روشنی ضروری ہے
منظر بھوپالی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
اے خدا اے خدا
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گناہگار ہیں ہم سیاہ کار ہیں
اے خدا اے خدا
اے خوشی کی دھنک رحمتوں کے فلک
زندگی تو نے دی، آگاہی تو نے دی
جب اندھیرے ہوئے، روشنی تو نے دی
تو نے مٹی کو بھی کر دیا محترم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار ہیں، ہم سیاہ کار ہیں
اے خدا اے خدا
خواب بخشے حسیں، نیندیں آنکھوں کو دیں
دل کے اس ساز میں دھڑکنیں بھی رکھیں
کوئی تجھ سا سخی اے خدایا نہیں
کیسے کیسے کیے تو نے ہم پر کرم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
ایک دن اے خدا یہ گناہ ہو گیا
وحشتیں چھا گئیں، خون بہنے لگا
سلسلہ چل پڑا، پھر فسادات کا
اس چمن کو لگا ہائے پت جھڑ کا غم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
دولتیں، کرسیاں بن گئیں سب کی جاں
یہ ہوس کھا گئی پیار کا آسمان
پھول جلنے لگے، کھو گئی تتلیاں
باغِ دل بن گیا جیسے دشتِ علم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
اے خدا رحم کر، بھیج رحمت ادھر
پھر بہار آئے گی، ہم کو دے یہ خبر
پیار سے پھر بھریں گاؤں قصبے نگر
رنگ و خوشبو لکھے پھر ہمارا قلم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
اے خدا اے خدا تیرے بندے ہیں ہم
ہم گنہگار بھی، سیاہ کار بھی
اے خدا اے خدا
٭٭٭
ناکام کہیں ایسا مقدر نہیں دیکھا
خوشیوں نے کبھی ہم کو پلٹ کر نہیں دیکھا
ہاں خاک اڑاتے ہوئے موسم تو ملے ہیں
موسم کی ہتھیلی پر گلِ تر نہیں دیکھا
یوں مجھ سے کوئی میرا پتا پوچھ رہا ہے
اس نے کبھی جیسے کہ میرا گھر نہیں دیکھا
دیکھا ہے ابھی چاند نکلتے ہوئے تم نے بپھرا ہوا بے چین سمندر نہیں دیکھا
کیا ظلم ہے اوجھل ہوئے جاتے ہو نظر سے
میں نے تو ابھی آنکھ بھی بھر کر نہیں دیکھا
یوں محو عبارت ہوئے ہم یاد میں ان کی
پھر دل سے کبھی جھانک کر باہر نہیں دیکھا
منظر یہ میرا شہر ہے سچائی کا مقتل
سچائی کے شانوں پہ کبھی سر نہیں دیکھا
٭٭٭
ستمگروں کے ستم کی اڑان کچھ کم ہے ابھی زمین کے لیے آسمان کچھ کم ہے
جو اس خیال کو بھولے تو مارے جاؤ گے
کہ اپنی سمت قیامت کا دھیان کچھ کم ہے
ہمارے شہر میں خیر و عافیت ہے مگر یہی کمی ہے کہ امن و امان کچھ کم ہے
بنا رہا ہے فلک بھی عذاب میرے لیے تیری زمین پہ کیا امتحان کچھ کم ہے
ابھی شمار کے قابل زخم دل میرے ابھی وہ دشمن جاں مہربان کچھ کم ہے
ادھر تو درد کا پیالہ چھلکنے والا ہے
مگر وہ کہتے ہیں یہ داستان کچھ کم ہے
ہوائے وقت ذرا پیرہن کی خیر منا
یہ مت سمجھو کہ پرندوں میں جان کچھ کم ہے
