دین و مذہب

خیاباں

آن لائن مکمل کتاب دستیاب ہے (7,529 الفاظ)

خیاباں حصہ اول

حنیف اخگر ملیح آبادی

 

 
عزمِ سفر سے پہلے بھی اور ختمِ سفر سے آگے بھی
'راہ گزر ہی راہ گزر ہے، راہ گزر سے آگے بھی'
تابِ نظر تو شرط ہے لیکن، حدِّ نظر کیوں حائل ہے
جلوہ فگن تو جلوہ فگن ہے، حدِّ نظر سے آگے بھی
صبحِ ازل سے شامِ ابد تک، میرے ہی دم سے رونق ہے
اِس منظر سے اُس منظر تک، اُس منظر سے آگے بھی
وہم و گُماں سے علم و یقیں تک، سیکڑوں نازک موڑ آئے
روئے زمیں سے شمس و قمر تک، شمس و قمر سے آگے بھی
دل سے دعا نکلے تو یقیناً ،بابِ اثر تک پہنچے گی
آہ جو نکلے دل سے تو پہنچے، بابِ اثر سے آگے بھی
دیدۂ ترکا اب تو اخگرؔ ایک ہی عالم رہتا ہے
نالۂ شب سے آہِ سحر تک، آہِ سحر سے آگے بھی
٭
 

جذبۂ رندانہ آخر کار کام آ ہی گیا
میرے ساقی کے لبوں پر، میرا نام آ ہی گیا
اضطرابِ حسرتِ ناکام، کام آ ہی گیا
یاد اس ناآشنا کو میرا نام آ ہی گیا
اب قیامت کے بپا ہونے سے جی گھبرائے کیوں
جب تصوّر میں کوئی، مستِ خرام آ ہی گیا
صرف میں ہی رہ گیا تھا، دُرد آشاموں کے بعد
یوں بالآخر مجھ تلک بھی دورِ جام آ ہی گیا
راہ میں ہوش و خرد کا ساتھ چھٹ جانے کے بعد
اک نشانِ منزلِ سودائے خام آ ہی گیا
کاش اخگرؔ بار بار آتی نہ یہ شامِ فراق
کٹ گیا آج اور اک دن وقتِ شام آ ہی گیا
٭
 

بے سایہ و تصویر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
تنویر ہی تنویر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
جو کثرتِ تاثیر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
بس ایک ہی تصویر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
انجامِ محبّت سے بھی انجان نہیں ہوں
دیوار پہ تحریر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
شہرہ تھا بہت سلسلۂ موسمِ گُل کا
زنجیر ہی زنجیر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
سازش میں ہے مصروف، ہر اِک گام پہ تدبیر
جو عشق کی تقدیر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
ممکن ہے ترے دل میں بھی ہو نقشِ عداوت
ماتھے پہ جو تحریر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
اخگرؔ جو دعا دل سے نکلنے بھی نہ پائی
شرمندۂ تاثیر ہے، میں دیکھ رہا ہوں
٭
 

بسکہ قائل ہی نہ تھا ناکامیِ تدبیر کا
دل کو اندازہ نہ تھا سنگینیِ تقدیر کا
دیکھتا ہے وہ جسے اکثر نگاہِ لطف سے
مجھ سے تو بہتر مقدر ہے مری تصویر کا
ہر طرف ہیں خانہ بربادی کے منظر بے شمار
کچھ ٹھکانا ہے، بھلا اس جذبۂ تعمیر کا
شرط ربطِ باہمی ہونا تھی سو پوری ہوئی
میری رسوائی ہوئی باعث تری تشہیر کا
شرطِ شیریں ہے نہ تیشہ ہے نہ کوئی کوہ کن
منقطع ہے سلسلہ مجنوں سے بھی زنجیر کا
تا کجا یہ سیرِ دنیائے تصوّر خود فریب
تا بہ کہ یہ کھینچنا تصویر سے تصویر کا
شوق کے پابند ہم، دیوانگی ان کو پسند
کیوں نہ ہو نازاں ہر اک حلقۂ مری زنجیر کا
وارداتِ عشق اخگرؔ اور غزل کے روپ میں
کھینچنا ہے غم کی جیتی جاگتی تصویر کا
٭
 

یہی جنوں کا مطالبہ ہے، یہی تقاضا ہے بے خودی کا
میں تشنہ رہ کر ہی تشنگی سے علاج کرتا ہوں تشنگی کا
ہمیں ہے منظور ہر عنایت، ہمیں گوارا ہے ہر ملامت
وہ زخم دیں ہم کو یا تبسّم، کہ یہ ہے سودا ہنسی خوشی کا
بحدِ امکاں مری طرف سے، کمی محبّت میں کچھ نہیں ہے
مگر تمنّا ہے مجھ سے کرتے، کبھی وہ شکوہ کسی کمی کا
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوانِ رنگ و بو میں
ہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم، پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
عجب تناسب ہے یہ کہ اپنے ہزار آنسو اُبل پڑے ہیں
کبھی جو بھُولے سے آگیا اِک خیال دل میں کسی خوشی کا
حسین صُورت ہمیں ہمیشہ حسیں ہی معلوم کیوں نہ ہوتی
حسین انداز دلنوازی، حسین تر ناز برہمی کا
حیا سے شوخی کے پیرہن میں ہزار ہا رنگ ہیں نُمایاں
نہ گُل نہ بُوٹا قبائے گل میں، بس ایک عالم ہے سادگی کا
یہ آسرا بھی بہت ہے اخگرؔ کہ وہ بالآخر وفا کریں گے
نفس نفس ہے قضا کی زد پر، کوئی بھروسا ہے زندگی کا
٭
 

عشق میں دل کا یہ منظر دیکھا
آگ میں جیسے سمندر دیکھا
کھو گئے ہم تری آہٹ پاکر
یعنی آواز کو سن کر دیکھا
جس کو سن کر نہ یقیں آئے کبھی
فی زمانہ وہی اکثر دیکھا
نا رسائیِ جنوں محکم ہے
ہم نے دیوار میں در کر دیکھا
دل پہ اک نقشِ کفِ پا ابھرا
ایک صحرا میں گلِ تر دیکھا
میں وہ مومن ہوں کہ جس نے پتھر
کبھی چوما کبھی چھو کر دیکھا
ڈوب جانے کا خیال آیا جہاں
وہیں پایاب سمندر دیکھا
بسکہ منسوب تھا اک نام کے ساتھ
مطمئن ہی دلِ اخگرؔ دیکھا
٭
 

اپنی نظروں کو بھی دیوار سمجھتا ہو گا
جو مسافر ترے کوچے سے گزرتا ہو گا
آج ٹھہرا ہے مرا حرفِ وفا قابلِ دار
کل تو ہی میری وفاؤں کو ترستا ہو گا
ضبط کا حد سے گزرنا بھی ہے اک سیلِ بلا
درد کیا ہو گا اگر حد سے گزرتا ہو گا
اس کی تعریف میں جب کوئی کہی جائے غزل
کچھ نہ کچھ رنگ قصیدے کا جھلکتا ہو گا
کشت ضبطِ فغاں نغمۂ بے ساز و صدا
اف وہ آنسو جو لہو بن کے ٹپکتا ہو گا
شعر بن کر مرے کاغذ پہ جو آیا ہے لہو
اشک بن کر ترے دامن سے الجھتا ہو گا
ہیں جو لرزاں مہ و انجم کی شعاعیں اخگرؔ
کوئی بے تاب فلک پر بھی تڑپتا ہو گا
٭
 

