر بیٹھے ہوئے تھے اور دو شیر دروازے پر کھڑ ے تھے میں ان کی ملاقات کو گیا مگر ان شیروں کی وجہ سے اندر جانے کی جرات نہ ہوئی، شیخ نے مجھے دیکھ کر فرمایا ’’چلے آؤ ڈرو نہیں‘‘ یہ سن کر میں اندر چلا گیا اور ادب سے بیٹھ گیا، کہنے لگے جب تک کسی چیز کا قصد نہ کرو گے وہ بھی تمہارا قصد نہ کرے گی، پھر فرمایا؛ جس کے دل میں خوف خدا ہوتا ہے ہر چیز اس سے ڈرتی ہے پھر مجھ سے دریافت فرمایا ’’کہاں سے آنا ہوا‘‘ عرض کیا بغداد سے کہنے لگے خوش آمدید لیکن مناسب یہ ہے کہ درویشوں کی خدمت کرتے رہو تا کہ تمہارے اندر بھی درویشوں کا ذوق پیدا ہو۔پھر فرمایا؛ مجھے کئی سال اس غار میں رہتے گزر گئے، ایک بات سے ڈرتا ہوں میں نے دریافت فرمایا ’’ وہ کیا بات ہے۔انہوں نے کہا نماز ہے جس کے ادا کرنے کے بعد اس خوف سے مبادا کوئی شرط نہ رہ گئی ہوا نمازی ہی میرے لئے عتاب ہو جائے روتا ہوں، پس اے درویش اگر نماز ادا کی تو سبحان اللہ ورنہ مفت میں عمر رائیگان ہوئی۔اس کے بعد کہنے لگے، ارکان نماز کو پورا نہ ادا کرنے سے زیادہ کوئی گناہ نہیں، مجھے معلوم نہیں کہ میری نماز خدا قبول فرمائی یا نہیں، پھر مجھے ایک سیب دیا اور فرمایا کوشش کرو کہ حق نماز ادا ہو جائے ورنہ کل قیامت کے دن شرم ساری ہو گی۔ پھر خواجہ غریب نوازؒ وہاں سے کوچ فرمایا اور سیدھے ہندستان کی طرف چل پڑے۔

خواجہ غریب نوازؒ ہندوستان کی راہ پر
ہرات سے کوچ فرما کر خواجہ غریب نوازؒ سبزہ وار پہنچے، سبزوار کا حاکم شیخ محمد یادگار بڑا ظالم، جابر اور بدکردار شخص تھا، شیعہ مذہب رکھتا تھا اور خلفا ثلاثہ کے نام کا دشمن تھا۔اس نے شہر کے باہر ایک باغ لگوایا تھا جو بڑا پر فضا تھا، خواجہ غریب نوازؒ اس باغ میں داخل ہوئے، حوض میں غسل فرمایا اور دوگانہ ادا کر کے کلام اللہ کی تلاوت میں مشغول ہو گئے۔اتفاق کی بات ہے کہ باغ کا حاکم سیر و تفریح کے لئے آنے والا تھا۔باغ کے مالیوں نے آپ سے استدعا کی کہ آپ باغ میں قیام نہ کریں کیوں کہ اگر حاکم نے دیکھ لیا تو خیر نہیں۔آپ نے فرمایا ‘‘تم اس کا خوف نہ کرو‘‘ اتنے میں خبر آئی کہ حاکم کی سواری آ گئی۔خدام ادب سے گھڑے ہو گئے۔خواجہ غریب نوازؒ کے خادم نے کہیں سن لیا تھا کہ حاکم شہر فقرا اور اولیاء اللہ کے متعلق اچھا خیال نہیں رکھتا ممکن ہے کوئی گزند پہنچائے اسی امر کے پیش نظر خادم نے آپ سے عرض کیا ’’باغ میں اب بیٹھنا مناسب نہیں، اگر کچھ حرج نہ ہو تو کسی دوسری جگہ تشریف لے چلیں ‘‘آپ نے مسکراتے ہوئے فرمایا ’’خوف نہ کرو اور کسی درخت کی آڑ میں بیٹھ کر قدرت کا تماشہ دیکھو‘‘ جب حاکم باغ میں آیا تو آپ قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے، آپ کو اپنے نشست کے قریب ہی قیام پذیر دیکھ کر اس کو سخت غصہ آیا اور اس نے اپنے ملازمین کو ڈانٹ کر کہا۔’’اس فقیر کو یہاں سے کیوں نہیں اٹھایا‘‘ تمام ملازمین دم بخود رہ گئے اور خوف سے کانپنے لگے۔خواجہ غریب نوازؒ نے جو نظر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ آپ کا رعب و جلال دیکھتے ہی لرزہ بر اندام ہو کر زمین پر گر پڑ اور بے ہوش ہو گیا۔محمد یادگار کے ملازمین یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوئے اور خواجہ غریب نوازؒ کی خدمت میں حاضر ہو کر نہایت عاجزی سے معافی مانگی۔خواجہ غریب نوازؒ نے از راہ کرام اپنے خادم کو بلا یا اور حکم دیا کہ بسم اللہ کر کے اس کے منہ پر پانی چھڑکو، خادم نے جو نہی اس کے منہ پر پانی چھڑکا وہ ہوش میں آگیا نہایت شرمندہ ہوا اور اپنی بد سلو کی کی معافی چاہنے لگا آپ نے اس کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے فرمایا، تو مجھ سے معافی کا خواست گا ر ہے اور رسولﷺ کی دل آزاری کرتا ہے۔رسالت کے عظیم الشان خاندان کے ساتھ دعویٰ محبت کرنا اور ان کی پیروی نہ کرنا بے معنی ہے۔حضور غریب نوازؒ نے اصحاب کبار رضوان اللہ علیہم کے مناقب کچھ اس انداز سے بیان فرمائے کہ تمام حاضرین پر رقت طاری ہو گئی۔محمد یادگار اور ان کے ساتھی رونے لگے حضور غریب نوازؒ کی اس نصیحت کا حاکم سبز وار شیخ محمد یادگار پر بڑا اثر ہوا اور وہ تائب ہو کر آپ حلقہ ارادت میں شامل ہو گئے۔اب شیخ صاحب نے اپنا تمام مال نقد و جنس حضور غریب نوازؒ کی خدمت میں پیش کر دیا لیکن آپ نے اسے قبول نہیں کیا اور فرمایا جن لوگوں سے تم نے یہ مال جبراً وصول کیا ہے یہ انہیں کے حوالے کر دو تاکہ کل قیامت کے دن کوئی شخص تیرا دامن نہ پکڑے۔چنانچہ انھوں نے حضور غریب نوازؒ کے فرمان کے مطابق حقیقی مالکوں کو ان کا مال لوٹا دیا اور کچھ باقی بچا اسے فقرا و مساکین میں تقسیم کر دیا۔دنیا کو ترک کر کے خواجہ غریب نوازؒ کی صحبت اختیار کی، خواجہ غریب نوازؒ نے آپ خلافت عطا فرما کر حصار کی ولایت بخشی مگر آپ خواجہ غریب نواز ؒ کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور ہمیشہ آپ کے زیر سایہ رہے چنانچہ خواجہ غریب نواز کی وفات کے بعد بھی مزار اقدس پر خادم بن کر تا دم آخرت خدمت کرتے رہے۔آپ کا مزار مبارک روضہ اقدس کے قریب ہی شمال مشرق میں اب بھی موجود ہے۔ حضرت شیخ المشائخ محمد یادگارؒ کی اولاد اب تک اجمیر شریف میں موجود ہے اور انکو خواجہ غریب نواز ؒ مزار اقدس کی خدمت کا حق حاصل ہے۔یہ شیخ زادے کہلاتے ہیں۔

خواجہ غریب نواز ؒ سر زمین ہند میں
سبزوار سے روانہ ہو کر خواجہ غریب نواز ؒ غزنی پہونچے۔وہاں سلطان المشائخ سید عبد الواحدؒ سے ملاقات کا شرف حاصل فرمایا آپ کی ہمر کابی کا شرف حضرت قطب الاقطاب خواجہ بختیار کا کیؒ شیخ المشائخ حضرت محمد یادگار ؒ اور سید السادات حضرت خواجہ فخرالدینؒ گرد نیر کو حاصل تھا، اللہ والوں کا یہ قافلہ اب ہندستان کی سرحد پر تھا۔سامنے دیو قامت پہاڑ راستہ روکے کھڑے تھے لیکن حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا عزم و استقلال ان پہاڑوں سے زیادہ اٹل اور مضبوط تھا۔آپ نے اللہ کا نام لے کر آگے بڑھایا اور ان دیو قامت پہاڑوں، گھاٹیوں اور دشوار راستوں کو طے کرتے ہوئے ہندستان کے سر حدی علاقہ پنجاب میں داخل ہو گئے۔جس وقت حضرت خواجہ غریب نوازؒ ہندستان میں داخل ہوئے سلطان شہاب الدین محمد غوری اور اس کی فوج پرتھوی راج سے شکست کھا کر غزنی کی طرف واپس بھاگ رہے تھے، ان لوگوں نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ اور آپ کے ہمراہیوں سے کہا کہ آپ لوگ اس وقت آگے نہ بڑھیں بلکہ واپس لوٹ چلیں کیونکہ مسلمانوں کے بادشاہ کو شکست ہو چکی ہے آگے بڑھنا آپ کے لئے مناسب نہیں ہے۔ اللہ والوں کے اس گروہ نے جواب دیا کہ تم تلوار کے بھروسے پر گئے تھے اور ہم اللہ کے بھروسے پر جا رہے ہیں۔چنانچہ اللہ والوں کا یہ قافلہ حسب معمول مسافت طے کرتا ہوا قلعہ شادمان اور ملتان ہوتا ہوا دریائے راوی کے کنارے پہونچ گیا۔دریائے راوی کے اس پار پنجاب کا دار السطنت لاہور آباد تھا اور اس کے مندروں اور شوالوں کی اونچی اونچی سنہری کلغیاں دور ہی سے بتا رہی تھیں کہ یہ شہر بڑی عظمت و شان والا ہے۔خواجہ غریب نوازؒ اور آپ کے ہمراہیوں نے دریا عبور کر کے شہر سے باہر حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار پر انوار پر قیام فرمایا جو فصیل شہر کے قریب واقع تھا۔حضرت داتا گنج بخشؒ اپنے وقت کے بے مثل عالم و فاضل عابد و زاہد اور بڑے کا ملین میں سے تھے، چنانچہ حضور خواجہ غریب نوازؒ نے یہاں اعتکاف فرمایا، فیوض و برکات باطنی حاصل کیا اور پھر یہاں سے روانہ ہو گئے روانگی کے وقت آپ نے حضرت داتا گنج بخشؒ کی شان میں حسب ذیل شعر پڑھا؛
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملاں راہ نما
یہ شعر غریب نوازؒ کی زبان سے بے ساختہ نکلا تھا لیکن یہ آپ کے حقیقی جذبات و احساسات کا آئینہ دار ہے اور اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ آج تک لوگ اسے بطور وظفیہ پڑھتے ہیں۔الغرض لاہور سے روانہ ہو کر حضور غریب نوازؒ سمانا(پٹیا لہ)پہنچے اور وہاں قیام فرمایا، وہاں کے لوگ بظاہر آپ کے ہمدرد معلوم ہوتے تھے لیکن بباطن آپ کو گزند پہنچا نا چاہتے تھے اصل میں واقعہ یہ تھا دہلی اور اجمیر کے راجہ پرتھوی راج کی ماں علم نجوم کے ماہر تھی۔اس نے اپنے علم کی بنا پر اپنے بیٹے کو آگاہ کر دیا تھا کہ ایسی شکل و صورت اور حلیہ کا ایک شخص اس کے راج میں آئے گا جو اس کی تباہی کا باعث ہو گا۔راجہ نے اسی پیش گوئی کے پیش نظر مصوروں سے تصویریں بنوائیں اور سر حدوں پر بھیج دیں اور حکم دیا کہ اس صورت کا شخص جہاں بھی ملے فوراً قتل کر دو، چنانچہ جب حضرت خواجہ غریب نوازؒ سمانا پہنچے تو راجہ کے آدمیوں نے آپ کو اسی شکل و صورت کا پا کر آپ کو روکنا چاہا۔خواجہ بزرگؒ کو بذریعہ کشف معلوم ہو گیا کہ میزبانوں کی نیتیں بگڑی ہوئی اور وہ لوگ آپ کے ساتھ دغا و فریب کرنا چاہتے ہیں، لہذا آپ اپنے ہمراہیوں کو لے کر وہاں سے اس طرح بچ کر نکل گئے کہ دشمنوں کو خبر تک نہ ہوئی،

