القلم ریسرچ لائبریری کی پیشکش
www.alqlmlibrary.org /library
چشمۂ فیض
منقبتی مجموعہ
مرتبہ
زاہد قریشی حیدرآبادی
حسب فرمائش
جناب محمد جاوید زبیر صدیقی صاحب
منصور سپبر حیدرآباد
یہ مواد جی این یو فری ڈاکومنٹیشن لائسنس 1.2 کے تحت میسر ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتساب
مجاہد دوراں پیر طریقت حضرت غلام احمد صاحب گلیمی
سجادہ نشین و خلیفہ حضرت شاہ غلام غوث کلیم پوش چشمی قادری مرزائی کے نام منسوب کرتا ہوں
زاہد قریشی
یکم ذی الحجہ ١٤٠٩
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اعتراف
( چشمہ فیض ) اُن تقدس آب برگزیدہ سر بلند جلیل القدر اولیا کی مدحت میں کہے گئے کلام کا مجموعہ ہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی اور دین اسلام کی ترقی عالم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر کے لاکھوں انسان کی تاریک آنکھوں کو بصیرت و بصارت کی روشنی دے کر دائرہ اسلام میں شریک کر لیا، یہ بظاہر تو بوریا نشین تھے لیکن ان ٹھوکروں سے گداؤں کو تاج بخشے اور انہی اللہ والوں کے چوکھٹوں پر سر خم کرنا بادشاہوں نے اپنے لئے باعث افتخار سمجھا جذبہ و ایمان و ایقان سے سرشار ہونے والی ان پاک ہستیوں میں حق بات کہنے کا سلیقہ تھا انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی پیغام رسانی کا طریقہ معلوم تھا۔ دین اسلام کی ترقی اور خدائی قانون کی روشنی میں انسانیت کی رہنمائی کا کام کسی وزیر یا بادشاہ نہیں کیا بلکہ خلفائے راشدین صحابہ کرام کے بعد یہی گلیم پوش قلندروں جفا کش درویشوں بوریا نشین فاقہ کشوں نے وہ حسن خوبی سے انجام دیا کہ کونے کونے میں کلمہ توحید عام ہو گیا اور پرچم اسلام لہرانے لگا جس کی مثال ہندوستان میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے پیش کی ہے جن کی دعوت اسلام کا نتیجہ تھا کہ ہندوستان کے ٩٩ لاکھ انسان دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ان اللہ والوں کے قول و فعل میں اتنی ہم آہنگی تھی کہ ان کی زبان سے نکلی باتیں نوشتۂ تقدیر بن جاتی ۔ بیشک ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ تھا ان کی جبینوں پر نور خدا چمکتا تھا۔ تفاسیر قرآن و تاریخ اسلام
صحابہ و اولیا کی کتابوں کے مطالعہ س یہی ایک بات واضع ہوتی ہے کہ خلفائے راشدین و صحابہ کے بعد امت محمدی میں ہر حیثیت سے فضل و کمالات علم و عمل زہد و تقویٰ عبادت و ریاضت میں جامع و کامل اولیا اللہ ہی رہے ہیں اور ان جیسی ہی مقدس ہستیوں کے ذریعہ دین اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ تا قیامت جاری رہیگا۔ اولیا اللہ کی سیرت و محاسنِ احوال و اقوال پر لکھنے والوں نے نثرو نظم میں اتنا کچھ لکھا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں ہے اور لکھنا بھی چاہئے کیونکہ یہ کار خیر ہے زیر نظر منقبتی مجموعہ ( چشمۂ فیض) اسی خیال کا آئینہ ہے جس میں حمد نعت کے بعد خلیفہ چہارم امام اولیا حضرت علی کرم اللہ وجہ کی مدحت کے علاوہ (٣٥) جلیل القدر اولیا اللہ سے عقیدت و محبت کا گلدستہ ناشرین کے پیش خدمت ہے یقین کامل ہے کہ ( چشمہ فیض ) کو نگاہ عقیدت سے دیکھا جائے گا۔
محمد آغا مجاہد علی زاہد قریشی رپوپ لال بازار شاہ علی بنڈہ حیدرآباد
حمدِ باری تعالیٰ
کہتا ہے کون عرش پہ تیرا ظہُور ہے
دل ہے مقام تیرا تو آنکھوں کا نور ہے
بندہ ہے تجھ سے دور نہ تو اس سے دور ہی ہے
لیکن کہاں یہ بندے کو اتا شعور ہے
تجھ سے ہے رنگ و بو تو کا میں سرور ہے
بھونرے کے عشو میں تیری چاہت ضرور ہے
کیوں اک جھلک پہ لٹ گیا دیوانہ ہو کے قیس
لیلیٰ جسے وہ کہہ گیا تیرا ظہور ہے
زاہد یہ اس کے قول کی ادنیٰ دلیل ہے
لیلےٰ جہاں ہے قیس ہے موسیٰ ہے طور ہے
***
نعت شریف
آپ اپنے نور سے حق نے کیا روشن چراغ
عرش و کرسی نہ تھے مصطفےٰ روشن چراغ
ماہ و انجم آپ کے نور کی ادنیٰ مثال
ہے چراغَ نور کی ہر ایک ضیا روشن چراغ