٭٭٭
راکھ نہیں، دِیا نہیں، برگ نہیں، شجر نہیں
میں تو چراغِ درد ہوں، مجھ کو ہوا کا ڈر نہیں
جن پہ بہار آئی ہے، ان کو خزاں کا خوف ہو
ہم تو خزاں نصیب ہیں، ہم کو خزاں کا ڈر نہیں
اپنے چمن کیا کیا ہوا، اجڑے ہوئے ہیں پیڑ سب
پھول نہیں، مہک نہیں، برگ نہیں، ثمر نہیں
جیسے تمام حادثے یوں ہی سی کوئی بات تھے
چہرے بھی بے ملال ہیں، آنکھ بھی کوئی تر نہیں
وقت کے پُل سے پوچھئے، بہہ گیا پانی کس قدر
آپ کا میرا ذکر کیا، وقت کو خود خبر نہیں
جو بھی ہے اپنے عہد میں، آدھی ادھوری چیز ہے
پتے بھی پیڑ بھر نہیں، پھول بھی شاخ بھر نہیں
یہ ہے مقامِ زندگی، رُکیے تو ایک دو گھڑی
یوں ہی گذر نہ جائیے، دل ہے یہ رہگزر نہیں
منظر امیرِ شہر کی، دیکھ ذرا یہ حکمتیں
جن کے لئے ہے آسماں، ان کے لئے ہی پر نہیں
٭٭٭
بدلتے وقت کا اک سلسلہ سا لگتا ہے کہ جب بھی دیکھو اسے دوسرا سا لگتا ہے
تمہارا حسن کسی آدمی کا حسن نہیں کسی بزرگ کی سچی دعا سا لگتا ہے
تیری نگاہ کو تمیزِ رنگ و نور کہاں مجھے تو خوں بھی رنگِ حنا سا لگتا ہے
دماغ و دل ہوں اگر مطمئن تو چھاؤں ہے دھوپ
تھپیڑا لُو کا بھی ٹھنڈی ہوا سا لگتا ہے
تمہارا ہاتھ جو آیا ہے ہاتھ میں میرے اب اعتبار کا موسم ہرا سا لگتا ہے
نکل کے دیکھو کبھی نفرتوں کے پنجرے سے
تمام شہر کا منظر کھلا سا لگتا ہے
٭٭٭
ہمارے گھر تباہ ہوں ، غم و ملال کچھ بھی ہو
رہیں گے ہم اِسی جگہ ہمارا حال کچھ بھی ہو
جو سراپا خیر ہے ، اُسی کا امتی ہوں میں
مرا جواب پیار ہے، ترا سوال کچھ بھی ہو
تمام مہرے سچ کے ہیں ، ہم اہلِ حق کے ہاتھ ہیں
ہماری جیت طے رہی کسی کی چال کچھ بھی ہو
ہمارے بھائیوں کو بس غرض ہے اقتدار سے
وطن کا حال کچھ بھی ہو ، یہاں وبال کچھ بھی ہو
یہ اندھی سوچ دے رہے ہیں نسلِ نو کو رہنما
روش روش کو روند ڈالو، پائمال کچھ بھی ہو
٭٭٭
ہم اپنے آپ کی پہچان لے کے آئے ہیں نئے سخن نئے امکان لے کے آئے ہیں
ہوا نے وار کیا تو جواب پائے گی کہ ہم چراغ بھی طوفان لے کے آئے ہیں
چراغِ قرب سے کر دیجئے انہیں روشن بجھے بجھے سے کچھ ارمان لے کے آئے ہیں
جواب دے نہ سکے گا ہماری باتوں کا کہ آپ آئینہ حیراں لے کے آئے ہیں
ان آنسوؤں کا کوئی قدردان مل جائے کہ ہم بھی میر کا دیوان لے کے آئے ہیں
ہمارے پاس فقط دھوپ ہے خیالوں کی جھلستے خوابوں کی دکان لے کے آئے ہیں
یہ زخمِ دل نہیں احسان کی نشانی ہے ہم اس نگاہ کا احسان لے کے آئے ہیں
جو پارسا ہو تو کیوں امتحاں سے ڈرتے ہو
ہم اعتبار کا میزان لے کے آئے ہیں
انہیں پہ سارے مصائب کا بوجھ رکھا ہے
جو تیرے شہر میں ایمان لے کے آئے ہیں
٭٭٭
یہاں خوابوں کی ارزانی بہت ہے اس آبادی میں ویرانی بہت ہے
