پردہ (یا حجاب)
مرتب: اعجاز عبید
ابتدائیہ
جلال الدین عمری
۲۰۰۶ء ماہ اکتوبر کے اواخر میں ایک بار پھر پر دے کے مسئلہ پر شبانہ اعظمی کے انگلینڈ دورہ پر لی گئی انٹر ویو پر میڈیا کی جانب سے اخبار و رسائل کے جانب سے خوب گرما گرم بحث ہو ئی، بحث اس بات پر ہوئی کہ اسلام میں عورت کو بغیر حجاب کے گھومنے او ر مردوں کے سامنے آنے کی اجازت ہے یا نہیں ؟ یہ سوال جب شبانہ اعظمی صاحبہ سے کیا گیا تو اُنھوں نے بغیر علم اور بغیر تحقیق کے بر جستہ پر یس والوں سے کہا کہ اسلام میں قرآن و حدیث میں کہیں ایسا ہے ہی نہیں عورت کو پردہ کرنا لازم ہو جو عورت پردہ کرنا چاہے سو وہ کرے او ر جو نہ کرنا چاہے وہ پردہ کرے۔
پردہ یعنی حجاب اگر اُس کا ترجمہ اور عام فہم انداز میں کرنا چاہیں تو اسطرح کر سکتے ہیں حجاب کہتے ہیں ’آڑ‘ کو کوئی آدمی کسی شخص سے چھپانا چاہتا ہے تو وہ کسی چیز کا آڑ لیتا ہے اور وہ اس آڑ کے پیچھے اپنے آپ چھپا لیتا ہے ٹھیک اسی طرح سے ایک عورت اپنے حسن و خوبصورتی اور اپنی نسوانی کشش کو پردے کے ذریعہ چھپاتی ہے کہ اس سے فتنہ و فساد برپا نا ہو اور نہ ہی امانت میں خیانت ہو۔ پردہ اور بے پردگی کا تجرباتی و تاریخی تجزیہ تو بعد میں کریں گے سب سے پہلے اُن باتوں کو پہلے ذکر کر دیں کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر تسابل پسند حضرات کو چور دروازے او ر تحریف معنوی کی ضرورت پڑی۔
پہلی بات اور اہم بات
قرآن مجید کے اندر پردے سے متعلق دو آیتیں بطور خاص مذکور ہیں پہلی آیت’’ سورہ نور کی ہے۔ ولایبدین زنتھن الا ماظہر منہا‘‘ ترجمعہ (اور عورتیں اپنی زینت ظاہر نہ ہونے دیں مگر بجز اسکے جو ظاہر ہو جائے ) اسکی تفسیر میں ’’ما ظہر‘‘ سے حضرت ابن عمرؓ اور دیگر صحابہ کرام اور اسلی تائید میں ابو داؤد شریف ترمذی شریف کی روایت کے ساتھ قرطبی ۱۲!ص ۲۲۰ کو بھی پیش فرما کر یہ لکھا ہے اس سے مراد چہرہ اور ہتھیلی ہے۔
پہلی آیت پر تنقیدی تبصرہ اور ایک اہم بات اب رہی یہ بات کہ اسکی تفسیر کو دیگر علماء کرام کیوں قبول نہیں کرتے او ر اسے قبول فرما کر چہرہ اور ہتھیلی کو خارج حجاب نہیں مانتے تو اس سلسلہ میں پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح مذکورہ باتوں کو سامنے رکھکر چہرہ اور ہاتھ کو خارج حجاب کچھ صحابہ کرام نے مانا ہے تو بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین یہ تفسیر بھی کی ہے کہ چہرہ اور ہتھیلی کو خارج حجاب نہیں بلکہ داخل حجاب ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ تفسیر کی ہے کہ چہرہ اور ہتھیلی خارج حجاب ہے ان روایات پر مختلف انداز میں کلام ہے۔
آیت کا مناسب مفہوم
’’ ولا یبدین زینتھن الا ما ظھر منھا‘‘ کی تفسیر کر تے ہوئے ج احادیث و رتفسیروں کو پیش کیا گیا ہے او ر پھر اس پر جو کلام کیا گیا ہے وہ اپنی جگہ قابل فہم بھی ہے او ر قابل عمل بھی لیکن اسکے علاوہ قرآن مجید کی مذکورہ ’’ ولا یبدین زینتھن الا ماظھر منھا‘‘ کے ظاہری مفہوم کو دیکھیں تو صاف طور پر یہ پتہ چلتا ہے کہ عورت اپنی زینت کو ظاہر نہ ہونے دے جب یہ اہتمام ہو جائے یعنی مکمل پردے کا اہتمام کرنے کے بعد اگر کوئی زینت کے اعضاء ظاہر ہو جائے تو جو اعضاء کے از خود بلا اختیار و بلا نیت کے ظاہر ہو گئے اس پر کسی قسم کا مواخذہ نہیں چنانچہ اس مفہوم کی تائید قرآن کے ’’ جملہ ما ظہر‘‘ سے معلوم ہوتی ہے او ر ماظہر کا ترجمہ زمانہ ماضی یعنیPast tense کا ہی زمانہ استقبال یعنی Future tense کا ہے۔
اہل علم کے لئے نوٹ والی بات
چہرہ کھولنے او ر ہتھیلی کھولنے کے سلسلہ میں جو دلائل پیش کے جاتے ہیں ان میں بہت سارے عوام کے ساتھ اہل علم بھی چند وجہوں سے غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
۱) چہرہ کھولنے کی وہ روایات پیش کرتے ہیں جبکہ پردہ کا حکم آیا ہی نہیں تھا اور پردے کا حکم زمانہ نبوت کے پندرہ سال بعد نازل ہوا ہے اب طاہر سی بات ہے کہ پندرہ سال ایک بڑا عصر ہے جس میں کی روایت کو پیش کیا گیا ہو گا۔
۲) یا تو چہرہ کھولنے دلیل خاص دنوں یعنی ایام حج کے متعلق کر دیا حالانکہ ایام حج کا مسلۂ عام دنوں سے الگ ہوتا ہے۔
۳) ستر عورت اور حجاب کے درمیان فرق نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے حالانکہ ’’ستر‘‘ او ر ’’ حجاب‘‘ ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اسلئے کے ستر کہتے ہیں اُسکو جسکا اظہار علاوہ شوہر کے محرموں کے سامنے بھی جائز نہیں او ر حجاب کہتے ہیں اُس چیز کو جسکا ستر کے علاوہ اعضاء جبر ہاتھ پیر وغیرہ ہے۔ یہاں تک تو قرآن مجید کی سورہ نور والی آیت کا ترجمہ کا مطلب حقیقی مطلب لو بیان کیا گیا۔
قرآن مجید کی حجاب والی دوسری آیت
چہرہ اور ہتھیلی کو چھپانے کے متعلق اور مکمل حجاب میں اپنے سے متعلق واضح اور دو ٹوک آیت سورہ کی ’’ یا ایھا النبی قل لازواجک و بنا تک ونساء المومنیں ید نین علیھن من جلا بیبھنّ‘‘ ہے اس آیت کی بہت ساری تفسیریں اس انداز میں کی گئی کہ چہرہ اور ہتھیلی بھی حجاب میں داخل ہے جیسا کہ ’’ در منثور‘‘ میں ہے کہ حضرات صحابیات کرا م رضوان اللہ تعالی علیہ اجمعین اپنے چہرہ کو چھپا کر دیوار کے قریب سے چلیں۔
مفسرین کی تفسیریں
