آن لائن مکمل کتاب دستیاب ہے (12,624 الفاظ)

تزکِ مرتضوی [۱۸۸۳ء]

-: تالیفِ لطیف :-
علامہ حسن رضا خان حسنؔ قادری برکاتی بوالحسینی بریلوی
-:تسہیل و تخریج:-
محمد افروز قادری چریاکوٹی
دلاص یونیورسٹی، کیپ ٹاؤن، ساؤ تھ افریقہ

بہ فرمائش: حضرت مولانا غلام شبر قادری برکاتی بوالحسینی بدایونی
کاوش و تحریک : محمد ثاقب رضا قادری ضیائی عطاری

تعارفِ کتاب

الرَّائِحَۃُ الْعَنْبَرِیَّۃ مِنَ المِجْمَرَۃِ الحَیْدَرِیَّۃ [۱۳۰۰ھ] معروف بہ تزک مرتضوی[۱۸۸۳ئ] حضور سیدی اعلیٰ حضرت اِمام اہل سنت امام احمدر ضا خان-علیہ رحمۃ المنان- کے چھوٹے بھائی شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا حسن قادری برکاتی -علیہ الرحمہ- کی تصنیف لطیف ہے، جس کا موضوع اَصلاً فضائل مولاے کائنات شیرخدا حضرت علی المرتضی -کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم- کا بیان ہے، اور ساتھ ہی ساتھ اِجمالی طور پر فرقۂ تفضیلیہ کو دعوتِ فکر بھی دی گئی ہے۔
سن تالیف سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت کے اَیامِ شباب میں مسئلہ تفضیل بھی پورے جوبن پر تھا۔ آپ کے برادرِ اکبر امام احمد رضا خان -علیہ رحمۃ الرحمن- تو اس کی بیخ کنی میں مصروفِ عمل تھے ہی، فقط چوبیس برس کی عمر میں آپ نے بھی یہ رسالہ لکھ کر فرقۂ تفضیلیہ کے بخیے اُدھیڑدیے۔
اس کتاب کی اِشاعت اوّل میرٹھ سے ہوئی، طباعتِ ثانی کے بارے تاہنوز کوئی معلومات دستیاب نہ ہو سکی۔ علامہ منور عتیق رضوی نے اپنے رسالہ -مسئلہ افضلیت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور مسلک اعلی حضرت- کے اخیر میں فرقۂ تفضیلیہ کے ردمیں سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا -علیہ الرحمہ- کی تصانیف کی فہرست مرتب کی ہے، اور اس رسالہ کو اعلیٰ حضرت کی تصانیف میں شمار کیا ہے جو کہ کسی طور بھی درست نہیں۔ اسی طرح ملک العلما علامہ ظفر الدین بہاری -علیہ الرحمہ- نے بھی حیاتِ اعلی حضرت میں اِس رسالہ کو تصانیف اعلی حضرت میں شمار کیا ہے، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اس رسالہ کے آخر میں اعلی حضرت کا وقیع تبصرہ شامل ہے، جس کی ضخامت مولانا حسن رضا-علیہ الرحمہ- کی تصنیف سے بھی زیادہ ہے۔

کچھ طباعتِ نو کی بابت

’تزکِ مرتضوی کے لیے راقم الحروف کی درخواست کو نہایت خندہ دلی سے قبول کرتے ہوئے صاحب تصانیفِ کثیرہ محترمی و مکرمی حضرت علامہ مولانا محمد افروز قادری چریاکوٹی -دامت برکاتہم العالیہ- [ خلیفہ حضور تاج الشریعہ- و- پروفیسر دلاص یونیورسٹی،کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ]نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ تخریج و تحقیق اور تسہیل و تحشیہ کا بڑا خوبصورت اہتمام فرمایا، جس کے لیے میں حضرتِ گرامی کا بے حد مشکور ہوں۔ علامہ محترم اس سے قبل ’انوارِ ساطعہ در بیان مولود و فاتحہ از: علامہ عبدالسمیع رامپوری -رحمۃ اللہ علیہ- کی تخریج وتسہیل بھی کر چکے ہیں۔ پاکستان میں اس کی طباعت کی ذمہ داری اِدارہ دارالفیض گنج بخش، دربار مارکیٹ لاہور نے لی ہے۔ اس کے علاوہ موصوف مختلف علمی وفکری موضوعات پر گراں قدر تصانیف کر چکے ہیں، ہم اُن کے لیے دعا گو ہیں ع: اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
آیات و احادیث کی تخریج، عربی وفارسی عبارات و اَشعار کے شگفتہ ترجمہ کے علاوہ بعض مقامات پر محترم علامہ افروز قادری چریاکوٹی-دامت برکاتہم العالیہ- نے کچھ ضروری حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے، جس کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ’تزکِ مرتضوی کا دستیاب نسخہ بعض مقامات سے کِرم خوردہ تھا، جس کی وجہ سے کچھ مقامات پر عبارت سمجھ میں نہ آسکی، لہٰذا وہاں اِس جملہ کے ساتھ کہ (یہاں بیاض ہے) نشاندہی کر دی گئی ہے۔
’تزکِ مرتضوی کے آخرمیں سیدی اعلی حضرت کی کتاب ’مطلع القمرین سے تبصرۂ سابعہ کا کچھ حصہ نقل تھا۔ راقم الحروف نے اس کی افا دیت کے پیش نظر ’مطلع القمرین کے قلمی مسودہ اور مطبوعہ مکتبہ بہارشریعت سے مکمل تبصرۂ سابعہ شامل کتاب کر دیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اِس کتاب کو اُمت کے لیے نافع اور ہم سب کے لیے ذریعہ نجات بنائے، نیزاس کے ذریعہ سے اِتفاق واِتحاد کی فضا قائم ہو۔آمین بجاہ النبی الامین ا

اَحوالِ مصنف

شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا حسن بریلوی قادری مارہروی -رحمۃ اللہ علیہ- ۴/ ربیع الاوّل ۱۲۷۶ھ، مطابق یکم اکتوبر ۱۸۵۹ء کو مادر گیتی پر جلوہ گر ہوئے۔ آپ کے آباؤاَجداد دہلی کے رہنے والے تھے۔ جد امجد محمد سعادت علی خان صاحب کی حیات تک آپ کا خاندان دہلی میں ہی رہا، مگر اُن کے وصال کے بعد مستقل بریلی میں سکونت اختیار کر لی۔ آپ کا خاندان علم و فضل میں معروف تھا۔ نسل د ر نسل فتوی نویسی کا سلسلہ آپ کے خاندان میں جاری ہوا، اور -الحمد للہ- اس وقت تک جاری ہے، اور یقیناً بریلی اہل سنت کا مرکز ہے۔
آپ کے والد ماجد مولانا نقی علی خان -علیہ رحمۃ الحنان- کی ذات ستودہ صفات عوام تو عوام علما کا بھی مرجع تھی۔ اور دور دراز سے لوگ مسائل شرعیہ میں اُن سے رجوع کرتے۔ یوں آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی اور علم و فضل میں یکتاے روزگار ہستیوں کی آغوش میں پرورش پائی۔ نثر نگاری ہویا شعرو سخن، ہر میدان میں آپ کا خاندان ایک امتیازی حیثیت کا حامل تھا۔
اِبتدائی تعلیم اپنے والد ماجد اور برادرِ اکبر سیدی اعلی حضرت -علیہما الرحمہ- سے حاصل کی۔ نعت گوئی کی تعلیم بھی اپنے برادرِ اکبر سے پائی، اور کلام مجاز میں بلبل ہندوستان حضرت داغ دہلوی -رحمۃ اللہ علیہ- سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ داغ دہلوی کے قیام رامپور کے دوران آپ اُن کے پاس حاضر ہوا کرتے۔ داغ دہلوی کو آپ سے خاص اُنس تھا اور اکثر پیارے شاگرد کہہ کر خطاب کیا کرتے۔ اس کا اظہار مولانا حسن رضا خود اپنے ایک شعر میں یوں کرتے ہیں :
پیارے شاگر د تھا لقب اپنا ٭ کس سے اس پیار کا مزا کہیے
کلام مجاز میں آپ کا دیوان’ ثمر فصاحت آپ کی غیر معمولی ذہانت و ذکاوت، مزاج کی شوخی و شگفتگی اور زندہ دلی کا بین ثبوت ہے۔ ثمر فصاحت کا تاریخی مادہاے نام تو ۱۳۱۹ ھ ہے، مگر اس کی طباعت اولی ۱۳۲۷ ھ میں ہوئی۔ رنگ مجازی میں آپ نے فارسی میں بھی کلام فرمایا، جس کا نام ’قند پارسی ہے۔ نہایت مختصر ہونے کی وجہ سے اس کو ثمر فصاحت کے ساتھ ہی ملحق کر دیا گیا ہے۔
۱۳۲۵ھ میں مع عیال حج سے شرف یابی کے بعد آپ نے کلام مجاز ترک کر دیا، اور محض نعت اور منقبت کو اپنا مشغلہ بنا لیا، چنانچہ نعت میں ایک مکمل دیوان ترتیب دیا جس کا نام ’ذوق نعت رکھا۔ ذوق نعت کی طباعت اولی پر خود سیدی اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- نے قطعاتِ تاریخ طباعت تحریر فرمائے۔
نعت گوئی کے قواعد وضوابط آپ نے اپنے برادر اکبر سیدی اعلی حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان -علیہ رحمۃ الرحمن- سے سیکھے، جس کا اظہار آپ نے ایک مرتبہ یوں فرمایا :
مولانا کافی اور حسن میاں مرحوم کا کلام اوّل سے آخرتک شریعت کے دائرہ میں ہے۔ اِن کو ( یعنی مولانا حسن کو) میں نے نعت گوئی کے اُصول بتادیے تھے، ان کی طبیعت میں ان کا ایسا رنگ رچاکہ ہمیشہ کلام اسی معیارِ اعتدال پر صادر ہوتا، جہاں شبہہ ہوتا مجھ سے دریافت کر لیے۔ ہندی نعت گویوں میں ان دو کا کلام ایسا ہے، باقی دیکھا گیا ہے کہ اکثر قدم ڈگمگا جاتا ہے۔(۱)
آپ کی تحریر کردہ نعتیں زباں زد خاص وعام ہیں۔ ایک فصیح البیان شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ بلند پایہ نثر نگار بھی تھے، جس کا بین ثبوت آپ کی تصانیف ہیں، جن میں تزک مرتضوی، دین حسن، آئینۂ قیامت، بے موقع فریاد کا مہذب جواب، نگارستانِ لطافت در ذکر میلاد شریف وغیرہ شامل ہیں۔

(۱) الملفوظ: حصہ دوم، ص ۴۳۔۴۱ مطبوعہ کراچی۔
۲۲/ رمضان ۱۳۲۶ھ[۱۹۰۸ئ]کو بعمر۵۰ سال، ۶ماہ میں بعارضۂ تپاِس جہانِ فانی سے رحلت فرماگئے۔ آپ کی وفا ت پر مختلف مشاہیر نے قطعات تاریخ وصال ہجری و عیسوی رقم کیے، جس میں چند ہدیۂ قارئین کیے جاتے ہیں :
تلمیذ حضرت داغ دہلوی مرحوم جناب علی احسن میاں صاحب معروف بہ شاہ میاں سجادہ نشین سرکار خورد مارہرہ شریف :
یا غافر الذنوب بود رحمت براد ٭ بہر چہار یار دہم از بہر پنجتن
بعد از دعاے مغفرت احسن بسال نقل ٭ گو زینت بہشت بود حاجی حسن۱۳۲۶ھ
تلمیذ حضرت مولانا حکیم نظامی جناب محمد انو رمدرس مدرسۂ ہاشمیہ بمبئی :
کر گئی پرواز روحِ بلبل باغِ سخن ٭ اُڑ گیا رنگ چمن حسن سخن جاتا رہا
عیسوی سن میں کہی انور نے تاریخ وفات ٭ مل کے ہمراہِ حسن حُسنِ سخن جاتا رہا۱۹۰۸ء
تلمیذ حضرت مولانا حسن رضا جناب برجموہن کشور فیروز بریلوی :
سیر دُنیا سے جب ہو گئے سیر ٭ گئے اُستاد سوے دارِبقا
نیّرِ چرخِ نظم تھے اُستاد ٭ ان سے تھی ملکِ شاعری میں ضیا
کیا ہی تھا ان کا پاک وصاف کلام ٭ روزمرہ تھا کس قدر اچھا
جو لکھی نثر بے نظیر لکھی ٭ جو کہا شعر لاجواب کہا
نعت لکھنے میں تھے اگر کامل ٭ تو مجازی میں آپ تھے یکتا
تھی توجہ تلامذہ پر خاص ٭ تھیں عنایات باپ سے بھی سوا
ہوئی یک لخت فرقتِ اُستاد ٭ فلک پیر نے یہ رنج دیا
اب نہیں کوئی قدر دانِ سخن ٭ اَب نہیں لطف شاعری اصلاً
سالِ رحلت بآہ لکھ فیروز ٭ آج افسوس کی حسن نے قضا
(۶جمع ۱۳۲۰ ۔۔۔۱۳۲۶ھ)
ازقلم: محمد ثاقب رضا قادری ضیائی عطاری (ایم، اے)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْکَوْنِ وَ الْبَشَرٖ
حَمْدًا یَّدُوْمُ دَوَامًا غَیْرَ مُنْحَصِرٖ
وَاَفْضَلُ الصَّلَوَاتِ الزَّاکِیَاتِ عَلٰی
خَیْرِالْبَرِیَّۃِ مُنْجِی النَّاسِ مِنْ سَقَرٖ(۱)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَرْضَاہُ، وَالصَّلَاۃُ عَلَی الْحَبِیْبِ وَ اٰلِ الْحَبِیْبِ وَ صَحْبِ الْحَبِیْبِ اُولِی الْفَضْلِ وَ الْجَاہِ، مَا دَامَ لِلسَّمَائِ رَجْعٌ و لِلاَرْضِ صَدْعٌ وَ لِلْبَرِّ رَبْعٌ وَ لِلْبَحْرِ مِیَاہٌ۔ اٰمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
اَما بعد! فقیر حقیر سراپا تقصیر محمد حسن رضا حسنؔ قادری برکاتی بو الحسینی بریلوی -غَفَرَ اللّٰہُ الْقَوِیُّ ذَنْبَہُ الْخَفِیَّ وَ الْجَلِیَّ- اپنے ربِّ قدیر جل جلالہ کی اِعانت اور اُس کے حبیبِ کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی عنایت پر توکل کر کے ناظرانِ حق بیں اور برادرانِ دِیں کی خدمت میں بمحض ہمدردی و خیر خواہی سلسلہ جُنبَانِ خبرت و آگاہی کہ اِس زمانۂ شور و فتن اور شر و محن میں مسئلہ تفضِیل بھی اِک عجب مخمصہ خیز اور تعجب انگیز مسئلہ ہوتاجارہا ہے۔ راہِ قدیم اور صراطِ مستقیم اہل سنت -نَصَرَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی-

