دربار اکبری
شمس العلماء مولانا محمد حسین آزاد
حصہ دوئم
بیرم خان خان خانان
جس وقت شہنشاہ اکبر خود اختیار صاحب دربار ہوا اس وقت یہ امیر ملک گیر دربار میں نہ رہا تھا۔ لیکن اس میں کسی کو انکار نہیں کہ اکبر بلکہ ہمایوں کی بنیاد سلطنت بھی اس نے دوبارہ ہندوستان میں قائم کی۔ پھر بھی میں سوچتا تھا کہ اسے دربار اکبری میں لاؤں یا نہ لاؤں ۔ یکایک اس کی جانفشاں خدمتیں اور بے خطا تدبیریں سفارش کو آئیں ۔ ساتھ ہی شیرا نہ حملے اور رستمانہ کار نامے مدد کو آ پہنچے۔ وہ شاہانہ جاہ جلال کے ساتھ اسے لائے۔ دربار اکبری میں درجہ اول پر جگہ دی اور نعرہ شیرا نہ کی آواز میں کہا۔ یہ وہی سپہ سالار رہے جو ایک ہاتھ پر نشان شاہی لئے تھا کہ خوش نصیبی اس کی جس کے پہلو میں چاہے۔ سایہ کر کے قائم ہو جائے۔ دوسرے ہاتھ میں تدابیر وزارت کا ذخیرہ تھا کہ جس کی طرف چاہے نظام سلطنت کا رخ پھیر دے۔ نیک نیتی کے ساتھ نیکو کاری اس کو مصاحب تھی اور اقبال خدا داد مددگار تھا کہ وہ فیروز مند جس کام پر ہاتھ ڈالتا تھا پورا پڑتا تھا۔ یہی سبب ہے کہ تمام مورخوں کی زبانیں اس کی تعریفوں میں خشک ہوتی ہیں ۔ اور کسی نے برائی کے ساتھ ذکر نہیں کیا۔ ملا صاحب نے تاریخی حالات کے ذیل میں بہت جگہ اس کے ذکر کئے ہیں ۔ آخر کتاب میں شعرا کے ساتھ بھی شامل کیا ہے وہاں ایک سنجیدہ اور مختصر عبارت میں اس کا برگزیدہ حال لکھا ہے۔ جس سے بہتر کوئی کیفیت خان خاناں کے خصائلو اطوار کی۔ اور سند اس کے اوصاف کمالات کی نہیں ہو سکتی ہیں ۔ بعینہ اس کا ترجمہ لکھتا ہوں دیکھنے والے دیکھیں گے۔ کہ یہ اجمالی الفاظ اس کے تفصیلی حالات سے کیسی مطابقت کھاتے ہیں ۔ اور سمجھیں گے کہ ملا صاحب بھی حقیقت شناسی میں کس رتبہ کے شخص تھے عبارت مذکورہ کا ترجمہ یہ ہے۔
وہ مرزا جہاں شاہ کی اولاد میں تھا۔ رموز دانش۔ سخاوت۔ راستی حسن خلق۔ نیازو خاکساری میں سب سے سبقت لے گیا تھا۔ ابتدائے حال میں بابر بادشاہ کی خدمت میں بیچ میں ہمایوں بادشاہ کے حضور میں رہ کر بڑھا چڑھا اور خان خانان کے خطاب سے سرفراز ہوا۔ پھر اکبر نے وقت بوقت القاب میں ترقیاں دیں ۔ نہایت فقیر دوست۔ صاحب حال اور نیک اندیش تھا۔ ہندوستان جو دوبارہ فتح بھی ہوا اور آباد بھی ہوا۔ یہ اس کی کوشش اور بہادری اور حسن تدبیر کی برکت سے ہوا۔ دنیا کے فاضل اطرافو جوانب سے اس کی درگاہ کی طرف رخ کرتے تھے۔ اور دریا مثال ہاتھ سے شاداب ہو کر جاتے تھے۔ اس کی بارگاہ آسمان جاہ ارباب فضلو کمال کے لئے قبلہ تھی۔ اور زمانہ اس کے وجود شریف سے فخر کرتا تھا۔ اخیر عمر میں بسبب اہل نفاق کی عداوت کے بادشاہ کا دل اس سے پھر گیا۔ اور وہاں تک نوبت پہنچی۔ جس کا ذکر حالات سالانہ میں لکھا گیا۔
شیخ داود جہنی وال کے ذکر میں لکھتے ہیں :۔ در عہد بیرم خاں کہ بہترین عہد ہا بودو ہند حکم عروس داشت جامع اور اق در آگرہ طالب علمی می کر د۔
محمد قاسم فرشتہ نے نسب نامہ کو زیادہ تفصیل دی ہے اور ہفت اقلیم میں اس سے بھی زیادہ ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایران کے قرا قوئی لو تر کمانوں میں بہار لو قبیلہ سے علی شکر بیگ ترکمان ایک سردار نامی گرامی خاندان تیموری سے وابستہ تھا۔ ولایت ہمدان۔ دینور۔ کر دستان۔ اور اس کے متعلقات وغیرہ کا حاکم تھا۔ کتاب ہفت اقلیم اکبر کے عہد میں تصنیف ہوئی ہے اس میں لکھا ہے۔ کہ اب تک وہ علاقہ قلمرو علی شکر مشہور ہے۔ علی شکر کی اولاد میں شیر علی بیگ ایک سردار تھا۔ جب سلطان حسین بالقیرا کے بعد سلطنت برباد ہوئی تو شیر علی بیگ کابل کی طرف آیا۔ اور سیستان وغیرہ سے جمعیت پیدا کر کے شیراز پر چڑھ گیا۔ وہاں سے شکست کھا کر پھرا۔ پھر بھی ہمت نہ ہارا۔ ادھر ادھر سے سامان سمیٹنے لگا۔ آخر بادشاہی لشکر آیا اور انجام کو شیر علی میدان میں قضا کا شکار ہو گیا۔ اس کا بیٹا اور پوتا یار علی بیگ اور سیف علی بیگ پھر افغانستان میں آئے۔ یار علی بیگ بابر کی یاوری میں پہنچ کر غزنی کا حاکم ہو گیا مگر چند روز بعد مر گیا۔ سیف علی بیگ باپ کا قائم مقام ہوا۔ مگر عمر نے وفا نہ کی۔ اس کا بیٹا۔ خرد سال با اقبال تھا جو بیرم خاں کے نام سے نامی ہوا۔ سیف علی بیگ کی موت نے عیال کے ایسے دل توڑ دیے کہ کچھ نہ کر سکے۔ چھوٹے سے بچے کو لے کر بلخ میں چلے آئے۔ یہاں اس کے خاندان کے کچھ لوگ رہتے تھے۔ چند روز ان میں رہا۔ کچھ پڑھا لکھا اور ذرا ہوش سنبھالا۔
جب بیرم خاں نوکری کے قابل ہوا۔ ہمایوں ان دنوں میں شہزادہ تھا۔ خدمت میں آ کر نوکر ہوا۔ علوم معمولی سے تھوڑا تھوڑا بہرہ حاصل تھا۔ ملنساری۔ حسن اخلاق۔ آداب محفل۔ طبع کی موزونی اور موسیقی میں بھی اچھی آگاہی رکھتا تھا۔ خلوت میں خود بھی گاتا بجا تا تھا۔ اس لئے ہم عمر آقا کے مصاحبوں میں داخل ہو گیا۔ ایک لڑائی میں اس سے ایسا کار نمایاں بن پڑا کہ دفعتہ شہرہ ہو گیا۔ اس وقت 16برس کی عمر تھی۔ بابر بادشاہ نے بلایا خود باتیں کر کے حال پوچھا اور چھوٹے سے بہادر کا بہت سادل بڑھا یا۔وضع ہونہار پیشانی پر اقبال کے آثار دیکھ کر قدر دانی کی اور کہا کہ شہزادہ کے ساتھ دربار میں حاضر ہوا کرو۔ پھر اپنی خدمت میں لے لیا۔ سعادتمند لڑکا کار گزاری اور جاں نثاری کے بموجب ترقی پانے لگا۔ ہمایوں بادشاہ ہوا تو پھر اس کی حضور یمیں رہنے لگا۔
اس شفیق آقا اور وفا دار نوکر کے حالاتو معاملات دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ہے کہ دونوں میں فقط محبت نہ تھی بلکہ ایک قدرتی اتحاد تھا۔ جس کی کیفیت بیان میں نہیں آ سکتی۔ ہمایوں دکن کی مہم میں جانپانیر کے قلعہ کو گھیرے پڑا تھا۔ یہ قلعہ ایسی کڈھب جگہ پر تھا کہ ہاتھ آاا بہت مشکل تھا۔ بنانے والوں نے ایسے ہی وقت کے لئے عمودی پہاڑوں کی چوٹی پر بنایا تھا۔ اور گرد اس کے جنگل اور درختوں کا بن رکھا تھا۔ اس وقت دشمن بہت سا کھانا دانا بھر کر خاطر جمع سے اندر بیٹھ رہے تھے۔ ہمایوں قلعہ کو گھیرے باہر پڑا تھا عرصہ کے بعد پتہ لگا کر ایک طرف سے جنگل کے لوگ رسد کی ضروری چیزیں لے کر آتے ہیں ۔ قلعہ والے اوپر سے رسے ڈال کر کھینچ لیتے ہیں ۔ ہمایوں نے بہت سی فولادی اور چوبی میخیں بنوائیں ایک رات اسی چوراستہ کی طرف گیا۔ پہاڑ میں اور قلعہ کی دیوار میں گڑوا کر رسے ڈلوائے۔ سیڑھیاں لگوائیں اور اور طرف سے۔ لڑائی شروع کی۔ قلعہ والے تو ادھر جھکے۔ ادھر سے پہلے 39بہادر جانوں پر کھیل کر رسوں اور سیڑھیوں پر چڑھے جن میں چالیسواں دلاور خود بیرم خاں تھا۔ لطیفہ۔ اس نے کمند کے پیچ میں عجیب لطیفہ سر کیا۔ ایک رسی کی گرہ پر ہمایوں نے قدیم رکھا کہ اوپر چڑھے۔ بیرم خاں نے کہا ٹھیریے ذرا میں اس پر زور دے کر دیکھ لوں رسی مضبوط ہے۔ ہمایوں پیچھے ہٹا۔ اس نے جھٹ حلقہ میں پاؤں رکھا اور چارق دم مار کر دیوار قلعہ نظر آیا۔ غرض صبح ہوتے ہوتے تین سو جانباز اور پہنچ گئے اور خود بادشاہ بھی جا پہنچا۔ صبح کا دروازہ ابھی بند تھا جو قلعہ فتح ہو کر کھل گیا۔
946ھ میں جو سہ کے مقام پر شیر شاہ کی پہلی لڑائی میں بیرم خاں نے سب سے پہلے ہمت دکھائی اپنی فوج لے کر بڑھ گیا دشمن پر جا پڑا۔ حملہ ہائے مردانہ اور چپقلش ہائے ترکانہ سے غنیم کی صف کو تہو بالا کر دیا۔ اور اس کے لشکر کو الٹ کر پھینک دیا۔ مگر امرئ اے ہمراہی کوتاہی کر گئے اس لئے کامیاب نہ ہوا اور لڑائی نے طول کھینچا۔ انجام یہ ہوا کہ غنیم نے فتح پائی اور ہمایوں شکست کھا کر آگرہ بھاگ آیا یہ وفا دار کبھی تلوار بن کر آقا کے آگے ہوا کبھی سپر بن کر پشت پر رہا۔ دوسری لڑائی نواح قنوج میں ہوئی ہمایوں کی قسمت نے یہاں بھی وفا نہ کی بدحالی سے شکست کھائی۔ امرا اور فوج اس طرح پریشان ہوئی کہ ایک کو ایک کا ہوش نہ رہا۔ مارے گئے باندھے گئے۔ ڈوب گئے۔ اور بیابان مرگ ہوئے ؎
بیاباں مرگ ہے مجنوں خاک آلودہ تن کس کا؟
سئے ہے سوزن خار مغیلاں تو کفن کس کا؟
انہی میں وہ جاں نثار بھی بھاگا اور سنبھل کی طرف جا نکلا۔ میاں عبدالوہاب رئیس سنبھل سے اس کا پہلے کا اتحاد تھا اور انہوں نے اپنے گھر میں رکھا مگر ایسا نامی آدمی چھپے کہاں ۔ اس لئے مترسین لکھنو کے راجہ پاس بھیج دیا کہ علاقہ جنگل میں ہی چند روز تم رکھو مدت تک وہاں رہا۔ (دیکھو تاریخ شیر شاہی جو اکبر کے حکم سے لکھی گئی تھی۔)
نصیر خاں ساکن سنبھل کو حکم ہو گئی۔ اس نے مترسین کے پاس آدمی بھیجا۔ مترسین کی کیا تاب تھی کہ شیر شاہی امیر کے آدمیو نکو ٹال دے۔ ناچار بھیج دیا۔ نصیر خاں نے قتل کرنا چاہا یہاں مسند عالی جیسے خاں کہ کہن سال امیر زادہ افغانوں کو تھا شیر شاہ کا بھیجا ہوا آیا تھا۔ اس کی اور میاں عبدالوہاب کی سکندر لودی کے وقت سے دوستی تھی میاں نے عیسی خاں سے کہا کہ نصیر خاں ظالم ایسے نامور اور عالی ہمت سردار کو قتل کرنا چاہتا ہے ہو سکے تو کچھ مدد کرو۔ میاں کا اور ان کے خاندان کی بزرگی کا سب لحاظ کرتے تھے۔ عیسیٰ خان گئے اور قید سے چھڑا کر اپنے گھر لے آئے۔
شیر شاہ نے عیسے خاں کو ایک مہم پر بلا بھیجا۔ یہ مال وہ کے رستہمیں جا کر ملے۔ بیرم خاں کو ساتھ لے گئے تھے۔ اس کا بھی ذکر کیا۔ اس نے منہ بنا کر پوچھا اب تک کہاں تھا۔ مسند عالی نے کہا شیخ مہن قتال کے ہاں پناہ لی تھی۔ شیر شاہ نے کہا بخشیدم۔ عیسی خاں نے کہا خون تو ان کی خاطر سے بخشا اسپو خلعت میری سفارش سے دیجئے۔ اور ابو القاسم گوالیار سے آیا ہے۔ حکیم دیجئے۔ کہ اس کے پاس اترے۔ شیر شیاہ نے کہا قبول۔
شیر شاہ وقت پر لگاوٹ بھی ایسے کرتے تھے کہ بلی کو مات کر دیتے تھے۔ بیرم خاں کی سرداری کی اب بھی ہوا بندھی ہوئی تھی۔ شیر شاہ بھی جانتے تھے کہ صاحب جو ہر ہے اور کام کا آدمی ہے۔ ایسے آدمیوں کے یہ خود تابعدار ہو جاتے تھے اور کام لیتے تھے۔ چنانچہ جس وقت وہ سامنے آیا تو شیر شاہ کھڑے ہو کر گلے ملا اور دیر تک باتیں کیں ۔ وفا اور اخلاص کے باب میں گفتگو تھی۔ شیر شاہ دیر تک دلجوئی کی غرض سے باتیں کرتا رہا اسی سلسلہ میں اس کی زبان سے یہ فقرہ نکلا ’’ ہر کہ اخلاص دارد خطا نمکیند ‘‘ خیر وہ جلسہ برخاست ہوا۔ شیر شاہ نے اس منزل سے کوچ کیا۔ یہ اور ابوالقاسم بھاگے رستہ میں شیر شاہ کا ایلچی ملا وہ گجرات سے آتا تھا۔ اور ان کے بھاگنے کی خبر سن چکا تھا مگر کبھی ملاقات نہ ہوئی تھی دیکھ کر شبہ ہوا۔ ابوالقاسم قدو قامت میں بلند بالا اور خوش اندام تھا جا ناکہ یہی بیرم خاں ہے اسے پکڑ لیا۔ بیرم خاں کی نیک ذاتیو جوانمردی اور نیک نیتی پر ہزار آفرین ہے کہ خود آگے بڑھا اور کہا کہ اسے کیوں پکڑا ہے بیرم خاں تو میں ہوں ۔ ابوالقاسم کو دس ہزار آفرین۔ کہا کہ یہ میرا غلام ہے مگر وفا دار ہے۔ اپنی جان کو حق نمک پر فدا کرنا چاہتا ہے اسے چھوڑ دو۔ خیر۔ بے قضا نہ کوئی مر سکے نہ بچ سکے۔ وہ بے چارہ شیر شاہ کے سامنے آ کر مارا گیا۔ اور بیرم خاں موت کا منہ چڑا کر صاف نکل گئے۔ شیر شاہ کو بھی خبر ہوئی اس ماجرے کو سن کر افسوس کیا اور کہا۔ جب اس نے ہمارے جواب میں کہا تھا کہ چنیں است ہر کہ جو ہر اخلاص دارد خطا نمیکند۔ ہمیں اسی وقت کھٹکا ہوا کہ یہ اٹکنے والا نہیں ۔ جب خدا نے پھر اپنی خدائی کی شان دکھائی اکبر کا زمانہ تھا اور وہ ہندوستان نے سفیدو سیاہ کا مالک تھا تو ایک دن کسی مصاحب نے پوچھا کہ مسند عالی عیسیٰ خاں اس وقت آپ سے کس طرح پیش آئے تھے۔ خان خاناں نے کہا جان انہوں نے بچائی تھی۔ وہ ادھر آئے نہیں اور تو کیا کروں اگر آئیں تو کم سے کم چندیری کا علاقہ نذر کروں ۔ بیرم خاں وہاں سے گجرات پہنچا سلطان محمود سے ملا۔ وہ بھی بہت چاہتا تھا کہ میرے پاس رہے اس سے حج کے بہانے رخصت لے کر بندر سورت میں آیا اور وہاں سے آقا پیارے کا پتا لیتا ہوا سندھ کی سرحد میں جا پہنچا۔ ہمایوں کا حال سن ہی چکے ہو۔ کہ قنوج کے میدان سے بھاگ کر آگرہ میں آیا۔ قسمت برگشتہ۔ بھائیوں کے دل میں دغا۔ امرا بے وفا۔ سب نے یہی کہا کہ اب یہاں کچھ نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں بیٹھ کر صلاح ہو گی۔ یہاں آ کر کیا ہونا تھا۔ کچھ نہ ہوا۔ یہ ہوا کہ غنیم شیر ہو کر دبائے چلا آیا۔ ناکام بادشاہ نے جب دیکھا کہ دغا باز بھائی وقت ٹال رہے ہیں اور پھنسانے کی نیت ہے۔ اور غنیم ہندوستان پر چھتا ہوا سلطان پور کنار بیاس تک آ پہنچا ہے ناچار ہند کو خدا حافظ کہہ کر سندھ کا رخ کیا اور 3 برس تک وہاں قسمت آزماتا رہا۔ جب بیرم خاں وہاں پہنچا ہمایوں مقام جون کنارہ دریائے سندھ پر ارغونیوں سے لڑتا تھا۔ روز معرکے ہو رہے تھے اگر چہ شکست دیتا تھا مگر رفیق مارے جاتے تھے جوتھے ان سے وفا کی امید نہ تھی۔ خانخاناں جس دن پہنچا 7محرم 950ھ تھی۔ لڑائی ہو رہی تھی اس نے آتے ہی دور سے یہ لطیفہ نذر کیا کہ ملازمت بھی نہ کی سیدھا میدان جنگ میں پہنچا اپنے ٹوٹے پھوٹے نوکروں اور خدمت گاروں کو ترتیب دیا اور ایک طرف سے موقع دیکھ کر حملہ ہائے مردانہ اور نعرہ ہائے شیرانہ شروع کر دیئے۔ لوگ حیران ہوئے کہ یہ غیبی فرشتہ کون اور کہاں سے آیا۔ دیکھیں تو بیرم خاں ساری فوج خوشی کے مارے غل مچانے لگی۔ ہمایوں اس وقت ایک بلندی سے دیکھ رہا تھا۔ حیران ہوا کہ معاملہ کیا ہے۔ چند نوکر پاس حاضر تھے ایک آدمی دوڑ کر آگے بڑھا اور خبر لایا کہ خانخاناں آ پہنچا۔
یہ وہ وقت تھا کہ ہمایوں ہندوستان کی کامیابی سے مایوس ہو کر چلنے کو تیار تھا۔ کلایا ہوا دل شگفتہ ہو گیا اور ایسے جاں نثار با اقبال کے آنے کو سب مبارک شگون سمجھے۔ حب حاضر ہوا تو ہمایوں نے اٹھ کر گلے لگا لیا۔ دونو مل کر بیٹھے۔ مدتوں کی مصیبتیں تھیں اپنی اپنی کہانیاں سنائیں ۔ بیرم خاں نے کہا کہ یہ جگہ امید کا مقام نہیں ۔ ہمایوں نے کہا چلو جس خاک سے باپ دادا اٹھے تھے اسی پر چل کر بیٹھیں ۔ بیرم خاں نے کہا کہ جس زمین سے حضور کے والد نے پھل نہ پایا حضور کیا لیں گے۔ ایران کو چلئے وہ لوگ مہمان پر ور اور مسافر نواز ہیں ملاحظہ فرمایئے کہ امیر تیمور جدا اعلیٰ حضور کے تھے۔ ان کے ساتھ شاہ صفی نے کیا کچھ کیا۔ اور ان کی اولاد نے دو دفعہ آپ کے ولد کو مدد دی۔ ملک ماوراء النہر پر قبضہ دلایا۔ تھمناو تھمنا خدا کے اختیار ہے۔ رہا یا نہ رہا۔ اور ایران فدوی اور فدوی کے بزرگوں کا وطن ہے۔ وہاں کے کاروبار سے غلام خوب واقف ہے۔ ہمایوں کی بھی سمجھ میں آ گیا اور ایران کا رخ کیا۔
اس وقت بادشاہ اور امرائے ہمراہی کی حالت ایک لٹے قافلہ کی تصویر تھی یا کاروان وفا کی فہرست جس میں سب نوکر چاکر مل کر 70 آدمی سے زیادہ نہ تھے لیکن جس کتاب میں دیکھا اول نمبر پر بیرم خاں کا نام نظر آتا ہے۔ اور حق پوچھو تو اس کے نام سے فہرست کی پیشانی کو چمکانا چاہیے تھا۔ وہ رزم کا بہادر اور بزم کا مصاحب سایہ کی طرح پیارے آقا کے ساتھ تھا۔ جب کوئی شہر پاس آتا تو آگے جاتا اور اس خوبصورتی سے مطالب ادا کرتا کہ جا بجا شاہانہ شانہ شان سے استقبال اور نہایت دھوم دھام سے ضیافتیں ہوتی گئیں ۔ قزوین کے مقام سے شاہ کی خدمت میں نامہ لے کر پہنچا اور اس خوبی سے وکات کا حق ادا کیا کہ شاہ مہماں نواز آبدیدہ ہوا بیرم خاں کی بھی بہت خاطر کی۔ اور بڑی عزت سے مہمانداری کی۔ جو مراسلہ جواب میں لکھا اس میں عزتو احترام کے ساتھ کمال شوق ظاہر کیا اور یہ شعر بھی لکھا ؎
ہمائے اوج سعادت بدام ما افتد
اگر ترا گذرے بر مقام ما افتد
جب تک ایران میں رہے وہ ہما کا سایہ ہمایوں کے ساتھ تھا ہر ایک کام اور پیغام اسی کے ذریعے سے طے ہوتا تھا بلکہ شاہ اکثر خود بلا بھیجتا تھا کیونکہ عقلو دانش کے ساتھ اس کی مزہ مزہ کی باتیں اور حکایاتیں اور شعرو سخن۔ لطائف و ظرائف سن کر وہ بھی بہت خوش ہوتا تھا۔ شاہ یہ بھی سمجھ گیا کہ یہ خاندانی سردار نمک حلالی اور وفا داری کا جوہر رکھتا ہے اسی واسطے طبلو علم کے ساتھ خانی کا خطاب عطا کیا تھا اور شکار جرگہ میں بھی جو رتبہ بھائی بند شہزادوں کا ہوتا ہے وہ بیرم خاں کا تھا۔
جب ہمایوں ایران سے فوج لے کر پھر ادھر آیا تو قندھار کو گھیرے پڑا تھا۔ بیرم خاں کو ایلچی کر کے کامران مرزا اپنے بھائی کے پاس کا بل بھیجا کہ اسے بھیجا کہ اسے سمجھ کر راہ پر لائے۔ اور یہ نازک کام حقیقت میں اسی کے قابل تھا رستہ میں ہزارے کی قوم نے روکا اور سخت لڑائی ہوئی۔ بہادر نے ہزاروں کو مارا اور سیکڑوں کو باندھا اور بھگایا۔ میدان صاف کر کے کابل پہنچا۔ وہاں کامران سے ملا اور اس انداز سے مطلب ادا کئے کہ اس وقت اس کا پتھر دل بھی نرم ہوا۔ کامران سے کچھ کام نہ نکلا۔ البتہ اتنا فائدہ ہوا کہ بعض شہزادے اور اکثر سردار کچھ اس کی رفاقت میں اور کچھ اس کی قید میں تھے اور سب سے جدا جدا ملا۔ ہمایوں کی طرف سے بعض کو تحفے دیئے۔ بعض کو مراسلوں کے ساتھ بہت سے محبت کے پیام پہنچائے۔ اور سب کو دلوں کو پر چایا۔ کامران نے اتنا پردہ کیا کہ ڈیڑھ مہینے کے بعد خانہ زاد بیگم بڑی پھوپھی کو بیرم خاں کے ساتھ مرزا عسکری کی طرف روانہ کیا کہ اسے سمجھائے۔اور ہمایوں کو عذر معذرت کے ساتھ صلح کا پیغام بھیجا۔
جب ہمایوں نے قندھار فتح کیا تو جس طرح شاہ سے اقرار کر آیا تھا وہ علاقہ ایرانی سپر سالار کے حوالے کر دیا اور آپ کا بل کو چلا جسے کامران دبائے بیٹھا تھا۔ امرا نے کہا جاڑے کا موسم سر پر ہے۔ رستہ کڈھب ہے ، عیاں اور اسباب کا ساتھ لے چلنا مشکل ہے۔ بہتر ہے کہ قندھار سے بداغ خاں کو رخصت کیا جائے حرم بادشاہی بھی یہاں آرام پائیں گے۔ اور خانہ زادوں کے عیال بھی ان کے سایہ میں رہیں گے۔ ہمایوں کو بھی یہ صلاح پسند آئی اور بداغ خاں کو پیغام بھیجا۔ ایرانی فوج نے کہا کہ جب تک ہمارے شاہ کا حکم نہ آئے۔ ہم یہاں سے نہ جائیں گے۔ ہمایوں لشکر سمیت باہر پڑا تھا۔ ملک برفانی اس پر بے سامانی غرض سخت تکلیف میں تھے۔
امرا نے سپاہیانہ منصوبہ کھیلا۔ پہلے کئی دن ولایتی اور ہندی سپاہی بھیس بدل کر شہر میں جاتے رہے۔ گھاس اور لکڑیوں کی گٹھریوں میں ہتھیار پہنچاتے رہے۔ ایک دن صبح نور کے تڑکے گھاس کے اونٹ لدے ہوئے شہر کو جاتے تھے کئی سردار اپنے اپنے بہادر سپاہیوں کو ساتھ لئے انہیں کی آڑ میں دبکے دبکے شہر کے دروازے پر جا پہنچے۔ یہ جانباز مختلف دروازوں سے گئے تھے۔ چنانچہ گندگان دروازہ سے بیرم خاں نے بھی حملہ کیا تھا۔ پہرے والوں کو کاٹ کر ڈال دیا اور دم کے دم میں اس طرح پھیل گیا کہ ایرانی حیرانی میں آ گئے۔ ہمایوں مع لشکر شہر میں داخل ہوا۔ اور جاڑا آرام سے بسر کیا۔
لطیفہ یہ ہے کہ شاہ کو بھی خالی نہ چھوڑا۔ ہمایوں نے مراسلہ لکھا کہ بداغ خاں نے تعمیل احکام میں کوتاہی کی اور ہمراہی سے انکار کیا اس لئے مناسب معلوم ہوا کہا سے ملک قندھار لیا جائے۔ اور بیرم خاں کے سپرد کیا جائے کہ بیرم خاں دامن دولت سے وابستہ ہے۔ اور خاک ایران کا پتلا ہے۔ یقین ہے کہ اب بھی ملک مذکور کو آپ دربار ایران سے متعلق سمجھیں گے۔ خاص اس معرکہ میں بیرم خاں کی ہمت یا حسن تدبیر پر اہل نظر بہت سوچ کر رائے لگائیں کہ قابل تعریف ہے ، یا محل اعتراض کیونکہ اسے جس زور سے اپنے آقا کی خدمت کے لئے جانفشانی کرنی واجب تھی۔ اسی طرح آقا کو یہ بھی سمجھانا واجب تھا کہ برف کا موسم گزر جائے گا۔ مگر بات رہ جائے گی۔ اور دربار ایران بلکہ ملک ایران اس معاملہ کو سن کر کیا کہے گا۔ جس لشکر اور سر کی بدولت ہم کو یہ دن نصیب ہوئے۔ اسی کو ہم تلوار سے کاٹیں اور اس برفو باران میں تلوار کی آنچ دکھا کر گھروں سے نکالیں کب مناسب ہے۔ افسوس با وفا بیرم یہ اس شاہ کی فوج اور سردار فوج ہے۔ جس سے خلوتو جلوت میں تم کیا کیا باتیں کرتے تھے اور اب اگر کوئی موقع آن پڑے۔ تمہیں وہاں جانے کا منہ ہے یا نہیں بیرم خاں کے طرفدار ضرور کہیں گے۔ کہ وہ نوکر تھا۔ اور اس اکیلے آدمی کی رائے جلسہ مشورہ کو کیونکر دبا سکتی تھی۔ اسے یہ بھی خطر ہو گا کہ امرائے ماوراء النہری آقا کے دل میں میری طرف سے یہ شک نہ ڈالیں کہ بیرم خاں ایرانی ہے۔ ایرانیوں کی طرفداری کرتا ہے۔
دوسرے برس ہمایوں نے پھر کابل پر فوج کشی کی اور فتح پائی۔ بیرم خاں کو قندھار کا حاکم کر کے چھوڑ آیا تھا۔ کابل کا فتح نامہ جو ہمایوں نے لکھا تو یہ شعر خود کہے اور اپنے ہاتھ سے اس پر لکھے اور فتح نامے کو محبت نامہ بنا کر بیرم خاں کو بھیجا۔
مثنوی شکر للہ کو باز شادانیم
بررخ یار دوست خند انیم
دشمناں رابکام دل دے دیم
میوہ باغ فتح راچیدیم
روز نور وزبیرم است امروز
دل احباب بے غم است امروز
شاد بادا ہمیشہ خاطر یار
غم نگزر دبگر دیارو دیار
ہمدا سباب عیش آماداست
دل فکرو صالت افتاداست
کہ جمال حبیب کے بنیم
گل زباغو صال کے چینم
گوش خرم شودز گفتارت
دیدروشن شودزدیدارت
درحریم حضور شادبہم
بنشینیم خرمو بے غم
بعدزاں فکر کار ہند کنیم
عزم تسخیر ملک سند کنیم
ہردرے بستہ کشادہ شود
ہرچہ خواہیم ازاں زیادہ شود
انچہ خواہیم اززمان وزمیں
گوید آمین جبرئیل امین
یا الٰہی میرم گرداں
دوجہاں رامسخرم گرداں ۔
اور خط کے حاشیہ پر یہ رباعی لکھی رباعی
اے آنکہ انیس خاطر مخرونی
چوطبع لطیف خویش موزونی
بے یاد توام نیست زمانے ہرگز
آیا تو بیاد من محزوں چونی
بیرم خاں نے اس کے جواب میں اس طرح عقیدت ظاہر کی۔ رباعی
اے آنکہ بذات سایہ بیچونی
ازہر چہ تر اوصف کنم افرذنی
چوں میدانی کہ بے توچوں میگرزد
چوں مے پرسی کہ در فراقم چونی
بیرم خاں قندھار میں تھا وہاں کے انتظام کرتا تھا اور جو جو حکم پہنچتے تھے نہایت گرمجوشی اور عرق ریزی سے تعمیل کرتا تھا باغیوں اور نمک حراموں کو کبھی مار کر بھگاتا تھا کبھی تابع کر کے دربار کو روانہ کرتا تھا۔
تاریخ کے جاننے والے جانتے ہیں کہ وطن کے امراو شرفا نے بابر سے کیسی بیوفائی اور نمک حرامی کی تھی مگر اس کی مروت نے بے وفاؤں سے کبھی آنکھ نہ چرائی تھی۔ اسی باپ کی آنکھ سے ہمایوں نے سر مہ مروت کا نسخہ لیا تھا۔ اس لئے بخاراو سمر قند اور فرغانہ کے بہت لوگ آن موجود ہوئے تھے۔ اول تو قدیم الایام سے توران کی خاک ایران کی دشمن ہے۔ اس کے علاوہ تورانیوں کا مذہب بھی سنتو جماعت ہے۔ ایرانی تمام شیعہ۔ غرض 961ھ میں ہمایوں کو شبہ ڈالا کر بیرم خاں قندھار میں خود سری کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور شاہ ایران سے سازش رکھتا ہے۔ صورت احوال کے سا ان ایسے تھے کہ ہمایوں کی نظر میں اس شبہ کا سایہ یقین کا پتلا بن گیا چوں مضامین مجمع گردو شاعری دشوار منیست۔ کابل کے جھگڑے ہزاروں اور افغانوں کی سرشوریاں ۔ سب اسی طرح چھوڑیں اور چند سواروں کے ساتھ گھوڑے مار کر خود قندھار پر جا کھڑا ہوا۔ بیرم خاں بڑا رمز شناس اور معاملہ فہم تھا اس نے بد گویوں کی بدی اور ہمایوں کی بد گمانی پر ذرا دل میلا نہ کیا۔ اور اس عقیدت اور عجزو نیاز سے خدمت بجا لایا کہ خود بخود چغل خوروں کے منہ کالے ہو گئے۔ دو مہینے ہمایوں وہاں ٹھیرا۔ ہندوستان کی مہم سامنے تھی خاطر جمع سے کابل کو پھرا۔ بیرم خاں کو بھی حال معلوم ہو گیا تھا۔ چلتے ہوئے عرض کی۔ غلام کو حضور اپنی خدمت میں لے چلیں ۔ منعم خاں یا جس جان نثار کو مناسب سمجھیں یہاں چھوڑیں ۔ ہمایوں بھی اس کے جوہروں کو پرکھ چکا تھا اس کے علاوہ قندھار ایک ایسے نازک موقع پر واقع ہوا تھا کہ ادھر ایران کا پہلو تھا ادھر ترکان اذبک کا۔ ادھر سرکش افغانوں کا اس لئے وہاں سے اس کا سر کانا مصلحت نہ سمجھا۔ بیرم خان نے عرض کی کہ اگر یہی مرضی ہے تو ایک اور سردار میری اعانت کو مرحمت ہو چنانچہ بہادر خاں علی قلی خاں شیبانی کے بھائی کو زمینو اور کا حاکم کر کے چھوڑا۔
ایک دفعہ کسی ضرورت کے سبب سے بیرم خاں کا بل میں حاضر ہوا۔ اتفاقاً عید رمضان کی دوسری تاریخ تھی ہمایوں بہت خوش ہوا۔ اور بیرم خاں کی خاطر سے باسی عید کو تازہ کر کے دوبارہ جشن شاہانہ کے ساتھ دربار گیا۔ دوبارہ نذریں گزریں اور سب کو خلعت اور انعامو اکرام دیئے۔ قبق اندازی اور چوگان بازی کے ہنگامے گرم ہوئے۔ بیرم خاں اکبر کو لے کر میدان میں آیا۔ اسی 10 برس کے لڑکے نے جاتے ہی کدو پر تیر مارا اور ایسا صاف اڑایا کہ غل مچ گیا۔ بیرم خاں نے مبارکباد میں قصیدہ کہا مطلع
عقد قبق۔ بود خدنگ تو ازکجک
کر داز ہلال صورت پر دیں شہباب حک
اکبر کے عہد میں بھی کئی سال قندھار اس کے نام پر رہا شاہ محمد قندھاری اس کی طرف سے نائب تھا وہی انتظام کرتا تھا۔
ہمایوں نے آ کر کابل کا انتظام کیا اور لشکر لے کر ہندوستان کو روانہ ہوا۔ بیرم خاں سے کب بیٹھا جاتا تھا قندھار سے برابر عرضیاں شروع کر دیں کہ اس مہم میں غلام خدمت سے محروم نہ رہے۔ ہمایوں نے فرمان طلب بھیجا۔ وہ اپنے پرانے پرانے کار آزمودہ دلاوروں کو لے کر دوڑا اور پشاور کے ڈیروں لشکر میں شامل ہوا۔ سپہ سالاری کا خطاب ملا اور صوبہ قندھار جاگیر میں عنایت ہو کر ہندوستان کو روانہ ہوئے۔ یہاں بھی امرا کی فہرست میں سب سے پہلے بیرم خاں کا نام نظر آتا ہے۔ جس وقت پنجاب میں داخل ہوئے ادھر ادھر کے ضلعوں میں بڑے بڑے لشکر افغانوں کے پھیلے ہوئے تھے مگر ادبار آ چکا تھا کہ انہوں نے کچھ بھی ہمت نہ کی لاہور تک بے جنگ ہمایوں کے ہاتھ آیا۔ ہمایوں لاہور میں ٹھیرا اور امرا کو آگے روانہ کیا۔ افغان کہیں کہیں تھے۔ مگر جہاں تھے گھبرائے ہوئے تھے۔ اور آگے کو بھاگے جاتے تھے۔ جالندھر پر لشکر شاہی کا مقام تھا۔ خبر آئی کہ تھوڑی دور آگے افغانوں کا انبوہ کثیر جمع ہو گیا ہے۔ خزانہ و مال بھی سب ساتھ ہے اور آگے کو جایا چاہتا ہے تردی بیگ مال کے عاشق تھے۔ انہوں نے چاہا کہ بڑھ کر ہاتھ ماریں خان خاناں سپہ سالار نے کہلا بھیجا کہ مصلحت نہیں ۔ بادشاہی جمعیت تھوڑی ہے غنیم کا انبوہ ہے اور خزانہ و مال اس کے پاس ہے مبادا کہ پلٹ پڑے اور مال کے لئے جان پر کھیل جائے اکثر امرا کی رائے خانخاناں کے ساتھ تھی۔ یہ اس نے نہ مانا اور چاہا کہ اپنی جمعیت کے ساتھ دشمن پر جا پڑے۔ دوستوں میں تلوار چل گئی۔ طرفین سے بادشاہ کو عرضیاں گئیں ۔ وہاں سے ایک امیر فرمان لے کر آیا اپنوں کو آپس میں ملایا اور لشکر آگے روانہ ہوا۔
ستلج پر آ کر پھر اختلاف ہوا خبر لگی کہ ماچھی واڑہ کے مقام پر 30 ہزار افغان ستلج پار پڑے ہیں ۔ خانخاناں اسی وقت اپنی فوج لے کر روانہ ہوا کسی کو خبر نہ کی اور مارا مار دریا پار اتر گیا شام قریب تھی کہ دشمن کے قریب جا پہنچا۔ جاڑے کا موسم تھا خبردار نے خبر دی کہ افغان ایک آبادی کے پاس پڑے ہیں ۔ اور خیموں کے آگے لکڑیاں اور گھاس جلا جلا کر سینک رہے ہیں تاکہ اگتے رہیں اور روشنی میں رات کی بھی حفاظت رہے۔ اور اس نے اور بھی غنیمت سمجھا۔ دشمن کی کثرت کا ذرا خیال نہ کیا ایک ہزار سوار سے کہ خاص جاں نثار تھے۔ گھوڑے اٹھائے اور فوج دشمن کے پہلو پر جا کھڑا ہوا وہ بجواڑہ کے مقام میں پانی کے کنارے پر پڑے تھے سر اٹھا یا تو موت چھاتی پر نظر آئی۔ گھبرا گئے۔ احمقوں نے جتنی لکڑیاں اور گھاس کے ڈھیر تھے۔ سب میں بلکہ ان کے ساتھ آبادی کے چھپروں میں بھی آگ لگا دی کہ خوب روشنی ہو جائے گی تو دشمن کو اچھی طرح دیکھیں گے ترکوں کو اور بھی موقع ہاتھ آیا خوب تاک تاک کر نشانے مارنے لگے۔ افغانوں کے لشکر میں کھلبلی پڑ گئی۔ علی قلی خاں شیبانی کہ خانخاناں کی دستگیری سے ہمیشہ قوی بازو تھا سنتے ہی دوڑا اور اور سرداروں کو خبر ہوئی وہ بھی اپنی اپنی فوجیں لے کر دوڑا دوڑ آن پہنچے۔ افغان بد حواس ہو گئے۔ لڑائی کا بہانہ کر کے سوار ہوئے۔ خیمے ڈیرے اسباب اسی طرح چھوڑا۔ اور سیدھے دلی کو بھاگ گئے۔ بیرم خاں نے فوراً خزانوں کا بندوبست کر لیا جو عجائبو نفائس گھوڑے ہاتھی ہاتھ آئے عرضی کے ساتھ لاہور کو روانہ کئے۔ ہمایوں نے عہد کیا تھا کہ جب تک جئے گا۔ ہندوستان میں کسی بندے کو بردہ نہ سمجھے گا چنانچہ جو عورت لڑکا لڑکی گرفتار ہوئے تھے سب کو چھوڑ دیا اور ترقی اقبال کی دعائیں لیں اس وقت ماچھی واڑے میں بڑی آبادی تھی۔ بیرم خاں آپ وہاں رہا اور سرداروں کو جا بجا افغانوں کے پیچھے روانہ کیا۔ دربار میں جب عرضی پیش ہوئی اور اجناس و اموال نظر سے گزرے سب خدمتیں مقبول ہوئیں ۔ اور القاب میں خانخاناں کے خطاب پر یارو فا دار اور ہمدم غمگسار کے الفاظ بڑھائے۔ اس کے نوکروں کے لئے کیا اشراف کیا پاجی۔ کیا ترک۔ کیا تاجیک۔ سقہ۔ فراش باورچی۔ ساربان تک سب کے نام بادشاہی دفتر میں داخل ہو گئے۔ اور خانی و سلطانی کے خطابوں سے زمانہ میں نامدار ہوئے۔ اور سنبھل کی سرکار اس کی جاگیر لکھی گئی۔
سکندر سور 80ہزار افغان کا لشکر جرار لئے سرہند پر پڑا تھا اکبر بیرم خاں کے سایہ اتالیقی میں اس پر فوج لے کر گیا۔ مہم مذکور بھی خوش اسلوبی سے طے ہوئی۔ اس کے فتح نامے اکبر کے نام سے جاری ہوئے۔ بارہ تیرہ برس کے لڑکے کو گھوڑا کدانے کے سوا اور کیا آتا ہے مگر وہی بات ع اے باد صبا ایں ہمہ آوردہ تست۔
جب ہمایوں نے دلی پر قبضہ کر لیا تو جشن شاہانہ ہوئے۔ امرا کو علاقے خلعت انعامو اکرام ملے۔ سب انتظام خانخاناں کی تجویز اور اہتمام سے تھے۔ سر ہند کا صوبہ اس کے نام پر ہوا کہ ابھی وہاں فتح عظیم حاصل کی تھی۔ سنبھل علی قلی خاں شیبانی کو ملا۔ پٹھان پنجاب کے پہاڑوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ 963ھ میں ان کی جڑ اکھاڑنے کے لئے اکبر کو فوج دے کر بھیجا۔ اس مہم کے بھی کل کاروبار خانخاناں کے ہاتھ میں دیئے۔ اتالیقیو سپہ سالاری کا عہدہ تھا۔ اور اکبر اسے خان بابا کہتا تھا۔ ہونہار شہزادہ پہاڑوں میں دشمن شکاری کی مشق کرتا پھرتا تھا کہ دفعتہً ہمایوں کے مرنے کی خبر پہنچی۔ خانخاناں نے اس خبر کو بڑی احتیاط سے چھپا رکھا۔ لشکر کے امرا کو نزدیک دور سے جمع کر لیا۔ وہ سلطنت کے آئیں و آداب سے خوب واقف تھا۔ شاہانہ دربار کیا۔ اور تاج شاہی اکبر کے سر پر رکھا۔ اکبر باپ کے عہد سے اس کی خدمتیں اور عظمتیں دیکھ رہا تھا اور جانتا تھا کہ برابر تین پشت کا خدمت گزار ہے۔ چنانچہ اتالیقیو سپہ سالاری پر وکیل مطلق کا منصب زیادہ کیا۔ عنایاتو اختیارات کے علاوہ خطاب خان بابا القاب میں داخل کیا۔ اور خود زبان سے کہا کہ خان بابا ! حکومتو امارت کے بندوبست۔ موقوفیو بحالی کے اختیار۔ سلطنت کے بد خواہوں او خیر خواہوں اور خیر خواہوں کا باندھنا۔ مارنا۔ بخشنا۔ سب تمہیں اختیار ہے۔ کسی طرح کے وسواس کو دل میں راہ نہ دو۔ اور اسے اپنا ذمہ سمجھو۔ یہ سب اس کے معمولی کام تھے۔ فرمان جاری کر دیئے۔ اور سب کاروبار بدستور کرتا رہا۔ بعض سرداروں پر خود سری کا خیال تھا۔ ان میں سے ابو المعالی تھے۔ انہیں فوراً باندھ لیا۔ اس نازک کام کو اس خوبصورتی سے طے کر دینا خان خاناں ہی کا کام تھا۔
اکبر دربارو لشکر سمیت جالندھر میں تھا۔ جو خبر پہنچی کہ ہیمو ڈھوسر نے آگرہ لے کر دلی مار لی۔ تردی بیگ حاکم وہاں کا بھاگا چلا آتا ہے۔ سب حیران رہ گئے۔ اور اکبر بھی بچپن کے سبب سے گھبرایا۔ وہ اسی امر میں جان گیا۔ تھا کہ ہر ایک سردار کتنے کتنے پانی میں ہے۔ بیرم خاں سے کہا کہ خان بابا تمام ملکیو مالی کاروبار کا تمہیں اختیار ہے۔ جس طرح مناسب دیکھو کرو۔ میری اجازت پر نہ رکھو۔ تم عموئے مہربان ہو۔ تمہیں والد بزرگوار کی روح مبارک کی اور میرے سر کی قسم ہے کہ جو مناسب دیکھنا سو کرنا۔ دشمنوں کی کچھ پروانہ کرنا۔ خان خاناں نے اسی وقت امرا کو بلا کر مشورت کی۔ ہیموں کا لشکر لاکھ سے زیادہ سنا گیا تھا۔ اور بادشاہی فوج 20 ہزار تھی۔ سب نے بالاتفاق کہا کہ دشمن کی طاقت اور اپنی حالت ظاہر ہے۔ ملک بیگانہ۔ اپنے تئیں ہاتھیوں سے کچلوانا اور چیل کووں کو گوشت کھلانا کونسی بہادری ہے ؟ اس وقت مقابلہ مناسب نہیں کابل کو چلنا چاہیے وہاں سے فوج لے کر آئیں گے۔ اور سال آئندہ میں افغانوں کا بخوبی علاج کریں گے۔
خانخاناں نے کہا کہ جس ملک کو دو دفعہ لاکھوں جانیں دے کر لیا۔ اس کو بے تلوار ہلائے چھوڑ جانا۔ ڈوب مرنے کی جگہ ہے۔ بادشاہ تو ابھی بچہ ہے۔ اسے کوئی الزام نہ دے گا۔ اس کے باپ نے عزتیں بڑھا کر ایران تو ران تک ہمارا نام روشن کیا۔ وہاں کے سلاطین و امرا کیا کہیں گے۔ اور سفید ڈاڑھیوں پر یہ رو سیاہی کا وسمہ کیسا زیب دے گا۔ اس وقت اکبر تلوار ٹیک کر بیٹھ گیا اور کہا خان بابا درست کہتے ہیں ۔ اب کہاں جانا اور کہاں آنا بن مرے مارے ہندوستان نہیں چھوڑا جا سکتا یا تخت یا تختہ۔ بچہ کی اس تقریر سے بڈھوں کی خشک رگوں میں جرات کا خون سر سرایا۔ اور کوچ کا حکم ہو گیا۔ دلی کی طرف فتح کے نشان کھول دیئے۔ رستہ میں بھاگے بھٹکے سردار اور سپاہی بھی آ کر ملنے شروع ہوئے۔ خانخاناں ۔ فرزانگی۔ سخاوت۔ شجاعت کے لحاظ سے یکتا تھے مگر جوہری زمانہ کی دکان میں ایک عجب رقم تھے کسی کو بھائی کسی کو بھتیجا بنا لیتے تھے۔ تردی بیگ کو بھی تقان تردی کہا کرتے تھے۔ مگر بات یہ ہے کہ دلوں سے دونو امیر آپس میں کھٹکے ہوئے تھے۔ اور صورتیں درباروں کی معمولی امر اتفاقی ہیں دونو ایک آقا کے نوکر تھے۔ خان خاناں کو اپنے بہت سے حقوق و اوصاف کے دعوے تھے۔ اسے جو کچھ تھا قدامت کا دعوے تھا۔ منصبوں کے رشک اور خدمتوں کی رقابت سے دونوں کے دل بھرے ہوئے تھے۔ اب ایسا موقع آیا کہ خان خاناں کا تیر تدبیر نشانے پر بیٹھا۔ چنانچہ اس کی بے ہمتی اور نمک حرامی کے حالات کیا نئے کیا پرانے حضور میں عرض کر دیئے تھے۔ جس سے کچھ قتل کی بھی اجازت پائی جاتی تھی۔ اب جو وہ شکست کھا کر شکستہ حال شرمندہ صورت لشکر میں پہنچا تو انہوں نے موقع غنیمت سمجھا۔ ان دنوں باہم شکر رنجی بھی تھی چنانچہ پہلے ملا پیر محمد نے جا کر وکالت کی کرامات دکھائی کہ ان دنوں خان خاناں کے خیر خواہ خاص تھے۔ پھر شام کو خاں خاناں سیر کرتے ہوئے نکلے۔ پہلے آپ اس کے خیمے میں گئے پھر وہ ان کے خیمہ میں آیا بڑی گرمجوشی سے ملے۔ تو قان بھائی کو بڑی تعظیم اور محبت سے بٹھایا خود ضرورت کے بہانے دوسرے خیمہ میں گئے۔ نوکروں کو اشارہ کر دیا تھا۔ انہوں نے بیچارے کا کام تمام کر دیا۔ اور کئی سرداروں کو قید کر لیا۔ اکبر تیرہ چودہ برس کا تھا شکرے کا شکار کھیلنے گیا ہوا تھا۔ جب آیا تو خلوت میں ملا پیر محمد کو بھیجا۔ انہوں نے جا کر پھر اس سردار مردار کی طرف سے اگلی پچھلی نمک حرامیوں کے نقش بٹھائے۔ اور یہ بھی عرض کی فدوی خود تغلق آباد کے میدان میں دیکھ رہا تھا اس کی بے ہمتی سے فتح کی ہوئی لڑائی شکست ہو گئی۔ خان خاناں نے عرض کی ہے کہ حضور دریائے کرم ہیں فدوی کو خیال ہوا کہ اگر آپ نے آ کر اس کی خطا معاف کر دیا پھر تدارک نہ ہو سکے گا۔ مصلحت وقت پر نظر کر کے غلام نے اسے مارا تو سخت گستاخی ہے۔ اور موقع نہایت نازک ہے اگر اس وقت چشم پوشی کی تو سب کام بگڑ جائے گا۔ اور حضور کے بڑے بڑے ارادے ہیں ۔ نمک خوار ایسا کریں گے۔ تو مہمات کا سر انجام کیونکر ہو گا۔ اس لئے یہی مصلحت سمجھی۔ اگرچہ گستاخانہ جرات ہے مگر اس وقت حضور معاف فرمائیں ۔
اکبر نے ملا کی بھی خاطر جمع کی اور جب خان خاناں نے حضوری کے وقت عرض کی تو اس وقت بھی اسے گلے لگایا اور اس کی تجویز پر آفرینو تحسین کر کے فرمایا کہ میں تو مکرر کہہ چکا ہوں کہ اختیار تمہارا ہے۔ کسی کی پروا اور کسی کا لحاظ نہ کرو۔ اور حاسدوں اور خود مطلبوں کی ایک بات نہ سنو جو مناسب دیکھو وہ کرو۔ ساتھ یہ مصرع پڑھا ع دوست گر دوست شود ہر دو جہاں دشمن گیر۔ باوجود اس کے اکثر مورخ یہی لکھتے ہیں کہ اس وقت اگر ایسا نہ ہوتا تو چغتائی امیر ہرگز قابو میں نہ آتے۔ اور وہی شیر شاہی شکست کا معاملہ پھر ہو جاتا۔ یہ انتظام دیکھ کر ایک ایک مغل سردار کہ اپنے تئیں کیکاوس اور کیقباد سمجھے ہوئے تھا ہوشیار ہو گیا۔ اور خود سری اور نفاق کا خیال بھلا کر سب ادائے خدمت پر متوجہ ہو گئے یہ سب کچھ ہوا۔ اور اس وقت سب حریف دبک بھی گئے مگر دلوں میں زہر کے گھونٹ پی پی کر رہ گئے۔ غرض پانی پت کے میدان میں ہیموں سے مقابلہ ہوا۔ اور ایسی گھمسان کی لڑائی ہوئی کہ اکبری سکہ کا نقش فتوحات کے تمغوں پر بیٹھ گیا۔مگر اس معرکہ میں جتنی بیرم خاں کی ہمت اور تدبیر تھی اس سے زیادہ علی قلی خاں کی شمشیر تھی۔ غرض ہیموں زخمی شکستہ بستہ اکبر کے سامنے لا کر کھڑا کیا گیا۔ شیخ گدائی کنبوہ نے اکبر کو کہا کہ جہاں اکبر کیجئے۔ ہمت اکبر نے گوارا نہ کیا آخر بیرم خاں نے بادشاہ کی مرضی دیکھ کر یہ شعر پڑھا ؎
چہ حاجت تیغ شاہی رانجون ہرکس لٓودن
تو بنشیں داشارت کن بچشمے یا با بروئے
اور بیٹھے بیٹھے ایک ہاتھ جھاڑا۔ پھر حضرت شیخ نے خود ایک ہاتھ پھینکا۔ مرے کو ماریں شاہ مدار اہل اللہ لوگ حالو قال کی مجلسوں کو رونق دینے والے تھے۔ انہیں یہ ثواب کی نعمت کہاں ملتی ع اچھا ہوا کہ دل کا یہ ارماں نکل گیا۔ آزاد۔ دیکھنا قسمت والے ایسے ہوتے ہیں جہاد اکبر کا ثواب کیسا سستا ہاتھ آیا ہے۔ یہ سب تو درست۔ مگر خان خاناں ! تمہارے لوہے کہ زمانے نے مانا۔ کون تھا جو تمہاری بہادری تسلیم نہ کرتا۔ میدان جنگ میں مقابلہ ہو جاتا تو بھی تمہارے لئے بنئے بچارے کا مار لینا فخر نہ تھا۔ چہ جائیکہ اس حالت میں نیم جاں مردے کو مار کر اپنی دلاوری اور عالی ہمتی کے دامن پر کیوں داغ لگایا ؎
کسی بیکس کو اے بیداد گر مارا تو کیا مارا
جو آپ ہی مر رہا ہوا اس کو گر مارا تو کیا مارا
بڑے موذی کو مارا نفس امارہ کو گر مارا
نہنگو اژدھاو شیر نر مارا تو کیا مارا
لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ خانخانان نے اسے زندہ کیوں نہ رکھا۔ منتظم آدمی تھا۔ رہتا تو بڑے بڑے کام کرتا۔ آزاد سب کہنے کی باتیں ہیں جب معرکہ کا وقت ہوتا ہے عقل چرخ میں آ جاتی ہے۔ موقع نکل جاتا ہے۔ تو صلاحیں بتاتے ہیں ۔ انصاف شرط ہے۔ اس وقت کو تو دیکھو کہ کیا عالم تھا۔ شیر شاہ کا سایہ ابھی آنکھوں کے سامنے سے نہ ہٹا تھا۔ بلکہ افغانوں کے شور سے تمام کشور ہندوستان طوفان آتش ہو رہا تھا۔ ایسے زبردست اور فتحیاب غنیم پر فتح پائی۔ گرداب فنا سے کشتی نکل آئی۔ اور وہ بندھ کر سامنے حاضر ہوا ہے دل کا جوش اس وقت کس کے قابو میں رہتا ہے اور کسے سوجھتا ہے کہ یہ رہے گا تو اس سے فلاں کار خانہ کا انتظام خوب ہو گا۔ غرض فیروزی کے ساتھ دلی پہنچے اور ادھر ادھر فوجیں بھیج کر انتظام شروع کر دیئے۔ اکبر کی بادشاہی تھی۔ اور بیرم خاں کی سربراہی۔ دوسرے کا دخل نہ تھا۔ شکار کو جانا شکار گاہوں میں رہنا۔ محل میں کم جانا اور جو کچھ ہو باجازت خان خانان۔
اگرچہ امرائے دربار اور بابری سردار اس کے با لیاقت اختیاروں کو دیکھ نہ سکتے تھے۔ مگر کام ایسے پیچیدہ پیش آتے تھے۔ کہ اس کے سوا کوئی ہاتھ نہ ڈال سکتا تھا۔ سب کو اس کے پیچھے پیچھے چلنا ہی پڑتا تھا۔ اسی عرصہ میں کچھ جزوی جزوی باتوں پر بادشاہ اور وزیر میں اختلاف پڑا۔ اس پر یاروں کا چمکانا غضب خدا جانے نازک مزاج وزیر کئی دن تک سوار نہ ہوا۔ یا قدرتی بات ہوئی کہ کچھ بیمار ہوا۔ اس لئے کئی دن حضور میں نہ گیا۔ موقع وہ کہ سنہ دوم جلوس میں سکندر کوہستان جالندھر میں محصور ہوا ہے۔ اکبری لشکر قلعہ مانکوٹ کو گھیرے ہوئے تھے۔ خانخانان کے دنبل نکلا تھا کہ سوار بھی نہ ہو سکتا تھا۔ اکبر نے فتوحا اور لکھنہ ہاتھی سامنے منگائے اور لڑائی کا تماشہ دیکھنے لگا۔ یہ بڑے دھاوے کے ہاتھی تھے۔ دیر تک آپس میں ریلتے دھکیلتے رہے اور لڑتے لڑتے بیرم خان کے خیموں میں آن پڑے۔ تماشائیوں کا ہجوم۔ عوام کا شوروغوغا۔ بازار کی دکانیں پامال ہو گئیں ۔ اور ایسا غل مچا کر بیرم خاں گھبرا کر باہر نکل آیا۔
خان خانان کو شمس الدین محمد خاں اتکہ کی طرف خیال ہوا کہ اس نے کچھ بادشاہ کے کان بھرے ہوں گے۔ اور ہاتھی بھی بادشاہ کے اشارے سے ادھر ہو لے گئے ہیں ۔ تاہم اتکہ لیاقت کی پتلی اور بڑی حوصلے والی بی بی تھی۔ خان خانان کے اس کی زبانی کہلا بھیجا کہ اپنی دانست میں کوئی خطا خیال میں نہیں آئی کہ خانہ زاد سے ظہور میں آئی ہو پھر اس قدر بے اعتنائی کا سبب کیا ہے۔ اگر اس خیر اندیش کی طرف سے کوئی بات خلاف واقع حضور تک پہنچ ہے تو ارشاد ہو کہ فدوی اس کا عذر کرے۔ یہاں تک نوبت پہنچی کہ فدوی کے خیمہ پر ہاتھی ہول دیئے۔ اسی عرضو معروض کے ساتھ ایک بی بی محل میں مریم مکانی کی خدمت میں پہنچی۔ ماہم نے جو حال تھا وہ خود ہی بیان کر دیا اور کہا کہ ہاتھی اتفاقاً ادھر آن پڑے بلکہ قسمیہ کہا نہ کسی نے تمہاری طرف سے کہا ہے نہ حضور کو کچھ خیال ہے۔ لاہور میں پہنچے تو اتکہ خاں اپنے بیٹوں کو لے کر خان خانان کے پاس آئے۔ اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی کہ میں نے خلوت یا جلوت میں ہرگز تمہارے باب میں حضور سے کچھ نہیں کہا۔ اور نہ کہوں گا۔ مورخ یہی کہتے ہیں ۔ کہ خان خانان کی خاطر جمع اب بھی نہ ہوئی۔
اکبر کی دانائی کا نمونہ اس عمر میں اتنی بات سے معلوم ہوتا ہے کہ سلیمہ سلطان بیگم ہمایوں کی پھوپھی کی بیٹی بہن تھی۔ اور اپنے مرنے سے چند روز پہلے اس کی نسبت بیرم خاں سے ٹھیرا دی تھی۔ اس موقع پر 964ھ اور سنہ 2 جلوسی تھے اور لاہور سے آگرہ کو جاتے تھے جالندھر یا دلی کے مقام میں اکبر نے اس کا عقد کر دیا کہ اتحاد کا رشتہ اور مضبوط ہو گیا۔ بڑی دھوم دھام ہوئی۔ خان خانان نے بھی جشن شاہانہ کے سامان کئے۔ اکبر بموجب اس کی تمنا کے مع امرا کے خود اس کے گھر گیا۔ خانخانان نے بادشاہی نثاروں اور لوگوں کے انعامو اکرام میں وہ دریا بہائے کہ جو سخاوت کی شہرتیں زبانوں پر تھیں و انہوں میں آن پڑیں ۔ اس شادی میں بیگمات نے بڑی تاکید سے صلاح دی۔ مگر بخاریو ما وراء النہری ترک کہ اپنے تئیں امرا کہہ کہہ کر فخر کرتے تھے۔ اس قرابت سے سخت ناراض ہوئے۔ اور کہا کہ ایرانی ترکمان اور وہ بھی نوکر۔ اس کے گھر میں ہماری شہزادی جائے۔ یہ ہمیں زنہار گوارا نہیں ۔ تعجب یہ ہے کہ پیر محمد خان نے اس آگ پر اور بھی تیل ٹپکا یا۔ آزاد ایرانی تورانی کا بہانہ تھا۔ اور شیعہ سنی کا افسانہ۔ رشک دہی منصب اور اس کے اختیارات کا تھا۔ آل تیمور اور آل بابر کی انہیں کیا پرواہ تھی۔ خود نمک حرامیاں کر کے بابر کا چھ پشت کا ملک برباد کیا۔ ہندوستان میں آ کر پوتے کے ایسے خیر خواہ بن گئے۔ اور بیرم خان بھی کچھ نیا امیر نہ تھا۔ پشتوں کا امیر زادہ تھا۔ اس کے علاوہ اس کی ننھیال کا خاندان تیموری سے رشتہ بھی تھا۔
خواجہ عطار
خواجہ احسن مشہور بہ خواجہ زادہ چغانیاں
مرز علاؤالدین…… ان کی بی بی شاہ بیگم دختر محمود مرزا۔ ابن سلطان ابو سعید مرزا تھی۔ دستر مذکور چوتھی پشت مرزا نورالدین میں علی شکر بیگ کی نواسی تھی کیونکہ علی شکر بیگ کی بیٹی شاہ بیگم شاہزادہ محمود مرزا سے منسوب تھی۔ اس سابقہ رشتے کے خیال سے بابر نے اپنی بیٹی گلرنگ بیگم کو مرزا انورالدین سے منسوب کیا۔ علی شکر کون ؟ خان خانان کے جد سوئمی اس سلسلے سے خدا جانے خانخانان کا خاندان تیموری سے کیا رشتہ ہوا۔ مگر ضرور کچھ نہ کچھ ہوا(دیکھو اکبر نامہ جلد دوم صفحہ 8اور مآثر الامرا میں بیرم خاں کا حال )
گگھڑ کی قوم کو قدیم سے دعوی ہے کہ ہم نوشیرواں کی اولاد ہیں ۔ جہلم پار سے اٹک تک کی پہاڑیوں میں یہ لوگ پھیلے ہوئے تھے۔ ہمیشہ کے سر شور تھے۔ اور حکومت کے دعوے رکھتے تھے۔ اس وقت بھی ایسے ایسے ہمت والے سردار ان میں موجود تھے۔ کہ شیر شاہ ان کے ہاتھوں سے تھک گیا تھا۔ بابر اور ہمایوں کے معاملات میں بھی ان کے اثر پہنچتے تھے۔ ان دنوں میں سلطان آدم گھڑا اور اس کے بھائی بڑے دعوے کے سردار تھے۔ اور ہمیشہ لڑتے بھڑتے رہتے تھے۔ خان خانان نے سلطان آدم کو حکمت عملی سے بلایا۔ وہ مخدوم الملک ملا عبداللہ سلطان پوری کی معرفت آیا۔ دربار میں پیش کیا اور خانخانان نے اسے رسم ہندوستان کے بموجب دستار بدل بھائی بنایا۔ ذرا اس کے ملک داری کے انداز تو دیکھو۔
خواجہ کلاں بیگ ایک پرانا سردار بابر کے عہد کا تھا۔ اس کا بیٹا مصاحب بیگ کہ شرارت اور فتنہ انگیزی میں بے اختیار تھا خانخانان نے ایک مفسدانہ جرم پر اسے مروا ڈالا۔ اس میں بھی قتل کے بانی ملا پیر محمد تھے۔ مگر دشمنوں کو تو بہانہ چاہئے تھے۔ بد نامی کا شیشہ خانخاں کے سینے پر توڑا۔ اور تمام امرائے شاہی میں غل مچ گیا بادشاہ کو بھی اس کے مرنے کا افسوس ہوا۔
ہمایوں اسے مصاحب منافق کہا کرتا تھا۔ اور اس کی بداعمالیوں سے نہایت تنگ تھا۔ جب کابل میں کامران سے لڑائیاں ہو رہی تھیں ۔ تو یہ نمک حرام ایک موقع پر ہمایوں کے پاس تھا اور کامران کی خیر خواہی کے منصوبے باندھ رہا تھا۔ اندر اندر اسے پرچے بھی دوڑا رہا تھا۔ یہاں تک کہ میدان جنگ میں ہمایوں کو زخمی کروا دیا۔ فوج نے شکست کھائی انجام یہ ہوا کہ کابل ہاتھ سے نکل گیا۔ اکبر خرد سال۔ پھر بے رحم چچا کے کے پنجے میں پھنس گیا۔ اس کا قاعدہ تھا کہ کبھی ادھر ہوتا تھا کبھی ادھر چلا جاتا تھا۔ اور یہ اس کا ادنی کمال تھا ہمایوں ایک دفعہ نواح کابل میں کامران سے لڑ رہا تھا۔ اس موقع پر یہ اور اس کا بھائی مبارز بیگ ہمایوں کے ساتھ تھے۔ ایک دن میدان جنگ میں کسی نے آ کر خبر دی کہ مبارز بیگ مارا گیا۔ ہمایوں نے بہت افسوس کیا اور کہا اس کی جگہ مصاحب مارا جاتا۔ ہمایوں کے بعد اکبری دور ہوا تو شا ابو المعالی جا بجا فساد کرتا پھرتا تھا یہ اس کے مصاحب بن گئے اور مدت تک اس کے ساتھ خاک اڑاتے پھرے۔ خان زمان باغی ہو گیا تو اس کے پاس جا موجود ہوئے بیٹے کو مہر دار کروا دیا۔ آپ عہدہ دار بن گئے۔ چند در چند بندوبستوں کے بعد دلی میں آئے خان خانان نے اس کے باب میں اصلاح مزاج کی تدبیریں کی تھیں مگر ایک کارگر نہ ہوئی اور دہ راہ پر نہ آیا۔ ان دنوں دارالخلافہ میں فساد کی تخم ریزی کرنے لگا۔ بیرم خاں نے قید کر لیا۔ اور تجویز کی کہ مکہ گو روانہ کر دے۔ ملا پیر محمد اس وقت خانخانان کے مصاحب تھے اور یہ خون کے عاشق تھے اور انہوں نے کہا قتل پھر بھی قیلو قال کے بعد یہ ٹھہری کہ ایک پرزہ پر قتل ایک پر نجات لکھ کر تکیہ کے نیچے رکھ دو پھر ایک پرچہ نکالو۔ وہی حکم غیب ہے تقدیر الٰہی یہ کہ پیر کی کرامات سچی نکلی اور مصاحب دلی میں قتل ہوا۔ امرائے بادشاہی میں غل مچ گیا کہ قدیم الخدمتوں کی اولاد اور خاص خانہ زاد مارے جاتے ہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ تیموری خاندان کا آئین ہے کہ خاندانی نوکروں کو بہت عزیز رکھتے ہیں ۔ بادشاہ کو بھی اس امر کا خیال ہوا۔
مصاحب بیگ کی آگ ابھی ٹھنڈی نہ ہوئی تھی کہ ایک شعلہ اور اٹھا۔ ملا پیر محمد اب بڑھتے بڑھتے امیر الامرا کے درجہ کو پہنچ کر وکیل مطلق ہو گئے تھے۔ سنہ 3 جلوس میں بادشاہ مع لشکر دلی سے آگرہ کو چلے خانخانان اور پیر محمد خاں ایک دن صبح کے وقت شکار کھیلتے چلے جاتے تھے۔ خانخانان نے اپنے رکابداروں سے پوچھا کہ بھوک لگی ہے۔ ناشتے کے لئے رکاب خانہ میں کچھ موجود ہے ؟ پیر محمد خاں بول اٹھے کہ اگر ذرا ٹھیر جایئے تو جو کچھ حاضر ہے۔ وہ حاضر ہو۔ خان خاناں نوکروں سمیت ایک درخت کے نیچے اتر پڑا۔ دستر خوان بچھ گیا۔ 3سو پیالی شربت کی اور 7سو غوریاں کھانے کی موجود تھیں خانخانان کو تعجب ہوا منہ سے کچھ نہ کہا پر دل میں خیال رہا ؎ مگر تو بے خبری کاندریں مقام ترا۔ چہ دشمنان حسودند دوستان غیور۔ اس کے علاوہ چونکہ ملا اب وکیل مطلق تھا ہر وقت حضور میں حاضر رہتا تھا۔ سب کی عرضیاں اس کے ہاتھ پڑتی تھیں ۔ تمام امرا اور اہل دربار بھی اسی کے پاس حاضر ہوتے البتہ پر ضرور تھا کہ وہ کم حوصلہ مغرور۔ بیرحم اور کمینہ مزاج تھا۔ اہالیو اشراف وہاں جاتے تھے اور ذلت اٹھاتے تھے اس پر بھی بہتوں کو بات نصیب نہ ہوتی تھی۔
آگرہ پہنچ کر ملا کچھ بیمار ہوئے۔ خان خانان خبر کو گئے۔ کوئی ازبک غلام دروازہ پر تھا اسے کیا خبر تھی کہ ملا اصل میں کیا ہے۔ اور خان خاناں کا رتبہ کیا ہے اور وہ دونوں قدیمی علاقہ کیا ہے وہ دن بھر میں بہت سے بڑے بڑوں کو روک دیا کرتا تھا۔ اپنی عادت کے بموجب انہیں بھی روکا اور کہا کہ جب تک دعا پہنچے آپ ٹھیریں ۔ جب بلائیں گے تب جایئے گا۔ ملا آخر خان خانان کا چالیس برس کا نوکر تھا۔ تعجب پر تعجب ہوا۔ جزبز ہو کر رہ گیا اور زبان سے نکلا ع بلے خود کردہ راد ماں نہ باشد لیکن یہ آنا بھی آخر خانخاناں کا آنا تھا۔ یا قیامت کا آنا تھا۔ ملا سنتے ہی خود دوڑے آئے او کہتے جاتے تھے۔ معذور فرمایئے دربان آپ کو پہچانتا نہ تھا یہ بولے کر بلکہ تم بھی ! اس پر بھی یہ ہوا کہ خانخانان تو اندر گئے خانی ملازموں میں سے کوئی اندر نہ جا سکا فقط طاہر محمد سلطان۔ میر فراغت نے بڑی دھکا پیل سے اپنے تئیں اندر پہنچایا۔ خان خانان دم بھر بیٹے اور گھر چلے آئے۔
دو تین دن کے بعد خواجہ امینا (جو اخیر میں خواجہ جہاں ہو گئے ) اور میر عبداللہ بخشی کو ملا کے پاس بھیجا اور کہا کہ تمہیں یاد ہو گا کتاب بغل میں مارے طالب العلمی اور نامرادی کی وضع سے تم قندھار میں آئے تھے۔ ہم نے تم میں قابلیت دیکھی اور اخلاص کی صفتیں پائیں ۔ اور کوئی کوئی خدمت بھی تم سے اچھی بن آئی۔ چنانچہ بدترین درجہ فقر طالب علمی سے عرش المراتب خانیو سلطانی اور درجہ امیر الامراء تک پہنچایا۔ مگر تمہارا حوصلہ دولتو جاہ کی گنجائش نہیں رکھتا۔ خطر ہے کہ کچھ ایسا فساد نہ اٹھاؤ جس کا تدارک مشکل ہو جائے۔ ان مصلحتوں پر نظر کر کے چند روز یہ غرور کا اسباب تم سے الگ کر لیتے ہیں تاکہ بگڑا ہوا مزاج اور مغرور دماغ ٹھیک ہو جائے۔ مناسب ہے کہ علمو نقارہ اور اسباب حشمت سب سپرد کر دو۔ ملا کی کیا مجال تھی جو دم مار سکے۔ وہ غرور کا مواد جس نے بہت سی انسان صورتوں کوب ے عقل اور خبطی کر رکھا ہے۔ بلکہ انسانیت اور آدمیت کے رستے سے گرایا ہے۔ جنگل کے بھتوں میں ملایا اور ملاتا ہے۔ اسی وقت سب حوالہ کر دیا۔ اور وہی ملا پیر محمد رہ گئے جو کہ تھے۔ پہلے قلعہ بیانہ کے قید خانہ میں بھیج دیا۔ ملانے ایک رسالہ خان خانان کے نام پر تصنیف کیا اس میں فقط برہان تمانع کو طولو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ اور یہ ایک مشہور مباحثہ علما میں ہے۔ گویا تفسیر ہے اس آیت کی
وکان فیہما اطۃ الاللہ لفسدتا
اس میں ایک لطیف اشارہ تھا اس بات کا کہ میری غلط فہمی تھی جو آپ کی بارگاہ اختیار کے سامنے اپنا خیمہ لگاتا تھا۔ اور اب میں آپ پر ایمان لا کر توبہ کرتا ہوں یہ رسالہ بھی بھیجا اور بہت سے عذرو معذرت کے خط لکھے۔ عجزو انکسار نے پہنچ کر شفاعت کی مگر قبول نہ ہوئی کہ بے وقت تھی۔ چند روز کے بعد براہ گجرات مکہ کو روانہ کر دیا۔ اس کی جگہ حاجی محمد سیستانی کو بادشاہ کا استاد اور وکیل مطلق کر دیا کہ وہ بھی اپنا ہی دامن گرفتہ تھا۔ جب بادشاہ کو یہ حال معلوم ہوا۔ کچھ نہ کہا مگر رنج ہوا۔
شیخ گدائی کنبوہ شیخ جمالی کے بیٹے تھے اور مشائخوں میں داخل ہو گئے تھے۔ جس وقت ہمایوں کی ملا پیر محمد یہاں سے چلے۔
گجرات کے پاس رادھن پور میں پہنچ کر مقام کیا۔ وہاں فتح خاں بلوچ نے بہت خاطر داری کی یہاں سے ادہم وغیرہ امرا کے خط پہنچے کہ جہاں ہو وہیں ٹھیر جاؤ۔ اور انتظار کرو کہ پر وہ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے بیرم خاں کو خبر ہوئی کہ ملا وہاں بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کئی سرداروں کو فوج کے ساتھ روانہ کیا۔ ملا ایک پہاڑ کی گھاٹی میں گھس کر اڑے اور دن بھر لڑے رات کو نکل گئے۔ مال اسباب ان کا سب بیرم خانی سپاہ کے ہاتھ آیا اہلکار دیکھتے تھے مگر پیش کس کی جائے۔ بادشاہ دیکھتے تھے اور شربت کے گھونٹ پیتے جاتے تھے۔ آزاد تماشہ دیکھنے والے ان باتوں کو سن کر جو چاہیں باتیں بنائیں لیکن تم غور کرو۔ ایک شخص پر کل سلطنت کا بوجھ ہے۔ درستی و خرابی کا ذمہ دار وہ ہے جب ارکان سلطنت ایسے گردن کش اور خود سر ہوں اور سینہ زور ہوں تو وہ ان سے سلطنت کا کام کیونکر چلا سکتا ہے حقیقت میں یہ لوگ اس کے ہا تھ پاؤں ہیں ۔ جب ہاتھ پاؤں بجائے کام کرنے کے کام بگاڑنے والے ہوں تو اسے واجب سہے کہ اور ہاتھ پاؤں پیدا کرے یا کام سے دست بردار ہو جائے۔
مجھے اب تک نہیں کھلا کر شیخ گدائی کی ذات یا صفات میں کیا داغ تھا۔ ہر صاحب تاریخ ان کے باب میں گول گول باتیں کرتا ہے مگر کھول کر نہیں کہتا جو کچھ حال ان کا اور ان کے خاندان کا مختلف مقاموں سے معلوم ہوا ہے اس کے لئے دیکھو تتمہ۔ خان خانان نے جو انہیں صدارت کا منصب دیا بادشاہی فرمان میں جہاں اور اعتراض کیا ہے خان خانان نے ضرور کہا ہو گا کہ شیخ نے میرے ساتھ جو رفاقت کی تھ۔ی شاہ جنت مکان کا ملازم سمجھ کر کی تھی۔ اور بادشاہی امید پر کی تھی۔ اب جو کچھ اس کے ساتھ کیا گیا خدمت بادشاہی کا صلہ ہے۔ کوئی اپنا حق قرابت نہیں ہے۔ جو لوگ باپ دادا کا نام لے کر آج حاضر خدمت ہیں ۔ اس وقت کہاں گئے تھے ؟ حریفوں کے ساتھ تھے یا جان بچا گئے تھے جنہوں نے رفاقت کی ان کا حق بہر صورت مقدم ہے۔ اور حضور حق شناسی سے قطع نظر کر کے دیکھیں آئین مملکت کیا فتوی دیتا ہے ؟ ظاہر ہے کہ جو لوگ برے وقت میں رفاقت کرتے ہیں اگر بھلے وقت میں ان سے سلوک نہ کیا جائے تو آئندہ کسی کو کیا امید ہو گی اور کس بھروسے پر کوئی رفاقت کرے گا۔ مسجد نیشن ملانے یا خود غرض لوگ جو چاہیں سو کہیں ۔ یہ مسجدو مدرسہ کا وظیفہ ملیں کہ حضرت پیر صاحب کی اولاد میں یا مولوی صاحب کے بیٹے ہیں انہیں کودے دو یہ مہمات سلطنت ہیں ذرا سی اونچ نیچ میں بات بگڑ جاتی ہے اور اس سے ایسا طوفان اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ ملکو مملکت تہو بالا ہو جاتے ہیں اور ذرا ہی سی بات میں بن بھی جاتے ہیں ۔ پھر کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیا تھا۔ آزاد جن مشائخ اور اماموں سے اونچا بٹھایا تھا۔ غور تو کرو۔ وہ کون تھے ؟ وہی بزرگوار جن کا حال چند سال کے بعد کھل گیا۔ اگر ایسے لوگوں سے اونچا بٹھا دیا تو کیا کفر ہو گیا ؟
سلطنت بگڑی اور خان خاناں پر وقت پڑا تو انہوں نے گجرات میں کچھ رفاقت کی تھی۔ اب انہیں صدارت کا منصب دے کر کل اکابر و مشائخ بند سے اونچا بٹھایا۔ خود ان کے گھر جاتے تھے۔ بلکہ بادشاہ بھی کئی دفعہ گئے تھے اور اس پر لوگوں نے بہت چرچا کیا تھا او کہتے تھے ع سگ نشیند بہ جائیگی پائی۔
اب وہ وقت آیا کہ یا تو خان خانان کی ہر تجویز عین تدبیر تھی۔ یا ہر بات نظروں میں کھٹکنے لگی اور حکموں پر پر ناراضیاں بلکہ شور و غل ہونے لگے۔ خیر وہ برائے نام وزیر تھا مگر عقلو تدبیر کا بادشاہ تھا۔ جب لوگوں کے کے چرچے سنے اور بادشاہ کو بھی کھٹکتے دیکھا تو گوالیار کا علاقہ مدت سے خود سر تھا۔ بادشاہی فوج بھی گئی تھی۔ کچھ بندوبست نہ ہو سکتا تھا۔ اب اس نے بادشاہ سے کچھ مدد نہ لی۔ خاص اپنی ذاتی فوج سے گیا۔ اور اپنے جیب خرچ سے لشکر کشی کی۔ آپ جا کر قلعہ کے نیچے ڈیرے ڈال دیئے۔ مورچے باندھے اور حملہ ہائے شیرانہ اور شمشیر دلیرانہ سے قلعہ توڑا۔ اور ملک فتح کر دیا۔ بادشاہ بھی خوش ہو گئے اور اور لوگوں کی زبانیں بھی قلم ہو گئیں ۔
ملک مشرقی میں افغانوں نے ایسا سکہ بٹھایا تھا کہ کوئی امیر ادھر جانے کا حوصلہ نہ کرتا تھا۔ خان زمان کہ بیرم خان کا داہنا ہاتھ تھا۔ اور اس پر بھی دشمنوں کا دانت تھا۔ اس نے ادھر کی مہم کا ذمہ لیا اور ایسے ایسے کارنامے کئے کہ رستم کے نام کو پھر زندہ کر دیا۔
چندیری اور کالپی کا بھی وہی حال تھا۔ خان خاناں نے اس پر بھی ہمت کی مگر امیروں نے بجائے مدد کے بد مددی کی۔ بنانے کے عوض کام خراب کیا۔ غنیموں سے سازشیں کر لیں ۔ اس لئے کامیاب نہ ہوا فوج ضائع ہوئی روپیہ برباد ہوا اور ناکام چلا آیا۔
مالوہ کی مہم کا چرچا ہو رہا تھا۔ عرض کی۔ فدوی بذات خود جائے گا۔ اور اپنے خرچ خاص سے اس مہم کو سر کرے گا۔ چنانچہ خود لشکر لے کر گیا۔ امرائے دربار مدد کی جگہ بد خواہی پر کمر بستہ ہو گئے۔ اطراف کے زمینداروں میں مشہور کیا کہ خان خانان پر بادشاہ کا غضب ہے۔ اور بادشاہ کی طرف سے خفیہ حکم لکھ لکھ کر بھیجے کہ جہاں موقع پاو اس کا کام تمام کر دو اب اس کا رعب داب کیا رہا۔ اس حالت میں اگر وہ کسی سردار یا زمیندار کو توڑ کر موافق کرے اور انعام یا اعزاز کے وعدے کرے تو کون مانتا ہے۔ انجام یہ ہوا کہ وہاں سے بھی ناکام پھرا۔
بنگالہ کی مہم کا بیڑا اٹھایا۔ وہاں بھی دوغلے دغا باز دوستوں نے دونوں طرف مل کرکام خراب کر دیئے بلکہ نیکنامی تو درکنار پہلے الزاموں طرہ زیادہ ہوا کہ خان خاناں جہاں جاتا ہے جان بوجھ کر کام خراب کرتا ہے بات وہی ہے کہ اقبال کا ذخیرہ ہو چکا۔ جس کام پر ہاتھ ڈالتا تھا۔ بنا ہوا بگڑ جاتا تھا۔
اللہ اللہ یا تو وہ عالم کو جو بات ہے۔ پوچھو خان بابا سے۔ جو مقدمہ ہے۔ کہو خان خانان سے سلطنت کے سفید و سیاہ کا کل اختیار۔ آفتاب اقبال اس اوج پر کہ جس سے اونچا ہونا ممکن نہیں (مشکل یہ ہے کہ اس نقطہ پر پہنچ کر ٹھہرنے کا حکم نہیں ) افسوس اب اس کے ڈھلنے کا وقت آ گیا۔ ظاہری صورتیں یہ ہوئیں کہ بادشاہی ہاتھیوں میں ایک مست ہاتھی فیلبان کے قابو سے نکل گیا۔ اور بیرم خاں کے ہاتھی سے جا لڑا۔ ہر چند بادشاہی فیلبان نے روکا مگر ایک تو ہاتھی اس پر مست نہ دب سکا۔ اور ایسی بے جگہ ٹکر ماری کہ بیرم خاں کے ہاتھی کی انتڑیاں نکل پڑیں ۔ خان بڑے خفا ہوئے اور فیلبان شاہی کو قتل کیا۔
انہی دنوں میں ایک خاصہ کا ہاتھی مستی میں آ کر جمنا میں اتر گیا۔ اور بد مستیاں کرنے لگا۔ بیرم خاں بھی کشتی میں سوار سیر کرتے پھرتے تھے کہ ہاتھی اپنی ہتیائی کرنے لگا۔ اور ٹکر کو دریائی ہاتھی پر آیا۔ یہ حال دیکھ کر کناروں سے غل اور دریا میں شور اٹھا۔ ملاح بھی گھبرا گئے۔ ہاتھ پاؤں مارتے تھے۔ اور دل ڈوبے جاتے تھے۔ خان پر عجب حالت گزری بارے مہاوت نے ہاتھی کو دبا لیا۔ اور بیرم خاں اس آفت سے بچ گئے اکبر کو خبر پہنچی۔ مہاوت کو باندھ کر بھیج دیا مگر یہ پھر چال چوکے کہ اسے بھی وہی سزا دی۔ اکبر کوب ڑا رنج ہوا۔ اور تھوڑا بھی ہوا ہو گا۔ تو بڑھانے والے موجود تھے۔ قطرہ کو دریا بنا دیا ہو گا۔ غلطی پر غلطی یہ ہوئی کہ بادشاہ کے خاصہ کے ہاتھی امرا کو تقسیم کر دیئے کہ اپنے اپنے طور پر انہیں تیار کرتے رہیں ۔ اس کا عذر یہی ہو گا۔ کہ نوجوان بادشاہ کے خیالات انہی کے سبب سے پریشان ہوتے ہیں ۔ نہ یہ ہوں گے۔ نہ یہ خرابیاں ہوں گی اور اس کا ہر وقت کا مشغلہ یہی تھا۔ وہ بہت گھبرایا اور دق ہوا۔
خانخانان کے دشمن توبہتیرے تھے مگر ماہم بیگم ادھر خاں اس کا بیٹا۔ شہاب خاں اس کا رشتہ کا داماد اور اکثر رشتہ دار ایسے تھے کہ اندر باہر ہر طرح کی عرض کا موقع ملتا تھا۔ اکبر اس کا اور اس کے لواحقوں کا حق بھی بہت مانتا تھا۔ یہ علامہ بڑھیا ہر دم لگاتی بجھاتی رہتی تھی اور جوان میں سے موقع پاتا تھا۔ بات بات پر اکساتا تھا کبھی کہتے تھے کہ یہ حضور کو بچہ سمجھتا ہے اور خاطر میں نہیں لاتا۔ بلکہ کہتا ہے کہ میں نے تخت پر بٹھایا۔ جب چاہوں اٹھادوں اور جسے چاہوں بٹھادوں ۔ کبھی کہتے کہ شاہ ایران کے مراسلے اس کے پاس آتے ہیں ۔ اور اس کی عرضیاں جاتی ہیں فلاں سوداگر کے ہاتھ تحائف بھیجے تھے۔
درباری رقیب جانتے تھے کہ بابر اور ہمایوں کے وقت کے پرانے پرانے خدمت گزار کہاں کہاں ہیں اور کون اشخاص ہیں جن کے دل میں خان خانان کی رقابت یا مخالفت کی آگ سلگ سکتی ہے۔ ان کے پاس آدمی بھیجے تمہیں یاد ہے شیخ محمد غوث گوالیاری کا دربار سے کیونکر سلسلہ ٹوٹا اور وہ ان سب باتوں کو خانخانان کے اختیارات کا پھل سمجھے تھے۔ ان کے پاس بھی خطوط بھیجے۔ اور مقدمات کے ایچ پیچ سے آگاہ کر کے برکت انفاس کے طلبگار ہوئے۔ وہ مرشد کامل تھے۔ نیت خالص سے شریک ہوئے۔
اگرچہ سلسلہ کلام پھیلتا جاتا ہے مگر اتنی بات کہے۔ بغیر آزاد آگے نہیں چل سکتا کہ باوجود تمام اوصاف و کمالات اور دانائیو فرزانگی کے بیرم خاں میں چند باتیں تھیں جو زیادہ تر اس کی برہمی کا سبب ہوئیں ۔ (1)اولو العزم صاحب جرات شخص تھا۔ جو مناسب تدبیر دیکھتا تھا۔ کر گزرتا تھا۔ اس میں کسی کا لحاظ نہ کرتا تھا۔ اور اس وقت تک زمانہ ایسا پایا تھا کہ سلطنت کی نازک حالتوں اور بھاری مہموں میں دوسرا شخص ہاتھ بھی نہ ڈال سکتا تھا۔ اب وہ وقت نکل گئے تھے۔ پہاڑ کٹ گئے تھے۔ دریا پایاب ہو گئے تھے کام ایسے پیش آتے تھے کہ اور بھی کر سکتے تھے۔ مگر یہ بھی جانتے تھے کہ خانخاناں کے ہوتے ہمارا چراغ نہ جل سکے گا۔ (2) وہ اپنے اوپر کسی اور کو دیکھ بھی نہ سکتا تھا۔ پہلے وہ ایسے مقام میں تھا کہ اس سے اوپر جانے کو رستہ بھی نہ تھا۔ اب سرنگ صاف بن گئی تھی اور ہر شخص کے ہونٹ بادشاہ کے کان تک پہنچ سکتے تھے۔ پھر بھی اس کے ہوتے بات کا پیش جانا مشکل تھا۔ (3) عظیم الشان مہموں اور پیچیدہ معرکوں کے لئے اسے ایسے با لیاقت شخصوں اور سامانوں کا تیار رکھنا واجب تھا۔ جن سے وہ اپنی برجستہ تدبیروں اور بلند ارادوں کو پورا کر سکے۔ اس کے لئے روپوں کی نہریں اور چشمے جاگیریں اور علاقے قابو میں ہونے چاہئیں ۔ اب تک وہ اس کے ہاتھ میں تھے۔ اب ان پر اوروں کو بھی قابض ہونے کی ہوس ہوئی۔ لیکن یہ خطر ضروری تھا۔ کہ اس کے سامنے قدم جمنے مشکل ہوں گے (4) اس کی سخاوت اور قدر دانی ہر وقت با لیاقت اشخاص کا مجمع اور بہادر سپاہیوں کا انبوہ اس دقر فراہم رکھتی تھی کہ تیس ہزار ہاتھ اس کے دستر خوان پر پڑتا تھا۔ اسی واسطے جس مہم پر چاہتا فوراً ہاتھ ڈال دیتا تھا۔ اس کی تدبیر کا ہاتھ ہر ملک و مملکت میں پہنچ سکتا تھا اور سخاوت اس کی رسائی کو بڑھاتی رہتی تھی۔ اس لئے جو الزام لگاتے وہ اس پر لگ سکتا تھا۔ (5)اسے یہ خیال ضرور ہو گا کہ اکبری وہی بچہ ہے جو میری گود میں کھیلا ہے اور یہاں بچے کے لہو میں خود مختاری کی گرمی سرسرانے لگی تھی۔ اس پر حریفوں کی اشتعال کبراقت کر مائے جاتی تھی۔
یہ سب کچھ تھا مگر جو جو خدمتیں اس نے عقیدت و اخلاص سے کی تھیں ۔ ان کے نقش اکبر کے دل میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی اس کے یہ بھی تھا کہ کسی کو نوکر نہ رکھ سکتا تھا۔ کسی کو کچھ نہ سکتا تھا۔ خانخاناں کے متوسل اچھے اچھے علاقوں میں تعینات تھے وہ با سامان اور خوش لباس نظر آتے تھے۔ جو خاص بادشاہی نوکر کہلاتے تھے۔ وہ ویران جاگیریں پاتے تھے اور ٹوٹے پھوٹے حال سے پھرتے تھے۔ بھانڈا یہاں سے پھوٹتا ہے کہ 967ھ سنہ 5 جلوس میں اکبر اور بیرم خاں مع اہل دربار آگرہ میں تھے۔ مریم مکانی دلی میں تھیں ۔ حریف ساتھ لگے ہوئے تھے۔ اور ہر دم فساد کے منتر اس پر دم کرتے چلے آتے تھے۔ بیانہ کے مقام میں یہی ذکر ایک جلسہ میں چھڑا۔ مرزا اشرف الدین اکبر کے بہنوئی بھی موجود تھے۔ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ اس نے بندوبست کر لیا ہے۔ آپ کو تخت سے اٹھا دے اور کامران کے بیٹے کو بٹھا دے۔ خود غرضوں کی صلاحیں مطابق ہوئیں اور اکبر شکار کو اٹھا۔ آگرہ سے جالیسر اور سکندرہ ہوتے ہوئے خورجہ ہو کر سرائے بگھل میں آن اترے۔ ماہم نے رستہ میں دیکھا کہ اس وقت بیرم خاں سے میدان خالی ہے۔ بسورتی صورت بنا کر اکبر کے سامنے آئی۔ اور کہ بیگم کا ضعیفی او نا طاقتی سے عجب حال ہے۔ کئی خط میرے پاس آئے ہیں ۔ حضور کے دیکھنے کو ترستی ہیں ۔ بادشاہ کو بھی اس بات کا خیال ہو گیا۔ ادہم خاں اور اکثر رشتہ دار کہ صاحب رتبہ امیر تھے۔ دلی ہی میں تھے اسی عرصہ میں ان کی عرضیاں پہنچیں ۔ آخر لہو کا جوش تھا۔ بادشاہ کا دل کڑھ گیا۔ اور دلی کو چلے شہاب خاں پنج ہزاری امیر تھا۔ اور ماہم کا رشتہ دار تھا۔ اس کی بی بی پایا آغا مریم مکانی کی رشتہ دار تھی اس وقت وہی دلی کا حاکم تھا۔ دلی پچیس تیس کوس رہی ہو گی کہ وہ بڑھ کر استقبال کو پہنچا اور ہ بہت سے نذرانے پیشکش گزرانے اور شہاب الدین حمد خاں گیا۔ بعد اس کے خلوت میں گیا۔ کانپتی ہانپتی صورت بنا کر بولا کہ حضور کے قدم دیکھے۔ زہے طالع مگر اب جانثاروں کی جانوں کی خیر نہیں خانخاناں سمجھیں گا کہ حضور کا دلی میں آنا ہمارے اشارہ سے ہوا ہے۔ پس جو مصاحب بیگ کا حال ہوا سو ہمارا ہو گا۔ محل میں ماہم نے یہی رونا رویا بلکہ اس کے اختیارات اور انجام کی قباحتیں دکھا کر تنکے کو پہاڑ کر دکھایا۔ اور کہا کہ اگر بیرم خاں ہے تو حضور کی سلطنت نہیں ۔ اور سلطنت تو اب بھی وہی کرتا ہے سر دست تو یہی مشکل ہے کہ وہ کہے گا کہ آپ میری بے اجازت گئے۔ ان کی اشارت سے گئے۔ اتنی طاقت کس میں ہے کہ اس کا مقابلہ کر سکے یا اس کے غصہ کو سنبھال سکے۔ اب شفقت شاہانہ یہی ہے کہ اجازت ہو جائے۔ یہ قدیمی خانہ زاد خانہ خدا کو چلے جائیں ۔ وہاں غائبانہ دعاؤں سے خدمت بجا لائیں گے۔
1 ؎ مرزا اشرف الدین ایک کاشغری خواجہ زاد تھے۔ جب آئے تو ایسے گربہ مسکین تھے کہ اکبر نے خانخاناں کی صلاح سے اپنی بہن کی شادی کر دی۔ خانخاناں کے بعد باغی ہو گئے۔ وہ ملک کو تباہ کرتے پھرتے تھے اور امرا فوجیں لئے پھرتے تھے۔ خانخانان ہی کا رعب داب تھا کہ ایسوں کو دبا رکھا تھا۔ ان سرکش گردنوں نے جو کچھ کیا اس کی سزا پائی بعض کے حالات تتمے میں دیکھو گے۔ (2) اہل تاریخ کہتے ہیں کہ بادشاہ آگرہ سے شکار کو نکلے تھے۔ رستے میں یہ کار سازیاں ہوئیں ۔ ابوالفضل کہتے ہیں کہ اکبر نے ان لوگوں کے ساتھ اندر اندر بندوبست کر لئے تھے شکار کا بہانہ کر کے دلی میں آئے اور خانخاناں کی مہم کو طے کیا۔
اکبر نے کہا میں خان بابا کو تمہاری عفو تقصیر کے لئے لکھتا ہوں ۔ چنانچہ شقہ لکھا کہ ہم آپ مریم مکانی کی عیادت کو یہاں آئے ہیں ۔ ان لوگوں کو اس میں کچھ دخل نہیں ہے۔ اس خیال سے ان کے دل بہت پریشان ہیں ۔ تم ایک حظ اپنی مہرو دستخط سے انہیں لکھ بھیجو کہ ان کی تشفی خاطر ہو جائے اور اطمینان سے ادائے خدمت میں مصروف رہیں وغیرہ وغیرہ۔ اتنی گنجائش دیکھتے ہی سب پھوٹ بہ۔ شکایتوں کے دفتر کھول دیئے۔ شہاب الدین احمد خاں نے اصلی اور وصلی کئی مقدمے اور مثلیں تیار رکھی تھیں ۔ ان کے حالات عرض کئے۔ دو تین رفیق گواہی کے لئے تیار کر رکھے تھے۔ انہوں نے گواہیاں دیں ۔ غرض اس کہ بد اندیشی اور بغاوت کے ارادے ایسے بادشاہ کے دل پر نقش کر دیئے کہ اس کا دل پھر گیا۔ اور سوا اس کے چارہ نہ دیکھا کہ اپنی حالت کو ان کی صلاح و تدبیر کے حوالے کر دے۔