اُن کی سیرت کا کرو گے کونسا لمحہ بیان
لمحہ لمحہ زندگی کا رہنما روشن چراغ
آپ کی ذات مقدس مرکز انوار ہے
چھلیا قدموں کو جس نے ہو گیا روشن چراغ
صحابہ و اولیا و خواجہ قطب ابدال غوث
آپ سے کتنے ہوئے ہیں جا بجا روشن چراغ
تا قیامت دین حق قائم رہے گا آپ سے
سلسلہ در سلسلہ ہیں اولیا روشن چراغ
دور ظلمت کیوں نہ ہو زاہد ضیائے نور سے
ہیں محمد مصطفےٰ کے نقش پا روشن چراغ
***
مدحت حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اُس کو زمانے بھر سے نہیں واسطہ علی
پیش نظر ہو جس کے تمہاری رضا علی
بھائی رسول کے ہیں تو شوہر بتول کے
کس کی سمجھ میں آئے مقام آپ کا علی
ہے بسترِ رسول مگر جلوہ گر ہیں آپ
اللہ ہی جانتا ہے مقام آپ کا علی
دم بھر میں اُس کی مشکلیں آسان ہو گئیں
مشکل میں جس نے تن کو پکارا ہے یا علی
اللہ کے رسول کہیں جس کو بُو تراب
اُس پہ زمانہ کیوں نہ کرے جان فدا علی
مدت سے ہے تمنا نجف میں بلایئے
میں منتظر ہوں آپ کے دید بار کا علی
زاہد پہ بھی نگاہ کرم کیجئے کبھی
یہ بھی تمہارے در کا ہے ادنیٰ گدا علی
***
منقبت حضرت سیدنا خواجہ حسب بصری
ہیں امامِ صوفیا یا حضرتِ خواجہ حسن
پیشوائے اولیا یا حضرتِ خواجہ حسن
بخش دی فاروق نے عظمت تمہارے نام کو
کس کا ایسا مرتبہ یا حضرتِ خواجہ حسن
آپ سلطان طریقت علم و حکمت کے چراغ
ہو سراج اولیا یا حضرتِ خواجہ حسن
علم و حکمت سے تمہارے اک جہاں سیراب
کیا ولی کیا صوفیا یا حضرتِ خواجہ حسن
تقویٰ تفسیر سے کر دیا تم نے عیاں
بندگی کا فلسفہ یا حضرتِ خواجہ حسن
ہاں علی مشکل کشا سے آپ کو ہے شرف بیعت
ہو بیاں کیا مرتبہ یا حضرتِ خواجہ حسن
ہو بھی جانا ہے عنایت کی نظر بس اک نظر
ہے یہ زاہد بے نوا یا حضرتِ خواجہ حسن
***
حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید
محبوب کبریا کی جلوہ نمائی دیکھی
بصرہ کی سر زمین چہ شانِ خدائی دیکھی
اک بوریا نشین کی حق تک رسائی دیکھی
واحد کے آستان پر ہم نے خدائی دیکھی
کمبل میں ان کی ک الی دریائے فیض دیکھا
دیکھا کرم خدا کا شان گدائی دیکھی
خواجہ شیر خدا بھی ان کے حسن ہیں ان کے
پردے میں خواجگی کے مشکل کشائی دیکھی
پوچھو نہ ہم سے زاہد کیا کیا نظر نے دیکھا
جس کو نی کا دیکھا اس کی خدائی دیکھی
***
حضرت خواجہ فضیل بن عیاض
وارث\ِ خیرالبشر یا فضیل ابن عیاض
دینِ حق کے رہبر یا فضیل ابن عیاض
ہے بڑی مشکل گزر یا فضیل ابن عیاض
کچھ میری لیجئے خبر یا فضیل ابن عیاض
کیوں پھرے وہ دربدر لیے اپنی چشم تر
جو فدا ہے آپ پر یا فضیل ابن عیاض
پیر کامل رہنما واسطے خیر الوریٰ
ہو کرم کی اک نظر یا فضیل ابن عیاض
تم نہ پوچھو کے اگر جائے پھر زاہد کدھر
رنج و غم ہیں اوج پر یا فضیل ابن عیاض
ہے تمنا دیکھ لوں میں چہرہ انوار کو
آؤ کملی اوڑھ کر یا فضیل ابن عیاض
کیجئے بحرِ خدا نائب مشکل کشا
حالِ زاہد پہ نفر یا فضیل ابن عیاض
***
حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم بلنجی
ہیں سوا رنج و الم شاہا ابراہیم ادھم
کفر کے کب تک ستم شاہا ابراہم ادھم
ہر طرف ظلمت کے سائے ہر طرف جبر و ستم
ایک ہم لاکھوں الم شاہا ابراہم ادھم
سر زمین ہند پر بے کسو مجبور ہم
لٹ رہے ہیں دم بدم شاہا ابراہم ادھم
ہو کوئی صدقہ عطا حضرتِ فاروق کا
رکھئیے نسبت کا بھرم شاہا ابراہم ادھم
ہو ہماری زندگی کا خاتمہ ایمان پر
ہے کسے دولت کا غم شاہا ابراہم ادھم
دشمنوں کے درمیاں ہم ہیں سلامت جو یہاں
خواجگی کا بھرم شاہا ابراہم ادھم
زاہد کمتر کی خواجہ لاج بس رکھ لیجئے
رہ بھی جانا ہے بھرم شاہا ابراہم ادھم
***
حضرت خواجہ سید الدین حذیفدہ مرعشی
ملک دمشق میں بھی کیسا شان خواجگی ہے
ہر سو فیض جاری ہے ہر سمت روشنی ہے
خواجہ سید الدین کے گلزار معرفت میں
عرفاں کی ہے خوشبو ایماں کی تازگی
مرعش وطن ہے ان کا بصرہ میں انکا روضہ
دونوں طرف برابر رحمت برس رہی ہے
اُن کی عنایتوں کا محتاج ہے زمانہ
فصلِ خدا سے ہر اک بگڑی وہاں بنی ہے
نسبت سے اولیا کی کیا کچھ ایسا مجھ پہ ہوا ہے زاہد