یادوں کا شہرِ دل میں چراغاں نہیں رہا
کیا کوئی غم ہی شعلہ بداماں نہیں رہا
اب اعترافِ عہدِ وفور کر رہے ہیں وہ
جب اعتبارِ عمرِ گریزاں نہیں رہا
نکلے کچھ اور آبلہ پائی کی اب سبیل
صحرا میں کوئی خارِ مغیلاں نہیں رہا
بخیہ گریِ دل کے تصوّر میں گُم ہوئے
گویا خیالِ جُنبشِ مژگاں نہیں رہا
یہ سوچ کر کہ خوگرِ غم ہو نہ جاؤں میں
وہ سرگراں ہوا ستم ارزاں نہیں رہا
آزارِ ہجر اپنی جگہ مستقل، مگر
دل مجھ سے تیرے قرب کا خواہاں نہیں رہا
یادِ خدا ہی کعبۂ دل میں بسائیے
اب ایک بُت بھی دشمنِ ایماں نہیں رہا
امکانِ وصلِ یار تو اخگرؔ کبھی نہ تھا
آزارِ ہَجرِ یار کا ارماں نہیں رہا
٭
 
حالِ مریضِ عشق ہے بیکار دیکھنا
جائے گا جان لے کے یہ آزار دیکھنا
تابِ نگاہِ طالبِ دیدار دیکھنا
پردہ اُٹھا تو ہو گیا دشوار دیکھنا
بن کر غبارِ سایۂ دیوار اٹھ گیا
یا گر گئی وہ ریت کی دیوار دیکھنا
بادل ہیں سر پہ اور نہ سایا ہے اِس طرف
سورج بھی ہے کوئی پسِ دیوار دیکھنا
شامل ہوئے ہیں بزم میں مثلِ چراغ ہم
اب صبح تک جلیں گے لگاتار دیکھنا
بے شک اسیرِ گیسوئے جاناں ہیں بے شمار
ہے کوئی عشق میں بھی گرفتار دیکھنا
آنکھوں میں دم ہے، یا پئے اظہارِ آرزو
تارِ نظر میں اخگرِؔ گفتار دیکھنا
٭
 
مرا ہم نشیں مرا ہمنوا مرا بھائی مجھ سے جُدا ہوا
میں بتاؤں کیسے کہ کیا ہوا جو ہوا بہت ہی برا ہوا
مرا جیسا ہی کوئی آدمی ہے پڑا سڑک پہ مرا ہوا
نہ کوئی بتائے کہ کیا ہوا نہ یہی کہے کہ بُرا ہوا
وہ فسانہ ہے کئی تلخ تلخ حقیقتوں سے بھرا ہوا
کہ سقوطِ ڈھاکہ کا واقعہ ہے چھپا ہوا نہ ڈھکا ہوا
ہے دہی سے جلنے کا ڈر مجھے کہ میں دودھ کا ہوں جلا ہوا
مجھے چار صوبوں کا باقی ملک بھی لگ رہا ہے بٹا ہوا
جو کروں قبیلہ کو منقسم تو کھڑی ہے اور یہ اک مہم
کہ مرا قفس بھی ہے منہدم مرا آشیاں بھی جلا ہوا
مرے سارے راستے بند ہیں مرا اعتماد بھی اُٹھ گیا
مرا یہ عقیدہ بھی چھین لو کہ دعا کا در ہے کھلا ہوا
وہی روشنی کا سُراغ ہے جو غریب کے گھر کا چراغ ہے
سرِ شام جس کا یہ حال ہے کہ لگے جلا نہ بُجھا ہوا
میں ہوں رُو برُو بھی تو کیوں سنے مری گفتگو کوئی خوبرو
کہ ضمیر صاف ہوا کرے مرا پیرہن ہے پھٹا ہوا
ہمہ عقل ہے، تو بہ ایں ہمہ، یہ پتا چلا مرے رہنما
ترے ساتھ کون ہے ،کون ہے مرے دشمنوں سے ملا ہوا
مرے بھائیو مرے ساتھیو رہ راستی پہ ڈٹے رہو
بوجوہ اخگرِ بے نوا کا بھی حوصلہ ہے بڑھا ہوا
 

خیالِ عظمتِ جامِ و سبو تھا بوقتِ مے کشی میں با وضو تھا

سحر دم خواب میں ساقی کو دیکھا وہ میرے روبرو، میں قبلہ رو تھا

ہمیں دیکھو اسے چاہا ہے ہم نے کہ جس ظالم کا چرچا کُو بہ کُو تھا

جسے سمجھی تھی دنیا رقصِ بسمل وہ اعلانِ شکستِ آرزو تھا

نگاہوں سے کیا اقبال اخگرؔ خموشی کیا تھی جرمِ گفتگو تھا ٭  

کچھ بھی جو ساری عمر کا اندوختہ نہ تھا
میّت پہ کون تھا جو برافروختہ نہ تھا

یادش بخیر مدرسۂ عشاق کا نصاب ہر دن نیا سبق تھا کچھ آموختہ نہ تھا

چہرہ برنگ و نورِ حیا سرخ تھا مگر اظہارِ شوق پر وہ برافروختہ نہ تھا

اڑ کر قفس سمیت نہ جانے کہاں گیا پر سوختہ وہ بلبلِ دل سوختہ نہ تھا

اخگرؔ خیالِ ترکِ محبّت سے پیشتر
آنکھیں تو خُشک تھیں مرا دل سوختہ نہ تھا
٭ 

کسی ناوکِ نظر سے ہے محال دل بچانا
یہی شرطِ عاشقی ہے کہ خطا نہ ہو نشانہ

وہی بات شاعرانہ جو غزل کا ہے بہانہ
میں نظر سے کہہ چکا ہوں سرِ بزم سائلانہ

نہ سرور و کیف و مستی نہ خرامِ ساحرانہ
ارے کیا ہوا وہ ساقی ترا بانکپن پُرانا

یہ بجا کہ اس چمن میں وہی گلبدن ہیں لیکن
کسی جسم پر نہیں ہے کوئی پیرہن پرانا

جو ملی رہِ طلب میں مجھے کوئی جانِ شیریں
تو چلا ہوں میں بھی اخگرؔ بہ ادائے خسروانہ
٭
 

لا حاصلی میں شوقِ فراواں کو کیا ہوا احساسِ ارتعاشِ رگِ جاں کو کیا ہوا

حیراں ہوں سیلِ دیدۂ گریاں کو کیا ہوا
یہ میرے شوقِ خاطرِ مژگاں کو کیا ہوا

کل تک تو دوَرِ کبر و تعصّب یہاں نہ تھا
یا رب یہ کیا ہے آج گلستاں کو کیا ہوا

اب آئیں گے وہ پُرسِشِ احوال کے لیے اللہ میری عمرِ گریزاں کو کیا ہوا

اخگرؔ پہ مہرباں ہے مسلمان کی طرح
یہ اس نگاہ دشمنِ ایماں کو کیا ہوا
٭
 

ہم کو یہی تقدیر کا لکھا نظر آیا دل پھر ترے وعدے پہ بہلتا نظر آیا

دل سوزشِ پیہم سے ابلتا رہا لیکن آنسو نہ کبھی کوئی نکلتا نظر آیا

میں نے تو کبھی آپ کو تنہا نہیں پایا
ہاں آپ کو محفل میں بھی تنہا نظر آیا

پردے پہ پڑی رہ گئیں محفل کی نگاہیں چہرہ کوئی مجھ کو پسِ پردہ نظر آیا

ہر حسن میں موجود ملی عشق کی صورت
ہر حال میں اخگرؔ یہ تماشا نظر آیا
٭
 

ہر ایک گوشۂ دل میں شگاف کس نے کیا وہ جانتے ہیں مگر اعتراف کس نے کیا

بھڑاس نکلی مگر دل کو صاف کس نے کیا زمانے بھر کو ہمارے خلاف کس نے کیا

کسی سے صلح و صفائی کی بات کیسے ہو جواب سب نے دیے اختلاف کس نے کیا

قصور ہو تو بجا ہے معاف کوئی کرے اگر ہوا ہی نہیں تو معاف کس نے کیا

تمہیں پتا تو ہے اخگرؔ کہ لفظ کیا تھے اور
ہر ایک لفظ کو پیراگراف کس نے کیا
٭٭
 

تری یاد سے جو غافل دلِ ہوشیار ہوتا
تو نہ بے قرار ہوتا نہ وہ دل شمار ہوتا

ذرا اور میرا قاتل جو ستم شعار ہوتا
تو وہ سوگوار ہوتا نہ میں شرمسار ہوتا

ترا جبر بے نیازی بھی نہ استوار ہوتا
مرے دل پہ صرف میرا اگر اختیار ہوتا

میں لوازماتِ خلوت میں اگر شمار ہوتا
تری بزمِ ناز میں بھی مرا انتظار ہوتا

اگر ایک بار تم کو ذرا ناگوار ہوتا
تو مری طرف سے شکوہ بھی نہ بار بار ہوتا

مری داستانِ الفت بڑی مختصر ہے لیکن
کہیں میں اور بے نیازِ غمِ روزگار ہوتا

کبھی مستفیض ہوتے جو چمن کی دھوپ سے بھی
تو قفس میں سایۂ گل ہمیں ناگوار ہوتا

بھلا کیسے نوبت آتی کبھی عرضِ مُدّعا کی
مجھے ان کی برہمی کا اگر اعتبار ہوتا

یہ وقارِ پائمالی بھی مرا نصیب کب تھا
مرے یار کی گلی میں جو مرا مزار ہوتا

مری پارسائی اخگرؔ تھی اسی کی چشم پوشی
وہ نظر سے کیوں پلاتا جو میں بادہ خوار ہوتا
٭
 