ادھر خان خاناں کے پاس جب شقہ پہنچا اور ساتھ ہی ہوا خواہوں کے خطوط پہنچے کہ دربار کا رنگ بے رنگ ہے تو کچھ حیران ہوا۔ کچھ پریشان ہوا۔ کمال عجز و انکساری کے سات عرضی لکھی اور قسم ہائے شرعی کے ساتھ لکھا۔جس کا خلاصہ یہ کہ جو خانہ زاد اس درگاہ کی خدمت وفا و اخلاص سے کرتے ہیں غلام کے دل میں ہرگز ان کی طرف سے برائی نہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ عرضی خواجہ امین الدین محمود کی پھر خواجہ جہاں ہوئے اور حاجی محمد خاں سیتانی اور رسول محمد خاں اپنے معتبر سرداروں کے ہاتھ روانہ کی۔ اور کلام اللہ ساتھ بھیجا کہ قسموں کا وزن زیادہ ہو۔ یہاں کام حد سے گزر چکا تھا۔ تحریر کا اثر کچھ نہ ہوا۔ کلام بالائے طاق اور عجز و نیاز کے امانت دار قید ہو گئے۔ شہاب الدین احمد خاں باہر وکیل مطلق ہو گئے ماہم اندر ہی اندر بیٹھی حکم احکام جاری کرنے لگی۔ اور مشہور کر دیا کہ خان خانان حضور کی غضبی میں آیا بات منہ سے نکلتے ہی دور پہنچ گئی۔ امرا اور ملازم دربار جو آگرہ میں خان خاناں کے پاس تھے۔ اٹھ اٹھ کر دلی کو دوڑے۔ دامن گرفتہ لوگ اپنے ہاتھ کے رکھے ہوئے نوکر الگ ہو ہو کر چلنے شروع ہوئے یہاں جو آتا ماہم اور شہاب الدین احمد خاں اس کا منصب بڑھاتے۔ جاگیریں اور خدمتیں دلواتے۔
صوبجات اور اطراف و جوانب میں جو امرا تھے ان کے نام احکام ہماری کئے۔ شمس الدین خاں اتکہ کو بھیرہ علاقہ پنجاب میں حکم پہنچا کہ اپنے علاقہ کا بندوبست کر کے لاہور کو دیکھتے ہوئے جلد دلی میں حاضر حضور ہو۔ منعم خاں بھی احکام و ہدایات کے ساتھ کابل سے طلب ہوئے۔ یہ پرانے سردار کہنہ عمل سپاہی تھے کہ ہمیشہ بیرم خاں کی آنکھیں دیکھتے رہے۔ ساتھ ہی شہر پناہ اور قلعہ دہلی کی مرمت اور مورچہ بندی شروع کر دی۔ واہ رے بیرم تیری ہیبت۔
یہاں خانخانان نے اپنے مصاحبوں سے مشورہ کیا۔ شیخ گدائی اور چند اور شخصوں کی یہ رائے تھی کہ ابھی حریفوں کا پلہ بھاری نہیں ہوا۔ آپ یہاں سے جریدہ سکوار ہوں ۔ اور نشیب و فراز سمجھا کے بادشاہ کو پھر قابو میں لائیں کہ فتنہ انگیزوں کو فساد کا موقع نہ ملے۔ بعض کی رائے تھی کہ بہادر خاں کو فوج دے کر ماوہ پر بھیجا ہے۔ خود وہاں چلو اور ملک تسخیر کر کے بیٹھ جاؤ۔ پھر جیسا موقع ہو گا۔ دیکھا جائے گا۔ بعض کی صلاح تھی کہ خانزمان کے پاس چلو۔ پورب کا علاقہ افغانوں سے بھرا ہوا ہے۔ صاف کرو اور چند روز وہاں بسر کرو۔
خانخاناں ہر شخص کا بلکہ زمانے کا مزاج پہچانے ہوئے تھا۔ اس نے کہا کہ اب حضور کا دل مجھ سے پھر گیا۔ کسی طرح نبھنے کی نہیں ۔ تمام عمر دولت خواہی میں گزاری۔ بڑھاپے میں بد خواہی کا داغ پیشانی پر لگانا ہمیشہ کے لئے منہ کا لا کرنا ہے۔ ان خیالوں کو بھول جاؤ۔ مجھے حج اور زیارات کا مدت سے شوق تھا۔ خدا نے خود سامان کر دیا ہے۔ ادھر کا ارادہ کرنا چاہئے۔ امرا اور رفقا جو ساتھ تھے انہیں خود دربار کو رخصت کر دیا۔ وہ سمجھا اور خوب سمجھا کہ یہ سب بادشاہی نوکر ہیں ۔ انہوں نے اگرچہ مجھ سے بہت فائدے اٹھائے ہیں ۔ بلکہ اکثر میرے ہاتھ کے بنائے ہوئے ہیں ۔ لیکن ادھر بادشاہ ہے۔ اگر میرے پاس رہے تو بھی عجب نہیں کہ ادھر خبریں دے رہے ہوں یا دینے لگیں اور اخیر کو اٹھ بھاگیں بہتر ہے کہ میں خود انہیں رخصت کر دوں ۔ وہاں جا کر شائد کچھ اصلاح کی صورت نکالیں کیونکہ آخر مجھ سے نقصان نہیں پایا۔ پایا ہے تو فائدہ ہی پایا ہے۔ بیرم خاں نے خانزمان کے بھائی بہادر خاں کو فوج دے کر مال وہ کی مہم پر بھیجا تھا۔ دربار کا یہ حال دیکھ کر بلا بھیجا کہ اس کی ضروریات کو دربار سے کون خبر لے گا۔ دربار سے اس کے نام بھی حکم طلب پہنچا۔ اس میں کئی مطلب ہوں گے۔ اول یہ کہ وہ دونوں بھائی خان خاناں کے دو بازو تھے مبادا کہ بے اختیار ہو کر اٹھ کھڑے ہوں دوسرے یہ کہ ذاتی فائدہ کی امید پر اس سے پھریں اور ادھر مڑیں ۔ اگر نہ مڑیں تو منحرف تو نہ ہوں ۔ مگر بہادر بچپن میں اکبر کے ساتھ کھیلا ہوا تھا اور اکبر اسے بھائی کہتا تھا اس لئے ہر بات میں اس سے بے تکلف تھا۔ غالباً ان کے ڈھب کا نہ نکلا ہو گا۔ اور خان خاناں کی طرف سے صفائی کے نقش بٹھاتا ہو گا۔ اس لئے بہت جلد اسے اٹاوہ کا حاکم کر کے مغرب سے مشرق میں پھینک دیا۔
شیخ گدائی وغیرہ رفقا نے صلاحیں دیں اور خاں خاناں نے بھی چاہا تھا کہ آپ حضور میں حاضر ہواور باتیں جرمو گناہ قرار دی گئیہیں ۔ ان کی عذر معذرت کر کے صفائی کرے۔ بعد اس کے رخصت ہو۔ یا جیسا وقت کا موقع دیکھے ویسا کرے۔ لیکن حریفوں نے وہ بھی نہ چلنے دی انہیں یہ ڈر ہوا جب یہ اکبر کے سامنے آیا۔ اپنے مقاصد کو پر اثر تقریر کے ساتھ اس طرح ذہن نشین کرے گا کہ جو نقش ہم نے اتنے دنوں میں بٹھائے ہیں ۔ سب مٹ جائیں گے۔ اور بنی بنائی عمارت کو چند باتوں میں ڈھاوے گا۔ اکبر کو یہ ڈرایا کہ وہ خود صاحب فوج و لشکر ہے۔ امرا سب اس سے ملے ہوئے ہیں نمک حلالوں کی تعداد بھی بہت کم ہے۔ اگر وہ یہاں آیا تو خدا جانے کیا صورت ہو۔ بادشاہ بھی لڑکا ہی تھا۔ ڈر گیا اور صاف لکھ بھیجا کہ ادھر آنے کا ارادہ نہ کرنا۔ ملازمت نہ ہو گی۔ اب تم حج کو جاؤ۔ پھر آؤ گے تو پہلے سے بھی زیادہ خدمت پاو گے۔ بڈھا خدمت گزار اپنے مصاحبوں کی طرف دیکھ کر رہ گیا کہ تم کیا کہتے تھے اور میں کیا کہتا تھا اور اب کیا کہتے ہو۔ غرض حج کا ارادہ مصمم کیا۔
اکبر کی خوبیوں کی تعریف نہیں ہو سکتی۔ میر عبداللطیف قزوینی کہ اب ملا پیر محمد کی جگہ استاد تھے اور دیوان حافظ پڑھایا کرتے تھے۔ انہیں فہمائش کر کے بھیجا اور زبانی پیغام دیا کہ تمہارے حقوق خدمت اور اخلاص عقیدت عالم پر روشن ہیں ۔ ابھی تک ہماری طبیعت سیرو شکار کی طرف مائل تھی کاروبار ملکی تم پر چھوڑ دیئے تھے۔ اب مرضی ہے کہ مہمات خلائق کو بذات خود سرانجام فرمائیں تم مدت سے ترک دنیا کا ارادہ رکھتے ہو۔ اور سفر حجاز کا شوق ہے۔ یہ نیک ارادہ مبارک ہو۔ پر گنات ہندوستان سے جو علاقہ پسند ہو وہ لکھو۔ تمہاری جاگیر ہو جائے گا۔ گماشتے تمہارے اس کا محاصل جہل تم کہو گے وہاں پہنچا دیں گے۔ یہ پیغام بھیجا اور فوراً خود بھی اسی طرف کوچ کیا۔ چند امرا کو آگے بڑھا دیا کہ خان خانان کو سرحد کے باہر نکال دو۔ جب یہ لوگ قریب پہنچے تو اس نے انہیں لکھا کہ میں نے دنیا کا بہت کچھ دیکھ لیا اور کر لیا۔ اب سب سے ہاتھ اٹھا چکا۔ مدت سے ارادہ تھا کہ خانہ خدا اور روضہ ہائے مقدسہ پر جا کر بیٹھوں اور یاد الٰہی میں مصروف ہوں ۔ الحمد اللہ کہ اب اس کا سلسلہ ہاتھ آیا ہے۔ اس دریا دل نے سر چشم کہ کر قبول کیا اور بہت خوشی سے تعمیل کی۔ ناگور سے طوغ و علم نقارہ۔ فیلخانہ تمام اسباب امیرانہ اور شوکت شاہانہ کا سامان حسین قلی بیگ اپنے بھانجے کے ساتھ روانہ کر دیا۔ جھجر کے مقام میں پہنچا۔ اس کی عرضی جو مضامین نیاز اور صدق دل کی دعاؤں سے سہرائی ہوئی تھی۔ درگاہ میں پڑھی گئی۔ اور حضور خوش ہو گئے۔ اب وہ وقت آیا کہ خانخاں کے لشکر کی چھاونی پہچانی نہ جاتی تھی۔ جو رفیق دونوں وقت ایک قاب میں کھانے پر ہاتھ ڈالتے تھے۔ بہت ان میں سے چلے گئے۔ انتہا ہے کہ شیخ گدائی بھی الگ ہو گئے۔ فقط چند رشتہ دار اور وفا کے بندے تھے۔ وہی ساتھ رہے۔ (ایک ان میں حسین خان افغان بھی تھے ان کا حال الگ لکھا جائے گا)
ابوالفضل اکبر نامہ میں کئی ورق کا ایک فرمان لکھتے ہیں کہ دربار سے اس محروم القسمت کے نام جاری ہوا تھا۔ اسے پڑھ کر بے درد بے خبر لوگ تو نمک حرامی کا جرم لگائیں گے۔ لیکن قابل اعتبار دو شخصوں کا حال ہو گا۔ ایک وہ کہ جس نے اس کے جزوی جزوی حالات کو نظر انصاف سے دیکھا ہو گا وہ آئندہ ہمدردی اور رفاقت سے توبہ کرے گا دوسرے جس نے کسی ہونہار امیدوار کے ساتھ جانفشانی اور کانبازی کا حق ادا کیا ہو گا۔ اس کی آنکھوں میں خون اتر آئے گا بلکہ آتش غضب سے جگر جلے گا اور دھواں منہ سے نکلے گا۔
فرمان مذکور میں اس کی تمام خدمتوں کو مٹایا ہے۔ اس کے اقربا کی جانفشانیوں کو خاک میں ملایا ہے اس پر خود پروری۔ خویش پروری اور ملازم پروری کے الزام لگائے ہیں ۔ اس پر جرم لگائے ہیں کہ پٹھان سرداروں کو بغاوت کی ترغیب دی۔ خود فلاں فلاں طریقوں سے بغاوت کے منصوبے باندھے۔ اس میں علی قلی خاں اور بہادر خاں کو بھی لپیٹ لیا ہے۔ بڑھاپے کی نمک حرامی و بیوفائی سے خبیث خیالات اور کثیف الفاظ اس کے حق میں صرف کر کے کاغذ کو سیاہ کیا ہے ان دردوں کو کون جائے ؟ بد نصیب بیرم خاں جانے یا جس ناکام کی بیرم خاں جیسی خدمتیں برباد ہوئی ہوں اس کا دل جانے۔ خصوصاً جب یقین ہو کہ یہ ساری باتیں دشمن کر رہے ہیں ۔ اور گودوں کا پالا ہوا آقا ان کے ہاتھوں میں کاٹ کی پتلی ہے ع یا رب مبادکس را مخدوم بے عنایت۔
کم ظرف دشمن کسی طرح اس کا پیچھا نہ چھوڑتے تھے۔ اس کے پیچھے چند امیروں کو فوج دے کر روانہ کیا تھا کہ جائیں اور سرحد ہندوستان سے نکال دیں جب وہ نزدیک پہنچے تو بیرم خاں نے انہیں لکھا کہ میں نے دنیا کا بہت کچھ دیکھ لیا اور اس سلطنت میں سب کچھ کر لیا۔ کوئی ہوس دل میں نہیں ۔ میں سب سے ہاتھ اٹھا چکا۔ مدت سے دل میں شوق تھا کہ خانہ خدا اور روضہ ہائے مقدسہ کی ان آنکھوں سے زیارت کروں الحمد اللہ کہ اب اس کا سلسلہ ہاتھ آیا ہے۔ تم کیوں تکلیف کرتے ہو وہ سب چلے آئے۔
ملا پیر محمد جس کو خان خاناں نے حج کو روانہ کر دیا تھا۔ انہیں اسی وقت حریفوں نے پیغام بھیج دیئے۔ تھے کہ یہاں گل کھلنے والا ہے۔ جہاں پہنچے ہو۔ وہیں ٹھہیر جانا۔ وہ گجرات میں بلی کی طرح تاک لگائے بیٹھے تھے۔ اب حریفوں کے پرچے پیام پہنچے کہ بڈھا شیر ادھ مواہو گیا۔ آو شکار کرو۔ یہ سنتے ہی دوڑے جھجر کے مقام میں ہی ملازمت ہوئی۔ یاروں نے علم نقارہ دلوا کر فوج کا سردار کیا کہ خانخاناں کے پیچھے پیچھے جائیں ۔ اور ہندوستان سے مکہ کو نکال دی۔ ادہم خاں ماہم کا بیٹا اور بڑے بڑے سرداران کے ساتھ ہویء۔ ادھر خان خاناں نے ناگور پہنچ کر خبر پائی کہ مار واڑ کے راجہ مال دیو نے گجرات دکن کا رستہ روک رکھا ہے۔ سلطنت کے نمک حلال سے اسے صدمے پہنچے ہوئے تھے۔ دور اندیشی کر کے ناگور سے خیمہ کا رخ پھیرا کہ بیکانیر سے ہوتا ہوا پنجاب سے نکل کر قندھار کے رستے مشہد مقدس کی راہ لے۔ مگر دربار سے جو احکام جاری ہو رہے تھے۔ انہیں دیکھ کر دل ہی دل میں گھٹ رہا تھا۔ حریفوں نے زمینداران اطراف کو لکھا کہ یہ زندہ نہ جانے پائے جہاں پاو کام تمام کر دو۔ ساتھ ہی ہوائی اڑائی کہ خانخاناں پنجاب کو بغاوت کے ارادے سے چلا ہے۔ وہاں ہر قسم کے سامان آسانی سے بہم پہنچ سکتے ہیں ۔ایسا دق ہوا کہ رائے بدل گئی۔ ان سفلوں کو کیا خاطر میں لاتا تھا۔ صاف کہ دیا کہ جن مفسدوں اور بد کر داروں نے حضور کو مجھ سے ناراض کیا ہے۔ اب انہیں سزا دے کر بادشاہ سے رخصت ہو کر حج کو جاونگا۔ فوج بھی جمع کرنی شروع کی۔ اور امرائے اطراف کو مضامین وحالات مذکورہ سے اطلاع دی۔ ناگور سے بیکا نیر آیا۔ راجہ کلیان مل اس کا دوست تھا۔ اور حق پوچھو تو حریفوں کے سوا کون تھا جو اس کا دوست نہ تھا۔ وہاں آئے دھوم دھام کی ضیافتیں ہوئیں ۔ کئی دن آرام لیا۔ اتنے میں خبر آئی کہ ملا پیر محمد تمہیں ہندوستان سے جلا وطن کرنے آتے ہیں ۔ دل جل کر خاک ہو گیا۔ ملا کا اس طرح آنا کچھ چھوٹا سا زخم نہ تھا۔ مگر انہوں نے قناعت نہ کی۔ اس پر داغ بھی دیا۔ یعنی ناگور میں ٹھہیر کر خانخانان کو ایک خط لکھا۔ اس میں طنز کی چنگاریاں تو بہت سی تھیں ۔ مگر ایک شعر بھی درج تھا ؎
آمدم در دل اساس عشق محکم ہم چناں
باغمت جان بلا فرسودہ ہمدم ہم چناں
خانخانان نے بھی ترکی کا جواب ترکی لکھا۔ مگر یہ فقرہ اس میں بہت برجستہ واقع ہوا تھا۔ آمدن مردانہ امارسیدہ توقف کر دن زنامہ۔ ہر چند چوٹیں پہلے سے بھی کر رہا تھا اور اس سے بھی کر رہا تھا اور اس نے یہ فقرہ بھی لکھا۔مگر مسجد کے ٹکڑ گدا کو 40 برس نمک کھلا کر امیر الامرا بنایا تھا۔ آج اس سے یہ باتیں سننی پڑیں ۔ عجب صدمہ دل پر گزرا۔ چنانچہ اسی دل شکستگی کے عالم میں ایک عریضہ حضور میں لکھا۔ جس کے کچھ فقرے ہاتھ آئے ہیں ۔ وہ خون کے قطرے ہیں جو دل فگار سے ٹپکے ہیں ۔ ان کا رنگ دکھلانا بھی واجب ہے۔
چوں بموجب اظہار وآرزوئے حاسداں ۔ حقوق خدمت۔ دیرینہ سہ واسطہ آں دودماں پامال تہمت کفران نعمت درخدمت ولی نعمت گرویدہ۔و معاندان در حلال دانستن خون رافضی فتولے واوہ اند۔ برائے محافظت جاں کہ درہمہ مذہب واجب است مے خواہم بمددرفاقت خودرا ازیں بلیہ نجات دہم۔ بدیں ہنیت (کہ باظہار اہل غرض اسباب بغنی آمادہ میدانند) در خدمت آں خداوند (ہر چند نفس الامرازادہ بیت اللہ باشد) آمدن کفر میدانمو بر عالمے ظاہر است کہ در خاندان ماتر کاں نمک حرامی بظہور نیا مدہ لہٰذا راہ مشہد اختیار نمودہ ام کہ بعد طواف روضہ امام علیہ السلام و عتبات نجٹ اشرف و کربلائے معلی و خواندن فاتحہ دراں مکانہائے شریف برائے بقائے سلطنتو عمر آن دلی نعمت از سر نو احرام کعبۃ اللہ بندھم۔ التماس آنست کہ اگر بندہ راہ جرگہ نمک حراماں واجب القتل میدانند۔ یکے ازبندہ ہائے بے نام ونشانں راتعین فرمانید کہ سر بیرم بریدہ برسناں جلوہ وہاں براے تنبیہو عبرت دیگر بد خواہان دولت بحضور بیارود ع گر قبول افتد رہے۔ عزو شرف۔ والا سردارئے فوج سوائے ملاے خارجی کہ از نمک پر وردہ ہاے نمک بحرامو اخراجی فدوی است بد یگر یکے از بندہ ہائے درگاہ والا مقرر شود۔
اس نازک موقع پر کہ بدنصیبی کا سچ تھا اس وفا دار جاں نثار نے چاہا تھا کہ اپنی اور بادشاہ کی ناراضی کا پردہ رہ جائے اور عزت کی پگڑی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر ملک سے نکل جائے مگر قسمت نے بڈھے کی داڑھی لونڈوں یا طفل مزاج بڈھوں کے ہاتھ میں دے دی تھی۔ بد نیت بد اندیش نہ چاہتے تھے۔ کہ وہ سلامت جانے پائے غرض جب بات بگڑ جائے اور دل پھر جانیں تو الفاظ و عبارت کا زور کیا کر سکتا ہے۔ البتہ اتنا ہوا کہ جب بادشاہ نے یہ عرض پڑھی تو آبدیدہ ہوئے اور دل کو رنج ہوا ملا پیر محمد کو بلا لیا اور آپ دلی کو پھرے۔ مگر حریفوں نے اکبر کو سمجھایا کہ خان خاناں پنجاب کو چلا ہے۔ اگر یہ پنجاب میں جا پہنچا اور وہاں بغاوت کی تو مشکل ہو گی۔ پنجاب ایسا ملک ہے کہ جس قدر فوج اور سامان فوج چاہیں ہر وقت بہم پہنچ سکتا ہے۔ کابل کو چلا گیا تو قندھار تک قبضہ کر لینا اس کے آگے کچھ دشوار نہیں اور خود نہ کر سکا تو دربار ایران سے مدد لانی بھی اسے آسان ہے ان مصلحتوں پر نظر کر کے فوج کی سرداری شمس الدین محمد خاں اتکہ کے نام کی اور پنجاب کو روانہ کیا۔ سچ پوچھو تو آگے جو کچھ ہوا۔ اکبر کے لڑکپن اور نا تجربہ کاری سے ہوا۔ سب مورخ بالاتفاق لکھتے ہیں کہ بیرم خاں کی نیت میں فساد نہ تھا۔ اگر اکبر شکار کھیلتا ہوا خود اس کے خیمے پر جا کھڑا ہوتا تو وہ قدموں پر آ ہی پڑتا۔ بات بنی بنائی تھی یہاں تک طول نہ کھچتا ہوا خود اس کے خیمے پر جا کھڑا ہوتا تو وہ قدموں پر آ ہی پڑتا۔ بات بنی بنائی تھی۔ یہاں تک طول نہ کھچتا نوجوان بادشاہ کچھ بھی نہ کرتا تھا۔ جو کچھ تھے بڑھیا اور بڑھیا والوں کے کرتوت تھے ان کا مطلب یہ تھا کہ اسے آقا سے لڑا کر نمک حرامی کا داغ لگائیں ۔ اسے گھبرا کر بھالڑ کی صورت میں دوڑائیں اور اگر جل کر اسی حالت موجودہ کے ساتھ پلٹ پڑا تو شکار ہمارا مارا ہوا ہے۔ اس غرض سے وہ آتش کے پرکالے نئی ہوائیاں اڑاتے تھے اور کبھی اس کے ارادوں کی کبھی اکبر کے حکموں کی رنگا رنگ پھل چھڑیاں چھوڑتے تھے۔ کہن سال سپہ سالار سنتا تھا۔ پیچ و تاب کھاتا تھا اور رہ جاتا تھا۔ اس بغاوت کے شوشہ سے وہ نیک نیت نیک رائے دنیا سے بے آس اہل دنیا سے بیزار بیکا نیر سے پنجاب کی حد میں داخل ہوا۔ امرائے اجناب کو لکھا کہ میں حج کو جاتا تھا۔ مگر سنتا ہوں کہ چند اشخاص نے خدا جانے کیا کیا کہ کہ مزاج اشرف بادشاہی کو میری طرف سے متغیر کر دیا ہے۔ خصوصاً ماہم اتکہ کہ استقلال کے گھمنڈ کرتی ہے۔ اور کہتی ہے کہ میں نے بیرم خاں کو نکالا۔ اب ہمت یہی چاہتی ہے کہ ایک دفعہ آ کر بد کرداروں کو سزا دینی چاہئے پھر مئے سرے سے رخصت لے کر سفر مقدس پر متوجہ ہونا چاہئے۔
اس نے اہلو عیال اور مرزا عبدالرحیم 3 برس کے بیٹے کو جو بڑا ہو کر خانخاناں اور اکبری سپہ سالار ہوا تھا۔ تمام نقد و جنس مال و دولت اور اسباب کے ساتھ بھٹنڈہ کے قلعہ میں چھڑوا شیر محمد دیوانہ اس کا خاص الخاص ملازم اور قدیم الخدمت اور ایسا باعتبار تھا کہ بیٹا کہلاتا تھا وہ بھٹنڈہ کا حاکم تھا۔ اور اس پر کیا منحصر ہے۔ جو اس وقت کے امرا اور سردار تھے۔ سب اس کے عیال تھے۔ اس کے بھروسے پر خاطر جمع کر کے آپ دیپالپور کو روانہ ہوا۔ دیوانہ نے مال اسباب سب ضبط کر لیا اور آدمیوں کی بڑی بے عزتی کی۔ خانخاناں کو جب خبر پہنچی تو خواجہ مظفر علی اپنے دیوان کو اور درویش محمد اذبک کو بھیجا کہ شیر محمد دیوانہ کو سمجھائیں ۔ دیوانہ کو کتے نے کاٹا تھا۔ وہ کب سمجھتا تھا ع اے عاقلاں کنارہ کہ دیوانہ مست شد۔ ان دونوں کو بھی مفسد ٹھہرایا اور ق ید کر کے حضور میں بھیج دیا۔
خانخاناں کا مطلب ان انتظاموں سے یہ تھا۔ کہ جو کچھ میرا مال و متاع ہے۔ وہ ستوں کے پاس رہے کہ ضرورت کے وقت مجھے مل جائے گا۔ میرے پاس ہو تو خدا جانے کیا اتفاق ہے۔ دشمنوں اور لٹیروں کے ہاتھ تو نہ آئے۔ میرے کام نہ آئے میرے دوستوں کے کام آئے۔ انہی دوستوں نے وہ نوبت پہنچائی۔ یہ رنج کچھ تھوڑا نہ تھا۔ اس پر عیال کا قید ہونا۔ اور دشمنوں کے ہاتھ میں جانا۔ غرض نہایت دق ہوا۔ اور زمانہ کا یہ حال تھا۔ کہ اگر کسی سے مصلحت بھی چاہتا۔ تو وہاں اسے مایوسی کی خاک آنکھوں میں پڑتی تھی۔ اور وہ وہ باتیں پیش آتی تھیں ۔ جن کا عشر عشیر بھی تحریر میں نہیں آ سکتا۔ حیران پریشان۔ غیرتو غصہ میں بھرا ہوا۔تھاڑہ کے گھاٹ سے ستلج اترا۔ اور جالندھر پر آیا۔
دربار دہلی میں بعض کی رائے ہوئی کہ بادشاہ خود جائیں ۔ بعض نے کہا کہ فوج جائے۔ اکبر نے کہا۔ دونوں رایوں کو جمع کرنا چاہئے۔ آگے فوج جائے۔ پیچھے ہم ہوں ۔ چنانچہ شمس الدین محمد خان اتکہ بھیرہ سے پہنچ لئے تھے۔ انہیں فوج دے کر آگے بھیجا۔ اتکہ خان بھی کوئی جنگ آزمودہ سپہ سالار نہ تھا۔ سلطنت کے کاروبار دیکھے تھے۔ مگر برتے نہ تھے۔ البتہ نیک طبع۔ متحمل مزاج۔ سن رسیدہ شخص تھا۔ اہل دربار نے انہی کو غنیمت سمجھا۔
بیرم خان کو اول خیال یہ تھا کہ اتکہ خاں پرانا رفیق ہے۔ وہ اس آگ کو بجھائے گا۔ مگر خانخانان کا منصب ملتا نظر آتا تھا۔ وہ بھی آتے ہی ہمدمان حضور میں داخل ہو گئے۔ اور خوشی خوشی فوج لے کر روانہ ہوئے۔ ماہم کی عقل کا کیا کہنا ہے۔ صاف پہلو بچا لیا۔ اور بیٹے کو کسی بہانہ سے دلی میں چھوڑ دیا۔
خانخانان جالندھر پر قبضہ کر رہا تھا کہ خان اعظم ستلج اتر آئے اور گناچور کے میدان پر ڈیرے ڈال دیئے۔ خانخانان کے لئے اس وقت تھے تو دو ہی پہلو تھے۔ یا لڑنا اور مرنا۔ یا دشمنوں کے ہاتھوں قید ہونا اور مشکیں بندھو اکر دربار میں کھڑے ہونا۔ خیر وہ خان اعظم کو سمجھتا کیا تھا جالندھر کو چھوڑ کر پلٹا۔
اب مقابلہ تو پھر ہو گا۔ مگر پہلے اتنی بات کہنی ضرور ہے کہ خانخانان نے اپنے آقا پر تلوار کھینچی۔ بہت برا کیا۔ لیکن ذرا چھاتی پر ہاتھ رکھ کر دیکھو۔ جو جو خیال اور رنج و ملال اس وقت اس کے مایوس دل پر چھائے ہوئے تھے۔ ان پر نظر نہ کرنی بھی بے انصافی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ جو جو خدمتیں اس نے بابر اور ہمایوں سے لے کر اس وقت تک کی تھیں ۔ وہ ضرور اس کی آنکھوں کے سامنے ہوں گی۔ آقا کی وفا داری کا نباہنا۔ اودھ کے جنگلوں میں چھپنا۔ گجرات کے دشتوں میں پھرنا۔ شیر شاہ کے دربار میں پکڑے جانا اور ان نازک وقتوں کی دشواریاں سب اسے یاد ہوں گی۔ ایران کا سفر اور قدم قدم کی کٹھن منزلیں اور شاہ کی دربار داریاں بھی پیش نظر ہوں گی۔ اسے یہ بھی خیال ہو گا۔ کہ کیسی جان بازی اور جان جوکھوں سے ان مہموں کو اس نے سر انجام دیا۔ سب سے زیادہ یہ کہ جو گروہ مقابل میں نظر آتا ہے۔ ان میں اکثر وہ بڈھے دکھائی دیتے ہیں ۔ جو ان وقتوں میں اس کے منہ کو تکتے تھے۔ اور ہاتھوں کو دیکھتے تھے۔ یا کل کے لڑکے ہیں کہ جنہوں نے ایک بڑھیا کی بدولت نوجوان بادشاہ کو پھسلا رکھا ہے۔ یہ باتیں دیکھ کر اسے ضرور خیال ہوا ہو گا۔ کہ جو ہو سو ہو۔ ان سفلوں اور نا اہلوں کو جنہوں نے کچھ نہیں دیکھا۔ ایک دفعہ تماشا تو دیکھا دو کہ حقیقت ان کی بادشاہ کو بھی معلوم ہو جائے۔
پرگنہ دگدار نواح گناچور میں کہ جنوب مشرق جالندھر پر تھا دونوں چھاونیوں کے دھوئیں طرفین کو دکھائی دینے لگے۔ بڈھے سپہ سالار نے پہاڑ اور لکھی جنگل کو پشت پر رکھ کر ڈیرے ڈال دیئے۔ اور فوج کے دو حصے کئے۔ ولی بیگ ذوالقدر۔ شاہ قلی محرم۔ حسین خان ٹکریہ وغیرہ کو فوجیں دے کر آگے بڑھایا دوسرے حصے کے چاروں پرے باندھ کر آپ بیچ میں قائم ہوا۔ اس کے رفیق تعداد میں تھوڑے تھے۔ مگر مروت اور مردانگی کے جوش نے ان کی کمی کو بہت بڑھا دیا تھا۔ ہزاروں دلاوروں نے اس کی قدر دانی کے ہاتھ سے فیض پائے تھے۔ ان سب کا مول یہ گنتی کے آدمی تھے۔ جو رفاقت کے نام پر جان قربان کرنے نکلے تھے۔ وہ خوب جانتے تھے کہ بڈھا جوان مرد ہے۔ اور مرد کا ساتھ مرد ہی دیتا ہے۔
بلوک مین صاحب لکھتے ہیں کہ کنور پھلور۔ گونا چور کے جنوب مغرب میں تھا۔ فرشتہ کہتا ہے کہ یہ لڑائی ماچھی واڑہ کے باہر ہوئی۔ جو میں نے لکھا ہے یہ ملا صاحب کا قول ہے اور یہی ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔ دکن کے فرشتہ کو پنجاب کی کیا خبر۔
وہ اس غصہ میں آگ ہو رہے تھے کہ مقابل میں وہ لوگ تھے۔ جنہیں بوالہوسی نے مرد بنایا ہے۔ جب تلوار مارنے کے وقت تھے۔ تو کچھ نہ کر سکے۔ اب میدان صاف ہے تو نوجوان بادشاہ کو پھسلا کر چاہتے ہیں ۔ کہ بڈھے خانہ زاد کی محنتیں برباد کریں ۔ سو وہ بھی ایک بھیا کے بھروسے پر۔ وہ نہ ہو تو اتنا بھی نہیں ۔ ادھر بڈھے سید یعنی خان اعظم نے بھی فوجوں کی تقسیم کر کے صفیں باندھیں ۔ قرآن سامنے لا کر سب سے عہدو پیمان لئے۔ بادشاہی عنایتوں کا امیدوار کیا۔ سوا تنی ہی اس بچارے کی کرامات تھی۔
جس وقت سامنا ہوا تو بیرم خانی فوج نہایت جوش و خروش سے لیکن بالکل بے باکی اور بے پرواہی سے آگے بڑھی کہ آؤ۔ دیکھیں تو سہی تم ہو کیا چیز جب قریب پہنچے تو یکدلی نے ان کی جانوں کو اٹھا کر اس طرح فوج بادشاہی پر دے مارا گویا بیرم کے گوشت کا ایک مچا تھا کہ اچھل کر حریف کی تلواروں میں جا پڑا۔ جو مرنے تھے مرے۔ جو بچے۔ آپس میں ہنستے کھیلتے اور دشمنوں کو ریلتے دھکیلتے چلے۔
کیا تڑپنا دل مضطر کا بھلا لگتا ہے
کہ جب اجھلے ہے ترے سینہ سے جا لگتا ہے
ہائے۔ ان کے دلوں میں ارمان ہو گا کہ اس وقت نوجوان بادشاہ آئے۔ اور باتیں بنانے والوں کی بگڑی حالت دیکھے ع ببیں کہ از کہ شکستی و باکہ پیوستی۔ خان اعظم ہٹے۔ مگر اپنے رفیقوں سمیت کنارہ ہو کر ایک ٹیلہ کی آڑ میں تھم گئے۔
پرانے فتحیاب نے جب میدان کا نقشہ حسب مراد دیکھا تو ہنس کر اپنی فوج کو جنبش دی۔ ہاتھیوں کی صف کو آگے بڑھایا۔ جس کے بیچ میں فتح کا نشان۔ اس کا تخت رواں ہاتھی تھا۔ اور اس پردہ آپ سوار تھا۔ یہ فوج سیلاب کی طرح اتکہ خان پر چلی۔ یہاں تک تمام مورخ بیرم خان کے ساتھ ہیں ۔ آگے ان میں پھوٹ پڑتی ہے۔ اکبری اور جہانگیری عہد کے مصنف کوئی مردانہ کوئی نیم زنانہ ہو کر کہتے ہیں کہ اخیر میں بیرم خاں نے شکست کھائی خانی خاں کہیت ہیں کہ ان مصنفوں نے رعایت سے بات کو چھپایا ہے۔ ورنہ شکست اتکہ خان پر پڑی۔ اور بادشاہی لشکر پریشان ہو گیا۔ بادشاہ خود بھی لودیانہ سے آگے بھ چکا تھا۔ اب خواہ شکست کے سبب سے۔ خواہ اس لحاظ سے کہ ولی نعمت کے سامنے کھڑے ہو کر اسے لڑنا منظور نہ تھا۔ بیرم خاں اپنے لشکر کو لے کر لکھی جنگل کی طرف پیچھے ہٹا۔
منعم خاں کابل سے بلائے ہوئے آئے تھے۔ لودیانہ کی منزل پر آداب بجا لائے۔ کئی سردار ساتھ تھے۔ ان میں تردی بیگ کا بھانجا مقیم بیگ بھی موجود تھا۔ اس کی ملازمت ہوئی۔ دیکھو ! لوگ کیسے کیسے مصالح کہاں کہاں سے سمیٹ کر لاتے ہیں ۔ ملا صاحب فرماتے ہیں ۔ منعم خاں کو خانخاناں کا خطاب اور وکیل مطلق کا عہدہ ملا۔
دخل الولی و خرج الولی
کا نکتہ کھل گیا۔ اکثر امرا کو اپنی اپنی حیثیت بموجب منصب اور انعام دیئے۔ اسی منزل میں قیدی اور زخمی ملاحظہ سے گزرے۔ جو لڑائی میں گرفتار ہوئے تھے۔ نامی سرداروں میں دلی بیگ ذوالقدر خانخاناں کا بہنوئی حسین قلی خان کا باپ تھا۔ کہ گنوں کے کھیت میں زخمی پڑا پایا تھا۔ یہ بھی ترکمان تھا۔ اسمعیل قلی خاں حسین قلی خان کا بڑا بھائی تھا۔ حسین خاں ٹکر یہ کہ آنکھ پر زخم آیا تھا۔ کہ اس کے جمال شجاعت پر چشم زخم ہوا تھا۔ ولی بیگ بہت زخمی تھا۔ چنانچہ زندان میں زندگانی کی قید سے چھٹ گیا۔ اس کا سر کاٹ کر ممالک مشرقی میں بھیجا کہ شہر بشہر تشہیر ہو۔
مشہور یہ تھا کہ دلی بیگ ذوالقدر خانخاناں کو زیادہ تر برہم کرتا ہے۔ پورب میں خانزماں اور بہادر خاں تھے۔ کہ بیرم خانی ذیلدار کہلاتے تھے۔ اور اس کا سر بھیجنے سے حریفوں کا یہی مطلب ہو گا کہ دیکھو تمہارے حمایتیوں کا یہ حال ہے۔ لے جانے والا بھی چوبدار چھوٹی امت کا آدمی تھا۔ اور حریفوں کا آدمی تھا کہ دربار کے فتحیات تھے۔ خدا جانے اس نے کیا کہا ہو گا اور کس طرح پیش آیا ہو گا بہادر خاں کو برداشت کہاں ۔ رنج نے اس کی آتش غضب کو بھڑکایا اور اس نے چوبدار کو مروا ڈالا۔ یہ گستاخی اس کے حق میں بہت خرابی پیدا کرتی مگر اس کے مصاحبوں اور دوستوں نے اسے پاگل بنا دیا۔ چند روز ایک مکان میں بند رکھا اور حکیم علاج کرتے رہے۔ اور جھوٹ شہرت انہوں نے بھی نہیں دی۔ یار پرستی اور فوا داری بھی تو ایک مرض ہے۔ اہل دربار نے بھی اس وقت پروہ ہی رکھنا مصلحت سمجھا اور ٹال گئے کیونکہ وہ دونوں بھائی میدان جنگ میں طوفان آتش تھے۔ چند سال بعد ان سے بھی کسر نکالی۔
اتکہ خاں بھی دربار میں پہنچے۔ اکبر نے خلعت و انعام سے امرا کے دل بڑھائے۔ لشکر کو ماچھی واڑہ پر چھوڑا اور آپ لاہور پہنچے۔ کہ دارالسلطنت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ واقعہ طلب لوگ اٹھ کھڑے ہوں ۔ یہاں خاصو عام کو اقبال کی تصویر دکھا کر تشفی دی۔ اور پھر لشکر میں پہنچے۔ دامن کوہ میں بیاس کے کنارہ پر تلواڑہ ان دنوں میں مضبوط مقام تھا۔ اور راجہ گنیش وہاں راج کرتا تھا۔ خانخاناں پیچھے ہٹ کر وہاں آیا۔ راجہ نے بہت خاطر کی اور سب سامانوں کا ذمہ لیا۔ اسی کے میدان میں لڑائی جا ری ہوئی پرانا سپہ سالار تجویزو تدبیر میں اپنا نظیر نہ رکھتا تھا۔ چاہتا تو چٹیل میدان میں لے لشکر اگا دیتا۔ پہاڑ کو اسی لئے پشت پر رکھا تھا کہ مقابلہ پر بادشاہ کا نام ہے۔اگر پیچھے ہٹنا پڑے تو پھیلنے کو بڑے بڑے ٹھکانے تھے۔ غرض لڑائی برابر جا ری تھی۔ اس کی فوج مورچوں سے نکلتی تھی اور لشکر بادشاہی سے لڑتی تھی۔ ملا صاحب کہتے ہیں ۔ ایک موقع پر لڑائی ہو رہی تھی۔ اکبری لشکر میں سے سلطان حسین جلاٹر کہ نہایت سجیلا جوان اور دلاور اور دیدار و امیر زادہ تھا۔ میدان میں زخمی ہو کر گرا۔ بیرم خانی جوان اس کا سر کاٹ کر مبارکباد کہتے لائے۔ اور خانخاناں کے سامنے ڈال دیا۔ دیکھ کر افسوس کیا۔ رومال آنکھوں پر رکھ کر رونے لگا اور کہا۔ سو لعنت ہے اس زندگی پر۔ میری شامت نفس سے ایسے ایسے جوان ضائع ہوتے ہیں ! باوجودیکہ پہاڑ کے راجہ اور رانا برابر چلے آتے تھے۔ فوج اور ہر طرح کے سامان سے مدد دیتے تھے۔ اور آیندہ کے لئے وعدے کرتے تھے مگر اس نیک نیت نے ایک کی نہ سنی انجام کا خیال کر کے آخرت کا رستہ صاف کر لیا۔ اسی وقت جمال خاں اپنے غلام کو حضور میں بھیجا۔ کہ اجازت ہو فدوی حاضر ہوا چاہتا ہے۔ ادھر سے مخدوم الملک ملا عبداللہ سلطان پوری فوراً چند سرداروں کو لے کر روانہ ہوئے کہ دلجوئی کریں اور لے آئیں ۔ ابھی لڑائی جاری تھی۔ وکیل دونوں طرف سے آتے اور جاتے تھے۔ خدا جانے تکرار کس بات پر تھی۔ منعم خاں سے نہ رہا گیا۔ چند امراو مقربان بارگاہ کے ساتھ بے تحاشا تھا خانخانان کے پاس چلا گیا۔ کہن سال سردار تھے۔ کہنہ عمل سپاہی تھے قدیمی رفاتیں تھیں ۔ مدتوں ایک جگہ رنج و راحت کے شریک رہے تھے۔ دیر تک دل کے درد کہتے رہے۔ ایک نے دوسرے کے بات کی داد دی۔ منعم خاں کی باتوں سے اسے یقین آیا کہ جو کچھ پیام آئے ہیں ۔ واقعی ہیں ۔ فقط سخن سازی نہیں ہے۔ غرض خانخاناں چلنے کو تیار ہوا۔ جب وہ کھڑا ہوا بابا زنبور اور شاہ قلمی محرم دامن پکڑ کر رونے لگے۔ کہ ایسا نہو جان جائے۔ یا عزت پر حرف آئے۔ منعم خاں نے کہا اگر زیادہ ڈر ہے تو ہمیں یرغمال میں یہاں رہنے دو۔ خیر یہ پرانی محبت کی شوخیاں تھیں ۔ ان لوگوں سے کہا کہ تم نہ چلو۔ انہیں جانے دو اگر انہوں نے اعزازو اکرام پایا تو تم بھی چلے آنا ورنہ نہ آنا۔ اس بات کو انہوں نے مانا اور وہیں رہ گئے۔ اور رفیقوں نے بھی روکا۔ پہاڑ کے راجہ اور رانا مرنے مارنے کے عہدو پیماں باندھے موجود تھے۔ وہ بھی کہتے رہے اور امداد فوج اور سامان جنگ کی تیاریاں دکھاتے رہے۔ مگر وہ نیکی کا پتلا اپنے نیک ارادہ ہے۔ نہ ٹلا۔ اور س وار ہو کر چلا۔جو فوج اس کے مقابلے پر دامن کوہ میں پڑی تھی۔ اس میں ہزاروں ہوائیاں اڑ رہی تھیں ۔ کوئی کہتا تھا کہ امرائے شاہی جو یہاں سے گئے ہیں انہیں بیرم خاں نے پکڑ رکھا ہے۔ کوئی کہتا تھا ہرگز نہ آئے گا وقت ٹالتا ہے اور سامان بہم پہنچاتا ہے۔ پہاڑ کے راجہ مدد کو آئے ہیں ۔ کوئی کہتا تھا پہاڑ کے رستے علی قلی خاں اور شاہ قلی محرم (یاد کرو یہ وہی شاہ قلی محرم ہیں جو میدان جنگ سے ہوئی ہاتھی کو ہیمو سمیت پکڑ کر لے آئے تھے۔ خانخانان نے اسے بچہ ماہالا تھا۔ محرم ترکوں میں ایک درباری عہدہ ہے۔) آتے ہیں ۔ کوئی کہتا تھا۔ صلح کا پیچ مارا ہے۔ رات کو شبخون مارے گا۔ غرض جتنے منہ تھے اتنی ہی باتیں ہو رہی تھیں ۔ کہ جو جریدہ لشکر میں داخل ہو گیا۔ تمام فوج نے خوشی کا غل مچایا۔ اور نقاروں نے دور دور خبر پہنچائی۔ کچھ میل فاصلہ پر حاجی پور دامن کوہ میں بادشاہ کے خیمے تھے۔ سنتے ہی حکم دیا کہ تمام امرائے دربار استقبال کو جائیں ۔ اور قدیمی عزت و احترام سے لائیں ۔ ہر شخص جاتا تھا۔ سلام کرتا تھا پیچھے ہو لیتا تھا۔ وہ شاہ نشان سپہ سالار جس کی سواری کا غل نقارہ کی آواز کو سوں تک جاتی تھی۔ اس کا گورا گورا چہرہ اس پر سفید ڈاڑھی۔ ایک نور کا پتلا تھا کہ گھوڑے پر دھرا تھا۔ چہرے پر مایوسی برستی تھی۔ اور نگاہوں سے ندامت ٹپکتی تھی۔ تمام انبوہ چپ چاپ پیچھے تھے۔ سناٹے کا سماں بندھا تھا۔ جب بادشاہی خیمہ کا کلس نظر آیا تو گھوڑے سے اتر پڑا۔ ترک جس طرح گنہگار کو بادشاہ کے حضور میں لاتے ہیں ۔ اس نے آپ بکتر سے تلوار کھول کر گلے میں ڈالی۔ پٹکے سے اپنے ہاتھ باندھے۔ عمامہ سر سے اتار کر گلے میں لپیٹا۔ اور آگے بڑھا۔ خیمہ کے پاس پہنچا۔ تو خبر سن کر اکبر بھی اٹھ کھڑا ہوا۔ لب فرش تک آیا۔ خانخانان نے دوڑ کر سر پاؤں پر رکھ دیا۔ اور ڈاڑھیں مار مار کر رونے لگا۔ بادشاہ بھی اس کی گودوں میں کھیل کر پلا تھا۔ آنسو نکل پڑے۔ اٹھا کر گلے سے لگایا اور اس کی قدمی جگہ یعنی دست راست پر پہلو میں بٹھایا۔ آپ اس کے ہاتھ کھولے۔ دستار سر پر رکھی۔ خانخاناں نے کہا۔ آرزو تھی کہ حضور کی نمک حلالی میں جان کو قربان کروں ۔ اور شمشیر بند بھاٹی جنازہ کا ساتھ دیں ۔ حیف کہ تمام عمر کی جانفشانی اور جاں نثاری خاک میں مل گئی۔ اور خدا جانے ابھی قسمت میں کیا لکھا ہے۔ یہی شکر ہے۔ کہ اخیر وقت میں حضور کے قدم دیکھنے نصیب ہو گئے۔ یہ سن کر دشمنوں کے پتھر دل بھی پانی ہو گئے۔ دیر تک تمام دربار مرقع تصویر کی طرح خاموش رہا۔ کوئی دم نہ مار سکتا تھا۔
ایک ساعت کے بعد اکبر نے کہا۔ کہ خان بابا اب صورتیں تین ہیں ۔ جس میں تمہاری خوشی ہو۔ کہہ دو (1)حکومت کو جی چاہتا ہے تو چند یری و کالپی کا ضلع لے لو۔ وہاں جاؤ اور بادشاہی کرو (2)مصاحبت پسند ہے۔ تو میرے پاس رہو۔ جو عزت و توقیر تمہاری تھی اور اس میں فرق نہ آئے گا۔ (3)حج کا ارادہ ہو تو بسم اللہ۔ روانگی کا سامان خاطر خواہ ہو جائے گا۔ چندیری تمہاری ہو چکی۔ محاصل تمہارے گماشتے جہاں کہو گے پہنچا دیا کریں گے۔ خانخانان نے عرض کی کہ قواعد اخلاص و اعتقاد میں اب تک کسی طرح کا تصور اور فتور نہیں آیا۔ یہ سارا تردد فقط اس لئے تھا۔ کہ حضور میں پہنچ کر کر رنج و ملال کی بنیاد کو آپ دھوؤں ۔ الحمد اللہ جو آرزو تھی پوری ہو گئی۔ اب عمر آخر ہوئی کوئی ہوس باقی نہیں ۔ تمنا ہے تو یہی ہے کہ آستانہ الٰہی پر جا پڑوں ۔ اور حضور کی عمرو دولت کی دعا کیا کروں ۔ اور یہ معاملہ جو پیش آیا۔ اس سے بھی مطلب فقط یہ تھا کہ فتنہ انگیزوں نے جو اوپر سے اوپر مجھے باغی بنا دیا تھا۔ اس شبہ کو خود حضور میں پہنچ کر رفع کروں ۔ غرض حج کی بات قائم ہو گئی۔ حضور نے خلعت خاص اور خاصہ کا گھوڑا عنایت کیا۔ منعم خاں دربار سے اپنے خیمے میں لے گیا۔ خیمے ڈیرے اسباب خزانے سے لے کر باورچی خانہ تھا جو تھا سب حوالہ کر کے آپ نکل آیا۔ بادشاہ نے پانچ ہزار روپیہ نقد اور بہت کچھ اسباب دیا۔ ماہم اور ماہم والوں کے سوا کوئی شخص نہ تھا۔ جس کے دل میں اس کی محبت نہ ہو۔ اپنے اپنے منصب کے بموجب نقد و جنس جمع کیا۔ کہ ترکوں کی رسم تھی۔ اور اسے چندوغ کہتے ہیں چنانچہ ناگور کے رستہ گجرات دکن کو روانہ ہوا۔ حاجی محمد خاں سیستانی 3 ہزاری امیر کہ ان کا مصاحب اور قدیمی رفیق تھا۔ بادشاہ نے اسے فوج دے کر رستہ کی حفاظت کے لئے ساتھ کیا۔
رستہ میں ایک دن کسی بن میں سے گزر ہوا۔ پگڑی کا کنارہ کسی ٹہنی میں اس طرح الجھا کہ پگڑی گر پڑی۔ لوگ اسے برا شگون سمجھتے ہیں ۔ اس کے چہرے پر بھی ملال معلوم ہوا۔ حاجی محمد خان سیستانی نے خواجہ حافظ کا شعر پڑھا ؎
در بیاباں چوں بہ شوق کعبہ خواہی زد قدم
سر زنش ہاگر کندخار مغیلاں غم مخور
یہ سن کر وہ ملال خوشی کا خیال ہو گیا۔ پٹن گجرات میں پہنچا۔ یہیں سے گجرات کی سرحد شروع ہوتی ہے۔ عہد قدیم میں اسے نہروالہ کہتے تھے۔ موسی خاں فولادی وہاں کا حاکم۔ اور حاجی خاں الوری بڑی تعظیم سے پیش آیا۔ اور دھوم سے ضیافتیں کیں ۔ اس سفر میں کچھ کام تو تھا نہیں ۔ کیونکہ کاروبار کی عمر تمام ہولی تھی۔ اس لئے جہاں خانخاناں جاتا تھا۔ دریا۔ باغ۔ عمارت کی سیر کر کے دل بہلاتا تھا۔
سلیم شاہ کے محلوں میں ایک کشمیرن بی بی تھی۔ اس سے سلیم شاہ کی ایک بیٹی تھی۔ وہ خانخاناں کے لشکر کے ساتھ حج کو چلی تھی۔ وہ خانخانان کے بیٹے مرزا عبدالرحیم کو بہت چاہتی تھی۔ اور وہ لڑکا بھی اس سے بہت ہلا ہوا تھا۔ اور خانخانان اپنے فرزند یعنی مرزا عبدالرحیم سے لڑکی کی شادی کرنی چاہتا تھا۔ اس بات کا افغانوں کو بہت خار تھا (دیکھو خانی خاں اور ماثر) ایک دن شام کے وقت سہس لنک (وہاں کی مشہور سیر گاہ تھی۔ سہس ہندی میں ہزار کہتے ہیں اور لنک گھر اس تالاب کے گرد ہزار مندر تھے۔ شام جب اس کے گنبدوں پر دھوپ ہوتی تھی تو ان کی روشنی۔ اور کلسوں کی چمک کا پانی میں عکس۔ اور کناروں کا سبزہ عجب بہار دیتا تھا۔ اور جب چراغ جلے۔ ان میں روشنی ہوتی تھی۔ اس کے عکس جو پانی میں پڑتے تھے تو سارا تلاؤ جگمگ جگمگ کرتا تھا۔ ) وہاں کے تلاؤ میں تواڑے پر بیٹھا۔ پانی پر ہوا کھاتا پھرتا تھا۔ مغرب کے وقت کشتی سے نماز کے لئے اترا مبارک خاں لوہالی۔ ان میں تیس چالیس افغانوں کو لے کر سامنے آیا۔ ظاہر یہ کیا کہ ہم ملاقات کو آئے ہیں ۔ بیرم خان نے مروت و اخلاص سے پاس بلا لیا۔ اس نا مبارک نے مصافحہ کے بہانے پاس آ کر پشت پر ایک خنجر مارا کہ سینہ کے پار نکل آیا۔ ایک اور ظالم نے سر پر تلوار ماری۔ کہ کام تمام ہو گیا اس وقت کلمہ اللہ اکبر زبان سے نکلا۔ غرض جس شربت شہادت کی وہ خدا سے التجا مانگتا تھا اور دعائے سحری میں التجا کیا کرتا تھا۔ اور مردان خدا سے تمنا کیا کرتا تھا۔ خدا نے اسے نصیب کیا۔ لوگوں نے نا مبارک سے پوچھا کہ کیا سبب تھا۔ جو یہ غضب کیا کہا کہ ماچھی واڑہ کی لڑائی میں ہمارا باپ مارا گیا تھا۔ ہم نے اس کا بدلہ لیا۔
نوکر چاکر یہ حال دیکھ کر تتر بتر ہو گئے۔ اللہ اللہ کبھی وہ دولت و صولت اور کجا یہ حالت کہ اس کی لاش سے خون پڑا بہتا تھا اور کوئی نہ تھا کہ آخر خبر بھی لے۔ اس بیکس کے کپڑے تک اتار لئے گئے۔ آب رحمت ہو ہوا پر کہ خاک کی چادر اڑھا کر پردہ کیا۔ آخر وہیں کے فقرا و مساکین نے شیخ حسام الدین کے مقبرہ میں کہ مشائخ کبار میں مشہور تھے۔ اور سلطان الاولیاء کے خلفا میں تھے۔ دفن کر دیا۔ قاسم ارسلاں نے تاریخ کہی۔ ماثر میں لکھا ہے کہ ایک رات اسے خوب میں یہ تاریخ معلوم ہوئی تھی ؎
بیرم بہ طواف کعبہ چوں بست احرام
درراہ شد از شہادتش کار تمام
در واقعہ ہاتفے پے تاریخش
گفتہ کہ شہید شد محمدؐ بیرام
لاش دلی میں لا کر دفن کی۔ حسین قلی خاں خان جہاں نے 985ھ میں مشہد مقدس میں پہنچائی۔
لاوارث قافلہ پر جو مصیبت گزری۔ عبدالرحیم خانخاناں کے حال میں پڑھو۔
عبرت
خدا کی شان دیکھو ! جن جن لوگوں نے اس کی برائی میں اپنی بھلائی سمجھی تھی۔ ایک برس کے پس و پیش میں دنیا سے گئے۔ اور ناکامو بدنام ہو گئے۔ سب سے پہلے میر شمس الدین محمد خان اتکہ۔ اور گھنٹہ بھر نہ گزرا کرا دہم خاں 40دن نہ ہوئے تھے۔ کہ ماہم۔ دوسرے ہی برس پیر محمد خاں ۔
خرابی خانخاناں کا اصلی سبب
اس مہم کا سبب خواہ بیرم خاں کی سینہ زوری کہو۔ خواہ یہ کہو کہ اس کے زبردست اختیارات اور احکام کی امرا کو برداشت نہ ہوئی۔ خواہ یہ سمجھو کہ اکبر کی طبیعت میں خود حکمرانی کا جوش پیدا ہو گیا تھا۔ ان باتوں سے کوئی بھی نہ ہو۔ خواہ سب کی سب ہوں ۔ حق پوچھو تو سب کے دلوں میں فتیلہ لگانے والی وہی مردانی عورت تھی۔ جو مردوں کو چالاکی اور مردانگی کا سبق پڑھاتی تھی۔ یعنی ماہم اتکہ (دودھ پلانے والی کو آتکہ کہتے تھے۔)۔ وہ اور اس کا بیٹا یہ چاہتے تھے۔ کہ سارے دربار کو نگل جائیں ۔ میر شمس الدین محمد خاں اتکہ جس کے نام پر مہم مذکور کی فتح لکھی گئی انہوں نے جب خاتمہ مہم کے بعد دیکھ کہ ساری محنت برباد گئی۔ اور ماہم والے سلطنت کے مالک بن گئے۔ تو اکبر کو ایک عرضی لکھی۔ باوجودیکہ اپنی شرافت اور متانت کے جوہر کی ہر حرف میں رعایت رکھی ہے۔ پھر بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ہاتھ سے داغ داغ ہور ہے ہیں ۔ عرضی مذکور اکبر نامہ میں درج ہے۔ میں نے اس کا ترجمہ ان کے حال میں لکھا ہے۔ اس سے بہت سی رمزیں مہم مذکور۔ اور ماہم کی کینہ وری کی عیاں ہوں گی۔
بیرم خاں کا مذہب
ملا صاحب فرماتے ہیں ، اس کا دل پر گذار تھا۔ اکابر اور مشائخ کے کلام پر بہت اعتقاد رکھتا تھا۔ ذرا سی معرفت کے نکتہ پر آنسو بھر لاتا تھا۔ صحبت میں ہمیشہ قال اللہ وقال الرسول کا ذکر تھا۔ اور خود باخبر انسان تھا۔
حکایت
سیکری میں کسی فقیر گوشہ نشین سے ملنے گیا۔ اہل جلسہ میں سے ایک شخص نے شاہ صاحب سے پوچھا
تعز من تشاء وتزل من تشاء بالسرآل
لیکن عقیدہ تفصیل کی طرف مائل تھا۔ حافظ محمد امین جو خاص بادشاہی اور خاندانی طبیب تھے ان سے کہا کرتا تھا کہ جناب علی مرتضیٰ کے القاب میں چند کلمے اور اصحابوں سے زیادہ پڑھا کرو۔
تباہی سے پہلے ایک علم اور پرچم مرصع مشہد مقدس میں چڑھانے کو تیار کیا تھا۔ اس پر کروڑ روپیہ لاگت آئی تھی اور قاسم ارسلاں نے علم امام ہشتم اس کی تاریخ کہی تھی۔ پرچم پر مولوی جامی کی یہ غزل بھی لکھی تھی۔
سلام علی آل طہو یس
سلام علی روضہ حل فیہا
سلام علی الخیر النبین
امام یباہی بہ الملک والدین
اما بحق شاہ مطلق کہ آمد
شہ کاخ عرفان گل باغ احسان
علی ابن موسے رضا کز خدایش
حریم درش قبلہ گاہ سلاطیں
در درج امکان مسہ برج تمکین
رضا شد لقب چوں رضا بودش آئین
یہ علم بھی ضبطی میں گیا۔ اور خیر خواہان دولت نے خزانہ میں داخل کیا۔
اخلاق
کل مورخ نئے اور پرانے بیرم کے حق میں سوا تعریف کے کچھ نہیں لکھتے۔ فاضل بدایونی تو کسی سے نہیں چوکہتے اور وہ بھی جہاں اس کا ذکر کرتے ہیں خوبی اور شگفتگی کے ساتھ لکھتے ہیں ۔ پھر بھی خالی تو نہ چھوڑنا چاہیے تھا۔ جس سال اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے۔ وہاں کہتا ہے۔ اس سال میں خان خاناں نے ہاشمی قندھاری کی ایک غزل دست برو ترکانہ میں اڑا کر اپنے نام سے مشہور کی۔ صلہ میں ۶۰ ہزار روپیہ نقد دے کر پوچھا۔ آرزو پوری ہوئی۔ اس نے کہا۔ پوری تو جب ہو کہ پوری ہو (یعنی آرزو) جب پوری ہو کہ لاکھ روپیہ کی رقم پوری ہو۔ یہ لطیفہ بہت پسند آیا۔ ۴۰ ہزار بڑھا کر پورے لاکھ کر دیے خدا جانے کیا۔ ساعت تھی۔ چند ہی روز میں غزل کا مضمون اور ادبار کا اثر ظاہر ہو گیا غزل:
من کیستم عنان دل ازدست داوو
دیوانہ وار در کمر کرد گشتہ
گا ہے چو شمعز آتش دل درگرفتہ
بیرمز فکر اندکو بسیار فارغیم
وزدست دل براہ غم از پافتا دہ
بے اختیار سر بگر یباں نہادہ
گرچوں فتیلہ بادل آتش فتادہ
ہرگز نہ گفتہ ایم کے یا زیادہ
آزاد
دیکھو ملا صاحب نے ظرافت کا نشتر مارا تھا وہاں سے سخاوت کا چشمہ بہ نکلا۔ یہ وہی نیت کا پھل نمبر ۲ سخاوت رام داس لکھنوی۔ سلیم شاہی زمانہ کا گویا تھا کہ موسیقی میں دوسرا تان سین کہلاتا تھا وہ اس کے دربار میں آیا اور گایا۔ خزانہ میں اس وقت کچھ نہ تھا۔اس پر لاکھ روپیہ دیا۔ اس کا گانا کی آنکھوں میں آنسو بھر آتے تھے۔ ایک جلسہ میں نقد جنس جو اسباب موجود تھا سب دے دیا اور آپ الگ اٹھ گیا۔
نمبر ۳۔ سخاوت )جہجار خاں ایک سردار افغان امیروں سے باقی تھا۔ علم طوغ اور نقارہ سے اس کی سواری چلتی تھی۔ ملا صاحب کیا مزہ سے لکھتے ہیں ۔ اخیر عمر میں سپاہ گری چھوڑ کر تھوڑی سی مدد معاش پر بیٹھ رہا تھا کہ زہد اور عبادت کی برکت سے قناعت کی دولت پائی تھی۔ اس نے قصیدہ کہہ کر سنایا۔ خان خاناں نے لاکھ روپیہ دے کر کل سرکار سر ہند کا امین کر دیا۔
چوں مرہ نگیں سما شد بزیر آب
پر گار تمش بز میں داد لعل ناب
خواجہ کلاں بیگ کا لطیفہ ٹھیک ہوا کہ سخن فہمی عالم بالا ہم معلوم شد۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اس کی اہمیت عالی کی نظر میں لک بھی کک (خس۔ تنکا) تھا۔ یہ گھاس پھوس کہ پانی سوار نظر آتے ہیں ۔
نمبر ۴۔ (ایک اور لطیفہ ) امیر علاء الدولہ اپنے تذکرہ میں فہمی قزوینی کے حال میں لکھتے ہیں کہ خاندان وزارت سے تھا۔ لیکن بے قید اور تکلفات سے آزاد رہتا تھا۔ رنگ سرخ اور آنکھیں کیری تھیں ۔ ایک جلسہ میں بیرم خاں نے اسے دیکھ کر کہا۔ مرزا ، خر مہرہ چرا بر وے۔ وہ ختہ۔ مرزا نے کہا برائے چشم ز خم۔ خاں خاناں بہت خوش ہوئے۔ ہزار روپے۔ خلعت۔ گھوڑا اور ایک لاکھ کی جاگیر عنایت کی۔فہمی اکبر کی تعریف میں اکثر قصا ید کہا کر تھا۔ ایک قصیدہ کے دو شعر تذکرہ مذکور سے مجھے پہنچے ؎
منم ہمیشہ ثنا خوان کہ بادشاہ سلامت
دعا ہمے کنم از جاں کہ بادشاہ سلامت
بریں کتابہ نیلی رواق کاتب قدرت
خطے نوشتہ زا فشاں کہ بادشاہ سلامت
نمبر ۵۔ سخاوت، ۳۰ ہزار شریف شمشیر زن ان کے دستر خوان پر کھانا کھاتا تھا۔ اور ۲۵ امیر بالیاقت صاحب تدبیر اس کے ملازم تھے۔کہ برکت خدمت سے پنج ہزاری منصب ۱ اور صاحب طبل و علم ہوئے۔ دیکھو ماثر۔
غیرت مردانہ
جب میدان جنگ کے لئے ہتھیار سجنے لگتا تو دستار کا سرا ہاتھ میں اٹھاتا اور کہتا۔ الہی یا فتح یا شہادت۔ بد ھ کے دن معمول تھا کہ ہمیشہ شہادت کی نیت دے حجامت اور غسل کیا کرتا تھا۔ ماثر الامرا۔
علو حوصلہ
اس آفتاب کا اقبال عین اوج پر تھا۔ دربار لگا ہوا تھا۔ ایک سید سادہ لوح کسی بات پر خوش ہوئے۔ کھڑے ہو کر کہا۔ نواب کی حصول شہادت کے لیے سب فاتحہ اور دعا کریں سب اہل دربار سید صاحب کا منہ دیکھنے لگے۔ اس عالی حوصلہ نے مسکرا کر کہا۔ جناب سید ! بایں اضطراب غمخواری نکنید۔ شہادت عین تمنا است مگر نہ بایں زودی۔ دیکھو اقبال نامہ اور ماثر الامرا۔ انہی کتابوں میں ہے کہ ہمیشہ بد ھ کے دن خط بنواتا تھا غسل کرتا تھا۔ اس نیت سے کہ میں شہادت کے لیے مستعد اور مہیا رہوں ۔ ہمیشہ اس نعمت کے لیے دعا کرتا رہتا تھا اور اہل اللہ سے دعا چاہتا تھا۔
نقل
ایک شب دربار میں ہمایوں بادشاہ بیرم خاں سے کچھ کہہ رہے تھے۔ رات زیادہ گنی تھی۔ نیند کے مارے بیرم خاں کی آنکھیں بند ہونے لگیں ۔ بادشاہ کی بھی نگاہ پڑ گئی۔ فرمایا بیرم ! من بشما میگویم۔ شما خواب می کنید۔ بیرم نے کہا قر بانت شوم از بزرگان شنیدہ ام کہ درسہ مقام حفاظت سہ چیز واجب است۔ در حضرت بادشاہان حفظ چشم۔ در خدمت درویشیان نگہداری دل۔ در پیش علما پاسبانی زبان۔ در ذات حضور صفات سہ گانہ جمع مے بینم۔ فکر مے کنم کدام کدام شاں را نگہدارم۔ اس جواب سے بادشاہ بہت خوش ہوئے (ماثر الامرا)
آزاد
اس برگزیدہ انسان کے کل حالات پڑھ کر صاحب نظر صاف کہہ دیں گے کہ اس کا مذہب شیعہ ہو گا۔ لیکن اس کہنے سے کیا حاصل۔ ہمیں چاہیے کہ اس کی چال ڈھال دیکھیں ۔ اور گذر گاہ دنیا میں آپ چلنا سیکھیں ۔ اس عالی حوصلہ دریا دل نے دوستو دشمن کے انبوہ میں کسی ملنساری اور سلامت روی سے اور بے تعصبی اور خوش اعتدالی سے گذارہ کیا ہو گا۔ وہ شاہانہ اختیار تھا۔ کل سلطنت کے کاروبار اس کے ہاتھ میں تھے۔ اور شیعہ سنی جن کے شمار ہزاروں اور لاکھوں سے بڑھے ہوئے تھے۔ سب کی غرضیں اور امیدیں اس کے دامن کھینچی تھے۔ با وجود اس کے کیسا دونوں فرقوں کو دونوں ہاتھوں پر برابر لئے گیا گیا کہ مور خاں وقت میں کوئی اس کے تشیع کا ثبوت تک نہ کر سکا۔ملا صاحب جیسے نظر باز نے بہت تاڑا تو یہ کہا کہ تفضیل پر ما ئل تھا۔ اہل اسلام میں ایک فرقہ وہ ہے کہ خلافت میں حضرت علی کو چوتھے درجہ میں رکھتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ فضالو اوصاف میں پہلے تینوں خلفا سے افضل تھے۔ جن سنت جماعت لوگوں کو اس سے کام پڑتا ان پر اس قدر اخلاق اور سخاوت مبذول کرتا تھا کہ امرائے اہل سنت نہ کرتے تھے۔
تصنیف
ہر تز کرہو تاریخ میں لکھتے ہیں کہ شعر کا نکتہ شناس تھا اور خود بھی خوب کہتا تھا۔ ماثر الامراء میں ہے کہ استادوں کے شعروں میں ایسی صلاحیں کیں کہ اہل سخن نے انہیں تسلیم کیا۔ ان سب کا مجموعہ مرتب کیا تھا۔ اور اس کا نام و خلیہ رکھا تھا۔ فارسی اور ترکی زبان میں تمام کمال دیوان لکھے اور قصائد بلیغ نظم کیے۔ ملا صاحب اکبر کے زمانہ میں لکھتے ہیں کہ آج کل اس کے دیوان زبانوں اور ہاتھوں پر رواں ہیں محوی شاعر کے حال میں لکھا ہے کہ۔ اس کی یہ رباعی بیرم خاں کے دیوان میں لوح دیباچہ پر درج ہے ؎
ز کون و مکان نخست آثار نبود
آمد چو ہمیں و و حرف مفتاح وجود
کاشیا ہمہ از دو حرف کن شد موجود
شد مطلع دیباچہ دیوان شہود
افسوس کا دن آج ہے۔ جس میں اس کی ایک غزل بھی پوری نہیں ملتی۔ تاریخوں ۱ اور تذکروں میں متفرق اشعار رہیں ۔ ہفت اقلیم ملا امین رازی میں ایک قصیدے کے بھی بہت شعر لکھتے ہیں ۔ جس کا مطلع ہے ؎
شہے کہ بگذ رواز زپہرا افسراو
اگر غلام علی نیست خاک برسراو؎
امیر الامرا خان زماں علی قلی خاں شیبانی
علی قلی خان اور اس کے بھائی بہادر خاں ۱؎ نے خاک سیستان سے اٹھ کر رستم کا نام روشن کر دیا ملا صاحب سچ کہتے ہیں جس بہادری اور بے جگری سے انہوں نے تلواریں ماریں ۔ لکھتے ہوئے فلم کا سینہ پھٹا جاتا ہے۔ یہ شاہ نشان سپہ سالار دولت اکبری میں بڑے بڑے کارنامے دکھاتے اور خدا جانے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچاتے۔ حاسدوں کی نا لائقی اور کینہ دری ان کی جانفشانیوں اور جانبازوں کو دیکھ نہ سکی۔ آزاد میں اس معاملے میں انہیں اعتراض سے پاک نہیں رکھ سکتا۔ وہ آخر دربار میں سب کو جانتے تھے۔ اور سب کچھ جانتے تھے۔ خصوصاً بیرم خاں کی بربادی اور جانفشانی دیکھ کر چاہیے تھا کہ ہشیار ہو جاتے اور قدم قدم پر سوچ سمجھ کر پاؤں رکھتے۔ افسوس کہ پھر بھی نہ سمجھے اور وہ جانبازیاں جن سے دربار دلاوری میں رستم و اسفند یار کے برابر جگہ پاتے۔ سب اپنی بربادی میں خرچ کیں ۔ یہاں تک کہ نمک حرامی کا داغ لے کر دنیا سے گئے۔
حیدر سلطان ان کا باپ قوم کا اذبک تھا۔ اور شیبانی خاں کے خاندان میں سے تھا۔( وہی شیبانی خاں جس نے بابر کو ملک فرغانہ سے نکالا اور تیمور کا نام ترکستان سے مٹایا۔) اس نے ایک اصفہانی عورت سے شادی کی تھی۔( یہ قول فرشتہ دخانی خاں وغیرہ کاہے مگر بعض مورخ کہتے ہیں کہ جام پر قزلباش اور اذبک میں سخت لڑائی ہوئی۔ اس میں حیدر سلطان قزلباشوں کی شمول سر سرخرو ہو اور انہی میں سکونت اختیار کر کے ایک اصفہانی عورت سے شادی کر لی۔ ) شاہ طہماسپ نے جو فوج ہمایوں کے ساتھ کی اس میں بہت سے سردار با اعتبار تھے۔ انہی میں حیدر سلطان اور اس کے دونوں بیٹے بھی تھے۔ قندھار کے حملوں میں باپ بیٹے ہمت مردانہ کے جوہر دکھاتے رہے۔ ایران کا لشکر رخصت ہوا تو حیدر سلطان ہمایوں کے ساتھ رہا۔ بلکہ ایسی خصوصیت حاصل کی کہ ایرانی سپہ سالار اس کی معرفت حاضر ہو کر رخصت ہوا اور خطا داروں کی خطا اس کی سفارش سے معاف ہوئی۔
اس کی خدمتوں نے ہمایوں کے دل میں ایسا گھر کیا تھا کہ اس وقت قندھار کے سوا کچھ پاس نہ تھا۔ پھر بھی شال کا علاقہ اس کی جاگیر میں دیا تھا۔ بادشاہ ابھی اسی طرف تھا کہ لشکر میں وبا پڑی اس میں حیدر سلطان نے قضا کی۔ چند روز بعد ہمایوں نے کابل کی طرف علم کا پرچم کھولا۔ شہر آدھ کوس رہا تو مقام کیا۔ امرا کی تقسیم اور فوج کی ترتیب کی۔ دونوں بھائیوں کو خلعت دے کر سوگ سے نکالا اور بہت دلا سا دیا۔ اس وقت بکا ول بیگی (کھانا کھلانے کا دروغہ تھا ) جب کامران طالیقان پر قلعہ بند ہو کر ہمایوں سے لڑ رہا تھا۔ روز جنگ کے میدان گرم ہوتے تھے۔ دونوں بھائی دلوں میں دلاوری کے جوش،۔ اور فوجیں رکاب میں لئے تلواریں مارتے پھرتے تھے۔ اس میں علی قلی خان کے لباس نوجوانی کو زخموں سے گلرنگ کیا۔ ہندوستان پر ہمایوں نے فوج کشی کی۔ اس میں بھی دونوں بھائی شمشیرو دوم کی طرح میدان میں چلتے تھے۔ اور دشمنوں کو کاٹتے تھے۔
ہمایوں نے لاہور میں آ کر دم لیا۔ ہر چند پیشاور سے یہاں تک افغان ایک میدان میں نہ لڑے مگر ان کے مختلف سردار جا بجا جمعیتوں کے انبوہ لئے دیکھ رہے تھے کہ کیا ہوتا ہے خبر لگی کہ ایک سردار دیپال پور (دیپالپور لاہور سے جنوب مغرب کی جانب واقع ہے۔) پر فوج فراہم کر رہا ہے۔ بادشاہ نے چند امراء کو سپاہ و سامان دے کر روانہ کیا۔ اور شاہ ابوالمعالی کو سپہ سالار کیا۔ وہاں مقابلہ ہوا اور افغانوں نے میدان جنگ میں حد سے بڑھ کر حوصلہ دکھایا۔ شاہ ملک حسن کے سپہ سالار تھے لیکن وہاں نگاہوں کی تلواریں ناز کے خنجر نہیں چلتے۔ فوج کا میدان میں لڑانا اور خود شمشیر کا جوہر دکھانا اور بات ہے۔ جب میدان کار زار گرم ہوا تو ایک جگہ افغانوں نے شاہ کو گھیر لیا۔ سیستانی شیر اپنے رفیقوں کے ساتھ دھاڑتا اور للکارتا پہنچا۔ اور وہ ہاتھ مارے کہ میدان مار لیا بلکہ شہرتو ناموری کا نشان یہیں سے ہاتھ آیا۔ ستلج پار کی لڑائی میں جو خانخاناں کی فوج نے میدان مارا یہ سایہ کی طرح پیچھے پیچھے فوج لئے پہنچے۔
لشکر بادشاہی میں ایک آوارہ گمنام۔ بے سرو پا سپاہی قنبر نام تھا۔ اور اپنی سادہ مزاجی کے سبب سے قنبر دیوانہ مشہور تھا۔ لیکن کھانے کھلانے والا تھا۔ اس لئے جہاں کھڑا ہو جاتا تھا۔ کچھ نہ کچھ لو گاس کے ساتھ ہو جاتے تھے۔ جب ہمایوں نے سر ہند پر فتح پائی تو وہ لشکر سے جد ا ہو کر لوٹتا مارتا چلا گیا۔ گاؤں اور قصبوں پر گرتا تھا۔ جو پاتا تھا لوٹتا تھا اور لوگوں کو دیتا تھا۔ خدائی لشکر ساتھ ہوتا جاتا تھا۔ قنبر دیوا نہ تھا مگر اپنے کام کا ہوشیار تھا۔ کچھ قیمتی چیزیں ہاتھی گھوڑے جو ہاتھ آتے۔ عرایض بندگی کے ساتھ حضور میں پہنچاتا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ سنبھل میں جا پہنچا۔ ایک نامی افغان بہادر سردار وہاں کا حاکم تھا اس نے مقابلہ کیا۔ تقدیر کی بات ہے کہ باوجود جمعیت و سامان کے بے جنگ ویران ہو گیا۔
جب قنبر نے جمعیت امیرانہ بہم پہنچائی۔ تو دماغ میں خیالات شاہانہ سمائے کہ میں مالک ملک اور کھانے پکواتا تھا۔ یہ دیوانہ عجب مزے کی باتیں کر تا تھا۔ اس کا دستر خوان وسیع تھا۔اچھے کھانے پکواتا تھا۔ سب کو بٹھاتا اور کہتا بخورید مال مال خدا، جان جانِ خدا۔ قنبر دیوانہ بکاول خدا۔ ہاں بخورید ، اس کا دل دستر خوان سے بھی زیادہ وسیع تھا۔ اس سخاوت نے یہاں تک جوش خروش دکھایا کہ کئی دفعہ گھر کا گھر لٹا دیا۔ آپ باہر نکل ہو اور کہا مال خدا ئیست ہان بند ہائے خد بیا ئید۔ بگیرید۔ بردارید۔ ونگزارید۔ انسان کا یہ بھی قاعدہ ہے کہ ترقی کے وقت جب اونچا ہوتا ہے تو خیالات اس سے بھی بہت اونچے ہو جاتے ہیں ؎
جتنے نشے ہیں یاں روش نشۂ شراب
ہو جاتے بد مزہ ہیں جو بڑھ جاتے حد سے ہیں
ادب آداب بھول گیا۔ اور حقیقت میں یا دہی کب کئے تھے جو بھولتا۔ ایک لشکر ی آدمی بلکہ صحرائی جانور تھا۔ بہرحال جو لوگ اس کا رکاب میں جانفشانیاں کرتے تھے۔ انہیں آپ ہی بادشاہ خطاب دینے لگا۔ آپ ہی علمو نقارے بخشنے لگا۔ انہی بھولی بھالی باتوں میں یہ بھی ضرور تھا کہ رعایا کے ساتھ بعض بعض بے اعتدالیاں کرتا تھا۔ جب آدمی کا ستارہ بہت چمکتا ہے۔ تو اس پر نگاہ بھی زیادہ پڑنے لگتی ہے لوگوں نے حضور میں ایک ایک بات چن کر پہنچائی۔ بادشاہ نے علی قلی خاں کو خاں زمان کا خطاب دے کر روانہ کیا کہ سنبھل قنبر سے لے لو۔ بداؤں اس کے پاس رہے۔ اسے بھی خبر پہنچی اور ساتھ ہی علی قلی خاں کا وکیل پہنچا کہ فرمان آیا ہے۔ چل کر تعمیل کر۔ وہ کب خاطر میں لاتا تھا۔ جاہل سپاہی تھا سنبھل کو سنبھر کہتا تھا۔ دربار میں بیٹھتا اور کہتا۔ سنبھر۔ قنبرو علی قلی خاں چہ ؟ مثل ہماں است کہ وہ کسے درختانِ کسے۔ علی قلی خاں کو کیا واسطہ۔ ملک میں نے مارا کہ تو نے ؟ خان نے پہنچ کر بدایوں کے پاس لشکر ڈالا او اسے بلا بھیجا۔ قنبر کب آتے تھے یہ کہتے تھے کہ تو میرے پاس کیوں نہیں آتا۔ تو بادشاہی بندہ ہے تو میں بھی حضرت کا غلام ہوں ۔ مجھے بادشاہ کے ساتھ تجھ سے زیادہ قرب ہے۔ اپنے سر کی طرف انگلی اٹھاتا اور کہتا کہ یہ سر تاج شاہی سمیت پیدا ہوا ہے۔ خان نے فہمایش کے لئے اپنے معتبر بھیجے انہیں قید کر لیا۔ بھلا خان زمان اس پاگل کو کیا خاطر میں لاتا تھا۔ آگے بڑھ کر شہر کا محاصرہ کر لیا۔ دیوانہ نے یہ بر کیا کہ ان دنوں میں رعایا کو زیادہ ناراض کر نے لگا۔ کسی کا مال لے لیا۔ کسی کے عیال کے لئے۔ لوگوں کی بے اعتباری کے سبب سے رات کو آپ مورچے مورچے پر قلعداری کا اہتمام کرنا پھرتا تھا۔
باوجود اس دیوانہ پن کے سیانہ بھی ایسا تھا۔ کہ ایک دفعہ آدھی رات کو پھرتے پھرتے ایک بنئے کے گھر میں پہنچا جھک کر زمینک سے کان لگائے۔ چند قدم آگے پیچھے بڑھ کر ہٹ کر پھر دیکھا پھر پہلی جگہ آ کر بیلداروں کو آواز دی اور کہا کہ ہاں ۔ آہٹ معلوم ہوتی ہے۔ یہیں کھو دو۔ دیکھا تو وہیں نقب کا سر انکلا کہ علی قلی خان باہر سے سرنگ لگا رہا تھا۔ یہ بھی معلوم ہو اکہ قلعہ خدا جانے کن وقتوں کا بنا ہوا تھا۔ باہر والوں نے جس طرف سے سرنگ لگائی۔ فصیل میں سال کے شہتیر اور لوہے کی سلاخیں پائی تھیں ۔ بنانے والے نے آثار بھی پانی تک پہنچا دیا تھا۔ خانزماں کونسی حکمت عملی سے پتا لگ گیا۔ وہی ایک جگہ تھی جہاں سے اندر سرنگ جا سکتی تھی۔
بہر حال اگر قنبر تاڑ نہ جاتا تو اسی دن علی قلی خاں کی فوج سرنگ کی راہ سر توڑ اندر چلی آتی۔ خاں بھی یہ زیرکی دیکھ کر حیران رہ گیا۔ خیر شہر کے لوگ اس سے تنگ تھے۔ خان کے معتبر جو قلعے میں قید تھے۔ انہوں نے اندر اندر شہر کے لوگوں کو ملا لیا۔ جب رعایا پھر گئی۔ پھر کیا ٹھکانا ، باہر والوں کو پیغام بھیجا کہ رات کو اس برج پر فلانے وقت اس مورچے سے حملہ کرو۔ ہم کمندیں ڈال کر اور زینے لگا کر چڑھا لیں گے۔ شیخ حبیب اللہ وہاں کے روسائے سر گروہ میں سے تھے اور شیخ سلیم چشتی کے رشتہ داروں میں سے تھے۔ وہ خود اس معاملے میں شریک تھے۔ چنانچہ رات کے وقت شیخ زادہ کے برج کی طرف سے چڑھا ہی لیا اور ایک طرف آگ بھی لگا دی۔ شب اپنی سیاہ چادر تانے سوتی تھی اور دنیا غافل پڑی تھی۔ قنبر سیاہ بخت نے وقت کو غنیمت سمجھا اور ایک کالا کمبل اوڑھ کر بھاگ گیا۔ مگر اسی دن علی قلی خاں کے شکاری خرگوش کی طرح جنگل سے پکڑ لائے۔ با مروت سپہ سالار نے ہر چند کہا کہ فرمان شاہی کی بے ادبی کی ہے۔ تو بہ اور معذرت کر۔ دیوانہ کس کی سنتا تھا کہا کہ معذرت چہ معنی دارد۔ آخر جان کھوئی اور مدت تک اس کی قبر درگاہ بنکر شہر بداؤں کو روشن کرتی رہی۔ لوگ پھول چڑھاتے اور مرادیں پاتے تھے۔ علی قلی خاں نے اس کا سر کاٹ کر عرضی کے ساتھ دربار میں بھیج دیا۔ رحم دل بادشاہ ہمایوں کو یہ بات پسند نہ آئی بلکہ ناراضی کے ساتھ فرمان لکھا کہ جب وہ اظہار بندگی کرتا تھا۔ اور چاہتا تھا کہ معذرت کو حضور میں حاضر ہو تو پھر یہاں تک کیوں نوبت پہنچائی۔ اور جب گرفتار ہو کر آیا تو قتل کیوں کیا۔
انہیں دنوں میں ہمایوں کے ہمائے حیات نے پروانہ کی۔اقبال چتر بنا اور اکبر کے سر پر قربان ہوا۔ ہیمو ڈھو سر افغانوں کے گھر کا نمک خوار ممالک مشرقی میں حق نمک ادا کرتے کرتے بہت قوت پکڑ گیا تھا۔ اور روز بروز زوروں پر چڑھتا جاتا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ ۱۳ برس کا شہزادہ بادشاہ ہندوستان ہوا ہے تو فوج لے کر چلا۔ بڑے بڑے امرائے افغانب اور جنگ کے بے شمار سامان لئے طوفان کی طرح پنجاب پر آیا تغلق آباد پر تردی بیگ کو شکست دی۔ دلی میں جس کا تخت بادشاہوں کی ہوس کا تاج ہے۔ جشن شاہانہ کیا۔ اور دلی جیت کر بکر ما جیت بن گیا۔
شادی خاں ایک پرانا افغان شیر شاہی پٹھانوں میں سے ادھر کے علاقے دبائے ہوئے تھا خان زماں اس سے لڑ رہا تھا۔ جب ہیموں کا غلغلہ اٹھا تو بہادر نے مناسب سمجھا کہ پرانے خاک تو وہ پر تیر اندازی کرنے سے بہتر ہے کہ نئے دشمن پر جا کر تلوار کے جوہر دکھاؤں ۔ اس لئے ادھر کا معاملہ ملتوی کر کے دلی کا رخ کیا۔ مگر لڑائی کے وقت تک میدان میں نہ پہنچ سکا میرٹھ میں تھا کہ سنا۔ امرا بھاگے۔ یہ دلی سے اوپر اوپر جمنا پار ہوا اور کرنال سے ہوتا ہوا پنجاب ہی کی طرف چلا۔ (باغپت کے گھاٹ اترا ہو گا۔) دلی کے بھگوڑے سر ہند میں جمع ہو رہے تھے۔ یہ بھی انہیں میں شامل ہوا۔ اکبر آئے سب کی ملازمت ہوئی۔تردی بیگ باہر سے باہر ہی مر چکے تھے۔ اکبر نے عنایت و مرحمت بلکہ انعامو اکرام سے شکستہ دلوں کی مرہم پٹی کی۔ یہ سب خان خاناں کی تدبیریں تھیں ۔
رستہ میں خبر پہنچی کہ ہیموں دلی سے چلا۔ خان خاناں نے لشکر کے دو حصے کئے۔ پہلے حصے کے لئے چند جنگ آزمودہ امیروں کو انتخاب کیا۔ خانزماں کے سرپر امیر الامراء کل گی تھی۔ اس پر سپہ سالاری کا چتر لگایا۔ سکندر وغیرہ امرا کو ساتھ کیا۔ اپنی بھی فوج ساتھ کی اور اسے ہر اول کر کے آگے روانہ کیا۔ دوسری فوج کو اکبر کی رکاب میں لیا۔ اور شکوہ شاہانہ کے ساتھ آہستہ آہستہ چلا۔پیش قدم سپہ سالار اگرچہ نوجوان تھا مگر فنون جنگ میں قدرتی لیاقت رکھتا تھا۔ میدان کا اندازہ دیکھتا تھا۔ فوج کا بڑھانا۔ لڑانا موقع وقت کا سمجھنا۔ حریف کے حملہ کا سنبھالنا۔ عین موقع پر خو دھا وے سے نہ چوکنا وغیرہ وغیرہ۔ غرض ان مقدموں میں اسے ایک استعداد خداداد تھی کہ جس انجام کو سوچ کر ہاتھ ڈالتا تھا۔ وہی شکار پکڑ لاتا تھا ادھر ہیموں کو اس انتظام کی خبر پہنچی۔ خاطر میں نہ لایا۔ دلی مار کر دل بہت بڑ ھ گیا تھا۔ ترکی کا جواب ترکی دیا۔ افغانوں کے دو عالی جاہ سردار انتخاب کیا کہ ان دنوں میدان جنگ میں چلتی تلوار بنے ہوئے تھے۔ انہیں ۲۰ ہزار فوج دی اور توپخانہ کہ دریائے آتش کا دہانہ تھا ساتھ روانہ کیا کہ پانی پت پر جاکر ٹھیرو۔ ہم بھی آتے ہیں ۔
نوجوان سپہ سالار کے دل میں دلاوری کی امنگ بھری ہوئی کہ اس بکر ماجیت سے مقابلہ سے جس کے سامنے سے پرانا سپاہی اور نامور سپہ دار بھاگ نکلا۔ اور جوان بخت نوجوان تخت پر بیٹھا تماشہ دیکھ رہا ہے اتنے میں سنا کہ حریف کا توپخانہ پانی پت پر آ گیا۔ چند سرداروں کو آگے بھیجا کہ جا کر چھینا جھپٹ کریں ۔ انہوں نے پہنچ کر لکھا کہ غنیم کا وزن بہت بھاری ہے۔ سیستانی شیر خود جھپٹا اور اس صدمے سے جا کر گرا کہ ٹھنڈے لوہے سے گرم لوہے کو دبا لیا اور ہاتھوں ہاتھ توپخانہ چھین لیا۔ صد ہا گھوڑے ہاتھی شیروں کے ہاتھ آئے۔
ہیموں کو توپخانہ ہی پر بڑا گھمنڈ تھا۔ جب یہ خبر سنی تو ایسا جھنجلا کر اٹھا جیسے دال میں بگھار لگا اور سارا لشکر لے کر روانہ ہوا۔ ۳۰ ہزار جوشن پوش۔ ۱۵ سو ہاتھی جن میں پانسو جنگی فیل مست ان کے چہروں کو کالے پیلے رنگ پھیر کر ہیبت ناک بنایا تھا۔ اور سروں پر ڈراؤنے جانوروں کی کھالیں ڈالی تھیں لوہے کی پاکھریں پیٹ پر پڑی۔ مستکوں پر ڈھالیں ۔ گرد چھریاں کٹاریں کھڑی۔ سونڈوں میں زنجیریں اور تلواریں ہلاتے۔ ہر ہاتی پر ایک ایک سورما سپاہی۔ اور مہنت مہاوت بٹھایا تھا کہ دیو زاد لڑائی کے وقت خاطر خواہ کام دیں ۔ ادھر بادشاہی فوج میں کل ۱۰ ہزار کی جمعیت تھی جن میں ۵ ہزار جنگی دلاور تھے۔
سیستانی رستم نے جب حریف کی آمد آمد سنی تو جا سوس دوڑائے لیکن بادشاہ کے آنے یا کمک منگانے کا کچھ خیال نہ کیا۔فوج کی تیاری کا حکم سنایا اور امراء کو جمع کر کے مجلس مشورت آراستہ کی۔ میدان نگ کے پہلو تقسیم کئے۔ پہلے یہی خبر آئی کہ ہیموں پیچھے آتا ہے۔ شادی خاں سپہ سالاری کرتا ہوا فوج کو لاتا ہے دفعتہً پرچہ لگا کہ ہیموں خود ہی ساتھ آیا ہے پانی پت سے ایک پڑاؤ آگے بڑھ کر گھڑونڈہ پر مورچے باندھے ہیں ۔ خانزماں کا آگے بڑھنے کا ارادہ تھا۔ مگر تھم گیا۔ اور شہر سے ہٹ کر مقابلے پر لشکر جمایا۔ چاروں پہلو امرا پر تقسیم کر کے فوجوں کا قلعہ باندھا۔ بیچ میں آپ اقبال کا نشان علم کیا۔ ایک بڑا سا چتر تیار کیا اسے اپنے سر پر لگایا۔ اور سپہ سالاری کی شان بڑھا کر قلب میں جا کھڑا ہوا۔ لڑائی شروع ہوئی اور میدان کارزار گرم ہوا۔ طرفین کے بہادر بڑھ بڑھ کر تلواریں مارنے لگے۔ خانزمانی جاں نثار بے جگر ہو کر حملے کرتے تھے۔ اور تلوار کی آنچ پر اپنی جان کو دے دے مارتے تھے۔ مگر باوجود اس کے کامیاب نہ ہو سکتے۔ دھاوا کرتے تھے اور بکھر جاتے تھے کیونکہ کم تھے۔لیکن سیستانی شیر کا جوش سب کے دلو نپر چھایا ہوا تھا۔ کسی طرح باز نہ آتے تھے۔ لڑتے تھے مرتے تھے اور شیروں کی طرح بپھر بپھر کر جا پڑتے تھے۔
ہیموں ہوائی ہاتھی پر سوار قلب لشکر کو سنبھالے کھڑا تھا۔( ہیموں کے ہاتھی کا نام ہوائی تھا۔) اور فوج کو لڑا رہا تھا۔ آخر میدان کا اندازہ دیکھ کر اس نے ہاتھی ہول دئے۔ کالے پہاڑوں نے اپنی جگہ سے جنبش کی اور کالی گھٹا کی طرح آئے اکبر نمک خوار خاطر میں نہ لائے۔ بھاگے مگر ہوش و حواس سے کلے پانی کے سیلاب کو رستہ دیا۔ اور لڑتے بھڑتے ہٹتے چلے گئے۔ لڑائی کے وقت لشکر کا رخ اور دریا کا بہاؤ ایک حکم رکھتا ہے جدھر کو پھر گیا پھر گیا غنیم کے ہاتھیوں کی صف بادشاہی فوج کے ایک پہلو کو ریتتی ہوئی لے گئی۔ خانزمان اپنی جگہ کھڑا تھا۔ اور سپہ سالاری کی دور بین سے چاروں طرف نظر دوڑا رہا تھا۔ اس نے دیکھا کہ سیاہ آندھی جو سامنے سے اٹھی برابر کو نکل گئی۔ اب ہیموں قلب لشکر کو لئے کھڑا ہے۔ یکبارگی فوج کو للکار کر حملہ کیا۔ ترک تیروں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے بڑھے۔ ادھر سے ہاتھی تلواریں سونڈوں میں پھراتے اور زنجیریں جھلاتے آگے آئے اس وقت علی قلی خان کے آگے بیرم خانی جوان جانفشانی کر رہے تھے۔ جن میں حسین قلی خان اس کا بھانجا سپہ سالار تھا اور شاہ قلی محرم وغیرہ صاحب سردار تھ۔ سچ یہ ہے کہ بڑا ساکھا گیا۔ اور ہاتھیوں کے حملے کو حوصلے اور ہمت سے روکا وہ سینہ سپر ہو کر آگے بڑھے۔ اور جب دیکھا کہ گھوڑے ہاتھیوں سے بدکتے ہیں تو کود پڑے اور تلواریں کھینچ کر صفوں میں گھس گئے۔ انہوں نے تیروں کی بوچھاڑ سے سیاہ دیوزادوں کے منہ پھیر دئے اور کالے پہاڑوں کو خاک تو وہ سا بنا دیا عجب گھمسان کا رن پڑا۔ ہیموں کی بہادری تعریف کے قابل ہے۔ وہ ترازو باٹ کا اٹھانے والا۔ دال چپاتی کا کھانے والا۔ ہووے کے بیچ میں ننگے سر کھڑا تھا۔ فوج کا دل بڑھا تا تھا۔ اور فتح کا منتر جو کسی گیانی گنوان یا پنڈت بدیاوان نے بتایا تھا۔ جپے جاتا تھا فتح شکست خدا کے اختیار ہے۔ سپاہ کا پتھراؤ ہو گیا۔ شادی خاں افغان اس کے سرداروں کی ناک تھا۔ کٹ کر خاک پر گر پڑا۔ فوج اناج کے دانوں کی طرح کھنڈ گئی۔ پھر بھی اس نے ہمت نہ ہاری ہاتھی پر سوار۔ چاروں طرف پھرتا تھا۔ سرداروں کے نام لے لے کر پکارتا تھا۔ کہ سمیٹ کر پھر جمع کر لے اتنے میں ایک قضا کا تیر اس کی بھینگی آنکھ میں ایسا لگا کہ باہر نکل گیا۔ اس نے اپنے ہاتھ سے تیر کھینچ کر نکالا۔ اور آنکھ پر رومال باندھ لیا۔ مگر زخم سے ایسا بے قرار اور بے حواس ہوا کہ ہودے میں سے گر پڑا۔ یہ دیکھ کر اس کے ہوا خواہوں کے جی چھوٹ گئے۔ سب تتر بتر ہو گئے۔ اکبر کے اقبال اور خانزماں کی تلوار پر اس مہم کا فتح نامہ لکھا گیا۔ ہیموں کی گرفتاری اور قتل کی کیفیت دیکھو صفحہ ۱۳ اس کے صلے میں سرکار سنبھل اور میان دواب کا علاقہ اس کی جاگیر ہو گیا۔ اور خود امیر الامرا خانزمان ہوئے بلکہ حق پوچھو تو بقول بلوک میں صاحب ، خانزمان نے ہندوستان میں تیموری سلطنت کی بنیاد رکھنے میں بیرم خاں سے دوسرا نمبر حاصل کیا۔ سنبھل کی سرحد سے تمام جانب مشرق میں افغان چھائے ہوئے تھے۔ رکن خاں روحانی ایک پرانا پٹھان ان کا سردار تھا۔ خان زمان فوج لے کر چڑھا۔ لکھنو تک تمام شمالی ملک صاف کر دیا۔ اور ان ملکوں میں ایسا لڑاکہ ایک ایک میدان اس کا کا رنامہ تھا دفتر روزگار پر۔اکبر قلعہ مانکوٹ کا محاصرہ کئے پڑا تھا کہ حسن کاں پچکوئی نے سرکار سنبھل پر ہاتھ مارنا شرو ع کیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ اس فساد کی خبر سن کر یا اکبر ادھر آئے گا یا خانزمان جو آگے بڑھ جاتا ہے وہ اس طرف الجھے گا۔ خانزماں لکھنو کے مقام میں تھا کہ حسن خاں ۲۰ ہزار آدمی سے آیا۔ اور خانزماں کے پاس کل تین چار ہزار فوج افغان دریائے سرد ہی اتر آئے۔ بہادر خاں کی فوج نے گھاٹ پر روکا۔ خانزماں کھانا کھاتا تھا۔ خبر آئی کہ غنیم آن پہنچا۔ یہ ہنس کر کہتے ہیں کہ ایک بازی شطرنج تو کھیل لو۔ مزے سے بیٹھے ہیں اور چالیس چل رہے ہیں ۔ پھر خبر دار نے خبر دی کہ غنیم نے ہماری فوج کو ہٹا دیا۔ آواز دی کہ ہتیار لانا۔ بیٹھے بیٹھے ہتیار سجے جب خیمے ڈیرے لٹنے لگے اور لشکر میں بھاگڑ پڑ گئی۔ تب بہادر خاں سے کہا کہ اب تم جاؤ وہ آگے گیا۔ دیکھیے تو دشمن دست و گریبان ہے۔ جاتے ہی چھری کٹاری ہو گیا۔ پھر آپ تھوڑے سے رفیق کہ رکاب میں تھے لے کر چلا۔ نقارہ پر چوٹ مار کر جو گھوڑے اٹھائے تو اس کڑک دمک سے پہنچا کہ غنیم کے قدم اٹھ گئے اور ہوش اڑ گئے۔ ان کے انبوہ کو گٹھری کر کے پھینک دیا۔ افغان اس طرح بھاگے جاتے تھے۔ جیسے گلہ ہائے گوسپند۔ سات کوس تک فرش کر تا چلا گیا۔ کشتے کٹے پڑے تھے اور زخمی لوٹتے تھے۔ سبد لیا اور دل سنگار اس لڑائی کے ہاتھیوں میں ہاتھ آئے تھے۔ ۹۶۴ھ میں جونپور پر قبضہ کر کے سکندر عدلی کا قائم مقام ہو گیا۔