جب بھی لیا وسیلہ ہر ایک بلا ٹلی ہے
***
حضرت خواجہ امین الدین ھبیرہ البصری
زمانے بھر میں ہے چرچہ امین الدین خواجہ کا
ہے روضہ فیض کا دریا امین الدین خواجہ کا
مٹائی کفر کی ظلمت لٹائی علم کی دولت
ہوا ہے اک جہاں شیدا امین الدین خواجہ کا
سدا گونجے فضاؤں میں صدا اللہ اکبر کی
رہا ہر دم یہی منشا امین الدین خواجہ کا
وہ چادر فقر کی اوڑھے بہائے فیض کا دریا
ملا کس کو نہیں صدقہ امین الدین خواجہ کا
سمجھ میں کس کی آیا ہے مقام اولیا زاہد
فہم سے ہے سوا رتبہ امین الدین خواجہ کا
***
حضرت خواجہ کریم الدین علُو ممثاد دینوری
وہ اک روشن ستارہ ہے علُو ممثاد دینوری
جیسے تم نے سنوارا ہے علُو ممثاد دینوری
جیسے دیکھا نظر بھر قلب اسکا ہو گیا روشن
کرشمہ اک تمہارا ہے علُو ممثاد دینوری
متاعِ دین کی خاطر مٹانا اپنی ہستی کو
رہا منشا تمہارا ہے علُو ممثاد دینوری
مہک آتی رہی برسوں وہاں سے مشک عنبر کی
جہاں تم نے گزارا ہے علُو ممثاد دینوری
بڑی سرکار ہے خواجہ بڑا رتبہ تمہارا ہے
کوئی قسمت کا مارا ہے علُو ممثاد دینوری
غریبی ہے تمنا ہے وہیں طیبہ پہ جانے کی
وسیلہ اک تمہارا ہے علُو ممثاد دینوری
ہے کتنا آدمی زاہد بھلا اُس کا بھرم کتنا
بھرم سارا تمہارا ہے علُو ممثاد دینوری
***
حضرت خواجہ شرف الدین ابو اسحاق شامی
ہے جو ایک پیمانہ ابو اسحاق شامی کا
رہے تا حشر مستانہ ابو اسحاق شامی کا
نہ سمجھو اے خرد والو کبھی تم اسکو دیوانہ
بڑا دانا ہے دیوانہ ابو اسحاق شامی کا
کبھی اتری نہ اترے گی یہاں کے رند کی مستی
ہے کچھ ایس یہ میخانہ ابو اسحاق شامی کا
یہاں سے اولیا خواجہ قطب ابدال نکلے ہیں
ہے کچھ ایسا یہ میخانہ ابو اسحاق شامی کا
اسے کیا فکر ہو زاہد اسے کیا خوف شیطاں کا
ازل سے ہے جو دیوانہ ابو اسحاق شامی کا
***
حضرت خواجہ قدوہ الدین ابو احمد ابدال چشتی
ہے ہمارے سر میں سودا چشت کے بازار کا
اپنے ہاتھوں میں ہے دامن احمدِ سرکار
اُن کا ہے کافی وسیلہ دونوں عالم کے لئے
ان کے ہاتھوں میں ہے دامن احمدِ مختار کا
وہ حسن کے لال ہیں انکا گھرانہ ہے بڑا
جو ہوا انکا، ہوا ہے حیدرِ کرار کا
درحقیقت اولیا ہیں انبیا کے جانشین
مل گیا مجھ کو پتہ ہے سید ابرار کا
جس کا دیوانہ ہوا ہوں ان کی یہ پہچان ہے
ایک عالم ہے دیوانہ اس رخِ انور کا
ہے تمنا دیکھ لوں زاہد میں اپنی آنکھ سے
ہے تصویر میں جو نقشہ احمد ی سرکار کا
***
حضرت خواجہ ناصح الدین ابو احمد ابدل چشتی
تم ہو وارث علی ہو خواجہ ابو محمد
معراج خواجگی ہو خواجہ ابو محمد
نور نظر حسن کے پیارے ہو تم علی کے
ولیوں کے تم ولی ہو خواجہ ابو محمد
گلزار پنجتن کی لے کے مہک جو آئے
وہ پھول حیدری ہو خواجہ ابو محمد
تم ہو سکون دل کا تم سے جاں کو راحت
آنکھوں کی روشنی ہو خواجہ ابو محمد
ہو علم کا خزانہ فیضاں کا ہو دریا
تم شان خواجگی ہو خواجہ ابو محمد
بھٹکے گا کیوں یہ زاہد منزل کی جستجو میں
جب راہ ہر تم ہی ہو خواجہ ابو محمد
***
حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی
بیاں ہو کیا کسی سے مرتبہ یوسف چشتی کا
خدا کے ہو گئے ہیں اور خدا یوسف چشتی کا
بھٹکنا غیر ممکن ہے زمانے کے حوادث میں
وہ جس کو مل گیا نقش پا یوسف چشتی کا
نبی اس کے علی اس کے سب ہی اولیا اس کے
خدا کا ہو گیا جو ہوا یوسف چشتی کا
وسیلہ در وسیلہ ان کی جو نسبت چلی آئی
ازل سے تا ابد سلسلہ یوسف چشتی کا
محبِ حق ہیں ان کی وسعتوں کا کیا بیاں زاہد
بنی سے جا ملا ہے سلسلہ یوسف چشتی کا
***
حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی
کب تک یہ بیقراری خواجہ مودود چشتی
کب تک یہ آہ و زاری خواجہ مودود چشتی
لاکھوں کی تم نے پل میں بگڑی بنائی خواجہ
کب ہے ہماری باری خواجہ مودود چشتی
تم ہو محب حق کے پیارے ہو تم نبی کے
کیا شان ہے تمہاری خواجہ مودود چشتی
تم چشت کے ہو والی ہند الوئی کے در سے
فیض کرم ہے جاری خواجہ مودود چشتی
زاہد کو کچھ عطا ہو دربار خواجگی سے
یوں ہی عمر گزاری خواجہ مودود چشتی
***
حضرت خواجہ منیر الدین حاجی شریف زندانی