اُمّیدِ رسم و راہ کو آساں بنا دیا
ہر رہ گزر کو منزلِ جاناں بنا دیا

دل کو حریمِ جشنِ چراغاں بنا دیا ہر غم کو ہم نے شعلہ بداماں بنا دیا

یادِ خرامِ ناز نے آ کر صبا کے ساتھ زندانِ دل کو صحنِ گلستاں بنا دیا

موت آتے ہی شروع ہوئی اک حیاتِ نو کیا زندگی نے موت کو آساں بنا دیا

یادِ فروغِ دست حنائی نہ پوچھیے ہر زخمِ دل کو رشکِ نمک داں بنا دیا

غیروں کی سازشوں نے خود اپنوں کے روپ میں
صبحِ وطن کو شامِ غریباں بنا دیا

اخگرؔ زہے تصوّرِ دستِ جنونِ شوق دامن کو اس کے میرا گریباں بنا دیا ٭

ہائے سکونِ دل پئے عمرِ دوام رکھ دیا
مجموعۂ غزل کا نام “ماہِ تمام” رکھ دیا

یوں پسِ نقشۂ حیات ایک پیام رکھ دیا
مطلعِ صبح کے قریب منظرِ شام رکھ دیا

عالمِ جاں کنی میں یوں کیفِ مدام رکھ دیا
دیدۂ نیم باز میں خوابِ دوام رکھ دیا

اس کو بھی اعترافِ شوق تھا تو کسی قدر مگر
میں نے تو بابِ عشق میں عشق ِ تمام رکھ دیا

میں نے جو بے وفا کہا سب ہی نے اس کو جاں کہا
کوئی بدل نہیں سکا میں نے جو نام رکھ دیا

جانتے ہیں کہ کل تو کیا پل کی خبر نہیں، مگر
ہم نے اُٹھا کے کل پہ سب آج کا کام رکھ دیا

اخگرؔ نیم جاں تجھے مژدۂ عمرِ ناتمام
موت کا نام حاصلِ عمرِ تمام رکھ دیا
٭
 
دخل اس کو مرے بیان میں کیا
کچھ اثر ہے مری زبان میں کیا
آئینے میں جو میرا عکس نہیں
کوئی حائل ہے درمیان میں کیا
سر پہ اب کوئی سائباں ہی نہیں
ورنہ دھوپ آئے سائبان میں کیا
پھر درِ جاں پہ اس نے دستک دی
رہ گیا ہے کچھ اس مکان میں کیا
دل ہے اپنا نہ غم نہ کوئی خوشی
کوئی چشمک ہے جسم و جان میں کیا
موت لائی حیاتِ نو کا پیام
رہ گئے ہم اِس امتحان میں کیا
اوّل آخر ہے عشق لیکن یہ
حسن ہی حسن درمیان میں کیا
اس کے دیکھے سے آئی جان میں جان
کچھ نہ تھا ورنہ میری جان میں کیا
کوئی شکوہ نہ آرزو اخگرؔ
احتیاط اس قدر بیان میں کیا
٭
 

اتنا شعور تو غمِ پنہاں میں آگیا آغوشِ دل سے دامنِ مژگاں میں آگیا

دل اشک بن کے دیدۂ گریاں میں آگیا خورشید جیسے روزنِ زنداں میں آگیا

پھر میرے اپنے آپ میں رہنے کا کیا سوال
جب وہ مرے حریمِ دل و جاں میں آگیا

مجھ کو تو رنگ و بو میں الجھنے سے تھا گریز
میں نے یہ کیا کیا، کہ گلستاں میں آگیا

مرہم کا نام لے کے نہ زخموں کو چھیڑیے
مرہم بھلا کہاں سے نمک داں میں آگیا

عکسِ جمالِ یار بتدریج ذوقِ دید
آنکھوں سے دل میں، دل سے رگِ جاں میں آگیا

کچھ سرد مہریِ بتِ کافر کا لطف بھی پیمائشِ حرارتِ ایماں میں آگیا

وحشت اثر فضا ہے نہ دیوار و در یہاں
بیکار ہی میں گھر سے بیاباں میں آگیا

وہ آ گئے تو محفلِ خوباں میں یوں لگا بدرِ منیر جشنِ چراغاں میں آگیا

پھر بزمِ ناز میں مری توہین کی گئی ایک اور بال آئینۂ جاں میں آگیا

اخگرؔ جنونِ دشت نوردی کدھر گیا
مجنوں تو میرے خانۂ ویراں میں آگیا
٭
 
کبھی کہیں کوئی سجدہ نہ رائیگاں گزرے
ہم اس عروجِ جبیں سے ابھی کہاں گزرے
بتائیں عمر ہماری کہاں کہاں گزرے
جہاں جہاں بھی وہ چاہیں وہاں وہاں گزرے
وہ جب قریب سے لیکن کشاں کشاں گزرے
تو اپنی ذات پہ کیا کیا ہمیں گماں گزرے
نقابِ رخ جو اُلٹ کر وہ جانِ جاں گزرے
کسی کی راہ گزر ہو ہمیں گراں گزرے
ہم اس گلی سے بظاہر رواں دواں گزرے
مگر بحالتِ ناقابلِ بیاں گزرے
رہِ کمالِ ہنر سے سخن ورانِ کرام
غزل سرا نہ ہوئے ہم ،تو نوحہ خواں گزرے
مرے سوال پہ وہ اس ادا سے تھا خاموش
کہ خامشی پہ بھی گویائی کا گماں گزرے
مری طرف وہ نظر دفعتاً اٹھی تھی مگر
وہ مرحلے جو پسِ مرگِ ناگہاں گزرے
خزاں میں صورتِ کوہِ گراں کٹے لیکن
بھری بہار کے دن اور بھی گراں گزرے
قضا بھی لائی پیامِ حیات نو اخگرؔ
ہم امتحان سے گزرے، مگر کہاں گزرے
٭
 
وہ جب قریب سے دامن کشاں نہیں گزرے
تو میرے دل پہ بھی کیا کیا گماں نہیں گزرے
اگر بصورتِ اشکِ رواں نہیں گزرے
تو دل میں رہ کے بھی شکوے گراں نہیں گزرے
بحدِّ طاقتِ ضبطِ فغاں نہیں گزرے
جو شکوے گزرے بشرح و بیاں نہیں گزرے
جو زیرِ سایۂ زلفِ بُتاں نہیں گزرے
وہ دن پتا نہیں گزرے کہاں نہیں گزرے
بہ ضبطِ سوزشِ غم خاک ہم ہوئے لیکن
تری گلی سے بہ آہ و فغاں نہیں گزرے
وہیں وہیں سے ملا میرِ کارواں کا سراغ
جہاں جہاں سے کبھی کارواں نہیں گزرے
ترے جمال کا پرتو ہے نورِ شمع یقیں
ترے خیال پہ کیا کیا گماں نہیں گزرے
زمانہ گوش بر آواز تھا وہاں اخگرؔ
جہاں سے ہم کبھی نوحہ کناں نہیں گزرے
٭
 