٭ ٭ ٭

علم کی عظمت و فضیلت
اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا، درجے بلند کرے گا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے(قرآن مجید، اٹھائیسویں پارہ، سورہ مجادلہ، رکوع ۲ ترجمہ:کنز الایمان)علم بڑی افضل شے ہے، اس کا مرتبہ و مقام دیگر تمام دنیاوی مراتب و مقامات سے بلند ہے۔عِلم کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ بادشاہ اور وزیر بھی عالم سے کم تر ہیں۔علم کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی کیا جا سکتا ہے کہ ہمارے پیارے رسولﷺ پر سب سے پہلی وحی کا نزول علم کے بارے میں ہوا۔علم وہ دیا ہے جس سے جہالت کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں، سچی اور سیدھی راہوں کے در کھلتے ہیں، توہمات کا خاتم ہوتا ہے اور انسان خود آگہی سے روشناس ہوتا ہے۔یہاں تک کہہ دیا گیا ہے کہ علم سے انسان انسان ہے ورنہ حیوانوں سے بھی بدتر ہے۔تفسیر حسینی کے صفحہ نمبر ۳۸۶ پر مرقوم ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ایسا مومن شخص جو علم رکھتا ہے، اس مومن شخص سے جو کہ بے علم ہے، خواہ وہ بادشاہ ہی کیوں نہ ہو، اس قدر درجہ رکھتا ہے کہ ایک جگہ سے تیز رفتار اسپ(گھوڑا)ساٹھ سال تک دوڑنے سے دوسری جگہ پہنچتا ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہے؛ وَعَلَّمْنَاہُ مِنْ لَدُنَّا عِلْمًا۔ہم نے حضرت آدم علیہ السلام کو علم اور علم فراست عطا فرمایا۔اور اسی علم کی بدولت ان کو یہ شرف ملا کہ آپ کو حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے جلیل القدر پیغمبر کا استاد بتایا گیا۔ذرا اور پیچھے لوٹ جائے۔حضرت یوسف علیہ السلام کو علم الخواب سے بہرہ و ر کیا گیا تھا۔وَعَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ اْلاَ حَادِیْثِ۔اللہ تعالیٰ نے مجھے خوابوں کا علم سکھلا اور پھر اس کی برکت سے رب العزت نے حضرت یوسف کو مصر کا ملک ودیعت فرمایا۔تاریخ کا آئینہ دیکھئے۔حضرت داؤد علیہ السلام نظر پڑیں گے جن کو اللہ تعالیٰ نے علم صنعت سے مالا مال کیا تھا۔وَعَلَّمْنَاہُ صَنْعَۃَ لَبُوْسِِ لَّکُمْ۔ہم نے ان کو زرہ بنانے کا علم سکھایا اور اس علم کی برکت سے حضرت داؤد علیہ السلام کو بادشاہت و ریاست عطا کی گئی۔حضرت سلیمان علیہ السلام کو رب العزت نے جانوروں کی بولیوں کا علم مرحمت فرمایا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔وَعَلَّمْنَاہُ مَنْطِقَ الطَّیْرِ۔ہم نے ان کو جانوروں کی بولیوں کا علم عطا فرمایا۔اسی علم کی برکت تھی کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو بلقیس جیسی صاحب مال و زر بیوی ملی اور سارے جہان کی بادشاہی کے لیے آپ کو منتخب کیا گیا۔علم کی بدولت ہی کائنات ارضی کی ہر مخلوق کو حضرت سلیمان کے تابع کر دیا گیا تھا۔علم کی برکت سے ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ حضرت مریم ؓ کو لوگوں کے عائد کردہ بہتان سے بری کیا گیا۔قرآن مجید میں ارشاد ہے؛ ترجمہ کنز الایمان؛ اللہ تعالیٰ نے ان کو کتاب، حکمت، تورات اور انجیل سکھائی۔اور ہمارے پیارے رسولﷺ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اسرار و رموز کا علم اور ہر شئی کا علم عطا فرمایا۔جو خداوند کے اس ارشاد سے ظاہر ہے۔(وَعَلَّمَکَ مَالَمْ تَکُنْ تَعْلَمْ)اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے رسولﷺ پر خاص فضل و کرم کیا اور علم کی برکت سے آپﷺ کو خلافت کبریٰ کا منصب بخشا اور شفاعت عظمیٰ کا امین قرار دیا۔علم کی برکت کے بارے میں تحریر تفسیر عزیزی میں مرقوم ہے۔اور تفسیر عزیزی کے صفحہ نمبر۱۷۳پر مزید رقم شدہ تحریر کا مفہوم درج ذیل ہے۔علم کی برکت کے بارے میں جاننے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ علم ایک وسیلہ ہے جس کے طفیل اللہ تعالیٰ جس انسان کو چاہتا ہے مراتب عالی سے نوازتا ہے۔گویا تمام تر بلند مقامات پر سرفراز ہونا علم کی برکت سے ہے۔انسان کو خدا نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ اس کو تمام مخلوقات میں سے افضل و اعلیٰ اور برتر پیدا کیا۔ جس کی وجہ سے اس کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے، چلیئے چھوڑیئے جانے دیجئے کہ انسان تو اشرف المخلوقات ٹھرا اس کو تو علم کی بدولت مراتب عالیہ سے نوازا ہی جائے گا، لیکن علم تو اس بادل کی مثل ہے جو پھولوں پر نہیں برستا بلکہ کانٹے بھی اس کی مہربانیوں کا ہدف بنتے ہیں، انسان کے علاوہ جس کسی کو بھی علم سکھایا جائے وہ علم کی برکت سے بہرہ ور ہو گا، مثلاً اس کائنات ارضی و سماوی میں سب سے نجس، پلید اور اخس ترین مخلوق جس کو تصور کیا جاتا ہے وہ کتا ہے؛ جی ہاں کتے کو اس کائنات ارضی و سماوی میں سب سے نجس، پلید اور اخس مخلوق ہونے کا قبیح ترین اعزاز حاصل ہے، لیکن کُتے کا یہ قبیح ترین اعزاز اس سے دست بردار ہو سکتا ہے، اس طرح کہ کتے علم سیکھ جائیں، جی ہاں اگر کتا علم سیکھ جائے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اس کو امر شکار پر معمور کر دیا جائے اور وہ اس میں کامیابی حاصل کرے تو اس کا کیا ہوا شکار حلال ہو گا، حالانکہ جس شے سے کتا چھو جائے اس کو پلید ی کا اعزاز بخش دیتا ہے لیکن علم کی بدولت کیا ہوا شکار حلقۂ حلالیت میں شمار ہوتا ہے، واللہ کیا شان اور برکت ہے علم کی۔در مختار کے صفحہ نمبر۵۱ پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد گرامی نقل ہے کہ؛ فَفُزْ بِعِلْمِِ وَ لاَ تَجْھَلْ بِھ اَبَداً۔اَلنَّاسُ مَوْتیٰ وَاَھْلُ الْعِلْمِ اَحْیَآ ءُ۔ترجمہ ؛ پس تو علم سے فیض یاب ہوا اور جاہل نہ رہ۔سب لوگ مردہ ہیں اور علم والے زندہ ہیں۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہی ایک شعر از حد مشہور ہے
رَضِیْنَا قِسْمَۃَ الْجَبَّارِ رِفِیْنَا
لَنَا عِلْم ُ وَلِلْجُھَّالِ مَالُ
ترجمہ؛ ہم جبار خدا کی تقسیم پر راضی ہیں کہ اس نے ہمیں علم دیا اور جاہلوں کو مال۔
قارئین گرامی!حضرت علی کے قول سے یہ جانگسل حقیقت سامنے آئی ہے کہ جو لوگ بے علم ہیں، علم سے بے بہرہ ہیں، وہ لوگ مردہ ہیں ((they are deadاور جن لوگوں نے تحصیل علم کیا وہ لوگ زندہ ہیں گویا علم کو علامت زندگی قرار دیا جا رہا ہے۔واللہ کیا شان ہے علم کی۔اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں ارشاد فرماتا ہے قُلْ ھَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِ یْنَ لاَ یَعْلَمُوْنَ۔ترجمہ، کنز الایمان؛ کہہ دو کیا علم والے اور بے علم یکساں ہو سکتے ہیں اس لیے کہ عالم دین اپنے رب کریم کی ذات و صفات، اسما و احکام سے آشنا ہوتا ہے اور جاہل پوری پہچان سے قاصر ہوتا ہے، نہ اسے رب کی کامل پہچان اور نہ مسائل سے شناسائی ہوتی ہے، اس لیے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ عالم کی برابری کر سکے۔خداوند تعالیٰ کے ارشاد کے علاوہ مشکوۃٰ شریف میں حضورﷺ کا ارشاد مرقوم ہے طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِ یْضَۃُ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمِِ ترجمہ؛ تحصیل علم ہر مسلمان پر فرض ہے، ہر مسلمان سے مراد مرد اور عورت ہیں، حضورﷺ کے اس ارشاد سے علم کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ اہل ایمان کے لیے تحصیل علم فرض قرار دی گئی ہے، افسوس صد افسوس کہ آج کے اس پر فتن دور میں ہماری عقلوں پر ایسے پتھر پڑ گئے ہیں کہ ہم دینی علوم کی طرف ذرا توجہ بھی نہیں دیتے، مدرسے خالی ہیں، مسجدیں ویران ہیں اور علامہ اقبال کے اس مصرع کی ترجمان ہیں،
؎ مسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے
اس کے بر عکس دنیاوی علم کے لیے ہم باؤلے ہوئے پھرتے ہیں، کسی کو یہ شکایت کہ تعلیم کا معیار کم ہوتا جا رہا ہے، کسی کو یہ شکوہ کہ ہمارے بچے کو نرسری میں داخلہ نہیں ملتا، غرض کہ دنیاوی تعلیم کے پیچھے بھاگتے پھرتے ہیں اور کوئی یہ توجہ نہیں دیتا کہ اس کے بچے دینی علوم سے بھی بہرہ ور ہوں، در اصل دنیاوی تعلیم کو لوگ معاشی کا ضامن تصور کرتے ہیں لیکن لوگوں کو یہ حقیقت اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ ایسا علم جو بزنس کے طور پر اپنانے کے لیے حاصل کیا جائے، قطعاً اس سے فائدہ حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ تو رسوا ہونے والی بات ہے، تفسیر عزیزی کے صفحہ نمبر۱۷۱، ۱۷۲ پر درج ذیل مفہوم پر مشتمل حضرت علی مشکل کشا کا ارشاد درج ہے کہ سات وجوہات کی بنا پر علم مال پر فضیلت رکھتا ہے،
(۱)مال و زر فرعون، نمرود، ہامان، شداد اور قارون جیسے جاہل لوگوں سے نسبت رکھتا ہے کہ جنہوں نے خداوند تعالیٰ کی جانب سے بے شمار مال پایا اور اسی کے نافرمان بن گئے، لیکن علم کو اعزاز حاصل ہے کہ انبیاء کرام کی میراث ہے کہ جنہوں نے انسان کو اس کے اصلی خالق اور معبود سے روشناس کرایا، بالیقین سعادت مند ہیں وہ لوگ، قابل رشک ہیں وہ لوگ کہ جو انبیاء کرام کی میراث حاصل کرتے ہیں، دعا ہے کہ خداوند تعالیٰ ہمیں بھی حلقۂ سعادت منداں میں شامل کرے۔
(۲)دوسری وجہ کہ جس کے باعث علم مال سے افضل ہے یہ ہے کہ مال خرچ کرنے سے کم ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ ختم ہو جاتا ہے لیکن اس کے بر عکس علم ایسا خزانہ ہے کہ اس کو جس قدر خرچ کیا جائے، اسی قدر بڑھتا ہے، اس میں اسی قدر اضافہ ہوتا ہے،
(۳)تیسرا سبب یہ ہے کہ مالدار کو مال کی چوکیداری کرنا پڑتی ہے تا کہ چوروں، ڈاکوؤں سے محفوظ رہے لیکن بعض اوقات ہزاروں چوکیداریوں کے باوجود مال چوری ہو جاتا ہے، لیکن مال کے بر عکس علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا ماہر چور ڈاکو نہیں چرا سکتا، اس لیے اس کی حفاظت ضروری نہیں، بلکہ علم تو خود صاحب علم کی حفاظت کرتا ہے او اسے جاہل ہونے سے بچاتا ہے، اخلاقی اور عقلی لٹیروں سے بھی اس کی حفاظت کرتا ہے۔
(۴)مال کسی کا وفادار اور دوست نہیں ہے، یہ ڈھلتی چھاؤں ہے آج میرے پاس تو کل کسی دوسرے کے پاس اور پرسوں کسی اور مقام پر ہو گا، علاوہ ازیں مرنے کے بعد تو انسان قبر کا باسی ہوتا ہے اور اس کا مال اس کے عزیز و اقارب اور ورثاء کے قبضے میں چلا جاتا ہے، مگر علم اصلی اور وفادار دوست ہے جو کسی حال میں بے وفائی کا ارتکاب نہیں کرتا، بلکہ مرنے کے بعد بھی قبر میں ساتھ جاتا ہے اور ساتھ نبھاتا ہے۔
(۵)مال ایک ایسی جنس شے ہے اس کا حصول ہر شخص (صاحب ایمان اور کافر)کر سکتا ہے۔
(۶)جب میزان عمل قائم ہو گا تو پل صراط پر گزرتے وقت مال کمزوری اور ضعف کا باعث بنے گا جب کہ علم طاقت بخشے گا، یعنی عمل کردہ علم پل صراط پار کرا دے گا اور مال پل صراط سے گرا دے گا
(۷)مال دار کی طرف فقط چند لوگ محتاج ہوتے ہیں جو غریب ہوتے ہیں، مگر عالم کی طرف سب لوگ محتاج ہوتے ہیں، غریب ہوں کہ امیر، بے علم ہوں یا عالم۔
انسان کو انسان بناتا ہے علم
حیوان سے بدتر ہے جو ہے بے علم
علم علامت ہے زندگی کی
مردوں کو زندہ بناتا ہے علم
٭٭٭

علم مال سے افضل ہے

علم اور دولت۔دو ایسی حقیقتیں ہیں جو ہر انسان کی زندگی کے لیے ضروری محسوس ہوتی ہیں اور ہر دور کا انسان اس بات کا فیصلہ کرنے میں نا کام رہا ہے کہ ان دونوں میں سب سے زیادہ اہم کون سی ہے؟لیکن اگر ہم غور و فکر کریں اور گہرائی سے جائزہ لیں تو ہم علم کو ہی اہمیت اور ترجیح دینے کے لیے مجبور ہو جائیں گے اور ایسا کر کے ہم اپنی دانائی اور دانش مندی کا بہترین ثبوت بھی پیش کریں گے۔تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جب حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کے مطابق علم کے گرویدہ اور دیوانے بن کر عرب کے بدو اس کے حصول کے لیے جد جہد کرنے لگے تو اللہ نے ان کو ایسی بلندی، سر فرازی اور کامرانی عطا کی کہ انھوں نے اپنے علم کی طاقت سے ساری دنیا کو زیر کر لیا۔اور دنیا کی ساری دولت ان کے قدموں میں اگری۔پھر جب وہ دھیرے دھیرے علم سے دور اور دولت کے نشے میں چور ہو کر عیش و عشرت میں مبتلا ہو گئے تو اللہ نے ان کو ایسی پستی و ذلت عطا کی کہ آج تک مسلمان قوم اس سے نکلنے کے قابل نہ ہو سکی۔اہل یورپ نے ان کی ترقی کے یافتہ کے راز کو جان کر وہی علم کی راہ اختیار کی جو کبھی مسلمانوں کا شیوہ تھا اور اب وہ ایک ترقی یافتہ قوم بن گئے۔عیسائی قوم نے مسلمانوں کے علم کے وسیع ذخیرہ سے استفادہ کیا اور اسے آگے بڑھاتے چلے گئے یہاں تک کہ ساری ایجادات و کامیابیوں کا سہرہ انہی کے سر بندھ گیا اور محض اسی کے ذریعہ وہ دولت بھی حاصل کرتے چلے گئے اور دنیا پر اقتدار اور غلبہ بھی۔اہل اسلام کی غفلت و پسماندگی اور اہل مغرب کا عروج اور ترقی یہ بتاتے ہیں کہ اگر کس قوم و ملت کو ترقی، قیادت اور غلبہ و اقتدار کی راہ پر چلنا ہے تو وہ دولت کے حصول کے بجائے علم کے حصول کی فکر کرے۔ہمارے مذہب اسلام نے علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا ہے اور حضرت محمدﷺ نے مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دی بلکہ اس وقت کے معاشرہ میں علم کے پھیلاؤ کے لیے زبردست اقدامات کیے۔ایک طرف آپ نے صفہ قائم کیا دوسری طرف جنگ بدر کے قیدیوں کو چھوڑنے کے لیے یہ شرط لگائی کہ وہ مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں۔لیکن امت مسلمہ علم و ترقی کے اس دور میں غفلت کی نیند میں سوئی ہوئی ہے اور علم کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر ہے۔اور اگر یہ سچائی ہر مسلمان پر ظاہر ہو جائے کہ اسے دولت نہیں علم کامیابی عطا کرتا ہے تو ایک بار پھر وہی مسلمان قوم کا پرانا وقار، شان و شوکت، رعب و دبدبہ اور غلبہ و اقتدار واپس آ جائے گا جس سے ساری دنیا کسی زمانے میں مستفید ہوتی رہی ہے۔علم کو اہمیت دینے والے لوگ رہتی دنیا تک اپنے ایسے انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں کہ انھیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دولت پانی کے ایک بلبلہ یا چھاؤں کے مانند ہے جو کبھی ہے تو کبھی نہیں ہے۔دولت کبھی کسی انسان کا ساتھ ہمیشہ کے لیے نہیں نبھاتی۔وہ تو آتی جاتی رہتی ہے۔اس کے بر عکس علم انسان کا ایک مستقبل ساتھی ہے۔دولت بے وفا ہوتی ہے تو علم سب سے زیادہ وفادار۔علم ایک ایسا نور ہے جو انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی تقویت بھی عطا کرتا ہے۔علم انسان کے اندر صحیح اور غلط کو پہچاننے کی تمیز پیدا کرتا ہے۔وہ نو جوان جو اپنے اندر علم حاصل کرنے اور زندگی میں کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتے ہیں، کبھی برائیوں کو دیکھ کر نہیں ڈگمگاتے اور ان کے قدم علم کے دریا کو پار کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔آئیے ہم عہد کریں کہ گھر گھر، گلی گلی اور گاؤں گاؤں علم کی شمع روشن کرنے کی جد جہد کریں گے۔خود بھی علم حاصل کریں گے اور دوسروں کو بھی اپنے علم سے فائدہ پہنچائیں گے۔
٭٭٭