سروں پر خواب اوڑھے جا رہے ہیں یہاں سورج کی تابانی بہت ہے
مبارک تم کو خوشیوں کے خزانے مج ہے تو غم کی سلطانی بہت ہے
ہوس دریا کی ہو گی اہلِ زر کو ہمیں دو گھونٹ ہی پانی بہت ہے
قصیدے پڑھنے والوں میں نہیں ہوں مج ہے تو چاک دامانی بہت ہے
پرندے زخم کھا کر اُڑ رہے ہیں ہواؤں کو پشیمانی بہت ہے
میں سچے لفظ ہی لکھتا ہوں منظر میری باتوں میں نادانی بہت ہے ٭٭٭
خونِ دل لٹائے جا روشنی ضروری ہے رات بھر چراغوں کی زندگی ضروری ہے
آئے ہو تو یادوں کے نقش چھوڑتے جاؤ
گھر میں کچھ امیدوں کی چاندنی ضروری ہے
قطرہ قطرہ دریا کو پی کے لطف پاؤ گے پیاس مت بجھا لینا تشنگی ضروری ہے
ربط اس جوانی کا ہوش سے نہیں ملتا اس حسین موسم میں بے خودی ضروری ہے
غم نہ ہو تو خوشیوں کا لطف ہی نہیں آتا
حُسن کے سمجھنے کو داغ بھی ضروری ہے
٭٭٭
سحر نے اندھی گلی کی طرف نہیں دیکھا
جسے طلب تھی اسی کی طرف نہیں دیکھا
قلق تھا سب کو سمندر کی بے قراری کا
کسی نے مڑ کے ندی کی طرف نہیں دیکھا
کچوکے دیتی رہیں غربتیں مجھے لیکن میری انا نے کسی کی طرف نہیں دیکھا
سفر کے بیچ یہ کیسا بدل گیا موسم کہ پھر کسی نے کسی کی طرف نہیں دیکھا
تمام عمر گزاری خیال میں جس کے تمام عمر اسی کی طرف نہیں دیکھا
یزیدیت کا اندھیرا تھا سارے کوفے میں
کسی نے سبطِ نبی کی طرف نہیں دیکھا
جو آئینے سے ملا، آئینے پہ جھنجھلایا
کسی نے اپنی کمی کی طرف نہیں دیکھا
مزاجِ عید بھی سمجھا تجھے بھی پہچانا
بس ایک اپنے ہی جی کی طرف نہیں دیکھا
٭٭٭
ناکام کہیں ایسا مقدر نہیں دیکھا
خوشیوں نے کبھی ہم کو پلٹ کر نہیں دیکھا
ہاں خاک اڑاتے ہوئے موسم تو ملے ہیں
موسم کی ہتھیلی پر گلِ تر نہیں دیکھا
یوں مجھ سے کوئی میرا پتا پوچھ رہا ہے
اس نے کبھی جیسے کہ میرا گھر نہیں دیکھا
دیکھا ہے ابھی چاند نکلتے ہوئے تم نے
بپھرا ہوا بے چین سمندر نہیں دیکھا
کیا ظلم ہے اوجھل ہوئے جاتے ہو نظر سے
میں نے تو ابھی آنکھ بھی بھر کر نہیں دیکھا
یوں محو عبارت ہوئے ہم یاد میں ان کی
پھر دل سے کبھی جھانک کر باہر نہیں دیکھا
منظر یہ میرا شہر ہے سچائی کا مقتل
سچائی کے شانوں پہ کبھی سر نہیں دیکھا
٭٭٭
بے سبب نہیں جلتے گھر وفا شعاروں کے
آندھیاں بڑھاتی ہیں حوصلے شراروں کے
میرے دل سے گزرے تھے وہ یہ بھول بیٹ ہے ہیں
کون یاد رکھتا ہے نام رہگزاروں کے
وقت کے بدلتے ہی پھر بدل گئے چہرے
میرے جاں نثاروں کے میرے غمگساروں کے
ہم نے دل کو بہلایا خوب ان کھلونوں سے
خواہشیں بہاروں کی خواب ماہ پاروں کے
آپ اشک پی لیجئے ورنہ رائیگاں ہوں گے
ان دِیوں کی کیا ہستی شہر میں ستاروں کے
باغباں کی باتوں کا اعتبار مت کرنا
یہ جو پھول مہکے ہیں زخم ہیں بہاروں کے