(۱) ترجمہ : ہرقسم کی تعریف وتوصیف اللہ رب العزت کے لیے زیبا ہے جو کل کائنات اور بنی نوعِ انساں کا پروردگار ہے۔ ایسی تعریف جو بلا اِنقطاع وحصرتسلسل ودوام کے ساتھ ہوتی رہے۔
اور افضل وپاکیزہ درودوں کے گجرے نچھاور ہیں سرورِ کائنات فخرموجودات علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں جو لوگوں کوآتش دوزخ سے نجات دلانے والے ہیں۔
سے بہک کر ہر جاہل عامی پختہ کار خامی کا مسلک جدا ہے۔
حضراتِ تفضیلیہ کا تو ذکر ہی کیا ہے، وہ تو اپنے ذِہن میں جو فرمائیں، اُن کو سزا ہے، مگر بعض صاحبوں نے تفریط کی ضدمیں اِفراط کی ٹھہرائی، اور حضراتِ شیخین کی تفضیل ہر اِعتبارسے بتائی۔ اہل سنت کو تو اِفراط و تفریط اور خبط و تخلیط سب کا اُٹھانا، لہٰذا فقیر نے بعض خصائص جَلیّہ و فضائل علیّہ حضرت والا سیّدو مولیٰ شیرخدا بازوے مصطفی علی مرتضیٰ -کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْاَسْنٰی- کا نہ جاننے والوں کو بتانا، بھولے ہوؤں کو یاد دِلانا اَنسب و اَولیٰ جانا کہ اِس میں علاوہ اور فائدوں کے رحمتِ اِلٰہی کا نزول کیسا ہے!۔
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مروی: ’علی کا ذِکر عبادتِ خدا ہے۔(۱)
اوروارد ہوا: ’اچھوں کی یاد کفارۂ ذنوب ہے۔(۲)
اور فرمایا: ایک شخص کا ہدایت پانا ہفت اِقلیم ملنے سے خوب ہے۔(۳)
کیا عجب کہ اِن چند سطور سے بھی کوئی بندۂ خدا راہ پاجائے۔ اور دفع اَوہام و رفع اِیہام،اور تذکیر خواص وتفہیم عوام کا اَجرِ تام فقیر کے نام لکھا جائے۔
ع: گر قبول اُفتد زہے عز و شرف

(۱) ذِکْرُعَلِي عبَادَۃٌ ۔ کنزالعمال: ۱۱/۶۰۱حدیث: ۳۲۸۹۴۔۔۔ جامع الاحادیث، سیوطی:۱۳/ ۴۰ حدیث:۱۲۵۰۴۔۔۔ جمع الجوامع، سیوطی: ۱/ ۱۲۶۴۲ حدیث:۱۲۶۸۶۔
(۲) ۔۔۔۔۔ ذکر الصالحین کفارۃ الذنوب۔ ۔۔۔کنزالعمال:۱۵/۹۱۸حدیث: ۴۳۵۸۴۔۔۔ جامع الاحادیث:۱۳/ ۴۰ حدیث:۱۲۵۰۳۔۔۔ جمع الجوامع، سیوطی: ۱/۱۲۶۴۱ حدیث:۱۲۶۸۵۔
(۳) ترجمے کے مطابق کوئی حدیث تو نہ ملی، تاہم اس تعلق سے ایک مشہور متفق علیہ حدیث یہ ہے : واللّٰہِ لأن یُہدَی بِک رجلٌ واحِد خیرٌ لک مِن حُمْرِ النَّعمِ۔ یعنی قسم بخدا! تمہاری ذات سے کسی ایک شخص کا ہدایت پاجاناتمہارے لیے سرخ اونٹنیوں سے بہتر ہے۔ -چریاکوٹی-
اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ o (سورۂ حج: ۲۲/۷۰)
بے شک یہ اللہ کو آسان ہے۔
اِس لیے قبل اَز مقصود چند حرفِ معدود، بطورِ تمہید بطرزِ جدید اصل مسئلہ کے متعلق فہم عام کے لائق لکھ دیے کہ شاید اِتنا ہی کسی کے کام آ جائے۔
در خانہ اگر کس ست ٭ یک حرف بس است (٭)
اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ وَ اِلَیْہِ التَّوْفِیْقُ وَ بِہِ الْوُصُوْلُ اِلٰی ذُری التَّحْقِیْقِ وَحَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ o

بِکَ الْعَیَاذُ اِلٰہِیْ اَنْ اَشَا حَکَمًا
سِوَاکَ یَارَبَّنَا یَا مُنْزِلَ النُّذُرٖ(۱)

علیِ اَعلیٰ، ولیِ والا، مالک و مولیٰ، بلندو بالا، سب خوبیوں والا، سب سے نرالا، ذو الاسمائِ الحسنیٰ و الصفات الاسنٰی اللہ جل و علا و تبارک و تعالیٰ قرآنِ عظیم و فرقانِ حکیم میں اِرشاد فرماتا ہے :
اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقٰکُمْ o (سورۂ حجرات: ۴۹/۱۳)
بے شک تم سب میں بزرگ تر اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمہا را اَتقٰی ہے۔ یعنی سب میں بڑا پرہیز گار۔

(٭) یعنی اگر مجلس میں کوئی حرف شناس موجود ہو، تو اس کے لیے ایک اِشارہ ہی کافی ہے۔
(۱) ترجمہ: اے میرے پروردگار! میں تیری پناہ چاہتاہوں اِس سے کہ تیرے سوا کسی اور کو (اپنے معاملات ومہمات میں ) حَکَم و فیصل بناؤں۔ اے مالک ومولا! وہ توہی تو ہے جو نذریں پوری فرماتا ہے، (اوربندوں کی آرزوئیں بَرلاتا ہے)۔
یہاں تو اَتقٰیکو سب پر تفضِیل اور عند اللہ زیادتِ کرامت میں ترجیح دی جارہی ہے اور دوسری (۱)جگہ فرماتا ہے :
وَ سَیُجَنَّبُھَا الْاَتْقَی الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَہٗ مِنْ نِّعْمَۃٍ تُجْزٰی اِلَّا ابْتِغَائَ وَجْہِ رَبِّہِ الْاَعْلٰی وَ لَسَوْفَ یَرْضٰی o (سورۂ اللیل :۹۲/ ۱۷تا۲۱)
اور نزدیک ہے کہ جہنم سے بچایا جائے گا وہ سب میں بڑا پرہیزگار جو اپنا مال دیتا ہے ستھرا ہونے کو اور اُس پر کسی کا ایسا اِحسان نہیں جس کا بدلا دیاجائے سوا اپنے برتر پروردگار کی رضا چاہنے کے اور بے شک قریب ہے کہ وہ راضی ہو گا۔

(۱) یہاں بعض حضرات اِرشاد فرمانے لگتے ہیں کہ آیت میں اتقی سے تقی مراد ہے۔ اِس خدشے کا تفصیلی جواب تصانیفِ جلیلۂ حضرت مولانا المعظم حامی السنن ماحی الفتن جناب مولوی احمد رضا خاں مد ظلہم العالی کا حصۂ خاصہ ہے، خصوصاً رسالہ ’الزلال الانقٰی کہ خاص اِسی آیت کی تفسیر میں نہایت تحقیق و تدقیق کے ساتھ تالیف فرمایا جس میں دلائل و براہین سے روزِروشن کی طرح واضح کیا گیاکہ نہ یہ قول حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول اور نہ ہی صحابہ و تابعین سے، ورنہ یہ خبر کہ ’ ابو بکر کو میری ساری اُمت سے تولا،تو ابوبکر کا پلہ غالب رہا سراپا غلط ہو جائے۔۔ ۔۔۔۔۔ (یہاں بیاض ہے)۔ ۔۔۔۔۔۔ اور نہ قرآن کو بلاوجہ ظاہر سے پھیرنا روا، نہ بر تقدیر تسلیم اِس تاوِیل سے ہمارے اِستدلال میں کچھ سقم آیا۔ غرض اِن مباحثِ دَقیقہ کی تفصیل تو اُسی رسالہ میں ہے، بالفعل ذرا ’’تفسیر عزیزی ملاحظہ ہو جائے، فرماتے ہیں :
’فرقۂ تفضیلیہ گویند: مراد اَز اتقی دریں آیت تقی ست، زیر ا کہ ابوبکر صدیق در تقوی کم تر از جناب پیغمبر بودند۔ اہل سنت جواب می گویند کہ اتقی را بہ معنی تقی گرفتن خلاف لغتِ عربی است۔ پس حمل کلامِ اِلٰہی کہ قرآن عربی ست براں درست نہ باشد و ضرورتے کہ دریں حمل بیان کردہ اند مندفع ست بہ آں کہ کلام دریں ہا بر ناس ست نہ در پیغمبراں الخ اھ ملخّصاً۔ و التفصیل فیہ واللہ تعالیٰ اعلم ۱۲۔ عبدہ حسن عفی عنہ
(ترجمہ : فرقہ تفضیلیہ کا کہنا ہے کہ اس آیت میں اتقی سے مراد تقی ہے، کیوں کہ ابوبکر صدیق تقویٰ میں پیغمبراعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کمتر ہیں۔
اہلسنّت اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ’ اتقی کو تقی کے معنی میں لینا عربی لغت کے خلاف ہے، تو کلامِ الٰہی کو-جوکہ عربی زبان میں ہے- اس پر محمول کرناکب درست ہو سکتا ہے!۔ لہٰذا اس اِشکال کو ختم کرنے کی بس یہی صورت ہے کہ یوں کہا جائے: یہاں خطاب لوگوں سے ہے نہ کہ پیغمبروں سے۔)
اَئمہ دِین فرماتے ہیں :
آیۂ کریمہ میں بالاجماع اَتقٰی سے جناب سیّدنا اِمام المتّقین ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مراد ہیں اور یہ معنی اَحادیثِ کثیرہ سے بھی ثابت ہے، حتی کہ طبرسی نے اپنے رِفض کے باوجود’تفسیر مجمع البیان میں اِسی کو مقبول رکھا اور اِنکار کا یارا اور اِقرار سے چارا نہ پایا۔
اب یہاں تو یہ فرمایا کہ صدیق اَتقٰیہیں اور پہلی آیت(۱) میں یہ اِرشاد ہو چکا

(۱) جب بعض حضراتِ مدعیانِ علم و ذکا کی رگِ منطقیت جوش میں آتی ہے، تو فرماتے ہیں :
کریمہ اولیٰ میں اکرم موضوع ہے اور اتقی محمول، تو اِنتظامِ شکل غیر معقول، اور عکس کیجیے تو کلیت کرے نامقبول، حالاں کہ شانِ نزول کا لحاظ، طرق تخاطب کا اِعتبار روشِ کلام کا اِقتضاہے۔ حضورِ اقدس! تفاسیر و اَخبار اِس فلسفیانہ (سوچ کی) بیخ کنی کر رہے ہیں۔
مولانا رضا مدظلہ الاعلیٰ نے رسالہ مذکورہ میں بہ براہین قاطعہ ثابت فرما دیا ہے کہ درحقیقت یہاں اتقی موضوع ہے اور اکرم محمول اور نہ بھی مانو، تو صحتِ عکس میں کلام کرنا باطل و مخذول اور نہ بھی مانو تو یوں ہی ان آیات سے۔۔۔(اس جگہ بیاض ہے)۔۔۔ اکابر محققین علماوفقہا ان آیات سے تفضیل صدیق پر اِستدلال کرتے آئے، کچھ تو سمجھتے ہوں گے یا اُن سب کی نظر سے آپ کی نظر وسیع اور سب کے پایہ سے آپ کا پایہ رفیع! خیر سر دست کی صفر شکنی کو ’تفسیر کبیر ملاحظہ ہو، فرماتے ہیں :
’فان قیل: الآیۃ دلت علی أن کل من کان اکرم کان اتقی، و ذلک لا یقتضی ان کل من کان اتقی کان اکرم۔ قلنا وصف کون الانسان اتقی معلوم مشاہد، ووصف کونہ أفضل غیر معلوم ولا مشاہد، و الإخبار عن المعلوم بغیر المعلوم ھو الطریق الحسن، اما عکسہ فغیر مفید، فتقدیر الآیۃ کانہ وقعت الشبہۃ فی ان الاکرم عند اللّٰہ من ہو؟ فقیل: ہو الأتقی، و اذا کان کذلک کان التقدیر اتقاکم اکرمکم عند اللّٰہ۔ انتہٰی۔ و اللّٰہ تعالی اعلم۔ ۱۲ عبدہ حسن غفرلہ
یعنی اگر یہ اِعتراض کیا جائے کہ مذکورہ آیت سے تو یہ سمجھ میں آرہا ہے کہ ہر اکرماتقی ہے، لیکن اس سے یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہر اتقی اَکرم بھی ہے۔ تواس کا جواب یہ ہے کہ جہاں تک رہی بات کسی آدمی کے اَتقی سے متصف ہونے کی تویہ بدیہی اور مشاہدے کی بات ہے، لیکن افضلیت سے متصف ہونے کا معاملہ غیرمعلوم و غیرمشاہد ہے۔ اور (استدلال کا) بہترین طریقہ یہ مانا گیا ہے کہ ایک معلوم چیزکی خبرغیرمعلوم چیز سے دی جائے، کیوں کہ اگر اس کے برعکس کیا گیا تووہ خبربے فائدہ ہو گی۔ تو اب اس قاعدے کی روشنی میں آیت پاک کو دیکھئے، اور یوں سمجھئے کہ گویا اس بات میں شبہہ ہو گیا کہ اللہ کے نزدیک ’اکرم کون ہے؟، تواسی کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ’اتقی ہے۔ لہٰذ ا اَب آیت کی تقدیر یہ ہو گی کہ تمہارا اَتقی ہی اللہ کے نزدیک اکرم ہے۔
کہ ہمارے نزدیک اَکرم وہ ہے جو اتقی ہو، تو گواہیِ اِلٰہی سے صاف ثابت ہو لیاکہ صدیق اللہ کے نزدیک تمام اُمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اَکرم و افضل اور اعظم و اَجل ہیں۔ وہُوَ المقصُودُ و الحمْدُ للّٰہِ ربّ العٰلَمِینَ۔