مت چلو تم سنبھل کے دیکھو تو
میرے ارماں کچل کے دیکھو تو

ہار جائیں گے بازیِ دل ہم تم کوئی چال چل کے دیکھو تو

شمع کی طرح لَو لگائے رہو نور پھیلاؤ جل کے دیکھو تو

یاد آتی ہیں آپ کی باتیں لفظ و معنی غزل کے دیکھو تو

ایک رُو پشت آئینہ ہوں میں تم مجھے رُخ بدل کے دیکھو تو

اس نے دیکھا مری طرف تو رقیب رہ گیا کیسے جل کے دیکھو تو

قتلِ اخگرؔ پہ تم ملول نہ ہو دھوم مقتل میں چل کے دیکھو تو ٭  

غیرتِ تر دامنی دکھلائیں کیا روتے روتے آج ہم مر جائیں کیا

بے نیازِ دوریِ منزل ہیں ہم کاوشِ پائے طلب دکھلائیں کیا

محوِ زنداں ہیں خود اپنے بال و پر زحمتِ پرواز ہم فرمائیں کیا

عشق کی لوَ تاجِ شمعِ حسن ہے خاکِ پروانہ کی قسمیں کھائیں کیا

جو کبھی خلوت میں بھی آتے نہیں وہ سرِ محفل ہمیں بلوائیں کیا

کوئی تیر اس کا خطا ہوتا نہیں دل کی ہم اپنے کشش دکھلائیں کیا

زخمِ دل زخمِ تمنّا زخمِ جاں بے شمار انعام ہیں گنوائیں کیا

کچھ در و دیوار سے وحشت سی تھی دشت میں وہ بھی نہیں، گھر جائیں کیا

آپ کی شیریں زبانی دیکھ لی قصّۂ فرہاد ہم دہرائیں کیا

صورتِ نقشِ قدم بے ہوش ہیں ہوش میں اب آ کے ہم رہ جائیں کیا

تابِ سوزِ آرزو، اخگرؔ نہیں بے نیازِ آرزو، ہو جائیں کیا ٭  

کوئی جواب نہیں، لاجواب ہیں ہم لوگ کمالِ عجز ہیں، عزّت مآب ہیں ہم لوگ

مظاہرِ کرم بے حساب ہیں ہم لوگ کہ صاحبانِ نصیب و نصاب ہیں ہم لوگ

خیالِ خام کسی کا ،نہ خواب ہیں ہم لوگ پسِ مجاز حقیقت مآب ہیں ہم لوگ

کتابِ زیست کا اک ایسا باب ہیں ہم لوگ
کہ جیسے اپنی جگہ خود کتاب ہیں ہم لوگ

فریب خوردۂ تابِ سراب ہیں ہم لوگ برائے کشت محبّت ،سحاب ہیں ہم لوگ

حریصِ عفو بچشمِ پُر آب ہیں ہم لوگ بجا کہ مستحقِ عذاب ہیں ہم لوگ

چمن کے سب گل و گلرخ بھی رقص فرما ہوں اگر بصورتِ چنگ و رباب ہیں ہم لوگ

ہمیں تو اب بھی ہے امید سرخروئی کی اگرچہ زیرِ نگاہِ عتاب ہیں ہم لوگ

ہمیں ہیں جانِ بہاراں، ہمیں حریفِ خزاں
کسی کا چہرہ کسی کی نقاب ہیں ہم لوگ

امینِ غیرتِ ساقی ہیں ہم یہ کس نے کہا
“کسی کا جام، کسی کی شراب ہیں ہم لوگ”

رہے ہیں عارض و گیسو کے درمیان اخگرؔ
جبھی تو واقفِ ہر پیچ و تاب ہیں ہم لوگ
٭
 

بن کے خوشبو وہ بسا ہے مجھ میں ہر نفس موجِ صبا ہے مجھ میں

ہے تصوّر میں کوئی مست خرام اک قیامت سی بپا ہے مجھ میں

سخت حیران ہے آئینۂ جاں کوئی تو میرے سوا ہے مجھ میں

طاقتِ جنبشِ پا ہو کہ نہ ہو ہمّتِ لغزشِ پا ہے مجھ میں

بختِ خفتہ کا یہ ہے ردِّ عمل حوصلہ جاگ رہا ہے مجھ میں

کیجیے دار و رسن کی باتیں جذبۂ صدق و صفا ہے مجھ میں

ظرفِ اظہارِ وفا سے بڑھ کر جُرأتِ ترکِ وفا ہے مجھ میں

دل میں اک تیر ترازو ہو کر درد کو تول رہا ہے مجھ میں

کوئی ارمان نہ نکلا اب تک ایک میلہ سا لگا ہے مجھ میں

حسبِ ہر جبرِ مشیّت اخگرؔ
وصفِ تسلیم و رضا ہے مجھ میں
٭
 
ہم ان کو دیکھ کے حیرت میں آنے لگتے ہیں
اُنہیں کو آئینہ گویا دکھانے لگتے ہیں

وہ جب بھی تیرِ نظر آزمانے لگتے ہیں ہمارا دل ہی نشانہ بنانے لگتے ہیں

وفُورِ درد نہیں باعثِ سکون مگر کمی سے درد کی ہم تلملانے لگتے ہیں

ہم ان کی بزم سے اُٹھّے تو یوں لگے جیسے
غبار اڑ کے سرِ دشت جانے لگتے ہیں

نئے تو زخم بہت دل پہ آئے ہیں لیکن نئے نئے بھی پرانے پرانے لگتے ہیں

وہ آرہے ہیں چمن میں بشوقِ پامالی یہ بات ہے تو ابھی ہم ٹھکانے لگتے ہیں

بس ایک لمحۂ تنہائی چاہیے اخگرؔ
اب اس میں دیکھیے کتنے زمانے لگتے ہیں
٭
 
مہر و مہ و انجم کے طلبگار نہیں ہیں
ہم کہنہ چراغوں کے خریدار نہیں ہیں

یہ بھی تری معصوم نگاہی کا اثر ہے مجرم نظر آئے جو خطاوار نہیں ہیں

بے مائگیِ دل نے سکھایا یہ سلیقہ
خوں بار ہیں آنکھیں، جو گُہر بار نہیں ہیں

ہم کسبِ ہنر ہی میں ہنر بانٹ رہے ہیں دریوزہ گرِ چشمِ خریدار نہیں ہیں

کیا باندھتے ہم برہمیِ زلف کے مضمون اک جنبشِ ابرو کے سزاوار نہیں ہیں

گرویدہ و مشتاقِ خدوخال تو سب ہیں سب تیری محبّت میں گرفتار نہیں ہیں

خوش فہمیِ آغازِ محبّت میں ہیں اخگرؔ
انجامِ محبّت سے خبردار نہیں ہیں
٭
 

دل پہ جو گزری ہے وہ بتلائیں کیا تمکو اب آئینہ ہم دکھلائیں کیا

حالِ دل تم سے نہ دیکھا جائے گا اس سے بدتر ہے جگر دکھلائیں کیا

عشق کا غم، ان کا غم، دنیا کا غم فکر ہم ہر سانس میں فرمائیں کیا

موت سے پہلے وہ آنے کا نہیں کیا کریں بے موت ہی مر جائیں کیا

دفعتاً ممکن ہے اٹھے وہ نظر وقفِ مرگِ ناگہاں ہو جائیں کیا

ربط و رنجش ان سے اب کچھ بھی نہیں
“جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا”