جلوس میں ہیا کے باغ عیش میں نحوست کے کویک نے گھونسلا بنایا۔ تم پہلے سن چکے ہو اس کا باپ اذبک تھا اور اس لئے قومی حماقتوں کا بھی ظہور ضرور تھا۔ احمق نے شا ہم بیگ ایک خوبصورت خوش ادا نوجوان کو نوکر رکھ لیا کہ پہلے ہمایوں بادشاہ کے پیش خدمتوں میں تھا۔ فتحیاب حدود لکھنو میں تھا۔ اور شا ہم بھی اس کے پاس تھا۔ جس طرح امرائے دنیا کا دستور ہے ہنستے کھیلتے عیش کرتے تھے۔ اور سرکاری خدمتیں بھی اس طرح بجا لاتے تھے کہ ترقی منصب کے ساتھ تحسین و آفرین کے خلعت حاصل کرتے تھے اور دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے تھے۔
اگرچہ وہ شیبانی خان کی نسل میں تھا اور اس کا باپ خاص ازبک تھا لیکن ماں ایرانی تھی۔ اور اس نے ایران میں پرورش پائی تھی۔ اس لئے مذہب شیعہ تھا۔ قابل افسوس یہ بات ہے کہ اس کی دلاوری اور تیزی طبع نے اسے حد سے زیادہ بے باک کر دیا تھا۔ اس کی صحبتوں میں خواہ خلوت ہو خواہ جلوت بد کلام اور بے لگام جہلا جمع ہوتے تھے۔ ان سے کھلم کھلا بے تہذیب گفتگوئیں ہوتی تھیں ۔ کہ جو کسی طرح مناسب نہیں اہل سنت جن کا دورہ اس وقت آفتاب کا دورہ تھا۔ لہو کے گھونٹ پیتے تھے۔ لیکن اکبر کے دل پر اس کی خدمتیں نقش پر نقش بٹھاتی تھیں ۔ اور دونوں بھائی خانخا ناں کے دونوں ہاتھ تھے اس لئے کوئی بول نہ سکتا تھا۔
عجب زمانہ تھا۔ شاہ قلی محرم ایک بہادر اور نامی امیر تھے۔ انہی دنوں میں انہوں نے بھی عاشق مزاجی کے میدان میں جولا نی دکھائی قبول خاں ایک مقبول نوجوان کہ رقص میں مور اور آواز میں کومل تھا۔ اس پر شاہ قلی دیوانے تھے۔ اکبر باوجود یکہ ترک تھا مگر اتفاق ہے کہ اس شوق سے نفرت تھی۔ جب سنا تو قبول خاں کو بلا کر پہرے میں دے دیا۔ امیر مذکور کو بڑ ارنج ہوا۔ گھر کو آگ لگا دی اور جرگیون کے جون بدل کر جنگل میں جا بیٹھے۔ خان خاناں کے ذیلدارون میں تھے۔ خان خاناں نے ان کی دلداری کے لئے ایک غزل بھی کہی اور جوگی جی کو جا کر سنائی۔ ادھر انہیں سمجھایا۔ ادھر حضور ہیں عرض کی اور جوگی سے امیر بنا کر پھر دریا میں داخل کیا۔ کیا کہوں ، سمر قند و بخارا میں جو تماشے اس شوق کے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ جی چاہتا ہے کہ لکھوں مگر قانون وقت قلم کو جنبش نہیں کرنے دیتا۔ یہ وہی شاہ قلی محرم ہیں جو ہیمو کا ہاتھی گھیر لائے تھے اور انہی چار امیروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بیرم خاں کی رفاقت سے برے وقت میں بھی منہ نہ موڑا تھا۔ بادشاہی خدمتیں بھی ہمیشہ جانفشانی سے بجا لاتے رہے۔ محرم اب بھی ترکستان میں معتبر اور معزز عہدہ اہل دربار کاہے۔
غنیم کے لشکر میں سے ایک شخص بھاگا۔ اور ملا پیر محمد کے پاس آ کر کہا کہ آپ کی پناہ میں آیا ہوں اب شرم آپ کے ہاتھ ہے۔ ملا صاحب نے سفارش کرنی چاہی۔ مگر جانتے تھے کہ وہ ایک بے پرواہ سینہ رو آدمی ہے۔ اس لئے ادھر کچھ سلسلہ نہ ہلایا۔ مذہبی حالات سن سن کر یہ بھی آگ بگولا ہو رہے تے۔ اس لئے اس کی عیاشی کے معاملات کو بری آبو تاب سے حضور میں عرض کیا۔ اور ایسا چمکایا کہ نوجوان بادشاہ خلاف عادت آ پے سے باہر ہو گیا۔ پھر بھی خان خاناں موجود تھے۔ انہوں نے ادھر جلتی آگ پر تقریروں کے چھینٹے دئے۔ ادھر خانزماں کی طرف پرچے اڑائے۔ اپنے معتبر دوڑائے۔ اسے بلا بھیجا۔ اپنے اوپر جو حریف اندر اندر وار کر رہے تھے ان کے نشیبو فراز سمجھائے۔ اور رخصت کر دیا۔ اس وقت آگ دب گئی۔
جلوس میں حکم پہنچا کہ شاہم کو بھیج دو یا نکال دو اور خود لکھنو کو چھوڑ کر جونپور پر فوج کشی کرو کہ افغانوں کے سردار وہاں جمع ہیں تمہاری جاگیر اور امراء کو عنایت ہوئی یہ مہم جونپور میں تمہاری کمک ہوں گے۔ امرائے مذکور جو فوجیں جرار لے کر روانہ ہوئے انہیں حکم ہوا کہ اگر خانزماں فرمان کی تعمیل کرے تو کمک کرو ورنہ کالپی وغیرہ کے حاکموں کو ساتھ لے کر اسے صاف کرو۔ خان زماں سن کر حیران رہ گیا کہ ذرا سی بات جس پر اس قدر قہرو عتاب۔ وہ اپنے حریفوں کو خوب جانتا تھا۔ سمجھا کہ نوجوان شہزادہ بادشاہ ہو گیا ہے۔ بد اندیشوں نے بیچ مارا۔ شاہم کو روانہ دربار نہ کیا۔ کہ مبادا جان سے مارا جائے۔ لیکن اپنے علاقے سے نکال دیا۔ برج علی اپنے معتبر ملازم اور مصاحب کو حضور میں بھیجا کہ مخالفوں نے جو الٹے نقش بٹھائے ہیں انہیں عجز و انکسار کے ہاتھ جوڑ کر اچھی طرح مٹائے۔ بادشاہ دلی میں تھے۔ قلعہ فیروز آباد میں اترے ہوئے تھے کمبخت برج علی جب حضور میں پہنچا تو پہلے ملا پیر محمد سے ملنا واجب تھا کہ وکیل مطلق ہو گئے تھے۔ ملا قلعے کے برج پر اتریے ہوئے تھے برج علی سیدھا برج پر چڑھ گیا۔ اور خلاص و نیاز کے پیغام پہنچائے ان کا دماغ برج آتشبازی کی طرح اڑا جاتا تھا۔ بڑے خفا ہوئے۔ وہ بھی آخر جاں نثارو نمک حلال کا وکیل تھا۔ شاید کچھ جواب دیا ہو گا یہ ایسے جامے سے باہر نہ ہوئے کہ حکم دیا۔ باندھ کر ڈال دو۔ اور مار کر تھیلا کر دو۔ اس پربھی دل کا بخار نہ نکلا۔ کہا کہ برج پر سے گرا دو۔ اسی وقت گرایا گیا۔ اور دم کے دم میں جسم کی عمارت زمین سے ہموار ہو گئی۔ قصائی پیر محمد نے قہقہہ مار کر کہا۔ آج نام کا اثر پورا ہوا۔ خانزمان نے شاہم کا تو پھر نام بھی نہ لیا۔ مگر برج علی کی جان اور اپنی بے عز تی کا سخت رنج ہوا۔ خصوصاً اس سبب سے جو رقیبوں نے جوڑ ما را وہ چل گیا۔ اور اس بات بھی بادشاہ تک نہ پہنچی۔ خان خاناں موجود تھے۔ انکو ابھی خبر نہ ہوئی تھی کہ اوپر ہی اوپر کام تمام ہو گیا۔ پھر سنا تو سوا افسوس کے کیا ہو سکتا تھا۔ اور حقیقت میں اینٹیں خان خاناں کی بنیاد کی بھی نکل رہی تھیں ۔ چند ہی روز میں بادشاہ نے آگرہ کو کوچ کیا۔ رستے میں خانخاناں اور پیر محمد خاں کی بگڑی اور ایک کے بعد ایک پر آفت آئی۔
اگرچہ دربار کے رنگ بد رنگ ہو رہے تھے مگر دریا دل سپہ سالار ان نا اہلوں کو کا خاطر میں لاتے تھے۔ خانزماں او خانخاناں کی صلاح ہوئی کہ ان کی زبانیں تلواروں سے کاٹنی چاہئیں ۔ چنانچہ ایک طرف خانخانان نے فتوحات پر کمر باندھی۔ دوسری طرف خانزماں نے نشان کھولا کہ آب تیغ سے داغ بدنامی کہ دھوئے۔ کوڑ یہ افغان نے آپ ہی سلطان بہادر اپنا خط اب رکھا۔ بنگالہ میں اپنا سکیو خطبہ جاری کر دیا۔ خانزماں جونپور میں تھا۔ کہ وہ تیس چالیس ہزار سوار سے چڑھ آیا۔ یہ اس وقت بھی دستر خوان پر تھے کہ اس نے آن لیا۔ جب خدمتگاروں کے ڈیرے سے اور اپنے سر اپردے لٹوائے۔ تو خاطر جمع سے اٹھے۔ اور رفیقوں اور جاں نثاروں کو لے کر چلے بلکہ حریف ان کے ڈیرے میں جا پہنچا تو دستر خوان اسی طرح بچھایا پاے۔ خیر یہ باہر نکل کر سوار ہوئے۔ نقارہ بجا کر ادھر ادھر گھوڑا مارا۔ نقارہ کی آواز سنتے ہی کھنڈے ہوئے نمک کوار سمٹے۔ ان گنتی کے سواروں سے جو تلوار لے کر پلے تو افغانوں کے دھوئیں اڑا دئے بہادر خاں نے اس مہم میں وہ بہادری دکھائی کہ رستم و اسفند یار کے نام کو مٹا دیا۔ جو افغان بہادری کے دعووں سے ہزار ہزار سوار کے وزن میں تلتے تھے۔ انہیں کاٹ کاٹ کر خاک ہلاک پر ڈال دیا۔ ان کی فوج میدان جنگ میں کم رہی تھی۔ لوٹ کے لالچ پر سب خیموں میں گھس گئے تھے۔ توشہ دان بھر رہے تھے اور گٹھڑیاں باندھ رہے تھے۔ جس وقت نقارہ بجا۔ اور ترک تلواریں لے کر پل پڑے۔ وہ اس طرح بھاگے جیسے مہال سے مکھیاں اڑیں ۔ ایک نے پلٹ کر تلوار نہ کھینچی۔ خزانے اور مالخانے سامان جنگ بلکہ سامان سلطنت گھوڑے ہاتھی سب چھوڑ گئے اور اتنی لوٹ ہاتھ آئی کہ پھر فوج کو بھی ہوس نہ رہی میوات کے مفسد کہ سرشوری کے بانے باندھے بیٹھے تھے اور ہزاروں سرکش پٹھان دہلی و آگرہ کو گھڑ دوڑ کے میدان بنائے پھرتے تھے۔ جن کی گردن کی رگیں کسی تدبیر سے ڈھیلی نہ ہوتی تھیں ۔ اس نے سب کو آب شمشیر سے ٹھیک کر دیا۔ ان خدمتوں کا اتنا اثر ہوا کہ پھر چاروں طرف سے اس کی واہ ہونے لگی بادشاہ بھی خوش ہو گئے۔ بد گویوں کو زبانیں قلم ہو گئیں اور حاسدوں کے منہ وواتک طرح کھلے رہ گئے۔
اکبرجو چند روز بیرم خاں کی مہم میں مصروف رہا تو ممالک مشرقی کے افغانوں نے فرصت کو غنیمت سمجھا۔ اور سمٹ کر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادھر کے علاقہ میں جو کچھ ہے خانزماں ہے۔ اسے اڑا دیں تو میدان صاف ہے۔ عدلیٰ افغانوں کا بیٹا کہ قلعہ چنار کا مالک ہوکر بہت بڑھ چڑھ چکا تھا اسے شیر خاں بنا کر نکالا۔ وہ بڑی جمعیت اور دعوے کے ساتھ لشکر لے کر آیا۔ خانزماں جو نپور میں تھا۔ اگرچہ وہ کودل شکستہ تھا اور خانخانان کی تباہی نے اس کی کمر توڑ دی تھی۔ لیکن سنتے ہی تمام امرائے اطراف کو جمع کر لیا۔ اور چاہا کہ علیم کو روکے۔ لیکن ادھر اک پلہ بھاری پایا۔کہ ۲۰ ہزار۔ ۵۰ ہزار پیادے۔ پانسو ہاتھ اس کے ساتھ تھے۔ خانزماں نے چڑھ کر جانا مناسب نہ سمجھا۔ غنیم اور بھی شیر ہوکر آیا۔ اور دریائے کودی پر ان پڑا جسکے کنارے پر جونپور آباد ہے۔خانزماں اندر اندر تیاری کرتا رہا اور کچھ نہ بولا۔وہ تیسرے دن دریا اترا اور بڑے گھمنڈ سے بڑھا۔خود چند سرداروں کے ساتھ فوج سے موج مارتا پرانے پٹھانوں کو لئے سلطان حسین شرقی کی مسجد کی طر ف آیا۔ اور چند نامور سرداروں کے زور سے داہنے کو دبایا کہ لعل دروازہ پر حملہ کریں کئی تلورئے افغانوں کو بائیں پر ڈالا کہ شیخ پھول کے بند کا مورچہ توڑیں اکبری دلاور بھی آگے بڑھے اور لڑائی شروع ہوئی۔
میدان جنگ میں خانزمان کا پہلا اصول قواعد غنیم کے حملے کا سنبھالنا تھا۔ اسے دائیں بائیں ادھر ادھر کے سرداروں پر ڈالتا تھا۔ اور آپ بڑے ہوشو حواس سے مستعد کھڑا رہتا تھا۔ جب دیکھتا کہ حریف کا زور ہو چکا۔ تب تازہ دم آپاس پر حملہ کرتا تھا اور اس طرح ٹوٹ کر گرتا تھا کہ امان نہ دیتا تھا اور دشمن کے دھوئیں اڑا دیتا تھا۔ چنانچہ یہ بازی بھی اسی چال سے جیتا۔ حریف ایسے لشکر کثیر اور جم غفیر اور سامانو افر کو برباد کر کے ناکام بھاگا۔ اور ہاتھی گھوڑے سے جواہر نفائس لاکھوں روپے کے خزانے اور مال خانزمان کو گھر بیٹھے دے گیا۔ خدا دے تو بندہ اس کامزہ کیوں نہ لے۔ انہوں نے امرا کو بانٹا سپا کو انعام بے شمار دیا۔ آپ سامان عیش آرام درست کر کے بہاریں اڑائیں ۔ یہ ضرور ہے کہ جو کچھ اس مہم میں ہاتھ آیا اس کی فہرست حضور میں نہ عرض کی۔ا وریہ دوسری فتح تھی جو نپور میں ۔
خانزماں پر اکبر کی پہلی یلغار
چغلخوروں کی طبیعت بند رکی خلصت کا چھاپا ہے۔ ان سے نچلا نہیں بیٹھا جاتا۔ کوئی نہ کوئی شے نوچنے کریدنے کے لئے ضرور چاہیے۔ فتوھات مذکورہ کی خبریں سنکر پھر بادشاہ کو بہکانا شروع کیا۔ وہ جانتے تھے کہ اکبر ہاتھیوں کا عاشق ہے۔ اس لئے خزانوں اور عجائبو نفائس کے بیانوں کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس لڑائی میں خانزماں کو وہ وہ ہاتھی ہاتھ آئیں ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہیں اور جھومتے ہیں ۔ چنانچہ جب بادشاہ اوہم خاں کا بندوبست کر کے مال وہ سے پھرے تو آتے ہی پھر تو سن ہمت پرسوار ہوئے منعم خاں و خواجہ جہاں وغیرہ امرائے قدیم کو ساتھ لیا۔ اور کالپی کے رستے یکایک کڑہ مانکپور پر جا اترے دونوں بھائیوں کو بھی خبر ہو گئی تھی۔ وہ بھی جونپور سے یلغار کئے چلے آتے تھے کنارہ مقام کڑہ پر سجدہ بندگی میں جھک کر سر بلند ہوئے۔ جان مال سب حاضر کروئے۔ ہاتھیوں پر سارا جھگڑا اٹھا تھا۔ انہوں نے بہت سے مست ہاتھی لوٹ کے۔ بلکہ اپنے فیلخانہ کے بھی نذر گزارنے۔ ان میں سے وبستکان۔ پلتہ۔ ولیل۔ سبدلیا۔جگموہن بادشاہ کو ایسے پسندآئے کہ خلقہ خاصہ میں داخل ہوئے۔ اکبر عفوو کرم کادریا تھا۔ اس کے علاوہ بہادر خاں کے ساتھ کھیلا ہوا تھا۔ اس لئے اسے بھائی کہا کرتا تھا۔ خانزمان کی دلاوری اور جاں نثاری نے اسے اپنا عاشق بنا رکھا تھا۔ اس لئے دونوں بھائیوں کی طرف سے دل میں گھر تھا۔ ہنسی خوشی ملا۔ اعزازو اکرام بڑھائے۔ خلعت پہنائے۔ زین زریں اور ساز مرصع کے ساتھ گھوڑوں پر چڑھاکر رخصت کیا۔ چغلخوروں کو بڑے بھروسے تھے۔ مگر جو جو باتیں انہیں نے کان میں پھوکی تھی۔ ان کا ذکر زبان تک نہ آیا۔ اس صلح کی تاریخیں بھی شاعروں نے کہیں ایک مجھے بھی پسند ہے
؎منہی اقبال دریں کہنہ دیر
غلغلہ اند اخت کہ الصتلح خیر
دونوں بھائی ملک گیری کے میدان میں کارنامے دکھاتے تھے۔ اور ملک داری کے معاملوں میں پانی پر سنگین نقش جماتے تھے۔ مگردربار کی طرف سے بے دلی اور آرزودگی اٹھاتے تھے۔ اکبر جیسے بادشاہ کو ایسے جاں بازوں کی قدر دانی واجب تھی اور جانبار بھی قدیم الخدمت ، چنانچہ ۹۷۱ ھ میں ملا عبداللہ سلطان پوری۔مولانا علاء الدین لاری۔ شہاب الدین احمد خاں اور وزیر خاں کو بھیجا کہ انہیں سمجھاو اور نصیحت کرو۔ توبہ کراو اور کہو کہ نا امید نہ ہونا رحمت بادشاہی کا دریا تمہارے واسطے لہریں مار رہا ہے۔
فتح خاں اور حسن خاں افغان لشکر کثیر افغانوں کا لے کر قلعہ رہتاسے گھٹا کی طرح اٹھے اور سلیم شاہ کے بیٹے کو بادشاہ بنا کر مہم کا منصوبہ جمایا۔ ولایت بہار کو تسخیر کیا اور بجلیوں کی طرح ادھر ادھر کو ندنے لگے۔ بعض علاقے خانزماں کے بھی دبالئے۔ دونوں بھائیوں نے ابراہیم خاں اذبک اور مجنون خان قاقشاں کو آگے بڑھایا مگر دیکھا کہ افغانوں کا ٹڈی دل زور میں بھر آتا ہے۔ میدان میں مقابلہ نہ ہو سکے گا۔ اس لیے دریائے سون کے کنارے اندر باری پر قلعے کو اور مورچوں سے استحکام دیا تھا۔ اور مقابلے کو تیار بیٹھا تھا۔ ایک دن ارکان بادشاہی بیٹھے گفتگو کر رہے تھے اور مورچوں سے استحکام دیا تھا۔ اور مقابلے کو تیار بیٹھا تھا۔ ایک دن ارکان بادشاہی بیٹھے گفتگو کر رہے تھے جو غنیم آن پہنچا اور آتے ہی خانزمان کی فوج کو لپیٹا شہر کی طر آیا۔ خانزمان کا لشکر بھاگا اور افغان خیموں ڈیروں کو بلکہ آس پاس کے گھروں کو لوٹنے لگے۔ یہ اسی وقت اٹھ کھڑا ہو اور سوار ہو کرنکلا۔ جو ہمراہی ساتھ ہو سکے انہیں لے کر دیوار قلعہ کے نیچے آیا۔ ایک پہلو میں کھڑا قدرت الہی کا تماشہ دیکھتا ہے۔ اور لطیفہ غیبی کا منتظر ہے کہ حسن خاں تبتی کو دیکھتا ہے۔ بخت بلند نام ہاتھی پر سوار چلا آتاہ۔ یہ فوج لے کر سامنے ہوا اور حملے کے لیے آواز دی۔ دشمن کی فوج بہت تھی۔ حملہ کی ضرب کمزور پڑی اور فوج کھنڈ گئی۔یہ چند آدمیوں کے ساتھ مر نے پر مصمہ ہو کر برج کی طرف دوڑا۔ توپ تیار دھری تھی۔غنیم ہاتھی پر سوار ہتیائی کرتا چلاآتا تھا۔ خانزماں نے اپنے ہاتھ سے شست باندھ کر جھٹ توپ داغ دی خدا کی شان گولہ جو توپ سے نکلا۔ قضا کا گولہ تھا۔ ہاتھی اس طرح الٹ کر گرا جیسے برج گرا۔ اس کے گرتے ہی پٹھانوں کے اوسان خطا ہوئے۔
جب بیرم خاں نے بہادر خاں کو مال وہ کی مہم پر بھیجا تھا تو کوہ پارا نام ہاتھی دیا تھا۔ وہ دیو مست کہیں اسی طرف زنجیروں سے جکڑا کھڑا تھا اور بدمستی کر رہا تھا۔ افغانی مہاوتوں کو اس کے کرتوتوں کی خبر نہ تھی۔ آتے ہی زنجیریں کھول دیں ک چڑھ کر قبضہ کریں ۔ وہ ابھی زنجیروں سے نہ نکلا تھا کہ قابو سے نکل گیا۔ ایک فیلبان کو وہیں چیر ڈالا اور زنجیر کر چکراتا اس طرح چلا گویا آندھی اور بھونچال ساتھ ہی آئے۔ لشکر میں قیامت مچ گئی۔ غنیم نے جانا کہ خانزماں نے گھات سے نکل کر پہلو مارا۔جو پٹھان لوٹ پر پڑے ہوئے تھے۔ بد حواس ہو کر بھاگے۔ خان زمان کی فوج اس امداد الہی کو دیکھ کر پلتی اور افغانوں کے پیچھے دوڑی۔ مارے۔ باندھے۔ لاکھوں روپیہ کے مال اور اسباب گراں بہا، نامی ہاتھی۔عمدہ گھوڑے اور بے شمار عجائبو نفائس ہاتھ آئے۔ اس نے اس خداد فتح کے شکرانے میں بادشاہ کے لئے تحائف خسروانہ بھیجے اور امرا کو گراں بہادر رخصتا نوں سے گرا نبار کر دیا۔
دوسری فوج کشی
خان زمان کا گھوڑا ہوائے اقبال میں اڑا جاتا تھا کہ پھر نحوست کی ٹھوکر لگی۔اسمیں کچھ کلام نہیں کہ دشمن ہر وقت دونوں بھائیوں کے درپے تھے وہ بھی کچھ اپنے نشتہ دلاوری سے کچھ غفلت عیاشی سے دشمنوں کو چغلخوری کے لئے موقع دیتے تھے۔ شکایتیں پیش ہوئیں کہ لڑائیوں میں جو خزانے اور اشیائے عجیبو نفیس ہاتھ آئی ہیں ۔ سب لئے بیٹھا ہے۔ بھیجتا کچھ نہیں ۔ ان میں صف شکن اور کوہ پارہ وہ ہاتھیونکی ایسی تعریف کی کہ اکبر سن کر مست ہو گئے۔ تو وہ انہیں خاطر میں نہ لاتے ہوں گے۔ فتوحات کی مستی اور اقبال کے نشے میں اپنے کارناموں کو خاندان کے فخر سے چمکاتے تھے۔ اور حریفوں کے خاکے اڑاتے تھے۔ حریف ان باتوں کو اکبر کے سامنے ایسے پیرائے میں اداکرتے تھے۔ جس سے کناروں کی نشتر بادشاہ کی طرف چبھتے تھے اور اس بغاوت کے شبہے پڑتے تھے۔ یہ شبہے اس سے زیادہ ترخطرناک نظر آتے ہوں گے کہ اس کی رکاب میں ۳۰ ہزار جرار لشکر ایرانی تورانی افغان راجپوت کا تھا کہ جدھر خود گھوڑا اٹھاتا تھا۔ آندھی اور بھونچال ساتھ آتا تھا۔ یہاں تک کہ بعض صحبتوں میں اکبر کی زبان پر یہ بات آئی کہ شیبانی خاں کے خاندان پر یہ کیا ناز کیا کرتے ہیں ۔ جانتے نہیں کہ اس کی بدولت فردوس مکانی نے کیا کیا مصیبتیں اٹھائیں اور آزارپائے۔ میں اذبک کا تخم ہندوستان میں نہ چھوڑ وں گا۔ بدترین اتفاقات یہ کہ انہی دنوں میں عبداللہ خاں اذبک وغیرہ کئی سرداروں سے برابر اعمالیاں ظہور میں آئیں ۔ وہ بھی جب دربار کی طرف سے مایوس ہوئے خانزماں کے پاس پہنچے اور سب نے مل کر بغاوت کی۔
باغیوں نے ملک بغاوت کی تقسیم اس نقشے پر کی کہ سکندر خاں اذبک اور ابراہیم خاں (خانزماں کا ماموں ) لکھنو میں رہیں ۔ خانزماں ، بہادر خاں دونوں بھائی کڑہ مانکپور میں قائم ہوں ۔ جب یہ خبریں مشہور ہوئیں اور بدنظروں نے صورت حال کو دور دور سے دیکھا تو ادھر ادھر سے جمع ہوکر خان زمان پر آئے کہ وہی آنکھوں میں کھٹکتا تھا۔ اور حقیقت میں جو کچھ تھا وہی تھای۔ نمک حلالی کے سوداگروں میں مجنوں خاں اور باقی خاں قاق شال جمعیت اور جتھے والے لوگ تھے جو بہادری اور جانفشانی دکھا کر چاہتے تھے کہ بد نصیب خانزماں کی دو پشت کی محنت مٹائین اور اپنے نقش بادشادہ کےدل پر بٹھائین۔ وہ ان کی کیا حقیقت سمجھتا تھا۔ مارمار کر بھگا دیا۔ مجنوں خاں بھاگ بھی نہ سکے۔ مانکپور میں گھر گئے ان کے رفیق محمد امین دیوانہ پکڑے گئے۔ دربارشاہی میں ابھی آصف خاں صاف اور جرم بغاوت سے پاک تھے۔ وہ مجنوں خاں کی مدد کو آئے۔ محاصرہ سے نکالا۔ اپنے خزانے کھول دئیے۔ سپاہ کی کمر بندھوائی۔ مجنوں خاں کو بھی بہتس روپیہ دیا۔ انہی کی بدولت اس نے پھر پر وبال درست کئے اور دونوں مل کر خان زمان کے سانے بیٹھے گئے۔ دربار کی طرف عرضیاں پرچے دوڑائے۔ رونے اڑائے بڈھے باقی خاں نے اپنی عرضی میں ایک شعر بھی لکھا۔ مطلب یہ تھا کہ حضور خود آئیں اور بہت جلد آئیں ؎
اے شہ سوار مصرکہ آرائے روز رزم
از دست رفتہ معرکہ پادر رکاب کن
اکبر مال وہ کی یلغار مار کر آیا تھا۔ یہ حال دیکھ کر سمجھا کہ معرکہ بے ڈھب ہے فور امنعم خاں کو روانہ کیا فوج لے کر قنوج کے گھاٹ اتر جاو۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ مقابلہ کس سے ہے اور یہ جو لوگ آگ لگاتے ہیں اور سپہ سالاری کا دم بھرتے ہیں ان کا وزن کیا ہے۔ چنانچہ کئی دن تک خودلشکر کشی کے سامانوں میں صبح وشام تک غرق رہا۔ آس پاس کے امرا اور فوج کو فراہم کیا۔ جو موجود تھے۔ انہیں پورا سپاہی بنایا۔ اس لشکر میں ۱۰ ہزار فقط ہاتھی تھے۔ باقی تم آپ سمجھ لو۔ باوجود اس کے شکار کی شہرت دی اور نہایت پھرتی کے ساتھ روانہ ہوئے۔ یہاں تک کہ جو مختصر خاص اپنی رکاب میں تھی۔ وہ قابل شمار بھی نہ تھی۔
منعم خاں کہ ہراول ہو کرروانہ ہوا تھا۔ ابھی قنوج میں تھا کہ اکبر بھی جاپہنچے۔ مگر وہ کہن سال عجب سلیم الطبع صلح جو سردار تھا۔ وہ بے شک بادشاہ بادشاہ کانمک حلال جاں نثار تھا۔ مگر مقدمے کی تہ کو سمجھا ہوا تھا اسے کسی طرح منظور نہ تھا کہ لڑائی ہو۔ اور خدمتگذار موروثی اپنے دشمنوں کے ہاتھوں مفت بربار ہو۔ چنانچہ اس وقت خانزمان محمد آباد یں بیخیر بیٹھا تھا۔ اگریہ گھوڑے کر جا پڑتا تو وہ آسان گرفتار ہو جاتا۔ منعم خاں نے ادھر تو اسے ہشیار کر دیا۔ ادھر لشکر کو روک تھام سے لے چلا کہ ابھی سامان ناتمام ہے سارے لوازمات جنگ فراہم کر کے چلنا چاہیے۔ اس عرصے میں خانزماں کہیں کے کہیں پہنچے۔ باوجود ان باتوں کے اس کی طرف سے کئی سرداروں کو پیغام سلام کر کے توڑ لیا تھا۔ انہیں حضور میں پیش کر کے خطائیں معاف کروائیں ۔ بادشاہ نے اسے وہیں چھوڑا اور یلغار کر کے لکھنو پہنچے۔ سکندر خاں پیچھے ہٹا۔ اور بھاگا بھاگ جو نپور پہنچا کہ سب مل کر بچاو کی صورت نکالیں ۔ بادشاہ بھی ان کے منصوبے کوتاڑ گئے۔ انہوں نے بھی ادھر ہی کا رخ کیا۔ اور منعم خان کو حکم بھیجا کہ لشکر کو لے کر جونپور کی طرف چلو۔ خانزماں آخر پرانے سپاہی تھی۔ یہ بھی بادشاہ کو سامنے سے آتے دیکھ کر متفرق رہنا مصلحت نہ سمجھتے تھے۔ آصف خانو مجنون خان کامقابلہ چھوڑا اور جونپور پہنچے۔ رفیقوں سے جا کر حال بیان کیا۔ انہوں نے جب سنا کہ بادشاہ ادھر آتے ہیں ۔ سب اکٹھے ہو کر عیال سمیت جو نپور سے نکلے۔ اور پیچھے ہٹ کر دریا پار اتر گئے۔
اکبر اگرچہ بادشاہ تھا۔ مگر وقت اس پر اس طرح کے جوڑ توڑ مارتا تھا۔ جیسے عمدہ اہلکار اور پرانے سپہ سالار اسے معلوم تھا کہ خان زمان نے امراء راجگان بنگالہ سے موافقت کر لی۔ راجہ اڑیسہ جو مشرقی راجاؤں میں سپاہ سامان کے باب میں نامور ہے۔ سلیمان کرارانی اس کے ملک پر کئی دفعہ گیا ہے اور قابو نہیں پایا مہا پاتر بھاٹ کہ سلیم شاہ کے مصاحبوں سے تھا اور فن موسیقی اور ہندی شاعری میں اپنا نظیر نہ رکھتا تھا اسے اور حسن خاں خزانچی کو راجہ اڑیسہ کے پاس بھیجا اور فرمان لکھا۔ سلیمان کرارانی علی قلی خاں کی مدد کوآئے تو تم آ کرا سکے ملک کو تہو بالا کر دیان۔ اور کہے کہ جب خانزماں لشکرشاہی کی طرف متوجہ ہو تورہتاس سے اتر کرا سکے ملک میں بغاوت برپا کرے۔ اس نے پہلی دفعہ اطاعت کے وعدے کر کے فیل بخت بلند کو تحائف پیشکش سے گرانبار کیا۔ اب دوبارہ پھر بھیجا۔ اس نے وعدہو عید میں قلیچ خاں کو رکھا۔ اسے جب قرائن سے حال معلوم ہوا تو رخصت ہوکر ناکام واپس آیا۔
اکبر خود جونپور میں جا پہنچے۔ آصف خاں جنہوں نے نمک حلال بن کر مجنوں خاں کو قلعہ بندی سے نکالا تھا پانچ ہزار سوار سے حضور میں حاضر ہوئے۔ انہیں سپہ سالاری ملی کہ باغیوں پر فوج لے کر جاو۔ ساتھ ہی بعض امراء کو سرداران افغان اور راجگان اطراف کے پاس بھیجا کہ اگر خان زماں بھاگ کر تمہارے علاقے میں آئے۔ تو روک لو۔ چنانچہ حاجی محمد خاں سیستانی۔ بیرم خانی بڈھوں میں سے باقی تھا۔ اسے سلیمان گرارانی کے پاس بھیجا تھا۔ کہ کل بنگالہ کا حاکم تھا۔ اور پرانے افغانوں میں سے وہی کھرچن رہ گیا تھا۔ خانزماں کئی برس سے یہاں تھا اور اس عرصے میں بڑی رسائی سےس ملک میں کاروائی کی تھی۔سلیمان گرارانی کی اس سے بڑی رفاقت تھی۔ اس نے جھٹ حاجی محمد خاں کو پکڑ کر خانزماں کے پاس بھیج دیا۔ وہ اول تو ہموطن سیستانی۔ دوسرے بیرم کانی پرانا رفیق۔ جب بڈھے کہن سال کو جوان دولت جوان اقبال کے سامنے لائے۔ ایک دوسرے کو دیکھ کر بہت ہنسے۔ ہاتھ پھیلا پھیلا کر گلے ملے۔ بیٹھ کر صلاحیں ہوئیں ۔ بڈھے نے تجویز نکالی کہ دل میں نمک حرامی یا دغا نہیں ۔ کسی غیر بادشاہ سے معاملہ نہیں ۔ تم یہیں حاضر رہو۔ ماں کومیرے ساتھ روانہ کر دو۔ وہ محل میں جائیں گی۔ بیگم کی معرفت عرض کریں گی۔ باہرمیں موجود ہوں بگڑی بات بن جائے گی۔ دشمنوں کی کچھ پیش نہ جائے گی۔
اب ذرا خیال کرو۔ اکبرتو جونپور میں ہیں ۔ آصف خاں اور مجنون خاں خانزماں کے سامنے کڑہ مانک پو رمیں فوجیں لئے پڑے ہیں ۔ درباری نمک حراموں نے آصف خاں کو پیغام بیجھا کہ رانی درگاوتی کے خزانوں کا حساب سمجھانا ہو گا کہدو دوستوں کو کیا کھلواوگے ؟ اور چورا گڈھ کے مال میں سے کیا تحفے دلواوگے اسے کھٹکا تو پہلے بھی تھا۔ اب گھبرا گیا۔ لوگوں نے اس یہ بھی شبہ ڈالا کہ خان زمان کے مقابلے پر بھیجنا۔ فقط تمہارا سر کٹوانا ہے۔ آخر ایک دن سوچ سمجھ کر آدھی رات کے وقت اس نے خیمے ڈیرے اکھیڑے اور میدان سے اٹھ گیا۔ اس کے ساتھ زیر خاں اس کا بھائی اور سرداران ہمراہی بھی اٹھ گئے۔ بادشاہ نے سنتے ہی اس کی جگہ تو منعم خاں کو بیجا کہ مورچہ قائم رہے اور شجاعت خاں کو اس کے پیچھے دوڑایا شجاعت خاں مانکپور پر پہنچ کر چاہتے تھے کہ دریا اتریں ۔ آصف خاں تھوڑی دور بڑھا تھا جو خیر پائی کہ مقیم بیگ پیچھے آتا ہے۔ جاتے جاتے پلٹ پڑا۔ اور دن بھر اس طرح جان توڑ کر لڑا کہ مقیم بیگ کا شجاعت خانی خطاب خاک میں مل گیا۔ آصف رات کو اپنی جمعیت اور سامان سمیت فتح کا ڈنکا بجا تا چلا گیا۔ صبح کو انہیں خبرہوئی وریا اتر کر اپنی شجاعت کے روئے سیاہ کو دھویا اور پیچھے پیچھے دوڑے ترک تھے مگر ترکوں کاقول بھول گئے تھے کہ جو حریف کمان بھر نکل گیا۔ تیروں کے پلے نکل گیا۔ خیر جیسے گئے ویسے ہی دربار میں آن حاضر ہو گئے۔
خانزماں عرصہ جنگ کا پکا شطرنج باز تھا۔ منعم خاں ابھی اس کے مقابلے پر نہ پہنچا تھا جو اس نے دیکھا کہ بادشاہ بھی ادھر ہی چلے آئے۔ اودھ کا علاقہ خالی ہے۔ اپنے بھائی بہادر خاں کو سپہ سالار کر کے اودھ کو فوج روانہ کی۔ اور سکندر خاں کو اس کی فوج سمیت ساتھ گیا۔ کہ جاو اور ادھر کی طرف ملک میں بد عملی پھیلاو۔ بادشاہ نے سننے ہی چند کہنہ عمل سرداروں کو فوجیں دے کر ادھر کی طرف روانہ کیا۔ میر مغر الملک مشہدی کو ان کا سردار مقرر کیا۔ مگر یہ خلعت ان کے قد پر کسی طرح ٹھیک نہ تھا۔ انہیں حکم یہ دیا کہ بہادر کو روک لو۔بھلا ان سے بہادر کب رکتا تھا۔
ادھر منعم خاں خان دماں کے مقابل پہنچے۔ دونوں قدیم یار اور دلی دوت تھے۔ پیغام سلام ہوئے بی بی سروقد ایک پراتم بڑھیا۔ بابر بادشاہ کے محلوں کا تبرک باقی تھیں ۔ انہیں منعم خاں کو حرم سرا میں بھیجا۔ باہر چند معتبر اور کارواں اشخاص بھیجے۔ حاجی محمد خاں بھی جاکر شامل ہوئے۔ انہیں دنوں میں یہ بھی ہوائی اڑی تھی کہ چند اکبری جانباز اس تاک میں ہیں کہ موقع پاکر خانزماں اور بہادر خاں کا کام تمام کر دیں اس لیے علی قلی خاں کو آنے میں تائل ہوا۔ آخر یہ ٹھیری کہ بوسہ پیغام سے کام نہیں چلتا۔ خانزماں اور منعم خاں مل کر گفتگو کریں اور بات قرار پایا جائے۔ باوجود شہرت مذکور کے اس بات کو علی قلی خاں نے نہایت خوشی سے منظور کیا۔ دونوں کی فوجیں دریائے جوسا کے کناروں پر آ کر کھڑی ہوئیں ۔ ادھر سے خانزماں ، شہر یار گل۔سلطان محمد میر آب آہوئے حرم اپنے غلام کو لے کر کشتی میں سوارہوئے۔ ادھر سے منعم خاں خانخا ناں ،مرزاغیاث الدین علی۔ بایزید بیگ ، میر خاں گلام ،سلطان محمد قبیق (کدہ) کے ساتھ کشتی میں بیٹھ کر چلے۔ سماں دیکھنے کے قابل تھا۔ فوج در فوج اور صف در صف ہزاروں آدمی تھے۔ وارپار گنگا کے کناروں پر کھڑے تماشہ دیکھ رہے تھے۔ کہ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔مزا ہے جو پانی میں بجلیاں چمکتی نظرآئیں ۔ غرض بیچ دریامیں ملاقات ہوئی۔ دل میں جوش سینہ صاف تھا۔ خان زماں سامنے سے دیکھتے ہی کھڑے ہو گئے۔ ہنسے اور ترکی میں کہا۔ کفت لیق سلام علیم ، جوں ہی کشی برابر آئی۔ بے باک دلاور کو وکر خاں خاناں کی کشتی میں آ گئے۔ جھک کر گلے ملے۔ اور بیٹھے۔ پہلے خدمت فروشیاں کیں ۔ پھر رفیقوں کے ظلمو ستم۔ بادشاہ کی بے پروائی۔ اپنی بے یاریو بے مددگاری پرروئے۔ خانخا ناں عمر میں بھی بڑے تھے۔ کچھ داد دیتے رہے ، کچھ سمجھاتے رہے۔ آخر یہ ٹھیری کہ ابراہیم خاں اذبک ہم سب کا بزرگ ہے۔ اور خزانہ اور اجناس گراں بہا اور ہاتھی جو کہ ہر جگہ فساد کی جڑ ہیں ۔ لے کر جائیں ۔ مال حرم میں جا کر عفو تقصیر کی دعا کرے۔ اور تم میری طرف سے حضور میں یہ عرض کرو کہ اس رو سیاہ سے بہت گناہ ہوئے ہیں ۔ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ ہاں چند جانفشانی اور جاں نثاری کی خدمتیں بجا لا کر اس سیاہی کو دھولوں ۔ اس وقت خود حاضر ہونگا۔
دوسرے دن منعم خاں چندا امرا کے ساتھ کشتی میں بیٹھ کر خان زماں کے خیموں میں گئے۔ اس نے آداب بزرگانہ کے ساتھ پیشوائی کی۔ جشن شاہانہ کا سامان کیا۔ دھوم دھام سے مہمانداری کی۔ خواجہ غیاث الدین وہی پیغام لے کر دربار میں گیے۔ وہاں سے خواجہ ۱؎ جہاں ۔ کہ مہمات سلطنت ان کے ہاتھوں پر طے ہوتے تھے۔خانزماں کی تسلی خاطر کے لئے آئے۔ منعم خان نے کہا کہ اب کچھ بات نہیں رہی۔ خانزماں کے ڈیر ے پر چل کر گفتگو ہو جائے۔ خواجہ جہاں نے کہا کہ وہ بے باک ہے۔اور مزاج کا تیز ہے۔ اور وہ پہلے بھی مجھ سے خوش نہیں ، مبادا کوئی بات ایسی ہو جائے کہ پیچھے افسوس کرنا پڑے۔ جب منعم خاں نے بہت اطمینان دیا تو کہا کہ اچھا اس سے کوئی آدمی یرغما میں لیلو۔ خانخا ناں نے یہی کہلا بھیجا۔ وہ دل کا دریا تھا۔ اس نے فوراًابراہیم خاں اذبک اپنے ماموں کو بھیج دیا۔ غرض منعم خان اور صدر جہاں خان زماں کے لشکر میں گئے۔ سب نشیبو فراز دیکھ کر بندوبست پختہ ہوئے۔ دوسرے دن جہاں کابھی ڈر نکل گیا۔ پھر گئے اور ابراہیم خاں اذبک کے ڈیرے پربیٹھ کر باتیں ہوئیں ۔ مجنون خاں قاقشاں وغیرہ سرداروں کوبھی خان زماں سے گلے ملوادیا خاں دماں کے دربار میں چلنے پر بہت گفتگوئیں ہوئیں ۔ اس نے نہ مانا اور کہا کہ ابراہیم خاں ہم سب کا بزرگ ہے۔ اور ریش سفید ہے۔ باہر ہے۔ اندر والدہ جائے اور فی الحال خطا معاف ہو جائے پھر آبدیدہ ہوکر کہا کہ مجھ سے سخت گناہ اور کمال روسیاہی ظہور میں آئی ہے۔ سامنے نہیں جاتا خدمت لائقہ بجا لاونگا۔ اور سیاہی کو دھونگا۔ جبھی حاضر دربار ہونگا۔
دوسرے دن یہ امر تمام اجناس گراں بہا اور اچھے اچھے ہاتھی۔ جنمیں بال سندر اور اچپلہ وغیرہ بھی تھے لے کر دربار کوروانہ ہوئے۔ خانخاناں نے چادر کی جگہ تیغ وکفن ابراہیم خاں کے گلے میں ڈالا۔ وہ سرننگا پاؤں ننگے طورہ چنگیز خانی کے بموجب بائیں طرف سے سامنے لا کر کھڑا کیا۔ اور دونوں ہاتھ اٹھا کر عرض کی خواہی بدار خواہی بکش رائے رائے تست ، خاں خاناں نے عفو تقصیر کی دعائیں کیں ، خواجہ جہان آمیں آمین کہتے گئے۔ اکبر نے کہا کہ خاں خاناں تمہاری خاطر عزیز ہے۔ ہم نے ان کے گناہ سے در گزر کی مگردیکھیے کہ یہ راہ عقیدت پرہتے ہیں یا نہیں ۔ خاں خاناں نے دوبارہ عرض کی کہ ان کی جاگیر کے باب میں کیا حکم ہے۔ فرمایا تقصیر یں معاف کر دیں تو جاگیریں کیا حقیقت ہیں ۔ تمہاری خاطر سے وہ بھی بحال کیں ۔شرط یہ ہے کہ جب تک لشکر اقبال ہمارا ان حدود میں ہے۔ خانزماں دریا پار رہے جب ہم دارلخلافہ میں پہنچیں ۔ تو اس کے وکیل حاضر ہوکر ایوان اعلیٰ سے سندیں ترتیب کروالیں ۔ اور ان کے بموجب عمل کریں ۔ خانخاناں شکر کے سجدے بجا لایا۔ اور پھر کھڑے ہو کر کہا ، دوپشت کے قدیم الخدمت ہونہار جوانوں کی جانیں حضور کے عفوو کرم سے بچ گئیں یہ کام کرنے والے ہیں اور کام کر کے دکھا ئیں گے۔ حکم ہوا کہ ابراہیم خاں کے گلے سے تیغو کفن اتاریں ۔ بادشاہ حرام سرا میں گئے تو وہ عمر نوح سامنے آئی
۱؎ وہی خواجہ امینا دیکھو صفحہ نمبر ۷۲۲
جس کا سان فقط بیٹوں کی آس پر چلتا تھا۔ قدموں پر گر پڑی۔ ہزاروں دعائیں دیں ۔ بیٹوں کی نا اہلیاں بھی کہتی جاتی تھی۔ عفو قصور کی سفارشیں بھی کرتی جاتی تھے۔ روتی تھی اور دعائیں دیتی تھی اس کی حالت دیکھ کر اکبر کو رحم آیا جو کچھ دربار میں کہہ کر آیا تھا۔ اور بہت دلا سا دیا۔ خان زماں کو باہر سے خانخا ناں نے لکھا۔ اند رسے ماں نے بیٹوں کو خوشخبری دی۔ اور لکھا کہ وہ پارہ اور صف شکن وغیرہ ہاتھی اور تحفے تحائف جلد روانہ کر دو۔ ان کی خاطر جمع ہوئی اور سب چیزیں بڑے تحمل کے ساتھ بھیجدیں ۔
امرائے شاہی اور بہادر خاں کی لڑائی
ادھر تومہم طے ہوئی۔ اب ادھر کا حال سنو۔ یہ تو تم سن چکے کہ بہادر اور سکندر خاں کو خانزماں نے اودھ کی طرف بھیج دیا تھا۔ کہ ملک میں خرابی کر کے خاک اڑاو۔ بہادر نے جاتے ہی خیر آباد پر قبضہ کر لیا اور ملک میں پھیل گیا۔ یہ بھی دیکھ چکے کہ ادھر سے ان کے روکنے کے لیے اکبرنے میر معز الملک وغیرہ امرا کو فوج دے کر بھیجا اب ذرا تماشا دیکھو۔ دربار میں تو یہ معاملے ہو رہیں ہیَ وہاں جب بادشاہی لشکر پاس پہنچا تو بہادر خاں جہاں تھا وہیں تھم گیا۔ معز الملک کے پاس وکیل بھیجا۔ حرم سرا میں ا سکی بہن کے پاس عورتیں بھیجیں اور یہ پیغام دیا کہ خانزماں کی منعم خاں کے ذریعے سے عرضو معروض ہو رہی ہیَ ہمارے لئے تم درگاہ بادشاہی میں سفارش کرو۔ کہ خطائیں معاف ہو جائین۔فی الحال ہاتھی وغیرہ جو کچھ ہیں کیل لے جائے گا۔ جب ہم خطاؤں سے پاک، اور تقصیریں معاف ہو جائیں گی تو خود حاضر دربار ہوں گے۔
معز الملک مصر غرور کا فرعون اور شداد بنا ہوا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ جو میں ہوں سو ہے کون؟ آسمان پر چڑھ گیا اور کا نمک حرامو ! تم آب تیغ کے سواپاک نہیں ہو سکتے۔ تمہار ے داغ کو میں آب شمشیر سے دھوونگا اتنے میں لشکر خاں میر بخشی (بادشاہ نے عسکر خاں خطاب دیا۔ لوگوں نے استر خان بنا دیا ) اور راجہ ٹورڈرمل جا پہنچے کہ صلح یا جنگ جو کچھ مناسب سمجھیں فیصلہ کر دیں ۔ بہادر خاں پھربادشاہی لشکر کے کنارے پرآیا۔ معز الملک کو بلایا۔ اور سمجھایا کہ بھائی والدہ اور ابراہیم خاں کو درگاہ میں بھیجا چاہتے ہیں ۔ بلکہ ابتک بھیجدیا ہو گا اور عفو تقصیر کی امید قوی ہے۔ جب تک وہاں سے جواب نہ مل جائے۔ تب تک ہم بھی تلوار پر ہاتھ نہیں ڈالتے۔ تم بھی اس عرصے میں صبر کرو۔ معز الملک تو آگ تھے۔ روجہ رنجک پہنچے۔ جوں جوں بہادر اور سکندر دھیمے ہوتے تھے۔ یہ آگ بگولا ہوئے جاتے تھے۔ اور سوا حرف سخت کے کچھ کہتے ہی نہ تھے۔ وہ بھی آخر بہادر خاں تھے۔ جب ناکام پھرے تو ناچار مرتا کیاو کرتا ، اپنے لشکر میں جاکر کام کی فکر میں لگے۔
وقت ضرورت چو نماند گریز
دست بگیرو سرشمشیر تیز
نواح خیرآباد میں فوج تیار کر کے سامنے ہوئے۔ ادھر سے معز الملک بادشاہی لشکر کو لے کر بڑے گھمنڈ سے آگے بڑھے۔ بہادر خاں اگرچہ اس موقع پر بہت دل شکستہ اور پریشان تھا۔ مگر وہ سینے میں شیر کا دل اور ہاتھی کا کلیجہ لے کر پیدا ہوا تھا۔ فوج جما کر سامنے ہوا۔ دھاوا ادھر ادھر سے برابر ہوا اور دو نو لشکر اس صدمے سے ٹکرائے جیسے دو پہاڑوں نے ٹکرکھائی۔میدان میں محشر برپا ہو گیا۔ بادشاہی فوج نے سکندر کو ایسا ریلا کہ بھاگا۔ پشت پر ایک جھیل تھی۔ کود پھاند کر پار اتر گیا۔ بہت ڈوبے۔ بہت مارے گے۔ اور امرائے شاہی اپنی اپنی فوجوں کو لے کر سب انہیں کے پیچھے دوڑے۔ سکندر تو بھاگا مگر بہادر خاں سد سکندر ہو کر کھڑا رہا۔ اس نے دیکھا کہ معز الملک تھوڑی سی فوج کے ساتھ سامنے ہے۔ باز کی طرجھپٹ کر گرا۔ معز الملک دبان کے بہاو تھے نہ کہ میدان کے میدان کے۔ بہادر نے پہلے ہی حملے میں الٹ کر پھینک دیا۔ شاہ بداغ خاں جمے تھے۔ انہیں گھوڑے نے پھینکا۔ بیٹے نے زور کیا کہ اٹھائے۔ نہ ہو سکا۔ اپنی جان لے کر نکل گیا۔باپ کو ازبکوں کے حوالے کر گیا۔
ٹوڈر مل اور لشکرخاں مدد کے لئے جار ہے تھے۔ شام تک الگ الگ لڑتے رہے۔ رات کو سیاہ چادر کے پردے میں وہ بھی سرک گئے۔ قنوج میں پہنچے۔ اور بھاگے بھٹکے بھی آ کر جمع ہوئے۔ بادشاہ کو عرضی لکھی اس میں حریفوں کے ظلمو ستم کو بڑی آبو تاب سے ادا کیا۔ التجا یہ ہے کہ ایسے نمک حراموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ حق یہ ہے کہ معز الملک کی تلخ مزاجی اور کج اخلاقی۔اور ٹورڈرمل کی سختیوں نے امرائے ہمراہی کو بہت جلا رکھا تھا۔ وہ بھی وقت پر جان بوجھکر پہلو دیگئے۔ ورنہ رسوائی کی نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ پرانے پرانے جانبازجن میں حسین حاں بھی شامل تھے۔ میدان سے ٹلنے والے نہ تھے۔ مرنے اور ٹِنے والے تھے۔
دربار میں ابراہیم خاں تیغو کفن اتار کر خلعت اور ہار پہن چکے تھے۔ علی قلی خاں کے وکیل بھی نقدو جنس ، تحفہ تحائف۔ کوہ پارہ اور صف شکن روانہ دربار کر چکے تھے کہ یہ عرضی پہنچی۔ بادشاہ نے کہا، خیر اب توہم خانخاناں کی خاطر سے خانزماں کے اور اس کے ساتھ اور وں کے گناہ بھی بخش چکے۔ معز الملک اور ٹودرمل چپ چپاتے چلے آئے۔ اور نفاق پیشہ مدت تک آدابو کورنش سے محروم رہے۔ لشکرخاں بخشی گری سے معزول خواجہ جہاں سے مہر کلاں کہ مہر مقدس کہلاتی تھی چھن گئی۔ اور سفر حجاز کو رخصت کیا۔
کم بخت خانزماں پر نحوست کی چپل نے پھر جھپٹا مارا۔ بادشاہاس مہم سے فارغ ہو کر چنار گڈھ کا قلعہ دیکھنے گئے ( اسے قلعہ نہ سمجھنا۔ جنگل کا جنگل بلکہ کوہستان ہے کہ فصیل کے حلقے میں گھرا ہوا ہے ) وہاں شکارکھیلے۔ ہاتھی پکڑے۔ اس میں دیر لگی۔ ملک مذکور کئی برس سے خانزماں کی حکومت میں رہ چکا تھا۔ یا تو بے انتظامی اس کی نہ دیکھ سکا۔ یا بادشاہی اہلکاروں کی بد عملی نہ برداشت کر سکا۔ غرض گنگا اتر کو جونپور۔ غازی پورہ وغیرہ کا انتظام شروع کر دیا اس ارادہ پر کچھ سکندر خاں اذبک نے اکسایا تھا۔ کچھ اس کے دل میں یہ آصف خاں کا معاملہ سن لو۔ ایک وقت تو وہ تھا کہ اس نے مجنون خاں کو خانزماں کی قید سے چھڑایا اور دو نوں فوج لے کر خانزماں کے مقا بل ہو گے۔ جب اہل دربار کے لالچ نے اسے بھی میدان وفاداری سے دھکیل کر نکال دیا۔ل تو وہ جونا گڈھ میں جا بیٹھا۔ اب جو خانزماں کی مہم سے بادشاہ کی خاطر جمع ہوئی تو مہدی قاسم خاں کو اس کی گوشمالی کے لئے بھیجا۔ حسین خاں وغیرہ چند امرائے نامی کو حکم دیا۔ کہ فوجیں لے کر اس کے ساتھ ہوان۔ آصف کو ہر گزاپنے سلیمان سے لڑنا منظور نہ تھا۔ درگاہ بادشاہی میں عفو تقصیر کی عرضی لکھی۔ مگر دعا قبول نہ ہوئی۔ ناچار خانزماں کو خط لکھا۔ اور آپ بھی جلد جا پہنچا خانزماں کے زخم دل ابھی ہرے پرے تھے۔ جب ملا تو نہایت غرور اور بے پروائی سے ملا۔ آصف خاں دل میں پچتایا۔ کہ ہائے یہاں کیوں آیا۔ ادھر سے جب مہدی خاں پہنچے۔ تو میدان صاف دیکھ کر جو نا گڈو پر قبضہ کر لیا۔ اور آصف خاں کو خانزماں کے ساتھ دیکھ کر پہلو بچا لیا۔
یہاں خانزماں آپ تو فرما آخر مان کر بیٹھے۔ آصف خان کو کہا کہ پورب میں جا کر پٹھانوں سے لڑو بہاد رخاں کو اس کے ساتھ کیا۔ وزیر خان آصف کے بھائی کو اپنے پاس رکھا۔ گویا دونوں کو نظر بند کر لیا۔ اور نگاہ ان کی دولت پر۔ وہ بھی مطلب تاڑ گئے تھے۔ دونوں بھائیوں نے اندر اندر پرچے دوڑا کر صلاح موافق کی۔ یہ ادھر سے بھاگا۔ وہ ادھر سے۔ کہ دونوں ملک کر مانک پور پر آجائیں ۔ بہادر خاں آصف کے پیچھے دوڑا۔ جونپورا ور مانکپورکے بیچ میں سخت لڑائی ہوئی۔ آخر آصف خان پکڑے گئے۔ بہاد رخاں اسے ہاتھی کی عمار یمیں ڈال کر روانہ ہوئے۔ ادھر وزیر خاں جونپور سے آتا تھا۔ خبر سنتے ہی دوڑ ا۔ بہادر خاں کے آدمی تھورے تھے۔ اور تھکے ہوئے تھے۔ جو کچھ تھے لوٹ میں لگے ہوئے تھے۔ اس لئے حملے کو روک نہ سکا۔ بھاگ نکلا اور لوگوں سے کہا کہ عماری میں آصف کا فیصلہ کر دیں ۔ وزیر خاں پیش دستی کر کے جا پہنچا۔ اور بھائی کو نکال لے گیا۔ پھر بھی آصف کی انگلیاں کٹیں اور ناک پر زخم آیا۔ انجام یہ ہوا کہ پہلے وزیر خاں حاضر حضور ہوا۔ پھر آصف خاں کی خطا معاف ہو گئی۔
میر مرتضی شریفی
میر سید شریف جر جانی کی اولاد میں تھے۔ ان کی تحقیقاتو تصنیفات نے انہیں علم کے دربار سے فخر نوع بشر ثانی عقل ہادی عشر کا خطاب دلوایا تھا۔ یہ نہایت مقدس اور صاحب فضلو کمال تھے۔ ملا صاحب سال آئیندہ کے حال میں لکھتے ہیں ۔ کہ دلی میں فوت ہوئے۔ اور امیر خسرو علیہ الرحمتہ کے ہمسایہ میں دفن ہوئے۔ قاضیوں نے اور شیخ الاسلام نے حضور میں عرض کی کہ امیر خسرو ہندی اور سنی۔ میر مرتضی ایرانی ہیں اور رافضیج۔ کچھ شک نہیں کہ انہیں اس ہمسائے سے تکلیف ہو گی حکم دیا کہ وہاں سے نکال کر اور جگہ دفن کر دو۔ سبحان اللہ۔ زمانہ کا اور خیالات کا انقلاب دیکھو دعوی بھی ہو گا آخر ملک حضور کا مال ہے۔ میں بھی حضور کا مال ہوں ۔ قدیمی جاں نثار ہوں ۔ اور انتظام ہی کرتا ہوں ۔ تباہ تونہیں کرتا۔ یاروں نے بادشاہ کو پھر چمکا دیا۔ کہ دیکھیے حضور کے حکم کو خاطر میں نہیں لاتا انہوں نے فوراًاشرف خاں میر منشی کو بھیجا کہ جونپور میں جا کر انتظام کر لو۔ خانزماں کی بڑھیا ماں کو قلعہ میں لا کر قید کر دو۔یہاں مظفر خاں کو لشکر اور چھاونی کا انتظام سپرد کیا۔ آپ یلغار کر کے خانزماں کی طرف دوڑے اور سر سوار غازی پور میں جا پہنچے۔ وہ اددھ کے کنارے پر تھا۔ اور بے فکر کاروبار میں مصروف تھا۔ دفعتہ بادشاہ کی آمد آمد کا غل سنا۔ خزانہ ومال کی کشتیاں بھری چھوڑیں اور آپ پہاڑوں میں گھس گیا۔
ادھر بہادر خاں اپنے بہادر دلاوروں کو جونپور پر لے کر آیا کمندیں ڈال کر قلعے میں کود گیا۔ ماں کو نکالا۔ اور میر منشی صاحب کو مضمون کی طرح باندھا اور لے گیا۔ وہ چاہتا تھا۔ کہ لشکر بادشاہی پر گر کر مظفر کو ظفر کی گردن پڑھائے۔ مگر سنا کہ بادشاہ اودھ سے پھرے آتے تھے۔ اس لئے پھر سکندر سمیت دریا پار اتر گیا۔ خانزماں نے اپنے معتبر یعنی میرزا میرک رضوی کے ساتھ پھر خانخاناں کے پاس بھیجا۔ معافی کے دروازہ کی زنجیر ہلائی۔ اور عجزو نیار کے ہاتھوں سے قدم لئے۔ جو عرضی لکھی اس میں یہ شعر بھی تھا ؎
بدیں امید ہائے شاخ در شاخ
کرم ہائے تومارا گرد گستاخ
خانخاناں صلاحو اصلاح کے ٹھیکہ دار تھے۔ انہوں نے میر عبدالطیف قزوینی۔ مخدوم ملک۔ شیخ عبدا لنبی صدر کو بھی شامل کیا۔ سب کو ساتھ لے کر حضور میں حاضرہوا۔ انہوں نے حال عرض کیا۔ آخر قدیمی نمک پر وردہ اور خدمت گزار تھے۔ اگلی پچھلی جاں نثاریوں نے شفاعت کی۔ اکبر نے کہا خطا معاف جاگیر بحال مگرحضور میں آ کر حاضر رہیں ۔ یہ حکم لے کر روانہ ہوئے۔ جبل لشکر کے پاس پہنچے۔ تو خانزماں استقبال کو آیا۔ بڑی تعظیمو تکریم سے لے گیا۔ ضیافتیں کھلائیں ۔ جواب میں عرض کیا کہ حضور بدولتو اقبال دارلخلافہ کو تشریف لیجائیں ۔ دو تین منزل آگے بڑھ کر دونوں غلام حاضر حضور ہوتے ہیں ۔ برسوں سے یہاں ملک داری اور ملک گیری کر رہے ہیں ۔ حساب کتاب کا فیصلہ کو دیں ۔ بزرگان مذکور کو بڑے اعزازو احترام سے رخصت کیا۔ بہت سے تحائف دئے۔ انہوں نے پھر جاکر حضور میں عرض کی۔ یہ بھی قبول ہوئی اور عہدہو پیمان کو قسموں کی زنجیروں سے مضبو ط کیا۔ بادشاہ دارلخلافہ میں داخل ہو گئے۔
آذاد
تدبیر کے بندے ضرور کہے گے کہ حاضر باشی دربار کا مورچہ بہت خوب ہاتھ آیا تھا۔ سپاہی تھے اہلکار نہ تھے۔ اس لئے چالل چوکے۔ یہ کہو کہ دور رہنے میں جو آزاد حکومت کا مزا پڑ گیا تھا۔ اس نے جونپور مانک پور سے الگ نہ ہونے دیا۔ ورنہ موقع یہ تھا کہ جس بادشاہ کے حکموں سے وہ انہیں خراب کر رہے تے۔ اب یہ پہلو میں بیٹھتے اور اس کی تلوار سے حریفوں کے ناک کان کاٹتے۔ چند ہی روز بعد یہ عالم ہوا کہ علمائے سینہ زور میں سے ایک نہ رہا۔ اکبری دربار کا رنگ ہی اور ہو گیا میر فتح اللہ شیرازی ، حکیم ابو الفتح ، حکیم ہمام وغیرہ وغیرہ صد ہا ایرانی تھے۔ اور سلطنت کے کاروبار تھے۔ جو لوگ ایک زمانے میں دب کر نہایت سختی اٹھاتے ہیں ۔ کچھ عرصے کے بعد زمانہ ضرور انہیں اٹھا کر بلند کر تا ہے۔
اکبر یہاں اس جھگڑے میں تھا۔ جو خبر پہنچی کہ کابل میں فساد عظیم برپا ہوا۔ اور مرز احکیم فوج لے کر کابل سے پنجاب کی طر ف آتا ہے۔ سن کر بہت تردد ہوا۔ امرائے پنجاب اس کے سینے پر خاطر خواہ ٹکر مار کر ہٹا سکتے تھے۔ مگر اکبر کو بڑا خیال یہ تھا۔ کہ اگر وہ ادھر سے بھاگا اور ہماری طرف سے مایوس ہوا تو ایسا نہ ہو کہ بخارا میں اذبک کے پاس چلا جائے۔ اس میں خاندان کی بدنامی بھی ہے۔ اور یہ قباحت بھی ہے کہ اگر اذبک اسے ساتھ لے کر ادھر رخ کرے۔ اور کہے کہ ہم فقط حقدار کو حق دلوانے آئے ہیں ۔ قندھار کابل۔ بدخشاں کالے لینا اسے سہل ہے۔ اس لے تمام امرائے پنجاب کو لکھا کہ کوئی حکیم مرزا کا مقابلہ نہ کرے۔ جہاں تک آئے آنے دو۔ مطلب یہ کہ شکار ایسے موقع پر آجائے۔ جہاں سے بآسانی ہاتھ آجائے ادھر خانزماں سے عفو تقصیرپر فیصلہ کر کے آگرہ کی طرف ہٹا۔ حکیم مرزا کا حال دیکھو تتمہ کے حالات میں اور یہ بھی دیکھو کہ اس کی بغاوت نے کتنی دور جا کر گل کھلایا ہے۔
خانزماں نے جب سنا کہ حکیم مرزا پنجاب پر آتا ہے۔ تو بہت خوش ہوا۔ اس واقعہ کو اپنے حق میں تائید آسمانی سمجھا اور کہا ع
خدا شرے بر انگیزو کہ خیر ما درال باشد
جو نپور میں اس کے نام کا خطبہ پڑھا اور عرضی لکھی۔ جس کا خلاصہ یہ تھا کہ ۴۰ ہزار نمک خوار موروثی حضور کے حکم کا منتظر بیٹھا ہے۔ آپ جلد تشریف لائیں ۔ غزالی مشہدی خانزماں کے حضور میں ایک شاعر باکمال تھا اس نے سکہ کاسجع بھی کہہ دیا ؎
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وارث ملک است محمد حکیم
اتنی بات پر صبر نہ کیا جہاں جہاں امرائے بادشاہی تھے۔ فوجیں بھیج کر انہیں گھیر لیا۔ ابراہیم حسین مرزا وغیرہ کو لکھا کہ تم اٹھ کھڑے ہو۔ یہ وقت پھر نہ آئے گا۔ اور خود فوج لے کر قنوج پرآیا۔
اکبر کا اقبال تو سکندر کے اقبال سے شرط باندھے ہوئے تھا۔ پنجاب اور کابل کی مہم کا فیصلہ اس آسانی سے ہو گیا کہ خیال میں بھی نہ تھا۔ چندروز پنجاب میں شکار کھیلتا رہا۔ ایک دن شکار گاہک میں وزیر خاں آصف خاں کا بھائی آیا۔ اور بھائی کی طرف سے بہت عذر معذرت کی۔ اکبر نے اس کی خطا معاف کر کے پھر پنجہزاری کی خدمت دی۔
تیسری فوج کشی
مہم کابل کی تحقیقات سے اکبر کو یقینل ہو گیا تھا۔ کہ یہ منصوبہ خانزماں کا پورا پڑاتا تو تمام ہندوستان ایک آتشبازی کا میدان ہو جاتا۔ اس صورت میں واجب ہے کہ ان دونوں بھائیوں کا پورا تدارک کیا جائے چنانچہ آصف خاں وزیر خاں کو حکم دیا کہ جاو اور کڑہ مانکپور کا ایسا کڑا انتظام رکھو کہ خانزماں اور بہادر خان جنبش نہ کر سکیں ۔ ۱۲ رمضان ۹۷۴ ھ کو لاہور سے کوچ کیا۔ اور خود بھی جھٹ پٹ تلغار کر کے آگرہ پہنچا جنگ آزمودہ امیروں کو فوجوں کے ساتھ روانہ کیا۔ ہراولی حسین خاں کے نام پر ہوئی۔ اس کی سخاوت اسے سدا مفلس رکھتی تھی۔ اب جو ستواس کا صدمہ اٹھا کر آیا تھا تو بہت شکستہ حال ہو رہا تھا۔ معلوم ہوا کہ شمس آباد اپنے علاقے پر گیا ہوا ہے۔ اس لئے قباخاں گنگ ہراول ہوا۔ ۲۶ شوال کو آگرہ سے نکلا۔ سکیٹ مشرق آگرہ میں خبر لگی کی خانزماں نے قنوج سے ڈیرے اٹھائے اور رائے بریلی کو چلا جاتا ہے۔ محمد قلی برلاس اور ٹورڈرمل کو ۶ ہزار فوج دے کر سکندر خاں اذبک کے روکنے کو بھیجا۔ اور آپ مانکپور کو مڑے اور چاروں طرف تیاری اور خبرداری کے فرمان بھیج دے۔ رائے بریلی میں پہنچ کر سنا کہ خانزماں نے سلطان مرزا کی اولاد سے سازش کر لی اور مال وہ کو جاتا ہے کہ ادھر کے علاقے فتح کرے اور کچھ نہ ہو تو شاہان دکن کی پناہ میں جا بیٹھے۔
علی قلی خاں کو یہ خیال تھا کہ جن جھگڑوں میں میں نے اکبر کو ڈالا ہے۔ ان کا برسوں میں فیصلہ ہو گا۔ چنانچہ ایک قلعے پر کسی بادشاہی سردار کو گھیرے پڑا تھا۔ خبر پہنچی کہ اکبر آگرہ میں آن پہنچے۔ اور تمہاری طرف کو نشان لشکر لہراتا چلا آتا ہے۔ ہنس کر یہ شعر پڑھا ؎
سمندر تند زریں لعل اور خورشید راماند
کہ از مشرق بمغرب رفت ایک شب درمیاں ماند
پھر بھی وہ ہمت کا پہاڑ اور تدبیر کا دریا تھا۔ شیر گڈھ (قنوج) اسے مانک پور کو چلا کہ بہادر خاں بھی وہی تا۔ یہ کسی اور سردار کو گھیرے پرا تھا۔ دونوں بھائی گنگا کے کنارے کنارے چل کر سنگروڑ (مانک پور اور آلہ آباد کے بیچ میں ہے شاہ نواب گنج کہلاتا ہے ) کے پاس پل باندھ کر گنگا اتر گئے۔ اکبر نے جب یہ خبریں سنیں ۔ تو یلغار کر کے چلا مگر رستے دو تھے۔ ایک عام شاہ راہ کہ طولانی تھا۔ دوسرا نزدیک تھا۔ مگربیج میں پانی نہ ملتا تھا۔ لوگوں نے حال عرض کیا۔ اور شاہ کو شاہ راہ چلنے کی صلاح دی۔ بلند نظر بادشاہ نے کہا۔ کہ جو ہو۔ سو ہو۔ جلد پہنچنا چاہیے۔ توکل بخدا ادھر ہی سے روانہ ہوا۔ اقبال کا زور دیکھو کہ رستے میں مینھ برسا ہوا تھا۔ جابجا تلاو کے تلاو بھرے ملے۔ اور فوج اس آرام سے گئی کہ آدمی یا جانور کسی کو تکلیف نہ ہوئی۔
غرض شبو روز مارا مارا چلا گیا۔رات کا وقت تھا کہ گنگا کے کنارے پر پہنچا۔ جس کے پار کڑھ مانک پور آباد ہے۔ کشتی ناو کچھ نہ تھی۔ سب کی صلاح یہی تھی کہ یہاں ٹھیر کر اور امرا کا انتظار کریں ، خاطر خواہ سامان سے آگے بڑھنا چاہیے کہ علی قلی خاں کا سامنا ہے۔ مگر اکبر نے ایک نہ سنی۔ بال سندر پر سوار تھا۔ آپ آگے بڑھا اور دریا میں ہاتھی ڈال دیا۔ خدا کی قدرت کا زور۔ گھاٹ بھی ایسا مل گیا۔ کہ دریا پایاب تھا گنگا جیسا دریا اور ہاتھی کو کہیں تیرنا نہ پڑا۔ غرض بہت سے نامی اور جنگی ہاتھی ساتھ تھے اور فقط سو سواروں کے ساتھ پار ہوا۔ اور پچھلی رات چپ چاپ گنگا کے کنارے پر سو کر گذار دی۔ خانزماں کے لشکر میں بہت تھوڑا فاصلہ تھا۔ کہ نواب گنج سے پر کر کڑہ کو دریا کے داہنے کنارے پر گنہ سنگروڑ میں آ گیا تھا۔ صبح ہوئی۔ تو علی قلی خان کی فوج کے سرپر تھا۔ اس وقت آصف خان بھی مسلح اور تیا رفوج لئے آن پہنچا۔ مجنون خاں اور آصف خانو مبدم خانزماں اور اس کے لشکر کی خبریں اکبر کو پہنچا رہے تھے۔ اور حکم یہ تھا کہ پہر میں دو دفعہ قاصد بھیجو۔ اور احتیاط رکھو کہ خانزماں کو خبر نہ و۔ ایسا نہ ہو کہ نکل جائے۔ علی قلی خاں اور بہادر خاں کو بادشاہ کے اس طرح پہنچنے کا سامان گمان بھی نہ تھا۔ یہاں تمام رات ناچ گانا تھا۔ اور شراب عشرت کا دور تھا۔ رنڈیا چھم چھم ناچتی ہیں اور کہتی ہیں ۔ بشکن بشکن۔ مست مغل خماری آنکھیں کھولتے اور کہتے ہاں ۔ بشکن بشکن کہ مبارک شگو نیست ، شکستیم دشمن راع
زویم بر صف رنداں دہرچہ بادا باد
غرض رات نے صبح کی کروٹ لی ستارہ نے آنکھ ماری۔ اور شفق خونی پیالہ بھر کر مشرق سے نمودار ہوئی۔ نور کے تڑکے۔ بادشاہی فوج کا ایک آدمی ان کے خیمےک پیچھے جاکر بہ آواز بلند چلایا کہ مستو بیخبرو! کچھ خبر بھی ہے ، بادشاہ خود لشکر سمیت آن پہنچے اور دریا بھی اتر لئے۔ اس وقت خانزماں کے کان کھڑے ہوئے۔ مگر جانا کہ آصف خاں کی چالاکی ہے۔ مجنون خاں قاقشال کو پھونس پتا بھی نہ سمجھتا تھا۔ کچھ پروا نہ کی۔ خبر دینے والا بھی کوئی بادشاہی ہو خواہ تھا۔ چونکہ فوج بادشاہی بہت کم تھی۔ یعنی تین چار ہزار فوج مرا کی تھی۔ پانسو سوار بادشاہ کے ہمراہ آئے تھے۔ پیچھے پانسو ہاتھی بھی آن پہنچے تھے۔ بہر حال اکثر سردار نہ چاہتے تھے کہ اس میدان میں تلوار چل جائے۔ اس شخص کا مطلب یہ تھا۔ کہ بادشاہ کے آنے کی خبر سن کر خانزماں بھاگ جائے۔ غرض نور کا تڑکا تھا۔ کہ بادشاہی نقارہ پر چوٹ پڑی۔ یہ آواز سن کر اٹھ کھڑے ہوئے اور لشکر کا بندوبست کرنے لگے۔
۹۷۴ھ نو بجے پیر کا دن۔ عید قربان کی پہلی تاریخ تھی۔ منکر وال ۱؎ (سنگر وال) علاقہ الہر آباد پر مقام تھا کہ میدان جنگ میں تلوار میان سے نکلی۔
۱؎بلوک مین صاحب کہتے ہیں سنکر حال کو اس فتح کے سبب سے اب فتح پور کہتے ہیں ایک چھوٹا سا گاؤں کرہ کے جنوب مشرق میں ہے۔ ۱۰۔ ۱۱ میل پر اور دریا سے بہت دور نہیں ۔
دونوں بھائی شیر ببر کی طرح آئے اور اپنے اپنے پرے جما کر پہاڑ کی طرح ڈٹ گئے۔ قلب میں خان زمان قائم ہوا۔ ادھر سے اکبر نے ہاتھیوں کی صف باندھ کر فوج کے پرے باندھے۔ پہلے ہی بادشاہی فوج سے بابا خاں قاقشاں ہر اول کی فوج لے کر آگے بڑھا اور دشمن کی طرف سے جوہر اول اس کے سامنے آیا اسے ایسا دبا کر ریلا کہ وہ علی قلی خان کی فوج میں جا پڑا۔ بہادر خاں دیکھ کر جھپٹا۔ اور اس صدمے سے آ کر گرا کہ بابا خاں کو اٹھا کر مجنون خان کی فوج پر دے مارا۔ اور باوجودیکہ اپنی فوج بے ترتیب ہو رہی تھی۔ دونو کو الٹتا پلٹتا آگے بڑھا۔ دم کے دم میں صفوں کو تہو بالا کر دیا۔ ادھر ادھر چاروں طر ف لشکر میں قیامت برپا ہوئی۔ اور ساتھ ہی قلب کا رخ کیا۔ کہ اکبر امرا کے غول میں وہیں موجود تھا۔ بڑے بڑے سردار اور بہادر جان نثار آگے تھے۔ انہوں نے سینہ سپر ہو کر سامنا روکا مگر کھلبلی پڑ گئی۔
بادشاہ بال سندر ہاتھی پر سوار تھے۔ اور مرزا عزیز کو کہ خواصی میں بیٹھے تھے۔ ان کا خاندان گردو پیش جما ہوا تھا۔ اکبر نے دیکھا۔ کہ میدان کا رنگ بدلا نظر احتیاط ہاتھی سے کود کر گھوڑے پر سوار ہوا۔ اور بہادروں کو للکارا۔اب دونوں بھائیوں نے پہچانا کہ ضرور بادشاہ اس لشکر میں ہے۔ کیونکہ سرداروں میں کوئی ایسا نہ تھا۔ جوا سکے سامنے اس طرح جم کر ٹھہرے۔ اور بندوبست سے جابجا مدد پہنچائے۔ ساتھ ہی ہاتھیوں کا حلقہ نظر آیا۔ اب انہوں نے مرنا دل میں ٹھان لیا۔ اور جہاں جہاں تھے وہیں قائم ہو گئے۔ کیونکہ بادشاہ کا مقابلہ ایک غور طلب امر تھا۔ اسے وہ بھی نہ چاہتے تھے۔ ان بدنصیبوں نے بھی خوب لاگ ڈانٹ سے لڑائی جاری کر رکھی تھی۔ مگرنمک کی مار کا حربہ کچھ اور ہی ضرب رکھتا ہے۔ بہادر خاں کے گھوڑے کے سینے میں ایک تیر لگا کہ چراغ پار ہو کر گر پڑا اور وہ پیادہ ہو گیا۔ بادشاہ کو ابھی تک اس کی خبر نہ ہوئی تھی۔ سب کو بدحواس دیکھ کر خود آگے بڑھا اور فوجداروں کو آواز دی کہ ہاتھیوں کی صف کو علی قلی خاں اپنی جگہ جما کھڑا تھا۔ بار بار بہا در خاں کا حال پوچھتا تھا۔ اور مدد بھیجتا تھا۔ ابھی کچھ خبرنہ تھی کہ دونوں بھائیوں پر کیا گذری کہ اکبری بہادروں کو فتح کی رگ پھڑکتی معلوم ہوئی اور کامیابی کے آثار ظاہر ہونے لگے۔
بات یہ ہوئی کہ ادھر سے پہلے ہیر انند ہاتھی علی قلی خاں کی فوج پر جھکا۔ ادھر سے مقابلے میں رودیانہ ہاتھی تھا۔ ہیر انند نے قدم کاٹ کر اس طرح کلہ کی ٹکر ماری کی درویا نہ سینہ ٹیک کر بیٹھ گیا۔اتفاقا ایک تیر فضا کے تیر کی طرح علی قلی خاں کے لگا۔ دلاور بڑی بے پرواہی سے نکال رہا تھا کہ دوسرا تیر گھوڑے کے لگا۔ اور ایسا بیڈھب لگا کہ ہر گز سنبھل نہ سکا۔ گرا اور سوار کو بھی لے کر گرا۔ ہمراہیوں نے دوسرا گھوڑا سامنے کیا۔ اتنے عرصے میں کہ وہ سوار ہو ایک بادشاہی ہاتھی باغیوں کو پامالل کرتا ہوا بلا کی طرح اس پر پہنچا۔ خانزماں نے آواز دی۔ فوجدار ہاتھی کو روکنا۔ میں سپہ سالار ہوں زندہ حضور میں لیجا۔ بہت انعام پائے گا۔ اس کم بخت نے نہ سنا ہاتھی کو ہول ہی دیا۔ افسوس وہ خانزماں جس کے گھوڑے کی جھپٹ سے فوجوں کے دھوئیں اڑتے تھے۔ اسے ہاتھی روند کر ہوا کی طرح اور طرف نکل گیا۔ اور وہ خاک پر سسکتا رہ گیا۔ اللہ اللہ جس بہادر کو فتحو اقبال ہو اکے گھوڑوں پر چڑھاتے تھے۔ جس عیش کے بندے کو نازو نعمت مخملوں کے فرش پر لٹاتے تھے۔ وہ خاک پر پڑا دم توڑتا تھا۔ جوانی سرہانے کھڑی سر پیٹتی تھی۔ او دلاوری زار زار روتی تھی۔ سارے ارادے اور حوصلے خوابو خیال ہو گئے تھے۔ ہاں خانزماں یہ یہاں کا معمولی قانون ہے۔ تم نے ہزاروں کو خاکو خون میں لٹایا۔ آو بھائی اب تمہاری باری ہے۔ اسی خاک پر تمہیں سونا ہو گا۔
سر لشکر کے مرتے ہی لشکر پریشان ہو گیا۔ فوج شاہی میں فتح کا نقارہ بج گیا۔ اکبر ادھر ادھر کمک دوڑاتا رہا تھا کہ اتنے میں نظر بہادر بہادر خاں کو اپنے آگے گھوڑے پرسوار کر کے لایا۔ اور حضور میں پیش کیا۔ اکبر نے پوچھا ، بہادر چونی ، کچھ جواب نہ دیا۔ اکبر نے پھر کہا۔ اس نے کہا۔ الحمد اللہ علی کل حال۔بادشاہ کا دل بھر آیا بچپن کا عالم اور ساتھ کاکھیلنا یاد آیا۔ پھر کہا بہادر مابشماچہ بد یکردہ بوویم کہ شمشیر برروئے ماکشیدید۔ وہ شرمندہ شرمسار سرجھکائے کھڑا تھا۔ مارے خجالت کے کچھ جواب نہ دے سکا۔ کہا تو یہ کہا کہ الحمد اللہ علی کلی خاں کہ ور آخر عمر دیدار حضرت بادشاہ کہ ماحی گناہاں است نصیب شد۔ آفرین ہے اکبر کے حوصلے کو گنہ بخش کا لفظ سنتے ہی آنکھیں نیچے کر لیں ۔ اور کہا بحفاظت نگہدارید۔ اس نے پانی مانگا۔ اپنی چھا گل میں سے پانی دیا۔
اس وقت تک کچھ خبر نہ ہوئی تھی کہ علی قلی خان کا کیا حال ہوا۔ دولت خواہوں نے سمجھا کہ ایسے شیر بھائی کا قید ہونا علی قلی خاں نہ دیکھ سکے گا۔ قیامت برپا کر ے گا۔ اپنی جان پر کھیلے گا۔مگر اسے چھڑالے جائے گا۔ اس لئے کوئی کہتا ہے بے اطلاع۔ کوئی کہتا ہے اکبرکے اشارے سے شہباز خاں کمبو نے بے نظیر بہادر کا نقش صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ مگر ملا صاحب کہتے ہیں ، کہ شہنشاہ اس کے قتل پر راضی نہ تھے۔
بادشاہ میدان میں کھڑے تھے۔ نمک حرام پکڑے آتے تھے۔ اور مارے جاتے تھے۔ بادشاہ کو بڑا خیال خانزماں کا تھا۔ جوآتا اس سے پوچھتے تھے۔ اتنے میں بابو فوجدار ۱؎ پکڑ آیا۔ اس نے عرج کی کہ میں دیکھتا تھا۔ حضور کے ایکدنت ہاتھی نے اسے مارا ہے ہاتھی اور مہاوت کے پتے بھی بتائے بہت سے ہاتھی دکھائے۔ چنانچہ اس نے نین سکھ ہاتھی کو پہنچانا اور حقیقت میں اس کے ایک دانت تھا۔
اکبر ابتک شبہ ہی میں تھا۔ کہ جو نمک حراموں کے سر کاٹ کر لائے۔ انعام پائے۔ ولایتی کے سر کے لئے اشرفی۔ ہندوستانی کے سر کے لئے روپیہ۔ ہائے کمبخت ہندوستانیو ! تمہارے سرکٹ بھی سستے ہی رہے۔ لشکر کے لوگ بے سرو پا اٹھ دوڑے۔
۱؎؎فوجداری خلیبان کو کہتے ہیں
گوویں بھر بھر کر سر لاتے تھے۔ اور منھیاں بھر بھر کر روپے اشرفیاں لیتے تھے۔ ہر سر کو دیکھتے تھے۔ دکھاتے تھے۔ اور پہچانتے تھے۔ افسوس انہی سروں میں سے خانزماں کا سر بھی ملا کہ اوبار کا سر ہو گیا۔ سبحان اللہ۔ جس سر سے فتح کا نشان جد انہ ہوتا تھا۔ جس سے اقبال کا خود اترتا نہ تھا۔ جس چہرے کو کامیابیوں کی سرخی شگفتہ رکھتی تھی۔ اس پر خوں نے سیاہ دھاریاں کھینچی تھیں ۔ نحوست نے خاک ڈالی تھی۔ کون پہچانے ، سب کو تردد تھا۔ ارزانی مل اس کا خاص اور معتبر دیوان بھی قیدیوں میں حاضر تھا۔ بلایا اور دکھا کر پوچھا۔ اس نے سر کو اٹھا لیا۔ اپنے سر پر دے مارا اور ڈاڑھیں مار مار کر رونے لگا۔ خواجہ دولت کہ پہلے اس کے حرم سرا کا خواجہ سرا تھا۔ وہاں سے آ کر حضور میں ملازم اور پھر دولت خان ہو گیا تھا۔ اس نے دیکھا اور کہا مرنے والے کو عادت تھی کہ ہمیشہ پان بائین طرف سے کھایا کرتا تھا۔ اسی لئے ادھر کے دانت رنگین ہو گئے تھے۔ دیکھا تو ایسا ہی تھا۔
اس بدنصیب پر وہاں یہ گذری تھی کہ نین سکھ تو روند کر چلا گیا۔ وہ نیم جاں پڑ ادم توڑتا تھا۔ کوئی گمنام چھاونی کا چکر یا وہاں جانکلا۔ اور مغل کو سسکتے دیکھ کر سر کاٹ لیا۔ اتنے میں ایک بادشاہی چیلا پہنچا۔ اس نےاس سے چھین لیا۔ اور دھکے دے کر دھتکار دیا۔ آپ آ کر اشرفی انعام لے لی۔ ہائے زمانے کی گردش دیکھتے ہو، یہ اسی سیستانی رستم ثانی کا سر ہے۔ اس پر کتے لڑ رہے ہیں الی کتوں کا شکار نہ کروائے۔ شکار بھی کروائے تو شیرہی کا کروائے۔ نہیں نہیں تیرے ہاں کیا کمی ہے۔ شیر کا پنجہ قدرت دیجو۔ اور دنیا کے کتوں پر شیر رکھیو۔
جب اکبر کو یقین ہو اکہ خانزماں کا بھی کام تمام ہوا۔تو گھوڑے سے اتر کا خاک پر پیشانی کورکھ دیا۔ اور سجدہ شکر بجا لایا۔ تمام اہل تاریخ اس مہم کے خاتمے پر عبارتوں کا زور دکھا تے ہیں ۔ اور کہتے ہیں ۔ یہ فتح کارنامہائے جہاں ستانی سے تھی۔ کہ فقط تائید حضرت زوالجلال۔ک اور تقویت دولتو اقبال سے ظہور میں آئی وغیرہ وغیرہ۔ اگرچہ گرمی بشدت تھی۔ مگر اسی دن بادشاہ الہ آباد میں چلے آئے۔ خانزماں ، بل بے تری ہیبت اور واہ رے تیرا دبدبہ ، مرد ہو تو ایسا ہو۔ آزاد کو تیرے مرنے کا افسوس نہیں ، مرتا تو ایک دن سب کو ہے۔ ہاں اس بات کا افسوس ہے کہ خاتمہ اچھا نہ ہو۔ تو اس سے بھی زیادہ تباہیو بدحالی سے مرتا۔ تیری لاش اس سے بھی سو اخرابو خوارہوتی مگر آقا کی جاں نثاری میں ہوتی تو آب زر سے لکھی جاتی۔ خدا حاسدوں کا منہ کالا کرے جنہوں نے دونون بھائیو نکی سنہری سرخرونی کو روسیاہی کر دیا۔ آزاد بھی ایسے ہی بے لیاقت بد اصالت حاسدوں کے ہاتھ سے داغ داغ بیٹھا ہے۔ پھر بھی شکر ہے کہ روسیاہی سے محفوظ ہے اور خدا محفوظ رکھے۔یہ نا اہل خود کچھ نہیں کر سکتے۔ اور وں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے ہیں اور مورچے باندھتے ہیں ۔ موقع پاتے ہیں تو افسروں سے لڑاتے ہیں ۔ خیر آزاد بھی پروا نہیں کرتا اپنے تئیں خدا کے اور انہیں زمانے کے حوالے کر دیتا ہے۔ ان کے اعمال ہی ان سے سمجھ لیتے ہیں ؎
تو بندکنندہ خود را بروزگار گذار
کہ روزگار ترا چاکر پست کینہ گذار
اتفاق
خواجہ نظام الدین بخشی نے طبقات اکبری میں لکھا ہے کہ میں ان دنوں آگرہ میں تھا۔ ادھر تو مقابلے ہو رہے تھے۔ ادھر لوگ رات دن نئی نئی ہوائیاں اڑا رہے تھے۔ اور پوستیوں افیمیوں کا تو کام یہ ہے۔ ایک دن دو چار دوست بیٹھے ہوئے تھے۔ جی میں آیا کہ لاو ہم بھی ایک پھلجھڑی چھوڑیں مضمون یہ تراشا کہ خانزماں اور بہادر خان مارے گئے۔ بادشاہ نے ان کے سر کٹواکر بھیجے ہیں ۔ دارلخلافہ کو چلے آتے ہیں ۔ چند شخصوں سے ذکر کیا۔ شہر میں یہی چرچا فوراًپھیل ہو گیا۔ خدا کی قدرت کہ تیسرے دن ان کے سر آگرہ میں پہنچ گئے۔ اور وہاں سے دلی اور لاہور ہوتے ہوئے کابل پہنچے ملا صاحب لکھتے ہیں کہ میں بھی اس تجویز میں شامل تھا ؎
بسا فالے کہ ازبا یچہ برخاست
چو اختر در گذشت آں فال شد است
جن کو ان سے فائدے تھے انہوں نے پردرد اور غمناک تاریخیں کیں ؎
چوں خان جہاں ازیں جہاں رفت بباد
بنیاد فلک سر سراز پافتاد
تاریخ وفانش از خرد جستم گفت
فریاد زدست فلک بے بنیاد
دوسری طرف والوں نے کہا۔ فتح اکبر مبارک۔ ایک تاریخ کا مصرع ہے ع
قتل دو نمک حرام بے دیں
اور اس میں ایک کی کمی ہے قاسم ارسلان نے کہی تھی۔ لفظ اور اخیر کو دیکھنا۔ وہی مذہب کا اشارہ ہے آزاد کہتا ہے کہ شیعہ بیرم خاں بھی تھے۔ ان کے لئے ہر شاعر اور ہر مورخ نے سوا تعریف کے زبان نہیں ہلائی۔ یہ انعام ہے اسی بد زبانی کا کہ غیر مذہب کے لئے جو منہ میں آتا تھا کہہ اٹھتے تھے۔ ایک شخص سے محبت رکھنی کچھ اور شے ہے اور بدکلامی اور بے تہذیبی کچھ اور شے ہے۔ اچھا جیسا تم نے کہا تھا ویسا سن لو استاد مرحوم نے کیا خواب کہا ہے ؎
بد نہ بولے زیر گردوں گر کوئی میری سنے
ہے یہ گنبد کی صدا جیسی کہے ویسی سنے
برج علی بچارا۔ اس طرھ سے کیوں گرا۔ اسی بنیاد پر اپنے سر پر آسمان کیوں ٹوٹا۔ اسی بنیاد پر۔ خیر آزاد کو ان جھگڑوں سے کیا غرض ہے بات میں بات نکل آئی تھی کہہ دی ؎
اگر دریافتی بردانشت بوس
دگر غافل شدی افسوس افسوس
بے لاگ تاریخ تو یہ ہوئی ہے۔ کہ دوخون شدہ۔ مگر اس کی بنیاد یہ ہوئی کہ پانچ برس پہلے جب اتکہ خاں کو اوہم خاں نے مارا۔ اور مارا گیا۔ تو کہنے والوں نے کہا تھا کہ دونوں شدب یہ دونوں مارے گئے ھ۔ ۵ ملا صاحب نے کہا۔ دونوں شدہ۔
خانزماں سخی تھا۔ عالی ہمت تھا۔ اور امیرانہ مزاج رکھتا تھا۔ فکر کا تیز اور مزاج کا ذکی تھا علماو شعرا اور اہل کمال کا بڑا قدر دان تھا۔ شہر زمانیہ اسی کا آباد کیا ہو اشہر ہے۔ اور ریلوے کا سٹیشن بھی ہے۔ ۶ کوس غازی پوری سے ہے۔ غزالی مشہدی اپنی بداعمالیو بداطواری کے سبب سے وطن کو بھاگ گیا۔ اور پھر کر دکن میں آیا۔ وہاں تنگ تھا۔ خانزماں نے ہزار روپیہ خرچ بھیجا اور بلا بھیجا۔ ساتھ اس کے رباعی لکھی۔ دیکھنا ہزار کا اشارہ کس خوبصورتی سے کیا ہے ؎
اے غزالی بحق شاہ نجف
کہ سوئے بندگان بیچوں آئی
چونکہ بے قدر بودہ آنجا
سر خود راہگیرو بیروں آئی
الفتی یزدی کہ شاعر تھا اور علم ریاضی میں صاحب کمال تھا۔ خانزماں کے پاس نہایت خوشحالی کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ آپ بھی شعر کہتا تھا کہ عاشق مزاجی کا مصالح ہے۔ سلطان تخلص کرتا تھا اور شعرو شاعری کے جلسے رکتھا تھا۔ جب خانزماں نے غزل کہی جس کا مطلع ذیل میں لکھا جاتا ہے تو ادھر کے اضلاع میں بہت شاعروں نے اس پر غزلیں کہیں ؎
خان زمان کسی اور صاحب طبع نے کہا وہ صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے بھی کہا
باریک چو موئیست میانے کہ تو واری
گفتم کہ گمانیست دہانے کہ تو واری
سر چشمہ خضر است دہانے کے تو واری گویا سر آں موست دہانے کہ تو داری
گفتا کہ یقین است گمانے کہ تو داری ماہی ست دراں چشمہ زبانے کہ تو واری
ملا صاحب کو طرز قدما پسند ہے اس لئے اس زمانے کی شاعری پر طنز کر کے کہتے ہیں ایسی شاعری جس کا زمانہ جاہلیت میں رواج تھا اور اب غنیمت معلوم ہوتی ہے۔ ان دنوں میں اس سے تو بہ نصوح کرنی اچھی ہے خانزماں کے چند شعر لکھ کر اس کا مذاق طبع دکھاتا ہوں ۔
لہ فغانو نالہ بسان جرس مکن اے دل
دلہ صبا بحضرت جاناں بآں زماں کو تودانی
دلہ دلبر ے دارم کہ رویش چوں گلو موسنبل است
دلہ جانا نہ بود مثل تو جان نہ دیگر
اے مغچہ از دست تو پیمانہ نہ نوشم زجور یار شکایت بکس مک اے دل
نیاز مندی من عرض کن چناں کہ تودانی
سنبل پر چین اور افتادہ برروئے گل است
مانند من دل شدہ دیوانہ دیگر مامست الستیمز پیمانہ دیگر
شعراء عصر کے سلسلے میں جو ملا صاحب نے سلطان سبکلی کا حال لکھا ہے اس میں لکھتے ہیں کہ قندھار کے علاقہ مین سبکل ایک گاؤں ہے۔ سلطان وہاں کا رہنے والا ہے۔ لوگ اسے چھپکلی کہتے تھے۔ وہ شرماتا تھا اور کہتا تھا کہ کیاکروں لوگوں نے کیسا کثیف اور مردار نام رکھ دیا ہے خانزماں کا تخلص بھی سلطان تھا اس نے سبکلی کو خلعت گراں بہا کے ساتھ ہزار روپیہ بھیجا اور کہا کہ ملا یہ تخلص ہماری خاطر سے چھوڑ دو۔ اس نے وہ ہدیہ پھیر دیا اور کہا کہ واہ میرے باپ نے سلطان محمد میرانام رکھا ہے۔ میں اس تخلص کو کیونکر چھوڑ سکتا ہوں ۔ میں تم سے برسوں پہلے اس تخلص سے شعر کہتا رہا اور شہرت تمام حاصل کی ہے۔خانزماں نے بلا کر سمجھایا۔ آخر کہا کہ نہیں چھوڑتے تو ہاتھی کے پاؤں میں کچھواتا ہوں اور غصہ ہوکر ہاتھی بھی منگا لیا اس نے کہا زہے سعادت کہ شہادت نصیب ہو جب خانزماں نے بہت دھمکایا تو مولینا علاو الدین لاری خان زماں کے استاد موجود تھے انہوں نے کہا کہ مولینا جامی کی ایک غزل دوا گرفی البدیہہ جواب کہدے تو معاف کر دو اور نہ کہہ سکے تو تمہیں اختیار ہے دیوان موجود تھا۔ یہ مطلع نکلا؎
دل خطت را رقم صنع الہی دارنست
بر سر سا دہ رخاں حجت شاہی دانست
محمد سلطان نے اسی وقت غزل لکھی اس کا مطلع ہے۔
ہر کہ دل را صدف سر الہی دانست قیمت گوہر خود را بکماہی دانست