تدلیِ جبروتِ اِلٰہی

ہاں کدھر گئے اَفضلیتِ صدیق میں رخنے ڈالنے والے!
کیا ہوئے اِس منصبِ رفیع کو ہلکی باتوں پر ڈھالنے والے!!
ربِّ جبار قہار سے شرمائیں اور ذرا اَکْرَمَکُم عِنْدَ اللّٰہِ کے معنی فرمائیں ! !!
کیا یہاں سے محض سیاست و خلافت وغیرہما اُمورِ ظاہریہ کی خبر ملتی ہے، یا نسیمِ تحقیق سے اللہ کے نزدیک زیادتِ عزت، علوِ مرتبت اور بلندیِ منزلت کی کلی کھلتی ہے!، واللہ الموفق۔
اَلَا تَعَالَ اِلَی الْمُخْتَارِ مِنْ مُّضَرٍ
صَلَّی الْاِلٰہُ عَلَی الْمُخْتَارِ مِنْ مُّضَرٍ(۱)

ملک العٰلمین مالک الاوّلین و الآخرین بندۂ خالق و مولاے خلائق حضور پُرنور محمد رسول اللہ اَروَاحُنَا فِدَاہُ صَلَّی اللّٰہُ تَعٰالٰی عَلَیْہِ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ بَارَکَ وَسَلَّمَ عَلَیْہِ وَعَلٰی جَمِیْعِ اَحْبَابِہٖ اِرشاد فرماتے ہیں :
اَبُوْ بَکْرٍ وَ عُمَرُ خَیْرُ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَ وَ خَیْرُ اَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَ خَیْرُ اَھْلِ الْاَرْضِیْنَ اِلَّا الْاَنْبِیَائَ وَ الْمُرْسَلِیْنَ۔

(۱) لوگو! آؤ آؤ اُس مختارِ کائنات اکی بارگاہِ بے کس پناہ کی طرف جن کا اِنتخاب اللہ پاک نے بنو مُضَر سے فرمایا ہے۔ اے اللہ! توبھی مضرکے اس برگزیدہ اور چنندہ(رسول) پررحمتیں نازل فرما۔
-رواہ الامام ابو عبد اللّٰہ الحاکم صاحب الصحیح المستدرک علی البخاری و المسلم فی الکنٰی و الامام ابن عدی فی ’’الکامل و الحافظ الخطیب فی ’التاریخ کلّھم عن سیّدنا ابی ھریرۃ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ-
ابوبکر و عمر بہتر ہیں سب اگلوں پچھلوں سے اور بہتر ہیں تمام فرشتوں سے اور بہتر ہیں تمام آدمیوں سے سوا اِنبیا و مرسلین کے۔ علیہم الصلوٰۃ والسلام اجمعین۔(۱)
تجلی جلالِ مصطفوی
کیوں صاحبو! اگر قربِ اِلٰہ اور کرامتِ جاہ و علو پاے گاہ میں رُتبہ حضرت مولیٰ ہی کا زائد ہوتا تو یہ اَلفاظ شیخین ہی کی نسبت تو (نہ) فرمائے جاتے!۔ ہم تو جانیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک جس کی قدر زیادہ وہی سب زمین و آسمان والوں اور اگلوں پچھلوں سے بہتر ہو گا۔ یہ طرفہ تماشا ہے کہ مرتبہ میں وہ بڑے اور جہان بھر میں بہتری ان کو!۔
کیوں منصفو! کیا قربِ اِلٰہی اور کمالِ معرفت میں علو و تناہی کوئی ایسی کم قدر چیز ہے جسے ہر گز مبناے اَفضلیت نہ ٹھہرالیں اور اُس کے ہوتے ہوئے جہان بھر میں بہتری و برتری دوسرے پائیں !۔
کلاوَاللہ! اصل کام قربِ خداوندی ہے اور جسے اِس میں زیادتی اُسی کو سب سے بہتری وبلندی ہے، اور اگر -معاذاللہ- حدیث میں اسی سیاست و خلافت اور ملک داری و ملک گیری پر نظر ہے اور اسی میں ابو بکر و عمر کو سب سے بہتر فرمایا گیا، تو ہمیں معلوم نہیں کہ ملائکۂ آسمان نے سلطنت چھوڑ کہیں کی صوبہ داری بھی کی ہو، پھر اُن سے اِس بات میں زیادہ ہونا کیا معنی!۔

(۱) الکامل ابن عدی:۲/۱۸۰۔۔۔ جمع الجوامع سیوطی:۱/۵۰۶حدیث: ۲۳۰۔۔۔ کنزالعمال :۱۱/۵۶۰۔
خلاصہ یہ کہ ہم یہاں ما فیہ التفاضل کو (یعنی جس چیز میں فضیلت دی گئی ہے اس کی بابت) پوچھتے ہیں اور اُس کا مفضل اور مفضل علیہ میں اِشتراک لازم کما لا یخفی۔
اِنْ شِئْتَ فَانْہَضْ اِلَی الْفَارُوْقِ تَسْاَلْہٗ
فَالْحَقُّ یَظْہَرُ مِنْ اَلْفَاظِہِ الْغُرَرٖ(۱)

امیر المومنین اِمام العادِلین غیظ المنافقین حضرت سیّدنا و مولانا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :
لَو وُزِنَ اِیْمَانُ اَبِیْ بَکْرٍ بإیمَانِ أہلِ الأرضِ لَرَجَحَ بِہِمْ۔
-رواہ اسحٰق بن راھویہ و البیھقیّ فی ’شعب الایمان بسند صحیح-
اگر ابو بکر کا اِیمان سب آدمیوں کے اِیمان سے تولا جائے، تو بے شک ابو بکر کا اِیمان غالب آئے۔(۲)
بلکہ ’کامل امام ابن عدی اور ’مسند الفردوس میں بہ روایت حضرت سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مروی حضور اقدس سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں :
لَوْ وُضِعَ اِیْمَانُ اَبِیْ بَکْرٍ عَلٰی اِیْمَانِ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ لَرَجَحَ بِھَا۔
اگر ابو بکر کا اِیمان اِس تمام اُمت کے اِیمان پر رکھا جائے، تو یقیناً ابو بکر کا اِیمان ہی غالب آئے گا۔(۳)

(۱) ترجمہ: اگر جی نہ بھرے توجاؤ عدالت فاروقی رضی اللہ عنہ میں جا کراِس مسئلے کی بابت پوچھ لو، اُن کے الفاظِ گہر بار بھی اِسی حقیقت کوبے غبار کرتے نظر آئیں گے۔ (اور ان کی زبان سے تو ہمیشہ حق ہی نکلتا ہے)۔
(۲) مسنداسحق بن راہویہ:۳/۱۷۲حدیث: ۱۱۳۴۔۔۔ شعب الایمان:۱/۴۲حدیث: ۳۵۔۔۔ الابانۃ الکبریٰ ابن بطہ:۳/۱۸۳حدیث: ۱۱۵۵۔۔۔ کنز العمال:۱۲/۴۹۳حدیث:۳۵۶۱۴۔
(۳) الکامل ابن عدی: ۵/۲۶۰۔۔۔ اُصول اعتقاد اہل السنہ والجماعہ لالکائی:۶/۱۸حدیث:۱۹۸۰۔
یہ حدیث چند طرق سے مروی ہے، اور اِمام عبد اللہ بن مبارک نے اپنی کتاب ’الزہد اور معاذ بن المثنیٰ نے ’مسند مسدد میں بھی اسے روایت کیا ہے۔ اصل حدیث صحیح ہے اور صحاح (۱) میں اُس کا شاہد موجود۔ و الحمد للہ ربّ العالمین۔

صولتِ فاروقی

بعض جلد باز ایسی حدیثیں سن کر یہ تو خیال کرتے نہیں کہ جب حدیث صحیح ہے، تو قبول سے کیا چارہ، اور اِعتراض کا کیا یارا !۔ نا فہمی کے باعث کہنے لگتے ہیں کہ دیکھو صاحبو! صدیق کا اِیمان سب سے بڑھا دیا تو -معاذ اللہ- اوروں کا اِیمان ناقص ٹھہرا، حالاں کہ اُن عاقلوں کو یہ خبر نہیں کہ مرتبۂ کمالِ تام اور تمامیِ کامل کے بعد اکملیَّت کے ہزاراں ہزار درجے ہیں جن میں کسی کو -عیاذاً باللہ- ناقص نہیں کہہ سکتے، مگر پھر بھی آپس میں تفاوت ہے۔

(۱) و لہ شاہد فی ’السنن ایضا عن ابی بکرۃ مرفوعا انّ رجلا قال : یارسول اللّٰہ! رایت کأن میزانا نزل من السماء فوزنت انت و ابو بکر فرجحت انت، ثم وزن ابوبکر عن بقی فرجح۔ الحدیث انتہٰی المقاصد الحسنۃ للامام السخاوی۔
اقول: علاوہ بریں حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ اِرشاد ہے کہ ہم نے دیکھا ترازو اُتری۔ میں اور ابو بکر تو لے گئے۔ مَیں غالب آیا، پھر ابو بکر کو میری ساری اُمت سے تولا، ابوبکر کا پلہ غالب رہا، پھر عمر کو باقی اُمت سے تولا، عمر راجح ٹھہرا۔ا لیٰ آخر الحدیث۔
متعدد ائمہ مثل امام احمد، اِمام طبرانی، امام اِبن عدی، اِبن قانع، اِبن مندہ اور اِبن مردویہ نے بہت سے صحابہ کرام مثل حضرت عبد اللہ بن عمر، حضرت معاذ بن جبل، حضرت اُسامہ بن شریک، حضرت عبد اللہ بن عباس، حضرت ابو اُمامہ باہلی اور حضرت محاربی رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے روایت کیا ہے۔ کما ذکرہ مولانا اخی المعظّم فی کتاب التفضیل فلیرجع الیہ من حاول التفصیل۔ و اللّٰہ تعالٰی اعلم۔ ۱۲ حسن غفرلہ
اے برادر بے نہایت در گہیست
آنچہ بر تومی رسد بر وے ما لیت(۱)
دیکھو! ایک وقت وہ تھا کہ افضل الانبیاء و المرسلین بعد النبی ا یعنی سیّدنا اِبراہیم خلیل الرحمن علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا :
رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰی o
اِلٰہی! مجھے دکھا دے تو کیوں کر مردے جِلاتا ہے؟۔
اِرشاد ہوا : اَ وَ لَمْ تُؤْمِنْ o
کیا تجھے یقین نہیں !۔عرض کیا :
بَلٰی o یقین کیوں نہیں !۔
وَلٰکِنْ لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیْ o (سورۂ بقرہ:۲/ ۲۶۰)
لیکن آنکھوں سے دیکھنا اِس لیے چاہتا ہوں کہ میرے دِل کو خوب اِطمینان ہو جائے۔
تو دیکھو! حسن اِیمانِ اِبراہیمی کہ حضور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایمان کے بعد تمام عالم کے اِیمان سے اَقویٰ و اکمل ہے، اُس کے بعد بھی ایک درجہ اور تھا، جس کی خواستگاری کی گئی۔ اور اُس پر بھی اور مرتبہ وراء الورا کا ہے، جو ہمارے حضور پُرنور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوحاصل۔ اب کیا -معاذ اللہ- کوئی اِیمان خلیل اللّٰہی کو کسی وقت میں ناقص کہہ سکتا ہے! -و استغفر اللہ العظیم-

(۱) یعنی اے میرے بھائی!اس درگاہ کی کوئی اِنتہا نہیں، جس منزل پر بھی پہنچو، وہیں ٹھہر مت جاؤ۔ (بلکہ آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے رہو) کچھ یہی مفہوم اُردو کے شاعرنے یوں باندھا ہے ؎
یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کے خود اُٹھالے ہاتھ میں مینا اُسی کا ہے

ھَلُمَّ اَسْرِعْ نُسَائِلُ عِنْدَ حَیْدَرَۃٍ
اَنْ لَّا تَقُوْلَ تَحَاکَمْنَا اِلٰی عُمَرٖ(۱)

امیر المومنین اِمام الواصلین قاتل الخوارج دامغ الروافض قامع المفضّلین حضرت سیّدنا و مولانا علی اَسد اللہ الغالب کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے (۲)ہیں :