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علماء کرام کی نظر میں


اعلیٰ حضرت امام احمد رضا عالم اسلام کی عظیم ترین شخصیت ہیں۔آپ علم و دانش کے سمندر ہیں، اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل کے علم کی ایک جھلک دیکھ کر علمائے عرب و عجم حیران رہ گئے۔آپ کی علمی تحقیقات کو نہ صرف اپنوں نے بلکہ وہ لوگ جو آپ سے اختلاف رکھتے تھے۔انہوں نے بھی تسلیم کیا ہے، کچھ ایسے ہی علماء و مفکرین جو اپنے اپنے مکتبہ فکر میں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
الشیخ محمد توفیق الایوبی۔الانصاری علیہ الرحمہ، مدینہ منورہ:
فاضل مولف مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے میں التجاء کرتا ہوں کہ اپنی نیک دعاؤں میں مجھے رکھیں۔اس لئے کہ ان کی دعائیں سزاوار اجابت و قبولیت ہیں۔کیوں کہ وہ رسول اکرمﷺ کے سچے عاشقوں میں سے ہیں۔(فاضل بریلوی علمائے حجاز کی نظر میں ڈاکٹر مسعود احمد مظہری ص، ۳۲)
الشیخ غلام محمد برہان الدین ابن سید نورالحسن علیہ الرحمہ، مدینہ منورہ :
’’بس اے بھائیو!اس دولت کی طرف جلدی کرو اور اس فاضل مصنف کی تصانیف کے مطالعہ میں کوشش کرو اور سید عالم حبیب رب العالمین کی محبت میں اس علامہ کا اتباع، اور ان کے نقش قدم پر چلو کہ یہ سیدھے راستے اور صراط مستقیم پر ہیں۔(فاضل بریلوی علمائے حجاز کی نظر میں۔ص ۱۳۲)
پیر طریقت حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی، سرگودھا، پاکستان :
میں مولانا احمد رضا خان بریلوی کی خاک پا کے برابر بھی نہیں۔کیوں کہ فقیر کے عقیدے میں مذہب کی بنیاد عشق رسول پر ہے اور عشق رسول کی بنیاد ادب پر ہے مولانا بریلوی کو ذات رسول سے بے پناہ عشق تھا۔(دبستان رضا مولانا یسین اختر مصباحی، ص۱۱۵)
مفتی سید حامد جلالی، کراچی پاکستان :
رہی ان کی حقیقت یہ ان کی عقیدت کی پختگی اور شدت پر بنی تھی وہ فنا فی عشق رسول کریمﷺ تھے۔اپنے محبوب ﷺ کی شان میں ادنی گستاخی بھی برداشت نہ کر سکتے تھے (دبستان رضا مولانا یسین اختر مصباحی، ص۱۱۶)
حضرت شاہ فضل الرحمان گنج مرادآبادی علیہ الرحمہ، گنج مرادآباد، ہندستان:
فاضل بریلوی مولانا شاہ احمد رضا ۱۳۱۹ ھ میں شیخ المحدثین مضرت مولانا و صی احمد محدث سورتی کی رفاقت میں گنج مرادآباد حضرت شا ہ فضل الرحمان گنج مرادآبادی کی ملاقات کو پہونچے حضرت نے مولانا بریلوی کا قصبہ سے باہر نکل استقبال کیا، اپنے مخصوص ہجرے میں مہمان ٹھرایا، عصر کے بعد کی صحبت میں آپ کے بارے میں حاضرین سے مخاطب ہوکر فرمایا ‘‘مجھے آپ میں نور ہی نور نظر آتا ہے ‘‘اس کے بعد اپنی ٹوپی اوڑھادی اور ان کی خودا اوڈھی لی۔(تذکرہ علمائے اہلسنت شاہ محمد احمدقادری، ص، ۲۰۸)
حضرت خواجہ حسن نظامی۔درگاہ الد ین اولیاء، دہلی:
مولانا احمد رضا خان صاحب ہندستان کی بر گزیدہ شخصیت تھے ان کی ذات مجمع الصفات، مختلف علوم کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک شاعر بے بدل، بلند پایہ ادیب، مفسر قرآن، اور محدث اعظم تھے، وہ جنگ آزادی کے مجاہد بھی تھے اور شیخ طریقت بھی۔انہوں نے بے شمار خلق اللہ کو نیکی کے رستہ پر گامزن کیا۔ان کی عالمانہ شخصیت اور بے مثال خدمت کا اعتراف ہند ستان کی اعلیٰ شخصیت نے کیا ہے۔(دبستان رضا۔مولانا یسین اختر مصباحی، ص، ۱۱۵)
علامہ مشتاق احمد نظامی، دارالعلوم غریب نواز الہ آباد یوپی، انڈیا:
آقائے کائنات سے ان کی والہانہ شیفتگی ضرب المثل بن چکی ہے، لیکن اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی موجودگی اور از خود رفتگی بھی ادب شناس ہو جاتی ہے وہ کیف و سرور کہ عالم میں بھی تقاضائے ادب ملحوظ رکھتے ہیں وہ اضطراب شوق کے ہنگامہ ہا و ہو میں بھی فریاد کی بے تیز نہیں ہونے دیتے آواز کے زیر و بم پر بھی ان کی گرفت رہتی ہے اور وہ نوک قلم پر بھی پہرہ بٹھاتے ہیں۔(مقدمہ فقیہ اسلام۔ڈاکٹر حسن رضا خان پٹنہ۔ص، ۹)
علامہ ارشاد القادری جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء۔۔۔۔۔دہلی:
عشق و ایمان کی روح اس کے وجود کی آگ آگ میں اسطرح رچ بس گئی ہے کہ اپنے محبوب کی شوکت جمال کیلئے وہ ہر وقت بے چین رہتا ہے غم عشق میں سلگتی ہوئی اس کے جگر کی آگ کبھی نہیں بجھتی۔اس کے دل کا دھواں کبھی نہیں بند ہوتا۔اور نقش و نگار جاناں کیلئے ان کے قلم کی روشنائی کبھی نہیں سو کھتی، پلکوں کا ایک قطرہ ڈھلکنے نہیں پاتا کہ اس کی جگہ آنسوں کا نیا طوفان امنڈ نے لگتا ہے وہ اپنے محبوب کے وفاداروں پر اس درجہ مہر بان ہے کہ قدموں کے نیچے دل بچھا کر بھی وہ اہتمام شوق کی تشنگی محسوس کرتا ہے(لالہ زار علامہ ارشاد القادری۔ص، ۱۴۷)
(اکابرین دیوبند کی نظر میں )
مولوی اشرف علی تھانوی تھانہ بھون دیوبند:
مفتی محمد حسن خلیفہ اعظم تھانوی صاحب نے فرمایا کہ حضرت تھانوی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ مجھ کو مولوی احمد رضا خانصاحب بریلوی کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقع ملتا تو میں پڑھ لیتا (معارف رضا کراچی شمارہ یازدہ ہم، انٹر نیشنل ایڈیشن، ص۲۵۰)(بحوالہ ’’چٹان‘‘ لاہور، ۱۲۳۔اپریل ۱۹۶۲ء )
مولانا ادریس کا ندھلوی :
مولانا کوثر نیازی فرماتے ہیں۔’’میں نے صحیح بخاری کا درس مشہور دیوبند ی عالم شیخ الحد یث حضرت مولانا محمد ادریس کا ند ھوی سے لیا ہے۔کبھی کبھی اعلیحضرت کا ذکر آ جاتا تو مولانا کاندھلوی فرمایا کرتے ’’مولوی صاحب ‘‘(اور مولوی صاحب ان کا تکیہ کلام تھا )مولانا احمد رضا خان کی بخشش تو انہی فتووں کے سبب ہو جائیگی۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا !احمد رضا تمہیں ہمارے رسول ﷺ سے اتنی محبت تھی کہ اتنے بڑے بڑے عالموں کو بھی تم نے معاف نہیں کیا۔تم نے سمجھا کہ انہوں نے توہین رسول ﷺ کی ہے تو ان پر بھی کفر کا فتوی لگا دیا۔جاؤ اسی ایک عمل پر ہم نے تمہاری بخشش کر دی۔(معارف رضا کراچی شمارہ یازدہم، انٹر نیشنل ایڈیشن۔ ص۲۵۱)
دیوبند ی عالم کوثر نیازی، وزیر اطلاعات :
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفع دیوبندی سے میں نے سنا، فرمایا، جب حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب علیہ الر حمہ کی وفات ہوئی تو حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کو کسی نے آ کر اطلاع کی۔مولانا تھانوی نے با اختیار دعا کیلئے ہاتھ اٹھا دئے جب وہ دعا کر چکے تو حاضرین مجلس میں سے کسی نے پوچھا وہ تو عمر بھر آپ کو کافر کہتے رہے اور آپ ان کیلئے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔فرمایا اور یہی بات سمجھنے کی ہے مولانا احمد رضا خان نے ہم ہر کفر کے فتوے اس لئے لگائے کہ انہیں یقین تھا کہ ہم نے توہین رسول ﷺ کی ہے اگر وہ یہ یقین رکھتے ہوئے بھی ہم پر کفر کا فتویٰ نہ لگاتے تو خود کا فر ہو جاتے۔(اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی ایک ہمہ جہت شخصیت صفحہ ۷، طبع نارووال، روزنامہ جنگ لاہور ۱۳۔ اکتوبر ۱۹۹۰ ء و ۱۹۸۱ء)
مولوی ابوالحسن علی الحسنی الندوی:
علماء حجاز سے بعض فقہی و کلامی مسائل میں مذاکرہ و تبادلہ خیالات کیا۔حرمین کے اثناء قیام میں انہوں نے بعض رسائل لکھے اور علماء حر مین کے پاس سے آئے سوالات کے جوابات دئے۔وہ حضرات آپ کے وفور علم، فقہی متون اختلافی مسائل پر وقت نظر و وسعت معلومات سرعت تحریر اور ذکادت طبع سے حیران رہ گئے۔پھر وہ ہندستان واپس ہو کر رونق مسند افتا ہوئے اور اپنے مخالفوں کے جواب میں بہت سا کام کیا۔وہ نہایت کثیر المطالعہ، وسیع المعلومات اور متحیر عالم تھے۔رواں دواں قلم کے مالک اور تصنیف و تالیف میں جامع فکر کے حامل تھے۔فقہ حنفی اور اس کی جزئیات پر معلومات کی حیثیت سے اس زمانہ میں ان کی نظیر نہیں ملتی۔ان کے فتاویٰ اور کفل الفقیہ الفاہم فی احکام قرطاس الدراہم (۱۳۲۳ء مکہ مکرمہ )اس پر شاہد عادل ہیں۔علوم ریاضی، ہیئت، نجوم، توقیت، رمل، جفر میں انہیں مہارت تامہ حاصل تھی۔(ص۴۱، جلد ثامن، نزہتہ الخواطر مطبوعہ دائر ۃ المعارف العثمانیہ حیدرآباد ۱۹۷۰ئ)
تبلیغی جماعت، مولانا محمد الیاس صاحب :
اگر کسی کو محبت رسول ﷺ سیکھنی ہو تو مولانا بر یلوی سے سیکھے (معارف رضا کراچی، شمارہ یازد ہ، انٹر نیشنل ایڈیشن ص۲۵۵ ترک موالات ص، ۱۰۰ )
مفتی انتظام اللہ شہابی:
حضرت مولانا احمد رضا خان مرحوم اس عہد کے چوٹی کے عالم تھے، قاموس الکتب اردو، جو ڈاکٹر مولوی عبد الحق صاحب کی نگرانی میں مرتب کی گئی ہے۔اس میں مولانا کی کتب کا ذکر کیا اور اس پر نوٹ بھی لکھے۔مولانا کا نعتیہ کلام پر اثر ہے، میر دوست ڈاکٹر سراج الحق پی ۔ایچ۔ڈی۔تو مولانا کے کلام کے گرویدہ ہیں اور مولانا کو عاشق رسول ﷺ سے خطاب کرتے ہیں۔(معارف رضا کراچی، شمارہ یازدہ، انٹر نیشنل ایڈیشن ص، ۲۵۹ بحوالہ فاضل بریلوی اور ترک موالات، ڈاکٹر محمد مسعود احمد مظہری ص، ۱۰۰)
مفکروں دانشوروں کی نظر میں ‘
مولانا ابوالکلام آزاد:
مولانا احمد رضا خان ایک سچے عاشق رسول گذرے ہیں، میں تو یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان سے توہین نبوت ہو ‘‘(بحوالہ امام احمد رضا ارباب علم دانش کی نظر میں، مولانا یسیٰن اختر مصباحی ص، ۹۸)
ماہر رضویات، پر وفیسر، ڈاکٹر محمد مسعود احمد مظہری :
شعرائے اردو کے تذکر ے چھوٹے موٹے شاعروں سے بھر پڑے ہیں مگر جس کا ذکر کیا جانا چاہئے تھا نہ کیا گیا، شاعروں نے اس لئے چھوڑا کہ وہ عاشق صادق تھا وہ کسی کا شاگرد نہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور علمائے نے اس لئے چھوڑا کہ وہ سچی محبت کی بات کرتا تھا، وہ اپنے محبوب کا فدا کار اور جانثار تھا، سیا ستدانوں نے اس لئے چھوڑا کہ وہ جذبات کی رو میں نہیں بہتا تھا، وہی کہتا تھا جو اس کا مولیٰ کہتا تھا، اور اپنوں نے اس لئے چھوڑا کہ وہ صف سے باہر نکل کر حملے کیا کرتا تھا، وہ صف در وصف شکن تھا، وہ غلام حیدر کرار تھا، غرض سب نے چھوڑا مگر اس کے رب نے اس کو نہ چھوڑا، اس کے محبوب نے اس کو نہ چھوڑا، ہاتھ پکڑا اور ایسا اٹھایا، کہ پاک و ہند کے گلی کوچے اس کے نغموں سے گونج گئے۔ (تحقیقات، مفتی محمد شریف الحق ص، ۱۷)
ڈاکٹر سید عبد اللہ پنجاب یونیورسٹی لاہور :
یہ عشق رسول کا فیضان تھا کہ ان کے دل میں سوزو گداز، ان کی نظر میں حیا ان کی عقل میں سلا متی اور ان کے اجتہاد میں ثقاہت و اصابت، اور ان کی زبان میں تاثیر اور ان کی شخصیت میں اثر و نفوذ تھا وہ جو کہتے تھے کرتے تھے، اور جو کرتے تھے اس میں عشق رسول کو جھلکیاں صاف نظر آتی ہیں۔یہ عشق رسول ہی تھا۔جس نے انہیں سنت حسنہ کے احیاء میں عمر بھر سر گرم عمل رکھا (عاشق رسول، پروفیسر محمد مسعود احمد مظہری۔ ص، ۴۰۳)
ڈاکٹر مختار الدین احمد آرزو مسلم یونیورسٹی علی گڈھ:
آپ کی ذات الحب فی اللہ وا لبغض فی اللہ کی زندہ تصویر تھی، اللہ و رسول ﷺ سے محبت کرنے والے کو اپنا عزیز سمجھتے، اور اللہ و رسول کے دشمن کو اپنا دشمن سمجھتے، اپنے مخالف سے کبھی کچھ خلقی سے پیش نہ آتے، کبھی دشمن سے سخت کلامی نہ فرمائی بلکہ حلم سے کام لیا۔لیکن دین کے دشمن سے کبھی نرمی نہ برتی، اعلی حضرت کی زندگی کا ہر گوشہ اتباع سنت کے انوار سے منور ہے (دبستان رضا، مولانا یسین اختر مصباحی۔ص۸۰)
پروفیسر یوسف سلیم چشتی:
مولانا احمد رضا خان بریلوی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں جو سلام پیش کیا ہے اسے یقیناً شرف قبولیت حاصل ہو گیا، کیونکہ ہند پاک میں شاید ہی کوئی عاشق رسول ایسا ہو جس نے اس کے دوچار شعر حفظ نہ کر لئے ہوں (ص، ۳۱، ندائے حق جو نپور)
٭٭٭

اسلام میں پردے کی اہمیت

برادران ملت ہوشیار رہئیے اور دین اسلام کو تباہی اور بربادی سے بچائیے اور پوری امت مسلمہ کو بربادی سے بچائیے۔آج پور ی امت مسلمہ جس قدر پریشان کن اور تباہ کن دور سے گزر رہی ہے۔ان ساری تباہی اور بربادی کی واحد وجہ مسلمان کا دین سے دور رہنا اور احکام شریعت کو نظر انداز کرنا ہے۔آپ نے کبھی سو چنے کی زحمت گوارا کی ہے کہ یہ دین ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔؟یقیناً نہیں، کیونکہ دین تو ہمیں ایک موروثی جائیداد کی طرح ورثہ میں ملا ہے۔اسی لئے ہم تو نسل در نسل مسلمان ہیں اور بس اس سے زیادہ سوچنے کی نہ ہمیں ضرورت ہے نہ فرصت، اصل میں دین اسلام ہمیں صحیح معنی میں زندگی گزارنے کا سیدھا اور سچا راستہ دکھاتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا حکم بجا لانے کا نام دین ہے۔اسی دین میں ہر مسلمان عورت کیلئے پردے کا اہتمام کرنا بے حد ضروری ہے۔ہر مسلمان عورت کو چاہئے کہ غیر مردوں کی نگاہ ہوں سے خود کو ہر حالت میں بچا کے رکھے۔ہر مسلمان عورت کا یہ ملی فریضہ ہے کہ وہ گھر سے باہر قدم نکالتے وقت برقعہ پہن کر ہی جائیں مگر آج کل کی نوجوان عورتیں ایک تو برقعہ پہنتی ہی نہیں۔لیکن اگر پہنتی بھی ہیں تو وہ اس قدر بھڑکیلے ہوتے ہیں جنہیں پہننا بھی نہ پہننے کے برابر ہے۔برقعہ اس اندازہ سے پہنا جاتا ہے کہ منہ کھلا رہتا ہے یا پھر برقعہ اس ڈھنگ سے پہنا جائے گا کہ وہ ایک بیکار فالتو کپڑے کی مانند کاندھے پر پڑا رہے گا۔یا پھر برقعہ کے رومال کو چہر پر ڈھائے کہ مانند اس طرح کس کر باندھ لیا جاتا ہے کہ دیکھنے والے کو یہ بد گمانی ہو جاتی ہے کہ یہ کوئی پردے دار خاتون ہیں۔یا کوئی خطرناک آتنک وادی کیونکہ اس ڈھائے میں سے صرف چمکدار آنکھیں ہی بڑے خطرناک ڈھنگ سے باہر کی سمت جھانکتی ہوئی نظر آتی ہیں۔باہر سے نظر آنے والی آنکھوں کی چمک سے یہ بات خوب واضح ہو جاتی ہے کہ برقعہ میں چھپی ہوئی خاتون کس عمر کی ہیں۔اب آپ ہی بتائیے کہ یہ کونسی قسم کا پردہ ہے۔یا ہماری ماں بہنوں کے ہاتھوں پردے کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے کہ برقعہ پہننے والی خاتون کے ہاتھ اور پیر بھی ڈھکے ہوئے ہوں۔برقعہ سے مراد پردہ ہے اور پردے سے مراد تمام جسم کا ڈھانکنا ہے۔تلوار جب تک میان میں رہتی ہے تب تک خود بھی حفاظت سے رہتی ہے اور دوسرے لوگ بھی حفاظت سے رہتے ہیں۔لیکن جس وقت تلوار میان سے باہر آ جاتی ہے تو خود بھی نقصان میں رہتی ہے اور دوسرے لوگ بھی نقصان میں رہتے ہیں۔جس تلوار کی چمک دیکھ کر ہم خوش ہو جاتے ہیں۔لیکن اس کی دھار پر ہماری نظر نہیں جاتی۔جس تلوار کی چمک دمک دیکھ کر ہم خوش ہوتے ہیں۔ اگر وہی تلوار ہمارے جسم پڑ جائے تو جان ہی چلی جائے۔بالکل اسی طرح عورت جب تک پردے میں رہتی ہے خود بھی حفاظت سے رہتی ہے اور دوسرے بھی امان میں رہتے ہیں۔لیکن جب عورت پردے سے باہر آتی ہے تو خود بھی نقصان میں رہتی ہے اور جس کی نظر اس پر پڑ تی ہے۔وہ بھی سراسر نقصان میں رہتا ہے۔ہم عورت کی چمک دمک دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔مگر جس طرح تلوار انسان کی جان کی دشمن ہوتی ہے۔بالکل اسی طرح غیر عورت بھی مردوں کی جان اور ایمان کی دشمن ہوتی ہے۔انسان کی جان تو اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔جیسے ایک نہ ایک دن جان آفرین کے حوالے کرنا ہے۔لیکن اگر خدانخواستہ ایمان پر کوئی ضرب آ گئی اور ایمان چلا گیا تو سمجھ لیجئے کہ آخرت ہی بے کار ہو جائے گی۔اس لئے ہر عورت کو چاہئے کہ وہ پردے کا پوری طرح اہتمام کرے اور الٹا سیدھا مذاق کرنا شریعت مطہرہ میں حرام ہے۔ہر عورت کو چاہئے کہ وہ جائز کو جائز سمجھے اور ناجائز کو ناجائز۔ہر حلال کو حلال جانے اور ہر حرام کو حرام سمجھ کراس سے بہت دور رہے۔شریعت مطہرہ نے جہاں پردے کے ساتھ ساتھ زیب و زینت سے بھی منع فرمایا ہے۔ وہیں شادی شدہ خواتین کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خوشنودی کی خاطر سج سنور سکتی ہیں۔جس کے اندر مہندی، چوڑی، عمدہ لباس زیب تن کرنا وغیرہ سب شامل ہیں۔مگر آج کل کے دور میں ہماری ماں، بہنوں نے اس بات کا بالکل غلط مطلب نکال لیا ہے۔مہندی لگوانے کیلئے کھلے عام بازاروں میں جاتی ہیں اور غیر مردوں کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر گھنٹوں بیٹھی رہتی ہیں۔جو شریعت مطہرہ کے نزدیک سراسر حرام ہے۔کچھ ایسا منظر چوڑیوں کی دوکان پر دیکھنے کو ملتا ہے نوجوان لڑکیاں غیر مردوں کے ہا تھ میں اپنا ہاتھ دے کر بے حیائی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔جیسی کرنی ویسی بھرنی جو کچھ بوئے گی وہی کاٹے گی۔آج زندگی ہے، لیکن کل جب یہ زندگی ختم ہو جائے گی تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔اگر زندگی ختم ہونے سے پہلے اپنے گناہوں سے توبہ کر لی اور سچائی کا راستہ اختیار کر لیا تو انشاء اللہ جنت میں داخلہ طے ہو جائے گا۔ورنہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔انسان کو یہ سوچ کر گناہ نہیں کرنا چاہئے کہ ہم تو پہلے ہی گناہگار ہیں۔ہم کیا جنت میں جائیں گے۔اللہ تعالیٰ بڑا غفور رحیم ہے۔ماں باپ اپنی اولاد سے جتنی محبت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر درجے زیادہ محبت کرتا ہے۔اگر انسان اپنے پروردگار سے سچی توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ ضرور معاف فرما دے گا۔چاہے اس کے گناہ سمندرہ کے
جھاگ سے بھی زیادہ ہوں، انسان کو اس غلط فہمی کا شکار ہرگز بھی نہیں ہونا چاہئے کہ ہم تو اصل مسلمان ہیں۔ہم تو ہر حالت میں جنت میں جائیں گے۔ہم مسلمانوں کو آقائے نامدارﷺ کی ایک حدیث ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔آپﷺ نے اپنی صاحبزادی سے فرمایا بیٹی !تم ہر گز بھی اس اُمید پر مت رہنا کہ تم اللہ کے لاڈلے رسولﷺ کی صاحبزادی ہو اس لئے تم جنت میں چلی جاؤ گی۔میں ا س پاک ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔تم جنت میں صرف اپنی نیکیوں کی وجہ سے ہی جاؤ گی۔انسان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ جبار بھی ہے اور قہار بھی ہے اگر انسان جان بوجھ کر گناہ ہوں کا مرتکب ہوتا رہے گا۔تو کل اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی نیک توفیق عطاء فرمائیے۔آمین۔۔۔۔۔
٭٭٭

اسلام ایک کامل اور عالمگیر مذہب ہے

اسلام کے لغوی معانی سر تسلیم خم کرنا، سلامتی چاہنا اور اطاعت کرنا کے ہیں۔اس دین کو خاتم النبین رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ لائے۔اس دین میں ایسا ضابطۂ حیات ہے جو نوع انسانی کی ہدایت اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے لسانی بتوں کو پاش پاش کیا، علاقائی اور نسلی تفاخری امتیازات مٹائے، بتانِ رنگ و خون کو توڑ کر عرب کے سب بدوؤں کو ایک ملت میں ضم کر دیا، افضلیت کا معیار تقویٰ پر رکھا۔کل تک جو اسلام کے دشمن تھے آج خود اسلام کی زنجیروں میں اسیر ہو کر خوش ہیں، اسلام کا حسن کمال ہے کہ ہر احساس پر برتری ختم کر کے مساوات انسانی کا درس دیا، اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے رہزنوں کو رہبری کے اصول سکھائے، عصمت کے لٹیروں کو عصمت کا پاسبان بنایا، غلاموں کو سلطانی بخشی اور فرش کی پستیوں میں گرے ہوؤں کو ہمدوش ثریا کیا اور خود آگہی کا درس دیا۔بلال حبشی، صہیب رومی، ابو زر غفاری، ابوسفیان اموی کا ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ایک ہی آواز سے ہم آہنگ کر دیا۔صدیق و فاروق اور عثمان و علی جیسی ہستیاں اپنے دامن میں سمیٹیں۔جنہوں نے اگے چل کر اسلام کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔اسلام بلا امتیاز نسل و مذہب، رنگ و خوں یکساں طور پر سب خلق خدا کی بہتری کا درس دیتا ہے۔آدمی کو آدمیت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔واضح رہے کہ آدمیت یہ ہے کہ اگر کوئی جا رہا ہے تو راستہ میں اس کو اگر کوئی شخص زخمی حالت میں ملے تو وہ اس کو لے کر ہسپتال جائے، وہاں اس کو اپنا خون دے تو سارا عمل آدمیت میں شمار ہو گا۔مگر انسانیت یہ ہے کہ آپ جا رہے ہیں اوراستہ میں آپ کو ایک کتا زخمی حالت میں ملتا ہے آپ اسے اٹھاتے ہیں، اس کی مرہم پٹی کرتے ہیں اور تندرست ہونے تک اس کی حفاظت کرتے ہیں تو ہمدردی کا یہ سارا عمل انسانیت کہلائے گا۔بہر حال اسلام نے تمام خلق خدا کو انسانیت کا درس دیا ہے، اسلام سارے عالم کو صلح وآشتی کا پیغام دیتا ہے۔یہ پیغام آخری پیغام ہے۔اسلام ہی انسانیت کے لیے آخری ضابطۂ حیات ہے۔اس ضابطۂ حیات کے بعد اب فلک سے اور کسی ضابطۂ حیات کا نزول نہیں ہو گا، اس لیے کہ اسلام آخری مذہب اور اس میں انسانیت کے لیے آخری ضابطۂ نازل کر دیا گیا ہے۔ہمارے رسولﷺ نبوت کے خاتم ہیں، اس لیے ان کے بعد کوئی اور شخص مقام نبوت پر فائز نہیں ہو سکتا۔اسی لیے اسلام ایک عالمگیری مذہب ہے چونکہ اسلام عالمگیری مذہب ہے او ر یہ ساری انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کو ہمارے رسولﷺ کے لیے پسند فرما لیا۔چھٹے پارے میں سورۂ مائدہ میں ارشاد ہوتا ہے۔ترجمہ کنزالایمان؛ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی اور تمہارے لیے دین اسلام کو پسند کیا۔