رہروی کی لاج ہی رہ جائے گی رہنما کو راہ ہم دکھلائیں کیا

ہو چکے ہیں وہ بھی اخگرؔ ہم خیال حضرت ناصح کو ہم سمجھائیں کیا

٭  

ختمِ سفر جو عزمِ سفر ہوکے رہ گیا راہی غبارِ راہِ گزر ہوکے رہ گیا

زخمی جو دل کے ساتھ جگر ہوکے رہ گیا شرمندہ ان کا تیرِ نظر ہوکے رہ گیا

تعبیرِ خوابِ حسرتِ تعمیر مل گئی میرا مکان ہی مرا گھر ہوکے رہ گیا

دل اپنا عزمِ ترکِ تعلّق پہ بارہا مائل ہوا ضرور مگر ہو کے رہ گیا

نالہ دلِ حزیں سے نکلنے سے پیشتر راز آشنائے بابِ اثر ہوکے رہ گیا

جلوہ نما عطیۂ تابِ نظر بھی دے خورشید ِ دل تو صرف نظر ہوکے رہ گیا

سب جانتے ہیں کس کے اشارے پہ دفعتاً دو ٹکڑے آسماں پہ قمر ہوکے رہ گیا

اخگرؔ خیالِ سود و زیاں سے بَری ہوا
سودا بہ سر جو خاک بہ سر ہوکے رہ گیا

٭  

ہر جبر اختیار ہے عہدِ وفا کے بعد
پھر بھی وہ کچھ ملول ہے عذرِ حیا کے بعد

الزامِ عزمِ ترکِ وفا تک گراں نہیں
یہ حال اپنے دل کا ہے عہدِ وفا کے بعد

غنچہ وہ میرے دل کا کھلائے تو بات ہے
آئے صبا سے پہلے کہ جائے صبا کے بعد

جز شوق جُبّہَ سائی خیابانِ ذہن میں
کچھ بھی ٹھہر سکا نہ ترے نقشِ پا کے بعد

بے ساختہ لبوں پہ مرے ہر دعا کے ساتھ آتا ہے ایک نام ہمیشہ خدا کے بعد

لُوٹا جو کارواں کو گیا دونوں ہاتھ سے
رہزن کا ہاتھ بھی تھا مگر رہنما کے بعد

وہ میرے پاس آئے تو پھر لوٹ کر نہ جائے
لب پر نہ آئی کوئی دعا اس دعا کے بعد

اخگرؔ سخن وری پہ تو ان ہی کو ناز ہے
جن کو زباں ملی مرے طرزِ نوا کے بعد

٭
 
طلبِ حُسن کو میں فطرتِ انساں سمجھوں
دولتِ عشق فقط رحمتِ یزداں سمجھوں

زخمِ دل چشمِ مسیحائی کا احساں سمجھوں
درد کو درد نہیں درد کا درماں سمجھوں

ہو کے مایوس بیاباں سے لوٹ آیا ہوں
لوٹ آیا ہوں تو اب گھر کو بیاباں سمجھوں

دل میں مُدّت سے اگر خاک ہی اڑتی ہے تو میں
حق بجانب ہوں اگر اس کو بیاباں سمجھوں

پاسِ پابندیِ آدابِ جنوں ہے ورنہ کبھی دامن کو ترے اپنا گریباں سمجھوں

زندگانی سے یہ درس ملا ہے مجھ کو موت کو نعمتِ عظمیٰ پئے انساں سمجھوں

واقعہ یہ ہے کہ میں کثرت گل کو اخگرؔ
اپنی بے چارگیِ تنگیِ داماں سمجھوں
٭
 

مایوسیاں چھپائے چلے جا رہے ہیں ہم بس قہقہے لگائے چلے جا رہے ہیں ہم

جب تک نبھے نبھائے چلے جا رہے ہیں ہم
دانستہ چوٹ کھائے چلے جا رہے ہیں ہم

اُکتا گیا ہے دل غمِ دوراں سے کس قدر
خوشیوں کے گیت گائے چلے جا رہے ہیں ہم

بے حد قریب ہے وہ جسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر
خود فاصلے بڑھائے چلے جا رہے ہیں ہم

وہ کوہِ غم جسے نہ زمانہ اُٹھا سکے دل پر اسے اُٹھائے چلے جا رہے ہیں ہم

تیرِ نظر کی بات کے چھڑنے کی دیر تھی
بس حالِ دل سُنائے چلے جا رہے ہیں ہم

اخگرؔ، تصوّرات کی دنیا میں مستقل کیا کیا محل بنائے چلے جا رہے ہیں ہم

٭  

تنگ ہے دل کہ مستقل اس کو بھلائے جائے کیوں
یاد جسے نہ آئیں ہم وہ ہمیں یاد آئے کیوں

صورتِ اشک آنکھ سے دل مرا بہہ نہ جائے کیوں
وہ مجھے بزمِ ناز میں دیکھ کے مسکرائے کیوں

مرہمِ جاں سے زخمِ دل اور بھی کچھ ہرے ہوئے
چوٹ پہ چوٹ جب لگے چوٹ اُبھر نہ آئے کیوں

میری طرف تو وہ نظر اُٹھتی ہے بار بار اب
خواہشِ مرگِ ناگہاں جی سے نکل نہ جائے کیوں

عہدِ وفا کے ساتھ جب مشقِ جفا کا ذکر ہو
پھر مرے نام سے بھلا اس کو حیا نہ آئے کیوں

خاص نگاہِ ساقیِ مست ہو جب مری طرف
شعلہ سا جام سے مرے اُٹھتا نظر نہ آئے کیوں

اس کی حیا کا پاس ہی میری انا کی لاج ہے
یاد کروں تو میں کروں وہ مجھے یاد آئے کیوں

عالمِ جانکنی میں ہوں نبض تو برقرار ہے
کوئی دعا کے واسطے ہاتھ ابھی اُٹھائے کیوں

اخگرؔ ناتواں کے جب ہوش و حواس چل بسے
پُرسشِ حال کے لیے آئے بھی وہ تو آئے کیوں

٭  

اشکِ خوں سے جو کہانی نہ سنائی جائے غم کی تصویر ہی دامن پہ بنائی جائے

چشمِ اُمّید سے میں نے اسے دیکھا تھا مگر
اس حقیقت کی کہانی نہ بنائی جائے

صورتِ اشک، تمنّائیں بکھر جائیں گی ٹھیس اب شیشۂ دل کو نہ لگائی جائے

لمحۂ ترکِ تمنّا ہی نہیں آتا ہے اور جانے کو دہائی پہ دہائی جائے

ایک ہو خونِ تمنّا تو کوئی سوگ منائے مرگِ انبوہ ہے، شہنائی بجائی جائے

دوپہر سایۂ دیوار نہ ٹھہرا اخگرؔ چلو اٹھ جاؤ کہ دیوار نہ ڈھائی جائے

٭  

بہ غرورِ خود سر و خود نگر، بہ فتورِ فتنہ و شر بھی ہے
یہی مُشتِ خاک بشر بھی ہے، وہ بشر کہ عرش بسر بھی ہے

فقط اعتقادِ نظر نہیں، مجھے اعتبارِ نظر بھی ہے
کہ پسِ کمالِ حجابِ شب ہی جمالِ نورِ سحر بھی ہے

جو تری نگاہ میں ہے دوئی، تجھے اس کی کوئی خبر بھی ہے
کہ یہ دردِ دل کا سبب بھی ہے، یہی وجہِ زخمِ جگر بھی ہے

مجھے موت آئی تو موت نے بھی دیا پیامِ حیاتِ نو
مجھے موت سے تو مفر نہ تھا، کہیں زندگی سے مفر بھی ہے

کوئی رت کہیں تری صبح کو مری شامِ غم سے بدل نہ دے
کہ ذرا تجھے بھی پتا چلے، مری شامِ غم کی سحر بھی ہے

کمی رہ گئی ہے تباہیِ دلِ زار میں، نہ کوئی کسر
مگر اخگرؔ اس کی نگاہ میں کمی رہ گئی ہے کسر بھی ہے

٭  

نہ یقینِ فرقتِ مستقل، نہ گُمان وصلِ دوام ہے
کوئی بات پھر بھی ضرور ہے، کہ شبوں کی نیند حرام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کو جام پہ جام ہے
یہی مے کدہ ہے تو ساقیا، اسے دور ہی سے سلام ہے

پس ناؤ نوش بھی ساقیا مری گردشوں کا نظام ہے
یہ لبوں تک آ بھی سکے گا کیا، کہ ہنوز ہاتھ میں جام ہے

کبھی مُسکرائے جو بھول کر، تو ہمارے اشک اُبل پڑے
جو بہار آئی سمجھ گئے کہ یہی خزاں کا پیام ہے