(۱) ترجمہ: اَب آؤجلدی کرو، چلتے ہیں دربارِ حیدری (باب العلم) میں، اور اِس مسئلے کاحل معلوم کرتے ہیں۔ تاکہ تمہیں یہ کہنے کا چارہ نہ رہے کہ ’ہم نے توصرف عمرفاروق ہی سے فیصلہ لیا ہے۔
(۲) حدیثِ مرتضوی : دارقطنی حضرت ابو جحیفہ سے -جوکہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی اور امیر المومنین کرم اللہ تعالی وجہہ کے مقرب تھے اور جناب امیر اُنھیں واجب الخیر فرمایا کرتے- روایت کرتے ہیں :
انّہ کان یری انّ علیًّا افضل الامّۃ فسمع اقواما یخالفونہ فحزن حزنا شدیدا، فسألہ علي بعد ان اخذہ بیدہ و ادخلہ بیتہ ما احزنک یا ابا جحیفۃ! فذکر لہ الخبر۔ فقال لہ: الا اخبرک بخیر الامۃ خیرھا ابو بکر ثمّ عمر۔ قال ابوجحیفہ: فاعطیت اللّٰہ تعالٰی عھدا ان لا اکتم ھذا الحدیث بعد ان شافھنی بہٖ علي ما بقیت۔
یعنی اُن کے اِعتقاد میں تھا کہ جناب امیر افضلِ اُمت ہیں، پھر لوگوں کو اپنے زعم کے خلاف کہتے سنا، تو اُنھیں سخت رنج ہوا۔ جنابِ مرتضوی ان کا ہاتھ پکڑ کر اپنے معرفت خانۂ اسد اللّٰہی میں لے گئے اور غم کی وجہ پوچھی۔ اُنھوں نے کیفیت عرض کی۔ توآپ نے فرمایا: کیا تمہیں خبر نہ دوں کہ اُمت میں بہترین کون ہیں ؟۔ ابوبکر ہیں، پھر عمر(رضی اللہ تعالیٰ عنہما)۔
ابو جحیفہ فرماتے ہیں : پھر میں نے خدا سے عہد کیاکہ جب تک زندہ رہوں گا، اِس حدیث کو نہ چھپاؤں گا بعد اِس کے کہ خود جناب امیر نے میرے رو بہ رو ایسا اِرشاد فرمایا۔
فائدہ: یہاں سے اُن نادانوں کا وہم خوب اچھی طرح دفع ہو گیاجو اِس قسم کے کلماتِ مرتضویہ کو تواضع پر محمول کرتے ہیں کہ اگر تفضِیل مرتضوی حق تھی تو اپنے ایک سچے دوست کے سچے عقیدہ کو بدل دینا اور اِس اِہتمام کے ساتھ الگ لے جا کر -معاذ اللہ- غلط بات تعلیم فرمانا کون سی تواضع ہے!۔ ۱۲ عبدہ حسن عفا اللہ تعالیٰ عنہ
یرحمک اللّٰہ یا ابا بکر کنت اوّل القوم اسلاما و اخلصھم ایمانا و اشدھم یقیناً و اخوفھم للّٰہ و اکثرھم مناقب و ارفعھم درجۃ و اقربھم وسیلۃ و اشبھھم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ھدیا و سمتا و رحمۃ و فضلا و اشرفھم منزلۃ و اکرمھم علیہ فواللّٰہ لن یصاب المسلمون بعد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بمثلک ابدا۔
-رواہ الامام ابو عمر بن عبد البر فی ’’الاستیعاب عن امیۃ بن صفوان رضی اللّٰہ تعالی عنہ و ابن السمان فی ’’الموافقۃ و المحبّ الطبري فی ’’الریاض النضرۃ فی حدیث طویل جامع لفرائد فوائد تقطع دابر التفضیل-
یعنی اے ابو بکر! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے۔ آپ کا اِسلام سب سے آگے تھا۔۔۔ آپ کا اِیمان سب سے زیادہ خالص۔۔۔ آپ کا یقین سب سے مضبوط۔۔۔ خوفِ اِلٰہی آپ کو سب سے بڑھ کر۔۔۔ مناقب آپ کے سب سے اکثر۔۔۔ درجہ آپ کا سب سے بلند تر۔۔۔ وسیلہ آپ کا سب سے قریب تر۔۔۔ اور جیسے آپ چال ڈھال، مہربانی، اوربزرگی میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم سے مشابہ تھے، ایسا کوئی نہ تھا۔۔۔ اور آپ کا رُتبہ سب سے شریف تر۔۔۔ اور آپ کی عزت بارگاہِ رسالت میں سب سے بڑھ کر۔ سو خدا کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے بعد مسلمانوں پر کسی کا اِنتقال وہ مصیبت نہ ہو گا جیسا آپ کا انتقال!!۔
طرۂ اَسد (۱) اللّٰہی
ہاں ! کہاں ہیں تحقیق پسند دِل اور اِنصاف پسند آنکھیں ! ذرا خوابِ غفلت سے جاگیں اور اِس اِرشادِ ہدایت بنیاد حضرتِ اسد اللّٰہی -کرم اللہ تعالیٰ وجہہ- پر بہ نگاہِ اِیمانی غور کریں کہ یہاں جو حضرت مولیٰ علی صدیق اکبر رضی اللہ عنہما کو سب پر تفضِیل دے رہے ہیں، انھیں اُمورِ ظاہری ملک داری اور ملک گیری وغیرہ بالائی باتوں میں کلام فرماتے ہیں یا خلوصِ اِیمان و قوت، شدتِ خوفِ اِلٰہی اور کثرتِ مشابہت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں کہ روحِ ولایت اور مغزِ معرفت ہے، اور یہ لفظ بھی خیال سے نہ اُتریں کہ ’ابو بکر کی خوبیاں سب سے زیادہ اور درجہ سب سے اُونچا اور مرتبہ سب سے بزرگ اور بارگاہِ رسالت علیہ الصلوٰۃ و التحیۃ میں عزت سب سے افزوں۔

(۱) اِرشادِ علوی : ابوعمرو بن عبد البر ’’اِستیعاب میں حکم بن حجل سے اور دارقطنی اپنی ’’سنن میں راوی سیّدنا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ فرماتے ہیں :
لاَ اَجِدُ اَحَدًا فَضَّلَنِیْ عَلٰی اَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ اِلَّا جَلَّدْتُہٗ حَدَّ الْمُفْتَرِیْ۔
(ترجمہ: اگر میں نے کسی کو اس حال میں پالیاکہ وہ مجھ کو ابوبکروعمر(رضی اللہ عنہما) پرفضیلت و فوقیت دیتا ہے تومیں یقیناً اُس پر بہتان باندھنے والے کی طرح حد نافذ کروں گا)۔
فائدہ : اِمام ذہبی نے اِس حدیث کی تصحیح فرمائی اور اِسی کے قریب اِمام ابو القاسم طلحہ نے کتاب ’السنۃ میں جناب علقمہ سے روایت کیا۔
تنبیہ: اب تو پتہ لگا نا اُس وہم کاذِب کا کہ جناب اسد اللّٰہی حضرات شیخین کو بطور اِنکسار اپنے اُوپر تفضیل دیتے تھے!۔ اچھا انکسار ہے کہ مخلوقِ خدا پر سچی بات میں مفتری ٹھہرا کر اَسّی (۸۰) کوڑوں کا حکم ہوا، اور یہ بھی ثابت ہوا کہ تفضیل شیخین حضرت مولیٰ کے نزدیک قطعی تھی جب تو اُس کے اِنکار پر حد جاری فرمائی، ورنہ حدود تو اَدنیٰ شبہہ سے دفع ہو جاتی ہیں۔ خود مولیٰ علی حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے راوِی: ادْرَؤُا الْحُدُوْدَاور یہیں سے مرفوع ہوا وہ قول جو دربارۂ عدم تضعیف معمر سے منقول ہوا۔ ظاہر ہے کہ کہاں معمر اور کہاں اَسدِ حیدر!۔ ۱۲ منہ حسن۔

طنطنۂ خیبر کشائی

یہاں بھی بعض حضرات فرمانے لگتے ہیں کہ جب وہ اعلیٰ ہوئے، تو یہ اَدنیٰ ٹھہرے۔ اِس مغالطہ کا پورا حل تو وہی ہے جو ’صولتِ فاروقی میں گزرا، اور مرتبہ ٔ اِجمال میں آکر اُن حضرات سے اتنا پوچھ لیجیے کہ آخر حضرت مولیٰ کی ولایت و معرفت حضراتِ حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی معرفت و ولایت سے تو ضرور اَرفع و اَعلیٰ ہے۔ اَب کیا -معاذ اللہ- دونوں شہزادوں کی ولایت اَدنیٰ درجہ میں رکھو گے! یا -عیاذاً باللہ- اُن کو ولی ناقص کہو گے!!۔ خدارا! ایسی تو نہ کہا کرو جو اُلٹی (خود اپنے ہی سرآ) پڑے!۔ واللّٰہُ الھَادِي۔
اِسْمَعْ کَلَامَ اُولِی الْعِرْفَانِ وَالْعُلَمَا
فَفِیْہِمُ الْاُسْوَۃُ الْحُسْنٰی لِمُعْتَبِرٖ(۱)

علما و اَولیا کے اَقوال درکار ہوں تو اِمام حجۃ الاسلام محمد غزالی علیہ الرحمہ’اِحیاء العلوم شریف میں فرماتے ہیں :
’ابو بکر و عمر کی شہرت تو خلافت و سیاست میں ہے اور اُن کی افضلیت معرفت و ولایت میں۔
اور فرماتے ہیں :
’جس کی جس قدر معرفت زیادہ، اُسی قدر اُس پر تجلی اِلٰہی افزوں۔ اِسی لیے ابو بکر پر خاص تجلی ہو گی اور اَوروں پر عام۔(۲)

(۱) ترجمہ: (اب ذرا لگے ہاتھوں ) اَرباب علم وعرفان کے کلامِ حق بیان بھی سنتے چلو، کیوں کہ ایک صاحبِ اعتبار کے لیے ان کی باتیں بھی کسی عظیم نمونہ (اورروشن دلیل) سے کم نہیں ہوتیں !۔
(۲) احیاء علوم الدین:۱/۲۳۔
سیّدی محی الدین ابن عربی قدس سرہ جنھیں حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی نے ’بحر الحقائق لقب دیا،’فتوحات شریف میں فرماتے ہیں :
’مقاماتِ ولایت میں ابو بکر سے اعلی کوئی نہیں۔ اُن کا مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد ہے۔ اُن کا مقام نبوت سے نیچے اور صدیقیّت سے اوپر ہے۔ اُن کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیچ میں کوئی نہیں۔ وہ اپنے وقت کے یکتا ہیں اور اُن کے ماسوا سب اُن کے زیر حکم۔
اور فرماتے ہیں :
’غوث ہر دور میں ایک ہی ہوتا ہے اور وہ اپنے وقت کے تمام اولیا کا سردار ہے، اور چاروں خلیفہ اپنے اپنے وقت کے غوث تھے۔()
قطب العالم اِمام شعرانی کتاب ’الیواقیت و الجواہر میں فرماتے ہیں :
’تمام اولیاے محمدین میں سب سے افضل ابو بکر ہیں، پھر عمر، پھر عثمان، پھر علی۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔()
افندی محمد رومی بر کلی ’طریقۂ محمدیہ میں فرماتے ہیں :
’افضل ولی ابوبکر صدیق ہیں، پھر عمر فاروق، پھر عثمان ذو النورین، پھر علی مرتضیٰ اور اُن کی خلافت بھی اِسی ترتیب پر ہے۔(۱)
سیّدی عبد الغنی نابلسی ’حدیقہ ندیہ میں فرماتے ہیں :
’صدیق اکبر جو تمام اُمتِ محمد ا سے افضل ہیں، تو اُس راز کے سبب افضل ہیں جو اُن کے سینے میں متمکن ہے، جس کے سبب اُنھیں اُس قسم کا قربِ اِلٰہی ملا کہ قیامت تک کسی صدیق کو نہ ملے گا، پھر اگر بعض اولیا مرتبۂ

(۱) بریقہ محمودیہ فی شرح طریقہ محمدیہ:۲/۳۔
تکمیل میں اُن سے بڑھ جائیں اور طریقۂ ہدایت و اِرشاد اُن سے زیادہ جانیں، توکچھ ہرج لازم نہیں آتا۔ ()
اقول: الحمد للہ کہ اس اِمامِ اجل ولی اکمل کے اِرشاد نے حق خوب واضح کر دیا اور مخالفین کے سارے شکوک مٹا دیے۔ یہی عقیدہ ہے ہمارا کہ حضرت جناب شیر خدا -کرم اللہ تعالیٰ وجہہ- کو مرتبۂ اِرشادو تکمیل میں وہ رُجحانِ روشن حاصل کہ صدیق کو ہرگز نہیں۔ اِس لیے سلاسل اَولیا اُس جناب تک منتہی ہوتے ہیں اور وصول اِلی اللہ اُن کے دامن سے وابستہ، مگر اس سے صدیق کے قربِ ربانی اور معرفتِ نفسانی میں پیشی و بیشی نہیں مٹتی۔ وہَوَ المَقصودُ والحَمدُ للّٰہِ۔
امام زرقانی رحمہ اللہ تعالیٰ ’شرح مواہبِ لدنیہ میں فرماتے ہیں :
ابوبکر ’صدیق اکبر ہیں اور علی ’صدیق اصغر۔
اور فرماتے ہیں :
’قطب تمام مقاماتِ ولایت کا جامع و مدار اور اپنے زمانہ میں سب اولیا کا سردار ہوتا ہے اور جمہور اولیا کے نزدیک پہلے قطب نبی ا کے بعد صدیق ہیں، پھر فاروق، پھر عثمان، پھر علی۔ رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین۔
شیخ الوقت سیّدی علی الہجویری -قدس سرہ النوری- جن کی عظمتِ شان اور جلالتِ عرفان دریافت کرنی ہو، تو مولانا جامی کی’نفحاتُ الانس دیکھیے، ’کشف المحجوب شریف میں فرماتے ہیں :
’اگر سچا پکا صوفی درکار ہے، تو صفاے کامل تو صدیق پر نثار ہے کہ وہ تمام اولیا کے اِمام و سردار و پیشوا ہیں۔ اُن کے بعد ہر باب میں عمر تمام جہان کے سیّد و سردار و مقتدا ہیں۔
حضرت خواجہ بہاء الدین نقشبند قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں :
’اکابر اولیا کا اِجماع ہے کہ معرفت و ولایت میں صدیق کو کوئی نہیں پہنچتا۔
مخدوم سیّد اشرف جہاں گیر چشتی سمنانی قدس سرہ فرماتے ہیں :
’اگر پیر ہیں تو محمد رسول اللہ ا اور مرید ہیں تو ابوبکر صدیق ص۔
خدمت مخدوم شرف الدین احمد یحییٰ منیری وغیرہ اکابر اولیا فرماتے ہیں :
’جب تک جہان ہے، نہ رسول اللہ ا سا پیر ہو گا، نہ صدیق اکبر سا مرید۔
اور’شرح آداب المریدین میں فرماتے ہیں :
’عظمت و جلالِ اِلٰہی جیسا ابو بکر کے دل میں تھا، کسی کے دِل میں نہ تھا، عمر و عثمان و علی اور تمام صحابہ کے لیے مقاماتِ عالیہ ہیں، مگر جو کچھ اِن سب سے ورا اور مقامات سے بر تر و بالا ہے، وہ خاص صدیق اکبر کا حصہ ہے۔
قاضی القضاۃ مخدوم شیخ شہاب الدین دولت آبادی فرماتے ہیں :
’ابوبکر افضل الاولیا ہیں، پھر عمر، پھر عثمان، پھر علی۔ جو مولیٰ علی کو ابوبکر و عمر سے بہتر بتائے، وہ رافضی ہے۔
ملک العلما بحر العلوم ’شرح مثنوی مولوی معنوی میں فرماتے ہیں :
’ابوبکر و عمر ولایت و معرفت میں سب سے افضل ہیں، مولیٰ علی کو ولایت کی رُو سے افضل اُمت کہنا مذہبِ روافض پر درست ہو سکتا ہے۔
بالجملہ مصطفی ا کا وہ فرمان، صحابۂ کرام کا یہ اِذعان، خود جناب ولایت مآب کا وہ اِرشاد، علما و اولیا کا یہ اِعتقاد، پھر سنی ہو کر اِن سب کو پس پشت ڈالنا اور دِل سے گڑھ کر نئی راہ نکالنا کیوں کر بنا!۔
یہ دو حرف بطورِ نمونہ عرض کیے گئے کہ شاید کسی حق طلب کو اِسی قدر کفایت کرے، ورنہ تحقیق بالغ اور تنقیح کامل درکار ہو تو تصانیفِ شریفہ حضور پر نور سیّدنا و مولانا و مرشدنا و ماوانا سیّد الواصلین سند الکاملین قبلۂ دِینی کعبۂ یقینی حضرت سیّدنا ابو الحسین احمد نوری میاں صاحب قادری برکاتی احمدی رسولی مارہروی مسند آراے سرکار مارہرہ دامت برکاتہم الباطنہ و الظاہرہ، اور توالیفِ لطیفۂ حضرت اخی المعظم عالم اعلم نخل نو خیز گلشن تحقیق نفحۂ عطر بیز گلبن تدقیق حضرت مولانا مولوی احمد رضا خان صاحبقادری برکاتی احمدی رسولی بریلوی دام ظلّہ العلیّ السمیّ کو مطالعہ کیجیے کہ خدا اِنصاف دے، تو -اِن شاء اللہ تعالیٰ- آنکھیں کھل جائیں اور غفلت و ناواقفیت کے نشے نعرۂ شیرانہ کے حضور ہرن ہوتے نظر آئیں۔