امام جریر نے جامعہ البیان میں ابو بکر نے احکام القرآن میں علامہ زمخشری نے الکشاف میں قاضی بیضاوی نے تفسیری بیضاوی میں یہی مطلب بیان کیا ہے کہ عورتیں اپنے سروں پر چادر ڈال کر رکھیں او ر اس سلسلہ میں صاحب روح المعانی نہ بھی یہی لکھا ہی کہ عورتیں زمانہ جاہلیت میں چہرہ کھولتی نہیں مگر ید نین علیھن من جلبابھن و الی آیت کے بعد حکم چہرہ چھپانے کا ہوا۔
ائمہ مجتہدین اور جمہور فقہا کیا کہتے ہیں
ائمہ مجتہدین، جمہور فقہا کو امام شافعی کے اکثر ائمہ اور امام احمد ابن حنبل رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ چہرہ چھپانا فرض اور لازم ہے او ر امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چہرہ ستر عورت میں تو نہیں مگر حجاب میں ضرور داخل ہے یہاں تک کی جو بات تھی و اس کا تعلق قرآن اور حدیث اور فقہی سوال و جواب کا تھا اور اس میں یہ وضاحت ہو گی کہ بہر صورت قرآن و حدیث کی روشنی میں چہرہ کا پردہ کرنا فرض لازم اور ابدی امر ہے۔
معترضین اور جوابات
ایک ہوتا ہے سوال اور ایک ہوتا ہے اعتراض اسی طرح ایک ہوتا ہے مذہب اور ایک ہوتا ہے سماج اور جہاں تک سوال کا تعلق ہے اسے نصف علم یعنی آدھا علم قرار دیا گیا اور ایک ہوتا ہے اعتراض یعنی اس میں آدمی کا جو سوال ہوتا ہے علم کے حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ دو مردوں کو کمزور یا یہ کہ مد مقابل کو کمزور خاموش کرنے کیلئے ہوتا ہے او ر حالانکہ علم کے میدان میں سوال پسندیدہ ہے او ر مطلوب بھی اور جو اعتراض کے بغیر علم کے ہوتا ہے وہ ناپسندیدہ اور مردود ہوتا ہے چنانچہ بہت سارے ہمارے مغرب پرست مسلم بھائی اور بہنیں یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام میں پردہ ضروری کیونکہ اس کے تو بہت سارے جواب ہیں ایک یہ کہ عورت کی عصمت و عفت کی حفاظت ہو امانت میں خیانت نہ ہو گھر یلو زندگی سکون و آشتی کے ساتھ چلے محبت و انسیت برقرار رہے او ر اس کے علاوہ یہ کہ زنا کاریاں بدکاری ختم ہو اور ان کی وجہ سے جو فساد و بربادی پیدا ہوتی ہے وہ جنم نہ لے۔ مگر ان سب جوابات سے اہم جواب یہ ہے کہ جب آپ نے کلمہ پڑوا لیا ہے کہ ہم مسلمان ہیں قرآن و حدیث کو مانتے ہیں تو آپ پر ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ قرآن و حدیث کو مانیں او ر عمل کریں او ر اگر عمل نہ کرنیں تو آپ مانیں تو ضرور اس لیے کہ عمل نہ کرنے کی وجہ سے آدمی خارج اسلام نہیں ہوتا ہے بلکہ داخل اسلام ہی رہتا ہے مگر مسلمان ہونے کی دعویٰ کرنے کے ساتھ قرآن و حدیث کو مانتے بھی نہیں ہیں تو آپ کو ضرور یہ کہنا پڑے گا کہ آپ دوبارہ ’’کلمہ‘‘ طیبہ پڑھ کر اپنے ایمان کی حفاظت کر لیں ایمان سے بڑی دولت دنیا کے اندر کچھ نہیں۔ مسلم سماج میں بہت سارے تو نہیں کچھ کچھ لوگ ایسے ضرور مانیں گے جنہیں اسلام سے صرف نام کا تعلق کام کا تو دور کی بات (مان یعنی مانن) نہیں جن میں سے بہت سارے نام میر جعفر اور میر صادق بلکہ اس سے بھی گئے گزرے لوگوں کا ہے اس لیے کہ میر جعفر اور میر صادق تو شیعہ تھے او ر شیعہ تو بعض عقائد کی بنیاد پر خارج اسلام ہیں مگر افسوس صد افسوس تو ایسے مسلمان خطرات پر ہے جن کی صحیح العقیدہ رہتے ہوئے رہبریوں کی طرح اپنے ذہنی اپج کو باہر لا رہے ہیں جیسا کہ مشہور بدنام زبانہ اور بدنام زنانہ کیفی اعظمی کی بیٹی شبانہ اعظمی ہے۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات اور اس کی تحقیقات اوراس کے تجزیات علم تو دور کی بات ہے صرف قرآن دیکھ کر ناظرہ بھی شاید ٹھیک طرح سے پڑھ نہیں سکتی اسے اسے پردے جیسے اہم مسئلہ پر لب کشائی کی کیا ضرورت تھی ہمارے دیش ہندوستان کو دیمک کی چاٹ کر یاں کے ہندو مسلم سکھوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنے والے گورے ڈاکوؤں کے گود میں بیٹھ کر اس برجستگی سے جواب اس لیے دیا کہ اسے ایک بڑے انعام سے نوازا گیا ہے پہل اپنی حیثیت پر نظر ڈال لیتی پھر قرآن و حدیث کے اہم مسئلہ پر دے پر کچھ بات کرتی حیثیت کے اعتبار سے قرآن و حدیث کو علیحدہ رکھ کر اگر سماج کی ہی بات کر لیں او ر ہمارے ملک کی اقدار کی بات کریں تو پتہ چلتا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حیثیت ایک ناچنے گانے والی ایک دو مردوں کے علاوہ دس دس مردوں کے گود میں کھیلنے والی اور ’’واٹر‘‘ جیسے فلموں میں بیہودہ اور شرمناک مناظر پیش کرنے والے والی اور نیم عریاں گھومنے والی کی حیثیت سے کم نہیں ہے یہ تو ظاہری حالت ہے جس کا سماج کو اچھی طرح سے علم ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرے میں اسے ایک ناچنے گانے والی سے زیادہ اہمیت بلکہ فاسقہ و فاجرہ سے زیادہ حیثیت نہیں او ر اندرونی کیا حالات ہیں او ر کیا مزاج و مذاق ہے ’’ائمہ علم ‘‘ اس سلسلے میں تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے
آج کی بے پردگی اور سماجی حالات
بہت سارے لوگ یہ کہتے ہیں کہ مذہب کو چھوڑ کر سماج کے ساتھ چلنا چاہئے تو اس کا سیدھے سیدھے مطلب یہی ہو گا دنیا کے اندر رائج تمام ادیان کو ختم کر کے سب قوموں و ملکوں کو دہریہ بن جانا چاہئے (نعوذ باللہ من ذالک) اگر لوگ یہ کہتے ہیں کہ سماج میں چلنے کیلئے بے پردگی کئی بڑی چیز نہیں تو ہم بھی ان لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جن جن مذاہب میں لوگ اپنے بچوں کا نام اور تربیت ان ان مذاہب کے اعتبار سے کرتے ہیں اسے بھی چھوڑ دیا جائے۔ یعنی عیسائی اپنے بچوں کا نام عیسائی نام رکھنا بند کر دیں او ر عیسائیت کے تعلیم و تربیت سے یکسر خالی کر دیں اس طرح یہودی بھی کر دیں اسی طرح ہندو، بدھ، سکھ وغیرہ بھی کر دیں حالاں کہ ایسا کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ورنہ تو ساری دنیا کے ایک بڑا فساد برپا ہو جائے گا۔ یہ بات تو ایسی ہوں کہ اب دنیا سے گرجا گھروں یہودیوں کے معبد خانے کو مندروں کو انجیل، تورات اور گیتا وغیرہ سب کو چھوڑ کر سماج کے تقاضے کے مطابق عقل کے تقاضے کے مطابق چھوڑ دیا جائے حالاں کہ اس طرح کرنا بھی انکے بس کی بات نہیں۔