باوجویکہ کچھ بھی نہیں ۔ پھر خانزماں بہت خوش ہوا تحسینو آفرین کی اور اس سے چند رو چند زیادہ انعام دے کر اعزاز سے رخصت کیا۔ پھر سلطان وہاں نہ رہ سکا۔ خانزماں سے رخصت بھی ہوا اور نکل گیا ملا صاحب کہتے ہیں ۔ حق یہ ہے کہ بے مروتی اسی کی تھی۔ خانزماں جیسا امیر اس انسانیت کے ساتھ تخلص مانگے اور وہ ایسے بزرگوں سے قیل وقال کرے مناسب نہ تھا۔
آزاد
ملا صاحب سے دونوں بھائیوں سے خفا بھی ہیں ۔ تاریخ قتل میں نمک حرام بھی کہا۔ بے دین بھی کہا۔ پھر بھی جہاں خانزماں اور بہادر خاں کا ذکر آیا ہے ان کے کارنامے بیان کرتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لکھتے ہیں اور باغ باغ ہوتے ہیں ۔ اور جہاں بغاوت کا ذکر کیا ہے وہاں بھی حاسدوں کی فتنہ پروازی کا اشارہ ضرور کیا ہے۔ اس کا سبب کیا ہے ان کے اوصاف ذاتی ، نیکی فیض رسانی ، کمال کی قدر دانی ، دلاوری ، شمشیر زنی میں نے خوب دیکھا وصف اصلی میں ایک پر زور تاثیر ہے۔ خواہ اپنا ہو خواہ بیگانہ۔ اپنے حق کو اس کے منہ سے اس طرح کھینچ کر نکالتی ہے جیسے سنار جنتری میں سے تار نکالتا ہے۔
بہادر خاں بھی موزوں طبیعت تھا۔ ملا آصفی کی زمین میں اس کی غزل کا مطلع ہے ؎
آصفی
برما شب غم کار بے تنگ گرفتہ
کو صبح کہ آئینہ مازنگ گرفتہ
بہادر آں شوخ جفا پیشہ بکف سنگ گرفتہ گویا بمن خستہ رہ جنگ۱؎گرفتہ
بہ نشستہ مہ من بہ سر سند خوبی شا ہے کہ جابر سر اور نگ گرفتہ
از نالہ دے بس نکند بے تو بہادر زینساں کہ نے زعمز تو در جنگ گرفتہ
یہ لکھ کر ملا صاحب فرماتے ہیں ۔ ان کا اتنا ہی بہت سے کلام الملوک ملوک الکلام۔ اس کا اصلی نام محمد سعید خاں تھا۔ ہمایوں کے عہد میں بیرم خاں کی مصلحت سے زمینداور کا حاکم رہا۔ اکبری عہد میں خطا معاف ہوئی بیرم خاں کا دور تھا ملتان کا حاکم ہو گیا۔ ۲ جلوس میں مانکوٹ کی مہم میں بلایا گیا۔ نام کی بہادری کو کام کی بہادری سے ثابت کیا۔ پھرملتان گیا اور بلوچوں کی مہم ماری۔ ۳ جلوس میں مال وہ کی مہم پر گیا۔ بیرم خاں کی مہم میں اہل دربار نے اسے لیا اور وکیل مطلق کر دیا۔ چند ہی روز کے بعد اتا وہ کا حاکم کر کے بھیجدیا جس پھرتی کے ساتھ اس نے اپنے بھائی کے کارناموں میں حصہ لیا اس کا تماشا ابھی دیکھ چکے۔ اخیر وقت کا حال بھی دیکھ لیا کہ شہباز خاں کمبوکی کی بے دردی سے کبوتر کی طرح شکار ہو گیا۔ اٹاوہ میں تھے جب ولی بیگ ذوالقدر کا سر بادشاہی قورچی لے کر پہنچا۔ انہوں نے اسے مروا ڈالا۔ خیر خواہوں نے اس خیال سے کہ مبادا بادشاہ کے دل پر ملال آئے انہیں دیوانہ بنا دیا۔ اور اس بہانہ سے بلا ٹل گئی
۱؎ جنگی آدمی تھا شعر میں بھی جنگ ہے۔
منعم خان خان خانان
اس نامور سپہ سالار اور پنج ہزاری امیر کا سلسلہ کسی خاندان امارت سے نہیں ملتا۔ لیکن یہ بات اس سے بھی زیادہ فخر کی ہے۔ کیونکہ وہ اپنی ذات سے خاندان امارت کا بانی اور امرائے اکبر یمیں وہ رتبہ پیدا کیا کہ ۹۷۸ ھ میں جو عبداللہ خاں ازبک فرمانروائے ترکستان کی طرف سے سفارت آئی۔ اس میں خاص منعم خاں کے نام سے علیحدہ تحائف کی فہرست تھی۔ وہ قوم کا ترک اور اس کا اصلی نام منعم بیگ تھا۔ بزرگوں کا حال فقط اتنا معلوم ہے کہ باپ کا نام بیرم بیگ تھا۔ ہمایوں کی خدمت سے منعم خاں ہو کر ان کا اور فضیل بیگ ان کے بھائی کانام بھی سلسلہ تاریخ میں مسلسل ہوا۔ مگر ابتدائی حال میں فقط اتنا ہی معلوم ہوتا ہے۔ کہ کوئی عمدہ نوکر ہے۔ اور جو حکم آقا دیتا ہے۔ اسے پورا کرتا ہے شیر شاہی معرکوں میں ساتھ تھا۔ تباہی کی حالت میں شریک حال تھا۔ وہ مصیبت کا سفر جو سندھ سے جودھ پور تک ہوا۔ اس میں اور اس کی واپسی میں شامل ادبار تھا جب اکبرتخت نشین ہوا تو منعم خاں کی عمر ۵۰ سال سے زیادہ تھی۔ اس عرصے میں جو اس نے ترقی نہ کی اس کاسبب یہ معلوم ہوتا ہے ، کہ وہ سنجیدہ مزاج دور اندیش احتیاط کا پابند تھا۔ اور آگے بڑھنے میں ہمیشہ حکم کا محتاج تھا۔ سلاطین سلف کے زمانے ملک گیری۔ شمشیر زنی اور ہمت کے عہد تھے۔ ان میں وہی شخص ترقی کر سکتا تھا۔ جو ہمت حوصلہ اور دلاوری رکھتا ہو۔ اور اس کی سخاوت رفیقوں کا مجمع اس کے گرد رکھتی ہو۔ ہر کام میں بڑھ کر قدم رکھے اور آگ نکل کر تلوار مارے۔ وہ بھی ان اوصاف کا استعمال خوب جانتا تھا۔ مگر جو کچھ کرتا تھا۔ اپنی جیب سے پوچھ کر اور اعتدال سے اجازت لے کر کرتا تھا۔ اکثر باتوں سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ عزت کو بہت عزیر رکھتا تھا۔ وہاں قدم نہ رکھتا تھا۔ جہاں سے اٹھانا پڑے کسی کے تنزل میں ترقی نہ چاہتا تھا۔ اور تنازع کے مقام میں نہ ٹھیرتا تھا۔ وہاں قدم نہ رکھتا تھا۔ جہاں سے اٹھانا پڑے۔ کسی کے تنزل میں ترقی نہ چاہتا تھا۔ اور تنازع کے مقام میں نہ ٹھیرتا تھا۔ یاد کرو جب بد گویوں کی چغلخوری سے ہمایوں کابل سے یلغار کر کے قندھار پرگئے۔ تو بیرم خاں نے خود چاہا۔ کہ منعم خاں کو اس کی جگہ قندھار میں چھوڑیں لیکن جس طرح ہمایوں نے نہ مانا۔ اسی طرح منعم خان نے بھی منظور نہ کیا۔
کسی کے وقت میں رفاقت کرنی بڑے مردوں کا کام ہے جبکہ ہمایوں سندھ میں شاہ حسین ارغون کے ساتھ لڑ رہا تھا۔ اور لشکر ادبار اور فوج بدنصیبی کے سوا کوئی اس کا ساتھ نہ دیتا تھا۔ افسوس اس وقت منعم خاں نے بھی ایک بدنامی کا داغ پیشانی پر اٹھایا۔ لشکر کے لوگ بھاگ بھاگ کر جانے لگے۔ خبرلگی۔ کہ منعم خاں کا بھائی یقینا اور منعم خاں بھی بھا گئے پر تیار ہیں ۔ ہمایوں نے قید کر لیا۔افسوس کہ یہ شک بہت علد یقین بن گیا۔ اور منعم خاں بھی بھاگ گئے۔ اس عرصے میں بیرم خاں آن پہنچے۔ بادشاہ کو ایران لے گئے ادھر سے پھرے۔ توافغانستان میں یہ بھی پھر آن ملے۔ خیر صبح کو بھولا شام کو گھر آئے تو وہ بھولا نہیں کہلاتا۔
یہ علو حوصلہ اس کا قال تعریف ہے کہ چغل خوروں کی بدگوئی نے ہمایوں کو بدگمان کیا۔ اس نے چاہا کہ قندھار بیرم کاں سے لے کر منعم خاں کے سپر کر دیں ۔ منعم خاں نے خود انکار کیا اور کہا کہ ہندوستان کی مہم سامنے ہے۔ اس وقت حکالم اور احکام کا الٹ پلٹ کر نامناسب مصلحت نہیں ہے۔
۹۶۱ میں ہمایوں افغانستان کا بندوبست کر رہا تھا۔ بیرم خاں قندھار کا حاکم تھا۔ اکبر کی عمر دس گیارہ برس کی تھی۔ ہمایوں نے منعم خان کو اکبر کا اتالیق مقرر کیا۔ اس نے شکرئیے میں جشن شاہانہ ترتیب دیا۔ معہ ہل دربار بادشاہ کی ضیافت کی اور پیش کش ہائے شائیستہ نذر گذارے۔ جیسی اس قوت بادشاہی تھی ویسا ہی جشن شاہانہ ہو گا ویسے ہی پیش کش ہوں گے۔
اسی سنہ میں ہمایوں ہندوستان پر فوج لے کر چلا۔ محمد حکیم مرزا ایک برس کا بچہ تھا۔ اس ستارہ کو ماہ جو جک بیگما سکی ماں کے دامن میں لٹا کر کابل کی حکومت اس کے نام کی بیگمات کوبھی یہیں چھوڑا۔ اور کل کاروبار کا انتظام منعم خاں کے سپر دکیا۔
جب اکبر تخت نشین ہوا۔ تو شاہ الوالمعالی کابھائی میر ہاشم ادھر تھا۔ کھمرو۔ ضحاک۔ غور بند اس کی جاگیر تھے۔ یہاں شاہ نے بد نیتی کے آثار دکھلائے۔ اس باتدبیر سردار نے وہاں میر ہاشم کو لطائف الجبل سے بلا کر قید کر لیا۔ ادھر بادشاہ خوش ہو گئے۔ ادھر اپنے پہلو سے کانٹا نکل گیا۔ تمام افغانستان تھا اور یہ تھے حکومت کے نقار سے بجاتے پھرتے تھے۔
جب ہمایوں ہندوستان کو چلا تھا۔ تو بدخشاں کا ملک مرزا سلیمان کو دے آیا تھا۔ اور ابراہیم مرزا اس کے بیٹے سے بخشی بیگم اپنی بیٹی کی شادی کر دی تھی جب یہاں ہمایوں مر گیا۔ تو مرزا سلیمان اور اس کی بیگم کی نیت بگڑی بیگم ہمایوں کے پر سے کا بہانہ کر کے کابل میں آئی وہ نام کو حرم بیگم تھی۔ لیکن اپنے طنطنے سے سلیمان بلکہ سارے خاندان کو جو رو بناکر ولی نعمت بیگم کا لقب پیدا کیا تھا۔ ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا تھا۔ وہ سنا۔ کابل میں دیکھا کہ منعم خاں ہیں یا بیگمات ہیں تب حالات معلوم کر کے گئی پھر ادھر سے مرزا سلیمان فوج لے کر آئے۔ مرزا ابراہیم اپنے بیٹھ کے ساتھ لائے کہ اس سے ہمایوں کی بیٹی منسوب تھی غرض مرزا نے آ کر کابل کو گھیر لیا منعم خاں نے آمد آمد کی خبر سنتے ہی اکبر کو عرضی کی اور خندق فصیل کی مرمت کر کے قلعہ بند ہو بیٹھا۔ مقتضائے احتیاط لڑائی میدان میں ڈالی۔ ادھر سے اطمینان کا فرمان گیا۔ بدخشی حملے کرتے تھے اند روالے توپو تفنگ سے جواب دیتے اتفاقا بیگمات کے لینے کو اکبر نے چند امیر کچھ فوج کے ساتھ بھیجے تھے۔ یہ ابھی اٹک بھی نہ اتر ے تھے وہاں خبر مشہور ہو گئی کہ ہندوستان سے مدد آ گئی۔ اس زمانے میں علمائے شریعت سے بڑے کام نکلتے تھے مرزا سلیمان گھبرا گیا۔ اس نے قاضی نظام بدخشی کو قاضی خان بنایا تھا۔ بہت سے پیغام سلام سمجھا کر منعم خاں کے پاس بھیجا۔ قاضی صاحب کے پاس مطالبو دلائل کا سرمایہاس سے زیادہ نہ تھا کہ مرزا سلیمان بڑا دیندار۔ پرہیز گار ، خدا پرست بادشاہ ہے۔ طریقتو شریعت کی برکتوں سے فیض یافتہ ہے۔ وہ بھی خاندان تیمور یہ کا چراغ ہے بہترہ کہ اس کی اطاعت اختیار کرو۔ اور ملک سپرد کر دو۔ لڑائی کی قباحتیں بند گان خدا کی خونریزی اور خونریزی کے گناہ دکھا کر بہشتو دوزخ کے نقشے کھینچ دے۔
من قتل نفسا فکانما قتل لناس جمیعا
منعم خان بھی پراتم بڈھے تھے۔ انہوں نے باتوں کے جواب باتوں ہی سے دئے۔ اور باوجود بے سامانی اور تنگدستی کے مہمانداروں اور ضیافتوں اور روشنی میں اس قدر جمعیت اور سامان کے دبدبے دکھائے۔ کہ قاضی خان کی آنکھیں کھل گئیں ۔ اور اصلیت حال اصلا نہ کھلی۔ ساتھی ہی یہ بھی کہا کہ سامان قلعہ داری کافی ووانی ہے۔ ذخیرے برسوں کے لیے بھرے پڑے ہیں لیکن جو باتیں آپ نے فرمائیں ۔ انہی خیالوں سے اب تک اندر بیٹھاہوں ۔ ورنہ جنگ میدان میں کلہ شکن جواب دیتا۔ احتیاط کا سر رشتہ ہاتھ سے دینا سپاہی کا کام نہیں دریا سے بھی کمک روانہ ہوئی۔ اور پیچھے سامان برابر چلا آتا ہے۔ لیکن آپ بھی مرزا کو سمجھائین۔ کہ ابھی تو ہمایوں بادشاہ کا کفن بھی میلا نہیں ہوا۔ ان کی عنایتوں کو خیال کرو۔ کفران نعمت کا داغ نہ اٹھاو۔محاصرہ اٹھاو۔ اہل عالم کیا کہے گئے۔ قاضی صاحب نا امید ہو کر صلح کی طرف پھرے۔منعم خاں بھی مصلحتا راضی ہو گئے۔ مگرایلچی کارواں تھا۔ پہلے شرط یہ کی۔ کہ مرزا کے نام کا خطبہ پڑھا جاوے۔ دوسرے ہماری سر حد بڑھائی جائے۔ منعم خاں نے برائے نام ایک گمنام مسجد میں چند آدمی جمع کروا کر خطبہ پڑھوا دیا مرزا سلیمان اسی دن محاصرہ اٹھا کر چلے گئے۔ نئے علاقے میں اپنا معتبر چھوڑ گئے مکر وہ بھی بدخشاں نہ پہنچے تھے کہ ان کا معتبر ایک ناک دو کان سلامت لے کر پہنچ گیا۔ غرض منعم خاں نے فقط حکمت عملی کے زور سے کابل کو بربادی سے بچا لیا۔
افسوس جب بڈھے شیر نے (منعم خاں ) دور تک میدان صاف دیکھا۔ تو پہلے حملے میں گھر کی بلی کو شکار کیا۔ دولت بابری کے خدمت گذاروں میں خواجہ جلال الدین محمود ایک مصاحب دربار تھے۔ کہ ان کی خوش طبعی کو یاوہگوئی نے بد مزہ کر دیا تھا۔ باوجود اس کے خود نیز طبع۔ آتش دماغ۔ بڑا فخر اس بات کا تھا۔ کہ ہم شاہ قلی ہیں اس گھمنڈ کی سختیوں اور تمسخر کی تیزیوں نے تمام اہل دربا کا ناک میں دم کر دیا تھا۔ خصوصا منعم خاں کہ جلکر کوئلہ ہو رہا تھا۔ اور دربار کاحال بھی معلوم تھا کہ بیرم خاں ناراض ہے۔ ہمایوں کے وقت میں منعم خان کو اتنی طاقت کہاں تھی جو خواجہ سے انتقال لیتے۔ مگر اب کہ کابل میں حاکم با اختیار ہوئے اور جھاڑو گھر کے مالک ہو گئے کچھ آپ سمٹے کچھ فتنہ سازوں نے کمر بندھوائی۔ خواجہ غزالی کے حاکم تھے۔ خان نے انہیں عہدو پیمان کر کے غزنی میں بلایا اور قید کر لیا۔ اسی عالم میں چند نشتر ان کی آنکھ میں لگوائے اور سمجھے کہ بینائی سے معذور ہو گئے۔ انہیں تو اس خیال میں کچھ پرواہ نہ رہی۔ خواجہ بڑے کر امات والے تھے۔ کوئی دم چراتا ہے وہ آنکھیں چرا گئے تھے چند روز کے بعد جلال الدین اپنے بھائی کے پاس بھاگ گئے کہ بنگش کے رستے سے قلات اور کرنٹے سے ہو کر دربار اکبری میں جاپہنچے منعم خاں نے سنتے ہی آدمی دوڑائے۔ پھر بیچا رے کو پکڑوا منگایا۔ بظاہر قید کیا۔ چند روز کے بعد اندر ہی کام تمام کر دیا۔ ایس سلیم الطبع آدمی سے خون ہونا وہ بھی اس بے عزتیو بے مروتی سے کمال افسوس کا مقام ہے۔
جب دربار میں بیرم خاں کی بربادی کی تدبیریں ہو رہی تھیں ۔ تو اہل مشورہ نے اکبر سے کہا کہ جو پرانے پرانے نمک خوار دور نزدیک ہیں انہیں اس مہم میں شامل کر نا ضرور ہے۔ چنانچہ منعم خاں کو بھی کابل سے بلایا تھا۔ اس نے وہاں غنی خان اپنے بیٹے کو چھوڑا۔ اور خیزا خیز لدھیانے کے مقام میں اکبر کو سلام کیا۔ اکبر اس وقت خانخاناں کے تعاقب میں تھا۔ شمس الدین محمد خاں تکہ آگے آگے تھے حضور سے خانخا ناں کے خطاب کے ساتھ وکالت کا منصب حاصل کیا۔ لیکن اس کی نیک نیتی کا ثبوت اس روئداد سے ہو سکتا ہے جو بیرم خاں کے حال میں لکھی گئی۔ کہ جب لڑائی کے بعد بیرم خاں سے پیغام سلام ہونے لگے۔ تو کس بیتابی سے اس سے پاس دوڑا چلا گیا۔
جب خان خاناں کا قصہ فیصل ہو گیا۔ تو منعم خاں خان خاناں تھے اکبر مہم سے فارغ ہو کر آگرہ میں گئے بیرم خاں کا علیشان محل جسک پاؤں میں دریا کا پانی لوٹ لوٹ کر لہریں مارتا تھا۔ منعم خاں کو انعام فرمایا۔ اسے خیال تھا کہ خان خاناں کا عہدہ اور کل اختیارات مجھے ملے گے۔ لیکن پانسا پلٹ گیا۔ اکبر کی آنکھیں کھلنے لگی تھیں ۔ وہ سلطنت کے کاروبار اپنی رائے پر کرنے لگا۔ ماہم سے وکالت کے کاروبار چھن گئے۔ میرا تکہ وکیل مطلق ہو گئے۔ ماہم اور ہام والونکی بھی سخت ناگوار ہوا۔ ادہم خان ماہم کے بیٹے کے دلیں آگ لگیں ہوئی تھی منعم خاں نے اسے بھڑکایا۔ اور شہاب خاں نے تیل ڈالا۔ نوجوان بھڑک اٹھا۔ کوتہ اندیش نے برسر دیوان جلسہ امراء میں آ کر میراتکہ کو قتل کر دیا۔ لیکن جب وہ قصاص میں قتل ہوا تو جو جو اس فتنہ پردازی میں شریک تھے۔ انہیں سخت خطرہ ہوا۔ شہاب خاں کا رنگ زرد ہو گیا۔ منعم خاں بھی گھبرائے۔ اور سنہ ۷ جلوس تھے کہ بھاگے۔ اکبر نے اشرف خاں میر منشی کو بھیجا وہ فہمائش سے مطمئن کر کے لے آئے مگر چند روز کے بعد قاسم خاں میربحر کے ساتھ پھر آگرہ سے بھاگے۔ دوتین آدمی ساتھ لئے۔ بوسہ کے گھاٹ پر کشتی کی سیر کا بہانہ کیا وہاں جا کر مغرب کی نماز پڑھی اور رستے سے کٹ کر الگ ہونے کا بل کا ارادہ کیا۔ رو پڑے ہو کر بجواڑہ میں آئے۔ علاقہ ہوشیار پور میں آ کر کوہ کا دامن پکڑا۔ پہاڑوں پر چڑھتے۔ اور کھڈوں میں اترتے قسمت کی مصیبت بھرتے سروت علاقہ میان دوآب میں جاپہنچے۔ کہ میر محمود منشی کی جاگیر تھا۔ جنگل میں اترے ہوئے تھے۔ وہاں کا شقدر قاسم علی اسپ خلاب۔ سیستانی گشت کرتا ہوا ادھر نکلا۔ وہ انہیں پہنچا نتا نہ تھا۔مگر وضع سے معلوم کیا کہ سردار ہیں کہیں روپوش بھاگے جاتے ہیں ۔ اسی وقت علاقے کو پھرا۔ چند سپاہی اور کچھ گاؤں کے زمیندار ساتھ لے کر گیا اور انہیں گرفتار کر کے لے آیا۔ سید محمود یہار اور عالی ہمت اور سردار عالی شان لشکراکبری کے تھے۔ اس علاقے میں ان کی جاگیر تھی۔ کسی سبب سے اس نواح میں تھے۔ انہیں خبر کی۔ کہ دو شخص امرائے بادشاہی سے نظر آتے ہیں ۔ ادھر سے جاتے ہیں ۔ اور آثارو اطوار سے کوف زدہ معلوم ہوتے ہیں ۔ آپ دیکھیے یہ کون صاحب ہیں یہ آٹھ پہر کے ساتھ رہنے سہنے والے انہوں نے پہچا نا۔ بڑے تپاک سے ملاقاتیں ہوئیَ موقع کو غنیمت سمجھا اپنے گھر لائے۔ تعظیمو تکریم سے رکھا۔ مہمانداری کے حق ادا کئے اور اعزازو کرام سے اپنے فرزندوں اور بھائی بندوں کے ساتھ خود لے کر حضور میں حاضر ہوئے۔
یہاں لوگوں نے اکبر کو بہت کچھ لگایا بجھایا تھا۔ بلکہ یہ بھی اشارہ کیا تھا۔ کہ اس کا گھر ضبط کرنا چاہیے۔ اکبر نے کہا کہ فقط وہم سے منعم خاں نے ایسا کیا ہے۔ وہ نہ جائے گا۔ اور اگر گیابھیو کہاں گیا ؟ کابل ہمارا ہی ملک ہے۔ کوئی ان کے گھر کے گرد پھٹکنے نہ پائے۔ وہ بندہ قدیم الخدمتاس خاندان کاہے۔ ہم اس کا سب اسباب وہیں بھجوا دیں گے۔ جب یہ آئے تو سب کے منہ بندہو گئے۔ بادشاہ نے بہت دلجوئی کی۔ اور وہی مرحمت اس کے حال پر مبذول فرمائی جو کچھ چاہیے تھی۔ وکالت کا منصب اور خان خاناں کا خطاب بحال رکھا۔
۹۷۰ ھ میں منعم خاں نے ایک ہمت دلاورانہ کی اور افسوس کہ اس میں ٹھوکر کھائی۔ محمل تہمید اس کی یہ ہے کہ وہ یہاں تھا۔ اور غنی خاں اس کا بیٹا کابل میں قائم مقام تھا۔ اس نا اہل لڑکے نے وہاں رعایا کو اپنی سختی سے امرا کو نا اہلی سے ایسا تنگ کیا کہ حکیم مرزا کی ماں چوچک بیگم ابھی دق ہو گئی۔ فضیل بیگ منعم خاں کابھائی آنکھیں ۱؎ نہ رکھتا تھا۔ مگرفتنہو فساد کی تاک میں سر تا پا آنکھیں تھا۔ وہ بھی نا اہل بھتیجے کی خود سری سے تنگ تھا۔ اس نے اور اہل خد مت نے بیگم کو بھڑکایا۔ اس کی اور ابو الفتحا سکے بیٹے کی صلاحوں سے نوبت یہ ہوئی۔ کہ ایک دن غنی خاں فالیز کی سیر سے پھر کرآیا۔ لوگوں نے شہر کا دروازہ بند کر لیا۔ وہ کئی دروازوں پر دور آخر دیکھا کہ ہمت کا موقع نہیں ۔ اب قید کا وقت ہے۔ اس لئے کابل سے ہاتھ اٹھا کر ہندوستان کی طرف پاؤں بڑھایا۔ وہاں فضیل بیگ کو بیگم نے مرزا کا اتالیق کر دیا۔اندھے سے سوا بے ایمانی کے کیا ہوتا تھا اس نے اچھی اچھی جاگیریں آپ لیں اور اپنے وابستوں کو دیں ۔ بری بری مرزا کے متعلقین کو دیں ۔ ابو الفتح تحریر وغیرہ کے کام کرتا تھا۔ یہ عقل کا اندھا تھا۔ باپ خود غرضی۔ بد اعمالی۔شراب خوری کے حاشئے چڑھاتا تھا۔ لوگ پہلے سے بھی زیادہ تنگ ہو گئے۔ آخر ابوالفتح دختر رزکی بدولت بزم دغا میں مارے گئے
۱؎ جب ہمایوں کے بھائیوں نے بغاوت کی تو منعم خاں ہمایوں کے ساتھ تھا۔ فضیل بیگ کامران کے ہاتھ آ گیا۔ وہ مردم آزادی کا مشتاق تھا۔ اسے فضیل کو اندھا کر دیا۔
سر کٹ کر نیزے پر چڑھگیا۔ اندھ بھاگا مگر پکڑا آیا۔ اور اتے ہی بیٹے کے پاس پہنچا۔ اب ولی بے کابل کے صاحب اختیار ہوئے۔ یہ پورے ولی تھے۔ انہوں نے اکبر کوبھی لڑکا سمجھا۔ اور خود بھی ہوشاہی کی ہوامیں اڑنے لگے۔ وہاں کے شور شر دیکھ کر اکبر کو یہاں تک خطر ہوا کہ کابل ہاتھ سے نکل نہ جائے۔ منعم خاں کچھ خوبی آبو ہوا سے کچھ جسمانی آسائشوں کی طفیل سے کچھ آزاد انہ حکمرانی کے مزے سے ہمیشہ کابل کی آرزو رکھتا تھا۔ اس لئے اکبر نے حکیم مرزاک اتالیقی اور حکومت کابل اس کے نام پر کر کے ادھر روانہ کیا۔اور کئی امیر اس کی مدد کے لیے فوج دے کر ساتھ کئے منعم خاں کابل کے نام پر جان دے رہے تھے۔ کابلیوں کی سرشوریو سینہ زوری کو ذراخاطر میں نہ لائے۔ دولت حضوری کی بھی قدر نہ سمجھے۔ حکم ہوتے ہی روانہ ہو گئے اور کوچ بہ کوچ منزلیں لپیٹ کر جلال آباد کے قریب جا پہنچے۔ امراکا اور فوج کمک کا بھی انتظار نہ کیا۔
بیگم اور اس کے مشورہ کا روں کو جب یہ خبر پہنچی۔ تو خیال کیا کہ منعم خاں کے بیٹے نے یہاں بہ ذلت اٹھائی ہے۔ بھائی بھتیجے اس خواری سے مارے گئے ہیں ۔ خدا جانے آخر کس کس سے کیا سلوک کرے اس لئے باسمان جمعیت بہم پہنچائی۔ اہل فساد نے مرزا کو بھی فوج کے ساتھ لیا۔ اور مقابلے پر آئے پہلو یہ سوچا کہ اگر ہم نے فتح پائی۔ تو سبحانب اللہ اور شکست پائی تو یہاں نہ رہے گے۔ بادشاہ کے پاس چلے جائے گے غرض بیگم نے ایک سردار کو فوج دے کر آگے بڑھایا۔ کہ قلعہ جلال آباد کا استحکام کرے۔ منعم خاں کو جب یہ خبر پہنچی تو ایک جنگ آزمودہ سردار کو اس کے روکنے کے لیے بھیجا۔ وہ اس عرص میں قلعے کا بندوبست کر چکا تھا اس نے جلال آباد کے میدان میں لڑائی ڈال دی۔ اتنے میں خبر لگی۔ کہ بیگم اور مرزا بھی آن پہنچے۔
منعم خاں کیسے ہی جوشو خروش میں ہوں ۔ مگر اپنی سلامت روی کی چال نہ چھوڑتے تھے جبار بردی ایک سردار بابر کے عہدہ کا تھا۔ کہ اب لباس فقیری میں امیری کرتا تھا۔ وہ بھی سوائے کابل میں منعم خاں کے ساتھ اڑاا جاتا تھا۔ اسے بھیجا۔ کہ مرزا سے جا کر گفتگو کر۔ کشتو خون کی نوبت نہ پہنچے۔ باتوں میں کام نکل آئے۔ اور یہ منتر نہ چلے۔ تولڑائی کل پرڈالے آج ملتوی رکھے کہ ستارہ۱؎ سامنے ہے۔ فوج ہر اول میں ثمر یکہ ۱؎ گھورآ دوڑائے آیا اور کہا کہ غنیم بہت کم ہے۔ ایسی حالت میں لڑائی کل پر نہ ڈالو۔ ایسا نہ ہو وہ ہراساں ہو کر نکل جائے اور بات بڑھ جائے۔ منعم خاں اور حیدر خاں دونوں کابل کے عاشق تھے۔ اور سپاہگری پر مغرور۔ رکابی فوج کی ہمت اور اپنے حوصلے پر گھوڑے بڑھائے چلے گئے۔ اور چار باغ کے پاچ خواجہ رستم کی منزل پر میدان جنگ قائم ہوا۔ خان خاناں جب اپنے اصول سے باہر قدم رکھتے تھے جبھی خط پاتے تھے۔ ان کا سردار جو اہر اول بنکر گیا تھا۔ مارا گیا۔
۱؎ترکوں میں مشہور ہے کہ یلدوز ایک ستارہ ہے۔ لڑائی کے میدان میں جس فریق کے سامنے ہوتا ہے۔ اس کی شکست ہوتی ہے۔ ۲؎ یکہ ایک قسم کے انتخابی اور بہادر سواروں کا رسالہ ہوتا تھا کہ اسے یکہ سواروں کا رسالہ کہتے تھے۔ اکبر کے عہد خوش اعتقادی اور دین الہی وغیرہ کی قیدیں لگا کہ یکونکواحدی کہنے لگے۔ اس میں توحید خاص کا اشارہ تھا۔
اور ایسا سکت کشتو خون ہو اکہ فوج بربا دہو گئی۔ اور انہوں نے شکست کھائی بہت سے ہمراہی کابلیوں سے جاملے۔ نقد جنس ۳۰ لاکھ کا خزانہ اور توشہ خانہ سب کا بلی لٹیروں کو دے کر آپ بحال بناہ وہاں سے بھاگے۔ اور غنیمت ہو اکہ وہ لوٹ پر گر پڑے ورنہ خود بھی شکار ہو جاتے۔
منعم خاں بے ہوش۔ بدحواس پر جھڑے دم نچے پشاور میں پہنچے۔ مدت تک سوچتے رہے۔ آخر اکبر کو سار احال لکھا۔ اور عرض کی کہ بندہ منعم نے نعمت حضوری اور مرحمت بادشاہی کی قدر نہ جانی۔ اس بد اعمالی کی یہ سزا تھی۔ اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ حکم ہو تو مکے کو چلا جائے۔ گناہوں سے پاک ہو گا۔ جب حضور میں حاضر ہونے کے قابل ہو گا۔ یہ التجا قبول نہیں ۔ تو کچھ جاگیر سرکار پنجاب میں مرحمت ہو جائے کہ صورت حال درست کر کے شرف زمین بوس حاصل کروں ۔
منعم خاں کچھ مارے ڈرکے کچھ مارے شرم کے پشاور میں بھی نہ ٹھیر سکا۔ اٹک اتر کر گکھڑوں کے علاقے میں چلاآیا۔ سلطان آدم گکھڑ بڑی آدمیت اور حوصلے سے پیش آیا۔ اور شان کے لائق مہمانداری کی حیران بیٹھ تھا کہ کیا کرے۔ نہ چلنے کورستہ نہ بیٹھنے کو جگہ نہ دکھانے کو منہ ہارے اکبر نے اپنے قدیم الخدمت ملازم کو بڑی تسلی اور دلاسے کے ساتھ جواب لکھا۔ کہ کچھ خیال نہ کرو تمہاری جاگیر سابق بحال ہے اپنے ملازم بدستور علاقوں پر بھیج دو۔ آپ چلے آو۔ عنایات الطاف اسقدر ہوں گے کے سب نقصان پورے ہو جائے گے۔ اور یہ رنج کا مقام نہیں ۔ عالم سپا ہگری میں اکثر ایسی صورتیں پیش آتی ہیں ۔ انشا ء اللہ جو ہرج ہوئے ہیں ۔ سب کا تدارک ہو جائے گا منعم خاں کی خاطر جمع ہوئی۔ دربار میں حاضر ہوئے۔ اور جلد آگرہ کے قلعدار ہو گئے۔ اور کئی سال تک خدمت انہی کے نام پر رہی۔
۹۷۳ھ میں جب کہ اکبر نے علی قلی خاں سیستانی پر فوج کشی کی۔ تو چند رو زپہلے منعم خاں کو فوج دے کر آگے روانہ کیا۔ اور اس نے اپنی سلامت روی اور دونو طرف کی دلسوزی دخیر اندیشی سے کارنمایاں کئے کہ بادشاہ بھی خوش ہو گئے۔ اگرچہ آگ لگانے والے بہت تھے لیکن اس کی کوشش اسی میں عرق ریزی کرر ہی تھی کہ سلطنت کا قدیم الخدمت بربار نہ ہو۔ آخر نیک نیتی کامیاب ہوئی اور مہم کا خاتمہ صلحو صفائی پر ہوا۔ دشمنوں نے اس کی طرف سے بادشاہ کو شبہے بھی ڈالے۔ مگر کچھ اثر نہ ہوا۔
۹۷۵ھ میں جب خانزماں اور بہادر خاں کے خون سے خاک رنگین ہوئی۔ اور مشرقی فساد کا خاتمہ ہوا۔ تو منعم خاں کو دارلخلافہ آگرہ میں چھوڑ گئے تھے۔ اسے بلا بھیجا۔ بڑھاپے میں اقبال کا ستارہ طلوع ہو اتمام علاقہ علی قلی خان کا۔ تمام جونپور۔ بنارس۔ غازی پور۔ چنار گڈھ۔ زمانیہ سے سیکر دریاے جو ساکے گھاٹ تک عطا فرمایا۔ اور خلعت شاہانہ اور گھوڑا دے کر رخصت کیا۔ وہ بڑے حوصلہ اور تدبیر کے ساتھ وہاں حکومت کرتا رہا۔ اور سلیمان کرارانی اور لودی وغیرہ افغانوں کے سردار کو ملک بنگالہ اور اضلاع مشرقی میں افغانوں کے عہد سے حاکم مستقل اور صاحب لشکر تھے۔ انہیں بھی کچھ صلح اور کچھ جنگ کے سامان دکھا کر دباتا رہا اور حق پوچھو۔ تویہی آخری تین برس اس کی عمر دراز کا نچوڑ تھے۔ جسے خانخاناں کے خطاب سے اس کے نام کو تاج دار کر سکتے ہیں ۔ اور یہ بنگالہ کی مہم ہے جس کی بدولت وہ دربار اکبری میں آنے کے قابل ہوا ہے۔ اور سلیمان سے عہد نامہ کر کے اکبر کا سکہ خطبہ جار یکر دیا۔
اکبر چتوڑ کی مہم تھا۔ خانخاناں کو خبر پہنچی کہ زمانیہ پر جو اسد اللہ خاں نمک خوار بادشاہی حکومت کر رہا ہے اس نے سلیمان کرارانی کے پاس آدمی بھیجا ہے۔ کہ تم اس علاقے پر قبضہ کر لو۔ خانخاناں نے فوراًفہمائش کے لیے معتبر بھیجے۔ وہ بھی سمجھ گیا۔ اور قاسم موشکی خان خانان کے گماشے کو علاقہ سپرد کر کے خدمت میں حاضر ہوا افغانوں کا لشکر جو قبضہ کرنے آیا تھا۔ ناکام پھر گیا۔
سلیمان کا وزیر لودھی تھا۔ کہ دریائے سون وکیل مطلق کے اختیار کام کرتا تھا۔ اس نے جب اکبری فتوحات پے در پے لکھیں ۔ اور خانخاناں کو سلیم الطبع صلح جو سنجیدہ مزاج پایا تو دوستی کے رنگ جمائے تاکہ ملک سلیمان آسیب میں نہ آئے۔ چنانچہ نا مہو پیام اور دوستی کی بنیاد اور تحفے تحائف ان پر عمارتیں چننے لگے۔
چتوڑ کے محاصرہ نے طول کھینچا۔ سرنگوں کے اڑنے میں فوج بادشاہی بہت برباد ہوئی۔ سلیمان کے خیالات بدلے۔ یہ خبریں سنکر اپنے آصف کے ذریعے سے منعم خاں کوبلا بھیجا۔ کہ محبت سے ملاقات کر کے بنیاد اتحادکو محکم کریں ۔ خیر خواہوں نے احتیاط پر نظر کر کے روکا۔ مگرنیت دلاور بے تکلف چلا گیا۔ ساتھ چند امرا اور فوج میں کل تین سو آدمی ہوں گے۔ لودی لینے آیا۔ بایزید سلیمان کا بڑا بٹیا کئی منزل پیشوائی کو آیا۔ جب پننہ پانچ چھ کوس رہا تو خود استقبال کو آیا۔ بڑ اعزازو احترام سے ملا۔ پہلے کاخانخاناں نے جشن کر کے اسے بلایا۔ دوسرے دن اس نے مہمانی سلیمانی کر کے انہیں بلایا بڑ ے اعزازو احترام کئے۔ گراں بہار تحفے پیشکش کئے۔ مسجدوں میں اکبری خطبہ پڑھا گیا۔ سکے نے سنہری روہری لباس پہنا۔
سلیمان کے دربار میں دیو سیرت مصاحب بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر تومہم میں مصروف ہے ادھر جو کچھ ہے۔ منعم خان ہے۔ اسے مار لیں تویہاں سے وہاں تک ملک خالی ہے۔ لودھی کو بھی خبر ہو گئی۔ وہی اس صلحو صفائی کا سفیر تھا۔ اس نے سمجھایا کہ ایسا نہ چاہیے۔ مہمان بلا کر دغاکروگے۔ تو خاصو عام ہمیں کیا کہے گے۔ اور اکبر جیسے با اقبال بادشاہ سے بگاڑنا خلاف مصلحت ہے۔ یہ خانخاناں نہ ہو گا اور خانخاناں بنا کر بھیج دے گا۔ ان گنتی کے آدمیوں کو مار کر ہمارے ہاتھ کیا آئے گا۔ اور ہمارے سر پر خود دشمن قوی موجود ہیں ۔ جن کے روکنے کے لیے ہم نے یہ سد سکندر اٹھائی ہے۔ اسے آپ کو گرانا۔ عقل دور اندیش کے خلاف ہے۔ وہ یہ کہتا ہے۔ مگر افغان غل مچائے جاتے تھے۔ منعم خاں کو بھی خبر پہنچی۔ اس نے لودھی کو بلا کر صلاح کی لشکر کو وہیں چھوڑا۔ اور چند آدمیوں کے ساتھ وہاں سے اڑ نکلے۔ جب بڑھیا پری شیشے سے نکل گئی۔ تو دیوزادوں کی خبر ہوئی۔ اپنی بد نے تی پر پچتائے۔ جلسے بیٹھے۔ صلاحیں ہوئیں ۔ آخر بایزید اور لودھی جریدہ خان خاناں کے پاس آئے۔ اور اعزازو احترام کے مراتب طے کر کے چلے گئے۔ خانخاناں گنگا اتر کر تین منزل آئے تھے۔ جو چتوڑ کا فتحنامہ پہنچا۔ پھرتو ان کا ایک زور دہ چند ہو گیا۔ لیکن ان کی سلامت روی نے سلیمان کو مطمئن کر رکھا تھا۔ وہ اپنے حریفوں کے پیچھے پڑا۔ اور سب کو دغاو جفا سے فنا کر دیا۔ مگرچند ہی روز میں خود لقمہ فنا ہو گیا۔
جب کہ داود ملک سلیمان پر قابض ہوا۔ اور تخت پر بیٹھا۔ باپ کا ایک خیال دماغ میں نہ رہا۔ تاج شاہی سر پر رکھا۔ بادشاہی کی ہوا میں اڑنے لگا۔ اپنے نام کا خطبہ پڑھوایا۔ سکہ جاری کیا۔ اکبر کو عرضی تک بھی نہ لکھ ی۔ اور جو دربار اکبر یکے لیے آئین عمل میں لانے تھے۔ سب بھول گیا
اکبر گجرات کو مار کر قلعہ سورت پر تھے۔ کہ پھر خبریں پہنچیں ۔ منعم خاں کو حکم پہنچا کہ داود کو دست کرو یا ملک بہارفوراًفتح کر لو۔ سپہ سالار لشکر جرار لے کر گیا۔ اور داود کو ایسا دبایا کہ اس نے لودھی ان کے قدیم دوست کو بیچ میں ڈال کر دو لاکھ روپیہ نقد اور بہت سی اشیائے گراں بہا پیش کش گذرایں یہ جنگ کے نقارے بجائے گئے تھے۔ صلح کے شادیانے گاتے چلے آئے۔
اکبر جب بندر سورت کا قلعہ فتح کر کے پھرا۔ تو ہمت میں جوانی کا جوشو خروش۔ اقبال کا سمندر طوفان اٹھا رہا تھا۔ فتوحات موجوں کی طرح ٹکراتی تھیں ۔ ٹورڈر مل کر منعم خاں کے پاس بھیجا۔ کہ خود جاکر ملک اور اہل ملک کی حالت دیکھو۔ اور ان کے ارادوں پر غور کرو۔ منعم خاں سے بھی دریافت کرو کہ اس صورت حال کو دیکھ کر تمہاری کیا رائے ہے۔ وہ گیا اور جلد واپس آیا اور جو حالات معلوم کئے تھے سب بیان کئے یہاں فوراًمنعم خاں کے نام آغاز جنگ اور امرا کے لیے روانگی بنگالہ کے فرمان جاری ہوئے۔
داود کی بد نصیبی سے اس کے منافق سرداروں کے ساتھ اس قدر جلد بگاڑ ہوا۔ جس کی امید نہ تھی پیچ تو ہمیشہ سے چلتے تھے۔ اب چند ہاتھیوں پر داود کو لودی سے لڑ ادیا۔ لودی نے ایسے ہی وقتوں کے لئے ادھر راہ نکال رکھی تھے۔ منعم خاں سے مدد مانگی۔ انہوں نے فوراًچند سردار اور ایک فوج معقول روانہ کی۔چند روز کے بعد ان کی تحریریں آئیں ۔ کہ وہ تو داود سے مل گیا۔ اور ہمیں رخصت کر دیا۔ خاں خاناں بڑھاپے کے گریبان میں گردن جھکاے سوچ رہے تھے کہ اب کیا ہو گا۔ اور کرنا کیا چاہیے۔ ساتھ ہی ان کے مخبر خبر لائے کہ لودی کو داود نھے مروا ڈالا۔ یہ ایسے ہی موقع کی تاک میں تھے۔ فوج کشی کرنے میں تھا تو اسی کا کھٹکا تھا۔ فوراًلشکر لے کر پٹنہ اور حاجی پور آئے۔ اب نوجوان کو آنکھیں کھلیں ۔ اور لودھی کی یاد آئی مگر اب کیا ہو سکتا تھا۔
اسپ دولت بزیران تو بود
مہرہ عیش بر مراد تو بود
چوں تو کم تاختی کسے چہ کند
لیک بد یافتی کسے چہ کند
فصیل اور قلعہ پٹنہ کی مرمت شروع کر دی۔ یہاں غلطی بہ کھائی۔ کہ تلوار میان سے نہیں نکلی۔ گولی بندوق میں نہیں پڑی۔ اور قلعہک بند ہو کر بیٹھ گیا خانخاناں نے محاصرہ ڈالا۔ اور بادشاہ کوعرضی کی کہ اس ملک میں لڑائی بے سامان دریائی کے نہیں ہو سکتی۔ ادھر سے جھٹ جنگی کشتیاں ۔ جنگ دریائی کے سامان اور رسد فرواں سے بھر کرروانہ ہوئیں ۔ بڈھا سپہ سالار خود بھی مدت سے تیار یکر رہا تھا۔ اور ادھر ادھر فوجیں دوڑائیں ۔ مگرنہایت احتیاط سے کام کرتا تھا۔ جہاں کچھ بھی خطرہ دیکھتا تھا۔ جرات نہ کرتا تھا فوراًپہلو بچا جاتا تھا۔ روپیہ کی بھی کفایت کرتا تھا۔ ہاں سامان جنگ اور رسد وغیرہ کی ضرورت دیکھتا تو لاکھوں لٹاتا تھا۔ چنانچہ گورکھپور فتح کیا۔ افغانوں کا یہ حال تھا۔ کہ ایک جگہ سے پریشان ہوکر بھاگتے تھے۔ دوسری جگہ اس سے زیادہ جمعیت اور استقلال کے ساتھ جم جاتے تھے۔ وہ سرداروں کو فوج دے کر مقابلے پر بھیجتا تھا اور وقت پر خود بھی پہنچتات تھا مگر ساتھ ملا لینے کی تاک میں رہتا تھا۔
پٹنہ کے محاصرہ نے طول کھینچا۔ خان خاناں نے عرضی کی۔ کہ اگرچہ لڑائی جاری ہے۔ اور جاں نثار حق نمک ادا کر رہے ہیں ۔ مگر برسات نزدیک ہے۔ جتنا جلد فیصلہ ہو اتنا ہی مناسب ہے اور جب تک حضور نہ آئیں یہ آرزو نہ بر آئے گی۔ بادشاہ نے اسی وقت ٹوڈرمل کو روانہ کیا۔ اور مہمات اطراف کا بندوبست کر کے حکم دیا کہ لشکر تیار ہو۔اور اس سفر کی مسافت دریا میں طے ہو۔ لشکر آگرہ سے خشکی کے رستے روانہ ہوا۔ اور آپ معہ بیگمات اور شہزادے ہائے کا مگا را اور امراے باوقار کشیتوں پر سوار ہوئے۔ بادشاہ جوان اقبال جو ان ارکان دولت جوان ابو الفضل فیضی ملا صاحب انہی دنوں دربار میں پہنچے تھے فتحو اقبال اشارے کے منتظر۔ عجب شانو شکوہ سے چلے۔ دریا میں عیش کا دریا بہا جاتا تھا۔ اس سواری کاتماشہ دیکھنا ہو توملا صاحب ۱؎ کے حال میں دیکھو۔ کہ اکبر بلکہ خاندان چغتائی میں کسی کو ایسا موقع نصیب نہ ہوا ہو گا۔
منعم خاں ہر طرف تدبیر کے گھوڑے دوڑاتے تھے۔ اور افغانوں کو ملاتے تھے۔ جو قابو میں نہ آتے تھے انہیں دباتے تھے۔ ان کے لشکر کو بڑی مصیبت پڑتی۔ مگر حسین خاں پنی جو ادھر سے آ کر ملا تھا۔اس سے یہ نکتہ ہاتھ آیا۔ کہ برسات میں دریا بہت چڑھے گا۔ اس لئے پن پن کا بند توڑ دینا چاہیے۔ کہ پانی گنگا میں جا گرے۔ یہ بند استاد نے اسی غرض سے باندھا تھا۔ کہ پانی قلعے کے گرد آجائے غنیم آئے یہاں تو ٹھیرے نہ سکے۔پٹنہ میں حاجی پور سے رسد برابر پہنچ رہی تھی۔ چاہا کہ پہلے حاجی پور کو فتح کر لیں ۔مگر فوج ایسی وافر نہ تھی۔ اس لیے ارادہ رہے گا۔
دیکھو صفحہ نمبر۴۳۴
داود نے بھی بند کی حفاظت کے لئے بڑی احتیاط سے فوج رکھی تھی۔ مگر مجنون خاں رات کی سیاہ چادر اوڑھ کر اس پھرتی سے کام کر آیا کہ نیند کے مستوں کو خبر نہ ہوئی۔ وہ شرم کے مارے ایسے بھاگے کہ داود کے پاس تک نہ جاسکے۔ آوارہو سر گرداں گھوڑا گھات پہنچے۔
بادشاہ منزل بمنزل خشکیو تری کی سیر کرتے۔ شکار کھیلتے چلے جاتے تھے۔ ایک دن داس پور کنار گنگا پر سرسول تھی۔ کہ اعتماد خاں خواجہ سرا لشکر گاہ سے پہنچا۔ لڑائی کا حال عرض کیا۔ اور اس کا بیان سے غنیم کا نہایت زور ظاہر ہوا۔ میر عبد الکریم اصفہانی کوبلا کر سوال کیا۔ انہوں نے حساب کر کے کہا ؎
بزودی اکبر ازبخت ہمایوں ن
برد ملک از کف داود بیروں
بلکہ جب بادشاہ فتح پور سے آگرہ میں آ کر سامان روانگی کر رہے تھے۔ اسی وقت میرنے یہ حکم لگایا تھا؎
گرچہ باشد لشکر جرار بے حدو شمار
لیک باشد فتحو نصرت در قدوم شہریار
شیر پور پر ٹورڈرمل بھی حاضر ہوئے۔ اور مہر مورچے کا حال مفصل بیان کیا۔، منعم خان کی طرف سے حضوری کے باب میں عرض کی۔ فرمایا کہس سے زیادہ استقبال نہ کریں ۔ کہ محاصرے کا مدار انہی پر ہے۔ سب امرا اپنے اپنے مورچے پر قائم رہیں ۔ ٹورڈرمل رات ہی رات رخصت ہوئے۔ یہ سفر دو مہینے دس دن میں ختم ہوا۔ کوئی نقصان ایسانہیں ہوا۔ کہ قابل تحریر ہو۔ البتہ چند کشتیاں طوفان گرداب میں آ کر بتا سہ کی طرح بیٹھ گئیں ۔ جب بادشاہ چھاونی کے سامنے پہنچے۔ توخانخاناں نے بہت سی کشتیاں اور نواڑے سامان آرائش کے ساتھ جنگی آتش بازی سے سجائیں خود استقبال کو چلا۔ توپ خانوں پر گولہ انداز قواعد اور نظام کے ساتھ بیٹھے۔ رنگ رنگ کی بیرقیں لہرا تی بڑی شکوہ شان سے آیا۔ اور رکاب کو بوسہ دیا حکم ہوا تمام توپوں کو مہتاب دکھا دو۔ توپوپخانوں نے بھی اس زمانے سے سلامی تاری۔ کہ زمین میں بھونچال آ گیا۔ اور کوسوں تک دریا دھواں دھار ہو گیا۔ نقاروں کاغل۔ دماموں کی گرف۔ کرناکی کڑک۔ قلعے والے حریان ہو کر دیکھنے لگے کہ قیامت آ گئی۔ چھاونی پنچ پہاڑی پر تھی۔ کہ دریا سے اس طرف ہے۔ بادشاہ منعم خاں ہی کے ڈیروں میں آئے۔ اس نے بڑی طمطراق سے آرائش کی تھی۔ سونے کے طبق جواہر اور موتیوں سے بھر کر کھڑا ہوا۔ لپ بھر بھر کر نچھاور کرتا تھا اور کہتا تھا ؎
کلاہ گوشۂ دہقان بہ آسمان رسید
کہ سایہ برسرش افگند چوں تو سلطانے
نفیس تحائف۔ گراں بہا جواہر نذر گذرانے۔ کہ حدو حساب سے باہر تھے پرانے پرانے امیر خدمتگار بابر ینئے نئے نوجوان جاں نثار اکبر یکہ مہینوں ہوئے خدمت سے محروم تھے۔ سلینوں میں جوش وفا۔ دلوں میں شوق۔ منہ میں دعا۔ بچوں کی طرح دوڑے آئے۔ جھک جھک کر سلام کرتے تھے۔ اور دل شوق بندگی کے مارے قدموں میں لوٹے جاتے تھے ؎
کیا تڑپنا دل مضطر کا بھلا لگتا ہے
جب اچھلتا ہے ترے سینے سے جا لگتا ہے
اکبر ایک ایک کو دیکھتا تھا۔ نام لے لے کر حال پوچھتا تھا۔ اور نگاہیں کہتی تھیں کہ دل میں وہی محبت لہراتی ہے۔ جو ماں کے سینے سے دودھ بن کر پیار ے بچوں کے منہ پر ٹپکتی ہے۔ غرض سب اپنے اپنے خیموں اور مورچوں کو رخصت ہوئے۔
دوسرے دن بادشاہ سوار ہوئے۔ اور مورچوں پر پھر کو قلعے کا ڈھنگ اور لڑائی کا رنگ دیکھا یہی صلاح ہوئی۔ کہ پہلے حاجی پور کا فیصلہ کیاجائے پھر پٹنہ کا فتح کر لینا آسان ہے۔ چنانچہ خان عالم کو چند سرداروں کے ساتھ تعینات کیا۔ خان خانان نےا یک ایلچی داود کے پاس بھیجا تھا۔ اور بہت سی نصیحتیں وصیعتیں کہلا بھیجی تھیں جن کا خلاصہ ہے کہ خان فرزند ابھی تک اختیار تمہارے ہاتھ میں ہے۔ اپنی صورت حل کو دیکھا۔ اکبری اقبال کو سمجھو۔ اتنی جانتیں برباد ہوئیں بہتر ہے کہ اور خون نہ ہوں ۔ مال و ناموس خلائق پر رحم کرو۔ جوانی اور سرخوشی کی بھی حد ہوتی ہے۔ بہت کچھ ہو چکا اب بس کرو کہ عالم کی تباہی حد سے گزر چکی ہے۔ اس دولت خداداد کے دامن سے اپنی گردنیں کیوں نہیں باندھ دیتے کہ سب مصلحتیں پوری ہو جائیں ۔ لڑکا سرتا تھا۔ اس نے بہت سوچ سوچ کر ایلچی کورخصت کیا۔ اور اپنا معتبر ساتھ کیا۔ چنانچہ وہ بھی اسی دن حاضر حضور ہوا۔ خلاصہ جواب یہ کہ حاشاوکلا سرداری کا بار اپنے سر پر لینے کی خوشی نہیں ۔ مجھے لودی نے اس بلا میں ڈالا۔ اور وہ اس کی سزا کو پہنچا۔ اب عقیدت بادشاہی میرے دل پر چھا گئی ہے۔ جتنی جگہ جس جگہ ملے قناعت اور سرمایا سعادت ہے۔ خورد سالی اور مستی جوانی میں یہ حرکت ہو گی۔ کہ منہ نہیں دکھا سکتا۔ اور جب تک کوئی خاطر خواہ خدمت کر کے سر خرو نہ ہوں ۔ حاضر نہیں ہوا جاتا۔
بادشاہ سمجھ گئے کہ لڑکا چالاک ہے اور نیت درست نہیں ۔ ایلچی سے کہا کہ اگر داود صدق دل عقیدت رکھتا ہے توابھی چلائے۔ یہاں انتقام کا کبھی خیال نہیں ہوا۔ اگر نہیں آنا تو تین صورتیں ہیں (۱) یاتو وہ ادھر سے آئے۔ ہم ادھر سے آتے ہیں ایک ادھر کا سردار ادھر آجائے۔ اور ایک ادھر کا سردار ادھر جائے۔ دونوں لشکروں کو روکے رہیں کہ کوئی اور دلاور باہر نہ جائے پائے۔ ہم دونوں بخت آزمائی کے میدان میں کھڑے ہیں ۔ اور جس حربہ سے وہ کہے قسمت کے ہاتھوں سے لڑائی کا فیصلہ کر لیں (۲) یہ نہیں تو ایک سردار جس کی قوت اور دلاوری پر اسے پورا بھروسا ہو۔ ادھر سے اور ایک ادھر سے نکلے۔ جو فتح پائے اس کے لشکر کی فتح (۳) اگر اس فوج میں ایسا کوئی نہ ہو۔ تو ایک ہاتھی ادھر کالو اور ایک ادھر کا لو اور لڑا دو۔ جس کا ہاتھی جیتے اس کی فتح۔ وہ ایک بات پر راضی نہ ہوا۔ بادشاہ نے ۳ ہزار سوار جرار عین طوفان آب میں کشتیوں پر سوار کئے۔ قلعہ گیری کے اسبابز بنورک۔ رہکلے۔ بان۔ جزائل۔ توپ تفنگ۔ عجیبو غریب حربے اور بہت سا میگزین دیا۔ اور یہ سب سامان اس دھوم دھامک اور آرائشو نمائش سے رومو فرنگ کے باجوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ کہ کان گونجتے تھے اور دل سینوں میں جوش مارتے تھے۔ بادشاہ خود پہاڑی پر چڑھ گئے اور دوربین لگائی۔ میدان جنگ گرم تھا۔ اکبری بہادر قلعہ شکن حملے کر رہے تھے۔ اور قلعہ والے جواب دے رہے تھے۔ قلعے کی توپوں کے گولے اس زور سے آتے تھے۔ کہ تین کوس پر سرا پردہ تھا۔ بیچ میں دریا بہتا تھا اور وہ دوسروں پر سے جاتے تھے۔ جاں نثاروں نے سن لیا تھا۔ کہ جوہر شناس ہمارا چشم دور بیں سے دیکھ رہا ہے۔ اسی طرح جان توڑ کر دھاوے کرتے تھے۔ کہ بس ہو۔ تو گولا بنیں اور قلعے میں جاپڑیں ۔ یہاں سے لشکروں کے ریلے دکھائی دیتے تھے۔ آدمی نہ پہنچا نے جاتے تھے۔ بات یہ تھی کہ چڑھاوکے مقابل سے پانی کا سینہ توڑ کر کشتیوں کو لے جانا سخت محنت اور دیر چاہتا تھا۔ مگرپرانے ملاحوں نے خان عالم کی رہنمائی کی۔ بڑے بڑے دلاور سردار ، سورما سپاہی چن کر کشتیوں پر سوار کئے۔ کچھ دن باقی تھا۔ کہ ملاحوں نے چڑھاو کے سینے پر کشتیوں کو چڑھانا شروع کیا۔ پانی کی چادر اوڑھ لی اور منہ پر دریا کا پاٹ لپیٹا۔ راتوں رات ایک ایسی نہر میں لے گئے۔ کہ عین حاجی پور کے نیچے آ کر گرتی تھی پچھلی رات باقی تھی۔ کہ بیڑا یہاں سے چھوٹا۔ صبح ہوتے جس غل سے قلعہ والے اٹھے۔ وہ شور قیامت تھا۔ سب گرداب حیرت میں ڈوب گئے۔ کہ اتنی فوج کدھر سے آئی اور کیونکر آئی۔ انہوں نے بھی گھبرا کر کشتیاں تیا رکیں ۔ اور مقابلے پر پہنچے کہ طوفان کوآگے بڑھنے دیں ۔ پہلے افسرپوں اور بندوقوں نے پانی پر آگ برسائی۔ لڑائی بہت زور پر تھی۔ اور فی الحقیقت اس سے زیادہ جان لڑانے کا وقت کونسا ہو گا۔
عصر کا وقت تھا۔ کہ اکبری شفقت کا دریا چڑھاو پر آیا۔ بہت سے بہادر انتخاب کئے۔ کہ کشتیوں پر سوار ہو کر جائیں ۔ اور میدان جنگ کی خبرلائیں قلعہ والوں نے دیکھ کر اوپر سے گولے برسانے شروع کئے۔ اور اٹھارہ کشتیاں ان کے روکنے کو بھیجدیں بیچ منجدھار میں ٹکرہوئی۔دیکھ گئے تھے۔ کہ بادشاہ ہمارا دیکھ رہا ہے۔ دریاکے دھوئیں اڑائے اور آگ برساتے پانی پر سے ہوا کی طرح گزر گئے۔ حریف دیکھتے ہی رہ گئے پھر بھی چڑھاو کی چھاتی توڑ کر جانا کچھ آسان نہ تھا۔ اور کمک کو غنیم نے دریا میں روک رکھا تھا۔ دور ہی سے مقام جنگ پر گولے مارنے شروع کئے۔ ان کے گولوں نے غنیم کی ہمت کا لنگر توڑ دیا۔ اور کشتیاں ہٹانی شروع کیں ۔ اب کمک کے ملاح پہلو کاٹ کر چلے۔ اگرچہ قلعے سے گولے پڑنے شروع ہوئے۔ مگر یہ بھاگا بھاگ ایک موقع کے گھاٹ پر جا پہنچے۔ اور وہاں سے کشتیوں کو چھوڑا کہ تیر کی طرح سیدھی معرکہ جنگ پر آئیں ۔ بادشاہی فوج کناروں پر اتری ہوئی تھی اور سینہ بہ سینہ لڑائی ہو رہی تھی۔ افغانی سرداروں نے کوچہ بندہ کر کے بھی لڑائی ڈالی۔ مگرتقدیر سے کون لڑسکے۔ خلاصہ یہ کہ حاجی پور فتح ہو گیا۔ اور بادشاہی فوج قلعے پر قابض ہو گئی۔
اس فتح سے داود کا لوہاٹھنڈا ہو گیا۔ باوجودیکہ بیس ہزار جرار اور جنگی ہاتھی مست بے شمار اور توپ خانہ آتش بار ساتھ تھا۔ رات ہی کو کشتی میں بیٹھا اور پٹنی سے نکل کر لوگوں کوبھاگ گیا۔ سر ہر بنگالی جس کی صلاح سے لودھی کو مار کر بکر ماجیت خطاب دیا تھا۔ اس نے کشتیوں میں خزانہ ڈالا اور پیچھے پیچھے روانہ ہوا۔ گوجر خاں کرارانی جس کا رکن الدولہ خطاب تھا۔ جو کچھ اٹھا سکا اٹھایا۔ وہ ہاتھیوں کو آگے ڈال کرخشکی کے رستے بھاگ گیا۔ ہزاروں آدمی کی بھیڑ دریا میں کود کو دپڑی اور طوفان اجل کے ایک جھکولے میں ادھرسے ادھر پہنچی۔ ہزار در ہزار آدمی گھبرا گھبرا کر برجوں اور فصیلوں پر چڑھ گئے۔ اور وہاں سے کود کر گہری خندق کابھراو ہو گئے۔ بہتیرے سے کوچہو بازار میں ہاتھی گھوڑوں کے نیچے پامال ہو گئے۔ ویران طیران جب دریائے پن پن پر پہنچے توگوجر خاں نے ہاتھیوں کو آگے ڈالا اور پل سے اتر گیا۔ بھیڑ کایہ عالم تھا۔ کہ پل بھی بوجھ نہ اٹھا سکا۔ آخر ٹوٹ گیا۔ بہتیر سے نامی گرامی افغان تھے۔ کہ اسباب اور ہتھیار پھینک ننگے پانی میں گرے اور گرداب اجل میں چکر مارکر بیٹھ گئے۔ سر تک نہ نکالا۔ پچھلا پہر تھا کہ خانخاناں نے آ کر خبردی۔ بہادر بادشاہ اسی وقت تلوار پکڑ کر اٹھ کھڑا ہوا۔ خانخاناں نے عرض کی۔ کہ صبح کو حضور اقبال کا قدم شہر میں رکھیں ۔ کہ خبر بھی تحقیق ہو جائے اور احتیار کی باگ بھی ہاتھ میں رہے اکبر شعاع آفتاب کے ساتھ دہلی دروازے کے رستے پٹنہ میں داخل ہوا۔ اور نظر عبرت سے داود کے محلوں کو دیکھا۔ تاریخ ہوئی۔ فتح بلا پٹنہ۔ مگر دوسرا نگینہ نگیں سلیمان ہے۔ع
کہ ملک سلیماں زاوود رفت
خلوت کے چمن میں حکم ہوا۔ مشورت کی بلبلیں آئیں کہ بنگالہ کے لئے کیا صلاح ہے۔ بعض کا زمرد ہواکہ برسات میں ملک مقبوضہ کا بندوبست ہو۔ جاڑے کی آمد میں بنگالی پر خونریزی سے گلزار کا خاکہ ڈالا جائے۔ بعض نے نغمہ سرائی کی کہ غنیم کو دم نہ لینے دو۔ اڑجائیں اور چھری کٹاری ہو جائیں کہ یہی بہار ہے۔ فتح کے گلچین اور سلطنت کے باغبان نے کہا کہ ہاں یہی ہانک سچی ہے۔ ساتھ ہی خاں خاناں نے التجا کی۔ اس واسطے اسی کو مہم سپرد ہوئی۔ چنانچہ دس ہزار لشکر خونخوار۔ امرا۔ بیگ اور بیگچے سب کمک کے لئے ساتھ دینے۔ اور سپہ سالاری منعم خاں کے نام پر قرار پائی۔ کشتیاں اور آتش خانے جو ساتھ آئے تھے۔ سب عطا ہوئے۔بہار کا ملک اس کی جاگیر ہوا۔ بعد اس کے جاں نثاروں اور وفاداروں کو جاگیریں اور انعام خلعتو خطاب ہر ایک کی خدمت درجے کے لائق دے کر آپ دریا کے رستے آئے تھے۔ اسی رستے شادیانے بجائے فتح کے بادبان اڑتے خوشی کی لہریں بہاتے دارلخلافہ کو روانہ ہوئے۔
سالہا سال سے وہ ملک افغانستان ہو رہا تھا۔ داود سراسیمر ہو کر بنگالہ کے رخ بھاگا۔ خان خاناں اور ٹورڈرمل چھاونی ڈال کر ٹانڈہ میں بیٹھے۔ ٹانڈہ گورکے مقابل میں گنگا کے داہنے کنارے پر ہے اور بنگالہ کا مرکز ہے۔ ادھر ادھر سرداروں کو پھیلا دیا اور وہ جابجا لڑتے تھے۔ افغان شکستیں کھاتے تھے۔ مضبوط اور مستحکم مقاموں کو چھوڑتے تھے اور جنگلوں میں گھس جاتے تھے۔ پہاڑوں پر چڑھ جاتے تھے۔ ایک جگہ سے بھاگ جاتے تھے۔ دوسری جگہ جم جاتے تھے۔ کہیں بھاگتے تھے۔ کہیں بھگا تے تھے۔چنانچہ اول سورج گڈھ فتح ہوا۔ پھر منگیر مارا۔ ساتھ ہی بھاگل پور اور پھر کھل گاؤں لیا۔ گڑھی باوجود قدرتی استحکام کے لیے جنگ ہاتھ آئی۔ وہ ملک بنگالہ کا دروازہ ہے۔ اس کے ایک پہلو کو پہاڑ نے دوسرے کو پانی نے مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے دو طرف سے دبا کر ایسا تنگ کیا کہ بے جنگ ہاتھ آ گیا۔ خان خاناں کی جاگیر پہلے بہار میں تھی اب بنگالہ میں کر دی۔ اس نے خواجہ شاہ منصور اپنے دیوان کو وہاں بھیجدیا خبرآئی کہ داود ٹاندہ پہنچاہے۔ وہاں بیٹھے گا۔ اور ادھر کے مقامات کا استحکام کر رہا ہے۔ محمد قلی خاں بر لاس کو کہ پرانا امیر اور کہنہ عمل سپاہی تھا۔ فوج دے کر ادھر روانہ کیا۔ اور آپ ٹانڈہ میں بیٹھ کر ملک کے بندوبست میں مصروف ہو اکہ مرکز ملک کا تھا۔
افغانوں کو جو خرابی نصیب ہوئی فقط آپس کی پھوٹ سے ہوئی۔ لودی کو داود نے مروا ڈالا تھا اور گوجر سے بگاڑ تھا۔ ایک موقع ایسا پڑا کہ اتفاق کے فائدے کو دونوں نے سمجھا۔ اور آپس میں صفائی ہو گئی صلاح یہ ٹھیری کہ دونوں مل جائیں اور فوجیں ملا کر لشکر شاہی سے مقا بلہ کریں ۔ شائد نصیبہ یاوری کرنے داود نے کٹک بنارس کو مضبوط کر کے اہلو عیال کو وہاں چھوڑا۔ اور دونوں سردار لشکر خونخوار درست کر کے مقابلہ کو چلے۔
خانخاناں سنتے ہی ٹانڈہ سے روانہ ہوا۔ اور ٹورڈر مل کے لشکر کے ساتھ شامل ہوکر کٹک بنارس کارخ کیا۔ رستے میں دونوں لشکروں کا مقابلہ ہوا۔ افغانوں کو شیر شاہ کا پڑھایا ہوا سبق یاد تھا۔ لشکر کے گرد خندق کھود کر قلعہ باندھ لیا۔ اس طرح کئی دن تک لڑائی جاری رہی۔ طرفین کے بہادر نکلتے تھے۔ افغان ہمت مردانہ کرتے تھے۔
۱؎ تاثر الامراء میں ۲۰ ہزار لشکر ہے
ترک ترکتاز دکھاتے تھے۔ لڑائی کی انتہا نظر نہ آتی تھی۔ دونوں حریف تنگ ہو گئے۔ ایک دن میدان میں صفیں جماکر فیصلہ کے لئے آمادہ ہوئے۔ ہاتھی بنگالہ کی ہری گھاسیں کھا کر افغانوں سے سو امست ہو رہے تھے۔ پہلے وہی بڑھے۔ خانخاناں بھی اکبری امرا کو دائیں بائیں اور پسو پیش جمائے بیچ میں آپ کھڑا تھا۔ لیکن ستارہ اس دن سامنے تھا۔ اور انہیں پہلے ستارہ آنکھیں دکھا چکا تھا۔ اس لئے لڑائی کا ارادہ نہ تھا حکم دیا کہ آج حریف کے حملے کودور دور سے سنبھالو۔ ہاتھیوں تو توپوں اور زنبوروں سے روکو۔ آگ کی مار خدا کی پناہ۔ حریف کے کئے نامی ہاتھی آگے بڑھے تھے الٹے ہی پھر گئے۔ اور اکثر اڑ گئے۔ بہت سے نامور افغان ان پر سوار ہو گئے۔ گوجر خاں داود کی فوج پیش قدم کا سردار تھا۔ وہ حملہ کر کے ہر اول پر آیا۔ خان عالم سردار ہر اول نوجوان سردار تھا۔ اس کی جرات دیکھ کر نہ رہ سکا اور حملہ کیا۔ لیکن دلاوری کے جوش میں بہت تیزی کر گیا اس کی فوج بندوقیں خالی کرتی جاتی تھی۔ خانخاناں روک تھام کے انتظام میں تھے۔ یہ حال دیکھ کر آدمی بھیجا کہ فوج کو روکو۔ یہاں اس کے دلاور غنیم پر جا پڑے تھے۔ بڈھے سپہ سالار نے جھنجھلا کر پھر سوار دوڑایا اور بتا کید کہلا بھیجا کہ کیا لڑکپن کرتے ہو۔ جلد فوج کو پھیر لاو۔ وہاں لڑائی دستو گریبان ہو گئی تھی۔ اور صورت یہ تھی کہ گوجر خاں نے بہت سے ہاتھیوں کو سامنے رکھ کر حملہ کیا تھا۔ سراگائے کی دمیں ، چیتوں شیروں ، اور پہاڑی بکرونکی کھالیں جن کے چہروں پر سینگ اور دانت تک بھی موجود تھے۔ ہاتھیوں کے چہروں پر چڑھائے تھے۔ترکوں کے گھوڑوں نے نہ یہ صورتیں دیکھی تھیں ۔ نہ یہ بھیانک آوازیں سنی تھیں ۔ بدک بدک کر بھاگے اور کسی طرح نہ تھم سکے۔ فوج ہر اول ہٹ کر اور سمٹ کر مقدمہ لشکر میں جا گھسی۔ سردار ہر اول (خان عالم )ثابت قدمی سے کھڑا رہا مگر ایسا گرا کہ قیامت ہی کو اٹھے گا۔ کیونکہ حریف کا ہاتھی آیا اور اسے پامال کر گیا۔ افغانوں نے خوشی کا شورو فغان کیا اور گوجر خاں نے انہیں لے کر اس زور سے حملہ کیا کہ سامنے کی فوج کور ولتا ہوا۔ قلب میں جا پڑا۔
یہاں خود خانخاناں امرائے عالی شان کو لئے کھڑا تھا بڈھوں نے جوانوں کو بہت سنبھالا ، مگر سنبھلے کو ن؟ گوجر مارا مارا بگ ٹوٹ چلا آتا تھا سیدھ اآیا اور اتفاق یہ کہ خانخاناں ہی سے مٹ بھیڑ ہو گئی۔ بے وفا پلاو خور بھاگ گئے۔ اور گوجر نے برابر آ کر کئی ہاتھ تلوار کے مارے۔ یہاں خان خا ناں کمر میں دیکھتے ہیں تو تلوار بھی نہیں ۔ غلام جو تلوار لئے رہتا تھا۔ خدا جانے کہاں کا کہاں جا پڑا۔ کوڑا ہاتھ میں تھا وہ تلواریں مارتا تھا۔ یہ کوڑے سے پیش آتے تھے۔ سرد گردن اور بازو پر بھی زخم کھائے۔ اور زخم بھی کاری کھائے۔ اچھے ہونے پر بھی کہا کرتا تھا۔ کہ سرکا زخم اچھا ہو گیا ہے۔ مگر بینائی بگڑ گئی۔ گردن کا گھاو بھر گیا ہے۔ مگر مڑ کر نہیں دیکھ سکتا۔ کندھے کے زخم نے ہاتھ نکما کر دیا۔ اچھی طرح سر تک نہیں جاسکتا۔ باوجود اس کے پھرنے کا خیال تک نہ تھا۔ کئی امرا رفاقت میں تھے وہ بھی زخمی ہو گئے۔ اس عرصے میں حریف کے ہاتھی بھی آپہنچے۔ اور خانخاناں کاگھوڑا ہاتھیوں سے بدکنے لگا۔ روکا مگر بے قابو ہو گیا۔ آخر ٹھوکر بھی کھائی۔ کچھ نمک حلال نوکروں نے باگ پکڑ کر کھیچنی کہ ٹھیر نیکا موقوع نہیں :اس بچارہ کو فکر یہ کہ میں سپہ سالار ہوکر بھاگو نگا۔ تو سفید ڈاڑھی لے کر کسے منہ دکھاونگا۔ خیر اس وقت ان کی درد خواہی غنیمت ہوئی۔ اس طرح بھاگے کے گویافوج والوں کو فراہم کرنے گئے ہیں ۔ گھوڑا دوڑائے تین چار کوس بھاگے گئے۔ اور افغان بھی ارووے بادشاہی تک دبائے چلے آئے۔ تمام خیمے اور سارا بازار لٹ گیا۔ مگربادشا ہی سردار کو بھاگ کر چاروں طرف کھنڈ گئے تھے۔ کچھ دور جاکر ہوش میں آئے پھر پٹنے اور افغان جو مارا مارا چیونٹیوں کی قطار چلے جاتے تھے۔ ان کے دونوں طرف لپٹ گئے۔ برابر تیروں سے چھیدتے چلے جاتے تھے۔ اور اس لمبے تاتنے کی گنڈیریاں کترتے جاتے تھے۔ نوبت یہ ہوئی کہ اپنے بیگانے کسی میں سکت نہ رہی۔ اور افغان خود تھک کر رہ گئے۔ گوجر پٹھا نو نکو ہکارتا اور للکارتا تھا کہ مار لو مار لو۔ خانجہاں کو تو مار لیا ہے۔ اب تردد کیا ہے۔ باوجود اس کے مصاحب جو برابر میں تھے۔ ان سے کہتا تھا کہ فتح ہو گئی مگر دل کا کنول نہیں کھلتا تھا۔ کہ اتنے میں اسے مدد غیبی کہو خواہ اکبری اقبال سمجھو کہ کسی کمان سے ایک تیر چلا جو گوجر خاں کی جان کے لئے قضا کا تیر تھا اس نے فتح یاب بہادر کو گھوڑے سے گرا دیا۔ ساتھیوں نے سر پر سردار نہ دیکھا تو بے سرو پا بھاگے۔ یا تو افغان مار امارا چلے جاتے تھے یا خود مرنے لگے۔ اس الٹ پلٹ میں خان خاناں کو ذرا سی فرصت نصیب ہوئی تو ٹھیر کر سوچنے لگا کہ کچھ کرنا چاہیے۔ اور کیا کرنا چاہیے ؟ اتنے میں ا سکا نشا نچی بھی نشان لئے۔آن پہنچا۔ ساتھ ہی غل ہو اکہ گوجر خاں مارا گیا۔ خانخاناں نے گھوڑا پھیرا۔ اور ادھر ادھر جو دلاور تھے۔ وہ بھی اکٹھے ہو گئے۔ جو افغان تیر کے پلے پر نظر آیاا سے رونا شروع کیا۔
قلب پر جو گذری سو گزری۔ مگر لشکر بادشاہی ٹورڈرمل اپنے لشکر کو لئے دائیں پر کھڑے تھے۔ اور شاہم خاں جلائر بائیں پر۔ یہاں خان عالم کے ساتھ خانخاناں کے بھی مرنے کی اڑ گئی تھھی۔ لشکر کے دل اڑے جاتے تھے۔اور یہ رنگ جمائے جاتے تھے۔ ادھر گوجر کی کامیابی دیکھ کر داود کا دل بڑھ گیا۔ اور فوج کو جنبش دی۔ تاکہ دائیں سے دہکا دیکرگوجر سے جاملے۔ راجہ اور شاہم نے جب یہ طور دیکھا تو اس طرح کھڑے ہونا اپنا بھی مناسب نہ دیکھا گھوڑے اٹھائے اور توکل بخدا افغانوں کے دائیں بائیں پر جاگرے۔ جس وقت ٹورڈرمل اور داود میں لڑائی ترازو ہو رہی تھی۔ سادات بارہہ کے سردار حریف کے دائیں بازو پر ٹوٹ پڑے۔ اور اسے برباد کر کے اپنے دائیں کی مدد کو پہنچے۔ یہ حملہ اس زور کا ہوا۔ کہ غنیم کے دونوں بازووں کو توڑ کر قلب میں پھینک دیا۔جہاں داود سپہ سالاری کا چتر چمکا رہا تھا۔ اس کے جنگی اور نامی ہاتھی صف باندھے کھڑے تھے انہیں ترکوں نے تیروں سے چھلنی کر دیا۔ اور اس کی جمعیت میں ہل چل پڑ گئی۔ اتنے میں نقارہ کی آواز آئی۔ اور خان خاناں کا علم کہ فتح کا نمودار نمونہ تھا۔ دور سے آشکار ہوا۔ امرا اور افواج شاہی کے گئے ہوئے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ داود کو جب خیر پہنچی کہ گوجر خاں مارا گیا ہے۔ رہے سہے حواس بھی اڑ گئے اور لشکر کے قدم اٹھ گئے۔ تمام اسباب اور سامان اور بڑے بڑے دل بادل ہاتھی برباد کر کے سیدھا کٹک بنارس کو بھاگ گیا۔
خانخاناں نے خدا کی درگاہ میں شکر کے سجدے کئے کہ بگڑی بات کا بنانے والا وہی ہے۔ ٹورڈرمل کو کئی سرداروں کے ساتھ اس کے پیچھے روانہ کیا۔ اور خود اسی منزل میں مقام کر کے زخمیوں کے اور اپنے علاج میں مصروف ہوا۔ ہزاروں افغان تتر بتر ہو گئے۔ سرداروں کو پھیلا دیا اور تاکید کیکہ ایک کو جانے نہ دیں ۔ میدان جنگ میں ان کے سروں سے مدکلہ مینار بلند کئے کہ فتح کی خبر آسمانکل تک پہنچائیں ۔
داود کٹک ۱؎ بنارس میں پہنچ کر قلعے کے استحکام میں مصروف ہوا۔ مفسد پھر فراہم ہوکر اس کے ساتھ ہو گئے۔ یہ بھی گفتگو ہوئی۔ کہ جو شکست پڑی بعض بے احتیاطیوں سے پڑی ہے۔ مفسد پھر فراہم ہوکر اس کے ساتھ ہو گئے۔ یہ گفتگو ہوئی۔ جو شکست پڑی بعض بے احتیاطیوں سے پڑی ہے۔ اب کے بندوبست سے کام کرنا چاہیے۔ اس نے دل میں ٹھان لی۔ کہ مرجانا ہے۔ یہاں بھاگنا نہیں ۔ لیکن خان خاناں کو گھر میں مہم پیش آئی۔ اول تو مدت سے بادشاہی لشکر سفر میں خانہ بربار پھرتا تھا۔ دوسرے بنگالہ کی بیماری اور مرطوب ہوا سے تنگ تھے۔ اس لئے سپاہی سے لے کر سردار تک سب گھبراگئے۔ راجہ ٹورڈرمل نے ہر چند تسلی اور دلاسے کے منتر پھونکے۔ اور دلاوری کے نسخوں سے مرد بھی بنایا۔ مگرکچھ اثر نہ ہوا خانخاناں کو سب حال لکھا اور کہلا بھیجا کہ تمہارے آئے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ اقبال شہنشاہی سے کام بن چکاہے۔ لیکن کام چوروں کی بے ہمتی سے پھر مشکل ہو جائے گا۔ ان لوگوں سے کچھ امید نہیں خانخاناں کے زخم ابھی ہرے تھے۔سنگھاسن پر بیٹھ کر روانہ ہوا۔ سامنے جاکر ڈیرے ڈال دئیے۔ لالچ کے بھوکوں کو روپے اشرفی سے پر چایا۔ غیرت والوں کو اونچ نیچ دکھا کر سمجھایا۔ اور وہی اپنا الصلح خیر کا ختم شروع کیا۔ غنیم کو بھی بے سامانی اور سرگردانی نے تنگ کر دیا تھا۔ پیغام سلام دوڑنے لگے کئی دن وکیلوں کی آمد ورفت اور گفتگووں کی ردو بدل ہوئی۔ یہاں بھی امراکے ساتھ مشورے ہوتے رہے۔ اکثر امرا راضی تھے کہ جلد فیصلہ ہو اور صحیح سلامت گھروں کو پھریں ۔ ہال ٹورڈرمل نہ مانتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ غنیم کی جڑ اکھڑ گئی ہے۔
۱؎ ماثر الامرا میں کٹک اڑیسہ لکھا ہے۔
خرگوش کی طرح چاروں طرف بھاگا پھرتا ہے۔ اب اس کا پیچھا چھوڑنا نہ چاہیے۔ داود حیران کہ قلعہ داری کا سامان نہیں میدان جنگ کی طاقت نہیں ۔ بھاگنے کا رستہ نہیں ۔ ساتھ ہی خبرآئی کہ جو فوج بادشاہی گھوڑا گھاٹ پر گئی تھی۔ وہ بھی فتح کر کے گھوڑوں پرسوار ہو گئی۔ اس خبر سے داود کی زرہ ڈھیلی ہوئی۔ ناچار جھکا۔ بڈھے سرداروں کو بھیجا۔ وہ خان خاناں اور امرائے بادشاہی کے پاس آئے۔ یہ خود ہی تیار بیٹھے تھے۔ پھر بھی تمام امرائے بادشاہی کو جمع کر کے جلسہ مشورۃ جمایا۔ سب نے اتفاق کیا۔ مگر راجہ ٹورڈرمل ناراض تھے۔ لیکن غلبہ رائے کا صلح پر تھا۔ راجہ نے بہتیر سے ہاتھ پاؤں مارے مگر کثرت رائے کے سامنے کچھ پیش نہ گئی۔ اور چندشرطوں پر صلح ٹھیری۔ داود ایسے اضطراب میں تھا۔ کہ جو کچھ کہا گیا چارنا چار قبول کیا اور احسا نمند ہو کر قبول کیا۔
خانخاناں نے بڑے توزکو احتشام سے جشن جمشیدی ترتیب دیا۔ لشکر کے باہر ایک بڑا اور بلند چبوترہ تیار کر اکر سرا پردہ شاہانہ قائم کیا۔ بہت دور تک سڑک کی داغ بیل ڈالی۔ دونوں طرف صفیں باندھ کر بادشاہی فوجیں بڑے جاہو تجمل سے کھڑی ہوئیں ۔ اندر سرا پروہ کے بہادر سپاہی خلعت زرتیں اور لباس فاخرہ پہنچے۔ دائیں بائیں اور پسو پیش کھڑے۔ امرا اور سردار کمال جاہ چشم سے اپنے اپنے رتبے پر قائم۔ وہ امیر داودکو لینے گئے۔ اور وہ افغان بچہ۔ نوجوان رعنا اور صاحب جمال زیبا تھا۔ بڑی کرو فرسے بزرگان افغان کو ساتھ لے کر آیا۔ اور اردو خان خاناں کے بیچ میں ہوکر دربار میں داخل ہوا۔ سپہ سالار کہن سال گرمجوشی کے ساتھ عزتو احترام سے پیش آیا۔ مگرجس طرح بزرگ خوردوں سے۔ آدھی دور تک سراپردہ میں استقبال کیا۔ داود نے بیٹھتے ہی تلوار کمرے سے کھول کر خانخاناں کے سامنے دھری دی اور کہا۔ چوں بمثل شماعزیزاں ز خمےو آزارے رسد من از سپاہگری بیزارم۔ حالا داخل دعا گویان درگاہ شدم۔ خانخاناں نے تلوار اٹھا کر اپنے نوکر کو دے دی اس کا ہاتھ پکڑا برابر تکنے سے لگا کر بٹھایا۔ بزرگانہ اور مشفقانہ طور سے مزاج پرسی اور باتیں کرنے لگا۔ دسترخوان آیا۔ انواعو اقسام کے کھانے۔ رنگا رنگ کے شربت۔ مزے مزے کی مٹھایاں چنی گئیں ۔ خانخاناں خود ایک ایک چیز پراس کی صلح کرتا تھا۔ میووں کی تشتریاں اور مربوں کی پیالیاں آگے بڑھاتا تھا۔ نور چشم ، بابا جان اور فرزند کہہ کر باتیں کرتا تھا۔ دسترخون اٹھا۔ پان کھائے۔ میر منشی قلمدان لے کر حاضر ہوا۔ عمہد نامہ لکھا گیا۔ خانخاناں نے خلعت گراں بہا اور شمیشیر مرصع جس کے قبضہ او سازمیں جواہرات گراں بہا جڑے ہوئے تھے۔ خزانہ شاہی سے منگا کر دی۔ اور کہا حالا ما کمر شمارا بنوکری بادشاہ بندیم۔ اسے جس وقت تلوار باندھنے کو پیش کی۔ تو اس نے آگرہ کی طر منہ کیا رجھک جھک کرتسیمیں و آداب بجا لایا۔ خانخاناں نے کہا۔ شمار طریقہ دولت خواہی اختیار کرو اید۔ایں شمشیر از جانب شہنشاہ بر بندید۔ ولایت بنگالہ را چنانچہ التماس خواہم کر د۔ موافق آں فرمان عالی شان کواہد آمد۔ اس نے تلوار کا قبضہ آنکھوں سے لگایا اور بار گاہ خلافت کی طرف رخ کر کے سجدہ تسلیم کیا یعنی نوکر ان حضور میں داخل ہوتاہوں ۔ غرض بہت سے تکلف بجا لا کر اور بہت سے نفا ئس اور عجائب تحفے دے کر اور لے کر اسے رخصت کیا۔ اور یہ دربار بڑی گرمی اور شگفتگی سے برخاست ہوا۔
یاد رکھنے کے قابل یہ بات ہے کہ ایسا عالی شان دربار آراستہ ہوا اور وہی بات کا پورا ٹورڈرمل تھا کہ اس میں شامل نہ ہو ابلکہ صلحنامہ پر بھی مہر نہ کی۔ سپہ سالار اس مہم کو طے کر کے گور میں آیا۔ مصلحت اسمیں یہ تھی۔ کہ گھوڑا گھاٹ جو ان بھڑوں کاچھتہ تھا۔ وہ یہاں سے پاس ہے۔ بادشاہی چھاونی چھاتی پر دیکھ کر افغان خود دب جائے گے۔ کور عہد قدیم میں دارلخلافہ تھا۔ اور اب بھی اپنی دلکشائیو سر سبزی سے آنکھوں میں کھبا ہوا ہے۔ اس کا نادر قلعہ اور بے نظیر عمارتیں گرتی چلی جاتی ہیں ۔ سب نئی ہوکر اٹھ کھڑی ہوں گی۔
ملا صاحب لکھتے ہیں خانخاناں ان جھگڑوں سے فارغ ہو کر عین برسات کے دنوں میں ٹانڈہ کو چھوڑ کر گور میں آیا۔ وہ بھی خوب جانتا تھا۔کہ ٹانڈہ کی آبو ہوا معتدل اور صحت بخش ہے۔ گور کی ہوا خراب۔ پانی بدبو اور کمزور ہے مگر ع
صید راچوں اجل آید سوئے صیا درود
امرا نے بھی کہا مگر اس کے خیال میں نہ آیا۔ اور ارادہ یہ کہ گور کو نئے سرے سے آباد کیجئے۔ تمام امرا اور اہل لشکر کو حکم دیا۔ کہ یہیں چلے آو۔ افسوس کہ گور آباد نہ ہوا۔ البتہ گوریں بہت سی آباد ہو گئیں ۔ بہت سے امرا اور سپاہی کہ میدان مردی میں تلواریں مارتے تھے۔ بسترمرگ پر عورتوں کی طرح پڑے پڑے مر گئے ۱؎۔ عجیب عجیب مرض۔ انوکھی بیماریاں جن کے نام جاننے بھی مشکل ہیں ۔ بے چاروں کے گلو گیر ہوئیں ۔ فوج در فوج بندے خدا کے روز آپس میں رخصت ہتے تھے۔ اور جان دیتے تھے۔ ہزاروں کالشکر گیا تھا۔ شایدسو آدمی جیتے گھر پھرسے ہوں گے۔ نوبت یہ ہوئی کہ زندے مردوں کے دفن سے عاجز ہو گئے۔ جو مرتا پانی میں بہا دیتے۔ ہردم اور ہر ساعت خانخاناں کو خبریں پہنچتی تھیں ۔ ابھی وہ امیر مر گیا۔ ابھی وہ امیر سرد ہو گیا۔ پھر بھی سمجھتا نہ تھا۔ بڑھاپے میں مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ اس کی نازک مزاجی کے سبب سے کوئی کھلم کھلا جتا بھی نہ سکتا تھا۔ کہ یہاں سے نکل جانا مصلحت ہے
۱؎ حاجی محمد خاں سیستانی۔ اور خان زمانی بڈھے۔ اشرف خاں میر منشی قدیمی بھی انہی میں رخصت ہوئے۔
اتفاق یہ کہ اتنی مدت ایک وہی شخص تھا۔ کہ بیمار نہ ہوا۔ دفعتہ خبر لگی کہ جنید افغان نے صوبہ بہار میں بغاوت کی انہیں بھی گور سے نکلنے کو بہانہ ملا۔ اور تو سب ادھر روانہ ہوئے ٹانڈہ میں آ کر جس کی ہوا لوگ اچھی سمجھتے تھے ان کی طبیعت علیل ہو گئی۔ دس دن بیمار رہے۔ گیارھویں دن روانہ ہو گئے۔ اسی برس سے زیادہ عمرتھی۔ ۹۸۳ میں موت کے فرشتہ نے پکارا۔ خدا جانے مالک کو جاکر حساب سمجھایا یا رضوان کو۔ وہ جاہو جلال۔ عزو کمال خواب تھا یا کہ خیال۔ وارث کوئی نہ تھا برسوں کی جمع کی ہوئی کمائی کا بادشاہی خزانچیوں نے آ کر میزان مستوفی ملالیا۔ غالبا اس کی کفایت شعاری سے خفا ہو کر ملا صاحب نے یہ فقرے فرمائے ہیں ۔ کچھ اور گناہ تونہیں معلوم ہوتا۔ خیر یہ مرنے کے بعداس غریب کو جو چاہیں سوفرمایں ۔ ان کی زبان اور قلم سے کون بچاہے۔ اور ایک دن یہ بھی ہے۔ کہ وہ آنکھوں ل سے دیکھ رہے تھے۔ آج سینکڑوں برس کی بات ہے۔ ہمارا قیاس آج ایک بات کا جواب بھی نہیں دے سکتا اصلیت پر کیا پہنچ سکتا ہے
منعم خاں کے اخلاقو عادات
اکثر معاملات سے ثابت ہوا ہے کہ ان کے مزاج میں رفاقت کا جو ش بہت تھا۔ اور دل اس کادوستوں کی درد مندی سے بہت جلد اثر پذیر ہوتا تھا۔
تمہیں یاد ہے۔ بیرم خاں کا حال۔ کہ لڑتے لڑتے دفعتہ اس کے خیالات خلو ص عقیدت پر لائل ہوئے۔ اور اکبر کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے پیغام بھیجا۔ یہاں حریفوں نے اکبر کے دل میں پھر شک شبہے ڈالے۔ ادھر سے بھی خطر تھا۔ گفتگو نے وکیلوں کی آمد ورفت میں طول کھینچا۔ ملا صاحب فرماتے ہیں ہنوز معرکہ جنگ پر پابودو آمد ورفت وکیلاں پر جاکر منعم خاں با معدودے بے تحاشا اور ابخا رفت خانخاناں را آورد۔ یہ اس کی صفائی دل کا جوش اور نیت کی نیکی تھی۔ ورنہ خانخا ناں کا منصب دار خطاب بھی اسے مل چکا تھا۔ اس کے دل میں رقابت کے خیال اور منصب چھن جانے کا خطر پڑ جاتا توعجب نہ تھا۔
علی قلی خانک معرکے یاد کرو۔ کس کس طرح اس کی معافی تفصیرات میں کوششیں کرتارہا۔ اور بار بار کرتا رہا۔ پہلی ہی معانی پر ٹورڈرمل نے عرضی لکھی۔ کہ بہادر خاں بھائی خان زماں کا اپنی حرکت سے بلائے نہیں آتا۔ بادشاہ نے عرضی سن کر کہا کہ منعم خان کی خاطر سے ہم اس کی خطا معاف کر چکے ہیں لکھ دو کر فوجیں لئے چلے آئیں خان زماں دربار بگڑا اور منعم خاں سے ملتجی ہوا۔ اس نے دیکھا۔ کہ اب میری عرض کی گنجائش نہیں ۔ اسے بھی لکھا۔ اور شیخ عبد النبی صدر میر مرتضیٰ شر یفی۔ ملا عبدا للہ سلطانپوری کی وساطت سے پھر حضور میں عرض کی۔ آپ دست بستہ۔ آنکھیں بند۔ سر جھکائے کھڑا تھا۔ آخر گناہ معاف ہی کر وادیا وہ جانتا تھا کہ بعض امراے حسد پیشہ کی چالاکی نےان دونوں بھائیوں کو بلاے اوبار میں گرفتار کیا ہے۔ یہ اورو وہ پرانے جاں نثار سلطنت کے تھے۔ اس لئے بیچ میں بھی خاں زماں کو اکثر دربار کی ایسی باتوں کی خبریں اور تدارک کی صلاحیں دیتا رہتا تھا۔ جس میں حریفوں کے صدمے سے بچ کر سعادت مندی کی راہ پر آجائے کہ نمک حرام نہ کہلائے چغل خوروں نے عرض بھی کی کہ منعم خاناس سے ملا ہوا ہے۔ وہ اپنی نیک نیتی سے ایک قدم بھی نہ ہٹا۔
تمہیں یاد ہو گا۔ کہ بیرم خاں کی مہم در پیش تھی۔ جو منعم خاں کا بل سے بلایا ہوا آیا۔اور لدھیانے کے مقام پر حاضر دربار ہوا۔ اس نے مقیم خاں کو بھی پیش کیا۔ک ترددی بیگ کابھانجا تھا اور ایسے موقع پر اس کا پیش کرنا گویا منارہ ترقی پراٹھا کر پھینک دینا تھا۔ وہ تو تردی بیگ کا بھانجا تھا جب دربار میں رتبہ ہم زبانی حاصل ہوا اور شجاعت خاں خطاب ہو گیا۔ تو ایک دن دربار خلوت میں منعم خان کو ایسے الفاظ کہے تو تورہ ترکانہ اور دربار شاہانہ کے خلا ف تھے۔ اکبر خفا ہوا۔ منعم خاں ن دونوں بنگالہ میں تھے۔شجاعت خاں کو اس کے پاس بھجوا دیا۔ یعنی اس نے تمہارے حق میں یہ یہ کہا ہے تم ہی اس سے سمجھ لو۔ آفرین ہے منعم خاں کے حوصلے کو کہ بڑی عزت اور توقیر سے پیش آیا۔ اس کی دلجوئیو خاطر داری کی۔ اور لائق حال جاگیر اپنے پاس تجویز کر دی۔ وہ بھی بلند نظر امیر زادہ تھا۔ نہ رہنے کوراضی ہو نہ جاگیر قبول کی خانخاناں نے یہ بھی قبول کیا۔ حضور مین اس کی معافی کے لئے عرض داشت لکھنی اور سامان اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔
ا نہیں حکام نجوم اور تاثیر شگون وغیرہ کا بھی خیال ضرور تھا۔ یاد کرد کابل میں جب ان کے بھائی بندوں کا فساد ہو اور یہ یہاں سے گئے قلعہ اٹک پر معرکہ ہوااس دن انہوں نے لڑائی کو روکنا چاہا۔ کہ منحوس ستارہ سامنے ہے۔ گوجر خاں کی لڑائی جس میں خود زخمی ہوئے وہاں بھی جام میں یہی شربت تھا۔ لطف یہ کہ دونوں جگہ پینا پڑا ؎
جو قسمت میں لکھا ہے جان ہو دے گا وہی
پھر عبث کاہے کو طالع آزمائی کیجئے
اگرچہ ہمدردی اور حم وکرم ان کے اصلی مصاحب تھے۔ مگر خواجہ جلال الدین محمود کے ساتھ کابل میں جو سلوک کیا۔ نہایت بد نما داغ اس کے دامن نیک نامی پر رہا۔
اضلاع مشرقی میں اس نے مسجدیں اور عالی شان عمارتیں اپنی عالی ہمتی کی یادگار چھوڑ دی جونپور میں بھی کئی عمارتیں تھیں ۔ مگر ۹۷۵ ھ میں دریائے گومتی پر پل باندھا ہے۔ وہ اب تک جوں کا توں موجود ہے۔ تین سو برس گزر چکے زمانے کے صدمے اور دریا کے چڑھاو ایک کنکر کو جنبش نہیں دے سکتے اس کی طرز عمارت اور تراش کی خوبیاں ہندوستان کی قدیمی تعمیروں کی شانو شکوہل بڑھاتی ہیں ۔ اور سیا حان عالم سے دادلیتی ہیں ۔ یہ پل ہے جسے لوگ کہتے ہیں ۔ کہ ان کے غلام کانام فہیم تھا۔ اور پل مذکور بھی اسی فہیم غلام کے اہتمام سے بنا تھا۔ بہر حال پل مذکور کی جانب مشرق حمام کے پاس ایک محراب پر یہ اشعار کندہ ہیں ؎
خان خاناں خان منعم اقتدار نام او منعم از آں آمد کہ ہست
از صراط المستقیمش ظاہر است
رہ بتاریخش بری گرافگنی!