بیا بیا کہ تجلاے حق نما اِیں جا ست
بیا بیا سر باطل بہ زیر پا اِیں جا ست(۱)

اِنْ کَانَ عِنْدَکَ بُرْہَانٌ فَاَبْدِ لَنَا
اَمْ لَا اِمَامَ سِوَی الْاِصْرَارِ وَالْبَطَرٖ(۲)

(۱) یعنی آ جاؤ، چلے آؤ، یہی وہ جگہ ہے جہاں حق کے اَنوار وتجلیات برستے ہیں۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں باطل کا سر( حق کے) قدموں تلے کچلاپڑاہے۔
(۲) ترجمہ: اگر(اپنے دعوے کے ثبوت میں ) تمہارے پاس کوئی دلیل ہوتواسے بلاتکلف ہمارے سامنے پیش کرو، مگر ہمیں معلوم ہے کہ تمہارے پاس محض اِصرار اورتکبروشیخی کے کوئی چارۂ کار نہیں۔

غرش کوسِ حیدری

حضرات سے کوئی اِتنا تو پوچھے کہ ہماری دلیلیں آپ کی سمجھ سے ورا سہی، مگر آپ جو تفضِیل حضراتِ عالیہ شیخین میں طرح طرح کی شاخیں نکالتے اور اِجماعی مسئلہ اہل سنت میں تاویل و تبدیل کے ہاتھوں رنگ رنگ کے رخنے ڈالتے ہیں، آپ کے پاس بھی کوئی حجت ہے یا محض اِیجاد بندہ پر قناعت ہے!۔
زیادہ نہیں دو ہی ایک آیت قطعی الدلالت یا اَحادیث صحیح المتن و السند سے شیخین کا ولایتِ ذاتیہ میں کم ہونا ثابت کر دیجیے، یا سلف و خلف اکابرِ اُمت کا سوادِ اعظم آپ کی طرف ہو، تو اُنہیں کے اَقوال پیش کیجیے، ورنہ کیا ہم پر جبر کیا جاتا ہے کہ ہم تو اپنے دلائلِ قاہرہ سے درگزریں اور حضرات کے خیالی پلاؤ بگھریں۔
کدھر ہے شرمِ تفضِیل کی غیرت!
خدارا! ذرا حمیت وہمت کو کام فرمائیے اور ولایت و معرفت میں کمیِ شیخین پر دلائل سنائیے۔ آیت ہے توکیوں نہیں بتاتے، حدیث ہے توکیوں نہیں دکھاتے، صحابہ سے خبر پہنچی تو سکوت کیوں ہے، اہل بیت نے تصریح فرمائی تو اِدعاے بے ثبوت کیوں ہے؟۔
خود حضرت مولیٰ نے کچھ فرمایا تو دکھاؤ! کس کھو میں چھپا یا، جماہیر ائمہ نے کچھ اَقوال دیے تو اُٹھو، رکھنا کس دِن کے لیے، اور جب ہر طرف سے پشیمانی تو کس برتے پرتتا پانی، مگر اِتنا یاد رہے کہ تحریف و تصرف کے کاوے، تاوِیل و تکلف کے چھلاوے، زورِ زبان کا جلوہ دکھانا، ناموافق کو موافق بتانا، اہل حق نے تو کاہے کو مانا، جونص ہو صریح ہو، جو حدیث ہو صحیح ہو، اَقوال ہوں تو جمہور کے، دلائل ہوں تو شعور کے، طرقِ تمسُّک اور وجوہِ تعارُک محفوظ رہیں، علوم ثلاثۂ اصلین و مناظرہ ملحوظ رہیں، ورنہ تقصیر معاف!۔
ع: مغز ما خورد و حلق خود بہ درید٭، سے کیا حاصل فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِیْ کَیْدَ الْخَائِنِیْنَ۔ (یعنی اگر تم اپنے دعوے پر دلیل نہ لا سکو اورتم ہرگز کبھی نہیں لا سکتے، تواَب تمہیں یقین کر لینا چاہیے کہ اللہ خائنوں کوکبھی راہ یاب نہیں فرما تھا)۔
ہیہات ہیہات اِقامتِ دلائل نصیبِ دشمناں، کاش! دوسروں کی تحریر ہی غور سے سنیں سمجھیں توکیوں ناحق جھگڑیں، بے وجہ بگڑیں، کانٹوں میں اُلجھیں، اور نہیں تو وہ سوالات ہی دیکھیں جو اہل سنت کی طرف سے مطبوع ہوئے کہ اگرچہ بہ ظاہر سوال ہیں، مگر خدا سمجھ دے تو دلائلِ نفیسہ کی ہری بھری ڈالیاں، تحقیق کے بھینے بھینے پھولوں سے مالا مال ہیں۔ کاش! سب مل کر اُنھیں کے جواب پر ہمت فرمائیں کہ تعصب نہ ہو تو -اِن شاء اللہ تعالیٰ- بہ نگاہِ اَوّلین صراطِ مستقیم پر آ جائیں۔
وَ لٰکِنَّ الْھِدَایَۃَ لَنْ تَنَالَا ٭ بِلَا فَضْلٍ مِنَ الْمَوْلٰی تَعَالٰی(۱)
وحسبنا اللّٰہ ونعم الوکیل
مَالِیْ اَرَاکَ سَلِیْطًا تَشْتِمُ الْعُلَمَا
اِنَّ الشَّتِیْمَۃَ یَا ھٰذَا مِنَ الْکُبَرٖ(۲)

(۱) ترجمہ: لیکن جب تک مولاجل مجدہ کا خاص فضل اور اُس کی عنایت شامل حال نہ ہومنزلِ ہدایت تک کسی کو رسائی نصیب نہیں ہوتی۔
(٭) یعنی (کیا دانش مندی ہے کہ ) ایک طرف تواپنی بے بنیاد باتوں سے ہماری دماغ سوزی کی، اور دوسری طرف بیجا دعوے کر کے اپنے گلے پھاڑے!۔
(۲) ترجمہ: آخر یہ کیا بات! کہ میں تجھے اَرباب علم و فقہ پرزبانِ طعن دراز کرتا دیکھ رہا ہوں۔ شاید تجھے معلوم نہیں کہ سب وشتم ہمیشہ کبرونخوت کی کوکھ سے جنم لیا کرتے ہیں۔

پَرتوِ شانِ شبری

اچھا! نہ سہی، ہم تمہاری خاطر سے یوں ہی مانے لیتے ہیں کہ -خدا نہ کردہ- حضرات کی طرف بھی دلائلِ صریحہ صحیحہ موجود ہیں، مگر آخر یہ اَحادیث و اَقوالِ علما و اَولیا جو ہم پیش کرتے ہیں، جن میں ہمارے مذہب کی صاف صریح روشن تصریح ہے، یہ بھی تو اہل سنت کے قدوہ و پیشوا ہیں، پھر نقول بھی اِس بلند پایہ کی کہ اُن مذہب کو مذہب جمہورِ اَولیا فرمائیں، اور اکابر صوفیہ اِجماعِ اکابر بتائیں۔
اَب اگر ہم غریبوں نے اُن کے پاک مبارک دامنوں سے وابستگی کی، تو کون سا گناہ ہوا، جس پر -خدا کی پناہ- بغض و حسد، غیظ و غضب اور شتم و سب کے طومار بندھے، خانۂ تعصب میں اَلقابِ سیۂ خروج و نصب کے بندھنوار بندھے۔
اِتنا تو دیکھا ہوتاکہ جو کچھ ہم کہتے ہیں وہ اُن ائمہ دِین، علمائے عاملین اور اولیاے کاملین کے کلماتِ طیبات میں حرف بہ حرف مصرَّح ہے یا نہیں ؟، اگر نہ ہو، تو ہم ملزم اور ہو تو اِتنا دکھا دو کہ آج تک ان علما و اولیا پر اِس مسئلہ میں کبھی طعن و تشنیع کے لام بندھے، یا -معاذ اللہ- خارجی ناصبی نام رکھے گئے، اور جب ایسا نہیں تو عزیزو! اُن کے پیرو پر کیوں غضب کی نگاہیں ٹوٹ پڑیں !۔
ہائے قحط اِنصاف! اوّل تو تمہاری طرف تصریحات کب ہیں !، اور ہوں بھی تو ایسے مشاہیر ائمہ کہاں ! ! اور ہوں بھی تو جمہور و شاذ کا فرق کدھر جائے گا۔ اور نہ بھی سہی تو اُن کی وجہِ ترجیح کیا۔ اور ہو بھی تو غایت درجہ مسئلہ اہل سنت میں خلافی ٹھہرے گا، پھر تمہارے ان کلمات خشم و شتم کا کچھ حساب خدا کے یہاں ہے یا نہیں ! ؎
من آں چہ شرط بلاغ ست با تو می گو یم
تو خواہ از سخنم پند گیر و خواہ ملال(۱)

واللّٰہُ تَعَالٰی الْہَادِیْ۔
العَبْدُ یُثْنِی عَلَی المَولٰی بِمَحْمِدَۃٍ
اَشْہیٰ مِنَ الدَّرِّ بَلَ اَبْہیٰ مِنَ الدُّرَرٖ(۱)

بوسۂ پاے قنبری

جب ہمارے مہربان مخالف-بحمداللہ- عاجز آتے اور ہمارے اصل مذہب میں کوئی ذریعۂ طعن نہیں پاتے تو ناچار ہو کر اِفترا و بہتان کی پناہ میں جاتے ہیں کہ فلاں بندۂ خدا تو -معاذ اللہ، معاذ اللہ- حضرت مولیٰ علی -کرم اللہ تعالیٰ وجہہ- کی تنقیصِ شان کرتا ہے۔ فلاں تو-استغفر اللہ، استغفراللہ- حضرات شیخین کی تفضِیل مِن جمیع الوجوہ کا دم بھرتا ہے، حالاں کہ علمائے اہل سنت کے رسائل و تحریرات میں اِس جہالت کا صاف و صریح ردّ مذکور ہے، بلکہ جو جزوِ عقائد مہری دستخطی ان حضرات کے بعض اکابر نے حضرت اخی المعظم مولانا مدظلہ الاکرم سے بہ حیلۂ قبول مذہب و اختیار سنّیت منگوایا تھا، اُس میں بھی تفضِیل من کل الوجوہ پر کھلی تشنیع مسطور ہے، مگر اِغواے عوام کے لیے طومار بندیوں سے باز نہیں آتے اور مواخذۂ یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ سے مطلق ہراس نہیں لاتے۔