جب یہ نہیں ہو سکتا تو۔۔۔۔
جب اس طرح سے نہیں ہو سکتا کہ تمام دنیا کے ممالک والے اپنے اپنے مذاہب و ادیان و کتابوں کو چھوڑ دیں تو ایسا کیلئے ہو سکتا ہے کہ ہم قرآن و حدیث اور فقہ والے پردہ جیسے اہم مسئلہ کو ترک کر دیں لہذا یہ بات مان لیں کہ پردہ کوئی سماج اور معاشرہ کا حکم نہیں بلکہ یہ مذہبی حکم ہے او ر مذہبی حکم کو زمانے بدلنے سے نہ تو چھوڑ جاتا ہے او ر نہ اس کے اندر کسی قسم کی تحریف ہو سکتی ہے لہذا پردے کی حکم بھی نہ تو کسی صورت میں چھوڑا جائے گا اور نہ کسی صورت میں بدلا جائے گا۔
وما علینا الالبلاغ
٭٭٭٭
آیتِ حجاب
مولانا ابرار متین قاسمی
یا ایھا الذین امنو لا تدخلوا بیوت النبی الا ان یوذن لکم الی طعام غیر نظرین انہ ولکن اذا دعیتم فادخلوا فاذا طعمتم فانتشرو او لا مستانسین لحدیث ان ذلکم کان یوذن النبی فیستحی منکم واللہ لا یستحی من الحق واذا سالمتمو ھن متاعاً فسئلو ھن من ورآء حجاب ذلکم اطھر لقلو بکم وقلو بھن (الاحزاب ۵۳)
ترجمہ: اے ایمان والو نبیؐ کے گھروں میں (بے بلائے ) مت جایا کرو مگر جس وقت تم کو کھانے کے لئے (آنے کی ) اجازت دی جاوے (تو جانا مضائقہ نہیں مگر تب بھی جانا) ایسے طور پر (ہو ) کہ اس (کھانے ) کی تیاری کے منتظر نہ رہو لیکن جب تم کو بلایا جاوے ( کہ اب چلو کھانا تیار ہے ) تب جایا کرو پھر جب کھانا کھا چکو تو اٹھ کر چلے جایا کرو اور باتوں میں جی لگا کر مت بیٹھے رہا کرو (کیوں کہ) اس بات سے نبی کو ناگواری ہوتی ہے سو وہ تمہارا لحاظ کرتے ہیں ( اور زبان سے نہیں فرماتے کہ اٹھ کر چلے جاؤ) اور اللہ تعالیٰ صاف کہنے سے (کسی کا ) لحاظ نہیں کرتا اور جب تم ان (ازواج مطہرات) سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے باہر (کھڑے ہو کر وہاں ) سے مانگا کرو یہ بات تمہارے دلوں او ر ان کے دلوں کے پاک رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے۔
مذکورہ آیت کے سلسلہ میں ائمہ مفسرین کا اتفاق ہے کہ پردے کی فرضیت کا حکم اسی آیت میں نازل ہوا اسی لئے بخاری و مسلم کی بہت سی روایتوں میں اس آیت کو آیت حجاب (پردے کی آیت ) کہا گیا ہے۔
شان نزول
پردے کی آیت کے بارے میں امام بخاری نے حضرت انسؓ کی ایک روایت نقل کی ہے۔
’’ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا! یا رسول ؐ آپ کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے افراد آتے ہیں اگر آپ ازواجِ مطہرات کو پردے کا حکم دیدیں تو بہت اچھا ہو۔ تو اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب نازل فرما دی۔ (بخاری کتاب التفسری ص ۷۰۶ ج ۲)
اسی باب کی دوسری روایت میں جو حضرت انسؓ سے ہی منقول ہے جسے امام بخاری نے نقل کیا ہے حضرت انسؓ فرماتے ہیں۔ ’’انا اعلم الناس بھذہ الایۃ‘‘ کہ آیت حجاب کی حقیقت سے میں لوگوں میں سب سے زیادہ واقفیت رکھتا ہوں کیونکہ میں اس واقعہ میں حاضر تھا جب کہ حضرت زینب بنِ حجشؓ نکاح کے بعد رخصت ہو کر حرم نبویؐ میں داخل ہوئیں او ر مکان میں آپ کے ساتھ موجود تھیں آپؐ نے ولیمہ کیلئے کچھ کھانا پکوایا اور لوگوں کو دعوت دی کھانے کے بعد کچھ لوگ وہیں جم کر آپس میں باتیں کرنے کے لئے بیٹھ گئے ان لوگوں کے اس طرح دیر تک بیٹھنے سے رسول ﷺ کو تکلیف ہوئی آپ گھر سے باہر تشریف لائے او ر دوسری ازواج مطہرات کے پاس ملاقات اور سلام کیلئے تشریف لے گئے جب آپ دوبارہ گھر میں واپس آئے تو یہ لوگ وہیں موجود تھے آپؐ کے لوٹنے کے بعد ان لوگوں کو احساس ہوا تو منتشر ہو گئے کچھ دیر کے بعد آپؐ پھر باہر تشریف لائے میں وہاں موجود تھا آپؐ نے یہ آیتِ حجاب جو اس وقت نازل ہوئی تھی پڑھ کر سنائی۔
حضرت انسؓ اس باب کی روایت میں یہ بھی فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت حجاب نازل ہوئی تو آپؐ نے مردوں کے سامنے ایک چادر کا پردہ ڈال دیا۔ اور حضرت زینبؓ پردے کے پیچھے مستور ہو گئی ترمذی شریف کی روایت میں حضرت زینبؓ کے نکاح کے بعد گھر گھر میں نشست کی یہ صورتِ حال بیان کی گئی ہے۔
وہ اپنا رخ (منہ) دیوار کی طرف پھیرے ہوئے بیٹھی تھیں، اور یہ صورت حال آیت حجاب کے نازل ہونے سے پہلے کی بیان کی گئی ہے اندازہ لگائے کہ شرم و حیاء کا کیا عالم ہے ام المومنین ہیں پردے کا کوئی حکم نہیں اس کے باوجود بھی دیوار کی طرف رخ کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اس سے معلوم ہوا کہ پردے کا حکم نازل ہونے سے پہلے بھی شریف اور معزز خاندانوں او ر گھرانوں میں عورتوں کا مردوں کیساتھ اختلاط اور بے تکلف گفتگو اور بات چیت کا رواج کہیں نہیں تھا۔
٭٭٭
ستر پوشی اور نظر کی حفاظت
مفتی ابرار متین قاسمی
قرآنِ کریم ایک کتاب ہدایت ہے جس کی ہر بات ہر حکم ہدایت سے بھر پور اور لبریز ہے اس کے اندر نفع ہی نفع ہے نقصان کا کوئی تصور ہی نہیں ان سب کے علاوہ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ خدائی طاعت و اطاعت کی تعمیل و تکمیل ہوتی ہے او ر یہی خدائی طاعت و اطاعت ایک انسان کو انسانیت کے اعلیٰ وصف یعنی بندگی سے بہرہ ور کرتی ہے جو دنیوی و اخروی زندگی کیلئے حیات سرمدی بخشتی ہے۔