اسلام ایک عالمگیری مذہب ہے
حضور ﷺ سے قبل ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اس دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے آسمان سے مبعوث فرمائے گئے مگر کسی نبی اور رسول نے یہ دعوی نہیں کیا کہ وہ سارے عالم کے لیے رسول اور نبی ہے۔اس لیے کہ ان کے پاس عالمگیری ضابطۂ حیات کی ایک شق بھی موجود نہ تھی جب کہ عالمگیر ضابطۂ حیات ہمارے رسولﷺ لائے۔آپ کا لایا ہوا ضابطۂ سارے عالم کے لیے ہے۔آپ کا لایا ہوا ضابطۂ انس ہی کے لیے نہیں، جنوں کے لیے بھی ہے، جاہل کے لیے بھی ہے مومن کے لیے بھی ہے اور کافر کے لیے بھی ہے، آپ کسی ایک علاقے، ایک قوم یا ایک ملک کے لیے نبی اور رسول بنا کر مبعوث نہیں فرمائے گئے بلکہ آپ مکمل ارض و فلک کے لیے رسول بنا کر مبعوث فرمائے گئے۔قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے حضورﷺ رسول اور نبی ہیں اور وہ سب لوگ آپ کی امت ہیں یہ الگ بات ہے کہ امت دعوت سے تعلق رکھتے ہوں یا امت اجابت کا فرد ہوں۔با ئیسویں پارہ کی سورۂ سبا میں ارشاد ہوتا ہے۔ترجمہ کنز الایمان؛ اور اے محبوب ہم نے تم کو نہ بھیجا مگر ویسی رسالت سے جو تمام آدمیوں کو گھیرنے والی ہے خوش خبری سناتا اور ڈر سناتا لیکن بہت لوگ نہیں جانتے۔اس طرح ایک اور مقام یعنی ساتویں پارہ کی سورہ احزاب میں ارشاد ہوتا ہے۔ترجمہ کنز الایمان؛ تم فرماؤ اے لوگو!میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوں کہ اسمان اور زمین کی بادشاہی اس کو ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی جلائے اور مارے، تو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے (امی)غیب بتانے والے نبی پر کہ اللہ اور اس کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی غلامی کرو کہ تم راہ پاؤ۔
قارئین گرامی!اسلام ایک مکمل اور کامل ضابطۂ حیات کا حامل مذہب ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام تر پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے اور پرابلم(مذہبی یا سیاسی عملی یا معاشرتی یا جس شعبہ سے بھی اس کا تعلق ہو)کا حل اس میں موجود ہے۔دین اسلام اس لحاظ سے بھی عالمگیر مذہب ہے کہ اس میں سب کے لیے یکساں درس حکمت و عمل موجود ہے۔اس میں نہ غریب و امیر کا فرق روا رکھا جاتا ہے اور نہ شاہ و گدا کا اور نہ ادنیٰ و اعلیٰ کی تمیز کی جاتی ہے۔بلکہ یہ بلا لحاظ امتیاز ہر قسم کے انسانوں کی یکساں طور پر رہنمائی کرتا ہے۔اسلام اس لحاظ سے بھی عالمگیر مذہب ہے کہ یہ انسانی حقوق اور انسانیت کے متعلق تمام تر قیوں کا ضامن ہے۔دنیا کا کوئی قانون دین اسلام کے مقابل نہیں کیا جا سکتا، وہ قانون خواہ روس کا ہو، امریکہ کا ہو یا پھر ان سے بھی بڑے سپر پاور کا ہی کیوں نہ ہو۔ایسے لوگ نادان ہیں، بدبختی ان کے گلے کا ہار ہے، اپنے پاؤں پر وہ خود کلہاڑی مارتے ہیں جو لوگ دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کے پیچھے بھاگتے ہیں، ان قوموں کا سفینہ ضرور غرق آب ہو گا جو کمیونزم اور دیگر باطلانہ مذاہب کی پیروکار ہیں۔دین اسلام کے عالمگیر مذہب اور دنیا کے تمام مذاہب سے بہتر مذہب ہونے کے بارے میں سب سے بڑا ثبوت اور سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ یہ مذہب خداوند کا تخلیق کردہ ہے اور اس کو پسند ہے۔خداوند جو کہ سارے جہانوں کی پرورش کا ذمہ دار ہے، جس کی ربوبیت کسی خاص علاقے یا قوم یا افراد کے لیے مختص نہیں بلکہ اس کا کرم گلوں پر ہی نہیں کانٹوں پر بھی ہوتا ہے۔اس کی نظر عنایت نیکوکاروں پر ہی نہیں پڑتی بلکہ گناہ گاروں کو بھی اپنے جلوے دکھاتی ہے۔کائنات کا ہر ذرہ اپنی مخلوقیت کے لیے خداوند تعالیٰ کا ممنون اور احسان مند ہے۔ہمارا رب سارے جہاں کا رب ہے اور اس کی ربوبیت بھی عالمگیر ہے اور اسلام خداوند کا تخلیق کردہ اور پسندیدہ مذہب ہے اس لیے یہ کسی طرح عالمگیر مذہب نہ ہو گا۔اسلام کے عالمگیر مذہب ہونے اور سب مذاہب سے بہترین ہونے کی دوسری دلیل یہ ہے کہ ہمارے رسولﷺ لائے ہیں اور ہمارے حضورﷺ سارے جہان کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمائے گئے ہیں آپ کی رحمت خداوند کی ربوبیت کی طرح عام ہے اور کائنات کے ہر ذرے پر خداوند کے کرم کی طرح عام ہے خداوند کی ہر ربوبیت حضورﷺ کی نشانۂ رحمت ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے۔’’وما ارسلنک الا رحمۃ للعا لمین‘‘۔ترجمہ کنز الایمان؛ ہم نے آپ کو سارے جہان کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا اور ہمارے رسولﷺ جملہ کائنات میں سب سے افضل و اعلیٰ ہیں، اس لیے یہ کیونکر ممکن ہے کہ آپ کا لایا ہوا دین اسلام سب ادیان سے افضل اور عالمگیر نہ ہو؟آپﷺ جملہ عالم کے لیے رحمت ہیں اور واضح رہے کہ رحمت عالم اس ذات گرامی کو کہتے ہیں جو فرشیدوں کو عرشیدگی بخش دے جو حسن الوہیت کے تمام تر جلوؤں سے انسانوں کو روشناس کرا دے اور پاکیزگی کا نمونہ بنا دے ان دلوں کو جو کہ کبھی گند گی اور ناپاکی کا مسکن تھے، جو دماغ کی ان سوچوں کو بدل دے جن کا بگاڑ سے گہر ا تعلق ہوتا ہے جس کی تعلیم میں ایسی حکمت پوشیدہ ہوتی ہے اور ایسی عمدگی موجود ہوتی ہے جو انسان کے لیے قدم قدم پر امن و جنگ کی صورت میں، شاہی و گدائی کے عالم میں، جوانی کے جوش میں، بڑھاپے کے ضعف میں، ضابطۂ حیات ترتیب دیتی ہے اور امن عام کو مضبوط بنیادوں پر استحکام بخشتی ہے اور یہ تمام خوبیاں ہمارے پیارے رسولﷺ کی ذات گرامی میں موجود تھیں۔اسلام کے عالمگیر مذہب ہونے کے بارے میں تیسر بڑی دلیل یہ ہے کہ عظیم رب نے اپنے عظیم المرتبت پیغمبر کے عظیم دین کو قرآن مجید جیسی انمول اور نادر الوجود کتاب عطا فرمائی کہ جو سب جہان کی کتابوں سے بزرگ و برتر ہے اور جو سارے عالم کی ہدایت کے واسطے ہے ارشاد خداوندی ہے۔’’ان ھو الا ذکر للعا لمین، ‘‘ترجمہ کنز الایمان؛ قرآن پاک سب جہانوں کے لیے نصیحت نامہ ہے، چوتھی بڑی دلیل یہ ہے کہ اسلام کے پیروکاروں کا مرکز قبلہ وہ جو سارے عالم کے مسلمانوں کا قبلہ ہے۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔’’ان اول بیت وضع للناس للذی ببکۃ مبارکا و ھدی للعا لمین‘‘، ترجمہ کنز الایمان؛ یعنی سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے لیے عبادت کا (مقام)مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے بزرگ والا اور سارے جہان کا رہنما۔
قارئین گرامی! اب مندرجہ بالا چاروں دلائل کی روشنی میں ہم درج ذیل نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ جب اسلام کو تخلیق کرنے والے کی ربوبیت عالمگیر ہے اس کو لانے والے کی عظمت اور رحمت عالمگیر ہے، اس کو عالمگیر کتاب دی گئی اور عالمگیر مرکز دیا گیا تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ یہ عالمگیر مذہب نہ ہو؟جب اس کے متعلقہ جملہ ہستیاں عالمگیر ہیں تو پھر بالیقین یہ بھی عالمگیر ہے۔اور جب یہ مذہب عالمگیر ہے توس پھر کہا جا سکتا ہے کہ دیگر مذاہب کے پیروکار بے وقوف اور عقل و شعور سے بیگانہ ہیں، کم فہمی میں یگانہ ہیں کہ جو عالمگیر مذہب کو چھوڑ کر دیگر ازم کو اپنا رہبر و مرشد تسلیم کرتے ہیں، خداوند تعالیٰ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ وہ ہمیں نعمت اسلام سے روشناس کرائے اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ اس کی محبت اتنی شدید رکھے کہ خواہ ہم پر غم و ستم کے سکائی لیب ہی کیوں نہ گریں ہمارے پایۂ استقامت میں لغزش نہ آ سکے۔آمین۔ثم آمین!!
٭٭٭

ا پر یل فول اور ہمارے غلط عقیدہ

دنیا کے اکثر ممالک خصوصاً یورپ میں اپریل کا پہلا دن،یعنی یکم اپریل فول ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے۔اس کو آل فولزڈے بھی کہتے ہیں اس دن کا آغاز کب اور کیسے ہوا،اس کے بارے میں مختلف توجیحات ہیں۔البتہ اس حوالے سے کوئی پختہ تاریخی شہادت سامنے نہیں،لیکن چند توجیحات میں سے ایک یہ ہے کہ قدیم روم میں ہنسی مذاق کے حوالہ سے یہ دن منایا جاتا تھا،ایک روایت عیسوی کیلنڈر کے آغاز سے بھی منسوب ہے۔1582ء میں گر یگوری سیزوہم نے کیلنڈر میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کروائیں اور نیا سال جو یکم اپریل سے منایا جاتا تھا۔اس کو یکم جنوری سے قرار دیا گیا۔اپریل لاطینی زبان کا لفظ ہے جو رسم بہار کی آمد کے حوالے سے ہے۔رومی یکم اپریل کے دن تقریبات کا انعقاد کرتے اور آپس میں ہنسی مذاق کرتے،جبکہ انگریز اس دن کو ’’بیوقوفوں ‘‘کا د ن کے طور مناتے اور جھوٹ بولنے والے فخر یہ اپنے جھوٹ کا ذکر کرتے کہ اس کے جھوٹ بولنے کے نتیجہ میں کیا ہوا۔جھوٹی اطلاع دے کر بعد میں دوستوں کو فخر یہ بتانا کہ میں فون پر فلاں عزیز یا دوست کو یہ کہا،جس سے وہ فوراً پریشان ہو گیا،جس پر سب قہقہہ مار ہنستے اور اس کے جھوٹ کی داد دیتے۔برصغیر کی تقسیم سے پہلے جب یہاں انگریز قابض تھے،ان دنوں کے حوالہ سے کہا جاتا ہے کہ یکم اپریل کے حوالہ سے ان کی کئی داستانیں مشہور ہیں،مثلاً انگریز اس دن کو خاص طور پر مناتے تھے۔یہ تہوار منانے کی ایک مستند روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ والی میسور ٹیپو سلطان ؒ کو شہید کرنے کے بعد اس کی فوج کے بچے ہوئے سپاہیوں کو دوسری جگہ پہنچانے کے بہانے ایک بحری جہاز میں سوار کرایا گیا اور پھر گہرے سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔اگر چہ یکم اپریل کا دن اس سے پہلے بھی منایا جاتا تھا،لیکن کہتے ہیں کہ انگریزوں نے ٹیپو سلطان کے فوجیوں کو سمندر میں پھینکنے کے لئے اس دن کا بطور خاص انتظام کیا تھا،جس سے بر صغیر میں مسلمانوں کی تضحیک کرنا بھی تھا،کیونکہ انگریز بر صغیر اپنا دشمن ہند و یا سکھ کو نہیں،مسلمانوں کوہی سمجھتے تھے،کیونکہ انہوں نے مغل بادشاہ کے دور میں ہی ہندستان پر قبضہ کیا تھا۔لہذا وہ مسلمانوں کو ہی اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتے اور اسے ہی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے اور اسے جانی یا مالی نقصان پہنچا کر خوش ہوتے تھے،لہذا یکم اپریل کو میسور کی فوج کے سپاہیوں کو سمندر میں پھینکنے کا اقدام بر صغیر پر قابض انگریز کر سکتا تھا،جبکہ اسلام ہمیں غیبت اور جھوٹ سے منع کرتا ہے۔خاتم النبیین رسولﷺ کا ارشاد گرامی ہے۔مومن کو خیانت اور جھوٹ کے علاوہ ہر وصف اور خصلت میں پیدا کیا جاتا ہے‘‘ ہمیشہ سچ بولو،سچائی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور جو شخص سچ کی کوشش کرتا رہتا ہے،اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں سچا لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچو بے شک جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے جو شخص ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے،جھوٹ کی کوشش کرتا رہتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے(مسلم)اس طرح وہ دوسروں کو دھوکہ دیتا ہے جو خدا اور لوگوں کے نزدیک بہت برا فعل ہے جھوٹ خواہ زبان سے بولا جائے یا عمل سے ظاہر کیا جائے وہ ہر طرح برائیوں کی جڑ ہے اور گناہ کبیرہ ہے جو صرف توبہ سے معاف ہوتا ہے اس لیے اولین فرصت میں جھوٹ سے توبہ لازم ہے انسان کے دل کی بات خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا دوسرے تو صرف وہی بات جانیں گے جو زبان پر لا جائے اب اگر کوئی دل کی صحیح بات نہ کہے بلکہ ظاہر میں کوئی بناوٹی طریقہ اختیار کرے تو وہ جھوٹ کہلائے گا۔قرآن مجید میں جھوٹ کی بڑی مذمت کی گئی ہے جن آیات میں جھوٹ بولنے سے روکا گیا ہے وہ یہ ہے تم بتوں کی پلیدی اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو (الحج :۳۰)ایک اور مقام ارشاد خداوندی ہے ترجمہ :اور یو نہی جھوٹ جو تمہاری زبان پر آ جائے مت کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو۔جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا بھلا نہیں ہو گا (جھوٹ کا)فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر اس کے بدلے ان کو عذاب الیم بہت ہو گا(النحل ۱۱۶۔۱۱۷)ا س سے ہی مسلمانوں پر واضح ہو جاتا ہے یکم اپریل ہو یا سال کے اکثر دیگر ایام جھوٹ بولنے کی ممانعت کر دی گئی ہے،تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ہمارے ہاں اکثر یکم اپریل کو فون پر کسی دوست یا عزیز کو جھوٹی اطلاع دی جاتی ہے کہ تمہارے فلاں دوست یا عزیز کا سڑک پر حادثہ ہو گیا ہے۔فوراً ہسپتال پہنچو،اس کو سنتے ہی اکثر لوگ اپنے عزیز کے لئے دیوانہ وار ہسپتال کی طرف بھا گتے ہیں اور اس میں کئی دفعہ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔یکم اپریل کے بعد اکثر اخبارات میں پڑھنے کو ملتا ہے کہ اپریل فول نے دو افراد کی جان لے لی۔ٹیلی فون پر بیٹے کی ہلاکت کا سن کر ماں صدمہ سے چل بسی یا کسی نے اطلاع دی تمہارے والد کو ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے،بیٹا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
اس طرح اپریل فول کئی لوگوں کے لئے موت کا پیغام لے کر آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اپریل فول کی واہیات رسم ہر سال کئی افراد کی جان لے لیتی ہے اور کئی لوگ عمر بھر کے لئے حادثے کی وجہ سے معذور بن جاتے ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ اپریل فول مغربی رسم ہے، جس کی اندھی تقلید کرتے ہوئے ہر سال ہمارے ہاں کئی حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔ہو سکتا ہے یہ رسم مغربی معاشرے میں آج ہلکے پھلکے مذاق اور تفریح کا ذریعہ ہو لیکن ہمارے ہاں اس کی تقلید کسی طرح بھی درست نہیں۔اپر یل فول کے حوالے سے کس قدر حیران کن اور عجیب بات ہے ہم لوگ بعض رسومات اور تقریبات کو منانے کا با قاعدہ اہتمام کرتے ہیں،جن کا ہماری روایات اور مذہب سے نہ صرف یہ کہ کوئی تعلق نہیں ہو تا،بلکہ وہ ہماری تضحیک اور تذلیل کے لئے منائی جاتی ہیں۔یکم اپریل کے کے دن عملی اور زبانی مذاق کا نشانہ بننے والے لوگ اس رسم سے تو بخوبی آگاہ ہیں کہ یہ دنیا کے بیشتر حصوں میں بر صغیر پاک سے لے کر سکاٹ لینڈ تک منائی جاتی ہے،لیکن اس کے اجراء اور اسباب کے بارے میں شائد کسی کو علم نہیں،ورنہ کم از کم مسلمان تو اس سے اجتناب برتیں اور اس پر عمل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں،بعض محققین کے نزدیک یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ان دعویٰ ہے کہ جب مسلمانوں کو اسپن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں ملک سے نکالنے کے لئے قتل و غارت کی باقاعدہ مہم چلائی گئی اور کثیر تعداد میں ان کو ملک بدر کر دیا گیا۔ایک خاصی بڑی تعداد کو جھانسہ دے کر بحری جہازوں میں سوار کیا گیا اور ان سے وعدہ کیا گیا کہ انہیں مسلمان ملکوں میں بحفاظت بھجوایا جا رہا ہے۔ان بد قسمت مسلمانوں نے عیسائیوں کے وعدے ہر یقین کر لیا۔جب جہاز سمندر میں پہنچا تو اس پر حملہ کر کے انہیں ڈبو دیا گیا۔یہ یکم اپریل کا دن تھا اور یہی دن ان مسلمانوں کو بے وقوف بنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یکم اپریل کا دن آ رہا ہے۔ہمیں اس دن کو منانے سے اجتناب کرنا چاہئے اور ہمیں ایسی رسموں کو عام کرنا چاہئے،جس کی اسلام اجازت دیتا ہے،کیونکہ اسلام میں جھوٹ غیبت اور بد گمانیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔جھوٹ کی قباحت و شناخت اور اس کی اخروی سزا کا اندازہ صحیح بخاری (کتاب الجنائز:1386)کی ایک طویل حدیث کے ٹکڑ ے سے لگا یا جا سکتا ہے، جس میں رسولﷺ نے جھوٹ بولنے والے کے انجام بد کی منظر کشی کرتے ہوئے فرمایا:ایک شخص بیٹھا ہوا اور ایک شخص اپنے ہاتھ میں لو ہے کا آنکڑا لئے کھڑا ہے اور وہ اس آنکڑے کو بیٹھے ہوئے شخص کے کلے میں ڈالتا ہے اور اسکو چیرتا ہے یہاں تک کہ اس کی گدی تک چیرتا چلا جاتا ہے پھر دوسرے کلے کے کے ساتھ اسی طرح کرتا ہے(یعنی اس کو بھی گدی تک چیرتا ہے)جب وہ کلے اپنی اصلی حالت پر آ جاتے ہیں تو پھر پہلے کی طرح وہی حرکت کرتا ہے، یہ عجیب بات ہے کہ روزانہ سینکڑوں جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر بھی بعض لوگوں کو سیری نہیں ہوتی اور اس کے لئے باضابطہ ایک دن مناتے ہیں۔افسوس صدا افسوس کہ ہم بھی نا دانستہ طور پر بے دینوں کی تقلید کر ر ہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ کے صدقہ سے ہمیں اس سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔۔۔
٭٭٭