نبی کے آپ ہیں نورِ نظر یا پیر زندانی
علی کے آپ ہیں لختِ جگر یا پیر زندانی
عطا ہو جائے کچھ فیض نظر یا پیر زندانی
صدا میری نہ جائے بے اثر یا پیر زندانی
ہے کافی زندگی بھر کے لیے مجھ پر عنایت کی
تمہاری اک بس اک نظر یا پیر زندانی
تمہارے ہو گئے خواجہ کہاں پھر اور ہم جائیں
ہماری کچھ تو لیجئے گا خبر یا پیر زندانی
عطا ہو جائے گر صدقہ نبی کا یا شہ والا
نہ مانگوں پھر کسی سے عمر بھر یا پیر زندانی
صدائیں دے چکا زاہد کچھ اس کی لاج رکھ لیجئے
صدا جائے نہ اسکی بے اثر یا پیر زندانی
***
حضرت خواجہ عثمان ہارونی چشتی
بڑی سرکار ہے رتبہ بڑا عثمان ہارونی
زہے قسمت تمہارا اسرا عثمان ہارونی
تمہاری نسبت کامل پہ شاہا ناز کرتے ہیں
قطب خواجہ قلندر اولیا عثمان ہارونی
دکھایا راستہ ایسا کہ منزل خود چلی آئی
نہیں ہے کوئی تم سا رہنما عثمان ہارونی
نگاہ لطف کہتے ہیں جسے وہ آپ نے کی ہے
ہر اک آتشکدہ گلشن ہوا عثمان ہارونی
دہر میں جس طرف ڈالی نظر بدلا دیا نقشہ
بلند اسلام کا پرچم ہوا عثمان ہارونی
اسی نے جو صلہ پایا جہاں کی رہنمائی کا
تمہارے جس نے پائے نقش پا عثمان ہارونی
گیا خالی نہ کوئی بے نوا دریا عالی سے
بنایا راہ زن کو رہنا عثمان ہارونی
عنایت کیجئے خواجہ کرم فرمائے اس پر
پھرے کب تک یہ زاہد بے نوا عثمان ہارونی
***
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ
اجمیر کی گلی میں قصہ عجیب دیکھا
مردے میں جان آئی جاگا نصیب دیکھا
دیکھا ہے تو نے واعظ تربت پہ پھول و چادر
خواجہ کو اہل دل نے حق کے قریب دیکھا
سب کو کہاں میسر گنبد کا پیارا منظر
لایا نصیب جو بھی وہ خوش نصیب دیکھا
پھرتا کہاں کہاں میں منزل کی جستجو میں
خواجہ کے آستاں پر طیبہ قریب دیکھا
جن کی عنایتوں کا محتاج ہے زمانہ
دربارِ خواجگی میں ایسے غریب دیکھا
آیا ادب سے و بھی زاہد مقام پایا
اُس کا بلندیوں پر ہم نے نصیب دیکھا
***
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
تم ہو میرا سہارا یا بختیار کاکی
ہوں میں گدا تمہارا یا بختیار کاکی
نظر کرم خدا را یا بختیار کاکی
مشکل ہوا گزارا یا بختیار کاکی
دہلی کی سر زمین کو پر نور کر دیا ہے
ہر نقش پا تمہارا یا یا بختیار کاکی
خالی نہ کوئی لوٹا خواجہ تمہارے در چسے
جس نے تمہیں پکارا یا بختیار کاکی
اس کو ملا لیکن میری نہ باری آئی
دیجئے کوئی اتارا یا بختیار کاکی
نسبت ہے تم سے خواجہ نسبت کی لاج رکھنا
زاہد بھی ہے تمہارا یا بختیار کاکی
***
حضرت خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر
دربار ہم نے تیرا خواجہ فرید دیکھا
لطف و عطا کا چشمہ بابا فرید دیکھا
پائی ہے آستاں سے ایمان میں حرارت
دل کا عجیب عالم خواجہ فرید دیکھا
دنیا میں اس نے دیکھی جنت کی اک کیاری
دربار جس نے تیرا شا با فرید دیکھا
اک ہم ہی کیا ہیں تم پر عالم فدا ہوا ہے
ہم نے زمانے بھر کو شیدا فرید دیکھا
چھٹتی ہے دل کی زاہد سب تیرگی یہاں پر
مرکز ہے روشنی کا روضہ فرید دیکھا
***
حضرت خواجہ نظام الدین اولیا محبوب الہیٰ
اندازہ کہاں لوگو کچھ ان کی رسائی کا
ہر شئے پہ تصرف ہے محبوب الہٰی کا
محبوب خدا کے ہیں ہر شئے پہ حکومت ہے
بھرتے ہیں میرے خواجہ کشکول سوائی کا
سر ان کے ہی روضہ پہ ختم ہوتے ہیں شاہوں کے
محتاج زمانہ ہے سب ان کی گدائی کا
رہتی ہے خبر سب کی کہنے کی ضرورت کیا
دربار الہٰی میں کیا ذکر تباہی کا
گنبد پہ تیری خواجہ جھرمٹ ہے فرشتوں کا
دربار تیرا ہے یا جلوہ ہے خدائی کا
روتا ہے تو کیوں زاہد آنکھوں میں نمی کیسی
ہے سر پہ تیرے سایہ محبوب الہٰی کا
***
حضرت خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی
دیکھا نظر نے جب سے روضہ نصیر کا
دل میں خیال ہر دم خواجہ نصیر کا
ادنیٰ ہے اس نظر میں ایوان بادشاہی
دربار جس نے دیکھا شاہا نصیر کا ہے
آساں نہیں سمجھنا اہل خرد سمجھ لیں
روشن چراغ دہلی رتبہ نصیر کا ہے
تکتا ہے میری صورت حسرت سے کیوں زمانہ
جو کچھ مجھے ملا ہے صدقہ نصیر کاہے