مجھ کو اپنی شہرت پر کیا غرور ہو منظرؔ
وقت نے مٹا ڈالے نام شہر یاروں کے
٭٭٭
یاد کا ایک لمحہ سزا دے گیا کتنی چنگاریوں کو ہوا دے گیا
جس پہ موسم کا کوئی اثر ہی نہیں وہ مجھے زخم ایسا ہرا دے گیا
کتنا چالاک تھا میرا دشمن مجھے پہلے احساس پھر آئینہ دے گیا
لغزشِ پا کمالِ ہنر بن گئی دل جو بہکا نیا راستہ دے گیا
بے نیازی سے چھُو کر ہمیں وہ حسِیں گمشدہ خواہشوں کا پتا دے گیا
آرزوؤں کے غنچے چٹخنے لگے کس کا پیغام دستِ صبا دے گیا
سبز ہونے لگا اعتبارِ غزل وقت منظرؔ کو ایسی فضا دے گیا ٭٭٭
حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں ملتی
سوچنے سمجھنے کو فاصلہ ہی بہتر ہے
رات دِن کی قربت سے دوستی نہیں ملتی
میٹھی میٹھی باتوں میں صرف سچ نہیں ہوتا
مصلحت پسندوں میں سر کشی نہیں ملتی
آدمی سے انساں تک آ گئے تو سوچو گے
کیوں چِراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی
بے لباس ہونے سے بچ گیا تو کیا منظر
آج گاؤں میں کل کی سادگی نہیں ملتی
٭٭٭
تمہارا لہجہ ہو خوشبوؤں سا، ہمارا لہجہ دعاؤں سا ہو
جو دوپہر میں بھی ہم ملیں تو، مزاج ٹھنڈی ہواؤں سا ہو
جو مل کے بیٹھیں تو اسطرح ہم کہ جیسے انسان مل رہے ہوں
نہ لفظ نشتر بنیں زباں پر، نہ لہجہ کڑوی دواؤں سا ہو
بچاؤں دنیا کو دھوپ سے میں ، تمام خلقت کے کام آؤں
میرے خدایا وجود میرا، ہرے درختوں کی چھاؤں سا ہو
اُگیں خوشی کے گلاب کیسے ، دہکتے شعلوں کی کھیتیوں میں
کسے پکارے یہ زندگانی، ہر آدمی جب چتاؤں سا ہو
بچا کے رکھنا انا کی دولت، یہی تو پونجی ہے اہلِ دل کی
کبھی بھی اس سے نہ جھک کے ملنا، غرور جس میں خداؤں سا ہو
یہ بے ضمیری میں بے حسی میں ،یزید و راون سے بھی ہیں آگے
میری دعا ہے کہ میرا بچہ نہ آج کے رہنماؤں سا ہو
٭٭٭
صبر تو دیکھو آنکھ میں دریا رکھا ہے
پھر بھی ہم نے خود کو پیاسا رکھا ہے
انسانوں سے پیار ہمارا مسلک ہے ہم نے سب سے درد کا رشتہ رکھا ہے
ساری سزائیں نام ہمارے لکھ دی ہیں اس کے سامنے جب آئینہ رکھا ہے
عظمت اور بزرگی اس نے پائی ہے جس نے بھی کردار پہ پہرہ رکھا ہے
کس بستی میں کیا کیا کام دکھائے گی اس نے ہوا کو سب سمجھا رکھا ہے
غیرت مند ہیں کتنے غربت والے بھی فاقے میں کہتے ہیں روزہ رکھا ہے
کیسے کیسے رنج اٹھائے ملت نے مر کر اپنے آپ کو زندہ رکھا ہے ٭٭٭
راکھ نہیں ، دِیا نہیں ، برگ نہیں ، شجر نہیں
میں تو چراغِ درد ہوں ، مجھ کو ہوا کا ڈر نہیں
جن پہ بہار آئی ہے ، ان کو خزاں کا خوف ہو
ہم تو خزاں نصیب ہیں ، ہم کو خزاں کا ڈر نہیں
اپنے چمن کیا کیا ہوا، اجڑے ہوئے ہیں پیڑ سب
پھول نہیں ، مہک نہیں ، برگ نہیں ، ثمر نہیں