(۱) یعنی میرا کام پندونصیحت کے چراغ جلاتے جانا ہے، سو میں وہ کام کر رہاہوں، اب آپ خواہ اس سے نصیحت کی روشنی حاصل کریں یاملال کی آگ میں جھلسیں، (یہ آپ کی اپنی مرضی ہے)۔
(۲) ترجمہ: جب ایک بندہ اپنے مالک ومولا کی اپنے خاص آہنگ وترنگ میں حمدوثنا بیان کر رہاہوتا ہے تو وہ اس کے لیے دودھ سے کہیں زیادہ لذیذاورموتیوں سے کہیں زیادہ بیش قیمت ہوتا ہے۔
ہر چند کہا جاتا ہے کہ تعظیم شانِ رَفیع اور مکانِ مَنیع حضرت شیر خدا مشکل کشا -کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الاسنیٰ- ہم سنیوں کا عین اِیمان اور جو مردود اُس جنابِ گردوں قباب کو -معاذ اللہ- اَدنیٰ نگاہِ تحقیر و تنقیص سے دیکھے، جہنم کا کندہ، اِبلیس کا بندہ، پکا شیطان ہے۔ اِس میں شک نہیں کہ ہم حضرات شیخین کو اُس جناب سے افضل جانتے ہیں، مگر یہ خاص ہمارا ہی عقیدہ نہیں، تمام ائمۂ اہل سنت ایسا ہی مانتے ہیں۔
اگر تفضِیلِ افضل توہینِ مَفضُول ٹھہرے توآدمی اپنے اِیمان سے ہاتھ دھو بیٹھے کہ اگر حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تمام اَنبیاے سابقین سے افضل نہ کہے تو خدا کا غضب نازل ہو، کہے تو تمہارے طور پر توہین اَنبیا کا مرتکب ٹھہر کر جہنم اَبدی میں داخل ہو۔ بے چارہ کس بَلا میں پڑا، نہ راہے رفتن نہ روے ماندن۔ (۱)
اِسی لیے ہمارے ائمہ تصریح فرماتے ہیں کہ فضل شیخین فضل ختنیَن سے زائد ہے، بغیر اِس کے کہ فضل ختنین میں -معاذ اللہ- کوئی قصور و فتور راہ پائے۔
لیکن کون سنتا ہے، وہاں وہی تہمت و اِفترا کی دُھن بندھی ہے، توہین توہین کی رٹ لگی ہے، لہٰذا فقیر حقیر اُن حضرات کی غرور افگنی اور تکبر شکنی کو حضرت اخی المعظم مولانا رضا مدظلہ کی کتاب تفضِیل سے یہ چند سطر بطور نمونہ نقل کرتا ہے اور اِس رسالہ کا ’اَلرَّائِحَۃُ الْعَنْبَرِیَّۃُ مِنَ المِجْمَرَۃِ الْحَیْدَرِیَّۃِ نامِ تاریخی اور ’تزکِ مرتضوی مشعر سالِ عیسوی لقب دھرتا ہے۔
وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ وَ الْمُعِیْنُ وَ بِہٖ نَسْتَعِیْنُ لِدَفْعِ الْحَاسِدِیْنَ وَ طَرْدِ الْمُفْسِدِیْنَ
تفضِیل کا جویا نہ ہو مولا کی وِلا میں ٭ یوں چھوڑ کے گوہر کو نہ توبہرخذف جا
مولیٰ کی اِمامت سے محبت ہے تو غافل ٭ اَربابِ جماعت کی نہ تو چھوڑ کے صف جا٭

(۱) یعنی نہ توبھاگنے کے لیے کوئی راستہ ہے اورنہ ہی کوئی سمت۔
(٭) موقع کی مناسبت سے یہ اَشعار صاحب کتاب کے مشہور دیوان’ذوقِ نعت سے ماخوذ ہیں۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
نقل تبصرۂ سابعہ از تبصراتِ عشرۂ مقدمۂ ثانیہ ٔ رِسالہ
تفضیل تصنیف منیف حضرت رضا مدظلہ الجلیل
برداشتن داغِ حسرت و بارِ نکبت بر دلِ حاسداں و سرمفسداں گذاشتن(۱)
تبصرۂ سابعہ
قَالَ مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِیْ مُدَی الْاَیَّامِ وَاللَّیَالِیْ :
سُنّیت اُس صراطِ مستقیم کا نام ہے جس میں لَمْ یَجْعَلْ لَّہٗ عِوَجًا(۲) طرفینِ اِفراط و تفریط کی طرف میلان -بحمداللہ- حرام ہے، لہٰذا ہم جس طرح اِن تبصرات میں اپنے مخالفِ اوّل یعنی فرقۂ تفضیلیہ کے خیالاتِ باطلہ و اَوہامِ عاطِلہ کی بیخ کنی کرتے آئے ہیں، واجب کہ کچھ دیر اِدھر سے باگ پھیر کر دو چار باتیں اُن حضرات سے بھی کر لی جائیں جنھوں نے بعض متاخرینِ ہند کے بعض کلماتِ زور آزمائی دیکھ کر بداہتِ عقل و شہادتِ نقل کو بالائے طاق رکھا اور حضرات شیخین یا جناب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی تفضِیل مِن جمیع الوجوہ کا دعویٰ کر دیا کہ جس طرح وہ فرقہ ہمارے طریقِ مراد میں سنگِ راہ ہے، اِن لوگوں کی خلش بھی چشم اِنصاف میں خارِ دامانِ نگاہ ہے۔ جب طرفین کے شبہات کا علاج ہو جائے گا، تو ہم -اِن شاء اللہ تعالیٰ- اپنے نزدیک جو معنی ٔ تفضِیل ہیں، اُن کے چہرۂ تحقیق سے نقاب اُٹھائیں گے کہ مقصودِ اعظم اِن مباحث سے وہی ہے۔ وَاللّٰہُ وَلِیُّ التَّوْفِیْقِ۔

(۱) یعنی (اب ہم ) حسرت و نکبت کے گراں بار بوجھ سے گلوخلاصی کر کے اُسے حاسدوں کے دل اورفسادیوں کے سر پر رکھ چھوڑتے ہیں۔
(۲) اور اس میں اصلا کوئی کجی نہ رکھی۔(سورۂ کہف:۱۸/۱)
اب ذرا تبصرۂ اُولیٰ کی تقریر پر دوبارہ نظر ڈالیے کہ جس طرح اُس سے یہ اَمر منصہ وضوح پر جلوہ گر ہو چکا کہ مجرد کسی فضیلت سے اِختصاصِ مناطِ اَفضلیت و اکرمیت نہیں، ورنہ تناقض بیّن لازِم آئے کہ صحابہ میں اکثر حضرات فضائل خاصہ سے ممتا ز تھے جو اُن کے غیر میں نہ پائے جاتے، اور بہ ہمیں وجہ بعض آحاد صحابہ خلفاے اَربعہ سے افضل قرار پائیں جوکہ خلافِ اِجماع ہے۔ اِسی طرح یہ مقدمہ بھی اِنجلاے تام پا چکا کہ ان حضرات میں ایک کو دوسرے سے بہ جمیع وجوہ افضل اور تمام اَفرادِ محامد میں اعلیٰ و اکمل نہیں کہہ سکتے، ورنہ خصائص خصائص نہ رہیں کَمَا لَا یَخْفٰی۔
فقیر حیران ہے یہ حضرات مفضولیتِ مطلقہ اور اِختصاص بہ خصائص میں منافات نہ مانیں گے یا مولیٰ علی کے مناقبِ خاصہ ہی سے اِنکار کر جائیں گے۔ خدارا! ذرا آنکھ کھول کر کتبِ حدیث دیکھیں جس قدر خصائص وافرہ(۱) حضرت مولیٰ کے مالک و مولیٰ نے اُنھیں عطا فرمائے، دوسرے کو تو ملے بھی نہیں، پھر صریح آفتاب کا اِنکار کیوں کر بن پڑے گا!۔
بحمداللہ ہمارے آقاے نامدار پر وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ(۲) کا ایسا پرتوِ جلیّہ ہے کہ اُن کے فضائل علیّہ ہمارے نشر و تذکیر کے محتاج نہیں، نہ ہماری قدرت اُس کی وسعت رکھے، مگر حبیب کا ذِکر حبیب اور رحمتِ اِلٰہی کا نزول قریب، لہٰذا شوقِ دِلی

(۱) اعلم انّ الفضیلۃ شییٔ والافضلیّۃ شییٔ اٰخر والاوّل ما یقبل فیہ الضعاف ما لم یشتد ضعفھا بخلاف الثانی و ہذہ نکتۃ یجب حفظہا فقد غفل عنہا کثیر من ابناء الزمان، واللّٰہ الہادی۔ ۱۲ منہ
یعنی معلوم ہوناچاہیے کہ فضیلت اور اَفضلیت دو الگ الگ چیزیں ہیں، کیوں کہ فضیلت میں ضعیف روایتیں بھی قبول کر لی جاتی ہیں اگران میں ضعف بہت شدید درجے کا نہ ہو، جب کہ افضلیت میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہ نکتہ بطورِ خاص ذہن نشیں رکھنا چاہیے، کیوں کہ بہت سے ابناے زمانہ (اور دعویدارانِ علم) اِسے بھولے بیٹھے ہیں۔ اور ہدایت فقط اللہ کی توفیق سے ملتی ہے۔
(۲) اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کر دیا۔(سورۂ الشرح: ۹۴/۴)
جوش زن ہے کہ شیخین کی تفضِیل مِن جمیع الوجوہ ماننے والے ذرا سنبھل کر بتائیں کہ وہ کون تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
’لوگ مختلف پیڑوں سے ہیں اور میں وہ ایک درخت سے۔(۱)
ہاں ! وہ علی مرتضیٰ ہے، مصطفی کی شاخ، آلِ مصطفی کی جڑ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ عَلَیْہِمْ وَسَلَّمَ۔
ہاں ! وہ کون تھا، جسے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا۔ جب وہ ہمارا پیارا محبوب روانہ ہوا، محبتِ مصطفوی ا نے جوش فرمایا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند فرما کر دعا کی :
اَللّٰھُمَّ لَا تُمِتْنِیْ حَتّٰی تُرِیْنِیْ عَلِیًّا۔ (۲)
اِلٰہی! مجھے دُنیا سے نہ اُٹھانا جب تک علی کو نہ دیکھ لوں۔
ہاں ! وہ علی ہے محبوبِ خدا و مطلوبِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔
ہاں ! وہ کون ہے، جس کی نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اِرشاد ہے :
’اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی ذرّیت اُس کے صلب میں رکھی اور میری ذرّیت اِس کی پشت میں ہے۔(۳)

(۱) عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہما۔۱۲منہ۔۔۔ جمع الجوامع سیوطی:حدیث:۲۸۳۔۔۔میزان الاعتدال:۲/۳۰۶ حدیث: ۳۸۵۰۔۔۔ کنزالعمال، کتاب الفضائل، فضائل علی رضی اللہ عنہ، حدیث :۳۲۹۴۳، جلد ۱۱، ص ۲۷۹۔ دارالکتب العلمیہ، بیروت۔
(۲) عن امّ عطیۃ رضی اللہ عنہا۔ سنن ترمذی، کتاب المناقب، مناقب علی رضی اللہ عنہ، دارالفکر بیروت، جلد ۵ ص ۴۱۲۔۔۔ معجم کبیر طبرانی:۱۸/۲۴۵حدیث:۲۰۶۷۹۔۔۔ فضائل الصحابہ احمد بن حنبل:۳/۱۷/ ۱۰۰۳ ۔۔۔تاریخ کبیربخاری:۹/۲۰حدیث:۱۴۹۔۔۔ تہذیب الکمال:۳۳/ ۱۸۶ حدیث: ۷۲۷۸۔
(۳) طب عن جابر، خط عن ابن عبّاس رضی اللہ تعالی عنہم۔ ۱۲ منہ مدّ ظلّہ [کنزالعمال، کتاب الفضائل ذکر الصحابۃ، حدیث : ۳۲۸۸۹، دارالکتب العلمیہ، بیروت، جلد ۱۱ ص ۲۷۵]
ہاں ! وہ علی ہے ابو الائمۃ الطاہرین کرم اللہ تعالیٰ وجہہ۔
ہاں ! وہ کون ہے، جسے بشارت دیتے ہیں :
’تو روزِ قیامت قسیم نار و جنان ہے۔ (۱)
ہاں ! وہ علی ہے سیّد الابرار و قاتل الکفارص۔
ہاں ! وہ کون ہے، جسے اُس معراج کے جانے والے، عرش پر قدم رکھنے والے نے حکم دیا :
’میرے(٭) کندھوں پر چڑھ کر سقفِ کعبہ سے بت گرا دے۔
اور جب وہ بلند اختر چڑھا، اپنے کو ایسے مقامِ رفیع پر پایا کہ فرمایا :
انَّہٗ لَیُخَیَّلُ اِلَیَّ اَنِّیْ لَوْ شِئْتُ لَنِلْتُ اُفُقَ السَّمَاءِ۔ (۲)

(۱) کنزالعمال، کتاب الفضائل، فضائل صحابہ، فضائل علی، حدیث ۳۶۴۷۱، دارالکتب العلمیہ بیروت، جلد ۱۳ ص ۶۶۔
(۲) یعنی رواہ الامام احمد فی مسندہ و النسائیّ فی ’’الخصائص بطرق عدیدۃ عن سیّدنا علي، وذہل الفاضل الدہلوي في ’’التحفۃ فلیحفظ۔۱۲ منہ مدظلہ العالی۔
مسند بزار:۱/۴۵۱حدیث:۷۶۹۔۔۔ مسند ابویعلی موصلی:۱/۲۸۰حدیث:۲۷۶۔۔۔ مسند امام احمد بن حنبل، مسند علی بن ابی طالب، حدیث ۶۴۴، دارالفکر بیروت، جلد ۱ ص ۱۸۳۔
(٭) قولہ: میرے کندھوں پر چڑھ کر الخ۔۔۔
حضرت مقدام المحققین امام المدققین بقیۃ السلف حجۃ الخلف سیّدنا العلامۃ الفہامۃ خدمت والد ماجد قدس اللہ سرہ العزیز کتاب’سرور القلوب فی ذکر المحبوب کے اوّل میں بہ تقریب ذِکر گراں باری وحی و رسالت اِرشاد فرماتے ہیں :
’اِسی وجہ سے فتح مکہ کے روز جب مولیٰ علی نے درخواست کی کہ آپ میرے کندھوں پر پاؤں رکھ کر بتوں کو کعبہ کی چھت سے اُتار لیجیے اور تصویریں مٹا دیجیے، منظور نہ فرمائیے کہ خیبر شکنی اور بات ہے اور بارِ نبوت اُٹھانا اور بات!۔ حضرت علی میں یہ قوت کہاں تھی کہ بارِ گراں نبوت اپنے کندھے پر اُٹھاتے۔ لہٰذا اُن سے فرمایا کہ تمہیں میرے کندھے پر چڑھ کر بت گراؤ اور تصویریں مٹا دو!۔