روئے زمین میں جب خدائی احکامات ٹوٹے او ر نبی ا کرم ﷺ کے پر نور طریقے چھوٹے تو دنیا میں مختلف احکامات کے ٹوٹنے پر مختلف قسم کے عذابات آئے جس سے انسانیت کچھ دیر کے لئے کانپ اُٹھی ا ور سہم گئی مگر افسوس کے کچھ وقت کے گزرنے کے ساتھ سب کا سب بھلا دیا گیا گویا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس امت کو آگاہ کیا ہی نہیں۔
قرآن کریم کے بہت سارے احکامات میں ایک معاشرتی حکم یہ وارد ہوا ہے کہ ہر عاقل بالغ آدمی اپنے غیر محرم سے پردہ کرے ماں ، بہن، دادی، نانی، پھوپی، خالہ بھانجی، بھتیجی، بہو ساس وغیرہ کے علاوہ بہت سارے ایسے رشتہ دار ہیں جن سے ایسا پردہ کیا جائے جس طرح کہ شریعت میں حکم وارد ہوا ہے جیسے خالہ کی بیٹی، پھوپی کی بیٹی، چچا کی بیٹی ماموں کی بیٹی سالی یا سالی کی بیٹی وغیرہ وغیرہ۔
امت میں جب پردے کا حکم توڑا گیا محرم و غیر محرم کے درمیان کے فرق کو بھلایا تو اس حکم کے ٹوٹ جانے سے مختلف قسم کے بڑے بڑے فتنے دنیا میں پیدا ہو گے ، نتیجتاً دنیا کے اندر انسانیت شیطانیت سے تبدیل ہو گئی فطری چین وسکون چھن گیا۔ زندگی کا معیار حیوانوں سے بد ترین ہو گیا، نہ ماں کو بیٹے کا فرق ہے نہ بیٹے کو ماں او ر بیوی کا فرق ہے اسی طرح نہ بھائی کو بہن کا فرق ہے نہ بہن کو بھائی کا فرق ہے تب ہی تو حالت اس قدر بد ترین ہو گئی ہے کہ ماں کے پیٹ میں بیٹے کا حمل ہے تو بہن کے پیٹ میں بھائی کا حمل ہے۔
بات حسب و نسب کی جس کا مغربی ممالک امریکہ وغیرہ میں کوئی اعتبار نہیں یہ لڑکا و لڑکی کو اپنی ماں کا تو پتہ ہے مگر افسوس کے اپنے باپ کا دور دور تک پتہ نہیں اس طرح ماں کو اپنی ماں کا تو پتہ ہے مگر اس ماں کو بھی اپنے باپ کا دور دور تک کوئی اتہ پتہ نہیں۔
ستر پوشی کرنا فطرت انسانی ہے
عقلمندی، فہم مندی اور ہنر مندی وغیرہ وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن کا تعلق صرف اور صرف فطرت انسانی سے متعلق ہے حیوانات سے ان کا کوئی تعلق نہیں اسی طرح فطرت انسانی میں ایک بات جو حیوانوں سے ممتاز کرتی ہے وہ ستر اور پردہ ہے دنیا کے اندر جتنے حیوان ہیں کسی کیلئے پردہ اور ستر کا کوئی حکم نہیں او ر نہ انکے اندر اس کی کوئی خاص ضرورت ہے وہ اس لے کہ پردہ لازم ہے شرم و حیا عفت و پاکدامنی کو لہذا یہ صفات حیوانات میں پائے نہیں جاتے ہیں لہذاستر اور پردہ کا حکم اسلامی حکم کے علاوہ فطرت انسانی کے لوازمات میں سے ہے۔
جسم پوشی اور پردہ کا حکم فطرت انسانی تقاضوں او ر اسلامی احکامات سے متعلق ہے انسانوں میں مرد و عورت دو صنفوں کے لئے پردہ لازم ہوا مر ایک فرق یہ ہے کہ جس طرح مرد و عورت انسان ہونے کے باوجود بہت ساری چیزوں میں مختلف طبیعت کے حامل و قائل ہیں تو فطری تقاضوں میں بھی مختلف قسم کے اوصاف کے حامل ہیں۔
چنانچہ مرد و عورت دونوں کے ستر اور جسم پوشی کا حکم یہ ہے کہ مرد کم از کم ناف سے لے کر گھٹنوں کے نیچے تک کپڑا پہنے او ر عورت از سر تا پا اپنے تمام بدن کو ڈھانکے رکھے۔ عورت ذات کیلئے پردے کا اس طرح سخت اور تاکید حکم کیوں وارد ہوا ہے۔ حالانکہ مرد ذات کیلے ایسا حکم وارد نہیں ہوا ؟ حدیث پاک میں اس کی شریح آئی ہے کہ المرأۃ عورۃ یعنی عورت مکمل طور پر پردے میں رہنے کی چیز ہے اوراس لئے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عورت کے جسم کو و اس کے ساخت اور بناوٹ کچھ اس طرح بنایا ہے کہ تقریباً لوگ اس کے ہلکے ہلکے انداز میں ظاہر ہونے والے اعضا کو دیکھ کر اپنے آپ میں کھو جاتے ہیں او ر انکے اندر شہوانی و نفسیاتی ارادت و قوت پیدا ہونے لگتی ہے او ر پھر نت نئے قسموں کا فتنہ پیدا ہو جاتا ہے جیسا کہ مضمون کے شروع میں وارد ہوا ہے۔
ایک حدیث پاک کا مطلب یہ ہے کہ جب عورت گھر سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اسے تاکتا ہے یعنی اپنے ہاتھ کا چھجا بنا کر دیکھتا ہے او ر لوگوں کو اس سے گمراہ کرتا ہے۔
جب کبھی عورت پر کسی اجنبی کی نظر پڑے تو فوری لیے نظر کو ہٹا لے اس نظر مفاجاءۃ یعنی اچانک غیر ارادی نظر معاف ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پہلی نظر معاف ہے تو پہلی ہی نظر میں اسے خوب غور سے دیکھنا جائز ہے ایسا بھی نہیں بلکہ نظر پڑتے ہی اپنے نظروں کو پھیر لیں اس طرح پھریں کہ اس کے صورت و جسم کا کوئی خاکہ اس کے ذہن میں محفوظ نہ رہے۔
عورت یا مرد ایک دوسرے سے بلا صحابہؓ دیکھتے او ر ملتے ہیں تو ان دونوں پر اللہ تعالیٰ لعنت فرماتے ہیں۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے اللہ دیکھنے والے پر لعنت کرتے ہیں او ر جسے دیکھا جا رہا ہے اس پر بھی لعنت کرتے ہیں یعنی جو اپنے جسم کو دیکھا رہا ہو خواہ دکھانے والا مرد ہو یا عورت جسطرح دیکھنے والا مرد ہو یا عورت۔
کوئی مرد کسی اجنبیہ عورت سے یا کوئی عورت کسی اجنبی مرد سے ملاقات ہر گز ہرگز نہ کرے او ر اگر کرے تو بہت زیادہ ضرورت کے موقعہ پر کرے جہاں شریعت اجازت دیتی ہے۔ مگر ملاقات ایسی جگہ یا ایسے وقت نہ کرے جس سے تنہائی لازم ہوتی ہو اس لئے کہ حدیث میں آتا ہے کہ جب کبھی کوئی مرد یا کوئی عورت تنہائی میں ہوتے ہیں تو وہاں تیسرا شخص شیطان ہوتا ہے۔ جو فتنہ و فساد برپا کرتا ہے۔ بلکہ ایسے وقت یا ایسی جگہ ملاقات کر سکتے ہیں جہاں ان دو سے زیادہ مرد و عورت پائے جائیں جس سے کہ فتنہ برپا نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ستر پوشی کے ساتھ نظروں کی بھی مکمل حفاظت فرمائے۔ آمین۔