جیسے تمام حادثے یوں ہی سی کوئی بات تھے
چہرے بھی بے ملال ہیں ، آنکھ بھی کوئی تر نہیں
وقت کے پُل سے پوچھئے ، بہہ گیا پانی کس قدر
آپ کا میرا ذکر کیا، وقت کو خود خبر نہیں
جو بھی ہے اپنے عہد میں ، آدھی ادھوری چیز ہے
پتے بھی پیڑ بھر نہیں ، پھول بھی شاخ بھر نہیں
یہ ہے مقامِ زندگی، رُکیے تو ایک دو گھڑی
یوں ہی گذر نہ جائیے ، دل ہے یہ رہگذر نہیں
منظر امیرِ شہر کی، دیکھ ذرا یہ حکمتیں
جن کے لئے ہے آسماں ، ان کے لئے ہی پر نہیں
٭٭٭
جب حال میرا سن لیتے ہیں ، کہتے ہیں فسانہ اچھا ہے
تم کو ہے سلیقہ کہنے کا، باتوں کا خزانہ اچھا ہے
ہر بات پہ برہم ہو جانا، بے وجہ یوں مجھ سے کترانا
تم دل پر رکھ کر ہات کہو، کیا دل کو ستانا اچھا ہے
یاری میں جھکنا ٹھیک مگر، ذلت سے کہیں بھی سر نہ جھکے
عزت پہ اگر آنچ آتی ہو، تو جان گنوانا اچھا ہے
اب فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے ، جو چاہیں موسم چن لیجئے
کیا پھول کھلانا اچھا ہے ، یا خاک اڑانا اچھا ہے
تم یوں نہ غلط فہمی میں رہو، بچنے کی کوئی تدبیر کرو
بے موت ہی مارے جاؤ گے ، دشمن کا نشانہ اچھا ہے
منظر جو گذرتی ہے ہم پر دنیا کو خبر تو ہو جائے
چپ چاپ مظالم سہنے سے ، کچھ شور مچانا اچھا ہے
٭٭٭
سنتا ہوں کہ میری بستی سے وہ شخص گذرنے والا ہے
آنکھوں میں جو بسنے والا ہے ، جو دل میں اترنے ولا ہے
چلنا ہے تو میرے ساتھ چلو، کھینچو نہ مجھے تم اپنی طرف
کب آبِ رواں رک سکتا ہے ، کب وقت ٹھہرنے والا ہے
ہم شوقِ شہادت والے ہیں ، ہم حق پر جان لٹائیں گے
وہ ساتھ ہمارا ترک کرے ،جو موت سے ڈرنے والا ہے
دعوے تو بہت کچھ ہیں لیکن، سب ریت کے گھر ہیں لرزیدہ
آندھی میں بلا کی شدت ہے ، شیرازہ بکھرنے والا ہے
تم داغ چھپاؤ گے کب تک، تم خواب دکھاؤ گے کب تک
یہ مکر کا اجلا پیراہن، کچھ دن میں اترنے والا ہے
رہنے دے یہ اپنی ہمدردی، یہ پیار کا موسم رہنے دے
یہ گھاؤ ہے تیری باتوں کا، یہ گھاؤ نہ بھرنے والا ہے
٭٭٭
زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے
تھوڑی دھوپ جیسی ہے ، تھوڑی چھاؤں والی ہے
پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل
یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے
سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے
اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے
یہ ہماری دھرتی تو اپسراؤں والی ہے
کس کی یاد آئی ہے ، کون یاد آیا ہے
پھر ہماری آنکھوں میں رُت گھٹاؤں والی ہے
موت کی طرف منظر بھاگتی ہے تیزی سے
عمر کتنے صحت مند ہاتھ پاؤں والی ہے
آئے گا وہ سر لے کر جس میں حق شناسی ہے
کربلا زمانے کی پھر لہو کی پیاسی ہے