مجھے خیال آتا تھا اگر چاہوں تو آسمان کا کنارہ چھو لوں۔
ہاں ! وہ علی ہے بالا منزلت والا مرتبت کرم اللہ تعالیٰ وجہہ۔
ہاں ! وہ کون ہے؟ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غزوۂ تبوک میں ساتھ نہ لے گئے۔ عرض کیا :
’حضور! مجھے عورتوں بچوں میں چھوڑے جاتے ہیں۔
اِرشاد ہوا :
انتھٰی بلفظہ الشریف قدّس سرّہ اللطیف۔
اب بعض حضرات کا جوشِ تعصب دیدنی ہے۔ جب سے کتابِ مستطاب میں یہ عبار ت سنی ہے، بہ زعم خود گویا چڑھ بنی ہے۔ اپنے حواشی و حواریین کو باربار یہ عبارت سنائی جاتی ہے اور بہ راہِ اِغوا و مغالطہ دہی اُن بے چارے جاہلانِ بے خرد سے کہا جاتا ہے ’’دیکھیے حضرت! یہ صریح توہین ہے حضرت مولیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کی کہ اُن میں بارِ نبوت اُٹھانے کی قوت نہیں بتاتے۔
اقول: اوّل تو معترض بہادر کو اِتنی خبر نہیں کہ جو کچھ حضرت مقدام امحققین نے فرمایا، بالکل ترجمہ ہے حدیث کا، پھر اگر اِعتراض ہے، تو حدیث پر زیادہ لیاقت نہ ہو، تو’مدارج النبوۃ دیکھیے :
’علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ و کرم وجہہ بعرض رسا نید کہ یارسول اللہ ا پاے مبارک را بر کتف من بنہ و اِیں اَصنام را فرود آر آں سرور فرمود یا علی! ترا طاقت برداشت بارِ نبوت نیست، تو پاے برکتف من نہ اِیں کاربکن الخ۔
(مدارج النبوت، وقائع سالِ ہفتم، ذکر فتح مکہ، وصل در ذکر شکستن اصنام در کعبہ 2/291)
ثانیاً: اگر اِس میں کمی رُتبہ سمجھی گئی، تو حضور سیّد المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا اِس قدر بھی دِلِ نازک پر گراں ہے اور چشم باریک بیں مثل بعض غلاۃِ بے دیں ملاحظہ امر خفی کی طرف نگران ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ ۱۲ حسن غفر اللہ تعالی لہ
’کیا تو راضی نہیں کہ تو مجھ (٭)سے بہ منزلہ ہارون کے ہو وہ موسیٰ سے، مگر میرے بعد نبی نہیں۔ (۱)
ہاں ! وہ علی ہے برادرِ احمد و خلیفہ امجدص۔
ہاں ! وہ کون ہے، جو تمام مسلمانوں کا مولیٰ بنا اور تاکید اَکید اِرشاد ہوا :
’جس کا مَیں مولیٰ، اُس کا یہ مولیٰ۔ اِلٰہی! دوست رکھ اُسے جو اِسے دوست رکھے اور دُشمن رکھ اُسے جو اِس سے دشمنی کرے۔(۲)
ہاں ! وہ علی ہے امیر المومنین و مولی المسلمین کرم اللہ تعالی وجہہ۔

(٭) یعنی جس طرح موسیٰ علیہ السلام تیس رات کے وعدے پر حق سبحانہ و تعالیٰ سے کلام کرنے گئے، تو ہارون علیہ السلام سے فرما گئے تھے :
اُخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ o (سورۂ اعراف: ۷/۱۴۲)
’میری قوم میں میری نیابت کرنا۔
یوں ہی ہم بھی جہاد کو تشریف لیے جاتے ہیں اور تمہیں پس ماندوں پر اپنا خلیفہ و نائب چھوڑتے ہیں، تو تمہاری ہماری نسبت اِس وقت بالکل ایسی ہوئی جیسی حضرت موسیٰ و ہارون کی تھی۔ فرق یہ ہے کہ ہارون صرف نائب ہی نہ تھے، بلکہ امام مستقل بھی کہ خود بھی نبوت رکھتے تھے، تم فقط نائب ہو نہ اس قسم کے امام مستقل کہ ہمارے بعد کوئی نبی ہے ہی نہیں جو بہ ذاتِ خود والی ہو۔ یہ ہیں معنی حدیث اور اُس کے سوا جو معنی اَوہامِ فاسدہ تراشیں، وہ اُن پر مردود ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(۱) خ م عن سعد بن ابی وقاص، ا ر عن ابی سعید الخدریّ، طب عن أسماء بنت عمیس و امّ سلمۃ حبیش بن جنادۃ و ابن عمر و ابن عباس و جابر بن سمرۃ و علیّ و البراء بن عازب و زید بن ارقم رضی اللّہ تعالٰی عنہم اجمعین۔ ۱۲ مدّ ظلّہ العالی۔۔۔صحیح البخاری، مغازی غزوہ تبوک، حدیث ۴۴۱۶، دارالکتب العلمیہ بیروت، جلد ۳ ص ۱۴۴۔
(۲) ا عن البراء بن عازب و عن بریدۃ بن الحصیب۔ ت س، ضم عن زید بن ارقم۔ ق عن البراء رضی اللّہ تعالٰی عنہم۔ ۱۲ منہ مدّ ظلّہ العالی
سنن النسائی الکبری، کتاب الخصائص، باب قول النبی من کنت ولیہ فعلی ولیہ، حدیث :۸۴۶۴، دارالکتب العلمیہ بیروت جلد ۵ ص ۱۳۰۔
ہاں ! وہ کون ہے کہ روزِ خیبر مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
’کل یہ نشان اُسے دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہو گی، خدا اور رسول اُسے پیارے اور وہ خدا و رسول کا پیارا۔ (۱)
رات بھر لوگوں میں چرچا رہا، دیکھیے، کسے عطا ہو! صبح اُس فتح نصیب کو بلا کر نشان عطا کیا۔
ہاں ! وہ علی ہے حزرِ اِسلام و شیر ضرغام ص۔
ہاں ! وہ کون ہے کہ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی مسجد اقدس میں بہ حالت جنابت گزرنا اپنے لیے جائز رکھا یا اُس کے لیے۔ (۲)
ہاں ! وہ علی ہے طاہر اطہر طیب اعطر کرم اللہ تعالیٰ وجہہ۔
ہاں ! وہ کون ہے کہ جب مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحابِ کرام میں مواخات کی، وہ مصطفی اکا پیارا روتا آیا کہ مجھے کسی کابھائی نہ بنایا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا :
اَنْتَ اَخِیْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ۔

(۱) خ م عن سہل بن سعد۔ طب عن ابن عمر و ابن ابی لیلی و عمران بن حصین۔ ر عن ابن عبّاس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم اجمعین۔ ۱۲ منہ
صحیح البخاری، کتاب الجہاد والسیر، حدیث :۴۹۴۲، دارالکتب العلمیہ بیروت، جلد ۲ ص ۴۹۴۔
(۲) ت عن ابی سعید۔ ر عن سعید۔ س مس عن عمرو بن میمون عن ابن عبّاس فی حدیث طویل۔ مس ایضا عن الفاروق من قولہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم اجمعین و الحدیث ممّا تعلق بہ مفضلۃ الزمان و لا حجۃ لہم فیہ کما لا یخفی و قد ذکرنا تحقیقہ فی محلّہ۔ ۱۲ منہ
سنن الترمذی، المناقب عن الرسول، باب مناقب علی، حدیث:۳۷۴۸، دارالکتب العلمیہ بیروت، جلد ۵ ص ۴۰۸۔
’تو تو میرا بھائی ہے دُنیا و آخرت میں۔ (۱)
ہاں ! وہ علی ہے آفتابِ مکارم ماہ تابِ بنی ہاشم ص۔(۲)
ہاں ! وہ کون ہے جسے فصلِ قضا و رفعِ خصومات میں تمام صحابہ پر ترجیح بیّن ہے یہا ں تک کہ فاروق جیسا خلیفہ ٔبلند رتبہ پناہ مانگے اس قضیہ ٔدشوار سے جس میں وہ حاضر نہ ہو اور بارہا کہے اگر وہ نہ ہوتا عمرہلاک ہو جاتا۔(۳)
ہاں ! وہ علی ہے صاحبِ راے ثا قب وفکرِ صائب کرم اللہ تعالیٰ وجہہ۔
ہاں ! آج کس شیر شرز ہ سے غضب ناک ہو کر سپر ہاتھ سے گر ی ہے تو خیبر جیسے قلعہ کا دروازہ اکھیڑ کر سپر بنایا ہے، جس کے زورِ بازوکا ملا ٔاعلیٰ میں شور پڑگیا ہے۔
ہاں !وہ علی ہے اسد حید ر ضیغم غضنفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
ہاں ! آج میدانِ اُحد میں کس صف شکن شمشیر زن شیر افگن نے تیغِ شر ربا ر کی وہ بجلیاں چمکائی ہیں کہ شمر٭لشکر ظفر پیکر مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم میں منادی پکار رہا ہے۔ ’لاسیف الا ذوالفقار ولا فتی الاعلی نِ الکر ار۔(۴)

(۱) عن ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما۔ ۱۲ منہ۔ سنن الترمذی، المناقب عن الرسول، باب مناقب علی، حدیث ۳۷۴۱، دارالکتب العلمیہ بیروت، جلد ۵ ص ۴۰۱۔
(۲) نوٹ:یہاں پر تزکِ مرتضوی کا دستیاب نسخہ مکمل ہو جاتا ہے، لیکن چونکہ یہ مضمون امام اہل سنت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کی کتاب مطلع القمرین سے لیا گیا ہے، لہٰذا محب گرامی محمد ثاقب رضا قادری نے اِفادۂ عوام کے لیے تسلسل کلام کوباقی رکھتے ہوئے بقیہ حصہ مذکورہ کتاب سے نقل کرنے کی سعی محمود کی ہے۔ مطلع القمرین گزشتہ سال مفتی محمد ہاشم عطاری کی تحقیق و تخریج و تحشیہ کے ساتھ پاکستان میں پہلی بار شائع ہوئی تھی، یہ تحریر اَصلاً اسی نسخہ سے مستعار ہے۔ -چریاکوٹی-
(۳) کنزالعمال،کتاب العلم،من قسم الافعال، آداب العلم،حدیث ۲۹۴۹۵دارالکتب العلمیہ، بیروت، ۱۰/۱۳۳۔
٭ یعنی ابن ہشام بلفظۃ حدثنی اھل العلم ان ابن ابی نجیح قال نادی مناد یوم احد لاسیف۔ ۔۔ الخ۱۲منہ
(۴) سیرۃ ابن ہشام، غزوہ احد، غسل السیوف، دارالمعرفۃ، بیروت،۲/۸۷۔
ہاں ! وہ علی ہے شیرِ خدا، بازوے مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔
ہاں ! وہ کون ہے جسے روزِ قیامت ساقیِ کوثر بنائیں گے اوراس کے ہاتھ سے تشنگانِ اُمت کو سیراب فرمائیں گے۔ ہاں وہ علی ہے ابرِ سخاوت بحرِ کرامت -کرم اللہ تعالیٰ وجہہ-۔
ہاں ! وہ کون ہے کہ معرکۂ محشر میں صراط کا بندو بست اس کے ہاتھ ہو گا، جب تک وہ پروانۂ اِجازت نہ لکھ دے گزر نہ ملے گا ؟،ہاں ! وہ علی ہے ہادیِ کریم و صراطِ مستقیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ (۱)
اے رضاے دل افگار ہماری تو جانِ زار اس ماہروی گلعذار گلرویٔ ماہ رخسار کی ہر اَداے شیریں پر نثار جو فاطمہ جیسی دلہن کا دولہا بنا، اَنْتَ مِنِّی وَاَنَا مِنْکَ(٭)کا سہر ا بندھا۔ (۲)
صدیق و فاروق نے درخواست کی، صغر سن کے عذر سے قبول نہ ہوئی۔ (۳)
جب علی نے عرض کیا مرحباًو اہلاًجواب ملا۔(۴) ( ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤتِیْہِ مَنْ یَّشَائُ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ العَظِْیمِ)۔(۵)

(۱) مک یعنی ابن السماک عن ابی بکر الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
(٭) ترجمہ: تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔
(۲) سنن النسائی الکبری، کتاب الخصائص، ذکر اختلاف ابی اسحاق،حدیث ۸۴۵۶، دار الکتب العلمیہ بیروت،۵/۱۲۷۔
(۳) س فی الحلیۃ....عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ۔
(۴) سنن النسائی الکبری، کتاب عمل الیوم واللیلۃ،ما یقول اذا خطب امرأۃ، حدیث ۱۰۰۸۸، دارالکتب العلمیہ،بیروت، ۲/۷۳۔
(۵) یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔(سورہ ٔحدید:۵۷/۲۱)۔
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں :
کانت لعلي ثمانیۃ عشرمنقبۃ ماکانت لاحد من ھذہ الامۃ۔(۱)
علی کے لیے اَٹھارہ٭ منقبتیں ایسی تھیں کہ اس اُمت میں دوسرے کے لیے نہ تھیں۔
امیر المومنین فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :
لقد اعطی علي ثلث خصال لان تکو ن لی خصلۃ منھا احب الي من حمر النعم۔
علی تین خصلتیں ایسی دیے گئے کہ اگر میرے لیے ان میں سے ایک ہوتی تو سرخ اونٹوں سے زیادہ مجھے پیاری ہوتی۔
اور یہ (سرخ اونٹنی)ایک مثل ہے عرب میں نہایت محبو ب چیز کے لیے۔
فسئل و ما ھي ؟۔
دریافت کیا گیا وہ خصلتیں کیا ہیں ؟۔
قال: ’ تزویجہ ابنتہ۔
فرمایا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیٹی انہیں دینا۔