٭٭٭
پردے کوکس طرح نافذ کریں ؟
مولانا عمران اللہ القاسمی
قرآن کریم اور روایات کریمہ میں پردے کا تاکیدی حکم اس کے ترک کرنے پر وعیدیں،نیز بے پردگی کے برے نتائج سے آگا ہی کے بعد ہر مومن مرد و عورت کے دل میں یہ داعیہ پیدا ہو جانا چاہے کہ وہ پردے کو اپنے لئے لازم کریں گے اوراس سلسلے میں وہ ذرہ برابر کوتاہی سے کام نہ لیں گے اپنے گھر، معاشرے اور جہاں تک ممکن ہو گا پردہ کو نافذ کریں گے تاکہ معاشرے میں پھیلنے والی لاتعداد برائیوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ،ایسے حضرات کے لئے ارادہ و عمل میں خلوص کے ساتھ ساتھ سچا جذبہ اور عزم مصمم بھی ضروری ہے اسی طرح چند ایسے امور بھی لازم ہیں جن کا لحاظ کرنا پردے کے نفاذ کے لئے نہایت ضروری ہے ان امور کا لحاظ کئے بغیر پردے کے نفاذ کی بات کرنا اورکسی خیر کی امید رکھنا ایک لغو اور بے نتیجہ عمل ہے۔
نفاذ پردہ کے لئے ضروری امور
قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں جہاں پر پردے کے احکامات بیان ہوئے ہیں یا پھر اسلامی طرز معاشرت کو بیان کیا گیا ہے ان تمام میں غور کرنے سے چند ایسے امور سامنے آتے ہیں جن کا اپنا نا پردے کے نفاذ کے لئے لزوم کا درجہ رکھتا ہے ،مثلاً نگاہ کی حفاظت اور بد نظری سے مکمل اجتناب،لباس میں شرعی احکام کاپاس و لحاظ، غیر محارم سے اختلاط پر مکمل پابند ی،گھر سے باہر نکلنے میں شریعت کی رہنمائی کا مکمل لحاظ،یہ چند ایسے امور ہیں کہ اگر ان پرسختی سے عمل کر لیا جائے تو برائیوں اور فحش کاریوں کا سیلاب بآسانی رک سکتا ہے حیا سوزی کے واقعات نا پید ہو سکتے ہیں او ر معاشرہ ایک اطمینان وسکون والی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے
(۱) نگاہ کی حفاظت اور بد نظری سے اجتناب
پردے کے نفاذ اور معاشرے سے برائیوں کو مٹانے کے لئے جو باتیں نہایت ضروری ہیں ان میں نگاہ کی حفاظت کا اہم حصہ ہے اورمسلمان مرد اور عورتوں کو مشترک طور پر پردے کے سلسلے میں دیا جانے والا یہ سب سے اہم اور پہلا حکم ہے کہ مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں جس کا اصل مدعیٰ اور مقصد یہ ہے یہ ہرایسی چیز کے دیکھنے سے بچیں جس کے دیکھنے کو حدیث شریف میں آنکھوں کا زنا کہا گیا ہے مثلاً اجنبی عورتو ں کے حسن اور ان کو زیب و زینت کے دیدارسے لطف اندوز ہونے سے مرد اپنی نگاہوں کی حفاظت کرے بالخصوص ان کے حسن اور ان کی زیب و زینت کے دیدارسے لطف اندوز ہونے سے مرد اپنی نگاہوں کی حفاظت کرے بالخصوص ان عورتوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اجنبی مردوں کو اپنا مرکز نظر بنانے اور میلان و رغبت کے ساتھ دیکھنے سے گریز کریں ، کیونکہ یہ بد نظری ہی ایسا چور دروازہ ہے کہ عام طور پر برائی کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے اوراسی بد احتیاطی کی وجہ سے زندگی بھر کی نیک نامیوں پر بٹہ لگ جاتا ہے اس بدترین گناہ کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اسلامی شریعت نے اولاً بد نظر ی کے ہر دروازے کو بند کرنے پر نہایت زور دیا ہے قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے :
قل للمو منین یغضوامن أبصارھم ویحفظو افروجھم آلخ۔
آپ مسلمان مردو ں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔
وقل للمومنت یغضضن من أبصارھن ویحفظن فروجھن
(النور:۳۰ پارہ ۱۸)
اور آپ مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گا ہوں کی حفاظت کریں۔
چونکہ اسلام برائیوں کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آیا ہے اسی لئے اس انداز کی تدابیر اختیار کرتا ہے جو اساس کی حیثیت رکھتی ہیں آیت مذکورہ میں بد نظری اور شرم گا ہ کی حفاظت کو ایک ساتھ بیان کیا گیا کیونکہ یہ بد نظری ہی فواحش کا دروازہ ہے اور برائیوں پربنداسی وقت ممکن ہے جبکہ بد نظری پر روک لگائی جائے جب تک نظر محفوظ نہ ہو شرم گا ہ کی حفاظت کی گارنٹی نہیں لی جاسکتیآیت کریمہ سے ملتا مضمون ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں منقول ہے :
عن أبی أمامٖۃ ﷺ عن النبی ﷺ قال :لتغضن أبصارکم ولتحفظن فروجکم أولیکسفن اللہ وجوھکم۔
(الترغیب والترھیب ۳! ۲۵)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا تم لوگ ضرور اپنی نگاہوں کو نیچی رکھا کرو اور اپنی شرم گا ہوں کی ضرور حفاظت کیا کرو ورنہ اللہ تعالی ضرور تمہارے چہروں کو بے رونق کر دے گا۔
مذکورہ روایت میں بد نظر ی اور شرم گا ہ کی حفاظت کے حکم کے ساتھ ساتھ بتلایا گیا کہ اگر نگاہ کی حفاظت نہ کی گئی اور شرم گا ہ کو حرام کا ری سے نہ بچایا گیا تو اللہ تعالی چہروں کی رونق کو ختم کر دے گا یعنی اس برے عمل پر آخرت میں جو سزا مرتب ہو گی وہ تو الگ ہے دنیا میں اس کا برا اثر یوں ظاہر ہو گا کہ ایسے شخص کے چہرے سے رونق جاتی رہے گی اس کے چہرے پر نحوست ٹپکنے لگے گی۔
زہر میں بجھا ہوا شیطانی تیر
بد نظری اس قدر گھناؤنا عمل ہے اوراس قدر زیادہ برے اثرات چھوڑنے والا فعل ہے کہ نبی ا کرم ﷺ نے اس کو زہریلا تیر قرار دیا،آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