اپنی سب بلائیں بھی میرے نام لکھ دیجئے
پھول جیسے چہرے پر کس لئے اداسی ہے
زندگی کے طالب کو زندگی نہیں ملتی
زیست کو جو ٹھکرا دے ، زیست اس کی داسی ہے
جانے اس پرندے پر رات کیسے گذرے گی
پنکھ تھک چکے جس کے ، دھوپ بھی ذرا سی ہے
آج کی یہ دنیا ہے جیسے حشر کا منظر
صرف افراتفری ہے ، صرف بدحواسی ہے
٭٭٭
مہرباں ہو کے جس دن سے تم میرے گھر آنے جانے لگے
اجڑے دیوار و در سج گئے ، روز و شب جگمگانے لگے
زندگی کی سیاہ رات میں راستوں کا پتا ہی نہ تھا
دو قدم ساتھ تم کیا چلے ، راستے جگمگانے لگے
میری اس میں خطا کچھ نہیں ، میں نے ان سے کہا کچھ نہیں
جانے کیوں آپ کو دیکھ کر آئینے مسکرانے لگے
موسموں کی ہیں گستاخیاں یا محبت ہوئی ہے تمہیں
ہنستی آنکھوں کو کیا ہو گیا، اشک کیوں جھلملانے لگے
بجلیوں سے بنا وہ بدن، چاند جیسی وہ صورت حسیں
ہم تو کیا ہیں فرشتوں کے دل بھی ڈگمگانے لگے
٭٭٭
اس کی جانب سے وفا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
بے طلب جلوہ نما ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
میری آنکھوں سے گرے آپ کے ہاتھوں میں رچے
یہ لہو مثلِ حنا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
زرد موسم کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہم نے
برگِ امید ہرا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
یہ بہانے تو تیرے روز کا قصہ ٹھہرے
تجھ سے وعدہ بھی وفا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
دیوتا بن کے سزاؤں سے بچا رہتا ہے
تجھ سے بھی کوئی خطا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
زندگی ہے میری ترسی ہوئی تنہا کب سے
جام ہو، تُو ہو، گھٹا ہو کبھی ایسا بھی تو ہو
٭٭٭
آنکھ نم ہے تو پیاس اب کیوں ہے ناؤ پانی میں تشنہ لب کیوں ہے
روشنی بانٹ دی ہے جب تم نے پھر میرے گھر میں تِیرہ شب کیوں ہے
پیار تہذیب ہے جوانی کی میں نے چاہا تو یہ غضب کیوں ہے
غم زمانے میں ہیں تو خوشیاں بھی تیرے جینے کا ایک ڈھب کیوں ہے
کون سمجھائے ان بزرگوں کو آج کی نسل بے ادب کیوں ہے
آپ گھر آئے شکریہ لیکن مہربانی یہ بے سبب کیوں ہے
صاف کہیے کہ لوگ بھی سُن لیں بات سچ ہے تو زیرِ لب کیوں ہے
بے تعلق ہوا اُس سے جب منظر یہ تڑپ کیوں ہے یہ طلب کیوں ہے ٭٭٭
ستم کی دھوپ میں اب کے پڑاؤ ہے اپنا اس حسین کی جانب جھکاؤ ہے اپنا
نگاہِ غیر کی ہمدردیاں قبول نہیں علاج خود کریں گے کہ گھاؤ ہے اپنا
یہیں پہ دھونی رمائی ہے آرزوؤں کی شبِ الم میں یہی دل الاؤ ہے اپنا
یہاں اجالے کی برسات ہونے والی ہے
اندھیرے کہتے ہیں اب چل چلاؤ ہے اپنا