میری نظر ہے در پہ انکی نظر ہے مجھ پہ
کچھ معاملہ ہی ایسا میرا نصیر کا ہے
دیکھی ہے مصطفائی پردے میں خواجگی کے
زاہد نہ پوچھ مجھ سے کیا کیا نصیر کاہے
***
حضرت علامہ خواجہ کمال الدین چشتی
کیجئے نظر ادھر بھی حضرت کمال چشتی
بن آئے کی کسی کی حضرت کمال چشتی
کب سے کھڑا ہوا ہوں خواجہ پہ آس لے کے
ہو گی نظر تمہاری حضرت کمال چشتی
طیبہ نگر کا صدقہ ہند الوی سے ہو کے
بٹتا ہے آ کے دہلی حضرت کمال چشتی
سب کچھ تمہیں ملا ہے فیضان اولیا کا
تم سے ہے فیض جاری حضرت کمال چشتی
زاہد نے بار ہا یہ آواز تم کو دی ہے
جائے گا یہ نہ خالی حضرت کمال چشتی
***
حضرت خواجہ شیخ سراج الدین چشتی
گل گلزار چشتی ہو بہار خواجگی تم ہو
گلستان نصری کے گلوں کی تازگی تم ہو
مہکتے جا رہے ہیں آج بھی دل بوئے نسبت سے
سکون قلب و جاں ہو تم دلوں کی تازگی تم تو
معطر دل ہوئے ہیں تازگی ایمان میں آئی
نجف سے جو چلی آئی وہی بوئے علی تم ہو
مٹائی کفر و باطل کی یقیناً تیرگی تم نے
ضیا شمع رسالت کی سراج الحق ولی تم ہو
رہیگا علم و عرفان کا اجالا تم سے محشر تک
چراغ نورِ احمد سے جو پھلی روشنی تم ہو
فرشتے رشک کرتے ہیں وہ جن کی پارسائی پر
قسم اللہ کی خواجہ وہ کامل آدمی تم ہو
تمہارا ہوکے یہ زاہد کرے کیوں فکر دنیا کی
یہ مانا میں پریشان ہوں میرے خواجہ سخی تم ہو
***
حضرت خواجہ شیخ علیم الدین چشتی
کیا کیا نظر نے دیکھا گجرات کی زمین پر
دیکھا کرم خدا کا گجرات کی زمیں پر
سویا نصیب جاگا گجرات کی زمیں پر
ہے فیض اولیا کا گجرات کی زمیں پر
ہر سمت ہے اجالا گجرات کی زمیں پر
اترا ہے اک ستارا گجرات کی زمیں پر
حب نبی کی دولت لٹتی رہی یہاں پر
مرکز ہے اولیا کا گجرات کی زمیں پر
نسبت ہے اس زمیں کو طیبہ کی سر زمیں سے
آتی ہے بوئے طبیہ گجرات کی زمیں پر
ولیوں کے گھر ولی وہ آئے علیم چشتی
ہر سو ہوا اجالا گجرات کی زمیں پر
روضہ علیم الدین کا دیکھا ہے میں نے زاہد
اجمیر دیکھ آیا گجرات کی زمیں پر
***
حضرت خواجہ شیخ محمود راجن چشتی
بڑی دولت ملی جو در ملا محمود را جن کا
ملا قسمت سے زاہد آسرا محمود راجن کا
چلے جس سمت بھی نظریں بکھیرے فیض کے موتی
جو دیکھا اک نظر وہ ہو گیا محمود راجن کا
شعور بندگی دی ہے انہوں نے اک زمانے کو
ہے اب بھی فیض جاری جا بجا محمود راجن کا
یہاں فضلِ خدا سے ٹل گئی ہیں مشکلیں زاہد
دیا ہے جب بھی میں واسطہ محمود راجن کا
***
حضرت خواجہ شیخ جمال الدین جمن چشتی
کچھ ایسی شان و عظمت ہے جمال الدین چشتی کی
ہر اک شئے پہ حکومت ہے جمال الدین چشتی کی
اسی سرکار میں آ کر جبیں شاہوں کی جھلکتی ہے
عجیب شانِ ولایت ہے جمال الدین چشتی کی
جو دیکھے اُن کا چہرہ کلمہ توحید پڑھتا ہے
یہ ادنیٰ سی کرامت ہے جمال الدین چشتی کی
خدا کی راہ میں جس نے مٹائی ہے اپنی ہستی کو
اسی نے پائی نعمت ہے جمال الدین چشتی کی
اسی کو دین و دنیا میں بلند و سرخرو دیکھا
کہ حاصل جس کو نسبت ہے جمال الدین چشتی کی
اسے کیا خوف باطل کا اسے کیا کفر کا کھٹکا
وہ جس دل میں محبت ہے جمال الدین چشتی کی
غلام خواجہ چشتی کا زاہد پوچھنا کیا ہے
صدا اس پر عنایت ہے جمال الدین چشتی کی
***
حضرت خواجہ شیخ حسن محمد چشتی
نسبت تمہارے در سے خواجہ حسن محمد
اُلفت تمہارے گھر سے خواجہ حسن محمد
میرے لئے ہے کافی نقش قدم تمہارے
کیا کام راہ برسے خواجہ حسن محمد
کہنے کی کیا ضرورت جو حال دل ہے میرا
ظاہر ہے چشم ترسے خواجہ حسن محمد
کچھ قلب ناتواں پر کیجئے نظر خدارا
سجدے ہیں بے اثر سے خواجہ حسن محمد
ہے مدعائے زاہد ایماں رہے سلامت
مطلب نہیں ہے ڈر سے خواجہ حسن محمد
***
حضرت خواجہ شمس الدین ابوالحسن شیخ محمد چشتی
ہے مظہر ولایت قامت ابو الحسن کی
ہے شمع ہدایت سیرت ابو الحسن کی
سرکار کی عنایت اللہ کا کرم ہے
جو ہم کو مل گئی ہے نسبت ابو الحسن کی
حق سے ملا ہے ان کو رتبہ قطبیت کا
برتر ہے اولیا میں عظمت ابو الحسن کی
گجرات کی زمین پہ اک شمس دین کا ے
مرکز ہے روشنی کا تربت ابو الحسن کی