النظر مبھم مسموم من سھام ابلیس من ترکھا من مخافتی ابدلتہ ایمانا یجد حلاوتہ فی قلبہ۔
حدیث شریف میں بد نظری کو زہر میں بجھا تیر کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح زہر میں بجھا ہوا تیر نہایت خطر ناک بہت زیادہ برا اثر چھوڑنے والا اورجسے لگ جائے اس کو ہلاک کر دینے والا ہوتا ہے اسی طرح سے بد نظری ہے جواس کا مریض بن جائے وہ ہلاکت و بربادی کے قریب جا لگتا ہے لہذاجس طرح ہر ایک خود کو زہریلے تیر کا شکار ہونے سے بچا تا ہے اسی طرح بد نظری میں مبتلا ہونے سے بھی خود کو بچانا چاہے ،لہذا جو شخص اللہ کے خوف کی وجہ سے بد نظر ی کو ترک کر دے تو اللہ تبارک و تعالیٰ ایسی عمدہ ایمانی کیفیت سے اس کوسرفراز فرماتے ہیں کہ وہ خود اپنے دل میں ا س کی شیر ینی اورمٹھاس محسوس کرتا ہے۔
زناکاری ہے
بد نظری کی قباحت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگا یاجاسکتا ہے کہ بنی ا کرم ﷺ نے ایک موقع پراس بد نظری کو آنکھوں کا زنا قرار دیا ہے ، ارشاد گرامی ہے :
عن ابی ھریرۃ ؓ عن النبیﷺ قال: کتب علی ابن آدم نصیبہ من الزنا فھو مدرک ذلک لا محالۃ، العینان زناھما النظر، والاذنان زناھما الاستماع، واللسان زناہ الکلام، والید زناھا البھش، والرجل زناھا الخطی، والقلب یھوی ویتمنی، ویصدق ذلک الفرج او یکذبہ۔ (الترغیب ۳!۲۴)
حضرت اقدس ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ ابن آدم پر ناز میں سے اس کا حصہ لکھ دیا گیا ہے اور وہ لامحالہ اس کو کر کے رہتا ہے لہذا آنکھوں کا زنا بد نظری ہے او ر کانوں کا زنا ایسی بات کوسننا ہے جس کوسننا جائز نہ ہو اور زبان کا زنا ناجائز گفتگو ہے ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے او ر پیروں کا زنا چلنا ہے اور دل کا زنا تمنا اور خواہش کرنا ہے او ر شرم گاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کر دیتی ہے۔
اس ارشاد نبوی میں بد نظری اوراسی طرح کے چند امور کو زنا کہا گیا ہے کیونکہ یہی وہ امور ہیں جو اصل زنا تک پہنچنے کا ذریعہ اوروسیلہ ہیں اور انھیں باتوں میں الجھ کر آدمی زنا تک پہنچ جاتا ہے اس لئے ان اسباب کوہی زنا کہہ دیا گیا تو یہاں پر زنا سے اسباب زنا مراد ہیں لہذا جس طرح کسی برے عمل سے بچنا لازم اور ضروری ہے اسی لئے کہا گیا ہے کہ ہمہ وقت اپنے تمام اعضاء پر نظر رکھے اور غلط استعمال سے ان سب کو بچائے نیز مذکورہ روایت میں کہا گیا کہ اللہ تعالی نے زنا کا کچھ حصہ ابن آدم پر لکھ دیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جو چیزیں سبب بن سکتی ہیں اور زنا کی لذت کا احساس ان سے ہو سکتا ہے وہ اعضاء اور حواس اللہ تعالی نے انسان کو عطاء کیا وہ سبب بن سکتی ہیں اور زنا کر گزرنے پر قدرت بھی نصیب کر دی تواب راستہ چلتے ادھر ادھر گزرتے ہوئے وہ آنکھوں سے فحش مناظر دیکھتا ہے اجنبی اور غیر محارم کو دیکھتا ہے اور لذت اندوز ہوتا ہے اسی طرح فحش پروگرام سنتا ہے اجنبیہ کی باتیں سنتا ہے اور فحش گفتگو کرتا ہے اجنبی اور مشتہات عورت سے گفتگو کے ذریعہ لطف حاصل کرتا ہے او ر فحش پروگرام دیکھنے یا زنا کرنے کے لئے چلتا ہے تو یہ سب مقدمات اور دواعی ہیں جو زنا میں مبتلا کر دینے والے ہیں او ر زمانہ و ماحول کی فتنہ پروری اور گناہ گا ری کے اسباب وافر مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے عام طور پرانسان سے ان مقدمات کا صدور ہو ہی جانا ہے لیکن ا س کی تصدیق و تکذیب شرم گاہ کرتی ہے یعنی انسان اگر زنا میں مبتلا ہو جائے تو گویا شرم گا ہ نے مقدمات پر مہر تصدیق ثبت کر دی اور اگر مقدمات کے بعد خوف خدا کی وجہ سے زنا میں مبتلا نہ ہوا تو گویا شرم گا ہ نے تکذیب کر دی،مطلب یہ ہے کہ زمانہ کی فتنہ سامانیوں کی بدولت ابن آدم کا ان مقدمات میں مبتلا ہو جانا یقینی سامان ہے اورہرانسان کو اپنی تقدیر کی وجہ سے ان مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے نہایت ہی احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایک عام وبا
موجودہ زمانہ میں بد نظری کی وبا آخر ی حد تک پہنچ چکی ہے ایک عظیم سیلاب ہے جو تھمنے کا نام نہیں لیتا ہر جگہ فحش مناظر عام ہو گئے ہیں بازار،مارکیٹ،دکانیں ،سڑکیں ،چورا ہے ،مکانات کی دیواریں حتی کہ روز مرہ کی استعمال چیزیں بھی فحش تصادیرسے آراستہ ہوتی ہیں یہاں تک کہ اخبارات ورسائل بھی اس کی زدسے بچ نہیں سکے ہیں جس کی وجہ سے آج کل ایک شریف اور دین دار آدمی کا اخبارات پڑھنا راستوں میں چلنا،بازاروں میں جانا بالکل دشوار ہو گیا ہے اوراس پرستم یہ کہ اس وبا اور سیلاب پر بند لگانے کی فکر کے بجائے ہر کوئی اپنی دنیا چمکا نے کی غرض سے فحش تصاویر اور عریاں پوسٹرآویزی کر کے ا س برائی کو بڑھاوا دے رہا ہے ،اس فواحش کی کثرت کا برا نتیجہ یہ ہوا کہ آج کل نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے افراد بد نظری میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو بعد میں بڑے گنا ہوں کا سبب بنتی ہے ،پھر اس گناہ کو ہلکا سمجھنا اوراس پر جمے رہنا اور بھی زیادہ مضر ہے ،حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ اپنے وعظ میں ارشاد فرماتے ہیں :