جوابِ یار پہ ہم منحصر نہیں کرتے وفا، خلوص، محبت سبھاؤ ہے اپنا
خزاں رسیدہ زمینوں کو کیا کریں سیراب کہ ریگ زار کی جانب بہاؤ ہے اپنا
فساد و جنگ نہیں گفتگو کی راہ چلو
زمانے بھر کے لئے یہ سجھاؤ ہے اپنا
ذرا سی وقعت و شہرت ملی ہے جو منظر
کچھ اپنے شعر ہیں کچھ رکھ رکھاؤ ہے اپنا
٭٭٭
جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے خواہشوں کو راستہ بھی چاہیے
صرف راحت بے حِسی کا نام ہے زندگی کو حادثہ بھی چاہیے
پاس ہو تم پھر بھی باقی ہے حجاب اِک اِجازت کی ادا بھی چاہیے
سر بلندی ہے مقدر سے مگر کچھ بزرگوں کی دعا بھی چاہیے
کیوں خزانے کی طرح محفوظ ہو ذہن کو تازہ ہوا بھی چاہیے
پاؤں پھیلانے سے پہلے دوستو اپنی چادر دیکھنا بھی چاہیے
برہمی ہے آپ کو تنقید سے اور ضد ہے آئینہ بھی چاہیے
پر ضروری ہیں اُڑانوں کے لئے دل میں لیکن حوصلہ بھی چاہیے
آرزوئیں دے کے بے پرواہ نہ ہو ان چراغوں کو ضیاء بھی چاہیے
لے کے نہ ڈوبے فتح مندی کا غرور تجھ کو منظر ہارنا بھی چاہیے ٭٭٭
ہم اپنے آپ کی پہچان لے کے آئے ہیں
نئے سخن نئے امکان لے کے آئے ہیں
ہوا نے وار کیا تو جواب پائے گی
کہ ہم چراغ بھی طوفان لے کے آئے ہیں
چراغِ قرب سے کر دیجئے انہیں روشن
بج ہے بج ہے سے کچھ ارمان لے کے آئے ہیں
جواب دے نہ سکے گا ہماری باتوں کا کہ آپ آئینہ حیراں لے کے آئے ہیں
ان آنسوؤں کا کوئی قدردان مل جائے
کہ ہم بھی میر کا دیوان لے کے آئے ہیں
ہمارے پاس فقط دھوپ ہے خیالوں کی
جھلستے خوابوں کی دکان لے کے آئے ہیں
یہ زخمِ دل نہیں احسان کی نشانی ہے
ہم اس نگاہ کا احسان لے کے آئے ہیں
جو پارسا ہو تو کیوں امتحاں سے ڈرتے ہو
ہم اعتبار کا میزان لے کے آئے ہیں
انہیں پہ سارے مصائب کا بوجھ رکھا ہے
جو تیرے شہر میں ایمان لے کے آئے ہیں
٭٭٭
اشکوں میں خوں ملا کے بڑا کام کر گئی
آنکھوں میں تیری یاد نیا رنگ بھر گئی
گھر واپسی پہ اس کی ہنسی میں نہا گیا
دن بھر کی جو تھکن تھی وہ پل میں اتر گئی
سمجھوتے کر رہی ہے اجالوں سے آج کل دیکھو سیاہ رات چراغوں سے ڈر گئی
پہنچے تھے ہم بھی دیکھنے دعوے بہار کے
زخموں کی کھیتیاں تھیں جہاں تک نظر گئی
نایاب ہو گئی ہے یہاں پیار کی مٹھاس
ہر اِک زبان زہر سے نفرت کے بھر گئی
٭٭٭
صدا دیتی ہے خُوشبو چاند تارے بول پڑتے ہیں
نظر جیسی نظر ہو تو نظارے بول پڑتے ہیں
تمہاری ہی نگاہوں نے کہا ہے ہم سے یہ اکثر
تمہارے جِسم پر تو رنگ سارے بول پڑتے ہیں
مہک جاتے ہیں گُل جیسے صبا کے چُوم لینے سے
اگر لہریں مخاطِب ہوں کِنارے بول پڑتے ہیں
زُباں سے بات کرنے میں جہاں رُسوائی ہوتی ہے
وہاں خاموش آنکھوں کے اِشارے بول پڑتے ہیں
چھُپانا چاہتے ہیں ان سے دِل کا حال ہم لیکن