کیا مرتبہ ہے کس کا ہمعصر جانتے ہیں
کس کی سمجھ میں آئے عظمت ابو الحسن کی
لائے کلیم زاہد خواجہ محی الدین سے
دہلی میں بٹ رہی ہے دولت ابو الحسن کی
***
حضرت خواجہ محی الدین یحیٰ مدنی چشتی اطب مدینہ
گجرات وطن اُن کا تربت ہے مدینہ میں
ہیں قطب مدینہ و شہرت ہے مدینہ میں
قربت میں رسالت کی وہ ولایت ہے
کیا جانئے کیا اُن کی عظمت ہے مدینے میں
اک شمع رسالت ہے اک نور ولایت ہے
الفت ہے مدینہ سے نسبت ہے مدینے میں
ہاں ہندسے طیبہ میں آقا نے بلایا ہے
کیا ان کی خدا جائے عظمت ہے مدینے میں
خوشبوئے رسالت ہے خوشبوئے ولایت ہے
میں کیوں نہ کہوں زاہد جنت ہے مدینے میں
***
حضرت خواجہ شیخ شاہ کلیم اللہ چشتی شاہ جہاں آبادی
دربار تیرا عالی شاہا کلیم چشتی
شاہ و گدا سوالی شاہا کلیم چشتی
در سے تیرے سوالی شاہا کلیم چشتی
لوٹا نہ کوئی خالی شاہا کلیم چشتی
جاگا نصیب اُس کا و سر خرد ہوا ہے
جس پہ نگاہ ڈالی شاہا کلیم چشتی
نظروں کو نور بخشے دل کو سرور بخشے
یہ بار گاہِ عالی شاہا کلیم چشتی
وہ وقت جلد آئے دہلی میں آ کے زاہد
روضہ کی چومے جالی شاہا کلیم چشتی
***
حضرت خواجہ شاہ نظام الدین اولیا چشتی اورنگ آبادی
شمع ایماں کیا جلی شاہ نظام الدین ولی
شام ظلمت کی ڈھلی شاہ نظام الدین ولی
آپ سے پہلے یہاں پہ تھا عجیب اک اضطراب
تھی دلوں میں بے کلی شاہ نظام الدین ولی
آپ کے آنے سے آئیں ہزاروں برکتیں
بات عرفان کی چلی شاہ نظام الدین ولی
میکشوں میں دھوم ہے مستیاں ہیں چار سو
بجھ گئی دل کی کلی شاہ نظام الدین ولی
جام وحدت پی گئے جی گئے ہم جی گئے
کھل گئی دل کی کلی شاہ نظام الدین ولی
دیکھ آؤں سوئے طیبہ ہے تمنا یہ میری
آپ کی دیکھی گلی شاہ نظام الدین ولی
یاد زاہد نے کیا جب بھی شکل میں تمہیں
اُسکی ہر مشکل ٹلی شاہ نظام الدین ولی
***
حضرت علامہ خواجہ فخر الدین فخر جہاں چشتی دہلوی
حق کے ولی ہو اور محب النبی ہو تم
سلطان عارفین ہو شان علی ہو تم
لاکھوں چراغ تم سے جلے جا بجا جلے
ہر تیرگی کے واسطے اک روشنی ہو تم
وہ جس کے آگے شمس و قمر ماند پڑ گئے
وہ نور کی ضیا ہو دائمی ہو تم
بحر العلوم فخر زماں فخر دین ہو
ابن ولی ہو کامل و اکمل ولی ہو
زاہد تمہارے در کا ازل سے گدا رہا
خواجہ قسم خدا کی ازل سے سخی ہو تم
***
حضرت خواجہ نور محمد مہاروی چشتی
نور احمد کی ضیا نور محمد مہاروری
تم ہو تکڑا نور کا محمد نور محمد مہاروری
نور کا دریا محمد مصطفےٰ صلّی علیٰ
تم ہو قطرہ نور کا نور محمد مہاروی
آسمان معرفت پہ جو چکما ہی رہا
وہ ستارا نور کا نور محمد مہاروی
کیوں نہ پھیلے شمع عرفاں کا اجالا چار سو
نام پیارا نور کا نور نور محمد مہاروی
تم پہ شیدا ہے زمانہ کیوں نہ ہو زاہد نثار
تم ہو جلوہ نور کا نور محمد مہاروی
***
حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان چشتی تونسوی
وہ مکین لامکاں خواجہ سلیماں تونسوی
وہ چراغ کوکن فکاں خواجہ سلیماں تونسوی
تم پہ صدقے دل و جاں خواجہ سلیماں تونسوی
تم سے روشن اک جہاں خواجہ سلیماں تونسوی
خوف کیوں کر مجھے بخشش کا روز حشر میں
آپ ہیں غوث زماں خواجہ سلیماں تونسوی
آپکی نسبت سے بخشے جائیں گے بے شک حضور
کارواں در کارواں خواجہ سلیماں تونسوی
خاک قدموں کی ملے زاہد کو ہے یہ بھی بہت
یہ کہاں اور تم کہاں خواجہ سلیماں تونسوی
***
حضرت خواجہ حافظ محمد علی چشتی خیر آبادی
سجدے قدم قدم پر حافظ کے آستاں پر
کرتے ہیں ماہ و اختر حافظ کے آستاں پر
ہیں لب پہ ہو کے نعرے آنکھوں میں کیف و مستی
پھرتے ہیں یوں قلندر حافظ کے آستاں پر
ادنیٰ ہو یا ہو اعلیٰ اپنے ہو یا پرائے
پاتے ہیں فیض اکثر حافظ کے آستاں پر
آنکھیں ہوئی منور دل نے سکون پایا
اک نور کا ہے منظر حافظ کے آستاں پر
اجڑے ہوئے بنے ہیں خواجہ کی ایک نظر سے
دیکھا ہے میں نے اکثر حافظ کے آستاں پر
ہو پیر شاہ مرزا شاہ غوث شاہ گلیمی
دیکھے وہ ہم نے رہبر حافظ کے آستاں پر
فیض و عطا کا انکے کیا پوچھنا ہے زاہد
سب کو ملا برابر حافظ کے آستاں پر
***
حضرت خواجہ شاہ غلام حسین مرزا سردار بیگ بلخی چشتی