بد نگاہی ایسا گناہ ہے کہ لوگ ا س کو گناہ سمجھتے ہی نہیں۔ ایساہی سمجھتے ہیں جیسے کسی اچھے مکان کو دیکھ لیا اس گناہ کے بعد دل پر رنج کا اثر بھی نہیں ہوتا اور یہ ایسا گناہ ہے کہ اس سے بوڑھے بھی بچے ہوئے نہیں ہیں بدکاری کے لئے تو بہت سی تدبیریں کرنی پڑتی ہیں ،پیشہ بھی پاس ہودوسرا بھی راضی ہو وغیرہ وغیرہ مگراس گناہ (بد نظری )کو کرنے میں کسی سامان کی ضرورت نہیں اور نہ اس میں کچھ بدنامی ہے چونکہ اس کی خبر تو صرف اللہ تعالی کو ہے کہ کیسی نیت ہے ؟کسی کو گھور لیا مولوی صاحب مولوی رہے قاری صاحب رہے ا س گھورنے سے مولوی صاحب کے مولوی ہونے میں فرق آیا نہ قاری صاحب کے قاری ہونے میں فرق آیا،اس گناہ کی کسی دوسرے کو خبر ہی نہیں ہوتی،پھر بد نگاہی میں ایک بڑی خرابی یہ بھی ہے کسی اور گناہ میں نہیں کہ اور گناہ توایسے ہیں کہ جب ان کو خوب دل بھر کے کر چکے تو پھر دل ان سے ہٹ جاتا ہے مگر بد نگاہی ایسی بری چیز ہے کہ جتنی بد نگاہی کرتا ہے اتنی ہی خواہش بڑھتی جاتی ہے۔ (ندائے شاہی فروری ۲۰۰۴ ء بحوالہ وعظ غص البصر آپ بیتی حضرت شیخ ۱۰۶۹ ) حضرت تھانوی علیہ الرحمہ نے عرصہ دراز پہلے بد نظری سے متعلق جو کچھ بھی بیان فرمایا ہے اس پر ذرّہ برابر لب کشائی کی ضرورت نہیں ،آج کل کے حالات بالکل اسی طرح کے ہیں اور کوئی بھی اس کے مفاسد کی فکر نہیں کرتا حالانکہ واقعہ بد نظری کا ہی ہے۔
بد نگاہی کے نقصانات
بد نظری کے سبب سے انسان عام طور پر معاشرے میں رسوا ہو جاتا ہے کیونکہ جب کوئی یہ جان لیتا ہے کہ فلاں شخص صاف نظر نہیں رکھتا ہے تو پھر اس سے کراہت ہونے لگتی ہے اور یہ بد نظری کا مریض ا س کی نظر میں ذلیل و خوار ہو جاتا ہے اور ما قبل میں ایک روایت گزر چکی ہے جس کا مضمون ہے کہ نظر کی حفاظت نہ کرنے پر اللہ تعالی چہرے کو بے رونق کر دیتا ہے ،صرف اسی پربس نہیں بلکہ ایک اور روایت میں نبی ا کرم ﷺ نے بد نظری کرنے والے اور جو بد نظری کی دعوت دے دونوں پر لعنت فرمائی ہے ارشاد گرامی ہے :
عن الحسن مرسلاً قال بلغنی ان رسول اللہ ﷺ یقول لعن اللہ الناظر والمنظور الیہ (مشکاۃ شریف۔ ۲۷)
حضوراقدس ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی بد نظری کرنے اورجس کی طرف بد نظری کی جائے اس پر لعنت فرمائے۔
منظورالیہ یعنی جس کی طرف دیکھا جا رہا ہے وہ اس وجہ سے لعنت کامسحتق ہے کہ وہ اپنی چال ڈھال اور لباس کی آرائش و زینت سے دوسرے کو دعوت نظارہ دیتا ہے یہی وجہ سے کہ حدیث شریف میں اس کو بھی لعنت کا مستحق قرار دیا گیا اسکے نقصان کا اندازہ حضرت شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ کے قول سے ہوتا ہے فرمایا کرتے تھے کہ ’’ہرے بھرے درخت کے پاس آگ جلا دو تو اس کے تر و تازہ پتے مرجھا جاتے ہیں او ر دوبارہ بہت مشکل سے ہرے ہوتے ہیں سال بھر کھاد پانی دو تب کہیں جا کر ہرے ہوتے ہیں اسی طرح ذکر عبادت اور صحبت اہل اللہ سے جو انوار قلب میں پیدا ہوتے ہیں اگر ایک بار بد نظری کر لی تو باطن کا ستیا ناس ہو جاتا ہے دوبارہ ایمانی حلاوت اور ذکر کے انوار بحال ہونے میں بہت وقت لگتا ہے بد نگاہی کی ظلمت بہت مشکل سے دور ہوتی ہے بہت توبہ استغفارگریہ و زاری اور بار بار حفاظت نظر کے اہتمام سے کہیں قلب کو دو بارہ ایمان حیات ملتی ہے ‘‘
بد نگاہی کے نقصان کا مزید اندازہ کرنے کے لئے حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب کی یہ تحریر پڑھئے فرماتے ہیں کہ ’’بد نظری کے بعد آخرت کا عذاب تو الگ ہے دنیا ہی میں دل بے چین ہو جاتا ہے منظورالیہ کے یاد میں تڑپے گا نیند حرام ہو گی اور اللہ سے دوری کے عذاب میں مبتلاء ہو گا بد نظری کا گناہ نہایت حماقت کا گناہ ہے کچھ ملنا نہ ملانا مفت میں دل کو تڑپانا ہے۔ ‘‘ (بد نظری و عشق مجازی کا علاج !۱۴ ) حضرت تھانویؒ فرماتے ہیں غیر محرم مرد یا عورت کو دیکھنا ا س سے کسی طرح کا علاقہ رکھنا خواہ اس کو دیکھنا ہویا اس سے دل خوش کرنے کے لئے ہواس سے باتیں کرنا اور تنہائی میں اس کے پاس بیٹھنا اس کے دل کو خوش کرنے کے لئے اپنے لباس کوسنوارنا اور کلام کو نرم کرنا،میں سچ عرض کرتا ہوں کہ اس تعلق سے جو خرابیاں ہوتی ہیں اور جو مصائب پیش آتے ہیں ان کو تحریر کے دائرے میں نہیں لایاجاسکتا۔
بد نظری سے متعلق اکابر نے جو نقصانات بیان کئے ہیں یقیناً ان سے تمام دین دنیا برباد ہو جاتے ہیں او ر آج کل تو اس مرض میں مبتلا ہونے کے اسباب کی بھی فراوانی ہے اور بہت تیز ی کے ساتھ یہ اسباب پھیلتے جا رہے ہیں اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس سے بچنے کا مختصر ساعلاج بھی تجویز کر دیا جائے۔
جریدہ ریاض الحرم، حیدر آباد سے ماخوذ
ان پیج سے تبدیلی، تدوین اور برقی کتاب کی تشکیل: اعجاز عبید
پردہ
(یا حجاب)
مرتب: اعجاز عبید
ابتدائیہ
۲۰۰۶ء ماہ اکتوبر کے اواخر میں ایک بار پھر پر دے کے مسئلہ پر شبانہ اعظمی کے انگلینڈ دورہ پر لی گئی انٹر ویو پر میڈیا کی جانب سے اخبار و رسائل کے جانب سے خوب گرما گرم بحث ہو ئی، بحث اس بات پر ہوئی کہ اسلام میں عورت کو بغیر حجاب کے گھومنے او ر مردوں کے سامنے آنے کی اجازت ہے یا نہیں ؟ یہ سوال جب شبانہ اعظمی صاحبہ سے کیا گیا تو اُنھوں نے بغیر علم اور بغیر تحقیق کے بر جستہ پر یس والوں سے کہا کہ اسلام میں قرآن و حدیث میں کہیں ایسا ہے ہی نہیں عورت کو پردہ کرنا لازم ہو جو عورت پردہ کرنا چاہے سو وہ کرے او ر جو نہ کرنا چاہے وہ پردہ کرے۔