عید میلاد النبیﷺ قرآن اور علماء عظام کی نظر میں
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے وَاَمَّابِنِعْمَۃِ رَ بَّکَ فَحَدِّثْ۔ ترجمہ ؛ اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ! حضرات۔ زمانہ قد یم سے دنیائے اسلام میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب منائی جاتی ہے۔بارہویں ربیع الاول کا مقدس روز اہل ا یمان کے واسط مسرت و خوشی کے اعتبار سے بمنزلہ عید کے ہے۔مگر ہر زمانہ میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو حضور سر اپا نور صلے اللہ تعالٰے علیہ و سلم کی تعظیم و تکر یم نہیں بھاتی۔وہ صرف اس میلاد شریف کو بدعت ہی نہیں کہتے بلکہ میلاد شریف کر نے والوں کو بدعتی اور گمراہ قرار دیتے ہیں۔اور سادہ لو ح مسلمان کو اس کار خیر میں حصہ لینے سے روکتے ہیں

محفل میلاد کی حقیقت:
سب سے پہلے آپ یہ سمجھ لیں کہ حقیقت میلاد کیا ہے۔چنانچہ میلاد، مولود اور مولد یہ تینوں لفظ متقارب المعنی ہیں۔حقیقت میلاد شریف صرف یہ ہے کہ مسلمان ایک جگہ جمع ہوں اور ایک عالم دین ان کے سامنے حضور سراپا نور صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت مبارک، معجزات اور آ پ کے اخلاق حمیدہ وغیرہ بیان کرے۔ آخر میں بارگاہ رسالت میں درود۔ و سلام۔با ادب کھڑے ہو کر پیش کریں۔ اگر توفیق ہو تو شیرینی پر فاتحہ دے کر فقرا و مساکین کو کھلائیں۔احباب میں تقسیم کریں پھر دعا ما نگ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس آ جائیں۔یہ تمام چیزیں جو اوپر ذکر کی گئیں ہیں حدیث و قرآن اور علمائے امت کے زریں اقوال سے ثابت کی جاتی ہیں۔باقی ہدایت کی تو قیق دینا قبضہ خدا میں ہے

میلاد سنت الہیٰہ ہے :
حضور اقدس ﷺ کا میلاد شریف خود اللہ تعالٰے نے بیان کیا لہذا۔میلاد شریف بیان کرنا سنت الہیہ ہے۔چنانچہ ارشاد ہو تا ہے ـ(۱) لَقَدْ جَائَکُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِ یْضٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُوْ مِنِیْنَ رَؤُفٌ رَّحِیْمٌ (پارہ۱۱، سو رہ تو بہ)ترجمہ ؛بیشک تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑ نا گراں ہے۔تمہاری بھلائی کے بہت چاہنے والے اور مسلمان پر کرم کرنے والے مہر بان ہیں۔حضرات :اللہ تعالیٰ نے فرمایا لَقَدْجَا ئَکُمْ رَ سُوْ لٌ الآیت۔اے مسلمانو!تمہارا پاس عظمت والے رسول تشریف لائے۔اس میں ولادت با سعادت کا ذکر ہے۔پھر فرمایا ـ مِنْ اَنْفُسِکُمْ وہ رسول تم میں سے ہیں۔ اگر بفتح فا پڑھا جائے تو معنی یہ ہو گا ـ ’’تمہاری بہترین جماعت میں ہیں ‘‘ اس میں سید عالم ﷺ کا نسب پاک بیان ہوا۔پھر حَرِ یْصٌ عَلَیْکُمْ بِا لْمُو مِنِیْنَ رَوُ فٌ رَّ حِیْمٌ۔ میں آپ کی نعت شریف کا بیان فرمایا۔میلاد مبارک مروجہ میں یہی تین امور بیان ہو تے ہیں۔ثابت ہوا کہ میلاد شریف بیان کرنا سنت الٰہیہ ہے۔ لَقَدْ مَنَّ اللّہُ عَلَی ا لْمُو مِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْھِمْ رَ سُوْلاًَ۔ (پارہ ۴، سورہ آل عمران تر جمہ کنز الا ا یمان)بیشک اللہ تعالٰے نے مسلمانوں پر احسان فرمایا کہ ان میں اپنا رسول معظمﷺ بھیج دیا۔ دیکھیے !یہاں حضور ﷺ کی آمد کا ذکر ہے اور یہی میلاد مبارک ہے۔ اللہ تعاٰلیٰ قرآن کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) مختلف مذاہب کے علمائے اکرام نے مذکرہ بالا موضوع کے بارے میں اپنی اپنی تصنیف میں کیا تحریر فرمایا ہے آئے پوری دیانت داری کے ساتھ تمام تعصب و ہٹ دھرمی کو بالائے طاق رکھ کر بنظر انصاف مندرجہ ذیل مضمون حوالات کتب پڑھائے اور فیصلہ کیجئے کہ عید میلاد النبیﷺ کر نا چاہئے یا نہیں ؟اپنے اکابر علماء کرام کے فتووں پر عمل پیر ا ہو نے کی کوشش ضرور کریں،

امام ابو شام امام نووی کے استاد کا قول:
ہمارے زمانے کی اچھی ایجادوں میں وہ افعال ہیں جو مولد النبی ﷺ کے د ن کیے جاتے ہیں۔یعنی صدقات، بھلائی کے کام اور زینت و سرور کا اظہار۔کیونکہ اس میں فقراء کے ساتھ احسان کرنے کے علاوہ اس بات کا اشعار ہے کہ میلاد کرنے والے کے دل میں نبی کریم ﷺ کی محبت اور تعظیم ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرتا ہے، جو اس نے رحمۃ للعا لمین ﷺ کو پیدا فرما کر ہم پر احسان فرمایا ہے۔(سیرت حلبی، ص۱۰۰، سیرت نبوی، ص۴۵)

حضرت حافظ الحد یث ابن الجر زی رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان :
جب ابولہب کافر کو جس کی مذمت میں قرآن پاک نازل ہوا کہ حضور اقدس ﷺ کی ولادت کی خوشی میں نیک جزا مل گئی (عذاب میں تخفیف )تو حضور نبی کر یم ﷺ کی امت کے مسلمان موحد کا کیا حال ہو گا۔ جو حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی مناتا، ہوا اور حضور کی محبت میں حسب طاقت خرچ کرتا ہو۔مجھے اپنی جان کی قسم !اللہ کریم سے اس کی جزا یہ ہے کہ اس کو اپنے فضل عمیم سے جنت نعیم میں داخل فرمائے گا۔(انوار محمدیہ من مواہب لدنیہ، ص ۲۸)

حضرت امام سخاوی علیہ رحمۃ اللہ البار ی کا قول :
تینوں زمانوں میں سلف نے میلاد (مروجہ)نہیں کیا اس کے بعد شروع ہوا پھر ہمیشہ مسلمان ہر طرف اور بڑے شہروں میں میلاد کرتے ہیں اور ان راتوں میں ہر قسم کا صدقہ کرتے ہیں اور میلاد شریف بیان کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔میلاد شریف کی برکت سے ان پر ہر قسم کا فضل ورحمت نازل ہوتی ہے۔(سیرت حلبی، ص۱۰۰وسیرت نبوی ص، ۴۵)
فائدہ:امام سخاوی کے کلام سے ثابت ہوا کہ میلاد شریف مسلمان کرتے ہیں اور ہر ملک اور ہر شہر میں کرتے ہیں اور میلاد کرنے والوں پر فضل الہی نازل ہوتا ہے

حضرت علامہ یوسف بن اسمٰعیل بنہانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول:
ہمیشہ مسلمان ولادت پاک کے مہینہ میں محفل میلاد منعقد کر تے آئے ہیں۔اور دعوتیں کرتے ہیں۔اور اس ماہ کی راتوں میں ہر قسم کا صدقہ کرتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں۔نیکی زیادہ کرتے ہیں۔اور میلاد شریف پڑھنے کا بہت اہتمام کرتے ہیں۔(انوار محمدیہ، ص۲۹)

حضرت امام ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کا قول :
میلاد شریف کی ایک تاثیر یہ ہے کہ سال بھر امن رہے گا اور مرادیں پوری ہونے کی خوشی خبری ہے۔بادشاہوں میں سے جس نے پہلے میلاد شریف کو ایجا کیا وہ مظفر ابو سعید شاہ ار بل تھا۔اس کے لیے حافظ ابن وحیہ نے ایک کتاب لکھی جس کا نام ـ(التنویرفی مولد البشیرالنذ یر)رکھابادشاہ نے اس کو ہزار دینار نذر کیے۔بادشاہ مظفر نے میلاد کیا۔اور وہ ربیع الاول شریف میں میلاد کیا کرتا تھا اور اس میں عظیم الشان محفل منعقد کرتا تھا اور وہ ذکی، بہادر، دلیر، عقلمند، عالم اور عادل تھا۔اس کا زمانہ حکو مت طویل رہا یہاں تک انگریز وں کا محاصرہ کرتے ہوئے (عکا)شہر میں انتقال کر گیا۶۳۰؁ھـ میں۔ وہ سیرت اور عادت کا اچھا تھا۔(سیرت نبوی، ص ۴۵)ـّ
فائدہ:اس مذکرہ عبارت سے معلوم ہوا کہ شاہ ار بل ملک مظفر ابو سعید عالم عادل ہونے کے علاوہ مجاہد بھی تھا۔اور جہاد فی سبیل اللہ میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔لہذا جن لوگوں نے انہیں برے کلمات سے یاد کیا ہے۔وہ صحیح نہیں ہے۔
حضرت ابن جوزی کے پوتے کا قول:
حضرت ابن جوزی کے پوتے فرماتے ہیں کہ مجھے لوگوں نے بتایا جو ملک مظفر کے دستر خوان پر میلاد شریف کے موقع پر حاضر ہوئے۔کہ اس کے دسترخوان پر پانچ ہزار بکریوں کے بھنے ہوئے !سر، دس ہزار مرغ، ایک لا کھ پیالی مکھن کی اور تیس ہزار طباق حلوے۔ کے تھے۔اور میلاد میں اس کے ہاں مشاہیر علماء اور صوفی حضرات حاضر تھے۔ان سب کو خلعتیں عطا کرتا اور خوشبودار چیزیں سلگا تا تھا اور میلاد پر تین لاکھ دینار خرچ کرتا تھا۔(سیرت نبوی، ص۴۵)
فائدہ:عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ میلاد مبارک میں فقط عوام ہی نہیں ہوتے بلکہ مشاہیر۔علماء۔اور اولیاء بھی شرکت کرتے تھے۔فا لحمد للہ علے ذلک۔

حضرت سید احمد زینی شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول:
میلاد شریف کرنے اور لوگوں کا اس میں جمع ہونا بہت اچھا ہے۔(سیرت نبوی، ص۴۵)

حضرت سید احمد زینی شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا دوسرا قول:
محفل میلاد اور اذکار جو ہمارے ہاں کیے جاتے ہیں۔ان میں اکثر بھلائی پر مشتمل ہیں جیسے صدقہ، ذکر اور صلوۃ و سلام رسول خداﷺ پر اور آپ کی مدح پر (فتاویٰ حدیثیہ، ص۱۲۹)

افضل الفضلاء اعلم العلماء فر ید العصر مولانا شاہ عبد الحق محدث دہلوی قد سرہ کا فرمان مبارک:
میلاد شریف کرنے والوں کیلئے اس میں سند ہے، جو شب میلاد خوشیاں مناتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں۔یعنی ابو لہب کافر تھا اور قرآن پاک اس کی مذمت میں نازل ہوا۔ جب اسے میلاد کی خوشی منانے اور اپنی لونڈی کے دودھ کو حضورﷺ کے لئے خرچ کرنے کی وجہ سے جزا دی گئی تو اس مسلمان کا کیا حال ہو گا جو محبت اور خوشی میں بھر پور ہے اور میلاد پاک میں مال خرچ کرتا ہے۔(مدراج جلد دوم، ص۲۶)

فاضل اجل عالم بے بدل خاتم المحد ثین حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا نورانی قول :
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے ’’فیوض الحرمین ‘‘میں لکھا ہے، کہ میں حاضر ہوا اس مجلس میں جو مکہ معظّم میں مکان مولد شریف میں تھی۔بارہویں ربیع الاول کو اور ذکر ولادت شریف اور خارق عادت، وقت ولادت کا پڑھا جاتا تھا۔میں نے دیکھا کہ یکبار گی کچھ انوار اس مجلس سے ظاہر ہوئے میں نے ان انوار میں تامل کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ انوار تھے ان ملائکہ کے جو ایسی محافل متبرکہ میں حا ضر ہوا کرتے ہیں (تواریخ حبیب الٰہ، ص۸)
فائدہ:شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ہند و ستان میں ایک مشہور و مقبول محدث تھے تمام دیو بند یوں کی سندیں آپ تک پہنچتی ہیں اب بتاؤ شاہ صاحب بدعتی ہیں (معاذاللہ)یا تم خود بدعتی ہو فیصلہ کر لو اور جواب دو نیز معلوم ہوا کہ میلاد شریف کی محفل پر انوار رحمت بر ستے ہیں مگر منکر ین ا ن انوار سے محروم ہیں،

حضرت مولانا مولوی محمد عنایت احمد صاحب کا قول:
حرمین شریف اور بلاد اسلام میں عادت ہے، کہ ماہ ربیع الاول میں میلاد شریف کر تے۔ہیں اور مسلمان کو مجمتع کر کے ذکر مولود شریف کرتے۔ہیں اور کثرتِ درود کرتے ہیں اور بطور دعوت کھانا یا شیر ینی تقسیم کر تے ہیں سویہ امر موجب بر کات عظیمہ ہے اور سبب ہے زیارت محبت کا ساتھ جناب رسول اللہ ﷺ کے بارہو یں ربیع الاول کو مدینہ منور میں یہ محفل متبرک مسجد شریف میں ہوتی ہے اور مکہ مکر مہ میں مکان ولادت آنحضرتﷺ میں (تو ار یخ حبیب الٰہ، ص۸)
فائدہ:اس کتاب کا حوالہ خاص کر اس لئے دیا گیا کہ منکر ین اس کتاب کو معتبر سمجھتے ہیں چنانچہ مولوی اشرف علی نے اپنی کتاب (نشر الطیب )میں اس معتبر کتاب مانا ہے اب معلوم نہیں کہ منکرین نے ضد و عناد میں آ کر غیر معتبر سمجھ لیا ہو دیکھو مصنف کیا لکھتے ہیں کبھی لکھتے ہیں مولود شریف مگر تم مولود کو بدعت سمجھتے ہو کبھی لکھتے ہیں ’’یہ امر موجب برکات عظیمہ ہے تم اس کو موجب ضلالت سمجھتے ہو خدارا انصاف سے کام لو ‘‘منھ کو سنبھالو برکت کو ضلالت کیوں کہتے ہو مگر سچ یہ ہے کہ تمہارے گھر سچ ہی نہیں ہے۔

عارف معارف حقیقت سالک مسالِک شریعت و طریقت مولانا الحاج الحافظ شاہ محمد امداداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا قول :
حضرات:دیوبند یوں کے پیر و مرشد جن کو عالم ہی نہیں بلکہ عالم گر کہتے ہیں اقوال زریں پیش کرتا ہے۔
(۱)مولد شریف تمامی اہل حرمین کرتے ہیں اس قدر ہمارے واسطے محبت کافی ہے(شمائم امدادیہ، ص۸۷)
(۲)اور ہمارے علماء اس زمانے میں جو کچھ قلم میں آتا ہے بے محابا فتویٰ دے دیتے ہیں علمائے ظاہر کے لئے علم باطن بہت ضروری ہے، بغیر اس کے کچھ کام درست نہیں ہوتا فرمایا :ہمارے علما مولد شریف میں بہت تنازع کرتے ہیں، تاہم علما جواز کی طرف بھی گئے ہیں جب صورت جواز کی موجود ہے۔تو پھر کیوں ایسا تشدد کرتے ہیں ہمارے واسطے اتباع حرمین کافی ہے۔(شما ئم امداد یہ، ص۹۳)
(۳)مشرب فقیر کا یہ ہے۔کہ محفل مولود میں شریک ہوتا ہوں بلکہ ذریعہ برکات سمجھ کر منعقد کرتا ہوں۔(فیصلہ ہفت مسئلہ، ص۵)

سید احمد زینی شافعی مفتی مکہ کا قول :
لوگوں کی عادت جاری ہے کہ جب ولادت پاک کا ذکر سنتے ہیں تو حضور ﷺ کی تعظیم کے لئے قیام کرتے ہیں یہ قیام مستحسن ہے۔کیونکہ اس میں حضور ﷺ کی تعظیم ہے۔اور یہ قیام بہت سے علمائے امت نے کیا جو مقتدا اور پیشوا مانے گئے ہیں (سیرت نبوی، ص۴۴)