عقیدت سے جو مانگا مل گیا دربار مرزا
ہے جاری فیض کا چشمہ در انوارِ مرزا سے
گیا خالی نہ کوئی بے نوا سرکار مرزا سے
زمانہ فیض پایا ہے درِ سردار مرزا سے
ہوا اجمیر سے شاید درِ مرزا پہ آئی ہے
مہک آتی ہے کچھ ایسی گل گلزار مرزا سے
نہیں ہیں دور کی باتیں یہ میرے واسطے واعظ
درِ طیبہ تلک جانا در سردار مرزا سے
اندھیرے کفر کے زاہد بھلا کیا؟ اس پہ آئینگے
ازل سے ہے جو واسطہ درِ انوار مرزا سے
***
حضرت خواجہ شاہ غلام غوث گلیم پوش چشتی مرزائی
کس نے نہیں پکارا یا غوث پیر چشتی
چشم کرم خدارا یا غوث غوث پیر چشتی
پُر نور کر دیا ہے دل کا ہر ایک گوشہ
روضہ کا ہر نظارہ یا غوث پیر چشتی
اللہ کرم ہے قسمت سے مل گیا ہے
یہ آستاں تمہارا یا غوث پیر چشتی
رہنے دو اپنے در پہ خواجہ پڑا رہوں گا
ہو گا میرا گزارا یا غوث پیر چشتی
دیکھو گدا ہوں میں بھی مجھ کو بھی کچھ عطا کرو
نعلین کا اتارا یا غوث پیر چشتی
صدقہ نبی کا مجھ کو ایسا کوئی دلا دو
مانگوں نہ پھر دو بارا یا غوث پیر چشتی
ہم جیسے بے کسوں کو اپنا بنا لیا ہے
احسان ہے تمہارا یا غوث پیر چشتی
مرزا کا واسطہ ہے زاہد کی لاج رکھنا
شیدا ہے یہ تمہارا یا غوث پیر چشتی
***
حسن عقیدت
ہونٹوں سے نہیں دل سے اقرار گلیمی ہے
کھلتے ہیں جہاں دل گلزار گلیمی ہے
اے باد صبا اس جا آنا سنبھل کر آ
آداب رہے قائم دربار گلیمی ہے
قرآن کی حکمت بھی عرفان و حقیقت بھی
فیضان ولیت کا گفتار گلیمی ہے
دنیا کی بہاروں میں کیا اس کا بلکتا دل
وہ جس کی نگاہوں میں گلزار گلیمی ہے
نہ شکل و شباہت سے ہیں غوث پیا جیسے
حافظ ہیں کہیں مرزا سردار گلیمی ہے
کیا میرے تخیل سے ہو فکر خرد آگے
پرواز تخیل میں رفتار گلیمی ہے
کیا فکر کوئی زاہد کیا خوف زمانے کا
جب ساتھ میرے حافظ سردار گلیمی ہے
***
از سید خواجہ سعید الزماں فیض فیض نظر
دل جب سے ہوا شیدا مرشد نا گلیمی کا
آنکھوں میں بسا چہرہ مرشد نا گلیمی کا
دنیا سے غرض ہے نہ دولت کی ضرورت ہے
کافی ہے مجھے سایا مرشد نا گلیمی کا
حسرت سے زمانہ یہ تکتا ہے میری صورت
جب سے کہ میں کہلایا مرشد نا گلیمی کا
الفاظ کی بندش پہ پرواز تخیل کی
ہے فیض نظر سارا مرشد نا گلیمی کا
اے فیض تجھے دیکھا جس نے بھی یہ کہہ ڈالا
آتا ہے وہ دیوانہ مرشد نا گلیمی کا
-***
مناجات
یا الہی حمد تیری فرض ہے
بعد اس کے یہ ہماری عرض ہے
یا الہی از برائے مصطفےٰ
میری ہر مشکل کا تو مشکل کشا
یا الہٰی از برائے بوتراب
ہو میری بخشش گناہ ہیں بے حساب
یا الہٰی واسطے خواجہ حسن
ہو میرے ایمان کا تازہ چمن
از برائے واحدِ حق با خدا
رنج و غم سے کیجئے مجھ کو رہا
پھر فضل پار سا کے واسطے
رکھ طریق صدق پر قائم مجھے
واسطہ خواجہ سدید الدین کا
یا الہی مجھ کو ہر شر سے بچا
واسطے خواجہ بصیرہ نیک نام
یا الہٰی ہو مسلماں شاد کام
خواجہ ممشاد آں عالی مقام
یا خدا دنیا میں رکھ تو نیک نام
حضرت اسحاق شامی نیک ذات
واسطے ان کے ہماری ہو نجات
احمد سر چشتیاں کا واسطہ
بے سہاروں کو سہارا ہو عطا
از پئے ابدال چشتی با خدا
تنگ دستی سے مجھے کیجئے رہا
بحر خواجہ ناصر الدین با صفا
تندرستی بے کسوں کو ہو عطا
خواجہ مودود کا ہے واسطہ
ہو مجھے ایمان کی دولت عطا
کچھ شریف زندنی کی یاد میں
درد پیدا ہو دل ناشاد میں
از پئے عثمان ہارونی مجھے
چین دل کو روح کو راحت ملے
ہوں غلام خواجہ بندالوئی
دے دے صدقہ از پئے ابن علی
بحر قطب الدین کاکی بختیار
بھر دے دل کو نور سے پروردگار
ہو فرید الدین کی چشم کرم
حاسدوں کے دور ہوں ظلم و ستم
واسطہ خواجہ نظام الدین کا
قلب کو دولت یقین کی ہو عطا
شاہ نصیر الدین چراغ دہلوی
مسکرا دے یا خدا دل کی کلی
از برائے شاہ کمال الدین پیر
دستگیری کو مری رب قدیر
واسطہ ہے شاہ سراج الدین کا
دین میں کامل مجھے مولا بنا
از برائے شاہ علیم الدین پیر
علم و حکمت کر عطا رب قدیر
واسطہ محمود راجن شاہ کا
کر دے میرے دل کا پورا مدعا
واسطہ خواجہ محمد کا کوئی
ایسا صدقہ جس میں ہو کچھ نہ کمی