میں ہنوز اپنی جبینِ شوق کے جائزے میں ہوں مُبتلا
مجھے کیا خبر کہ کہاں کہاں، مرا سجدہ کرنا حرام ہے

یہ جہاں ہے اخگرِؔ بے خبر، یہاں رنج و غم سے کہاں مفر
جو کلی کھلی وہ اُجڑ گئی، یہی گلستاں کا نظام ہے

٭  

جب اشک کیفیتِ سوزِ دل بتانے لگے
تو پھر فغاں سے مری آنچ کیوں نہ آنے لگے

وہ دل پہ تیرِ نظر کیوں نہ آزمانے لگے
خود اُٹھ کے درد نشانہ اگر بتانے لگے

بھٹک رہی ہے ابھی روح، جستجو میں تری
فنا ہوئے بھی مگر ہم کہاں ٹھکانے لگے

خیالِ کوچۂ جاناں جو ایک بار آیا تو بار بار قدم اپنے ڈگمگانے لگے

عجب ہے تیرا تلوّن مزاج دیوانہ کبھی تو روئے کبھی قہقہے لگانے لگے

جہاں کہیں سے وہ گزرے وہیں پہ ہم اخگرؔ جبینِ شوق سے نقشِ وفا بنانے لگے

٭  

تری بات سن کے خموش ہیں نہ سمجھ کے ہم ہیں ڈرے ڈرے
ذرا ہوش اپنے سنبھل گئے تو جواب دیں گے کھرے کھرے

وہ لطیف لہجہ و گفتگو ، و نظیف جسم بھرے بھرے
ابھی ذہن میں ہیں تو اے اجل، ابھی چند روز پرے پرے

انہیں شوقِ دل شکنی تو ہے ابھی نازِ جاں طلبی نہیں
مجھے دیکھ کر دل و جاں بکف جو وہ کہہ رہے ہیں ارے ارے

انہیں دیکھنے کی تھی آرزو، اسی آرزو میں جیا کیے
مگر اک جھلک ہی پہ چیخ اٹھے ہیں تمام لوگ مَرے مَرے

سبھی داغ ہائے دل و جگر ہیں جفا کے نقشِ کہن مگر
مرے ذہن میں تو ابھی تلک ہیں تمام زخم ہرے ہرے

اک اساسِ اخگرؔ آرزو بھی وہی چراغ اُمّید ہے
جو تمام عمر جلا رہے کسی طاق میں دھرے دھرے

٭  

کچھ تلخ تر ہی تلخیِ حالات ہو گئی لیکن ادا تو رسمِ شکایات ہو گئی

مخدوش تھی جو بات وہی بات ہو گئی خوئے جفا رہینِ مفادات ہو گئی

اب ترکِ زندگی تو کوئی بات ہی نہیں ترکِ تعلّقات کی جب بات ہو گئی

میں آئینہ اُنہِیں کی محبّت کا ہوں اگر
حیراں وہ کیوں ہیں دیکھ کے کیا بات ہو گئی

صحرا پہ ایک بُوند نہ ٹپکی تو کیا ہوا
کھُل کر سمندروں پہ تو برسات ہو گئی

اک مژدۂ وصال تھا اخگرؔ پیامِ مَوت فرقت میں مر مِٹے تو ملاقات ہو گئی

٭  

کج ادائی تری عادت تو نہیں دلربائی تری فطرت تو نہیں

دل گیا ہے تو اب اس سوچ میں ہوں جان بھی تیری امانت تو نہیں

پُرسِشِ غم کو وہ کیوں آئیں گے اس کی کچھ ایسی ضرورت تو نہیں

سرِ محفل نگہِ لُطف و کرم بزمِ جاناں کی روایت تو نہیں

آئینہ دیکھیے آئینے میں آپ کی شکل ہے صورت تو نہیں

غیرتِ دامنِ عفّت اخگرؔ حاصلِ اشکِ ندامت تو نہیں

٭
 
عشوۂ ترکِ جفا کرتے ہو، کیا کرتے ہو
درد کو حد سے سِوا کرتے ہو، کیا کرتے ہو

میری توہین ہو، توہین کے قابل ہوں میں
تم تو توہینِ وفا کرتے ہو، کیا کرتے ہو

نہیں انکار اگر بس میں تو خاموش رہو
صاف اقرار کیا کرتے ہو ، کیا کرتے ہو

شیشۂ دل ہے کوئی وعدۂ فردا تو نہیں
کیوں اسے توڑ دیا کرتے ہو ، کیا کرتے ہو

دیدہ زیبی میں قیامت ہے جڑاؤ پائل تم قیامت ہی بپا کرتے ہو، کیا کرتے ہو

خود ہی آغوشِ محبّت میں وہ آئے اخگرؔ
اور کہتے رہے، کیا کرتے ہو،کیا کرتے ہو

٭  

فریب اپنی نظر کا ہے ، یا نظامِ عالم بدل رہا ہے
چراغ اندھیرے اگل رہے ہیں، گلوں سے گلزار جل رہا ہے

یہ روبرو کون آگیا ہے، کہ جذبِ دل نطق آزما ہے
زباں سے کہتا ہوں میں ہو الحق، مگر انا الحق نکل رہا ہے

جب اس کی بے مہریِ مسلسل سے خو گرِ غم ہوا مرا دل
تو فرطِ لطف و کرم سے ظالم ،غموں کی دنیا بدل رہا ہے

بجھی تمنّاؤں سے تو بہتر ،ہے اک چراغِ امّید پیہم
تھکے سواروں سے لاکھ بہتر ، وہ ایک پیدل جو چل رہا ہے

بہ ضبطِ گریہ مرے وہ آنسو، جو خشک آنکھوں میں گم ہیں اخگرؔ
ان آنسوؤں کے ہر ایک قطرے میں اک سمندر اُبل رہا ہے

٭  

سنا نہیں ہے کہ دیکھے نہیں ہیں دنیا نے
ہمارے شہر میں آباد ہیں جو ویرانے

نکل کے گھر سے کدھر جائیں گے خدا جانے
سنا ہے دشت کو راس آ گئے ہیں دیوانے

بچھڑ گیا غمِ جاناں کہاں خدا جانے چراغِ زیست سلامت ہزار پروانے

میں زندگی کے تعلّق کی بات کس سے کروں تمام اہلِ خرد ہو رہے ہیں دیوانے

ہیں شعلہ رو نہ دریچے نہ چلمنیں اخگرؔ
گھروں کو دیکھ کے یاد آرہے ہیں ویرانے

٭  

اور بھی جوشِ جنوں بڑھتا ہے سمجھانے سے
تجربہ یہ ہوا دیوانے کو دیوانے سے

چھوڑ کر منظرِ صحرا میں چلا گھر کی طرف
یعنی وحشت کا تعلّق بھی ہے دیوانے سے

وہ نظر دل سے شناسا جو نہیں ہے نہ سہی
جب شناسا ہی نظر آتے ہیں بیگانے سے

میں سزاوارِ ندامت ہوں، حضور آپ نہیں شوق سرزد ہوا قبل آپ کے فرمانے سے

اپنے قاتل سے اک اندیشہ یہی ہے اخگرؔ
کام حشر میں نہ بگڑے کہیں گھبرانے سے

٭  

سنگین اتنی صورتِ حالات ہو گئی تفریحِ طبع، مرگِ مفاجات ہو گئی

اب کلفتِ جنوں پئے ویرانہ ہی نہیں بزمِ حیات موردِ آفات ہو گئی

دشمن تو رزم گاہ میں کوئی نہیں ملا ہاں اپنے دوستوں سے ملاقات ہو گئی

آنکھوں سے اشک شرم کے مارے نہیں گرے مژگاں کی خونِ دل سے مدارات ہو گئی

اخگرؔ اب آپ ہو کہ نہ ہو میرِ انجمن وہ انجمن تو محوِ خرابات ہو گئی

٭ ٭ ٭

 