امام عالم علامہ علی بن بر ہان الد ین حلبی شافعی کا مبارک قول:
بیشک حضور ﷺ کے نام مبارک کے ذکر کے وقت ایسے عالم امت اور پیشوائے ائمہ سے قیام ثابت ہے جو دین اور پرہیز گاری میں۔مشہور ہیں جن کا نام امام الد ین سبکی ہے اس قیام میں بڑے بڑے مشائخ اسلام نے ان کے زمانے میں اتباع کی ہے۔
فائدہ :جب بڑے بڑے علمائے دین اور مشائخ اسلام سے قیام کا ثبوت ہے۔تو ہم منکروں کا قول کیوں مانتے ہیں۔ہم اپنے مشائخ اسلام کے فعل پر عمل کر کے اجر عظیم کے مستحق ہوں گے

حرف آخر :
ہم نے بحمد اللہ چند اکا بر علماء کے اقوال پیش کیے ہیں جن کا قیام کا ثبوت ہوتا ہے اور عاقل کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔دعا گوہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے نیک بندوں انبیاء کرام اولیاء عظام اور مومنین صالحین کے وسیلہ و طفیل ہم سب کو توفیق و رفیق اور صحیح سمجھ بوجھ عطا فر مائے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭٭

گیارہویں شریف حدیث نبوی ﷺ اور حقیقت کی روشنی میں

تمام اہل سنت و جماعت مسلمان اور صوفیائے کرام دیگر نذر و نیاز الٰہی اور خیرات و صدقات کے علاوہ ہر قمر ی ماہ کی گیارہویں تاریخ کو بھی محض خدا تعالیٰ کی رضا جوئی اور خوشنودی کے لیے حسب توفیق بکثرت کھا نا پکواتے اور غرباء و مساکین کو فی سبیل اللہ کھلا دیتے ہیں اور کسی قدر قرآن شریف پڑھ کر یا اگر ممکن ہو تو کچھ وعظ و نصیحت اور منا قب و فضائل غوث الاعظم و دیگر اولیاء اللہ بیان کر کے اس قرآن شریف اور کھانے کا ثواب بتوسّل حضور پر نور سرور عالم ﷺ جناب غوث الاعظم جملہ مؤمنین اور دیگر بُزرگان دین کی ارواح مقدسہ کو بخش دیتے ہیں، اور یہ نیاز عرف عام میں گیارہویں شریف کہلاتی ہے،

گیارہویں شریف کی اصل حقیقت:
اب دیکھنا یہ ہے کہ گیارہویں شریف کی نیاز کی اصل حقیقت کیا ہے اور یہ کسی طرح جاری ہوئی، سواس کے متعلق کتاب قرۃ النا ظر ہ و خلا صۃ المفا خرہ امام یا فعی صفحہ (۱۱ ) میں لکھا ہے ؛ حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی شیخ عبد القادر جیلانی ؓ کی گیارہویں شریف کا ذکر تھا، ارشاد ہوا کہ گیارہویں شریف کی اصلیت یہ تھی کہ حضرت غوث صمدانی حضور پر نور ﷺ کے چالیسویں کا ختم شریف ہمیشہ گیارہ ماہ ربیع الآخر کو کیا کرتے تھے، وہ نیاز اتنی مقبول اور مرغوب ہوئی کہ ازاں بعد آپ نے ہر ماہ کی گیارہ تاریخ کو حضور ﷺ کا ختم شریف مقرر فرما دیا اور پھر دوسرے لوگ بھی آپ کی اتباع میں گیارہ تاریخ کو ہی نبی کریم ﷺ کا ختم اور نیاز دلانے لگے، آخر رفتہ رفتہ یہی نیاز غوث پاک ؓ کی گیارہویں سے مشہور ہو گئی آج کل لوگ محبوب صمدانی قطب ربانی جناب سیّد عبد القادر جیلانی ؓ کی فاتحہ اور عرس شریف بھی گیارہ تاریخ کو ہی کرتے ہیں ورنہ تاریخ وفات آپ کی سترہ ربیع الثانی ہے نیز شیخ عبد الحق محدّث دہلویؒ نے کتاب ماثبت بالسنّت صفحہ ۱۲۷ میں حضرت شیخ سیّد عبد القادر جیلانی ؓ کا یوم وصال بھی گیارہ ربیع الآخر اور گیارہویں شریف کو آپ کا عرس مبارک لکھا ہے فرماتے ہیں یعنی یہ (گیارہ ربیع الاخر )وہ تاریخ ہے جس پر ہم نے پیشوا مقتدر خدا شناس شیخ کامل عبد الوہاب قادری پرہیزگار مکّے والے کو کو پایا ہے، یہ بزرگ اسی تاریخ کو نگاہ رکھتا تھا یا تو اسی روایت کے اعتماد پر یا اس سبب سے کہ اپنے پیر شیخ علی متقی کو دیکھا ہوا اور ہمارے ملک میں آجکل (آپ کی تاریخ وصال )گیارہویں تاریخ کو ہی مشہور ہو رہی ہے اور ہمارے ہندستان کے مشائخ اور ان کی اولاد کے نزدیک یہی متعارف (مشہور) ہے اور یہ سنّت (نیاز گیارہویں شریف )بزرگان دین متین سے ظاہر ہوئی ہے ‘‘ثابت ہوا کہ گیارہویں شریف خواجۂ دوسرائے حضرت محمد ﷺ اور جناب غوث صمد انی سیّد عبد القادر جیلانی ؓ کا عرس شریف ہے،

گیارہویں شریف کے جواز کا دوسرے طریق سے ثبوت :
یاد رہے کہ فرائض و واجبات بعض مقّید بوقت ہیں، جیسے نماز خمسہ و روزہ رمضان و قربانی و مناسک حج اور بعض غیر موقت ہیں، جیسے صدقہ فطر عشر و خراج وغیرہ اور باقی رہی عبادت نفلی، سواس میں منجانب شرع کوئی قید نہیں نفلی عبادت کرنے والا مختار ہے جب چاہے کرے، خواہ کسی وقت کو خاص کر کے کرے یا جب چاہے کرے، خواہ کسی مصلحت سے ماہ اور دن مقرر کر کے کرے، شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے اور وہ منجا نب اللہ مالک ومختار ہے، بلکہ بفجوائے خَیْرُُ الْاَ عْمَالِ اَدْوَمُھَا (بخاری) جس عبادت نفلی پر مداومت کرے، اس کو ہمیشہ نبھائے تو زیادہ مستحق اجر ہے، پس یہ لحاظ رہے کہ جس عبادت کو خدا تعالی نے فرض واجب نہیں گردانا، اس کو اپنی طرف سے فر ض و واجب اعتقاد نہ کرے نفل کو نفل اعتقاد کرتے ہوئے اس پر مواظبت اور ہمیشگی کرنا مستحسن ہے، جیسے بزرگانِ دین کے عرس تاریخ مقررہ پر کرتے ہیں، تیجہ، چالیسواں، ختم خواجگان اور گیارہویں شریف وغیرہ معمولات مشائخ کرام، لیکن اس تعیّن تاریخ کو اعتقاداً فرض واجب نہیں سمجھا جاتا لہذا اس میں کوئی قباحت شرعی نہیں اور حدیث شریف میں نفلی عبادات کے از خود اختیار کر لینے اور اس کے جواز و تعین کی متعدد مثالیں موجود ہیں،
مثلاً؛
بخاری شریف میں حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت سے ثابت ہے کہ حضرت بلال ؓ نے از خود بلا ارشاد نبوی ﷺ تحیۃ الوضو کے نوافل پڑھنے کی مبارک عادت اختیار فرما رکھی تھی، جس کی وجہ سے حضورﷺ نے جنّت میں اپنے آگے اُن کی جوتیوں کی آواز سنی اور دریافت فرما کر کہ تم کیا عبادت کرتے ہو، جس کی وجہ سے تمہیں اتنی شان عطائی ہوئی ہے، اُن کے نوافل کو جائز اور برقرار رکھا(مشکوٰۃ جامع المناقب بحوالہ صحیح مسلم بروایت جابر)
بخاری شریف میں روایت ہے کہ ایک صحابی نے نماز پڑھنے کے وقت ہر سورہ کے ساتھ قُل شریف ملانے کی عادت اختیار فرما رکھی تھی جب ان کا یہ حال نبی کریمﷺ کی خدمت فیض درجات میں عرض کیا گیا تو آپ نے اس صحابی ؓ سے اس کی وجہ دریافت فرمائی تو اس نے عرض کیا کہ اس آیت شریف سے بوجہ توحید الٰہی مجھے بہت محبت ہے یہ سن کر رحمت عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا تو حید الٰہی سے تیری یہ محبت تجھے جنت میں لے جائے گی
ابوداؤ د شریف میں ہے کہ اذان فجر سے پہلے حضرت بلا ل ؓ نے حضور ﷺ سے سیکھے اور آپ کے بتائے بغیر خود بخود یہ دعا پڑھنے کی عادت اختیار فرما رکھی تھی۔اَللّھُمَّ اِنِّیْ اَحْمَدُ کَ وَاَستَعِیْنُکَ عَلی قُرَ یْشِِِِ اَن یُّقِیْمُوْا دِیْنَکَ
اسی طرح امام بخاری ؒ نے ہر حدیث شریف لکھنے سے پیشتر غسل فرمانے اور دو رکعت دوگانہ ادا کرنے کی عبادت لازم فرما رکھی تھی (دیبا چہ تجر ید البخا ری صفحہ ۵ وتاریخ وفیات الا عیان علاّ مہ ابن خلدون)سوال یہ ہے کہ اگر جملہ کارہائے خیر اور نوافل عبادت وغیرہ کے لیے اپنی طرف سے وقت اور تعداد مقرر کرنے کی ہر گز اور مطلقاً اجازت نہیں ہے تو امام بخاری ؒ باوجود اتنے بڑ ے محدّث اور متقی ہونے کے اس بدعت کے کیوں مرتکب ہوئے ؟پس گیارہویں شریف کو بھی جو بحکم الٰہی وَ یُطْعِمُوْ نَ الطَّعَامَ عَلَی حُبِّھ مِسْکِیْناً وَّیَتِیْمََا وَّاَ سِیْرََا(پارہ ؛۲۹، س ؛دھر)وَتَعَا وَنُو ا عَلَی البِرِّوَ التَّقوی(پارہ ۶، سورہ مائدہ)کے لحاظ سے سخاوت مالی اور ایثار اور امداد و معاونت علی التقویٰ پر موقوف ہے اور تعین وقت و تاریخ کے اعتبار سے نوافل اور عبادت بالسعادت میں شامل ہے، اسی پر قیاس کر لو۔

گیارہویں شریف کے جواز کا تیسر ے طریق سے ثبوت:
صحیح مسلم اور بخاری میں امّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ اُم المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کا اکثر ذکر خیر فرماتے ؛یعنی اکثر بکری ذبح فرماتے اور اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کر اُم المومنین حضرت خدیجہ ؓ کے قرابت والوں کو بھیج دیتے تھے۔ حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب محدّث دہلوی ؒ اپنے رسالہ نذور اولیاء کرام میں اس حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں ۔ نذر کی دوسری صورت یہ ہے کہ کوئی حاکم یا زمیندار کسی صلے کے طور پر یا کسی (بزرگ یا قریبی)میّت کی روح کی خوشنودی اور ثواب کے لیے وقت مقرر کر دیوے (جیسا کہ گیارہویں شریف ہر ماہ دی جاتی ہے )یا سالانہ یا ششماہی وغیرہ اس کے نام پر مقرر کر دے تو نذر کی یہ قسم بھی جائز ہے، اس لیے کہ جناب رسول خدا ﷺ اُم المومنین حضرت خدیجہؓ کے صدائق میں اکثر گوشت اور کھانا بھیجتے رہتے تھے ‘‘فقیر کہتا ہے گیارہویں شریف کی بھی اصل ہے، کیونکہ اس میں بھی بتوسل حضور پر نور ﷺ جناب پیران پیر جملہ مومنین اور دیگر بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے ارواح مقدسہ کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے
گیارہویں شریف کے جواز میں مولوی ثنا ء اللہ صاحب ایڈیٹر اخبار اہلحد یث امر تسری کا فتویٰ لکھتے ہیں ؛
’’گیارہویں شریف بظاہر ایک بزرگِ اسلام کی یادگار کا ایک جلسہ ہے اگر اسے مذہب کا جامہ نہ پہنایا جاتا بلکہ دُنیاوی صورت میں بطور یادگار کے سالا نہ جلسہ کیا جاتا، تو کچھ مضائقہ نہ تھا‘‘(حیات طیّبہ صفحہ نمبر۱۲)
مولوی صاحب کے ارشاد سے مندرجہ ذیل باتیں ثابت ہو گئیں ؛
(۱)کسی بزرگِ اسلام کا بطور یاد گار جلسہ سالانہ کرنا جائز ہے فقیر کہتا ہے اگر سالانہ جلسہ کرنا جائز ہے تو اسی اُصول کے ماتحت ماہانہ (گیارہویں شریف و عرس و مولود شریف وغیرہ)بھی جائز ہو گا
(۲)جو چیز دنیاوی صورت میں جائز ہو گی وہ دینی صورت میں بھی جائز ہو گی اور جو چیز دنیاوی صورت میں حرام ہو گی وہ دینی صورت میں بھی حرام ہو گی، کیونکہ بندہ دنیاوی اور دینی دونوں صورتوں میں اپنے اعمال کا خدا کی جناب میں جواب دہ اور ذمّہ دار ہے اور پھر مسلمان کی دنیا، دین سے جدا نہیں ہے، جیسا کہ رَبَّنِاٍاتِنِا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃََ وَ فِی الا خِرَۃِ حَسَنَۃََ کا ارشاد الٰہی اس بات پر شاہد ہے نیاز گیارہویں شریف مندرجہ ذیل باتوں پر مشتمل ہوتی ہے ؛(۱)ایصالِ ثواب (۲)الموسوم بالغیر (۳)تعیّن الیوم(۴)فاتحہ بر طعام (۵)اگر ممکن ہو تو کچھ وعظ و نصیحت،
مولوی رشید احمد گنگوہی صاحب فرماتے ہیں کہ ’’ایک بار (مولوی رشید احمد گنگوہی صاحب )نے ارشاد فرمایا کہ ایک روز میں نے شیخ عبد القدوس علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب کو کھانا پکوایا تھا اس روز حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کو خواب میں دیکھا کہ میں ان کے پاس بیٹھا ہوں یہ دیکھ کر آنکھ کھل گئی اس کے بعد آپ نے یہ بھی فرمایا اس وقت سے مجھے حنفی مذہب کے ساتھ محبت ہو گئی شیخ کے ایصال ثواب کے موقع پر حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کی زیارت کا تنا سب حضرت سے کسی نے دریافت نہیں کیا عجیب تھا کہ کوئی جدید فائدہ حاصل ہوتا۔(تذ کرۃ الر شید حصہ ۲، ص۳۱۷ )اور ایک فتویٰ تحریر فرماتے ہیں کہ ’’بزرگوں کو جو نذر دیتے ہے وہ ہدیہ ہے اور درست ہے اور جو اموات اولیاء کی نذر ہے تو اسکے اگر یہ معنی ہیں کہ اس کا ثواب ان کی روح کو پہو نچے تو صدقہ ہے درست ہے (حوالہ :فتاویٰ رشیدیہ، جلد اول ص۵۷)

گیارہویں شریف کا ثبوت:
بزرگانِ دین کی شہادتوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ گیارہویں شریف کو موجودہ دور کی ایجاد نہیں بلکہ اسلاف کا قدیم طریقہ ہے اور صالحین کی پسندیدہ چیز پر عمل کرنے کے متعلق نبی پاک ﷺ کا ارشاد گرامی موجود ہے ’’مَارَا ہُ الْمُوْٗ مِنُوْنَ حَسََنَا فَھُوَ عِنْدَ اللہ حَسن ‘‘ یعنی جس چیز کو مسلمان اچھا سمجھیں وہ چیز اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھی ہے کتب اصول میں ہے ’’ ا لمستجب ما احبھ العلماء ‘‘،یعنی مستحب وہ ہے جسے علماء پسند کریں چنانچہ زمانہ قدیم سے علماء کرام اور مشائخ عظام گیارہویں شریف کی تقریب کا اہتمام فرماتے ہیں۔
٭٭٭