از برائے شیخ محمد با خدا
واسطے سے کر مدد روز جزا
از برائے شیخ یحییٰ با کمال
دور ہو دل سے مرے رنج و ملال
از برائے شاہ کلیم اللہ پیر
یا الہٰی ہو میرا زندہ ضمیر
شاہ نظام الدین چشتی نیک خو
واسطے ان کے مجھے رکھ سرخرو
از پئے فخر جہاں عالی مقام ہو
زباں پر نام تیرا صبح و شام
ازپئے نور محمد مہاروی
ہر قدم پر ہو ہماری رہبری
شاہ سلیمان تونسوی کی ہے قسم
مجھ پہ ہو جائے کرم پھر ہو کرم
از پئے حافظ محمد یا علی
دین و دنیا میں ملے کچھ بہتری
بحر سردار بیگ یارب کریم
رحم کر حالت پہ میری یار کریم
میں غلام غوث ہوں پروردگار
نہ بنا روز قیامت شرمسار
ہے غلام احمد گلیمی نیک ذات
واسطے سے ان کے ہو جائے نجات
التجا ہے از پیے خیر البشر
قوم مسلم ہو نہ رسوا در بدر
غمزدوں کے دل کو موئی شاد کر
قیدیوں کو قید سے آزاد کر
نونہالوں کی تو کر عمریں دراز
کر جوانوں کو تو مولیٰ سرفراز
ہو ہمارا ہر عمل قرآن پر
رکھ ہمیں قائم سدا ایمان پر
خاتمہ بالخیر ہو ایمان پر
از برائے سید خیر البشر
ہے یہ میری التجا رب کریم
رحم کر حالت پہ میری یا رحیم
مشکلیں زاہد کی یارب دور ہوں
مدعائے دل ہے یہ منظور
سلام بحضور خواجہ ہند
حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری
مضبوب حق کے دلبر خواجہ سلام لیجئے
اے دین حق کے رہبر خواجہ سلام لیجئے
اے ہند کی زمیں سے ظلمت مٹانے والے
اے ہند کے پیمبر خواجہ سلام لیجئے
اے فاطمہ کے پیارے نور نظر علی کے
اے وارثِ پیمبر خواجہ سلام لیجئے
مجھ جیسے بے کسوں کو اپنا بنانے والے
داتا غریب پرور خواجہ سلام لیجئے
دیکھا نہیں یہاں پہ ہم نے کسی ولی کو
تم سا بلند و برتر خواجہ سلام لیجئے
ہر آس میری ٹوٹی آنکھوں میں ہے نمی سی
غم کا ہے بوجھ دل پر خواجہ سلام لیجئے
چشم کرم سے دم میں بن جائے گا یقیناً
اجرا میرا مبدر خواجہ سلام لیجئے
یہ حال زار زاہد پہنچے تمہارے در تک
آیا ہوں آس لیکر خواجہ سلام لیجئے
***
سلام بحضور خیر الانام صلی اللہ علیہ و سلم
حضور اکرم سلام لیجئے
رسول اعظم سلام لیجئے
ہے تم سے آدم شان و عظمت
اے فخر آدم سلام لیجئے
بنے ہیں عالم تمہاری خاطر
اے جان عالم سلام لیجئے
تمہارے قدموں کی دھول آقا
یہ ماہ و انجم سلام لیجئے
تمہارے گیسُو کا ہے اتارا
یہ پھول و شبنم سلام لیجئے
تمہارے روضہ کی سمت دیکھے
یہ چشم پُر نم سلام لیجئے
بس ایک پل میں ہمارے آقا
مٹیں گے سب غم سلام لیجئے
یہ دے رہا ہے صدائیں زاہد
تم ہی کو پیہم سلام لیجئے
***
تشکر القلم لائبریری (شاکر القادری، تفسیر احمد)
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
چشمۂ فیض
زاہد قریشی حیدرآبادی
نعت شریف
آپ اپنے نور سے حق نے کیا روشن چراغ
عرش و کرسی نہ تھے مصطفےٰ روشن چراغ
ماہ و انجم آپ کے نور کی ادنیٰ مثال
ہے چراغَ نور کی ہر ایک ضیا روشن چراغ
اُن کی سیرت کا کرو گے کونسا لمحہ بیان
لمحہ لمحہ زندگی کا رہنما روشن چراغ
آپ کی ذات مقدس مرکز انوار ہے
چھلیا قدموں کو جس نے ہو گیا روشن چراغ
صحابہ و اولیا و خواجہ قطب ابدال غوث
آپ سے کتنے ہوئے ہیں جا بجا روشن چراغ
تا قیامت دین حق قائم رہے گا آپ سے
سلسلہ در سلسلہ ہیں اولیا روشن چراغ
دور ظلمت کیوں نہ ہو زاہد ضیائے نور سے
ہیں محمد مصطفےٰ کے نقش پا روشن چراغ
۔ ۔ ۔ ٭٭٭۔ ۔ ۔
مدحت حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اُس کو زمانے بھر سے نہیں واسطہ علی
پیش نظر ہو جس کے تمہاری رضا علی
بھائی رسول کے ہیں تو شوہر بتول کے
کس کی سمجھ میں آئے مقام آپ کا علی
ہے بسترِ رسول مگر جلوہ گر ہیں آپ
اللہ ہی جانتا ہے مقام آپ کا علی
دم بھر میں اُس کی مشکلیں آسان ہو گئیں
مشکل میں جس نے تن کو پکارا ہے یا علی
اللہ کے رسول کہیں جس کو بُو تراب
اُس پہ زمانہ کیوں نہ کرے جان فدا علی
مدت سے ہے تمنا نجف میں بلایئے
میں منتظر ہوں آپ کے دید بار کا علی
زاہد پہ بھی نگاہ کرم کیجئے کبھی
یہ بھی تمہارے در کا ہے ادنیٰ گدا علی
۔ ۔ ۔ ٭٭٭۔ ۔ ۔
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)