بستہ ایں پل رابہ توفیق کریم برخلائق ہم کریم وہم رحیم
شاہ را ہے سوئے جنات النعیم لفظ بدرا از صراط مستقیم
منعم خاں جس طرح آپ اپنے خاندان کے بانی تھے۔ اسی طرح اپنی ذات پر خاتمہ کر گئے۔ اولاد میں فقط غنی خاں ایک بیٹا تھا۔ مگر جیسا باپ لائق تھا۔ ویسا ہی وہ ناخلف نالائق ہوا۔ بالیاقت باپ سے پاس بھی نہ رکھ سکا۔ کابل کے مفسدے کے بعد چند روز خرابو خوار۔ پھر دکن کو چلا گیا۔ وہاں ابراہیم عادل شاہ کی سرکار میں نوکر ہو گیا۔ پھر خدا جانے کیا ہو گیا۔ دیکھو تاثر الامرا۔
زنان باد دار اے مرد ہشیار ازاں بہتر نزدیک خرد مند
اگر وقت ولادت مار زایند کہ فرزندان ناہموار زایند
ملاصاحب کہتے ہیں ۔ کہ جونپور کے علاقے میں جھک مارتا پھرتا تھا اسی عالم میں زندگی رسوائی سے مخلصی پائی۔
بزرگان قدیم کی عمدہ یادگار مولوی عظیم اللہ صاحب غنی ایک عاشق فضلو کمال غازی پور زمینہ میں رئیس خاندانی ہیں ۔ ان کے والدین علوم فنون خصوصا شعرو سخن کے شیفتہو شیدا تھے۔ اور اسی ذوقو شوق میں خصوصا شیخ امام بخش ناسخ کی محبت کے سبب سے ہمیشہ گھر چھوڑ کر لکھنو جاتے تھے اور مہینوں وہیں رہتے تھے۔ مولانا رغمی سلہم اللہ کا پانچ برس کا سن تھا۔ اسی عمر سے یہ والد کے ساتھ جایا کرتے تھے۔ عالم طفولیت سے شیخ مرحوم کی خدمت میں رہے۔ اور سالہا سال فیض حضوری سے بہرہ یاب ہوئے۔ انہی سے شعر کی اصلاح لی۔ بلکہ رغمی تخلص بھی انہی نے عنایت فرمایا کہ تاریخ تلمذ پر مشتمل ہے۔ رغمی موصوف اردو فارسی میں صاحب تصنیفات ہیں ۔ا ور نظمو نثر میں مجلدات ضخیم مرتب کی ہیں ۔ چونکہ سرکار انگریزی میں بھی عمدہ اور با اعتبار عہدوں کا سرانجام کر کے پنشن پائی ہے۔ اس لئے علاقہ مذکور میں تاریخی اور جغرافیائی حالات کی تحقیقات کامل رکھتے ہیں ۔ آب حیات کی برکت سے بندہ آزاد کوبھی ان کی خدمت میں نیاز حاصل ہوا۔ انہوں نے شفقت فرما کر ریاست قدیم اور واقفیت خاندانی کی معلومات سے جونپور اور غازی پور زمینہ کے بہت سے حالات عنایت کئے۔ وہ فرماتے ہیں کہ اکبر بادشاہ ۹۷۲ میں یہاں آئے۔ اور جس مقام پر پل مذکور رہے۔ یہیں کھڑے ہوکر تعمیر کی فرمائش فرمائی ، خانخاناں نے معماروں کو بلا کر کہا۔ انہوں نے عرضک کی یہاں پانی بہت گہرا ہے اور ہمیشہ رہتا ہے۔ ابراہیم لودھی نے بھی ارادہ کیا تھا اس وقت یہاں سے آدھ کوس جانب مشرق بدیع منزل کے پاس جگہ تجویز ہوئی تھی۔ کہ گرمی میں وہاں پانی کم ہو جاتا ہے۔ خانخاناں نے کہا۔ بادشاہ نے اسی مقام کو پسند کیا ہے۔ کہ قریب قلعہ ہے بہتر ہے۔ کہ یہیں پل بنے چنانچہ انہوں نے اول دکن کی جانب میں نہایت مستحکم اور عالی شان پانچ محراب کا ایک پل بنایا۔ اس کی تاریخ بھی کسی شخص نے کہی تھی۔ اگرچہ اب عبور زبانہ سے حروف مٹ گئے ہیں مگر مولوی صاحب موصوف نے اسی نظر عنایت سے جو آزاد کے حال پر مبذول ہے۔ پڑھ کر سب نکالے اور یہ قطعہ تحریر فرمایا ؎
مقامے ساخت سلطان السلاطین
سرشتہ آبو خاکشا زمسرت
بعثرت کامران باداکہ آمد دراوقبلہ ارباب حاجت
الہی تاقیامت باد معمور ازیں بانی بنائے عمرو دولت
چو از پیر خرد تاریخ آں جست
حکیم پر خر دگفتار بہ عشرت
خان اعظم مرزا عزیز کوکلتاش خان
تمام تاریخیں اور تذکرے خان اعظم کی عظمت امیرانہ اور شجاعت رستمانہ اور لیاقت اور قابلیت کی تعریفوں سے مرصع ہیں ۔ لیکن اس قسم کے حالات کم ہیں جن سے یہ نگینےاس کی انگوٹھی پر ٹھیک آجائیں ہاں اکبر کے ہم سن تھے۔ساتھ کھیلتے کر بڑے ہوئے تھے۔ یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ اکبر کی عنایتوں اور شفقتوں نے رتبے اور قدر منزلت بہت بڑھائی تھی۔ بلکہ ان کی سپاہیانہ طبیعت۔ اور بادشاہ کی ناز برداریوں نے لاڈلے بچوں کی طرح ضدی اور بد مزاج کر دیا تھا۔ خیر میں حالات دیکھتا ہوں ۔ ناظرین ان سے آپ ہی نتیجے نکال لیں گے۔ اس میں کچھ شک نہیں ۔ کہ جو کچھ ہیں ۔نہایت دلکش اور دلچسپ ہیں ۔
اس کے والد میر شمس الدین محمد خاں تھے۔ کہ اکبری عہد میں خان اعظم اور اتکہ خان کہلاتے تھے۔ اکبر ابھی پیدا نہ ہوا تھا۔ جو بادشاہ بیگم نے میرزا عزیز کی ماں سے کہہ دیا تھا کہ میرے ہاں لڑکا ہو گا۔ تو اسے تم دودھ پلانا۔ اکبرپیدا ہوا۔ ان کے ہاں ابھی بچہ پیدا نہ ہوا تھا۔ اس عرصہ میں اور بیبیان اور بعض خواصیں دودھ پلاتی رہیں پھر ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو انہوں نے دودھ پلایا۔ اور زیادہ تر انہی نے یہ خدمت ادا کی۔ جب ہمایوں ہندوستان سے بالکل مایوس ہوا۔ا ور راہ قندھار سے ایران کوروانہ ہوا۔ تو ان میاں بیوی کو اکبر کے پاس چھوڑ گیا۔ خدا کے آسرے پر دو نوں دکھ بھرتے رہے یہاں تک کہ ہمایوں وہاں سے پھرکر آیا۔ کابل کو فتح کیا۔ اور اکبر کے اقبال کے ساتھ ان کا ستارہ بھی نحوست سے نکلا۔ اکبر ان کے سبب سے ان کے سارے خاندان کی رعایت بدرجہ غایت کرتا تھا۔ اور عزت کے مدارج پر جگہ دیتا تھا۔ یہ بھی ہمیشہ خطرناک موقع پر جاں نثاری کا قدم آگے رکھتے تھے۔ اکبر خان اعظم کی ماں کو جی جی کہتا تھا۔ اور بڑا ادب بلکہ ماں سے زیادہ خاطر کرتا تھا۔ حالات آئندہ سے واضح ہو گا۔
۹۶۹ ھ میں خان اعظم شمس الدین محمد خان تکہ شہیدہوئے تو اکبر مرزا عزیز کی کہ چھوٹے بیٹھے تھے بہت دلداری کی۔ تمام خاندان کو تسلی دی۔ چند روز کے بعد خان اعظم خطاب دیا۔ مگر ہمیشہ پیار سے مرزا عزیز اور مرزا کو کہ کہتا تھا۔ ہر وقت مصاحبت میں رہتے تھے۔ جب ہاتھی پر سوار ہوتے تھے تو اکثر انہی کو خواصی میں بٹھاتے تھے۔ ان کی گستاخی اور بے اعتدالی کو بھائی بیٹوں کا ناز سمجھتے تھے خوش ہوتے تھے اور کہتے تھے کہ جب اس پر غصہ آتا ہے تو دیکھتا ہوں ۔ کہ میرے اور اس کے بیچ میں ودود کا دریا بہہ رہا ہے۔میں چپ رہ جاتاہوں ۔ اکثر کہا کرتے تھے کہ اگر میرزا عزیز مجھ پر تلوار کھینچ کر آئے تو آج تک یہ وارانہ کر لے۔ میرے ہاتھ اس پر نہ پھینکا۔
۱؎ دیکھو تمتہ میں صفحہ ۷۴۹
خان اعظم کو بھی اس بات کا بڑ اناز تھا۔ کہ ہم اکبر بادشاہ کے عزیز بلکہ بھائی ہیں ۔ اخبار قربت ان کے اس قدر دور دور پہنچے تھے۔ کہ ۹۷۸ میں جو عبداللہ خان اذبک کی طرف سے سفارشات آئی اس میں تحائف سلطنت کے ساتھ ان کے اور منعم خاں خانخاناں کے نام علیحدہ تحائف آئے۔ آزاد۔ باوجود ان محبتو نکے نہ سمجھنا کہ اکبر کسی کے حال سے نافل تھا۔ جب محمد حکیم مرزا کابل سے بغاوت کر کے آیا تھا اور بعد اس کے ۹۷۴ میں چتوڑ کی مہمم یں اسے خبریں پہنچی تھیں کہ اتکہ خیل یک رخ نہیں ۔ اور یہ آئین سلطنت تھا کہ جب ایک حاکم مدت تک ایک مقام پر رہتا تھا۔ تو اس کی جاگیر تبدیل کر دیتے تھے۔ چنانچہ ۹۷۵ ھ میں تمام اتکہ خیل کو پنجاب سے بلا لیا۔ پنجاب حسین قلی خاں کو مل گیا۔ مرزا عزیز ہمیشہ حضور میں رہتے تھے۔ اس لئے دیپالپور ان کی جاگیر میں بدستور رہا۔ اور وں کو چند روز کے بعد سنبھل۔ قنوج وغیرہ کے علاقے مل گئے۔
دیپالپور کا علاقہ خاص ان کی جاگیر تھا۔ ۹۷۸ ھ میں بادشاہ پاک پٹن سے زیارت کر کے ادھر آئے انہوں نے عرض کی کہ لشکر شاہی مدت سے برابر تکلیف سفر اٹھا رہا ہے۔ چند روز حضور یہاں آرام فرمائیں ۔ بادشاہ نے کئی مقام کئے اور مع شہزادوں اور امرائے دربار ان کے گھر گئے۔ خان اعظم نے ضیافتوں اور مہمانداریوں میں بڑی بری عالی ہمتی دکھائی۔ رخصت کے دن گرانبہا نذرانے پیشکش گزرانے عربی اور ایرانی گھوڑے جن پر سو نے روپے کے زین کوہ پیکر ہاتھی نقرئی اور طلائی زنجریں سونڈ ھونمیں جھلاتے مخمل زر بفت کی جھولیں سونے چاندی کے آنکس۔ موتی۔جواہرات گراں بہار سے مر صع کرسیاں پلنگ ، سونے چاندی کی چوکیاں ،سیکڑوں باسن طلائیو نقرئی ، جواہرات قیمتی بڑے عجائب اجناس ملک فرنگ۔ روم۔ خطا یزد کے نفائس تحائف خارج از حدو قیاس حاضر کئے۔ شہزادوں اور بیگماتوں کو لباس اور زیور ہائے گراں مایہ پیش کئے تمام ارکان دولت اور اراکین سلطنت کل ارباب منصب اہل فضل اہل کمال جو ملازم رکاب تھے۔ بلکہ تمام لشکر کو کوان انعام سے فیض پہچائے اور سخاوت کے در یا میں پانی کی جگہ دود کے طوفان اٹھائے۔ اس کے نمک خوار مظفر حسین کو دیکھنا۔ کیا مزے کی تاریخ کہی ہے۔ ع
مہمان عزیز اندشہو شہزادہ
آزاد۔ ہاں ۔ بادشاہ کا دود بھائی ایسا ہی دریا دل ہونا چاہیے۔ ملا صاحب نے اس ضیافت میں فقط اتنا لکھا ہے۔ ایسی ضیافت کی کہ کم کسی نے کی ہو گی۔ خود سمجھ لو کہ اتنا ہی کچھ کیا ہو گا۔ جو حضرت کا قلم اتنا رسا ہے۔ آزاد۔ اکبر اگرچہ ناخواندہ بادشاہ تھا۔مگر ملک داری اور ملک گیری کے علم میں ماہر کامل تھا۔ وہ اپنے امیر زا دو نکو اس طرح حکمرانی کشور ستانی کی تعلیم کرتا تھا۔ جیسے کوئی کامل مولوی اپنے شاگردوں کو کتاب کے سبق یاد کرواتا ہے ان میں سے ٹورڈرمل ، خانخاناں ، مان سنگھ خان اعظم با استعداد شاگرد نکلے۔
۹۷۹ ھ میں جو صوبہ گجرات فتح کیا تھا۔ انہیں جاگیر میں عنایت ہوا۔ کہ انتظام کرو۔ لیکن اکبر تو ادھر آیا۔ وہاں محمد حسین مرزا اور شاہ مرزا نے فولاد خاں دکنی اور سرشور افغان نو وغیرہ سے موافقت کر کے لشکر فراہم کیا اور مقام پٹن پر آ کر ڈیرے ڈال دئے۔ تاثرا لامرا میں لکھا ہے کہ حسین مرزا کی جراتو شجاعت کا یہ عالم تھا کہ جنگ کے معرکوں میں دلا وران زمانہ کے حوصلے سے بڑھ کر قدم مارتا تھا۔ خان اعظم نے امراے شاہی کی اطراف سے جمع کیا۔ بعض امراے اکبر یجو حسب الحکم اپنی خدمتوں پر جاتے تھے خود دوڑ کر آئے اور شامل ہوئے۔ غرض لشکر آراستہی ہو کر باہر نکلا۔ غنیم بھی ادھر سے اپنی جمعیت سنبھال کر آگے بڑھا۔ جب پلہ جنگ پر پہنچے۔ تو طرفین نے اپنے اپنے لشکروں کے پرے باندھکر بازی شطرنچ کی طرح ایک دوسرے کو قوی پشت کیا۔ اتنے میں خبر لگی۔ کہ غنیم کا ارادہ ہے پیچھے سے حملہ کرے انہوں نے چند امرا کو الگ کر کے فوج دی۔ اور اس کے بندوبست سے خاطر جمع کی۔
جب خان اعظم نے میدان میں آ کر فوج کو قائم کیا۔ تو غنیم نے لشکر شاہی کی جمعیت اور سرداروں ل کا بندوبست دیکھ کر لڑائی کو ٹالنا چاہا اور صلح کا پیغام دے کر ایک سردار کو بھیجا۔ امرائے شاہی صلح پر راضی ہو گئے۔مگر ایک امیر گھوڑا مار کر خان اعظم کے پاس پہنچا اور کہا کہ زنہار صلح منظور نہ فرمائیے کہ دغا ہے جب آپ کی فوجیں اپنے اپنے مقاموں پر چلی جائیں گی۔ یہ پھر سر اٹھائیں گے۔ خان اعظم نے اس کی دو راندیشی پر تحسین کی۔ اور غنیم کو جواب میں کہلا بھیجا کہ صلح منظور ہے لیکن تمہاری نیت صاف ہے تو پیچھے ہٹ جاو کہ ہم تمہارے مقام پر آن اتریں ۔ انہوں نے یہ بات نہ مانی۔
خان اعظم نے فوج کو آگے بڑھایا۔ غنیم کی دائیں فوج نے بائیں پر حملہ کیا اور اس کڑک دمک سے آیا۔ خان کی فوج کا بازو اکھڑ گیا۔ قطب الدین قدیم الخدمت سردار تھا۔ وہ اپنے ہمراہیوں کے ساتھ رہیں گڑ کر کھڑا ہو گیا۔ آفرین ہے ہمت مردانہ پر کہ جب غنیم کے ہاتھی نے حملہ کیا۔ تو بڑھکر اس کی مستک پر ایک ایسا ہاتھ تلوار کا رمارا کہ مستک کا پیٹ کھول دیا۔ تعجب یہ کہ فوج ہر اول پر زور پڑا تو وہ بھی مقابلہ میں ٹھیر نہ سکی۔ اور آگے کی فوج بھی درہم برہم ہوکرپیچھے ہٹی۔ بھاگنے والے بھاگتے بھی ہیں ۔ لڑتے بھی تھے۔ حریف ان کے پیچھے گھوڑے مارے چلے جاتے تھے۔
خان اعظم کو لئے کھڑا تھا۔ اور تقدیر الہی کا منتظر تھا۔ اتنے میں پانسو سوار کا پر اس پر بھی آیا مگر ٹکر کھا کر پیچھے ہٹا۔ غنیم نے جب دیکھا کہ میدان ہمارے ہاتھ رہا۔ اور دائیں میں اتنی طاقت نہیں کہ بائیں کو مدد کوآئے۔ بادشاہی سردار دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ تووہ مطمئن ہو کر ٹھیرا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔
اس عرصہ میں فوجا سکی لوٹ پر گر پڑی لیکن بائیں فوج میں قطب الدین خاں پر سخت بنی ہوئی تھی۔ خان اعظم اپنی فوج کو لے کر ادھر پہنچا اور اس کے بہادر گھوڑے اٹھا کر باز کی طرح جا پڑے۔ غنیم کی فوج ادھر سے تتر بتر ہو گئی۔ کیونکہ اور فوجوں کے لوگ کچھ تو بھاگتو نکے پیچھے بھاگے جاتے تھے۔ کچھ لوٹ پر گرے ہوئے تھے۔ سرداروں سے نہ ہو سکا کہ پھیلاو کو پھر سمیٹ لیں ۔ یہ اقبال اکبر یکا طلسمات تھا کہ شکست سے فتح ہو گئی اور بگڑی ہوئی بات بن گئی۔ خان اعظم اپنی فوج لے کر ایک بلندی پر آن کھڑا ہوا۔
اتنے میں غل ہو اکہ مرزا پھر ادھر پلٹے۔ خان اعظم کی فوج بھی سنبھل کر کھڑی ہوئی۔ غنیم سے اول غلطی یہ ہوئی کہ اس نے بھاگتوں کا پیچھا کیا۔جیسا پہلے حملے میں کامیاب ہوا تھا۔ ساتھ ہی خان اعظم پرآتا تو میدان مار لیا تھا۔ یا جس طرح باگیں اٹھا کر گیا تھا۔ اسی طرح سیدھا شہر گجرات میں جا داخل ہوتا تو خان اعظم کو اور بھی مشکل ہوئی۔
اب جو دوبارہ اس کے غبار لشکر نے نشان دکھایا توادھر سب سنبھل گئے تھے کچھ بھاگے ہوئے پلٹ کر پھرے تھے۔ وہ بھی آن ملے۔ایک امیر نے کہا۔ کہ بس یہی موقع حملہ کاہے۔ خان اعظم چاہتا تھا کہ باگ اٹھائے۔ جو ایک سردار نے کہا۔ اتنے امیر موجود ہیں ۔ سپہ سالار کو حملہ پر جانا کہاں کا آئین ہے ابھی حملہ کی نوبت نہ آئی تھی کہ معلوم ہوا غنیم خود ہی ہٹا۔ اور فوج اس کی گھونگٹ کھا کر میدان سے نکل گئی۔ دشمن کی فوج میں ایک مست ہاتھی تھا۔ کہ اس کا فیلبان تیر قضا کا شکار ہوا تھا۔ وہ شتر بے مہاراپنے بیگانہ سب کو روندتا اور کھندلتا پھرتا تھا۔ جدھر نقارہ کی آواز سنتا ادھر ہی دوڑتا۔ لشکر بادشاہی میں جو فتح کے نقارے جابجا بجنے لگے۔ وہ بولا گیا۔ خان اعظم نے حکم بھیج کر نقارے موقوف کر وائے اور دیوانہ دیوکو گھیر کر گرفتار کر لیا۔
خان اعظم فتح کے نشان لہراتا گجرات میں داخل ہوا۔ مگر غنیم کا پیچھا چھوڑنا مناسب نہ سمجھا۔ پھر فوج لے کر چلا۔ جب یہ خبر دربار میں پہنچی اکبرکوبڑی خوشی ہوئی۔ ایک امیر کے ہاتھ آفرین کا فرمان بھیج کر انہیں بلا بھیجا یہ سن کر پھولے نہ سمائے۔ اور مارے خوشی کے بے سرو پادربار کی طرف دوڑے۔
۹۸۰ ھ میں بے ڈھب مصیبت کے پھندے میں پڑگئے تھے اگراکبر کی تلوار اور ہمت کی پھرتی مدد نہ کرتی۔ تو خدا جانے کیا ہو جاتا۔ خان اعظم گجرات میں بیٹھے تھے۔ کبھی شاہانہ حکومت کے۔ کبھی امیرانہ سخاوت کے مزے لیتے تھے کہ وہی محمد حسین مرزا اختیار الملک دکنی کے ساتھ مل گیا۔ دکن کے کئی سردار اور بھی آن ملے۔ اور تمام احمد نگر وغیرہ کی اطراف پر پھیل گئے انجام یہ ہوا کہ خان اعظم بھاگ کر احمدآباد میں گھس بیٹھے۔ اور اسی کو غنیمت سمجھا۔ کہ شہر توہاتھ میں ہے۔ غنیم ۱۴ ہزار لشکر جمع کر کے گجرات پر آیا اور خان اعظم کو ایسا محاصرہ میں دبوچ لیا کہ تڑپ نہ سکے۔
ایک دن فضل خاں فوج لے کر خانپور دروازہ سے نکلے اور لڑنے لگے۔ غنیم ایسے امنڈکر آئے کہ سب کو سمیٹ کر قلعہ میں گھسیر دیا۔ فاضل خاں سخت زخمی ہوئی اور غنیمت سمجہو کہ جان لے کر بھاگے۔ سلطان خواجہ گھوڑے سے گر کر خندق میں جا پڑے۔ فصیل پر سے رسا ڈالا۔ ٹوکرا لٹکایا۔ جب نکلے سب کے جی چھوٹ گئے۔ اور کہہ دیا کہ اس غنیم کا مقابلہ ہماری طاقت سے باہر ہے۔ عرضیاں اور خطوط دوڑانے شروع کئے۔ یہی عرائض کی تحریر تھی اور یہی پیام کی تقریر کی اگرحضور تشریف لائیں توجانیں پھیں گی۔ ورنہ کام تمام ہے۔ محل میں جی جی آتی تھی۔ اور روتی تھی کہ واریمیرے بچے کو جاکر لے آو۔ اکبر عمدہ عمدہ سرداروں اور سپاہیوں کو لے کر سوار ہوا۔ اور اس طح گیا کہ ۲۷ دن کا راستہ ، دن میں لپیٹ کر ساتویں دن گجرات سے تین کوس پر دم لیا۔ فیضی نے جو سکندر نامہ کے جواب میں اکبر نامہ لکھنا چاہا تھا۔ اس میں معرکہ کا خوب سماں باندھا ہے ؎
بہ یک ہفتہ تا احمد آباد رفت
توگوئی کہ برمرکب آباد رفت
یلاں بر شتر ترکش اندر کمر شتر چوں شتر مرغ درزیر بر
لڑائی کا بیان ہفت خوان ستم کی داستان ہے اکبرکے حال میں دیکھ لو۔
علاء الدولہ نے تذکرہ میں لکھا ہے۔ کہ جب اکبر نے گجرات فتح کی تو شاہزادہ سلیم کی وکالت اور نیابت کے ساتھ دوکروڑ ساٹھ لاکھ کا علوفہ کر کے دارلملک احمد آباد سے پایہ تخت گجرات میں ممتاز کیا۔اس دن ایک تقریب خاص کے سبب سے میں بھی حاضر تھا اور میں مرزا کا ملازم بھی تھا۔ شب برات کی ۱۵ تاریخ تھی۔ میں نے اسی وقت تاریخ کہی ع
گفتار کہ بہ شب برات دادند ہدو
دوسرے سال فتوحات بنگالہ کے شکران میں بادشاہ فتح پور سے اجمیر گئے۔ دو بڑ ے بڑے نقارے جو لوٹ میں آئے تھے۔ وہاں نذ رچڑھائے ، خان اعظم پہلے سے اشتیاق حضوری میں عرضیان دوڑا رہے تھے۔ یلغار کر کے احمد آباد سے پہنچے بادشاہ بہت خوش ہوئے۔اٹھے اور چند قدم بڑھ کر گلے لگالیا۔
۹۸۲ ھ میں مرزا سلیمان کی آمد آمد تھی۔ اور ضیافت کے وہ سامان ہو رہے تھے کہ جس سے جشن جمشید کی شان شکوہ گرد تھی۔ انہیں حکم پہنچا کہ تم بھی حاضر دربار ہونا کہ زمرہ امرا میں پیش ہو۔ خاں اعظم ڈاک بٹھا کر فتح پور میں حاضر ہوئے۔
نکتہ
اکبر ہندوستان کے لوگوں کو عمدہ عہدے اور با اعتبار خدمتیں بہت دینے لگاتھا۔ اور اس کے کئی سبب تھے کچھ تو اس لیے کہ اس کے باپ داد نے ہمیشہ بخارا اور سمر قند کے لوگوں سے خطا پائی تھی۔ اور اس سے بھی اکثر ترکوں نے بغاوت کی تھی۔ کچھ اس سبب سے کہ یہاں کے لوگ۔ صاحب علم۔ بالیاقت با تدبیر اپنے ملک کے حال سے باخبر ہوتے تھے۔ اور اطاعت بھی صدق دل سے کرتے تھے۔ کچھاس سبب سے کہ ان کا ملک تھا۔ اس لئے اس سے فائدہ اٹھانا بھی پہلے ان کا حق تھا۔ بہرحال ترک اس بات سے جلتے تھے۔ اور اکثر طرح طرح سے بدنام کرتے تھے کبھی کہتے تھے بد مذہب ہو گیا۔ کبھی یہی کہتے تھے کہ بزرگوں کے خدمتگاروں اور حق داروں کے حق بھول گیا۔ اس موقع پر کہ مرزا سلیمان آنے والا تھا۔ بادشاہ با تدبیر نے اسے یہ بات دکھائی مصلحت سمجھی کہ دیکھو جو لوگ باوفا اور جاں نثار ہیں وہ انکو ان کی اولاد کو کتنا بڑھاتا ہوں ۔ اور کس قدر عزیز رکھتا ہوں ۔ اور مرزا عزیز کو دیکھے۔ کس رتبہ عالی پر پہنچایا ہے۔ کہ میری انکہ لڑکاہے۔ اور اس کے علاوہ بھی بہت سے قدیم الخدمت اور کبنہ عمل اہل سیف واہل قلم موجود تھے انہیں پیش کیا۔
انہی دنوں میں داغ کا آئین جاری ہوا تھا۔ امرا کو یہ قانون ناگوار تھا۔ بادشاہ نے مرزا عزیر کو اپنا سمجھ کر فرمایا کہ پہلے خان اعظم اپنے لشکر کی موجودات دے گا۔ ہٹیلے نواب کی آنکھوں پر ان دنوں جوش جوانی نے پردہ ڈالا تھا۔ ایک میاں باو لے اوپر سے پی بھنگ ہمیشہ کے لاڈلے تھے۔ یہ اپنی ہت پر آ کر اڑگئےا ور نئے قانون کی قباحتیں صاف صاف کہنی شروع کیں ۔ بادشاہ نے کچھ فہمائش کی۔ اور ارکان دولت نے تائید میں تقریریں کیں ۔ یہ جواب میں کس سے رکتیتھے۔ بادشاہ نے تنگ آ کرکہا۔ ہمارے سامنے نہ آو کئی دن کے بعد آگرہ بھیج دیا۔ کہ اپنے باغ میں رہیں اور آمد ورفت کا دروازہ بند۔ نہ یہ کہیں جائیں ۔ نہ کوئی ان کے پاس آئے۔ باغ مذکور کا نام باغ جہاں آرا تھا کہ خود ذوقو شوق کی نہروں سے سر سبز کیا تھا۔
۹۸۳ ھ میں بادشاہ کو خود خیال آیا۔ اور تفصیر معاف کر کے پھر صوبہ گجرات میں رخصت کرنا چاہا۔ یہ تو پورے ضدی تھے زمانہ۔ بادشاہ نے پھر کہلا بھیجا کہ وہ ملک سلاطین عالی جاہ کا تخت گاہ ہے۔ اس نعمت اور حضور کی عنایت کا شکرانہ بجا لاو اور جاو۔ انہوں نے کہلا بھیجا کہن سال بڈھے نے بہت سے نشیب وفراز دکھلا کر سمجھایا۔ ماں نے بھی کہا۔ جھنجھلا ئی اور خفا بھی ہوئی۔ مگر یہ کسی کی سنتے تھے۔ ادھر مرزا خاں کی قسمت زور کر رہی تھی۔ اور خان خاناں ہونا تھا۔ بادشاہ نے اسے بھیج دیا۔ وہ شکرانے بجا لایا۔ اور سجدے کرتا ہوا روانہ ہوا۔ ان کی خطا توہر وقت معاف تھی۔ مگر یہ کہو ۹۸۶ ھ میں انہوں نے بھی معافی خطا کو منظور کیا۔
۹۸۷ ھ میں مرزا پر سے بڑی کل بل بلی۔ بادشاہ خلوت میں تھے۔ دفعتہ دولت خانہ اقبال سے غوغای عظیم کی آوازیں بلند ہوئیں ۔ معلوم ہوا کہ مرزا کو کہ زخمی ہوئے۔ حقیقت حال یہ تھی کہ بھوپت چوہان اٹاوہ کا راجہ باغی ہوکر ملک بنگالہ میں چلا گیا تھا۔ بنگالہ تسخیر ہو گیا وہ پھر اپنے علاقہ میں آیا اور رعیت کو پرچاتے۔ چوروں اور رہزنوں کودبانے لگا۔ حکام بادشاہی نے اسے دبایا اور دربار میں عرضی کی۔حکم ہوا کہ ملک مذکور مرزا کی جاگیر ہے۔ یہ جاکر اس کا بندوبست کریں ۔ وہ بھاگ کر راجہ ٹورڈرمل اور بیربر کے پاس آیا۔ اور جرم بخشی کارستہ نکالا۔ مرزا کو یہ حال معلوم ہوا۔ حضور میں عرض کی حکم ہوا کہ شیخ ابراہیم ، شیخ سلیم چشتی کے خلیفہ اسے بلائیں ۔ اور حال دریافت کریں ۔ وہ ظاہر میں بندگی اور دل سے مرزا کی گھات میں تھا۔ راجپوتوں کی جمعیت سے لشکر میں آیا۔اور شیخ سے کہا کہ مرزا مجھے اپنی پناہ میں لیں ۔ اور جرم بخشی کا ذمہ لے کر حضور میں لے چلیں ۔ ورنہ میں اپنی جان کھودونگا۔ شیخ اسے اور مرزا کو لے کر حضور میں حاضرہوئے۔ آئین تھا کہ بارگاہ میں بے اجازت کسی کوہتھیار بند نہ آنے دیتے تھے۔ اس کی کمر میں جمدھر تھا۔ ایک پہرہ والے نے جدھر پر ہاتھ رکھا۔ وہ بدگمان ہوا۔ اور جھٹ جمدھر کھینچ لیا۔ مرزا نے ہاتھ پکڑ لیا۔ اس نے انہیں زخمی کیا۔ ،پالکی میں پڑ کر گھر گئے۔ دوسرے دن حضور نے جا کر آنسو پونچھے اور دم دلاسوں کی مرہم پٹی چڑھائی۔
۹۸۸ ھ میں پھر نحوست آئی۔ اس کی کہانی بھی سننے کے قابل ہے۔ ان کا دیوان کچھ روپیہ کھا گیا تھا۔ انہوں نے اسے طالب اپنے غلام کے سپرد کیا کہ روپیہ وصول کرے۔ اس نے دیوان جی کو باندھ کر لٹکادیا۔ چوبکار ہی شروع کر دی اور ایسا مارا کہ مار ہی ڈالا۔ دیوان کا باپ روتا پیٹتا حضور میں حاضر ہوا بڈھے کی حالت دیکھ کر بادشاہ کو بہت رنج ہوا۔ قاضی لشکر کو حکم ہوا کہ تحقیقات کرے۔ خان اعظم نے کہا کہ غلام کو میں نے سزا دے دی۔ میر امقدمہ حضور قاضی کے ہاتھ میں نہ ڈالیں ۔ اس میں میری بے عزتی ہے۔ بادشاہ نے یہ عرض منظور نہ کی۔ یہ خفا ہو کر پھر گھر جابیٹھے۔ کئی مہینے کے بعد بادشاہ نے خطا معاف کی۔ ۹۸۸ ھ میں بنگالہ میں فساد ہوا۔ مظفر خاں سپہ سالار مارا گیا توان کی پنج ہزاری منصب عنایت کیا۔ ابھی تک خان اعظم ان کے باپ کا خطاب بھی امانت رکھا تھا۔ وہ عنایت فرما کر راجہ ٹورڈرمل کی جگہ بنگالہ کی مہم پر سپہ سالار کر دیا۔ کئی امیر کہنہ عمل سپاہی اور پرانے تیغ زن فوجوں سمیت ساتھ کئے۔ انہیں بھی بھاری بھاری خلعت اور عمدہ گھوڑے سے دے کر اعزاز بڑھایا۔ مشرقی امرا کے نام فرمان جاری ہوئے کہ یہ آتے ہیں ۔سب ان کی اطاعت کرنا اور حکم سے باہر نہ ہونا۔
منعم خاں خان خاناں اور حسین قلی خان خانجہاں اس ملک میں برسوں تک رہے۔ تلواروں نے خون آور تدبیروں نے پسینے بہائے۔ مگر ملک مزکور کا برا حال ہو رہا تھا۔ ایک طرف توافغان جو اپنا ملک سمجھتے تھے۔ جا بجا فساد کرتے تھے۔ دوسری طرف بادشاہی امرا جو نمک حرام ہو رہے تھے۔ وہ کبھی آپ کبھی افغانوں کے ساتھ مل کر یار دھاڑ کرتے پھرتے تھے۔ خان اعظم فوجیں بھیج کر ان کا بندوبست کرتے تھے۔ ان پر بس نہ چلتا تھا۔ امراے ہمراہی پر خفا ہوتے تھے۔ بہت غصے ہوتے تو ایک چھاونی چھو ڑ دوسری چھاونی میں چلے جاتے تھے۔ امرا بہت چاہتے تھے کہ انہیں خوش رکھیں ۔ مگر وہ خوش ہی نہ ہوتے تھے۔ ٹورڈر مل بھی ساتھ تھے۔ کمر باندھے پھرتے تھے۔ کبھی ادھر کبھی ادھر۔ ایک برس سے زیادہ یہ دوبرس تک ادھر رہے اور رات دن انہیں میں غلطانو پیچاں پڑے رہے۔ امارت بھی خرچ کی۔ روپیہ دے کر بھی باغیوں کو پرچایا۔ پر اس ملک کے معاملے ایسے نہ تھے کہ پاکو صاف ہو جائیں ۔ ۹۹۰ ھ میں جب بادشاہ کابل کی مہم فتح کر کے فتح پور میں آئے۔ تو ۹۹۱ ھ کے جشن میں آ کر شامل دربار ہوئے اور وہاں بغاوت ہو گئی۔ اور بنگالہ سے لے کر حاجی پور تک باغیوں نے لے لیا خان اعظم مہم بنگالہ کے لئے دوبارہ خلعت اور فوج لے کر روانہ ہوئے۔ اور اس کا بندوبست کیا۔ ۹۹۲ ھ میں عرضی کی کہ اس کی ہوا مجھے موافق نہیں ۔ چند روز رہا تو زندگی میں شبہ ہے۔ بادشاہ نے بلا لیا۔
اکبر کا دل مدت سے دکن کی ہوا میں لہرا رہا تھا۔ ۹۹۳ ھ میں ادھر کے اضلاع سے ملک مذکور میں فتنہو فساد کی خبریں آئیں ۔میر مرتضے اور خداوند خاں امراے دکن برار سے احمد نگر پر چڑھ گئے۔ کہ نظام الملک کاپایہ تخت تھا۔ وہاں سے شکست کھا کر راجہ علی خاں حاکم خاندیس کے پاس آئے۔ کہ اکبر کے پاس جاتے ہیں ۔مرتضے نظام شاہ نے راجہ علی خاں کے پاس آدمی بھیجے۔ کہ فہمائش کر کے روک لو۔ وہ روانہ ہو گئے تھے۔ اس لئے آدمی بھیجے کہ خوا نین کو روکے۔ وہ نہ رکے اور نوبت تلوارو تفنگ کی پہنچی۔ انجام یہ کہ انہیں لوٹ کھسوٹ کر ذخیرہ وافر جمع کیا۔ اور وہ آگرہ پہنے۔ راجہ علی خاں بڑا دور اندیش اور صاحب حکمت تھا۔ خیال ہوا کہ بہادر اکبر کو یہ امر نگوار نہ گذرا ہو وہ جانتا تھا کہ اکبرہاتھی کاعاشق ہے۔ ۱۵۰ ہاتھی بیٹے کے ہاتھ روانہ دربار کئے بزم نو روزی میں اس نے اور بہت سے نفائس اور اسبابو اجناس پیشکش گذارے۔ ساتھی ہی تسخیر دکن کے رستے دکھائے۔ خانخاناں تو احمدآباد میں پہلے ہی سے موجود تھے۔ تمام امرا اور سرداروں کے نام فرمان جاری ہوئے۔ چند امرا کو ادھر روانہ کیا۔ اور خان اعظم کوفرزندی کا خطاب اور سپہ سالار قرار دے کر حکم دیا کہ برارلیتے ہوئے احمد نگر کوجا مارو۔انہوں نے ہنڈیا میں جاکر مقام کیا۔ اور فوج بھیج کر سالوں گڑھ پر قبضہ کیا۔ ناہراراو اطاعت میں حاضر ہوا۔ اور راجہ بھی کمربستہ خدمت میں حاضر ہونے لگے۔ اور ملک گیری کا ہنگامہ گرم ہوا۔ بادشاہ نے ملک مال ودکے عمدہ عمدہ مقام پیارے کو کہ کی جاگیر کر دیے۔ جب امرا کو ان کی ہمراہی کے فرمان پہنچے تو سب فراہم ہوئے۔ تقدیر کے اتفاق سے نا اتفاقی کی آندھی اٹھی اور اندھیرا پھیلنا شروع ہوا۔ سپہ سالار پر بدگمانی غالب آئی اور ایسا گھبرایا کہ انتظام کا رشتہ تباہ ہو گیا۔ ماہم بیگم کی نشانی شہاب الدین احمد خاں موجود تھے۔ ان کی صورت دیکھ کر باپ کا خوں آنکھوں میں اترآیا۔ خان اعظم اکثر صحبتوں میں اس بڈھے کہن سال کو ذلیل کرنے لگے۔ شاہ فتح اللہ شیرازی کو بادشاہ نے اصلاحو تدبیر کے لئے ساتھ کر دیا تھا۔ کہ یہ ادھر کے ملک اور ملک داروں سے واقف تھے۔ اور ان کی تدبیروں کو وہاں کے لوگوں میں بڑا اثر تھا۔ یہ نفاق کے حرفوں کو مٹاتے تھے۔ کینہ ورسی کی آگ کو دباتے تھے اور کہتے تھے کہ دیکھو یہ موقع آپس کی عداوت کا نہیں ہے۔ مہم خراب ہو جائے گی۔ باپ سب کا اکبر بادشاہ ہے اس کی بات میں فرق آئے گا۔ ملک ملک میں رسوائی ہو گی خان اعظم ان سے بھی خفا ہو گئے۔ باوجودیکہ بادشاہ شاہ فتح اللہ استادبھی تھے۔ مگر رقیب کا خیر خواہ ٹھرا کر بزرگی کو طاق پر رکھا۔ خود خان اعظم اور ان کے مصارحب سر مجلس تمسخر اور تضحیک سے شاہ موصوف کوآزروہ کرنے لگے۔ شاہ تدبیر کے ارسطو اور عقل کے افلاطون تھے۔ لطائف الحیل سے ان باتوں کوٹالتے اور وقت گزارتے تھے۔ اور شہاب الدین بڈھے سردار کی تو اس قدر خواری ہوئی کہ وہ خفا ہو کر فوج سمیت رایسین دو اجین اپنے علاقے کو اٹھ گیا۔ انہوں نے بجائے دلداری اور دلجوئی کے اس پر جرم قائم کیا۔ کہ میں ایک بادشاہ کابھائی دوسرے سپہ سالار میری اجازت بغیر جانا چہ معنی وارد۔ فوج لے کر اس کے پیچھے دوڑے۔ تو لک خان قوچی کہ شجاعت اور ہمت میں نظیر نہ رکھتا تھا۔ اور دست راست کی فوج کا سپہ سالار تھا۔ اسے بھی کچھ تہمت لگائی اور غافل قیدکر لیا دشمن دل میں ڈر رہا تھا کہ خدا جانے بادشاہی لشکر کب اور کن کن پہلووں سے حملہ کر بیتھے۔ جب اس نے دیکھا کہ دیر ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور پھر خبریں پہنچیں کہ امرا اپنے گھر میں لڑ جھگڑ رہے ہیں ۔ تووہ شیر ہو گیا۔ چند امرا کے ساتھ ۲۰ ہزار فوج کی۔جن میں محمد تقی کو سپہ سالار کیا۔ وہ مقابلہ کوروانہ ہوئے۔ مرزا محمدتقی خود راجہ علی خاں کے پاس گئے۔ بعض دکنی سردار جو ہوا کا رخ دیکھ رہے تھے۔ وہ بھی بد ہوا گئے قریب تھا کہ سلطنت کی نوبت ، رسوائی تک پہنچے۔ میر فتح اللہ پھر بیچ میکں آ کر آپس کی مصلحت اور غنیم کی مصالحت میں آ کر شامل ہو گے۔یہی غنیمت ہو کہ پردہ رہ گیا۔
راجہ علی خاں حاکم خدندیس دکن کے حصوں کا سردار اور مالک شمشیر تھا۔ وہ خان اعظم کی رفاقت کو شعلہ ہو گیا تھا۔ یہ حال دیکھ کر اس نے بھی موقع پایا۔ برادر اور احمد نگر کے امرا اور ان کی فوجوں کو ساتھ لے کر چلا۔ مرز عزیز نے یہ سن کر ادھر سے شاہ فتح اللہ کو بھیجا کہ فہمائش کریں ۔ وہ دکن کے جنگلوں کا شیر تھا اب کس کی سنتا تھا۔ سیدھا آیا۔ شاہ فتح اللہ وہاں سے ناکام پھرے اور آز ردہ اور بیزار ہوکر خان خاناں کے پاس گجرات چلے گئے۔ راجہ علی خان کی آمد آمددیکھ کر خان اعظم گھبرائے۔ امرا کومشورہ کے لئے جمع کیا۔ جو آدمی دوستو دشمن کو نہ پہنچانے اور موقع کو نہ سمجھے۔ ان کے لئے مشورہ کیا ؟ اور صلاح کون دے ؟ کئی دن مقام ہنڈیا میں آمنے سامنے پڑے رہے۔ مقابلے کی طاقت نہ پاء ی۔ رفیقوں پر اعتبار نہ ہوا۔ ایک شب چپ چپاتے کسی گمنام رستہ سے نکل ملک برار کا رخ کیا۔ ایلچ پوراس کا پایہ تخت تھا۔ اس کا اور جس شہر کو پایا لوٹ کھسوٹ کر ستیا ناس کر دیا۔ اور دولت بے قیاس سمیٹی۔ ہتیا راو ادھر کا راجہ ساتھ ہو گیا تھا۔ وہ کڈھب رستوں میں رہنمائی کرتا آتا تھا۔ راہ میں اس پر خیال ہواکہ یہ غنیم سے ملا ہوا ہے۔ وہ بدگمانی کی تلوار سے غصے کی درگاہ میں قربانی ہوا۔
ایلچ پور میں پہنچ کر بعض امراء کی صلاح ہونی کہ اسی طرح باگیں اٹھائے چلے چلو۔ اور احمد نگر تک دم نہ لو۔ کہ دارلملک دکن کاہے۔ بعضوں نے کہا کہ یہیں ڈیرے ڈال دو۔ اور جو ملک لیا ہے۔ اس کا انتظام کرو۔ انہیں کسی کی بات پر بھروسہ نہ تھا۔ یہاں بھی نہ تھمے اور نہ دربار کارخ کیا۔ غنیم سوچتارہ گیا کہ دانش مند سپہ سالار سپہ لئے ہوئے ملک کوچھوڑ کر چلا گیا۔ خدا جانے اس میں کیا پیچ کھیلا ہے۔ یہاں اندر کچھ بھی نہ تھا۔ وہ جریدہ ان کے پیچھے دوڑا۔
اس رستے میں عجب حالت گذری۔ قدم اٹھاے چلے جاتے تھے۔ بھدے ہاتھی اور بھاری بھاری بوجھ رہے تھے۔ انہیں کوچے کاٹ کاٹ کر ڈالتے جاتے تھے۔ کہ ہاتھی دشمن کے ہاتھ آئیں ۔ تو ان کے کام کے نہ ہوں ۔ دشمن کو راہ میں ہنڈیا شہر بلاکر بادشاہی علاقہ تھا۔ ایلچ پور کے بدلے میں اسے لوٹ مار کر ٹھیکرا کر دیا۔ غنیم کی چنداول (لشکر کے پچھلے حصہ) سے لڑائی ہوتی چلی آتی تھی رستے میں آرام لینے کی مہلت نہ ملی۔ ایک موقع پر تھم کر لڑائی ہوئی۔ اس میں بھی جگ ہنسائی ہوئی۔ غرض ہزار جان کندن سے ندربار کی حد میں لشکر کو چھوڑا اور آپ احمد آبا دکی طرف چلے۔ یہ اس خیال خام میں گئے تھے۔ کہ خانخاناں میرا بہنوئی ہے اس سے مدد لاو نگا۔ اور غنیم کو مار کر تباہ کر وں گا۔ خانخاناں بھی دربار اکبری کی ایک اعلی رقم تھے۔ وہ فوراًمحمود آباد کی منزل میں نظام الدین احمد کے ڈیروں میں آ کر ملے۔ کہ بڑودہ کو جاتے تھے۔ ان کی گرمجوشی اور تپاک اور اختلاط کا کیا بیان ہو سکے۔ دن کو مشورے رہے۔ اور یہ ٹھیری کہ اس وقت احمد آباد چلے چلو۔ بہن بھی وہیں ہیں ۔ ان سے ملو پھرمل کر دکن پر چلو۔ چنانچہ وہ دو نواد ہرگئے۔ نظام الدین احمد امرا اوافواج ہمراہی کو لئے بڑودہ کو روانہ ہوئے۔ بڑودہ میں پھر دو نو خان آئے۔ خان اعظم تو پھر آگے بڑھ گئے۔ کہ جب تک خان خاناں لشکر لے کر احمد آباد سے آئیں میں لشکر ندر بار کو تیار کرتاہوں ۔ خان خاناں پھر احمد آباد گئے۔ اور نظام الدین احمد کو لکھا کہ جب تک میں نہ آؤں ۔ بڑودہ سے نہ بڑھنا چنانچہ تھوڑے ہی عرصے میں فوج آراستہ کو لے کر پہنچے اور بھڑوچ کو چلے۔ وہان پہنچے تھے جو خان اعظم کے خط آئے۔ کہ اب تو برسات آ گئی۔ اس سال لڑائی موقوف رکھی چاہیے۔ سال آئندہ میں سب مل کر چلے گے۔ راجہ علی خاں اور دکنی سردار اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ یہ سب کو گالیاں دیتے بدر بار سے دربار میں آن حاضر ہوئے۔
۹۹۵ ھ میں صلاح ہوئی کہ دودھ میں مٹھاس ملاو اور بھی مزہ دے گا۔ خان اعظم کی بیٹی سے شاہزادہ مراہ کی شادی ہو جائے۔ شاہزادہ اس وقت ۱۷ برس کا تھا۔ مریم مکانی یعنی اکبر کی والدہ کے گھر میں یہ شادی رچی۔ خان اعظم کی عظمت بڑھائی تھی۔ بادشاہ خود برات لے کر گئے اور دھوم دھام سے دلہن بیاہ لائے۔ ۹۹۶ ھ میں لڑکا بھی پیدا ہوا اور مرزا رستم نام رکھا۔
۷ ۹۹ ھ میں احمد آباد گجرات خانخاناں سے لے کر پھر انہیں دیا۔ یہ کہتے تھے کہ مال وہ کا ملک اچھا ہے میں تو وہ لوں گا۔ وہ اکبر بادشاہ تھا۔ خدا جانے اس نے اپنی تجویز میں اور کیا کیا مصلحتیں مد نظر رکھی تھیں ۔ مشورہ کے لئے جلسہ بٹھایا۔ الحمد اللہ صلاح بھی ایسی ٹھیر گئی جس میں ان کی ضد پوری ہوئی۔ یہ سازو سامان کر کے ادھر روانہ ہوئے۔
۹۹۹ ھ میں خان اعظم نے ایسا میدان ماراکہ کسی فحتیاب سے پیچھے نہ رہا۔ جام سرسال اس ولایت کے اعلیٰ حکمرانوں میں سے تھا۔ اور ہمیشہ فسادوں کی تاک میں رہتا تھا۔ اس نے مظفر گجراتی کو پیر مرد بنا کر نکالا۔ سورٹھ کا حاکم دولت ۱؎ خاں اور راجہ کنکار کچھ کا حاکم بھی شامل ہوا۔ ۲۰ ہزار کا بلوہ باندھ کر لڑنے کو آئے۔خان اعظم نے ادھر ادھر خطوط لکھے کوئی مدد کو نہ آیا۔ اس ہمت والے نے دل نہ ہارا اور جس طرح ہو سکا جمعیت کی صورت پیدا کر کے نکلا۔ غنیم نے بڑے حوصلے سے فوجوں کو بڑھایا۔ خاں اعظم نے چند سردار وں کو فوج دے کر آگے روانہ کر دیا۔ ان سے کوتہ اندیشی یہ ہوئی۔ کہ یہ غنیم کے ساتھ صلح کی گفتگو میں کیں ۔ ان کے دماغ اور بھی بلند ہو گئے۔ اور جنگ کے نقارے بجاتے آگے بڑے۔ ضد ہی سپہ سالار کو غصہ آیا۔ باوجودیکہ ۱۰ ہزار سے زیادہ جمعیت نہ تھی اور غنیم کے ساتھ ۳۰ ہزار فوج تھی۔ یہ سامنے ڈٹ گیا۔ اور لشکر کو سات فوجوں میں تقسیم کیا۔ قلب میں اپنا فرزند خورم چاروں طرف امرائے شاہی اپنی اپنی فوجوں سے قلعہ باندھ کر کھڑے ہوئے۔ اور انہیں اور سپاہ کی مدد سے قوی پشت کیا۔ انور اپنے بیتے کو چھو سو سواروں سے الگ کیا۔ اور خود بہت سے سورما سپاہیوں کی جمعیت میں چار سو سوار لے کر کھڑے ہوئے۔ کہ جدھر وقت پڑے فوراًپہنچیں ۔ ادھر سے مظفر نے میدان میں فوجیں قائم کیں ۔ کہ یکایک مینہ برسنا شروع ہوا۔ اور بارش کاتار لگ گیا۔ جس انداز سے لڑائی شروع ہوئی تھی۔ وہ ملتی ہو گیا۔ اور طرفین سے ترکانہ حملے ہوتے رہے۔ غنیم بلندی پر تھا۔ یہ نیچے تھے۔ بڑی وقتیں پیشں آئیں ۔ مشکل یہ ہوئی کہ ادھر رسد بند ہو گئی۔ دو دفعہ شبخون بھی لے گئے۔ مگرناکام پھرے۔
جب تکلیفیں حد سے گذر گئیں توخان اعظم نے اس میدان میں فوج کو لڑانا مناسب نہ سمجھا۔ چار کوس کوچ کر کے جام کے علاقے میں گھس گیا۔ یہاں مینہ نے ذرا مان دی جنگل نے جانوروں کے لئے گھاس دی۔ لوٹ مار نے غلہ کی رسد پہنچائی۔ مظفر کو ناچار ادھر کودنا پڑا۔ اور دریا کو بیچ میں ڈال کر ڈیرے ڈال دیے۔ بڑ یبات یہ ہوئی۔ کہ طول مدت کے سبب سے غنیم کی سپاہ کو بال بچوں کے فکر ہوئے۔ لشکر کو چھوڑا ادھر بھاگنے لگے۔ مگرمظفر کہاں سنتا تھا۔ جس حال میں تھا قائم رہا۔ فوجوں میں روز چھینا جھپٹی ہو جاتی تھی۔ مگرایک دن میدان ہوا اور میدان بھی وہ ہوا کہ فیصلہ ہی ہو گیا۔
دونو سپہدار اپنی اپنی سپاہ کو لے کر روانہ نکلے۔ اور قلعے باندھ کر سامنے ہوئے اول خان اعظم کے بائیں کی فوج پیش قدمی کر کے بڑھی۔ اور ایسی بڑھی۔ کہ ہر اول سے بھی آگے نکل گئی۔ اور پل کے پل میں غنیم کی فوج سے چھری کٹاری ہو گئے۔ سرداروں نے خود بڑھ کر تلواریں ماریں ۔ اور ایسے لڑے کے مرگئے۔ افسوس یہ کہ جو فوجیں خان اعظم نے مدد کو رکھی تھیں وہ پہلو بچاکر آ گئیں ۔ اور دشمن ان کا پیچھا کرتاڈیروں تک چلا آیا۔ اسے وہاں پہنچ کر چاہیے تھا کہ پیچھا مارتا۔
۱؎ دولت خاں فرما نرواے ملک سورٹھ میں خان غوری کا بیٹا تھا۔ اور کہتا تھا کہ میں سلاطین غور کی اولاد ہوں ۔
اس نے گٹھریاں باندھنی شروع کرد یں البتہ ہر اول ہر اول سے خوب ٹکرایا۔ اور باقی فوجیں بھی بڑھ بڑھ کر دستو گریبان ہو گئیں ۔ لشکر غنیم کے راجپوت گھوڑوں سے کود پڑے۔ اور کمر پنکے آپس میں باندھ باندھ کر سد سکندر یکی طرح ڈٹ گئے۔ کام تیر تفنگ سے گزر گیا۔ اور دست بدست معاملہ آپڑا۔ قریب تھا کہ لشکر شاہی کا حال بدحال ہو جائے۔ اتنے میں آگے کی فوج نے بڑھ کر غنےم کے بائیں کو الٹ دیا۔ خان اعظم منتظر وقت کھڑا تھا۔ جھٹ لشکر کو للکارا۔ اور گھوڑے اٹھائے اسے خدائی اقبال کہنا چاہیے کہ ادھ راس نے باگ لی۔ادھر دشمن کے قدم اکھڑے۔ مظفر اور جام بے ہوش بدحواس بھاگے۔ اس کے کئی سردار دو ہزار بہادروں کے ساتھ میدان میں کھیت رہے۔ تھوڑی دیر میں سامنا صاف ہو گیا۔ نقدو جنس تو چاند ہاتھی سامان امارات اور اسباب جاہ حشمت جس قدر فوج شاہی کے ہاتھ آیا۔ اس کا حساب نہیں ۔ اکبری لشکر کے سو بہادروں نے جانیں عزت پر قربان کیں ۔ اور پانسو نے زخموں س چہر گلرنگ کیا۔ شیخ فیضی نے فتوحات ۹۹۹ھ عزیزی تاریخ کہی۔
خان اعظم سخاوت کے شہزادہ تھے۔ اور کیوں نہ ہوں بادشاہ کے بھائی تھے امرائے لشکر کو خلعت ہاتھی۔ گھوڑے نقدو جنس بے حساب دیتے۔ انشا پرواز بھی اچھے تھے۔ بادشاہ کو اپنی لڑائی کا نامہ خواب بنا بنا کر لکھا۔ وہاں بھی اندر محلوں میں باہر درباروں میں بڑی مبارکبادیں ہوئیں ۔ خان اعظم کے سب دار غنیموں کے پیچھے دوڑے۔ خورم فرزند فوج لے کر مظفر کا پتا چیتا چلا۔ رستے میں بعض قلعوں کو فتح کرنا چاہا۔ مگر امراے ہمراہی کی سستی سے کام کی درستی نہ ہوئی۔ خان اعظم نے بھی اس وقت فوج کا بڑھانا اور ملک کا پھیلانا نہ سمجھا۔ ہاتھ پاؤں ساتھ نہ دیں تو دل کیا کرے۔ امرا اور فوجوں نے اپنے اپنے علاقوں میں آرام لیا۔
۱۰۰۰ ھ میں خبر لگی کہ دولت خان جو جام کی لڑائی میں تیر کھا کر بھاگاتھا۔ تیرا جل کا نشانہ ہوا خان اعظم لشکر آراستہ کر کے نکلا۔ اور جونا گڑھ کی تسخیر پر کمر باندھی۔ کہ ملک سوہر ٹھ کا حاکم نشین شہر تھا۔ پہلا شگون یہ ہوا کہ جام کے بیٹے اس ملک کے چند سرداروں کے ساتھ آ کر لشکر میں شامل ہو گئے۔ ساتھ ہی کو کہ بنگلور سومنات اور ۱۶ بندر بے جنگ قبضہ میں آ گئے۔ قلعہ جونا گڑھ کی مضبوطی فولاد کے ساتھ شرط باندھے کھڑی تھی۔ خان اعظم نے توکل بخارا محاصرہ ڈالا۔ معلوم ہو گیا تھا کہ کاٹھی لوگ قلعے میں رسد پہنچا رہے ہیں ایک سردار کو بھیج کر ان کا بندوبست کیا۔ اقبال اکبری کو زور دیکھو۔۔ کہ اسی دن قلعے کے میگزین میں آگ لگ گئی۔ غنیم نے اگرچہ نقصان سخت اٹھایا۔ مگر حوصل ذرا نہ ٹوٹا۔ قلعے والے اور بھی گرم ہوئے۔ سو توپ پرفتیلہ پڑتا تھا۔ اور برابر ڈیڑھ من کا گولہ گرتا تھا۔ پرتگالی توپچی نے گول انداز ہی میں جان لڑائی کہ گولی کی طرح حوصلہ سے نکل پڑا۔ اور خندق میں گر کر ٹھنڈا ہو گیا۔ خان اعظم نے بھی سامنے ایک پہاڑی ڈھونڈھ کر نکالی۔ اس پر توپیں چڑھائیں ۔ اور قلعے پر گولے اتا رنے شروع کر دیے۔ قلعے میں بھونچال اور قلعہ والوں میں تلاطم مچ گیا۔ خلاصہ یہ کہ قلعہ والے تنگ ہو گئے۔ آخر میاں خان اور تاج خاں پسران دولت خاں نے کنجیاں حوالہ کر دیں ۔ اور پچاس سردار صاحب نشان دلشکر آ کر حاضر ہوئے۔ خان اعظم نے ان کی بڑی دلداری کی۔ بھاری خلعت۔ بلند منصب اور بڑی بڑی جاگیریں دے کر خوش کیا۔ خود بھی بہت خوشی کے جشن کئے۔ہاں جو بادشاہ کے بھائی ہوئے ہیں ۔ ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اور خوش کیوں نہ ہوں اب تو سومنات قبضے میں آیا۔ محمود غزنوی ہو گئے۔ اور حق بھی یہ ہے۔ کہ بڑا کام کیا۔ اکبری سلطنت کا باٹ سمندر کے گھاٹ تک پہنچا دیا۔ کچھ تھوڑی خوشی کامقام نہیں ۔ اکبر کو بھی اس بات کی بڑی آرزو تھی۔ کیونکہ اسے دریائی طاقت کے بڑھانے کا دل سے خیال تھا۔
اب خان اعظم سمجھا کہ جب تک مظفر ہاتھ نہ آئے گا۔ یہ فساد فرو نہ ہو گا۔اس نے کئی سردار نامی فوجیں دے کر روانہ کئے۔ اور انور اپنے بیٹے کو ساتھ کیا۔ مظفر نے ملک ہار کے راجہ کے پاس پناہ لی تھی۔ کہ دوارکا کا مندر وہیں ہے۔ راجہ بھی اس کی مدد پر کمربستہ ہوا۔ یہ فوجیں اس طرح سر توڑ پہنچیں ۔ کہ دوار کا بے جنگ ہاتھ آ گیا راجہ نے مظفر کو اہلو عیال سمیت ایک جزیرے میں بھیج دیا تھا۔ جب انہوں نے راجہ کودبایا۔ تو وہ بھی اس کے پیچھے بھاگا۔ انہوں نے گھوڑا اٹھا کر رستے میں جالیا۔ وہ پلٹ کر اڑا۔ اور خوب جان توڑکر لڑا۔ دریا کے کنارے تھے۔ زمین کہیں بلند کہیں گہری اور جگہ ناہموار۔ سوار کا گذارہ نہ تھا۔ اکبری بہادروں نے گھوڑے چھوڑ دیے۔ اور خوب تلواریں ماریں ۔ راجہ اور اس کی فوج نے بھی کمی نہیں کی۔ شام تک تلوار کی آنچ سے میدان میں آگ لگی ہوئی تھی۔ مگر قضا سے کون لڑے۔ گلے پر چھوٹا ساتیر کھا کر راجہ کی گلو خلاصی ہوئی۔ مگر مظفر گزھوں میں گرتا پڑتا نکل کر کچھ میں پہنچا۔ وہاں کے راجہ نے چھپا رکھا۔ اور مشہو رہوا کہ دریا میں ڈوب گیا۔
خان اعظم کو جب خبرپہنچی۔ تو عبداللہ اپنے بیٹے کو آور فوج دے کر کچھ روانہ کیا۔ جام یہ خبر سن کر گھبرایا بال بچوں کو لے کر دوڑا۔ کہ ایسا نہ ہو۔ تہمت یا بدگمانی میرے خانہ دولت کو برباد کر دے۔ عبداللہ سے رستے میں آ کر ملا۔ اور بنیاد اخلاص کو مستحکم کیا۔ کچھ کے راجہ نے بھی وکیل بھیجے۔ بہت ساعجزو انکسار کیا اور کہا کہ بیٹے کہ حاضر دربار اور مظفر کی تلاش کرتا ہوں ۔ یہ رویدا خان اعظم کے پاس جونا گڈھ میں پہنچی۔ اس نے لکھا۔ کہ اگر صدق دل سے دولت خواہی بادشاہی اختیار کی ہے۔ تومظفر کو ہمارے حوالہ کر دو۔ اس نے پھر لمبی لمبی تقریریں ایچ پیچ کے جملوں میں ملفوف کر کے بھیجیں ۔ خان اعظم نے کہا۔ کہ فقروں سے کام نہیں چلتا۔ غنیم کو میرے حوالے کرو۔ نہیں تو برباد کر ونگا۔ اور ملک تمہارا جام کے دامن میں ڈال دونگا۔ راجہ کا مطلب اس طول میں فقط وقت گذارنا تھا۔ کہ شاید کوئی اور نکاس کا پہلو نکل آئے۔ جب سب رستے بند پائے۔ تو کہا مورپی کا ضلع قدیم ہے میرے علاقے میں تھا۔ وہ مجھے دیدو۔ اور جگہ بتا دیتا ہوں ۔ تم جاکراس کو گرفتار کر لو۔ خان اعظم، کے سپاہیوں نے چاروں طرف سے گھیر کر پکڑ لیا۔ خوشی کا جوش کہتا تھا۔ کہ ابھی لے اڑیں ۔ اور مصلحت کہتی تھی۔ کہ اگر رستے میں اس کے جاں نثار آ کر جانوں پر کھیل جائیں تو کیا ہو۔ بہرحال اندھیرے کے پردے کا انتظار کیا۔ اور راتوں رات خان اعظم کی طرف لے کر دوڑے۔ مظفر صبح ہوتے نماز کے بہانے اترا۔ اور طہارت وضو کے لئے ایک درخت کے نیچے گیا۔ جب دیر تک نہ آیا۔ تو انہوں نے آواز دی۔ وہاں سے جواب بھی نہ آیا۔ آخر جاکر دیکھا۔ بکرا سا ذبح کیاپڑا تھا۔ اسے بھی اسی روز سیاہ کا خیال تھا۔ اس لئے حجامت کے لوازمات پاس رکھا کرتا تھا۔ کہ اسمیں استرا بھی لگا رہے۔ آج کام آیا۔ سرکٹ کر خان اعظم کے پاس آیا۔ اس نے روانہ دربار کر دیا۔ کہ فساد کی جڑ کٹ گئی۔
۱۰۰۱ ھ میں خان اعظم سے وہ کام ہوا۔ کہ تمام اہل تاریخ اس کی تعریفوں کے وظیفے پڑھتے ہیں ۔ اور ملا صاحب نے تو اس کی دینداری پر اپنی انشا ء پردازی کے سہرے چڑھائے ہیں ۔ مگرتھوڑی سی تمہید بغیر اس معا ملے کا مزا نہ آئے گا۔ یہ تو تم نے بار بار سن لیا۔ کہ اکبر نے انہیں فرزندی کا خطاب دے رکھا تھا۔ اور اپنی خدمت میں رکھ کر تربیت کیا تھا۔ جیسا عزیز اس کا نام تھا۔ ویسا ہی اسے عزیز رکھتے تھے اور تمام ارکان دولت میں عزت دیتے تھے۔ اپنی خواصی میں بٹھاتے تھے۔ اور خاص خاص موقع پر اسے ضروریاد کرتے تھے لیکن اس کی طبیعت ایسی واقع ہوئی تھی۔ کہ ہمیشہ جاہل اور کو تہ اندیش۔ بلکہ ضدی اور لاڈلے بچوں کی طرح ذرا ذرا سی بات پر بگڑ بیٹھتا تھا۔ اور لطف یہ ہے کہ اکبر اس کی گستاخیوں کا بھی کچھ خیال نہ کرتا تھا۔ بلکہ خود اسے مناتا تھا۔ اور عنایتو انعام سے خوش کرتا تھا۔ ایک پیچ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا۔ جو احکام اس کی خلاف مرضی دربار سے پہنچتے تھے۔ وہ جانتا تھا کہ شیخ کی فطرت ہے۔ اس کا ترکانہ مزاج اور سپاہیانہ طبیعت اپنی آرزوگی کو چھپا نہ سکتے تھے صاف صاف ظاہر بھی کر دیتے تھے۔
خان اعظم سپاہی زادہ تھا۔ اور خود سپاہی تھا۔ ایسے لوگوں کو مذہب کا پاسداری ہوتی ہے۔ تو سخت تعصب کے ساتھ ہوتی ہے۔ دربار میں تحقیقات مذاہب اور اصلاح اسلام کی تدبیریں جاری تھیں ۔ اس اصلاح میں ڈاڑھیوں پر ایسی وبا آئی تھی۔ کہ اکثر امرا بلکہ علما نے ڈاڑھیاں منڈوالی تھیں ۔ ڈاڑھی کی جڑ کو ڈھونڈ کر پتال سے نکالا تھا۔ ملا صاحب نے تاریخ کہی تھی۔ جس کا مصرع مقصود ہے ع
بگفتار یشہا برباد وادہ مفسدے چندے
انہی دنوں میں وہ بنگالہ سے فتح پور میں آیا تھا۔ یہاں ہر وقت یہ ہی چرچے رہتے تھے۔ اس کے سامنے کسی مسئلے میں بحث ہونے لگی۔ ضدی سپاہی کو اس وقت مذہب کی ضد آ گئی۔ اس نے بھی گفتگو شروع کی۔ وہاں علماو فضلا کے خاکے اڑ جاتے تھے۔ یہ تو کیا حقیقت تھے۔ انہوں نے بہت زور طبیعت اور مبلغ استعداد دکھایا ہو گا۔ تو مولانا روم کی مثنوی یا حدیقہ حکیم سنائی کے شعر سند میں پڑھے ہو وہاں پر سیر کیا کام آتی تھی۔ک غرض سپاہی بگڑا بخار تو پہلے ہی سے دل میں بھرے تھے۔ نوبت یہ ہوئی کے سامنے ہی شیخ کو اور بیربر کو آگے دھر لیا۔ اگرچہ تعزیر عام بے دین اور بد اعتقادوں کے باب میں کرتے تھے۔ مگربات کا رخ انہی دونوں کی طرف تھا۔ خیر وہ جلسہ انہی مگھم باتوں میں طے ہو گیا۔
اس کے علاوہ بادشاہ نے آئین باندھا تھا۔ کہ امرائے سرحدی کو ایک مدت مقررہ کے بعد موجودات دینے کو حاضر ہونا چاہیے۔ خان اعظم کے نام فرمان طلب گیا۔ قدیمی لاڈلے تھے۔ متواتر فرمان ہو گئے۔ نہ آئے اکبر کے حکام۔ ابو الفضل کی انشا پر دازی۔ رنگا رنگ کے مضامین دست بستہ حاضر تھے۔ خد اجانے کیا کیا لکھا۔ مگر انشا ء پردازی کا ایک جادو چلا۔ ان کی ڈاڑھی بہت لمبی تھی۔ اور اس کے باپ میں تقریریں اور تحریریں ہو چکی تھیں ۔ ماثر الامرا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک دفعہ یہ بھی لکھا گیا۔ ظاہر ایشم ریش نما گرانی میکند کہ این ہمہ تعلل در آمدن دارند۔ جام کی لڑائی پر قرار پایا تھا کہ منت مانو یہ مہم فتح ہو جائے گی توڈاڑھی سے بھی لمبی عرضی لکھی اور بحث لکھی۔یہ سب ہوتا تھا۔ مگر وہ حاضر دربار نہ ہوا تھا۔ سیکڑوں مقدمات مالیو ملکی تھے۔ دربار کے اکثر احکام اور بھی کچھ اس کے خلاف مقصد کچھ خلاف طبع گئے۔ خدا جانے وہ شیخ کی فطرت تھی۔ یا خان کی بدگمانی تھی۔ اس کے بعض خطوط سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ وہ سیدھا سپاہی صاف صاف آزردگی اور نہایت آشفتگی ظاہر کرتا تھا۔ ان میں کبھی کبھی یہ بھی لکھتا تھا کہ میں نے دنیا چھوڑ دی۔ حج کو چلا جاونگا غرض اب اکبر کو خبر نویس کی تحریر سے اور بعض امرا کے عرائض سے بھی معلوم ہوا کہ اسے ہٹیلے نے مصمم ارادہ کر لیا۔ بادشاہ نے فرمان لکھے۔ اور بڑھیا ماں نے برابر خطوط لکھے۔ کہ خبردار خبردار ایسا ارادہ نہ کرنا مگر وہ کب سننے والا تھا۔ جو کرنا تھا۔ وہی کر گزرتا۔
ملا صاحب نے مرزا کو کہ کے حج کو جانے کاحال لکھ کر اکبر کی مذہبی کے اشاروں سے عجب بدنما عکس دلوں پر ڈالا ہے۔ اسے پڑھ کر مجھے بھی خیال تھا۔ کہ وہ خوش اعتقاد امیر فقط جوش دینداری سے ہندوستان چھوڑ کر نکل گیا۔ پھرمدت دراز میں جب بہت سی کتابیں نظر سے گذریں تومعلوم ہو اکہ کچھ بھی نہ تھا جہاں اور بچوں کی سی ضدیں تھیں ۔ وہاں یہ بھی ایک بات تھی۔ مثلا یہ کہ فرمانوں کی پشت پرجہاں میری مہر ہوتی تھی۔ وہاں قلیچ خاں کی مہر کیوں ہوتی ہے اور جو کام میں کرتاہوں وہ قلیچ خاں اور ٹورڈرمل کیوں کرتے ہیں ۔ چنانچہ ابوالفضل کے دفتر دوم میں ایک بڑا طولانی مراسلہ ہے۔ کہ شیخ موصوف نے خان اعظم کے نام لکھا ہے۔ اول ڈیڑھ بلکہ دہ صفحے میں بہت سی حکمت اخلاق اور فلسفہلو اشراق سے تمہید یں پھیلائی ہیں ۔ بعد اس کے جو کچھ لکھتے ہیں ۔ اس کا ترجمہ کرتا ہوں اور جس قدر کہ ممکن ہے۔ مطابقت الفاظ کے ساتھ لکھتا ہوں ۔ مراسلہ مذکور اگرچہ ظاہر میں شیخ کی طرف سے ہے۔ مگرحقیقت میں بادشاہ کے رکھتا کرتا ہے۔ اور اس کے علاوہ بھی کئی خط ہیں ۔ جن سے دلداری اور دلجوئی کے دود اور شربت ٹپکٹے ہیں ۔ غرض شیخ مراسلہ مذکر میں لکھتے ہیں جو کچھ میں سمجھتا ہون۔ اس کے لکھنے سے پہلے سرگذشت واقعی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ قرۃ العین شمس الدین احمد نے نامہ دارلاشکوہ تمہارے لڑکے نے تمہارا خط عرض اقدس میں پہنچایا۔ چونکہ حضرت مقامو فور عنایتو عطو فت میں تھے۔ یکبار گی حیران رہ گئے۔ اگرچہ پہلے ہمیشہ خلوتوں میں تمہارے اخلاق قدیمی کا ذکر کیا کرتے تھے۔ اور جب کوئی کوتہ اندیش حرف نامناسب تم سے منسوب کرتا تھا۔ تواس قدر مہربانی ظاہر فرماتے تھے۔ کہ وہ تنگ حوصلہ شرمندہ ہو جاتا تھا۔ہمیشہ تمہارے خشکی ۱؎ دماغ کے دنوں میں خلوت اور دربار میں نہایت توجہ ظاہر ہوتی تھی۔ خصوصا ان دنوں میں کہ اخلاق دولت کی میری رفاقت اور توجہ شہنشاہی کی برکت سے تم رحمت الہی کے منظور وغیرہ نظر ہو کرخدمات لائقہ سے کامیاب ہوئے۔ کیا جم کی فتح۔ کیا جو ناگڑھ کی۔ کیا تنو مظفر وغیرہ کا گرفتار کرنا۔ کیا کہوں ۔ کہ حضرت کیسے تمہارے مشتاق ہوئے ہیں ۔ دن رات تمہاری یاد میں گزرتی ہے۔ ہمیشہ اس بات کے طلبگار ہیں ۔ کہ کب وہ دن ہو گا۔ کہ اپنے سامنے تمہیں مرحمتہای خسروانہ سے مالا مال کریں ۔
جو کچھ تم نے والدہ مقدسہ اور فرزندان عزیز کو لکھا ہے۔ اس سے ایسا شوق آستان بوسی ظاہر ہوتا تھا۔
۱؎ خشکی دماغ کے لفظ کو دیکھو۔ اور مورخوں نے بھی قید۔ سابقہ کے ذکر میں یہی لفظ استعمال کیا ہے معلوم ہوتا ہے اس وقت جو دربار میں آپ نے بادہ گوئی کی تھی اور نظر بند ہوئے تھے اس حرکت ناشائستہ کا نام خشکی دماغ رکھا گیا تھا اور قید کا حکم اس پردے میں تھا کہ علاج معالجہ ہوتا ہے
کہ اسی نور روز عالم افروز میں اپنے تئیں پہنچاو گے۔ نو روز نہیں ۔ تو شرف آفتاب میں توخواہ مخواہ پہنچو گے دفعتہ ایک شخص نے عرض کی۔ کہ تم سرانجام خدمت کو ناتمام چھوڑ کر اس خیال سے خود جزیرے کو چلے گئے۔ کہ اسے تسخیر کرو گے۔ حضور کو تعجب ہوا۔ اس خیر خواہ جہمور سے مجھ سے پوچھا۔ میں نے عرض کی۔ کہ ایسی باتیں دشمن کے سوا کوئی نہیں کہہ سکتا۔ وہاں کچھ وغدغہ ہو گا۔ خود ملازمت حضور میں آنے والے ہیں ۔ گئے ہوں گے تو اس لئے گئے ہوں گے کہ جاکر خرخشہ صاف کر دیں ۔ اور خاطر جمع سے حضور میں آئیں ۔ خلوص عقیدت میں فتور واقع ہو؟ یہ کب ہو سکتا ہے۔ حضور نے پسند فرمایا۔ اور کہنے والا شرمندہ ہو گیا۔ اب کہ حضرت حد سے زیادہ تم پر متوجہ ہیں ۔ اور اس سبب سے کہ عنایت روز افزوں حضور کی تمہارے باب میں جلوہ ظہور دے رہی ہے۔ کوتاہ حوصلہ ناتواں ہیں ۔ پیچو تاب میں ہیں ۔ اتفاقا کشن داس تمہارا وکیل پہنچا اور جو خط تم نے مجھے لکھا تھا۔ مجھ سے مشورہ کئے بغیر ہی حضور کے دست اقدس میں دیا۔ حسب الحکم قرۃ العین شمس الدین نے مضمون عرض کیا۔ سن کربہت تعجب ہوا۔ کمترین سے فرمایا دیکھو ہماری عنایت کس درجہ پر ہے۔ اور عزیز اب بھی اس طرح لکھتا ہے جہاں کی مہرہوتی تھی۔ پہلے یہاں مظفر خاں راجہ ٹورڈرمل اور لوگ مہر کرتے تھے۔ یہ گلہ تھا۔ تو اس وقت کرنا چاہیے تھا۔ اگرچہ وہاں بھی گلہ کرتے ہیں ۔ تو اس قوت بازوئے سلطنت کے تمہارے حق میں ہماری بے عنایتی کی دلیل نہیں ہو سکتی تھی۔ بات فقط یہ ہے۔ کہ گھر کے کام آخر کسی سے لینے چاہییں ۔ جس کویہ خدمتیں سپرد ہون۔ ایک مقام پر مہر کرنی اسی خدمت کا جز ہے۔ اعظم خاں گھر میں ہو۔ اور اس خدمت پر متوجہ ہو۔ تو اول اور اولیٰ۔ وہ جس طرح امیر الامرا ہے۔ امیر معاملہ بھی ہو گا۔ یہ سب اس کے تابع ہوں گے۔ یہ بدگمانی تمہاری خاطر اقدس کو ذرا ناگوار ہوئی۔ خیر خواہان بزم مقدس نے (میں نے ) مناسب موقع باتیں عرض کر کے بہت اچھی طرحا سکا تدارک کر دیا۔ قرۃ العین کو جو تم نے لکھا تھا۔ اور جو واقعہ تم نے دیکھا تھا۔ اور فتوحات مذکورہ اس کا نتیجہ سمجھا تھا۔ اس کا ذکر کر دیا۔ جو نذر تم نے بھیجی تھی۔ وہ خیال شہنشاہی کی اور جو کچھ تمہارے مخلصوں نے کہا تھا۔ اس کی بھی موید ہوتی۔
پھر لمبی تقریروں میں تقریبا دو صفحہ حکمت اخلاق کے طور پر لکھتے ہیں ۔ اور مختلف طبقات انسان کی تفصیلو تقسیم کر کے کہتے ہیں ۔ قلیچ خاں کا شکوہ بیجا ہے۔ تم اور طبقہ اور اور گروہ سے۔ باوجود اس کے منصب حالت اور اعتبار میں تمہارے پاسنگ بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ تم کو کہ تمہاری فرزندی کی نسبت۔ ساتھ اس کے خا ص الخاص۔ بادشاہی توجہیں تمہارے لئے تمام۔ بارہا زبان گوہر فشاں پر فرزند کا لفظ تمہارے لئے آتا ہے۔ اس سے قطع نظر جو خدمات شائستہ تم سے اور تمہارے خاندان سے ہوئیں ۔ زمانے کے کونسے امیر کو یہ رتبہ ہے۔ کہ اس مجموعے میں تمہارے ساتھ برابری کر سکے۔ پھر تمہیں کب زیبا ہے۔ کہ اس کا نام اپنے پدر بزرگوار کے برابر لاکر شکوہ کرو۔ اور مرزا اور راجہ کا نام لے کر اپنے برابر کو دو۔ وہاں یہ غصے کی رنگ آمیزیاں ہیں ۔ مگر غضب ہے۔ کہ تم جیسے بزرگ کے پاس غسے کو راہ ہو۔ اور اس سے ایسے دب جاو۔
اگرکنارہ کشی سبب مذکورہ سے بجا ہے۔ تو آخر پہلے بھی یہی حال تھا۔ کہ تم سے پہلے اور لوگ اس عہد سے پر کام کرتے ہیں پس تم نے ان کی جگہ کام کرنا کیونکر گوارا کر لیا تھا۔ اور بات تو وہی ہے جو کہ زبان شہنشاہی پر گذری ہے۔ عزیز من مجلسوں میں کیسے کیسے آدمی کیسے آدمیوں کی جگہ بیٹھ جاتے ہیں ۔ اگرغصے ہوکر گلہ کرو۔ تو وہاں بھی کرو۔ کہ کیسا آدمی کی جگہ بیٹھ گیا ہے۔ مہر تو ایک نام کا نقش ہے۔ کہ دوسرے نقش کی جگہ ہو گیا۔ دیکھو تو سہی۔ اس میں اور اس میں کہاں تک فرق ہے۔
پھر ایک ڈیڑھ صفحہ کا طولہ کلام کر کے خاتمہ میں لکھتے ہیں ۔ چونکہ تم دولت خواہ حقیقی اس درگاہ کے ہو۔ اسلئے میں نے اتنا طول کلام کیا۔ اب دو کلموں پر اختصار کرتا ہوں ۔ کہ تم کسی چیز کے پابند نہ ہو۔ آستان بوسی کا ارادہ کرو۔ اور اپنے تئیں حضور میں پہنچاو۔ کہ یہاں خورمی۔ خوشحا لی۔ کامروانی کے سوا کچھ اور نہ ہو گا۔ ظاہرا تو یہی ہے۔ کہ چل لئے ہو گے۔ تم بزرگ زمانہ ہو۔ اگر کاطر روشن ادھر مائل ہو۔ تو اور باتیں کہوں ۔ کہ دین اور دنیا میں کام آئیں ۔ ورنہ خیر اندیشی وائم تو قائم ہے۔ کہ دادار جہاں آفریں نے دل کو عطا کی۔ دل نے ہاتھ کے حوالہ کی۔ اس نے قلم کودی۔ قلم نے کاغذ پر لکھ دی۔ خدا ہمیں اور تمہیں ان باتوں سے محفوظ رکھے۔ جو کہ بایدو شاید نہیں ۔
اس نے جواب میں ان کی موچھیں پکڑ پکڑ کر خواب ہلائی ہیں ۔ ایک پرانے مجموعہ میں سے اس کی اصل عرضداشت کی نقل میرے ہاتھ آئی۔ تتمہ میں درج ۱؎ ہے۔
ایک عرضداشت عین روانگی کے وقت لکھی ہے۔ اسمیں اور مطالب بھی مندرج ہیں ۔ اس مطلب کے متعلق جو فقرے ہیں ۔ ان کا ترجمہ لکھتاہوں بدخواہان دینو دولت نے آپ کو راہ راست سے ہٹاکر بد عاقبتی کے رستے میں بدناملک کر دیا ہے۔ اور نہیں جانتے کہ کون سے بادشاہ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ آیا کلام اللہ جیسا قرآن آپ کے لئے نازل ہوا ہے۔ یاشق القمر جیسا معجزہ آپ سے ہوا ہے چار یار باصفا جیسے اصحاب آپ کے ہیں ؟کہ آپ اپنے تئییں اس بدنامی سے متہم کرتے ہیں ۔ بہ نسبت ان خیر خوار ہوں کے جو حقیقت میں بد خواہ ہیں ۔ عزیر کو کہ فدویت رکھتا ہے۔ اور قصد بیت اللہ کرتا ہے۔ اس ارادہ سے کہ وہاں بیٹھ کر آپ کے لئے راہ راست پر آنے کی دعا کرے گا۔ امیدوار ہے کہ اس گنہگار کی دعا قاضی الحا جات کی درگاہ میں قبول ہوکر اثر بخشیگی۔ اور وہ آپ کو راہ راست پر لائے گا۔
ان دنوں اس کے حسن تدبیر اور آب شمشیر سے دریائے شور کے کنارے تک اکبری عملداری پہنچ گئی
۱؎ دیکھو صفحہ ۷۵۰
تھی اور پندرہ ؎ بندہ حلقہ حکومت میں آ گئے تھے۔ جوں جوں بادشاہ لطفو محبت کے فرمان لکھتے گئے۔ اس کا وہم بڑھتا گیا۔ خدا جانے کیا سمجھا۔ کہ ہر گز مناسب نہ دیکھا۔ اس نے وہاں کے لوگوں میں یہ ظاہر کیا۔ کہ بندر دیو کو دیکھنے جاتا ہوں ۔ فقط چند غمگسار مصاحبوں سے راز کھولا۔ اور کسی سے ذکر نہ کیا اول بند پور پر پہنچا۔ یہ مقام سمندر کے کنارے تھا۔ اس میں بڑا وسیع اور سنگین قلعہ تھا۔ اور گھر بھی اکثر سنگیں ہی تھے۔ یہاں سے بنگلور آیا۔ اور وہاں کے لوگوں سے کہا۔ کہ بندر دیو کو دبانے جاتا ہوں ۔ امرائے شاہی کو رخصت کر کے ان کی جاگیروں پر بھیجدیا۔ حکام بندر سے اقرار نام لے لئے۔ کہ آپ کی بے اجازت سوداگران ملک غیر کو لنگر گاہ دیو میں نہ آنے دیگے۔ مطلب اس سے یہ تھا کہ پرتگالی قوم برسا کو دبائے اور دھمکائے رکھے۔ اس کا رعبو داب ایسا پھیل رہا تھا۔ کہ وہ دب گئے۔ اور خاطر خواہ شرطوں پر اقرار نامے لکھ دئے۔مرزا نے کئی جہاز بادشاہی بنوائے تے۔ ان میں ایک کا نام جہاز الہی تھا۔ یہ بھی اقرار ہو گیا۔ کہ جہاز الہی آدھا دیو بندر میں بھر دیں گے۔ باقی آدھے کو جہاں کپتان جہاز چاہے بھرے۔ خرچ اس کا کہ ۱۰ ہزار محمودی ہوتا تھا۔ ان سے طلب نہ کرے۔ جہازجہاں چاہے جائے۔ کوئی روک نہ سکے۔ جام اور بہار ادھر کے با اقتدار حاکم تھے۔ انہیں اسی دھوکی میں رکھا۔ کہ ہم براہ سمندر بندر بندر سندھ پہنچے گے۔ وہاں سے ملتان کے رستے دربار حضور میں جاکر آداب بجا لائیں گے۔ تمہیں رفاقت کرنی ہو گی۔ اس عرصے میں کنارہ کنارہ منزل بہ منزل چلا جاتا تھا۔ کہ پرتگالیوں کا عہد نامہ بھی دستخط ہوکرآ گیا۔ سومنات کے گھاٹ پر پہنچ کر بخشی بادشاہی وغیرہ اشخاص کوقید کر لیا۔ کہ مبادا فوج کو سمجھا کر متفق کر لیں اور مجھے روکیں ۔
سومنات کے پاس بندر بلاور میں پہنچ کر جہا زالہی پر سوار ہوا۔ خورم۔انور۔ عبدالرسول۔ عبدالطیف مرتضی قلی۔ عبدالقوی چھ بیٹوں کو اور چھ بیٹیوں اور اہل حرم۔نوکر چاکر۔ لونڈی غلام کواس میں بٹھایا۔ ملازم بھی سو سے زیادہ ساتھ لئے۔ نقدو جنس سے جو کچھ ساتھ لے سکا۔ وہ بھی لیا۔ کھانے پینے لئے کے لئے کافی ذخیرہ بھرا۔ اور ہندوستان کو ہندوستانیوں کے حوالے کر دیا۔
جس وقت وہ خیمہ سے نکل کر جہاز کی طرف چلا۔ ایک عالم تھا جس کے مشاہدے سے دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو اور دلوں میں دریائے شوق لہراتے تھے۔ تمام لشکر اور فوجیں آراستہ کھڑی تھیں جب وہ لشکر کے سامنے آ کر کھڑا ہوا۔ نقاروں پر ڈنکے پڑے۔پلٹنوں اور رسالوں نے سلامی دی۔ ترم اور طنبور۔ سازفرنگی۔ عربی۔ ہندی باجے بجنے لگے۔ جو سپاہی ہمیشہ لڑائیوں اور پردیس کے دکھوں ۔ سردی گرمی کے دنوں میں اس کے شریک حال۔اور احسانوں اور انعاموں سے مالا مال رہتے تھے۔
۱؎ دیکھو۔کہاں سے کہاں تک سمندر کاکنارہ قبضے میں آ گیا ہے۔
غم سے لبریز کھڑے تھے۔ جن لوگوں کو قید کیا تھا۔ چھوڑ دیا۔ اور معذرت کر کے خطا معاف کروائی۔ سب سے دعا کی درخواست کی۔ اور لمبے لمبے ہاتھوں سے سلام کرتا ہوا جہاز میں جابیٹھا۔ ناخدا سے کہا۔ کہ خانہ خدا کے رخ پر بادبان کھول دو۔ ملاصاحب نے تاریخ کہی ؎
بجائے راستان شد خان اعظم
چو پرسیدم زدل تاریخ سالش
ولےو زعم شاہنشاہ کج رفت
بگفتا میرزا کو کہ بہ حج رفت
ناز بردار بادشاہ کو جب یہ خبر پہنچی۔ توناگوار بھی ہوا۔رنج بھی ہوا۔ دل کے خیالات عجیبو غریب فقروں میں زبان سے ٹپکے۔ اور کہا کہ مرزا عزیر کو میں ایسا چاہتا ہوں ۔ کہ اگر وہ مجھ پر تلوار کھینچ کر آتا۔ تو میں ضبط کرتا۔ وہ زخمی کر لیتا۔ تب ہاتھ ہلاتا۔ افسوس اس کم فرصت نے محب کی قدر نہ جانی اور سفر کر بیٹھا۔ خدا کرے کامیاب مقصد ہو۔ اور خیرو خوشی سے پھر آئے۔ میں یہود اور نصاریٰ اور غیروں سے بھی اپنائیت کے رستے میں ہوں ۔ وہ تو پروردگار کے رستے پر جاتا ہے۔ اس سے کیونکر مخالفت کا خیال ہو سکتا ہے۔ محمد عزیز سے ایسی محبت ہے کہ وہ مجھ سے ٹیڑھا بھی چللے۔ تو میں سیدھا ہی چلو نگا۔ اس کی برائی نہ چاہوں گا۔ بڑا خیال یہ ہے کہ اگر رنج دوری میں مال کا کام تمام ہو گا۔ تو اس کا انجام کیا ہو گا۔ کاشاب بھی کئے پر بچتائے اور پھرآئے۔ اسی غمو غصہ کے عالم میں اکبر نے کہا کہ چند روز ہوئے۔ جی جی میرے پاس آئیں ۔ ایک کٹورا پانی کا میرے سر پر سے وار کر لیا۔ اور کہا۔ الہی بہ خویشتین بر گرفتم۔ میں نے حال پوچھا۔ کہا۔ آج رات کو میں نے ایک ایسا خواب دیکھا ہے۔ مجھے بھی اس بات کا خیال تھا۔ مگرمعلوم ہوتا ہے۔ کہ میرے قالب میں بیٹے کو دیکھا تھا۔ اور جیجی تومارے غم کے مرنے کے قریب ہو گئی بادشاہ نے بہت دلجوئی اور دلداری کی (شمسی ۱؎) شمس الدینا سکے بڑے بیٹے نے بچپن سے حضور میں پرورش پائی تھی۔ اسے ہزاری منصب دیا۔ شادمان کو پانصدی کر دیا۔ آباد جاگیریں دیں اور ادھر ملک جو خالی پڑا تھا۔ اس کی حکومت مراد کے نام کر کے بندوبست کر دیا۔
خان اعظم جو یہاں سے گئے تھے۔ تو دماغ میں یہ دعویٰ بھرے تھے۔ کہ ہم اکبر بادشاہ کے بھائی ہیں ۔ اس کا جلالو جاہ لوگوں سے پیغمبری بلکہ خدائی کے اقرار لیتا ہے۔ اور میں ایسا دیندار حق پرست ہوں کہ اس کی درگاہ کوچھوڑ کر چلا آیاہوں ۔ مگر وحدہ لا شریک ذولجلال والاکرام کادربار تھا۔ وہاں انہیں کسی نے پوچھا بھی نہیں ۔ انہوں نے سخاوت کو مدد پر بلایا۔ وہ ہزاروں اور لاکھوں سے عاضر ہوئی لیکن اس دروازے پر ایسے ایسے بہت مینہ برس جاتے تھے۔ شریف مکی اور وہاں کے خدامو علما خاطر
۱؎ اکبر اسے شمسی کہا کرتا تھا۔ یہی نام مشہور ہو گیا تھا۔ دیکھنا۔ اس میں بھی وہی اشارہ ہے سورج والا۔
میں بھی نہ لائے۔ بلکہ بے دماغی اور تلخ مزاجی ان کی مصاحب وہاں بھی ساتھ تھی۔ اور بچوں کی سی ضدیں ہر وقت موجود تھیں ۔ ان رفیقوں کی بدولت شرمائے۔ مکہ سے بہت تکلیفیں اٹھائیں ۔ غرض اصلی خدا کے گھر میں گزارہ نہ ہو سکا۔ نقلی خدا کا گھر پھر غنیمت نظر آیا۔ باوجود اس کے مکی معظمہو مدینہ منورہ میں حجرے خرید کر وقت کئے۔ کہ حاجی اور زائر آ کر رہا کریں ۔ مدینہ منورہ کے خرچ ہر سالہ کی بر آور بنا کر پچاس برس کا مصارف وہاں کے شرفا کو دیا۔ اور رخصت ہوئے۔ سفر کی عمر کوتاہ ، یہاں لوگ سمجھے بیٹھے تھے کہ آپ ہر گز نہ آئیں گے۔
۱۰۰۲ ھ میں یکایک خبرآء۸ی کہ خان اعظم آ گئے۔ اور گجرات میں پہنچ گئے۔ اب حضور میں چلے آتے ہیں بادشاہ پھول کی طرح کھل گئے۔ فرمان کے ساتھ گراں بہا خلعت اور بہت سے عمدہ گھوڑے روانہ کئے۔ محل میں بڑی خوشیاں ہوئیں ۔ ان سے بھی رہا کہاں جاتا تھا۔ گجرات سے عبداللہ کو ساتھ لیا۔ بندر ملاول کے رستے چوبسویں دن لاہور میں آن حاضر ہوئے۔ خورم کو کہہ دیا۔ کہ تم سارے قافلہ کو لے کر منزل بہ منزل آو۔ حضور میں آ کرزمیں پر رکھ دیا۔ اکبر نے اٹھایا۔ مرزا عزیز مرزا عزیز کہتے تھے اور آنکھوں سے آنسو بہتے تھے۔ خوب بھیج کر گلے لگایا۔ جی جی کو دمیں بلا بھیجا۔ بڑھیا بیچاری سے چلا نہ جاتا تھا۔ بیٹے کی جدائی میں جاں بلب ہو رہی تھی۔ تھرتھراتی سامنے آئی۔ خوشی کے مارے زار زار روتی تھی۔ وہ اس بیقرار یسے دوڑ کر لپٹی کہ دیکھنے والے بھی رونے لگے۔ بادشاہ کے آنسو جاری تھے۔ اور حیران دیکھ رہے تھے۔ خان اعظم نے خدا سے لڑ جھگڑ کر دعا قبول کرائی ہو گی۔ پنجزاری منصب خاں اعظم خطاب پھر عنایت کیا۔ اور کہا کہ گجرات پنجاب، بہار جہان چاہو جاگیر لو انہیں بہار پسند آیا۔ بیٹوں کو بھی منصب اور جاگیریں عطا ہوئیں ۔
شمس الدین ہزاری
خورم ہثت صدی
انور شش صدی شادمان پانصدی
عبداللہ ۴ صدی عبدالطیف ۲ صدی
مرتضی قلی صدو پنجاہی عبدالقوی صدو پنجاہی
اب انہیں بھی خوب نصیحت ہو گئی تھی آتے ہی خاص مریدوں کے سلسلے میں داخل ہو گئے۔ حضور میں سجدہ ادا کیا۔ ڈاڑھی درگاہ میں چڑھائی۔ اور جو جو لوازم خوش اعتقادی کے تھے۔ سب بجالائے۔پھر تو ہر صحبت اور ہم زبانی میں پیش تھے۔ حاجی پور۔ غازی پور جاگیر مل گیا۔ دین الٰہی کے اصول کی علامی سے تعلیم پانے لگے۔ خاقانی نے کیا خوب کہا ہے : ؎
دریں تعلیم شد عمر وہنوز ابجد ہمی خوانم
ندانم کے سبق آموز خواہم شد بدیو ،نش
۱۰۰۳ ھ میں ایسے بڑھے اور چڑھے کہ وکیل مطلق ہو کر سب سے اونچے ہو گئے۔ چند روز بعد مہر ازبک (مہر انگشتری ) اور پھر مہر توزوک مہر درباری ، بھی انہی کو سپر ہو گئی۔ اس کا دو انچ قطر کا دائرہ تھا۔ گرد ہمایوں سے لے کر امیر تیمور تک سلسلہ چغتائیہ کا دوڑ تھا۔ بیچ میں جلال الدین اکبر بادشاہ کا نام روشن تھا۔ مہر مذکور فرامین عطائے۔ مناصبو جاگیر اور مہمات ملک داری کے عظیم الشنا فرمانوں پر اعزاز پر اعزازو اعتبار بڑھاتی تھی یہ اس وقت کی صنعت گری کا عمدہ نمونہ تھا۔ جسے تاریخی کتابوں میں ملا علی احمد کا کارنامہ صنعت کہکر ذکر کیا ہے۔ میں نے کئی فرمانوں میں دیکھی ہے۔ اور حقیقت میں دیکھنے کے قابل رہے۔
لطیفہ
شاہجہان بادشاہ نے ابوطالب حکیم اپنے ملک الشعرا کو مہر داری کی خدمت عطا کرنی چاہی اس نے فوراًیہ شعر پڑھا؎
چو مہر تو دارم چہ حاجت بہ مہرم مرا مہر داری بہ از مہر داری
حکم ہوا کہ سلطنت کے حکم احکام سپرد ہفتے میں دو دن سر دیوان بیٹھا کریں ۔ دیوان بخشی مستوفی تمام ایل عمل ان کی ہدایا کے بموجب کام کیا کریں ۔
۱۰۰۷ھ میں جب خود بادشاہ نے قلعہ آسیر کا محاصرہ کیا۔ یہ ساتھ تھے۔ مورچوں پر جاتے تھے۔ اطراف کو دیکھتے تھے۔ اور حملہ کے رخ قرار دینے میں ابوا لفضل کے ساتھ عقل لڑاتے تھے حملے کے دن انہوں نے اور ان کی فوج کی پیش قدمی نے خوب کام کیا۔
۱۰۰۸ھ میں وہیں جی جی کا انتقال ہو گیا۔ جو بچپن میں انہیں کندھے لگائے پھرتی تھی۔ بادشاہ نے بہت غم کیا چند قدم اس کے جنازے کو کندھا دیا۔ اور چارا بردکی صفائی کی کہ آئین چنگیزی تھا۔ خان اعظم اور ان کے رشتہ داروں نے بھی صفائی میں ساتھ دیا۔ اگرچہ حکم دیا تھا کہ اس رسم میں ہماری رفاقت ضرور نہیں ۔ مگر اتنے حکم پہنچنے میں کئی ہزار ڈاڑھیوں کی صفائیاں ہو گئی تھیں ۔
۱۰۱۰ ھ میں ہفت ہزاری شش ہزار سوار کام منصب عطا ہوا اور خسرو ولد جہانگیر سے ان کی بیٹی منسوب ہوئی۔ سامان سا چق کہ ایک شاہانہ سوار تھی۔ اس کا اندازہ اس سے قیاس کرنا چا ہیے کہ جہاں آرائش کے ہزاروں سامان گراں جہا تھے۔ وہاں ایک لاکھ روپیہ نقد تھا۔ امرائے دربار ساچق لے کر ان کے گھر گئے۔ اس سنہ میں شمس الدین خاں ان کے بیٹے کو دو ہزار منصب دے کر گجرات بھیجدیا۔
۱۰۱۱ھ میں شادمان اور عبداللہ کو ہزاری منصب عطا ہوئے۔ انور ان دونوں سے بڑا تھا۔ مگر بڑا ہی شرابی تھا۔ اس لئے نمبر میں سب سے پیچھے پڑا تھا۔ اب ذرا ہوش میں آیا۔ اکبری دربار میں ان کے بچوں کے لئے بہانہ ہی چاہیے تھا۔ وہ بھی ہزاری ہو گیا۔
۱۰۱۴ ھ میں نحوست کا سیارہ سیاہ چادر اوڑھکر سامنے آیا۔ اکبربیمار ہوا اور اس کی حالت نے نا امیدی کے آثا دکھائے۔ تو انہوں نے اور مان سنگھ نے بعض راز داروں کی معرفت اس کا مافی الضمیر دریافت کیا کہ حکم ہو تو خسرو کی ولیعہدی کی رسمیں ادا کر دی جائیں ۔ وہ حقیقت میں جہانگیر سے محبت نہیں عشق رکھتا تھا۔ یا یہ کہو کہ اس دوراندیش۔ معاملہ فہم ، تجربہ کار بادشاہ نے سمجھا۔ کہ اس وقت نئی بنیاد ڈال کر یہ عمارت اٹھانی برف کے ستونوں پر گنبد قائم کرنا ہے۔ ان کے ارادے تاڑ گیا اور حکم دیا۔ کہ مان سنگھ اسی وقت بنگالہ اپنی جاگیر کو روانہ ہوئے۔ اور وہاں جاکر اس طرح بندو بست کرے۔ تاثر میں ہے کہ جہانگیر اکبر کے اشارے سے شہر میں ایک محفوظ مکان میں جا بیٹھا تھا۔ چنانچہ شیخ فرید بخشی اور بعض اور دولت خواہ جا پہنچے اور شیخ اسے اپنے گھر لے گئے۔
خان اعظم نے جب سنا کہ مان سنگھ جاتے ہیں ۔ خسرو کو بھی ساتھ لئے جاتے ہیں ۔ تو اسی وقت اپنے قبائل کو راجہ کے گھر بھیج دیا۔ اور کہلا بھیجا۔ کہ اب میرا بھی یہاں رہنا مناسب نہیں ۔ مگر کیا کرں ۔ خزانوں اور اجناس خانوں کے لئے بغیر چارہ نہیں اور بار برداری سے۔ نہیں راجہ نے کہا۔ دل تو میرا بھی یہی چاہتا ہے۔ کہ اس وقت میں تم سے جدا نہ ہوں ۔ مگر مجھ سے خود سامان نہیں سنبھل سکتا۔ ناچار خان اعظم قلعے میں رہ گئے۔ آخر اکبر کا انتقال ہوا۔ اور جس بادشاہ کو کبھی دولہا بنا کر جشن کے تخت پر بٹھا تے تھے۔ کبھی خواصی میں بیٹھ کر میدان جنگ میں لاتے تھے۔ اس کے جنازے کو کندھا دیا۔
جہانگیر تخت نشین ہوا۔ امرا نے حاضر دربار ہوکر مبارکباد کی نذریں دیں ۔ نئے بادشاہ نے کمال مرحمت سے خان اعظم کی عظمت بڑھائی۔ اور کہا کہ جاگیر پر نہ جاو۔ میرے پاس ہی رہو۔ غالبا اس سے یہ مطلب ہو گا۔ کہ دربار سے دور ہو گا۔ توبغاوت کے سامان مہیا کرنے کو میدان فراغ پائے گا۔ آخر خسرو باغی ہوا۔ اور جہانگیر کے دل پر نقش ہو گیا۔ کہ اس کے لڑکے کا کیا حوصلہ تھا۔ یہ جرات سے خان اعظم کی پشت گرمی سے ہی ہوئی ہے۔ جب اس کی مہم سے فارغ ہواتو یہ عتابو خطاب میں آئے۔ اور اس میں کچھ شک نہیں ۔ کہ خان اعظم کو خسرو کی بادشاہت کا بڑا ارمان تھا۔ وہ اس آرزو میں ایسا آپے سے باہر تھا کہ اپنے راز داروں کو کہا کرتا تھا۔ کاش ایک کان میں کوئی کہے۔ کہ خسرو بادشاہ ہو گیا۔ اور دوسرے کان میں حضرت عزرائیل موت کا پیغام دے دیں ۔ مجھے مرنے کا افسوس نہ ہو گا۔ مگر ایک دفعہ اس کی بادشاہت کی خبر سن لوں ۔
غرض اب یہ نوبت ہوئی کہ دربار میں جاتے تھے۔ تو کپڑوں کے نیچے کفن پہن کر جاتے تھے۔ کہ دیکھئے زندہ پھروں یا نہ پھروں ۔ بڑ اعیب اس میں یہ تھ ا۔ کہ گفتگو میں سخت بیباک تھا۔ اس کی زبان اس کے قابو میں نہ تھی جو منہ میں آتا تھا۔ صاف کہہ بیٹھتا تھا۔ موقع بے موقع کچھ نہ دیکھتا۔ اس امر نے جہانگیر کو تنگ اور اکثر اہل دربار کو اس کو دشمن کر دیا تھا۔ چنانچہ اسی جوش غضب کے دنوں میں جہانگیر ۱؎ نے امراے خاص کو ٹھیر لیا۔ خلوت میں لے گئے۔ اور خان اعظم کا مقدمہ جلسہ مشورۃ میں ڈالا۔
۱؎ تاثر امراء میں ہے۔ کہ ایک شب امیر الامراء سے سخت کلامی کی۔ بادشاہ نے اٹھ کر مشورہ کا جلسہ کیا۔ امیرا لامرا نے کہا کہ کشتن او توقف نیخواہد۔ مہابت خاں نے کہا۔ مراد کنگاش دخلے نیست۔ سپاہیم۔ شمشیر سروہی دارم۔ بکمراو منیر نم۔ اگر دو حصہ نہ کندوست مراببر ند۔
جب گفتگو ئیں ۔ ہونے لگیں ۔ تو امیرا لامر نے کہا۔ اس کے فنا کر دینے میں دیر کیا لگتی ہے۔ بادشاہ کی مرضی دیکھ کر مہابت خاں بولا کہ میں تو سپاہی آدمی ہوں ۔ مجھے صلاح مشورہ نہیں آتا۔ سروہی رکھتا ہوں ۔ کمر کا ہاتھ مارتاہوں ۔ دو ٹکڑے نہ کر دے تومیرے دو نو ہاتھ قلم۔ خان جہاں (غالبا خان اعطم کا خیر خواہ تھا یا عموماًنیک نیت تھا) نے کہا۔ حضور میں تو اس کے طالع کو دیکھتا ہوں ۔ اور حیران ہوتا ہوں ۔ ایک جہان خانہ زاد کی نظر گزرا۔ جہاں دیکھا حضور کا نام روشن نظر آیا۔ اور وہیں خان اعظم کانام بھی موجود ،۔ قتل کرنا اس کا کچھ مشکل نہیں ۔ مشکل یہ ہے کہ ظاہر کوئی خطا معلوم نہیں ہوتی۔ اگر اسے حضور نے مارا۔ توتمام عالم میں وہی مظلوم مشہور ہو گا۔ جہانگیر اس پرذرا دھیما ہوا۔ اتنے میں سلیمہ سلطان بیگم پروے کے پیچھے سے پکار کر بولیں ۔ حضور! محل ۱؎ کی بیگمات اس کی سفارش کو آئی ہیں ۔ حضور آئیں ۔ توآئیں ورنہ سب باہر نکل پڑیں گی۔ بادشاہ گھبرا کر اٹھ کھڑے ہوئے۔ حرم میں چلے گئے۔ وہاں سب نے مل کر ایسا سمجھایا کہ خطا معاف ہو گئی۔ خان اعظم نے افیم تک بھی نہ کھائی تھی۔ بادشاہ نے خاصہ کی گولیاں (اپنے کھانے والی گولیاں ) دیں ۔ اور رخصت کیا۔ یہ آگ تو دب گئی۔ مگر چند ہی روز بعد خواجہ ابوالحسن تربیتی نے خاص اس کے ہاتھ لکھا ایک خط مدت سے لگا رکھا تھا۔ اب پیش کیا۔ اس کا حال جس طرح جہانگیر نے خود اپنی توزک میں لکھا ہے۔ ترجمہ لکھتا ہوں ۔ میرا یقین کہتا تھا۔ کہ خسرو اس کا داماد ہے۔ اور وہ ناخلف میرا دشمن ہے۔ اس کے سبب سے میری ذات سے خان اعظم کے دل میں ضرور نفاق ہے۔ اب اس ایک خط سے معلوم ہوا کہ خبث طبعی کو اس نے کسی وقت بھی جانے نہیں دیا۔ بلکہ میرے والد بزرگوار سے بھی جاری رکھا تھا۔ مجمل یہ ہے کہ ایک موقع پر اسنے ایک خط راجہ علی خاں کو لکھا تھا۔ اول سے آخر تک بدی اور بد پسندی اور ایسے مضمون کہ کوئی دشمن کے لئے بھی نہیں لکھتا۔ اور کسی کی طرف نسبت نہیں کر سکتا چہ جائیکہ حضرت عرش آشیانی جیسے بادشاہ اور صاحب قدردان کے حق وغیرہ وغیرہ۔ یہ تحریر برہان پور میں راجہ علی خاں کے دفتر خزانہ میں سے ہاتھ آئی۔ اسے دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ اگربعض خیالات کا اور اس کی ماں کے دود کا ملاحظہ نہ ہوتا۔ توبجا ہوتا۔ کہ اپنے ہاتھ سے اسے قتل کرنا۔ بہر حال بلایا۔ اور اس کے ہاتھ میں وہ نوشتہ دے کر کہا۔ سب کے سامنے بہ آواز بلند پڑھے۔ مجھے گمان تھا۔ کہ اسے دیکھ کر اس کی جان نکل جائے گی۔ انتہائے بے شرمی اور بے حیائی ہے۔ کہ اس طرح پڑھنے لگا۔ گویا اس کا لکھا ہی نہیں کسی اور کا لکھا ہوا پڑھوایا ہے۔ وہ پڑھ رہا ہے۔ حاضران مجلس بہشت آئین۔ بندہاے اکبر یجہانگیری۔ جس نے وہ تحریر دیکھی اور سنی۔ لغت دلفریں کرنے لگے۔
۱؎ حضرت ، ہمہ بیگمہ بجہت شفاعت میر نا کو کہ در محل جمع شدہ اندر۔اگر تشریف آرند بہتر ولا برمے آیند
اس سے پوچھا کہ قطع نظر ان نفاقوں کے جو مجھ سے کئے اور اپنے اعتقادو ناقص میں ان کے لئے کچھ وجیہیں بھی قرار دی تھیں ۔ والد بزرگوار نے کہ تجھ کو اور تیرے خاندان کو خاک راہ سے اٹھا کر اس رتبہ اعلیٰ تک پہنچایا۔ کہ اس درجے پر پہنچے جس پر ہم جنس اور ہم رتبہ لوگ رشک کرتے ہیں ۔ بات کیا ہوئی تھی ؟ کہ دشمنانو مخالفان دولت کو ایسی باتیں لکھیں ۔ اور اپنے تئیں حرامخوروں اور بد نصیبوں میں جگہ دی۔ سچ ہے۔ سرشت اصلی اور پیدائش طبعی کو کیا کرے۔ جب تیری طبعیت نے آب نفاق سے پرورش پائی ہو۔ تو ان باتوں کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے۔ جو کچھ مجھ سے کیا تھا۔ اس سے میں درگزرا۔ اور جو منصب تھا۔ پھر اسی پر سرفراز کیا۔ گمان تھا کہ تیر انفاق خاص میرے ہی ساتھ ہو گا۔ اب جو یہ بات معلوم ہوئی۔ کہ اپنے مربی اور خدا ے مجازی سے بھی اس درجے پر تھا۔ تو تجھے تیرے اعمال اور تیرے مذہب کے حوالے کیا۔ یہ باتیں سن کر چپ رہ گیا۔ ایسی رویسا ہی کے جواب میں کہے کیا ؟ جاگیر کی موقوفی کا حکم دیا اور جو کچھ اس ناشکرے نے کیا تھا۔ اگرچہ اس میں عفو اور درگزر کی گنجائش نہ تھی۔ مگربعضے لحاظوں کی رعایت کر کے درگزر کی۔ مورخ کہتے ہیں کہ نظر بند بھی رہے۔
۱۰۱۷ ھ جلوس میں خسرو کے ہاں بیٹا (خان اعظم کا نواسہ )پیدا ہوا۔ بادشاہ نے بلند اختر نام رکھا۔ خان اعظم کو گجرات عنایت ہوا۔ اور حکم ہوا کہ وہ حاضر دربار رہے جہانگیر قلی خاں اس کا بڑابیٹا جا کر ملک کا کاروبار کرے۔
۱۰۱۸ ھ جلوس میں اسے داد بخش یعنی خسرو کے بیٹے کا اتالیق کیا۔ اسی سنہ میں امراے جلیل القدر دکن پر بھیجے گئے۔ اور مہم بگڑگئی۔ معلوم ہوا کہ سبب اس خرابی کا آپس کا نفاق اور بے اتفاقی خان خاناں کی تھی اس لئے خان اعظم کو چند امرا اور منصبداروں کے ساتھ فوج دے کر کمک کے لئے بھیجا۔ دس ہزار سوا دو ہزار احدی۔ کل بارہ ہزار۔ تیس لاکھ روپیہ خرچ خزانہ کئی حلقے ہاتھیوں کے ساتھ کئے۔ خلعت فاخرہ۔ کمر شمشیر مرضع۔ گھوڑا اور فیل خانہ اور پانچ لاکھ روپیہ امداد کے طور پر عنایت ہوا۔ اسی سنہ میں خورم پسر خان اعظم کو جو نا گڈھ کی حکومت دے کر بھیجا تھا اسے کامل خاں خطاب ملا۔
۱۰۲۰ ھ میں خان اعظم کے بیٹے کو شادمان خاں خطاب دے کر ایک ہزاری ہفت صدی ذات پانسو سوار کے ساتھ علم مرحمت ہوا۔
خان اعظم کا ستارہ جو ابھی نحوست کے گھر سے نکلا۔ اسی سنہ میں پھر رجعت کھا کر الٹا گرا۔ وہ برہان پورمیں آرام سے بیٹھا امارات کی بہاریں لوٹ رہا تھا۔ کہ بادشاہ اودے پور پر ہم کیا چاہتے ہیں ۔ بڈھے سپہ سالار کو بہادری اور دلاور یکا جوش آیا۔ عرضی کی۔ حضور کو یاد ہو گا۔ دربار گہر بار میں جب مہم رانا کا ذکر آتا تھا۔ تو فدوی عرض کیا کرتا تھا۔ آرزو ہے کہ مہم ہو۔ اور فدوی جاں نثار ہو۔ بندگان حضور پر یہ بھی روشن ہے۔ کہ یہ مہم وہ ہے جس میں مارا بھی جائے تو شہید راہ خدا ہے فتح یاب ہوا۔ تو غازی ہونے میں کیا کلام ہے۔ اس جاں نثاری سے جہانگیر بہت خوش ہوا۔ اور کمک مدد توپخانے نقد خزانے وغیرہ وغیرہ جو کچھ درخواست کی سرانجام ہو گیا۔ یہ روانہ ہوئے۔ اودے پور کے کوہستان میں جاکر مہم شروع ہوئی وہاں سے عرضی کی۔ کہ جب تک نشان اقبال ادھر کی ہوا میں نہ لہرائے گا۔ کھلنا اس عقدے کا دشوار ہے جہانگیر اٹھے۔ یہاں تک دائرہ اجمیرمیں جا اترے۔ شاہزادہ خورم (شاہجہان) کو دو ہزار سوار خوش اسپ امرائے کہنہ عمل اور بہت سے سامان ضروری دے کر آگے روانہ کیا۔ یہ سب وہاں پہنچے اور کاروبار جاری ہوا۔
آزاد کلیہ قاعدہ ہے کہ باپ کے با تدبیرجاں نثار بیٹے کے عہدمیں ۔ بے عقل سینہ زور۔ بلکہ سر شور گنے جاتے ہیں ۔ چہ جائیکہ دادا کے وقت کے۔ اور وہ بھی خان اعظم۔ ان کی اور شاہزادوں کی رائے نے مطابقت نہ کھائی۔ کام بگڑنے لگے۔ ادھر شاہزادہ کی عرضیاں آئیں ۔ ادھر خبرنویسوں کے پرچے پہنچے۔ اور امرائے لشکر کی تحریروں سے ان کی تائید ہوئی۔ سب سے زیادہ ان کی اپنی بد مزاجی اور بد دماغی ع
گواہ عاشق صادق درآستیں باشد
غرض بادشاہ کے دل پر نقش ہو گیا۔ کہ فساد خان اعظم کی طرف سے ہے یہ خیال اتناہی رہتا تو بھی بڑی بات نہ تھی بہت ہوتا۔ تو بلا کر ان کے علاقے پر بھیج دیتے۔ بڑا چغلخوران کا وہ رشتہ تھا۔ کہ خسرو کے خسر تھے اور وہ جرم بغاوت میں خود معتوب تھا۔ چنانچہ شاہزادہ خورم نے صا ف لکھا۔ کہ خان اعظم اسی رعایت سے مہم کو برباد کیا چاہتا ہے۔ اس کایہاں رہنا کسی طرح مناسب نہیں ۔ مست الست بادشاہ نے فوراًمہابت خاں کو روانہ کیا اور حکم دیا کہ خان اعظم کواپنے ساتھ لے کر آو۔ وہ گیا۔ اور خان کو عبداللہ اس کے بیٹے سمیت حاضر دربار کیا۔ آصف خان کے سپرد ہوئے۔ کہ قلعہ گوالیار میں قیدیوں کی طرح محبوس رکھو۔ بلکہ چند روز پہلے خسرو کے لئے ماں بہنوں کی منت وزاری سے اجازت ہو گئی تھی۔ کہ حضور میں آیا کرے۔ اب اسے بھی حکم ہواکہ بدستور آناجانابند۔
اللہ شکر خورہ کو شکر ہی دیتا ہے۔ آصف خاں نے حضور میں عرض کی۔ کہ خان اعظم قید خانہ میں مجھ پر عمل پڑھتا ہے۔ ترک حیوانات ، خلوت ، عورتوں سے علیحدگی وغیرہ وغیرہ عمل مذکور کے لئے شرط ہے۔ وہ اسے خود حاصل ہے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ تمام خانہ داری کے لوازمات اور آسائش کے سامان وہیں بھیج دو۔ اور دستر خوان پر بھی سب طرح کے کھانے ، امیرانہ نعمتیں ۔ ے ہاں تک کہ مرغ مرغابی۔ تیتر کے کباب لگانے لگے۔ خان اعظم کہتا تھا۔ کہ مجھے عمل کا سامان گمان بھی نہ تھا۔ خدا جانے ادھر ہی ادھر یہ معاملہ کیونکر ہو گیا۔
کچھ عرصہ کے بعد خسرو توچھٹ گیا۔ خسرو اسی طرح قید رہے۔ مگر رہائی کے وقت اقرار نامہ لکھوا لیاکہ بے پوچھے بات نہ کرونگا۔ بادشاہ جد روپ گسائیں سے بڑی محبت کے ساتھ ملتے تھے۔ اس کی فقیرانہ اور حکیمانہ باتیں سن کر خطوط ہوتے تھے۔ بلکہ اس کی فرمائش کو ٹالتے نہ تھے۔ خان اعظم ان کے پاس گئے اور بڑی عجزو انکسار کے ساتھ التجا کی۔ چنانچہ ایک دن جو جہانگیر گسائین کے پاس گئے تو اس نے عارفانہ اور صوفیانہ تقریروں میں مطلب ادا کیا۔ اس کا اثر پور اہوا۔ آ کر حکم دیا۔ کہ خسرو بدستور دربار میں حاضر ہو اکرے۔ افسوس یہ کہ اخیر عمر میں مرتے مرتے خان اعظم نے ایک بیٹی کے رنڈاپے کا داغ اٹھایا۔ یعنی ۱۰۳۰ ھ میں خسرو مر گیا۔ شاہجہان مہم دکن پر رخصت ہوا تھا۔ وہ آ کر باپ سےاس بد نصیب بھائی کی سفارش کیا کرتا تھا۔ اس موقع پر جہانگیر نے اسے کہا۔ میں دیکھتا ہوں خسرو ہمیشہ آزردہ اور مکدر رہتا ہے۔ اور کسی طرح اس کا دل شگفتہ نہیں ہوتا۔ اسے تم اپنے ساتھ لیتے جاو۔ اور جس طرح مناسب سمجھو۔ حفاظت میں رکھو۔ وہ دکن میں بھائی کے ساتھ تھا۔ کہ دفعتہ درد قولنج اٹھا اور مر گیا بعض مورخ یہ بھی کہتے ہیں ۔ رات کو اچھا بچھا۔ سویا۔ صبح دیکھو تو فرش پر مقتول پڑا ہے۔