(۱) المعجم الاوسط،باب من اسمہ محمود، حدیث ۸۴۳۰۲، دارالکتب العلمیہ،بیروت، ۶/۱۸۰۔
٭ قولہ: اٹھارہ، اصول میں مبرہن ہو چکا کہ عدد کے لیے مفہوم نہیں اور ایک عدد کا ذکر زیادت کا منافی یا زائد کا نافی نہیں۔ سرور عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں :
فضلت علی الانبیاء بست۔ (صحیح مسلم، کتاب المساجد ومواضع :۲۶۶۔حدیث۵۲۳)
میں انبیاپر چھ بات میں تفضیل دیا گیا ہو ں۔ حا لا نکہ حضور کی وجوہِ تفضیل حد احصاسے خارج ہیں ہم نے یہاں بہ تبعیت حضرت ابن عباس ر ضی اللہ تعالیٰ عنہما اٹھارہ خصائص پر اقتصار کیا اور جو چھوڑ دیا اس سے بدرجہا زائد ہے جو قیدتحریرمیں آیا۔ واللہ اعلم ۱۲منہ۔
’و سکناہ فی المسجد لایحل لي فیہ ما یحل لہ۔
اوران کا مسجد میں رہناکہ میرے لیے اس میں حلال نہیں جو انہیں حلال ہے۔
’ والرأیۃ یوم خیبر۔
اور روزِ خیبر کا نشان۔ (۱)
اے عزیز! صوفیہ کے دل سے پوچھ کہ جو اِحسانات ان پر اس جناب آسمان قباب کے ہیں، خدا تک وصول بے ان کا دامن پکڑے محال اور راہِ سلوک میں قدم رکھنا بے ان کی عنایت و اِعانت کے خام خیال۔ تکمیل و اِرشادِ باطنی کا سہرا اِسی نو شاہِ بزمِ عرفان کے سر ٹھہرا۔ غوث، قطب، ابدال، اوتاد اِسی سرکا ر کے محتاج اور طالبانِ وصلِ الٰہی کو اسی بار گاہ کی جبین سائی معراج۔ ؎
سلامی جس کے در کا ہر ولی ہے
علی ہے ہاں علی ہے ہاں علی ہے
اللہ تبارک و تعالیٰ کی نیابتِ عامہ و خلافتِ تامہ حضور سیدالمرسلین صلوات اللہ و سلامہ علیہ و علیہم اجمعین کو حاصل، عالمِ علوی وسفلی میں ان کا حکم جاری، فرماں روائی کُن کو ان کی زبان کی پاس داری، تدبیر و تصرف کی باگیں ان کے ہاتھ میں دی گئیں اور کاروبارِ عالم کی کنجیاں ان کے قبضہ اِقتدار میں رکھی گئیں، منشور خلافتِ مطلقہ و تفویض تام کا ان کے نام نامی پر پڑھا گیا اورسکہ وخطبہ ان کا ملا ٔادنی سے عالم بالا تک جاری ہو ا۔ دنیا ودین میں جو جسے ملتا ہے ان کی بارگاہِ عرش اِشتباہ سے ملتا ہے۔ حضور ا اِرشاد فرماتے ہیں :

(۱) مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الفضائل، فضائل علی ابن ابی طالب،حدیث ۳۶، دارالفکر، بیروت، ۷/۵۰۰۔
اعطیت مفاتیح الارض۔ مجھے زمین کی کنجیا ں دی گئیں۔ (۱)
او ر فرماتے ہیں : اوتیت مفاتیح کل شییٔ۔ (۲)
مجھے ہر چیز کی کنجیا ں عطاہوئیں۔
علما فرماتے ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم خزانۂ راز ہیں اور انہیں کے توسط سے عالم کے سب کام نفاذ پاتے ہیں، ان کے غیر سے نہ کوئی حکم نا فذ ہو نہ ا ن کے سوا دوسرے سرکا ر سے کوئی نعمت خلق پر فائض ہو، جو چاہتے ہیں وہی ہوتا ہے، عالم میں کوئی ان کے اِرادہ و مشیت کا پھیرنے والا نہیں۔
امام ربانی احمد بن محمد خطیب قسطلانی شارحِ صحیح بخاری شریف مواہب لدنیہ و منح محمدیہ میں فرماتے ہیں :
’فھو صلی اللّٰہ علیہ وسلم وان تأخرت طینتہ فقد عرفت قیمتہ فھو خزانۃ السر وموضع نفوذ الأمر فلا ینفذ امر الا منہ ولا ینقل خیر الا عنہ -الی أن قا ل- ؎
اذا رام امرا لا یکون خلافہ
ولیس لذاک الامرفی الکون صارف(٭) (۳)

(۱) صحیح بخاری،کتاب الجنائز،باب الصلو ٰۃ علی الشھید، حدیث ۱۳۴۴، دارالفکر، بیروت، ص۳۱۷۔
(۲) المعجم الکبیر، عبداللہ بن عمر، مطبوعہ دار احیاء التراث العربی، بیروت،۱۲ /۲۷۶۔
(۳) المواھب اللدنیہ، المقصد السابع،الفصل الثالث فی ذکر محبۃاصحابہ، دارالکتب العلمیہ، بیروت، ۲/۵۴۵۔
(٭) ترجمہ: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ آخر میں تشریف لائے، مگر آپ کی قیمت بتلا دی گئی، آپ خزانۂ راز ہیں، انہیں کے توسط سے عالم کے تمام کام نفاذپاتے ہیں، لہٰذا جملہ امور انہیں سے نافذ ہوتے ہیں اور سب بھلائیاں انہیں سے منتقل ہوتی ہیں -یہاں تک کہ فرمایا-جب آپ کسی کام کا اِرادہ فرماتے ہیں تو اس کے خلاف نہیں ہوتا اور عالم میں کوئی اس کا م کو پھیرنے والا نہیں۔
پھر حضور کی بارگاہ میں یہ کا رِ خطیر منصبِ جلیل حضرت مولیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کو مرحمت ہوا، تمام اقطابِ عالم اس جناب کے زیرِ حکم، مدبرات الامر میں سروروں پر سروری، افسروں پر افسری، جملہ احکامِ عزل و نصب، عطاومنع، کن و مکن انہیں کی سرکار والا اقتدارسے شرفِ امضا پاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حاجت مندانِ عالم اپنے مطالب و مقاصد میں ان سے اِستمداد کرتے اور آستانِ فیض نشان پر سر اِرادت دھرتے ہیں، یہاں تک کہ عرفِ مسلماناں میں مو لی مشکل کشا اس جناب کا نام ٹھہرا، اور ناد علیا مظہر العجائب کا غلغلہ سمک سے سماک تک پہنچا۔
پھر بہ نیابتِ مرتضوی حضرت محبوب ذی الجلال، قطب الارشاد والابدال، تفسیرِ باطنِ قرآن، راحتِ روحِ ایمان،قبلہ ٔجان و دل، بے لوثِ آب وگل، سر السر، نور النور، سیدا لکونین، غوث الثقلین، قطب ربانی، محبوب سبحانی، سیدنا و مولانا محی الدین ابو محمد عبد القادر حسنی حسینی جیلانی -قدسنا اللہ بسر ہ الکریم ورحمنابہ یوم لا ولی ولاحمیم - (٭) وسادہ ٔخسروی و مسندِ حاجت رو ائی پر جلوہ افروز ہوئے۔
فاضل علی قاری ’نزہۃ الخاطر اور شطنوفی ’بہجۃ الاسرار اور امام یافعی اپنی بعض تالیفات اور شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی ’اخبا رالاخیار میں اس جناب ملائک رکاب سے روایت کرتے ہیں کہ حضور فرماتے ہیں :
’ من توسل بي في شدۃ فرجت عنہ ومن استغاث بي في حاجۃ قضیت لہ ومن صلی بعد المغرب رکعتین یصلي ویسلم علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثم یخطوا إلی جہۃ

(٭) ترجمہ:اللہ تعالیٰ ان کے کریم راز کے صدقے ہمیں برکت دے اور ہم پر اس دن رحم فرمائے جس دن کوئی حمایتی اور دوست نہیں ہو گا۔آمین۔
العراق احدی عشر خطوۃ یذکر فیھا اسمي قضی اللّٰہ حاجتہ۔ (۱)
یعنی جو کسی سختی میں مجھ سے توسل کرتا ہے وہ سختی اس کی دور ہو جاتی ہے، اور جو کسی حاجت میں مجھ سے فریاد کرتا ہے وہ حاجت اس کی بر آتی ہے، اور جو بعد نمازِ مغرب دورکعتیں پڑھے پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درو دو سلام بھیجے پھر عراق کی طرف گیارہ قدم چلے، ہر قدم پر میرا نام لیتا جائے اللہ تعالی اس کی حاجت روا فرمائے۔

(۱) بہجۃ الاسرار، ذکر فضل اصحابہ،دارالکتب العلمیہ،بیروت، ص۱۹۷۔
(اخبار الاخیار میں اس کی ذراسی تفصیل یوں ہے:) فرمود ہرگاہ ازخدا چیزے خواہید بوسیلۂ من خواہید تا خواہش شما باجابت رسد، وفرمود ہرکہ استعانت کند بمن در کربتے کشف کردہ شود آن کربت از وہرکہ منادی کند بنام من در شد تے کشادہ شود آن شدت از وہرکہ وسیلہ کند بمن بسوئے خدا در حاجتے قضا کردہ شود آن حاجت ومراد ا ورا، فرمود کسے کہ دورکعت نمازگزارد وبخواند در ہر رکعت بعد ازفاتحہ سورۂ اخلاص یازدہ بار بعد از اں درود بفرستد بر پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وسلم بعد ازسلام یازدہ بار بخواند آن سرور صلی اللّٰہ علیہ وسلم را بعد از اں یازدہ گام بجانب عراق برود و نام مرا بگیرد وحاجت خود را ازدرگاہ خدا وندی بخواہد حق تعالٰی آن حاجت اور ا قضاگرداند بمنہٖ وکر مہٖ ۔ (اخبار الاخیار، شیخ عبد الحق محدث دہلوی :۱۹)۔
ترجمہ: اورجو کوئی مجھے کسی حاجت میں پکارے تواس کی وہ حاجت پوری ہو اورجو کوئی میرا وسیلہ بارگاہ خداوندی میں پیش کرے تواس کی حاجت پوری ہو اور فرماتے ہیں جس کسی نے دو رکعت نماز اداکی تووہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدگیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر درود بھیجے اورسرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں فریاد کرے پھر اس کے بعد گیارہ قدم عراق کی جانب چلے اور ( ہرقدم پر )میرا نام لے پھر اپنی حاجت کو ذکر کرے اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس کی حاجت کو پورا فرمادے گا۔
سچ ہے سچ ہے اے مصطفیٰ کے بیٹے! ہم تیرے اِرشاد پر یقین لائے: الغیاث الغیاث یاسیدي الغیاث۔
غوثِ اعظم بمن بے سرو ساماں مددے
قبلۂ دیں مددے کعبۂ اِیماں مددے(۱)
عزیزو! ساداتِ صوفیہ کہ ائمہ ٔ باطن و حضارِ مواطن ہیں، ان امور کو اپنے مشاہدے سے بیان فرماتے ہیں، اور علمائے شرع ان سے بہ تسلیم و تائید پیش آتے ہیں، آنکھ والوں نے دیکھ کر جانا،ما ننے والوں نے سن کرمانا،حرمان نشانہ وہ جسے نہ یہ ملا نہ وہ۔
اے مد عی کج فہم، کہنہ تختۂ مشق وہم! کیوں بہ چشم خشم نگراں ہے، چھوڑ کے تیرا دست تعنت میرے دامن پر گراں ہے، سمجھا نہ سمجھاعبث الجھا،بے وجہ جھگڑا،نا حق بگڑا، خدا کو مان، روے سخن اپنی طرف نہ جان، بے گانہ وار ادھر نہ گذر،مجلس یاراں منغص نہ کر، اُٹھ کہ اس باطنی دفتر میں لم ولانسلم کا قصہ نہیں، ہمارے گرم ترساغر میں فقیہِ سردو ز اہدِ خشک کا حصہ نہیں۔
غوث اعظم کا اِرشاد ہمارا دین ہے اور مشاہدات صوفیہ پر کامل یقین۔ مو ر نا تواں تھے پرہدہد سے لپٹ گئے، قسمت میں ہے تو سلیمان تک پہنچ ہی جائیں گے، ورنہ پا مالیوں سے تو نجات پائیں گے۔ تجھے اگر یہ روش ناپسند ہے جا ا نہیں بو علی وفلاطون کے کھودے ہوے کنووں میں گر، یاتیرہ صدی کی تازہ بدعتوں کے بارہ باٹ راستوں میں پھر، ہمارا وقت پریشان کرنے سے کیا فائدہ۔
بہر خدا مطرب شیریں نواز ٭ ساز کن آہنگ مقام حجاز(۲)

(۱) اے غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ! میں بے سر و ساماں ہوں میری مدد فرمائیے، اے قبلۂ دیں میری مدد فرمائیے اے کعبۂ ایماں میری مدد فرمائیے۔
(۲) اے دل آویز گانے والے! خدا کے لیے اپنے ساز کو مقامِ حجاز کے ساز کے مطابق ڈھال۔
نا واقفانِ راز کے منہ کہاں تک لگیے، تفریحِ قلب کو کوئی منقبت سراپا برکت چھیڑیے۔
غزل در منقبت
علی مرتضی سا شیرِ صفد رہو تومیں جانوں (٭)
غرض کیا کیجیے کیا نہ کیجیے، نہ چھوڑ ے بنتی ہے کہ شوقِ تمنا افزائشوں پر ہے، نہ طول دیے گزرتی ہے کہ فوتِ مقصود کا ڈر ہے۔
رباعی
یک چند بہ مداحی اُو دل بستیم ٭ عمرے قدم اشہب خامہ خستیم
دیدیم رضاؔ حوصلہ فرسا کار یست ٭ کاغذ بہ دریدیم و قلم بہ شکستیم (۱)
۔۔۔۔۔
(٭) قلمی نسخہ میں منقبت کے ایک مصرع کے بعد آدھے صفحہ تک بیاض ہے۔
(۱) ہم ان کی تھوڑی سی تعریف کرنے پر پھولے نہیں سماتے(کہ ہم نے ان کی بہت تعریف بیان کر دی ہے)، (مگرحقیقت یہ ہے کہ ) ہم ان کے اَشہب خامہ کے قدموں کی خاک کی تعریف بیان کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ بس اے رضا! ہم نے دیکھ لیا کہ یہ حوصلہ فرسا کام ہے اسی لیے ہم نے کاغذ کو پھاڑ دیا اور قلم کو توڑ دیا ہے۔
٭٭٭
اس کتاب کی مکمل پروف ریڈنگ اور تصحیح نہیں کی جا سکی ہے۔ اس کے متن پر مکمل اعتماد نہ کیا جائے
تشکر: ڈاکٹر محمد مشاہد رضوی جن کے توسط سے فائل کا حصول ہوا
جزوی تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

٭ ٭ ٭ ختم شد ٭ ٭ ٭

بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)

تزکِ مرتضوی