پردہ یعنی حجاب اگر اُس کا ترجمہ اور عام فہم انداز میں کرنا چاہیں تو اسطرح کر سکتے ہیں حجاب کہتے ہیں ’آڑ‘ کو کوئی آدمی کسی شخص سے چھپانا چاہتا ہے تو وہ کسی چیز کا آڑ لیتا ہے اور وہ اس آڑ کے پیچھے اپنے آپ چھپا لیتا ہے ٹھیک اسی طرح سے ایک عورت اپنے حسن و خوبصورتی اور اپنی نسوانی کشش کو پردے کے ذریعہ چھپاتی ہے کہ اس سے فتنہ و فساد برپا نا ہو اور نہ ہی امانت میں خیانت ہو۔ پردہ اور بے پردگی کا تجرباتی و تاریخی تجزیہ تو بعد میں کریں گے سب سے پہلے اُن باتوں کو پہلے ذکر کر دیں کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر تسابل پسند حضرات کو چور دروازے او ر تحریف معنوی کی ضرورت پڑی۔
پہلی بات اور اہم بات
قرآن
مجید کے اندر پردے سے متعلق دو آیتیں بطور خاص
مذکور ہیں پہلی آیت’’ سورہ نور کی ہے۔ ولایبدین زنتھن الا ماظہر
منہا‘‘ ترجمعہ (اور عورتیں اپنی زینت ظاہر نہ ہونے دیں
مگر بجز اسکے جو ظاہر ہو جائے ) اسکی تفسیر میں ’’ما
ظہر‘‘ سے حضرت ابن عمرؓ اور دیگر صحابہ کرام اور اسلی تائید
میں ابو داؤد شریف ترمذی شریف کی روایت کے ساتھ قرطبی ۱۲!ص
۲۲۰ کو بھی پیش فرما کر یہ لکھا ہے اس سے مراد چہرہ اور
ہتھیلی ہے۔
پہلی آیت پر تنقیدی تبصرہ اور ایک اہم بات اب رہی یہ بات کہ اسکی تفسیر کو دیگر علماء کرام کیوں قبول نہیں کرتے او ر اسے قبول فرما کر چہرہ اور ہتھیلی کو خارج حجاب نہیں مانتے تو اس سلسلہ میں پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح مذکورہ باتوں کو سامنے رکھکر چہرہ اور ہاتھ کو خارج حجاب کچھ صحابہ کرام نے مانا ہے تو بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین یہ تفسیر بھی کی ہے کہ چہرہ اور ہتھیلی کو خارج حجاب نہیں بلکہ داخل حجاب ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ تفسیر کی ہے کہ چہرہ اور ہتھیلی خارج حجاب ہے ان روایات پر مختلف انداز میں کلام ہے۔
آیت کا مناسب مفہوم
’’
ولا یبدین زینتھن الا ما ظھر منھا‘‘ کی تفسیر کر تے ہوئے ج
احادیث و رتفسیروں کو پیش کیا گیا ہے او ر پھر اس پر جو
کلام کیا گیا ہے وہ اپنی جگہ قابل فہم بھی ہے او ر قابل عمل بھی
لیکن اسکے علاوہ قرآن مجید کی مذکورہ ’’ ولا یبدین زینتھن الا ماظھر
منھا‘‘ کے ظاہری مفہوم کو دیکھیں تو صاف طور پر یہ پتہ
چلتا ہے کہ عورت اپنی زینت کو ظاہر نہ ہونے دے جب یہ
اہتمام ہو جائے یعنی مکمل پردے کا اہتمام کرنے کے
بعد اگر کوئی زینت کے اعضاء ظاہر ہو جائے تو جو اعضاء
کے از خود بلا اختیار و بلا نیت کے ظاہر ہو گئے اس پر
کسی قسم کا مواخذہ نہیں چنانچہ اس مفہوم کی تائید قرآن کے ’’ جملہ
ما ظہر‘‘ سے معلوم ہوتی ہے او ر ماظہر کا ترجمہ زمانہ ماضی
یعنیPast tense کا ہی زمانہ استقبال یعنی Future tense کا ہے۔
اہل علم کے لئے نوٹ والی بات
چہرہ
کھولنے او ر ہتھیلی کھولنے کے سلسلہ میں جو دلائل
پیش کے جاتے ہیں ان میں بہت سارے عوام
کے ساتھ اہل علم بھی چند وجہوں سے غلط فہمی کا شکار ہو
جاتے ہیں۔
۱) چہرہ کھولنے کی وہ روایات پیش کرتے ہیں جبکہ پردہ کا حکم آیا ہی نہیں تھا اور پردے کا حکم زمانہ نبوت کے پندرہ سال بعد نازل ہوا ہے اب طاہر سی بات ہے کہ پندرہ سال ایک بڑا عصر ہے جس میں کی روایت کو پیش کیا گیا ہو گا۔
۲) یا تو چہرہ کھولنے دلیل خاص دنوں یعنی ایام حج کے متعلق کر دیا حالانکہ ایام حج کا مسلۂ عام دنوں سے الگ ہوتا ہے۔
۳) ستر عورت اور حجاب کے درمیان فرق نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے حالانکہ ’’ستر‘‘ او ر ’’ حجاب‘‘ ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اسلئے کے ستر کہتے ہیں اُسکو جسکا اظہار علاوہ شوہر کے محرموں کے سامنے بھی جائز نہیں او ر حجاب کہتے ہیں اُس چیز کو جسکا ستر کے علاوہ اعضاء جبر ہاتھ پیر وغیرہ ہے۔ یہاں تک تو قرآن مجید کی سورہ نور والی آیت کا ترجمہ کا مطلب حقیقی مطلب لو بیان کیا گیا۔
قرآن مجید کی حجاب والی دوسری آیت
چہرہ
اور ہتھیلی کو چھپانے کے متعلق اور مکمل حجاب میں
اپنے سے متعلق واضح اور دو ٹوک آیت سورہ
کی ’’ یا ایھا النبی قل لازواجک و بنا تک ونساء المومنیں ید نین
علیھن من جلا بیبھنّ‘‘ ہے اس آیت کی بہت ساری تفسیریں اس
انداز میں کی گئی کہ چہرہ اور ہتھیلی بھی حجاب میں داخل
ہے جیسا کہ ’’ در منثور‘‘ میں ہے کہ حضرات
صحابیات کرا م رضوان اللہ تعالی علیہ اجمعین اپنے چہرہ کو چھپا کر
دیوار کے قریب سے چلیں۔
مفسرین کی تفسیریں
امام
جریر نے جامعہ البیان میں ابو بکر نے احکام القرآن
میں علامہ زمخشری نے الکشاف میں قاضی بیضاوی نے
تفسیری بیضاوی میں یہی مطلب بیان کیا ہے کہ
عورتیں اپنے سروں پر چادر ڈال کر رکھیں او ر اس سلسلہ
میں صاحب روح المعانی نہ بھی یہی لکھا ہی کہ عورتیں زمانہ
جاہلیت میں چہرہ کھولتی نہیں مگر ید نین علیھن من
جلبابھن و الی آیت کے بعد حکم چہرہ چھپانے کا ہوا۔
ائمہ مجتہدین اور جمہور فقہا کیا کہتے ہیں
ائمہ
مجتہدین، جمہور فقہا کو امام شافعی کے اکثر ائمہ اور امام احمد ابن
حنبل رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ چہرہ چھپانا فرض اور
لازم ہے او ر امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
چہرہ ستر عورت میں تو نہیں مگر حجاب میں ضرور داخل
ہے یہاں تک کی جو بات تھی و اس کا تعلق قرآن اور حدیث اور
فقہی سوال و جواب کا تھا اور اس میں یہ وضاحت ہو گی کہ بہر صورت
قرآن و حدیث کی روشنی میں چہرہ کا پردہ کرنا فرض لازم اور ابدی امر
ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)