جان بُجھتے ہوئے زخموں میں کہاں سے آئی
اتنی سُرخی مرے اشکوں میں کہاں سے آئی

آ گئی ہو گی شبِ ہجر تری زلف کی یاد
نیند سی شے مری آنکھوں میں کہاں سے آئی

گرمیِ حُسن پہ آ جائے نہ الزام کہیں
سرد مِہری تری باتوں میں کہاں سے آئی

حالِ دل چشمِ تمنّا ہی سنا سکتی تھی بات احساس کی لفظوں میں کہاں سے آئی

یاد تو اس کی مرے دل میں ہے رُو پوش اخگرؔ
میری آنکھوں کے دریچوں میں کہاں سے آئی

٭   حسرتِ غم بن کے نکلا بھی نہیں ہائے وہ آنسو جو ٹپکا بھی نہیں

خود ہوا آئینہ اس پر حالِ دل اس نے تو آئینہ دیکھا بھی نہیں

زہر کی صورت دیا آبِ حیات وہ مسیحا کیا مسیحا بھی نہیں

جرأتِ ترکِ تمنّا درکنار اب وہ توفیقِ تمنّا بھی نہیں

اس قدر ایذا رسانی الاماں مجھ پہ کوئی ظلمِ بے جا بھی نہیں

آ نہ پائے گھر میں میرے روشنی اس قدر گہرا اندھیرا بھی نہیں

عشق میں کیا سُود اخگرؔ کیا زیاں یہ وہ سودا ہے کہ سستا بھی نہیں ٭  

ہیں جاں بِلَب کئی، کئی بسمل سے آئے ہیں
جو لوگ اُٹھ کے اس کے مقابل سے آئے ہیں

پیہم گزر کے سخت منازل سے آئے ہیں آنسو ترے حضور تہِ دل سے آئے ہیں

طوفاں کو درسِ جہدِ مسلسل سے کیا غرض
یہ ولولے تو موج میں ساحل سے آئے ہیں

کچھ جان سے گزر گئے، کچھ جل کے رہ گئے
ہم جب گزر کے گرمیِ محفل سے آئے ہیں

یارو ہمارا ذوقِ اسیری ہے دیدنی خود لیس ہوکے طوق و سلاسل سے آئے ہیں

آنکھوں میں میری آتے ہی دل میں اُتر گئے
جلوے جو چھَن کے پردہ حائل سے آئے ہیں

طوفاں سے بڑھ کے ایک قیامت ہیں وہ پیام
جو مد و جزرِ سینۂ ساحل سے آئے ہیں

مستحسن یقیں دلِ اخگرؔ جبینِ شوق آئینہ رو سب آپ کی محفل سے آئے ہیں ٭  

دل پہ جو گزری ہے وہ بتلائیں کیا تمکو اب آئینہ ہم دکھلائیں کیا

حالِ دل تم سے نہ دیکھا جائے گا اس سے بدتر ہے جگر دکھلائیں کیا

عشق کا غم، ان کا غم، دنیا کا غم فکر ہم ہر سانس میں فرمائیں کیا

موت سے پہلے وہ آنے کا نہیں کیا کریں بے موت ہی مر جائیں کیا

دفعتاً ممکن ہے اٹھے وہ نظر وقفِ مرگِ ناگہاں ہو جائیں کیا

ربط و رنجش ان سے اب کچھ بھی نہیں
“جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا”

رہروی کی لاج ہی رہ جائے گی رہنما کو راہ ہم دکھلائیں کیا

ہو چکے ہیں وہ بھی اخگرؔ ہم خیال حضرتِ ناصح کو ہم سمجھائیں کیا ٭  

ختمِ سفر جو عزمِ سفر ہوکے رہ گیا راہی غبارِ راہِ گزر ہوکے رہ گیا

زخمی جو دل کے ساتھ جگر ہوکے رہ گیا شرمندہ ان کا تیرِ نظر ہوکے رہ گیا

تعبیرِ خوابِ حسرتِ تعمیر مل گئی میرا مکان ہی مرا گھر ہوکے رہ گیا

دل اپنا عزمِ ترکِ تعلّق پہ بارہا مائل ہوا ضرور مگر ہو کے رہ گیا

نالہ دلِ حزیں سے نکلنے سے پیشتر راز آشنائے بابِ اثر ہوکے رہ گیا

جلوہ نما عطیۂ تابِ نظر بھی دے خورشید ِ دل تو صرف نظر ہوکے رہ گیا

سب جانتے ہیں کس کے اشارے پہ دفعتاً دو ٹکڑے آسماں پہ قمر ہوکے رہ گیا

اخگرؔ خیالِ سود و زیاں سے بَری ہوا
سودا بہ سر جو خاک بہ سر ہوکے رہ گیا
٭
 

ہر جبر اختیار ہے عہدِ وفا کے بعد
پھر بھی وہ کچھ ملول ہے عذرِ حیا کے بعد

الزامِ عزمِ ترکِ وفا تک گراں نہیں
یہ حال اپنے دل کا ہے عہدِ وفا کے بعد

غنچہ وہ میرے دل کا کھلائے تو بات ہے
آئے صبا سے پہلے کہ جائے صبا کے بعد

جز شوق جُبّہَ سائی خیابانِ ذہن میں
کچھ بھی ٹھہر سکا نہ ترے نقشِ پا کے بعد

بے ساختہ لبوں پہ مرے ہر دعا کے ساتھ آتا ہے ایک نام ہمیشہ خدا کے بعد

لُوٹا جو کارواں کو گیا دونوں ہاتھ سے
رہزن کا ہاتھ بھی تھا مگر رہنما کے بعد

وہ میرے پاس آئے تو پھر لوٹ کر نہ جائے
لب پر نہ آئی کوئی دعا اس دعا کے بعد

اخگرؔ سخن وری پہ تو ان ہی کو ناز ہے
جن کو زباں ملی مرے طرزِ نوا کے بعد

٭
 
طلبِ حُسن کو میں فطرتِ انساں سمجھوں
دولتِ عشق فقط رحمتِ یزداں سمجھوں

زخمِ دل چشمِ مسیحائی کا احساں سمجھوں
درد کو درد نہیں درد کا درماں سمجھوں

ہو کے مایوس بیاباں سے لوٹ آیا ہوں
لوٹ آیا ہوں تو اب گھر کو بیاباں سمجھوں

دل میں مُدّت سے اگر خاک ہی اڑتی ہے تو میں
حق بجانب ہوں اگر اس کو بیاباں سمجھوں

پاسِ پابندیِ آدابِ جنوں ہے ورنہ کبھی دامن کو ترے اپنا گریباں سمجھوں

زندگانی سے یہ درس ملا ہے مجھ کو موت کو نعمتِ عظمیٰ پئے انساں سمجھوں

واقعہ یہ ہے کہ میں کثرت گل کو اخگرؔ
اپنی بے چارگیِ تنگیِ داماں سمجھوں
٭
 
مایوسیاں چھپائے چلے جا رہے ہیں ہم
بس قہقہے لگائے چلے جا رہے ہیں ہم

جب تک نبھے نبھائے چلے جا رہے ہیں ہم
دانستہ چوٹ کھائے چلے جا رہے ہیں ہم

اُکتا گیا ہے دل غمِ دوراں سے کس قدر
خوشیوں کے گیت گائے چلے جا رہے ہیں ہم

بے حد قریب ہے وہ جسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر
خود فاصلے بڑھائے چلے جا رہے ہیں ہم

وہ کوہِ غم جسے نہ زمانہ اُٹھا سکے دل پر اسے اُٹھائے چلے جا رہے ہیں ہم

تیرِ نظر کی بات کے چھڑنے کی دیر تھی
بس حالِ دل سُنائے چلے جا رہے ہیں ہم

اخگرؔ، تصوّرات کی دنیا میں مستقل
کیا کیا محل بنائے چلے جا رہے ہیں ہم
٭
 

تنگ ہے دل کہ مستقل اس کو بھلائے جائے کیوں
یاد جسے نہ آئیں ہم وہ ہمیں یاد آئے کیوں

صورتِ اشک آنکھ سے دل مرا بہہ نہ جائے کیوں
وہ مجھے بزمِ ناز میں دیکھ کے مسکرائے کیوں