ہمارے آنسوؤں میں غم ہمارے بول پڑتے ہیں
تیری پابندیوں سے رک نہیں سکتیں یہ فریادیں
اگر ہم چُپ رہیں تو زخم سارے بول پڑتے ہیں
٭٭٭
اونچے اونچے ناموں کی تختیاں جلا دینا
ظلم کر نے والوں کی وردیاں جلا دینا
ان سے پوچھیے جن کی کائنات جلتی ہے
دیکھنے میں آسان ہے بستیاں جلا دینا
در بدر بھٹکنا کیا دفتروں کے جنگل میں
بیلچے اٹھا لینا ڈگریاں جلا دینا
موت سے جو ڈر جاؤ زندگی نہیں ملتی جنگ جیتنا چاہو کشتیاں جلا دینا
پھر بہو جلانے کا حق تمہیں پہنچتا ہے
پہلے اپنے آنگن میں بیٹیاں جلا دینا
ظلم کے اندھیروں سے تم نہ ہارنا منظر
جب چراغ بجھ جائے انگلیاں جلا دینا
٭٭٭
ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے اسی میں وقت کا سارا حساب لکھا ہے
کچھ اور کام تو ہم سے نہ ہو سکا لیکن
تمہارے ہجر کا اک اک عذاب لکھا ہے
سلوک نِشتروں جیسا نہ کیجئے ہم سے ہمیشہ آپ کو ہم نے گُلاب لکھا ہے
تیرے وجود کو محسوس عمر بھر ہو گا
تیرے لبوں پہ جو ہم نے جواب لکھا ہے
ہوا فساد تو اس میں نہیں کسی کا قصور ہوائے شہر نے موسم خراب لکھا ہے
اگر یقیں نہیں تو اٹھایئے تاریخ
ہمارا نام بصد آب و تاب لکھا ہے
٭٭٭
ماخذ:
http://forum.urduworld.com/f827 تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید
روشنی ضروری ہے
منظر بھوپالی
جمع و ترتیب:اعجاز عبید
غزلیں
ناکام کہیں ایسا مقدر نہیں دیکھا
خوشیوں نے کبھی ہم کو پلٹ کر نہیں دیکھا
ہاں خاک اڑاتے ہوئے موسم تو ملے ہیں
موسم کی ہتھیلی پر گلِ تر نہیں دیکھا
یوں مجھ سے کوئی میرا پتا پوچھ رہا ہے
اس نے کبھی جیسے کہ میرا گھر نہیں دیکھا
دیکھا ہے ابھی چاند نکلتے ہوئے تم نے
بپھرا ہوا بے چین سمندر نہیں دیکھا
کیا ظلم ہے اوجھل ہوئے جاتے ہو نظر سے
میں نے تو ابھی آنکھ بھی بھر کر نہیں دیکھا
یوں محو عبارت ہوئے ہم یاد میں ان کی
پھر دل سے کبھی جھانک کر باہر نہیں دیکھا
منظر یہ میرا شہر ہے سچائی کا مقتل
سچائی کے شانوں پہ کبھی سر نہیں دیکھا
٭٭٭
ستمگروں کے ستم کی اڑان کچھ کم ہے
ابھی زمین کے لیے آسمان کچھ کم ہے
جو اس خیال کو بھولے تو مارے جاؤ گے
کہ اپنی سمت قیامت کا دھیان کچھ کم ہے
ہمارے شہر میں خیر و عافیت ہے مگر
یہی کمی ہے کہ امن و امان کچھ کم ہے
بنا رہا ہے فلک بھی عذاب میرے لیے
تیری زمین پہ کیا امتحان کچھ کم ہے
ابھی شمار کے قابل زخم دل میرے
ابھی وہ دشمن جاں مہربان کچھ کم ہے
ادھر تو درد کا پیالہ چھلکنے والا ہے
مگر وہ کہتے ہیں یہ داستان کچھ کم ہے
ہوائے وقت ذرا پیرہن کی خیر منا
یہ مت سمجھو کہ پرندوں میں جان کچھ کم ہے
٭٭٭
بشکریہ: قومی اردو ڈیجیٹل کتب خانہ، پی کے پوائنٹ ڈاٹ کام (pkpoint.com)