۱۰۳۲ ھ جلوس اٹھارہ میں داد بخش خسرو کے بیٹے کو صوبہ گجرات ہوا۔ نہیں بھی ساتھ رخصت کیا۔ ۱۰۳۳ ھ جلوس انیس میں بد مزاجی اور خوش مزاجی نفاق کے جھگڑے تمام ہوئے۔ساری باتیں زندگی کے ساتھ ہیں ۔ مر گئے کچھ بھی نہیں ۔ احمد آباد گجرات میں خان اعظم نے دنیا سے انتقال کیا۔ جنازہ کو دلی مین لائے۔ سلطان مشائخ کے ہمسایہ میں تکہ خاں سوتے تھے۔ ان کے پہلو بیٹے کو لٹا کر اماں زمین کے سپرد کر دیا۔
خان اعظم کی ہمت۔ شجاعت ، سخاوت ، لیاقت کی تعریفوں میں تمام تاریخوں اور تذکروں کی ایک زبان ہے میں اول اس باب میں جہانگیر بادشاہ کا کلام لکھتا ہوں توزوک میں کہتے ہیں میر ے اور میرے والد بزرگوار نے اس کی ماں کے دور کا خیال کر کے اسے سب امراء سے بڑھا دیا تھا۔ اور اس سے اس کی اولاد کی طرف سے عجیب عجیب باتوں کی برداشت کرتے تھے۔ علم سیرو فن تاریخ میں اسے کامل یاداشت تھی۔ تحریر اور تقریر میں بے نظیر تھا۔ نستعلیق خوب لکھتا تھا۔ ملا با اقر ولد ملامیر علی شاگرد تھا۔ یہ بات بالاا تفاق ہے۔ کہ ارباب استعداد اس کے قطعے کو اساتذہ مشہور کی تحریر سے کم درجہ نہ دیتے تھے۔ مدعا نویسی میں بڑی دستگاہ رکھتا تھا۔ مگرعربیت سے عاری تھا۔ لطیفہ گوئی میں بے مثل تھا۔ شعر بھی اچھا کہتا تھا۔ یہ رباعی اس کے واردات حال سے ہے ؎
عشق آمد واز جنوں برد مندم کرد
آزاد زبند دینو دانش گشتم
وارستہز صحبت خرد مندم کر د
تاسلسلہ زلف کسے بندم کر د
جو کچھ حالات بیان ہوئے۔ سمجھنے والا اس سے نتیجے نکال سکتا ہے مگر تاثر الامراء وغیرہ تاریخوں سے صاف صاف ثابت ہے۔ کہا سکی خودپسندی خودارئی۔ بلند نظری بلکہ اور وں کی بد اندیشی حد سے گذری ہوئی تھی۔ اور اکبر کی دامداری اور ناز برداری نے ان قباحتوں کی پرورش کیا تھا۔ جس کے حق میں جو چاہتا تھا۔ کہہ بیٹھتا تھا۔ کسی انسان یا مقام یا انجام کا ہر گز لحاظ نہ کرتا تھا۔ اسی واسطے یہ بات زبان زد تھی۔ کہ اسے اپنی زبان پر اختیار نہیں آخر اقرار نامہ لیا گیا۔ کہ جب تک تم سے بات نہ پوچھیں ۔ تم نہ بولو۔
لطیفہ
ایک دن جہانگیر نے جہاں قلی (ان کے بیٹے ) سے کہا۔ کہ ضامن پدرے شوی؟ اس نے کہا۔ ورہر امر مگرزبان۔
سلاطین چغتائیہ کا آئین تھا کہ جب کوئی امیر حکم بادشاہی لے کر دوسرے امیر کے پاس جاتا تھا۔ تو وہ اس کا استقبال کر کے بڑی تعظیکم سے ملتا تھا۔ جس وقت یہ اوائے پیام کرتا تھا۔ وہ کھڑے ہو کر بموجب قواعد مقررہ کے کو رنشو تسلیم بجا لاتا تھا۔ خصوصا جبکہ خبر کسی ترقی یا عنایتو مرحمت کی ہوتی تھی۔ توزیادہ تر شکرانے کرتا تھا۔ بہت سی دعائیں دیتا تھا۔ اور جو امیر آتے تھے۔ انہیں تحائف نقدو جنس ساتھ کر کے رخصت کرتا تھا۔
جب جہانگیر نے ان کی خطا معاف کی اور پنج ہزاری منصب پر بحال کر نے لگا۔ تو دربار بلا یا۔ شاہجہان سے کہا کہ بابا (شاہجہان کو بابا۔ یا بابا خورم کہا کرتا تھا) مجھے یاد ہے کہ تمہارے داد انے جب انہیں دو ہزاری منصب عنایت فرمایا۔ توشیخ فرید بخشی اور راجہ رام داس کو بھیجا۔ کہ جا کر منصب کی مبارکباد دو۔ جب وہ پہنچے۔ تویہ حمام میں تھے۔ وہ ڈیوڑھی پر بیٹھے رہے۔ ایک پہر کے بعد یہ نکلے۔ دیوان خانہ میں آ کر بیٹھے اور انہیں سامنے بلایا۔ مبارک بادلی بیٹھے سر پر ہاتھ رکھا (یہ آدابو کورنش ہوا)اور کہا تو یہ کہا ، اب اس کے لئے اور فوج رکھنی پڑی۔ ان کاخیال بھی نہ کیا اور رخصت کر دیا۔ بابا مجھے شرم آتی ہے۔ کہ بحالی منصب پر مرزا کو کہ کھڑے ہوکر تسلیم بجا لائے۔ خیر تم اس کی طرف سے کھڑے ہو کر آداب بجا لاو۔
استعداد علمی
تحصیل علمی ان کی عالمانہ تھی۔ لیکن دربارواری اور مصاحبت میں بے نظیر تھی۔ہر بات ایک لطیفہ تھی۔ فارسی کے فصیح انشا پرداز اور عمدہ مطلب نگار تھے۔ زبان عربی تحصیل نہ کی تھی مگر کہا کرتے تھے۔ ورعربی واہ عربیم:
لطیفہ
ان کا قول تھا۔ کہ جب کسی معاملے میں کوئی مجھ سے کچھ کہتا ہے۔ تومیں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہو گا۔ اور اسی بنا پر کاروائی کی صورت سوچنے لگتا ہوں جب وہ کہتا ہے۔ نواب صاحب آپ خلاف نہ سمجھیں ۔ میں سچ کہتا ہوں ۔ تب مجھے شبہ پیدا ہوتا ہے۔ جب وہ قسم کھاتا ہے تو یقین ہو جاتا ہے کہ جھوٹا ہے۔
مصاحبت اور علم مجلس میں بے نظیر تھے۔ اور مزے کی باتیں کرتے تھے۔
لطیفہ
فرمایا کرتے تھے۔ کہ امیر کے لیے چار بیبیاں چاہییں ۔ مصاحبت اور باتوں چیتوں کے لئے ایرانی خانہ سامانی کے لئے خراسانی بیج کے لئے ہندوستانی۔ چوتھی ترکانی۔ اسے ہر وقت مارتے دھاڑتے رہیں کہ اور بیبیاں ڈرتی رہیں ۔
چند فقرے آزاد کوا یسے لکھنے پڑے کہ خان اعظم کی روح سے شرمسار ہے۔ لیکن مورخ کا کام ہر بات کا لکھنا ہے اسلئے مآثر الامرا کے ورق کو اپنی برات کا گواہ پیش کر کے لکھتا ہے۔ کہ وہ خبثو نفاق ، سخت مزاجیو بدکلامی میں سر آمد عہد تھے۔ اور تند غضب تھے جب کوئی عامل ان کی سرکار میں معزول ہوکر آتا تھا۔مستونی ان کا روپیہ طلب کرتا۔ اگر دے دیا تودے دیا۔ ورنہ اتنا مارتا کہ مرجاتا۔ لیکن خوبی یہ ہے کہ مارکھا کر بچ نکلتا تو پھر کوئی مزاحمت ہی نہ تھی لاکھ روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔
کوئی برس نہ گزرتا تھا۔ کہ ان کے غصے کا استرا ایک دو دفعہ اپنے ہندو منشیوں کے سر اور منہ صاف نہ کرتا ہو۔ رائے درگا داس ان کے خاص دیوان تھے۔ ایک موقع پر اور منشیوں نے گنگا اشنان کی رخصت لی۔ نواب اس وقت کچھ خوشی کے دم میں تھے۔ کہا کہ دیوان جی تم ہر برس اشنان کو نہیں جاتے اس نے ہاتھ باندھ کر عرض کی۔ میراشنان تو حضور کے قدموں میں ہو جاتا ہے۔(وہاں بھد رانہ ہوا یہاں ہو گیا سمجھ گئے۔ وہ قانون منسوخ کر دیا۔
نماز کے مقید نہ تھے۔ مگر مذہب کا تعصب بہت تھا۔
ان کی طبیعت میں زمانہ سازی ذرانہ تھی۔ نور جہاں کی وہ اوج موج رہی اور اس کی بدولت اعتما الدولہ اور آصف جاہ کے دربار میں بھی ایک عالم کی رجوع تھی۔ مگر یہی نہ گئے۔ بلکہ نورجہاں کے دروازے تک بھی قدم نہ اٹھا۔ برخلاف خانخاناں کے۔ وہ ضرورت کے وقت رائے گوردھن اعتماد الدولہ کے دیوان کے گھرپر بھی موجود ہوتے تھے۔
خان اعظم کے بیٹے جہانگیری عہد میں باعزتو احترام رہے۔
سب سے بڑا شمن الدین
جہانگیر قلی خطاب تھا۔ اور تین ہزاری کے رتبے تک پہنچا۔
شادمان
شادمان خاں ہوتے۔
خورم
اکبر کے عہد میں جو نا گڈھ پر تھا۔ گجرات میں باپ کے ساتھ تھا۔ جہانگیری عہد میں کامل خاں خطاب پایا۔ رانائے اودے پور کی مہم میں شاہجہان کے ساتھ تھا۔
مرزا عبداللہ
جہانگیر نے سردار خاں خطاب دیا۔ جب کوکہ گوالیار کے قلعے میں قید ہوئے تو یہ بھی ساتھ تھے۔
مرزا نور
زین خاں کو کہ کی بیٹی اس سے منسوب تھی۔ یہ سب تین ہزاری اور دو ہزاری کے رتبے کو پہنچے۔ خان اعظم کے حالات سے اتنا معلوم ہوتا ہے۔ کہ ایک جاہل مزاج مسلمان خواہ ٹرا سپاہی یا ضدی امیر زادہ تھا۔ بعض باتیں ایسی بھی ہو جاتی تھیں جن سے اسے لوگ احمق کہتے تھے۔ نقلیں جو اس باب میں مشہور ہیں وہ کتابی نہیں ہیں ۔ اس لئے درج کتاب نہیں کرتا۔ اتنا ضرور ہے کہ سادگی کہو۔ کم فہمی نام رکھو۔ غرض یہ وصف اس خاندان کے لہو میں داخل تھا۔ ان کے چچا میر محمد خاں اتکہ خاں اور خان کلاں کہلاتے تھے۔ اکبر نے کمال خاں گکھڑ کے ساتھ کیا۔ کہ اس کے بھائی بندوں نے سرشوری کر کے اسے نکال دیا ہے۔ تم فوج لے کر جاو۔ اور اس کا حق دلوا دو چند امیر صاحب فوج اور بھی ساتھ تھے۔ بادشاہی سرداروں نے جا کر پہاڑوں کو ہلا ڈالا۔ آدم خاں گکھڑ کمال خاں کا چچا قید ہوا۔ لشکر خاں اس کا بیٹا کشمیر کو بھاگ گیا۔ اور پکڑا آیا مگر دو نو اپنی موت سے مر گئے۔ امرائے شاہی نے ملک کمال خاں کو سپرد کر دیا اور آگرہ میں آ کر حضور کو سلام کیا۔ خان کلاں سب سے آگے تھے۔ بادشاہ نے ان کی سلامی لینے کے واسطے دربار عالی ترتیب دیا۔ خان موصوف نے اپنی سای بہادری کا زور لگا کر ایک قصیدہ بھی کہا۔ اس دن امرا۔ فضلا۔ شعر وغیرہ اکابر سلطنت کے لئے حاضڑ ہونے کا حکم دیا تھا۔ خان نے کہا کہ ایسے دربار پر بہار پر میرا قصیدہ پڑھا جائے۔ توبڑی بہار ہے۔ بادشاہ کو بھی اس گھرانے کا بڑھانا منظور تھا۔ بلکہ اسی واسطے یہ دربار کیا تھا۔ غرض تمام جلسہ مرتبو مکمل ، آراستہ اور بادشاہ بھی دلو جان سے کان لگائے۔ کہ دیکھیں ۔ خان کلاں کیا کہتے ہیں ۔ انہیں بھی بڑے انعام کی امید۔ غرض پہلا ہی مصرع پڑھا
بحمد اللہ کہ دیگر آمدم فتح گکر کردہ
لوگ تو انہیں پہلے سے جانتے تھے۔ آپس میں نگاہیں لڑیں ۔ اور دلوں میں گد گدیاں ہوئیں ۔ کہ دیکھنے آکے کیا کہتے ہیں ۔ اتنے میں عبدلملک خاں ان کا داماد آن پہنچا۔ اور آگے بڑھ کر بولا۔ خانم دیگر آمدیم بخوانید۔ کہ مامردان دیگر ہم در رکاب شما بودند۔ اتنا کہنا تھا کہ ایک قہقہہ اڑا اور ہنسی کے مارے سب لوٹ گئے۔ خان کلاں نے دستا رزمین پر دے ماری۔ اور کہا۔ بادشاہوں ۔ دادازدست این مروک ناقابل کہ ہمہ مشقت مراضائع ساخت۔
عبدالملک خاں کی حقیقت بھی سن لو۔ اپنا سجع آپ کہا تھا اور مہر درباری کے نگینے پر کھدوا کر اپنے تئیں رسوا کیا تھا ؎
عبدراچوں بر ملک افزوں کنی پس الف لامے درواندروں کنی
ملا شیرازی شاعر ہندی نے ان کی تعریف میں قصیدہ کہا تھا۔ کہ تمام دوزخے مضامین سے رنگین
اگرگنوار بیاید مقابل تو گریز
کہ صاحبیو مقابل نمے شوی بہ گنوار
حسین خاں ٹکریہ
یہ سردار نورتن کے سلسلے میں آنے کے قابل ۱؎ مگر اپنے اسلام اور دینداری میں اس قسم کے خیالات رکھتا تھا۔ جن کے بیان سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ اس وقت کے سیدھے سادھے مسلمانوں کے کیا طورو طریقے تھے۔ سب سے زیادہ یہ کہ ملا صاحب کے حالات اور خیالات کو اس سے بڑا تعلق ہے۔ جہاں ا سکا ذکر آتا ہے۔ بڑی محبت سے لکھتے ہیں ماثر سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ یہ بہادر افغان اول بیرم خاں خانخاناں کا نوکر ہوا۔ اور اسی وقت سے ہمایوں کے ساتھ تھا۔ جب کہ اس نے ایران سے آ کرقندھار کا محاصرہ کیا۔ اور فتح پائی۔ شجاعت ہر معرکے میں اسے بے جگر کر کے آگے بڑھائی رہی۔ اور جانفشانی اس کے درجے بڑھاتی رہی مہدی قاسم خاں ایک معزز سردار تھا۔ وہ اس کاماموں تھا۔ اور اس کی بیٹی سے اس کی شادی ہوئی تھی۔
یہ اکبر کے عہد میں بھی با اعتبار رہا۔ جبکہ سکندر سور کو اکبری لشکر نے دباتے دباتے جالندھر کے پہاڑوں میں گھسیڑ دیا۔ اور پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا۔ تو سکندر قلعہ زمان کوٹ میں بیٹھ گیا۔ امرا روز لڑتے تھے اور جوہر دکھاتے تھے اس بہادر نے ان لڑائیوں میں وہ کام کئے۔ کہ رستم ہوتا تو داد دیتا۔ حسن خاں اس کے بھائی نے بڑھ کر قدم مارا۔ کہ جان کو نام پر قربان کیا۔ حسین خاں نے وہ وہ تلواریں ماریں ۔ کہ ادھر سے اکبر اور ادھر سے سکندر دونو دیکھتے تھے اور عش عش کرتے تھے اور روز بروز بادشاہ زرخیز علاقے اس کی جاگیر میں دیتے تھے ان حملوں میں حسن خاں ان کا بھائی جاں باز بہادروں میں سرخرو ہو کر دنیا سے گیا۔ بادشاہ جب ۹۶۵ ھ میں لڑائی کے بعد ہندوستان کو چلے تو اسے صوبہ پنجاب عنایت کیا۔
لطیفہ
جب یہ حاکم لاہور تھے۔ تو ایک لمبی ڈاڑھی والامرد معقول ان کے دربار میں آیا۔ یہ حامئے اسلام تنظیم کو کھڑے ہو گئے۔ مزاج پر سی سے معلوم ہوا کہ وہ تو ہندو ہے۔ اس دن سے حکم دیا۔ کہ جو ہندوہوں وہ کندے کے پاس ایک رنگین کپڑے کا ٹکڑا ٹکوایا کریں ۔ لاہور بھی ایک عجیب چیز ہے یہاں کے لوگوں نے ٹکریہ نام رکھ دیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح اب پیوند کو ٹاکی کہتے ہیں اس قت اسے ٹکڑی کہتے تھے۔
۹۶۶ ھ میں اندری سے آگرہ میں آئے۔ اور چند سرداران نامی کے ساتھ فوجیں لے کر رنتھنبور پر گئے۔ مقام سوپر پر میدان ہوا۔ بہاد رپٹھان دھاوے کا شیر تھا۔ ایسے متواتر حملے کئے۔ کہ راے سرجن رانا قلعے میں گھس گیا۔ یہ اسے دبا رہا تھا۔ کہ خانخاناں کے ساتھ زمانے نے دغا کی۔ اور عالم کا نقشہ بدلتا نظر آیا۔ جن لوگوں کے رنگ جمتے جاتے تھے۔ ان کی ان کی پہلے سے لاگیں چلی آتی تھیں (صادق محمد خاں وغیرہ) اس لئے دل شکستہ ہو گیا۔
۱؎ مصنف کی ترتیب کے مطابق ان کے حالات تتمہ میں درج ہونے چاہیے تھے۔ دیکھو صفحہ ۴۴۳۔
اور مہم کرنا ناتمام چھوڑ کر گوالیا میں آیا۔ مال وے کا ارادہ تھا۔ کہ خانخاناں نے آگرہ سے خط لکھا اور بلا بھیجا بر ے وقت میں کوئی کسی کا ساتھ نہیں دیتا۔ بڑے بڑے سردار اس کے دامن گرفتہ کہلاتے تھے پچیس ان میں سے پنجہزاری تھے۔باقی کا شمار تم سمجھو۔ ان میں سے فقط چھ امیر تھے جنہوں نے جان اور مال کو بات پر قربان کر کے خانخاناں کا ساتھ دیا۔ اور ان میں سے ایک حسین خاں تھے۔ ایک شاہ قلی خاں محرم۔
جب گنا چور کے میدان میں خانخاناں کا اتکہ خاں کی فوج سے مقابلہ ہوا۔ تووفاداروں نے خوب خوب جوہر دکھائے۔چار دلاور سردار میدان جنگ میں زخمی ہوکر گرے۔ اور بادشاہی فوج کے ہاتھ میں گرفتار ہوئے۔ انہی میں خان مذکور تھا۔ ایک زخم اس کی آنکھ پر آیا۔ کہ زخم نہ تھا۔ جمال دلاوری کے لئے چشم زخم تھا۔ مہدی قاسم خاں اور اس کا بیٹا دربار میں با اعتبار تھے اور معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ بھی حسین خاں کے جوہر وفا سے خوب واقف تھا اسی واسطے عزیزر کھتا تھا۔ ساتھ اس کے اپنے بدنیت مصاحبوں سے واقف تھا۔ چنانچہ حسین خاں کو اس کے سالے کے حوالے کر دیا۔ اس میں ضرور یہ غرض تھی۔ کہ بد اندیشوں کی بدی سے محفوظ رہے۔ جب اچھا ہواتو خدمتیں بجا لانے لگا۔ چند روز کے بعد پتیالی ۱؎ کا علاقہ ملا۔ کہ امیر خسرو کی ولادت گاہ ہے۔
۹۷۴ ھ میں مہد یقاسم خان حج کو چلے۔ حسین خانا سکے بھانجے بھی تھے۔ دامادھی۔ حسن اعتقاد سے پہنچانے کو سمندر کے کنارے تاتھ گیا۔ پھرے ہوئے آتا تھا۔ جو دیکھا کہ ابراہیم حسین مرزا وغیرہ شہزادہ گان تیموری نے ادھر کے شہروں اور جنگلوں میں آفت برپاکررکھی ہے۔ ایک مقام پر غل ہوا۔ کہ شہزادہ مذکور فوج لئے لوٹتا مارتا چلا آتا ہے۔ یہ بالکل بے سرو سامان تھے۔ مقرب خاں ایک دکنی سردار کے ساتھ ستو اس میں پناہ لی۔ قلعے میں ذخیرہ نہ تھا۔ گھوڑے اونٹ تک نوبت پہنچ گئی۔ سب کاٹ کر کھا گئے۔ مقرب خاں کی کہیں سے مدد نہ پہنچی۔ ابراہیم مرزا ہر چند پیام بھیجتا تھا۔ قلعہ والوں کے سر پر شجاعت کھیل رہی تھی۔ کسی طرح صلح پر راضی نہ ہوتے تھے۔ ادھر مقرب خان کا باپ اور بھائی ہنڈ یہ میں گھرا ہوا تھا۔ مرزا کی فوج نے ہنڈیہ کو توڑ ڈالا۔ اور بڈھے کا سر کاٹ کر بھیج دیا۔ مرزا نے اسے نیزے پرچڑھا کر مقرب خاں کو دکھایا۔ اہل قلعہ کو کہا کہ مقرب خاں نے مجبور ہو کر شہر حوالے کر دیا۔ اور خود بھی جا کر سلام کیا۔ حسین خاں کو بھی قول دے کر امان دی اور قسم کھا کر باہر نکلا۔ یہ ایک رخہ بہادر اپنی بات کا پورا تھا۔ ہر گز نہ مانا اور سامنے نہ گیا۔ کہ اپنے بادشاہ کے باغی کو سلام کرنا پڑے گا۔ اس نے بہت کہا کہ میری رفاقت اختیار کرو۔ یہ ان سے کب ہو سکتا تھا۔ آخر اجازت دی کہ جہاں چاہو چلے جاو۔ اکبرکو سب خبریں پہنچ گئی تھیں ۔ جب دربار میں آیا۔ خان زماں کی مہم درپیش تھی۔ اور قدر دانیو دلداری کے بازار گرم تھے۔ بہت عنایت کی۔ قلعہ بندی کی مصیبت نے کمال مفلسو بدحال کر دیا تھا۔ ۹۷۴ ھ میں ۳ ہزاری اور شمس آباد کا علاقہ بھی ملا۔
۱؎ دریائے گنگا کے کنارے تھا
مگر سخاوت کی بد انتظامی اسے تنگدست ہی رکھتی تھی۔ وہ یہاں علاقے کا انتظام اور اپنی فوج کی درستی میں مصروف تھا کہ اکبر خاں زماں پر فوج کشی کی۔ اور یہا سکی تیسری دفعہ تھی۔ جسمیں اکبر کا ارادہ تھا۔ کہ اب کی دفعہ ان کا فیصلہ ہی کر دے۔اس فوج کشی میں جس قدر پھرتی تھی۔ اس سے زیادہ سنگینی اور استحکام تھا۔ ملا صاحب لکھتے ہیں ۔ اول لشکر کی ہر اولی اس کے نام ہوئی تھی۔ مگرچونکہ وہ استواس سے قلعہ بندی اٹھا کر آیا تھا۔ اور مفلس اور پریشاں حال ہو رہا تھا۔اس لئے دیر ہوئی۔ بادشاہ نے اس کی جگہ قباخاں گنگ کو ہر اول کیا۔ ملا صاحب کہتے ہیں ۔ میں ان دنوں اس کے ساتھ تھا۔ شمس آباد میں ٹھیر گیا۔ وہ وہاں سے آگے بڑھ گیا۔
آزاد
اس مہم میں حسین خاں کے شامل نہ ہونے کا سبب یہی ہے۔ جو ملا صاحب نے کہا۔ لیکن یہ بھی عجب نہیں کہ وہ اور علی قلی خاں وغیرہ سب بیرم خانی امت تھے۔ حسین خاں یک رخہ سپاہی تھے۔ اور وہ جانتا تھا۔ کہ منافقان حسد پیشہ نے خواہ مخواہ اسے باغی کر وایا تھا۔ اس لئے نہ چاہا۔ کہ اس مہم میں شامل ہو اور دوست کے منہ پر بے تقصیر تلوار کھینچے۔ اور دیکھنا وہ اس کی کسی لڑائی میں شامل نہیں ہوا۔
میر معز الملک کی ہمراہی میں بہادر خاں کی لڑائی میں شامل تھے۔ محمد امین دیوانہ کہ وہ بھی خاص بیرم خاں کاپالا ہوا۔ ہر اول کا سردار تھا۔ اور حسین خاں بھی اپنی فوج میں موجود تھے۔ ملا صاحب یہاں لکھتے ہیں ۔ بہت سے بہادر اس معرکے میں موجود تھے۔ مگر معزالملک اور لالہ ٹورڈرمل کے روکھے پن سے بیزار تھے۔ انہوں نے لڑائی میں تن نہ دیا۔ ورد سرمیدان خواری نہ ہوتی۔
۹۷۷ ھ میں لکھنو کا علاقہ اس کی جاگیرمیں تھا۔ کہ مہدی قاسم خاں ان کا خسر حج سے پھرا۔ بادشاہ نے لکھنو اس کی جاگیر میں دے دیا۔ حسین خاں اس علاقے کا اپنی جاگیر سے نکلنا نہ چاہتا تھا۔ ان کی مرضی یہ تھی کہ مہدی قاسم خاں خود بادشاہ سے کہیں اور لینے سے انکار کریں ۔ اسنے لے لیا۔ یہ بہت خفا ہوئے اور آیہ ہذا فراق بینی دبینک پڑھا۔ اس طرح کہ قیامت پر دیدار جا پڑے۔ باوجویکہ مہدی قاسم خاں کی بیٹی کو دلو جان سے چاہتا تھا۔ اس پر اس کے باپ کے جلانے کو اپنے بیٹی سے نکاح کر لیا۔ اسے پتیالی میں رکھا۔ اور قاسم خاں کی بیٹی کو خیر آباد اس کے بھائیوں میں بھیجدیا۔ نوکری سے بیزار ہو گیا۔ اور کہا کہ اب خدا کی نوکری کریں گے۔ اور جہاد کر کے دین خدا کی خدمت بجا لائیں گے۔
کہیں سن لیا تھا۔ کہ اودھ کے علاقے سے کوہ شوالک میں داخل ہوں ۔ تو ایسے مندر اور شوالے ملتے ہیں ۔ کہ تمام سونے چاندی کی اینٹوں سے چنے ہوئے ہیں ۔ چنانچہ لشکر تیار کر کے دامن کوہ میں داخل ہوا پہاڑیوں نے اپنے معمولی پیچ کھیلے۔ گاؤں چھوڑ دیے۔ اور تھوڑی بہت مار پیٹ کے بعد اونچے اونچے پہاڑوں میں گھس گئے۔ حسین خاں بڑھتا ہوا وہاں جا پہنچا۔ جہاں سلطان محمود کا بھانجا پیر محمد شہید ہوا تھا۔
اور شہیدوں کا مقبرہ موجود تھا۔ اس نے شہیدوں کی پاک روحوں پر فاتحہ پڑی۔ قبریں مسمار پڑی تھیں ۔ ان کا چبوترہ باندھا اور آگے بڑھا۔ دور تک نکل گیا۔ مقام جزائل پر جا پہنچا اور وہاں تک گیا۔ کہ جہاں اجمیر دارلخلافہ ان کا دو دن کی راہ رہ گیا۔
یہاں سونے چاندی کی کان ابریشم اور تمام عجائب ونفائس ولائت تبت کے ہوتے ہیں ۔ اس سر زمین کی قدرتی تاثیر ہے۔ نقارہ کی دمک لوگوں کے غل اور گھوڑوں کے ہنہنانے سے برف پڑنے لگتی ہے۔ چنانچہ یہی آفت برسنی شروع ہوئے۔ گھاس کے پتے تک نایاب ہو گئے۔ رسد کا راستہ ہی نہ تھا۔ بھوک کے مارے لوگوں کے حواس جاتے رہے۔ حسین خاں دلاور کا دل اپنی جگہ بدستور قائم تھا۔ اس نے لوگوں کے دل بہت بڑھائے۔ جواہرات اور خزانوں کے لالچ دینے۔سونے چاندی کی اینٹوں کی بھی کہانیاں سنائیں ۔ مگر سپاہی دل ہار چکے تھے۔ کسی نے قدم نہ اٹھایا۔ اور اس کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر زبردستی کھینچ لائے پھرتے ہوئے پہاڑیوں نے رستہ روکا۔چاروں طرف سے امنڈ آئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھ کھڑے ہوئے۔ اور تیر برسانے شروع کئے۔ ان تیروں پر زہریلی ہڈیوں کی پیکان چڑھی تھی۔ پتھروں کی بارش توان کے نزدیک کچھ بات ہی نہ تھ ا۔ بڑے بڑے بہادر سور ما شہید ہو گئے۔ جو جیتے پھرتے وہ زخمی تھے۔ پانچ پانچ چھ چھ مہینے بعد زہر کی تاثیر سے وہ بھی مر گئے۔
حسیں خاں پھر دربار حاضر ہوئے۔ اکبر کو بھی افسوس ہوا۔ مگر اس نے عرض کی مجھے کانت گولہ کا علاقہ جاگیر ہے کہ دامن کوہ ہے۔ میں ان سے انتقام لئے بغیر نہ چھوڑونگا۔ درخواست منظور ہوئی۔ اس نے بھی کئی دفعہ دوحہ پہاڑ کے دامن کو ہلا ہلا دیا۔ مگر اندر نہ جا سکا۔ اور اپنے پرانے پرانے سپاہی جو پہلی دفعہ بچاکر لایا تھا۔ انہیں اب کید فعہ موت کا زہر آب پلایا۔ پہاڑ کا پانی ایسا لگا کہ بن لڑے مر گئے۔
۹۸۰ ھ میں کہ اکبر خاں اعظم کی مدد کے لئے خود یلغار کر کے گیا تھا۔ میدان جنگ کی تصویر تم دیکھ چکے ہو رستمو اسفندر یار کے معرکے آنکھوں میں پھر جاتے تھے ملا صاحب لکھتے ہیں کہ حسیں خاں اس موقع پر پیش قدم تھا اور اکبر شمشیر زنی دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔ اسی وقت بلوایا اور شمشیر خاصہ کہ جسے کاٹ اور گھاٹ کی خوبی سے اور جوہر دشمن کشی سے ہلا کی خطاب دیا تھا انعام فرمائی۔
ابراہیم حسین مرزا لوٹتا مارتا ہندوستان کی طر ف آیا۔ کہ اکبر گجرات میں ہے ادھر میدان خالی ہے شاید کچھ بات بن جائے۔ حسین خاں کی جاگیر اس وقت کانت گولہ ہی تھی۔ پتیالی اور بداؤں کے سرکش دبانے آئے ہوئے تھے۔ ہندوستان میں ابراہیم کے آنے سے بھونچال آ گیا۔ مخدوم الملک اور راجہ بھاڑ مل فتح پور میں وکیل مطلق تھے۔ دفعتہ ان کا خط حسین خان کے پاس پہنچا۔ کہ ابراہیم دو جگہ شکست کھا کر دلی کی اطراف میں پہنچاہے اور یہ پائے تخت کا مقام ہے کہ خالی پڑا ہے۔اس فرزند کو چاہیے۔ کہ جلد اپنے تئیں وہاں پہنچائے۔ یہ ایسے معرکوں کے عاشق تھے خط دیکھتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔ رستے میں خبر لگی کہ راجہ اولیر جو ابتدائی جلوس اکبری سے ہمیشہ نواحی آگرہ میں رہزنی اور فساد کرتا رہتا ہے۔ اور قزاق بنا پھرتا ہے۔ اور بڑے نامی امیروں کے ساتھ سخت معرکے مار کے اچھے اچھے بہادروں کو ضائع کر چکاہے۔ اس وقت نو را ہے کے جنگل میں چھپا ہوا بیٹھا ہے۔ رمضان کی ۱۵ تھی۔ حسین خان اور اس کے لشکر کے لوگ روزے سے تھے اور بے خبر چلے جاتے تھے۔ ٹھیک دوپہر کا وقت تھا۔ کہ یکایک بندوق کی آواز آئی۔ اور فوراًلڑائی شروع ہو گئی راجہ ادلیر نے جنگل کے گواروں کو ساتھ لیا تھا۔ درختوں پر تختے باندھ رکھے تھے۔ ڈاکو ان پر مزے سے بیٹھ گئے۔ اور جنگل پہاڑوں کو تیرو تفنگ کے منہ پر دھر لیا۔
لڑائی کے شروع ہوتے ہی حسین خاں کے زانو کے نیچے گولی لگی۔ ران میں دوڑ گئی۔ اور گھوڑے کی زین پر جا کر نشان دیا۔ اسے ضعیف آ گیا۔ چاہتا تھا کہ گرے مگر بہادری نے سنبھالا۔ ملا عبدالقادر بھی ساتھ تھے۔ لکھتے ہیں ۔ کہ میں نے پانی چھڑکا آس پاس کے لوگوں نے جان اروزہ کا ضعف ہے۔ میں نے باگ پکڑ کر چاہا کہ کسی درکت کی اوٹ میں لے جاؤں ۔ آنکھ کھولی خلاف عادت چیں بہ چیں ہو کر مجھے دیکھا اور جھنجھلا کر کہا کہ باگ پکڑنے کا کیا موقع ہے۔ بس اتر پڑو اسے وہیں چھوڑ کر سب اتر پڑے۔ ایسی گھمسان کی لڑائی ہوئی اور طرفین سے اتنے آدمی مارے گئے۔ کہ وہم بھی ان کے شمار میں عاجز ہے۔ شام کے قریب اس قلیل جماعت کے حال پر خدا نے رحم کیا۔ فتح کی ہوا چلی۔ اور مخالف اس طرح سامنے سے چلنے شروع ہوئے۔ جیسے بکریوں کے ریوڑ چلے جاتے ہیں ۔ سپاہیوں کے ہاتھوں میں حرکت نہ رہی۔ جنگل میں دوست دشمن غٹ پٹ ہو گئے۔ باہم پہنچانتے تھے۔ اور ضعف کے مارے ایک کا ہاتھ ایک پر نہ اٹھتا تھا۔ بعض مقبول اور مستقبل بندوں نے جہاد کا بھی ثواب لیا اور روزہ بھی رکھا۔ برخلاف فقیر کے کہ جب بے طاقت ہونے لگا۔ تو گھونٹ پانی بہم پہنچاکر گلا ترکیا۔ بعضے بیچاروں نے بے آبی سے جان دی۔ اچھے تار تھے کہ اچھی شہادر کوپہنچے۔
بڈھا سردار حسین خاں فتح پاکر کانت گولہ کو گیا۔ کہ سامان درست کرے اور علاقے کابندوبست کرے۔ اتنے میں سنا کر حسین مرزا نواحی لکھنو میں سنبھل سے ۱۵ کوس رہے سنتے ہی پالکی میں پڑ کر چل کھڑا ہو ا۔ مرزا بانس ریلی بریلی کو کترا گیا۔ اور وہ یلغار کر کے دوڑا۔ مرزا کو خان کی بہادری کا حال خوب معلوم تھا۔ لکھنو کے نواحی میں فقط سات کوس کافاصلہ رہ گیا تھا۔ اگر لڑائی ہوتی تو خدا جانے۔ قسمت کا پاسا کس پہلو پڑتا۔ مگرجو حالت اس وقت حسین خاں کی اور لشکر کی تھی اس کے لحاظ سے مرزا نے غلطی کی جو نہ آن پڑا۔ اور بچ کر نکل گیا۔ حق یہ ہے کہ اس کی دھاک کام کر گئی۔
حسین خان سنبھل پر گیا۔ آدھی رات تھی۔ نقارے کی آواز پہنچی۔ پرانے پرانے سردار نبوہ لشکر لئے موجود تھے جانا کہ مرزا آن پہنچا۔ سب قلعے کے دروازے بند کر کے بیٹھ رہے۔ اور مارے رعب کے ہاتھ پاؤں پھول گئے آخر قلعے کے نیچے کھڑے ہو کر آواز دی کہ حسین خاں ہے تمہاری مدد کو آیا ہے۔ اس وقت خاطر جمع ہوتی تو پیشوائی کو نکلے۔ دوسرے دن سب امرا کو جمع کر کے مشورت کی۔ سب کی رائے یہ تھی۔ کہ گنگا کے کنارے پر اہار کے قلعے میں اور امرا بھی لشکر لئے بیٹھے ہیں ۔ ان کے ساتھ چل کر ملنا چاہیے۔ اور جو صلاح ہو سو عمل میں آئے۔ حسین خاں نے کہا۔ بارک اللہ مرزا کو یہ دور دست ملک اور گنتی کے سواروں سے یہاں تک آن پہنچا۔ تمہارے پاس اضعاف مضا عف لشکر اور بیس تیس سردار پرانے سپاہی اور سنبھل کے قلعے میں ہیں ۔ ادھر وہ قلعہ اہار والے سردار ہیں ۔ کہ جمعیت بے شمار لے کر چوہے کی بلوں میں چھپے بیٹھے ہیں ۔ اب دوباتوں کا موقع ہے یا تو تم گنگا پار اترجاو۔ اہار والے پرانے بہادروں کو بھی ساتھ لو۔ اور مرزا کا رستہ روکو کہ پار نہ اترسکے۔ اور میں پیچھے سے آتا ہوں ۔ جو کرے سو خدا۔ یا میں جھٹ پٹ پار اتر جاتا ہوں ۔ تم پیچھے سے دباو۔ کہ شہنشاہی دولت خواہی کا حق یہی ہے۔ اس پر ان میں سے ایک راضی نہ ہوا۔ ناچارجو سوار ساتھ تھے۔ انہیں کو لے کر بھاگا بھاگ اہار پر پہنچا۔ انہیں بھی باہر نکالنا چاہا۔ جب نکلے تو بہت ملامت کی اور جمع کر کے کہا کہ غنیم ولایت کے بیچ میں آن پڑا ہے۔ اور یہاں بدحواسی کا یہ عالم ہے۔ گویا لشکر میں خرگوش آ گیا۔ اگرجلد جنبش کرتے ہو تو کچھ کام ہو جائے گا۔ زندہ ہاتھ آئے گا اور فتح تمہارے نام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو دلی کی حفاظت کا حکم تھا۔ وہاں سے ریلتے ہوئے یہاں تک لے آئے۔ خواہ مخواہ مقابلہ کیا ضرور ہے۔ خدا جانے انجام کیا ہو۔
ادھر مرزا مروہہ کو لوٹتا ہوا چو مالہ کے گھاٹ سے گنگا پار ہوا۔ اور لاہور کا رستہ پکڑا۔ حسین خاں امرا پر دولت خواہی ثابت کر کے ان سے جدا ہوا۔ اور گڑھ مکتیسر پرا سطرح جھپٹ کر آیا کہ حریف سے دستو گریبان ہو جائے۔ امرا میں سے جنہوں نے ساتھ دیا ترک سبحان قلی اور فرخ دیوا نہ تھا۔ پیچھے اہار والے امیروں کے بھی خط آئے کہ ذرا ہمارا انتظار کرنا کہ ۹ سے گیارہ اچھے ہیں ۔ مرزا کے سامنے میدان خالی تھا۔ جیسے خالی شطرنج میں رخ پھرتا ہے۔ اسی طرح مرزا پھرتا ہے۔ اور آباد شہروں کو لوٹتا مارتا چلا جاتا تھا۔ پائل نواح انبالہ میں فحشو فضیحت بندگان بیگناہ کے عیال کی حد سے گزر گئی۔ غرض حسین خاں پیچھے پیچھے دبائے چلا آتا تھا۔ اور اس کے پیچھے پیچے امرا تھے۔ سرہند میں آ کر سب رہ گئے۔ حسین خاں ہی لپٹا چلا آیا۔ اور سوار اس کے رفاقت میں سو سے زیادہ نہ تھے۔ لودیانہ میں خبر پائی کہ لاہور والوں نے دروازے بند کر لیے۔ اور مرزا شیراز گڑھ اور دیپال پور کو گیا۔
حسین قلی خاں کا بھانجا۔ کانگڑہ کو گھیر ے پڑا تھا اس نے مرزا کی آمد آمد سنتے ہی پہاڑوں سے صلح کا ڈھنگ ڈالا۔ انہوں نے منظور کیا۔ بہت سے نقد جنس جن میں پانچ من سونا تھا۔ لعل بہا میں لیا۔ اور وعدہ کر لیا کہ سکہ خطبہ بادشا ہی جاری رہے گا۔ چند نامی سردار اس اس کے ساتھ تھے۔ جن میں راجہ بیربر بھی شامل تھے۔ سب کو لے کر سیل کی طرح پہاڑ سے اترا۔ حسین خاں سنتے ہی تڑپ گیا۔ اور قسم کھائی کہ مبتک حسین قلی خاں سے نہ جاملوں روٹی حرام ہے۔ یہ دیوانگی کہ ہزار درجہ ان سا قلوں کی عقلوں پر شرف رکھتی ہے۔ اسے ازائے لئے جاتی تھی۔ جنہی دال علاقہ شیر گڈھ میں پہنچ کر شیخ داود جنہی دال سے کہ بڑے خدا رسیدہ فقیر تھے ملاقات کی کھانا آیاتو انہوں نے عذر بیان کیا۔ انہوں نے کہا۔ آزردن دل دوستاں جہل استو کفارہ یمین سہل۔ اس خوش اعتقاد نے تعمیل حکم سعادت سمجھ کر اسی وقت غلام آزاد کیا اور کھانا کھایا۔
فاضل بداونی بھی اس یلغار میں ساتھ تھے کہتے ہیں کہ رات کو وہیں رہے۔ اور کل رسد کا سامان شیخ کے ہاں سے ملا۔ میں لاہور سے تیسرے دن وہاں پہنچا اور حضرت کی حضوری میں وہ کچھ آنکھوں سے دیکھا کہ خیال میں بھی نہ تھا۔ چاہا تھا کہ دنیا کے کاروبار چھوڑ کر ان کی جاروب کشی کیا کروں ۔ مگرحکم ہوا کہ فی الحال ہندوستان جانا چاہیے۔ رخصت ہو کر بحال خرابو دل پریشاں کہ خدا کسی کو نصیب نہ کرے رخصت ہوا چلتے وقت نالہاے بے اختیار دل سے نکلے ؎
دل یہ امید صدائے کہ در تو برسد نالہا کرد دریں کوہ کہ فر ہاد نہ کر د
حضرت کو خبر ہوئی۔ باوجودیکہ تین دن سے زیادہ کسی کو حکم نہ تھا۔ مجھے چوتھے دن بھی رکھا۔ بہت سے فیض پہنچائے اور ایسی ایسی باتیں کہیں کہ اب تک دل مزے لیتا ہے ؎
میروم سوئے وطن وز درد دل بے اختیار نالہ دارم کہ پنداری بہ غربت میروم
حسین قلی خان مرزا سے چھری کٹاری ہواچاہتا تھا۔ حسین خان اس کے پیچھے تھا۔ تلنبہ ایک منزل رہا تھا حسین قلیخان کو خط لکھا کہ چار سو کوس یلغار مارکر یہاں تک آیا ہوں ۔ اگراس فتح میں مجھ کو بھی شریک کر اور ایک دن لڑائی میں دیر کرو تو آثار محبت سے دو رنہ ہو گا۔ وہ بھی آخر بیرم خاں کا بھانجا تھا۔ یہ سنتے ہی ظاہر خوش باشد کہا۔ اور گھوڑے کو ایک قمچی اور کر گیا۔ اسی دن مارا مارا تلنبے کے میدان میں جہاں سے ملتان ۴۰ کوس رہتا ہے۔ تلواریں کھینچ کر جاپڑا۔ مرزا کو اس کے آنے کی خبربھی نہ تھی۔ شکار کوگیا تھا۔ فوج کچھ کوچ کی تیاری میں تھی۔ بعضے بے سامان پریشان تھے۔ جنگ میدان کی لڑائی کی ناہمواری سے گھوڑا اٹھو کر کھاکر گرا نوجوان لڑکا پکڑا گیا۔ مرزا اتنے میں شکار سے پھرے اتنے میں کام ہاتھ سے جا چکا تھا۔ ہر چند سپاہیانہ کوششیں کیں ۔ اور مردانہ حملے کئے۔ کچھ نہ ہو سکا۔ آخر بھاگ نکلا۔ فتح کے دورے پر دن حسین خاں پہنچے۔ حسین قلی خاں نے میدان جنگ دکھایا۔ اور ہر ایک کی جانفشانی کاحال بیان کیا۔ حسین خاں نے کہا کہ غنیم جیتا نکل گیا ہے نہیں تعاقب کر نا چاہیے تھا۔ کہ جیتا پکڑ لیتے۔ کام ابھی ناتمام ہے۔ اس نے کہا کہ نگر کوٹ یلغار کر کے آیا ہوں شکر نے وہاں بڑی بڑی محفلیں اٹھائیں ۔ اب ان میں طاقت نہیں رہی۔ بہی بڑی فتح تھی۔ حالا نوبت یاران دیگر ست حسین خاں نے اس امید پر کہ شاید اس کی بھی نوبت آجائے اور محنت پانسو کوس کی یلغار کی بھول جائے۔ اس سے رخصت ہو کر چلا۔ تھکے ماندے آدمیوں کو ہاتھی اور نقارہ سمیت لاہور بھیجدیا اور آپ مرزا بچارہ کے پیچھے چلا۔ جہاں بیاس اور ستلج ملتے ہیں وہاں مرزا بدنصیب پر جنگل کے ڈاکووں نے شبخوں مارا۔ ایک تیر اس کی گدی پر ایسا لگا کہ منہ میں نکل آیا۔ جب حال بہت بد ھال ہوا۔ تو اس نے بھیس بدلا ساتھی ساتھ چھوڑ چھو ڑ کر الگ ہوئے۔ اور جدھر گئے مارے گئے۔ مرزا نے دو تین قدیمی غلاموں کے ساتھ فقیرانہ لباس کیا اور شیخ ذکریا نام ایک گوشہ نشین کے پاس پناہ لی۔ وہ مرشد کامل تھے۔ ظاہر میں رحم کا مرہم دکھایا اندر اندر سعید خاں حاکم ملتان کو خبردی۔ اس نے جھٹ اپنے غلام کو بھیجا۔ وہ قید کر کے لیگیا حسین خان ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ گرفتاری کی خبر سنتے ہی ملتان پہنچے۔ سعیدخاں سے ملے۔ اس نے کہا کہ مرزا سے بھی ملو۔ حسین خاں نے کہا کہ ملاقات کے وقت اگر تسلیم بجالاؤں تو شہنشاہی کے اخلاص کے خلاف ہے۔ اور نہیں کرتا تو مرزا دل میں کہے گا کہ اس راہ زن کو دیکھو۔ جب ستواس کے محاصرے میں میں نے امان دے کر چھوڑا تو کس کس طرح کی تسلیمیں کی تھیں ۔ آج ہم اس بدحالی میں ہیں تو پرواہ بھی نہیں کرتا۔ مرزا نے یہ بے تکلفانہ بات سن کر کہا کہ آئیے بے تسلیم ہی ملے۔ کہ ہم نے معاف کیا۔ مگر وہ جب گیا تو تسلیم بجا لایا۔ مرزا افسوس کر کے کہتا ہے کہ ہمیں سرکشی اور جنگ کا خیال نہ تھا۔ جبج ان پر بن گئی تو سر لے کر ملک بیگانہ میں نکل آئے یہاں بھی نہ چھوڑا۔ قسمت میں تو یہ ذلت پہنچنی تھی۔ کاش تیرے سامنے سے بھاگتے کہ ہم جنس تھا۔ تجھ ہی لو کچھ فائدہ ہوتا۔ حسین قلیخان کہ دینو مذہب سے بیگانہ ہے۔ اس سے شکست کھانے کا افسوس ہے۔
حسین خاں وہاں سے کانت گولہ یعنی اپنی جاگیر پر گئے وہاں سے ادھر تو حسین خاں ادھر حسین قلی خاں دربار میں پہنچے مسعود حسین مرزا کی آنکھوں میں ٹانکے لگائے باقیوں میں سے ہر ایک کے رتبے کے بموجب کسی کے منہ پر گدگے کی۔ کسی پر سور کی۔ کسی پر کتے کی۔ کسی پر بیل کی کھال سب چہروں اور سینگروں سمیت چڑھائیں اور عجب مسخرا پن کے ساتھ دربار میں حاضر کیا۔ تین سو آدمی کے قریب تھے۔ مرز اکے ساتھیوں میں سے تقریبا سو آدمی تھے۔ کہ دعوے کے بہادر تھے۔ اور خانی اور بہادری کے خطاب رکھتے تھے۔ حسین قلی خاں سبکو پناہ دے کر جاگیر پر لے گئے۔ وہاں خبرپائی کہ حضور میں ان کی خبر پہنچ گئی ہے۔ اس لئے سب کو رخصت کر دیا آخر بیرم خاں کا بھانجا تھا جب مفصل حال لڑائی کا بیان کیا تو ان لوگوں کے نام بھی لئے مگر کہاکہ قیدیون کے باب میں حضور سے قتل کا گلہ نہیں ہے۔ فدوی نے سب حضور کے صدقے میں چھوڑ دئے اکبر نے بھی کچھ نہ کہا اور حسین خاں سے بھی کچھ نہ پوچھا۔ حسین قلی خاں کو اس کی نیک نیتی کا پھل ملا۔ کہ خان جہاں کا خطاب ملا۔
۹۸۳ ھ میں جبکہ پٹنہ پر مہم تھی۔ اور اکبر کو دل سے اس مہم میں اہتمام تھا۔ منعم خاں خانخاناں کی سپہ سالاری تھی۔ بھون پور کے علاقے میں بادشاہ دورہ کرتے پھرتے تھے۔ قاسم علی خاں کو بھیجا کہ بچشم جاکر معرکہ جنگ دیکھے اور ہر ایک جانفشانی کا حال عرض کرے۔ وہ آپس آیا اور سب حال بیان کیا حسین خاں کا حال پوچھا تو اس نے کہا کہ کوچک کاں اس کا بھائی توحق الخدمت بجا لاتا ہے۔ مگر حسین خان کانت گولہ سے اودھ میں آ کر لوٹتا پھرتا ہے۔ بادشاہ نہایت خفا ہوئے۔ اور انجام اس کا یہ ہوا کہ جب کچھ عرصہ بعد دورہ کرتے ہوئے دلی میں پہنچے۔ توحسین خاں بھی پتیالی اور بھونگاؤں میں آیا ہوا تھا۔ ملازمت کو حاضر ہوا۔ معلوم ہوا کہ مجرا بندہے۔ اور شہباز خاں کو حکم ہے کہ طناب دولتخانہ کی حد سے باہر نکال دو۔ اس قدیمی نمک خوار کو نہایت رنج ہوا۔ ہاتھی اونٹ گھوڑے جو کچھ سامان امارت کا تھا سب لٹا دیا۔ کچھ ہمایوں کے روضے کے مجاوروں کو دیاکچھ مدرسہ اور خانقاہوں کے غریبوں کو دیا اور کفنی گلے میں ڈال فقیر ہو گیا۔ کہ اسی نے مجھے نوکر رکھا تھا۔ وہی میرا قدردان تھا۔ اب میرا کوئی نہیں اس کی قبر پر جھاڑو دیا کرونگا۔ جب یہ خبر حضور میں پہنچی تو مہرباں ہوئے شان خاصہ عنایت ہوئی اور ترکش خاص کاتیر پروانگی کے لئے دیا۔ کانت گوز اور پتیالی کی ایک کروڑ بیس لاکھ دام کی جاگیر ہوتی تھی۔ حکم دیا کہ بدستورسابق مقرر رہے۔ اور کروڑی مداخلت نہ کرے۔ جب سوار داغو محلہ پر حاضر کر ے گا۔ تو جاگیر تنخواہ کے لائق جائے گا۔ وہ لکھ لٹ مسخرا ۱۰ سوار بھی نہ رکھ سکتا تھا۔ بحسب ضرورت دفع الوقت کر کے جاگیر پر پہنچا۔
۹۸۲ ھ میں فاضل بداونی لکھتے ہیں حسین خاں کہ سپاہی پیشہ بہادروں میں سے تھاس کے ساتھ معنوی علاقے کے ساتھ میرا رابطہ عظیمو قدیم تھا۔ او خالصتا اللہ محبت تھی۔ داغو محلہ کی خدمت سپاہی کی گردن توڑنے والی اور لذتوں کوخاک میں ملانے والی ہے۔ آخر وہ بھی نہ کر سکا۔ چنانچہ ظاہری دیوانگی اور باطنی فرزانگی کے ساتھ جاگیر سے روانہ ہوا۔ فیقان خاص کی جماعت جو طوفان آتش اور سیلاب دریا سے منہ توڑنے والی نہ تھی اور کسی طرح اس کی رفاقت نہ چھوڑ سکتی تھی۔ انہیں ساتھ لیا اور علاقوں کے زمیندار جنہوں نے جاگیرداروں کو خواب تک میں بھی نہیں دیکھا تھا انہیں پامال کرتا ہوا کوہ شمالی کارخ کیا۔ جس کا مدت العمر سے عاشق تھا سونے چاندی کی کانین وہاں کی سامنے تھیں ۔ اور اس وسیع دل میں نقرئی اور طلائی مندروں کا شوق تھا کہ جن میں عالم سماتا تھا۔
بسنت پور ایک نہایت بلنداور مشہور جگہ ہے یہ تو وہاں پہنچا۔ یہاں جو زمیندار اور کروڑی اس کے سامنے چوہے کے بلوں میں چھپے رہے تھے۔ انہوں نے اب مشہور کیا کہ حسین خاں باغی ہو گیا۔ اور یہی عرضیاں حضور میں بھی پہنچیں حضرت شہنشاہی نے بعض امراء سے دریافت کیا۔ زمانے کی وفاداری کو دیکھو کہ جو لوگ قرابت قریبی رکھتے تھے۔انہوں نے کلمہ حق سے پہلو بچا لاے اور کہا تو اور جو کچھ بولے برے ہی بولے۔
غرض یہاں تو اپنے یہ بیگانگی خرچ کر رہے تھے۔ وہاں اس نے بسنت پورجا گھیرا اور بے قاعدہ محاصرہ ڈالا۔ بہت سے کار آزمودہ رفیق کام آئے اور خود شانہ کے نیچے کاری زخم کھایا ناچار او ناکام وہاں سے الٹاپھرا۔ اور کشتی سوار دریائے گنگا کے رستے گڈھ مکتیسر میں پہنچا کہ پتیالی جا کر اہلو عیال میں رہے اور علاج کرے ماثر الامرا میں لکھا ہے۔ کہ وہ منعم خاں کے پاس چلا تھا کہ وہ حضور کا قدیمی بڈھا خدمت گذار اور میرا یار ہے اس کے ذریعے سے خطامعاف کراونگا۔ صاد ق محمد خاں پھرتی کر کے جا پہنچا اور قصبہ بار ہہ پر جا پکڑا۔ جو کچھ متن میں ہے۔ یہ ملا صاحب ان کے نمک حلال دوست کی تحریر ہے۔ ابوالفضل اکبر نامے میں لکھتے ہیں کہ حسیں خان ملک لوٹتے پھرتے تھے۔ بادشاہ سن کر دوبارہ ناراض ہوئے۔ اور ایک سردار کو سادات بارہہ اور سادات امروہہ کی جمعیت سے روانہ کیا۔ وہ کچھ خواب مستی سے ہوش میں آیا۔ کچھ زخم سے دل شکستہ ہو رہا تھا۔ بہر حال ہدایت کے رستے پر آاے۔ جو اوباش ساتھ تھے۔ وہ فوج بادشاہی کی خبر سنتے ہی بھاگ گئے۔ خان نے ارادہ کیا کہ بنگالہ منعم خاں خان خاناں اپنے قدیمی دوست سے ملے۔ اور اس کی معرفت درگاہ میں توبہ کرے۔ گڈھ مکتیسر کے گھاٹ سے سوار ہوکر چلا تھا۔ کہ بارہہ کے مقام پر گرفتارہوا۔
صادق محمد خاں ایک امیر تھا کہ فتح ہند سے بلکہ جنگ قندھار سے نزاکت مزاج اور تعصب مذہب کے سبب حسین خان کا اس کے ساتھ بگاڑ تھا۔ بموجب بادشاہ کے حکم کے اس کے ہاں لاکر اتارا اور شیخ مہناطبیب بھی فتحپور سے علاج کے لئے آیا۔ دیکھکر حضور میں عرض کی زخم خطرناک ہے۔ حکیم عین الملک کو بھیجا۔ مجھے انسے پہلا سابقہ تھا۔ ساتھی ہی رخصت لے کر میں آیا۔ ملاقات کی۔ آیام گرما کی حسرت اور قدیمی محبتیں ۔ اور اندنوں کی باتیں یاد آئیں ۔ آنکھوں کے سامنے آ گئیں ۔ آنسو بھر آئے اور دیر تک باتیں کچھ کچھ کہتے رہے ؎
ہر جامن واد جملہ بہم بازرسیدیم بنے واسطہ گوش ولب ازراہ دلو چشم
ازبیم بداندیش لب خویش گزدے دیم بسیار سخن بود کہ گفتم وشنیدیم
اتنے میں بادشاہی جراح پٹی بدلنے آئے۔ بالشت بھر سلائی چلی گئی زو رسے کر دیدتے تھے۔ کہ دیکھیں زخم کہانگک ہے۔ وہ مردانہ نیش کو نوش کی طرح پئے جاتا تھا۔ تیوری پر مل نہ لاتا تھا۔ بے تکلف مسکراتا تھا اور باتیں کئے جاتا تھا۔
ردےم شگفتہ ازسخن تلخ مردم است زہراست دروہان ولبم درتبسم است
افسو کہ دیدار قیامتی اور رخصت واپسیں تھی۔ جب ہم فتح پور پہنچے تو تین چار دن بعدسنا کہ اول اسہال ہوا پھر انتقال ہو گیا۔ جس سخی نے عالم عالم خزانے مستحقوں کو بخش دئے اس کے پاس کچھ نہ تھا کہ دفنو کفن میں لگائیں ۔ خواجہ محمد یحییٰ نقشبندی کوئی بزرگ اس زمانے میں بڑے پیر مشہور تھے۔ انہوں نے بڑی عزتو احترام سے مسکن غریباں میں پہنچایا ؎
درخاک چگو نہ خفتر بتوانم دید آنرا کہ مراز خاک برداشتہ بود
وہاں سے پیتالی میں لاکر اس گنج الہی کو زیر خاک کیا کہ وہیں اس کے رشتہ دار دفن تھے۔ ملا صاحب نے گنج بخشی سے تاریخ نکالی ۹۸۵ ھ فاضل بداونی لکھتے ہیں ۔ کہ جس دن اس کی وفات کی خبر پہنچی تو میر عدل اس دن بھکر کو روانہ ہوتے تھے۔ میں انہیں رخصت کرنے گیا اور یہ حال بیان کیا۔ زار زار وروئے اور کہا کہ کوئی دنیا میں رہے تو اس طرح رہے جیسے حسین خان؎
غلام ہمت آم کو زیر چرخ کبود زہر چہ رنگ تعلق پذیرو آزاد است
اتفاق یہ کہ میر مرحوم سے بھی وہی ملاقات یادگار رہی۔ انہوں نے خود بھی کہا کہ سب یار چلے گئے دیکھئے پھر تمہیں ہم دیکھ سکیں یا نہیں ۔ عجب بات منہ سے نکلی تھی کہ وہی ہوا؎
تادریں گلہ کو سفندے ہست
نہ نشیند اجل زقصابی !
فاضل مذکور نے اس بہادرافغان کی دینداری۔ سخاوت اور بہادری کی اتنی تعریفیں لکھی ہیں کہ ان وصفوں کے ساتھ اگر پیغمبر نہیں تو اصحابوں سے کسی طرح کم نہیں کہہ سکتے۔ چنانچہ فرماتے ہیں جن دنوں لاہور میں حاکم مستقل تھے تو ثقہ لوگوں سے سنا گیا کہ دنیا کی نعمتیں موجود تھیں مگر وہ جو کی روٹی کھاتے تھے۔ فقط اس خیال سے کہ آنحضرت نے یہ ہر مزے کے کھانے نہیں کھائے۔ میں کیونکر کھاؤں ۔ پلنگ اور نرم بچھونوں پر نہ سوتے تھے۔ کہ حضرت نے اس طرح آرام نہیں فرمایا۔ میں کیونکر آراموں سے لطف اٹھاؤں ۔ ہزاروں مسجدوں اور مقبروں کی تعمیر اور ترمیم کروائی۔
اکثر علماو ساداتو مشا ئخا سکی صحبت میں رہتے تھے اسلئے سفر میں چارپائی پر نہ سوتا تھا۔ تہجد کی نماز کبھی قضانہیں کی۔ لاکھوں اور کروڑوں کی جاگیر مگرطویلے میں اس کے خاصے کا ایک گھوڑے سے زیادہ نہ تھا۔ کبھی ایسا مستحق آ جاتا تھا کہ وہ بھی لے جاتا تھا۔ اکثر سفر خود مقام میں پیادہ ہی رہ جاتا تھا۔ نوکر غلام اپنے گھوڑے کس کر لے آتے تھے۔ کسی شاعر نے قصیدہ کہا تھا۔ اس میں یہ مصرع بھی تھا اور واقعی سچ تھا
خان مفلس غلام با سامان
قسم کھائی تھی کہ روپیہ جمع نہ کرونگا۔ کہتا تھا۔ جو روپیہ میرے پاس آتا ہے جبتک خر چ نہیں کر لیتا پہلو میں تیرسا کھٹکتا ہے۔ روپیہ علاقے پر سے آنے نہ پاتا تھا۔ وہیں چھٹیاں پہنچ جاتی تھیں اور لوگ لیجاتے تھے نذر بان رکھی تھی۔ کہ جو غلام ملک میں آئے پہلے ہی دن آزاد رہے شیخ خیر آبادی اس زمانے میں ایک بزرگ کر لاتے تھے۔ وہ ایک دن کفایت شعاری کے فواید اور روپیہ کے جمع کرنے کے لئے نصیحت کرنے لگے۔ غصے ہو کر جواب دیا۔ پیغمبر صاحب نے کبھی ایسا کیا ہے۔ حضرت امید تو یہ تھی کہ اگر ہم پر حرص ہوا غالبل ہو تو آپ نصیحت کریں ۔ نہ کہ دنیاکے اسباب کو ہماری نگاہوں میں جلوہ دیں ۔
فاضل مذکور کہتے ہیں ۔ کہ وہ قوی ہیکل قدو قامت کی شانو شوکت سے بڑا دیدارو جوان تھا۔ میں ہمیشہ میدان جنگ میں اس کے ساتھ نہیں رہا۔ مگرکبھی کبھی جو جنگلوں میں لڑائیاں ہوئیں تو موجود تھا۔ حقیقت یہ ہے جو بہادری اس میں پائی۔ پہلوانوں کے نام افسانوں میں دیکھی جاتی ہے۔ شاید ان میں ہو تو ہو۔ جب لڑائی کے ہتیار سجتا تھا تو دعا کرتا تھا الہی یا شہادت یا فتح۔ بعض شخصوں نے کہا کہ پہلے فتح کیوں نہیں مانگتے۔ جواب دیا کہ عزیزان گزشتہ کے دیکھنے کی تمنا مخدومان موجود کے دیدار سے زیاد ہے۔ سخی ایسا تھا کہ اگر جہان کے خزانے اور روئے زمین کی سلطنت اسے مل جاتی۔ پھر بھی وہ پہلے ہی دن قرضدار نظر آتا۔
کبھی ایسا اتفاق ہوتا تھا چالیس چالیس پچاس پچاس ایرانی مجنس ترکی گھوڑے سوداگر لائے ہیں ۔ فقط اتنا کہہ کر کہ تودانیو خدا قیمت ہو گئی اور ایک ہی جیسے میں سب بانٹ دئے۔ اور جن کو نہیں پہنچے ان سے با اخلاق تمام عذر کیا۔ میری پہلی ملاقات آگرہ میں ہوئی۔ پانسو روپے اور ایک ایرانی گھوڑا کہ اسی وقت لیا تھا مجھے دے دیا ؎
شاہ ہر روزم ندیدو بے سخن صد لطف کر د
شاہ یزدیم دیدو مدحش گفتمو ہیچم نداد
کیا کیجئے ع ہر کہ را ہر چہ ہست میگویند
جب مرا تو ڈیڑھ لاکھ روہے سے زیادہ قرض نکلا۔ چونکہ قرج خواہوں سے نیکی اور نیک معا ملگی کرتارہا تھا سب آئے۔ خوشی خوشی تمسک پھاڑتے اور مغفرت کی دعائیں دے کر چلے گئے جس طرح اور وں کے وارثوں سے جھگڑے ہوتے ہیں اس کے بیٹوں سے کوئی کچھ نہ بولا۔
مجھ سے ان کی تعریف کا حق کب ادا ہو سکتا ہے مگر اس لئے کہ نوجوانی عمر کی۔ بہار کا موسم ہوتا ہے۔ وہ اس کی خدمت میں گزرا اور اس کے التفات کی بدولت میری حالت نے بہت اچھی پرورش پاء۔ کہ شہرہ زمان اور انگشت نمائے جہانیاں ہوا۔ اسی کی تقریب سے یہ توفیق پائی کہ بندگان خدا کو علمو آگاہی کے فوائد پہنچا سکتا ہوں اس لئے اپنے دفتر میں بعض وصف اس کے کہے کہ ہزار میں سے ایک بہت سے ایک اور بہت میں سے تھوڑ ے ہیں افسوس ہے اس وقت پر کہ بڑھاپے کی خواری اور نحوست کی سرگردانی کا موسم ہے۔ اسی طرح کے خیالات سے کئی صفحے سیاہ کر کے کہتے ہیں ۔ کہ ہم نے آپس میں عہد قدیم کو استحکام دیا تھا۔ خدا اسے امید ہے کہ میرا اس کا حشر بھی ساتھ ہی ہو۔
وما ذلک علی اللہ بعزیز۔
اللہ کے نزدیک یہ کچھ بڑی بات نہیں ۔
ابو الفضل نے انہیں تین ہزاری کی فہرست میں لکھا ہے۔ ان کا بیٹا یوسف خاں جہانگیر کے دربار میں امیر تھا۔ اسنے مرزا عزیر کو کہ کے ساتھ دکن میں بڑی شجاعت دکھائی۔ وہ ۵ جہانگیری میں شاہزان پرویز کی مدد پر گیا تھا یوسف خاں کا بیٹا عزت خان تھا وہ شاہجہان کی سلطنت میں حق خدمت ادا کرتا تھا۔
………………………
مہیش داس راجہ بیربر
ان کا نام اکبر کے ساتھ اس طرح آتا ہے۔ جیسے سکندر کے ساتھ ارسطو کا نام۔ لیکن جب ان کی شہرت کو دیکھ کر حالات پر نظر کرو۔ تو معلوم ہوتا ہے۔ کہ اقبال ارسطو سے بہت زیادہ لائے تھے۔ اصل کو دیکھو تو بھاٹ تھے۔ علمو فضل کو خود ہی سمجھ لو کہ بھاٹ کیا اور اس کے علم وفضل کی بساط کیا۔ کتاب تو بالائے طاق رہی۔ آج تک ایسا اشلوک نہیں دیکھا۔جو گنوان پنڈتوں کی سبھا میں فخر کی آواز سے پڑھا جائے ایک دہرا نہ سنا کہ دوستوں میں دہرایا جائے۔ لیاقت کو دیکھو توٹورڈرمل کجا اور یہ کجا۔ مہمات اور فتوحات کو دیکھو توکسی میدان میں قبضہ کونہیں چھوا۔ اس پر یہ عالم ہے کہ سارے اکبری نورتن۔ میں ایک دانہ بھی ان کے قدرو قربت سے لگا نہیں کھاتا۔
بعض مورخ لکھتے ہیں کہ اصلی نام مہیش داس تھا اور قوم برہمن اکثر کہتے ہیں کہ بھاٹ تھے۔ برہییہ تخلص کرتے تھے۔ ملا صاحب بھاٹ کے ساتھ برہمداس نام لکھتے ہیں ۔ کالپی وطن تھا۔ اول رام چندر بھٹ کی سرکار میں نوکر تھے۔ جس طرح اور بھاٹ شہروں میں پھرتے ہیں ۔ اسی طرح یہ بھی پھرا کرتے تھے۔ اور اسی طرح کے کبت کہا کرتے تھے۔
ابتدائے جلوس میں کہیں اکبر سے مل گئے تھے۔ قسمت کی بات تھی۔ خداجانے کیا بات بادشاہ کو بھا گئی۔ باتوں ہی باتوں میں کچھ سے کچھ ہو گئے۔
بے شک قربت اور مصاحبت کی حیثیت سے کوئی عالی جاہ امیر اور جلیل القدر سردار ان ان کے رتبر کو نہیں پہنچتا۔ لیکن تاریخ سلطنت کے سلسلہ میں جو تعلق انہیں ہے۔ وہ نہایت تھوڑا نظر آتا ہے۔
ذرا دیکھنا۔ ملا صاحب ان کا حال کسی طرح لکھتے ہےں ۹۴۰ ھ میں نگر کوٹ حسین قلی خاں کی تلوار پر فتح ہوا۔ شرح اس قصہ کی مجملا یہ ہے کہ بادشاہ کو لڑکپن سے برہمنوں بھاٹوں اور اقسام طوائف ہنود کی طرف میلان خاطر اور التفات خاص تھا۔ اوائل جلوس میں ایک برہمن بھاٹ منگتا برہم داس نام کالپی کارہنے والا کہ ہنود کے گانے اس کا پیشہ تھا۔ لیکن بڑا سرتا۔ اور سیانا تھا۔ اس نے ملازمت میں آ کر تقریب وہم زبانی کی بدولت مزاج میں دخل پیدا کیا۔ اور ترقی کرتے کرتے منصب عالی کے پہنچ کر یہ عالم ہوا۔ ع
من توشدم تومن شدی من تن شدم توجاں شدی
اول کب راے (کوی کبت کہنے والا۔ کب رائے۔ کبت کہنے والوں کا راجہ گویا ملک الشعرا ) پھر راجہ بیربر خطاب ہوا۔
بنیاد اس مہم کی یہ تھی کہ بادشاہ نے کسی بات پر ناراض ہوکر کانگڑہ کی فتح کا حکم دیا۔ اور راجہ بیربر بنا کر ملک مذکور ان کے نام کر دیا۔حسین قلی خان کو فرمان بھیجا۔ کہ کانگڑھ پر قبضہ کر کے راجہ بیربر کی جاگیر کر دو مصلحت اس میں یہی ہو گی۔ کہ ہندوں کا مقدس مقام ہے۔ برہمن کا نام درمیان رہے۔ حسین قلی خان نے امرائے پنجاب کو جمع کیا۔ لشکر اور توپخانے فراہم کئے۔ قلعہ کتائی اور پہاڑ کی چڑھائی کے سامان ساتھ لئے۔ راجہ جی کو نشان کا ہاتھی بناکر آگے رکھا اور روانہ ہوا۔ سپہ سالار جس عرق ریزی سے گھاٹیوں میں اترا اور چڑھائی پرچڑھا۔ اس کے بیان میں مورخوں کے قلم لنگڑے ہوتے ہیں ۔ غرض کہیں لڑائی کہیں رسائی سے کانگڑھ پرجاپہنچا۔ آزاد۔ ایسی محنت اور جانکاہی کے مقاموں میں راجہ جی کیا کرتے ہوں گے ؟چلاتے اور غل مچاتے ہوں گے۔ مسخرا پن کے گھوڑے دوڑاتے پھرتے ہوں گے قلیوں اور مزدوروں کو گالیاں دیتے ہوں گے۔ اور ہنسی ہنسی میں کام نکالتے ہوں گے۔ کانگڑہ کا محاصرہ بڑی سختی کے ساتھ ہوا۔ اس فوج میں کیا ہندو کیا مسلمان سب ہی شامل تھے۔ دھاوے کے جوش میں جو سختیاں ہوئیں ۔ اس میں راجہ جی بہت بدنام ہوئے چونکہ پنجاب پر ابراہیم مرزا باغی ہو کر چڑھ آ یا تھا۔ اس لئے حسین قلی خاں نے صلح کر کے محاصرہ اٹھایا۔ راجہ کانگڑہ نے بھی غنیمت سمجھا۔ اس لئے جو شرطیں پیش کیں ۔ خوشی سے منظور کیں ۔ چوتھی شرط سپہ سالار نے کہا حضور سے یہ ولایت راجہ بیربر کو مرحمت ہوتی تھی۔ ان کے لئے کچھ خاطر خواہ ہونا چاہیے۔ یہ بھی منظور ہوا اور جو کچھ ہوا۔ اتناہوا۔ جس میں ترازو کی تول فقط پانچ من بوزن اکبری رکھا گیا۔ اور ہزاروں روپیہ کے عجائبو نفانس بادشاہ کے لئے۔ بیربر جی کو اور جھگڑوں سے کیا غرض تھی۔ اپنی وکشنالے لی اور گھوڑے پر چڑھ کر ہوا ہوئے۔ اکبر گجرات احمد آباد کی طرف مارا مارا کوچ کو تیار تھا اسے سلام کیا اور اسیسیں دیتے لشکر میں شامل ہو گئے۔
آواخر ۹۹۰ ھ میں راجہ بیربر نے ضیافت کے لئے عرض کیا۔ اور بادشاہ منظور فرما کر ان کے گھر گئے۔ وہی چیزیں جو کبھی کبھی عنایت کی تھیں ۔ حاضر کیں ۔ نقد کونثار کیا۔ باقی پیشکش کر دیا اور سر جھکا کر کھڑے ہو گئے۔
آزاد
صورت حال اور ہو گی۔ عجب نہیں کہ اہل دربار اور اہل خلوت نے ان پر تقاضے شروع کئے ہوں ۔ کہ سب امرا حضور کی ضیافت کرتے ہیں ۔ تم کیوں نہیں کرتے ہو۔ لیکن ظاہر ہے کہ امرا لڑائیوں پر جاتے تھے۔ ملک مارتے تھے۔ حکومتیں کرتے تھے۔ دولتیں کماتے تھے۔ انعام واکرام بھی پاتے تھے۔ وہ بادشاہ کی ضیافتیں کرتے تھے۔ تو شاہانہ جاہ وجلال سے گھر سجاتے تھے۔ جس کی ادنے بات یہ کہ سوا لاکھ روپیہ کا چبوترہ باندھتے تھے۔ مخملو زربفتو کمخواب راہ میں پا انداز بچھاتے تھے۔ جب قریب پہنچتے تھے۔ تو سونے چاندی کے پھول برساتے تھے۔ دروازے پر پہنچتے تھے۔ توموتی طبق کے طبق نچھاور کرتے تھے۔ لاکھوں روپے کے تحائف جنمیں لعل جواہر۔ شالیں ۔ مخمل ہائے زربفت۔ اسلحہ گراں بہا۔ لونڈیاں حسین۔ غلام صاحب جمال ہاتھی گھوڑے کہاں تک تفصیل لکھوں خلاصہ یہ کہ جو کماتے تھے۔ سولٹاتے تھے۔ راجہ بیربر کے لیے یہ رستے بندتھے۔ انہوں نے منہ سے کچھ نہ کہا۔ جو کچھ انہوں نے دیا تھا۔ وہی ان کے سامنے رکھ کر کھڑے ہو گئے۔ مگر وہ شرمانے والے نہ تھے۔ کچھ نہ کچھ بھی ہو گا۔ وہ تو حاضر جواجی کی پھلجڑی تھے۔ آزاد ہوتا تو اتنا ضرور کہتا۔ کہ عطائے شما بہ لقائے شما۔ ع
ہرچہ زیشاں میر سد آخر بدیشاں میر سد
بیر بر دربار سے لے کر محل تک ہر جگہ ہروقت رمے ہوئے تھے۔ اور اپنی دانائی اور مزاج شناسی کی حکمت سے ہر بات پر حسب مراد حکم حاصل کرتے تھے۔ اسی واسطے راجہ اور مہاراجہ امرا ء اور خواتین لاکھوں روپے کے تحفے بھیجتے تھے۔ بادشاہ بھی اکثر راجاؤں کے پاس انہیں سفیر کر کے بھیجتے تھے۔ یہ نہایت زیرک اور دانا تھے۔ کچھ تو قوی قربت سے کچھ منصب سفارت سے کچھ اپنے چٹکلوں اور لطیفوں سے وہاں بھی جاکرگھل مل جاتے تھے۔ اور وہ کام نکال لاتے تھے۔ کہ لشکروں سے نہ نکلتے تھے۔ ۹۸۴ ھ میں بادشاہ نے رائے لون کرن کے ساتھ راجا ڈونگر پور کے پاس بھیجا۔ راجہ اپنی بیٹی کو حرم سرائے اکبری میں داخل کیا چاہتا تھا۔ مگربعض باتوں سے رکا ہوا تھا۔ انہوں نے جاتے ہی ایسا منتر مارا۔ کہ سب سوچ بچار بھلا دیے۔ ہنستے کھیلتے مبارک سلامت کرتے سواری لے آئے۔
۹۹۱ ھ میں زین خاں کو ککہ کے ساتھ راجہ رام چندر کے دربار میں گئے۔ بیر بھدر اس کا بیٹا آنے میں اندیشہ کرتا تھا۔ انہوں نے اسے بھی باتوں میں لبھا لیا۔ اسی طرح وغیرہ وغیرہ۔
اسی سنہ میں راجہ بیربر پر سے بڑی کل بل ٹلی۔ اکبر نگر چین کے میدان میں چوگان بازی کر رہے تھے۔ راجہ جی کو گھوڑے نے پھینک دیا۔ خدا جانے صدمہ سے بے ہوش ہو گئے۔ یا مسخرا پن سے دم چرا گئے۔ پکارا۔ پکارا۔ بڑی محبت سے سر سہلایا۔ اور اٹھوا کر گھر بھجوایا۔
اسی سنہ میں ایک دن میدان چوگان بازی میں بادشاہ ہاتھیوں کی لڑائی کا تماشا دیکھ رہے تھے کہ اور تماشا ہو گیا۔ دل چاچر ہاتھی سرشوری اور بدمزاجی میں مشہور تھا۔ کہ یکایک دو پیادوں پر دوڑ پڑا۔ وہ بھاگے دل چاچر ان کے پیچھے بھاگا جاتا تھا۔ کہ بیربر سامنے آ گئے۔ انہیں چھوڑکر ان پر جھپٹا۔ راجہ جی میں بھاگنے کے اوسان بھی نہ رہے۔ بدن کے لدھر عجب عالم ہوا اور انبوہ خلائق میں غل اٹھا۔ اکبر گھوڑا مار کر خود بیچ میں آ گئے۔ راجہ جی توگرتے پڑتے۔ ہانپتے کانپتے بھاگ گئے۔ ہاتھی چند قدم بادشاہ کے پیچھے آ کر تھم گیا۔ واہ رے اکبر تیرا اقبال۔
سواد اور باجوڑ کا علاقہ ایک وسیع ملک پشاور کے مغرب میں ہے۔ اس کی خاک ہندوستان کی طرح زرخیز اور بار آور ہے۔ اور آبو ہوا کا اعتدال اور موسم کی سردی اس پر اضافہ۔ شمال میں سلسلہ ہندو کش۔ مغرب میں کوہ سلیمان کا زنجیرہ۔ جنوب میں خیبر کی پہاڑیاں ہیں ۔ کہ دریائے سندھ تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ علاقہ بھی ایک حصہ افغانستان کاہے۔ یہاں کے تناور اور دلاور افغان بر دارانی کہلاتے ہیں ۔ ملک کی حالت نے انہیں سرشور اور سینہ زور بناکر اپنی قوموں میں ممتاز کیا ہے۔ اور ہندوکش کی برفانی چوٹیوں تک چڑھا دیا ہے۔ علاقہ مذکور میں تیس تیس چالیس چالیس میل کے میدان یا وادیاں ہیں ۔ اور ہر میدان میں سے پہاڑوں کو چیر کر درے نکلتے ہیں ۔ یہ اور میدانوں اور وادیوں سے ملتے ہیں ۔ کہ ہو اکی لطافت زمین کی سبزی۔ پانی کی روانی میں کشمیر کو جواب دیتی ہیں ۔ یہ وادیاں یا تو دروں پر ختم ہوتی ہیں ۔ جن کے گرد اونچے اونچے پہا ڑ ہیں ۔ یا گھنے گھنے جنگلوں میں جاکر غائب ہو جاتی ہیں ۔ ایسا ملک حملہ آوروں کے لئے سخت دشوار گزارہوتا ہے۔ مگر وہاں کے لوگوں کے لئے کچھ بات ہی نہیں چڑھائی اترائی کے مشاق ہیں ۔ رستے جانتے ہیں ۔ جھٹ ایک وادی سے دوسری وادی میں جا نکلتے ہیں ۔ کہ جہاں ناواقف آدمی دنوں بلکہ ہفتوں تک پہاڑوں میں ٹکراتا پھرے۔
اگرچہ وہاں کے افغان سرشوری اور راہزنی کو اپنا جوہر قومی سمجھتے ہیں ۔ لیکن ایک حکمتی شخص نے پیری کا پردہ تان کر اپنا نام پیر روشنائی رکھا اور خیلہائے مذکورہ سے بہت جاہلوں کو فراہم کر لیا۔ کوہستان مذکور جس کا ایک ایک قطعہ قدرتی قلعہ ہے۔ ان کے لئے پناہ ہو گیا۔ وہ کنار اٹک سے لے کر پشاور اور کابل تک رستہ مارتے تھے۔ اور لوٹ مار سے آبادیوں کو ویران کرتے تھے۔ بادشاہی حاکم فوجیں لے کر دوڑتے تووہ سینہ زوری سے سر توڑمقابلہ کرتے۔ اور دبتے تو اپنے پہاڑوں میں گھس جاتے۔ ادھریہ لوگ پھرے۔ ادھر سے وہ پھر نکلے اور پیچھا مار کر فتح کو شکست کر دیا۔ ۹۹۳ ھ میں اکبر نے چاہا کہ ان کی سخت گردنوں کو توڑ ڈالے۔ اور ملک کا پورا بندوبست کرے۔ زین خاں کو کلتاش کو چندامراء کے ساتھ فوجیں دے کر روانہ کیا۔ وہ لشکر شاہی اور سامان کو دکشائی اور رسد کے رستے کر کے ملک میں داخل ہوا۔ پہلے باجوڑ پر ہاتھ ڈالا۔
میر ے دوستو ! یہ کوہستان ایسا بے ڈھنگا ہے۔ کہ جن لوگوں نے ادھر کے سفر کئے ہیں ۔ وہی وہاں کی مشکلوں کو جانتے ہیں ناواقفوں کی سمجھ میں نہیں آتا۔ جب پہاڑ میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے زمین تھوڑی تھوڑی چڑھتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ پھر دور سے ابر سا معلوم ہوتا ہے۔ کہ ہمارے سامنے دائیں سے بائیں تک برابر چھا یا ہوا ہے۔ اور اٹھتا چلا آتا ہے۔ جوں جوں آگے بڑھتے چلے جاو۔ چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کی قطاریں نمودار ہوتی ہیں ۔ ان کے بیچ میں سے گھس کر آگے بڑھے۔ تو ان سے اونچی اونچی پہاڑیاں شروع ہوئیں ۔ ایک قطار کو لانگھا۔ تھوڑی دور چڑھتا ہوا میدان اور پھر وہی قطار آ گئی۔ یا تو وہ پہاڑ بیچ میں سے پھٹے ہوئے ہیں (درہ) ان کے بیچ میں سے نکلنا پڑتا ہے۔ یا کسی پہاڑ کی کمر پر سے چڑھتے ہوئے اوپرہو کر پار اتر گئے۔ چڑھائی اور اترائی میں ۔ اور پہاڑ کی دھاروں پر دونو طرف گہرے گہرے نظر آتے ہیں ۔ کہ دیکھنے کو دل نہیں چاہتا۔ ذرا پاؤں بہکا اور گیا۔ پھر تحت الثرے سے ورے ٹھکانانہیں ۔ کہیں میدان آیا۔ کہیں کوس دو کوس جس طرح چڑھتے تھے۔ اسی طرح اترناپڑا۔ کہیں برابر چڑھتے گئے۔ رستے میں جا بجا دائیں بائیں درے آتے ہیں ۔ کہیں اور طرف رستہ جاتا ہے۔ اور ان دروں کے اندر کوسوں تک گلی گلی چلے جاتے ہیں ۔ غرض سرابالا (چڑھائی) سراشیب (اترائی) کمر کوہ (چڑھائی کے بیچ میں جو پہاڑ کے پہلو بہ پہلو راہ ہو) گربیان کوہ (پہاڑ میں شگاف ہو) تنگی کوہ (وہ پہاڑوں کے بیچ میں جو گلی جاتی ہے ) تیزی کوہ (پہاڑ کی دھار پر جورستہ چلتا ہوا۔ دامن کوہ (پہاڑ کےا اتالکا میدان) ان الفاظ کے معنے وہاں جا کر کھل سکتے ہیں ۔ گھرمیں بیٹھے تصور کریں توسمجھ میں نہیں آ سکتے۔
یہ تمام پہاڑ بڑے بڑے اور چھوٹے چھوٹے درختوں سے چھائے ہوئے ہیں ۔ دائیں بائیں پانی کے چشمے اوپر سے اترتے ہیں ۔ زمین پر کہیں مہین مہین اور کہیں نہر ہوکر بہتے ہیں ۔ کہیں دو پہاڑیوں کے بیچ میں ہوکر بہتے ہیں ۔ کہ پل یا کشتی بغیر پار اتر نا مشکل ہے اور چونکہ پانی بلندی سے گرتا آتا ہے۔ اور پتھروں میں ٹکراتا ہوابہتا ہے۔ اسلئے اس زور سے جاتا ہے۔ کہ پایاب گزرنا ممکن نہیں ۔ گھوڑا ہمت کرے۔ تو پتھروں پر سے پاؤں پھسلتے ہیں ۔ ایسے بے ڈھنگے رستوں میں اور تمام دائیں بائیں دروں میں اور دامان کوہستان میں افغان آباد ہوتے ہیں ۔ دنبوں اور اونٹوں کی پشم کے کمل۔ نمدے شطرنجیاں اور ٹاٹ بلتے ہیں ۔ ان کی چھوٹی چھوٹی تمبوٹیاں کھڑی کر لیتے ہیں ۔ دامن کوہ میں کو ٹھے کوٹھریاں ڈال لیتے ہیں ۔ وہیں کھیتی کرتے ہیں ۔ جنگلوں کے سیب بہی۔ ناشپاتی اور انگور ان کے قدرتی باغ ہیں ۔ وہی کھاتے ہیں اور مزے سے جیتے ہیں ۔ جب کوئی بیرونی دشمن حملہ کرتا ہے توسامنے ہو کر مقابلہ کرتے ہیں ۔ ایک اونچی پہاڑی پر چڑھ کر نقارہ بجاتے ہیں ۔جہاں جہاں تک آواز پہنچی۔ ہر شخص کو پہنچنا واجب ہے۔ دو دو تین تین وقت کا کھانا۔ کچھ روٹیاں کچھ آٹے گھر سے باندھے۔ ہتھیار لگائے اور آن موجود ہوئے۔ جو وہـ ٹڈی دل سامنے پہاڑیوں پر چھایا ہوا نظر آتا ہے تو بادشاہی لشکر جو میدان کے لڑنے والے ہیں ۔ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں ۔ اور جب خیال آتا ہے۔ کہ کتنے اور کیسے پہاڑ ہم طے کر کے یہان تک آئے ہیں پیچھے تووہر ہے۔ اور آگے یہ بلا۔ نہ زمین کے نہ آسمان کے۔ اس وقت خدا یاد آتا ہے۔
جس وقت مقابلہ ہوتا ہے۔ توافغان نہایت بہادری سے لڑتے ہیں ۔ جب دھاوا کرتے ہےں ۔ تو توپوں پران پڑتے ہیں ۔ لیکن بادشاہی لشکروں کے سامنے تھم نہیں سکتے۔ جب دبتے ہیں تو پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں ۔ اور دائیں بائیں کے دروں میں گھس جاتے ہیں ۔ وہ قوی ہیکل اور طاقت مند ہوتے ہیں ۔ویس کے لوگوں کو فقط اونچی زمین پر چڑھنا ہی ایک مصیبت نظر آتی ہے۔ ان کا یہ عالم ہے کہ سر میں یا دلو جگر میں گولی یا تیر لگ گیاتو گر پڑے۔ بازو ران ہاتھ پاؤں میں لگے تو خاطر میں بھی نہیں لاتے۔ بندر کی طرح درختوں میں گھستے۔ پہاڑوں پر چڑھتے چلے جاتے ہیں ۔ اس عالم میں گولی لگی۔ بہت ہوا تو ہاتھ مارا۔ ذرا کھجا لیا۔ جیسے بھر نے ڈنک مارا۔ بلکہ مچھر نے کاٹا۔
بڑی مشکل جو بادشاہی لشکروں کوپیش آتی ہے۔ وہ یہ ہے کہ جتنا آگے بڑھتے ہیں ۔ نادان جانتے ہیں ۔ کہ میدان سامنے کھلا۔ اور حقیقت میں موت کے منہ میں گھستے جاتے ہیں ۔ وہ افغان جو سامنے ہٹ کر آگے بھاگ گئے یا دائیں بائیں دروں میں گھس گئے تھے۔ پہاڑیونکے نیچے جا کر اوپر چڑھ آتے ہیں ۔ اور دروں کے اندر کی مخلوق بھی آن پہنچتی ہے۔ اوپر سے گولیاں اور تیر برساتے ہیں ۔ ورنہ پتھر۔ اور حقیقت تو یہ ہے۔ کہ ایسے موقع پر جہاں فوج سمجھ چکی تھ۔ کہ میدان صاف کر کے آگے بڑھے ہیں ۔ ان کا فقط غل مچانا کافی ہوتا ہے۔ اور سامنے کی لڑائی توکہیں گئی ہی نہیں ۔ وہ میدان تو ہر وقت طیار ہے۔ جب تک کمرمیں آٹا بندھا ہے۔ لڑرہے ہیں ۔ ہو چکا۔ گھروں کو بھاگ گئے۔ کچھ رہ گئے۔ کچھ اور کھانا باندھ آئے کچھ اور نئے آن شامل ہوئے۔ غرض بادشاہی لشکر جتنا آگے بڑھے۔ اور پچھلی مسافت زیادہ ہو۔ اتنا ہی گھر کا رستہ بند ہوتا جاتا ہے۔ اور وہ بند ہوا تو سمجھ لو کہ خبر بند۔ رسد بند۔ گویا سب کام بند۔
زنین خان نے لڑائی کی شطرنچ بہت اسلوب سے پھیلائی۔ اور بادشاہ کو لکھا کہ لشکر اقبال کے بڑھنے کو کوئی روک نہیں سکتا۔ افغانوں کے بڈھے بڈھے سردار چادریں گلے میں ڈال کر عفو تقصیر کے لئے حاضرہو گئے تھے۔ لیکن جو مقامات قابل احتیاط ہیں ۔ ان کے لئے اور لشکر مرحمت ہونا چاہیے۔ اس قت بیربر کا جہاز عمر کہ مردادوں کی ہوا میں بھرا چلا جاتا تھا۔ دفعتہ گرداب میں ڈوبا۔ دربارمیں امر تجویز طلب یہ تھا کہ کس امیر کو بھیجنا چاہیے۔ جو ایسے کڈھب رستوں میں لشکر کو لے جائے اور پیچیدہ صورتوں کو جو وہاں پیش آئیں ۔ سلیقہ کے ساتھ سنبھالے۔ ابوالفضل نے درخواست کی کہ فدوی کو اجازت ہو۔ بیربر نے کہا۔ غلام۔ بادشاہ نے قرعہ ڈالا۔ موت کے فرشتہ نے بیر بر کا نام سامنے دکھایا۔ اس کے چٹکلوں اور لطیفوں سے بادشاہ بہت خوش ہوتے تھے۔ اور ایک دم بھی جدائی گوارا نہ تھی۔ لیکن خدا جانے کسی جوتشی نے کہ دیا یا خود ہی خیال آ گیا کہ توپخانہ بھی ساتھ چا ہیے۔ انداز محبت خیال کرو کہ جب رخصت ہونے لگا۔ تو اس کے بازو پر ہاتھ رکھ کر کہا۔ بیر بر جلدی آنا۔ جس دن روانہ ہوا۔ شکار سے پھرتے ہوئے خود اس کے خیموں میں گئے۔ اور بہت سی نشیبو فراز کی باتیں سمجھائیں ۔ یہ فوج دانی اور سامان کافی کے ساتھ روانہ ہوئے۔ ڈوک کی منزل میں پہنچے تو سامنے ایک تنگی تھی۔ افغان دونوں طرف پہاڑوں پر چڑھ کھڑے ہوئے۔ بیر بر تودور سے کھڑے غل مچاتے رہے۔ مگر اور امرا زور دے کر بڑھے۔ پہاڑ کے جنگلی بے سرو پا وحشی ہوتے ہیں ۔ ان کی حقیقت کیا ہے۔ مگرانہوں نے اس شدت سے اور سختی سے فوج شاہی کا سامنا کیا کہ اگرچہ بہت سے افغان مارے گئے۔ مگر بادشاہی فوج بھی بہت سی بھاری چوٹیں کھا کر ہٹی اور چونکہ دن کم رہ گیا تھا۔ واجب ہوا کہ دشت کو الٹے پھرآئیں ۔
بادشاہ بھی سمجھتے تھے۔ کہ مسخرے بھاٹ سے کیا ہونا ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد حکیم ابوالفتح کوبھی فوج دے کر روانہ کیا تھا۔ زین خاں اگرچہ ہندوستان کی ہوامیں سرسبزہوا تھا۔ لیکن سپاہی زادہ تھا۔ اس کے باپ دادا اسی خاک سے اٹھے تھے۔ اور اسی خاک میں تلواریں مارتے اور کھاتے دنیا سے گئے تھے۔ وہ جب ملک باجوڑ میں پہنچا تو جاتے ہی چاروں طرف لڑائی پھیلا دی۔ ایسے دھاوے کئے۔ کہ پہاڑ میں بھونچال ڈالدیا۔ ہزاروں افغان قتل کئے۔ اور قبیلے کے قبیلے گھیر لئے۔ بال بچے قید کر لئے اور ایسا تنگ کیا کہ ان کے ملک اور سردار طنا بیں گلے میں ڈال ڈال کر آئے کہ اطاعت کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔
زین خان اب ولایت سواد کی طرف متوجہ ہوا۔ افغان سامنے کے ٹیلوں اور پہاڑیوں سے ٹڈیوں کی طرح امنڈ کر دوڑے۔ اور گولیاں اور پتھر اولوں کی طرح برسانے شروع کئے۔ ہر اول کو ہٹنا پڑ امگر مقدمہ کی فوج نے ہمت کی کہ ڈھالیں منہ پر لیں ۔ اور تلواریں سونت لیں ۔ غرض جس طرح ہوا تنگی سے نکل گئی۔ انہیں دیکھ کر اور وں کے دلوں میں بھی ہمت کا جوش سرسرایا۔ غرض کہ جس طرح ہوا فوج اوپر چڑھ گئی۔ اور افغان بھاگ کر سامنے کے پہاڑ پر چڑھ گئے۔ زین خاں اوپر جا کر پھیلا۔ چکدرہ میں چھاونی ڈال کر گرد مورچے تیا رکئے۔ اور قلعہ باندھ لیا۔ چونکہ چکدرہ ولایت مذکور کا بیچوں بیچ مقام ہے۔ اور یہاں سے ہر طرف زور پہنچ سکتا ہے۔ اس لئے سامنے کراکر کا پہآر اور بنیر کا علاقہ رہ گیا باقی سب ضلع قبضہ میں آ گیا۔
اسی عرصہ میں راجہ بیربر اور حکیم بھی آگے پیچھے پہنچے۔ اگرچہ راجہ کی اور زین خاں کی پہلے سے چشمک تھی۔ لیکن جب ان کے آنے کی خبر پہنچی تو حوصلہ سپہ سالاری کو کام میں لایا۔ استقبال کر کے آیا۔ اور رستے ہی میں ان سے آ کر ملا۔ صفائی اور گرمجوشی سے باتیں کیں ۔ پھر آگے بڑھ گیا اور لشکر کے عبور اور انتظام راہ میں مصروف رہا۔ وہ دن بھر کھڑا رہا۔ تمام فوجوں اور بھیر اور بار برداریوں کو ان برف پوش پہاڑوں سے اتارا اور آپ وہیں اتر پڑا۔ رات اسی جگہ گذاری کہ پٹھان پیچھے نہ آن پڑیں ۔ حکیم فوج لے کر پہلے قلعہ چکدرہ پر دوڑ گئے۔ صبح کو قلعہ پر سب شامل ہوئے۔ کو کلتاش نے وہاں جشن کیا۔ ان لوگوں کواپنا مہمان قرار دے کر بہت خاطر داری کی۔ اور مہمانی کے بڑے بڑے سامان کر کے اپنے خیموں پر بلایا۔ کہ تجویز وں پر اتفاق رائے ہو جاتے۔ اس مقام پر راجہ بھوٹ بہے۔ بہت سی شکائتیں کیں ۔ اور کہا کہ بادشاہی توپخانہ ہمارے ساتھ ہے۔ بندگان دولت کو چاہیے تھا۔ کہ اس کے گرد آ کر جمع ہوتے اور یہاں صلاح مشورہ کی گفتگو ہوتی۔
اگرچہ مناسب یہ تھا کہ کوکلتاش کی سپہ سالاری کے لحاظ سے راجہ بیربر توپخانہ اس کے حوالے کر دیتے ور سب اس کے پاس جمع ہوتے لیکن پھربھی زین خاں بے تکلف چلا آیا۔ اور سب سردار بھی اس کے ساتھ چلے آئے۔ البتہ ناگوار گذرا۔ بد ترین اتفاق یہ کہ حکیم اور راجہ کی بھی صفائی نہ تھی۔ یہاں حکیم اور راجہ میں گفتگو بڑھ گئی اور راجہ نے گالیوں تک نوبت پہنچا دی۔ کوکلتاش کے حوصلہ کو آفرین ہے۔ کہ بھڑکتی آگ کو دبایا اور صلاحیتو صفائی کے ساتھ صحبت طے ہو گئی۔ لیکن تینوں سرداروں میں اختلاف ہی رہا۔ بلکہ روز بروز عداوت اور نفاق بڑھتا گیا۔ ایک کی بات کو ایک نہ مانتا تھا۔ ہر شخص یہی کہتا تھا کہ جو میں کہوں سب اسی طرح کریں ۔
زین خان سپاہی زادہ تھا۔ سپاہی کی ہڈی تھا۔ خود بچپن سے لڑائیوں ہی میں جوانی تک پہنچا تھا۔ وہ اس ملک کے حال سے بھی واقف تھا۔ اور جانتا تھا کہ ادھر کے لوگوں سے کیوں کہ میدان جیت سکتے ہیں ۔ حکیم نہایت دانش مند تھا۔ مگر دربار کا دلاور تھا۔ نہ کہ ایسے کڈھب پہاڑوں کا اور پہاڑی وحشیوں کا تدبیریں خوب نکالتا تھا۔ مگر دور دور سے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ کہنے اور برتنے میں بڑ افرق ہے۔ اس کے علاوہ اسے یہ بھی خیال تھا۔ کہ میں بادشاہ کا مصاحب خاص ہوں ۔ وہ تومیری صلاح بغیر کام نہیں کرتے۔ یہ ایسے کیا ہے۔ بیربر جس دن سے لشکر میں شامل ہوئے تھے جنگلوں اور پہاڑوں کو دیکھ دیکھ کر گھبراتے تھے۔ ہر وقت بدمزاج رہتے تھے۔ اور اپنے مصاحبوں سے کہتے تھے۔ حکیم کی ہمراہی اور کوکہ کی کوہ تراشی دیکھیے۔ کہاں پہنچاتی ہے۔ رستے میں بھی جب ملاقات ہو جاتی توبرا بھلا کہتے اور لڑتے۔ آزاد اس کے دو سبب تھے اول تو یہ کہ وہ محلوں کے شیر تھے۔ نہ مرد شمشیر۔ دوسرے بادشاہ کے لاڈلے تھے۔ انہیں یہ دعوے تھا کہ ہم اس جگہ پہنچ سکتے ہیں جہان کوئی جاہی نہیں سکتا۔ ہمیں ان کی مزاج میں وہ دخل ہے کہ ٹھیری ٹھیرائی صلاح توڑ دیں ۔ زین خان کیا مال ہے اور حکیم کی کیا حقیقت ہے۔ غرض خود پسندیوں نے مہم کو بگا ڑدیا۔
زین خاں کی رائے یہ تھی۔ کہ میری فوج مدت سے لڑ رہی ہے۔ تمہاری فوج میں سے کچھ چکدرہ کی چھاونی میں رہے اور اطراف کا بندوبست کرتی رہے۔ کچھ میرے ساتھ شامل ہو کر آگے بڑھے یا تم میں سے جس کا جی چاہے آگے بڑے۔ راجہ اور حکیم دونوں میں سے ایک بھی اس بات پر راضی نہ ہوئے انہوں نے کہا حضور کا حکم یہ ہے کہ انہیں لوٹ مار کر برباد کر دو۔ ملک کی تسخیر اور قبضہ مدنظر نہیں ہے ہم سب ایک لشکر ہو کر مارتے دھاڑتے ادھر سے آئے ہیں ۔ دوسر یطرف سے نکل کر حضور کی خدمت میں جا حاضر ہوں زین خاں نے کہا۔ کس محنتو مشقت سے یہ ملک ہاتھ آیا ہے حیف رہے گا۔ کہ مفت چھوڑ دیں ۔ اچھا اگر کچھ بھی نہیں کرتے تو یہی کرو کہ جس رستے آئے ہو۔ اسی رستے پھر کر چلو کہ انتظام پختہ ہو جائے۔
راجہ تو اپنے گھمنڈ میں تھے۔ انہوں نے ایک نہ سنی۔اور دوسرے دن اپنے ہی رستہ روانہ ہوئے۔ ناچار زین خاں بھی اور سردار لشکر بھی فوج اور سامان ترتیب دے کر پیچھے پیچھے ہولئے۔ اور دن بھر میں پانچ کوس پہاڑ کاٹا۔ دوسرے دن کے لئے قرار پایا کہ رستہ سخت ہے۔ تنگ تنگ گھاٹیاں اور بڑا پہاڑ سامنے ہے۔ اور تیز چڑھائی ہے۔ باربرداری۔ بہیر۔ بنگاہ سب ہی کا گذرنا ہے۔ اس لئے آدھ کوس پر جا کر منزل کریں ۔ دوسرے دن سویرے سے سوار ہوں ۔ کہ آرام سے برف پوش پہاڑ کو پائمال کرتے ہوئے سب اتر جائیں ۔ اور خاطر جمع سے منزل پر اتریں یہی سب کو صلاح ٹھیری تھی۔ کہ تمام امرا کو چھٹیاں بٹ گئیں ۔
نور کے تڑکے کے دریائے لشکر نے جنبش کی۔ ہر اول کی فوجن ے ایک ٹیلے پر چڑھل کر نشان کاپھریرا دکھایا تھا کہ افغان نمودار ہوئے۔ اور دفعتہ اوپر نیچے۔ دائیں بائین سے ہجوم کیا۔ خیر پہاڑوں میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ بادشاہی لشکر نے مقابلہ کیا۔ اور انہیں مارتے ہٹاتے آگے بڑھ گئے۔ جب مقلم مقررہ پر پہنچے تو ہر اول اور اس کے ساتھ جو خیمے ڈیرے والے تھے۔ انہوں نے منزل کر دی۔
قسمت کی گردش دیکھو! بیر بر کو کسی نے خبردی تھی کہ یہاں افغانوں کی طرف سے شبخوں کا ڈر ہے۔ چار کوس آگے نکل چلو گے تو پھر کچھ خطر نہیں ۔یہ منزل پر نہ اترے آگے بڑھتے چلے گئے۔ دل میں سمجھے کہ دل بہتیرا ہے۔ چار کوس چلنا کیا مشکل ہے۔ اب وہاں پہنچکر نچنت ہو جائیں گے۔ آگے میدان آجائے گا پھر کچھ پرواہ نہیں ۔ اور امرا آپ ہی آ رہے گے۔ چلو آگے ہی بڑھ چلو لیکن انہوں نے آگرہ۔ اور سیکری کا رستہ دیکھا تھا۔ اور پہاڑ کب دیکھے تھے۔ اور ان کی منزلیں کہاں کاٹی تھین۔ جو لوگ بادشاہی سواری کے ساتھ ڈولہ۔ پالکیوں ۔ تام جاموں میں پھرے۔ انہیں کیا خبر کیا یہ معاملہ کیا ہے۔ اور شبخوں کا موقع کیا ہے۔ اور شبخوں ماریں بھی تو پہاڑ یکر کیا لیں گے۔ مگر یہ سمجھنا بھی تو جنگی ہی لوگوں کا کام ہے نہ بھاٹوں کا۔ وہ سمجھے کہ جو کچھ ہے۔ یہی چار کوس کا معاملہ ہے۔ آخر تین جنگی لشکر آگے پیچھے چلے۔
آزاد
میرے دوستو! وہ ملک تو دنیا ہی نئی ہے۔ کیونکر لکھوں کہ تمہارے تصور میں تصویر کھینچوں یہ عالم ہے کہ چاروں طرف پہاڑ۔ درختوں کا بن۔ گھاٹی ایسی تنگ کہ دو تین آدمی بمشکل چل سکیں ۔ رستہ ایسا کہ پتھروں کی اتار چڑھاو پر ایک لکیر سی پڑی ہے۔ اسی کو سڑک سمجھ لو۔ گھوڑوں ہی کا دل ہے اور انہیں کے قدم ہیں ۔ کہ چلے جاتے ہیں ۔ کبھی دائیں پر کبھی بائیں پر۔ کہیں دو نو ظرف کھڈ ہیں ۔ کہ دیکھنے کو جی نہیں چاہتا۔ ذرا پاؤں ادھر ادھر ہوا۔ لڑکا اور گیا۔ یہ عالم ہوتا ہے کہ نفسی نفسی پڑی ہوتی ہے۔ ایک بھائی لڑکا جاتا ہے۔ دوسرا بھائی دیکھتا ہے اور آگے ہی قدم اٹھاتا جاتا ہے۔ کیا ذکر جو سنبھالنے کا خیال آئے۔ چلتے چلتے ذرا کھلا آسمان اور کھلا میدان آیا تو سامنے ایک دیوار پہاڑوں کی معلوم ہوئی جس کی چوٹیاں آسمان سے باتیں کرتی ہیں ۔ خیال آتا ہے کہ اس سے گذر جائیں گے۔ تو مشکل آسان ہو جائے گی۔ دن بھر کی منزل مار کر اوپر پہنچے۔ وہاں جا کر کچھ میدان آیا۔ اور دور دور چوٹیاں دکھائی دیں ۔ اتر کر ایک اور گھاٹی میں جا پڑے کہ پھر وہی آسمانی دیواریں موجود۔ وہ پہاڑ چھاتی پر غم کا پہا ڑ ہو جاتے ہیں ۔ الہی کیونکر یہ کوہ غم کٹے۔ دل کہتا ہے کہ بس مرلئے یہیں ۔ بعض موقع پر ایک جانب کو ذرا چھوٹے چھوٹے ٹیلے نمودار ہوتے ہیں ۔ مسافر کا دل تازہ ہو جاتا ہے۔ کہ بس اب ان میں سے نکل کر میدان میں چلے جائے گے۔ مگر ان سے آگے بڑھ کر ایک میدان آیا۔ کئی کوس بڑھ کر پھر ایک درہ گھسنا پڑا۔ چشموں کی چادریں گرنے کی آوازیں آنے لگیں ۔ آدھ کوس کوس بھر کے بعد پھر وہی اندھیران۔ مشرقو مغرب تک کا پتہ نہیں یہ کسے معلوم ہو کہ دن چڑھا ہے یا ڈھل رہا ہے۔ اور آباد یکا ذکر ہی نہ کرو۔
غرض بیر بر تو اسی بھلاوے میں آگے بڑھ گئے کہ ہمت کر کے نکل جاویں گے۔ تو آج ہی سب کا خاتمہ ہو گا۔ پیچھے والے آپ ہی چلے آویں گے۔ مگر یہ آنا دربار یا عید گاہ سے گھر آنا تو نہ تھا۔ جو لوگ اتر پرے تھے۔ اور کچھ خیمے لگا چکے تھے۔ انہوں نے جو دیکھا کہ راجہ بیربر کی سواری چلی۔ اور وہ آگے جاتے ہی سمجھے کہ ہمیں حکم پہنچایا رائے پلٹ گئی۔ ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ جو ابھی آ کر کھڑے ہوئے تھے۔ وہ دوڑ پڑے۔ اور جو ڈیرے لگا چکے تھے۔ یا لگاتے تھے۔ وہ گھبرا گئے کہ ان سب کو سمٹیں ۔ اور بغل میں مار کر بھاگ چلیں ۔ آخر خیمے گرادئیے۔ کچھ لپیٹے اور کچھ باندھے اور پیچھے پیچھے بھاگے ہندوستان کے رہنے والے لوگ پہاڑوں سے اور رات اور دن کو مار مار۔ ہر وقت کے خوفو خطرے تنگ ہوہی رہے تھے۔ یہ حالت دیکھر کر جو خاطر جمع سے چلے آتے تھے۔ ان میں بھی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور بے تحاشا آگے کو بھاگے۔ افغانوں کے آدمی بھی انہیں ملے جلے آتے تھے۔ اور دائیں بائیں پہاڑوں پر لاگے ہوئے تھے۔ انہوں نے جو ہل چلی دیکھی۔ لوٹنا شروع کر دیا۔
اگر لشکر شاہی کے لوگ ہوشو ہواس درست رکھتے۔ یا بیربر کو خدا توفیق دیتا کہ وہیں باگ وک کر کھڑا ہو جاتا تو ان لٹیروں کو مار لینا اور ہٹا دینا کچھ بڑی بات نہ تھی۔ مگر لاڈلے راجہ کو ضرور خیال ہوا ہو گا کہ اتنا بڑا لشکر ہے۔ نکل سی آئیں ۔ چو مر جائیں مر جائیں تم تو چلو۔ لشکر جو کوسوں کی قطار میں دریا کی طرح چڑھاو میں چلا آتا تھا۔ ایک تلاطم میں پڑ گیا۔ افغانوں کایہ عالم تھا۔ کہ لوٹ مار باندھ اپنا کام کئے جاتے تھے۔ رستہ کڈھب۔ گھاٹیاں تنگ۔ برا حال ہوا۔ زین خان بچارہ خوب خوب اڑا۔ آگے بڑ ھ کر اور پیچھے والوں کو سنبھال کر جان لڑائی۔ مگر کیا کر سکتا تھا۔ مقام بے موقع۔ بیل خچریں اونٹ لدے پھندے لوٹ لے گئے۔ آدمی بھی بے شمار ضائع ہوئے اور جو ان کے ہاتھ آئے پکڑ کر لے گئے غرض لڑتے مرتے مارتے چھ کوس آئے۔
دوسرے دن زین خاں نے مقام کیا کہ لوگ ٹوٹے پھوٹے کی مرہم پٹی کریں ۔ اور ٹھیر کر ذرا دم لیں ۔ آپ راجہ بیربر کے ڈیرے گیا۔ اور امرا کو جمع کر کے مشورہ کا جلسہ کیا۔ اکثر اہل لشکر ہندوستانی ہی تھے ملک اور ملک کی حالت سے گھبرا گئے تھے۔ کثرت رائے یہی ہوئی کہ نکل چلو۔ اس نے کہا آگے پہاڑ اور ٹیلے بیڈھب ہیں ۔ لشکروالوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں ۔ افغان دلیر ہو کر پہاڑوں پر امنڈ آئے ہیں لکڑی چارہ پانی دانہ بہت ملتا ہے۔ میری صلاح یہی ہیی۔ کہ چندروز قیام کریں ۔ اور اپنی حیثیت درست کر کے باغیوں کو ایسی گوشمالی دیں ۔ کہ ان کے بگڑے ہوئے دماغ درست ہو جائیں ۔ اور یہ صلاح نہ ہوتو ان کے بھائی بندعیال مال مویشی بھی ہمارے قبضہ میں ہیں ۔ وہ پیغام سلام کریں گے اور اطاعت کر کے خفو تقصیر جائیں گے۔ قیدی ان کے حوالے کر کے خاطر جمع کے ساتھ یہاں سے چلے گے۔ یہ صلاح بھی پسند ہو۔ تو حضور میں سب عرض حال لکھ کر بھیجیں ۔ اور کمک منگائیں ۔ ادھر سے فوج آ کر پہاڑوں کو روک لے۔ ہم ادھر سے متوجہ ہوں ۔ لیکن یہ ہندوستانی وال خور جنہوں نے گھر کا ماما نچتڑیاں کھائیں پہاڑ ان سے کب کئے۔ ایک بات پر بھی صلاح نہ ٹھیری۔ مطلب وہی کہ یہاں سے نکل چلو۔ اور گھر چل کر توری پھلکے اڑاو۔
غرض دوسرے دن کمال اضطراب اور بے سرو سامانی میں خیمے ڈیرے اکھیڑ روانہ ہوئے بہیر بنگاہ ہمیشہ پیچھے ہوتی ہے۔ اور افغانوں کا قاعدہ ہے۔کہ انہی پر گرا کرتے ہیں اس لیے زین خان آپ چند اول ہوا۔ منزل سے اٹھتے ہی لڑائی شروع ہوئی۔ افغانوں کا یہ عالم کہ سامنے پہاڑوں پر سے امنڈتے آتے ہیں ۔ کھڈوں ۔ گھاٹیوں اور مار پیچوں میں چھپے بیٹھے ہیں ۔ دفعتہ نکل کھڑے ہوتے ہیں ہندوستانی چیخیں مارتے ہیں ۔ اور ایک ایک پر گرے پڑتے ہیں جہاں گھاٹی یا درہ آتا۔ وہاں قیامت آ جاتی۔ آدمی اور جانور۔ زندہ اور مردہ کوئی نہ دیکھتا تھا۔ پامال کئے چلے جاتے تھے۔ سنھبالنے اور اٹھانے کا توکیا ذکر۔ سردار اور سپاہی کوئی پوچھتا نہ تھا۔ زین خان بچارا جابجا دوڑتا تھا۔ اور سپر کی طرح جان آگے دھرے دیتا تھا۔ کہ لوگ آسانی سے گذر جائیں ۔
جب شام ہوئی تو افغانوں کی ہمت بڑھی۔ ادھر کے دل ٹوٹ گئے۔ وہ چاروں طرف سے امنڈ کر گرے۔ اور تیر اندازیو سنگ باری کرنے لگے۔ بادشاہی لشکر اور بہیر میں ایک کہرام مچ گیا پہاڑ تہو بالا ہو گیا۔ رستہ اپنا تنگ تھا۔ کہ دو سوار بھی برابر چل نہ سکتے تھے۔ اور اندھیرا ہو گیا۔ افغانوں نے بھی موقع پایا۔ آگے پیچھے اوپر نیچیے سے گولی تیر پتھر برسانے شروع کئے۔ ہاتھی۔ گھوڑے ، آدمی ہوئے۔رات ہو گئی۔ زین خاں نے مارے غیرت کے چاہا۔ کہ ایک جگہ اڑ کر راہ اخلاص میں جان قربان کر دے۔ ایک سردار آیا۔ اور باگ پکڑ کراس نبوہ میں سے نکالا۔ گھاٹیوں میں اتنے آدمی گھوڑے۔ ہاتھی پڑے تھے۔ کہ رستہ بند ہو گیا تھا۔ ناچار گھوڑا چھوڑ کر پیادہ ہوا۔ اور بے راہ ایک پہاڑی پر چڑھ کر بھاگا۔ ہزار دشواری سے منزل پر جان پہنچائی۔ لوگ بھی گھبراہٹ میں کہیں کے کہیں جا پڑے بعضے سلامت پہنچے۔ بعض قید ہو گئے۔ حکیم ابو الفتح بڑی جان کندن سے منزل پر پہنچے۔ مگر افسوس یہ کہ راجہ بیربر کا پتہ نہ لگا۔ اور وہ کیا ہزاروں آدمی جانوں سے گئے۔ جن میں اکثر بادشاہ شناس اور درباری منصبدار تھے۔ اور قیدیوں کی تو گنتی کہاں ۔ غرض ایسی شکست فاحش ہوئی کہ تمام اکبری سلطنت میں کبھی اس خرابی کے ساتھ فوج نہیں بھاگی۔ چالیس پچاس ہزار میں کچھ بھی باقی نہ رہا۔ زین خان اور حکیم ابوالفتح نے کہاں بد حالی کے ساتھ اٹک میں آ کر دم لیا۔ پٹھانوں کو اتنی لوٹ ہاتھ آئی۔ کہ سات پشت تک بھی نصیب نہ ہوئی ہو گی۔ اس خبر کے سننے سے خصوصا راجہ بیربر کے مرنے سے کہ مصاحبان بزمو انس اور محرمان انجمن قدس میں سے تھا۔ خاطر قدسی پر اس قدر بارغم ہوا۔ کہ گویا ابتدائے جلوس سے آج تک نہ ہوا تھا۔ دورات دن معمولی سرور نہ کیا۔ بلکہ کھانا تک نہ کھایا۔ مریم مکانی نے بہت سمجھایا۔ بندگان عقیدت کیش نے نالہو ززاری کی تو طبیعت کو مجبور کر کے کھانے پینے پر متوجہ ہوئے زین خان اور حکیم وغیرہ سلام سے محروم کئے گئے۔ لاش کی بڑی تلاش رہی مگر۔ افسوس کہ وہ بھی نہ پائی۔
ملا صاحب اس بات پر بہت خفا ہیں ۔ کہ اس کا رنج کیوں کیا۔ لکھتے ہیں اور کن کن شوخیوں کے ساتھ لکھتے ہیں ۔ جو لوگ سلام سے محروم ہوئے تھے ان کی خطا معاف ہو گئی۔ اور چونکہ بیربر جیسے مصاحب کو آپس کے نفاق میں برباد کیا اور (نفاق تو ثابت تھا ) اس لئے چند روز نظر سے مردود اور کو رنش سے محروم رہے۔ پھر وہی درجہ تھا بلکہ اسے سے بھی بڑھ گئے کسی امیر کے مرنے کا ایسا رنج نہیں کیا۔ جیسا بیربر کا کیا (کہتے تھے ) افسوس اس کی لاش کو گھاٹی میں سے نکال نہ سکے۔ اسے آگ تو مل جاتی پھر آپ ہی تسلی دیتے تھے۔ خیر وہ ساری قیدوں سے آزاد۔ پاک اور الگ تھا۔ نیر اعظم کی روشنی اس کے پاک کرنے کو کافی ہے۔ اور پاک کرنے کی تو اسے حاجت بھی نہ تھی۔