مرہمِ جاں سے زخمِ دل اور بھی کچھ ہرے ہوئے
چوٹ پہ چوٹ جب لگے چوٹ اُبھر نہ آئے کیوں

میری طرف تو وہ نظر اُٹھتی ہے بار بار اب
خواہشِ مرگِ ناگہاں جی سے نکل نہ جائے کیوں

عہدِ وفا کے ساتھ جب مشقِ جفا کا ذکر ہو
پھر مرے نام سے بھلا اس کو حیا نہ آئے کیوں

خاص نگاہِ ساقیِ مست ہو جب مری طرف
شعلہ سا جام سے مرے اُٹھتا نظر نہ آئے کیوں

اس کی حیا کا پاس ہی میری انا کی لاج ہے
یاد کروں تو میں کروں وہ مجھے یاد آئے کیوں

عالمِ جانکنی میں ہوں نبض تو برقرار ہے
کوئی دعا کے واسطے ہاتھ ابھی اُٹھائے کیوں

اخگرؔ ناتواں کے جب ہوش و حواس چل بسے
پُرسشِ حال کے لیے آئے بھی وہ تو آئے کیوں

٭  

اشکِ خوں سے جو کہانی نہ سنائی جائے غم کی تصویر ہی دامن پہ بنائی جائے

چشمِ اُمّید سے میں نے اسے دیکھا تھا مگر
اس حقیقت کی کہانی نہ بنائی جائے

صورتِ اشک، تمنّائیں بکھر جائیں گی ٹھیس اب شیشۂ دل کو نہ لگائی جائے

لمحۂ ترکِ تمنّا ہی نہیں آتا ہے اور جانے کو دہائی پہ دہائی جائے

ایک ہو خونِ تمنّا تو کوئی سوگ منائے مرگِ انبوہ ہے، شہنائی بجائی جائے

دوپہر سایۂ دیوار نہ ٹھہرا اخگرؔ چلو اٹھ جاؤ کہ دیوار نہ ڈھائی جائے

٭  

بہ غرورِ خود سر و خود نگر، بہ فتورِ فتنہ و شر بھی ہے
یہی مُشتِ خاک بشر بھی ہے، وہ بشر کہ عرش بسر بھی ہے

فقط اعتقادِ نظر نہیں، مجھے اعتبارِ نظر بھی ہے
کہ پسِ کمالِ حجابِ شب ہی جمالِ نورِ سحر بھی ہے

جو تری نگاہ میں ہے دوئی، تجھے اس کی کوئی خبر بھی ہے
کہ یہ دردِ دل کا سبب بھی ہے، یہی وجہِ زخمِ جگر بھی ہے

مجھے موت آئی تو موت نے بھی دیا پیامِ حیاتِ نو
مجھے موت سے تو مفر نہ تھا، کہیں زندگی سے مفر بھی ہے

کوئی رت کہیں تری صبح کو مری شامِ غم سے بدل نہ دے
کہ ذرا تجھے بھی پتا چلے، مری شامِ غم کی سحر بھی ہے

کمی رہ گئی ہے تباہیِ دلِ زار میں، نہ کوئی کسر
مگر اخگرؔ اس کی نگاہ میں کمی رہ گئی ہے کسر بھی ہے

٭  

نہ یقینِ فرقتِ مستقل، نہ گُمان وصلِ دوام ہے
کوئی بات پھر بھی ضرور ہے، کہ شبوں کی نیند حرام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کو جام پہ جام ہے
یہی مے کدہ ہے تو ساقیا، اسے دور ہی سے سلام ہے

پس ناؤ نوش بھی ساقیا مری گردشوں کا نظام ہے
یہ لبوں تک آ بھی سکے گا کیا، کہ ہنوز ہاتھ میں جام ہے

کبھی مُسکرائے جو بھول کر، تو ہمارے اشک اُبل پڑے
جو بہار آئی سمجھ گئے کہ یہی خزاں کا پیام ہے

میں ہنوز اپنی جبینِ شوق کے جائزے میں ہوں مُبتلا
مجھے کیا خبر کہ کہاں کہاں، مرا سجدہ کرنا حرام ہے

یہ جہاں ہے اخگرِؔ بے خبر، یہاں رنج و غم سے کہاں مفر
جو کلی کھلی وہ اُجڑ گئی، یہی گلستاں کا نظام ہے

٭  

جب اشک کیفیتِ سوزِ دل بتانے لگے
تو پھر فغاں سے مری آنچ کیوں نہ آنے لگے

وہ دل پہ تیرِ نظر کیوں نہ آزمانے لگے
خود اُٹھ کے درد نشانہ اگر بتانے لگے

بھٹک رہی ہے ابھی روح، جستجو میں تری
فنا ہوئے بھی مگر ہم کہاں ٹھکانے لگے

خیالِ کوچۂ جاناں جو ایک بار آیا تو بار بار قدم اپنے ڈگمگانے لگے

عجب ہے تیرا تلوّن مزاج دیوانہ کبھی تو روئے کبھی قہقہے لگانے لگے

جہاں کہیں سے وہ گزرے وہیں پہ ہم اخگرؔ جبینِ شوق سے نقشِ وفا بنانے لگے

٭  

تری بات سن کے خموش ہیں نہ سمجھ کے ہم ہیں ڈرے ڈرے
ذرا ہوش اپنے سنبھل گئے تو جواب دیں گے کھرے کھرے

وہ لطیف لہجہ و گفتگو ، وہ نظیف جسم بھرے بھرے
ابھی ذہن میں ہیں تو اے اجل، ابھی چند روز پرے پرے

انہیں شوقِ دل شکنی تو ہے ابھی نازِ جاں طلبی نہیں
مجھے دیکھ کر دل و جاں بکف جو وہ کہہ رہے ہیں ارے ارے

انہیں دیکھنے کی تھی آرزو، اسی آرزو میں جیا کیے
مگر اک جھلک ہی پہ چیخ اٹھے ہیں تمام لوگ مَرے مَرے

سبھی داغ ہائے دل و جگر ہیں جفا کے نقشِ کہن مگر
مرے ذہن میں تو ابھی تلک ہیں تمام زخم ہرے ہرے

اک اساسِ اخگرؔ آرزو بھی وہی چراغ اُمّید ہے
جو تمام عمر جلا رہے کسی طاق میں دھرے دھرے

٭  

کچھ تلخ تر ہی تلخیِ حالات ہو گئی لیکن ادا تو رسمِ شکایات ہو گئی

مخدوش تھی جو بات وہی بات ہو گئی خوئے جفا رہینِ مفادات ہو گئی

اب ترکِ زندگی تو کوئی بات ہی نہیں ترکِ تعلّقات کی جب بات ہو گئی

میں آئینہ اُنہِیں کی محبّت کا ہوں اگر
حیراں وہ کیوں ہیں دیکھ کے کیا بات ہو گئی

صحرا پہ ایک بُوند نہ ٹپکی تو کیا ہوا
کھُل کر سمندروں پہ تو برسات ہو گئی

اک مژدۂ وصال تھا اخگرؔ پیامِ مَوت فرقت میں مر مِٹے تو ملاقات ہو گئی

٭  

جان بُجھتے ہوئے زخموں میں کہاں سے آئی
اتنی سُرخی مرے اشکوں میں کہاں سے آئی

آ گئی ہو گی شبِ ہجر تری زلف کی یاد
نیند سی شے مری آنکھوں میں کہاں سے آئی

گرمیِ حُسن پہ آ جائے نہ الزام کہیں
سرد مِہری تری باتوں میں کہاں سے آئی

حالِ دل چشمِ تمنّا ہی سنا سکتی تھی بات احساس کی لفظوں میں کہاں سے آئی

یاد تو اس کی مرے دل میں ہے رُو پوش اخگرؔ
میری آنکھوں کے دریچوں میں کہاں سے آئی
٭٭٭
 

ماخذ:

http://akhgars.blogspot.com/
پروف ریڈنگ اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

٭ ٭ ٭ ختم شد ٭ ٭ ٭

بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)

خیاباں