میڈیا اور مدار س

ہندستان میڈیا عام طور سے مغربی نیوز ایجنسیوں کا محتاج ہوتا ہے۔یہاں داخلی امور سے متعلق جو خبریں فراہم کی اتی ہیں ان کا بھی اسلوب اور رنگ مغربی ہی ہوتا ہے۔مثلاً ہندستان کے سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں سے یہ خبر بار بار مختلف اسالیب میں پھیلائی جاتی ہے کہ دینی و عربی مدارس آئی ایس آئی کے اڈے ہیں۔مغربی ذرائع ابلاغ دہشت گردی کا تعلق اسلام سے اس وقت سے جو ڈر رہا ہے جب سے فلسطین کی آزادی کیلئے سر گرم تنظیم پی ایل او کے مسلح گروپ (الفتح ) نے اسرائیلی ریاست اور (صہیونیت)کو عالمی پیمانے پر منہ توڑ جواب دینا شروع کیا۔حالانکہ ظالموں کے خلاف مظلوموں کی اس جنگ میں پی ایل او کا کوئی تعلق نہیں تھا اور عرب کے مظلوموں نے اپنے طور پر کاروائی کر کے عالمی برادری کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی وہ اپنی کاروائی سے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہتے تھے۔قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ نے 18 دسمبر 1972 سے 7 دسمبر 1987 کے درمیان ہونے والی مختلف کانفرنسوں میں (دہشت گردی) کی تعریف میں تقریباً پندرہ سال لیکن اس پر کوئی رائے عامہ قائم نہ ہو سکی یہ اور بات ہے کہ اس کے باوجود وقتاً فوقتاً ایک ملک پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتا رہا ہے اور11 ستمبر کے مشہور واقعہ کے بعد سے تو امریکہ اور اس کے ہم نو ا ممالک نے باقاعدہ دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کے نام پر دنیا بھر میں خصوصاً عالم اسلام میں دہشت پھیلانی شروع کر دی ہے۔مسلمان جہاں بھی ہیں امریکہ اور اس کے حواریوں سے تنگ اور پریشان ہیں۔افغانستان اور عراق کے بعد امریکہ ہر ملک میں اسلام پسندوں کا تعاقب کر رہا ہے۔دور حاضر میں اسلامی دہشت گردی کا چرچا عام ہے گیا ہے۔اس سلسلہ میں مغربی ممالک کو دہشت گردی کا اڈہ مدارس اسلامیہ نظر آ رہا ہے اور ذرائع ابلاغ نے بھی مدارس کو دہشت گردی کی پناہ گاہ اور اس کی آبیاری کی کرنے والی تنظیم طور پر پیش کیا ہے۔کہ پوری دنیا میں مدارس اور اس سے جڑے تمام افراد دہشت گردوں کے حامی ہیں اور ان کی نگرانی میں امن عالم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ہندستان بھی امریکہ کا نیا دوست اور ہم نو ا ہے لہذا اس کے سر میں سر ملانا اس کے ضمیر میں داخل ہو گیا ہے۔ہندستان میں مساجد، مدارس اور مسلم آبادیوں کے خلاف زبردست غوغا ہے جہاں تک مدارس کا سوال ہے ملک میں جتنے مدارس قائم ہیں ان کو نصاب تعلیم سے تین زمروں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔مدارس کی ایک قسم وہ ہے جہاں خالص دینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے یعنی قرآن و حدیث اور اس سے متعلق مضامین کی درس و تدریس ہو تی ہے وہاں کے نصاب میں عصری علوم کو شامل نہیں کیا گیا ہے انہیں بڑے اور چھوٹے دونوں مدارس ہیں۔مدارس کی ایک قسم وہ ہے جہاں قدیم نظام تعلیم میں جزوی تر میم کر کے عصری علوم کیلئے جگہ نکالی گئی ہے۔ان میں بھی بڑے اور چھوٹے مدارس شامل ہیں۔مدارس کی ایک قسم وہ بھی ہے جہاں عصری تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے عصری علوم کو شامل نصاب کیا گیا ہے اور مختلف مضامین داخل نصاب کئے گئے ہیں۔بعض بڑے مدارس میں فارغ طلبہ (ہنر مند)بنانے کا الگ سے بھی نظم کیا گیا ہے اور بعض بڑے مدارس میں تو مخصوص پیشہ وارانہ تعلیم کا انتظام بھی موجود ہے۔گز شتہ چند برسوں سے مدارس اسلامیہ کے نصاب کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر کا فی زور دیا جا رہا ہے مختلف ریاستوں میں حکومت کے ما تحت، مدرسہ ایجو کیشن بورڈ بھی قائم ہیں۔جہاں کا تقریباً تمام انتظام و انصرام با لواسطہ یا بلا واسطہ حکومت کی نگرانی میں ہوتا ہے ان مدارس کے فارغین زندگی کے مختلف شعبوں میں مصروف عمل ہیں مگر سوال یہ ہے کہ؟ان مدارس کی تعداد میں اضافہ پر تشویش کیوں ؟کیا قرآن و حدیث کی تعلیم دینا دہشت گردی ہے ؟کیا (قال اللہ وقال الرسول)اس غرض سے کہنا کہ زند گی کے جملہ معا ملات کو اس کی روشنی میں درست کیا جائے۔دہشت گردی ہے ؟ایک سوال یہ بھی ہے کہ مسلمانوں کی آبادی پر اس درجہ تشویش کیوں ہے ؟حالانکہ ہمارے لیڈران فخر یہ کہتے ہیں کہ ہمارا ملک آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔انہیں اس پر بھی فخر ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہو ریت ہے۔پھر انسانی وسائل میں اضافہ کے نقطہ نظر سے یہ ایک مثبت پہلو ہے۔اس کے باوجود یہ بات آخر کیوں کھل رہی ہے ؟ کیا شک کرنے والے مسلمانوں پر صرف اس وجہ سے شک کر رہے ہیں کہ وہ ایک ایسے دین کے حامل ہیں جو ایک عالمگیر دین ہے اور رب کائنات کی نگاہ میں واحد مستند (sanctioned دین ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے تمام ادیان اس لیے باطل ہیں کہ ان کی کوئی اصل نہیں ہے ٹھیک اسی طرح مسا جد کی تعداد میں اضافہ سے بے چین ہو اٹھنے کے بارے میں سوال پیدا ہو تا ہے کہ آخر یہ بے چین کیوں ؟کیا اس لئے کہ ان مسجدوں سے اللہ کی کبریائی کا اعلان ہو تا ہے۔اگر سب کچھ جانتے ہوئے یہ مسلم مخالف پروپگنڈے صرف سیا سی فائدے کے لیے ہیں۔تو یہ خطرناک پہلو ہے اس لئے کہ ایک مذہبی اقلیت کے خلاف دوسرے فرقوں کے اندر نفرت پیدا کرنا آگ سے کھیلنا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ رائٹر، اے ایف پی اور دیگر بڑے ادار ے ہمیشہ ہی مسلمانوں اور مدرسوں کی دل آزاری میں پیش پیش رہے ہیں اور آج بھی ہیں۔یہ بات قابل توجہ ہے کہ جارح فرقہ پرست تنظیموں کے نفرت پسند لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کو بہت ہی نما یاں اور اہتمام سے اخبارات شائع کرتے ہیں۔جبکہ تر دید یا مدرسوں کی حمایت میں دئیے گئے بیانات کو ہندی اور انگریزی کے اخبارات شائع ہی نہیں کرتے اور کبھی کرتے ہیں تو نہایت ہی غیر نمایاں ڈھنگ سے۔اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ میڈیا بھی فرقہ پرستوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔لیکن اہل مدارس کو امریکہ، یہودی طاقتوں اور ان کی غلام طاقتوں سے پیدا کردہ حالت سے گھبرا نا نہیں چاہئے۔ مدارس کا نظام صہیونی اور برہمنی نظام زندگی کے خلاف ہے اس لئے ارباب مدارس کو ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔جو بھی کرنا ہے انہیں اپنے طور پر ہی کرنا ہو گا۔مدارس، مسا جد اور مسلمانوں کے خلاف صرف میڈیا ہی سر گرم عمل نہیں ہے بلکہ انٹلیجنس بیورو وقتاً فوقتاً ہند و ستانی مدارس کے خلاف مختلف رپورٹیں پیش کرتا رہتا ہے۔دراصل ان سرکاری افسران کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ہندوستان کے اندر کتنا عظیم تعلیمی کا رنامہ مدارس اسلامیہ نے انجام دیا ہے۔وہ قوم کے کروڑوں بچوں کو تعلیم کی نعمت سے نواز رہے ہیں۔ان آفیسران کو یہ بھی بتایا جانا چاہئے قومی کونسل برائے تحقیق و ترقی ( این سی آر ٹی)نے مدارس اسلامیہ میں رائج نصاب تعلیم کا جائزہ لیا ہے اور کئی ریاستوں میں ان کیلئے عصری تعلیم کا انتظام بھی کیا ہے جس کی بدولت بچے اپنے دینی تعلیم مکمل کر کے تیسری یا پانچویں جماعت سے سرکاری اور غیر سر کاری اسکولوں میں داخلہ حاصل کر سکیں۔اگر آج یہ مدارس نہ ہو تے تو نہ جانے ملت کے کتنے بچے تعلیم سے محروم رہتے۔۔۔
٭٭٭

نماز جسمانی صحت اور سائنس

ورزشیں نہ صرف اندرونی اعضاء مثلاً دل، گردے، جگر، پھیپھڑے، دماغ، آنتوں، معدہ، ریڑھ کی ہڈی، گردن، سینہ، اور تمام اقسام کے غدود( GLANDS)کی نشو نما کرتی ہیں بلکہ جسم کو بھی سڈول اور خوبصورت بناتی ہیں، یہاں تک کہ کچھ ورزشیں ایسی بھی ہیں۔جس سے عمر میں اضافہ ہو جا تا ہے،۔ایسی ورزشیں بھی ہیں جن کے ذریعے آدمی غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے اور ایسی بھی ہیں جن سے چہرے کے نقش و نگار خوب صورت اور حسین نظر آنے لگتے ہیں۔بڑی عمر کا آدمی ہر ورزش نہیں کر سکتا۔لیکن نماز ایک ایسا عمل ہے جس پر ہر بندہ آسانی کے ساتھ عمل پیرا ہو سکتا ہے۔عمر کے ساتھ ساتھ آدمی کی وریدیں (VEINUS )شریانیں ( ARTERIES)اور عضلات کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔اور ان کے اندر ایسے مادے پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے بے شمار امراض لا حق ہو نے لگتے ہیں مثلاً گٹھیا، عرق النسا ء، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور بے شمار دوسرے دماغی امراض۔ان بیشمار بیماریوں سے نجات پانے کے لیے نماز ہمارے لیے قدرت کا ایک بہترین علاج ہے۔ورزش کا یہ اصل اصول ہے کہ اگر آپ کسی ورید،شریان یا کسی اور مخصوص عضو کی سختی دور کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ دیجئے۔پھر اس حصہ جسم میں تناؤ پیدا کیجئے اور کچھ دیر تناؤ کی حالت بر قرار رکھنے کے بعد جسم کو پھر ڈھیلا چھوڑ دیجئے۔ماہرین ورزش نے ورزش کے اصول و ضوابط اور ورزش کے لیے نشستیں بھی متعین کی ہیں۔ہم یہ بات جان چکے ہیں کہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے نماز ادا کرنے کے طریقے میں وہ سب سمو دیا ہے جس کی نوع انسانی کو ضرورت ہے خواہ وہ ذہنی یکسوئی ہو، آلام و مصائب سے نجات پانا ہو، غیب کی دنیا میں سفر ہو، اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل کرنا ہو یا جسمانی صحت ہو، نماز مجموعہ اوصاف و کمال ہے۔آئیے تلاش کریں کہ نماز اور ہماری صحت کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟
ہائی بلڈ پریشر کا علاج :نماز قائم کرنے کے لیے ہم سب سے پہلے وضو کا اہتمام کرتے ہیں۔ وضو کے دوران جب اہم اپنا چہرہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھوتے ہیں، پیروں اور سر کا مسح کرتے ہیں تو ہمارے اندر دوڑنے والے خون کو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔جس سے ہمیں سکون ملتا ہے۔اور تسکین سے ہمارے سارا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔پر سکون اعصاب سے دماغ کو آرام ملتا ہے۔اعضائے رئیسہ، سر، پھیپھڑے، دل اور جگر وغیرہ کی کار کردگی بحال ہوتی ہے۔ہائی بلڈ پریشر کم ہو کر نارمل ہو جاتا ہے۔چہر ے رونق اور ہاتھوں میں رعنائی اور خوب صورتی آ جاتی ہے۔وضو کرنے سے اعصاب کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے۔آنکھیں پر کشش ہو جاتی ہیں۔سستی اور کا ہلی دور ہو جاتی ہے۔آپ کبھی بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کرائیں۔بلڈ پریشر کم ہو جائے گا۔
گٹھیا کا علاج : جب ہم وضو کرنے کے بعد نماز کے لیے کھڑ ے ہوتے ہیں تو پہلے ہمارا جسم ڈھیلا ہوتا ہے لیکن جب نماز کی نیت کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو قدرتی طور پر جسم میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔اس حالت میں آدمی کے اوپر سے سفلی جذبات کا زور نوٹ جاتا ہے۔سیدھے کھڑ ے ہونے میں ام الدماغ سے روشنیاں چل کر ریڑھ کی ہڈی سے ہوتی ہوئی پورے اعصاب میں پھیل جاتی ہیں یہ بات سب جانتے ہیں کہ جسمانی صحت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور عمدہ صحت کا دار و مدار ریڑھ کی ہڈی کی لچک پر ہے۔نماز میں قیام کرنا گھٹنوں، ٹخنوں، اور پیروں سے اوپر پنڈلیوں، پنجوں اور ہاتھ کے جوڑوں کو قوی کرتا ہے۔گھٹیا کے درد کو ختم کرتا ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ جسم سیدھا رہے اور ٹانگوں میں خم واقع نہ ہو۔
جگر کے امراض ؛ جھک کر رکوع میں دونوں ہاتھ اس طرح گھٹنوں پر رکھیں جائیں کہ کمر بالکل سیدھی رہے اور گھٹنے جھکے ہوئی نہ ہوں۔اس عمل سے معدے کو قوت پہنچتی ہے، نظام ہضم درست ہوتا ہے، قبض دور ہوتا ہے، معدے کی دوسری خرابیاں نیز آنتوں اور پیٹ کے عضلات کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے۔رکوع کا عمل جگر اور گردوں کے افعال کو درست کرتا ہے۔اس عمل سے کمر اور پیٹ کی چربی کم ہو جاتی ہے۔خون کا دور ان تیز ہو جاتا ہے۔چوں کہ دل اور سر ایک سیدھ میں ہو جاتے ہیں اس لیے دل کے لیے خون کو سر کی طرف پمپ(PUMP )کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اور اس طرح دل کا کام کم ہو جاتا ہے۔اور اسے آرام ملتا ہے جس سے دماغی صلاحیتیں اجاگر ہونے لگتی ہیں۔اگر تسبیح سُبْحَا نَ رَبِّیِ اَلْعَظِیْم پر غور کرکے تین سے سات بار تک پڑھی جائی تو مرا قبہ کی سی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے۔دورانِ رکوع ہاتھ چونکے نیچے کی طرف ہوتے ہیں اس لیے کندھوں سے لے کر ہاتھ کی انگلیوں تک پورے حصے کی ورزش ہو جاتی ہے۔جس سے بازو کے پھٹے ( MUSCLES)طاقتور ہو جاتے ہیں جو فاسد مادے بڑھاپے کی وجہ سے جوڑوں میں جمع ہوتے ہیں، از خود خارج ہو جاتے ہیں۔
پیٹ کم کرنے کے لیے: رکوع کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر سجدے میں جا تے ہیں۔سجد ے میں جانے سے پہلے ہا تھ زمین پر رکھے جاتے ہیں۔یہ عمل ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط اور لچک دار بناتا ہے۔اور خواتین کے اندرونی اعصاب کو تقویت بخشتا ہے۔اگر رکوع کے بعد سجدے میں جانے کی حالت، میں جلدی نہ کی جائے تو اندرونی جسمانی اعضا کے لیے ایک نعمت غیر متر قبہ ورزش ثابت ہوتی ہے۔سجدہ کی حالت ایک ورزش ہے جو رانوں کے زائد گوشت کو گھٹاتی ہے اور جوڑوں کو کھولتی ہے۔اگر کولہوں کے جوڑوں میں خشکی آ جائے یا چکنائی کم ہو جائے تو اس عمل سے یہ کمی پوری ہو جاتی ہے اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہو جاتا ہے۔متناسب پیٹ سے جسم سڈول اور خوب صورت لگتا ہے۔
السر کا علاج : جن لوگوں کے معدے میں جلن رہتی ہے اور زخم (ULCER )ہوتا ہے صحیح سجدے کے عمل سے یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔سجدہ میں پیشانی زمین پر رکھی جاتی ہے۔اس عمل سے دماغ کے اندر دوڑنے والی برقی روسے براہِ راست اہم رشتہ ہو جاتا ہے۔اور دماغ کی طاقت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
جملہ دماغی امراض: خشوع و خضوع کے ساتھ دیر تک سجدہ کرنا دماغی امراض کا علاج ہے۔دماغی اپنی ضرورت کے مطابق خون سے ضروری اجزاء حاصل کر کے فاسد مادوں کو خون کے ذریعے گردوں کو اپس بھیج دیتا ہے تا کہ گردے انہیں پیشاب کی شکل میں باہر نکال دیں۔سجدہ سے اٹھتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ سر جھکا ہوا ہو ا ور بازو سیدھے رہیں۔اور ان میں قدرے تناؤ ہو۔اٹھتے وقت ران پر ہتھیلیاں بھی رکھیں۔کمر کو کبھی (کب)کی طرح اور پر اٹھائیں اور آہستہ سے کھڑے ہو جائیں یا بیٹھ جائیں
چہرے پر جھر یاں :ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغز بجلی کا ایک ایسا تار ہے جس کے ذریعے پورے جسم کو حیات ملتی ہے۔سجدہ کرنے سے خون کا بہاؤ جسم کے اوپری حصوں کی طرف ہو جاتا ہے جس سے آنکھیں دانت اور چہرہ سیر اب ہوتا رہتا ہے اور رخساروں پر سے جھریاں دور ہو جاتی ہیں، یادداشت صحیح کام کرتی ہے، فہم و فراست میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آدمی کے اندر تفکر کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے۔بڑھاپا دیر تک نہیں آتا۔سو سال کی عمر تک بھی آدمی چلتا پھرتا رہتا ہے اور اس کے اندر ایک برقی رو دوڑتی رہتی ہے۔جو اعصاب کو تقویت پہنچا نے کا سبب بنتی ہے۔۔۔۔۔۔صحیح طریقہ پر سجدہ کرنے سے بند نزلہ، ثقلِ سماعت اور سردرد جیسی تکلیفوں سے نجات مل جاتی ہے۔
جنسی امراض :دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا (جلسہ)گھٹنوں اور پنڈلیوں کو مضبوط بناتا ہے۔اس کے علاوہ رانوں میں جو پٹھے اللہ تعالیٰ نے نسل کشی کے لیے بنائے ہیں ان کو ایک خاص عطا کرتا ہے جس سے مردانہ اور زنانہ کمزوریاں دور ہو جاتی ہیں تاکہ انسان کی نسلیں دماغی اور جسمانی اعتبار سے صحتمند پیدا ہوں۔
سینہ کے امراض :نماز کے اختتام پر سلام پھیر تے ہیں۔گردن پھیرنے کے عمل سے گردن کے عضلات کو طاقت ملتی ہے اور وہ امراض جن کا تعلق ان عضلات سے ہے، لاحق نہیں ہوتے۔اور انسان ہشاش بشاش اور توانا رہتا ہے نیز سینہ اور ہنسلی کا ڈھیلا پن ختم ہو جاتا ہے،۔سینہ چوڑ اور بڑا ہو جاتا ہے۔ان سب ورزشوں کا فائدہ اس وقت پہنچتا ہے جب ہم نماز پوری توجہ اور دل جمعی اور اس کے پورے آداب کے ساتھ ادا کریں اور جلدی بازی سے کام نہ لیں۔
٭٭٭