آزاد
لوگ جانتے تھے۔ کہ بیربل آٹھ پہر بادشاہ کے دل کا بہلا وا ہے۔ اب جو اس کے مرن سے ایسا بے تابو بے قرار دیکھا تو رنگا رنگ کی خبر لانے لگے۔ کوئی جاتری آتا اور کہتا کہ میں جولاجی سے آتا ہوں ۔ جوگیوں کے ایک غول میں بیربر چلا جاتا تھا۔ کوئی کہتا تھا کہ سنیاسیوں کے ساتھ بیٹھا کتھا بانچ رہا تھا۔ بادشاہ کے دل کی بے قراری ہر بات کی تصدیق کرتی تھی۔ خود کہتے تھے کہ وہ علائق دنیا سے الگ تھا اور غیرت والا تھا۔ تعجب کیا ہے۔ شکست کی شرمندگی سے فقیر ہوکر نکل گیا ہو درباری احمق ان خیالات کو اور پھیلاتے تھے۔ اور ان پر حاشیے چڑھاتے تھے۔
لاہور میں روز نئی ہوائی اڑتی تھی۔ آخر یہاں تک ہو کہ بادشاہ نے ایک آدمی کانگڑہ بھیجا کہ بیربر کو ڈھونڈ کر لاو۔ دیکھا تو کچھ بھی نہ تھا۔ اس کی زندگی کا ڈھکو سلا اور بادشاہ کا اس پر یقین ایسا مشہور ہوا کہ جابجا چرچا ہو گیا۔ یہاں تک کہ کالنجر اس کی جاگیر تھا۔ وہاں کے منشیوں کی عرضیاں آئیں کہ یہاں تھا۔ ایک برہمن اسے پہلے سے خوب جانتا تھا۔ اس نے تیل ملنے میں خطو خال پہچانے اور یہاں ضرور ہے مگرکہیں چھپا ہوا ہے۔ حضور سے فوراًکروڑی کے نام فرمان جاری ہوا۔ اس احمق نے ایک غریب مسافر کو حماقت سے یا ظرافت سے بیربر بنا کر رکھ چھوڑا تھا۔ اب جو فرمان پہنچا۔ اور تحقیق کیا تو سمجھا کہ دربار میں سخت ندامت ہو گی۔ بلکہ نوکری کا خطرہ اس نے حجام کو تو بھیج دیا اور بے گناہ مسافر کو مفت مارڈالا۔ جواب میں عرضی کر دی کہ یہاں تھا تو سہی مگر قضائے سعادت پابوس سے محروم رکھا۔ دربار میں دوبارہ ماتم پرسی ہوئی۔ پھر مرنے کی سوگوار یاں ہوئیں کروڑی اور اور نوکر وہاں کے اس جرم میں طلب ہوئے کہ حضور کوکیوں نہ خبر کی۔ قید رہے۔ شکنجہ سزائین آئے ہزاروں روپیہ جرمانہ بھرے۔ آخر چھٹ گئے۔ واہ مرنے کا بھی مسخرا پن رہا۔ اور لوگوں کی جانوں کو مفت عذاب میں ڈالا۔
اگرچہ بیربر کا منصب دو ہزاری سے زیادہ نہ تھا۔ لیکن عنایت اس قدر تھی۔ کہ ہزاروں اور لاکھوں اور کے جواہر۔ برس بلکہ مہینوں میں عطا ہو جاتے صاحب السیف والقلم خطاب میں داخل تھا۔ مراسلوں اور فرمانوں میں قلم آٹھ آٹھ سطریں سیاہ کر لیتا تھا۔ جب ان کا نام صفحہ پر ٹپکتا تھا۔ ان کے مر نے کی خبر خود امرائے عالی شان کو لکھ لکھ کر بھیجی۔ چنانچہ عبدالرحیم خان خاناں کے نام ایک چھ صفحے کا طولانی فرمان لکھا ہے۔ ابو الفضل کے پہلے دفتر میں موجود ہے۔ اکبر اسے ایسا محرم راز اسمجھتا تھا۔ کہ کسی طرح کا پردہ نہ تھا۔ انتہا ہے کہ آرام کے وقت حرم سرا کے اندر بھی بلا لیتے تھے۔ اور حق پوچھو تو ان کے چنگلوں اور چہلوں کا وہی وقت تھا کہ خلوۃ خاص اور مقام بے تکلف ہوتا تھا۔
بیربر دین الہی اکبر شاہ میں داخل تھے۔ اور مرید باخلاص تھے۔ اور مراتب چہا رگانہ کی منزلوں میں سب سے آگے دوزے جاتے تھے۔ ملا صاحب ان سے بہت خفا معلوم ہوتے ہیں ۔ مگر یہ برا کرتے ہیں ۔ کہ ملعون۔ کافر اور سگ بے دین۔ وغیرہ الفاظ سے زبان آلودہ کرتے ہیں یہ ضرور ہے کہ بیربر جی ہنسی میں اسلام اور اسلام والوں کو بھی جو چاہتے تھے سو کہ جاتے تھے۔ مسلمان امیروں کو یہ بات ناگوار ہوتی ہو گی۔ چنانچہ شہباز خاں کمبوہ چار ہزاری منصبدار جو اکثر مہموں میں سپہ سالار بھی ہوا۔ (شہر اللہ نام تھا لاہوری تھے ) اور خودبیربر کے طرف دار ہو گئے۔ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ بیربر ہی بادشاہ کو عقائد ہنود کی طرف زیادہ تر کھینچتا ہے۔
صفحہ ۷۷ میں تم نے دیکھ لیا۔ کہ بادشاہ نے شیطان پور آباد کیا تھا۔ لیکن خفیہ دریافت کرتے رہتے تھے اور بڑی احتیاط تھی۔ کہ امرا میں سے کوئی وہاں نہ جائے۔ ایک دفعہ خبر دینے والے نے خبر دی کہ بیربر جی کا دامن بھی وہاں سے ناپاک ہوا۔ جانتے تھے کہ بادشاہ اس جرم سے بہت ناراض ہوتے ہیں ۔ یہ کوڑہ گھا ٹم پور اپنی جاگیر میں چلے گئے تھے۔ ان کے خبرداروں نے بھی انہیں خبردی۔ کہ بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ یہ سن کر بہت گھبرائے۔ اور کہا میں تواب جوگی ہوکر نکل جاو نگا۔ جب بادشاہ کو خبر ہوئی تو دلجوئی اور خاطر داری کے فرمان لکھے اور بلا لیا۔
بیربر کے مرنے پر اکبر کی اس قدر بیقراری اور یادگاری دیکھ کر لوگ تعجب کرتے ہیں ۔ کہ ایسے عالم فاضل تجربہ کار بہادر سردار دلا ورا کان دربار موجود تھے اور اکثر ان میں سے ان کے سامنے ہی مرے تھے یہ کیا سبب کہ بیربر کے برابر کسی کے مرنے کا رنج نہیں ہوا۔ یہ امر کچھ زیادہ غور طلب نہیں ظاہر ہے کہ ہر ایک امیر اپنے کام اور کرتب کا صاحب کمال تھا۔ اور ہر ایک کام کیے لئے خاص خاص موقع ہوتا تھا۔ مثلا علماو فضلا کا جلسہ ہو۔ علی تحقیقاتیں ہوں ۔ شعرو شاعری ہو۔ وہاں خواہ مخواہ۔ فیضی ابولفضل۔ شاہ فتح اللہ۔ حکیم ابو لفتح۔ حکیم ہمام یا دآئے گے۔ بیربر ایسے تھے کہ کچھ جانیں خواہ نہ نہ جانیں ۔ سمجھیں یا نہ سمجھیں دخل اور معقولات کرنے کو موجود تھے۔ مذاہب تقلیدی تو اعتراضوں کے زیر مشق بن رہے تھے۔ کتاب اور سند سے کچھ بحث ہی نہ تھی۔ کیا ہندو کیا مسلمان زیر تحقیقات تھے اس نے اس معاملے میں وہ رتبہ پید اکیا تھا کہ وہ اور ابو الفضل وغیرہ دین الہی اکبر شاہی کے خلیفہ تھے جب منقولات کا کیا کہنا ہے۔ اس میں تو جس کا چاہیں خاکہ اڑائیں اور جسے چاہیں مسخرا بنائیں ۔
ملکی انتظام اور دفتر کے بندوبست ہوں تو راجہ ٹورڈرمل اور علمائے مذکور یاد آئیں گے۔ بیربر اگرچہ ان کاغذوں کے کیڑے نہ تھے۔مگر ایک عجیب رقم تھے۔ کچھ تیزی فکر کچھ مسخرا پن سے وہاں بھی جو عقل میں آتا تھا کہتے تھے۔ بلکہ زبانی جمع خرچ سے سب میزان مستوفے ملا دیتے تھے۔ اور جب موقع دیکھتے تو مناسب وقت کوئی دہرہ۔ کوئی کبت۔ کوئی لطیفہ کا گلدستہ بھی تیار کر کے سرمجلس حاضر کرتے تھے۔
مہمات ملکی ہوں تو وہاں بھی حاضر۔ بے تلوار جنگ کرتے تھے۔ اور بے توپ توپخانے اڑاتے تھے سواری شکاری کے وقت کبھی کوئی امرا میں سے پھنس جاتا تھا تو ساتھ ہو لیتا تھا۔ ورنہ ان کا کیا کام تھا۔ یہ سپاہی بن کر سیرو شکار کے وقت بھی آگے آگے ہو جاتے۔اورباتوں کے نون مرچ سے وہیں کباب تیار کر کے کھلاتے۔لیکن شیر چیتے کی بوپاتے تو ایک ہاتھی کے ہودہ میں چھپ جاتے۔
تفریح کی صحبت ناچ رنگ کے تماشے یا اور اس قسم کی خلوتیں ہوں تو راجہ اندر بھی تھے۔ وہاں ان کے سوا دوسرے کو دخل کب ہو سکتا ہے۔ ان محسبوں کا سنگار کہو۔ باتو نکا گرم مصالح کہو۔ جو سمجھو بجا ہے پھر خیال کرو کہ ہر دم ان کا غم اور ہر لحظہ وہ یاد نہ آتے تو کون یاد آتا۔
بڑا افسوس یہ ہے۔ کہ اکبر نے ان کے لئے کیا کیا کچھ نہ کیا۔ مگر اکبر کے لئے انہوں نے کوئی یادگار چھوڑی۔ سنسکرت کے اشلوک تو درکنار۔ بھاٹ کا ایک دھرا ایسا نہیں جسے دلونکی امنگ کسی موقع پر بول اٹھا کرے۔ ہاں اکثر لطیفے ہیں ۔ کہ متھرا کے چوبوں اور مندروں کے مہنتوں کی زبان پر ہیں ۔ جب مفت کی رسولیوں سے پیٹ پھلا کر چت لیٹ جاتے ہیں تو پیٹ پر ہاتھ پھیرتے ہیں ۔ ڈکاریں لیتے ہیں اور کہتے ہیں ۔ واہ بیر بر جی واہ کیا اکبر بادشاہ کو غلام بنایا تھا۔ بعضے کہتے ہیں ۔ کہ اگلی جون میں بیربر راجہ تھے۔ اور اکبر ان کے داس تھے اور پھر ایک لطیفہ کہتے ہیں ۔ اور کروٹیں لے لے کر گھڑیوں تعریفیں کرتے رہتے ہیں بڈھے بڈھے بینوں بلکہ پروالے پرانے منشیوں کو بھی یہ لطیفے تاریخ دانی اور علم مجلس کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔
میں نے چاہا تھا کہ کچھ تصنیف نہیں ملتی تو خاتمہ احوال میں چند رنگین اور نمکین چٹکلے ہی لکھوں مگربہت کم لطیفے ایسے ملے۔ جن میں عالمانہ یا شاعرانہ کسی طرح کا لطف ہو۔ پرانی پرانی بیاضیں بڑی تلاش سے پید اکیں اور جہاں لطائف بیربل کا نام سنا۔ وہیں کوشش کا ہاتھ پہنچا یا۔ لیکن جب پڑھنے لگا۔ تو تہذیب نے ورق میرے ہاتھ سے چھین لیا۔
ایک پہیلی ان کی مدت سے یاد ہے وہ ہی لکھی جاتی ہے۔ باتوں کا صراف اس سے بھی ان کی لیاقت اور متانت کا کھوٹا کھڑا کھے گا۔
مال پوا
گھی میں غرق سواد میں میٹھا۔ بن بیلن وہ بیلا ہے کہیں بیربل سنیں اکبر۔ یہ بھی ایک پہیلا ہے۔
آزاد سے پوچھو تو سید انشا کے مال پوے اس سے کہیں مزے کے ہیں ! غزل کے تین شعر یاد ہیں ۔
یہ اب حسن پر اپنے گھمنڈ کرتے ہیں
گرو جی چیلوں کو اپنے بھسنڈ کرتے ہیں
کہ اپنے شیش محل ہی میں ڈنڈ کرتے ہیں شراب ان کو کہیں مت پلا ئیوانشا
کھلا کے مال پوے ترتراتے موہن بھوں
کہ وہ تو مست ہو مجلس کو بھنڈ کرتے ہیں
ان کے ایک بیٹے کا نام ہرم رائے تھا۔ دربار داری اور راجاؤں کی ملاقات وغیرہ میں خدمات بادشاہی بجا لاتا تھا۔ بڑے بیٹے کا نام لالہ تھا۔ وہ بھی حاضر دربار رہتا تھا۔ ۱۰۱۰ ھ میں استعفا دیا۔ اور کہا کہ مہابلی اب بھگوان کی یاد کیا کرونگا۔ بادشاہ نے بہت خوش ہوکر عرضی منظور کی۔ وہ حقیقت میں ترقی نہ ہونے سے ناراض تھا۔ اور بادشاہ نے عیاشی کے سبب سے اس کی ترقی ہوکر عرضی منظور کی۔ وہ حقیقت میں ترقی نہ ہونے سے ناراض تھا۔ اور بادشاہ نے عیاشی کے سبب سے اس کی ترقی مناسب نہ دیکھی تھی۔ غرض یہاں سے رخصت ہوکر گیا اور الہ آباد میں ولیعہد کی نوکری کر لی۔ ابو الفضل کہتے ہیں ۔ کہ تند خو ئی اور خود کامی سے فضول خرچ ہے اور تمناو طلب کو بڑھائے جاتا ہے۔ پیش نہیں جاتی۔ حماقت میں جاپڑا اور ادھر کا خیال باندھا۔ وہ بات بھی نہ بن پڑی۔ خدیو عالم نے رخصت فرما کر اس کے مرض کا علاج کیا۔
راجہ بیربر جی کی تصویر دیکھ کر تعجب آتا ہے۔ کہ ایسا بھدا آدمی اتنا زیرک اور دانا کیونکر تھا جسکی تیزی فہم کی سب مورخ تعریف کرتے ہیں ۔
مخدوم الملک ملا عبداللہ سلطان پوری
فرقہ انصار سے تھے۔ اور بزرگ ان کے ملتان سے سلطان پور آ کر آباد ہوئے تھے۔ عربیت اور فقہ وغیرہو فنون جو کہ علمائے اسلام کے لئے لوازمات سے ہیں ۔ ان میں ے گانہ تھے۔ مآثر امراء میں ہے۔ کہ مولینا عبدالقادر سرہندی سے کسب کمال کیا تھا۔ خاصو عام کے دلوں پر ان کی عظمت ابر کی طرح چھائی ہوئی تھی۔ اور ہر بات آیت اور حدیث کا حکم رکھتی تھی۔ اس خیال سے جو بادشاہ وقت ہوتا تھا۔ زیادہ تران کا لحاظ رکھتا تھا۔ ہمایوں عموماًعلماء کے ساتھ اعزازو کرام سے پیش آتا تھا۔ مگر ان کی نہایت تعظیم کرتا تھا۔ اس سے مخدوم الملکو شیخ الاسلام خطاب لیا تھا۔ اور بعض کہتے ہیں ۔ کہ شیخ الاسلام شیر شاہ نے بنایا تھا۔ اس نیک نیت بادشاہ کے کاروبار سلطنت میں اعتبارو اعتماد کے ساتھ ایک خصوصیت خاص رکھتے ہیں ۔ جب ہمایوں تباہ ہوکر ایران کی طرف گیا۔ تو ان کی بزرگی اور اقتدار کے اثر شیر شاہی سطلنت کو برکتیں پہنچانے لگے۔ راجہ پورن رایسمین اور چند یری کا راجہ انہی کے عہدو پیمان کے اعتبار پر حاضر دربار ہوا۔ اور آتے ہی شیر شاہل کی دولت صولت کا شکار ہوا۔ اس کے عہد میں بھی باعزازر ہے۔ سلیم شاہ کے عہد میں اس سے بھی زیادہ ترقی کی اور انتہا درجہ کا زور پیدا کیا۔ چنانچہ شیخ علائی کے حال میں بھی کچھ کچھ لکھا گیا۔ انہوں نے ان کے اور ان کے پیر کے قتل میں کوشش کا حق ادا کیا۔ اور انجام کو شیخ علائی مظلوم انہی کے فتووں کی اسناد لے کر بہشت میں پہنچے۔
اسی عہد میں موضع جہنی علاقہ لاہورمیں شیخ داود جہنی وال ایک بزرگ مشائخ صاحب معرفت تھے کہ عبادتو ریاضت اور زہدو پارسا ئی نے مریدوں کے انبوہ سے ان کی خانقاہ آباد کی تھی اور دور دور تک خاصو عام ان کے ساتھ عقیدت رکھتے تھے۔ ملا صاحب کہتے ہیں ۔ قوت ربانی اور نسبت حقائی سے فقیر کے سلسلوں کو ایسا رواج دیا تھا۔ کہ جس کا غلغلہ نفح صور تک خاموش نہ ہو گا۔ جن دنوں ملا عبداللہ سلطان پوری نے کہ مخدوم الملک کہلاتے ہیں ۔ سعیو کوشش کی کمر اہل اللہ کے استیصال پرباندھی اور اکثروں کے قتل کا باعث ہوئے۔ تو گوالیار سے سلیم شاہ کا فرمان طلب بھیجکر بلوایا۔ وہ ایک دو خادمونکر لے کر جریدہ روانہ ہوئے۔ اور شہر کے باہر مخدوم الملک سے ملاقات ہوئی وغیرہ وغیرہ۔ شیخ نے پوچھا کہ فقراے بے تعلق کے طلب کا کیا سبب ہے۔ مخدوم الملک نے کہا کہ میں نے سنا ہے تمہارے مرید ذکر وقت یا داود کہتے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا کہ سننے میں شبہ ہوا ہو گا۔ یاودود کہتے ہوں گے۔ اس تقریب سے ایک دن شب رہ کر ان سے مواعظ ور نصائح بلند اور معارف اور حقائق ارجمند بیان کئے کہ مخدوم الملک کے دل پر بھی اثر ہو۔ انہیں عزت سے رخصت کر دیا۔
ملا صاحب کا دل بھی ان کی شدتوں سے پکا پھوڑا ہو رہا تھا۔ جہاں ذرا سارختہ پاتے ہیں پھوٹ بہتے ہیں ۔ چنانچہ زمرہ فقرا میں لکھتے ہیں ۔ جب شاہ عارف حسنی احمد آباد گجرات سے پھر کر آئے تو لاہور میں مقام کیا۔ بہت لوگ کمالات پر گرویدہ ہوئے انہوں نے بعض جلسوں میں گجرات کے رمستانی میوے منگا کر لاہور میں لوگوں کو کھلائے۔ پنجاب کے علما جن کے ستون مخدوم الملک تھے۔ انہیں لپٹ گئے گناہ یہ قرار دیا کہ آخر یہ میوے اور وں کے باغوں کے ہیں ۔ اور انہوں نے بے اجازت ان میں تصرف کیا ہے۔ اس لئے ان کا تصرف حرام اور کھانے والوں کا کھانا حرام ہے۔ وہ تنگ ہوکر کشمیر چلے گئے سلیم شاہ اگرچہ مخدوم الملک کا نہایت ادب کرتا تھا۔ یہاں تک کہ ایک موقع پر جو رخصت کرنے کو لب فرش تک آیا تو جوتیاں سیدھی کر کے ان کے سامنے رکھیں ۔ مگر یہ سب باتیں اس مطلب برداری کے لئے تھیں کہ جانتا تھا۔ عوام کے دلوں میں ان کی باتوں کا اثر ہے اور بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔ سفر پنجاب میں مصاحبوں کے حلقے میں بیٹھا تھا۔ کہ مخدوم تشریف لائے۔ دورے دیکھ کر بولا۔ سچ مید ایند کہ ایں کہ می آید۔ ایک مصاحب نے عرض کیا بفر مایند سلیم شاہ نے کہا بابر بادشاہ را پنج پسرلود چہار پسرازہندوستان رفتند یکے ماندہ۔ مصاحب نے پوچھا۔ آں کیست کہا۔ ایں ملا کرمی آیدسر مست خاں نے کہا تقریب نگاہد اشتن ایں چنیں منفتن چیست۔ سلیم شاہ نے کہا۔ چہ تواں کر د۔ بہترے زونمی یا بمی اور جب ملا عبداللہ پہنچے۔ توان کو تخت پر بٹھایا۔ ایک تسبیح مروارید۔ کہ اسی وقت پیشکش میں گزری تھی وہ دی۔ کہ ۲۰ ہزار کی تھی۔
سلیم شاہ کے دل پر مخدوم کے باب میں جو ہمایوں کے طرفداری کے نقش تھے اسے فقط بدگمانی نہ سمجھنا کیونکہ جب ہمایوں فتحیابی کے نشان گازتا ہوا کامل میں آن پہنچتا تو لاہور میں بھی خبر مشہور ہوئی۔ حاجی پراچہ ان دنوں میں یہاں ایک سوداگر تھا۔ کابل میں اس کی آمدورفت تھی۔ مخدوم نے احتیاطا خط نہ لکھا۔ مگر اس کی معرفت ایک جوڑی موزوں کی اور ایک قمچی بطور تحفہ بھیجی۔ اس کے یہ معنی تھے۔ کہ میدان صاف ہے۔ موزے چڑھاو۔ اور گھوڑے کو قمچی کرو۔ آزاد میں سوچتا ہوں کہ اپنے حریفوں کے شانو شکوہ اور شاہانہ اقتدار دیکھ کر شیخ مبارک کیا کہتا ہو گا۔ جاننے والے جانتے ہیں ۔ کہ جب باکمال لوگ نارسائی اور بے قدری کے گڑھوں میں پڑ جاتے ہیں ۔ اور کم قدر لوگ بخت اور نصیب کی یاوری سے اوج کمال پر پہنچنے ہیں ۔ تو گرنے والوں کے دلوں پر سخت چوٹیں لگتی ہیں اس حالت میں کبھی تو وہ اپنے کمال علمی کو دولت بے زوال اور غیروں کے اتفاقی اقبال کو دودہ کا ابال کر جی خوش کر لیتے ہیں ۔ کبھی گوشہ نشینی کے ملک بے خطر کی تعریفیں کر کے دل بہلا لیتے ہیں ۔ کبھی بادشاہوں کی خدمت کو بند غلامی کہ کر اپنی آزاد حالت کو بادشاہت سے بھی اونچا مرتبہ دے دیتے ہیں ۔ بے شک افراط علم اور کمال کا نشہ بہت ناچیز کر کے دکھاتا ہے۔ مگر دنیا برا مقام ہے۔ اور اہل دنیا برے لوگ ہیں ۔ یہ ظاہر پرست حکومت کے بندے اور دولت کی امت ہیں ۔ اور مشکل یہ ہے۔ کہ انہی لوگوں میں گذارہ کرنا ہے۔ ان کے طمطراق ظاہر یپر شیخ مبارک کا علو حوصلہ نہیں دبتا ہو گا۔ لیکن جو ذلتیں اور مصیبتیں اور جان کے خطر پیش آتے تھے۔ ان میں خدا ہی دکھائی دیتا ہو گا۔ آزادی کی خیالی باتوں سے مصیبتوں کے زخم۔ اور محسوس تکلیفوں کے داغ راحتو آرام کے پھول نہیں بن جاتے۔
جب ہمایوں نے پھر آ کر ہندوستان پر قبضہ کیا۔ تو مخدوم صاحب ہی خاص الخاص تھے۔ اور مختار کل لیکن اکبر کے آغاز سلطنت میں مخدوم صاحب پر عجب نحوست آئی۔ جب اکبر نے ہیموں پر فوج کشی کی تو۔ سکندر خاں افغان اپنی قومی جمعیت کے ساتھ پہاڑوں میں دبکا بیٹھا تھا۔ یہ خبر سن کر نکلا۔ اور ملک میں پھیل کر علاقہ سے روپیہ تحصیل کرنے لگا۔ حاجی محمد خاں سیستانی حاکم لاہور تھا۔۔اسے معلوم ہوا کہ سکندر۔ انہی کے اشارہ پر باہر نکلا ہے۔ مخدوم صاحب یپرزری اور مالداری بھی مشہور تھی۔ حاجی نے روپیہ نچوڑنے کے لئے موقع پایا۔ انہیں کئی شخصیتوں کے ساتھ پکڑ کر شکنجے میں کس دیا۔ بلکہ مخدوم صاحب کو آدھا زمین میں گاڑ دیا۔ اور جو گنج قاروں انہوں نے سالہا سال میں دفینہ کیا تھا۔ دم میں کھینچ لیا۔ خانخاناں نام کو توترک سپاہی تھا۔ مگرتد بیر سلطنت کا ارسطو تھا۔ اس نے سنا تو بہت خفا ہوا۔ اور جب فتح کے بعد بادشاہ کے ساتھ پھر لاہور میں آیا۔ تو حاجی کے وکیل کو مخدوم صاحب کے گھر بھیجا کہ عذر تقصیر بجالائے۔ اور انہیں لاکھ بیگھ کی جاگیر علاقہ مان کوٹ میں دی۔ چند روز میں پہلے سے بھی زیادہ اختیارات کر دئے۔ کیونکہ بادشاہ لڑکا نا تجربہ کار تھا۔ اور ایسے اشخاص کی تالیف قلوب مصلحت وقت تھی۔ بڑ ے بڑے معاملے سلطنت کے ان کی معرفت سر انجام پاتے تھے۔
آدم خاں گکھڑ پنڈی اور جہلم کے علاقے کا اولوالعزم سردارتھا۔ وہ انہی کی معرفت حضور میں آیا خانخاناں کی تدابیر سلطنت کا عقل کل تھا۔ اس نے آدم خاں سے بھائی بندی کا صیغہ پڑھا۔ اور پگڑی بدل بھائی ہوئے۔ جب خانخاناں کی اور اکبر کی بگڑی اور انجام کو خانخاناں نے حضور میں رجوع کا پیغام بھیجا۔ اور اس کے لئے کوہ اور منعم خاں گئے۔ خان زمان کی عفو تقصیرات میں انہی کی شفاعت کام کرتی تھی مگر جب اکبر کو خود سلطنت کے سنبھالنے کی ہوس ہوئی۔ تو اس نے آئین مملکت کا انداز بدلا۔ اور دلداری اور ملنساری پر ملک داری کی بنیاد رکھی۔ اس کے خیالات انہیں ناگوار معلوم ہونے لگے۔ اور اس میں بھی شک نہیں ۔ کہ انہوں نے بڈھے بڈھے بادشاہوں کو ہاتھوں میں کھلایا تھا۔ جب نوجوان لڑکے کو تخت پر دیکھا ہو گا۔ تو یہ بھی بڑھتے بڑھتے حد اعتدال سے بڑھ گئے ہوں گے۔ اس عرصے میں فیضی اور ابولفضل پر خدا کا فضل ہوا۔ پہلے بڑا بھائی ملک الشعرا ہو گیا۔ پھر چھوٹے نے میر منشی ہوکر مصاحبت خاص کا رتبہ پایا۔ شیخ مبارک پر جو جو مصیبتیں مخدوم کے ہاتھوں سے گذری تھیں ۔ بیٹوں کوبھولی نہ تھیں ۔ انہوں نے ان کے تدارک کے فکر کر کے اکبر کے کان بھرنے شروع کئے۔ اور اکبر کے خیالات بھی بدلنے شروع ہوئے۔
فاضل بد ایوانی لکھتے ہیں ۔ کہ اکبر ہر شب جمعہ کو علماءو فضلاو ساداتو مشائخ کو بلاتا تھا۔ اور خود بھی جلسے میں شامل ہوکر علوم وفنون کے تذکرے سنا کرتا تھا۔ وغیرہ ۱؎ وغیرہ۔ اسی جگہ لکھتے ہیں کہ مخدوم الملک مولانا عبداللہ سلطان پوری کو بے عزت کرنے کے لئے بلا تے تھے۔ اور حاجی ابراہیمو شیخ ابوالفضل کہ نیا آیا تھا۔ اور اب نئے مذہب کا مجتہد بلکہ مرشد حق اور داعی مطلق تھا۔ اس کے ساتھ چند اور نو علموں کو مباحثے پر چھوڑ دیتے تھے۔ اس کی ہر بات میں شک وشبہے پید اکرتے تھے۔ اس میں بعض امرائے مقرب بھی بادشاہ کے اشارے کاوش اور کاہش میں تراوش کرنے لگے۔ کبھی کبھی ٹپکتے تھے۔ توعجیبو غریب نقلیں مخدوم سے روایت کرتے تھے۔ اور بڑھاپے میں یہ آیت اس پر ٹھیک صادق آئی
ومنکم من یرد الی ارذل العمر
یعنی تم میں سے ذلیل عمر کی طر ف دھکیلے جائیں گے۔ چنانچہ ایک شب خان جہاں نے عرض کی۔ کہ مخدوم الملک نے فتوی کر دیا ہے کہ ان دنوں حج کو جانا فرض نہیں بلکہ گناہ ہے۔ بادشاہ نے سبب پوچھا۔ بیان کیا کہ خشکی سے جائیں تو را فضیوں کے ملک سے گزرنا پڑتا ہے۔ تری کی راہ جائیں ۔ توفرنگیوں سے معاملہ پڑتا ہے۔ وہ بھی ذلت ہے۔ جہاز کے عہد نامے پر حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ کی تصویریں کھینچی ہوئی ہیں اور یہ بت پرستی ہے پس دو نو طرح ناجائز ہے۔
ایک حیلہ شرعی نکال رکھا تھا۔ یعنے ہر سال کے اخیر پر تمام روپیہ بی بی کو ہبہ کر دیتا تھا۔ اور سال کے اندر پھر واپس لے لینا تھا۔ کہ زکوۃ سے بچ جائیں اور اس کے علاوہ اکثر حیلے معلوم ہوئے کہ بنی اسرائیل کے حیلے بھی ان کے آگے شرمندہ ہیں ۔ غرض اس طرح کی رذالت۔ خباثت۔ جہالت مکاری دنیاداریو ستمگاری کی باتیں شہروں کے مشائخو فقرا سے خصوصا ائمہو اہل استحقاق سے بے حد حساب کی تھیں ۔
۱؎ دیکھو فاضل بد اونی کا حال صفحہ ۴۲۱
ایک ایک ظاہر ہوئی۔ اور
یوم تبلی السرائر
کا راز دلوں پر کھل گیا۔
دربار کے لوگ بہت سی باتیں کہ اس کی ذلت اور ہانت اور مذمت پر مشتمل تھیں ۔ بیان کرتے تھے اور جب پوچھا کہ برشما حج فرض شدہ۔ توجواب دیا کہ نے۔
ملا صاحب ایک اور جگہ لکھتے ہیں ۔ ابو الفضل بادشاہ کے اشارے سے بموجب مصرع مشہور ع
کہ یک یک عنایت قاضی بہ ارہزار گواہ
صدر اور قاضی اور حکیم الملک اور مخدوم الملککے ساتھ دلیرانہ لپٹنا تھا۔ اور اعتقا دیات میں مباحثے کرتا تھا۔ بلکہ ان کی بے عزتی میں ذرا بھی کسر نہ رکھتا تھا۔ اور بادشاہ کہ اچھا معلوم ہوتا تھا۔ سترے بہترے بڈھوں نے آصف خاں میر بخشی کی معرفت خفیہ پیغام بھیجا۔ کہ کیوں خواہ مخواہ ہم سے الجھتے ہو۔ اچرا با وماورمے افتی۔ واہ ملا صاحب ، اس نے کہا ہم ایک شخص کے نوکر ہیں ۔ بینگنوں کے نوکرنہیں ۔
یہ اشارہ اس مشہورلطیفے کی طر ف تھا۔کہ کوئی بادشاہ کھانا کھا رہا تھا۔بننگین بہت مزادئے فرمایا کہ وزیر بینگن بہت خوب ترکاری ہے۔ وزیر نے لطفو لذت اور طبو حکمت بلکہ نقل حدیث سے بھی اس کی تعریفیں کیں ۔ پھر ایک موقع پر بادشاہ نے کہا کہ وزیر بینگنو بری ترکاری ہے۔ وزیر نے پہلے سے زیادہ ہجو کر دی۔ بادشاہ نے کہا کہ اس دن تو تم نے اس قدر تعریف کر دی۔ اور آج ایسی ہجو کرتے ہو۔ یہ کیا بات ہے۔ اس نے عرض کی کہ خانہ زاد حضور کا نوکر ہے۔ بینگنوں کا نوکر نہیں ۔ فدوی توحضور کے کلام کی تائید کرے گا۔
پھر ایک جگہ ملا صاحب فرماتے ہیں ۔ بڑی خرابی یہ ہوئی۔ کہ مخدوم اور شیخ صدر کی بگڑ گئی۔ مخدوم الملک نے ایک رسالہ لکھا کہ شیخ عبد النبی نے خضرخاں شروانی کو پیغمبر صاحب کے برا کہنے کی تہمت لگا کر اور میر حبش کو رفض کے الزام میں ناحق مار ڈالا۔ اور اس کے پیچھے نماز بھی جایز نہیں کہ باپ نے عاق کر رکھا ہے۔ اور اسے بواسیر خونی بھی ہے۔ شیخ موصوف نے انہیں بے علمی اور گمراہی کے الزام لگانے شروع کئے۔ ملانوں کے دو گروہ دور رویہ سبطی اور قبطی ہو گئے۔ نئے نئے مسئلوں میں جھگڑنے لگے۔ انجام اس لڑائی کا یہ ہوا۔ کہ دونو گر پڑے۔ یعنے بادشاہ دونو سے بے اعتقاد ہو گیا۔ بلکہ سنی شیعہ خنفی تو بالائے طاق رہے۔اصل اصول میں خلل پڑ گئے۔ اور ان کی بد اعتقادی میں اصل اعتقاد کچھ کا کچھ ہو گیا۔ تقلیدی مذہب کو بے عقل سمجھ کر تحقیق شروع ہو گئی۔ زمانے کا رنگ بدل گیا۔ یا تو یہ شیخ مبارک سے بلکہ ہر شخص سے بات بات پر سند طلب کرتے تھے۔ اور اس پر ردو قدح کرتے تھے۔ یا اب ان سے دلیلیں طلب ہوتی تھیں ۔ اور کچھ کہتے تھے۔ تو اس میں ہزار رستے نکلتے تھے۔
مخدوم الملک کے دماغ میں ابھی تک پرانی ہوا بھری ہوئی تھی۔ انہیں بجائے خود یہ دعوے تھے کہ جسے ہم بادشاہ اسلام کہیں گے۔ وہی تخت اسلام پر قائم رہ سکے گا۔ جو بادشاہ ہم سے پھر جائے گا۔ اس سے خدائی پھر جائے گی۔اس عرصے میں دربار شاہی کے عالموں نے محضر تیار کر لیا کہ بادشاہ عادل مجتہد وقت اور امام عصرہ اور مسائل اختلافی میں وہ اپنی صوابدید پر ایک رائے کو دوسری رائے پر ترجیح دے سکتا ہے۔ ۱؎ غرض تو انہیں دونو سے تھی۔ مگربرائے نام سب علما طلب ہوئے۔ کہن سال بزرگوں نے جبرا قہرا مہریں کر دیں ۔مگر بہت بڑا معلوم ہوا۔ مخدوم نے فتوے دیا کہ ہندوستان ملک کفر ہو گیا۔ یہاں رہنا جائز نہیں ۔ اور خود مسجد میں رہنا اختیار کیا۔ اور اکبر کو کبھی کہتے شیعہ ہو گیا ہے۔ کبھی ہندو کبھی نصار ے وغیرہ وغیرہ۔
یہاں زمانے کا مزاج آبو ہوا کے ساتھ بدل چکا تھا۔ ان کے نسخے نے کچھ اثر نہ کیا۔ اور بادشاہ نے کہا کیا مسجد میرے ملک میں نہیں ، یہ کیا لچر باتیں ہیں ۔آخر ۹۸۷ ھ میں جس طرح ہوا دونوں صاحبوں کو مکہ معظمہ روانہ کر دیا۔ اور کہ دیا کہ بے حکم وہاں سے نہ آئیں ۔ احمد کہ بہ مکتب نمیر ود ولے برندش۔ماثرا الامر میں ہے کہ شیخ ابن حجر مکی ان دنوں زندہ تھے۔ چونکہ مذہب کی سنگینی میں دونو صاحبوں کے خیالات ہم وزن تھے۔ اس لئے بڑی یکدلی اور محبت سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ وہ وہیں رہتے تھے۔ یہ مسافرتھے۔ اس لئے قافلہ میں آئے۔ اور انہیں لے گئے۔ باوجودیکہ موسم نہ تھا۔ مگر لطف رسائی اور زور آشنائی سے کعبے کا دروازہ کھلا کر مخدوم صاحب کو زیارت کروائی۔
آزاد
جناب مخدوم اور شیخ ممدوح بلحاظ اعقادات کے ایک سے ایک بھاری ہیں ۔ فرق اتنا ہے۔ کہ مخدوم صاحب کی تصنیفات نے شہرتو اعتبار کا درجہ نہیں پایا۔ اور اسی سبب سے نایاب ہیں ۔ شیخ ابن حجر مکی کی کتابیں مستند اور مشہور ہیں ۔ ہاں تقریب بادشاہی اور دربار کی رسائی سے مخالفان مذہب کی سزا وایذا کے لئے جو اختیارات اور بر موقعے مخدوم صاحب نے پائے۔ وہ کسی کو کب نصیب ہوئے ہیں ۔ مخدوم صاحب نے شیعوں کو قتل۔ قیداور خاک ناکامی سے ہمیشہ دبائے رکھا۔ مگر ان کی تردید میکں کوئی خاص تصنیف نہیں لکھی۔ شیخ صاحب کی صواعق محرقہ بھی بجلی کی طرح دور دور سے چمک کر سنی بھائیوں کی آنکھوں کو روشنی دکھاتی ہے۔ مگر شیعہ بھائی بھی روو قدح کے لئے سنگ چقماق لئے تیار ہیں ۔ چنانچہ قاضی نور اللہ نے نسخہ صوارم مہرقہ اس کا جواب لکھا افسوس لڑنا اور جھگڑنا اور باہم تفرقے ڈالنا جہلا کا کام ہے۔ علما کو چا ہیے تھا۔ کہ ان کی حرارت جہالت کو بتا شیر علم کی ٹھنڈائی سے بجھاتے۔ قسمت کی گردش دیکھو کہ وہی لوگ دیا سلائیوں کے بکس کاغذوں میں لپیٹ کر رکھ گئے ؎
جنگ ہفتا دو ملت ہمہ را عذر بنہ
چوں ندیدند حقیقت رہ افسانہ زدند
دیکھو اکبر کا حال۔محصمہ کی نقل صفحہ ۳۵۱ ہے ۱۲۔
مآ ثرا لامرا میں ہے۔ کہ افغانوں کا تمام زمانہ اور ہمایوں اور اکبر کی نصف سلطنت میں مخدوم صاحب معزز معتبر اور ہوشیاری۔ متانت رائے۔ تجربات امور اور جمع اموال سے شہرت رکھتے تھے۔ وہاں پہنچ کر ہندوستان کے مزے یاد آتے تھے۔ اور کچھ نہ ہو سکتا تھا۔ مگر یہ کہ محفلوں اور مجلسوں میں بیٹھ کر اکبر کا فر بناتے تھے۔ جو حکومتوں کے مزے یہاں اڑائے تھے۔ ایسے نہ تھے کہ آسانی سے بھول جاتے۔ تڑپتے تھے اور مجبور وہیں پڑے تھے۔آخر اس بوجھ کونہ مکے کی زمین اٹھا سکی نہ مدینے کی جہاں کے پتھر تھے۔ وہیں پھینکے گئے۔ شعر
بہ طواف کعبہ رفتم بحرم رہم تداوند
بہ زمیں جو سجدہ کر دم زر مین کر دم زز میں ندا برآمد
کہ برون درچہ گردی کہ درون خانہ آئی
کہ مراخراب کر دی تو بہ سجدہ ریانی
ملا صاحب اگرچہ مخدوم صاحب اور شیخ صدور دونو سے خفا تھے۔ مگر بادشاہ پر ان سے بہت زیادہ خفا تھے۔ اس مقام تک انہیں کیا خبر تھی کہ دونو بزرگوں کا انجام کیا ہو گا۔ فرماتے ہیں ۔ بادشاہ نے ۹۸۶ ھ میں خواجہ محمد یحیی کو کہ حضرت خواجہ احرار قدس اللہ روحہ کے پوتوں میں تھے۔ میر حاج قرار دے کر ۴ لاکھ روپے حوالہ کئے۔ اور شوال کے مہینے میں اجمیر سے روانہ کیا۔ شیخ عبدا لغنی اور مخدوم الملک کو جنہوں نے آپس میں لڑ جھگڑ کر۔ اگلوں اور پچھلوں سے بھی بے اعتقاد کر دیا تھا۔ اور دین حق سے پھرنے کا سبب یہی تھے۔ اس قافلے کے ساتھ مکے کو خارج کر دیا۔ کہ
واذآ تعارضا تساقطا
دونکر آئیں گے تو دونو گریں گے چنانچہ دوسرے برس مقصد کو پہنچے۔ اور انجام کار کہ اسی کا اعتبار ہے۔ عارضی آلائش سے پاک ہو گئے۔ اور ایمان بچا لے گئے۔ ہم نے اپنا کام آخر کیا۔ تاریخ ہوئی کہ
ہو عزیز قوم ولوا
اور قوم کا معزز ہے جو گمراہ ہو گئی ما ثر الامراء میں ہے کہ باوجود اس حاجت اور رستے کی رفاقت کے شیخ وصدر کیا راہ میں کیا مقامات متبرکہ میں صاف نہ ہوئے۔ مخالفت قائم رہی۔
ظاہری سبب یہ ہوا کہ محمد حکیم مرزا حاکم کابل سوتیلا بھائی اکبر کا باغی ہوکر پنجاب پر آیا۔ ادھر خان زمان نے ملک مشرقی میں بغاوت کی۔ قاعدہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑی بڑی ہوکر جلد دور پہنچ جاتی ہیں ۔ یہ خبر مکے تک بھی پہنچی۔ مکے تک خبر پہنچنے میں یہاں انتظام ہو گیا مگر دونوں صاحبوں نے خبر سنتے ہی موقع غنیمت سمجھا۔ سوچے کہ اکبر پر بے دینی کا الزام لگا کر اور فتنووں کار توسوں سے زور دے کر حکیم مرزا کو قائم مقام کر دیں تو پھر سلطنت ہاتھ میں بے گلبدن بیگم سلیمہ سلطان بیگم اکبر کی پھوپھیاں وغیرہ بیگمات بھی حج سے پھر کر آئی تھیں ۔ انہیں کے ساتھ روانہ ہوئے۔ اور گجرات دکن میں پہنچ کر ٹھیرے۔ کہ حال معلوم کریں ۔ یہاں حکیم مرزا کا معاملہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا۔ اکبر یاختیاروں کو دیکھ کر بہت ڈرے بیگمات سے سفارش کروائی۔ اکبر کے کان میں ان کے کلمات طیبات اول سے آخر تک حرف بحرف پہنچ رہے تھے۔ مہمات ملکی اور مصالح سلطنت میں عورتوں کی سفارش کا کیا کام۔ حاکموں کو حکم پہنچے۔ کہ نظر بند رکھیں ۔ اور بآہستگی مسلسل کر کے روانہ کر دیں ۔ مخدوم صاحب کیفیت حال سن کر بے حال ہو گئے اور ابھی روانہ دربار نہ ہوئے تھے۔ کہ ملک عدم کی روانگی کے لئے اجل کا حکم پہنچا۔ ۹۹۰ ھ میں بمقام احمد آباد دنیا سے انتقال کیا۔ مآثر الامرا یں ہے۔ کہ بادشاہ کے حکم سے کسی نے زہر دے دیا۔ اگر یہ سچ ہے توہاتھوں کا کیا اپنے سامنے آ گیا جس فساد مملکت کا خطر دکھا کر انہوں نے شیخ علائی کو مارا تھا۔ اسی مصلحت ملکی میں مارے گئے۔ جنازہ احمد آباد سے جالندھر میں آیا۔ اور خاک سے روپوش ہوا۔
ان کے املاک اور مکانات لاہور میں تھے اور گھر میں بڑی بڑی قبریں تھیں ۔ جن کے لمبے لمبے طولو عرض بزرگان مرحوم کی مقدار بزرگی ظاہر کرتے تھے۔ ان پر سبز غلاف پڑتے رہتے تھے۔ اور دن ہی سے چراغ جل جاتے تھے۔ ہر وقت تازے پھول پڑتے رہتے تھے۔ یہاں پھول پتے لگانے والوں نے پتے لگائے اور کہا کہ حضور یہ مزار دکھاوے کے بہانے ہیں ۔ حقیقت میں دفینے اور خزانے ہیں ۔ کہ خلق خدا کے گلے کاٹ کاٹ کر جمع کئے ہیں (ملا صاحب فرماتے ہیں ) قاضی علی فتح پور سے لاہور میں آیا۔ اور اتنے خزینے اور دفینے نکلے۔ کہ وہم کی کنجی بھی ان کے قفلوں کو نہ کھول سکے۔ اس کے گورخانے میں سے چند صدوق نکلے۔ کہ ان میں سونے کی اینٹیں چنی ہوئی تھیں ۔ مردوں کے بہانے سے دفن کئے تھے۔ شکنجے میں کسے گئے۔ تین کروڑ روپے دم نقد نکلے۔ اور جو مال لوگوں کے پاس گئے یا رہ گئے وہ عالم الغیب کے سوا کسی کو معلوم نہیں ۔ یہ ساری اینٹیں کتابوں سمیت کہ انہیں بھی اینٹیں ہی سمجھنا چاہیے۔ سب اکبری خزانے میں داخل ہو گئیں ۔ بیٹے اس کے چند روز قید شکنجے میں رہے۔ اور آخر بلی کی ٹکیا کو محتاج ہو گئے۔
فاضل بد اونی نے جو مضامین مذکورہ بالا کے بعد ان کے علمو فضل کی تعریف کی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ تنزیہ الانبیا اور شمائل نبوی ان کی عالمانہ تصنیفات ہیں ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے۔ ملائے موصوف ترویح شریعت میں بڑی کوشش کرتے تھے۔ اور متعصب سنی تھے۔ بہت سے بے دین اور رافضی ان کی سعی سے اس ٹھکانے لگے۔ جو کہ ان کے لئے تیار ہوا تھا (یعنی جہنم)
فاضل موصوف نے ان سے اپنی ملاقات کا حال جو لکھا ہے۔ بعینہ ترجمہ اس کا لکھتا ہوں ۔ جس سال اکبر نے گجرات فتح کی تھی۔ مخدوم الملک وکالت کی خدمت پر تھے۔ اور عین جاہو جلال میں تھے میں پنجاب سے پھرتا ہوا وہاں پہنچا۔ ابو الفضل اور میں ابھی نوکر نہ ہوئے تھے۔ حاجی سلطان تھا۔ تیسری اور ہم سب ملکر گئے۔ کہ شیخ کی باتیں سنیں ۔ آپ فتح پور سیکری کے دیوان خاص میں بیٹھے تھے۔ روضتہ الاحباب کا تیسرا دفتر سامنے دھرا تھا۔ اور کہہ رہے تھے کہ مقتدایان ولایت چہ خرابی ہادر دین کردہ اند۔ اور یہ شعر اس میں سے پڑ رہا۔شعر
ہمیں بس بود حق نمائی او
کہ کرد ند شک در خدائی او
اور کہا کہ اوزر فض ہم گذانیدہ کا ررا بجائے دیگر سایندہ کہ حلول باشد،۔ قرار دادہ ام کہ ایں جلدر الحضور شیعہ بسوزم۔ میں گوشہ ہائے گمنام سے نکل کر آیا تھا۔ مخدوم موصوف کے حالات اور اختیارات کی خبر نہ تھی۔ پہلی ہی ملاقات تھی۔ میں نے کہا کہ یہ تواس شعر کا ترجمہ ہے جو امام شافعی کی طرف منسوب ہے ؎
لو ان المرتضی ابدی محلۃ کفی فی فضل مولینا علی
لصار الناس طرا سجدالہ وقوع الشک فیہ انہ اللہ
مخدوم نے میری طرف گھور کر دیکھا اور کہا کہ یہ کس سے منقول ہے۔ میں نے کہا شرح دیوان امیرسے فرمایا۔ شار ح دیوان کہ قاضی میر حسین میبذی ہے۔ وہ بھی متہم بہ رفض ہے۔ میں نے کہا خیر یہ اور بحث نکلی شیخ ابو الفضل اور حاجی سلطان بار بار منہ پر ہاتھ رکھ رکھ کر اشارے سے مجھے منع کرتے تھے۔ پھر بھی میں نے اتنا کہا کہ بعض معتبر لوگوں سے سنا ہے۔ کہ تیسرا دفتر میر جمال الدین کا نہیں ۔ ان کے بیٹے سیدمیرک شاہ کاہے یاکسی اور کاہے۔ اسی واسطے اس کی عبارت پہلے دو دفتروں سے نہیں ملتی۔ کہ نہایت شاعرانہ ہے مخدثانہ نہیں ۔ جواب دیاکہ بابائے من دردفتر دوم نیز چیز ہا یافتہ ام۔ کہ ولالت صریح بر بدعت وفساد اعتقاد دارد۔ وبراں حواشی نوشتہ ام وغیرہ وغیرہ۔ شیخ ابو الفضؒ برابر بیٹھے تھے۔ میرے ہاتھ کو زور سے ملتے تھے۔ کہ چپکے رہو۔ آخر مخدوم نے پوچھا کہ یہ کون ہے۔ ان کی کچھ تعریف تو کرو۔ لوگوں نے مجملا حال بیان کیا۔ بارے صحبت خیرو عافیت سے ختم ہوئی۔ وہاں سے نکل کر یاروں نے کہا کہ شکر کرو آج بڑی بلا ٹلی۔ کہ وہ تمہارے حال سے متعرض نہ ہوئے۔ نہیں تو کون تھا کہ بچا سکے۔ وہ ابو الفضل کہ ابتدا میں دیکھ دیکھ کر اپنے شاگردوں سے کہا کرتے تھے۔ چہ خلل ہا کہ دردیں ازیں نخیزد۔ غرض کہ مخدوم موصوف ۹۹۰ ھ میں فوت ہوئے اور شیخ مبارک نے اپنی آنکھوں سے ایسے سخت دشمن کی تباہی دیکھ لی۔ اور بڑی بات یہ ہوئی کہ اپنے لڑکوں کے ہاتھ سے دیکھی۔ خدا کی شان ہے اکثر دیکھا جاتا ہے۔ کہ جن لوگوں کی زمانہ مساعدت کرتا ہے۔ اور جاہو جلال اور ا قبال کے عالم میں وہ کسی پر جبر کرتے ہیں ۔ انجام کو اسی کے ہاتھوں یا اس کی اولاد کے ہاتھوں اس سے بدتر حالات ان پر گذر جاتی ہے۔ خدا ہم کو اختیار کے وقت عاقبت بینی کی عینک عطا کرے۔ بعض تاریخوں میں لکھا ہے۔ کہ کشف الغمہ۔ عصمت الانبیا۔ منہاج الدین سیر نبوی میں ان کی تصنیفات سے تھیں ۔ مآثر الامرا مین منہاج الدین اور حاشیہ شرح ملا لکھا ہے۔
ان کا بیٹا حاجی عبدالکریم باپ کے بعد لاہور میں آیا۔ اور پیر یمریدی کا سلسلہ جاری کیا۔ آخر ۱۰۴۵ ھ میں وہ بھی باپ کے پاس پہنچا۔ خاک کا قالب لاہورمیں نویں کوٹ کے پاس دفن ہوا۔ کہ وہیں زیب النساء کاباغ تعمیر ہوا۔ شیخ یحیی۔ اللہ نور۔ عبدالحق اعلیٰ حضور بھی ان کے بیٹے تھے۔ شیخ بدایوانی افسوس کر کے کہتے ہیں ۔ کہ شیخ یحیی باپ کے بعد حرکات مکروہ کانمونہ ہوا۔
شیخ عبدالنبی صدر
شیخ عبدالنبی ولد شیخ احمد بن شیخ عبدا لقدوس ، اصل وطن اندری۔ علاقہ گنگو اور خاندان مشائخ میں نامور تھا۔ ابتدا میں دل عبارتو ریاضت کی طرف بہت مائل تھا۔ ایک پہر کا مل حبس دم کے ساتھ ذکر میں مصروف رہتے تھے۔ کئی دفعہ مکی معظمہ اور مدینہ منورہ گئے۔ وہاں علم حدیث حاصل کیا۔ اول سلسلہ چشتیہ میں تھے۔ آباواجداد کی محفل حال وقال میں غنا اور سماع بھی تھا۔ انہوں نے وہاں سے آ کرناجائز سمجھا۔ اور محدثین کا طریقہ اختیار کیا۔ تقوے۔ پرہیز گاری، طہارت ، پاکیزگی اور عبادت ظاہری میں مشغول رہتے تھے۔ اور درسو تدریس وعظو نصیحت میں بشدت سرگرم تھے۔ اکبر کو اپنی سلطنت میں تقریبا ۱۸ برس تک مسائل اسلام کی پابندی اور علمائے اسلام کی عظمت کا بڑا خیال رہا۔ ۹۷۲ ھ میں مظفر خاں وزیر کل تھا اور اسی کی سفارش سے انہین صدر الصدور کر دیا۔
فاضل بداونی کہتے ہیں ۔ کہ عالم عالم اوقافو انعامات اور وظائف با استحقاق بخشے۔ اور اس قدر کہ اگرتمام بادشاہان ہند کی بخششوں کو ایک پلے میں رکھیں ۔ اور اس عہد کے انعام کو ایک پلہ ہیں ۔ تو بھی یہی جھکتا رہے گا۔ یہاں تک بتدریج۔رفتہ رفتہ پلہ اصلی پر آن ٹھیرا۔ اور قضیہ بالعکس ہو گیا۔
یہ زمانہ وہ تھا کہ مخدوم الملک کا ستارہ غروب پرتھا۔ اور شیخ صدر طلوع پرتھے۔ تعظیمو احترام کایہ حال تھا۔ کہ کبھی کبھی علم حدیث کے سنن کو بادشاہ خود ان کے گھر جاتے تھے۔ ایک دفعہ جوتے ان کے سامنے اٹھا کر رکھے۔ شاہزادہ سلیم کو حجرہ تعلیم میں داخل کیاکہ مولانا جامی کی چہل کا سبق لیاکرے شیخ کی ترغیب اور برکات صحبت سے خود بھی احکام شرعی کی پابندی میں حد سے گزر گئے تھے۔ آپ اذان دیتے تھے۔ اور امامت کرتے تھے۔ اور مسجد میں اپنے ہاتھ سے جھاڑو دیتے تھے۔
عالم شباب میں جشن سال گرہ کی تقریب پر لباس زعفرانی پہن کر محلسراے باہر آئے۔ شیخ موصوف نے منع کیا۔ اور شدت تاکید کو اس جوشو خروش سے ظاہر کیا۔ کہ عصا کا سرا باداہ کے جامہ کو لگا۔ مگر انہوں نے کچھ جواب نہ دیا۔ حرم سرا میں چلے آئے اور ماں سے شکایت کی۔ ماں نے کہا۔ لو تم ! جانے دو۔ یہ کچھ رنج کا مقام نہیں باعث نجات ہے۔ کتابوں میں لکھا جائے گا۔ کہ ایک پیر مفلوک نے ایسے بادشاہ عالی جاہ کوعصا مارا اور وہ فقط شرع کے ادب سے صبر کر کے برداشت کر گیا۱؎
۱؎ مآثر الامرا میں ہے کہ کپڑوں پر زعفران کے چھینٹے دیے ہوئے تھے۔
سلاطین سلف کے عہد میں مسجدوں کے امام بادشاہ کی طر ف سے ہوا کرتے تھے۔ اور وہ سب صاحب خاندان عالم فاضل متقی پرہیز گار ہوتے تھے۔ سلطنت سے ان کے لئے جاگیریں مقر ہوتی تھیں ۔ چنانچہ انہیں دنوں میں حکم ہوا کہ تمام ممالک محروسہ کے امام جب تک اپنی مدد معاش اور جاگیر ونکے فرمان پر صدر الصدور کی تصدیق اور دستخط نہ حاصل کر لیں ۔ تب تک کروڑی اور تحصیلدار اس کی آمدنی انہیں مجرانہ دیں ۔ یہ با استحقاق لوگ انہتائے ممالک مشرقی سے لے کر سر حد سندھ تک سب صدر کے حضور میں پہنچے۔ جس کا کوئی قوی حامی امرا میں سے ہو گیا یا مقربان شاہی میں سے کسی کی سفارش ہاتھ آ گئی۔اس کاکام بن گیا۔ جن کو یہ وسیلہ میسر نہ ہوا۔ وہ شیخ عبدالرسول اور شیخ کے وکیلوں سے لے کر فراشوں دربانوں ، سائیسوں اور حلال خوروں تک کوبھی بھاری بھاری رشوتیں دیتے تھے۔ اور جو ایسا کرتے تھے وہ گرداب سے ناو نکال لے جاتے تھے۔ جن بد نصیبوں کو یہ موقع ہاتھ نہ آتا تھا۔ وہ لکڑیاں کھاتے تھے۔ اور پامال ہوتے تھے۔ بہت سے نامراد اس بھیڑ اور انبوہ میں لووں کے مارے مرمر گئے۔ بادشاہ کوبھی خبر پہنچی۔ مگراقبال زور پر تھا۔ صدر عالی کے قدر کی تعظیم اور علوشان سے منہ پر نہ لا سکے۔
شیخ جب مسند جاہو جلال پربیٹھے تھے۔ تو دربار کے بڑے بڑے عالیشان امرا اہل علم اور اہل اصلاح کو ساتھ لے کر شیخ کے دیوان خانہ میں شفاعت اور سفارش کے طور پر لاتے تھے۔ شیخ بد مزاجی سے پیش آتے تھے۔ اور کسی کی تعظیم بھی کم کرتے تھے۔ بڑے مبالغوں سے اور بڑی عجزو زاری سے ہدایہ اور عالمانہ کتابوں کے پڑھانے والوں کو سو بیگھ یا کچھ کم زیادہ زمین ملتی تھی۔ اس سے زیادہ ہوتی تو سالہا سال کی مقبوضہ زمین بھی کاٹ لیتے تھے۔ اور عوام گمنام ، دلیلو خوار یہاں تک کہ ہندووں کوبھی اپنی مرضی سے دیتے تھے اس طرح علمو علما کی قیمت روزبروز گھٹتی گئی۔
عین دیوان میں دوپہر کے بعد جب کرسی غرور پر بیٹھ کر وضو کرتے تھے۔ تو آب مستعمل کی چھنٹییں تمام سر اور منہ پر اور امراے کبار اور مقربان بلند رتبہ کے کپڑوں پرپڑتی تھیں ۔ اور وہ کچھ پروا نہ کرتے تھے۔ غرض کے بندے اخلق خدا کی کارسازی کے لئے برداشت کرتے تھے۔ اور خوشامد اور لگاوٹ سے جس طرح شیخ چاہتے تھے۔۔ سلوک بھی کرتے تھے۔ لیکن پھر جب وقت آیا۔ تو جو کچھ نگلا تھا۔ سب اگلوالیا۔ کسی بادشاہ کے زمانہ میں کسی صدر کو یہ تسلط اور تصرف اور استقلال حاصل نہیں ہوا۔ اور بات تو یہ ہے۔ کہ اس کے بعد خاندان مغلیہ میں دین کے زور اور مذہبی اختیارات کے ساتھ صدر کا عہدہ ہی غدرمیں آ گیا۔ پھر صدر الصدور ہوا نہ وہ اختیارات ہوئے۔
چند ہی روز گذرے تھے۔ کہ آفتاب ڈھلنے لگا۔ فیضیو ابوالفضل بھی دربار میں آن پہنچے تھے۔ ۹۸۵ ھ میں یہ حکایتیں شکایتوں کی سروں میں بادشاہ کے کان تک پہنچیں ۔ ان کا اثر کچھ نہ زیادہ ہوا۔ مگر یہ حکم ہوا کہ جن کی معافی پانسو بیگھ سے زیادہ ہو۔ وہ خود حضور میں فرمان لے کر حاضر ہوں ۔ اور اس میں بہت سی کا سازیاں کھلیں ۔ چند روز کے بعد ہر صوبہ ایک ایک امیر کے سپرد ہو گیا۔ چنانچہ پنجاب مخدوم الملک کے حصے میں آیا۔ یہیں سے دونوں کے دلوں میں غبار پیدا ہوئے۔ اور تھوڑے ہی عرصہ میں خاک اڑنے لگی۔ بادشاہ کی مرضی پاکر شیخ ابولفضل سردربار مسائل میں مناظرے اور مباحثے کرنے لگے۔ ایک دن دستر خوان پر بادشاہ امراکے ساتھ کھانا کھاتے تھے۔ شیخ صدر نے مزعفر کے قاب میں ہاتھ ڈالا۔ شیخ ابوالفضل نے اسے زعفران کا چھینٹا دے کر کہا کہ اگر زعفران نجس یا حرام ہے تو اس کا کھانا کیوں کر حلال ہو سکتا ہے۔ مسئلہ شرعی ہے۔ کہ تین دن تک حرام کا اثر باقی رہتا ہے۔ اگر حلال ہے۔ تووہ اعتراض اور احتساب کیا تھا۔ ہر صحبت میں اس قسم کے مسائل پر نوک جھوک ہو جاتی تھی۔
ایک دن جلسہ امرا میں اکبر نے کہا کہ تعداد نکاح کی کہاں تک جائز ہے۔ جوانی میں کچھا سباب کا خیال نہ تھا جتنے ہو گئے۔ ہو گئے۔ اب کیا کرنا چاہیے۔ ہر شخص کچھ کچھ عرض کرتا تھا۔ اکبر نے کہا ایک دن شیخ صدر کہتے تھے کہ بعض کے نزدیک نو تک بیبیاں جائز ہیں ۔ بعض اشخاص بولے کہ ہاں ابن ابی لیلے کی یہی رائے ہے۔ کیونکہ ظاہر آیت کے لفظ یہی ہیں ۔
فانکو اماطاب لکم مثنیو ثلاث ورباع
یعنی نو اور جنہوں نے دو دو تین چار چار کے معنوں کا خیال کیا وہ ۱۸ بھی کہتے ہیں ۔ مگر ان روایتوں کو ترجیح نہیں ۔ اسی وقت شیخ سے پچھوا بھیجا۔ انہوں نے وہی جواب دیا کہ میں نے اختلاف علما کا بیان کیا تھا فتوے نہیں دیا تھا۔ یہ بات بادشاہ کو بری لگی۔ اور کہا اگر یہ بات ہے تو شیخ نے ہم سے نفاق برتا جب کچھ اور کہا اور اب کچھ اور کہتے ہیں ۔ اور اس بات کو دل میں رکھا۔
جب یہ باتیں ہونے لگیں ۔ اور بادشاہ کا مزاج لوگوں نے پھر دیکھا۔ تو زمانے کے لوگ ہر وقت کے منتظر بیٹھے تھے۔ بات بات میں گل کتر نے لگے۔ یا تو یہ عالم تھا کہ محدثی کا نقارہ بجتا تھا۔ کیونکہ مدینہ منورہ سے حدیث کا فیض لیکرآئے ہیں ۔ اور امامت ان کا حق کہ امام اعظم کی اولادہیں ۔ یا اب یہ حال ہو اکہ مرزا عزیز کو کہ نے کہا۔ حدیث الحرم سوہ الظن کو بچہ بچہ جانتا ہے۔ حائے مہملہ اور زائے معجمہ سے ہے۔ شیخ نے شہزادہ کو حائے معجمہ اور رائے مہملہ سے پڑھا دیا ہے جس کو علم حدیث پر بڑا گھمنڈ ہے۔ اس کا یہ حال ہے۔ آپ نے اس کا رتبہ اس حد تک پہنچا دیا۔ اب اسے ابو الفضل اور فیضی کا اقبال سمجھو۔ خواہ مخواہ اور صدر کا اوبار کہو۔ بڑی قباحت یہ ہوئی۔ کہ دونوکی آپس میں بگڑگئی۔ اور جن جن مسئلوں اور فتووں میں افراطو تفریط ہوئی تھی۔ ان میں ایک دوسرے کا پردہ فاش کرنے لگے۔ معلوم ہوا کہ میر حبش کا قتل رفض کے جرم میں اور خضر خاں شروانی کا قتل اس جرم میں کہ پیغمبر صاحب کی جناب میں بے ادبی کی۔ تہمت بے اصل تھا۔ اسی عرصے میں میر مقیم اصفہانی اور میر یعقوب حسین خاں حاکم کشمیر کی طرف سے تحائف پیش کش لے کر آئے۔ یہاں یہ چرچاہوا کہ کشمیر میں جو سنی شیعہ کے فساد میں ایک شیعہ قتل ہوا تھا۔ اور اس کے عوض میں سنی مفتی مواخذہ میں آ کر قید اور قتل ہوئے۔ اس کاباعث میر مقیم تھا۔ شیخ صدر نے اس جرم کے انتقام میں میر مقیم ار میر یعقوب دونوں کو قتل کیا۔ کہ شیعہ تھے۔ اب لوگوں نے کہا کہ یہ بھی خون ناحق ہوئے۔ ان مقدموں کے علاوہ بھی دونو جلیل القدر عالم نئے نئے مسئلوں پر جھگڑے پیدا کرتے تھے۔ جس کا انجام یہ ہو اکہ بادشاہ دونو سے بے اعتقاد ہو گیا۔ فیضیو ابوالفضل کو اس قسم کے موقع غنیمت ہوتے ہوں گے۔ وہ ضرور شیعوں کو زور دیتے ہوں گے اور بادشاہ کو برسر رحم لاتے ہوں گے اور انہی باتوں سے رفض کی تہمت میں آ کر مفت کا داغ کھاتے ہوں گے۔
ملا صاحب کہتے ہیں ۔ رہی سہی بات یہاں سے بگڑی کہ انہی دنوں میں متھرا کے قاضی نے شیخ صدر کے پاس استغاثہ کیا کہ مسجد کے مصالح پر ایک سرشور اور مالدار برہم نے قبضہ کر کے شوالہ بنا لیا اور جب روکا تو اس نے پیغمبر صاحب کی شان میں بے ادبی کی اور مسلمانوں کی بھی بہت اہانت کی۔ شیخ نے طلبی کا حکم بھیجا وہ نہ آیا۔ نوبت اکبر تک پہنچی۔ چنانچہ بیربل اور ابوالفضل جاکر اپنی رسائی اور اعتبار کے ذمے پر لے آئے۔ ابوالفضل نے جو کچھ لوگوں سے سنا تھا عرض کیا اور کہا کہ بے ادبی بے شک اس سے ہوئی۔ علما کے دو فریق ہو گئے۔ بعض نے قتل کی اجازت مانگتے تھے۔ مگر ہو صاف حکم نہ دیتے تھے۔ اتنا کر ٹال دیتے تھے کہ احکام شرعی تمہارے متعلق ہے۔ ہم سے کیا پوچھتے ہو۔ برہمن مدت تک قید رہا۔ محلوں میں رانیوں نے بھی سفارشیں کیں ۔ مگر شیخ صدر کا بھی کچھ نہ کچھ خیال تھا۔ آخر جب شیخ نے بہت تکرارسے پوچھا۔ توکہا کہ بات وہی ہے کہ جو میں کہ چکا ہوں ۔ جو مناسب جا نو وہ کرو۔ شیخ نے گھر پہنچتے ہی قتل کا حکم دے دیا۔
جب یہ خبر اکبر کو پہنچی تو بہت خفا ہوا۔ اندر سے رانیوں نے اور باہر سے راجا مصاحبوں نے کہنا شرور کیا کہ ان ملانوں کو حضور نے اتنا سر پر چڑھایا ہے کہ اب آپ کی خوشی کابھی خیال نہیں کرتے۔ اور اپنی حکومتو جلال دکھانے کے لئے لوگوں کو بے حکم قتل کر ڈالتے ہیں ۔ ایسی ایسی باتوں سے اس قدرکان بھرے کہ بادشاہ کوتاب نہ رہی اور جو مادہ مدت سے غلیظ ہو رہا تھا۔ یکبارگی پھوٹ بہا۔ رات کو انوپ تلاو کے دربار میں آ کر پھر اس مقدمہ کاحال بیان کیا۔ فتنہ ۱؎ انگیز اکسانے والوں سے اور نو خیز مفتیوں سے مسئلہ کی تحقیق کرتے تھے۔ ایک کہتا تھا۔ بھلا ردود قدح کے جوابو سوال کس نے کئے ہوں گے۔ دوسراکہتا تھا۔ شیخ سے تعجب ہے۔ وہ تو اپنے امام اعظم کی اولادکہتے ہیں ۔ اور ان کا فتوی ہے کہ کفار مطیع اسلام پیغمبر کی شان میں بے ادبی کرے تو عہد شکنی اور ابراء ذمہ نہیں ہوتا۔ فقہ کی کتابوں میں تفصیل سے لکھا ہے۔ شیخ نے اپنے جد کی مخالفت کیوں فرمائی۔
۱؎ ان سے فیضی اور فضل مراد ہوں گے
فاضل بد ایوانی لکھتے ہیں ۔ یکبارگی دور سے مجھ پر نظر پڑی میری طرف متوجہ ہوکر اور نام لے کر آگے بلایا۔ اور کہا کہ آگے آو۔ پوچھا کہ تونے بھی سننا ہے کہ اگر ۹۹ روایتیں مقتضی قتل ہوں ۔ اور ایک رایت موجب رہائی ہو۔ تو مفتی کو چاہیے کہ روایت اخبرکو ترجیح دے۔ میں نے عرض کی۔ حقیقت میں جو حضرت نے فرمایا۔ اسی طرح ہے۔ اور مسئلہ ہے
ان الحدود العنوبات تنذر بالشبہات
اس کے معنی فارسی میں ادا کئے۔ افسوس کے ساتھ پوچھا۔ شیخ کو اس مسئلہ کی خبر نہ تھی۔ کہ اس برہمن بے چارے کو مار ڈالا۔ یہ کیا معاملہ ہے۔ میں نے کہا البتہ شیخ عالم ہے۔ باوجود اس روایت کے جو دیدہو دانستہ قتل کا حکم دیا۔ ظاہر یہی ہے کہ کوئی مصلحت ہو گی۔ فرمایا وہ مصلحت کیا ہے۔ میں نے کہا یہی کہ فتنہ کادروازہ بند ہو۔ اور عوام میں جرات کا مادہ نہ رہے۔ ساتھ شفائے قاضی عیاض کی روایت نظر میں تھی وہ بیان کی بعض خبیثوں نے کہا۔ کہ قاضی ایاز تو مالکی ہے۔ اس کی بات حنچی ملکوں میں سندنہیں ہے۔ بادشاہ نے مجھ سے کہا تم کیاکہتے ہو؟ میں نے کہا اگرچہ مالکی ہے لیکن اگر مفتی محقق سیاست پر نظر کر کے اس کے فتوے پر عمل کرے۔ تو شرعاجائز ہے۔ اس باب میں بہت قیلو قال ہوئی۔ بادشاہ کو لوگ دیکھتے تھے۔ کہ شیر کی طرح موچھیں کھڑی تھیں ۔ اور پیچھے سے مجھے منع کر رہے تھے کہ نہ بولو۔ یکبار بگڑ کر فرمایا۔ کیا نامعقول باتیں کرتے ہو۔ فوراًتسلیم بجا لا کر پیچھے ہٹا اپنی ذیل میں آن کھڑا ہوا۔ اور اس دن سے مجلس مباحثہ اور ایسی جرات سے کنارہ کر کے گوشہ اختیار کیا کبھی کبھی دور سے کورنش کر لیتا تھا۔شیخ عبدلنبی کا کام روز بروز تنزل پانے لگا۔ اور آہستہ آہستہ کدورت بڑھتی گئی۔ دل پھرتا گیا۔ اور وں کو ترجیح ہونے لگی۔اور نئے پرائے اختیار ہاتھ سے نکلنے لگے۔ دربار میں بالکل جانا چھوڑ دیا۔ شیخ مبارک بھی تاک میں لگے ہی رہتے تھے۔ انہی دنوں میں کسی مبارکباد کے لئے آگرہ سے فتح پور میں پہنچے۔ ملازمت کے وقت بادشاہ نے یہ سارا ماجرا سنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود مجتہد اور اپنے زمانہ کے امام ہیں ۔ شرعی اور ملکی احکام کے اجرا میں ان کی ضرورت کیا ہے۔ کہ سوا شہرت بے اصل کے علم سے کچھ بہرہ نہیں رکھتے۔ بادشاہ نے کہا۔ جب تم ہمارے استاد ہو۔ اور سبق تم سے پڑھا ہو۔ تو ان ملا نوں کی منت سے مخلصی کیوں نہیں دیتے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اسی بنیاد پر محضر اجتہاد تیار ہوا۔ کہ جس کی تفصیل شیخ مبارک کے حال میں نقل کی گئی ہے۔
شیخ صدر اپنی مسجد میں بیٹھے۔ اور بادشاہ اور اہل دربار کو بے دینی اور بد مذہبی سے بدنام کرنے لگے مخدوم الملک سے ان کی بگڑی ہوئی تھی۔ برا وقت دیکھا۔ تو دونوں ہمددر مل گئے۔ ہر شخص سے کہتے تھے۔ کہ جبرا مہریں کروائیں ۔ ورنہ یہ امامت کیا ہے اور عدالت کیا ہے۔ آخر مخدوم الملک کے ساتھ ہی انہیں بھی حج کو روانہ کیا۔ اور حکم دیا کہ وہیں عبادت الہی میں مصروف رہیں ۔ بے حکم نہ آئیں ۔ بیگمات نے سفارش اور شفاعت کی مگر قبول نہ ہوئی۔ کیونکہ روز نئی شکایتیں پہنچتی تھیں ۔ اور ان سے بغاوت کے خطر پیدا ہوتے تھے۔ شیخ نے آخر حق رفاقت ادا کیا کہ ٹھکانے لگا دیا؎
یہ سمجھ عشق کے دریا کے تلاطم کا سلوک
کہ کنارے تو تجھے گورکے پہنچاتا ہے
لیکن اب بھی ظاہری عزت کو قائم رکھا۔ چنانچہ ایک فرمان شرفائے مکی کے نام لکھا۔ اور اکثر تحائف ہندوستان کے اور بہت سازر نقد روانہ کیا کہ شرفائے موصوف اشخاص کو دیں ۔ یہ وہاں پہنچے۔ تو نئی دنیا نظر آئی۔ ان کے فضلو کرامت کو مکہ اور مدینہ میں کیا وزن ہو سکتا تھا۔ ان کے علمو فضل کو علمائے عرب کب خاطر میں لاتے تھے۔ اور خاطر میں کیا لاتے مسائل علمی تو بالاے طاق بڈھے بے چاروں کے منہ سے ان کے سامنے پوری بات نہ نکلتی تھی۔ ساتھ اس کے جب ہندوستان کے جاہو جلال اور حکومتوں کے مزے یاد آتے ہوں گے۔ تو چھاتی پر سانپ لوٹ جاتے ہوں گے۔ اور کچھ بس نہ چلتا تھا۔ اکبر اور اس کے خیر خواہوں کو اس طرح بدنام کرتے تھے۔ کہ ادھر روم ادھر بخارا تک آواز پہنچتی تھی۔
۹۸۹ ھ میں پھر بادشاہ نے اہل حج کا قافلہ روانہ کیا۔ بادشاہی میر حاج ساتھ گیا۔ شرفائے مکی کے نام لکھا اور اس میں یہ بھی درج کیا۔ کہ ہم نے شیخ عبدالنبی اور مخدوم الملک کے ہاتھ زر نقد اور اکثر تحائف ہندوستان کے روانہ کئے تھے۔ ہر فرقہ اور مقام کے لوگوں کے لئے رقمیں تھیں ۔ کہ بموجب فہرست کے دے دینا وہاں بحصہ رسدی ہر شخص کو تقسیم ہو۔ اور فہرست سے الگ بھی کچھ روپیہ دیا تھا۔ کہ بعض بعض اشخاص کو خفیہ طور پر دینا۔ اور اس میں کسی اور کا حق نہیں ۔ یہ خاص انہیں اشخاص کا حصہ ہے۔ اور یہ رقم فہرست میں نہ لکھی تھی۔ شیخ صدر کویہ بھی حکم تھا کہ جو عجیبو نفیس چیزیں ادھر کے ملکوں میں ملیں وہ لے لینا اور اس مد کے لئے جو رقم دی گئی تھی۔ اگر کافینہ ہو۔ تو جو رقم خفیہ دینے کو دی ہے۔ اس میں سے روپیہ لے لینا۔ پس یہ لکھیے۔کہ آپ انہوں نے کتنا روپیہ پہنچایا۔ یہ بھی سنا گیا ہے۔ کہ بعض بدعمل شریروں نے فاضائئل مآب کمالات اکتساب شیخ معین الدین ہاشمی شیرازی کے باب میں حسد وعداوت سے تہمت لگائی ہے اور اس کی ایذاوذہانت کے درپے ہوئے ہیں ۔ اور مشہور کیا ہے کہ فاضل موصوف نے ہمارے نام پر کوئی رسالہ لکھا ہے۔ اس میں بعض باتیں ملت برحق اور شریعت پاک کے مخالف درج کی ہیں نعوذ باللہ من شرور نفسہم۔ اس کی تصنیفات سے کوئی شے۔ کہ خلاف معقولو منقول ہو۔ ہر گز ہر گز سماعت اشرف تک نہیں پہنچتی۔ اور جب سے فاضل مذکور دربار میں پہنچا۔ کوئی امر تقوےو پرہیز گاری اور اطاعت شرع مصطفوی کے سوا نہیں دیکھا گیا۔ ان شریروں بدکاروں حاسدوں شیطانوں کو تنبیہ کرد اور سزاد و۔ اور فاضل مذکور کو ان فتنہ پردازوں اور مفسدوں کے ظلم سے چھراو اور تعجب ان لوگوں سے ہے۔ کہ ایسے طوفان شیطان جنہیں بے عقل بچے بھی یقین نہ کریں ۔ وہ سن کر کس طرح مان گئے۔ اور شیخ معین الدین جیسے شخصک کے درپے آزاد ہو گئے۔ ایسے لوگون کو مقامات متبر کہ سے نکال کر پھر نہ آنے دو۔
قسمت کی گردش دیکھو۔ کہ انہیں بھی مخدوم الملک کے ساتھ ہندوستان کو پھرنا مصلحت معلوم ہوا ؎
اگر اب کے پھرے جیتے وہ کعبے کے سفر سے
توجانو پھرے شیخ جی اللہ کے گھر سے
اے حضرات ، خانہ خدا میں پہنچ لئے۔ جب ایک دفعہ ہندوستان کا منہ کالا کر چکے۔ تو پھر نا کیا تھا۔ مرزا بیدل نے کیا خواب کہا ہے ؎
رفتنو نآمدن بایدزآب آموختن
خانہ ویرانی بہ عالم از حباب آموختن
مگرروئے طمع سیاہ قسمت کا لکھا پورا ہونا تھا۔ وہ کھینچ کر لایا۔ اور خانہ خدا سے اس طرح بھاگے۔ جیسے قیدی کالے پانی سے بھاگتا ہے۔ سبب وہی تھا۔ کہ چند مہینے سے پہلے یہاں ممالک مشرقی میں امرانے بغاوتیں کی تھین۔ انہیں کے سلسلے میں محمد حکیم مرزا کابل سے چڑھ کر پنجاب پرآیا۔ اور لاہور کے میدان میں آن پڑا۔ یہ خبریں وہاں بھی پہنچیں ۔ بڑھاپا تھا۔ مگر بجھے ہوئے زوقو شوق کوئلے پھر چمک اٹھے۔یہ بھی اور مخدوم بھی سمجھے کہ حکیم مرزا ہمایوں کا بیٹا ہے۔ کچھ وہ ہمت کرے گا۔ کچھ ہم دینداری کے زور لگائیں گے۔ اکبر کو بیدین کر کے اکھاڑ پھینکیں گے۔ نوجوان لڑکا بادشاہ ہو گا۔ یہ پرانی بھ پھر ہری ہو جائیں گی۔ اس کی شاہی ہو گی۔ ہماری خدائی ہو گی ؎
دناے فراخ است اے لسپر تو گوشہ ماگوشہ
ہم چوں ملخ از کشت شہ تو خوشہ ماخوشہ
یہاں دربار میں انتظام کی چلتی ہوئی کلیں تیار ہو گئی تھیں ۔ انہیں مہینے بلکہ برس لگے یہاں دنوں کے اندر سب بندوبست ہو گئے۔ ان غریبوں کو ہندوستان کی مٹی کھینچ کر لائی تھی۔ افسوس کہ اخیر وقت میں خراب ہوئے۔ اس وقت کمبایت اتاری کا بندر تھا۔ احمد آباد گجرات میں آئے۔ معلوم ہو اکہ سبحان اللہ وہاں سے لے کر ہندوستان پنجاب کابل تک ایک میدان ہے۔ اور سونے چاندی کا دریا ہے۔ کہ لہراتا ہے یا باغ ہے کہ لہلہاتا ہے۔ مخدوم تووہیں جاں بحق ہوئے ؎
شب فراق میں آخر تڑپ کے مر گئے ہم بھلا ہوا کہ نہ دیکھی سحر جدائی کی
شیخ صدر فتح پور کے دربار میں آ کر حاضر ہوئے۔ یہاں عالم ہی اور تھا۔ پر کہن سال نے جب دیکھا تو عقل حیران اور منہ کھلا رہ گیا۔ کہ الہی یہ وہی ہندوستان ہے۔ یہ وہی دریا ہے جس میں شاہان دین دار کے جلوس تھے۔ اب دوستون جو ایوان سلطنت کو اٹھائے کھڑے ہیں ۔ وہی فضلو فیضی ہیں ۔ مبارک کے بیٹے۔ جو گوشہ مسجد میں بیٹھا۔ طالب علموں کو پڑھاتا تھا۔ سو بھی پکار کر نہیں ۔ چپکے چپکے۔ اے پروردگار تیری شان۔ اے پروردگار تیری قدرت ع
کبھی کے دن ہیں بڑے اور کبھی کی رات بڑی
یہاں بھی پہنچا نے والوں نے خبریں پہنچا دی تھیں ۔ اکبر کی بید ینی اور بد اعتقادی کے باب میں جو جو باتیں ان کی برکت ہے مکہ اور مدینہ میں مشہور ہوئی تھیں ۔ حرف بحرف بلکہ حاشیہ چڑھ کر آئی تھیں ۔ اکبر آگ بگولا ہو رہا تھا۔ جب گفتگو ہوئی تو ادھر کہن سال کی پرانی عادتیں ۔ خدا جانے کیا کہ دیا۔ یہاں اب خدائی کے دعوے شعر
الہی دیکھنے صحبت برار ہوکیوں کر زبان دراز ہوں میں اور بد زباں صیاد
خود بادشاہ نے انہیں کچھ سخت الفاظ کہے (الہی تیری امان) یہ وہی شیخ صدر ہیں ۔جن کے گھر میں خود حصول سعادت کے لئے جاتے تھے۔ جس ہاتھ سے جوتی ان کے سامنے رکھی۔ آج وہی ہاتھ تھا۔ کہ اس عالم کہن سال کے منہ پر زور کا مکا ہو کر پڑا۔ اس وقت اس بے چارے نے اتنا کہا کہ بکارو چرانمنے زنی۔
جب مکہ کو بھیجا تھا تو اہل قافلہ کے خرچ اور وہاں کے علماو شرفا کے لئے ستر ہزار روپیہ بھی دیا تھا۔ ٹورڈرمل کو حکم ہوا۔ کہ حساب سمجھ لو۔ اور تحقیقات کے لئے شیخ ابو الفضل کے سپر دکر دیا۔ دفترخانہ کی کچہری میں جس طرح اور کروڑی قید تھے۔ اسی طرح یہ بھی قید تھے۔ اور وقت پر حاضر ہوتے تھے۔ شان الہی جن مکانوں میں وہ خود دربار کرتے تھے۔ اور امرا اور علما حاضر ہوتے تھے۔ کوئی پوچھتا نہ تھا۔ آج وہاں خود جواب دہی میں گرفتار تھے۔ غرض مدت تک یہی حال تھا۔ اور شیخ ابوالفضل کی حوالات میں تھے۔ ایک دن سنا کہ رات کو گلا گھونٹ کر مر وا ڈالا۱؎۔ اور یہ بھی بادشاہ کا اشارہ لے کر کیا تھا۔ دوسرے دن عصر کا وقت ہو گیا تھا۔ اور مناروں کے میدان میں لاش پڑ یتھی۔ ملا صاحب کس قدر خفا تھے۔ اس مرحوم کا دم نکل گیا اور ان کا غصہ نہ نکل چکا۔ ترحم اور مغفرت تو درکنار فرماتے ہیں ۔
شبے اور راخفہ کر دند وبحقو اصل شد۔ در روز دیگر درمیان منارہا تھا تانماز دیگر افتادہ بودان فی فرلائے
لعبرہ لا ولیالابصار و
شیخ کنبی تاریخ یافتند؎
گرچہ ایشخ کالنبی گفتند کالنبی نیست شیخ ماکنبی ست
یہ شعر اکثر اشخاص ان کی شان میں پڑھا کرتے تھے۔ (کتب۔ بھنگ) اور (بحق واصل شد) کے لفظ کو دیکھو اس میں کیا کام کر گئے۔ چاہو یہ سمجھ لو۔ کہ ذات حق کے ساتھ وصل ہو گئے۔ چاہو یہ کہو کہ امر حق کوپہنچ گئے۔
………………
۱؎ معتمد خاں نے اقبال نامہ میں صاف لکھ دیا ہے۔ کہ ابوافضل نے بادشاہ کے اشارہ سے مروا ڈالا۔
شیخ مبارک اللہ
عرف شیخ مبارک
زمانے میں دستور ہے کہ بیٹے کا پتا باپ کے نام سے روشن ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ بڑا مبارک باپ جو خود کمال سے صاحب برکت ہو۔ اور بیٹوں کی ناموری اس کے نام کو زیادہ تر روشن کرے۔ یعنی کہا جائے کہ یہ وہی شیخ مبارک ہے۔ جو فیضی اور ابوالفضل کا باپت تھا۔ وہ علوم عقلی میں حکیم الہی ور علوم نقلی میں صاحب اجتہاد تھا۔ اور شیخ اس کا خاندانی لقب تھا۔ وہ نام کا مبارک تھامگر مقدر ایسا منحوس لایا تھا۔ کہ اہل حسد کی عداوت سے دو ثلث اپنی زندگی کے یعنی ۶۳ برس اس مصیبت میں کاٹے کہ خدا دشمن کوبھی نصیب نہ کرے۔ حریف ہمیشہ فوجیں باندھ باندھ کر اس پر حملے کرتے رہے۔ اور وہ ہمت کا پورا۔ تسبیح ہاتھ میں عصا آگے رکھے بیٹھا تھا سبق پڑھاتا تھا یاکتاب دیکھتا تھا۔ اور کہتا تھا۔ دیکھیں تمہارے حملے ہارتے ہیں کہ ہمارا تحمل۔ باوجود فضائلو کمالات کے جب اس کی مصیبت دیکھی جاتی ہے۔ اور بعد اس کے بیٹوں کی قابلیت واقبال کے ساتھ اس جاہ جلال پر نظر کی جاتی ہے توایک داستان قابل عبرت معلوم ہوتی ہے۔
مختلف نوشتوں اور کتابوں سے ان کے نہایت جزوی جزوی حالات معلوم ہوئے۔ میں بھی جہاں تک ممکن ہو گا۔ چھوٹے سے چھوٹا نکتہ نہ چھوڑونگا۔ اور اہل نظر کو دکھاونگا۔ کہ ان باکمالوں کی کوئی بات ایسی نہیں ۔ ہوغورکے قابل نہ ہو۔چاہا تھا کہ اس مقام پر ان کے نسب نامہ کو قلم انداز کر دوں مگران جپتوں اور ستاروں میں بھی ایسے پیچیدہ راز نظر آتے ہیں ۔ جنہین کھولے بغیر آگے نہیں چلا جاتا۔ ناظرین عنقریب معلوم کریں گے کہ ان کے کمال نے زمانے کو کس قدر ان کی مخالفت پر مسلح کیا تھا۔ زیادہ تر دشمن ان کے ہم پیشہ بھائی یعنی علما وفضلات تھے۔بقانی خاں لکھتے ہیں کہ لوگوں کو ان کے نسب میں کچھ طعن تھا۔ چنانچہ بیٹوں کے ایک خط کے جواب میں شیخ مبارک نے دشمنوں کی تہمت کو دھویا ہے۔ اور انہیں تسلی دی ہے۔ بیٹوں کا خط نہیں آیا۔
خط شیخ مبارک بنام ابوالفضضلو فیضی
بابائے من۔ از فضلائے ایں عہد کہ ہمہ جو فروشو گندم نما اندودیں رابد ینا فروختہ تہمت آں برمابستہ اند از گفتہ حرف آنہا بباید رنجید۔ واز انکہ از طرف بجابت ما گفتگو وارند۔ دل پر تشویش نباید نمود۔ درایامے کہ والد من تفویضو دیعت حیات نمود۔ من سجد تمیز نہ رسیدہ بودم۔ والدہ من مراد رسایہ عواطف یکے از سادات دوے الاحترام درکمال عسرت پرورش مے داد۔ اور تربیت من از طرف درس علمیو دیگر تادیب کمال سعی بکار مے برداز ازانکہ مراحسب فرمودہ بزرگے موسوم بہ مبارک ساختہ بود۔ روزے یکے از ہمسایہ ہائے حسد پیشہ آں سید والا نثراد کہ غمخواریو تیماداری مابیکساں می نمود رابکلمات درشت رنجا نیدہ مرابعد نجابت مطعن نمود۔ والدہ ام گریہ کناں نزدآں سید والا مقام کہ از نسبو حسب پدرم اطلاع داشت۔ رفتہ نالش تعذی او نمود۔ وآں سید اور راز جرد توبیخ تمام نمود۔ الحال الحمداللہ کہ حق سبحانہو تعالیٰ ماوشمارا ازفضل بے پایان خویش ورسایہ لطفو کرم بادشاہ عادل باذل فخر زمینو زمن بدیں رتبہو پایہ رساندہ کہ فضلائے عصر از راہ ہم چشمی حسدے دارند ورشک مے برند۔ الے آخرہ۔
اس خط کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ انہیں لونڈی بچہ یا غلام بچہ کہتے ہوں گے۔ کیونکہ مبارک اکثر غلاموں کا نام ہوتا ہے۔ ابوالفضل نے اکبر نامہ کے خاتمے میں اپنا نسب نامہ اس طوالت سے لکھا ہے۔ کہ میں حیران تھا۔ اس طول کا سبب کیا ہو گا۔ جب یہ رقعہ نظر سے گذرا توسمجھا کہ وہ دل کا بخار بے اس تفصیل کے نہیں نکل سکتا تھا۔
خلاصہ تحریر ابوالفضل آئین اکبری کے خاتمے میں
اگرچہ خاندان کی نسب سرائی کرنی ایسی ہے۔ جیسے کوئی کمال درجہ کا مفلس بزرگوں کی ہڈیاں لے کر سوداگری کرے۔ یا نادانی کی جنس کو بازار میں ڈالے۔ اپنے عیب کو نہ دیکھے اور غیروں کے ہنر پر آپ فخر کرے دل نہ چاہتا تھا کہ کچھ لکھوں اور بے حاصل افسانہ سناؤں ۔ دنیا میں اس سلسلے کا پابند کسی منزل کونہیں پہنچتا۔ اور صورت کے چشمے سے معنی کا باغ ہرا نہیں ہوتا؎
چونا داناں نہ دربند پدر باش چو دود از روشنی نبو دنشاں مند
پدر بگذارو فرزند ہنر باش چہ حاصل زانکہ آتش راست فرزند
زمانے کے محاورے میں نسب۔ تخمہ۔ نژاد۔ ذات وغیرہ اسی کو کہتے ہیں ۔ اور اسے بلند اور پست درجوں میں پابند کرتے ہیں ۔ ہشیار دل آگاہ جانتا ہے کہ ان درجوں کے معنے یہ ہیں ۔ کہ باپ داد کا سلسلہ جو برابر چلاآتا ہے۔ گویا اس لڑی کے دانوں میں سے ایک کولے لیا۔ اور جو ان میں ظاہری امارت یا حقیقت شناسی میں پڑا ہوا۔ اور کسی نام یا لقب یا سکونت کے سبب سے مشہور ہو گیا۔ اسکو باپ دادا کہ کر فخر کرنے لگے۔ عام لوگ سبکو آدم صفی اللہ کی اولاد کہتے ہیں سمجھ والے لوگ ان قصہ خوانوں کی باتوں پر دل لگا کر اور خیال نہیں کرتے۔ اور فاصلے کی دوری دیکھ کر بیچ کی فصلوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ جو بیدار دل سعادت کو چن لیتے ہیں ۔ وہ ان کہانیوں کو خوب راحت کا سامان کیوں سمجھیں ۔ اور ان کمالوں پر تکیہ کر کے تلاش حقیقت سے کیوں بازار یں ؎
بندہ عشق شدی ترک نسب کن جامی
کاندریں راہ فلاں چیزے نیست
قسمت کا لکھا کہ مجھے ایسے ہی صورت پرستوں اور رسم کے بندوں میں ڈال دیا۔ اور ایسے گروہ میں ملا دیاجو کہ خاندان کے فخر کوکمال سے بہتر سمجھے ہیں ۔ناچار کچھ وہ بھی لکھ دیتا ہوں ۔ اور ویسے لوگوں کے لئے سبھی دستر خوان لگا دیتا ہوں ۔ بزرگان کرام کا شمار ایک لمبی کہانی ہے۔ مگر زندگی کے دم بڑی قیمتی ہیں ۔ ان نالائق باتوں کے عوض میں انہین کیونکر بیچوں ۔ خیر یہی سمجھ لو۔ کچھ ان میں سے علوم رسمی میں ۔ کچھ لباس امیری میں ۔کچھ دنیاداری میں ۔ کچھ خلوت اور گوشہ نشینی میں زندگی بسر کر گئے۔ مدت تک یمن کی زمین ان بیدار دلوں کا وطن تھا۔ شیخ موسیٰ پانچویں پشت میں میرے دادا تھے۔ انہیں ابتدائے حال میں خلق سے وحشت ہوئی۔ گھر اور گھرانے کو چھوڑ کر غربت اختیار کی۔ علم وفضل کو رفاقت میں لیا اور معمورہ جہاں کو عبرت کے قدموں سے طے کیا۔ نویں صدی میں علاقہ سندھ قصبہ ریل میں پہنچ کر گوشہ نشین ہوئے۔ اور خدا پرستان حقیقت کیش سے دوستی کا پیوند کر کے خانہ داری اختیار کی۔ اریل ایک دلچسپ آبادی علاقہ سیوستان میں ہے۔ شیخ موسے اگرچہ جنگل سے شہر میں آئے۔ مگردنیا کے تعلقوں میں پابند نہ ہوئے۔ آگاہی کا سجادہ تھا۔ اور بے بدل زندگی کو نقش بو قلموں کی اصلاح میں صرف کرتے تھے۔ بیٹے پوتے ہوئے۔ وہ بھی انہیں عمل درآمد کو آئین سمجھتے تھے۔ دسویں صدی کے شروع میں شیخ خضر کو آرزو ہوئی کہ ہند کے اولیاء کو بھی دیکھیں ۔ اور دریائے عرب کی سیر کر کے اپنے بزرگوں کی نسل سے ملاقات کریں ۔ بہت سے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ہند میں آئے۔ ناگور ۱؎ میں پہنچے (یہاں کئی بزرگوں کا نام لکھ کر کہتے ہیں ) ان سے صورتو معنی کافیض پایا۔ اور انہی بزرگوں کے ایما سے مسافرت کے ارادہ کو سکونت سے بدل کر لوگوں کی ہدایت میں مصروف ہوئے۔ پہلے کئی بچے مر گئے تھے۔ ۹۱۱ ھ میں شیخ مبارک نے ملک معنی سے آ کر عالم وجود میں ہستی کی چادر کندھے پر ڈال۔ اس لئے مبارک اللہ نام رکھا۔ کہ اللہ مبارک کرے۔ چاربرس کی عمر تھی کہ بزرگوں کی قوت تاثیر سے عقلو آگاہی کی طاقت روز بروز بڑھنے لگی۔ ۹ برس کی عمر میں سرمایہ کمال بہم پہنچایا۔ ۱۴ برس کی عمر میں علوم رسمی حاصل کر لئے۔ اور ہر ایک علم میں ایک ایک متن یاد کر لیا۔اگرچہ عنایت ایزدی ان کی قافلہ سالار تھی۔ بہت بزرگوں کی خدمت میں آمد ورفت رکھتے تھے۔ مگر شیخ عطن کے پاس زیادہ تررہتے تھے۔ اور ان کی تعلیم سے دل کی پیاس آور زیادہ ہوتی تھی۔
شیخ عطن ترک نزاد تھے۔ ۱۲۰ برس کی عمر پائی۔ سکندر لودھی کے زمانہ میں ناگور کو وطن اختیار کیا اور شیخ سالار ناگوری سے خدا شناسی کی آنکھیں روشن کیں ۔ ایران توران اور دور دور کے ملکوں سے عقلو آگاہی کا سرمایہ لائے تھے۔
۱؎ ناگور اجمیر کے شمال مغرب میں ہے۔
اس عرصہ میں شیخ خضر کو پھر سندھ کا خیال ہوا۔ کہ چند رشتہ دار وہاں ہیں انہیں جاکر لے آئیں ۔ لیکن یہ سفر انہیں آخرت کا سفر ہوا۔ یہاں ناگور میں بڑا قحط پڑا اور ساتھ ہی وبا آئی۔ کہ آدمی آدمی کو نہ پہنچا نتا تھا۔ لوگ گھر چھوڑ چھوڑ کر بھاگ آئے۔ اس آفت میں شیخ مبارک اور ان کی والدہ رہ گئی۔ باقی سب مر گئے۔ شیخ مبارک کے دل میں تحصیل علم اور جہاں گردی کا شوق جوش ما رہا تھا۔ مگر والدہ اجازت نہ دیتی تھی۔ اور خود سری طبیعت میں نہ تھی۔ وہیں اصلاح طبیعت میں مصروف رہے۔ اور تحصیل علوم اور کسب فنون نہایت کاوش اور کاہش سے کرتے رہے۔ فن تاریخ اور عام حوالات سے ایسی آگاہی حاصل کی۔ جس کی بدولت عالم میں مشہور ہو گئے۔ چند روز کے بعد خواجہ عبداللہ احرار کی خدمت میں پہنچے۔ کہ وہ ان دنوں نوشداراے حقیقت کی جستجو میں سیاحی کرتے ہندوستان میں آنکلے تھے۔ ان سے تلاش الہی کا رستہ معلوم کیا۔ اور بہت سے فیض معنی حاصل کئے۔
نوٹ:خواجہ احرار نے ۱۲۰ برس کی عمر پائی۔ بڑی بڑی سیاحیاں کیں ۔ اور ۴۰ برس ختاد ختن کے ملکوں میں بسر کئے۔ وہ شیخ مبارک پر نہایت شفقت کرتے تھے۔ چنانچہ ان کی تصنیفاتو ملفو ظات میں جہاں درویشے پر سید دور ویشے گفت آتا ہے۔ اس سے شیخ مبارک ہی مراد ہیں ۔ خواجہ احرار ۲۰ فروری ۱۴۹۰ ء کو سمر قند میں فوت ہوئے۔ احکانام حضرت اہل اللہ میں خواجہ خواجگان مشہور ہے۔
اس عرصے میں والدہ کا انتقال ہو گیا۔ دل کی وحشت دوبالا ہوئی دریائے اسود کا رخ کیا۔ ارادہ تھا۔ کہ کرہ زمین کا دورہ کریں ۔ اور فرقہ فرقہ اشخاص سے ملاقات کر کے فیض کمال حاصل کریں ۔ احمد آباد گجرات میں پہنچے۔ وہ شہر اپنی شہرت کے بموجب اہل کمال کی جمعیت سے آراستہ تھا۔ اور ہر طرح کی تکمیل کا سامان موجود تھا۔ یہ بھی مشہور تھا کہ سید احمد گیسو دراز کی درگاہ سے فیض برکت کے چشمے بہتے ہیں ۔ اور وہ ان کے ہم وطن بھی تھے۔ غرض یہاں سفر کی خورجین کندھے سے ڈال دی۔ علماو فضلا سے ملاقات ہوئی تحصیل میں تدریس کا سلسلہ جاری ہوا۔ چاروں اماموں کی کتابیں اصولاو فروعا حاصل کیں اور ایسی کوششیں کیں ۔ کہ ہر ایک میں اجتہاد کا مرتبہ پیدا ہو گیا۔ اگرچہ اپنے بزرگوں کی پیروی کر کے حنفی طریقہ رکھا۔ مگرعمل میں ہمیشہ انتہائی درجہ کی احتیاط کرتے رہے۔ بڑ اخیال اس بات کا تھا کہ جو کچھ نفس سرکش کو مشکل معلوم ہو وہی ہو۔ اسی عرصے میں علم ظاہری سے علم معنوی کی طر ف گذر ہوا۔ بہت سی کتابیں تصوف اور علم اشراق کو دیکھیں ۔ بہتیری تصنیفیں منطق اور الہیات کی پڑھیں ۔ خصوصا حقایق شیخ محی الدین عربی اور شیخ ابن فارض اور شیخ صدر الدین قونوی اور بہت سے اہل حال اور اہل قال کی تصنیفات نظر سے گذریں ۔ نئے نئے نکتے حل ہوئے اور عجب عجب پردے دل پر سے الٹے۔
پروردگار کی بڑی نعمتوں سے ایک نعمت یہ ملی کہ خطیب ابولفضل گا زرونی کی ملازمت حاصل ہوئی۔ انہوں نے قدر دانی اور آدم شناسی کی آنکھوں سے دیکھا۔ اور بیٹا کولیا۔ بہت سا معقولات کا سرمایہ دیا۔ اور ہزاروں باریکیاں ۔ تجرید شفا۔ اشارات۔ تذکرہ ار محبطی کی کھولیں ۔ اس صحبت میں حکمت کے بستان سرائے اور ہی طراوت دکھائی۔ اور بنیشو بصیرت کا چشمہ رواں ہو گیا۔ خطیب دانشمند کو شاہان گجرات کی کششو کوشش نے شیرازے کھینچا تھا۔ چنانچہ انہی کی برکت نے اس ملک میں علمو حکمت کا خزانہ نہ کھولا۔ اور دانشو دانائی کو نئی روشنی دی۔ انہوں نے انبوہ زمانے کے دانشوروں کو دیکھا تھا۔ اور ان سے بہت کچھ پایا تھا۔ مگرعلوم حقیقی وفنون عقلی میں مولانا جلال الدین دوانی کے شاگرد تھے۔
شیخ مبارک نے وہاں اور عالموں اور خدا رسیدہ بزرگوں کی خدمت سے بھی سعادتوں کے خزانے بھرے۔ اور تصوف کے کئی سلسلوں کی سند لی۔ شیخ عمر ٹھٹوی کی خدمت سے بڑا نور حاصل کیا۔ اور سلسلہ کبرویہ کا چراغ روشن ہوا۔ شیخ یوسف مجذوب ایک مست آگاہ دلو لی کامل تھے۔ ان کی خدمت میں جانے لگے۔ اور خیال اس بات پر جما کہ علمی معلومات کو دل سے دھو کر علوم حقیقی کا خیال باندھیں اور دریائے شور کا سفر کریں ۔شیخ موصوف نے فرمایا کہ دریا کے سفر کا دروازہ تمہارے لئے بند ہوا ہے۔آگرہ میں جا کر بیٹھو۔ اور وہاں مقصد نہ حاصل ہو تو ایرانو توران کا سفر کرو۔ جہاں حکم ہو وہاں بیٹھ جاو اور اپنی حالت پر علوم رسمی کی چادر کا پردہ کر لو۔ کہ تنگ ظرفوں کے دل حقائق معنوی کی برداشت نہیں رکھتے۔
۶ محرم ۹۵۰ ھ کو آگرہ میں آ کر اترے کہ قسمت کی چڑھائی کی پہلی منزل تھی۔ شیخ علا والدین مجذوب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے فرمایا کہ اس شہر اقبال میں بیٹھو۔ اور سفر کا خاتمہ کرو۔ ایسی بشارتیں دیں کہ وہاں سے قدم اٹھا نا مناسب نہ سمجھا۔چنانچہ شہر کے مقابل دریائے جمنا کے اس پار کنارہ پر چار ۱؎باغ کی بستی تھی۔ وہاں میر رفیع الدین صفوی چشتی ۱؎ انجوی کے ہمسائے میں اترے۔ اور ایک قریشی گھرانے میں کہ علم وعمل سے آراستہ تھا۔ شادی کہ۔ سید موصوف محلہ کے رئیس تھے۔ ان کے رہنے غنیمت سمجھے۔ آشنائی ہوئی تھی۔ دوستی ہو گئی۔ گرم جوشی اور شگفتگی سے ربطہ ہو گیا۔ وہ صاحب دولت اور صاحب دستگاہ تھے۔ انہوں نے اپنے رنگ میں ملانا چاہا۔ مگر انہوں نے نہ مانا۔ اور توکل کے آستانہ کو چھوڑنا گوارا نہ کیا۔اندر حق شناسی کے شغل تھے۔ باہر درسو تدریس۔
جب ۹۵۴ ھ میں سے موصوف کا انتقال ہو گیا۔ تو شیخ مبارک نے پھر گوشہ عزلت سنبھالا۔ براشغل کوشش کایہی تھا کہ باطن کو دھوتے رہتے تھے۔ اور ظاہر کو پاک رکھتے تھے۔ روئے نیاز کا رساز حقیقی کی طرف کیا۔
۱؎ پہلے اسے چار باغ کہتے تھے۔ پھر ہشت بہشت ہوا۔ بابر نے نئی بنیاد ڈال کر افشاں کہلوایا۔ اب رام باغ کہلاتا ہے ۲؎ انجو شیراز میں واقع ہے ۱۲
اور علوم وفنون کے درس میں دل بہلانے لگے۔ اور وں کی گفتگووں کو اپنے حال کا پردہ کر لیا۔ خواہش کی زبان کاٹ ڈالی۔ معتقدوں میں سے کوئی با احتیاط آدمی اخلاص سے نذر لاتا۔ توضرورت کے قابل لے لیتے۔ باقی لوگوں سے معذرت کر کے پھیر دیتے اور ہمت کے ہاتھ سے آلودہ نہ کرتے۔ ۹۵۴ ھ ۱۵۴۷ ھ ۲۳ برس کی عمر میں فیضی اور ۹۵۸ ھ ۱۵۵۱ ء ۴۷ برس کی عمر میں ابوالفضل یہیں پیدا ہوئے۔
چند روز میں چھوٹے سے لے کر بڑے تک اسی چشمے پر آنے لگے۔ اور داناؤں اور دانشوروں کا گھاٹ ہو گیا۔ بعضے حسد کے مارے سازشیں کرنے لگے۔ بعضے محبت سے ملے اور رفیق خلوت ہو گئے۔ شیخ مبارک کونہ اس کا رنج تھا۔ نہ اس کی خوشی تھی۔ شیر شاہ اور سلیم شاہ نے اور بعض اور لوگوں نے چاہا۔ کہ یہ خزانہ شاہی سے کچھ لیں ۔ اور جاگیر مقرر ہو جائے۔ ہمت بلند تھی۔ نظر نہ جھکی۔ اس سے ترقی کارتبہ اور بڑھا۔ پرہیز گاری اور احتیاط کا یہ عالم کہ بازار میں کہیں گاناہوتا۔ تو قدم اٹھا کر جلد نکل جاتے۔ چلتے تو دامن اور پانجامہ اونچاکر کے چلتے تھے۔ کہ نجس نہ ہو جائے۔ کوئی محفل میں نیچا پاجامہ پہن کر آتا تو جتنا زیادہ ہوتا پھروا ڈالتے۔ لال کپڑا پہنے دیکھتے تو اتروا ڈالتے۔ ظاہر پرست اور ابو لہوس تے اور گھبراتے۔ انہیں مباحثوں کے جھگڑے اور دکانداری کی بھیڑ بھاڑ بڑھائی منظور نہ تھی۔ ہاں حق کے اظہار ار بدکاروں کی ملامت میں ذرا تخفیف نہ کرتے تھے۔ جو بدکتے انہیں پر چاتے نہ تھے۔
چند عالم اس عہد کے خصوصا جوکہ فضیلت اور پارسائی کے دعووں سے سلطنت میں دخیل تھے وہ شیخ مبارک سے سخت عداوت رکھتے تھے مخدوم الملک ملا عبداللہ سلطانپوری ہمایوں ۔ شیر شاہ سلیم شاہ کے درباروں میں شریعت کے مالک بنے ہوئے تھے۔ شیخ عبدالنبی مشایخ واجب التعظیم میں سے تھے ان کے کلاموں کی لوگوں کے دلونمیں تاثیر تھی۔ کیونکہ درباری زورکے ساتھ اپنے درسو تدریس مسجدوں کی امامت۔ خانقاہوں کی نشست اور مجلسوں کے وعظوں سے دلوں کو دبوچ رکھا تھا۔چاہتے تواحکام سلطنت پر مخالفت شرع کا فتوی لگا کر خاصو عام میں ولولہ کو ڈال دیتے تھے۔ ان کی معرفت اکثر مقاصد بادشاہی رعایا سے آسان نکل آتے تھے۔ ان مصلحتوں پر نظر کر کے بادشاہ وقت بھی ان کی خاطر داری کیا کرتے تھے۔چنانچہ فیصلہ مقدمات سے بڑ ھ کر احکام سلطنت تک انہی کے فتووں پر منحصر تھے۔ جب یہ لوگ بادشاہوں کی محفل سے اٹھتے تھے۔ تو بڑ ے بڑے ارکان سلطنت اور اکثر خود بادشاہ لب فرش تک پہنچانے آتے تھے۔ بعض موقع پر خود بادشاہ ان کے سامنے جوتیاں سیدھی کر کے رکھ دیتے تھے۔
شیخ مبارک کیا معلومات کتابی۔ کیا تحریرو تقریر ہیں ۔ ان لوگوں کے بس کا نہ تھا۔ ایسے عالم کے خیالات کوبھی سمجھ لو کہ کیسے ہوں گے۔ وہ ضرور ان بزرگوں کو خاطر میں نہ لاتا ہو گا۔ مولوی نے دستر خوانوں کی مکھیاں ہوتے ہیں عام علما بیان مسائل اور فتاووں میں ملانے مخدوم اور شیخ صدر کا منہ دیکھتے ہوں گے۔شیخ مبارک پر وا بھی نہ کرتا ہو گا۔ اور سچ بھی ہے جس کا علمو عمل ہر وقت حق پرستوں کا دائرہ رکھتا ہو۔ اور خود دنیا کی دولت اور جاہ ومنصب کی ہوس نہ رکھتا ہو اسے کیا ضرورت ہے۔ کہ جس گردن کو خدا نے سیدھا پیدا کیا۔ اسے اور وں کے سامنے جھکائے۔ اور وہ رائے جسے قدرت سے آزادی کی سند ملی ہے۔ اسے دنیا کے لالچ کے لئے نا اہلوں کے ہاتھ بیچ ڈالے۔
جب کسی غریب ملا یا مشا یخ پر مخدوم یا صدر کوئی سختہ گرفت کرتے تو وہ بے چارا شیخ کے پاس آتا تھا۔ شیخ کی شوخ طبیعت کو یہ شوق تھا۔ مسجد ہی میں بیٹھے بیٹھے ایک نکتہ ایسا بتا دیتے تھے کہ جب وہ جاکر جواب پیش کرتا تھا۔ توحریف کبھی فقہ کی بغل جھانکتے تھے۔ کسی حدیث کا پہلو ٹٹولتے تھے مگر جواب نہ پاتے تھے ایسی ایسی باتوں سے رقیب ہمیشہ اس کی تاک میں لگے رہتے تھے۔ اور رنگا رنگ کی تہمتوں سے طوفان اٹھاتے تھے۔ چنانچہ ابتدا میں مہدویت کی تہمت لگائی۔ اصلیتا سکی فقط اتنی تھی۔ کہ شیر شاہ کے عہد میں شیخ علائی مہدوی ایک فاضل تھا۔ وہ جس طرح علم وفضل میں صاحب کمال تھا۔ اسی طرح پرہیز گاری میں حد سے گذرا ہوا تھا۔ اور حدت طبع نے اس کی سحر بیانی کو آتش زبانی کے درجے تک پہنچا دیا تھا۔ یہ نہیں ثابت ہوتا۔ کہ شیخ مبارک اس کے معتقد یا مریدتھے۔ لیکن خواہ اس سبب سے کہ طبیعت بھی سمجنس طبیعت کی عاشق ہوتی ہے۔ اور ہم جنس طبیعتوں میں مقناطیسی کشش ہے۔ خواہ اس سبب سے کہ مخدوم الملک ان کے قدیمی رقیب اس کے دشمن ہو گئے تھے۔ غرض تیز طبع پرہیز گاروں میں محبت اور صحبت کا سلسلہ ضرور تھا۔ اور شیخ مبارک اکثر جلسوں اور معرکوں پر اس کی رفاقت میں شامل ہوتے تھے۔ جو بات اس کی حق ہوتی تھی۔ بے خطر تصدیق کرتے تھے۔ با اقتدار دشمنوں کی مطلق پروانہ کرتے تھے۔ بلکہ جب اپنے جلسوں میں بیٹھتے تو حریفوں پر لطیفوں کے پھول پھینکتے تھے۔ نتیجہ اس کا یہ ہوا۔ کہ شیخ علا ئی بچارے مارے گئے۔ اور شیخ مبارک مفت بدنام ہو گئے۔
پہلے ہمایوں اور پھر شیر شاہو سلیم شاہ کے وقت میں افغانی دورتھا۔ اس میں آئے دن کے تغیرات سے ملک کا حال بھی پریشان تھا۔ اور علمائے مذکور کا زوربھی زیادہ تھا۔ اس لئے شیخ مبارک عقلو دانش کا چراغ گوشہ میں بیٹھ کر روشن کرتے تھے۔ اور حقیقت کے نکتے چپکے چپکے کہتے تھے۔ جب ہمایوں پھر آیا۔ تو شیخ نے بے خطر ہوکر مدرسے کو رونق دی۔ اس کے ساتھ ایرانو ترکستان کے داناو دانش پسند لوگ آئے ان سے علوم کا زیادہ چرچاپھیلا۔ ان کا مدرسہ بھی چمکا۔ اسی عرصے میں زمانے کی نظر لگی۔ ہمایوں مرگیا۔ ہیموں نے بغاوت کی۔ علمی صحبتوں کی رونق جاتی رہی۔ بہت لوگ گھروں میں بیٹھ گئے۔ کچھ شہر چھوڑ کر باہر نکل گئے۔ شیخ کو اس قدر شہرت حاصل ہو گئی تھی۔ کہ ہیمو نے بھی بعض صلاح مشوروں میں ان سے پیغام سلام کئے بلکہ شیخ کی سفارش پر اکثر اشخاص کی جاں بخشی اور مخلصی بھی کر دی۔ مگریہ اس سے پرچے نہیں ۔ ساتھ ہی قحط پرا کہ تباہی عام خلعت پرعموماًاور خاص لوگوں کے لئے خصوصا ارزاں ہو گئی۔ گھر اور گھرانے نے فنا ہو گئے ویرانی کا یہ عالم ہوا کہ شہرمیں گنتی کے گھروں کے سوا کچھ نہ رہا۔ شیخ کے گھر میں ان دنوں زنو مرد۔ آدمی تھے لیکن اس بے پروائی سے گزران کرتے تھے کہ کوئی کہتا تھا کیمیا گر ہیں ۔ کوئی جانتا تھا جادوگر ہیں ۔ بعضے دن فقط سیر بھر اناج آتا تھا۔ اسے مٹی کی ہانڈی میں ابالتے تھے۔ وہی آب جوش بانٹ کھاتے تھے۔ اور ایسے آسودہ نظر آتے تھے۔ گویا اس گھر میں روزی کا کچھ خیال ہی نہیں ۔ عبادت کے سوا ذکر نہ تھا۔ اور شغل کتاب کے سوا فکر نہ تھا۔ اس وت فیضی آٹھویں برس میں اور ابولفضل پانچویں برس میں تھے۔ وہ اس عالم میں ایسے خوش رہتے تھے۔ کہ لوگ دنیا کی نعمتیں کھا کر نہ خوش ہوتے ہوں گے اور باپ ان سے زیادہ۔ کیونکہ وہ ہر طرح ان کی خوبیوں کا سرچشمہ تھا۔
جب اکبری دور شروع ہوا۔ ظالم میں امن ہوا۔ شیخ کامدرسہ پھر گرم ہوا۔ اور علوم نقلیو عقلی کی درسو تدریس ایسی چمکی۔ کہ شیخ کے نام پر علم وکمال کے طلب گار ملک ملک سے آنے لگے۔ درباری عالموں کو آتش حسد نے پھر بھڑ کایا۔ پرانے علم فروشوں کو اپنی فکر پڑی اور نوجوان بادشاہ کے کان بھرنے شروع کئے۔
دنیا جہاں احتیاجوں کا مینہ برستا ہے بہت بری جگہ ہے جس وقت کہ شیخ عبدالنبی صدر اہل حاجت کے لئے درگاہ تھا۔ اور ائمہ مساجد اور علماو مشائخ کو جاگیروں کے اسناد ان سے ملتے تھے۔ شیخ مبارک دنیا کے صدموں سے لڑتے لڑتے تھک گیا۔ اس پر عیال کا انبوہ ساتھ ؎
توڑا کمر شاخ کو کثرت نے ثمر کی
دنیا میں گر انبار نے اولاد غضب سے !
گذارہ کارستہ ڈھونڈھنے لگا۔کی کسی طرح دن بسر کرے۔ وہ یہ بھی سمجھا ہو گا۔ کہ ان عالم نمارند فروشوں ہیں ۔میرا سرمایہ سے کم ہے۔ جومیں اپنا حصہ نہ مانگوں کہ میرا حق ہے۔ چنانچہ علم کے لحاظ سے دور نزدیک سمجھ کر شیخ صدر کے پاس گیا۔ پھربھی اپنی آزادی کا پہلو بچایا۔ فیضی کو ساتھ لیتا گیا۔ اور عریضہ میں لکھا کہ سو بیگھہ زمین مدد معاش کے طور پر اس کے نام ہو جائے۔ شیخ صدر خدائی اختیار ونکے صدر نشین تھے۔ وہاں فقط عرضی داخل دفتر نہ ہوئی۔ بلکہ بڑی بے نیازی اور کراہت کے ساتھ جواب ملا کر یہ رافضی مہدوی ہے نکال دو۔ عذاب کے فرشتے دوڑے اور فوراًاٹھادیا۔ اللہ اللہ پیرکہن سال۔ کوہ کمال۔ دریائے دانش دل پر کیا گذری ہو گی۔ آسمان کی طرف دیکھ کر رہ گیا ہو گا اور آنے پر پچتا یا ہو گا۔ مگر زمانے نے کہا ہو گا نہ گھبرانا ہمارا مزاج خود ان معجونوں کی برداشت نہیں رکھتا۔ یہ پرانے برج تمہارے نوجوانوں کی گھڑ دوڑ میں ڈھائے جائیں گے اور جلد ڈھائے جائیں گے۔
علمائے مذکور نے ایک موقع پر چند اہل بدعت تشیع اور بد مذہبی کے جرم میں پکڑے بعض کو قید کیا بعض کوجان سے مار ڈالا۔ ابوالفضل کہتے ہیں بعض بدگو ہرمیرے والد کو شیعہ سمجھ کر برا کہنے لگے اور نہ سمجھے کہ کسی مذہب کے اصولو فروغ کو جاننا اور شے اور ماننا اور شے ہے۔ خاص مقدمہ یہ ہوا۔ کہ ایک سید عراق (ایران) کا رہنے والا ے گانہ زمانہ تھا وہ ایک مسجد میں امام تھا اور علم کے ساتھ عمل کا پابند تھا۔ علمائے وقت اس سے بھی کھٹکتے تھے۔ مگر اکبر کی توجہ ہر بات پرتھی۔ اس لئے کچھ صدمہ نہ پہنچا سکتے تھے۔ ایک دن دربار میں مسئلہ پیش کیا کہ میر کی پیش نمازی درست نہیں ۔ یہ عراقی ہیں ۔ اور حنفی مذہب کی ایک روایت ہے کہ اہل عراق کی گواہی معتبر نہیں ۔ اس سے یہ نتیجہ نکالا ککہ جسکی گواہی معتبر نہیں ۔ اس کی امامت کیوں کر صحیح ہو سکتی ہے۔ امامت کے جانے سے سید کا گذارہ مشکل ہو گیا۔ وہ شیخ سے اتحاد برادرانہ رکھتا تھا۔ ان سے درد بیان کیا۔ انہوں نے بہت سی ہوش افزا تقریریں سنا کر اس کی خا طر جمع کی اور رد جواب پر دلیری دے کر سمجھایا کہ یہ لوگ روایت کے معنے نہیں سمجھتے۔جو سند لائے ہیں ۔ اس میں عراق سے عراق عجم مراد نہیں ۔ عراق حرب مراد ہے۔ امام صاحب (امام ابو حنیفہ ) کے وقت میں عراق عجم کا یہ حال کہاں تھا۔ جواب ہے۔ کتابوں میں فلاں فلاں مقام پر اس کی توضیح ہے۔ اور یہ سمجھنے کہ کسی مقام کے آدمی ہوں ۔ سب یکساں نہیں ہیں ۔ ایک اشرف اشراف ہیَ وہ حکماو علماو سادات ہیں ۔ دوسرے اشراف۔ ان سے امرا اور زمیندار وغیرہ مراد ہیں ۔ تیسرے اوساط۔ ان سے اہل حرفہ اور اہل بازار مراد ہیں ۔ چوتھے ادنے اور پواج کہ وہ ان سے بھی نیچے ہیں ۔ مقدمات میں ہر ایک کے لئے سزا کے بھی چار درجے رکھے ہیں ۔ نیکی بدی کا موقع ہوتو اس آئین کی رعایت کیوں نہ ہو۔ اور بات درست ہے۔ اگر ہم مجرم کو برابر ہی گوشمالی دیں ۔ تو شاہ راہ عدالت سے انحراف ہو۔ یہ سن کر سید خو ش ہو گئے اور تحریر حضور میں گذارنی۔ دشمن دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مگر سمجھ گئے۔ کہ اس آگ کی دیا سلائی کہاں سے آئی۔ اس قسم کی تائیدیں اور امدادیں کئی دفعہ کھلم کھلا بھی ہوئیں ۔ شیخ فضل لکھتے ہیں مسئلہ مذکور جاہلوں میں شورش کا سرمایہ ہو گیا۔ سبحان اللہ گروہا گروہ خلائق کا اتفاق ہے۔ کہ کوئی مذہب ایس نہیں جس مکیں ایک نہ ایک بات کی کسر نہ ہو۔ اور ایسا بھی کوئی مذہب نہیں کہ سر تاپاباطل ہی ہو۔ اس صورت میں اگرایک ماہر شخص اپنے مذہب کے برخلاف کسی غیر مذہب کے مسئلہ کو اچھا کہے تو اس کی باریکی پر غور نہیں کرتے۔ دشمنی پر تیار ہو جاتے ہیں ۔ نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ شیخ مبارک کو مہدویت کے ساتھ تشیع کی بھی تہمت لگ گئی۔
(ملا صاحب لکھتے ہیں ) میں جس زمانہ میں شیخ مبارک سے پڑھتا تھا۔ تو ایک فتوے شیخ کو لکھا ہوا لے کر میاں حاتم سنبھلی کے پاس گیا وہ بھی اس زمانہ میں فاضل مسلم الثبوت تھے۔ اور فقہ میں امام اعظم ثانی کہلاتے تھے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا۔ کہ شیخ کی مولوتے کیسی ہے۔ میں نے ان کی ملائی اور پارسائی اور فقرو مجاہداتو ریاضیات اور امر معروف اور نہی منکر کا حال جو کچھ جانتا تھا۔ بیان کیا۔ کہ شیخ اس زمانہ میں نہایت احتیاط کے ساتھ پابند تھے۔ میاں نے کہا کہ درست ہے۔ میں نے بھی بہت تعریف سنی ہے۔مگر کہتے ہیں ۔ کہ عہدو یہ طریقہ رکھتے ہیں ؟ یہ بات کس طرح ہے ؟میں نے کہا کہ میر سید محمد کی ولایت اور بزرگی تو مانتے ہیں ۔ مگر مہدویت نہیں مانتے۔ میاں نے فرمایا کہ میر کے کمالات میں کسے کام ہے۔
وہاں میر سید محمد میر عدل بھی بیٹھے تھے۔ میری گفتگو سن کر وہ بھی متوجہ ہوئے۔ اور پوچھا کہ انہیں لوگ مہدوی کیوں کہتے ہیں ؟ میں نے کہا کہ نیکی کی تاکید اور برائیوں سے بشدت منع کرتے ہیں ۔ پھر پوچھا میں عبدالحی خراسانی (کہ چند روز صدر بھی کہلاتے تھے ) ایک دن خانخاناں کے سامنے شیخ کی مذمت کر رہے تھے۔ تم جانتے ہو اس کا کیا سبب ہو گا۔ میں نے کہا کہ ہاں ۔ ایک دن شیخ مبارک نے انہیں رقعہ لکھا تھا۔ اس میں بہت باتیں نصیحت کی تھیں ۔ از انجملہ یہ بھی تھا کہ تم مسجد میں نماز با جماعت میں کیوں نہیں شامل ہوتے۔ میاں عبدالحی نے برا مانا۔ اور جماعت کی تاکید سے یہ نتیجہ نکالا۔ کہ مجھے رافضی کہا ہے۔ میر عدل موصوف بولے۔ یہ استدلال تو ایسا ہے۔ کہ کوئی کسی کو کہے کہ تم نماز جماعت نہیں پڑھتے۔ اور جو نماز جماعت نہ پڑھے۔ وہ رافضی ہے۔ تو تم بھی رافضجی ہو۔ اور ظاہر ہے کہ اس شخص کا کبری مسلم نہیں ہے۔ اسی طرح یہ مقدمہ کہ شیخ امر معروف کرتا ہے۔ اور جو امر معروف کرتا ہے۔ وہ مہدوی ہے۔ یہ بھی نامسلم ہے۔ غرض معلوم ہوتا ہے۔ ان کے باب میں اس قسم کے چرچے خاصو عام میں رہتے تھے۔
اہل تجربہ یہ جانتے ہیں ۔ کہ دنیا کے لوگ جب حریف پر غلبہ دشوار دیکھتے ہیں ۔ تو اپنے مدد گاروں اور طرفداروں کی جمعیت بڑھانے کے لئے مخالفت مذہب کا الزام اس کے گلے باندھ دیتے ہیں ۔ کیونکہ عوام الناس اس نام سے بہت جلد جو ش میں آ جاتے ہیں ۔ اور اس بہانہ سے حریف کے خراب کرنے کا مفت کا لشکر ہاتھ آ جاتا ہے۔ پس عجب نہیں ۔ کہ جب علمائے مذکور نے شیخ مبارک کے فضلو کمال کو اپنے بس کا نہ دیکھا تو رنگ رنگ کے پہلووں سے بدنام کیا۔ سلیم شاہ کے عہد میں مہدویوں کی طرف سے بغاوت کا خطر تھا۔ اس وقت مہدویت کی علت لگائی۔ اکبر کے اوائل عہد میں ترکان بخارا کا ہجوم تھا۔ وہ ایرانی مذہب کے سخت دشمن تھے۔ اس کے وقت میں رافضی رافضی کہ کے بدنام کر دیا۔ کہ وار پورا پرے۔ اور اسمیں بھی شک نہیں کہ شیخ مبارک صاحب اجہتاد تھا۔ اور مزاج کا آزاد تھا۔ جس مسئلہ میں اس کی رائے شیعوں کی طرف مائل ہوتی ہو گی۔ صاف بول اٹھتا ہو گا۔
تاریخ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے۔ کہ ہمایوں کے عہدمیں بہت ایرانی ہندوستان میں آ گئے تھے۔ مگر تقیہ کے پردہ میں رہتے تھے۔ مذہب ظاہر نہ کرتے تھے۔ اور اکثر ان میں صاحب اقتدار بھی ہو گئے تھے۔ یہ بھی طبعی امر ہے کہ جب ہمارے دشمن کا کوئی حریف با اقبال پیدا ہوتا ہے۔ تو اسے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ۔ فائدہو بیفائدہ اس سے مل کر دل خو ش ہوتا ہے۔ اور زبان خود بخود اس کی ہمداستانی پر حرکت کرتی ہے۔ ملائے مخدوم اور شیخ صدر کے جو سلوک شیعوں سے تھے۔ وہ ان کے حال میں معلوم ہوں گے۔ شیخ مبارک ضرور شیعوں سے ملتا ہو گا۔ اور گفتگووں میں ان کا ہمداستان ہوتاہو گا۔ ع
شیخ تیری ضد سے چھوڑوں دینو ایماں توسہی
خیر یہ کچھ ایسی ملامت کی بھی بات نہیں ۔ آخر وہ انسان تھا۔ فرشتہ نہ تھا۔
یہ بھی قاعدہ ہے۔ کہ جب انسان اپنے مقابل میں دشمنوں کو نہایت قوی دیکھتا ہے۔ اور ان کی عداوت کے تدارک اپنی طاقت سے باہر پاتا ہے تو ایسے باقتدار لوگوں سے رشتے ملاتا ہے۔ جو دشمنوں سے پھٹے ہوئے ہوں ۔ اور برے وقت میں اس کے کام آئیں ۔ا سکے حریفوں کو دیکھو۔ کیسے زبردست اختیارات رکھتے تھے۔اور انہیں کسی بیدردی سے اس بیچارے کے حق میں خرچ کرتے تھے۔ جو عاملہ سنت جماعت تھے۔ ان سے اس غریب کواصلا توقع نہ تھی۔عزت اور ننگو ناموس کسے عزیزن ہیں جان عزیر کسے بیداری نہیں ۔ وہ اگر غیروں سے نہ ملتا۔ توکیاکرتا۔ اور ان کی اوٹ میں جان نہ بچاتا تو کہاں جاتا۔ میں نے ابوالفضلو فیضی کے حال میں شیعہو سنی کے معاملہ پر صلحو صلاحیت کے چندخیال لکھے ہیں ۔ کہ شاید دونو تلواروں کی تیزیاں کچھ گلاوٹ پرآئیں ۔ لیکن عجیب منحوس ساعت تھی۔ جس وقت شیعہو سنی کا فساد پڑا تھا۔ ۱۳ سو برس گذرے۔ اور طرفین نے ہزاروں صدمے اٹھائے۔ اور اہل صلاحیت نے بھی بہتیر ہی زور لگائے۔ مگر دونوں میں سے ایک بھی رستہ پر نہ آیا۔
خلاصہ تحریر ابوالفضل اہل حسد ہر وقت جوش میں ابلتے پھرتے۔اور فساد کے چھتوں پر فتنہ کی بھڑیں آندی رہتی تھیں ۔ لیکن جب اکبری سلطنت کے نور پھیلنے لگے۔ تو ۹۶۷ ھ میں شیخ مبارک کے مدرسہ پر دانش وداد کا علم بلند ہوا۔ بزرگان روزگار نے شاگردی میں قدم جمائے۔ رجوع خلائق کے ہنگامے گرم ہوئے۔ اہل حسد گھبرائے کہ اگرنمونہ ان اوصاف کا شاہ جوہر طلب تک پہنچا۔ دلنشیں ہو گیا۔ تو ہمارے پرانے اعتباروں کی کب آبرو رہیگی اور انجام اس کا کس رسوائی تک پہنچے گا۔ چنانچہ شیخ اپنے بڑھاپے اور علمو فضل کے سرور میں اور بیٹے جو ش علمو جوانی کے نشے میں بیخبر بیٹھے تھے۔ کہ دشمنوں نے ایک سازش کی۔ا ور اس کے سبب سے شیخ کو ایسی خطرناک مصیبتیں اٹھائی پڑیں ۔ کہ دل امان امان کرتا ہے۔ شیخ ابو الفضل نے کچھ تفصیل خود اکبر نامہ کے خاتمہ میں لکھی ہے۔ جس عبارت میں اس جاہ وبیان نے افسونگری کی ہے۔
اس کا خلاصہ میں لانا محال ہے۔ حیرجہاں تک قلم میں طاقت ہے کوشش توکرتا ہوں ۔ چنانچہ کہتے ہیں ۔
علمائے حسد پیشہ بادشاہی دربار میں مکرو فریب کی جنس کو سوداگری میں لگا کر فتنہ اور فساد اٹھانے تھے۔ مگر نیک اشخاص موجود تھے۔ نیکی کے پانی سے آگ بجھا دیتے تھے۔ اکبرکے ابتدائی زمانہ میں راستی پیشہ سچے ملنسار الگ ہو گئے تھے۔ شیطانوں اور فتنہ پردازوں نے قابو پائے۔ مقربان درگاہ کا سر گروہ عداوت پر کمر باندھ کر تیا رہوا مخدوم مراد ہے یاصدر ، پدر بزرگوار ایک دوست الہی کے گھر گئے تھے اور میں ساتھ تھا۔ کہ وہ مغرور تکبر فروش وہاں آیا۔ اور مسئلے بگھارنے لگا۔ مجھے جوانی کے نشہ میں عقل کی مستی چڑھی ہوئی تھی۔ آنکھ کھول کر مدرسہ ہی دیکھا تھا۔ بازار معاملات کی طرف قدم بھی نہ اٹھایا تھا۔ اس کی بے ہودہ بکواس پر قدرت نے میری زبان کھولی۔ اور دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ اسی وقت سے احمقانہ انتقام کی فکر میں پڑا۔ جو فتنہ گرہار کر بیٹھ رہے۔ انہیں جاکر پھر بھڑ کا دیا۔
والد بزرگوار ان کی دغا بازیوں سے نچنت اور میں علم کے نشوں میں چور۔ دنیا پرست بیدینوں نے عقل مند دغولیوں کی طرح حق گزاری اور دین آرائی کے رنگ میں جلسے جمائے۔ چند لالچیوں کے دلوں پر شبخون مار کر اکثروں کی گوشہ نیستی میں بھیج دیا۔ اور بندوبست کرنے لگے۔ ایک دور رخا۔ مکار۔ دو غلا دغاباز پیدا کیا۔ کہ روباہ بازی سے والد کی دانش نگاہ میں نیک بن کر گھسا ہوا تھا۔ اور اندر سے ادھر یک دل دو قالب تھا۔ دشمنوں نے اسے ایک پٹی پڑھا کر اور بے ہوشی کا منتر سکھا کر آدھی رات کو بھیجا۔وہ شعبدہ باز نیرنگ ساز اندھیری رات میں منہ بسورتا آنکھوں میں آنسو بڑے بھائی (فیضی) کے حجرہ میں پہنچا۔ اور طلسمات کے ڈھکو سلے سناکر بھائی بے چارے کو گھبرا دیا۔ اسے دغا وفریب کی کیا خبر ، بہکاوے میں نہ آتا تو کیا کرتا۔ کہا یہ کہ بزرگارن زمانہ مدت سے آپ کے دشمن ہو رہے ہیں ۔ اور کھوٹے ناشکروں کو شرم آتی نہیں ۔ آج انہوں نے قابوپاکر بلوہ کیا ہے کچھ علماء مدعی کھڑے ہوئے ہیں ۔ چند عمامہ بند گواہ ہوئے ہیں ۔ اور جو طوفان باندھے ہیں ۔ ان کے لئے حیلے حوالے تیار کئے ہیں ۔ سب جانتے ہیں ۔ کہ ان شخصوں کو بارگاہ مقدس میں کیسا درجہ اعتبار ہے۔ اپنی گرم بازاری کے لیے کیسے کیسے سرفرازوں کو اکھیڑ کر پھینکدیا۔ اور کیا کیا ستم کئے ہیں ۔ ایک میرا دوست ان کی رازگاہ میں ہے۔ اس نے اس آدھی رات میں آ کر مجھے خبر دی ہیں بے قرار ہو کر ادھر دوڑا۔ ایسا نہ ہو کہ تدارک کا وقت ہاتھ سے جاتا رہے۔ صلاح یہ ہے کہ کسی کو خبر نہ ہو۔ شیخ کو ابھی کہیں لے جا کر چھپا دو۔ وہ جب تک دوست جمع ہو کر حقیقت حال بادشاہ تک نہ پہنچائیں ۔ سب چھپے رہیں ۔ بھائی سیدھا سادھا نیک ذات اسے وہم زیادہ ہوا۔ بے اوسان شیخ کی خلوت گاہ میں آیا۔اور حال بیان کیا۔ شیخ نے فرمایا کہ دشمن تو غالب ہو رہے ہیں ۔ مگر خدا موجود ہے۔ بادشاہ عادل سر پر ہے عقلائے ہفت کشور موجود ہیں ۔ اگر چند بے دیانت اور بیدینوں کو حسد کی بدمستی نے بیچین کیا ہے۔ تو اصلیت بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ دریافت کا دروازہ بند نہیں ہو گیا۔ اور یہ بھی سمجھ لو۔ اگر تقدیر الہی میں ہماراآزاد نہیں لکھا توسارے دشمن امنڈ آئیں ۔ بال بیکار نہ کر سکیں گے۔ اور دغا کا ایک داؤں نہ چلے گا۔ ہاں خدا کی مرضی یہی ہے توخیر۔ ہم نے بھی اس خاک تو وہ سے ہاتھ اٹھا لیا۔ ہنستے کھیلتے نقد زندگی حوالے کر دیتے ہیں ۔
قسمت کی گردش نے عقل سے لی تھی۔ غم وغصہ سپر کر دیا تھا۔ فیضی حقیقت طرازی کو افسانہ سرائی اور خوشی کے ابھار کو سوگواری سمجھے۔ چھری پر ہاتھ ڈال کر کہا۔ کہ دنیا کے معاملے اور ہیں اور تصوف کی داستان اور شے ہے۔ اگر آپ نہیں چلتے تو میں اپنا کام تمام کرتا ہوں ۔ پھر آپ جانتے۔ میں تو روز بد نہ دیکھوں ۔ یہ سن کر باپ کی محبت اٹھ کھڑی ہوئی۔ پیر نورانی کے جگانے سے میں بھی جاگا۔ مجبورا اسی اندھیری رات میں تینوں پیادہ پانکلے۔ نہ کوئی راہبر۔ نہ پاؤں میں طاقت۔ پدر بزرگوار چپ نیر نگنے زمانہ کا تماشہ دیکھیں ۔ میں اور بھائی جانتے تھے۔ کہ زمانہ کے کاروبار اور دنیا کے معاملوں میں ہم سے سوا نادان کون ہو گا۔ گفتگو شروع ہوئی۔ کہ جائیں تو کہاں جائیں ۔ جس کا وہ نام لیتے میں نہ مانتا۔ جسے میں کہتا وہ اعتراض کرتے۔ عقل حیران کہ کیا۔ کیجئے ابوالفضل اس عالم میں کہتے ہیں ؎
دشمنان دست کیں بر آورند ایکج ہاں آدمی ہمے یا ہم
ہم بدشمن دروں گریرم از انکہ دوستے مہرباں نمے یا بیم
مرومے درمیاں نمے یا بیم یاری از دوستاں نمے یا بیم
میں ابھی نوجوان ناتجربہ کار صبح ولادت کا منہ نہار۔ خاکی بازار کا دوالیہ۔ معاملات دنیا کے خوابو خیال سے خبرتک نہیں ۔ بڑے بھائی ایک شخص کو صاحب حقیقت سمجھے ہوئے تھے۔ وہیں پہنچے۔ آسودہ دلوں کو دیکھ کر اس کا دل ٹھکانے نہ رہا۔ گھر سے نکل کر پیچتایا۔ ہکا بکا رہ گیا۔ مگر مجبور۔ دم لینے کو جگہ بتائی۔ اس ویرانہ میں گئے۔ تو اس کا دل سے سوا پریشان۔ عجب حالت گذری۔ اور غضب غم واندوو چھایا۔ بڑے بھائی پھر بھی مجھ ہی پر جھنجلانے لگے۔ کہ زیادہ عقل نے زیادہ خراب کیا۔ باوجود مکی تجربہ کے تم ٹھیک سوچے تھے۔ اب کیا علاج اور فکر کا رستہ کیا ہے۔ اور کہاں ہو کہ ذرا بیٹھ کر آرام کا سانس تو لیں ۔ میں نے کہا۔ اب بھی کچھ نہیں گیا۔ اپنے کھنڈلے کو پھر چلو۔ گفتگو آن پڑے تومجھے وکیل کر دو۔ یہ جو ارباب زمانہک بنے ہوئے ہے۔ ان کی چادریں اتار لونگا۔ اور بند کام کھل جائے گا۔ والد نے کہا آفرین ہے۔ میں بھی اسی کے ساتھ ہوں ۔ بھائی پھر بگڑے اور کہا تجھے ان معاملوں کی خبر نہیں ۔ ان لوگوں کی مکاری اور چھل بٹوں کو توکیا جائے۔ اب گھر کو چھوڑو۔ اور رستہ کی بات کہو۔ اگرچہ میں نے تجربہ کے جنگل نہیں پائے تھے۔ اور نفع نقصان کا مزہ نہیں اٹھایا تھا۔ مگر خدا نے دل میں ڈالی۔ میں نے کہا۔ دل گواہی دیتا ہے کہ اگرکوئی آسمانی بلا نہ آن پڑے۔ توفلاں شخص رفاقت کرے۔ ہاں کوئی سخت موقع آن پڑے۔ توتھمنا بھی مشکل ہے۔ رات کا وقت اور وقت تنگ۔ دل پریشان۔ خیر ادھر ہی قدم اٹھائے۔ پاؤں میں آبلے۔ دلدل اور رپٹن کے میدان۔ چلے جاتے تھے۔ مگرتوبہ توبہ کرتے جاتے کہ کیا وقت ہے توکل کی رسی مٹھی سے نکلی ہوئی۔ مایوسی کی راہ سامنے۔ ایک عالم اپنا تلاشی۔ قدم بھی مشکل سے اٹھتا تھا اور سانس سخت جا تی ہی سے آتا تھا۔ عجب حالت تھی۔ رات ہے توخطرناک۔ کل ہے تو روز قیامت۔ بدذاتوں کا سامنا۔ غرض صبح ہوتے اس کے دروازے پر پہنچے۔ وہ گرم جوشی سے ملا۔ اچھے خلوت خانہ میں اتارا۔ غمہائے گوناگوں ذرا الگ ہوئے۔ دو دن نچنت گذرے اور کچھ خاطر جمع سے بیٹھے۔ مگربیٹھنا کہاں خبرآئی کہ آخر حسد کے جلوتروں نے شرم کا پردہ پھاڑ کر دل کے پھپھولے پھوڑے۔ پکے دغولیوں کی چال چلے ہیں ۔ جس رات ہم گھر سے نکلے۔ صبح کو عرض معروض کر کے بادشاہ کوبھی بد مزہ کیاا نہوں نے حکم دیا۔ کہ ملکی اور مالی کام تو بے تمہاری صلاح کے چلتے نہیں ۔ یہ تو خاص دینو آئین کی بات ہے۔ اس کا سرانجام تمہارا کام ہے۔محکمہ عدالت میں بلاو۔ جو شریعت فتوی دے۔ اور بزرگان زمانہ قرار دیں وہ کرو۔ انہوں نے جھٹ بادشاہی چوبداروں کو ہلکار کر بھیج دیا۔ کہ پکڑ لاو۔ حال انہیں ہی معلوم تھا ڈھونڈھ بھال میں بہت عرقریزی کی۔ کچھ بد ذات شیطان ساتھ کر دے تھے۔ گھر میں نہ پایا۔ توجھوٹ بات کو سچ بنا کر گھر کو گھیر لیا۔ پہرے بٹھادئے۔ اور شیخ ابوالخیر چھوٹے بھائی ناسمجھ لڑکے کوگھر میں پایا۔ اسی کو پکڑ کر لے گئے۔ ہماری روپوشی کے افسانے کو بڑی آب وتاب سے عرض کیا۔ اور اسے اپنی باتوں کی تائید سمجھے۔ خدا کی قدرت دیکھو۔ بادشاہ نے سن کر خود فرمایا۔ کہ شیخ کی عادت ہے۔ سیر کو نکل جاتا ہے۔ اب بھی کہیں گیا ہو گا۔ ایک درویش گوشہ نشین۔ ریاضت کیش۔ دانش اندیش پر اتنی سخت گیری کیوں ، اور بے فائدہ الجھنا کس لئے اس بچہ کو ناحق لے آئے۔ اور گھر پر پہرے کیوں بٹھا دئے ؟ اسی وقت بھائی کو چھوڑ دیا اور پہرے بھی اٹھ آئے۔ گھر پر امنو امان کی ہواچلی۔ ابھی نحوست رستہ میں تھی اور وہم غالب تھا۔ روز الٹی سلٹی خبریں پہنچ رہی تھیں ۔ پھر چھلپنا ہی مصلحت سمجھے۔
اب کمینے بد ذات شرمائے۔ مگرسوچے کہ اس وقت یہ آوارہو سرگرواں پھررہے ہیں ۔ ان کا کام تمام کر دیناچاہیے۔ دو تین سیہ سیاہ بھیجو کہ جہاں پائیں فیصلہ کر دیں ۔ انہیں ڈر یہ ہوا تھا۔ کہ مبادا بادشاہ کے الفا ظ سن کر حضور میں آموجود ہوں ۔ اور دین دواد کے دربار کو عقل کے اجالے سے روشن کر دیں ۔ اس لئے بادشاہ کے جواب کے چھپایا۔ دہشت اور وحشت کی ہوائیاں اڑا کر بھولے بھالے دوست اور زمانہ ساز یاروں کو ڈرا دیا۔ رنگ برنگ کے بانے باندھے۔ ان کا یہ عالم ہوا۔ کہ اندیشہ ہائے دو دراز میں ڈانو ڈوں ہو کیا امداد خالی سے بھی بھاگنے لگے۔ ایک ہفتہ گذرا تو صاحب خانہ نے گھبرا کر آنکھیں پھیریں ۔ اور اس کے نوکروں نے بھی فرش مروت کو الٹ دیا۔ وہموں کو سلوٹوں میں ہماری عقل بھی دب گئی۔ خیال یہ ہوا کہ دربار والی خبرجو سنی تھی۔ شاید جھوٹ ہو۔ اور بادشاہ خودمتلاشی ہوں ۔ وقت برا ہے۔ زمانہ پیچھے پرا ہوا ہے۔ مبادایہ گھر والا ہی پکڑوا دے۔ عجب غمو اندوہ دل پر چھایا اور بڑا اندیشہ ہوا۔ میں نے کہا اتنا تو میں جانتا ہوں ۔ کہ درباروالی خبر ضرور صحیح ہے۔ نہیں تو بھائی کو کیوں چھوڑا۔ اور پہرے گھر سے کیوں اٹھے۔ امن وامان کے زمانہ میں ہزاروں ہوائیاں اڑاتے تھے۔ اور اچھے اچھے اشراف کمر باندھ کر کھڑے ہو جاتے تھے۔ اب تودنیا میں آگ لگی ہوئی ہے۔ یہ گھروالا گر ذرا اٹھا۔ توعجب گیا ہے۔ اور یہ بھی سمجھ لو کہ اسے ہمارا پکڑ وانا ہوتا۔تو ظاہر داری کو نہ بدلتا۔ اور اس میں دیر کیوں کرتا۔ ہاں یہ ہے کہ بہت سے شیطانوں نے اسے بولا دیا ہے اور نوکروں کو گھبرا دیا ہے۔ کہ ہم تلخیو بدخونی دیکھ کر نکل جائیں اور اس کا پیچھا چھوڑ دیں ۔
ہوشو حواس اس ٹھکانے کر کے پھر صلاح سوچنے لگے۔ روز مصیبت کو دیکھا تو کل کی رات سے بھی سوا اندھرا تھا۔ براوقت سامنے آیا۔ پہلے جان پہنچان نکالنے اور حال کی رائے لگانے پر مجھے سب نے آفرین کی۔ اور آئندہ کے لئے ستون مشورت قرار دیا۔ خورد سالی سے قطع نظر کر کے عہد کیا۔ کہ اب اس کے خلاف رائے نہ کریں گے۔ شام ہوئی تواس ویرانے سے نکلے۔ دل ہزار پارہ۔ دماغ شوریدہ سینہ زخم اندوز خاطر گر انبار اندوہ رفیق خیال میں نہیں ۔ پاؤں میں زور نہیں ۔ پناہ کا ٹھکانہ نہیں ۔ زمانہ میں امنو امان نہیں ۔ ایک قصبہ نظر آیا۔ اس بھوت نگر اندھیر پورے میں بجلی سی چمکی۔ اور چہرہ نشاط کا رنگ بکھرا۔ ایک شاگرد کا گھر معلوم ہوا دل خوش ہو گئے۔ وہاں جاکر ذرا آرام کا سانس لیا۔ ہر چند گھر اس کے دل سے سوا تنگ اور دن پہلی رات سے بھی اندھیرا تھا۔ مگر ذرا دم لیا اور بے ٹھکانے سرگردانی سے ٹھکانے ہوئے۔ گوشہ میں فکر دوڑنے لگے اور عقلیں سوچ میں لمبے لمبے قدم مارنے لگیں ۔
جب آرام کی جگہ اور اطمینان کا منہ کسی طرف نظرنہ آیا۔ تو میں نے جواب کی عبارتا سطرح سجائی کہ یہ اچھے اچھے دوست اور پرانے پرانے شاگرد۔ خوش اعتقاد مریدوں کا حال چند ہی روز میں روشن ہو گیا۔ اب صلاح وقت ہے کہ یہ شہرو بال خانہ عقل اور گزندگاہ کمال ہے یہاں سے نکل چلیں ۔ ان دوستوں دربے استقلال آشناؤں سے جلد کنارے ہوں ۔ خوب دیکھ لیا۔ ان کی وفاداری کا قدم ہوا پر ہے اور پائداری کی بنیاد موج دریا پر۔ اور شہر کو چلو۔ کہیں خلوت کا گوشہ ملے۔ کوئی انجان خوش سعادتو اپنی پناہ میں لے۔ وہاں سے بادشاہ کا حال معلوم ہو۔ مہرو قہر کا اندازہ ٹٹولیں ۔ گنجائش ہو تو نیک اندیش انصاف طرازوں سے پیام سلام ہوں ۔ زمانہ کا رنگ ویو دیکھیں ۔ وقت مدد کرے اور بخت یاری دے تو اچھا نہیں تو میدان عالم تنگ نہیں پیدا ہوا۔ پرندہ تک کے لئے گھونسلہ اور شاخ ہے۔ اسی منحوس شہر پر قیامت کے قبالے نہیں لکھے۔ ایک اور امیر دربار سے اپنے علاقہ کو رخصت ہوا ہے اور آبادی کے پاس اترا ہے۔ اسی کے روزنامہ احوال میں کچھ نور کی سطریں نظر آتی ہیں ۔ سب سے ہاتتھ اٹھاو۔ اور اس کی پناہ میں چلو۔ مقام بھی بے نشان ہے۔ شاید ذرا آرام ملے۔ اگرچہ دنیاداروں کی آشنائی کا بھروسہ نہیں ۔ مگراتنا تو ہے۔ کہ ان فتنہ پردازوں سے اس کا لگاونہیں ۔
بڑے بھائی بھیس بدل کر اس کے پاس پہنچے۔ وہ سن کر بہت خوش ہوا۔ اور ہمارے آنے کی غنیمت سمجھا۔ خوفو خطر کا زورتھا۔ اس لئے بھائی کئی ترک دلاوروں کو ساتھ لیتے آئے۔ کہ بد ذات ڈھونڈتے پھرتے ہیں ۔ رستہ میں کوئی آفت پیش نہ آئے۔ اندھیری رات مایوسی کی چادر اوڑے پری تھی۔ کہ دو دل آگاہ پھر کر آیا۔ اور آرام کی خوش خبری اور آسودگی کا پیام لایا۔ اسی وقت بھیس بدل کر روانہ ہوئے۔ اور رستے سے الگ الگ اور اس کے ڈیرہ میں داخل ہوئے۔ اس نے نہایت اطمینان اور عجب خوشی ظاہر کی۔ آسائش نے مژدہ سعادت سنایا۔ دن آرام سے گذرا۔ زمانہ کے فتنہ وفساد سے خاطر جمع بیٹھے تھے۔ کہ یکایک جو پریشانی پھیلی ہوئی تھی۔ اس بھی سخت تربلا آسمان ہے برس پڑی۔ یعنی امیر مذکور کے لئے دربار سے پھر طلب آئی۔لوگوں نے جس شراب سے پہلے احمق کو بدحواس کیا تھا۔ اس بھولے بھالے کو بھی بولا دیا۔ اس نے آشنائی کا ورق ایسا دفعتہ الٹ دیا۔ کہ رات ہی کو وہاں سے نکل کھڑے ہوئے۔ ایک اور دوست کے گھر آئے۔ اس نے تو پیر نورانی کے آنے کو ود ود مبارک سمجھا۔ مگرہمسایہ میں ایک بدذات فتنہ پر وا زتھا۔ اس لئے بہت گھبرایا۔ اور حیرت نے بادلا بنادیا۔ جب لوگ سو گئے۔ تویہاں سے بھی نکلے۔ اور بے ٹھکانے نکلے۔ ہر چند فکر دوڑائے اور دل ٹھکانے کر کے ذہن لڑائے۔ کوئی جگہ سمجھ میں نہ آئی۔ ناچار دل ڈانو ڈول خاطر غم آلود۔ اسی امیر کے ڈیروں میں پھر آئے۔ عجب تر یہ کہ وہاں کے لوگوں کو ہمارے نکلنے کی خبر بھی نہ تھی۔ خیر بے اس۔ بے سہارے تھوڑی دیر حواس جمع کر کے بیٹھے۔ بڑے بھائی کی رائے ہوئی۔ کہ عقل کی رہنمائی نہ تھی۔ وہم کی سر گردانی تھی۔ جو یہاں سے نکلے تھے۔ ہر چند میں نے کہا۔ کہ اس کی حالت کا رنگ بدلنا اور نوکروں کاآنکھ پھیرنا صاف دلیل ہے۔ مگراس کی سمجھ ہی میں نہ آیا۔ امیر مذکور کی بد مزگی بڑھتی جاتی تھی۔ مگرکچھ ہو بھی نہ سکتا تھا۔ جب اس اوچھے تنگ ظرف دیوانہ مزاج نے دیکھا۔ کہ یہ قباحت کو نہیں سمجھتے۔ اور خیمہ سے نہیں نکلتے۔ تو روز روشن نہ بات کی نہ صلاھ کوچ کر گیا۔ پیسہ کے بندے نوکر چاکر اس کے۔ خیمہ اکھاڑ روانہ ہوئے۔ ہم تینوں میدان خاک پربیٹھے رہ گئے۔ عجب حالت ہوئی۔ نہ جانے کو راہ نہ ٹھیرنے کو جگہ۔پاس اسپ فروشی کا بازار لگاتھا۔ نہ کوئی پردہ نہ کچھ اوٹ۔ چار طرف یا تو دو رخے آشنا اور دشمنان صد رنگ تھے۔ یا ناواقف کرخت پیشانی یا بد عہد بے وفا دوڑتے پھرتے تھے۔ ہم دشت بے پناہ میں خاک بے چارگی پر بیٹھے۔ حال بد حال۔ صورت پر اگندہ۔زمانہ ڈراونا۔ غم واندوہ کے لمبے لمبے کوچوں میں خیالات ڈانوا ڈول پھرنے لگے۔
اب اٹھنے کے سوا چارہ کیا تھا۔ ناچار چلے۔ بد اندیشوں کی بھیڑ میں بیچوں بیچ سے ہو کر نکلے۔ حفاظت الہی نے ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اسی پر توکل کیا۔ اس خطرگاہ سے باہر آئے۔ اب ہمراہیو مسا زی کی عمارت کو دریا برد کیا۔ بیگانوں کی ملامت اور آشناؤں کی صاحب سلامت کو سلام کر کے ایک باغیچہ میں پہنچے۔ یہ چھوٹی سی جگہ بڑی پناہ کا گھر معلوم ہوا۔ گئے ہوش ٹھکانے آئے۔ اور عجب قوت حاصل ہوئی۔مگرمعلوم ہوا۔ ادھر بھوتوں کا گزر رہے جاسوس اور انہوں نے پھرتے پھرتے تھک کر یہیں کہیں دم لیا ہے۔ الہی پناہ۔ دل پارہ پارہ۔ حالت پریشان وہاں سے بھی نکلے۔ غرض جہاں جاتے تھے۔ بلائے ناگہانی ہی نظر آتی تھی۔ دم لیتے تھے۔ اور بھاگ نکلتے۔ گھبراہٹ کی دوڑا دوڑ اور اندھوں کی بھاگا بھاگ تھی۔ اس عالم میں ایک باغبان ملا۔ اس نے پہنچان لیا۔ ہم گھبرا گئے۔ اور ایک سناٹے کاعالم ہو گیا۔ قریب تھا کہ دم نکل جائے۔ مگر اس سعادت مند نے بری تسلی دی۔ اپنے گھر لایا۔ بیٹھ کر غم خواری کی۔ اگرچہ بھائی کا اب بھی ایک رنگ آتا تھا۔ ایک جاتا تھا۔ مگر میرا دل خوش ہوتا تھ ا۔ اور خوشی بڑھتی جاتی تھی۔ اس کی خوشامد سے دوستی کے ور ق پڑھ رہا تھا۔ اور پیر نورانی کے خیالات خدا سے لو لگائے سجادہ معرفت پر ٹہل رہے تھے۔ اور نیر نگٹے تقدیر کا تماشا دیکھتے تھے۔ کچھ رات گئے پھر باغ والا آیا۔ اور شکایت کرنے لگا۔ کہ مجھ جیسے مخلص مققد کے ہوتے اس شورش گاہ میں آپ کہاں رہے۔ اور مجھ سے کنارہ کیوں کیا؟ فی الحقیقت یہ بے چارہ جتنا نیک تھا۔ میرے قیاس میں اتنا نہ تلا تھا۔ ذرا دل شگفتہ ہوا میں نے کہا دیکھتے ہو۔ طوفان آیا ہوا ہے۔ یہی خیال ہوا۔ کہ ایسا نہ ہو دوستوں کو ہمارے سبب سے دشمنوں کا آزار پہنچے۔ وہ بھی ذرا خوش ہوا۔ اور کہا اگر میرا کھنڈلا پسند نہیں تو ازر جگہ نکالتاہوں ۔ پخنت ہوکر وہاں بیٹھو۔ ہم نے منظور کیا۔ وہاں جا اترے اور جیسا جی چاہتا تھا۔ ویسی ہی خلوت پائی گھر والوں کی بھی خاطر جمع ہوئی۔ کہ جیتے توہیں ۔ ایک مہینے سے زیادہ اس آرام خانہ میں رہے۔ یہاں سے آشنا یا با انصاف اور دوستان با اخلاص کو خط لکھے۔ ہر شخص کوخبرہوئی۔ اور تدبیریں کرنے لگا۔ ادھر بھائی نے ہمت کی کمرباندھی۔ پہلے آگرہ اور وہاں سے فتح پور پہنچے کہ اردوے معلے میں جو دوست تدبیروں میں دلسوزی کر رہے ہیں انہیں اور گرمائیں ۔ ایکدن صبح کا وقت تھا کہ محبت کا پتلا دور اندیش بھائی ہزاروں غمو اندوہ کو رفاقت میں لئے پہنچا زمانہ سنگدل کا پیام لایا کہ بزرگان دربار میں سے ایک شخص نے شیاطین کی افسانہ سازی کا حال سن کر مارے غصہ کے نیاز مندی اور آداب کے نقاب منہ سے الٹ دینے تند اور سخت تقریر سے عرض کیا کہ حضور کیاآخری دور تمام ہوتا ہے ؟قیامت آ گئی ؟ حضور کی بادشاہی میں بدکار بد دماغوں کو فراغتیں ہیں ۔ اور نیک مردوں کو سرگردانی۔ یہ کیا قانون چل رہا ہے۔ اور کیسی خدا کی ناشکری کی ہے۔ بادشاہ نے نیک نیتی پر رحم کر کے فرمایا کس کا ذکر کرتے ہو؟ اور کس شخص سے تمہاری مراد ہے ؟ خواب دیکھا ہے یادماغ عقل پریشان ہو رہا ہے۔ جب اس نے نام لیا تو حضرت اس کی کج فہمی پر بگڑے۔ اور کہا کہ اکابران زمانہ نے اس کی دل آزاری اور جان کھونے پر کمر باندھ کر فتوے تیار کئے ہیں ۔ مجھے ایک دم چین نہیں دیتے اور میں جانتا ہوں کہ آج شیخ وہاں موجود ہے صا ف ہمارے مقام کا نام لے دیا۔ مگر جان کر انجان بنتا ہوں ۔ک کسی کو کچھ کسی کو کچھ کہہ کر ٹال دیتا ہوں ۔ تجھے خبر نہیں ۔ یوں ہی بلا پڑتا ہے اور حد سے بڑھا جاتا ہے۔ صبح آدمی بھیج کر شیخ کو حاضر کرو اور علماء کا ہنگامہ جمع ہو۔ بڑے بھائی نے یہ شورش سنتے ہی راتوں رات یلغار کر کے اپنے تئیں ہمارے پاس پہنچایا۔
ہم نے پھر وہی بھیس بدلا۔ کسی کو خبر نہ کی اور آگرہ کوچل کھڑے ہوئے۔ مگرایسی پریشانی ہوئی کہ تمام ایام نحوست میں کبھی نہ ہوئی تھی۔ اگرچہ کھل گیا تھا۔ کہ لوگ کہاں تک ساتھ ہیں ۔ اور داد گر شہر یار سے کیا کیا کہا ہے۔ اور غیب دان کو کتنی خبر ہے۔ لیکن پریشانی نے سخت بولا دیا کہ خدا جانے وقت پراونٹ کس کروٹ بیٹھے۔ پہلے موت کے منہ سے بھاگے جاتے تھے۔ کہ آفتاب نے دنیا کو نورستان کیا اب یہ عالم کہ بد گوہر اندھیر چیوں کا ہجوم۔شہر کا رستہ۔بد ذات جاسوسوں کا ہنگامہ یا رویا اور کوئی نہیں ۔ اترنے کو جگہ نہیں ۔ زبان فصیح لڑکھڑاتی جاتی ہے۔ زبان شگافتہ نرسل بے چارہ کیا لکھ سکے۔ گھبرائے بولائے۔ ایک ویران کھنڈر میں گھس گئے۔ شہر کے شورو شراد دشمنوں کی نظر سے ذرا آسودہ ہوئے۔ بادشاہ عالم کی نوازش کاحال معلوم ہو گیا تھا۔ سب کی رائے ہوئی کہ گھوڑوں کا سامان کریں ۔ اور یہاں سے فتح پور سیکری کو چلیں ۔ وہاں فلا نے شخص سے قدیمی صداقت کا سلسلہ ہے۔ انہیں کے گھر جابیٹھیں ۔ شاید کہ یہ غوغا تھم جائے۔ اور بادشاہ عنایت فرمائیں ۔ پھر دیکھ لیں گے۔
غرض معقول لوگوں کی طرح سامان کر کے رات کو روانہ ہوئے۔ وہ حاسدوں کے خیالات سے بھی اندھیرے اور بکواسیوں کے افسانہ سے کہیں لمبے تھے۔ چلے جاتے تھے۔ راہبر کی بیوقوفی اور لج روی میں بھٹکتے بھٹکتے صبح ہوتی تھی۔ کہ اس اندھیر خانہ میں پہنچے۔ وہ نادان جگہ سے تو نہ پھسلا مگر ایسے ڈرا ونے ڈھکو سلے سنائے۔ کہ بیان نہیں ہو سکتے۔ مہربانی کے رنگ میں کہا کہ اب وقت گذر گیا۔ اور بادشاہ کا مزاج تم سے برہم ہو گیا۔ پہلے آ جاتے توکچھ صدمہ نہ پہنچا۔مشکل کام آسانی سے بن جاتا۔ پاس ہی ایک گاؤں ہے۔ جب تک بادشاہ نوازش پر مائل ہوں ۔ وہاں چند روز بسر کرو۔ گاڑی پر بٹھایا اور روانہ کر دیا۔
مصیبت در مصیبت پیش آئی۔ وہاں پہنچنے تو جس زمیندار کی امید پر بھیجا تھا وہ گھر میں نہ تھا۔ اس اجاڑ نگری میں جا اترے۔ مگر بیجا۔ وہاں کے داروغہ کو کوئی کاغذ پڑھوانا تھا۔ اس نے پیشانی سے دانائی کے آثار معلوم کر کے بلا بھیجا۔ وقت تنگ تھا۔ ہم نے انکار کیا۔ تھوڑی ہی دیر میں معلوم ہوا۔ کہ یہ گاؤں تو ایک سنگدل بد مغز کاہے۔ انہوں نے بے وقوفی کی کہ یہاں بھیجا۔ ہزار۔ بے قراری اور غم واندود کے ساتھ جانوں کو وہاں سے نکالا۔ایک انجان سا رمیر ساتھ تھا۔ بھولتے بھٹکتے آگرہ کے پاس ایک گاؤں میں آ کر اترے کہ وہاں ایک گھر میں آشنائی کی بو آتی تھی۔ اس دن کے راہ رستے لپیٹ سپیٹ کر تیس کوس راہ چلے۔ وہ بھلا مانس بڑی مروتوں سے پیش آیا۔ مگرمعلوم ہوا کہ ایک جھگڑا لو جعلساز کی زمین وہاں ہے اور کبھی کبھی ادھر بھی آن نکلتا ہے۔ آدھی رات تھی کہ اندوہناک دلوں کو لے کر یہاں سے بھی بھاگے۔ صبح ہوتے شہر میں پہنچے۔ ایک دوست کے گھر میں امن کا گوشہ پایا۔ نامرا دی کا خاکدان۔ فراموشی کی خواجگاہ۔ نا اہلی بھوت نگر۔ کم ظرفی کا کنج پورہ تھا۔ ذرا آرام سے دم لیا۔ دم بھر نہ گذرا تھا۔ کہ اس بے مروت خدا آزار۔ خود مطلب نے یہ متری چھوڑی۔ کہ ہمسایہ ایک فتنہ کا بد روزگار رہتا ہے۔ نئی بلا نظر آئی۔ا ور عجب مصیبت نے شکل دکھائی۔ پاؤں دوڑا دوڑ سے۔ سر راتوں کے سفر سے کان گھڑیالوں سے۔ آنکھیں بے خوابی سے فرسودہ ہو گئی تھیں ۔ عجیب درد غم دل پر چھایا۔ اور رنج کا پہاڑ چھاتی پر آن پڑا۔ سب کے فکر سوچ بچار میں لگے گئے۔ صاحب خانہ ادھر ادھر جگہ ڈھونڈتاپھرے دو دن عجب کشاکش میں بسر ہوئے۔ ہر سانس یہی کہتا تھا کہ دم آخر ہوں ۔
پیر نورانی کوایک سعادت مند کا خیال آیا۔ اور صاحب خانہ نے بڑی جستجو سے اس کا گھر نکالا۔ اتنی بات بھی ہزاروں سلامتی کے شادیانے تھے۔ اسی وقت اس کی خلوت گاہ میں پہنچے۔ اس کی شگفتہ روی اور کشادہ پیشانی سے دل خوش ہو گیا۔ امیدوں کے گلبن پر کامیابی کی نسیم لہرانے لگی۔ اور چہرہ حال پر اور ہی شگفتگی آئی۔ اگرچہ مرید دتھا۔ مگر سعادت کے ذخیرے بھرے ہوئے تھے۔ گمنامی میں نیک نامی سے جیتا تھا۔ کم مائے گی میں امیری سے رہتا تھا۔ تنگ دستی میں دریا دلی کرتا تھا۔ بڑھاپے میں جوانی کا چہرہ چمکاتا تھا۔ اس کے ہاں خلوت گاہ پسندیدہ ہاتھ آئی۔ تدبیریں ہونے لگیں ۔ اور پھر خطوط بازی شروع ہوئی۔ اس آرام آباد میں د ومہینے ٹھیرے۔ بارے مقصود کا دروازہ کھلا۔ خیر اندیش حق طلب مدد کو اٹھ کھڑے ہوئے۔ اور کاروان اقبال مندیاوری کرنے کو بیٹھ گئے۔ اول تو میل ملاپ کی میٹھی میٹھی باتوں سے فتنہ ساز۔ حیلہ پرداز اور کھوٹے بداعمالوں کو پرچایا۔ اور پتھروں کو موم کیا۔ پھر شیخ کے کمالات اور نیکیاں اور خوبیاں ایک خوبصورتی کے ساتھ حضور تک پہنچائیں ۔ اور نگ نشین اقبال نے دور بینی اور قدر شناسی کیرو سے جواب دئیے۔ کہ محبت سے لبریز تھے۔ بزرگی ارمردم کے رستہ سے بلا بھیجا۔ میرا تو ان دنوں تعلق دنیا کی طرف سر جھکتا ہی نہ تھا۔ پیر نورانی بڑ ے بھائی کو ساتھ لے کر دربارہمایوں میں گئے۔ رنگارنگ کی نوازشوں سے رتبے بڑھ ے۔ یہ دیکھتے ہی ناشکروں میں سناٹا ہوا۔ بھڑوں کا چھتا چپ چاپ ہو گیا۔ اور عالم کا تلاطم تھم گیا۔ درس کا ہنگامہ گرم ہوا۔ خلوت گاہ تقدس کی آئین بندی ہوئی۔ نیک مردوں کے قانون زمانہ نے جاری کئے۔ (ابو الفضل اس عالم میں کہتے ہیں )
اے شب نہ کنی آں ہمہ پر خاش کر دوش دے دی چہ دراز بود دو شینہ شبم
راز من چناں مکن فاش کہ دوش ہاں اے شب وصل آں چنا باش کر دوش
حضرت دہلی کے شوق طواف نے پیر نورانی کا دامن کھینچا۔ مجھے چند شاگردوں کے ساتھ لے گئے۔ جب سے آگرہ میں آ کر بیٹھے تھے۔ اس گوشہ نورانی میں عالم معنی پر اس قدر خیال جما تھا۔ کہ عالم صورت پر نگاہ کی نوبت نہ آتی تھی۔ یکبارگی عالم سفلی کے مطالعہ نے دل کا گریبان پکڑا۔ کہ خاندان کی ابوا لابائی تیرے نام رہی۔ مجھ سے راز کی گٹھری کھولی کہ آج مجھے جا نماز پر نیند آ گئی۔ کچھ جاگتا تھا۔ کچھ سوتا تھا۔ انوار سحری میں خواجہ قطب الدین اور شیخ نظام الدین اولیا خواب میں آئے۔ بہت سے بزرگ جمع ہوئے وہاں بزم مصالحت آراستہ ہوئی۔ اب عذر خواہی کے لیے ان کے مزاروں پر چلنا مناسب ہے۔ کہ چند روز اس سر زمین میں ان کے طور پر مصروف رہیں ۔ والد مرحوم اپنے بزرگوں کے طریقہ کے بموجب مسائل ظاہری کی بہت حفاظت کرتے تھے۔ طنبور وترانہ اصلانہ سننے تھے۔ حال قال جو صوفیوں میں عام ہے۔ پسند نہ کرتے تھے۔ اس رنگ کے لوگوں کو مطعون کرتے تھے۔ خود بہت پرہیز کرتے تھے۔ اور سخت ممانعت فرماتے تھے۔ اس رنگ کے لوگوں کو مطعون کرتے تھے۔ خود بہت پرہیز کرتے تھے۔ اور سخت ممانعت فرماتے تھے۔ اور دوستوں کو روکتے تھے۔ ان بزرگوں نے اس رات اس پر یزادپرست کا دل لبھا لیا۔ یہ بھی سب کچھ سننے لگے۔ بہت سے بزرگ اس گلزار زمین (دلی) میں پڑے سوتے تھے ان کی خاک پر گذر ہوا۔ دل پر نور کے طبقے کھل گئے اور فیض پہنچے۔ اگر اس سرگذشت کی تفصیل لکھوں تو دنیا کے لوگ کہانی سمجھں گے۔ اور بدگمانی سے گنہگار کر ے گے۔ یہاں تک کہ مجھے بھی زاویہ تجرد سے بارگاہ تعلق میں لے گئے۔ دولت کا دروازہ کھولا۔ اعزاز کا مرتبہ بلند ہوا۔ اور حرص کے متوالے حسد کے لوٹے مارے لوگ دیکھ کر بولا گئے۔ میرے دل کو درد اور ان کے حال پر رحم آیا۔ اور خدا سے عہد کیاکہ ان اندھوں کی زیاں کاریاں کا خیال دل سے بھلا دون۔ بلکہ اس کے عوض میں نیکی کے سوا کچھ خیال نہ کروں ۔ توفیق آلاہی کی مدد سے اس خیال میں غالب رہا۔ مجھے عجیب خوشی اور سب کو اور ہی طاقت حاصل ہوئی۔ ان کی بلند پروازیاں تو دیکھ لیں ۔ اب ملا صاحب کی بھی دو دو باتیں سن لو۔ کہ اتنے اونچے سے کس طرح نیچے پھینکے ہیں ۔ چنانچہ فرماتے ہیں ۔
جن دنوں میر حبش وغیرہ اہل بدعت (شیعہ) گرفتار اور قتل ہوئے۔ ان دنوں شیخ عبدالنبی صدر اور مخدوم وغیرہ تمام علماء نے متفق اللفظو المعنے ہوکر عرض کی۔ کہ شیخ مبارک مہدوی بھی ہے۔ اور اہل بدعت (شیعہ) بھی ہے۔ گمراہ ہے اور گمراہ کرتا ہے۔ غرض برائے نام اجازت لے کر درپے ہوئے کہ بالکل رفع دفع کر کے کام تمام کر دیں ۔ محتسب کو بھیجا کہ شیخ کو گرفتار کر کے حاضر کرے۔ شیخ بچوں سمیت روپوش ہو گیا تھا۔ وہ ہاتھ نہ آیا۔ اس لیے ان کی مسجد کا ممبر ہی توڑ ڈالا۔ شیخ سلیم چشتی ان دنوں جاہ وجلال کے اوج پر تھے۔شیخ مبارک نے اول ان سے التجا کر کے شفاعت چاہی شیخ نے بعض خلفا کے ہاتھ کچھ خرچ اور پیغام بھیجا کہ یہاں سے تمہارا نکل جانا مصلحت ہے۔ گجرات چلے جاو۔ انہوں نے نا امید ہو کر مرزا عزیز کو کہ سے تو تسل نکالا۔ اس نے ان کی ملائی اور درویشی کی تعریف کی۔ لڑکوں کی فضیلت کا حال بھی عرض کیا اور کہا کہ مرو متوکل ہے۔ کوئی زمین حضور کے انعام کی نہیں کھاتا ایسے فقیر کو کیا ستانا؟ غرض مخلصی ہو گئی۔گھر آئے اور ویران مسجد کو آباد کیا۔
شیخ مبارک کا نصیبہ نحوست سے نکاح کئے بیٹھا تھا۔ ۶۳ برس کی عمر مبار کی آئی اور انہیں دیکھ کر مسکرائی یعنی ۹۷۴ ھ میں شاعری کی سفارش سے فیضی دربار میں پہنچے۔ ۹۸۱ ھ میں ابوالفضل جا کر میر منشی ہو گئے۔ اور جس عمر میں لوگ سترے بہترے کہلاتے ہیں ۔ پیر نورانی جوانی کا سینہ ابھار کر اپنی مسجد میں چہل قدمی کرنے لگے۔
اب اقبال وادبار کی کشتی دیکھو۔ کہ جوان عقلوں نے حریفوں کی بوڑھی تدبیروں کوکیونکر پچھاڑا۔ ادھر تو ابوالفضل اور فیضی کی لیاقتیں انہیں ہاتھوں ہاتھ آگے بڑھا رہی تھیں ۔ اور مصلحت انہیں وہ رستے دکھاتی تھھی۔ کہ اکبر بلکہ زمانہ کہ دل پر ان کی دانائی کے نقش بیٹھ رہے تھے۔ ادھر شیخ الاسلام مخدوم الملک اور شیخ صدر سے ایسی باتیں ہونے لگیں جن سے خود بخود ہوا بگڑ گئی۔ اکبر کی قدر دانی اور جوہر شناسی سے دربار میں بہت عالم ہندوستان ایرانو توران کے آ کر جمع ہو گئے۔ چار ایوان کا عبد وتخانہ علم کا اکھاڑا تھا۔ راتوں کو علمی جلسے ہوا کرتے۔ اکبر خود آ کر شامل ہوتا۔ علمی مسائل پیش ہوتے تھے اور دلائل کی کسوٹی پر کسے جاتے تھے۔ جو جو ایذا ئیں ان بزرگوں کے ہاتھوں باپ نے عمر بھر سہی تھے او انہوں نے بچپن میں د یکھی تھیں ۔ وہ بھولی نہ تھیں ۔اس لئے ہمیشہ گھات میں لگے رہتے تھے۔ اور حریفوں کی شکست کے لئے ہر مسئلہ میں دلائل فلسفی اور خیالات عقلی سے خلط بحث کر دیتے تھے۔ بوڑھوں کی بوڑھی عقلی اور بوڑھی تہذیب کو جوانوں کی جوان عقل اور جوان تہذیب دبائے لیتی تھی۔ اور بے اقبالی بڈھوں کا ہاتھ پکڑے ایسے رستوں پر لئے آ جاتی تھی۔جس سے خود گر پڑتے تھے۔
اسے شیخ مبارک کی دور اندیشی کہو۔ خواہ علو ہمت سمجھو۔ یہ بڑی نادانی کی۔ کہ باوجود بیٹوں کے علو اقتدار اور کمال جاہو جلال کے آپ دربار کی کوئی خدمت نہ لی۔ مگر عقل کے پتلے تھے۔ کبھی کبھی صلاح مشورے کے لئے۔ کبھی کسی مسئلہ کی تحقیق کے لئے۔ اور اکبر کو خود بھی علمی مباحثوں کے سننے کا شوق تھا۔ غرض کوئی نہ کوئی ایسی صورت پیدا کرتے تھے۔ کہ اکبر جہاں ہوتا وہیں خود شیخ مبارک کو بلایا کرتا تھا۔ پیر نورانی نہایت شگفتہ بیان اور خوش صحبت تھا۔ اس کی رنگین طبیعت دربار بھی خوشبواور خوش رنگ پھول برسایا کرتی تھی۔ بادشاہ بھی اس کی باتیں سن کر خوش ہوتا تھا۔ شیخ کسی فتح عظیم یا شادی یا عید وغیرہ کی مبارکباد پر ضرور آتے تھے۔ اور تہنیت کی رسم ادا کر کے رخصت ہوتے تھے۔
جب ۹۸۱ ھ میں اکبر گجرات فتح کر کے آئے تو بموجب رسم قدیم کے تمام عمائد اور روسا مشائخو علما مبارکباد کو حاضر ہوئے۔ شیخ مبارک بھی آئے۔ اور ظرافت زبان کی قیچی سے یہ پھول کترے۔۔ سب لوگ حضور کو مبارکباد دینے آئے ہیں ۔ مگرعالم غیب سے میرے دل پر یہ مضمون ٹپکا رہے ہیں کہ حضور چاہیے ہمیں مبارکباد دیں ۔ کیونکہ خداوند عالم نے ہمیں دوبارہ سعادت عظمے عطا فرمائی۔ یعنے حضور کا جوہر مقدس۔ حضور نے ایک ملک مارا تو حقیقت کیا ہے۔ اگرچہ بڑھاپے کا ناز تھا۔ مگر یہ انداز اکبر کو بہت پسند آیا۔ اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔ اور اکثر اس نکتہ کو یاد کیا کرتے تھے۔
نقیب خاں خلوت کی صحبت میں تاریخی اور علمی کتابیں پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔اکثر حیوۃ الحیوان بھی پڑھی جاتی تھی۔ اس کی عبارت عربی تھی۔ معنے سمجھانے پڑھتے تھے۔ک اس لئے ابوالفضل کو حکم دیا اور شیخ مبارک نے فارسی میں ترجمہ کیا۔ کہ اب بھی موجود ہے۔
اکبر کو علمی تحقیقاتوں کا شوق تھا۔ اور اس کے لیے زبان عربی کا جاننا ضروری ہے۔ اس لئے خیال ہوا کہ عربی زبان حاصل کرے۔ لڑکوں نے کہا ہو گا کہ ہمارے شیخ کو جو پڑھانے کا ڈھب ہے۔ وہ ان مسجدی ملانوں میں سے کسی کو نصیب نہیں ۔ باتوں باتوں میں کتابیں دل میں اتار دیتے ہیں ۔ شیخ مبارک بلائے گئے۔ فیضی انہیں ساتھ لے کر حاضر ہوئے اور صرف ہوائی شروع کی۔ اس صحبت میں فیضی نے یہ بھی عرضی کی۔ کہ شیخ ماتکلف اصلا۱؎ ندارد۔ اکبر نے کہا۔ آرے تکلفات راہمہ برشما گذاشتہ اند چند روز کے بعد ہجوم تعلقات سے وہ شوق جاتارہا۔ اور شیخ کا آناوہی اتفاقی تقریبوں پر رہے گا۔ کبھی کبھی آتے اور حکمت فلسفہ۔ تاریخ نقل حکایات۔ غرض اپنی شگفتہ بیانی سے بادشاہ کو خوش کر جاتے۔
شیخ کو علم موسیقی میں مہارت تھی۔ ایک دفعہ بادشاہ سے اس امر میں گفتگو آئی۔ بادشاہ نے کہا کہس فن کا جو سامان ہم نے بہم پہنچایا ہے۔ تمہیں دکھا ئیں گے۔ چنانچہ شیخ منجو۔ اور تانسین وغیرہ چند کلا ومتوں کو بلا بھیجا کہ شیخ کے گھر جاکر اپنا کمال دکھائیں ۔ شیخ نے سب کو سنا۔ اور تانسین وغیرہ چند کلاومتوں میتوانی گفت۔ آخر سب کو سن کر کہا۔ کہ جانوروں کی طرح کچھ بھائیں بھائیں کرتا ہے۔ اس کے حریفوں کا چلتا حربہ یہی تھا۔ کہ شریعت کہ زور آور فتووں کی فوج سے سب کو دبا لیا کرتے تھے۔ اور جسے چاہتے تھے۔۔ احکام اسلام کو ہر مسلمان سر آنکھوں پر لیتا ہے۔ لیکن بعض موقع کسی پابندی کو سہار نہیں سکتے۔ اکبر دل میں دق ہوتا تھا۔ مگر جس طرح ہوتا انہیں سے گذراہ کرتا تھا۔ حیران تھا کہ کیا کرے۔ جن دنوں شیخ صدر نے ایک متھرا برہمن کوشوالہ اور مسجد کے مقدمہ میں قتل کیا۔ انہی دنوں میں شیخ مبارک بھی کسی مبارکباد یکی تقریب سے حضور میں آئے۔ ان سے بھی اکبر نے بعض بعض مسئلے بیان کئے اور اہل اجتہاد کے سبب سے جو جو دقتیں پیش آتی تھیں ۔ وہ بھی بیان کیں ۔ شیخ مبارک نے کہا۔ کہ بادشاہ عادل خود مجتہد ہے۔ مسئلہ اختلافی میں بہ مناسبت وقت جو حضور مصلحت دیکھیں ۔ حکم فرمائیں ۔ ان لوگوں نے شہرت بے اصل سے ہوا باندھ رکھی ہے۔ اندر کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ کو ان سے پوچھنے کی حاجت کیا ہے اکبر نے کہا کہ ہر گاہ شما استاد ماباشیدو سبق پیش شما خواندہ باشیم۔ چرامارا از منت ایں ملایاں خلاص نمے سازید۔آخر سب جزئیاتو کلیات پر نظر کر کے تجویز ٹھہری کہ ایک تحریر آیتوں اور روایتوں کو اسناد سے لکھی جائے۔ جس کا خلاصہ یہ کہ امام عادل کو جائز ہے۔ کہ اختلافی مسئلہ میں اپنی راے کے بموجب وہ جانب اختیار کرے جو اس کے نزدیک مناسب وقت ہو۔ اور علماو مجتہدین کی رائے پر اس کی رائے کو ترجیح ہو سکتی ہے۔
۱؎ اس سے یہ مطلب ہو گا کہ جو آدابو تعظیم کے الفاظ اور قواعد دربار میں مقرر ہو گئے تھے۔ اگر شیخ بجا نہ لائے تو بادشاہ کو ناگوارنہ گذرے۔ اور شیخ جس طرح اپنے جلسہ احباب میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ۔ اسی طرح بادشاہ کے سامنے باتیں کرتے ہیں ۔
چنانچہ مسودہ اس کا خود شیخ مبارک نے کیا۔ اگرچہ اصل مطلب انہی اشخاص سے تھا جو احکام اور مہمات سلطنت میں سنگ راہ ہوا کرتے تھے۔ مگر علماءو فضلاء قاضی القضات مفتی اور بڑے بڑے عالم جن کے فتووں کو مہمات خلائق میں بڑی بڑی تاثیریں تھیں ۔ سب بلائے گئے کہ اس پر مہریں کر دیں ۔ زمانہ کے انقلاب کو دیکھو! آج شیخ مبارک صدر محفل میں بیٹھے تھے۔ حریف ان کے طلب ہوئے تھے عوام الناس کی صف میں آ کر بیٹھ گئے۔ اور جبراًً قہراً مہریں کر کے چلے گئے محضر مذکور کی بینہ نقل یہ ہے۔
نقل محضر
مقصود از تشئید ایں مبانیو تمہید ایں معانی انکہ چوں ہندوستان صنت عن الحدثان بمیامن معدلت سلطانیو تربیت جہاں بانی مرکز بانی مرکز منو امانو دائرہ عدلو احسان شدہ۔ طوائف انام از خواصو عام خصوصاً علمائے عرفاں شعارو فضلائے وقائق آثار کہ ہادیان بادیہ نجاتو سالکان مسالک اوتو العلم درجات انداز عربو عجم روبدیں دیار نہادہ توطن اختیار نمودند۔ جمہور علمائے فحول کہ جامع فروغو اول وحاوئیے معقولو منقول امذ۔و بدینو دیانتو یانت الصاف دارند۔ بعد از تدبیر وافیو تامل کافی در غوامض معانی آیہ کریمیہ
اطیعو اللہو اطیعو الرسول واولی الامرمنکم
و احادیث صحیح ان احب الناس الی اللہ یوم القیامۃ امام عدل من یطع الامیر فقد اطاعنیو سن بعض الامیر نقد عصانیو غیرذلک من الشواھد العقلیہ والد لاثل النقلیہ قراردادہ حکم نمودند کہ مرتبہ سلطان ععادل عنداللہ زیادہز مرتبہ مجتہدا ست حضرت سلطان الاسلام کہف الانام امیر المومنین ظل اللہ علی العالمین ابوالفتح جلال الدین محمد اکبر شاہ بادشاہ غازی خلد اللہ ملکہ ابداً عدل واعلم واعقل باللہ اند بنا بریں اگرود مسائل دین کہ بین المجتہدین مختلف فیہا است بذہن صائبو فکر ثاقت خود یک جانب رااز اختلافات جہت تسہیل معیشت بنی آدمو مصلحت انتظام عالم اختیار نمودہ بہ آں جانب حکم فرمانند متفق علیہ یشودو اتباع آں برعموم برایاو کافہ رعایا لازمو مستحتم استو ایضاً اگر بموجب رائے صواب نمائے خود حکمے را از احکام قرارد ہند کہ مخالف نصے نباشدو سبب ترفیہ عالمیان بودہ باشد عمل برآں نمودن برہمہ کس لازمو متحتم استو مخالف آں موجب سخط اخرویو خسران دینیو دنیویو ایں مسطور صدقو فور حسبتہً للہ اظہار الاجرائے حقوق الاسلام بمحضر علمائے دینو فقہائے مہدیین تحریریافت دکان ذالک فی شہر جب سنہ ۹۸۷ھ سبعو ثمانینو تسعماتہ۔
فاضل بداوئنی نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگرچہ عالمان مذکور میں سے یہ صورت کسی کو گوارا نہ تھی مگر دربار میں بلائے گئے۔ ارو بری طرح لائے گئے۔ جبراً قہراً دستخط کرنے پرے۔ عوام الناس میں لا کر بٹھا دیا۔ کسی نے تعظیم بھی نہ کی۔ اور شیخ مبارک نے کہ اعلم علمائے زمان تھا خوشی خوشی دستخط کر کے اتنا زیادہ لکھا کہ ایں امریست کہ من بجانو دل خواہانو ازسالہائے باز نتظر آں بودم۔ پھر شیخ صدر اور ملائے مخدوم کا جو حال ہوا۔ ان کے حالات میں معلوم ہو گا۔ دیکھو اور خدا سے پناہ مانگو۔
ملا صاحب علما کے سلسلہ میں لکھتے ہیں شیخ مبارک زمانہ کے علماء کبار میں سے ہیں ۔ اور صلاحو تقوے میں ابنائے زمان اور خلائق دوران سے ممتاز۔ اس کے حالات عجیبو غریب ہیں چنانچہ ابتدا میں ریاضت اور بہت مجاہدہ کیا۔ امر معروفو نہی منکر میں اس قدر کوشش کی تھی کہ اگر اس کی مجلس وعظ میں کوئی سونے کی انگوٹھی یا اطلس یا لال موزے یا سرخ زرد کپڑ ے پہن کر آتا تو اسی وقت اتروا دیتا۔ ازار بند بڑیوں کے نیچے ہوتی تو اتنی پھڑوا ڈالتا۔ راہ چلتے کہیں گانے کی آواز آتی تو بڑھ کر نکل جاتا۔ آخر حال میں ایسا گانے کا عاشق ہوا کہ ایک دم بغیر آواز یا گیت یا راگ یا از کے آرام نہ تھا۔ غرض مختلف رستوں کا چلنے والا تھا اور انواعو اقسام کے رنگ بدلنتا تھا۔ افغانوں کے عہد میں شیخ علائی کی صحبت میں تھا۔ اوائل عہد اکبری میں نقشبند یہ کا زور تھا۔ تو اس سلسلہ سے لڑی ملا دی تھی چند روز مشائخ ہمدانیہ میں شامل ہو گیا۔ اخیر دنوں میں دربار پر ایرانی چھا گئے تھے تو ان کے رنگ میں باتیں کرتا تھا۔ اسی طرح اور سمجھ لوگو یا
تکلموا الناس علی قدر عقو لھم
پراس کا عمل تھا بہرحلا ہمیشہ علوم دینیہ کا درس رکھتا شعر معما اور فنون اور تمام فضائل پر حاوی تھا۔ برخلاف علمائے ہندک خاص علم تصوف کو خوب سمجھتا تھا شاطبی علم قرات میں نوک زبان پر تھی۔ اور اس طرح اس کا سبق پڑھاتا تھا کہ جو حق ہے۔ قرآن مجید دس قراتوں سے یاد کیا تھا۔ بادشاہوں کے دربار میں کبھی نہ گیا۔ باجود ان سب باتوں کے نہایت خوش صحبت تھا۔ نقلو حکایات اور واقعات دلچسپ کے بیان سے صحبت اور درس کو گلزار کر دیتا تھا۔ کہ احباب کاا سکے جلدہ کو اور شاگردوں کا سبق چھوڑنے کو دل نہ چاہتا تھا۔ اخیر عمر میں آنکھوں سے معذور ہو گیا تھا اور درسو تدریس بھی چھوڑ دی تھی۔ مگر علم الہیات کی تصنیف چلی جاتی تھی۔ اس عالم میں ایک تفسیر شروع کی۔ وہ کتاب چار ضخیم جلدوں میں اس قدر مبسوط اور مفصل ہوئی کہ جسے امام فخر الدین رازیکی تفسیر کا ہم پلہ سمجھنا چاہیے۔ اور مطالبو مضامین بھی انواعو اقسام کی تحقیقوں کے ساتھ درج تھے۔
منبع نفائس العلوماس کا نام رکھا اور عجیب بات یہ ہے کہ اس کے دیباچہ میں ایسے ایسے مطلب لکھے ہیں کہ ان سے دعوے مددی اور نئی صدی کی بو آتی ہے اور جو تجدید تھی وہ تو معلوم ہی ہے (یعنی دین الہی اکبر شاہی) جن دنوں میں تفسیر مذکور تمام کی ہے ابن فارض کا قصیدہ تئیہ کہ سات سو شعر کاہے اوار قصیدہ بردہ اور قصیدہ کعب ابن زہیر اور بزرگوں کے قصائدو ظائف کے طور پر حفظ پڑھا جاتا ہے یہاں تکہ ذی القعد سنہ ۱۰۰۰ھ کو اس جہان سے گزر گیا۔ا سکا معاملہ خدا کے حوالے باوجود اس کے کوئی ملاا سجامعیت کے ساتھ آج تک نظر نہیں آیا۔ مگر حیف ہے کہ حب دنیا اور جاہو حشمت کی نحوست سے فقر کے لباس میں دین اسلام کے ساتھ کہیں ملاپ نہ رکھا۔ آگرہ میں آغاز جوانی میں میں نے بھی کئی برساس کی ملازمت میں سبق پڑھے تھے الحق صاحب حق عظیم ہے۔ مگر بعض امور دنیا داری اور بے دینی کے سبب سے اور اس لیے کہ مال و جاہ اور زمانہ سازی اور مکروفریب اور تغیر مذہبو ملت میں ڈوب گیا۔ جو سابقہ تھا صلا نہ رہا۔
قل انا وایا کم لعلی ھدے او فی ضلال مبین
کہدے کہ تم اور ہم راہ پر ہیں یا گمراہ ہیں (کون جانتا ہے ) عوام الناس کی بات ہے۔ کہ ایک بیٹا باپ پر لعنت کرتا ہے اور رفتہ رفتہ قدم آگے بڑھای اوغیرہ وغیرہ آگے جو کچھ ملا صاحب نے لکھ دیا ہے میں لکھنا جائز نہیں سمجھتا۔ ملا صاحب کی سینہ زوریاں دیکھو بھلا بیٹا ماں یا باپ سے کہہ سکتا ہے کہ جاؤ ہمارا تمہارا سابقہ نہ رہا؟ اور اس کے کہنے سے ماں باپ کے حقوق سارے اڑ جائیں گے ؟ کبھی نہیں جب یہ نہیں تو استاد کے حق کیونکر مٹ سکتے ہیں اچھا جو معلومات قابلیت اور فہمو دراک کی استعداداس کی تعلیم سے حاصل ہوئی ہے۔ سب کی ایک پوٹلی باندھ کر اس کے حوالہ کر دو۔ اور آپ جیسے ول روز گھر سے اس کے پاس آئے تھے۔ ویسے ہی کورے رہ جاؤ۔ پھر ہم بھی کہہ دیں گے کہ آپ کا تعلق اس سے کچھ نہ رہا۔ اور جب یہ نہیں ہو سکتا تو تمہارے دو حرف کہہ دینے سے کب چھٹکارا ہو سکتا ہے۔
شیخ مبارک نے کیا خطا کی۔ برسوں لکھایا پڑھایا۔ ایسا عالم بنایا کہ علمائے وقت سے کلہ بکلہ گفتگوئیں کر کے سب کی گردنیں دبانے لگے۔ اس عالم میں بھی جب کوئی مصیبت آتی تو فوراً سینہ سپر ہو کر مدد کو حاضر ہو گئے اس پر ان کا یہ حال ہے کہ جہاں نام یاد آ جاتا ہے ایک نہ ایک الزام لگا جات ہیں ۔ یعنی اپنی تاریخ میں علمائے عصر کی شکایت کرتے کرتے کہتے ہیں شیخ مبارک نے خلوت بادشاہی میں بیر بر سے کہا۔ کہ جس طرح تمہارے ہاں کتابوں میں تحریفیں ہیں اسی طرح ہمار ے ہاں بھی ہیں قابل اعتبار نہیں رہیں اگر حق پوچھو تو اس بیچارے نے کیا جھوٹ کہا۔ مگر ان کی قسمت اور وں کی باتیں اس سے ہزار من وزنی ہوتی ہیں ۔ انہیں ان کی حماقت یا ظرافت میں ڈال کر ٹال دیتے ہیں ان کے مہ سے یہ بات نکلی اور کفر۔
ابوالفضل خود لکھتے ہیں رایات اقبال (لشکر اکبری) لاہور میں آئے ہوء یتھے اور مصالح ملکی کے سبب سے ٹھیرنا پڑا تھا۔ اس پیر حقیقت (والد ماجد ) کی جدائی سے دل بے قرار تھا۔ سال جلوس ۳۲ سنہ ۹۹۵ھ تھے میں نے التجا کی کہ یہیں تشریف لائیے۔ صورتو معنی کے واقف حال (والد موصوف )نے عرض قبول کی۔ ۶ رجب کو تشریف لائے۔ یہاں گوشہو حدت میں خوشی کا افزائش دیتے تھے اب سب کام چھوڑ دیے تھے۔ حال کا روزنامچہ لکھ کر نفس ابو البدائع کی زینت میں وقت گزارتے تھے۔ علوم ظاہری پر توجہ کم ہوتی تھی۔ذاتو صفات پروردگار میں گفتگو فرماتے تھے اور عبرت کا سرمایہ لیتے تھے۔ دریائے آزادی کے کنارہ پر بیٹھے رہتے تھے۔ اور بے نیازی کا دامن پکڑے تھے۔ کہ مزاج قدسی اعتدال بدنی سے متغیر ہوا ایسی بیمار یاکثر ہوتی تھی دفعتہ سفر واپسیں سے آگاہی ہوئی مجھ بے حواس کو بلایا اور ہوش افزا باتیں زبان سے نکلیں رخصت کے لوازمات ظاہر ہونے لگے ہمیشہ پردہ میں باتیں ہوتی تھیں ۔ میرے دل کا جس پر اسرار قدرت کے صاحب ہونے کا بھروسا تھا یہ عالم ہوا کہ خون جگر کے گھونٹ گلے سے اترنے لگے۔ بڑی بے قراری سے کچھ اپنے تئیں سنبھالا۔ اور اسی پیشوائے ملک تقدس نے زور معنوی لگایا جب تھما سات دن بعد کمال آگاہی اور عین حضور یمیں ۱۷ ذیقعد سنہ ۱۰۰۱ھ تھی کہ ریاض قدس کو ٹہلتے چلتے گئے۔ ملک شناسائی کا سورج چھپ گیا۔ عقل ایزدشناس کی آنکھ جاتی رہی۔ دانائی کی کمر خم ہو گئی۔ دانش کا وقت اخیر ہو گیا۔ مشتری نے چادر سر سے پھینک دی عطارد نے قلم توڑ ڈالا۔
رفت آنکہ فلسوف جہاں بود بردلش
درہائے آسمان معانی کشودہ بود
بے اویتیمو مردہ دل اندا قربائے او
گو آدم قبیلہو عیسی دودہ بود
ملا صاحب نے شیخ کامل تاریخ کہی۔ شیخ فیضی نے فخر المکمل اور اسی شہر لاہور میں امانت رکھا۔
لطیفہ
ملائے موصوف اس واقعہ کی کیفیت ادا فرماتے ہیں اسی سال میں ۱۷ ذیقعد کو شیخ مبارک دناا دنیا سے تشریف لے گئے بیٹوں نے ماتم میں سروابرو کو منڈوا دیا اور ڈاڑھی مونچھ سے جا ملایا۔ اس چار ضرب کی تاریخ شریعت جدید ہوئی۔
شیخ ابوالفضل خود اکبر نامہ کے سنہ ۱۰۰۲ھ میں لکھتے ہیں بادشاہ لاہور میں آئے ہوئے تھے اس نگارنامہ کا میناکار (بندہ ابوالفضل)فضل آباد میں پدر گرامی ار مادر بزرگوار کی خوابگاہ پر گیا فرمایا تھا اس لیے دونوں برگزیدگان الہی کے نقش آگرہ کو روانہ کیے۔ وہاں اپنے پرانے ٹھکانے میں آرام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱؎ دیکھو آئین اکبری کا خاتمہ۔ اکبر نامہ میں لکھتے ہیں کہ گردن میں ایک پھوڑا نکلا تھا ۱۱ دن میں کام تمام ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ مرحوم نے آٹھ بیٹے چھوڑے۔ ابوالفضل نے اکبر نامہ کے خاتمہ میں خدا کی ۳۲ عنائتیں اپنے حال پر لکھی ہیں ۔ ان یں سے چوبیسویں یہ کہ بھائی دانش آموز‘ سعادت گزیں ‘ رضا جو‘ نیکو کار عطا کیے دیکھنا ایک ایک کو کس کس سانچے میں ڈھالتے ہیں ۔
(۱) بڑے بھائی کا کیا حال لکھوں باوجود ایسے کمالات ظاہریو باطنی کے میری خوشی بغیر بڑھ کر قدم نہ اٹھاتا تھا۔ اپنے تئیں میری رضا کا وقف کر کے تسلیم میں ثابت قدم رہتا تھا۔ اپنی تصانیف میں مجھے اور وہ کچھ کہا ہے جس کا شکریہ میری طاقت سے باہر ہے چنانچہ ایک قصیدہ فخریہ میں فرمایا ہے۔
جائیکہ از بلندیو پستی سخن رود
از آسماں بلند تر از خاک کمترم
با ایں چنیں پدر کہ نوشتم مکارمش درفضل مفتخرز گرامی برادرم
برہان علمو فضل ابوالفضل گزدمش دارد زمانہ مغز معانی معطرم
صد سالہ رہ میان منو اوست در کمال در عمر گرازو دو سہ سالے فزوں ترم
در چشم باغباں نشود قدر اس بلند گراز درخت گل گزرو شاخ عرعرم
اس کی (فیضی بھائی کی)ولادت سنہ ۹۵ھ میں ہوئی تھی۔ تعریف کس زبان سے لکھوں ۔ اسی کتاب میں کچھ لکھ کر دل کی بھڑاس نکالی ہے۔ آتشکدہ کو آب بیان سے بجھایا ہے۔ سیلاب کا بند توڑا ہے۔ اور بے صبری کا مرد میدان بنا ہوں ۔ اس کی تصنیفات گویائی اور بینائی کے ترازو اور مرغان نغمہ سرا کا مرغزار ہیں ۔ وہی اس کی تعریف کر لیں گے۔ اور کمال کی خبر دیں گے۔ خصائلو عادات کی یاد دلائیں گے۔
(۲) شیخ ابوالفضل نے اپنی تصویر کو جس رنگ میں نکالا ہے ان کے ہی حال میں دکھاؤں گا اس محراب میں نہ سجے گی۔
(۳) شیخ ابوالبرکات اس کی ولادت ۱۷ شوال سنہ ۹۶۰ھ میں ہوئی علمو آگاہی کا اعلیٰ ذخیرہ نہیں جمع کیا۔ پھر بھی بڑا حصہ پایا۔ معاملہ دانی شمشیر آرائی کارشناسی میں پیش قدم گنا جاتا ہے نیک ذاتی درویش پرستی اور خیر عام میں سب سے بڑھا ہوا ہے۔
(۴) شیخ ابوالخیر ۲ جمادی الاول سنہ ۹۶۷ھ کو پیدا ہوا۔ اخلاق کی بزرگیاں اور اشرافوں کی خوبیاں اس کی خوے ستودہ ہے زمانہ کے مزاج کو خوب پہچانتا ہے اور زبان کو اس طرح قابو میں رکھتا ہے جس طرح اور اعضا کو (کم سخن ہے ) شیخ ابوالفضل کے رقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سب بھائیوں میں ان سے تعلق خاص تھا۔ ان کی سرکار کے کاغذات اسی بھائی کے حوالے تھے۔ کتب خانہ بھی اسی کے سپرد تھا۔ اکثر احباب کے خطوط میں فرمائشوں اور ضروری کاموں کا شیخ ابوالخیر پر حوالہ دیتے ہیں ۔
(۵) شیخ ابوالمکارم۔ پیر کی رات ۲۳ شوال سنہ ۹۷۶ھ کو پید اہوا۔ ذرا جنوں میں آ جاتا تھا پدر بزرگوار زور باطن سے پکڑ کر درستی کے رستہ پر لاتے تھے۔ معقولو منقول اسی دانائے رموز انفسو آفاق کے سامنے ادا کیے۔ حکمائے سلف کے پرانے تذکرے کچھ کچھ میر فتح اللہ شیرازی کی شاگردی میں پڑھے دل میں دستہ ہے امید ہے کہ ساحل مقصود پر کامیاب ہو گا۔
(۶) شیخ ابوتراب ۲۳ ذی الحجیہ سنہ ۹۸۸ کو پیدا ہوا۔ اس کی ماں اور ہے مگر سعادت کی خورجین بھر کر لایا ہے۔ اور کسب کمالات میں مشغول ہے۔
(۷) شیخ ابو حامد ۲ ربیع الآخر سنہ ۱۰۰۲ھ کو پیدا ہوا اور (۸) شیخ ابو راشد پیر غرہ جمادی الاولے کو اسی سنہ میں پیدا ہوا۔یہ دونوں لونڈی کے پیٹ سے تھے لیکن اصالت کے آثار پیشانی پر چمکتے ہیں پیر نورانی نے ان کے آنے کی خبر دی تھی نام بھی رکھ دیے تھے ان کے ظہور سے پہلے اسباب سفر باندھا خدا سے امید ہے کہ ان کے انفاس گرامی کی برکت سے دولت خوشی نصیبی کے ساتھ ہم نشین ہوں ۔ کہ رنگ رنگ کی نیکیاں جمع ہوں بڑے بھائی (فیضی) نے تو ہستی کا اسباب باندھا اور عالم کو غم میں ڈالا۔ امید ہے کہ اور پھلے پھولے نو نہالوں کو خوشی کامرانی اور سعادت دوجہانی کے ساتھ خدا عمر دراز کرے اور صورتو معنی دینی اور دنیاوی نیکیوں سے سربلندی کرے۔
مختلف تاریخوں سے جو جابجا پتے گرتے ہیں تو چار بیٹیاں بھی شمار میں آتی ہیں ۔
ان میں سے ایک عفیفہ کے حال میں ملا صاحب سنہ ۹۹۸ھ میں فرماتے ہیں ان دونوں میں خداوند خاں دکنی رافضی کہ شیخ ابوالفضل کی بہن حسب الحکم اس کے نکاح میں آئی تھی ولایت گجرات میں قصبہ کری جاگیر پاکیرو ہیں دوزخ ٹھکانے پہنچا۔ دوسری کی شادی میر حسام الدین سے ہوئی۔ یہ غازیخاں بدخشی کے بیٹے تھے باپ کے بعد ہزاری منصب نصیب ہوا۔ اور دکن بھیجے گئیے۔ خان خاناں کا دربار دریائے قدرت تھا۔ دنیا موتی رولتی تھی۔ ان سے تو دو پشت کی آشنائی تھی۔ یہ بھی غوطے لگانے لگے۔ مگر عین شباب میں محبت الٰہی کا جذبہ پید اہوا۔ خانخاناں سے کہا کہ ترک دنیا کا ارادہ دل پر چھا گیا ہے۔ درخواست کروں گا تو منظور ہو گی۔ میں دیوانہ ہو جاتا ہوں آپ حضور میں لکھ کر مجھے دلی بھیجی دیجیے کہ جوعمر باقی ہے۔ سلطان المشائخ کے مزار پر بیٹھ کر گزار دوں ۔ خانخاناں نے منتیں کر کے روکا کہ یہ دیوانگی ہزار فرزانگی سے افضل ہے۔ مگر ملتوی رکھتی چاہیے۔ نہ مانا۔ دوسرے دن کپڑے پھاڑ کر پھینک دیے کیچڑ مٹی بدن کو ملی اور کوچہو بازار میں پھرنے لگے بادشاہ کو عرضی ہوئی۔ وہاں سے دلی کی رخصت حاصل ہو گئی۔ ۳ برس کمال زہد اور پرہیز گار یمیں وہیں گزار دیے علم سے بے بہرہ کامل رکھتے تھے مگر سب کو آپ فراموشی سے دھو کر تلاوت قرآن مجید اور ذکر الٰہی میں مصروف ہو گئے۔ شاہ باقی اللہ جن کا وطن سمرقند اور ولات کابل میں ہوئی تھی۔ اور مزار اب بھی قدم شریف کے رستہ کو آباد کرتا ہے۔ اس وقت زندہ تھے۔ چنانچہ ان سے ہدایت حاصل کی سنہ ۱۰۴۳ھ میں انتقال ہوا۔ پاک دامن بی بی نے شوہرک اشارے پر تمام زروزیور فقراء مساکین کو بانٹ کر آلائش دنیا سے دامن پاک کیا تھا۔ جب تک جیتی رہی ۱۲ ہزار روے سال خانقاہ کے خرچ کے لیے بھیجتی رہی۔ تیسری راجہ علی خاں حاکم خاندیس کے بیٹے سے بیاہی اس کا بیٹا صفدر خاں سنہ ۴۵ جلوس میں ہزار یمنصب دار ہوا۔ چوتھی لاڈلی بیگم اس کی شادی اعتقاد الدولہ اسلام خاں شیخ علاء الدین چشتی سے ہوئی تھی۔ کہ شیخ سلیم چشتی کے پوتے تھے۔ اور حسن اخلاق اور خصائل مرضیہ کے سبب سے خاندان کی برکت تھے۔ جہانگیر تخت نشین ہوا تو انہیں اسلام خان خطاب پنجہزاری منصب اور بہار کا صوبہ عنایت ہوا کہ کوکلتاش کا رشتہ ملا ہوا تھا۔ سنہ ۳ جلوس میں بنگالہ بھی مرحمت ہوا۔ باوجودیکہ اکبر کے عہد میں ملک مذکور پر لاکھوں آدمیوں کے خون بہے تھے۔ پھر بھی پٹھانوں کی کھرچن کناروں میں لگی پڑی تھی۔ ان میں عثمان خاں قتلو لوہانی کا بیٹا تھا۔ کہ اب تک اس کی جڑ نہ اکھڑی تھی۔ شیخ نے خونریز لڑائیوں سے اس کا استیصال کیا۔ چنانچہ سنہ ۶ جلوس میں شش ہزاری منصب سے اعزاز پایا۔ اور سنہ ۱۰۲۲ھ میں دنیا سے کوچ کر کے فتح پور سیکری میں کہ بزرگوں کا مدفن تھا خواب آرام کیا۔
ان کی سخاوت اور دریا دلی کے حالات دیکھ کر عقل حیران ہوتی ہے۔ اپنے دستر خوان خاص کے علاوہ ایک ہزار طبق طعام اور اس کے لوازمات ملازموں کے لیے ہوتے تھے۔ گراں بہا زیور اور قیمتی کپڑوں کے خوان نوکر لیے کھڑے رہتے۔ جس کی قسمت ہوتی وہ انعام بھی دیتے تھے جھروکہ درشن دیوان عام۔ دیوان خاص وغیرہ مکانات دربار کہ لوازم سلاطین ہیں ۔ انہوں نے بھی آراستہ کیے تھے۔ ہاتھی بھی اسی طرح لڑاتے تھے۔ باوجود یکہ نہایت متقی پرہیز گار تھے کسی قسسم کا نشہ یا امر ممنوع عمل میں نہ لاتے تھے۔ لیکن کل بنگالہ کی کنچنیاں نوکر تھیں ۔ اسی ہزار روپیہ مہیہ جس کا ۹ لاکھ ۶۰ ہزار روپیہ سال ہوا فقط ان کی تنخواہ کی رقم تھی۔ باوجود اس کے کہ اپنے لباس میں ذرا تکلف نہ کرتے تھے۔ دستار کے نیچے موٹے کپڑے کی ٹوپی اور قبا کے نیچے ویسا ہی کرتا پہنے رہتے تھے۔ دستر خوان پرا کے سامنے پہلے مکئی اور باجرے کی روٹی ساگ کی بھجیا اور سٹھی چاولوں کا خشکہ آتا تھا۔ لیکن ہمتو سخاوت میں حاتم کو مات کرتے تھے۔ جب بنگالہ مٰں تھے تو ۱۲۰۰ ہاتھی اپنے منصب داروں اور ملازموں کو دیے۔ ۲۰ ہزار سوارو پیادے فرقہ شیخ زادہ سے نوکر تھے۔ اکرام خاں ہوشگ بیٹا لاڈلی بیگم سے تھا۔ یہ دکن میں تعینات تھا پھر اسیر کا تعلقہ مل گیا۔ شیر خان ننور کی بیٹی اس سے بیاہی تھی۔ مزاج موافق نہ آیا۔ اس کے بھائی بہن کو لے گئے حقیقت میں مزاج اور ظالم طبع تھا۔ شاہجہان کے عہد میں کسی سبب سے معزول ہو کر دوہزاری کے منصب سے گرا نقدی مقرر ہو گء فتح پورسیکری میں دادا کی قبر کے متولی ہو کر بیٹھ گئے۔
آگرہ میں اکبر کے روضہ کوس بھر مشرق کو ایک مقبرہ ہے۔ کہ لاڈلی کا روضہ کہلاتا ہے۔ وہاں کے کہن سال لوگ کہتے ہیں ۔ کہ پہلے اس کے گرد بڑا احاطہ اور عالیشان دروازہ تھا۔ اندر کئی قبریں تھیں مگر کتابہ کسی پر نہ تھا ایک پر تعویز سنگ مرمر کا تھا۔ گرد فتح پور کے سنگ سرخ کی دیوار تھی۔ بیل صاحب مفتاح التاریخ میں کہتے ہیں ۔ کہ شیخ مبارک فیضی اور ابوالفضل یہیں دفن ہیں لیکن ابوالفضل نے خود آئین اکبری میں لکھا ہے کہ بابر نے جو جمنا کے اس پار چار باغ یادگار آباد کیا ہے۔ اس شگرف نامہ کا نقاش وہیں پیدا ہوا ہے۔ والد اور بڑا بھائی وہاں سوتے ہیں ۔ شیخ علاء الدین مجذوف اور میر رفیع الدی صفوی اور بہت سے کار آگاہ بھی وہیں آرام کرتے ہیں خیر مردہ بدست زندہ ہے۔ وہاں سے اٹھا کر یہاں رکھ دیا ہو گا۔ اب پتا نہیں لگتا۔ کہ بوسیدہ ہڈیاں کب منتقل ہوئیں اور کس نے کیں ہاں عالیشان دروازہ کا کتابہ بہ آواز بلند پکارتا ہے کہ شیخ یہاں ہیں ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیمو بہ ثقتی ھذہ الروضۃ للعالم الربانی والعارف الصمدانی جامع العلوم شیخ مبارک قدس سرہ قدوقف بنیانہ بحر العلوم شیخ ابوالفضل سلم اللہ تعالیٰ فی ظل رولۃ الملک العادل یطلبہ المدد لا قبال والکرم جلال الدین والدنیا اکبر بادشاہ غازی خلد اللہ تعالیٰ ظلال سلطنتہ باھتمام حضرت ابی البرکات فی سنۃ اربع والف
لطیفہ
سبحان اللہ یا پیر نورانی ۹۰ برس کی عمر۔ وہ وہ اوصاف کمالات۔ آنکھوں سے معذور ماشاء اللہ اتنے بیٹے بیٹیاں ۔ اور ان کے بھی بیٹے بیٹیاں ۔اس پر تمہاری ہمت۔ چلتے چلتے کرامات چھوڑ گئے۔ اور ایک نہیں دو دو۔
٭٭٭
٭٭٭
اس کتاب کی پروف ریڈنگ تقریباً نہیں ہو سکی ہے۔ قارئین سے درخواست ہے کہ اگر آپ کے پاس اصل نسخہ ہو تو اس کی تصحیح کر دیں۔
تشکر: وسیع اللہ کھوکھر جنہوں نے فائل فراہم کی
دربار اکبری
شمس العلماء مولانا محمد حسین آزاد
جلد اول
جلد دوم
جلد سوم
فال مبارک(اقتباس)
سلاطین سلف میں بہت سے شغل تھے کہ شوق ہائے شاہانہ سمجھے جاتے تھے۔ ان ہی میں مصوری تھی۔ ہمایوں کو تصور کا بہت شوق تھا۔ اکبر کو حکم دیا تھا کہ تم بھی سیکھا کرو۔ جب سکندر کی مہم فتح ہو چکی (ہیموں کی بغاوت کا ابھی ذکر فکر بھی نہیں تھا) اکبر ایک دن تصویر خانے میں بیٹھا تھا۔ مرقع کھلے تھے۔ مصور حاضر تھے۔ ہر شخص اپنی دست کاری میں مصروف تھا۔ اکبر نے ایک تصویر کھینچی۔ کہ گویا ایک شخص کا سر ہاتھ پاؤں الگ الگ کٹے پڑے ہیں۔ کسی نے عرض کی حضور یہ کس کی تصویر ہے ؟ کہا ہیموں کی۔
لیکن اسے شہزادہ مزاجی کہتے ہیں۔ کہ جب جالندھر سے چلنے لگے۔ تو میرا آتش نے چاہا کہ عید کی مبارک بادی میں آتش بازی کی سیر دکھائے۔ انہوں نے اس میں یہ بھی فرمائش کی کہ ہیموں کی مورت بناؤ اور راون کی طرف آگ دے کر اڑاؤ چنانچہ اس کی تعمیل ہوئی۔ اچھا۔
مبارک بود فال فرخ زدن
نہ بر رخ بلکہ شہ رخ زون
جب اقبال سامنے ہوتا ہے۔ تو وہی منہ سے نکلتا ہے۔ جو ہونا ہوتا ہے ! نہیں ! یہ ہی کہو کہ جو منہ سے نکلتا ہے۔ وہی ہوتا ہے۔
خانخانان کی لیاقت اور ہمت کی تعریف میں زبان قلم قاصر ہے مشرقی ہندوستان میں تو یہ تلاطم پڑا ہوا تھا۔ اور سکندر سور جو کہ پہاڑوں میں رکا بیٹھا تھا۔ دانا سپہ سالار نے اس کے لئے فوج کے بندوبست سے سد سکندر باندھی۔ راجہ رام چندر کانگڑ سے کانگڑے کا راجہ بھی تیار ہو رہا تھا۔ اسے ایسا دبدبہ دکھا کر پیغام سلام کئے۔ کہ حسب دلخواہ عہد نامہ لکھ کر حضور میں حاضر ہو گیا۔
غرض دلاور سپہ سالار بادشاہ اور بادشاہی لشکر کو ہوا کے گھوڑوں پر اڑاتا بجلی اور بادل کی کڑک دمک دکھاتا دلی کو چلا۔ سر ہند کے مقام پر دیکھا کہ بھاگے بھٹکے امیر بھی حاضر ہیں۔ ان سے ملاقاتیں کر کے صالح و مشورت کے ساتھ بندوبست شروع کئے۔ لیکن خود مختاری کی تلوار نے اس موقع پر ایسی کاٹ دکھائی۔ کہ تمام امرائے بابری میں کھلبلی پڑ گئی۔ پھر بھی کوئی دم نہ مار سکا بلکہ ہر شخص تھرا کر اپنے اپنے کام پر متوجہ ہو گیا۔
(اقتباس)
٭٭٭٭٭٭٭٭
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)