ثانیِ امام اعظم بو حنیفہ امام احمد رضا علیہ الرحمہ

علم اور تعلیم کی اشاعت و فروغ میں مسلمانوں نے جو کردار انجام دیا اس کے معترف اغیار بھی ہیں، مسلمانوں نے قرآنی احکام کی بنیاد پر خدمتِ علم کی، چناں چہ جانسن (Johnson)لکھتا ہے: ’’یہی (قرآنی) پیغام ایک تعمیری قوت کے طور پر وجود میں آیا، اور عیسائی دنیا میں بہ طور نور (علم) پھیل گیا اور جہالت کی ظلمت کو دور کر گیا۔‘‘
(تبرکات عالمی مبلغ اسلام، ص۴۹۳)
قرآن مقدس نے جہاں انسان کو معبود حقیقی سے قریب کیا وہیں علم سے بھی رشتہ استوار کیا، اس کا یہ اعجاز ہے کہ ہر دور میں اس کی رہ نمائی نے انسانیت کی زلفِ برہم کو سنوارا، اس کے قوانین کی روشنی میں مسلمان علما نے علومِ جدیدہ کی بنیاد ڈالی، ایمانل ڈوش (Emmanuel Deutsch ) کے الفاظ میں : ’’قرآن مجید میں سائنسی مطالعہ پر زور مذاہب عالم میں بالکل منفرد ہے۔‘‘… مسلسل سازشوں کے نتیجے میں ایک دور وہ آیا کہ مسلمانوں کا علم سے متعلق مزاج بدل گیا، وہ احساس کم تری کا شکار ہو گئے، ہندوستان میں جب کہ مغلوں کا سورج غروب ہوا اور انگریز غالب آئے تو انگریزوں نے مدارس کو بھی مفلوک الحال کر چھوڑا۔ نتیجے میں مدارسِ اسلامیہ زوال سے دوچار ہو گئے۔ اس تنزلی نے فکری سطح کو بھی مجروح کیا، اور پھر سازشوں کے بطن سے علم کا جو تصور اُبھرا اس نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ ڈاکٹر محمد یوسف کے بہ قول:
’’مغربی استعمار نے بھی اولین مرحلے میں مسلمانوں کی فکری و نظری اساس پر حملہ کیا۔ اور اس کے لیے انھوں نے مسلمانوں کے نظام تعلیم کے اندر تشکیک و الحاد، اپنے مخصوص نظریۂ اباحیت و عریانیت اور تجدد پسندی کے اثرات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نصوصِ قرآن و سنت میں من مانی تاویلیں کرنے کی سوچ کی سرپرستی کرتے ہوئے اسے پروان چڑھایا۔‘‘ (ضیاے حرم لاہور فروری۲۰۰۱ء، ص۳۴)
تجدد پسندی کے اثرات سے ابوالکلام آزاد جیسے لیڈر بھی خود کو محفوظ نہ رکھ سکے، اور اسلامی نظام تعلیم جسے انھوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے میں ’’درس نظامیہ‘‘ کی شکل میں سیکھا تھا سے متعلق لکھ دیا: ’’پھر اس تعلیم کا حال کیا تھا جس کی تحصیل میں تمام ابتدائی زمانہ بسر ہوا! اس کا جواب اگر اختصار کے ساتھ بھی دیا جائے تو صفحوں کے صفحے سیاہ ہو جائیں …‘‘ (غبار خاطر، ص۹۷)… یہ تھا فکری انحطاط و زوال کا نمونہ۔
ایسے دور میں جب کہ اسلامی نظام تعلیم سے ذہنوں کو متنفر اور فکروں کو پراگندہ کیا جا رہا تھا امام احمد رضا محدث بریلوی (۱۲۷۲ھ۔۱۳۴۰ھ) نے مسلمانوں کی سوچ و فکر کو اسلام کی طرف مائل کیا اور حوصلوں کو سہارا دیا، اس کا اندازا آپ کے افکار و تحریرات کے مطالعہ سے ہوتا ہے، آپ نے اُس دور کی یاد تازہ کر دی جس میں امام غزالی و امام سیوطی جیسی با کمال شخصیات علم و فن کے دریا بہا رہی تھیں، امام احمد رضا چاہتے تھے کہ مسلمان علم دین حاصل کرے اور پھر معاصر علوم سے بھی آراستہ ہو لے۔ اور یہ سوچ ایسی ٹھوس تھی کہ اس سے ایک طرف ایمان بھی محفوظ رہتا اور دوسری طرف قوم کو جدید و قدیم علوم سے آراستہ با صلاحیت افراد بھی میسر آتے۔ اسی نوع کا ایک معاملہ پیش ہوا کہ، تعلیم انگریزی و ہندی کی مسلمان کو جائز ہے یا نہیں ؟ تو ارشاد فرمایا:
’’اگر جملہ مفاسد سے پاک ہو تو علوم آلیہ مثل ریاضی و ہندسہ و حساب و جبر و مقابلہ و جغرافیہ و امثال ذٰلک ضروریاتِ دینیہ سیکھنے کے بعد سیکھنے کی ممانعت نہیں، کسی زبان میں ہو اور نفسِ زبان کا سیکھنا کوئی حرج رکھتا ہی نہیں۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ، ج۲۳، ص۷۰۶)
جو قومیں اپنے اسلاف کی راہ سے ہٹ جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں، پھر سوچنے کی بات ہے کہ مسلمان دین کا علم چھوڑ کر کس طرح دوسرے علوم ہی کو مقصد قرار دے سکتا ہے؟ تاریخ اسلامی میں ہر نمونہ شخصیت اول علم دین ہی سے آراستہ نظر آتی ہے اور پھر دوسرے علوم میں بھی ممتاز۔ اور پھر مذکورہ اقتباس میں جو ’’مفاسد سے پاک علم‘‘ کی شرط لگائی گئی ہے وہ غیر ضروری نہیں، اس لیے کہ استعماری قوتوں نے جہاں اسلامی علوم سے مسلمانوں کو دور کرنے کی کوشش کی وہیں جدید علوم میں ایسے نظریات کو رواج دیا جو اسلامی عقائد سے متصادم و متعارض تھے۔ امام احمد رضا کا یہ فکری نکتہ نیا نہیں امام غزالی (۴۵۰ھ۔۵۰۵ھ) نے بھی علوم کو دو انواع میں تقسیم کیا ہے: (۱) محمود (۲) مذموم… امام احمد رضا کی تعلیمی فکر علوم محمودہ کے حصول پر زور دیتی ہے اور وہ علوم جن سے عقائد کم زور ہوں یا سوچ منفی بنے، اور ایمان و عقیدے میں بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔ ان سے آپ بچنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اسی لحاظ سے انگریزی تعلیم کے پڑھنے پڑھوانے سے متعلق یہ فکر دیتے ہیں جس میں اعتدال و توازن بھی ہے:
’’یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے دین و اخلاق و وضع پر اثر نہ پڑے، اسلامی عقائد و خیالات پر ثابت و مستقیم اور مسلمانی وضع پر قائم رہے۔ ان سب شرائط کے اجتماع کے بعد جائز رزق حاصل کرنے کے لیے (انگریزی پڑھنے میں ) حرج نہیں۔‘‘ (مرجع سابق، ص۷۱۰)
استعماری نظام تعلیم کا مقصد برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی پالیسی کے مطالعہ سے بھی ہوتا ہے اس کا ایک نکتہ اس طرح ہے:
’’کمپنی کی حکومت کا واضح مقصد انگریزی زبان اور مغربی علوم کو ہندوستان میں رائج کرنا (ہے)تا کہ یہاں کے لوگ ’’مغربی تہذیب‘‘ اور ’’مغربی مذہب‘‘ کو قبول کریں۔‘‘ (ضیاے حرم لاہور فروری۲۰۰۱ء، ص۳۵)
بات اگر صرف انگریزی زبان کی ہوتی تو کوئی تعجب نہیں تھا، مگر یہاں مقصد ’’مغربی مذہب‘‘ عیسائیت کی تبلیغ ہے، امام احمد رضا کی فراست ایمانی دیکھ رہی تھی کہ ’’مغربی نظام تعلیم‘‘ میں کچھ مستور ہے اسی لیے آپ نے علوم جدیدہ کے حصول کی اجازت دی تو علم دین حاصل کر لینے کے بعد تا کہ غیر اسلامی نظریات سے آگہی بہ آسانی ہو، اور جو باتیں خلافِ اسلام ہوں ان کی تردید کی جا سکے۔ اور آج تو علوم میں کس قدر غیر اسلامی افکار پڑھائے جاتے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اقبالؔ نے کہا تھا:
یورپ میں بہت روشنیِ علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات
سر سید نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انگریزی حکومت کی طرف سے عیسائیت کے پرچار اور مغرب کی عریاں تہذیب کی خفیہ مہم تعلیم سے مربوط چھیڑی گئی تھی جس کا اظہار ’’اسباب بغاوت ہند‘‘ میں ملتا ہے، وہ لکھتے ہیں : ’’لڑکیوں کی تعلیم کا بہت چرچا ہندوستان میں تھا اور سب یقیناً جانتے تھے کہ سرکار کا مطلب یہ ہے کہ لڑکیاں اسکولوں میں آئیں اور تعلیم پائیں اور بے پردہ ہو جائیں۔‘‘ (اسباب بغاوت ہند، ص۱۲۶)
مغربی نظام تعلیم کا ایک اور مقصد یہ تھا کہ ’’جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ ایک ایسی جماعت تیار کی جائے جو اسلام اور اسلامی اقدار سے اعلان برأت نہ کرے تو کم از کم اظہار نفرت تو کرے۔‘‘ (ضیاے حرم لاہورفروری۲۰۰۱ئ، ص۴۴)
آج منظر نامہ اس کی تصدیق کر رہا ہے کہ خود کو مسلمان کہنے اور کہلوانے والا ایک ماڈریٹ طبقہ اسلامی اقدار و تہذیب سے بے زار نظر آتا ہے، اس کے مشاہدات ہمیں آئے دن دیکھنے میں آتے ہیں۔ مثلاً:
٭مسلم پرسنل لا سے متعلق بہت سے دانش ور قسم کے افراد اسلامی احکام سے جدا غیر اسلامی نظریے کی تائید کرتے ہیں۔
٭ شرعی احکام و مسائل میں اپنی عقل کی بات لاتے ہیں۔
٭حجاب کے مسئلے میں بھی، اسے ’’قدامت پسند‘‘ ’’فرسودہ علامت‘‘ بھی قرار دینے والوں میں بعض کلمہ گو نظر آتے ہیں۔
٭سود سے متعلق اسلامی حکم سے خلاف کرنے والے بھی بہت سے کلمہ گو ہیں۔
(یہ حقیقت ہے کہ ایسا طبقہ ۲۰۰۹ء کی The Royal Islamic Strategic Studies Center کی سروے رپورٹ کے مطابق ایک فی صد ہے۔مگر ان کے جرثومے مسلم معاشرے میں اپنے دامن پسار رہے ہیں۔)
استعماری نظام تعلیم کے زیر اثر الحاد کو راہ ملی… امام اہل سنت اسی سے قوم کو بچانا چاہتے تھے۔ اقبالؔ نے الحاد کے پس منظر میں کہا تھا:
خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لبِ خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ
ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ
مسئلہ در اصل یہ تھا کہ انگریز اپنے نظام تعلیم کے توسط سے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا رہا تھا۔ فکر مرتی ہے تو قوم مر جاتی ہے۔ امام احمد رضا اسلامی سوسائٹی کو اس کی فکری اساس کے ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔ اس لیے ہر اس عمل کی آپ نے مخالفت فرمائی جس سے ہمارے دینی تشخص کو خطرہ لاحق ہو۔
امام اہل سنت کے نزدیک تعلیم کا مقصد ’’خدا رسی و رسول شناسی‘‘ ہے، اور بقول استاذ سلیم اللہ جندران: ’’آپ تعلیم برائے تفہیمِ دین کے قائل ہیں۔‘‘… استعماری نظام تعلیم کے مقابل آپ کے نظریات دین کے فکری سرمائے کی حفاظت کے لیے نہایت اہم مقام رکھتے ہیں۔ انھیں وجوہ سے اسلامی دنیا میں آپ کے عہد میں آپ کے پاے کا کوئی ماہر تعلیم نظر نہیں آتا… مغربی فکر کے مقابل آپ کی ذات غزالیِ عصر نظر آتی ہے، اور بعض دانش وروں نے جو اپنے دور کا بو حنیفہ کہا وہ مطالعے کے آئینے میں دیکھتے ہیں تو درست پاتے ہیں۔
فرنگی اثرات کے تحت ہی آپ نے کالج کی تعلیم کے سلسلے میں شریعت کے پاس و لحاظ کی قید لگائی ہے، جہاں آپ نے علومِ جدیدہ کے حصول کی ترغیب دی وہیں شریعت کے اصولوں کی پاس داری کا درس بھی دیا ہے۔ فرماتے ہیں :
’’کالج اور اس کی تعلیم میں جس قدر بات خلافِ شریعت ہے اس سے بچنا ہمیشہ فرض تھا اور ہے، جہاں تک مخالفتِ شرع نہ ہو اس سے بچنا کبھی بھی فرض نہیں۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ قدیم، ج۶، طبع ممبئی ص۱۷۱)
یہ ایک عقلی بات ہے کہ جو قائد ہو گا وہ اپنی مذہبی و قومی روایات کا پاس دار ہو گا، اور اس میں معمولی لچک بھی اسے گوارا نہ ہو گی۔ امام احمد رضا ملت اسلامیہ کے قائد تھے، انھوں نے قیادت بھی خوب نبھائی جب کہ بڑے بڑے پھسل گئے تھے اس وقت آپ نے اسلامی نظام تعلیم و معاشرہ کے تشخص کو بچایا اور اسلام کی اس روایتی سوسائٹی کو قایم رکھا جو ہمارا آئیڈیل رہی ہے۔ اور ہماری اسلامی شان کی مظہر بھی۔ اس سلسلے میں آپ نصاب سازی میں اسلامی فکر و روایات کی پاس داری پر زور دیتے ہیں۔
آپ کی خدمت میں ایک سوال اسی قسم کا کوچین مالا بار سے آیا جس میں پوچھا گیا کہ: آج کل مسلمان جو تکمیل یونی ورسٹی کی کوشش کرتے ہیں اور چندہ فراہم کرتے ہیں وہ ثواب ہے یا نہیں ؟ اس کے جواب میں آپ نے چند شرائط اسلامی رو سے ذکر کیں اور ان بنیادوں پر یونی ورسٹی کے تعاون کی اجازت دی۔ جنھیں نمبر وار درج کیا جاتا ہے:
’’اگر یہ بات قرار پائے اور اس کے افسر عہدہ داران اس کا پورا ذمہ قابل اطمینان کریں کہ،
(۱) اس کا حصہ دینیات صرف اہل سنت و جماعت کے متعلق رہے گا،
(۲) جن کے عقائد مطابق علمائے حرمین طیبین ہیں، انھیں کی کتب نصاب میں ہوں گی،
(۳) انھیں کے علما مدرسین ہوں گے،
(۴) انھیں کی تربیت میں طلبا رہیں گے،
(۵) غیروں کی صحبت سے ان کو (طلبا کو) بچایا جائے گا،
(۶) روپیہ جو اہل سنت سے لیا جائے گا صرف اسی کام میں صرف کیا جائے گا،
اس وقت اہل سنت کو ان میں داخل ہونا جائز اور باعث ثواب ہو گا، اور جو کچھ اس میں دیا جائے گا صدقۂ جاریہ ہو گا۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ، ج۲۳، ص۶۸۴۔۶۸۵)
فکری حملہ ظاہری حملے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے، استعماری قوتوں نے اسی رُخ کو اختیار کیا کیوں کہ وہ جہدِ مسلسل کے بعد بھی اسلام کی شمع بجھا نہ سکے، انھوں نے فکری حملے شروع کیے اور جدید علوم کے توسط سے صہیونی افکار کو نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا اسی وجہ سے امام احمد رضا نے مذکورہ اقتباس میں اسلامی اصولوں کو فایق رکھتے ہوئے یونی ورسٹی کی اعانت اور اس میں حصول علم کی اجازت دی… پھر ایک پہلو یہ بھی آتا ہے کہ جب ہمارے یہاں سب کچھ موجود ہے تو مخالفینِ اسلام کے مرہونِ منت کیوں بن رہے ہیں ؟ اس پہلو سے امام احمد رضا نے قوم کو ماضی کی حوصلہ افزا تاریخ کا اشارہ دیا ہے کہ اب بھی وقت ہے سنبھل جاؤ اور اپنے اسلاف کے نظام تعلیم کو عام کرو، کیوں ہم غیر کے محتاج بن رہے ہیں، تعجب خیز انداز میں تحریر فرماتے ہیں :
’’سائنس میں وہ باتیں ہیں جو عقائدِ اسلام کے خلاف ہیں، بچوں کی تربیت دینے، تہذیب و انسانیت سکھانے کے لیے دنیا بھر میں کوئی مسلمان نہ رہا؟ عرب، مصر، روم، شام حتیٰ کہ حرمین شریفین کے علما و مشائخ میں کوئی اس قابل نہیں، ہاں ! کمالِ مہذب و شیخ تربیت و پیرِ افادت بننے کے لایق یورپ کے عیسائی ہیں ؟‘‘ (مرجع سابق)
قوت فکرو عمل پہلے فنا ہوتی ہے
تب کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے
امام احمد رضا قرآن مقدس کی روشنی میں سائنس کو پرکھنے کے قائل تھے، اسی لیے جن سائنسی دلائل کو قرآن مقدس کے مطابق پایا انھیں تسلیم کیا اور جنھیں قرآنی فیصلے سے متصادم پایا ان کی مخالفت کی، ایک مقام پر لکھتے ہیں :
’’قرآن عظیم کے وہی معنیٰ لینے ہیں جو صحابہ و تابعین و مفسرین و معتمدین نے لیے ان سب کے خلاف وہ معنیٰ لینا جن کا پتا نصرانی سائنس میں ملے مسلمان کو کیسے حلال ہو سکتا ہے۔‘‘
(نزول آیات فرقان بسکون زمین و آسمان، ص۲۰، طبع کراچی)
مجھے اس مقام پر نو مسلم مغربی دانش ور ڈاکٹر محمد ہارون (متوفیٰ ۲۰۰۸ء) کا وہ تبصرہ یاد آ رہا ہے جس میں آپ نے فکرِ رضا کی ہمہ گیری اور فکرِ مغرب کی خامی کو سائنس کے تناظر میں واضح کیا ہے۔ موصوف لکھتے ہیں :
’’امام احمد رضا (مغربی) سائنس کے مقابل اسلام کا دِفاع کرنے اور سائنس کی حدیں واضح کرنے کی کاوشوں کی وجہ سے عالمی اہمیت کی حامل شخصیت ہیں … صرف امام احمد رضا کے افکار کو اپنا کر ہی مسلم دنیا اپنے تباہ کن حالات سے پیچھا چھڑا سکتی ہے… اگرچہ وہ خود سائنس میں خاصی مہارت رکھتے تھے، لیکن اگر کوئی اسلام میں سائنس سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کوئی تبدیلی لانا چاہتا تو آپ اسے ٹھوس علمی دلائل سے جواب دیتے… یہی امام احمد رضا کی عالمی اہمیت کی ایک دلیل ہے۔‘‘
(امام احمد رضا کی عالمی اہمیت، مترجم ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، ص۸۔۹، طبع مالیگاؤں ۲۰۰۵ء)
مسلمانوں کی تعلیمی پس ماندگی کے خاتمہ کے لیے امام احمد رضا نے کئی تعلیمی منصوبے پیش کیے، معاشی جہت سے آپ کا ۱۹۱۲ء کا چار نکاتی منصوبہ ’’تدبیر فلاح و نجات و اصلاح‘‘ مطبوع ہے جس کے نکات پر آج بھی عمل ہو جائے تو مسلمان کسی غیر کے محتاج نہ ہوں گے، اور پھر کسی سچر کمیٹی کی رپورٹ ہمیں تعلیمی و ترقیاتی میدان میں ابتر و پست ثابت نہ کر سکے گی، ضرورت اس بات کی ہے کہ احساس کم تری اور مایوسی کے غار سے نکلیں اور آفاقی دین کے حامل ہونے کے ناطے علم و فن سے رشتے استوار کریں، امام احمد رضا کی یہی فکر تھی، تعلیم برائے خدمت و اشاعت حق حاصل کریں اور رزق کا دینے والا تو حق تعالیٰ ہے، اس لیے اسباب کے بجائے خالقِ اسباب پر بھروسا کریں، حسنِ نیت کے ساتھ ہم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں گے تو کام یابیاں منزل کا پتا دیں گی:
ہر اِک منتظر تیری یلغار کا
تری شوخیِ فکر و کردار کا
/٭٭٭/

توقیت نامہ
نام : محمد اسلم رضا
والد : محمد اسماعیل
والدہ : مرحومہ شرف النساء
پیدائش : ۲۰ مئی ۱۹۸۵
تعلیم : عالم
ذریعہ معاش: امامت و صحافت
رابطہ ؛ مولانا محمد اسلم رضا ء خطیب و امام نورانی مسجد
اہل سنت و جماعت ٹیپونگر چنتا منی
(M) 09880482703
[email protected]

٭٭٭٭
تشکر: غلام ربانی فداؔ، جنہوں نے فائل فراہم کی
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

٭ ٭ ٭ ختم شد ٭ ٭ ٭

بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)

قلم آشنا